اللہ تعالیٰ کی صفت حلم اور انبیاء کی سیرت
خطبات مسرور جلد ششم
118
(12)
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
فرمودہ مورخہ 21 /مارچ 2008 ء بمطابق 21 رامان 1387 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات حلیم ہے اور باوجود بعض لوگوں اور قوموں کے حد سے زیادہ
بڑھے ہوئے ہونے ، زیادتیوں میں بڑھے ہوئے ہونے اور نا فرمانیوں میں بڑھے ہوئے ہونے کے اپنی اس صفت
کے تحت اس دنیا میں ایسے لوگوں اور قوموں سے عموما صرف نظر کرتے ہوئے انہیں فوری نہیں پکڑتا۔اگر وہ اس طرح
رحم نہ کرے اور نرمی کا سلوک نہ کرے اور فوری سزا اور پکڑ اور انتقام کی صفات حرکت میں آجائیں تو دنیا میں کوئی فرد بشر
باقی نہ بچے بلکہ پھر کوئی جاندار بھی باقی نہ بچتا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پر ایمان لانے والوں کو بھی اپنی صفات کے اختیار
کرنے کا حکم دیا ہے۔ایک مومن کی یہی نشانی بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں رنگین ہو۔انبیاء کو اللہ تعالیٰ اپنی صفات سے وافر حصہ عطا فرماتا ہے تاکہ دنیا کی اصلاح کر سکیں ، ان کے سامنے نمونہ بن
سکیں اور آنحضرت مہ کو سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی صفات کا فہم و ادراک عطا ہوا اور آپ سب سے بڑھ کر اللہ
تعالیٰ کی صفات کے پر تو بنے۔لیکن وہ لوگ جو اسلام اور آنحضرت ﷺ سے بغض رکھتے ہیں، کینہ رکھتے ہیں اُن کو اُن
کے ان بغضوں اور کینوں نے اندھا کر دیا ہے۔ان کو آپ ﷺ کی ذات میں اللہ تعالیٰ کی ان صفات کا اظہار نظر ہی
نہیں آتا۔آنحضرت ﷺ نے امت کو کیا نصیحتیں کیں اور اس صفت کے حوالے سے آپ کے عمل کیا تھے ( اس ضمن
میں ) آج میں صفت حلیم کے حوالے سے بعض احادیث پیش کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
ایک دفعہ ایک ایلچی حضرت رسول کریم ﷺ کے پاس آیا۔وہ بار بار آپ کی ریش مبارک کی طرف ہاتھ
بڑھاتا تھا۔داڑھی کی طرف ہاتھ بڑھاتا تھا ” اور حضرت عمر تلوار کے ساتھ اس کا ہاتھ ہٹاتے تھے۔آخر حضرت عمر
کو آنحضرت ﷺ نے روک دیا۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی کہ یہ ایسی گستاخی کرتا ہے کہ میرا جی چاہتا
ہے اس
کو قتل کر دوں مگر آنحضرت ﷺ نے اس کی تمام گستاخی علم کے ساتھ برداشت کی“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 324 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
خطبات مسرور جلد ششم
119
خطبه جمعه فرموده 21 مارچ 2008
آپ نے فرمایا نہیں سختی نہیں کرنی۔آنحضرت ﷺ کے حسن خلق اور صفت حلیم کا اظہار ایک اور روایت میں اس طرح ملتا ہے۔حضرت عبداللہ بن
سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں۔( یہ لمبی حدیث ہے، خلاصہ بیان کرنے کی کوشش کروں گا ) کہ زید بن سعنہ
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں تشریف لائے۔وہ یہودی عالم کہتے ہیں کہ جب میں نے آنحضرت ﷺ کے چہرے کو
دیکھا تو اس میں نبوت کی تمام علامات مجھے نظر آئیں۔سوائے دو باتوں کے جن کا مجھے پتہ نہیں چلتا تھا۔ان میں سے
ایک یہ ہے کہ اس نبی کا حکم اس کے غصے پر غالب ہوگا اور دوسری بات یہ کہ جتنا زیادہ اس کو غصہ دلایا جائے اور اس کی
گستاخی کی جائے اتنا ہی زیادہ وہ حلم اور بردباری دکھائے گا۔تو کہتے ہیں کہ میں اس جستجو میں رہا کہ مجھے کوئی موقع ملے
تو میں ان دو علامتوں کی بھی پہچان کروں کہ آیا آپ میں ہیں کہ نہیں اور آپ حقیقت میں وہی نبی ہیں جن کے آنے
کی پیشگوئی تھی؟
وہ کہتے ہیں ایک دن ایک سوار آیا جو بدوی تھا، دیہاتی تھا۔اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ بنو فلاں کے
گاؤں بھری کے لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اور میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ مسلمان ہو جا ئیں تو ان کو وافر رزق ملے
گا۔اب حالات یہ ہیں کہ بارش کی کمی کی وجہ سے قحط کا شکار ہو گئے ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ پھر لالچ میں آ کر کسی
اور سے یہ رزق لے کر یا مدد لے کر اسلام سے باہر نہ نکل جائیں۔کیونکہ لگتا تھا کہ وہ کسی لالچ میں ہی اسلام لائے ہیں۔تو
آپ مہربانی کریں اور مناسب سمجھیں تو ان کی کچھ مدد اور دلداری فرمائیں۔اس نے جب یہ آنحضرت ﷺ سے عرض
کیا، اُس وقت آنحضور کے ہمراہ حضرت علی تھے۔حضرت علیؓ سے آپ نے پوچھا تو انہوں نے کہا اس وقت ایسی کوئی
چیز نہیں ہے جو مدد کے طور پر بھیجی جا سکے۔تو زید بن سعنہ نے کہا کہ اے محمد ہے کہ اگر بنو فلاں کے باغ کی کھجوریں
ایک طے شدہ پروگرام کے تحت مجھے بیچ سکتے ہوں تو میں ان کی مدد کر سکتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ اے یہودی! طے
شدہ مقدار اور مدت کی شرط پر کھجوریں تو بیچ سکتا ہوں لیکن یہ شرط نہیں مان سکتا کہ یہ کھجور میں فلاں کے باغ کی ہی ہوں۔خیر انہوں نے کہا ٹھیک ہے۔معاہدہ ہو گیا۔انہوں نے اپنی تھیلی کھولی اور سونے کے 80 مثقال ان کھجوروں کی قیمت
کے طور پر پیشگی دے دیئے کہ فلاں وقت میں یہ ادائیگی ہوگی۔آپ نے وہ رقم اس کو دی کہ جاؤ لوگوں میں برابر کی تقسیم
کر دو۔یہ زید بن سعنہ کہتے ہیں کہ اس قرض کی واپسی میں یا جو سودا ہوا تھا جس کے بدلے کھجوریں لینی تھیں، ان
کھجوروں کی ادائیگی میں کچھ دن باقی تھے تو میں آنحضرت کے پاس گیا اور آپ کا گریبان پکڑ لیا اور چادر کھینچی اور
بڑے غصے کی حالت میں کہا کہ اے محمد ! کیا میرا حق ادا نہیں کرو گے؟ پھر کہتے ہیں میں نے کہا خدا کی قسم ! بنو
عبدالمطلب کی اس عادت کو میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ قرض ادا کرنے میں بڑے بڑے ہیں اور تمہاری
