اللہ تعالیٰ کی صفت حلیم

خطبات مسرور جلد ششم
110
(11)
خطبہ جمعہ فرموده 14 مارچ 2008
فرمودہ مورخہ 14 مارچ 2008ء بمطابق 14 امان 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت حلیم ہے جس کے معنی (اگر وہ خدا تعالیٰ کے لئے استعمال کی جائے تو ) یہ ہیں کہ رحم
کرنے والی ہستی ، معاف کرنے والا ، درگزر کرنے والا یعنی نافرمانی کی صورت میں نافرمانوں پر فوری طور پر غضب
نازل نہیں کرتا۔نافرمانی اسے بے چین نہیں کرتی۔پھر پردہ پوشی کرنے والا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ کی اس صفت میں کئی
صفات کے معنی آگئے ہیں۔رحیم بھی ہے۔غفور بھی ہے۔ستار بھی ہے لیکن جب انسان اصرار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی
قائم کردہ حدود کو توڑنا شروع کر دیتا ہے تو پھر اگر وہ چاہے تو اس کی وہ صفات کام کرنا شروع کر دیتی ہیں جن میں پکڑ
اور سزا بھی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف جگہوں پر اس بات کا ذکر فرمایا ہے کہ ہم پکڑ میں جلدی نہیں کرتے۔کیونکہ اگر خدا تعالیٰ پکڑ میں جلدی کرنے لگ جائے تو انسان جو گناہوں کا پتلا ہے، ہر گناہ اور جرم پر اللہ تعالیٰ کی پکڑ
میں آکر سزا پانے والا بن جائے۔بلکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ میں بڑے گناہ کرنے والوں کو بھی ڈھیل دیتا ہوں حتی
کہ کفار، اور انبیاء کو جولوگ دکھ اور تکلیف دینے والے ہیں ان کو بھی چھوٹ دیتا ہوں۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے: وَلَـرُ
يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمُ مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَلكِنُ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَإِذَا جَاءَ
اَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَّلَا يَسْتَقْدِمُونَ۔(النحل: 63) اور اگر اللہ انسانوں کا ان کے ظلم کی بنا پر مواخذہ کرتا
تو اس زمین پر کوئی جاندار باقی نہ چھوڑتا لیکن وہ انہیں ایک طے شدہ میعاد تک مہلت دیتا ہے۔پس جب ان کی میعادآ
پہنچے تو نہ وہ اس سے ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔تو یہ ہے جواب ان لوگوں کو جو خدا کو نہ ماننے
والے ہیں، جو انبیاء سے استہزاء کا سلوک کرنے والے ہیں، جن کو دنیا کی چکا چوند نے بالکل اندھا کر دیا ہوا ہے کہ اللہ
غلط کام کرنے والوں کو اور اپنے پیاروں کے ساتھ استہزاء کرنے والوں کو ضرور پکڑتا ہے۔اس لئے یہ نہ سمجھو کہ تمہیں
اگر کبھی اللہ تعالیٰ نے نہیں پکڑایا ابھی تک اللہ تعالیٰ کی پکڑ نہیں آئی تو نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کے نبی غلط ہیں یا خدا تعالیٰ کا
کوئی وجود نہیں ہے۔آج کل جو کارٹون بنانے والے ہیں یا جو آنحضرت ﷺ اور قرآن کریم سے استہزاء کرنے والے ہیں ان کا

111
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
جواب بھی اس آیت میں آ گیا ہے کہ کیوں انہیں کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔یہ کھلی چھٹی نہیں ہے بلکہ یہ ڈھیل اس لئے ہے
کہ خدا تعالیٰ نے اپنا ایک قانون بنایا ہوا ہے۔اس کی صفت حلیم ہے جو اُن کو بچارہی ہے۔للہ تعالیٰ کی صفت حلیم کا تقاضا
ہے کہ وہ بندوں کی طرح فوری طور پر اشتعال میں نہیں آتا، غصے میں نہیں آتا جب تک کہ اچھی طرح اتمام حجت نہ ہو
جائے۔اس لئے یہ نہ سمجھو کہ اس ڈھیل کا ملنا، یا تمہیں فوری سزا نہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تم حق پر ہو۔یا اسلام یا
