اللہ تعالیٰ کی صفت رفیق

خطبات مسرور جلد ششم
13
133
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
فرمودہ مورخہ 28 مارچ 2008 ء بمطابق 28 رامان 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت رفیق ہے۔حلیم اور رفیق کے ایک معنی مشترک بھی ہیں یعنی نرمی کرنے والا اور مہر بانی
کرنے والا۔رفیق کے ایک معنی ساتھی کے بھی ہیں۔اس کے علاوہ اہل لغت نے اس کے اور بھی کئی معنے لئے ہیں۔ایک معنی اس کے ہیں کہ نقصان نہ پہنچانے والا۔نہ صرف نقصان نہ پہنچانے والا بلکہ نفع اور فائدہ پہنچانے والا ، ہمدردی
کرنے والا ، رحم کرنے والا ، اپنا کام ہر سقم سے پاک اور اعلیٰ کرنے والا اور ساتھیوں کے ساتھ اعلیٰ سلوک کرنے والا
اور وہ جس سے مدد لی جائے۔اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا ادراک بھی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا۔9 ستمبر 1903 ء کو آپ
نے فرمایا کہ مجھے الہام ہوا کہ سَلامٌ عَلَيْكُمُ طِبْتُمُ یعنی تمہارے لئے سلامتی ہے ،خوش رہو۔پھر کیونکہ بیماری وبائی
کا بھی خیال تھا ( اُن دنوں میں طاعون کی وبائی بیماری پھیلی ہوئی تھی ) تو اس کا علاج خدا تعالیٰ نے یہ بتلایا کہ اس کے
ناموں کا ورد کیا جائے۔يَا حَفِيظُ، يَا عَزِیزُ، يَا رَفِيقُ یہ تین نام بتائے گئے۔آپ نے فرمایا کہ رفیق خدا کا نیا نام
ہے جو کہ اس سے پیشتر اسمائے باری تعالیٰ میں کبھی نہیں آیا۔پس یہ اللہ تعالیٰ کی رفیق ذات ہے جو اپنے بندوں پر رحم
کرتے ہوئے ، اُن کو ہر نقصان سے بچاتے ہوئے ، ان کے فائدے کے راستے دکھاتی ہے اور اس کے کام جو ہیں وہ
ہر سقم سے پاک ہیں۔وہ اپنے بندوں کے لئے ایک بہترین ساتھی ہے جو ہر لحہ ان کی مدد کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کس طرح
اپنی بندوں کی مدد کرتا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ بخاری میں حدیث ہے کہ
ال
مومن بذریعہ نوافل کے اللہ تعالیٰ کا یہاں تک قرب حاصل کرتا ہے کہ وہ اس کی آنکھ ہو جاتا ہے جس سے وہ دیکھتا ہے
اور کان ہو جاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے اور ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں ہو جاتا ہے جس
سے وہ چلتا ہے۔اور ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے
اور ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ أَذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ کہ جو شخص میرے ولی کی
عدوات کرتا ہے وہ جنگ کے لئے تیار ہو جاوے۔اس قدر غیرت خدا تعالیٰ کو اپنے بندے کے لئے ہوتی ہے۔

خطبات مسرور جلد ششم
134
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
پھر دوسری جگہ فرماتا ہے کہ مجھے کسی شے میں اس قدر تردد نہیں ہوتا جس قدر کہ مومن کی جان لینے میں ہوتا ہے اور اسی
لئے وہ کئی دفعہ بیمار ہوتا ہے اور پھر اچھا ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی جان لینا چاہتا ہے مگر اسے
مہلت دے دیتا ہے کہ اور کچھ عرصہ دنیا میں رہ لیوے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 99۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس ایک تو عام لوگ ہیں وہ جیسے بھی ہوں اللہ تعالیٰ کی صفت رفیق کے تحت اس کی نرمی اور مہربانیوں سے فائدہ
اٹھاتے ہیں۔لیکن ایک اللہ تعالیٰ کے وہ خالص بندے ہیں جو خالص ہو کر اس کی عبادت کرنے والے اور اس کو رفیق
اعلیٰ سمجھنے والے ہیں جس کا سب سے اعلی نمونہ دنیا میں ہم نے آنحضرت ﷺ کی ذات میں دیکھا ہے جنہوں نے اس
رفیق اعلیٰ کی صفت کے جتنے بھی معنی بنتے ہیں ان کا فیض پایا ہے۔لیکن پھر بھی اس رفیق اعلیٰ کے پاس جانے کی تڑپ
