قرآن کریم کی تعلیمِ حکمت
خطبات مسرور جلد ششم
3
28
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 2008
فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2008ء بمطابق 18 صلح 1387 ہجری شمس بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ۔إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرة: 130)
یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں بھی وہی مضمون ہے جو گزشتہ چند خطبوں سے چل رہا ہے۔اس
میں جو آج میں بیان کروں گا تیسری بات جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی دعا میں مانگی تھی وہ حکمت کی تھی۔یعنی
وہ رسول جس پر تو کتاب اتارے، جو تیری تعلیم کو دنیا میں پھیلانے والا ہوگا ، وہ اس کی حکمت بھی سکھائے۔حکمت کے مختلف معانی ہیں، گزشتہ ایک خطبہ میں میں بیان کر چکا ہوں یعنی حکمت کے ایک معنی انصاف اور
عدل کے ہیں۔حکمت کے ایک معنی علم کے ہیں، حکمت کے ایک معنی عقل اور دانائی کے ہیں اور حکمت کے معنی کسی چیز کو
صحیح جگہ استعمال کرنے اور مناسب حال کام لینے کے ہیں۔اس حکمت کے لفظ کو اس عظیم رسول ﷺ اور آپ کی لائی
کوئی کتاب کو جس کی تعلیم تا قیامت رہنے والی ہے آج اس حوالے سے بیان کروں گا۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ حکمت کے معنی انصاف اور عدل کے ہیں، تو اس میں یہ دعا کی گئی تھی کہ آنے والا رسول
حکمت بھی سکھائے گا۔اس لحاظ سے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ جو رسول آنے والا ہو، وہ عدل قائم کرے گا ، عدل
سکھانے والا ہو گا۔اور جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ اور وہ تمہیں کتاب اور حکمت
سکھاتا ہے تو یہ اس بات کا اعلان ہے کہ اس دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں وہ رسول مبعوث ہو چکا ہے۔کتاب بھی اس پر
نازل ہو چکی ہے اور یہ ایسی کتاب ہے جو پر حکمت تعلیم سے بھری پڑی ہے۔یہ رسول تمہیں اس کتاب کی حکمت بھی
سکھاتا ہے اور تا قیامت سکھاتا چلا جائے گا۔یعنی اس تعلیم نے عدل سکھایا ہے اور تا قیامت یہی کتاب عدل کی تعلیم پر
مہر ہے۔اور یہ عظیم نبی جو مبعوث ہوا، نہ ہی اس کی تعلیم عدل سے خالی ہے اور نہ اس کا عمل۔بلکہ اس عظیم نبی ﷺ کا
اُسوہ حسنہ بھی وہ عظیم مثالیں قائم کر رہا ہے جن تک کوئی پہنچ ہی نہیں سکتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے راستے بتا دیئے کہ اپنی اپنی
انتہائی استعدادوں کے ساتھ اس اُسوہ پر چلنے کی کوشش کرو کیونکہ اس کے بغیر تم وہ معیار حاصل نہیں کر سکتے جو اس عظیم
رسول کی اُمت میں رہنے والے کو حاصل کرنے چاہئیں۔آنحضرت ﷺ کی حکمت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے جو نصائح اور عمل ہیں میں گزشتہ ایک خطبہ میں ان
کا ذکر کر چکا ہوں۔آج حکمت کے معنی عدل کے حوالے سے آپ کے اسوہ حسنہ کے ایک دو واقعات پیش کرتا ہوں۔پھر آگے قرآنی تعلیم بیان کروں گا۔روایات میں آتا ہے کہ غزوہ حنین کے بعد جب اموال غنیمت تقسیم کئے جارہے تھے تو بعض عرب سرداروں کو
29
خطبه جمعه فرمودہ 18 جنوری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
دوسروں پر ترجیح دیتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے زیادہ مال تقسیم کیا۔اس پر کسی نے اعتراض کیا کہ عدل سے کام نہیں
لیا گیا۔اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا رسول اگر عدل سے کام نہیں لے گا تو اور کون لے گا۔یہ زائد
مال جو دیا گیا تھا دراصل آنحضرت علیہ نے تالیف قلب کے لئے ان سرداروں کو عطا فرمایا تھا تا کہ یہ سردارانِ عرب
اسلام کے قریب ہوں۔چنانچہ وہ اور ان کے قبائل اسلام کے قریب ہوئے بلکہ قبول کیا۔اور یہ جوحصہ زائد دیا گیا تھا یہ
کسی پر زیادتی کر کے نہیں دیا گیا تھا بلکہ اللہ تعالیٰ نے شمس ، مال غنیمت کا پانچواں حصہ، جواللہ اور رسول کے لئے مختص
کیا ہوا ہے۔جس میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دینے کا رسول ﷺ کو اختیار دیا گیا ہے۔آپ نے ایک دفعہ فرمایا کہ بعض لوگوں کو جو میں زائد دیتا ہوں وہ ان کی ایمانی کمزوری کی وجہ سے دیتا ہوں اور
ان کے حرص کی وجہ سے دیتا ہوں۔جو ایمان میں مضبوط ہیں انہیں میں بعض حالات میں کم دیتا ہوں اور فرمایا کہ یہ جو
ایمان والے ہیں مجھے زیادہ عزیز ہیں، مجھے زیادہ پیارے ہیں۔پس یہ جو کسی کو زیادہ دینا تھا ایک تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کے
حکم کے عین مطابق تھا جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔دوسرے حکمت کے تحت تھا یعنی ایسا پر حکمت عدل قائم کرنے کا اُسوہ
