اللّٰہ تعالیٰ کی صفت العزیز کے مختلف معانی کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد پنجم
423
(42)
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
فرموده مورخه 19 اکتوبر 2007 ء بمطابق 19 را خاء1386 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اس آیت کی تلاوت فرمائی
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ
وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ (فاطر: 11)
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ جو بھی عزت کے خواہاں ہیں ، پس اللہ ہی کے تصرف میں سب عزت ہے ، اسی کی
طرف پاک کلمہ بلند ہوتا ہے اور اسے نیک عمل بلندی کی طرف لے جاتا ہے اور وہ لوگ جو بُری تدبیریں کرتے ہیں
ان کے لئے سخت عذاب ہے ، ان کا مکر ضر ور ا کارت جائے گا۔اللہ تعالیٰ کی ایک صفت عزیز ہے، جس کا قرآن کریم میں قریباً سو دفعہ بیان ہوا ہے۔یہ بیان مختلف آیات
میں مختلف مضامین کے ساتھ اور ایک آدھ بار اس کے علاوہ دوسری صفات کے ساتھ مل کر ہوا ہے۔اس صفت کے اللہ
تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے اہل لغت نے جو مختلف معانی کئے ہیں وہ میں بیان کرتا ہوں۔مفردات امام راغب میں لکھا ہے کہ العَزِیز وہ جو غالب ہوا اور مغلوب نہ ہو۔یعنی جو دوسروں کو دبا لے اور
اُسے کوئی دبانہ سکے، اس پر غلبہ نہ پاسکے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یعنی وہ يقين
غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔پھر امام راغب نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (المنافقون: (9)
اس کا ترجمہ ہے اور عزت اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کو ہی حاصل ہے۔عزت کا مطلب بھی قوت، طاقت اور غلبہ ہے۔یہ لکھتے ہیں کہ وہ عزت جو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کو
حاصل ہے یہی ہمیشہ باقی رہنے والی دائگی اور حقیقی عزت ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ آیت مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ، اس کے معنی ہیں کہ جو شخص معزز بنا چاہتا ہے
اُسے چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سے عزت حاصل کرے۔کیونکہ سب قسم کی عزت خدا ہی کے قبضہ قدرت میں ہے۔امام راغب قرآنی آیات کے حوالے سے ہی عمو ماً معانی بیان کرتے ہیں۔

424
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
پھر لسان العرب میں اس کے معنی یوں بیان ہوئے ہیں۔الْعَزِیزُ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے اور اس کے ناموں میں
سے ایک نام ہے۔زجاج کہتے ہیں کہ عزیز وہ ذات ہے جس تک رسائی ممکن نہ ہو اور کوئی شے اسے مغلوب نہ کر سکتی ہو۔بعض کے نزدیک العَزِیزُ وہ ذات ہے جو قوی ہو اور ہر ایک چیز پر غالب ہو۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ الْعَزِیزُ وہ
ذات ہے جس کی کوئی مثل نہیں۔اَلْمُعِزّ بھی اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے اور وہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جسے
چاہے عزت عطا کرتا ہے۔العز ذلّت کے مقابلے پر عزت استعمال ہوتا ہے اَلْعِزُّ کا اصل مطلب قوت ، شدت اور
غلبہ ہے، الْعِزُّ وَالْعِزَّةُ کے معانی ہیں الرّفْعَةُ وَالْإِ مُتِنَاعُ۔وہ بلندی کہ جس تک رسائی نہ ہو سکے۔اس ساری وضاحت کا خلاصہ یہ نکلا کہ عزیز خدا تعالیٰ کا نام ہے جو کاملیت اور جامعیت کے لحاظ سے صرف