تھی تبھی وصال کے وقت یہ الفاظ بار بار آپ کے مبارک منہ سے نکلتے تھے کہ فِی الرَّفِيقِ الا علی۔اور یہ اسوہ ہے جو آپ نے قائم فرمایا تا کہ ہم بھی دنیا پر نظر رکھنے کی بجائے رفیق اعلیٰ پر نظر رکھنے والے ہوں اور
پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی اس صفت کے تحت کیسا اعلیٰ رفیق اور ساتھی بنتا ہے اور مشکلات سے نکالتا ہے۔جیسا کہ اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی اس صفت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے الہاماً فرمایا تھا۔لیکن اس
کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہمیں اُس رفیق کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ، اس کو جذب کرنے کے لئے ، اس کی
صفت کو اپنا نا ہوگا۔آج جبکہ اسلام مخالف طاقتیں پھر سے سرگرم ہونے کی کوشش کر رہی ہیں، ایک ہی رفیق ہے جس کے ساتھ رہ کر
ہم اپنی بچت کے سامان کر سکتے ہیں اور ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا کہ اسلام اور آنحضرت میایی
پر تشدد کی تعلیم کے حوالے سے حملے ہورہے ہیں اور آج کے دن تو خاص طور پر دشمن اسلام کا بڑا گھٹیا اور ذلیل ارادہ ہے
بلکہ یہ اس کا ارادہ تھا۔تو آج 28 / مارچ کو ہالینڈ کا جو ایم پی ولڈر (Wilder) ہے اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں
ایک فلم قرآن اور اسلام کے بارے میں جاری کروں گا لیکن اُس نے یہ فلم کل 27 مارچ کو ہی جاری کر دی ہے اور
ایک چھوٹے ٹی وی چینل نے اس کا کچھ حصہ دیا بھی ہے، پھر انٹرنیٹ پر بھی اس نے دے دی ہے۔جو بڑے ٹی وی
چینل تھے انہوں نے تو اس کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔خدا کرے کہ ان لوگوں کو عقل آئی رہے اور وہ انکار ہی کرتے
رہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ اس نے انٹر نیٹ پر اس کو جاری کیا ہے۔جیسا کہ میں نے پچھلے خطبات میں بتایا تھا کہ اس نے کسی کے پوچھنے پر یہ اعتراض کیا تھا کہ سورۃ محمد کی
آیت 5 کہ فَإِذَا لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا فَضَرُبَ الرِّقَابِ۔حَتَّى إِذَا الْخَيْتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ (محم :5)
پس جب تم ان لوگوں سے بھڑ جاؤ جنہوں نے کفر کیا تو گردنوں پر وار کرو یہاں تک کہ جب تم ان کا بکثرت خون بہا لوتو
مضبوطی سے بندھن کسو۔

135
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
یہ اعتراض کوئی نیا اعتراض نہیں ہے۔بہت پرانا اعتراض ہے، میں نے پہلے بھی یہ ذکر کیا تھا کہ جنگوں میں یہ
لوگ کیا کچھ نہیں کرتے لیکن شرارت ہے اس لئے کہ اس آیت کا جو اگلا حصہ ہے وہ بیان نہیں کرتا کہ جب جنگ ختم ہو
جائے تو احسان کرتے ہوئے یا فدیہ لے کر جن کو قیدی بنایا ہے ان کو چھوڑ دو۔اصل میں تو یہ حکم اس لئے ہے کہ اسلام
اس قدر نرمی اور دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے کہ تعلیم کا یہ حصہ بتا نا بھی ضروری تھا اور یہی کامل تعلیم کا
کمال ہے کہ حالات کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔نہ تو اتنی سختی سے بدلے کا حکم ہے کہ ہر بات کا بدلہ دیا جائے اور
انسانوں سے جانوروں جیسا سلوک کیا جائے۔نہ ہی اتنی نرمی کا حکم ہے کہ اگر ایک گال پر کوئی طمانچہ مارے تو دوسرا بھی
آگے کر دو۔جس پر عمل کرنا ناممکن ہے۔اور اس تعلیم کو ماننے والے سب سے زیادہ بدلے لیتے ہیں۔یہ
ولڈر (Wilder) جو اس تعلیم کا پیروکار ہے، اس کو اپنے گریبان میں بھی کچھ جھانکنا چاہئے کہ وہ کس حد تک اپنی تعلیم پر
عمل کر رہا ہے۔بہر حال اس وقت میں قرآن کریم کی اس تعلیم کا ذکر کروں گا اور وہ چند آیات سامنے رکھوں گا جس سے اسلام