تھا جس نے ایمانوں میں بہتری پیدا کرنے کا کردار ادا کیا۔پھر دیکھیں عدل کی عظیم مثال قائم کرنے کا وہ واقعہ جس میں ایک بوڑھے کو اپنی ذات سے پہنچی ہوئی تکلیف کا
بدلہ لینے کے لئے آنحضرت ﷺ نے اجازت دی۔روایت میں آتا ہے کہ جب سورۃ النصر کا نزول ہوا تو اس کے بعد آنحضرت ﷺ نے ایک خطبہ دیا۔کیونکہ سورۃ
نصر سے صحابہ سمجھ گئے تھے کہ آنحضرت اللہ کی وفات کا وقت قریب ہے۔اس موقع پر آنحضرت ﷺ نے جب خطبہ
دیا، صحابہ بڑے روئے اور اس خطبہ کے بعد آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم سب کو میں اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر کہتا ہوں
کہ اگر کسی نے مجھ سے کوئی حق یا بدلہ لینا ہے تو قیامت سے پہلے یہیں اس دنیا میں لے لے۔اس پر ایک بوڑھے صحابی عکاشہ گکھڑے ہوئے اور کہا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ، آپ نے بار بار اللہ
تعالیٰ کی قسم دے کر یہ فرمایا ہے کہ جس نے بدلہ لینا ہے وہ لے لے۔تو میں ایک عرض کرنا چاہتا ہوں کہ فلاں غزوہ کے
موقع پر میری اونٹنی آپ ا کی اونٹنی کے قریب ہو گئی تھی تو میں اترنے لگا تھا۔میں پاؤں چومنے کے لئے یا کسی اور وجہ
سے قریب ہوا تھا۔بہر حال اس وقت آپ کی چھڑی مجھے لگی تھی ہوئی مجھے لگی تھی۔مجھے نہیں معلوم کہ ارادہ مجھے مارنے
کے لئے یا اونٹ کو مارنے کے لئے تھی لیکن بہر حال مجھے سوئی لگی تھی۔اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے
جلال
کی قسم! اللہ کا رسول تجھے جان بوجھ کر نہیں مار سکتا۔پھر حضور ﷺ نے حضرت بلال
کو کہا کہ وہی سوٹی لے کر آؤ۔وہ حضرت فاطمہ کے گھر سے سوئی لے کر آئے۔تو آپ نے عکاشہ کو سوٹی دی اور فرمایا کہ لو بدلہ لے لو۔اس پر حضرت
ابوبکر کھڑے ہوئے۔حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے۔حضرت علی کھڑے ہوئے کہ ہمارے سے بدلہ لے لو اور آنحضرت
کو کچھ نہ کہو۔عکاشہ نے کہا کہ نہیں میں نے تو بدلہ آنحضرت ﷺ سے ہی لینا ہے۔پھر حضرت حسن اور حضرت
حسین کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نبی ﷺ کے نواسے ہیں ہمارے سے بدلہ لے لو۔تو عکاشہ نے کہا کہ نہیں
بدلہ تو میں نے آنحضرت ا سے لینا ہے۔خود آنحضرت یہ بھی سب کو بٹھاتے رہے کہ تم لوگ بیٹھ جاؤ
میں خود ہی اپنا بدلہ دوں گا۔اس پر عکاشہ نے کہا کہ جب چھڑی مجھے لگی تھی تو اس وقت میرے بدن پر کوئی لباس
30
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
نہیں تھا۔آنحضرت ﷺ نے اپنے جسم مبارک سے کپڑا اٹھایا اور کہا لو مارلو۔صحابہ نے جب یہ نظارہ دیکھا تو بے
اختیار سب رونے لگ گئے۔کس طرح برداشت کر سکتے تھے کہ آنحضرت مہ کو کچھ ہو۔سب کے سانس رُکے ہوئے
تھے لیکن کچھ کر نہیں سکتے تھے۔لیکن دوسرے ہی لمحے انہوں نے جو نظارہ دیکھا وہ تو ایک عاشق و معشوق کی محبت کا نظارہ
تھا۔عکاشہ آگے بڑھے اور آپ کے جسم مبارک کو چومنے لگے اور کہتے جاتے تھے میرے ماں باپ آپ پر قربان۔آپ سے بدلہ لینا کون گوارا کر سکتا ہے۔ہمیں تو آپ نے عدل کے نئے نئے اسلوب سکھائے ہیں۔ہم تو سوچ بھی نہیں
سکتے کہ آپ
کبھی ظلم کر سکتے ہیں یازیادتی کر سکتے ہیں۔یہ تو پیار کرنے کا ایک موقع تھا جسے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔لیکن دیکھیں کہ عدل کے اس شہزادے کا کیا خوبصورت جواب تھا۔آپ نے فرمایا کہ یا تو بدلہ لینا ہوگا یا معاف
کرنا ہوگا۔عکاشہ نے کہا یا رسول اللہ ! میں نے اس امید پر آپ کو معاف کیا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مجھے معاف
کرے گا۔اس پر آنحضرت عملے نے اس سارے مجمع کو جو لوگ سامنے بیٹھے ہوئے تھے مخاطب ہو کر فرمایا کہ جو آدمی
جنت میں میرے ساتھی کو دیکھنا چاہتا ہے وہ اس بوڑھے عکاشہ کو دیکھ لے۔اور پھر وہی صحابہ جوعکاشہ کے لئے سخت
غم وغصہ کی حالت میں بیٹھے تھے اُٹھ اُٹھ کر انہیں چومنے لگے اور ان کی قسمت پر رشک کرنے لگے۔تو یہ تھا اس عظیم
رسول کا عدل کہ ایک ادنی چاکر کے سامنے بھی اپنے آپ کو بدلہ کے لئے پیش کر دیا اور فرمایا کہ اگر بدلہ نہیں لینا تو پھر
معاف کرنا ہوگا۔یہاں اس مجمع میں اعلان کرنا ہوگا کہ معاف کیا۔(المعجم الكبير ابوالقاسم سلیمان بن احمد الطبرانی الجزء الثالث صفحہ 61-59 دارا حیاء التراث العربی)
تو یہ نمونے آپ نے عدل کے قائم کئے۔بہت سارے نمونے اور مثالیں اور بھی ہیں۔اور پھر اپنے صحابہ
کو بھی اس کی تلقین فرماتے رہے کیونکہ قرآن کریم میں عدل پر بڑا زور دیا گیا ہے۔اب میں قرآن
کریم کی تعلیم کے حوالے سے ایک دو آیات اس بارہ میں پیش کرتا ہوں جن میں عدل قائم کرنے
کی تعلیم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيْتَائِ ذِي الْقُرُبَى وَيَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ۔يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل: 91)۔یقینا اللہ تعالیٰ عدل کا ، احسان کا اور