خدا تعالیٰ پر ہی صادق آتا ہے اور وہی ہے جس کی طرف تمام عزتیں منسوب ہیں۔وہی ہے جو اپنے پر ایمان لانے
والوں اور اپنے رسول کو طاقت وقوت عطا فرماتا ہے جو ان کے غلبہ کا موجب بنتی ہے۔پس اس غالب اور سب طاقتوں
کے مالک خدا سے تعلق جوڑنا ہی ایک انسان کو قوت و طاقت عطا فرماتا ہے۔جیسا کہ میں نے شروع میں
کہا تھا کہ قرآن
کریم میں تقریباً سو جگہ مختلف مضامین اور حوالوں کے تحت اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا ذکر ہے۔اس بارے میں بعض
مفسرین نے بعض آیات کی جو تفسیریں کی ہیں ان میں سے چند ایک پیش کرتا ہوں تا کہ اس کے مزید معنی کھل سکیں۔علامه فخر الدین رازی اَمْ عِنْدَ هُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ (سورة ص : (10) کے ضمن
میں لکھتے ہیں کہ عزیز کی صفت بیان کر کے یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبوت کا منصب ایک عظیم منصب اور ایک بلند مقام
ہے اور اس کو عطا کرنے پر قادر ہستی کے لئے ضروری ہے کہ عزیز ہو یعنی کامل قدرت رکھنے والی ہستی ہو اور وھاب ہو
یعنی بہت زیادہ سخاوت کرنے والی ہو اور اس مقام پر فائز صرف اللہ سبحانہ تعالیٰ ہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی کامل
قدرتوں
والا اور کامل الجود ہے۔( یعنی سخاوت اور بخشش کرنے والا ہے۔)
(تفسیر کبیر امام رازى تفسير سورة ص زیر آیت نمبر (10) |
یہ آیت جس کی علامہ رازی نے وضاحت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز بیان کی ہے یہ اصل میں
کافروں کے اس سوال کے جواب میں ہے جو اس آیت سے پہلی آیت میں بیان ہوا ہے جب کافروں نے کہا تھا
ک ءَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنَا (سورة ص : 9) کیا ہماری ساری قوم میں سے اسی پر ذکر نازل ہوا ہے۔اس پر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیرا رب جو غالب اور بخشنہا ر ہے کیا اس کی رحمت کے خزانے انہی کافروں کے پاس ہیں جسے
چاہے یہ دیں، جسے چاہیں نہ دیں۔اعتراض کرتے ہیں کہ یہ ہمارے جیسا شخص ہے اس پر کس طرح نبوت اتر سکتی
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری رحمت کے خزانے تمہارے پاس نہیں ہیں بلکہ میں جو غالب اور تمام قدرتوں والا
ہوں ہمیں ہی جسے چاہے خزانے دیتا ہوں۔تم تو میری مخلوق ہو۔تکبر کس بات کا ہے؟ پس اللہ جسے مناسب سمجھتا۔اپنی رحمت کے خزانوں میں سے دیتا ہے اور نبوت کا انعام اسے ہی دیتا ہے جس کے لئے سمجھتا ہے کہ یہ بہترین طور پر

خطبات مسرور جلد پنجم
425
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
اس کا حق ادا کرتے ہوئے اس پیغام کو پہنچائے گا۔آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی یہی اعترض ہوتا ہے۔عیسائی ، مسلمان کئی ہیں جو یہ اعتراض
کرتے ہیں، مسلمانوں میں سے تو اکثریت ہے جنہوں نے قبول نہیں کیا ان کا یہی اعتراض ہے کہ مسیح و مہدی ایک
عام آدمی؟ یہ الہام اور یہ نبوت کا مقام مرزا غلام احمد قادیانی کو کس طرح مل گیا ؟ کیا اس عام آدمی کو اللہ تعالیٰ نے مسیح و
مہدی بنانا تھا؟
ایک عیسائی عورت نے بھی جرمنی میں مجھ سے ایک سوال کیا کہ دور دراز پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے
ایک شخص کو کیوں
اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود بنا دیا، یہ کس طرح ہو گیا ، جس کا پیغام بھی باہر نہیں پہنچ سکتا تھا۔چھوٹی سی جگہ
ہے، اس زمانے میں کوئی ذرائع نہیں تھے۔تو میں نے اس سے یہی کہا تھا کہ جواب تمہارے سوال میں ہی آ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب اپنی رحمت کا خزانہ کھولا تو اس پیغام کے پہنچانے کے لئے انتظام بھی کر دیا۔آج جرمنی میں بھی تم یہ
پیغام سن رہی ہو۔تمہیں بھی یہ پیغام پہنچ گیا ہے۔دنیا کے 189 ممالک میں یہ پیغام پہنچ گیا ہے۔تو ظاہر ہے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے یہ مقام بخشا گیا جو غالب ہے، جو سب عزتوں کا مالک ہے، جو اپنے پیاروں کو غلبہ عطا فرماتا ہے بلکہ اس سے
منسلک مومنین کی جماعت سے بھی وعدہ ہے کہ غلبہ عطا فرمائے گا۔عرب کہتے ہیں کہ عرب سے باہر مسیح و مہدی کس طرح
ہوسکتا ہے؟ باقی دنیا میں بسنے والے مسلمان کہتے ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ پنجابی کس طرح مسیح و مہدی ہو سکتا
ہے؟ حدیثوں کا حوالہ دیتے ہیں کہ یہ نشانیاں پوری نہیں ہوئیں، ظاہری معنوں کو دیکھتے ہیں۔اس پیغام پر غور نہیں کرتے
جو احادیث میں بیان ہوا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کر کے فرمایا کہ پہلے انبیاء سے بھی یہ سوال ہوا تھا۔آنحضرت ﷺ
سے بھی یہی سوال ہوا اور ظاہر ہے جب آپ کے عاشق صادق نے مبعوث ہونا تھا تب بھی یہی سوال ہونا تھا۔اس لئے
مسلمانوں کو ہوشیار کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں عزیز ہوں، میں وہاب ہوں۔تم لوگ جو قرآن کریم
پڑھنے والے ہو اس بات پر غور کرو۔رحمت کے خزانوں کا بھی میں مالک ہوں تم نہیں۔جس کو مسیح و مہدی بنانے کے
لئے میں نے مناسب سمجھا ، بنا دیا۔قرآن میں بھی جیسا کہ میں نے کہا بیان فرما دیا کہ جب آئندہ کبھی موقع آئے تو اس
پر غور کروتا کہ تمہیں ٹھوکر نہ لگے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں
کو عقل دے کہ پیغام کو سمجھنے والے بنیں۔یہ بات بھی اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دی کہ جس پر اپنی رحمت اتارتا ہوں، جسے انعام سے نوازتا ہوں، پھر اس کی
مدد بھی کرتا ہوں۔اور مدد کرنے اور فتح دینے کا اعلان بھی صفت عزیز کے تحت بڑے زور دار طریق سے فرمایا۔جیسا کہ
وہ فرماتا ہے كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِي إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ۔(المجادلة:22)
امام فخر الدین رازی اس آیت کی تفسیر کے تحت بیان کرتے ہیں کہ افضل طور پر تمام رسولوں کا غلبہ حجت اور
دلائل سے متعلق ہے سوائے اس کے کہ ان میں سے بعض نے دلائل کے غلبے کے ساتھ تلوار کا غلبہ بھی شامل کر دیا لیکن

426
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
بعض انبیاء کے ساتھ یہ صورتحال نہیں۔اس کے بعد فرمایا قومی کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی نصرت کرنے کی قوت
رکھتا ہے اور وہ عزیز یعنی غالب ہے اور کوئی اسے اپنی مراد کے حصول سے روک نہیں سکتا کیونکہ اس کے سوا سب ممکن
الوجود ہیں اور اللہ واجب الوجود ہے۔یعنی باقی سب تو مخلوقات ہیں، ان کا وجود ممکن ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا وجود حق
ہے، ہمیشہ سے ہے اور جو واجب الوجود ہے وہ ممکن الوجود پر غالب ہوتا ہے۔(تفسير كبير امام رازى تفسير سورة المجادله زیر آیت (22) |
