تلاوت قرآن کریم اور اس کا طریق

خطبات مسرور جلد ششم
(10)
98
98
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
فرمودہ مورخہ 7 مارچ 2008ء بمطابق 7 امان 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاوَتِه۔أَوْلَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ۔وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ
الْخَسِرُون۔(البقره: 122)
گزشتہ خطبہ میں میں نے قرآن کریم کے حوالے سے بات کی تھی کہ کیوں مغرب میں اس قدرا سلام کے خلاف
نفرت اور استہزاء کی فضا پیدا کی جا رہی ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا اسلام کے غلبے کا بھی اور قرآن کریم کی
حفاظت کا بھی وعدہ ہے۔پس اس میں تو کوئی شک نہیں کہ جتنی بھی یہ کوشش چاہیں کر لیں ان کے یہ رکیک حملے نہ اسلام
کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ اس کامل کتاب کے حسن کو ماند کر سکتے ہیں۔ہاں ایسے لوگ جو سامنے آ کر حملے کر رہے ہیں یا
وہ جو پیچھے سے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں ان کے اسلام کے خلاف بغض اور کینوں کے اظہار ہو رہے ہیں۔بہر حال یہ کام تو ان اسلام دشمنوں نے کرتے رہنا ہے اس لئے اس کی کوئی فکر نہیں کہ کیا کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا اس
کی یعنی قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ ہے۔لیکن جب ایسی حرکتیں ہوں اسلام مخالفین کی تو اس پر ہمارا رد عمل کیا ہونا
چاہئے۔ایک احمدی مسلمان کو اپنے اندر کیا خصوصیات پیدا کرنی چاہئیں جس سے وہ دشمنوں کے حملے کے رد کے لئے
تیار ہو سکے۔اس فوج کا سپاہی بن سکے جس کے لئے اس نے زمانے کے امام سے عہد باندھا ہے۔ان فضلوں کا
وارث بن سکے جو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرنے والوں کے لئے مقدر کئے ہوئے ہیں۔اس بارے میں کچھ باتیں میں کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے رسول میﷺہے اس
خوبصورت تعلیم کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں اور آپ کے عاشق صادق نے اس پیغام کو ہم پر واضح کرتے
ہوئے ہم سے کیا تو قعات رکھی ہیں؟ لیکن اس سے پہلے میں ایک کتاب کے حوالے سے ذکر کرنا چاہتا ہوں جو گزشتہ
دنوں نظر سے گزری۔کتاب کا نام ہے Women Embracing Islam عورتیں اسلام قبول کر رہی ہیں ، اور
مختلف حوالے سے ذکر ہے کہ کیوں یہی صنف جو ہے وہ اسلام قبول کر رہی ہے۔یہ کتاب کسی ایک مصنف کی نہیں ہے
بلکہ کیرن وان نیومین (KARIN VAN NIEUMAN) نے ایڈٹ (edit) کی ہے۔اصل میں تو یہ مختلف

خطبات مسرور جلد ششم
99
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
لوگوں کی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ہالینڈ کے ایک شہر میں جس کا نام ہے نائے میخن (NIJMEGEN)۔اس کی ایک
یونیورسٹی میں ایک کا نفرنس ہوئی۔وہاں ریسرچ پیپرز یعنی تحقیقی مقالے پڑھے گئے۔2003ء میں یہ کانفرنس ہوئی
تھی۔اس کو خاتون نے ایڈٹ کیا اور 2006ء میں ٹیکساس یونیورسٹی پریس نے اس کی اشاعت کی۔اس کتاب میں
جیسا کہ میں نے کہا مختلف لوگوں کے حوالے سے باتیں ہیں۔ابتداء اس کی اس طرح ہوتی ہے کہ مذہب میں گزشتہ
چند دہائیوں سے دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔اور پھر لکھتے ہیں کہ 11 ستمبر 2001ء کے بعد دنیا کی اسلام میں واضح دلچپسی
پیدا ہو رہی ہے۔لکھتے ہیں کہ یہ ان لوگوں کا عمومی تاثر ہے کا جو اسلام مخالف مغربی عیسائی ہیں کہ لوگوں میں یہ دلچسپی پیدا
ہو رہی ہے۔یا ان لوگوں کا بھی تاثر ہے جو خدا کو نہیں مانتے۔لکھنے والا یہ لکھتا ہے کہ جو لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں
چاہے یہ اسلام کے قبول کرنے والے کے ذہن میں ہو یا نہ ہو لیکن سمجھا یہی جاتا ہے کہ اس کی مذہب سے زیادہ سیاسی
وجوہات ہیں۔بہر حال یہ ان کی سوچ ہے اور ظاہر ہے کہ جب سیاسی وجوہات سمجھی جائیں گی تو اس کو روکنے کے لئے
مذہب کی آڑ میں سیاسی اور سیاست کی آڑ میں مذہبی طاقتیں کام کریں گی۔ایک دلچسپ بات اس میں یہ کھی ہے کہ پہلا مشنری جو امریکہ آیا وہ احمدی تھا۔پھر لکھتے ہیں کہ اصل میں یہ
مشنری امریکہ میں اسی ردعمل کے طور پر آیا تھا یا اس حملے کو روکنا اس کا مقصد تھا جو عیسائی مشنری تبلیغ کا کام کر کے
ہندوستان میں کر رہے تھے۔اپنے پاس سے انہوں نے یہ بات بھی گھڑ لی کہ اس کا بنیادی مقصد امریکہ میں ایسا ماحول
پیدا کرنا تھا جو مسلمان مہاجرین کے لئے سازگار ہو۔اور اس کے لئے انہوں نے یعنی احمد یوں نے سفید فارم امریکن کو
کنورٹ (Convert) کرنے کی کوشش کی ، اسلام میں لانے کی کوشش کی لیکن کہتے ہیں کہ چند ایک کو اپنے میں شامل