کے رفق ، حلم اور عفو کی تعلیم کا اظہار ہوتا ہے۔لیکن اس سے پہلے ایک اہم امر کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں۔وہ یہ کہ
احمدی عمو مادرود شریف پڑھنے کی طرف توجہ دیتے ہیں۔کئی خط مجھے آتے ہیں جن میں اس کے فیض کا بھی ذکر ہوتا ہے
کہ درود شریف پڑھا اور یہ یہ فیض ہم نے پایا۔خلافت جوبلی کی دعاؤں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
الہامی دعا تی تجمید اور درود جس میں ہے، وہ بھی شامل ہے یعنی سُبحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ۔اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ۔اسی طرح مکمل درود شریف جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں وہ بھی دعاؤں میں
شامل ہے۔اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔اَللهُمَّ بَارَكِ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى
آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اور ایک خاص تعداد میں جو بلی کی دعاؤں میں اس کو بھی پڑھنے کے لئے کہا ہوا
ہے اور یہ تعداد صرف عادت ڈالنے کے لئے ہے۔بہر حال احمدی جیسا کہ میں نے کہا درود پڑھتے ہیں اور اس طرف
توجہ ہے اور احمدی کو یہ توجہ اس لئے ہے کہ اس زمانے میں خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے احکامات کی طرف ہمیں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ دلائی اور اس میں خاص طور پر درود شریف کی اہمیت کا بھی ہمیں بتایا ہے جیسا کہ آپ
نے مختلف جگہوں پر جماعت کو اس کی تلقین کی۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ : ” درود
شریف جو حصول استقامت کا ایک زبر دست ذریعہ ہے، بکثرت پڑھو۔مگر
نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ رسول اللہ ﷺ کے حسن و احسان کو مد نظر رکھ کر اور آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی
کے لئے اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قبولیت دعا کا شیر میں اور لذیذ پھل تم کو ملے گا۔

خطبات مسرور جلد ششم
136
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں ، اوّل إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِی ( آل عمران : 32) “۔( یعنی اگر تم اللہ
سے محبت کرتے ہو تو میری یعنی رسول اللہ ﷺ کی پیروی کرو۔دوم یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا (الاحزاب : 57 ) ( کہ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم اس نبی پر درود اور سلام بھیجتے رہا کرو)۔اور سوم
موهَبَتِ الهی “ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔اس کے ذریعے سے بخشش ہے۔دعائیں قبول ہوتی ہیں)۔(رسالہ ریویو، اردو۔جلد 3 نمبر 1 صفحہ 14-15)
پس جب تک درود پر توجہ رہے گی تو اس برکت سے جماعت کی ترقی اور خلافت سے تعلق اور اس کی حفاظت کا
انتظام رہے گا۔لیکن اس وقت جو میں نے کہا ہے اور خاص طور پر توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ اس وقت خاص طور پر اس
حوالے سے درود پڑھیں کہ آج دشمن ، قرآن اور آنحضرت ملالہ کے نام پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس کی یہ
کوشش سوائے اس کے بدانجام کے اس
کو کوئی بھی نتیجہ نہیں دلا سکتی۔لیکن اس کی اس مذموم کوشش کے نتیجہ میں ہم احمدی
یہ عہد کریں کہ آنحضرت ﷺ پر کروڑوں اور اربوں دفعہ درود بھیجیں۔جماعت جب من حیث الجماعت درود بھیجتی ہے
یا ایک وقت میں بھیجے گی تو اس کی تعداد کروڑوں تک پہنچ جائے گی اور نہ صرف آج بلکہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے
اسی توجہ سے ہم آپ پر درود بھیجتے چلے جائیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے اور اس درود کو قبول فرمائے جس