ٹال مٹول کی عادت کا بھی مجھے علم ہے۔اس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو پاس ہی بیٹھے تھے اُن سے رہا نہ گیا
120
خطبه جمعه فرموده 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اور بڑے غصے سے انہوں نے اس کو دیکھا اور کہا کہ اے اللہ کے دشمن! اللہ کے رسول ﷺ سے تو ایسا کہتا ہے جو میں
سن رہا ہوں۔اس طرح گستاخی سے پیش آتا ہے جس طرح میں دیکھ رہا ہوں۔اُس خدا کی قسم جس نے ان کو حق کے
ساتھ بھیجا ہے کہ اگر مجھے ان کا ڈرنہ ہوتا تو میں اپنی تلوار سے سے تیرا سر اڑا دیتا۔جبکہ رسول اللہ یہ بڑے اطمینان اور
تسلی سے بیٹھے حضرت عمر کی طرف دیکھ رہے تھے۔پھر آپ مسکرائے اور آپ نے فرمایا کہ اے عمر ! اس غصہ کی
بجائے تم مجھے بھی کہو کہ حقدار کا حق ادا کرو اور اس کو بھی کہو کہ جو قرض کا تقاضا ہے یا حق کا تقاضا ہے اس کے کوئی اصول
اور طریقے ہوتے ہیں ،اسے پیار سے سمجھاؤ۔اور فرمایا کہ جاؤ اس کو لے جاؤ اور جو معاہدہ ہوا تھا اس سے اس کو
20 صاع زیادہ کھجوریں دے دینا۔(صاع ایک پیمانہ ہے )۔کہتے ہیں میں حضرت عمرؓ کے ساتھ گیا اور انہوں نے
زائد کھجور میں مجھے دیں۔میں نے پوچھا عمر یہ زائد کس لئے ؟ انہوں نے کہا آنحضرت نے فرمایا تھا کہ جو ختی میں نے کی
تھی اس کے بدلے میں تمہیں زائد دوں۔انہوں نے حضرت عمرؓ سے پوچھا کہ تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟ انہوں
نے کہا نہیں، میں تو نہیں جانتا۔زید بن سعنہ نے کہا کہ میں زید بن سعنہ ہوں۔حضرت عمرؓ نے کہا وہی یہودی عالم؟ اس
نے جواب دیا ہاں میں وہی ہوں۔اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اتنے بڑے عالم ہو کر رسول اللہ ﷺ
کی گستاخی کا یہ طریق تم نے اختیار کیا ہے؟ اس پر میں نے کہا کہ اس شخص کو دیکھ کر آنحضرت ﷺ کو دیکھ کر ) جتنی
بھی نبوت کی علامات تھیں وہ مجھے نظر آ رہی تھیں۔لیکن دو علامات کا مجھے پتہ نہیں چلتا تھا۔ایک یہ کہ کیا اس نبی کا علم اس
کے غصہ پر غالب ہے؟ اور دوسرے یہ کہ جتنا زیادہ ان سے تلخی یا جہالت سے پیش آیا جائے اتنا ہی زیادہ وہ حلم اور
بردباری سے پیش آئیں گے۔اب مجھے موقع ملا تھا تو میں نے آزمایا اور میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں اللہ کو اپنا
رب اور اسلام کو اپنا دین او محمد ﷺ کو رسول مانتا ہوں۔اور اس خوشی میں میرا آدھا مال اُمت مسلمہ کے لئے ہے۔آنحضرت ﷺ کے اس حلم کو دیکھ کر وہ یہودی عالم اسلام لے آئے اور پھر کئی جنگوں میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ
شریک ہوئے ، غزوہ تبوک سے واپس آتے ہوئے راستے میں انہوں نے وفات پائی تھی۔(مستدرك مع التلخيص - کتاب معرفۃ الصحابة باب ذکر اسلام زید بن سعنہ جلد 3 صفحہ 605-604)
یہ آنحضرت ﷺ کا خلق اور حلم ہے کہ دشمن یا مخالف سے حسن سلوک اس طرح ہے کہ باوجود اس کے کہ جو
معاہدہ ہے اس کے پورے ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن پھر بھی بڑی نرمی سے، بڑے پیار سے ، قرض خواہ کا
قرض اس کو واپس کیا اور نہ صرف واپس کیا بلکہ زائد دیا۔یہ کوئی ایک دو واقعات نہیں ہیں بلکہ بے شمار ایسے واقعات
ہیں جو روایات میں ہیں اور لاکھوں ایسے واقعات ہوں گے جو ہم تک پہنچے ہی نہیں۔آپ کے علم کا ایک اور روایت میں یوں ذکر آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی
کریم ﷺ نے ایک شخص کا قرض ادا کرنا تھا۔وہ آپ کے ساتھ بڑی سختی سے پیش آیا۔اس پر صحابہ سے مارنے کے
121
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
لئے لیکے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قرض لینے والا بات کرنے کا حق رکھتا ہے۔(اسے کوئی جانور دینا تھا ، اونٹ یا
بکری وغیرہ جو بھی تھا )۔آپ نے فرمایا اس شخص کے لئے اس عمر کا جانور سے خرید کر دے دو جس عمر کا اس نے وصول
کرنا ہے۔تو صحابہؓ نے عرض کیا کہ ہمارے پاس اس کے جانور سے بڑی عمر کا جانور موجود ہے۔آپ نے فرمایا تم وہ
خرید کر اسے دے دو کیونکہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو عمدگی سے قرض ادا کرتا ہے۔(اور کوئی سخی نہیں کرنی )۔(مسلم کتاب المساقاة باب من استسلف شیما فقضی خیرامنه - حدیث نمبر 4001)
حلم کے معنی برداشت کرنے کے ہیں اور مہربان کے بھی ہیں۔ان دونوں مثالوں سے آنحضرت ﷺ کی
برداشت اور مہربانی دونوں ظاہر ہوتے ہیں۔پھر گھر یلو معاملات میں ایک مثال ہے کہ کس طرح غصہ کو برداشت کرتے تھے اور آپ اس طریق سے تربیت
بھی فرماتے تھے کہ دوسرے کو احساس بھی ہو جائے اور سختی بھی نہ کرنی پڑے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ بنی سُواءۃ کے ایک شخص نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ مجھے
آنحضرت ﷺ کے اخلاق فاضلہ کے بارے میں بتا ئیں۔حضرت عائشہ نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن کریم میں نہیں
پڑھا وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم: 4) پھر آپ فرمانے لگیں کہ ایک مرتبہ آنحضور ﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ
تھے۔میں نے آپ کے لئے کھانا تیار کیا اور حضرت حفصہ نے بھی کھانا تیار کیا اور حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے
مجھ سے پہلے کھانا تیار کر کے بھجوا دیا تو میں نے اپنی خادمہ کو کہا کہ جاؤ اور حفصہ کے کھانے کے برتن انڈیل دو۔اس نے
ے کے سامنے کھانے کا پیالہ رکھتے ہوئے وہ کھانا انڈیل دیا۔اس طرح انڈیلا کہ پیالہ بھی ٹوٹ گیا اور کھانا بھی
نیچے گر گیا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے پیالے کے ٹکڑوں کو جمع کیا اور کھانے کو جمع کیا اور ایک
چمڑے کے دستر خوان پر جو وہاں پر پڑا تھا اس کو رکھا اور وہاں سے اس بچے ہوئے کھانے کو کھایا اور پھر میرا پیالہ حضرت