قرآن حقیقت میں اس قابل ہی ہیں کہ ان کو اگر برا بھلا بھی کہ دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔یا یہ نہ سمجھو کہ تمہیں سزا کا نہ
ملنا خدا تعالیٰ کے عدم وجود پر دلالت کرتا ہے۔اگر یہی دلیل ہے کہ فوری پکڑ نہ ہوتو یا وہ دین سچا نہیں ہے یا خدا تعالیٰ کا
وجود نہیں ہے تو پھر بہت سی دنیاوی برائیاں ہیں جن میں مجرم فوری طور پر پکڑتے نہیں جاتے۔بعض جرموں کا پتہ لگنے
پر حکومتی ادارے ان پر نظر رکھتے ہیں لیکن فوری پکڑتے نہیں۔تو ان جرموں پر اس طرح پکڑے نہ جانے کا یہ مطلب
نہیں نکلتا کہ وہ جرائم ، جرائم نہیں رہے۔حکومتیں بھی ایک حد تک ڈھیل دیتی ہیں اور نظر رکھتی ہیں اور پھر قانون حرکت
میں آ جاتا ہے۔تو پھر جو حاکم اعلیٰ ہے اور جس نے اپنی ایک صفت حلیم بنائی ہے اس سے کیوں توقع رکھی جاتی ہے کہ
فوری پکڑے اور اگر نہ پکڑے گا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ دین خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے یا خدا تعالیٰ کا کوئی وجود
نہیں ہے۔دنیاوی قانون میں تو پکڑے جانے اور سزا کے بعد اس شخص تک ہی بات
محدود رہتی ہے جس کو پکڑا گیا ہو یا سزا
دی گئی ہو یا زیادہ سے زیادہ اس کے فوری زیر پر ورش لوگ بیوی بچے ، بہن بھائی، ماں باپ متاثر ہوتے ہیں۔اور اگر
کسی کو کسی جرم میں پھانسی پر لٹکا دیا جائے تو نسل چلتی رہتی ہے یا کم از کم انسانیت کی نسل چلتی رہتی ہے، اس خاندان کی
نسل چلتی رہتی ہے؟ اس معاشرے میں نسل چلتی رہتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میں نسل انسانی کے جرموں پر
انہیں پکڑنا شروع کردوں اور فوری پکڑنے لگوں تو نسلِ انسانی ہی ختم ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ کی ڈھیل کے قانون کے
بغیر تو نسلِ انسانی چل ہی نہیں سکتی۔کیونکہ دنیا گناہوں سے بھری پڑی ہے اگر یہ ہو کہ ہر گناہ پر اس دنیا میں ہی اللہ تعالیٰ
عذاب نازل فرما نا شروع کر دے یا جب سے دنیا بنی ہے عذاب نازل کرتارہتا تو اب تک نسل انسانی ختم ہو چکی ہوتی۔یہ ٹھیک ہے کہ نیک لوگ بھی دنیا میں ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو اول تو بہت کم ایسے نظر آئیں گے جو سو فیصد ہر نیکی کو
بجالانے والے ہیں جن سے
کبھی گناہ سرزدہ نہ ہوا ہو اللہ تعالیٰ تو کسی بھی جرم کی سزا میں پکڑ سکتا ہے۔اور دوسرے
یہ کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ان نیک لوگوں کے آباء واجداد بھی نیک ہی تھے۔اگر وہ اسی وقت پکڑے جاتے تو یہ
نسل ہی نہ آتی۔یہ نیک نسل آگے چل ہی نہیں سکتی تھی اور ہوتے ہوتے آگے پھر نسل ختم ہی ہو جاتی۔پس اگر اللہ تعالیٰ
ہر گناہ کی فوری سزا اور پکڑ اور عذاب شروع کر دے تو نسل انسانی کا خاتمہ ہو جائے۔یہ ٹھیک ہے کہ بہت سوں کو
اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں بھی سزا دیتا ہے۔لیکن جب شیطان نے کہا تھا کہ میں انسانوں کو ورغلانے کے لئے ان کے

112
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمود 140 مارچ 2008
آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کے دائیں سے بھی اور ان کے بائیں سے بھی آؤں گا تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا تھا کہ میں ان سب کو پھر جہنم سے بھر دوں گا جو تیری اتباع کرنے والے ہیں۔گو بعض لوگوں کو ان کے اعمال اس
دنیا میں ہی جہنم کا نمونہ دکھا دیتے ہیں لیکن یہ جہنم کا دور مرنے کے بعد ان کی سزا سے شروع ہوگا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ جو جزا سزا کا دن رکھا ہے یہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ فوری طور پر یہاں نہیں