اقرباء پر کئے جانے والی عطا کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔یہ ایک ایسی پر حکمت تعلیم ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو معاشرتی مسائل بھی حل ہو جائیں گے اور قومی اور
بین الاقوامی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ایسا عدل جو حکمت کے تحت کیا جائے وہ وہی عدل ہے جس میں نیکی کے
معیار بڑھیں۔عدل کے بعد محبت اور پیار پیدا ہوا اور معاشرہ برائیوں سے بچنے کی کوشش کرے اور جب برائیوں سے
بچیں گے تو پھر عدل کے مزید نئے معیار قائم ہوں گے۔حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ ہو گی۔عدل صرف بدلہ لے
کر ہی قائم نہیں ہوتا بلکہ بعض حالات میں احسان کرنے سے ہوتا ہے۔پھر مزید پیار اور محبت کے جذبات سے
ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے برائیوں کو چھوڑنے اور نیکیوں پر قائم ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ورنہ
صرف عارضی بدلہ لے لینا، کسی کو سزا دے دینا، یہ دنیاوی عدل تو ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے جو اصول ہیں،
جو تعلیم ہے ، اس کے مطابق صرف یہ عدل نہیں ہے۔کیونکہ ان سے بعض اوقات اصلاح نہیں ہوتی بلکہ دشمنیاں بڑھتی
ہیں ، ناراضگیاں پیدا ہوتی ہیں، رنجشیں پیدا ہوتی ہیں، کینے اور بغض بڑھتے ہیں۔پس عدل وہ ہے جس کا فیصلہ موقع
محل کی مناسبت ہو۔
خطبات مسرور جلد ششم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
31
خطبه جمعه فرموده 18 جنوری 2008
اللہ تعالی) کا یہ کم ہے کہ نیکی کے مقابل پر نیکی کرو اور اگر عدل سے
بڑھ کر احسان کا موقع اور ل ہو تو وہاں
احسان کرو۔اور اگر احسان سے بڑھ کر قریبوں کی طرح طبعی جوش سے نیکی کرنے کا محل ہو تو وہاں طبعی ہمدردی سے نیکی
کرو۔اور اس سے خدا تعالیٰ منع فرماتا ہے کہ تم حدود اعتدال سے آگے گزر جاؤ۔یا احسان کے بارہ میں منکرانہ حالت تم
سے صادر ہو جس سے عقل انکار کرے۔یعنی یہ کہ تم بے محل احسان کرو یا بر محل احسان کرنے سے دریغ کرو۔یا یہ کہ تم حل
پر ایتَاءِ ذِي الْقُرُبی کے خُلق میں کچھ کمی اختیار کرو۔یعنی غلط وقت پر احسان کرنا بھی غلط ہے۔اور اگر موقع اور محل ہو
اور پھر احسان کا موقع ہو اس وقت احسان نہ کرنا بھی غلط ہے اور پھر یہ کہ جس طرح قریبوں سے سلوک کرتا ہے، جس
طرح ماں بچے سے سلوک کرتی ہے اس طرح کے اخلاق دکھاؤ اور اگر اخلاق میں کوئی کمی ہوتی ہے تو یہ غلط طریقہ ہے۔آپ فرماتے ہیں: "تم محل پر ایتاءِ ذِی القربی کے خلق میں کچھ کی اختیار کر ویا حد سے زیادہ رحم کی بارش کرو۔اس آیت کریمہ میں ایصال خیر کے تین درجوں کا بیان ہے۔اول یہ درجہ کہ نیکی کے مقابلے پر نیکی کی جائے۔یہ تو کم درجہ
ہے اور ادنی درجہ کا بھلا مانس انسان بھی یہ خلق حاصل کر سکتا ہے کہ اپنے نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرتار ہے۔دوسرا درجہ اس سے مشکل ہے اور وہ یہ کہ ابتداء آپ ہی نیکی کرنا اور بغیر کسی کے حق کے احسان کے طور پر اس کو
فائدہ پہنچانا۔اور یہ خلق اوسط درجہ کا ہے۔اکثر لوگ غریبوں پر احسان کرتے ہیں اور احسان میں ایک میخفی عیب ہے
کہ احسان کرنے والا خیال کرتا ہے کہ میں نے احسان کیا اور کم سے کم وہ اپنے احسان کے عوض میں شکریہ یا دعا
چاہتا ہے۔اور اگر کوئی ممنونِ منت اس کا مخالف ہو جائے تو اس کا نام احسان فراموش رکھتا ہے۔جس کسی پر احسان
کیا جاتا ہے اور وہ مخالف ہو جائے تو اس کو احسان فراموش کہتے ہیں۔بعض وقت اپنے احسان کی وجہ سے اس پر فوق
الطاقت بوجھ ڈال دیتا ہے۔یا پھر یہ ہے کہ اگر کوئی احسان کیا ہے تو اس کی طاقت سے زیادہ اس پر بوجھ ڈال دیتے
ہیں۔یہ بھی انصاف کے خلاف ہے، عدل کے خلاف ہے۔اور اپنا احسان اس کو یاد دلاتا ہے۔جیسا کہ احسان کرنے
والوں کو خدا تعالیٰ نے متنبہ کرنے کے لئے فرمایا ہے لَا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُمُ بِالْمَنِّ وَالا ذى (البقره - 265) یعنی
اے احسان کرنے والو! اپنے صدقات کو جن کی صدق پر بنا چاہئے احسان یاد دلانے اور دکھ دینے کے ساتھ بربادمت
کرو۔یعنی صدقہ کا لفظ صدق سے مشتق ہے۔پس اگر دل میں صدق اور اخلاص نہ رہے تو وہ صدقہ صدقہ نہیں رہتا بلکہ
ایک ریا کاری کی حرکت ہوتی ہے۔غرض احسان کرنے والے میں یہ ایک خامی ہوتی ہے کہ کبھی غصہ میں آکر اپنا احسا
ن بھی یاد دلا دیتا ہے۔اسی وجہ سے خدائے تعالیٰ نے احسان کرنے والوں کو ڈرایا۔تیسرا درجہ ایصال خیر کا خدائے تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ بالکل احسان کا خیال نہ ہو اور نہ شکر گزاری پر نظر ہو بلکہ