حفصہ کی طرف لوٹاتے ہوئے فرمایا کہ اپنے برتن کے عوض یہ برتن رکھ لو اور کھانا بھی کھاؤ۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ
آنحضرت ﷺ کے چہرہ مبارک پر اس وقت کوئی غصہ کے آثار نہیں تھے۔( سنن ابن ماجہ۔کتاب الاحکام۔باب الحکم فیمن کسر شیا۔حدیث 2333)
آپ نے اس ایک فعل سے خادموں کو بھی نصیحت کر دی اور حضرت عائشہ کو بھی کہ آپس میں سوکنا پے جائز حد
تک رہنے چاہئیں بلکہ ایک دوسرے کی دشمنی ہونی ہی نہیں چاہئے۔یہ جو عظیم اسوہ آپ نے اپنے ہر کام میں قائم کیا یہ
صرف اس زمانے کے لوگوں کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ اسوہ جو آپ نے قائم کیا، یہ اسوہ ہمارے لئے رہتی دنیا تک ایک
نمونہ ہے اور ہمارے عمل کرنے کے لئے ہے۔صرف یہی نہیں کہ ہم پڑھ لیں اور سن لیں اور اس سے لطف اندوز ہو
جائیں اور جب وقت آئے تو اس کی اہمیت بھول جائیں۔
122
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
کئی شکایات آتی ہیں۔ذراسی غلطی پر مالک اپنے ملازموں کے ساتھ انتہائی بدترین سلوک کرتے ہیں۔اسی
طرح بعض خاوند اپنی بیویوں کے ساتھ بڑے ظالمانہ سلوک کرتے ہیں۔غلط طریق سے مارتے ہیں۔بعضوں کے
اس حد تک کیس ہیں کہ ان کو ہسپتال جانا پڑتا ہے۔یورپ میں تو بعض دفعہ پھر پولیس بھی آ کر پکڑ لیتی ہے۔پھر
مقدمات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔تو گھر والوں سے نرمی اور پیار اور حسن سلوک کرنا جو آپ کی سنت ہے وہ
ہمارے لئے عمل کرنے کے لئے ہے۔بلکہ بعض دفعہ تو اس پہ یہ بھی زیادتی ہو جاتی ہے کہ صرف خاوند نہیں بلکہ اس کے
رشتہ دار بھی اس جھگڑے میں شامل ہو جاتے ہیں۔نندیں اور ساسیں بھی مارنا شروع کر دیتی ہیں۔تو بہر حال اس بات
سے احتیاط کرنی چاہئے اور ہمیشہ غصہ کو دبانے کے لئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر آدمی غصہ میں کھڑا ہے تو بیٹھ
جائے اور اگر بیٹھا ہے تو لیٹ جائے۔استغفار پڑھے۔لاحول پڑھے۔ٹھنڈا پانی ڈالے۔وضو کرے تو یہ ساری نشانیاں
اس لئے بتائی ہیں کہ ان پر عمل کرو۔پھر غیروں کی زیادتیوں سے کس طرح آپ نے درگزر کیا۔کس طرح آپ ان سے حسن سلوک کرتے تھے۔حلم
کی آپ نے کیا مثال قائم کی۔جب آپ فتحیاب جرنیل ہوئے تو ایک نئی شان سے یہ واقعات نظر آتے ہیں۔تو
فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم ﷺ نے خانہ کعبہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر فرمایا: اے قریش کے گروہ ! تم مجھے
سے کس قسم کے سلوک کی امید رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا: خیر کی۔آپ ہمارے معزز بھائی ہیں اور ایک معزز بھائی کے
بیٹے ہیں۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔اِذْهَبُوا فَانْتُمُ الطَّلَقَاءُ۔کہ جاؤ تم آزاد ہو۔( السيرة النبوية لابن ہشام۔صفحہ 744 دخول الرسول له الحرم مطبع دار الکتب العلمیہ بیروت طبع اول 2001)
فتح مکہ کے موقعہ پر ہی پھر ایک واقعہ کا ذکر ہے ایک معاند اسلام صفوان بن امیہ ( مکہ سے بھاگ کر ) جدہ کی
طرف چلے گئے تا کہ وہاں سے پھر یمن کی طرف چلے جائیں۔تو عمیر بن وهب رضی اللہ عنہ نے رسول کریم ﷺ کی
خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! صفوان بن امیہ اپنی قوم کا سردار ہے لیکن آپ سے خوفزدہ ہو کر وہ یہاں سے
بھاگ گیا ہے اور اپنے آپ کو سمندر میں ڈال رہا ہے آپ سے امان بخشیں۔اس پر رسول کریم میں اللہ نے فرمایا کہ اسے
امان دی جاتی ہے۔تو عمیر بن وھب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ مجھے کوئی ایسی نشانی عطا فرمائیں جسے دیکھ
کر وہ آپ کی امان کو پہچان لے۔تو رسول کریم ﷺ نے وہ عمامہ اس کو دیا جومکہ میں داخل ہوتے وقت آپ نے سر پر
پہن رکھا تھا۔یہ عمامہ ساتھ لے کر صفوان کی طرف روانہ ہوئے وہ انہیں راستے میں ملے۔اس وقت صفوان سفر اختیار
کرنے اور جہاز پر چڑھنے والے تھے۔انہوں نے اس سے کہا کہ خدا کا خوف کر اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ
ڈال۔میں رسول کریم ﷺ کی امان کو لے کر آیا ہوں۔صفوان نے کہا۔تیرا بُر اہو، میرے پاس سے دُور ہو اور میرے
سے بات نہ کرو۔اس پر انہوں نے کہا کہ تمہیں پتہ نہیں کہ آنحضرت سب لوگوں سے افضل ہیں اور سب لوگوں سے زیادہ
123
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
نیک سلوک کرنے والے ہیں۔لوگوں میں سب سے زیادہ حلیم طبیعت کے مالک ہیں۔لوگوں میں سب سے زیادہ
بہترین ہیں اور تیرے چا زاد ہیں۔ان کی عزت تیری عزت اور ان کا شرف تیرا شرف ہے اور ان کی بادشاہت تیری
بادشاہت ہے۔تو اس پر صفوان نے کہا کہ میں اپنے دل میں ان کا خوف رکھتا ہوں۔مجھے ان سے خوف ہے۔عمیر نے
تسلی دی کہ وہ بہت زیادہ حلیم اور کریم ہیں۔تم سوچ بھی نہیں سکتے۔خیر عمیر واپس لوٹے یہاں تک کہ رسول کریم ہے
کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو صفوان نے کہا کہ عمیر کہتا ہے کہ آپ نے مجھے امان بخشی ہے۔رسول کریم
ﷺ نے فرمایا ہاں سچ کہتا ہے۔صفوان نے پھر عرض کی کہ مجھے دو ماہ کی مہلت دیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
تمہیں اس بارے میں چار ماہ کی مہلت دی جاتی ہے۔(السيرة النبوية لابن ہشام۔ذکر حکیم الاصنام صفحہ 747 طبع اول 2001 دارالکتب العلمیہ بیروت۔لبنان)
یعنی تمہیں مہلت ہے۔یہ نہ سمجھو کہ صرف اسلام قبول کرنے کی شرط پر تمہیں امان دی گئی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ اُسوہ آنحضرت ہو نے ہمارے عمل کے لئے ہمیں ہر بارے میں قائم کر کے
دکھایا۔اس بارے میں حلم اور برداشت اور مہربانی کی مزید چند احادیث ہیں کہ آپ اپنی امت سے کیا تو قعات رکھتے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔طاقتور پہلوان وہ شخص نہیں جو