پھر روح المعانی میں كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى إِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ کے تحت علامہ ابو الفضل شہاب
الدین آلوی لکھتے ہیں کہ لَا غُلبَنَّ اَنَا وَرُسُلِی یعنی حجت اور تلوار یا اس کے متبادل کے ساتھ یا ان میں سے کسی ایک
کے ساتھ غالب آئیں گے۔رسولوں کے غلبہ میں یہ بات کافی ہے کہ حجت کے علاوہ ان رسولوں کے زمانے میں ان کی
حقانیت ثابت ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے رسولوں کے دشمنوں کو مختلف قسم کے عذابوں سے ہلاک فرما دیا۔جیسے قوم نوح ،
قوم صالح اور قوم لوط وغیرہ اور ہمارے نبی ﷺ کے مخالفین کو جنگ کے ذریعہ سے ہلاک کیا۔اگر چہ ان جنگوں کے نتائج
بعض دفعہ ( ڈول کی طرح) ناموافق بھی رہے لیکن انجام کار آنحضرت ﷺ کو ہی غلبہ حاصل ہوا۔اسی طرح آپ کے
بعد آپ کے متبعین کے ساتھ بھی یہی سلوک ہے (لیکن ایک شرط کے ساتھ ) جب ان کا جہا د رسولوں کے جہاد کی طرح
خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لئے ہو۔ملک سلطنت اور دنیاوی اغراض کے لئے نہ ہو تو ایسے مجاہدین غالب اور منصور رہیں
گے۔تاہم بعض مفسرین نے صرف دلائل کا غلبہ ہی مرا دلیا ہے لیکن یہ اس سے اختلاف کرتے ہیں۔(تفسير روح المعانى تفسير سورة المجادله زیر آیت نمبر (22
تو یہ جہاد کی جو اغراض بتائی گئی ہیں یہ اغراض آج تلوار سے جہاد کرنے والوں پر پوری نہیں اتر رہیں۔اسی لئے
غلبہ بھی نہیں مل رہا۔خدا کی صفت قوی اور عزیز میں تو کمی واقع نہیں ہوئی۔تو صاف ظاہر ہے کہ مسلمانوں کے عمل
میں کمی واقع ہوئی ہے۔نیتوں میں فتور ہے۔اس لئے نتیجہ موافق نہیں نکل رہا۔ابو محمد عبد اللہ قرطبی نے یہ بھی لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بعض کو دلائل کے ساتھ بھیجا اور وہ دلائل کے ساتھ غالب
آئے۔تو یہ زمانہ جو حضرت مسیح موعود کا زمانہ ہے یہ دلائل کی جنگ کا زمانہ ہے اور مسیح موعود کی جماعت یہ جنگ ان
براہین اور دلائل سے لڑ رہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے کو عطا فرمائے تھے۔زمین کے کناروں سے لوگ اس
مرکز کی طرف آہستہ آہستہ جمع ہورہے ہیں جس کو دلائل کی تلوار دی گئی، جو اسلام کے محاسن ایسے خوبصورت انداز
میں بیان کرتا ہے کہ دل گھائل ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو بھی الہاما یہ فرمایا تھا کہ كَتَبَ الله
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِيِّ۔وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى اَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ “ (یعنی) خدا نے قدیم سے لکھ
رکھا ہے یعنی مقرر کر رکھا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب ہوں گے یعنی کو کسی قسم کا مقابلہ آ پڑے جو لوگ خدا کی
طرف سے ہیں وہ مغلوب نہیں ہوں گے اور خدا اپنے ارادوں پر غالب ہے۔مگر اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔(تذکره صفحه 317ایڈیشن چهارم مطبوعه (ربوه

خطبات مسرور جلد پنجم
427
اور پھر یہ الہام بھی ہوا اِنَّهُ قَوِيٌّ عَزِيزٌ کہ وہ قوی اور غالب ہے۔خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
تذکره صفحه 406 ایڈیشن (چهارم)
لیکن یہ بھی واضح فرما دیا جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا ہے کہ یہ غلبہ اور فتح جنگ اور قتال کے ذریعے سے نہیں ہو