کے پڑھنے کا خود اس نے حکم دیا ہے اور اسلام اور آنحضرت ﷺ کے چہرے کی روشنی اور چمک دمک پہلے سے بڑھ کر
دنیا پر ظاہر ہو۔پس آج جب دشمن اپنی دریدہ دینی اور بدا را دوں میں تمام حدیں پھلانگ رہا ہے تو ہم بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے کہ
جب
عدو
بڑھ گیا شور
و فغاں
میں
نہاں ہم
ہو
گئے
یار
نہاں
میں
اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے اس سے مدد مانگیں کہ وہ ہمیں اس درود کا حق ادا کرنے کی توفیق دیتے ہوئے
آپ ﷺ کے نام کو قرآن کریم کی تعلیم کو روشن تر کر کے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق دے۔اپنے آپ کو ہم
اس رفیق اعلیٰ میں جذب کرنے والے بن جائیں جو اپنے ساتھیوں کو نہ صرف نقصان سے بچاتا ہے بلکہ ترقیات سے
نوازتا ہے۔پس کیونکہ یہ زمانہ اور آئندہ آنے والا تا قیامت کا زمانہ آنحضرت ﷺ کا زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہم یہ
دعا کریں کہ اے اللہ ! آخری فتح تو یقیناً حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ہے لیکن ہماری دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے
اسے ہمارے زمانے میں لے آ۔ہالینڈ کی جماعت کو اس شخص ، ولڈر (Wilder) ایم پی پر یہ بات واضح کر دینی چاہئے کہ بے شک ہم قانون

137
خطبه جمعه فرمودہ 28 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے اور نہ ہی کبھی ہم قانون اپنے ہاتھ میں لے کر تم سے بدلہ لیں گے۔لیکن ہم اُس خدا کو ماننے
والے ہیں جو حد سے بڑھے ہوؤں کو پکڑتا ہے۔اگر اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئے تو اس کی پکڑ کے نیچے آ سکتے ہو۔پس خدا کا خوف کرتے ہوئے اپنی حالت کو بدلو۔بے شک ہم تو خدا کے ماننے والے ہیں ، اس خدا کے ماننے والے
ہیں جو رفیق ہے اور اس صفت کے تحت وہ مہربانی کرنے والا بھی ہے، ہمدردی کرنے والا بھی ہے ، رحم کرنے والا بھی
ہے، نقصان سے بچانے والا بھی ہے اور امن سے رکھنے والا بھی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں رنگین ہونے کی
کوشش کرتے ہوئے ہم تمہاری ہمدردی اور تمہیں بچانے کے لئے یہ کہتے ہیں کہ اپنی حالت بدلو۔یہ ایک آخری کوشش
ہے۔اس کے بعد اَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِینَ کے حکم کے تحت ہم معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں اور وہ اپنے نبی اکے دین
کی عزت و توقیر قائم کرنا جانتا ہے اور خوب جانتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” اس انسان کامل ہمارے نبی ﷺ کو بہت بری طرح
تکلیفیں دی گئیں اور گالیاں ، بدزبانی اور شوخیاں کی گئیں۔مگر اس خلق مجسم ذات نے اس کے مقابلے میں کیا کیا۔ان
کے لئے دعا کی اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا تو تیری عزت اور جان کو ہم صحیح و
سلامت رکھیں گے اور یہ بازاری آدمی اس پر حملہ نہ کر سکیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور ﷺ کے مخالف آپ کی
عزت پر حرف نہ لا سکے اور خودہی ذلیل و خوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے تباہ ہوئے۔( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد دوم صفحہ 592۔زمر سورۃ الاعراف آیت 200)
آج بھی محمد رسول اللہ ﷺ کا خدا زندہ خدا ہے۔اپنی مذموم کوششوں میں دشمن کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔انشاء
اللہ۔بلکہ ذلیل وخوار ہو گا۔لیکن ہمارے سپر د جو کام ہے وہ کرتے چلے جانا ہمارا فراض ہے۔دنیا کو امن دینے کے لئے
اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ، دنیاوی ہمدردی کے لئے نرمی سے اپنا پیغام پہنچاتے چلے جانا ہے اور نرمی کا مظاہرہ
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ ہمیں قرآن کریم میں کیا حکم دیتا ہے۔اس بارے میں اللہ تعالیٰ سورۃ الشوریٰ کی آیت
41 میں فرماتا ہے کہ وَجَزَاؤُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ۔إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الظَّلِمِينَ (الشورى : 41) اور بدی کا بدلہ کی جانے والی بدی کے برابر ہوتا ہے۔پس جو کوئی معاف کر دے بشرطیکہ وہ
اصلاح کرنے والا ہو تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے۔یقیناً وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ”بدی کی جزاء اسی قدر بدی ہے جو کی گئی ہو لیکن جو شخص
گناہ کو بخش دے اور ایسے موقعہ پر بخش دے کہ اس سے کوئی اصلاح ہوتی ہو، کوئی شر پیدا نہ ہوتا ہو یعنی عین عفو کے محل پر
ہو، نہ غیر حل پر تو اس کا وہ بدلہ پائے گا۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآنی تعلیم یہ نہیں کہ خونخواہ اور ہر جگہ شر کا مقابلہ نہ
کیا جائے اور شریروں اور ظالموں کو سزا نہ دی جائے۔بلکہ یہ تعلیم ہے کہ دیکھنا چاہئے کہ وہ عمل اور موقعہ گناہ بخشنے کا ہے یا

138
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
سزا دینے کا۔پس مجرم کے حق میں اور نیز عامہ خلائق کے حق میں جو کچھ فی الواقعہ بہتر ہو وہی صورت اختیار کی جائے۔بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے تو بہ کرتا ہے اور بعض وقت ایک مجرم گناہ بخشنے سے اور بھی دلیر ہو جاتا ہے۔پس
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اندھوں کی طرح گناہ بخشنے کی عادت مت ڈالو بلکہ غور سے دیکھ لیا کرو کہ حقیقی نیکی کسی بات
میں ہے۔آیا بخشنے میں یا سزا دینے میں۔پس جو مرکل اور موقع کے مناسب ہو وہی کرو۔افراد انسانی کے دیکھنے سے
صاف ظاہر ہے کہ جیسے بعض لوگ
کینہ کشی پر بہت حریص ہوتے ہیں یہاں تک کہ دادوں، پڑدادوں کے کینوں کو یاد
رکھتے ہیں۔ایسا ہی بعض لوگ عفو اور درگزر کی عادت کو انتہا تک پہنچنے دیتے ہیں اور بسا اوقات اس عادت کے افراد
سے دیو سی تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور ایسے قابل شرم حلم اور عفو اور درگزران سے صادر ہوتے ہیں جو سرا سر حمیت اور
غیرت اور عفت کے برخلاف ہوتے ہیں بلکہ نیک چلنی پر داغ لگاتے ہیں۔اور ایسے عفو اور درگز رکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
سب لوگ تو بہ توبہ کر اٹھتے ہیں۔انہیں خرابیوں کے لحاظ سے قرآن کریم میں ہر ایک خُلق کے لئے محل اور موقع کی شرط
لگادی ہے اور ایسے خلق کو منظور نہیں کیا جو بے محل صادر ہو۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 351-352 مطبوعہ لندن)
پس یہ ہے اسلامی تعلیم جس پر مخالفین اسلام کو اعتراض ہوتا ہے۔جنگوں میں جنگ کی حالت ہے تو جس وقت
تک جنگ کی حالت ہے اس وقت تک کیونکہ دشمن حملہ آور ہے اس لئے اس کا مفتی سے جواب دو۔لیکن جب جنگ ختم
ہو جائے تو پھر ظلم نہیں کرنا۔قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔پھر اس کے علاوہ اگر معاشرتی مسائل ہیں تو ان کی اصلاح کے لئے
بھی یہ دیکھو کہ حتی سے اصلاح ہوتی ہے یا نرمی سے۔اگر کسی مجرم کو معاف کرنے سے، اس سے نرمی سے پیش آنے
سے، اس کی ہمدردی کرنے سے یہ یقین ہو کہ اس کی اصلاح ہو جائے گی اور جو جرم اُس نے کیا ہے وہ مجبوری کی حالت
میں کیا ہے ، عادی مجرم نہیں ہے تو پھر معاف کرنا بہتر ہوتا ہے کہ اس سے اصلاح ہوتی ہے۔لیکن اگر عادی مجرم ہو تو
اس کو اگر معاف کرتے چلے جائیں تو پھر معاشرے کا امن برباد ہوتا ہے۔اللہ تعالی جو اپنے بندوں