دوسرے کو پچھاڑ دے۔اصل پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔( بخاری کتاب الادب باب الحذر عن الغضب حدیث نمبر 6114)
پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت سلیمان بن صرد بیان کرتے ہیں کہ میں آنحضرت ﷺ کے پاس بیٹھا
ہوا تھا اور دو آدمی قریب ہی جھگڑ رہے تھے ان میں سے ایک کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا اور اس کی رگیں پھولی ہوئی تھیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں ایسی بات جانتا ہوں کہ اگر وہ اس بات کو کہے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے گی۔اور وہ
بات یہ ہے کہ اعوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطن کہ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں دھتکارے ہوئے شیطان سے۔تو اس کا
غصہ جاتا رہے گا۔اس پر لوگوں نے اس جھگڑنے والے کو کہا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ تو شیطان سے اللہ کی
پناہ میں آتو تیرا غصہ ٹھیک ہو جائے گا۔( بخاری کتاب بدء الخلق باب صفۃ ابلیس وجنوده حدیث نمبر 2 328)
پھر حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم اللہ سے عرض کی کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔آپ نے فرمایا تو غصہ نہ کیا کر۔اس نے کئی مرتبہ پوچھا اور آپ نے ہر مرتبہ یہی جواب دیا کہ غصہ نہ کیا کر۔( بخاری کتاب الادب باب الحذر من الغضب حدیث 6116)
124
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
بعض لوگ بات بات پر غصہ میں آ جاتے ہیں۔مغلوب الغضب ہو کر دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اپنے
آپ کو بھی مشکل میں ڈال لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے یہ نصیحت خاص طور پر یا درکھنے والی ہے۔ورنہ غصہ تو ہر ایک
کو کچھ نہ کچھ آتا ہی ہے۔انسانی فطرت ہے۔آنحضرت ﷺ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ کو کبھی غصہ آیا تو اللہ
تعالیٰ کے دین کی خاطر اور اللہ تعالیٰ کے تقدس کی خاطر۔اس کے علاوہ کبھی ذاتی معاملات میں آنحضرت ﷺ کو غصہ
نہیں آیا۔پھر آپ نے ایک جگہ نصیحت کرتے ہوئے فرمایا جس کی روایت حضرت ابو ہریرہ سے ہے کہ ایک شخص نے نبی
کریم ﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میں اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع تعلق
کرتے ہیں۔میں ان سے حسن سلوک سے پیش آتا ہوں اور وہ میرے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔میں ان کے ساتھ
حلم کے ساتھ پیش آتا ہوں اور وہ میرے ساتھ جہالت کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا اگر تو ایسا ہی کرتا
ہے جیسا کہ تو نے کہا تو تو ان پر خاک ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیرے لئے ان کے خلاف اس وقت تک ایک
مددگار رہے گا جب تک تو اس حالت پر قائم رہے گا۔(مسلم کتاب البر والصلۃ۔باب صلة الرحم وتحریم قطیع تھا حدیث نمبر 6420)
بجائے اس کے کہ خود انسان بدلے لے کر شیطان کی گود میں چلا جائے اللہ تعالیٰ سے مدد لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت سہل اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص
نے غصہ کو دبایا حالانکہ وہ اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ غصہ کو نافذ کر سکے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو مخلوقات
کے سامنے بلائے گا۔( یہ دکھانے کے لئے کہ یہ شخص میرا قریب ترین ہے)۔ترندی کتاب البر والصلة باب فی تنظم الغيظ - حدیث نمبر 2021)
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں اگر تو انہیں کہے تو بخش
دیا جائے گا اگر واقعی تیری قسمت میں بخشش ہوگی۔اور وہ کلمات یہ ہیں کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ۔لَا إِلهُ
إِلَّا اللهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ السَّمواتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمین کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو حلیم اور کریم ہے۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو
بلندشان والا ہے اور عظمت والا ہے۔پاک ہے اللہ جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور عرش عظیم کا رب ہے۔ہرقسم کی
تعریف کا مستحق اللہ ہی ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔( مسند احمد بن حنبل۔مسند علی بن ابی طالب۔جلد اول صفحہ 282 حدیث نمبر 712 عالم الكتب بيروت 1998ء)
تو یہ دعائیں ایسی ہیں جو بخشش کا سامان کرتی ہیں۔
خطبات مسرور جلد ششم
125
خطبه جمعه فرموده 21 مارچ 2008
پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اشج عبد القیس کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم میں دوخو بیاں
ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ان میں سے ایک حلم ہے اور ایک وقار۔(مسلم کتاب الایمان۔باب الامر بالایمان بالله۔۔۔حدیث نمبر 26)
پس جیسا کہ ہم نے لغت میں بھی دیکھا۔میں نے معنی بتائے تھے کہ حلم کے معنی ہیں رحم کرنا ، معاف کرنا،
برداشت کرنا، دوسروں سے مہربانی سے پیش آنا، غصے کو دبانا۔اور یہ ایسی خصوصیات ہیں جو معاشرے کے امن کے
لئے انتہائی ضروری ہیں اور روحانیت کی ترقی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہیں۔اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے کے لئے بھی
بہت اہم ہیں۔پس ان کو ہر احمدی کو اختیار کرنا چاہئے۔اس زمانے میں آنحضرت کے غلام صادق نے ہمارے سامنے اعلیٰ خلق کے کیا نمونے پیش فرمائے ان میں سے
