آنحضرتﷺ کا پیداکردہ عظیم روحانی انقلاب
خطبات مسرور جلد ششم
5
46
48
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
فرموده مورخہ یکم فروری 2008 ء بمطابق یکم تبلیغ 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايتكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيْهِمْ۔إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ (البقرة: 130)
كَمَا اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُوْلًا مِنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ أَيْسَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ ((البقرة : 152)
یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں پہلی حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہے جس کا مضمون گزشتہ چند
خطبوں سے چل رہا ہے اور دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ کا اعلان ہے کہ ہم نے تم میں وہ رسول بھیج دیا جو اس دعا کی
قبولیت کا نشان ہے کہ وہ رسول حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل میں سے مبعوث ہوا جس نے دنیا میں ایک ع
انقلاب پیدا کرنا تھا اور کیا۔اس دعا میں مانگی گئی چاروں باتوں کا میں گزشتہ خطبوں میں کچھ حد تک بیان کر چکا ہوں۔یہ مضمون شروع کرتے وقت میں نے چند جمعے پہلے یہ دونوں آیات پڑھی تھیں اور مختصر اذ کر کیا تھا کہ اس دعا کے مانگنے
کے الفاظ میں اور خدا تعالیٰ کے قبولیت کے اعلان کے الفاظ میں ترتیب کا کچھ فرق ہے۔اس میں ایک حکمت ہے اور
حکیم خدا کا کوئی کام بھی بغیر حکمت کے نہیں ہوتا، یونہی نہیں کہ الفاظ آگے پیچھے ہو گئے اور بلاوجہ ہو گئے۔ان الفاظ کا
یعنی اس عظیم رسول کی ان چار خصوصیات کا جو اس اعلیٰ معیار کی تھیں کہ جن کا کوئی مقابلہ نہیں۔اور جوصرف اور صرف
آنحضرت اللہ کی ذات کا ہی خاصہ تھیں۔( جیسا کہ میں نے اس مضمون کی ابتدا میں کہا تھا کہ اس فرق کو بھی میں بعد
میں کچھ بیان کروں گا کہ کیوں یہ فرق ہے ؟ تو اس وقت میں وہی کچھ بیان کرنے لگا ہوں۔)
قرآن کریم میں دو اور جگہ ( دوسری جگہ پر ) بھی یہ بیان ہوا ہے، ایک سورۃ آل عمران میں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ إِذْ بَعَثَ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ۔وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ ( سورة آل عمران : 165) یعنی اللہ نے مومنوں پر
احسان کیا جب اس نے ان کے اندر انہیں میں سے ایک رسول مبعوث کیا۔وہ ان پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے۔اور انہیں پاک کرتا ہے۔اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقینا کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔دوسری جگہ سورۃ جمعہ میں ذکر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الَّا مِّيِّنَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ
ايته وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الـ مُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ۔وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينِ (الجمعة: 3) وہی ہے جس
نے اُمی لوگوں میں انہیں میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کیا وہ ان پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک
کرتا ہے اور انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقینا کھلی کھلی گمراہی میں تھے۔
خطبات مسرور جلد ششم
49
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
تو یہ دونوں جگہ بلکہ تینوں جگہ جیسا کہ میں نے کہا جہاں قبولیت کا اعلان ہو رہا ہے ترتیب ان آیات میں ایک
طرح ہے اور دعا کی ترتیب سے فرق ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا میں تزکیہ کو آخر میں رکھا تھا اور جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ وہ دعا قبول ہو گئی
اور وہ رسول جس کے لئے ابراہیم علیہ السلام نے دعا مانگی تھی یہ یہ کام کرتا ہے تو اس میں تزکیہ کو آیات کی تلاوت کے
بعد رکھا ہے۔اس فرق پر چند مفسرین نے روشنی ڈالی ہے لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زیادہ تفصیل
سے بیان کیا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا جو مفسرین پہلے گزرے ہیں، انہوں نے زیادہ تفصیل بیان نہیں کی۔مثلاً علامہ آلوسی نے
لکھا ہے کہ:
66
تزکیہ کو تلاوت آیات اور تعلیم کتاب و حکمت کے درمیان اس لئے رکھا ہے تا کہ بتایا جائے کہ ان چاروں
امور کو ایک بات نہ سمجھ لیا جائے بلکہ چار الگ الگ امور ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنی جگہ بڑی نعمت ہے۔دوسری
