انفاق فی سبیل اللہ، وقف جدیدکے نئے سال کا اعلان

خطبات مسرور جلد ششم
1
1
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
فرمودہ مورخہ 04 جنوری 2008 ء بمطابق (4) صلح 1387 ہجری شمسی ) بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیات تلاوت فرمائیں :
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَا يُتَّبِعُونَ مَا انْفَقُوا مَنَّا وَّلَا أَذًى لَّهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَرَبِّهِمُ
وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُون (البقره: 262-263)
یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے بعض لوگوں کے نیک عمل کا ذکر کیا ہے اور پھر ان پر
اپنے فضل کا اور انعام کا۔آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو اپنے اموال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، پھر جو خرچ
کرتے ہیں اس کا احسان جتاتے ہوئے یا تکلیف دیتے ہوئے پیچھا نہیں کرتے اُن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے
اور اُن پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ غم کریں گے۔یہ لوگ کون ہیں ؟ یہاں مخاطب کون ہیں؟ اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والے کو اجر دیتا ہے۔بعض لوگ اللہ کی خاطر
نیکی نہیں بھی کرتے لیکن نیکی ہوتی ہے۔دکھاوا بھی نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ تو ان کو اجر دیتا ہے۔سیاق وسباق سے یہ پتہ
چلتا ہے کہ مومنین کی جماعت کا ذکر ہو رہا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور اللہ کی رضا کے حصول کے
لئے خرچ کرتے ہیں۔جیسا کہ ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ الله (البقرة: 273)
یعنی تم اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے علاوہ کبھی خرچ نہیں کرتے۔پس یہ مومن کی شان ہے اور ہونی چاہئے کہ وہ اپنا ہر
فعل خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرے۔یہاں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کی بھی یہی نشانی بتائی کہ
کیونکہ اللہ کی رضا کا حصول خرچ کے پیچھے کار فرما ہوتا ہے اس لئے لَا يُتَّبِعُونَ مَا انْفَقُوا مَنَّا وَّلَا أَذًى جو خرچ ہیں اس
کا پھر تکلیف دیتے ہوئے ، احسان جتلاتے ہوئے پیچھا نہیں کرتے۔جبکہ غیر مومن کی یہ نشانی ہے کہ يُنفِقُونَ
أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ (النساء: 39) یعنی اپنے اموال لوگوں کے سامنے دکھاوے کی خاطر خرچ کرتے ہیں۔اور
فرمایا یہ لوگ جو دکھاوے کی خاطر خرچ کرتے ہیں لَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ (النساء: 39) اور جونہ اللہ
پر ایمان رکھتا ہو نہ یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ شیطان کے ساتھی ہیں ان
کا اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پس
ایک مومن جو شیطان سے دُور بھاگتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑتا ہے اور جوڑ نا چاہتا ہے وہ کبھی دکھاوے کے لئے

خطبات مسرور جلد ششم
2
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
خرچ نہیں کرتا اور جب کسی قسم کا دکھاوا نہیں ہوتا ، خالص اللہ تعالیٰ کی خاطر سب کچھ خرچ ہے، اللہ تعالیٰ کی خاطر وہ اپنا
ہر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو فرمایا لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَرَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کہ ان کا اجر
اُن کے رب کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، نہ وہ غم کریں گے۔پس کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہنے کے لئے اپنا مال خرچ کرتے ہیں اور خرچ کر کے
پھر بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے کبھی اللہ کی راہ میں کچھ خرچ بھی کیا ہے کہ نہیں۔کبھی یہ احسان نہیں جتاتے کہ ہم نے
فلاں وقت اتنا چندہ دیا اور فلاں وقت اتنا چندہ دیا۔آج ہم جائزہ لیں ، نظریں دوڑائیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی جماعت میں ہی ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو ایک کے بعد دوسری قربانی دیتے چلے جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی
راہ میں خرچ کرتے چلے جاتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں کہتے کہ ہم نے جماعت پر احسان کیا ہے۔اگر کوئی اکا دُکا ایسا ہوتا
بھی ہے تو وہ بیمار پرندے کی طرح پھڑ پھڑاتا ہوا ڈار سے الگ ہو جاتا ہے اور کہیں جنگل میں گم ہو جاتا ہے اور پھر
درندوں اور بھیٹریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔نہ دین کا رہتا ہے نہ دنیا کا۔یہی ہم نے اب تک دیکھا ہے۔جب بھی کوئی
عافیت کے حصار سے باہر نکلے تو یہی انجام ہوتا ہے۔بہر حال ضمنا میں یہ ذکر کر رہا تھا۔جو بات میں کہہ رہا ہوں وہ یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل کر کے ان
لوگوں میں شامل فرما دیا جن کو نہ کوئی خوف ہے نہ کوئی غم ہے اور جو بھی قربانی کریں، جو بھی مال لبیک کہتے ہوئے اللہ
تعالیٰ کی راہ میں دیں، اللہ تعالیٰ بے شمار اجر دیتا ہے۔ایک جگہ فرمایا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَأَنْفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ
گبیر" (الحدید : 7 ) پس تم میں سے وہ لوگ جو ایمان لائے اور اللہ کی راہ میں خرچ کیا ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔اللہ کی طرف سے تو جو بھی اجر ہے اتنا بڑا ہے کہ انسان کی جو سوچ ہے وہ وہاں تک نہیں پہنچ سکتی۔لیکن فرمایا صرف اجر
ہی نہیں ایسے مومنوں کے لئے اجر کبیر ہے۔پس کتنے خوش قسمت ہیں وہ جنہیں
اللہ تعالیٰ ایسے اجروں سے نوازے اور
کتنے خوش قسمت ہیں احمدی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آئے اور آپ نے یہ روح ہمارے
اندر پیدا کی۔صحیح اسلامی تعلیم کے حسن و خوبی سے ہمیں آگاہ کیا روشناس کروایا۔اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کرنے
کے راستے ہمیں دکھائے۔اللہ تعالیٰ کے احکامات کے حسن کو کھول کھول کر ہم پر ظاہر فرمایا، جس سے احمدی کے دل میں
مرضات اللہ کی تلاش کی چنگاری بھڑ کی۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ : ”مال کے ساتھ محبت نہیں چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى
تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران : 93) تم ہرگز نیکی کونہیں پاسکتے جب تک کہ تم ان چیزوں میں سے کوئی اللہ کی راہ
میں خرچ نہ کرو جن سے تم پیار کرتے ہو۔اگر آنحضرت کے زمانے کے ساتھ آج کل کے حالات کا مقابلہ کیا جاوے

خطبات مسرور جلد ششم
3
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
تو اس زمانہ کی حالت پر افسوس آتا ہے کیونکہ جان سے پیاری کوئی شے نہیں اور اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں
جان ہی دینی پڑتی تھی۔تمہاری طرح وہ بھی بیوی اور بچے رکھتے تھے۔جان سب کو پیاری لگتی ہے مگر وہ ہمیشہ اس بات
پر حریص رہتے تھے کہ موقع ملے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان قربان کر دیں“۔( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد دوم - سورۃ آل عمران زیر آیت 93 صفحہ 130-131)
پھر آپ فرماتے ہیں:
”خدا کی رضا کوتم کسی طرح پانہیں سکتے جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر اپنی لذات چھوڑ کر، اپنی عزت چھوڑ کر، اپنا
مال چھوڑ کر، اپنی جان چھوڑ کر اس کی راہ میں وہ تلخی نہ اٹھاؤ جو موت کا نظارہ تمہارے سامنے پیش کرتی ہے۔لیکن اگر تلفنی
اٹھا لو گے تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آ جاؤ گے اور تم ان راستبازوں کے وارث کئے جاؤ گے جو تم سے
پہلے گزر چکے ہیں اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے۔لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت
مرجاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے“۔الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 307-308)
فرمایا کہ یہ اس صورت میں ہو گا جب تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے، اپنے نفس کو چھوڑ دو گے ،تب تم خدا
میں ظاہر ہو جاؤ گئے اور خدا تمہارے ساتھ ہوگا اور وہ گھر با برکت ہوگا جس میں تم رہتے ہو گے۔اور ان دیواروں پر
خدا کی رحمت نازل ہوگی جو تمہارے گھر کی دیوار میں ہیں۔اور وہ شہر با برکت ہوگا جہاں ایسا آدمی رہتا ہوگا۔(ايضاً)
پس کتنے خوش قسمت ہیں ہم جنہیں اللہ تعالیٰ نے ایسا امام عطا فرمایا جس نے ہمیں خدا سے ملنے کے راستے