کا بہترین ساتھی
ہے، اپنے ان بندوں کا جو عباد الرحمن ہیں، جو خدا تعالیٰ کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں، جو اس کی
عبادت میں طاق ہیں، ان کے لئے پھر اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کرتا ہے جو دوسروں کے شر اور نقصان سے ان کو
بچائیں۔ان کو مشکلات سے نکالتا ہے جیسا کہ بیماری کی تکلیف سے نکالنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو
الہاماً بھی اس صفت کا اظہار کر دیا تھا۔پس اللہ تعالیٰ نے اس بنیادی چیز کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تمہارا مقصد اصلاح
ہو۔اور اس مقصد سے اگر باہر نکلتے ہو تو پھر مقصد نیک نہیں ہے بلکہ ظلم بن جاتا ہے اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔اللہ
کے بندے تو ظلم کا خاتمہ کرنے والے ہوتے ہیں۔سورۃ شوری کی جو آیت میں نے پڑھی ہے، اس کی اگلی آیات میں مزید کھول کر اسلام کی خوبصورت تعلیم کا ذکر

139
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
ہوا ہے۔فرماتا ہے وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُوْلَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِّنْ سَبِيْلِ (الشوری :42 ) اور جو کوئی اپنے
او پر ظلم کے بعد بدلہ لیتا ہے تو یہی وہ لوگ ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔فرمایا انمَا السَّبِيْلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ
النَّاسَ وَيَبْغُونَ فِي الْارْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيم (الشوری: 43) الزام تو صرف ان پر ہے
جولوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق سرکشی سے کام لیتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب
مقدر ہے۔فرماتا ہے۔وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الا مُورِ (الشوری: 44 ) اور جو صبر کرے
اور بخش دے تو یقیناً یہ اولوالعزم باتوں میں سے ہے۔پہلی بات تو یہاں یہ واضح ہو کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ بدلہ لینے کی
اجازت ہے تو قانون اپنے ہاتھ میں لے کر جس طرح چاہو بدلے لے لو۔اگر مسلمان بھی یہ سمجھیں تو وہ جن کو قرآن
کریم کا علم ہے اس کی صحیح حقیقت سمجھتے ہیں لیکن دشمن چونکہ اعتراض کرنے والا ہوتا ہے وہ ان باتوں میں بھی اعتراض
نکال لیتا ہے۔بلکہ یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ اُولُو الا مر کے پاس جاؤ۔اللہ اور رسول کے بعد اُولُو الا
ئمر کا حکم مانو۔اس لئے فی زمانہ جو بدلہ لینے کی بات ہو رہی ہے تو اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ قانون کے ذریعہ سے جو
بھی بدلہ لینا ہے وہ لو۔قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے اس سے تو ظلم کے اور دروازے کھلیں گے۔پس ظلم کا بدلہ اور دفاع قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے لینے کی اجازت ہے اور اسلام کی تعلیم نہ ہی تصوراتی
ہے، نہ ایسی ہے جس پر عمل نہ کیا جاسکے۔ہاں اس
کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔دشمن بجائے اس کے سمجھنے کے اور اور رنگ
میں اس کی وضاحتیں کرتا ہے۔پس اسلام ایک عملی شکل پیش کرتا ہے کہ ہر ایک شخص میں معاف کرنے کا حوصلہ نہیں
ہوتا ، اس لئے تم اپنے پر ظلم ہونے پر اپنا دفاع کر سکتے ہو لیکن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر پکڑتا ہے تو انہیں پکڑتا ہے جو بغیر وجہ کے ظلم کرتے ہیں اور ظلم کرتے
ہوئے دوسروں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں ہر
قسم کے اخلاقی ، جذباتی ، معاشی ، معاشرتی ،