چند ایک کا میں ذکر کرتا ہوں۔سب سے پہلے تو یہ کہ گھر کے سکون کے لئے اس صفت کے اظہار کی آپ نے کس طرح
تلقین فرمائی۔عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
فحشاء کے سواباقی تمام کج خلقیاں
اور تلخیاں عورتوں کی برداشت کرنی چاہئیں۔“
اور فرمایا کہ: ” ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ کریں۔ہم کو خدا نے مرد بنایا
ہے اور در حقیقت یہ ہم پر اتمام نعمت ہے۔اس کا شکریہ ہے کہ ہم عورتوں سے لطف اور نرمی کا برتاؤ کریں۔ایک دفعہ ایک دوست کی درشت مزاجی اور بدزبانی کا ذکر ہوا اور شکایت ہوئی کہ وہ اپنی بیوی سے سختی سے پیش
آتا ہے۔حضور اس بات پر بہت رنجیدہ خاطر ہوئے اور فرمایا کہ:
” ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہئے۔اور پھر بہت دیر تک آپ نے عورتوں کے ساتھ سلوک پر
فرمائیں۔نصیحتیں
( ملفوظات جلد اول۔صفحہ 307 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
پھر آپ اپنے خادموں کے ساتھ کس طرح حلم اور برداشت کے ساتھ پیش آیا کرتے تھے۔حافظ حامد علی مرحوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک خادم تھے۔حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی نے لکھا ہے کہ ” وہ
حضرت اقدس کی خدمت میں عرصہ دراز تک رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد صدرانجمن احمد یہ
نے آخر عمر میں انہیں پینشن دے دی تھی۔اور وہ قادیان میں رہنے کے لئے ایک مختصر سی دکان کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود کے اخلاق اور برتاؤ کا جو حضور حافظ صاحب سے کرتے تھے ان پر ایسا اثر تھا کہ وہ بارہا ذکر کرتے
ہوئے کہا کرتے میں نے تو ایسا انسان کبھی دیکھا ہی نہیں۔بلکہ زندگی بھر حضرت کے بعد کوئی انسان اخلاق کی اس
شان کا نظر نہیں آتا۔
خطبات مسرور جلد ششم
126
خطبه جمعه فرموده 21 مارچ 2008
حافظ صاحب کہتے تھے کہ مجھے ساری عمر میں
کبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہ جھڑ کا اور بختی سے
خطاب کیا۔بلکہ میں بڑا ہی ست تھا اور اکثر آپ کے ارشادات کی تعمیل میں دیر بھی کر دیا کرتا تھا“۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی۔صفحہ 349)
لیکن کبھی سوال ہی پیدا نہیں ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سختی کی ہو۔پھر انسان پہ صحت اور بیماری کا دور بھی آتا ہے۔بیماری میں چڑ چڑا پن بھی پیدا ہو جاتا ہے لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام جن کو اس زمانے کی اصلاح کے لئے آنحضرت ﷺ کی غلامی میں اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تھا۔آپ کا اس زمانے میں کیا رویہ ہوتا تھا۔اس بارے میں روایت سنیں۔حضرت مولوی عبد الکریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آپ کو سخت در دسر ہورہا تھا۔اور میں بھی اندر
آپ کے پاس بیٹھا تھا۔اور پاس حد سے زیادہ شور و غل بر پا تھا۔میں نے عرض کیا کہ آپ کو اس شور سے تکلیف تو نہیں
ہوتی ؟ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ہاں اگر یہ چپ ہو جائیں تو آرام ملتا ہے۔تو میں نے عرض
کیا کہ جناب کیوں حکم نہیں کرتے۔فرمایا آپ ان کو نرمی سے کہہ دیں۔میں تو کہہ نہیں سکتا۔بڑی بڑی سخت بیماریوں
میں الگ ایک کوٹھڑی میں پڑے ہیں اور ایسے خاموش پڑے ہیں گویا مزہ میں سورہے ہیں۔کسی کا گلہ نہیں کہ تو نے ہمیں
کیوں نہیں پوچھا۔اور تو نے ہمیں پانی نہیں دیا اور تو نے ہماری خدمت نہیں کی۔بیماری میں بھی آرام سے لیٹے رہتے
تھے۔کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہوتا تھا۔پھر کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک شخص بیمار ہوتا ہے اور تمام تیمار داراس
کی بدمزاجی اور چڑچڑا پن سے اور بات بات پر بگڑ جانے سے پناہ مانگ اٹھتے ہیں۔بعض دفعہ ایسی بیماری میں گالیاں
بھی دیتا ہے۔” اسے گالی دیتا ہے۔اسے گھورتا ہے اور بیوی کی تو شامت آجاتی ہے۔بیچاری کو نہ دن کو آرام اور نہ
رات کو چین۔کہیں تکان کی وجہ سے ذرا اونگھ آگئی ہے۔بس پھر کیا خدا کی پناہ۔آسمان کو سر پر اٹھالیا۔وہ بیچاری حیران
ہے۔ایک تو خود چُور چُور ہورہی ہے اور ادھر یہ فکر لگ گئی ہے کہ کہیں مارے غضب وغیظ کے اس بیار کا کلیجہ پھٹ نہ
جائے۔غصے میں مجھے تو جو کہہ رہا ہے کہہ رہا ہے اس کی اپنی بیماری نہ بڑھ جائے۔غرض جو کچھ بیمار اور بیماری کی
حالت ہوتی ہے۔خدا کی پناہ کون اس سے بے خبر ہے۔برخلاف اس کے سالہا سال سے دیکھا اور سنا ہے کہ
جو طمانیت اور جمعیت اور کسی کو بھی آزار نہ دینا۔حضرت (یعنی حضرت مسیح موعود ) کے مزاج مبارک کو صحت میں
حاصل ہے۔وہی سکون حالت بیماری میں بھی ہے۔اور جب بیماری سے افاقہ ہوا معا وہی خندہ روئی، کشادہ پیشانی
اور پیار کی باتیں ہیں۔کہتے ہیں : میں بسا اوقات عین اس وقت پہنچا ہوں جبکہ ابھی ابھی سر درد کے لمبے اور سخت
دورہ سے آپ کو افاقہ ہوا۔آنکھیں کھول کر میری طرف دیکھا ہے تو مسکرا کر دیکھا ہے۔اور فرمایا
ہے اب اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے۔اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا۔جب بیماری کے بعد فوری طور پر پہنچا اور آپ کو دیکھا کہ گویا آپ کسی
127
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
بڑے عظیم الشان دلکشا نُزهت افزاء باغ کی سیر سے واپس آئے ہیں ، یعنی بہت خوبصورت اور دل کو اچھا لگنے
والے کسی باغ کی سیر سے واپس آ رہے ہیں اور اس وجہ سے جو یہ چہرہ کی رنگت اور چمک دمک اور آواز میں
خوشی اور لذت ہے“۔(سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی صفحہ 23-22 پبلشر ابوالفضل محمود قادیان)