روشن کر کے دکھائے۔آنحضرت عمے کے غلاموں کی حقیقی روح ہم میں پیدا کی ، قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کا فہم و
ادراک ہم میں پیدا کیا، جس پر چل کر ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔جیسا کہ ہم نے دیکھا اللہ
تعالیٰ نے مالی قربانی کو بھی اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بتایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی
اہمیت ہم پر واضح فرمائی تا کہ اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کا کام بخوبی ہو سکے اور ہر فر د جماعت اس
کو بخوبی انجام دے سکے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد خلفاء بھی اس طرف جماعت کو توجہ دلاتے
رہے ہیں اور دلاتے رہیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے عبادات کے ساتھ ہر قسم کی قربانیوں کا بھی
ذکر ہے اور مالی قربانیاں بھی ان میں سے ایک ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جن کا عرصہ خلافت تقریباً 52 سال پر پھیلا ہوا تھا، آپ نے
جماعتی نظام کو مضبوط در مضبوط فرمایا۔اس
کی تنظیم کی۔تربیتی تبلیغی ، روحانی، مالی پروگرام جماعت کو دیئے تا کہ حضرت

خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کے حصول کے لئے ہم تیزی سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔انہی
تبلیغی اور تربیتی پروگراموں کے لئے ایک سکیم وقف جدید کی بھی تھی جو آپ نے جماعت کے سامنے رکھی اور اس کے
لئے مالی قربانی کی بھی اور واقفین زندگی معلمین کی بھی تحریک فرمائی تا کہ بر صغیر پاک و ہند کے دیہاتوں میں، زیادہ تر
پاکستان میں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام تیزی سے پھیلایا جا سکے۔27 دسمبر 1957ء کو آپ نے اس
کا اعلان فرمایا تھا۔گویا آج اس تحریک کو بھی 50 سال پورے ہو گئے ہیں اور 51 واں سال شروع ہو گیا ہے۔یہ تحریک
شروع میں جیسا کہ میں نے کہا پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش کے لئے ہی تھی اور زیادہ تر انہی ملکوں کے احمدی اس
میں حصہ لیتے تھے۔بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ صحیح طور پر صرف پاکستانی احمدی اس میں حصہ لیتے تھے جس میں ایک مالی پہلو
بھی تھا، مالی قربانی بی تھی اور وقف جدید کے لئے بہت بڑی رقم جواس کام کے لئے تھی پاکستانی احمدی ہی مہیا کرتے
تھے۔اسی طرح واقفین زندگی معلمین تھے وہ بھی انہی میں سے تھے۔تو بہر حال 1985ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع
رحمہ اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے احمدیوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے احمدیوں نے
احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے دنیا میں پھیلانے میں مالی جانی اور وقت کی قربانی دی ہے۔وہ لوگ قربانیاں دیتے رہے
ہیں۔اب باہر کی جماعتیں خاص طور پر جو یورپ اور امریکہ کی جماعتیں ہیں اُن کو اس احسان کو یاد کرتے ہوئے تبلیغی
اور تربیتی پروگراموں میں ان کی مدد کرنی چاہئے اور خاص طور پر ہندوستان کی جماعتوں کی کیونکہ وہاں تعداد تھوڑی ہے
اور اکثریت غریبوں کی ہے۔گو بعد میں ہندوستان میں نئی بیعتوں کی وجہ سے تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔لیکن وہاں
بھی اکثریت غریب لوگوں کی ہے جن کا چندہ ، وہاں کے جو اخراجات ہیں اس کے مقابلے پہ بہت کم ہے۔بہر حال
وقف جدید کے چندہ کی تحریک کو 1985ء سے تمام دنیا پر لاگو کر دیا گیا۔یورپ اور امریکن ممالک کا چندہ وقف جدید
زیادہ تر ہندوستان اور افریقن ممالک کے جو تبلیغی اور تربیتی پروگرام ہیں ان پر خرچ ہوتا ہے۔مختصر یہ کہ اب اللہ تعالیٰ
کے فضل سے یہ تحریک تمام دنیا میں جاری ہے۔تمام دنیا کے احمدی اس میں حصہ لیتے ہیں اور احمدی اللہ تعالیٰ کے خاص
فضل سے اپنی توفیق کے مطابق جیسا کہ میں نے کہا اس کی جو مالی ضرورت ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
جیسا کہ میں نے بتایا کہ 1957ء میں جب وقف جدید کی سکیم کا آغاز ہوا تو اُس وقت اس کا جو پہلا سال تھا
1958ء تھا۔اس لئے ہر سال اس تحریک کا، وقف جدید کا مالی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے اور مالی قربانیاں جو