بات کہتے ہیں کہ تلاوت آیات کو پہلے اس لئے رکھا گیا ہے کہ تزکیہ کے لئے پہلے مخاطبین کو تیار کرنا ضروری تھا۔اس
کے بعد تز کیہ کو کھا کیونکہ یہ پہلی صفت ہے جسے مومنوں کو سب سے پہلے اپنانا چاہئے کیونکہ اچھی صفات کو اپنانے سے
پہلے بری عادات کو چھوڑ نا ضروری ہوتا ہے۔اس کے بعد تعلیم کو رکھا گیا کیونکہ ایمان کے بعد ہی تعلیم حاصل کی جاتی
ہے۔تاہم سورۃ بقرہ کی آیت میں تعلیم کو تزکیہ سے پہلے شاید اس لئے رکھا گیا ہے تا کہ یہ بتایا جائے کہ خوبیوں کو اپنانا
زیادہ اہم ہے۔( تفسیر روح المعانی سورۃ آل عمران آیت 165)
تو اس طرح دو ایک اور مفسرین نے بھی اس ترتیب کے جو الفاظ ہیں ان پر مختصر بحث کی ہے۔اس لئے اس فرق
کو واضح کرنے کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زیادہ وسیع تفسیر کی ہے۔اس سے میں نے استفادہ
کیا ہے جو بیان کروں گا۔دعائے ابراہیمی کی بنیاد اس بات پر ہے کہ نبی مبعوث ہونے کے بعد اپنے پر نازل ہونے والی وحی پیش کرتا ہے
پھر اپنی تائید میں ہونے والے نشانات اور معجزات کو پیش کرتا ہے۔پھر جس جس طرح احکامات نازل ہوتے جاتے ہیں
وہ احکامات کی حکمتیں بیان کرتا ہے اور آخر کار اس وحی کو سننے، ان معجزات کو دیکھنے جو نبی نے دکھائے ہوتے ہیں اور ان
احکامات کو سمجھنے کے بعد پھر جو جماعت تیار ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اسے تقدس عطا فرماتا ہے۔یہ پاک لوگوں کی جماعت ہے
جو پھر اس
پیغام کو آگے پہنچاتی ہے اور غلبہ حاصل کرتی ہے۔تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا میں تزکیہ کو سب سے آخر
میں رکھنے کی یہ وجہ ہے۔یہ ایک ظاہری تقسیم ہے۔اس میں کمزور ایمان والوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے جو تر تیب بیان فرمائی ہے اس میں ایمان میں ترقی اور روحانیت کو پہلے رکھا ہے اور علوم
ظاہری والی باتیں بعد میں لی ہیں۔پس ایمان میں ترقی اور روحانیت میں ترقی اور معرفت کے پیدا ہونے کے لئے
ضروری ہے کہ وحی پر ایمان ہو۔جب یہ ایمان بالغیب ہوگا تو پھر ایسی نظر بھی عطا ہوگی جو ان نشانات اور معجزات کو
دیکھنے والی ہوگی۔اور جب یہ نشانات اور منجزات نظر آئیں گے اور تزکیہ نفس میں ترقی ہوگی تو پھر اس ترقی کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کی صفات اپنانے کی کوشش ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی صفات اپنانے سے ایمان میں پھر مزید ترقی پیدا ہو گی۔تمام
نفسانی کدورتیں صاف ہو جائیں گی۔تمام آلائشوں سے دل پاک ہو جائے گا۔پس کتاب اور حکمت پر تزکیہ کے
تقدم کی یہ وجہ ہے، کیونکہ کتاب پڑھنا، اسے سمجھنے کی کوشش کرنا، اس میں سے حکمتیں تلاش کرنا یہ ظاہری علم کی چیزیں
50
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
ہیں اور یہ باتیں یعنی کتاب اور حکمت کو آخر پر رکھ کر یہ اشارہ فرمایا کہ ایک انسان کی زندگی کا اصل مقصود نماز ، روزہ ، حج
اور زکوۃ وغیرہ اور احکامات کی حکمتیں نہیں ہیں بلکہ اصل مقصود تزکیہ نفس ہے اور ہونا چاہئے۔اگر ظاہری نمازیں کوئی
لمبی لمبی پڑھتا ہے اور نفس کی اصلاح نہیں۔یا اگر زکوۃ دیتا ہے اور ناجائز کمائی کر رہا ہے۔یا اگر حج کیا ہے اور دل میں
یہ ہے کہ دوسروں کو پتہ لگے کہ میں حاجی ہوں یا اس لئے کہ کاروبار زیادہ چمکے۔کئی کاروباری لوگ اس لئے بھی حج پر
جاتے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے بیان کیا ہوا ہے کہ:
” جب میں حج پر گیا تو ایک لڑکا میرے ساتھ حج کر رہا تھا۔نہ نماز میں تھیں اور نہ دعائیں پڑھ رہا تھا بلکہ کوئی گانے
گنگنا رہا تھا تو میں نے پوچھا تم اس لئے حج پر آئے ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ ہماری دکان ہے اور وہی کاروبار
مقابلے پر ایک اور آدمی بھی کر رہا ہے اور وہ حج کر کے آیا ہے جس کی وجہ سے اس کا کاروبار زیادہ چمکا ہے تو میرے باپ
نے کہا ہے کہ تم بھی جا کر حج کر آؤ۔مجھے تو پتہ نہیں حج کیا ہوتا ہے اس لئے میں آیا ہوں کہ ہمارا کاروبار چھکے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 35)
تو یہ حال ہوتا ہے حاجیوں کا۔اگر اس طرح کے حج ہیں تو پھر اس کتاب کی تعلیم پر عمل بے فائدہ ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک حاجی کا قصہ بیان فرمایا ہے کہ:
اس نے کسی نیک شخص کی دعوت کی۔وہ امیر آدمی تھا جو حج کر کے آیا تھا۔جب وہ بزرگ دعوت پہ آیا تو اس کے
سامنے اس نے اپنے ملازم سے کہا کہ فلاں چیز فلاں طشتری میں رکھ کے لاؤ جو میں پہلے حج پہ لے کے آیا تھا۔تھوڑی دیر
کے بعد کہنے لگا کہ فلاں چیز فلاں طشتری میں لاؤ جو میں دوسرے حج پر لے کے آیا تھا۔پھر کہنے لگا کہ فلاں چیز