گی بلکہ دلائل کا جہاد ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ اسی سے غلبہ ملے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں:
كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ انَا وَرُسُلِي (المجادلة: 22) یعنی خدا نے ابتدا سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور
اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔پس چونکہ میں اس کا رسول یعنی فرستادہ
ہوں بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء
(ﷺ) کا نام پاکر اور اسی میں ہو
کر اور اسی کا مظہر بن کر آیا ہوں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانے سے لے کر
آنحضرت ﷺ تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔کیا یہ لوگ نہیں
دیکھتے کہ جس زمانے میں ان مولویوں اور ان کے چیلوں نے میرے پر تکذیب اور بد زبانی کے حملے شروع کئے اس
زمانے میں میری بیعت میں ایک آدمی بھی نہیں تھا۔گو چند دوست جو انگلیوں پر شمار ہو سکتے تھے میرے ساتھ تھے اور
فرمایا کہ اس وقت ( جب آپ نے یہ لکھا تھا ) خدا تعالیٰ کے فضل سے 70 ہزار کے قریب بیعت کرنے والوں کا شمار
پہنچ گیا ہے جو نہ میری کوشش سے اتنی تعداد ہوئی ہے بلکہ اس ہوا کی تحریک سے جو آسمان سے چلی ہے میری طرف
دوڑے ہیں۔اب یہ لوگ خود سوچ لیں کہ اس سلسلے کے برباد کرنے کے لئے کس قدر انہوں نے زور لگائے اور کیا
کچھ ہزار جانکاہی کے ساتھ ہر ایک قسم کے مکر گئے۔یہاں تک کہ حکام تک جھوٹی مخبریاں بھی کیں ، خون کے جھوٹے
مقدموں کے گواہ بن کر عدالتوں میں گئے اور تمام مسلمانوں کو میرے پر ایک عام جوش دلایا اور ہزار ہا اشتہار اور
رسالے لکھے اور کفر اور قتل کے فتوے میری نسبت دیئے اور مخالفانہ منصوبوں کے لئے کمیٹیاں کیں۔مگر ان تمام
کوششوں کا نتیجہ بجز نامرادی کے اور کیا ہوا۔پس اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ضرور ان کی جان توڑ کوششوں سے یہ
تمام سلسلہ تباہ ہو جاتا۔کیا کوئی نذیر دے سکتا ہے کہ اس قدر کوششیں کسی جھوٹے کی نسبت کی گئیں اور پھر وہ تباہ نہ ہوا
بلکہ پہلے سے ہزار چند ترقی کر گیا۔پس کیا یہ عظیم الشان نشان نہیں کہ کوششیں تو اس غرض سے کی گئیں
کہ یہ تم جو بویا گیا
ہے اندر ہی اندر نابود ہو جائے اور صفحہ ہستی پر اس کا نام ونشان نہ رہے۔مگر وہ ختم بڑھا اور پھولا اور ایک درخت بنا اور
اس کی شاخیں دور دور چلی گئیں اور اب وہ درخت اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہزار ہا پر ند اس پر آرام کر رہے ہیں۔نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحه 380-384
پس یہ تعداد جو بڑھ رہی ہے اور آج دنیا کے 190 کے قریب ملکوں میں جماعت احمد یہ پھیل گئی ہے۔

428
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
اللہ تعالیٰ کے اسی وعدے کے مطابق ہے جو طاقتور ہے اور جن پر اپنی رحمت کا انعام نازل فرماتا ہے انہیں پھر غلبہ بھی
عطا فرماتا ہے۔پس بجائے اس کے کہ یہ اعتراض ہو کہ ایک عام آدمی کو کس طرح مقام مل گیا مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی
تقدیر پر غور کرنا چاہئے اور ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ انہیں بھی یہ پیغام پہنچائیں اور یہ پیغام پہنچانے کا فریضہ احسن