ایک ایسی ہمدردی کے جوش سے نیکی صادر ہو جیسا کہ ایک نہایت قریبی مثلاً والدہ محض ہمدردی کے جوش سے اپنے
بیٹے سے نیکی کرتی ہے۔یہ وہ آخری درجہ ایصال خیر کا ہے جس سے آگے ترقی کرنا ممکن نہیں۔لیکن خدائے تعالیٰ نے
ان تمام ایصال خیر کی قسموں کو حل اور موقعہ سے وابستہ کر دیا ہے اور آیت موصوفہ میں صاف فرما دیا ہے کہ اگر یہ نیکیاں
اپنے اپنے محل پر مستعمل نہیں ہوں گی تو پھر یہ بدیاں ہو جائیں گی۔بجائے عدل فَحْشَاء بن جائے گا “۔یہ عدل نہیں
رہے گا بلکہ برائیاں بن جائیں گی۔یعنی حد سے اتنا تجاوز کرنا کہ ناپاک صورت ہو جائے“۔اور فرمایا کہ اور ایسا ہی بجائے
احسان کے منکر کی صورت نکل آئے گی یعنی وہ صورت جس سے عقل اور کا شنس انکار کرتا ہے۔اور بجائے ایتَاءِ ذِى
32
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرمودہ 18 جنوری 2008
الْقُرُبی کے بَغِی بن جائے گا۔یعنی وہ بے
محل ہمدردی کا جوش ایک بُری صورت پیدا کرے گا۔اصل میں بَغِی اس بارش
کو کہتے ہیں جو حد سے زیادہ برس جائے اور کھیتوں کو تباہ کر دے اور یا حق واجب سے افزونی کرنا بھی بعی ہے۔کمی یا
زیادتی جو بھی ہوگی۔غرض ان تینوں میں سے جو حل پر صادر نہیں ہوگا وہی خراب سیرت ہو جائے گی۔اسی لئے ان تینوں
کے ساتھ موقع اور محل کی شرط لگادی ہے۔اس جگہ یادر ہے کہ مجر وعدل یا احسان یا ہمدردی ذی القربی کو خلق نہیں کہہ سکتے
بلکہ انسان میں یہ سب طبعی حالتیں اور طبعی قو تیں ہیں کہ جو بچوں میں بھی وجود عقل سے پہلے پائی جاتی ہیں۔مگر خلق کے
لئے عقل شرط ہے اور نیز یہ شرط ہے کہ ہر ایک طبعی قوت محل اور موقعہ پر استعمال ہو“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 353-354 )
یہ ساری چیزیں اور طاقتیں جو اللہ تعالیٰ نے دی ہیں۔عدل کرو گے ، انصاف کرو گے، احسان کرو گے، یہ سب
چیزیں اگر عقل کے بغیر استعمال ہورہی ہیں، موقع ومحل کے حساب سے استعمال نہیں ہور ہیں تو یہ کوئی اچھے اخلاق نہیں
ہیں۔تو یہ قرآن کریم کی پر حکمت تعلیم ہے جو معاشرے میں قیام عدل کے لئے مزید راستے دکھاتی ہے۔اگر ایک عادی
چور کو جس کے معاملے میں سختی کا حکم ہے اگر چھوڑ دیں گے تو یہ عدل نہیں ہے۔لیکن ایک بھوکے کے لئے جو اپنی بھوک
مٹانے کے لئے روٹی چراتا ہے سزا کی بجائے روٹی کا انتظام ضروری ہے، یہ عدل ہے تا کہ اس کا اور اس کے بیوی
بچوں کا پیٹ بھرے اور یہ احسان کرنے سے پھر عدل قائم ہوگا۔لیکن اگر یہی روٹی چرانے والا ایک عادی چور بن
1۔جاتا ہے تو پھر اس کو سزا دینا عدل ہے۔تو ہر موقع کے لحاظ سے جو عمل ہوگا وہ اصل میں عدل ہے۔قرآن کریم کی تعلیم کا خلاصہ توحید کا قیام اور حقوق العباد کی ادائیگی ہے اور اس کے لئے جو انسانی سوچ ہے اس
میں عدل کا عصر پیدا کرنا ضروری ہے۔اس بات کو ذہن میں بٹھانے کے لئے اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے یا يُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا كُوْنُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ۔وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا۔اِعْدِلُوا۔هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المائدۃ آیت 9) کہ اے وے لوگو جوایمان
لائے ہو۔اللہ تعالیٰ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تم کو
ہرگز کسی بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے
ڈرو۔یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔تو یہ ہے عدل اور انصاف کی خوبصورت اور پُر حکمت تعلیم۔پہلی بات یہ بتائی کہ اگر ایمان کا دعوی ہے ،مومن
کہلاتے ہو تو مومن تو ہمیشہ انصاف کی تائید میں کھڑا ہوتا ہے۔اس کا کام تو اللہ تعالیٰ کے احکامات کی روشنی میں عدل کا
قیام ہے۔اگر یہ سوچ رکھنے والے ہو تو مومن ہو کیونکہ اس کے بغیر ایمان ناقص ہے۔پھر فرمایا کہ جب یہ سوچ بن
جائے گی تو پھر عدل وانصاف تمہارے اندر سے پھوٹے گا اور جب دل کی آواز اللہ تعالیٰ کی رضا بن جائے ، اس
کی تعلیم
پر عمل کرنے والی بن جائے تو پھر کسی قسم کی دشمنی انصاف کے تقاضے پورے کرنے سے ایک مومن کو کبھی نہیں روکے گی۔پس مومن کا کام ہے کہ تقویٰ پر قدم مارتے ہوئے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کرے۔اللہ تعالیٰ اسی ضمن میں
فرماتا ہے کہ اگر تم تقویٰ سے کام نہیں لو گے تو یادر کھوکہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہیں ہے۔ایسا شخص جو اس
عظیم تعلیم کو پا کر بھی اس پر عمل نہیں کرتا حقیقی مومن نہیں کہلا سکتا۔پس یہ عدل قائم کرنے کی ایسی خوبصورت تعلیم ہے جو
صرف قرآن کریم کا ہی خاصہ ہے۔
خطبات مسرور جلد ششم
33
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 2008