فلاں طشتری میں لاؤ جو میں تیسرے حج پر لے کے آیا تھا۔تو اصل مقصد اس کا یہ بتانا تھا کہ میں نے حج کئے ہیں۔اس
نیک بزرگ مہمان نے کہا۔تیری حالت بڑی قابل رحم ہے۔تو نے تو اس اظہار سے اپنے تینوں حج ضائع کر دیئے۔“
(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 280)
پس یہ بات یادرکھنے والی ہے کہ کتاب کی کسی بھی تعلیم پر آپ جو بھی عمل کرتے ہیں اس پر عمل کا مقصد تزکیہ نفس
ہے۔اس لئے تزکیہ مقدم رکھا گیا ہے اور اس عظیم رسول کے صحبت یافتوں نے اپنے دلوں کا تزکیہ کیا تعلیم تو ساتھ ساتھ
اترتی رہی۔تقویٰ کے معیار بھی بڑھتے رہے۔لیکن دلوں میں پاکیزگی پہلے پیدا ہوگئی تھی۔آہستہ آہستہ ترقی تو ہوتی رہی
لیکن دل صاف ہو گئے تھے۔پہلے دن سے ہی ان صحابہ کا تزکیہ ہو گیا تھا۔اس
تزکیہ کی ہی وجہ تھی کہ حکم آتے ہی شراب
کے مٹکے توڑے گئے تھے۔کسی نے دلیل نہیں مانگی۔حکم پر عمل کیا۔تو اصل چیز دلوں کی پاکیزگی ہے جو اس عظیم رسول نے
کی۔آنحضرت ﷺ کی ذات ، آپ
گا ہر عمل، آپ کا اٹھنا بیٹھنا بصیرت رکھنے والوں کے لئے ایک نشان تھا۔چنانچہ آپ کے قریبیوں میں جیسے حضرت خدیجہ ہیں ، حضرت ابو بکر ہیں ، حضرت علی ہیں۔انہوں نے وحی کے
اترنے کے ساتھ ہی آپ کو قبول کر لیا تھا اور علم ومعرفت میں پھر بڑھتے چلے گئے۔انہوں نے تفصیلی تعلیم اور حکمتوں کی
تلاش نہیں کی۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔جب واپس آئے تو کسی نے کہا
تیرے دوست نے یہ یہ دعوی کیا ہے۔وہ سید ھے آنحضرت ﷺ کے پاس گئے۔ان سے پوچھا کہ آپ نے یہ دعویٰ
ضرت ﷺ نے اس کی تفصیل بتانے کی کوشش کی کہ یہ تعلیم اتری ہے۔حضرت ابو بکر نے عرض کی کہ مجھے
تعلیم ، حکمت اور دلیل نہیں چاہئے۔میں تو آپ کو بچپن سے جانتا ہوں۔ایساز کی انسان کوئی غلط بات نہیں کرسکتا۔( شرح العلامة الزرقانی علی المواہب اللہ نیہ جلد اول صفحہ 449 ذکر اول من آمن بالله ورسوله دارالکتب العلمیة بیروت طبع اول 1996)
خطبات مسرور جلد ششم
51
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
پس یہ جو آیات ہیں اس مرگی کے ہر ہر لفظ میں ان کی پاک باتوں میں نظر آئیں جنہوں نے ان کو قبول کیا۔لیکن
کور باطن جو تھے وہ واضح آیات اور کتاب کی پاک کرنے والی پر حکمت تعلیم کو دیکھ کر بھی اس فیض سے محروم رہے۔پھر تزکیہ کے بعد تعلیم کتاب کو حکمت پر مقدم کیا گیا ہے یعنی کتاب حکمت سے پہلے رکھی گئی ہے کیونکہ اعلیٰ ایمان
والا شخص یہ دیکھتا ہے کہ اس کے محبوب کا کیا حکم ہے۔وہ دلیلوں کی تلاش میں نہیں رہتا۔بلکہ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کہتا ہے کہ
ہم نے حکم سن لیا ہے اور ہم اس کے دل سے فرمانبردار ہو چکے ہیں۔ہمارے پچھلے تجربات بھی یہی ظاہر کرتے ہیں کہ ہر
صل الله
حکم پر عمل کرنے سے ہمارے دلوں کا تزکیہ ہوا ہے۔اس لئے یقینا اے نبی ﷺ ! تیرے پر خدا تعالیٰ کی طرف سے
اترے ہوئے اس حکم میں بھی کوئی حکمت ہو گی۔چاہے ہمیں اس کی سمجھ آئے یا نہ آئے۔ہمارا اصل مقصود تو محبوب حقیقی
کی رضا حاصل کرنا ہے جو اس پیارے نبی کے ساتھ جوڑ کر اس کے کہے ہوئے لفظ لفظ پر عمل کرنے سے ملتی ہے۔پس
حکمتیں تو اس حکم کی جو بھی آئے بعد میں سمجھ آتی رہیں گی لیکن اپنے محبوب کی اطاعت ہم ابھی فوری کرتے ہیں۔یہ
فلسفیوں اور کمزور ایمان والوں کا کام ہے کہ حکمتوں کے سراغ لگاتے پھریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دین العجائز اختیار کرنے کی اسی لئے تلقین فرمائی ہے۔لیکن جہاں تکبر اور فلسفہ میں انسان پڑے گا تو تزکیہ نہیں ہوسکتا
اور جب آدمی میں تکبر آجائے تو پھر ایمان میں ترقی تو کیا قبول کرنے کی بھی توفیق نہیں ملتی۔پس حکمت
کا علم ہونا ایک
کامل مومن کے لئے ، ایمان لانے کے لئے ضروری نہیں ہے اور جس کا ایمان صرف دلائل کی حد تک ہو اس کو حکمت کی
بھی ضرورت ہے اور یہ کمزوری ایمان ہونے کی نشانی ہے۔پس نبی کا تزکیہ کرنا، اس کا حکم دینا اور اس حکم کو ماننا اور نبی
کی باتیں سن کر اپنے دلوں کو پاک کرنے کی کوشش یہ کامل الایمان لوگوں کا شیوہ ہے۔اور ناقص ایمان حکمت کا تقاضا
کرتا ہے۔اس لئے ہر قسم کی طبائع کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس عظیم رسو پر وہ تعلیم اتاری جس میں ہر حکم کی حکمت بھی
بیان ہوئی ہے۔پس یہ خاصہ ہے آنحضرت ﷺ کی لائی ہوئی تعلیم کا جو ہر قسم کی طبائع اور مزاج کے لوگوں کے لئے مکمل
تعلیم ہے۔کسی کے لئے کوئی فرار کی جگہ نہیں۔اور جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دين العجائز
کو ہی کامل ایمان والوں کا خاصہ فرماتے تھے۔ہمیں حکمتوں کی بجائے پہلے ایمان میں مضبوطی کی کوشش کرنی چاہئے