کر سکے۔پھر آگے لکھتے ہیں لیکن جن مسلمان مہاجرین کو یہ احمدی امریکہ میں آباد کرنے کی سوچ رہے تھے تا کہ ان کی
تعداد بڑھے، انہوں نے احمدیوں کو دائرہ اسلام سے باہر کرتے ہوئے رد کر دیا اور آخر احمدیوں نے سوچا کہ ان کی
کوششیں تب بار آور ہو سکتی ہیں جب یہ ایفرو امریکن میں تبلیغ کریں اور انہیں بتائیں کہ تمہاری ایک پہچان ہے جو
مسلمان ہو کر ہی مل سکتی ہے۔مزید یہ کہ تمہاری جڑیں مسلمانوں میں ہیں۔تمہیں ان لوگوں نے ، عیسائیوں نے زبردستی
عیسائی بنالیا ہے اور پھر ظلم بھی کیا ہے۔برابری کا حق اگر تم لینا چاہتے ہو تو یہ صرف تمہیں اسلام میں مل سکتا ہے۔اور اس
طرح افریقن امریکن اور افریقن مسلمان ایک طاقت بن سکتے ہیں اگر یہ مسلمان ہو جائیں۔یہ احمدیوں نے تبلیغ کی۔اور احمدیوں کے اس طرز سے دوسرے مسلمان گروپوں نے بھی فائدہ اٹھایا اور اس ذریعہ سے بڑی تیزی سے اسلام
الیفر وامریکن میں پھیلا ، یا ابھی تک پھیل رہا ہے۔دوسری بڑی تعداد اسلام لانے میں سفید فارم امریکن عورتوں کی
ہے۔بہر حال جماعت کے متعلق تو توڑ مروڑ کر باتیں پیش کرنے سے ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ واضح طور پر بیان
نہیں کرنا چاہتے۔کیونکہ جس طرح یہاں بیان کیا گیا ہے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ معلومات بہر حال ان کے

خطبات مسرور جلد ششم
100
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
پاس
مکمل ہیں لیکن بیان ٹھیک نہیں۔اسی کتاب میں پھر ایک جگہ نئے شامل ہونے والوں میں سے ایک سفید فام عورت
کو پوچھا گیا کہ کیوں مسلمان ہوئی تھی ؟ تو اس نے یہ جواب دیا کہ مسلمان ہوتے ہوئے کلمہ پڑھ لو تو انسان اس کے
بعد اس طرح معصوم ہو جاتا ہے جس طرح ایک نوزائیدہ بچہ۔اور پھر جنت کا تصور ہے کہ اگلے جہاں میں گناہ بخشے
جائیں گے۔تو یہ باتیں کہ کلمہ پڑھ کر انسان پاک ہو جاتا ہے اور گناہ بخشے جاتے ہیں، یہ بات کسی طرح بھی اسلام
مخالف طبقے کو خاص طور پر مغرب میں برداشت نہیں ہو سکتی۔اس سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طبقے میں یہ سوال اٹھنا
شروع ہو گیا ہے کہ کفارہ کا جو نظریہ ہے وہ غلط ہے۔اپنے گناہوں کی فکر کرنے والے یہ سوچ سکتے ہیں کہ انسان معصوم
ہو جاتا ہے اور اگلے جہان میں جنت دوزخ کا سوال ہے، جزا سزا کا سوال ہے اور یہ عیسائیت کے ایک بنیادی دعوے
کا رد ہے جو کسی صورت میں بھی ان لوگوں کو برداشت نہیں ہوسکتا۔بہر حال یہ بہت ہی سوچی سمجھی سکیم کے تحت اسلام پر حملے ہیں۔ایک آدھ بات میں نے مختصر بیان کر دی ہے۔کیونکہ یہ مختلف پیپرز ہیں ، مقالے ہیں اور مقالوں کا مجموعہ ہے۔اسلام کے بارے میں بیچ بیچ میں بعض اچھی باتیں بھی
ظاہر کی گئی ہیں۔لیکن جو بھی صورت حال ہو جب اس طرح اسلام کی طرف توجہ دلانے والے نتائج سامنے آئیں گے تو
اسلام مخالف طاقتوں کا ایک منظم کوشش کے لئے جمع ہونا ضروری ہے اور ضروری تھا، جو وہ ہو گئیں۔اب میں پھر اصل بات کی طرف آتا ہوں جیسا کہ شروع میں میں نے کہا تھا کہ ایسے حالات میں ایک احمدی کا
کردار کیا ہونا چاہئے ؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ احمدی جب بیعت کرتا ہے، یہ عہد کرتا ہے کہ میں روحانی تبدیلی کے لئے
زمانے کے امام کی بیعت میں آیا ہوں تو وہ خود بخود اس طرف متوجہ ہو کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے تعلق بھی بڑھانا ہے جو
کہ اس کا حقیقی عبد بن کے ہی بڑھ سکتا ہے، جو کہ عبادتوں کے معیار بلند کرنے سے ہی ہوسکتا ہے۔دوسرے اس تعلیم کی
طرف توجہ ہو جو قرآن کریم کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے اتاری ہے۔اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میری
کتاب کو اس کا حق ادا کرتے ہوئے پڑھو۔جیسا کہ میں نے ابھی جو آیت تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے:
کہ وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی در آنحالیکہ وہ اس کی ایسی تلاوت کرتے ہیں ( جبکہ وہ ایسی تلاوت کرتے
ہیں ) جیسا کہ اس کی تلاوت کا حق ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جو ( در حقیقت ) اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی بھی اس کا
انکار کرے پس وہی ہیں جو گھاٹا پانے والے ہیں۔تلاوت کا حق کیا ہے؟ تلاوت کا حق یہ ہے کہ جب قرآن کریم پڑھیں تو جو اوامر و نواہی ہیں ان پر غور کریں۔جن کے کرنے کا حکم ہے ان کو کیا جائے۔جن سے رکنے کا حکم ہے ان سے رُکا جائے۔آنحضرت ﷺ کے سامنے یہود