رنگ میں سر انجام دینا چاہئے۔ایک دوسری جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ۔اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہو تو آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ میرے ساتھ آپ کا مقابلہ تقویٰ سے بعید ہے کیونکہ
آپ لوگوں کی دستاویز صرف وہ حدیثیں ہیں جن میں سے کچھ موضوع اور کچھ ضعیف اور کچھ ان میں سے ایسی ہیں جن
کے معنی آپ لوگ سمجھتے نہیں۔مگر آپ کے مقابل پر میرا دعویٰ علی وجہ البصیرت ہے اور جس وجی نے مجھے یہ خبر دی ہے
کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور آنے والا مسیح موعود یہی عاجز ہے، اس پر میں ایسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ
میں قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں اور یہ ایمان صرف حسن اعتقاد سے نہیں بلکہ وحی الہی کی روشنی نے جو آفتاب کی
طرح میرے پر چمکی ہے یہ ایمان مجھے عطا فرمایا ہے۔جس یقین کو خدا نے خارق عادت نشانوں کے تواتر اور معارف
یقینیہ کی کثرت سے اور ہر روزہ یقینی مکالمہ او مخاطبہ سے انتہا تک پہنچا دیا ہے اس کو میں کیونکر اپنے دل میں سے باہر
نکال دوں۔کیا میں اس نعمت معرفت اور علم صحیح کو رد کر دوں جو مجھ کو دیا گیا ہے یا وہ آسمانی نشان جو مجھے دکھائے
جاتے ہیں میں ان سے منہ پھیر لوں یا میں اپنے آقا اور اپنے مالک کے حکم سے سرکش ہو جاؤں، کیا کروں؟ مجھے ایسی
حالت سے ہزار دفعہ مرنا بہتر ہے کہ وہ جو اپنے حسن و جمال کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا ہے میں اس سے برگشتہ ہو
جاؤں۔یہ دنیا کی زندگی کب تک؟ اور یہ دنیا کے لوگ مجھ سے کیا وفاداری کریں گے تا میں ان کے لئے اس یار عزیز کو
چھوڑ دوں۔میں خوب جانتا ہوں کہ میرے مخالفوں کے ہاتھ میں محض ایک پوست ہے جس میں کیڑا لگ گیا ہے۔وہ
مجھے کہتے ہیں کہ میں مغز کو چھوڑ دوں اور ایسے پوست کو میں بھی اختیار کرلوں۔مجھے ڈراتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں
لیکن مجھے اُسی عزیز کی قسم ہے جس کو میں نے شناخت کر لیا ہے کہ میں ان لوگوں کی دھمکیوں کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتا۔مجھے اس کے ساتھ غم بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ دوسرے کے ساتھ خوشی ہو۔مجھے اس کے ساتھ موت بہتر ہے یہ
نسبت اس کے کہ اس کو چھوڑ کر لمبی عمر ہو۔جس طرح آپ لوگ دن کو دیکھ کر اس کو رات نہیں کہہ سکتے۔اسی طرح وہ نور
جو مجھ کو دکھایا گیا میں اس کو تاریکی نہیں خیال کر سکتا اور جبکہ آپ اپنے ان عقائد کو چھوڑ نہیں سکتے جو صرف شکوک اور
تو ہمات کا مجموعہ ہے تو میں کیونکر اس راہ کو چھوڑ سکتا ہوں جس پر ہزار آفتاب چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔کیا میں مجنون یا
دیوانہ ہوں کہ اس حالت میں جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے روشن نشانوں کے ساتھ حق دکھا دیا ہے پھر بھی میں حق کو قبول نہ
کروں۔میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہزار ہا نشان میرے اطمینان کے لئے میرے پر ظاہر ہوئے جن میں

429
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
خطبات مسر در جلد پنجم
سے بعض کو میں نے لوگوں کو بتایا اور بعض کو بتایا بھی نہیں اور میں نے دیکھا کہ یہ نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور
کوئی دوسرا بجز اس وحدہ لاشریک کے ان پر قادر نہیں اور مجھ کو ماسوا اس کے علم قرآن دیا گیا اور احادیث کے صحیح
معنے میرے پر کھولے گئے۔پھر میں ایسی روشن راہ کو چھوڑ کر ہلاکت کی راہ کیوں اختیار کروں ؟ جو کچھ میں کہتا ہوں علی
وجہ البصیرت کہتا ہوں اور جو کچھ آپ لوگ کہتے ہیں وہ صرف ظن ہے۔اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
(النجم: 29) اور اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک اندھا ایک اونچی نیچی زمین میں تاریکی میں چلتا ہے اور نہیں
جانتا کہ کہاں قدم پڑتا ہے۔سو میں اس روشنی کو چھوڑ کر جو مجھ کو دی گئی ہے تاریکی کو کیونکر لے لوں جبکہ میں دیکھتا ہوں
کہ خدا میری دعائیں سنتا اور بڑے بڑے نشان میرے لئے ظاہر کرتا اور مجھ سے ہمکلام ہوتا اور اپنے غیب کے اسرار
پر مجھے اطلاع دیتا ہے اور دشمنوں کے مقابل پر اپنی قومی ہاتھ کے ساتھ میری مدد کرتا ہے اور ہر میدان میں مجھے فتح بخشا
ہے اور قرآن شریف کے معارف اور حقائق کا مجھے علم دیتا ہے تو میں ایسے قادر اور غالب خدا کو چھوڑ کر اس کی جگہ کس کو
قبول کرلوں۔میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ خدا وہی قادر خدا ہے جس نے میرے پر تجلی فرمائی اور اپنے
وجود سے اور اپنے کلام اور اپنے کام سے مجھے اطلاع دی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ قدرتیں جو میں اس سے دیکھتا
ہوں اور وہ علم غیب جو میرے پر ظاہر کرتا ہے اور وہ قومی ہاتھ جس سے میں ہر خطرناک موقع پر مدد پاتا ہوں وہ اسی کامل
اور بچے خدا کے صفات ہیں جس نے آدم کو پیدا کیا اور جو نوح پر ظاہر ہوا اور طوفان کا معجزہ دکھلایا۔وہ وہی ہے جس نے
موسیٰ کو مدد دی جبکہ فرعون اس کو ہلاک کرنے کو تھا۔وہ وہی ہے جس نے حضرت محمد مصطفی علت اللہ سید الرسل کو کافروں
اور مشرکوں کے منصوبوں سے بچا کر فتح کامل عطا فرمائی اسی نے اس آخری زمانے میں میرے پر تجلی فرمائی۔براهین احمدیه جلد پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحه 296-298) |
پس یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عزیز خدا کا اپنے ساتھ سلوک کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان اور
اس اعلان کے بعد جو آپ نے مخالفین کو مخاطب کر کے فرمایا آپ کئی سال زندہ رہے اور چیلنج بھی دیا۔کوئی مخالف آپ
کا بال بھی بیکا نہیں کر سکا اور کسی مخالف کا کوئی حربہ بھی آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا۔کیونکہ یہ اس بچے خدا کا آپ
سے وعدہ تھا جو اپنے فضل سے جب اپنا انعام اتارتا ہے تو اس کے پھر بہترین نتائج بھی پیدا فرماتا ہے۔اپنے غالب
اور قوی ہونے کا ثبوت بھی دیتا ہے۔آج دنیا میں جماعت احمدیہ کی ترقی انہی باتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لیکن دشمن
پہلے بھی انبیاء کی جماعتوں
کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں لگے رہے اور آج بھی لگے ہوئے ہیں اور جہاں بھی موقع
ملتا ہے احمدیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔مختلف جگہوں سے
کبھی مار دھاڑ کبھی دوسرے ظلموں کی اور کبھی
اِکا دُکا احمدیوں کی شہادتوں کی خبریں بھی آتی ہیں۔لیکن آج تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچی پیروی
کرنے والوں کے ایمانوں کو یہ دھمکیاں