احباب جماعت کرتے ہیں ان کو ایک سال کے بعد جنوری کے شروع میں جماعت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور نئے
سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔اسی وجہ سے میں بھی آج وقف جدید کے بارے میں ہی بات کر رہا ہوں۔یہ اس

خطبات مسرور جلد ششم
5
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
سال 2008ء کا پہلا جمعہ ہے اور اس کے ساتھ نئے سال کا اعلان بھی کرتا ہوں اور اس بارے میں مزید چند باتیں بھی
کروں گا۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ کیم زیادہ تر پاکستان بنگہ دیش وغیرہ میں شروع تھی اور خلیفہ وقت کے مخاطب عموماً
وہیں کے احمدی ہوتے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسی لئے پاکستانی احمدی بچوں کو کہا تھا کہ تم
وقف جدید کا بوجھ اٹھاؤ اور اپنے بڑوں کو بتادو کہ احمدی بچے بھی جب ایک فیصلہ کر کے کھڑے ہو جا ئیں تو بڑے بڑے
انقلاب لانے میں مددگار بن جاتے ہیں۔چنانچہ احمدی بچوں اور بچیوں نے اس اعلان کے بعد جو حضرت خلیفہ اسیح
الثالث رحمہ اللہ نے فرمایا تھا اور جو کام بچوں کے سپرد کیا تھا ایک دوسرے سے بڑھ کر مالی قربانیاں دینے کی کوششیں
کیں اور وقف جدید کا چندہ اطفال و ناصرات کے چندے کے نام سے احمدی بچوں اور بچیوں کی پہچان بن گیا۔بچوں
کی آمدنی تو کوئی نہیں ہوتی ، وہ تو اپنے جیب خرچ میں سے جب کوئی بڑا ان کو پیسے دے دے تو اس میں سے چندہ
دے دیتے ہیں یا بعض والدین بھی ان کی طرف سے دیتے ہیں۔لیکن یہ بچوں کا جوش اور جذ بہ ہے کہ پاکستان میں
وقف جدید کے چندوں میں بچوں کی جو شمولیت ہے وہ بڑوں کی شمولیت کا تقریبا نصف ہے۔گو کہ میرے خیال میں
یہاں بھی اضافے کی بڑی گنجائش ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تسلی بھی ہے کہ ایسے بچے جن کو اس طرح بچپن میں
مالی قربانی کی عادت پڑ جائے وہ آئندہ نسلوں کی قربانیوں کی ضمانت بن جایا کرتے ہیں۔اللہ کرے کہ یہ روح ہمارے
بچوں میں بڑھتی چلی جائے اور اب جب کہ یہ وقف جدید کی تحریک تمام دنیا میں رائج ہے تو بچے بھی اور ماں باپ بھی
اور سیکرٹریان وقف جدید بھی اس طرف خاص توجہ کریں۔جماعتی نظام اور ناصرات واطفال کی ذیلی تنظیمیں بھی اس
طرف توجہ کریں کہ زیادہ سے زیادہ بچے وقف جدید کے چندے میں شامل کریں۔بچوں کو اس کی اہمیت کا احساس
دلائیں، قربانی کی روح ان میں پیدا کریں۔جو بچے اس مادی دور میں اس طرح قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں گے،
اس طرح قربانی کرتے ہوئے پروان چڑھیں گے، وہ نہ صرف جماعت کا بہترین وجود بنیں گے بلکہ اپنے روشن
مستقبل کی بھی ضمانت بن جائیں گے۔لہو ولعب سے بچتے ہوئے ، فضولیات سے بچتے ہوئے لغویات سے بچتے
ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں گے۔پس ہمیشہ اس بات کو بڑے بھی یا درکھیں اور بچے بھی عورتیں
بھی اور مرد بھی کہ انقلاب قربانیوں سے ہی آتے ہیں اور اس زمانے میں جب ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے مالی
قربانی نفس کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔بچوں کی خواہشات بھی ہیں اور بڑوں کی خواہشات بھی ہیں لیکن
اپنی خواہشات کو دبا کر خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے مالی قربانی اس زمانے میں ایک بہت بڑا جہاد ہے۔دنیاوی
خواہشات کو پورا کرنے کے لئے خرچ کرنا تو آسان ہے لیکن دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالی قربانی دینا یقیناً
ایک جہاد ہے۔

6
خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پھر دوسری بات میں نو مبائعین سے بھی کہنا چاہتا ہوں اور نو مبائعین کو سنبھالنے والوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں
:
اور وہ یہ کہ نو مبائعین کی جماعت سے تعلق میں مضبوطی تبھی پیدا ہوتی ہے جب وہ مالی قربانی میں شامل ہوتے ہیں۔جب وہ اس اصل کو سمجھ جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ایک ذریعہ مالی قربانی بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جو نومبائعین اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں وہ جماعت سے تعلق ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت اور