ونصاری کا یہی دعویٰ تھا کہ ہمارے پاس بھی کتاب ہے۔چاہتے تھے کہ مسلمان ان کی بات مان لیں۔تو اللہ تعالیٰ

101
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
نے ایک تو ان یہود کا یہ رد کر دیا کہ تمہاری کتاب اب اس قابل نہیں رہی کہ اسے اب سچی کہا جا سکے کیونکہ تمہارے عمل
اس کے خلاف ہیں۔بعض باتوں کو چھپاتے ہو بعض کو ظاہر کرتے ہو۔پس تمہاری کتاب اب ہدایت نہیں دے سکتی۔بلکہ آنحضرت ﷺ کی بعثت کے بعد، اس شریعت کے اترنے کے بعد، یہ قرآن کریم ہی ہے جو ہدایت کا راستہ
دکھانے والی کتاب ہے جس نے اب دنیا میں ہدایت قائم کرنی ہے۔پس صحابہ رضوان اللہ علیہم نے یہ ثابت کیا ، ان کی
زندگیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ وہ مومن ہیں جنہوں نے اس کتاب کی تلاوت کا حق ادا کیا اور یہی ایمان لانے
والے کہلائے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کو اعمال صالحہ کے ساتھ مشروط کیا ہے۔پس حقیقی مومن وہ ہیں جو تلاوت کا
حق ادا کرتے ہیں اور حقیقی مومن وہ ہیں جو اعمال صالحہ بجالاتے ہیں۔لہذا تلاوت کا حق وہی ادا کرنے والے ہیں جو
نیک اعمال کرنے والے ہیں۔پس اس زمانے میں یہ مسلمانوں کے لئے اندار بھی ہے کہ اگر تم کتاب کی تلاوت
کرتے ہو اور وہ عمل نہیں جن کا کتاب میں حکم ہے تو ایمان کامل نہیں۔اس زمانے کے حالات کے بارے میں ( جو حضرت مسیح موعود کے زمانے کے حالات تھے ) آنحضرت علی
نے انذار فرمایا ہے جو ظاہر وباہر ہے، ہر ایک کو پتہ ہے۔احادیث میں ذکر ہے اور ایسے حالات میں ہی مسیح موعود کا
ظہور ہونا تھا جب یہ حالات پیدا ہونے تھے۔پس حق تلاوت ادا کرنے والے وہی لوگ ہوں گے جو فی زمانہ اس
مہدی کی جماعت میں شامل ہو کر قرآن کریم کے احکامات پر عمل کرنے والے بھی ہوں گے۔پس یہ ذمہ داری ہے ہر
احمدی کی کہ وہ اپنے جائزے لے کہ کس حد تک ان احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں ہمیں دیئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
لوگ قرآن شریف پڑھتے ہیں مگر طوطے کی طرح یونہی بغیر سوچے سمجھے چلے جاتے ہیں۔جیسے ایک پنڈت
اپنی پوتی کو اندھا دھند پڑھتا جاتا ہے۔نہ خود سمجھتا ہے اور نہ سننے والوں کو پتہ لگتا ہے۔اسی طرح پر قرآن شریف کی
تلاوت کا طریق صرف یہ رہ گیا ہے کہ دو چار سپارے پڑھ لئے اور کچھ معلوم نہیں کہ کیا پڑھا۔زیادہ سے زیادہ یہ کہ سُر لگا
کر پڑھ لیا اور ”ق“ اور ”ع“ کو پورے طور پر ادا کر دیا۔قرآن شریف کو عمدہ طور پر اور خوش الحانی سے پڑھنا بھی ایک
اچھی بات ہے۔مگر قرآن شریف کی تلاوت کی اصل غرض تو یہ ہے کہ اس کے حقائق اور معارف پر اطلاع ملے اور
انسان ایک تبدیلی اپنے اندر پیدا کرے۔یہ یاد رکھو کہ قرآن شریف میں ایک عجیب وغریب اور سچا فلسفہ ہے۔اس میں
ایک نظام ہے جس کی قدر نہیں کی جاتی۔جب تک نظام اور ترتیب قرآنی کومد نظر نہ رکھا جاوے، اس پر پورا غور نہ کیا
جاوے، قرآن شریف کی تلاوت کے اغراض پورے نہ ہوں گے“۔(الحکم جلد 5 نمبر 12 مورخہ 31 مارچ 1901ء صفحہ 3)

102
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس یہ ہے تلاوت کا حق جس کے متعلق حضرت میں موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت
فرمائی ہے۔ایک وقت تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ صحیح طور پر قرآن کریم نہیں
پڑھا جاتا جماعت کو صحت تلفظ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اس طرح پڑھا جائے۔کیونکہ زیر زبر پیش کی بعض ایسی
غلطیاں ہو جاتی تھیں، کہ ان غلطیوں کی وجہ سے معنے بدل جاتے ہیں یا مفہوم واضح نہیں ہوتا۔تو اس طرح آپ نے
صحت تلفظ کی طرف توجہ دلائی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد جماعت میں اس طرف خاص توجہ پیدا ہوئی۔لیکن اس بات کی ضرورت ہے کہ ترجمہ قرآن کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ذیلی تنظیمیں بھی کام کریں۔جماعتی نظام
بھی کام کرے۔یہاں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے انصار الله یو کے نے شروع کیا ہے۔یہ انٹرنیٹ کے ذریعہ سے بھی پڑھا
رہے ہیں اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔کیونکہ ترجمہ آئے گا تو پھر ہی صحیح اندازہ ہو سکے گا کہ احکامات کیا ہیں؟ جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ غور کر تبھی غور کی عادت پڑے گی۔عمل کی طرف توجہ پیدا ہوگی اور
یہی تلاوت کا حق ہے۔ایک صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا کہ قرآن شریف کس طرح پڑھا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