پکڑتا بلکہ آگے جا کے پکڑے گا۔اگلے جہان جا کر جزا سزا کا فیصلہ ہو گا۔اس لئے آخرت پر یقین نہ رکھنے والے یہ نہ
سمجھیں کہ اس دنیا میں اگر پکڑ نہیں ہے تو اگلے جہان میں بھی ہمارے ساتھ کوئی پوچھ کچھ نہیں ہوگی کیونکہ ہمارا کفارہ ادا
ہوا ہے یا خدا کا کوئی وجود ہی نہیں ہے جو ہمیں سزا دے۔کاش کہ اللہ تعالیٰ کی چھوٹ سے غلط مطلب نکالنے کی بجائے
یا خدا کو نہ سمجھنے والے اس حقیقت کو سمجھیں کہ خدا ہے اور اس کی طرف جھکنے والے بنیں۔پھر اس آیت میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر ہر گناہ پر اس دنیا میں گرفت شروع ہو جائے تو اس زمین پر
میں پھر کوئی جاندار بھی باقی نہ چھوڑتا اور جاندار کا نہ چھوڑنا، کیا مقصد ہے؟ یہ اس لئے کہ اس رحمان خدا نے انسان کی
بقائے زندگی کے لئے اس دنیا میں پہلے زندگی پیدا کی ہے۔اس لئے کہ جو خدا تعالیٰ کی باقی مخلوق ہے اس کی زندگی بھی
انسان کی زندگی کے لئے ضروری ہے بلکہ انسان کی پیدائش سے پہلے ہی دوسری مخلوق اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی تھی۔پہلے دوسری زندگی شروع ہوئی تھی۔ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے انسان کی خدمت پر لگا دیا اور اس کے لئے مستقر کر دیا۔پس اگر
انسان کی زندگی کا سزادے کر خاتمہ کرنا تھا تو اس مخلوق کو ہی ختم کر دیتا جو انسان کی بقا کے لئے تھی اور انسان ایک عذاب
میں مبتلا ہو کر ختم ہو جاتا۔کیونکہ بقای زندگی کی بنیاد ہی ختم ہو جاتی۔یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ جب کسی عذاب سے انسانیت
ہی کو ختم کرنا تھا تو پھر اس کی بقا کے جو سامان مہیا فرمائے ان کا بھی خاتمہ کر دیتا۔کیونکہ جب انسان ہی نہیں رہا تو ان
چیزوں کی بھی ضرورت نہیں رہی۔پس اللہ تعالیٰ کے فوری طور پر کسی جرم میں نہ پکڑنے کی بڑی حکمت ہے۔جس طرح
نیک لوگوں میں سے بد پیدا ہو جاتے ہیں یا ہو سکتے ہیں اسی طرح بدوں میں سے نیک بھی پیدا ہوتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی اس صفت حلیم کو خوب سمجھا ہے تبھی تو طائف کے سفر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اس بد قماش قوم
کو ختم کرنے کے لئے کہنے پر آپ نے اس حلیم کا پر تو بنتے ہوئے عرض کی کہ اے اللہ ! میں امید کرتا ہوں
کہ ان کی نسل میں سے تیری عبادت کرنے والے پیدا ہوں گے۔اور تجھ سے دعا بھی کرتا ہوں اور تو میری اس دعا کو
قبول کر۔اور پھر اس قوم میں سے دنیا نے دیکھا کہ ایک خدا کی عبادت کرنے والے پیدا ہوئے۔وہ جو آپ کی جان
لینا چاہتے تھے، ان کی زندگی کا مقصد ہی یہ تھا کہ نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ کی جان لیں۔وہی آپ پر اپنی جانیں نثار
کرنے والے بن گئے۔پس اللہ تعالیٰ کی ڈھیل میں بڑی حکمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں ان کا حساب
نہیں لوں
گا بلکہ مؤاخذہ میں ڈھیل ہے۔اور فرمایا جب مؤاخذہ کا وقت آئے گا تو پھر اس کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔

113
خطبه جمعه فرموده 14 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو حد سے بڑھ جاتے ہیں فرماتا ہے کہ
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ يُوْحِرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى۔فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا - (الفاطر : 46) اور اگر اللہ لوگوں کا اس کے نتیجہ میں مؤاخذہ کرتا
جو انہوں نے کمایا تو اس (زمین) کی پشت پر کوئی چلنے پھرنے والا جاندار باقی نہ چھوڑتا لیکن وہ ان کو ( آخری ) مدت