پھر حکمتیں بھی سمجھ آجاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔” خدا تعالیٰ کا کلام ہمیں یہی سکھلاتا ہے کہ تم ایمان لاؤ تب نجات پاؤ گے۔یہ ہمیں ہدایت نہیں دیتا کہ تم ان
عقائد پر جو نبی علیہ السلام نے پیش کئے، دلائل فلسفیہ اور براہین یقینیہ کا مطالبہ کرو اور جب تک علوم ہندسہ اور حساب
کی طرح وہ صداقتیں کھل نہ جائیں، یعنی ایک اور ایک دو کی طرح ہر چیز ثابت نہ ہو جائے تب تک ان کو مت مانو۔ظاہر ہے کہ اگر نبی کی باتوں کو علوم حسیہ کے ساتھ وزن کر کے ہی ماننا ہے تو وہ نبی کی متابعت نہیں بلکہ ہر یک صداقت
جب کامل طور پر کھل جائے خود واجب التسلیم ٹھہرتی ہے۔خواہ اس کو ایک نبی بیان کرے خواہ غیر نبی۔یعنی اگر
ظاہری باتوں پر جا کر لینا ہے تو جب سچائی کھل گئی پھر کوئی بھی بات کرے تو لوگ اس کو مان ہی لیتے ہیں۔وہ ایمان
بالغیب نہیں ہوتا۔غیر نبی بھی کوئی ایسی بات کرے تو وہ بھی لوگ مانتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ :۔بلکہ اگر ایک فاسق بھی بیان کرے تب بھی ماننا ہی پڑتا ہے۔جس خبر کو نبی کے اعتبار پر اور
اس کی صداقت کو مسلم رکھ کر ہم قبول کریں گے وہ چیز ضرور ایسی ہونی چاہئے کہ گو عند العقل صدق کا بہت زیادہ احتمال
رکھتی ہو مگر کذب کی طرف بھی کسی قدر نادانوں کا وہم جا سکتا ہوں“۔یعنی اگر عقلی طور پر دیکھیں تو سچائی اس میں نظر آتی ہو،
آسکتی ہوں، مگر اس میں ایسے لوگ ہیں جو پوری طرح سوچتے نہیں اور اس کو جھوٹ کی طرف بھی لے جاسکتے ہوں۔ایسی
بات ہو جو بالکل واضح نہ ہو۔
خطبات مسرور جلد ششم
52
52
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
فرمایا: ” تاہم صدق کی شق کو اختیار کر کے اور نبی کو صادق قرار دے کر اپنی نیک ظنی اور اپنی فراست دقیقہ اور
اپنے ادب اور اپنے ایمان کا اجر پالیویں۔یہی لب لباب قرآن کریم کی تعلیم کا ہے جو ہم نے بیان کر دیا ہے۔لیکن حکماء
اور فلا سفر اس پہلو پر چلے ہی نہیں اور وہ ہمیشہ ایمان سے لا پروار ہے اور ایسے علوم کو ڈھونڈتے رہے جس کافی الفور قطعی
اور یقینی ہونا ان پر کھل جائے۔مگر یادر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایمان بالغیب کا حکم فرما کر مومنوں
کو یقینی معرفت سے محروم
رکھنا نہیں چاہا بلکہ یقینی معرفت کے حاصل کرنے کے لئے ایمان ایک زینہ ہے جس زمینہ پر چڑھنے کے بغیر چی معرفت
کو طلب کرنا ایک سخت غلطی ہے لیکن اس زمینہ پر چڑھنے والے معارف صافیہ اور مشاہدات شافیہ کا ضرور چہرہ دیکھ لیتے
ہیں۔ان کو صاف کھلے معارف بھی نظر آ جاتے ہیں جن پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کو بڑے تسلی دینے والے
مشاہدات بھی نظر آتے ہیں۔”جب ایک ایماندار بحیثیت ایک صادق مومن کے احکام اور اخبار الہی کومحض اس جہت سے
قبول کر لیتا ہے کہ وہ اخبار اور احکام ایک مخبر صادق کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے اس کو عطا فرمائے ہیں تو عرفان کا انعام
پانے کے لئے مستحق ٹھہر جاتا ہے۔یعنی ایک سچا مومن، اللہ تعالیٰ جو احکامات دیتا ہے یا ان کو نبی کی طرف سے جو
احکامات ملتے ہیں یا جو اللہ تعالیٰ ان کو خبریں دیتا ہے، ان کو صرف اس لئے قبول کرتا ہے کہ یہ ایک سچے خبر دینے والے
نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پا کر خبریں دی ہیں۔تو پھر اس کو اس کا عرفان بھی حاصل ہوتا ہے۔فرمایا کہ: اسی لئے خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے یہی قانون ٹھہرا رکھا ہے کہ پہلے وہ امور غیبیہ پر ایمان
لا کر فرمانبرداروں میں داخل ہوں اور پھر عرفان کا مرتبہ عطا کر کے سب عقدے ان کے کھولے جائیں۔تو پہلے
فرمانبرداری ضروری ہے۔سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کرناضروری ہے۔اس کے بعد پھر اس کو عرفان بھی حاصل ہو جائے گا،اس
کی حکمتیں بھی معلوم ہو جائیں گی۔لیکن افسوس کہ جلد باز انسان ان راہوں کو اختیار نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ کا قرآن
کریم میں یہ وعدہ ہے کہ جو شخص ایمانی طور پر نبی کریم ﷺ کی دعوت کو مان لیوے تو وہ اگر مجاہدات کے ذریعہ سے ان
کی حقیقت دریافت کرنا چاہے وہ اس پر بذریعہ کشف اور الہام کے کھولے جائیں گے“۔پہلے ایمان لانا ضروری
ہے۔پھر مجاہدات کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اطلاع دے گا اور اس کے ایمان کو عرفان کے درجہ تک پہنچایا جائے گا“۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ 251 تا253 حاشیہ)
پس یہ ہے وہ طریق جو ایمان میں کامل بننے والوں کے لئے ضروری ہے۔پھر ان دو آیات میں یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور اللہ تعالیٰ کی قبولیت دعا کے اعلان کے الفاظ میں