اخلاص اور آنحضرت ماہ کے عشق میں فنا ہونے کی منازل دوڑتے ہوئے طے کر رہے ہیں۔بعض نو مبائعین
قربانیوں میں اول درجے کے شمار ہونے کے بعد بھی لکھتے ہیں کہ یہ قربانی ہم نے دی ہے لیکن حسرت ہے کہ کچھ نہیں
کر سکے۔انہیں یہ احساس ہے کہ ہم دیر سے شامل ہوئے تو قربانیاں کرتے ہوئے ان منزلوں پر چھلانگیں مارتے
ہوئے پہنچ جائیں جہاں پہلوں کا قرب حاصل ہو جائے۔پس یہ وہ موتی اور ہیرے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائے اور عطا فرما رہا ہے۔جن کی حسرتیں دنیاوی خواہشات کے لئے نہیں بلکہ
قربانیوں میں بڑھنے کے لئے ہیں اور جس قوم کی حسرتیں یہ رخ اختیار کر لیں اس قوم کو کبھی کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا۔جب کہ خدائی وعدے بھی ساتھ ہوں اور اللہ تعالیٰ یہ اعلان کر رہا ہو کہ میں تیرے ساتھ اور تیرے پیاروں کے ساتھ
ہوں۔پس جو کمزور ہیں ، نئے احمدی ہوں یا پرانے ، تربیتی کمزوریوں کی وجہ سے بھول گئے ہیں یا قربانیوں کی اہمیت
سے لاعلم ہیں ، ہمیشہ یادرکھیں کہ مسلسل کوشش اور جد و جہد نہیں وہ مقام دلائے گی جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا
مقام ہے۔اس اہم کام کی سرانجام دہی کے لئے جہاں ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس اہمیت کو سمجھے وہاں انتظامیہ کا بھی
فرض ہے کہ احباب جماعت کو اس کی اہمیت بتا ئیں۔نو مبائعین کو اس کی اہمیت بتائیں۔جب تک عہدیداران کے اپنے معیار قربانی نہیں بڑھیں گے ان کی بات کا اثر نہیں ہوگا۔جہاں عہد یداران
اپنی امانتوں کا حق ادا کرنے والے ہیں وہاں کی رپورٹس بتا دیتی ہیں کہ حق ادا ہو رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت میں ایسے کارکنان بھی ہیں جو اپنا سب کچھ بھول جاتے ہیں ، بیوی بچوں
کو بھی بھول جاتے ہیں، اپنے نفس کے
حق بھی ادا نہیں کرتے صبح اپنے کام پر جاتے ہیں اور وہاں سے شام کو سید ھے جماعتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے
پہنچ جاتے ہیں۔انہیں کہنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہارا اور تمہارے بیوی بچوں
کا بھی تم پر حق رکھا ہے۔بعض ایسے بھی
ہوتے ہیں۔بہت محنت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن بعض دفعہ یہ جو محنت کرنے والے ہیں یہ بھی صحیح طریق پر محنت
نہیں کر رہے ہوتے۔مثلاً چندوں کے معاملے میں۔جو چندہ دینے والے مخلصین ہیں ہر تحریک کی کمی پورا کرنے کے
لئے انہیں کو بار بار کہا جاتا ہے۔جب کہ کئی دفعہ کہا گیا ہے کہ نئے شامل ہونے والوں کو بھی شامل کریں اور تعداد
بڑھائیں۔ہر ایک میں قربانی کی روح پیدا کریں۔اگر شعبہ تربیت اور مال یا وقف جدید، تحریک جدید مشتر کہ کوشش

خطبات مسرور جلد ششم
7
خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 2008
کریں تو کمزوروں کو بھی ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔شروع میں بعض وقتیں پیش آئیں گی لیکن دعا اور صبر سے یہ روکیں اور
مشکلات بھی دور ہو جائیں گی انشاء اللہ۔بعض لوگ لکھتے بھی ہیں اور زبانی بھی موقع ملے تو کہہ دیتے ہیں کہ بعض افراد
جماعت پوری طرح تعاون نہیں کرتے، پروگراموں میں حصہ نہیں لیتے تو میں انہیں ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ تمہارا کام
یہ ہے کہ مسلسل دعا اور صبر سے کوشش کئے جاؤ۔جو احمدی ہے اس میں کوئی نہ کوئی نیک فطرت کا حصہ ہے جس کی وجہ
سے وہ احمدیت پر قائم ہے۔پس کمزوروں کو ساتھ ملا کر چلنا یہ بھی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔اس لئے مسلسل کوشش کرتے
رہنا چاہئے۔اب جبکہ ہم خلافت کی نئی صدی میں چند ماہ تک داخل ہونے والے ہیں۔جماعتی نظام جو مختلف شہروں اور ملکوں
میں قائم ہیں اور ذیلی تنظیمیں بھی ایسے پروگرام بنا ئیں جس سے ہماری قربانیوں کے ہر قسم کے معیار بلند ہوں اور اللہ
تعالیٰ کی رضا کے حصول کی تڑپ ہر ایک میں پیدا ہو جائے۔ہر احمدی بھی ، نئے بھی اور پرانے بھی اپنے جائزے لیں
کہ کیا بہترین تحفہ ہم شکرانے کے طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کے لئے جارہے ہیں۔مجھے خیال آیا کہ وقف جدید کی یہ تحریک حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بھی وہ آخری تحریک ہے