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” خدا تعالیٰ نے عدل کے بارہ میں جو بغیر سچائی پر پورا قدم
مارنے کے حاصل نہیں ہوسکتی فرمایا ہے لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى إِلَّا تَعْدِلُوا۔اِعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ
للتقوى ( المائده: 9) یعنی دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو، انصاف پر قائم رہو ، تقومی اسی میں ہے“۔فرماتے ہیں کہ : ” اب آپ کو معلوم ہے جو تو میں ناحق ستاویں اور دکھ دیویں اور خونریزیاں کریں اور تعاقب
کریں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کریں جیسا کہ مکہ والے کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ آویں ،ایسے
لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف کے ساتھ برتاؤ کرنا کس قدر مشکل ہوتا ہے۔مگر قرآنی تعلیم نے ایسے جانی
دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں کیا اور انصاف اور راستی کے لئے وصیت کی۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دشمن
سے مدارات سے پیش آنا آسان ہے مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور مقدمات میں عدل وانصاف کو ہاتھ سے نہ
دینا یہ بہت مشکل اور فقط جوانمردوں کا کام ہے۔“ ( نور القرآن نمبر 2۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 409)
اسلام یہ جوانمردی اپنے سب ماننے والوں میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے کہ تمہارا حسن
سلوک اور عدل و احسان دشمنوں کو بھی دوست بنا سکتا ہے۔پھر حکمت کے ایک معنی یہ ہیں کہ علم کو کامل کرنا۔یعنی آنے والا رسول علم کو بھی اپنے پر اُتری ہوئی تعلیم کی وجہ سے
کامل کرے گا۔قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ آنحضرت ﷺ سے فرمایا اليَومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدہ:4) یعنی تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمتیں اور احسان پورے کر دئے۔اس بارہ میں
گزشتہ خطبہ میں بتا چکا ہوں۔پس اس عظیم رسول پر اس پر حکمت تعلیم کو اللہ تعالیٰ نے کامل کر دیا ہے۔یہاں صرف علم کے کامل اور مکمل ہونے کی اس زمانے سے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں ان کا میں اس وقت ذکر
کروں گا ، جو پوری ہوئیں۔اس کامل علم رکھنے والے خدا نے جو باتیں اس عظیم رسول مہ کو بتائیں اور اس کتاب میں
جن کا ذکر ہوا جن میں سے بعض ایسی ہیں کہ چودہ سو سال تو دور کی بات ہے ، ماضی قریب کا انسان بھی اس بارہ میں
سوچ نہیں سکتا تھا۔بہت ساری پیشگوئیاں ہیں۔میں یہاں ایک بیان کر رہا ہوں مثلاً سورۃ رحمن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَرَجَ
الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِين (الرحمن: 20) کہ وہ دونوں سمندروں کو ملادے گا جو بڑھ بڑھ کر ایک دوسرے سے ملیں گے۔بَيْنَهُمَا بَرُزَخٌ لَّا يَبْغِينِ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانِ
(الرحمن : 21-23 )۔کہ (سر دست ) اُن ( دونوں سمندروں) کے درمیان ایک روک ہے جس سے وہ تجاوز نہیں
کر سکتے۔پس (اے جن وانس ) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔دونوں میں سے موتی اور
مرجان نکلتے ہیں۔اب اس میں دوسمندروں کو ملانے کا ذکر ہے اور نشانی یہ بتائی کہ ان میں سے موتی اور مونگے یا مرجان نکلتے
ہیں۔ایک تو نہر سویز کے ذریعہ سے دونوں سمندروں کو ملایا۔RedSea اور میڈ یٹرینین سی (Mediterian Sea)
کو۔اسی طرح پا نامہ نہر نے دوسمندروں کو ملایا۔اور اس طرح بڑے سمندر آپس میں مل گئے۔اب یہ علم آنحضرت کو خدا
نے اس وقت دیا جب کسی کو اس بات کا علم نہیں تھا۔علم تو علیحدہ بات ہے اس وقت کے زمانے کے عربوں کی تو
سوچ بھی یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی کہ کس جگہ پر سمندر ہوں گے اور کس طرح ملائے جائیں گے اور پھر 1300 سال
خطبات مسرور جلد ششم
34
خطبه جمعه فرمودہ 18 جنوری 2008
کے انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم نظارہ دکھایا اور اس پیشگوئی کو کس شان سے پورا فرمایا۔پس یہ ہیں اُس عالم
الغیب خدا کے
علم کی باتیں جنہیں اس نے قرآن کریم کے ذریعہ آنحضرت ﷺ پر ظاہر فرمایا۔پھر کائنات کے بارہ میں علم دیا کہ کس طرح ہماری کائنات وجود میں آئی۔فرماتا ہے اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ
السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيِّ۔أَفَلَا يُؤْمِنُونَ (الانبیاء: 31) کیا
انہوں نے دیکھا نہیں جنہوں نے کفر کیا کہ آسمان وزمین دونوں مضبوطی سے بند تھے۔پھر ہم نے ان کو پھاڑ کر الگ کر