پھر مخالفین کے ساتھ آپ کا حلم کیا تھا۔حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب نے ہی بیان کیا کہ :
” محبوب رایوں والے مکان کا واقعہ ہے۔ایک جلسہ میں جہاں تک مجھے یاد ہے۔ایک برہمولیڈ ر ( غالبا انباش
موز مدار بابو تھے ) حضرت سے کچھ استفسار کر رہے تھے اور حضرت جواب دیتے تھے۔اسی اثناء میں ایک بد زبان
مخالف آیا اور اس نے حضرت کے بالمقابل نہایت دل آزار اور گندے حملے آپ پر کئے۔وہ نظارہ میرے اس وقت بھی
سامنے ہے۔آپ منہ پر ہاتھ رکھے ہوئے جیسا کہ اکثر آپ کا معمول تھا کہ پگڑی کے شملہ کا ایک حصہ منہ پر رکھ کر یا
بعض اوقات صرف ہاتھ رکھ کر بیٹھ جایا کرتے تھے۔خاموش بیٹھے رہے اور وہ شور پشت بکتا رہا۔مغلظات بکتا رہا۔آپ اس طرح پر مست اور مگن بیٹھے تھے کہ گویا کچھ ہونہیں رہا۔یا کوئی نہیں ہے۔یا اس طرح بیٹھے تھے کہ گویا کوئی
نہایت شیریں مقال گفتگو کر رہا ہے۔اچھی اچھی باتیں سنا رہا ہے۔”بر ہمولیڈر نے اسے منع کرنا چاہا مگر اس نے پر واہ
نہ کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) نے ان کو فرمایا کہ آپ اسے کچھ نہ کہیں ، کہنے دیجئے۔آخر وہ خود ہی
بکواس کر کے تھک گیا اور اٹھ کر چلا گیا۔برہمولیڈ ر بے حد متاثر ہوا اور اس نے کہا کہ یہ آپ کا بہت بڑا اخلاقی معجزہ
ہے۔اس وقت حضور اسے چپ کرا سکتے تھے۔اپنے مکان سے نکال سکتے تھے اور بکواس کرنے پر آپ کے ایک ادنیٰ
اشارے سے اس کی زبان کائی جا سکتی تھی۔مگر آپ نے اپنے کامل حلم اور ضبط نفس کا عملی ثبوت دیا“۔(سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی۔صفحہ 444-443)
پھر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی لکھتے ہیں کہ :
جالندھر کے مقام پر وہ ( میر عباس علی صاحب۔ناقل ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور بیٹھے ہوئے
اعتراضات کر رہے تھے۔حضرت مخدوم الملت مولا نا عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ بھی اس مجلس میں موجود تھے۔کہتے ہیں ” مجھے خود انہوں نے ہی یہ واقعہ سنایا۔مولانا نے فرمایا کہ میں دیکھتا تھا کہ میر عباس علی صاحب ایک اعتراض
کرتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہایت شفقت رافت اور نرمی سے اس کا جواب دیتے تھے اور جوں جوں
حضرت صاحب اپنے جواب اور طریق خطاب میں نرمی اور محبت کا پہلو اختیار کرتے میر صاحب کا جواب بڑھتا جاتا
یہاں تک
کہ وہ کھلی کھلی بے حیائی اور بے ادبی پر اتر آیا اور تمام تعلقات در بینہ اور شرافت کے پہلوؤں کو ترک کر کے
تو تو میں میں پر آ گیا۔کہتے ہیں میں دیکھتا تھا کہ حضرت مسیح موعو علیہ السلام اس حالت میں اسے یہی فرماتے۔
خطبات مسرور جلد ششم
128
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
جناب میر صاحب آپ میرے ساتھ چلیں۔میرے پاس رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے کوئی نشان ظاہر کر دے گا اور
آپ کی رہنمائی کرے گا۔وغیرہ وغیرہ۔مگر میر صاحب کا غصہ اور بے با کی بہت بڑھتی گئی۔مولوی صاحب کہتے ہیں میں حضرت کے حلم اور ضبط نفس کو دیکھتے ہوئے بھی میر عباس علی صاحب کی سُبک سری
کو برداشت نہ کر سکا۔اور میں جو دیر سے پیچ و تاب کھا رہا تھا اور اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم سمجھ رہا تھا کہ میرے
سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ اس طرح حملہ کر رہا ہے اور میں خاموش بیٹھا ہوں، مجھ سے نہ رہا گیا اور میں
باوجود اپنی معذوری کے اس پر لپکا اور للکارا اور ایک تیز آوازہ اس پر کسا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اٹھ کر بھاگ گیا۔حضرت مولوی صاحب فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ضبط نفس اور حلم کا جو نمونہ دکھایا میں اسے
دیکھا تھا اور بڑا پریشان تھا۔مگر مجھے خوشی بھی تھی کہ میں نے اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم نہیں بنایا۔کہ وہ میرے
سامنے حضرت کی شان میں نا گفتنی بات کہے اور میں سنتار ہوں۔کہتے ہیں کہ گو بعد کی معرفت سے مجھ پر یہ کھلا کہ
حضرت کا ادب میرے اس جوش پر غالب آنا چاہئے تھا۔یعنی مجھے حضور کے سامنے بولنا نہیں چاہئے تھا۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی - صفحہ 445-444)
پھر مولوی صاحب عبدالکریم صاحب بیان کرتے ہیں کہ
مجلس میں آپ کسی دشمن کا ذکر نہیں کرتے۔اور جو کسی کی تحریک سے ذکر آ جائے تو برے نام سے یاد نہیں
کرتے۔یہ ایک بین ثبوت ہے کہ آپ کے دل میں کوئی جلانے والی آگ نہیں۔ورنہ جس طرح کی ایذاء قوم نے دی
ہے اور جو سلوک مولویوں نے کیا ہے اگر آپ اسے واقعی دنیا دار کی طرح محسوس کرتے تو رات دن کڑھتے رہتے اور ایر
پھیر کر انہیں کا مذکور درمیان لاتے اور یوں حواس پریشان ہو جاتے اور کاروبار میں خلل آ جاتا“۔سیرت مسیح موعود علیہ السلام از مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوئی صفحہ 51-52 پبلشرز ابوالفضل محمود۔قادیان)
پھر لکھتے ہیں : ” ایک روز فرمایا کہ میں اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان
بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتا ر ہے آخر وہی شرمندہ
ہوگا۔اور اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا“۔۔۔۔سیرت مسیح موعود علیہ السلام از مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوئی صفحہ 51-52 پبلشر زا بوالفضل محمود - قادیان)
پھر حضرت مولوی عبدالکریم صاحب ایک اور واقعہ سناتے ہیں کہ ایک روز ایک ہندوستانی جس کو اپنے علم پر
بڑا ناز تھا۔اور اپنے آپ کو بڑا تجربہ کار اور ہر طرح سے زمانے کو دیکھنے والا سمجھتا تھا۔ہماری مسجد میں آیا۔راور