جس میں تبلیغی ،تربیتی اور مالی قربانیوں کا پروگرام دیا گیا ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا یہ بھی 50 سال پورے کر کے اپنے
51 ویں سال میں داخل ہورہی ہے اور یہ خلافت کی پہلی صدی کی وہ خاص تحریک ہے جس کا سال کے آخر پر مختصر
رپورٹ پیش کر کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔وقف جدید تحریک جدید کا تو اعلان کیا جاتا ہے لیکن اور بھی
تحریکات ہیں ان کا اس طرح باقاعدہ سال کے سال اعلان نہیں ہوتا اور یہ تحریک خلافت کی پہلی صدی کی وہ آخری
تحریک ہے جس کا میں آج اعلان کر رہا ہوں یعنی خلافت کی پہلی صدی کے آخری سال کا اختتام بھی اس الہی تحریک
کے اعلان سے ہورہا ہے۔اس لحاظ سے بھی وقف جدید کی ایک اہمیت ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے 14،13 سال پہلے وقف جدید کا اعلان کرتے ہوئے ہمارے ایک ماریشین
واقف زندگی جہانگیر صاحب کی خواب کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے دیکھا تھا کہ جماعت ایک میز کی شکل میں ہے جس کے
چار پائے ہیں۔جس میں سے میز کا ایک پایہ یا ٹانگ جو ہے وہ بڑھنی شروع ہوتی ہے اور یہ وقف جدید کا پایہ ہے جس
سے توازن خراب ہوتا ہے تو میز کی تحریک جدید کی جو ٹانگ ہے یا جو پا یہ ہے وہ بھی بڑھنا شروع کرتا ہے تا کہ بیلنس قائم
رکھے لیکن وہ وقف جدید کے پائے کا ساتھ نہیں دے سکتا۔وہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔تو پھر اس پائے کو زبان
ملتی ہے اور وہ وقف جدید کے پائے کو کہتا ہے کہ اپنی رفتار کم کرو تا کہ میں بھی تمہارے ساتھ مل جاؤں۔اس پر
وقف جدید کا پا یہ یہ کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں اپنی رفتار کم نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے بڑھنا ہی اسی رفتار سے ہے۔

خطبات مسرور جلد ششم
8
خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 2008
حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں بتایا تھا کہ ایک تو مالی قربانی کی رفتار ہے۔دوسرے یہ
تعبیر کی تھی اور دعا کی تھی کہ یہ تعبیر یہ ہو کہ وقف جدید کے تحت جو تینوں ممالک خاص کام کر رہے ہیں ان میں انقلابی
تبدیلی پیدا ہو اور جماعت تیزی سے ترقی کرے۔ان تمام باتوں کی اہمیت کے پیش نظر میں بھی ان جماعتوں سے کہنا
چاہتا ہوں کہ حالات میں جس تیزی سے تبدیلی پیدا ہورہی ہے یہ ملک اپنے تبلیغ اور تربیت کے کام کو بھی خاص طور پر
سمجھیں اور کوشش کر کے اس رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کریں اور جب اللہ تعالیٰ کی تائید اور دعا بھی ساتھ ہو تو کوئی نہیں
جو اس رفتار ترقی کو روک سکے۔اس نے بڑھنا ہی ہے۔پس آگے بڑھیں اور جہاں مالی قربانیوں میں مثالیں قائم کر
رہے ہیں وہاں دیہاتوں میں تبلیغی اور تربیتی کام کو بھی تیز کر دیں۔تینوں ملکوں میں بھی اور افریقہ میں بھی وقف جدید
کے تحت خاص منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اللہ کرے کہ جو تعبیر حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمائی تھی اس
کو آج ہم تیزی سے پورا ہوتے دیکھیں۔اس کے لئے مالی قربانی بھی ایک اہم حصہ ہے۔کیونکہ مالی ضروریات بھی
بڑھیں گی جب کام میں تیزی پیدا ہوگی۔پس تمام ممالک اس میں مدد کریں۔بچوں کی تربیت کے لئے جیسا کہ میں
نے کہا تھا بچوں کو بھی بطور خاص توجہ دلائیں۔ان کو بھی احساس ہو کہ یہ سب انقلاب اللہ تعالیٰ کی خاص تقدیر سے آ رہا
ہے اس میں ہمارا بھی حصہ ہے۔اس طرح گزشتہ دس سال میں جتنے احمدی ہوئے ہیں ، جو بیعتیں ہوئی ہیں، انہیں بھی
بطور خاص وقف جدید میں شامل کریں۔میں نے نو مبائعین سے رابطے بحال کرنے کے لئے کہا ہوا ہے۔بہت
سارے رابطے ضائع ہو گئے۔اس پر بعض ملکوں میں بہت اچھا کام ہورہا ہے۔ان رابطوں کی بحالی کے لئے بھی مالی
قربانی کی ضرورت ہے اور جب رابطے بحال ہوتے ہیں تو ان کو بھی مالی قربانی کی عادت ڈالیں اور ان کو اس کے لئے
وقف جدید میں شامل کریں۔اگر غریب بھی ہیں تو چاہے ٹوکن کے طور پر معمولی چندہ دیں لیکن مالی قربانی میں شامل ہونا
چاہئے۔مالی قربانی کی عادت پڑے گی تو پھر یہ تقویٰ کی ترقی کا باعث بھی بنے گی۔اللہ تعالیٰ نے تقویٰ میں بڑھنے
والوں کے لئے عبادات کے ساتھ قربانی کا بھی ذکر فرمایا ہے جس میں مالی قربانی بھی شامل ہے۔پس مالی قربانی بھی