تک مہلت دیتا ہے۔پس جب ان کی مقررہ مدت آ جائے گی تو ( خوب کھل جائے گا کہ ) یقینا اللہ اپنے بندوں پر
گہری نظر رکھنے والا ہے۔اس آیت سے کچھ پہلے اسی سورۃ فاطر میں اللہ تعالیٰ اپنے حلیم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَّهَ
يُمْسِكُ السَّمواتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُولَا وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِّنْ بَعْدِهِ۔إِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا
غَفُورًا۔(الفاطر: 42) کہ یقینا اللہ آسمانوں اور زمین کورو کے ہوئے ہے کہ وہ ٹل سکیں اور اگر وہ دونوں (ایک دفعہ)
ٹل گئے تو اس کے بعد کوئی نہیں جو پھر انہیں تھام سکے۔یقیناوہ بہت بُردبار اور بہت بخشنے والا ہے۔اس آیت کا مقصد ہے کہ وہ لوگ جو ایمان لانے والے نہیں وہ اپنی مذموم حرکتوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی پکڑ
کے یقیناً قابل ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ جو رحم کرنے والا ہے، بردبار ہے، بخشنے والا ہے اس نے تمہیں بچایا ہوا ہے اور ڈھیل
دیتا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی حالتوں کو بدلو۔اس رویے کو بدلو جو آنحضرت ﷺ کے خلاف تم نے اپنایا ہوا ہے۔اپنی اصلاح کرلو ورنہ اگر اللہ تعالیٰ اپنا حساب لینا شروع کر دے اور فوری سز ا شروع کر دے تو چند لمحوں میں تمہیں ختم کر
سکتا ہے۔اور زمین و آسمان کو اس نے روک رکھا ہے۔اگر وہ ٹل جائیں تو پھر قیامت کا نمونہ ہوگا۔پس وہ خدا جس نے
زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے جو فوری بدلے نہیں لیتا اور بخشنے والا بھی ہے اس کی طرف جھکو اور اپنی حدود کے اندرر ہو۔یہ جو پہلی آیت میں نے پڑھی تھی (الفاطر : 46 مراد ہے۔ناقل ) اور ترتیب کے لحاظ سے وہ آخری آیت
ہے۔اس میں بھی اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر تمہاری ان حرکتوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ فوری مواخذہ کرتا تو نہ کوئی
جنگلی جانور باقی رہتا، نہ کوئی گھر یلو جانور باقی رہتا، نہ کوئی پرندہ باقی رہتا۔یعنی پھر یہاں دوبارہ اس بات کا اظہار فرمایا
کہ تمہاری زندگی کی بقا جن زندگیوں سے وابستہ ہے اگر صرف انہی کا خاتمہ اللہ تعالی کر دے تو تمہاری زندگی اذیت
ناک ہو جائے گی اور اسی عذاب میں مبتلا ہو کر ختم ہو جاؤ گے۔پس کس بات پر اتراتے پھرتے ہواور تکبر کرتے ہو۔پس اللہ تعالیٰ نے جو یہ عارضی ڈھیل دی ہے اس سے سبق سیکھو۔یہ مستقل سزا بھی بن سکتی ہے۔اب یہاں
مرغیوں کی بیماریاں آئیں مثلاً برڈ فلو ہے، دنیا میں بڑا پھیلا۔اس نے کئی ملکوں کے لوگوں
کو پریشان کر دیا۔یہ تو ہلکے
ہلکے جھٹکے ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتے ہیں۔لیکن سب سمجھتے نہیں سمجھتے وہی ہیں جو سمجھنے والے ہیں۔ایک

خطبات مسرور جلد ششم
114
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مارچ 2008
زمانے میں گائیوں کی بیماری نے ان کو پریشان کر دیا تھا۔اگر غور کریں اور سوچیں کہ اللہ تعالیٰ جو ہر چیز پر قادر ہے ایک
وقت میں ہی دنیا کے ان تمام جانوروں میں کسی قسم کی بیماری پیدا کر دے تو دنیا اسی سے عذاب میں مبتلا ہو جائے گی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔وہ ایک آخری مدت تک مہلت دیتا ہے اور جب وہ مدت آ
جائے اور انسان اپنے رویوں میں تبدیلی نہ کرے، خدا کے کاموں میں ہاتھ ڈالنے سے باز نہ آئے ، اس کی رکھ میں
داخل ہونے کی کوشش کرے تو پھر مزید ڈھیل نہیں ہوتی۔پھر صفت حلیم کی بجائے دوسری صفات اپنا کام کرنا شروع کر