ایک اور فرق بھی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کے آخر میں عرض کی اإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمِ اور الله
تعالیٰ جب جواب دیتا ہے تو فرماتا ہے وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُون اس فرق کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے یوں بیان فرمایا ہے کہ حضرت ابراہیم نے عزیز وحکیم صفات کے واسطے سے دعا کی کہ جو کچھ میں مانگ رہا
ہوں وہ اپنی سوچ کے مطابق مانگ رہا ہوں لیکن جس زمانے میں یہ نبی مبعوث ہونا ہے اور پھر تا قیامت جس کی آیات
اور تعلیم نے تزکیہ بھی کرنا ہے اور حکمت بھی سکھانی ہے اس زمانے کی ضرورتوں
کو تو بہتر جانتا ہے اس لئے اُس وقت
اے
اللہ تو اپنی صفت عزیز اور حکیم کے ساتھ اس زمانے کی ضروریات کو اس نبی کے ذریعہ پورا فرمانا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحه 280 مطبوعه ربوہ )
پس اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرما کر اس آیت میں کہ رسول یہ یہ کام کرتا ہے آخر پر فرمایا وَ يُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ
تَكُوْنُوْا تَعْلَمُون یعنی یہ رسول تمہیں وہ کچھ سکھاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔پس اس عظیم نبی پر وہ آیات اور
53
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
کتاب اتری جن میں ایسی تعلیم بھی ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔اس نبی کی تعلیم میں ایسی باتیں بھی ہیں جو دوسری
پرانی تعلیمات سے زائد ہیں۔بعض ایسی پیشگوئیاں ہیں جن کا زمانے کے ساتھ ساتھ انسان کو ادراک ہوتا ہے، پتہ لگتا
ہے، ظاہر ہوتی ہیں۔ان میں سے بعض باتوں کا میں گزشتہ خطبوں میں ذکر کر چکا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں محکمات اور متشابہات کا ذکر کیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ
الْكِتَابَ مِنْهُ يَاتُ مُحْكَمْتُ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأَخَرُ مُتَشَابِهَا ( آل عمران : 8 )۔یعنی وہی ہے جس نے
تجھ پر یہ کتاب نازل کی ہے جس کی بعض آیتیں تو محکم آیتیں ہیں جو اس کتاب کی جڑ ہیں اور کچھ اور ہیں جو متشابہ
ہیں۔پس مخکم آیات دے کر اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا کہ وہ باتیں بھی میں نے اتاری ہیں جنہیں تم پہلے نہ
جانتے تھے اور وہ باتیں بھی ہیں جو پہلی شریعتوں میں آبھی چکی ہیں۔بعض ایسی ہیں جو واضح ہیں ، بعض ایسی ہیں جن پر
سوچنے کی ضرورت ہے۔محکم کے معانی لغتوں میں یہ لکھے ہیں کہ جو کسی بھی قسم کی تبدیلی یا حریف سے محفوظ کر دی
گئی ہو۔یہ محکم ہے۔دوسری جس میں کسی بھی قسم کے
ابہام کا شائبہ نہ ہو۔تیسری بات جو معنوی لحاظ سے اور اپنی
شوکت کے لحاظ سے فیصلہ کن ہو تو یہ محکمت ہیں۔اور متشابہ وہ چیز کہلاتی ہیں جس کے مختلف معانی کئے جا
سکیں۔یا جس کا کچھ حصہ دوسری ویسی اسی طرح کی چیزوں سے مشابہ ہو۔اب جو تز کیہ سے عاری ہیں وہ اس تعلیم کے
حقیقی پیغام کو کس طرح سمجھ سکتے ہیں۔پھر اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ جس کے حقیقی معانی مخکم احکامات کے خلاف
نہ ہوں۔متشابہ کے یہ معنی بھی ہیں کہ بعض دفعہ بعض ظاہری الفاظ شبہ میں ڈال دیتے ہیں لیکن اس کے جو حقیقی معانی ہیں
وہ مخگم احکامات جو قرآن کریم کی جڑ ہیں ان کے خلاف نہیں ہونے چاہئیں۔اگر ان کے خلاف جاتے ہیں تو پھر
اس کی وجہ تلاش کرنی ہوگی۔اس لئے ان متشابہات کو اس طرح سمجھنے کی کوشش کی جائے جو محکم احکامات سے تطابق
رکھتے ہیں۔متشابہ کا بھی یہی مطلب ہے کہ بغیر حقیقی غور وفکر کے صحیح طریق سے سمجھ نہیں آ سکتے اس کے لئے پھر دلوں کو
پاک کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے۔پس وہ عزیز خدا جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز ہے ایسے تزکیہ
شدوں کے دلوں کے دروازے کھولتا اور انہیں حکمت کے موتی اکٹھے کرنے کی توفیق دیتا ہے۔تو یہ عظیم رسول جو
قیامت تک کے زمانے کے لئے مبعوث ہوا اس کی تعلیم کی حفاظت کا بھی اللہ تعالیٰ نے انتظام فرمایا ہے جیسا کہ میں
پہلے ایک خطبہ میں یہاں بیان کر چکا ہوں۔اس تعلیم کو بدلنے کی کوشش کی گئی لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی
ہے۔اس مرگئی اعظم کی اتباع میں ہر صدی میں مجدد آتے رہے اور ان آیات وتعلیم کے ذریعہ سے تزکیہ کا کام کرتے
رہے۔علماء اور فقہا پیدا ہوتے رہے جو احکامات کی وضاحت کرتے رہے اور حکمت سکھاتے رہے۔آجکل کے نام نہاد