دیا۔اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی تو کیا وہ ایمان نہیں لائیں گے؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور حال کی تحقیقا تیں بھی
اس کی مُصدّق ہیں کہ عالم کبیر بھی اپنے کمال خلقت کے وقت ایک گھڑی کی طرح تھا“۔بند تھا۔”جیسا کہ اللہ جل
شانہ فرماتا ہے۔اس آیت میں جومیں نے پڑھی۔یعنی کہ " کیا کافروں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھا کہ گٹھڑی
کی طرح آپس میں بندھے ہوئے تھے اور ہم نے ان کو کھول دیا“۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 191-192 حاشیہ)
پس یہ علم 1400 سال سے قرآن کریم میں محفوظ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ظاہر
ہوا۔سائنسدانوں نے بگ بینگ (Big Bang) کا نظریہ دیا یعنی ایک زبردست دھما کہ اور اس کے بعد یہ سب
کائنات وجود میں آئی ، سیارے وجود میں آئے۔یہ بڑا تفصیلی مضمون ہے۔بہر حال مقصد یہ ہے کہ قرآن کریم نے جس
بات کی خبر 1400 سال پہلے دی تھی اسے آج کا سائنسدان ثابت کر رہا ہے۔پھر پانی سے انسان کی زندگی ہے۔بہت
ساری پیشگوئیاں ہیں۔پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذاريت : 48 ) اور ہم
نے آسمان کو ایک خاص قدرت سے بنایا ہے اور یقیناً ہم وسعت دینے والے ہیں۔اب اس آیت کے بھی مختلف
ترجمے ہمارے اپنے تراجم قرآن کریم میں ملتے ہیں کیونکہ جس جس طرح انسان کو علم تھا اس کے مطابق ترجمہ ہوتارہا۔اور پھر سائنس کی ترقی کے ساتھ اس کے مزید معنی کھلے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کے معنی کئے
ہیں کہ ہم نے آسمان کو خاص قدرت سے بنایا اور یقیناً ہم اسے وسعت دینے والے ہیں۔یہ وسعت کا تصور بھی ایک
سائنس دان Edwin Hubble تھے اس کے تجربات نے دیا۔اس نے یہ تجربات کئے تھے۔اس نے پہلی دفعہ
کائنات کے پھیلنے کی بات کی تھی۔اور اب جونئی تحقیق آرہی ہے ، چند مہینے پہلے ایک رسالے میں تھا اس میں یہ کہتے
ہیں کہ اب جو چیز دیکھنے میں آرہی ہے کہ یہ وسعت پذیری کی رفتار جو ان کے علم میں پہلے تھی اس سے کئی گنا بڑھ گئی
ہے۔یا بڑھی ہوئی تھی تو ان کو پتہ ہی نہیں لگا۔ان نئے آلات کی وجہ سے شاید اب معلوم ہوا ہے۔لیکن بہر حال وسعت
پذیری ثابت ہے اور اب تو بہت واضح ہو کے نظر آ رہی ہے۔بہر حال جو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ آسمانوں کو بھی ہم نے خاص قدرت سے ہی بنایا ہے۔یہ بھی
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ خاص قدرت سے بنایا اور کئی صفات شامل ہیں۔یعنی آسمان کی وسعت اور اجرام کے سفر پر
اللہ تعالیٰ کی مختلف صفات کام کر رہی ہیں جن میں کچھ کا تو انسان اور اک حاصل کر لیتا ہے لیکن مکمل احاطہ نہیں کر سکتا۔
خطبات مسرور جلد ششم
35
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 2008
جب بھی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل سے کوئی نئی دریافت کرتے ہیں تو پھر مزید پریشان ہو جاتے ہیں۔بہت سارے
سائنسدان بھی مزید تلاش کر رہے ہیں۔بلکہ بعض تو ابھی بھی ایسے ہیں۔ایک طبقہ ایسا بھی ہے اس بات کو بھی ماننے کو
تیار نہیں ہے کہ بگ بینگ ہوا تھا۔بہر حال
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس طرح ہی ہوا، ہمیں تو ایمان بالغیب پر بھی ایمان
ہے، قرآن کریم نے ثابت کیا ہے اور سائنس دان اس کو ثابت کر رہے ہیں کہ زمین و آسمان کس طرح وجود میں آئے
اور پھر اس کی وسعت بھی ہورہی ہے، ایک طرف چل رہے ہیں۔تو بہر حال کا ئنات کی اس وسعت پذیری کا جو تصور
تھا،سوسال پہلے کے انسان کو نہیں تھا۔پس یہ ہے اس کتاب کی خوبصورتی کہ ہرنئی دریافت جو آج کا تعلیم یافتہ انسان کرتا ہے خدا تعالیٰ کی اس آخری
کتاب میں پہلے سے اس کا تصور موجود ہے بلکہ وضاحت موجود ہے۔اب یہ انسان کی بنائی ہوئی کتابیں اس کا مقابلہ
کیا کر سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ چیلنج ہے کہ نہ تو تم اس جیسی کتاب لا سکتے ہو، نہ اس جیسی ایک آیت بنا سکتے ہو۔پس یہ وہ
آخری کتاب ہے جو اس عظیم رسول ﷺ پر اتری جس کا زمانہ قیامت تک ہے۔اور اگر مسلمان سائنسدان ہوں بلکہ
احمدی مسلمان تو دریافت کے بعد کسی چیز کو اس پر منطبق نہیں کریں گے بلکہ اپنی تحقیق کی بنیاد ہر ایک احمدی سائنسدان
قرآن کریم کے دیئے ہوئے علم پر رکھے گا اور رکھتا ہے۔اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا، ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
بھی اپنی تحقیق کی اسی پر بنیاد رکھا کرتے تھے۔بہر حال کہنے کا یہ مطلب ہے کہ قرآن کریم نے ایسے ایسے علم و حکمت
کے موتی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں جو رہتی دنیا تک نئے نئے انکشافات تحقیق کرنے والے انسان پر کرتے رہیں