دلوں کی پاکیزگی اور تقویٰ میں بڑھنے کے لئے ضروری چیز ہے۔پس دعاؤں اور قربانیوں سے تقویٰ میں بڑھیں اور خلافت کی نئی صدی کا استقبال کریں اور اس میں داخل
ہوں۔ان قربانیوں کی عادت جو پڑے گی ، یہ جاگ جو بچوں میں اور نئے آنے والوں میں لگے گی ، قربانیوں کا احساس
اور تقویٰ میں بڑھنے کا احساس جو تمام احمد یوں میں پیدا ہو گا یہ جہاں آئندہ انقلاب میں سب کو حصہ دار بناتے
ہوئے خوشخبریاں دے گا اور ترقیات دکھائے گا۔انشاء اللہ ، وہاں فوج در فوج آنے والوں کو بھی قربانیوں کی اہمیت
دلاتے ہوئے مالی قربانیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائے گا۔اور یوں جب خالصتاً للہ ان عبادتوں اور

خطبات مسرور جلد ششم
9
خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 2008
قربانیوں کے اعلیٰ معیار کے حصول کی کوشش ہورہی ہوگی تو یہی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کی توحید کے قیام کا باعث بنے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والی ہوگی۔آنحضرت ہو کے جھنڈے کو تمام
دنیا میں گاڑنے کا باعث بن رہی ہو گی۔پس اس جذبے سے اپنے بھی جائزے لیں اور بچوں اور نو مبائعین کو بھی خاص
طور پر وقف جدید میں شامل کرنے کی کوشش کریں تا کہ ان مقاصد کا حصول کر کے جن کا میں نے ذکر کیا ہے ہم اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں۔اب میں حسب روایت وقف جدید کے کوائف پیش کروں گا یعنی دنیا کے مختلف ممالک کا موازنہ اور وصولی پیش
ہو گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر وقف جدید میں 24لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ مالی قربانی ہوئی ہے اور یہ جو وصولی
ہے گزشتہ سال سے تقریباً دولاکھ پاؤنڈ زیادہ ہے۔تو وقف جدید کے پائے کے اونچا ہونے کی ایک تو یہ ظاہری شکل
ہمیں نظر آتی ہے کہ گزشتہ سال سے وقف جدید کی وصولی دولاکھ پاؤنڈ زیادہ ہے۔جبکہ نومبر میں میں نے جب تحریک
جدید کا اعلان کیا تھا تو اس میں گزشتہ سال سے تحریک جدید میں جو وصولی تھی وہ ایک لاکھ دس ہزار پاؤنڈ زیادہ تھی۔یعنی
وقف جدید کا اس سال کا جو اضافہ ہے وہ تحریک جدید کی نسبت کافی زیادہ ہے تقریباً دو گنا۔دنیا میں وقف جدید کی قربانی میں شامل جو پہلی دس جماعتیں ہیں ان میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پھر امریکہ
ہے، برطانیہ نمبر تین پہ ہے۔نمبر 4 پر جرمنی نمبر پانچ پر کینیڈا نمبر چھ پہ ہندوستان اور نمبر سات پر انڈونیشیا، نمبر آٹھ پہ
بلجیم، نمبر نو پہ آسٹریلیا اور نمبر دس پہ فرانس کینیڈا اور جرمنی کا بڑا معمولی فرق ہے۔کینیڈا اگر ذرا سا زور لگائے تو میرا
خیال ہے آرام سے چوتھی پوزیشن آ سکتی ہے۔پاکستان کے حالات کے بارے میں ایک اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ 2007 ء
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین سال ہے اور معاشی لحاظ سے بھی بہت برا سال تھا۔بہت سے جائزے پیش کئے
گئے تھے۔اس کے باوجود کہ غربت انتہاء کو پہنچ گئی۔کاروباری لحاظ سے ، معاشی لحاظ سے پاکستان بہت پیچھے تھا لیکن پھر
بھی پاکستانی احمدیوں کے معیار قربانی نہیں گرے۔اس میں پہلے سے بہتری پیدا ہوئی ہے۔اس دفعہ میں سوچ رہا تھا
کہ گزشتہ دنوں دسمبر میں جو حالات ہوئے ہیں، کراچی کے حالات بھی بہت زیادہ خراب تھے تو شاید اس سال پاکستان
کی پوزیشن کوئی نہ ہو یا شاید وصولیاں کم ہوں لیکن اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ جب میں نے ترقی دینی ہے تو پھر مددبھی
فرشتوں کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔باوجود اس کے کہ ہر روز ہم نظارے دیکھتے ہیں اور میں خاص طور پر جماعتی ترقی
کے نظارے دیکھتا ہوں اس لئے اپنی اس سوچ پر شرمندگی بھی ہوئی کہ خدا تعالیٰ پر بھی حسن ظن نہیں رکھا۔اللہ رحم
کرے۔

خطبات مسرور جلد ششم
10
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
پس یہ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیارے لوگ ہیں کہ جیسے بھی حالات ہو جائیں اپنی
قربانیوں کے معیار کو نہیں گرنے دیتے۔فی کس چندے کے لحاظ سے بھی جو جائزہ ہے اس کے مطابق امریکہ نمبر ایک پر ہے 65 پاؤنڈ فی کس