علماء کی طرح نہیں جو بے تکی باتیں کرتے ہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ فیصل آباد میں، یہ 1974ء کی بات ہے ، ایک مسجد سے مولوی صاحب سورۃ اخلاص پڑھ
کے خطبہ دے رہے تھے ، قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ کے بعد انہوں نے اس کی تشریح یہ کی تھی کہ قرآن شریف سے یہ ثابت
ہوتا ہے کہ احمدی جھوٹے ہیں، ( یا اس نے مرزائی کہا تھا )۔اگر کوئی ثابت ہوا ہے تو یہ نتیجہ تو نکلتا ہے کہ خدا کا بیٹا بنانے
والے غلط اور جھوٹے ہیں یا یہ نتیجہ تو نکالا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ جو قبروں کو پوجنے والے ہیں اور غلط قسم کی پیر پرستی میں
مبتلا ہیں، یہ جھوٹے ہیں۔لیکن ہم تو اس مرگی کے عاشق صادق کو ماننے والے ہیں جو تو حید کا پھیلانے والا تھا۔اور جس
کے ماننے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے الہاما یہ پیغام دیا تھا کہ خُذُوا التَّوْحِيْدَ التَّوْحِيْدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِس که توحيد
کو پکڑو، تو حید کو پکڑو، اے فارس کے بیٹو۔( تذکرۃ صفحہ 197 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ )
54
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس اگر جھوٹے ہیں تو یہ لوگ ہیں ، ہم نہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے اس تعلیم کی حفاظت کے یہ سامان پیدا فرمائے اور
آخر میں
اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، اس مزگی سے کئے گئے وعدے کے مطابق مسیح موعود اور مہدی
موعود کو بھیجا جو خاتم الخلفاء کہلائے۔قرآن کریم میں اس کا یوں ذکر آتا ہے۔سورۃ جمعہ کی آیات ہیں، هُوَ الَّذِي بَعَثْ
فِي الَّا مِّيِّنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمُ الله وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ۔وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ
لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ۔وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ (الجمعة : 4-3) کہ وہی ہے جس
نے انھی لوگوں میں انہیں میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کیا وہ ان پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا
ہے اور انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں تھے۔اور انہیں میں سے
دوسروں کی طرف بھی اسے مبعوث کیا ہے جو بھی ان سے ملے نہیں۔وہ کامل غلبے والا اور صاحب حکمت ہے۔ان آیات میں سے جو پہلی آیت ہے اس میں امی لوگوں میں سے عظیم رسول کے مبعوث ہونے کی خبر ہے۔یہاں پھر جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی دعا کی قبولیت کے اعلان کا اعادہ کیا گیا ہے اور
واضح اعلان آخر میں ہے کہ اس سے پہلے وہ لوگ کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔یہ کھلم کھلا گمراہی میں مبتلا ہونے کے
الفاظ اس حوالے سے سورۃ آل عمران کی آیت میں بھی بیان کئے گئے ہیں۔سورۃ آل عمران میں ان خصوصیات کا ذکر
کرنے سے پہلے یعنی جو نبی نے آ کر چار باتوں پر عمل کرنا تھا یا کروانا تھا، یہ ذکر ہے کہ لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى
الْمُؤْمِنِين یقینا اللہ نے مومنوں پر احسان کیا ہے جو ان میں ایک رسول بنا کر بھیجا ہے۔پس اس زمانے میں جب بحر و
بر میں فساد برپا تھا اللہ تعالیٰ کا ان لوگوں پر ایک احسان ہوا کہ ان میں ایک رسول مبعوث فرمایا جس نے انہیں آیات
سنائیں، پاک
گیا تعلیم کتاب اور حکمت دی۔اور انہیں عربوں نے جو جاہل کہلاتے تھے ایک انقلاب بر پا کر دیا۔سورۃ جمعہ میں پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس خدا نے ان ان پڑھ لوگوں پر احسان کرتے ہوئے رسول بھیجا کہ
انہیں پاک کرنے اور اللہ کا قرب دلانے کا باعث بنا، کیا اس عظیم رسول کا زمانہ ختم ہو گیا ہے کہ پھر ایک ہزار سال سے
وہی اندھیرا زمانہ چلتا چلا جائے۔کیا وہ زمانہ چند سو سالوں کے بعد دوبارہ لوٹ کر آ گیا؟ سوائے چند ایک چھوٹے
چھوٹے گروہوں کے جن کے دائرے محدود ہیں اس ایک ہزار سال میں جو پچھلا اندھیرا دور گزرا ہے کہیں روشنی نظر
نہیں آتی رہی۔تو اللہ تعالیٰ جو احسان کرنے والا ہے اس نے ان لوگوں پر تو احسان کر دیا جو مشرکین تھے اور جو امت
میں سے تھے، جو دعائیں مانگ رہے تھے کہ امت میں کوئی اصلاح کرنے والا آئے ، ان پر اللہ تعالیٰ نے احسان نہیں
کیا۔تو یہ تو کوئی عظمت نہ ہوئی۔یہ تو قیامت تک کے لئے تعلیم قائم رکھنے کا وعدہ پورا کرنا نہ ہوا۔اس لئے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر کوئی ایسا سمجھتاہے تواللہ تعالیٰ پر باطنی کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ تو وہ ذات ہے جس کی ہر چیز جو بھی زمین و