حضرت سے آپ کے دعوے کی نسبت بڑی گستاخی سے بات کی اور تھوڑی گفتگو کے بعد اس نے کئی دفعہ کہا کہ آپ
اپنے دعوے میں کا ذب ہیں اور میں نے ایسے مکار بہت دیکھتے ہیں اور میں تو ایسے کئی بغل میں دبائے پھرتا ہوں۔
خطبات مسرور جلد ششم
129
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
غرض ایسے ہی بیا کا نہ الفاظ کہے۔مگر آپ کی پیشانی پر بل تک نہ آیا۔بڑے سکون سے سنا کئے اور پھر بڑی نرمی سے
اپنی باری پر بات کی کسی کا کلام کیسا ہی بیہودہ اور بے موقع ہو اور کسی کا کوئی مضمون نظم یا نثر میں سے کیسا ہی بے ربط اور
غیر موزوں ہو آپ سننے کے وقت یا بعد خلوت کبھی نفرت و ملامت کا اظہار نہیں کرتے تھے اور اکثر ایسا ہوتا تھا کہ جو
ساتھ بیٹھے سننے والے ہوتے تھے اس دلخراش اور لغو کلام سے گھبرا کر اٹھ جاتے تھے اور آپس میں نفرین کے طور پر کانا
پھوسی کرتے تھے اور مجلس کے برخاست ہونے کے بعد تو ہر ایک نے اپنے اپنے حو صلے اور ارمان بھی نکالے کہ
کیا بیہودہ کلام ہے جو یہاں سنایا گیا۔یا فلاں شخص نے کیسی بیہودہ باتیں کی ہیں۔لیکن مظہر خدا کے علیم اور شاکر ذات
نے کبھی بھی ایسا کوئی اشارہ کنایہ نہیں کیا جس سے لگے کہ آپ کو بُر الگا ہے۔(ماخوذ از سیرت مسیح موعود علیہ السلام از مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوئی صفحہ 44 پبلشر زا بوالفضل محمود۔قادیان)
1904ء کا ایک واقعہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی سناتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے پاس
ایک گالیاں دینے والے اخبار کا تذکرہ آیا تو اس پر آپ نے فرمایا کہ صبر کرنا چاہئے۔گالیوں سے کیا ہوتا ہے ایسا ہی
آنحضرت ﷺ کے وقت کے لوگ آپ کی مذمت کیا کرتے تھے اور آپ کو نعوذ باللہ منم کہا کرتے تھے تو آپ
ہنس کر فرمایا کرتے تھے کہ میں ان کی مذمت کو کیا کروں میرا نام تو اللہ تعالیٰ نے محمد رکھا ہوا ہے م ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اسی طرح اللہ نے مجھے بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اور
میری نسبت فرمایا ہے۔يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ عَرشِه یعنی اللہ تعالیٰ اپنے عرش سے تیری حمد کرتا ہے۔یہ وحی براہین
احمدیہ میں موجود ہے۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی۔صفحہ 450)
آپ پر غصہ دلانے والی ایسی باتیں اثر نہیں کرتی تھیں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ مجھے صبر کی طاقت ہے۔میرے میں وہ علم ہے جس سے میں سب کچھ برداشت کرتا ہوں۔اگر آپ چاہتے تو جواب دے سکتے تھے۔لیکن اللہ
تعالیٰ کی صفت کا مظہر تھے اس لئے آپ ہمیشہ صبر سے کام لیتے تھے بلکہ آپ نے ایک شعر میں اس کا اظہار یوں کیا ہے ؎
گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
پھر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیان کرتے ہیں کہ 1903ء فروری کا واقعہ ہے کہ ایک ڈاکٹر صاحب
لکھنو سے تشریف لائے اور بقول ان ڈاکٹر کے وہ بغدادی نسل کے تھے اور عرصہ سے لکھنو میں مقیم تھے۔انہوں نے
بیان کیا کہ چندا حباب نے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حالات دریافت کرنے کے لئے
130
خطبه جمعه فرموده 21 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
بھیجا ہے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا اور ان کے بیان میں
شوخ ، استہزاء اور بیبا کی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ان کی باتوں
کا جواب دیتے تھے۔ایک دفعہ باتیں کرنے کے موقع پر اس ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ عربی میں
مجھ سے زیادہ فصیح کوئی نہیں لکھ سکتا کہ میں بہت اچھی عربی میں لکھ سکتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہاں میرا دعوئی ہے۔اس پر اس شخص نے بڑی شوخی اور استہزاء کے انداز میں کہا کہ بے ادبی معاف ! آپ کی
زبان سے تو قاف بھی نہیں نکل سکتا۔کہتے ہیں میں اس مجلس میں موجود تھا۔اس کا بات کرنے کا جو طریقہ تھا وہ بہت دکھ
دینے والا تھا اور ایسا تکلیف دہ تھا کہ ہم لوگ برداشت نہیں کر سکتے تھے مگر حضرت کے علم کی وجہ سے خاموش تھے۔وہاں
حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید بھی بیٹھے تھے ان سے ضبط نہ ہو سکا اور اس کو انہوں نے ڈانٹا اور کہا کہ حضرت اقدس
کا ہی حوصلہ ہے جو تمہیں برداشت کیا ہوا ہے۔اس پر اس نے بھی کوئی جواب دیا اور یہاں تک حالت ہوگئی کہ لگتا تھا کہ
دونوں گھتم گتھا ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت صاحبزادہ صاحب کو روک دیا کہ نہیں۔اس پر
اس شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کر کے کہا کہ استہزاء اور گالیاں سننا انبیاء کا ورثہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہم تو ناراض نہیں ہوتے۔یہاں تو خاکساری ہے۔میں تو ناراض نہیں
ہوتا۔میری طرف سے تو صرف خاکساری ہے۔اور جب اس نے قاف ادانہ کرنے کا حملہ کیا تو حضرت اقدس نے
فرمایا کہ میں لکھنو کا رہنے والا تو نہیں کہ میرا لہجہ لکھنوی ہو۔میں تو پنجابی ہوں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر بھی یہ
اعتراض ہوا کہ لَا يَكَادُ یسین اور احادیث میں مہدی کی نسبت یہ آیا ہے کہ ان کی زبان میں لکنت ہوگی۔لا یگادُ
یبین کا مطلب یہ ہے کہ یہ اظہار بیان کی طاقت نہیں رکھتے۔قرآن کریم میں آیا ہے حضرت موسی کو بھی کہا گیا۔ام
أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَّلَا يَكَادُ يُبين (الزخرف : 53) کیا میں اس شخص کی جو کھول کر بیان بھی نہیں کر
سکتا ، بیان کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتا ، اس کی بات مان لوں؟ میں اچھا ہوں یا یہ اچھا ہے؟ حضرت صاحبزادہ