گے۔پس یہ ایسا عظیم اور پر حکمت کلام ہے جس کا کوئی دوسری شرعی کتاب مقابلہ نہیں کر سکتی۔پھر اسی کتاب میں شرعی احکامات کی حکمت ہے۔شرعی احکامات کی حکمت کا ایک یہ مطلب بھی ہے مثلاً نماز
پڑھنے کا حکم ہے تو بیان فرمایا ہے کہ تم نماز سے کیا کیا فائدے اٹھاتے ہو۔فرماتا ہے اُتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ
الْكِتَبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ۔وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ۔وَاللَّهُ يَعْلَمُ
مَاتَصْنَعُونَ (العنكبوت: 46) تو کتاب میں جو تیری طرف وحی کیا جاتا ہے پڑھ کر سنا اور نماز کو قائم کر۔یقینا نماز بے
حیائی اور نا پسندیدہ بات سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر یقینا سب (ذکروں) سے بڑا ہے۔اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔یہ حکم صرف آنحضرت مے کے لئے نہیں تھا بلکہ امت کے لئے تھا، آنحضرت مہ کے خاص طور پر ماننے والوں
کے لئے تھا۔آپ تو پہلے ہی اس مقام تک پہنچے ہوئے تھے۔آپ کو وہ مقام ملا ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خود آپ سے یہ
اعلان کروایا کہ یہ اعلان کر دو کہ میری نمازیں، میری قربانیاں اور میری زندگی اور میری موت سب خدا تعالیٰ کے لئے
ہے۔آپ تو وہ مقام حاصل کر چکے تھے۔یہ حکم تو اس بات سے بہت پیچھے ہے۔پس یہ تعلیم تھی جو اللہ تعالیٰ نے مومنین کو
دی تا کہ اللہ تعالیٰ سے مومنوں کا تعلق جوڑنے کے لئے انہیں راستے بتائے جائیں۔آنحضرت ﷺ کو فرمایا کہ یہ
پر حکمت تعلیم مومنوں کو دو کہ دنیا کے ہر فساد کو دُور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑ نا ضروری ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے
تعلق جوڑنے کے لئے عبادات کی ضرورت ہے اور عبادتوں کے معیار اس وقت حاصل ہوتے ہیں جب اپنی نمازوں
کی حفاظت کرو گے اور جب نمازوں کی حفاظت کرو گے تو پھر یہ تمہیں ہر قسم کی برائیوں سے روکے گی اور تمہاری
36
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
یہ نمازیں تمہاری حفاظت کریں گی اور پھر اس مقصد کو حاصل کرنے والے بنو گے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” نماز بھی گناہوں سے بچنے کا ایک آلہ ہے۔نماز کی یہ صفت
ہے کہ انسان کو گناہ اور بدکاری سے ہٹا دیتی ہے۔سوتم ویسی نماز کی تلاش کرو۔اس فقرے پر غور کریں اور اپنی نماز کو
ایسی بنانے کی کوشش کرو۔نماز نعمتوں کی جان ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فیض اسی نماز کے ذریعہ سے آتے ہیں۔سواس کو
سنوار کر ادا کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمت کے وارث بنو “۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 103 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
پس یہ جو فرمایا کہ تم ایسی نماز تلاش کرو، اس کا یہی مطلب ہے کہ جب تک نیکیاں اچھی طرح دل میں راسخ
نہیں ہو جاتیں اس وقت تک یہ خیال کرتے رہو کہ نماز کی ادائیگی میں کہیں کمی ہے۔جب تک اللہ کی رضا اصل مقصود
نہیں بن جاتی اُس وقت تک یہ سمجھتے رہو کہ ہماری نمازوں میں کمی ہے۔دعا ئیں اور نماز میں صرف اسی وقت نہ ہوں
جب اپنی ضرورتوں کے لئے بے چین ہو رہے ہو اور جب اس سوچ کے ساتھ ہم عبادتیں کر رہے ہوں گے تبھی اللہ
تعالی کی نعمتوں کے وارث بھی بن رہے ہوں گے۔ورنہ تو اس حکم میں کوئی حکمت نظر نہیں آتی۔پھر قرآن کریم میں ایک پر حکمت حکم یہ ہے کہ جھوٹ نہ بولو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ
الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الرُّورِ (الحج:31) پس بتوں کی پلیدی سے احتراز کرو اور جھوٹ کہنے سے بچو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” بت پرستی کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پتھر کی طرف سر جھکاتا ہے
ویسے ہی صدق اور راستی کو چھوڑ کر اپنے مطلب کے لئے جھوٹ کو بُت بناتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس
کو بُت پرستی کے ساتھ ملایا اور اسی سے نسبت دی جیسے ایک بُت پرست بت سے نجات چاہتا ہے۔جھوٹ بولنے والا
بھی اپنی طرف سے بُت بناتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس بُت کے ذریعہ سے نجات ہو جاوے گی۔کیسی خرابی آکر پڑی
ہے۔اگر کہا جاوے کہ کیوں بُت پرست ہوتے ہو ، اس نجاست کو چھوڑ دو تو کہتے ہیں کیونکر چھوڑ دیں۔اس کے بغیر
گزارہ نہیں ہوسکتا۔اس سے بڑھ کر اور کیا بد قسمتی ہوگی کہ جھوٹ پر اپنامدار سمجھتے ہیں۔مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ
آخر سچ ہی کامیاب ہوتا ہے۔بھلائی اور فتح اسی کی ہے۔یقیناً یا درکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں۔عام
طور پر دنیا دار کہتے ہیں کہ سچ بولنے والے گرفتار ہو جاتے ہیں مگر میں کیونکر اس کو باور کروں۔مجھ پر سات مقدمات
ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی ایک میں ایک لفظ بھی مجھے جھوٹ لکھنے کی ضرورت نہیں پڑی۔کوئی بتائے کہ
کسی ایک میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے شکست دی ہو۔اللہ تعالیٰ تو آپ سچائی کا حامی اور مددگار ہے۔یہ ہو سکتا ہے کہ وہ
راستباز کو سزادے؟ اگر ایسا ہو تو دنیا میں کوئی سچ بولنے کی جرات نہ کرے۔اور خدا تعالیٰ پر سے ہی اعتقاداٹھ جاوے۔راستباز تو زندہ ہی مرجاویں۔اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے جو سزا پاتے ہیں۔یہ غور سے سننے والی چیز
ہے۔اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے جو سزا پاتے ہیں وہ سچ کی وجہ سے نہیں ہوتی “۔سزا اس وجہ سے نہیں کہ سچ
بولا ہے وہ سزا ان کی بعض اور مخفی در مخفی بدکاریوں کی ہوتی ہے۔بہت ساری چھپی ہوئی برائیاں اور بدیاں جو ہیں ان
کی وجہ سے سزا ہوتی ہے اور کسی اور جھوٹ کی سزا ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کے پاس تو ان کی بدیوں اور شرارتوں کا ایک
سلسلہ ہوتا ہے۔ان کی بہت سی خطائیں ہوتی ہیں اور کسی نہ کسی میں وہ سزا پا لیتے ہیں۔“
الحکم جلد 10 نمبر 17 مورخہ 17 مئی 1906 صفحہ 5،4)
خطبات مسرور جلد ششم
37
خطبه جمعه فرموده 18 جنوری 2008
پس استغفار ایسی چیزوں سے بچنے کے لئے بہت ضروری ہے۔پھر حکمت کے معنی عقل اور دانائی کے بھی ہیں۔اس کتاب نے جو عظیم رسول ﷺ پر اتری بڑے پر حکمت
احکامات اتارے ہیں۔ہر حکم کی دلیل اتاری ہے جو ہر موقع ومحل کے لحاظ سے ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی مثال دے
آیا ہوں قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو سزا دو۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصے میں آکر مغلوب الغضب ہو
کر سزا نہ دو۔اگر معاف کرنے سے اصلاح ہو سکتی ہے تو معاف کرنے میں حکمت ہے۔لیکن اگر عادی چور کو معاف کر
دیا جائے تو معاشرے میں فساد پیدا کرنے کا موجب ہوں گے۔اسی طرح اگر قاتل کو معاف کرو گے تو اور قتل پھیلائے
گا۔وہاں پھر سزا ضروری ہو جاتی ہے۔غرض کہ قرآن کریم کا کوئی بھی حکم لے لیں اس میں حکمت ہے۔ان احکامات
کی بڑی لمبی تفصیل ہے۔اگر مومن ان احکامات کو سامنے رکھے اور ان کی حکمت پر غور کرے تو جہاں ہر ایک کی اپنی عقل
اور دانائی میں اضافہ ہوتا ہے وہاں معاشرے میں بھی علم و حکمت پھیلنے سے محبت اور پیار کو رواج ملتا ہے۔زیادہ دماغ
روشن ہوتے ہیں۔پس ایک مومن کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ قرآن کریم سے یہ حکمت کے موتی تلاش کرے اور اللہ
تعالیٰ کا بھی یہی حکم ہے جیسے کہ فرماتا ہے وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ۔إِنَّ اللَّهَ
كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا ( الاحزاب : 35)۔اور یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کو جن کی تمہارے گھروں میں تلاوت کی جاتی
ہے۔یقینا اللہ تعالیٰ بہت باریک بین اور باخبر ہے۔ان باتوں کو ، قرآن کریم کے جو احکامات ہیں ان کو یاد کرنے کا حکم ہے۔یہ آیات اور حکمت کی باتیں قرآن کریم
میں جتنی بھی ہیں جن کی ہم اپنے گھروں میں تلاوت کرتے ہیں۔قرآن کریم کاڑھے جاتے ہیں بڑے اہتمام سے
رکھے بھی جاتے ہیں۔تو تلاوت کی جائے تو تلاوت کا ثواب تو ہے لیکن اس کتاب کا حقیقی مقصد تب پورا ہوتا ہے۔ان
آیات کی تلاوت کرنے کا فائدہ تب ہو گا جب ان احکامات پر عمل بھی ہوگا اور اسی طرح اسوہ رسول مہ بھی ہمارے
سامنے ہوگا اور یہ آیات اور حکمت کے موتی اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی ہم کوشش کریں گے۔اللہ باریک بین اور
باخبر ہے ، یہ جو آخر میں فرمایا اور یہ کہہ کر ہمیں اس طرف توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ جو ہمارے ظاہر و باطن سے باخبر ہے
اسے کبھی دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔وہ ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کی بھی خبر رکھتا ہے اور ہر برائی کی بھی۔پس اس عظیم رسول کی
اس عظیم تعلیم کو جب تک اپنے پر لاگو کر کے ہم اپنی زندگیاں اس کے مطابق ہم ڈھالنے کی کوشش نہیں کریں گے حقیقی
مومن کہلانے والے نہیں بن سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر حکمت تعلیم کو مجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
الفضل انٹرنیشنل جلد 15 شماره 6 مورخہ 8 تا 14 فروری 2008 صفحہ 8-5)