آسمان میں ہے تسبیح کرتی ہے اور اس کی پاکیزگی بیان کرتی ہے۔وہ عزیز ہے اور ہر چیز پر غالب ہے۔تو کیا عزیز خدا
اور حکیم خدا سے یہ توقع کرتے ہو کہ وہ اب
دنیا کو بھٹکنے دے گا؟ کیا یہ حکمت ہے کہ اس تعلیم کو سنبھالا نہ جائے جو دنیا کی
نجات کے لئے آخری تعلیم ہے؟ خدا تعالیٰ کے بارے میں یہ سوچ تو بڑی محدود سوچ ہے اور بدظنی ہے۔پس اے وہ لوگو! جو اپنے آپ کو محمد رسول اللہ اللہ کی طرف منسوب کرتے ہو! اس عظیم رسول کی طرف منسوب
کرتے ہو جس کی تعلیم تا قیامت دلوں کو پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔اس تعلیم کی روشنی دکھانے کے لئے محدود پیمانے پر
نہیں جیسا کہ سابقہ صدیوں میں آتے رہے بلکہ وسیع پیمانے پر پاک کرنے کے لئے اور کمزور دلوں اور دنیا داروں اور
فلسفیوں میں بھی پاکیزگی اور حکمت کے بیج ڈالنے کے لئے آخرین میں پھر یہ نبی مبعوث ہو گا۔جو اپنے اس جسم کے
55
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
ساتھ نہیں بلکہ بروزی رنگ میں مبعوث ہوگا اور یہ اس خدا کا فیصلہ ہے جو عز یز اور حکیم ہے۔اور اس خدا کی طاقتوں کو
محدود نہ سمجھو۔اس کے فیصلوں کو بغیر حکمت کے نہ سمجھو۔پس جس طرح اس عظیم نبی نے ایک پاک جماعت کا قیام کیا
تھا اور بگڑے ہوؤں کو خدا سے ملایا تھا اس نبی کا غلام بھی اس بگڑے زمانے میں خدا سے ملانے کا کام کرے گا۔جب یہ
آیت نازل ہوئی تو صحابہ نے پوچھا کہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ وہ ہو گا کون جو آخرین میں مبعوث ہوگا ؟ تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو ان کی نسل
میں سے ایک شخص اسے زمین پر واپس لے آئے گا۔( بخاری کتاب التفسير سورة الجمعة باب قولہ و آخرین منهم لما یلحقوا بهم حدیث : 4897)
آنحضرت ﷺ کی ایک اور حدیث ہے کہ وہ زمانہ آئے گا کہ قرآن کے الفاظ کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہے گا
اور اسلام کے نام کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔پس ہر غور کرنے والا ذہن اور ہر دیکھنے والی آنکھ یہ دیکھتی ہے اور
اظہار کرتی ہے کہ آجکل یہی حالات ہیں۔نپس اللہ تعالیٰ نے اس عظیم رسول کو بھیج کر جو دین قائم کیا اور جس نے
تا قیامت رہنا ہے اس کے اس شان و شوکت سے قائم رہنے کے لئے آنحضرت لہ کے عاشق صادق کو بھیجا ہے۔پس ہم احمدی کہلانے والوں کی اب دوہری ذمہ داری ہے کہ ایک تو اپنے پاک ہونے اور اس کتاب پر عمل
کرنے کی طرف مستقل توجہ دیں۔دوسرے اس پیغام کو ہر شخص تک پہنچانے کے لئے ایک خاص جوش دکھا ئیں تا کہ
کسی کے پاس یہ عذر نہ رہے کہ ہم تک تو یہ پیغام نہیں پہنچا۔کیونکہ آج سوائے احمدی کے کوئی نہیں جس کے سپر دامت
مسلمہ کے سنبھالنے کا کام کیا گیا ہے۔بڑے بڑے اسلام کے نام نہاد چیمپین تو نظر آئیں گے اور بزعم خویش اپنے
آپ کو سب کچھ سمجھنے والے بھی ہوں گے۔ہر گروہ اور ہر فرقہ اصلاح کا دعوی کر رہا ہے لیکن ایمان سے عاری ہیں اس
لئے ہر طرف یہی شور ہے کہ مسلمانوں کو سنبھالو۔اور اس گروہ بندی اور اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کے انکار کی وجہ سے یہ
علیحدہ علیحدہ گروہ بنے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کے انکار کی وجہ سے دلوں کی پاکیز گی ختم ہورہی ہے۔تعلیم و حکمت سے عاری ہو رہے ہیں اور دشمن کے پنجے میں جکڑے چلے جا رہے ہیں۔کبھی کبھی یہ آواز اٹھتی ہے کہ
خلافت ہونی چاہئے لیکن یہ سب جس وجہ سے ہو رہا ہے وہ نہیں سوچتے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں
کو عقل دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: اس آیت
کا ماحصل یہ ہے کہ خداوہ خدا ہے جس نے ایسے وقت میں رسول بھیجا کہ لوگ علم اور حکمت سے بے بہرہ ہو چکے تھے اور
علوم حکمیہ دینیہ جن سے تکمیل نفس ہو اور نفوس انسانی علمی اور عملی کمال کو پہنچیں بالکل گم ہو گئی تھی اور لوگ گمراہی میں مبتلا
تھے یعنی خدا اور اس کی صراط مستقیم سے بہت دور جا پڑے تھے تب ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنا رسول امی بھیجا اور
اس رسول نے ان کے نفسوں کو پاک کیا۔اور علم الکتاب اور حکمت سے ان کو مملو کیا یعنی نشانوں اور معجزات سے مرتبہ
یقین کامل تک پہنچایا اور خدا شناسی کے نور سے ان کے دلوں کو روشن کیا اور پھر فرمایا کہ ایک گروہ اور ہے جو آخری
زمانے میں ظاہر ہوگا۔وہ بھی اول تاریکی اور گمراہی میں ہوں گے اور علم اور حکمت اور یقین سے دور ہوں گے تب خدا
ان
کو بھی صحابہ کے رنگ میں لائے گا یعنی جو کچھ صحابہ نے دیکھا وہ ان کو بھی دکھایا جائے گا۔یہاں تک کہ ان کا صدق