عبداللطیف سے جب یہ واقعہ پیش آیا تو حضرت مسیح موعود نے جو لوگ وہاں موجود تھے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
میرے اصول کے موافق اگر کوئی مہمان آوے اور سب وشتم تک بھی نوبت پہنچ جائے۔یعنی گالیاں دینا بھی شروع کر
دے تو اس کو گوارا کرنا چاہئے۔کیونکہ وہ مریدوں میں تو داخل نہیں ہے۔ہمارا کیا حق ہے کہ ہم اس سے وہ ادب اور
ارادت چاہیں جو مریدوں سے چاہتے ہیں۔یہ بھی ہم ان کا احسان سمجھتے ہیں کہ نرمی سے باتیں کریں۔اگر وہ نرمی سے
باتیں کر لیتے ہیں تو یہ بھی ان کا احسان ہے۔آپ نے فرمایا کہ پیغمبر خدا انے فرمایا ہے کہ زیارت کرنے والے کا تیرے
پر حق ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مہمان کو ذرا سا بھی رنج ہو تو وہ معصیت میں داخل ہے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ
آپ ٹھہریں۔یہ جو آپ کی ناراضگی ہوئی ہے، اس سے آپ دلبر داشتہ نہ ہوں۔چونکہ کلمہ کا اشتراک ہے۔کلمہ
خطبات مسرور جلد ششم
131
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
ہمارا ایک ہے، ہم دونوں مسلمان ہیں۔لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہیں۔جب تک یہ نہ سمجھیں جو
کہیں ان کا حق ہے۔وہ ڈاکٹر صاحب پھر کچھ دن اور ٹھہرے اور صبح شام حضرت مسیح موعود سے سوال جواب کرتے رہے اور کہتے ہیں
وہ سوال جواب اسی وقت اخباروں میں، بدر میں یا الحکم میں شائع ہوتے رہتے تھے۔نووارد نے ایک دن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہا کہ میرے لئے دعا کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا دعا تو میں ہندو
کے لئے بھی کرتا ہوں مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ امر مکروہ ہے کہ اس کا امتحان لیا جاوے۔میں دعا کروں گا آپ وقتاً
فوقتا یاد دلاتے رہیں۔اگر کچھ ظاہر ہوا تو اس سے بھی اطلاع دوں گا۔مگر یہ میرا کام نہیں۔خدا تعالیٰ چاہے تو ظاہر کر
دے۔وہ کسی کے منشاء کے ماتحت نہیں بلکہ وہ خدا ہے۔غَالِبٌ عَلی آمرہ ہے۔ایمان کوکسی امر سے وابستہ کرنامنع
ہے مشروط بالشرائط ایمان کمزور ہوتا ہے۔نیکی میں ترقی کرنا کسی کے اختیار میں نہیں۔ہمدردی کرنا ہمارا فرض ہے۔اس
کے لئے شرائط کی ضرورت نہیں۔ہاں یہ ضروری ہوگا کہ آپ جنسی ٹھٹھے کی مجلسوں سے دور رہیں۔یہ وقت رونے کا ہے
نہ ہنسی کا۔آپ جائیں گے موت وحیات کا پتہ نہیں۔دو تین ہفتے تک بچے تقویٰ سے دعا مانگو کہ الہی مجھے معلوم نہیں تو ہی
حقیقت کو جانتا ہے مجھے اطلاع دے۔اگر صادق ہے تو اس کے انکار سے ہلاک نہ ہو جاؤں اور اگر کا ذب ہے تو اس
کے اتباع سے بچا۔اللہ تعالیٰ چاہے تو اصل امر کو ظاہر کر دے۔بہر حال اس پر ڈاکٹر صاحب نے جو غیر از جماعت تھا
کہا کہ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ میں بہت بُرا ارادہ کر کے آیا تھا کہ میں آپ سے استہزاء کروں اور گستاخی کروں مگر
خدا نے میرے ارادے کو رد کر دیا۔میں اب اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جو فتویٰ آپ کے خلاف دیا گیا ہے وہ بالکل غلط
ہے۔اور میں زور دے کر نہیں کہہ سکتا کہ آپ مسیح موعود نہیں ہیں بلکہ مسیح موعود ہونے کا پہلو زیادہ زور آور ہے اور میں
کسی حد تک کہہ سکتا ہوں کہ آپ مسیح موعود ہیں۔جہاں تک میری عقل اور سمجھ تھی میں نے آپ سے فیض حاصل کیا ہے
اور جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ ان لوگوں پر ظاہر کروں گا جنہوں نے منتخب کر کے مجھے بھیجا ہے۔کل میری اور رائے تھی
اور آج اور ہے۔اور کہا کہ کیونکہ ایک پہلوان بغیر لڑنے کے ہار ماننے والا نہیں ہوتا وہ نامرد کہلائے گا۔اس لئے میں
نے مناسب سمجھا کہ بغیر اعتراض کے آپ کی باتیں تسلیم نہ کروں۔تو اتنا انصاف تھا کہ حق کو حق سمجھا، قبول نہیں بھی
کیا تب بھی اپنے خیالات یکسر بدل لئے۔(ماخوذ از سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی - صفحہ 453-451)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب چوہدری حاکم علی صاحب کی ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت
صاحب بڑی مسجد میں کوئی لیکچر یا کوئی خطاب دے رہے تھے کہ ایک سکھ مسجد میں گھس آیا اور سامنے کھڑا ہو کر حضرت
صاحب کی جماعت اور آپ کو سخت گندی اور فحش گالیاں دینے لگا اور ایسا شروع ہوا کہ بس چپ ہونے میں نہیں آتا
خطبات مسرور جلد ششم
132
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مارچ 2008
تھا۔مگر حضرت صاحب خاموشی کے ساتھ سنتے رہے۔اس وقت بعض طبائع میں اتنا جوش تھا کہ حضرت صاحب کی
اجازت ہوتی تو اس کی وہیں تکا بوٹی اڑ جاتی۔مگر آپ سے ڈر کر سب خاموش تھے۔آخر جب اس کی مخش زبانی حد کو پہنچ
گئی تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ دو آدمی اسے نرمی کے ساتھ پکڑ کر مسجد سے باہر نکال دیں مگر اسے کچھ نہ کہیں۔اگر
یہ نہ جاوے تو پھر وہاں ایک سپاہی ہو تا تھا اس کے سپر د کر دیں۔(سیرت المہدی جلد اول صفحہ 257 روایت نمبر 286 مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ کی صفت علیم کے سب سے اعلیٰ پر تو تو آنحضرت ملے تھے اور پھر اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے
آقا کی اتباع میں ان صفات کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کی
زندگی کے بھی چند واقعات میں نے بیان کئے ہیں۔یہ نمونے ہیں جو ہماری اصلاح کے لئے بڑے ضروری ہیں۔اللہ
تعالی ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہونے کی اور اس کی صفات اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 15 مورخہ 11 اپریل تا 17 اپریل 2008 ، صفحہ 5 تا 9)