قرآن شریف تدبر و تفکر و غور سے پڑھنا چاہئے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔رُبَّ قَارِ يَلْعَنُهُ الْقُرْآنُ -
یعنی بہت ایسے قرآن کریم کے قاری ہوتے ہیں۔پڑھنے والے ہیں کہ جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔جو
شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل نہیں کرتا اس پر قرآن مجید لعنت بھیجتا ہے۔فرمایا: ” تلاوت کرتے وقت جب قرآن
کریم کی آیت رحمت پر گزر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاوے اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو تو
وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کے آگے پناہ کی درخواست کی جاوے اور تدبر دغور سے پڑھنا چاہئے اور اس
پر
عمل کیا جاوے“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 157 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ اسلوب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں قرآن کریم پڑھنے کے بارے میں بتا دیا۔اور جیسا کہ میں نے کہا یہ بھی ممکن ہے جب اس کا ترجمہ آتا ہوگا۔اب بہت سے ایسے ہیں جن کی تلاوت بہت اچھی
ہے۔دل کو بھاتی ہے لیکن صرف آواز اچھی ہونا ان پڑھنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی جب تک کہ وہ اس کو سمجھ کر
نہ پڑھیں۔کسی بھی اچھی آواز کی تلاوت اس شخص کو تو فائدہ پہنچا سکتی ہے جو اچھی آواز میں یہ تلاوت سن رہا ہے اور اس
کا مطلب بھی جانتا ہے۔جب پیشگوئیوں کے بارے میں سنتا ہے اور پھر اپنے زمانے میں انہیں پوری ہوتی دیکھتا ہے

خطبات مسرور جلد ششم
103
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
تو اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بنتا ہے کہ اس زمانے کی پیشگوئیوں کے پورے ہونے کے نظارے دیکھے۔اور اس پر پھر مستزاد
یہ کہ ایک احمدی شکر گزاری کرتا ہے کہ جس مسیح و مہدی کے آنے کی آنحضرت ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی ، جس کے
زمانے میں یہ قرآنی پیشگوئیاں پوری ہوئی تھیں ، اسے ماننے کی بھی ہمیں توفیق ملی۔پھر نئے سائنسی انکشافات ہیں۔ان
کو دیکھ کر بھی اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل لبریز ہوتا ہے، دل بھر جاتا ہے۔چودہ سوسال پہلے یہ باتیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں
قرآن کریم کے ذریعے سے بتا دیں۔پرانی قو میں جنہوں نے نبیوں کا انکار کیا اور اس انکار کی وجہ سے ان سے جو
سلوک ہوا اس پر ایک خدا کا خوف رکھنے والا ، قرآن کریم کا ترجمہ سمجھنے والا، اس کے الفاظ کو مجھنے والا استغفار کرتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے ہمیں اس حالت سے بچایا ہوا ہے اور آئندہ بھی بچائے رکھے۔تو جتنا جتنا فہم وادراک ہوگا اتنا اتنا اللہ
تعالیٰ کی کامل کتاب پر ایمان اور یقین بڑھتا جائے گا۔اور یہی چیز ہے جو حق تلاوت ادا کرنے والی ہے۔آنحضرت
ہ اس بارہ میں کیا نصیحت فرماتے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے۔کہ حضرت عبیدہ ملیکی رضی اللہ عنہ جو صحابہ میں سے ہیں یہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے اہل قرآن! قرآن پڑھے بغیر نہ سویا کرو اور اس کی تلاوت رات کو اور دن کے وقت
اس انداز میں کرو جیسے اس کی تلاوت کرنے کا حق ہے۔اور اس کو پھیلا ؤ اور اس کو خوش الحانی سے پڑھا کرو اور اس کے
مضامین پر غور کیا کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔(رواہ البیہقی فی شعب الایمان بحوالہ مشكاة المصابيح كتاب الفضائل کتاب فضائل القرآن حدیث نمبر 2210 )
پس اس آیت کی مزید وضاحت بھی ہو گئی کہ حق تلاوت ادا کر کے صرف گھاٹے سے ہی نہیں بچ رہے ہو گے
جیسا کہ اس کے آخر میں لکھا ہوا ہے بلکہ ان لوگوں میں شامل ہو رہے ہو گے جو فلاح پانے والے ہیں۔ان لوگوں میں
شامل ہونے جارہے ہو جو کامیابیاں حاصل کرنے والے ہیں۔پھر ایک روایت میں حق تلاوت ادا کرنے والے کے مقام بلکہ اس کے والدین کے مقام کا بھی ، جنہوں نے
ایک بچے کو اس تلاوت کی عادت ڈالی ، ذکر یوں ملتا ہے۔سھل بن معاذ جھنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو دو تاج
پہنائے جائیں گے جن کی روشنی سورج کی چمک سے بھی زیادہ ہوگی جوان کے دنیا کے گھروں میں ہوتی تھی۔پھر جب
ان کے والدین کا یہ درجہ ہے تو خیال کرو کہ اس شخص کا کیا درجہ ہوگا جس نے قرآن پر عمل کیا۔(ابوداؤد کتاب الوتر باب ثواب قراءة القرآن حدیث نمبر 1453)
پس والدین کو بھی توجہ کرنی چاہئے کہ یہ اعزاز ہے جو بچوں کو قرآن پڑھانے پر والدین کو ملتا ہے۔تو اپنے بچوں
کو اس خوبصورت کلام کے پڑھانے کی طرف بھی توجہ دیں اور ان میں پڑھنے کی ایک لگن بھی پیدا کریں۔