اور یہ ظلم کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے۔ان کے ایمانوں کے پائیز ثبات میں کبھی

430
خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء
خطبات مسرور جلد پنجم
لغزش نہیں آئے گی۔پس ہمارا کام یہ ہے کہ جہاں اپنے ایمان کی مضبوطی اور ثبات قدم کے لئے اس خدا کے حضور جھکیں
وہاں ان ظلموں سے بچنے اور فتح کے نظارے دیکھنے کے لئے بھی اُس قومی اور عزیز خدا کو ہی پکاریں جو اپنے انبیاء سے
کئے گئے وعدے ہمیشہ سچے کرتا آیا ہے اور سچے مومنوں سے بھی اس کا یہی وعدہ ہے کہ ان کو بھی غلبہ عطا فرمائے گا۔وہ
آج بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسی غلبہ کو سچ کر کے دکھائے گا، بلکہ دکھا رہا ہے۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ ہماری کامیابی مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جڑے رہنے سے ہی مقدر ہے۔تمام عزتیں اب زمانے کے امام کے ساتھ رہنے
سے ہی ملنی ہیں۔کیونکہ یہی ہے جو آنحضرت ﷺ کا غلام صادق ہے اور اس کے ساتھ جڑنا آ نحضرت ﷺ کے ساتھ تعلق
جوڑنا ہی ہے۔پس اس میحو مہدی کے ساتھ حقیقی تعلق ہی اعمال کی بلندیوں
پر بھی لے جانے والا ہوگا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آج بعض جگہ احمدیوں پر ظلم ہو رہے ہیں، ان کو بعض جگہ بڑی بے دردی سے ظلم کی چکی
میں پیسا جارہا ہے یا شہید کیا جاتا ہے۔انہیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ یہ قربانیاں ان
کا مقام اونچا کرنے والی ہیں اور دشمن
کی تدبیریں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور اکارت جانے والی ہیں۔آخر کار اس دنیا میں بھی وہ اللہ تعالیٰ کے مسیح کے غلبہ کو دیکھیں
گے اور ذلت کا سامنا کریں گے اور اللہ کہتا ہے کہ بعد میں بھی، انگلی زندگی میں بھی، اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے اندر آئیں گے۔پس ہمارا کام یہ ہے کہ حتی الوسع کوشش کریں کہ ایسے ظالموں کے پنجوں سے اُن معصوم لوگوں کو چھڑانے کی
کوشش کریں اور انہیں قوی و عزیز خدا کی پناہ میں لانے کی کوشش کریں جو غلط فہمیوں کی وجہ سے ان لوگوں کے جال
میں پھنسے ہوئے ہیں اور اُن کو اس جال سے نکال کر قوی و عزیز خدا کے ساتھ ان کا حقیقی تعلق جوڑنے کی کوشش کریں۔وہی ہے جو عزت اور غلبہ دینے والا خدا ہے اور اس کے ساتھ جڑے بغیر اب کوئی نجات کا دوسرا راستہ نہیں ہے۔اللہ
تعالٰی ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنا یہ فرض بھی ادا کرنے والے بنیں۔پاکستان کے لئے بھی دعا کے لئے میں کہنا چاہتا ہوں۔سیاستدانوں نے اپنی سیاست چمکانے اور جھوٹی اناؤں
اور عزتوں کے لئے پوری قوم اور ملک
کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ان
کو بھی عقل دے اور بجائے سیاست کھیلنے کے
لوگوں کے لئے ان کے اندر ہمدردی اور رحم کے جذبات ابھریں اور وہ بھی قوم پر رحم کریں۔بلا وجہ سینکڑوں آدمیوں کو
ذرا ذراسی بات پر اپنی اناؤں کی خاطر مروا ر ہے ہیں۔کل ہی ایک جلوس میں جو خوفناک طور پر بم پھٹے ہیں اس میں
سینکڑوں آدمی مر گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سیاستدانوں کو بھی عقل دے اور لوگوں
کو بھی عقل دے کہ وہ ان لوگوں کے
جال سے نکلنے کی کوشش کریں۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 9 تا 15 نومبر 2007ء ص 5 تا 7 )

آج 10 میں سے 10 باقی