دیتی ہیں۔اس آیت میں بھی اور دوسری آیات میں بھی دَابَّة کا لفظ استعمال ہوا ہے اس کا ترجمہ ہے جاندار یا جانور۔اس
کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ زمین کے کیڑے، پس یہاں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو خدا تعالیٰ کے اور اس کے
نبیوں کے مقابلے پر کھڑے ہوتے ہیں وہ دنیا کے کیڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی کہ اگر یہ
لوگ اپنی اصلاح نہیں کرتے تو جس طرح کیڑوں کو مسلنے میں کوئی عار نہیں ہے ان کو بھی اسی طرح ختم کر دے۔مگر اللہ
تعالیٰ نے اپنے قانون کے مطابق ایک مدت تک مہلت دی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی نظر میں اور ہر دیندار کی نظر میں یہ
لوگ بے حقیقت ہیں۔ذلیل کیڑے سے زیادہ ان لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں جو خدا کے مقابلے پر کھڑے ہوتے
ہیں۔یہ تو چند مثالیں ہیں جو میں نے پیش کیں ، ان لوگوں کی جو استہزاء میں بڑھے ہوتے ہیں اور خاص طور پر اسلام
اور آنحضرت ﷺ کو نشانہ بناتے ہیں اور زبان حال سے یہ کہتے ہیں کہ اسلام کا اگر کوئی خدا ہے تو سامنے آ کر ہم سے
بدلہ کیوں نہیں لیتا تو اللہ تعالیٰ حلیم ہے درگزر کرتا ہے لیکن جب اس کی چکی چلتی ہے تو اس دنیا میں بھی حد سے بڑھے
ہوؤں کو خائب و خاسر کر دیتی ہے اور اگلے جہان میں بھی۔قرآن کریم کی ان آیات میں ان لوگوں کے لئے بھی سبق ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خلاف استہزاء اور بد زبانی اور بدگوئی سے باز نہیں آتے کہ اللہ کی چھوٹ سے غلط فائدہ نہ اٹھاؤ۔اس کتاب کو ماننے
والے، قرآن کریم کو ماننے والے جو لوگ ہیں ان پر تو اور بھی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر غور کر کے غلط استہزاء اور
الزام تراشی سے باز آئیں۔اگر اللہ تعالیٰ پکڑ نہیں رہا تو یہ نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نعوذ باللہ جھوٹے
ہونے کی دلیل ہے نہ تم لوگوں کے بچے ہونے کی دلیل ہے۔پس مسلمانوں کو غور کرنا چاہئے ان پر بھی بڑی آفات آ
رہی ہیں ، ان پر بھی غور کریں۔یہاں میں احمدیوں
کو بھی ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ بعض جلد باز سمجھتے نہیں اور فکر میں رہتے ہیں کہ حالات
بدلتے نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ فرمایا ہر کام کے لئے ایک اجل مسمی ہے اور عذاب کے لئے تو خاص طور پر اس نے
اجل مسمی کا ذکر کیا ہے۔جب وہ آئے گی تو نہ (کوئی) اس سے ایک قدم آگے جائے گا نہ پیچھے۔اللہ تعالیٰ تو اپنی تمام

115
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
صفات کا اظہار کرتا ہے اور بوقت ضرورت کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی وعدہ ہے کہ آپ کی
جماعت کا غلبہ ہوگا اور انشاء اللہ ضرور ہوگا۔بعض احمدی بعض الہامات پر خوش نہی میں وقت کا تعین شروع کر دیتے ہیں۔جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا ہے کہ وہ وقت نہیں بتاؤں گا۔پس اگر
حضرت مسیح موعود کو وقت نہیں بتایا گیا تو میں آپ کون ہیں جن کو وقت کا پتہ لگ جائے؟ اگر وقت کا پتہ لگ جائے تو
بغتہ کیا ہوا ؟ تو ہمارا کام دعائیں کئے جانا ہے اور وقت کا انتظار کرنا ہے۔قوموں کی زندگی میں چند سال
کوئی لمبا عرصہ
نہیں ہوا کرتا۔تمام مخالفتوں کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی جو ترقی ہے وہ اس بات کا
منہ بولتا ثبوت ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔چاہے کسی کی ظاہری دشمنی کی کوششیں ہوں یا چھپی ہوئی دشمنی کی کوششیں