خطبات مسرور جلد ششم
104
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: وہ شخص جو
قرآن کریم پڑھتا ہے اور اس کا حافظ ہے وہ ایسے لکھنے والوں کے ساتھ ہو گا جو بہت معزز اور بڑے نیک ہیں۔اور وہ
شخص جو قرآن کریم کو پڑھتا ہے اور اس کی تعلیمات پر شدت سے کار بند ہوتا ہے اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔( بخاری کتاب التفسير باب سورۃ عبس حدیث نمبر 4937)
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً یہ دل
بھی صیقل کئے جاتے ہیں جس طرح لوہے کے زنگ آلود ہونے پر اسے صیقل کیا جاتا ہے۔کہا گیا کہ اے اللہ کے
رسول ! اس کی صفائی کیسے کی جائے؟ یعنی دل کی صفائی کس طرح کی جاتی ہے۔تو آنحضور ﷺ نے فرمایا: موت کو
کثرت سے یاد کرنا اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا۔(الجامع شعب الایمان لمینی جلد نمبر 3 باب التسع عشر وهو باب فی تعظیم القرآن فصل في ادمان تلاوة القرآن حدیث نمبر 1859- مكتبة الرشد ریاض طبع عانی 2004 )
پس موت کی یاد اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہیں رکھتی۔اس پر یقین ہو کہ جزا سزا کا دن آنا ہے۔اور قرآن کریم
کی تلاوت، اس کا حق ادا کرنے سے نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔اس حق ادا کرنے کی وجہ سے ایک مومن اس دنیا
میں بہترین اجر حاصل کرنے والا بن جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کے لئے بہترین اجر ہوتا ہے۔صاف دل ہوکر
حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی کی طرف ایک مومن کی توجہ رہتی ہے۔آنحضرت ﷺ کس طرح قرآن پڑھتے تھے؟ اس کی وضاحت بھی ضروری ہے۔کیونکہ بعض لوگ قرآن کریم
جلدی جلدی پڑھنے میں زیادہ قابلیت سمجھتے ہیں جبکہ آنحضرت ﷺ کا طریق اس سے بالکل مختلف تھا۔اس بارے
میں ایک روایت میں آتا ہے:
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کی قراءت کے متعلق سوال کیا تو آپ
نے فرمایا کہ نبی کریم یہ شہر شہر کر تلاوت کیا کرتے تھے۔(ابوداؤد - کتاب الوتر باب استحاب الترتيل في القراءة حديث نمبر 1465)
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے قرآن کریم کے کئی بطن ہیں۔یعنی اس کے الفاظ میں اتنے گہرے حکمت کے
موتی ہیں کہ ہر دفعہ جب ایک غور کرنے والا اس کی گہرائی میں جاتا ہے تو نیا حسن اس کی تعلیم میں دیکھتا ہے۔آنحضرت
ہ سے زیادہ تو کوئی اس گہرائی کا علم نہیں رکھ سکتا جو قرآن کریم کے الفاظ میں ہے۔پس آپ جب ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے
تھے تو ان الفاظ کے مطالب، ان کے معانی ، ان کی گہرائی کی تہ تک پہنچتے تھے۔لیکن آپ
کا یہ اسوہ ہمیں اس بات پر توجہ
دلاتا ہے کہ قرآن کریم کو غور اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور تدبر اور فکر کریں۔اسی غور و فکر کی طرف توجہ دلانے کے لئے آپ
نے اپنے ایک صحابی کو یوں
تلقین فرمائی تھی۔

105
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
روایت میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا:
قرآن کریم کی تلاوت ایک ماہ میں مکمل کیا کرو۔اس پر میں نے عرض کیا کہ میں اس سے جلدی پڑھنے کی قوت پاتا
ہوں۔اس پر آنحضور ﷺ نے فرمایا: پھر ایک ہفتہ میں مکمل کیا کرو اور اس سے پہلے تلاوت قرآن مکمل نہ کرنا۔( بخاری کتاب فضائل القرآن باب فی کم یقرء القرآن حدیث نمبر 5054)
پس اگر وقت ہے تو پھر بھی اجازت نہیں کہ ایک ہفتہ سے پہلے قرآن کریم کا دور پورا مکمل کیا جائے کیونکہ فکر اور
غور نہیں ہوسکتا۔جلدی جلدی پڑھنا صرف مقصد نہیں ہے۔اس بات سے صحابہ کے شوق تلاوت کا بھی پتہ لگتا ہے کہ
ان کے نزدیک اس کی کتنی اہمیت تھی۔اور یہ جو ہمارا زمانہ ہے اس زمانہ میں قرآن کریم کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوگئی
ہے کیونکہ ترجیحات بدل گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبر دست پیشگوئی ہے وہ یہ ہے
کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل کتاب ہو گی جب
کہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان
کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی اور دیگر کتا بیں قطعاً چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی۔الحکم جلد 4 نمبر 37 مورخہ 17 اکتوبر 1900 صفحہ 5)
پس یہ ایک اہم نکتہ ہے جسے ہر احمدی کو یا درکھنا چاہئے کہ اس زمانے میں اس کتاب کو پڑھنے سے مخالفین کے