اور یقین بھی صحابہ کے صدق اور یقین کی مانند ہو جائے گا اور حدیث صحیح میں ہے کہ آنحضرت اللہ نے اس آیت کی
تفسیر کے وقت سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانِ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّالَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ
فارس یعنی اگر ایمان ثریا پر یعنی آسمان پر بھی اٹھ گیا ہو گا۔تب بھی ایک آدمی فارسی الاصل اس کو واپس لائے گا۔یہ
56
66
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ ایک شخص آخری زمانہ میں فارسی الاصل پیدا ہو گا۔اس زمانے میں جس کی نسبت لکھا
گیا ہے کہ قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا یہی وہ زمانہ ہے جو سیح موعود کا زمانہ ہے اور یہ فارسی الاصل وہی ہے جس کا نام
مسیح موعود ہے کیونکہ صلیبی حملہ جس کے توڑنے کے لئے مسیح موعود کو آنا چاہئے وہ حملہ ایمان پر ہی ہے اور یہ تمام آثار
صلیبی حملہ کے زمانہ کے لئے بیان کئے گئے ہیں۔اور لکھا ہے کہ اس حملے کا لوگوں کے ایمان پر بہت برا اثر ہوگا۔وہی
حملہ ہے جس کو دوسرے لفظوں میں دجالی حملہ کہتے ہیں۔آثار میں ہے کہ اس دجال کے حملہ کے وقت بہت سے نادان
خدائے لاشریک کو چھوڑ دیں گے اور بہت سے لوگوں کی ایمانی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور مسیح موعود کا بڑا بھاری کام
تجدید ایمان ہوگا کیونکہ حملہ ایمان پر ہے اور حدیث لَوْ كَانَ الْإِيْمَان سے جو شخص فارسی الاصل کی نسبت ہے یہ بات
ثابت ہے کہ وہ فارسی الاصل ایمان کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے آئے گا۔۔پھر آپ فرماتے ہیں سوچ کر دیکھو کہ تیرہ سو برس میں ایسا زمانہ منہاج نبوت کا اور کس نے پایا۔اس
زمانے میں جس میں ہماری جماعت پیدا کی گئی ہے کئی وجوہ سے اس جماعت کو صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشابہت ہے۔وہ
معجزات اور نشانوں کو دیکھتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے دیکھا۔وہ خدا تعالیٰ کے نشانوں اور تازہ بتازہ تائیدات سے نور اور
یقین پاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے پایا۔وہ خدا کی راہ میں لوگوں کے ٹھٹھے اور ہنسی اور لعن طعن اور طرح طرح کی دل آزاری
اور بدزبانی اور قطع رحم وغیرہ کا صدمہ اٹھا رہے ہیں جیسا کہ صحابہ نے اٹھایا۔وہ خدا کے کھلے کھلے نشانوں اور آسمانی مددوں
اور حکمت کی تعلیم سے پاک زندگی حاصل کرتے جاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے حاصل کی۔بہتیرے ان میں سے ہیں کہ
نماز میں روتے اور سجدہ گاہوں کو آنسوؤں سے تر کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم روتے تھے۔بہتیرے ان میں
ایسے ہیں جن کو سچی خوا ہیں آتی ہیں اور الہام الہی سے مشرف ہوتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم ہوتے تھے۔بہتیرے
ان میں ایسے ہیں کہ اپنے محنت سے کمائے ہوئے مالوں کو محض خدا تعالیٰ کی مرضات کے لئے ہمارے سلسلہ میں خرچ
کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم خرچ کرتے تھے۔ان میں ایسے لوگ کئی پاؤ گے کہ جو موت کو یا در کھتے اور دلوں کے
نرم اور کچی تقویٰ پر قدم ماررہے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی سیرت تھی۔وہ خدا کا گروہ ہے جن کو خدا آپ سنبھال رہا
ہے اور دن بدن ان کے دلوں کو پاک کر رہا ہے اور ان کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا ہے اور آسمانی نشانوں سے
ان کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے جیسا کہ صحابہ کو کھینچتا تھا۔غرض اس جماعت میں وہ ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو اخرین
مِنْهُمْ کے لفظ سے مفہوم ہورہی ہیں اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ ایک دن پورا ہوتا۔ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 304-307)
پس یہ جو انقلاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لے کر آئے اس کو جاری رکھنا جماعت کے ہر فرد کا فرض
ہے۔نہیں تو ہم بھی اسی طرح گناہگار ٹھہریں گے جس طرح پہلے ایمان کو ضائع کرنے والے ٹھہرے تھے۔لوگ تو انشاء
اللہ پیدا ہوتے رہیں گے جو اس پیغام، کتاب اور تعلیم کو اپنے پر لا گو بھی کریں گے لیکن ہم میں سے ہر فرد کو بھی کوشش
کرنی چاہئے کہ کبھی اس تعلیم سے روگردانی کرنے والے نہ ہوں اور کبھی اپنے دلوں کی پاکیزگی کو ختم کرنے والے نہ
ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے
الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شماره 8 مورخہ 22 تا 28 فروری 2008 صفحہ 5 تا8)