ہوں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتیں اور نہ کبھی بگاڑ سکیں اور جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے
آگے سے آگے ہی بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ بڑھتی ہی چلی جائے گی۔ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے اعمال کی طرف توجہ
دیں۔اور یہ بڑی اہم بات ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو پاک صاف رکھے اور ہمارے سے وہ اعمال کروائے جو اس
کی رضا کے حصول کے اعمال ہوں۔اگر ہم نے اپنے عملوں کو ، اپنے دلوں کو غلط کاموں سے پاک صاف رکھا تو بعید
نہیں کہ جلد وہ غلبہ عطا ہو اور وہ نظارے ہمیں نظر آئیں جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔پس ہمیں اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جو باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ غفور بھی ہے اور
حلیم بھی ہے ہمارے کسی عمل کی وجہ سے ہمارا مؤاخذہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُواحِدُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ
قُلُوبُكُمُ (البقرة: 226) یعنی تمہارا مواخذہ کرے گا جو تمہارے دل کماتے ہیں اور پھر آگے فرمایا کہ وَاللَّهُ غَفُورٌ
حلیم اللہ بہت بخشنے والا اور بردبار ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”انسان کے دل کے تخیلات جو بے اختیار اٹھتے رہتے ہیں اس کو گنہ گار نہیں کرتے بلکہ عنداللہ مجرم مظہر جانے کی
تین ہی قسم ہیں۔(1) اول یہ کہ زبان پر ناپاک کلمے جو دین اور راستی اور انصاف کے برخلاف ہوں جاری
ہوں۔(2) دوسرے یہ کہ جوارح یعنی ظاہری اعضاء سے نافرمانی کی حرکات صادر ہوں۔(3) تیسرے یہ کہ دل
جو نا فرمانی پر عزیمت کرے یعنی پختہ ارادہ کرے کہ فلاں فعل بدضرور کروں گا۔اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ولکن یو اخذ گم بما كسبت قلو بگم (البقرة : 226) یعنی جن گناہوں کو دل اپنی عزیمت سے حاصل کرے ان
گناہوں کا مؤاخذہ ہو گا مگر مجرد خطرات پر مواخذہ نہیں ہو گا کہ وہ انسانی فطرت کے قبضہ میں نہیں ہیں۔خدائے رحیم
ہمیں ان خیالات پر نہیں پکڑتا جو ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ہاں اس وقت پکڑتا ہے کہ جب ہم ان خیالات کی
زبان سے، یا ہاتھ سے یا دل کی عزیمت سے پیروی کریں بلکہ بعض وقت ہم ان خیالات سے ثواب حاصل کرتے ہیں
اور خدا تعالیٰ نے صرف قرآن کریم میں ہاتھ پیر کے گناہوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ کان اور آنکھ اور دل کے گناہوں کا بھی

خطبات مسرور جلد ششم
116
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مارچ 2008
ذکر کیا ہے۔جیسا کہ وہ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُوَّادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ
مَسْئُولًا (بنی اسرائیل : 37) یعنی کان اور آنکھ اور دل جو ہیں ان سب سے باز پرس کی جائے گی۔اب دیکھو جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے کان اور آنکھ کے گناہ کا ذکر کیا ایسا ہی دل کے گناہ کا بھی ذکر کیا مگر دل کا گناہ خطرات اور خیالات نہیں ہیں
کیونکہ وہ تو دل کے بس میں نہیں ہیں بلکہ دل کا گناہ پختہ ارادہ کر لینا ہے۔صرف ایسے خیالات جو انسان کے اپنے اختیار
میں نہیں گناہ میں داخل نہیں۔ہاں اس وقت داخل ہو جائیں گے جب ان پر عزیمت کرے اور ان کے ارتکاب کا ارادہ کر
لیوے۔ایسا ہی اللہ جل شانہ اندرونی گناہوں کے بارے میں ایک اور جگہ فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا
ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ (الاعراف : 34) یعنی خدا نے ظاہری اور اندرونی گناہ دونوں حرام کر دیئے ہیں۔( نور القرآن نمبر 2۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 427 تا428)
پس اللہ تعالیٰ کے انعاموں کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو اللہ تعالیٰ کے
وعدے ہیں ان سے فیض حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے جائزے لیتے رہنے کی بھی ضرورت ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے
انعاموں کے نظارے کرتے رہنے والے بنیں اور اس کے لئے تین باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمائی ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے ، جن سے ظاہری طور پر ایک مومن نیکیاں بجالانے والا ہوتا ہے اور دل بھی پاک
رہتا ہے۔آپ نے پہلی بات یہ بتائی کہ کوئی ایسی بات کبھی کسی کے خاص طور پر احمدی کے منہ سے نہ نکلے جو سچائی اور
انصاف کا گلا گھونٹنے والی ہو۔جس سچائی پر قائم رہنے کا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اس سے کبھی دور جانے والے نہ ہوں۔اور
انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا خدا تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے اس کو کبھی بھولنے والے نہ ہوں۔انصاف کے تقاضے
پورے کرنے کے بارے میں فرمایا کہ اپنوں کے خلاف بھی اگر تمہیں انصاف قائم کرنے کے لئے گواہی دینی پڑے تو
گواہی دو۔اور پھر اس حد تک فرمایا کہ کسی کی دشمنی بھی تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم انصاف کے تقاضے نہ پورے
کر سکو۔پس یہ بہت اہم حکم ہے۔اللہ حلیم ہے تو ہمیں بھی حلم اختیار کرنا چاہئے۔پھر دوسری بات یہ کہ کسی بھی عمل سے ایسی حرکت ظاہر نہ ہو جو نافرمانی والی ہو۔اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ لڑائی
جھگڑوں اور دنگا فسادوں سے بچو تو اس پر پوری طرح عمل ہو۔پھر ظاہری عمل ہی نہیں اگر کسی نے اپنے لئے دل میں بھی
کسی غلط کام کا ارادہ کیا ہے تو یہ بات بھی اسے خدا تعالیٰ کی پکڑ کے نیچے لانے والی ہوگی۔ہاں اس بات کی تو چھوٹ ہو
سکتی ہے کہ جو دل میں خیال آئے، کیونکہ بعض اوقات انسان کے دل میں خیالات آ جاتے ہیں کہ بس میں نہیں ہوتا۔اگر کوئی بدخیال آتا ہے تو اس کو فوراً جھٹک دے۔لیکن اگر اس کو دل میں بٹھائے ، دوہرا تا رہے اور یہ ارادہ بھی
کرے کہ یہ کام میں ضرور کروں گا تو یہ گناہ ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ اگر کسی شخص کے دل میں برا خیال آئے اور وہ

خطبات مسرور جلد ششم
117
خطبه جمعه فرموده 14 مارچ 2008
اس کو دبالے اور اس کے مطابق عمل نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں پوری نیکی لکھے گا۔اس بدخیال کو دبانے کی
وجہ سے اسے نیکی کی جزاء ملے گی۔پس یہ ہمارا خدا ہے، جو غفور بھی ہے اور حلیم بھی ہے۔پس خدا کی اس صفت حلیم کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے جو
فوری طور پر نہیں پکڑتا بلکہ موقع دیتا ہے کہ انسان اپنی حالت میں تبدیلی پیدا کرے۔صفت حلیم کے ساتھ غفور کو لگا کر
اس بات کا اعلان کیا کہ میں اپنے بندوں کے گناہوں اور غلط کاموں سے جو صرف نظر کرتا ہوں، درگزر کرتا ہوں، پردہ
پوشی کرتا ہوں تو بندے کا یہ کام ہے کہ اس پر بجائے گناہوں میں بڑھنے کے استغفار سے کام لے اور میرے سے بخشش
طلب کرے اور میری اس صفت سے فائدہ اٹھائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 16۔مؤرخہ 14 اپریل تا10 اپریل 2008 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)

آج 10 میں سے 10 باقی