اور برطانیہ نمبر دو پر 34 پونڈ ، فرانس نمبر تین پر 31 پونڈ، کینیڈا نمبر چار پہ 21 پونڈ اور بلجیم نمبر پانچ پہ 18 پونڈ۔افریقہ کی جماعتوں میں ترتیب کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتیں گھانا ، نائیجیریا ، بین ، بورکینا فاسو اور نمبر
5 تنزانیہ ہیں۔گھانا بھی مالی قربانی میں کچھ ست ہو گیا تھا۔شکر ہے میرے کہنے پر اب گھانا میں بھی ہل جل پیدا ہوئی
ہے۔افریقنوں میں عمومی طور پر میں نے دیکھا ہے کہ قربانی کا مادہ بہت ہے لیکن گھانا میں تو میں نے خودرہ کے دیکھا
ہے۔اتنا قربانی کا مادہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔اگر ان میں کسی جگہ قربانی کی کمی ہے، اگر کچھ ستی ہے تو عام احمد یوں
میں نہیں ہے، لوگوں میں نہیں ہے، بلکہ انتظامیہ اور کام کرنے والے اور کارکنان اور عہدیداران میں سنتی ہے۔ان کو
چاہئے کہ وہ اپنے آپ
کو بہتر کریں اور اپنے لوگوں کو قربانیوں کے معیار حاصل کرنے سے محروم نہ رکھیں۔وقف جدید کے چندہ دینے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ دس ہزار ہے لیکن اس میں بھی بہت گنجائش موجود ہے۔گزشتہ سال میں نے ہندوستان کو 5 لاکھ کا ٹارگٹ دیا تھا ان کو پورا کرنا چاہئے۔وہ تقریباً سوالاکھ کے قریب پہنچے ہیں۔ان کو چاہئے کہ وہ مزید اس سے بہتر کریں۔انگلستان کی جماعتوں میں سے فی کس ادائیگی کے لحاظ سے مسجد بیت الفضل لندن
میراخیال ہے نمبر ایک پر ہے
اور ساؤتھ ایسٹ لندن
نمبر دو پر اور نیو مالڈن
نمبر تین پر۔امریکہ میں وصولیوں کے لحاظ سے سیلیکون ویلی ، لاس اینجلس ایسٹ، شکاگوویسٹ ، ڈیٹرائٹ اور نمبر پانچ پر
لاس اینجلس ویسٹ۔جرمنی میں ہمبرگ، گراس گیراؤ، فرینکفرٹ اور ویز بادن (اگر میں صحیح بول رہا ہوں تو ) اور نمبر پانچ ڈامسٹڈ۔پاکستان میں اطفال اور بالغان کا علیحدہ علیحدہ دفتر ہوتا ہے جیسا کہ میں نے بتایا تھا۔اطفال میں ناصرات بھی
شامل ہیں تو اس میں پہلی پوزیشن بڑوں میں لا ہور، کراچی اور نمبر تین ربوہ۔اور اضلاع میں پہل ضلع سیالکوٹ ،نمبر دو
راولپنڈی، نمبر تین اسلام آباد نمبر چار فیصل آباد، نمبر پانچ شیخو پورہ نمبر چھ گوجرانوالہ، نمبر سات میر پور خاص، نمبر آٹھ
سرگودھا، نمبر نو ملتان، نمبر دس گجرات۔اطفال میں بھی اول ، دوم سوم کی وہی ترتیب ہے لاہور، کراچی، ربوہ اور ضلعوں میں بھی تقریباً وہی ہے سوائے
اس کے کہ بالغان میں نمبر 9 ملتان تھا اور یہاں نمبر 9 نارووال ہے۔یہاں تھوڑی سی پوزیشن بدل گئی ہے۔اسلام آباد

خطبات مسرور جلد ششم
11
خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008
نمبر ایک سیالکوٹ نمبر دو ،گوجرانوالہ نمبر تین ، شیخو پوره چار، فیصل آباد پانچ ، راولپنڈی چھ ، میر پور خاص سات،
سرگودھا آٹھ ، نارووال نو اور حیدر آباد دس۔اللہ تعالیٰ ان تمام مخلصین اور قربانیاں کرنے والوں کو بے انتہا اجر دے۔ان کے مال و نفوس میں بے انتہا برکت
ڈالے۔جو قر بانیاں کرنے والے ہیں وہ قربانیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔حضرت خلیفۃ
المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے کسی کے حوالے سے ایسے لوگوں کے بارے میں جو قر بانیوں میں بہت بڑھ رہے ہیں
ایک دفعہ یہ کہا تھا کہ ان کے اخلاص کو دیکھ کے ڈر لگتا ہے۔اور یہ اخلاص میں بڑھنے والے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب
دنیا کے ہر ملک میں پیدا ہورہے ہیں۔ان کے اخلاص سے یہ ڈر ہے کہ اخلاص کی وجہ سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والے
نہ ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔اپنے وعدے کے مطابق جزائے کبیر عطا فرمائے۔ان مخلصین کی قربانی
کی روح آگے جاگ لگاتی چلی جائے اور ایسے قربانی کرنے والے پیدا ہوتے چلے جائیں جو اس قربانی کی روح کو کبھی
مرنے نہ دیں۔کبھی ماندہ نہ ہوں
اور کبھی نہ تھکیں۔ایسے نمونے بکھیرتے چلے جائیں کہ آئندہ آنے والوں کے دل
ہمیشہ آپ کے لئے نیک جذبات اور دعاؤں سے بھرے رہیں اور آپ کے لئے دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان
سب کو جزا دے جنہوں نے ایسے نیک نمونے قائم کر کے آئندہ نسلوں میں بھی وہ روح قائم کی اور پیدا کی جو اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنے کی روح تھی۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شمارہ 4۔مورخہ 25 جنوری تا 31 جنوری 2008 صفحہ 8-5)

آج 10 میں سے 10 باقی