منہ بند کئے جاسکتے ہیں اور یہی اسلام کی عزت بچانا ہے۔لیکن کیا صرف پڑھنا کافی ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے الفاظ بڑے واضح ہیں کہ اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے۔یعنی
قرآن کریم میں وہ دلائل ہیں جن سے اسلام کی عزت قائم ہوگی اور اُس جھوٹ کی جو مخالفین اسلام پر افتراء کرتے
ہیں ، جڑیں اکھیڑی جائیں گی۔اور یہی اصول ہے جس سے اسلام کی عزت بچائی جائے گی۔جھوٹ کا خاتمہ اس وقت
ہو گا جب ہمارے ہر عمل میں اس تعلیم کی چھاپ نظر آ رہی ہوگی اور یہ چھاپ بھی اس وقت ہوگی جب ہم اس پر غور
کرتے ہوئے با قاعدہ تلاوت کرنے والے بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
قرآن کو چھوڑ کر کامیابی ایک ناممکن اور محال امر ہے اور ایسی کامیابی ایک خیالی امر ہے جس کی تلاش میں یہ
لوگ لگے ہوئے ہیں۔یعنی جو چاہتے ہیں کہ قرآن کریم کے بغیر فتح حاصل ہو جائے۔صحابہ کے نمونوں کو اپنے
سامنے رکھو۔دیکھو انہوں نے جب پیغمبر خدا ﷺ کی پیروی کی اور دین کو دنیا پر مقدم کیا تو وہ سب وعدے جو اللہ تعالیٰ
نے ان سے کئے تھے، پورے ہو گئے۔ابتداء میں مخالف ہنسی کرتے تھے کہ باہر آزادی سے نکل نہیں سکتے اور بادشاہی

خطبات مسرور جلد ششم
106
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
کے دعوے کرتے ہیں۔لیکن رسول اللہ اللہ کی اطاعت میں گم ہو کر وہ پایا جوصدیوں سے ان کے حصے میں نہ آیا تھا“۔( ملفوظات جلد اول صفحه 409 مطبوعہ ربوہ )
یہ آنحضرت ﷺ کی اطاعت کیا تھی؟ یہ اس تعلیم پر مکمل طور پر عمل کرنے کی کوشش تھی جو آنحضرت ﷺ پر اتری
تھی۔اور پھر ایک دنیا نے دیکھا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جس شہر میں آزادانہ
طور پر پھر نہ سکتے تھے اور پھر ایک وقت آیا کہ جب اس شہر سے نکالے بھی گئے۔اسی اطاعت اور اسی تعلیم پر عمل کرنے
کی وجہ سے اس شہر میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوئے۔پس ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ آج بھی ہماری فتوحات اسی
تعلیم پر عمل کرنے کی وجہ سے ہوں گی۔انشاء اللہ۔پھر اچھی آواز میں تلاوت کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے آنحضرت یہ فرماتے ہیں۔یہ ایک روایت ہے
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قرآن کے حسن میں اپنی عمدہ آواز کے
ساتھ اضافہ کیا کرو کیونکہ عمدہ آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کا موجب ہوتی ہے۔(سنن ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب تفریح ابواب الوتر باب استحباب الترتيل في القراءة حديث نمبر 1468)
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
قرآن شریف کو بھی خوش الحانی سے پڑھنا چاہئے۔بلکہ اس قدر تاکید ہے کہ جو شخص قرآن شریف کو خوش
الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔اور خود اس میں ایک اثر ہے۔عمدہ تقریر خوش الحانی سے کی جائے تو اس کا
بھی اثر ہوتا ہے۔وہی تقریر ژولیدہ زبانی سے کی جائے یعنی کہ واضح طور پر نہ ہو تو اس میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔جس
شے میں خدا تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے اس کو اسلام کی طرف کھینچنے کا آلہ بنایا جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔حضرت داؤد
کی زبور گیتوں میں تھی اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ جب حضرت داؤد" خدا تعالیٰ کی مناجات کرتے تھے تو پہاڑ بھی ان
کے ساتھ روتے تھے اور پرندے بھی تسبیح کرتے تھے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 524 مطبوعہ ربوہ )
تو اس خوش الحانی کا بھی مقصد ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا رکھا ہے؟ یہ کہ اس سے
اسلام کی تبلیغ ہو۔وہ لوگ جو اچھی آواز سے متاثر ہوتے ہیں ان کو متاثر کر کے پھر اس تعلیم کے اصل مغز سے آگاہ
کیا جائے۔جس کتاب کا میں نے شروع میں حوالہ دیا ہے، اس میں اکثر عورتوں نے یہی ذکر کیا ہے کہ کیوں انہوں
نے اسلام قبول کیا ؟ اس کوسنا اور پھر جب اس
کی تعلیم کو دیکھا تو ان کو پسند آئی۔تو یہی بات جو انہوں نے کی ہے اس کی
تعلیم ان کو پسند آئی ، یہی قرآن کریم کا دعوی ہے کہ حقیقی تعلیم اور فطرت کے مطابق تعلیم اور ہدایت کے راستے قرآن
کریم میں ہی ہیں۔جیسا کہ فرماتا ہے۔اِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ
يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا۔( بنی اسرائیل: 10)

107
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
یعنی یقیناً یہ قرآن اس ( راہ) کی طرف ہدایت دیتا ہے جو سب سے زیادہ قائم رہنے والی ہے اور ان مومنوں کو
جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ( مقدر) ہے۔پس یہ اعلان غیر مسلموں کے لئے بھی ہے اور مومنین کے لئے بھی۔قرآن کریم کی ہدایت اور مقاصد بہت اعلیٰ
ہیں۔اور یہ ہدایت اور یہ شریعت ہمیشہ کے لئے ہے جبکہ پہلی شریعتیں نہ مکانی وسعت رکھتی تھیں نہ زمانی وسعت۔نہ
ہی ان میں کاملیت ہے، نہ ہی فطرت کے مطابق ہیں۔پس نیک فطرت لوگوں کا اس کو قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے اس
اعلان کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پس یہ پیغام ہے ہر غیر کے لئے جو ہم نے پہنچاتا ہے کہ آئندہ اگر روحانی اور
جسمانی انعامات حاصل کرنے ہیں تو یہی قرآن ہے جس کی تعلیم پر عمل کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔پھر مومنوں کو
بشارت ہے کہ جب تک تمہارے عمل نیک رہیں گے، اعلیٰ مقاصد کے حصول کی کوشش کرتے رہو گے تو تمہارے انعام
اس اعلیٰ عمل کے نتیجے میں بڑھتے بھی رہیں گے اور بہت اعلیٰ بھی ہوں گے۔پس جیسا کہ میں پہلے شروع میں ذکر کر آیا ہوں کہ قرآن کریم کی تلاوت کا حق مومنین کے نیک اعمال کے
ساتھ مشروط ہے۔اس لئے اپنے اعمال کی حفاظت کرتے رہنا یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ایک مسلمان پر ڈالی
گئی ہے۔اور نہ صرف ہر مسلمان پر اپنی ذات کے بارے میں یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی اس
انعام اور اس کے بڑے اجر سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔یہ نہ ہو کہ صرف اس بات پر فخر رہے کہ
ہمیں وہ کتاب دی گئی ہے جس کا مقام سب پہلی شریعتوں سے اعلیٰ ہے بلکہ یہ فکر ر ہے کہ اس
کی تعلیم اپنے اوپر لاگو
کریں اور اپنے اوپر لاگو کر کے اس کے انعامات کے مستحق خود بھی ٹھہریں اور اپنی نسلوں میں کوشش کر کے اسی تعلیم اور
حق تلاوت کو راسخ کرنے کی کوشش کریں۔ورنہ یا د رکھیں اگر ہر احمدی نے اس اہم نکتے کو نہ سمجھا اور صرف اسی بات پر
ہم اتراتے رہیں کہ ہم قرآن کو ماننے والے ہیں تو جیسا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس
سے بتایا ہے کہ قرآن ایسے پڑھنے اور ماننے والوں پر لعنت کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچنے کے لئے
نیک اعمال کی بجا آوری اصل چیز ہے۔قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنا اصل چیز ہے اور جب تک ہم اس پر قائم رہیں
گے ہدایت کے راستے نہ صرف خود پاتے رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی دکھاتے رہیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں:
یہ قرآن اس سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے جس میں ذرا بھی نہیں اور انسانی سرشت سے بالکل مطابقت رکھتی
ہے اور در حقیقت قرآن کی خوبیوں میں سے یہ ایک بڑی خوبی ہے کہ وہ ایک کامل دائرہ کی طرح بنی آدم کی تمام قومی پر
محیط ہورہا ہے اور آیت موصوفہ میں سیدھی راہ سے وہی راہ مراد ہے جو آیت میں نے پڑھی تھی کہ جو راہ انسان کی
فطرت سے نہایت نزدیک ہے یعنی جن کمالات کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے ان تمام کمالات کی راہ اس
کو دکھلا دینا

خطبات مسرور جلد ششم
108
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
اور وہ راہیں اس کے لئے میسر اور آسان کر دینا جن کے حصول کے لئے اس کی فطرت میں استعدا در کھی گئی ہے اور لفظ
أَقْوَمُ سے آیت يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَم میں یہی راستی مراد ہے“۔کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 53-54)
پھر آپ اس صحیفہ فطرت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ :
" قرآن
کوئی نئی تعلیم نہیں لایا بلکہ اس اندرونی شریعت کو یاد دلاتا ہے جو انسان کے اندر مختلف طاقتوں کی شکل
میں رکھی ہے۔حلم ہے۔ایثار ہے۔شجاعت ہے۔صبر ہے۔غضب ہے۔قناعت ہے وغیرہ۔غرض جو فطرت باطن
میں رکھی تھی قرآن نے اسے یاد دلایا۔جیسے فِي كِتَابٍ مَّكْنُون یعنی صحیفہ فطرت میں کہ جو چھپی ہوئی کتاب تھی اور
جس کو ہرا ایک شخص نہ دیکھ سکتا تھا۔اسی طرح اس کتاب کا نام ” ذکر بیان کیا تا کہ وہ پڑھی جاوے تو وہ اندرونی اور
روحانی قوتوں اور اس نور قلب کو جو آسمانی ودیعت انسان کے اندر ہے یاد دلا وے۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن
کو بھیج کر
بجائے خود ایک روحانی معجزہ دکھایا تا کہ انسان ان معارف اور حقائق اور روحانی خوارق کو معلوم کرے جن کا اسے پتہ نہ
تھا۔ہیں کہ:
رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء صفحہ 94)
قرآن کریم کو تدبر سے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
"جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے
اپنے پر بند کرتا ہے۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظلن تھے۔سو تم قرآن کو
تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب
بہ
کر کے فرمایا الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرآن کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر
جو کسی اور چیز کو اُس پر مقدم رکھتے ہیں۔تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سرچشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری ایسی
دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب قیامت کے دن قرآن ہے۔اور
بجز قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ قرآن تمہیں ہدایت دے سکے“۔(یعنی قرآن کے
واسطے کے بغیر کوئی اور تمہیں ہدایت نہیں دے سکتا ) ” خدا نے تم پر بہت احسان کیا ہے جو قرآن جیسی کتاب تمہیں
عنایت کی۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ کتاب جو تم پر پڑھی گئی اگر عیسائیوں پر پڑھی جاتی تو وہ ہلاک نہ
ہوتے۔اور یہ نعمت اور ہدایت جو تمہیں دی گئی اگر بجائے توریت کے یہودیوں کو دی جاتی تو بعض فرقے ان کے
قیامت سے منکر نہ ہوتے۔پس اس نعمت کی قدر کرو جو تمہیں دی گئی۔یہ نہایت پیاری نعمت ہے۔یہ بڑی دولت ہے۔

خطبات مسرور جلد ششم
109
خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 2008
اگر قرآن نہ آتا تو تمام دنیا ایک گندے مضغہ کی طرح تھی۔قرآن وہ کتاب ہے جس کے مقابل پر تمام ہدایتیں پیچ
ہیں۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26-27)
پس یہ توقعات حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک احمدی سے ہیں۔قرآن کریم کے تمام احکامات کی
پیروی کی کوشش ہی ہے جو ہمیں نجات کی راہیں دکھانے والی ہے۔اس کے لئے ایک لگن کے ساتھ ، ایک تڑپ کے
ساتھ ہم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے۔اگر ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ تقویٰ کے راستوں کی تلاش ہم نے کرنی ہے اور
اسی مقصد کے لئے ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے تو پھر یہ تقویٰ انہی راستوں پر چل کر ہی ملے گا
جن پر آنحضرت ﷺ کے صحابہ چلے تھے۔اگر ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہم نے زمانے کے امام کو مان کر دنیا میں ایک پاک
تبدیلی پیدا کرنی ہے اور ایک انقلاب لانا ہے تو سب سے پہلے ہمیں اپنی حالتوں میں انقلاب لانا ہوگا۔اپنی نسلوں میں
انقلاب لانا ہو گا۔اپنے ماحول کو اس روشن تعلیم سے آگاہ کرنا ہوگا۔اس تعلیم سے اور اس پر عمل کرتے ہوئے ان لوگوں
کے منہ بند کرنے ہوں گے جو اسلام پر اعتراض کرتے ہیں۔جن کو یہ فکر پڑ گئی ہے کہ اسلام کی طرف کیوں دنیا کی توجہ
ہے۔جس کی تحقیق کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں جائزہ کے لئے پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ
یہ اسلام کی خوبیاں تلاش کرنے کے لئے ریسرچ ہو رہی ہے یا تحقیق ہو رہی ہے کہ خوبیاں کیا ہیں جس کی وجہ سے ہمیں
اسلام کا حسن نظر آئے تو یہ غلط نہیں ہے۔یہ تحقیق اس لئے ہے کہ ان طاقتوں اور حکومتوں کو ہوشیار کیا جائے جو اسلام کے
خلاف ہیں کہ اس رجحان کو معمولی نہ سمجھو اور جو کارروائی کرنی ہے کر لو۔جو ظاہری اور چھپے ہوئے وار کرنے ہیں کر لو اور
اس کے لئے جو بھی حکمت عملی وضع کرنی ہے وہ ابھی کر لو، وقت ہے۔پس ہر احمدی کی آج ذمہ داری ہے کہ اس عظیم
صحیفہ الہی کی ، اس قرآن کریم کی تلاوت کا حق ادا کریں۔اپنے آپ کو بھی بچائیں اور دنیا کو بھی بچائیں۔جن لوگوں کی
اسلام کی طرف توجہ پیدا ہوئی ہے لیکن احمدی نہیں ہوئے ان میں سے بہت سوں نے آخر حقیقی اسلام اور حق کی تلاش
میں احمدیت کی گود میں آنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اس کے لئے ہر احمدی کو اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے۔آج جب اسلام
دشمن طاقتیں ہر قسم کے ہتھکنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر تلی ہوئی ہیں، بیہودگی کا ایک طوفان برپا کیا ہوا
ہے تو ہمارا کام پہلے سے بڑھ کر اس الہی کلام کو پڑھنا ہے، اس کو سمجھنا ہے، اس پر غور کرنا ہے، فکر کرنا، تدبر کرنا ہے اور
پہلے سے بڑھ کر اس کلام کے اتارنے والے خدا کے آگے جھکنا ہے تاکہ ان برکات کے حامل بنیں جو اس کلام میں
پوشیدہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 15 شمارہ نمبر 13۔مورخہ 28 مارچ تا14اپریل 2008ء صفحہ 5 تا8 )

آج 10 میں سے 10 باقی