مذہبی وغیرہ حقوق شامل ہیں۔اور یہ لوگ جو حقوق غصب کرنے والے ہیں یہ معاشرے کا امن برباد کرنے والے ہیں
اور دوسروں کو بلاوجہ نقصان پہنچانے والے ہیں بلکہ (ان کا ) یہ ( عمل ) سرکشی ہے۔اللہ تعالیٰ کے خلاف بغاوت ہے۔ایسے لوگ اگر اپنے ملک کے قانون کی وجہ سے ان ظالموں کے کرنے کے باوجود بچ جاتے ہیں جیسے یہاں آجکل یورپ
میں آزادی خیال کے نام پر دوسروں کے جذبات اور مذہبی خیالات یا مذہبی تعلیم سے کھیلنے کی اجازت ہے۔لیکن ان
سب کو یا درکھنا چاہئے کہ سب طاقتوں کا مالک ایک خدا ہے جس کے حضور ہر ایک نے حاضر ہونا ہے۔اس نے سرکشوں
کے لئے اگلے جہان میں دردناک عذاب مقدر کر رکھا ہے۔

140
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پھر دیکھیں قرآنی احکامات میں برداشت کی انتہا۔جبکہ الزام لگانے والے الزام یہ لگاتے ہیں کہ اس میں صبر کی
تعلیم نہیں ہے۔برداشت کی تعلیم نہیں ہے۔ان آیات میں جو میں نے پڑھی ہیں، آخری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ بے شک تم بدلہ لینے اور اپنا نقصان پورا کرنے کا حق رکھتے ہو لیکن اعلیٰ ترین اخلاق یہ ہیں کہ تم صبر کرو اور
دوسرے کو معاف کرو۔ان کی بہتری کے لئے کوشش کرو اگر معاف کرنے سے بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔اور اس کی اعلیٰ
ترین مثال آنحضرت ﷺ کی ذات میں ہمیں نظر آتی ہے اور تاریخ نے اسے محفوظ کیا ہے۔مستشرقین بھی اسے تسلیم
کرتے ہیں۔جب ایک یہودیہ نے آپ کو زہر دینے کی کوشش کی تو آپ نے اس کو معاف کیا اور کئی مواقع آئے
جب آپ اپنے پر ظلم کرنے والوں کو معاف کرتے چلے گئے۔جیسا کہ میں نے جوا بھی اقتباس پڑھا ہے اس میں بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔پھر اس کی انتہاء فتح مکہ کے وقت ہوئی۔جب اپنے پیارے
ساتھیوں پر ظلم کرنے والوں کو، اپنے پر ظلم کرنے والوں کو تمام اختیارات اور طاقت آنے کے باوجود لا تـــريـــب
عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہ کر معاف کر دیا۔اب بھی دشمن کہتے ہیں کہ اسلام کے احکامات میں تختی ہے اور کوئی انسانی ہمدردی
نہیں اور آنحضرت ﷺ نعوذ باللہ رفیق اور حلم کے نام کی کوئی چیز نہیں جانتے تھے۔آپ تو اپنی جان کو اس بات سے
ہی ہلاک کر رہے تھے کہ یہ لوگ جو شرک کرنے والے ہیں، جو ایک خدا کی عبادت نہ کرنے والے ہیں، اپنی ان حرکتوں
کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کے نیچے نہ آ جائیں۔اپنے ان ظلموں کی وجہ سے جو یہ لوگ آپ پر اور آپ کے ماننے
والوں پر کر رہے تھے کہیں اللہ تعالیٰ کا درد ناک عذاب ان کو پکڑ نہ لے۔آپ کی اس صفت کو بیان کرتے ہوئے اللہ
تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء:4 ) کہ کیا تو اپنی جان کو اس لئے
ہلاک کر دے گا کہ وہ مومن نہیں ہوتے؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت یہ کفار کے
ایمان لانے کے لئے اس قدرجانکاہی اور سوز و گداز سے دعا کرتے تھے کہ اندیشہ تھا کہ آنحضرت ﷺ اس غم سے خود
ہلاک نہ ہو جاویں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ان لوگوں کے لئے اس قدر غم نہ کر اور اس قدرا اپنے دل کو دردوں کا
نشانہ مت بنا۔کیونکہ یہ لوگ ایمان لانے سے لاپر واہ ہیں اور ان کے اغراض اور مقاصد اور ہیں۔اس آیت میں اللہ
تعالیٰ نے یہ اشارہ فرمایا ہے کہ اے نبی (علیہ السلام ) جس قدر تو عقد ہمت اور کامل توجہ اور سوز و گداز اور اپنی روح کو
مشقت میں ڈالنے سے ان لوگوں کی ہدایت کے لئے دعا کرتا ہے تیری دعاؤں کے پر تا ثیر ہونے میں کچھ کمی نہیں
ہے۔لیکن شرط قبولیت دعا یہ ہے کہ جس کے حق میں دعا کی جاتی ہے سخت متعصب اور لا پر واہ اور گندی فطرت کا انسان
نہ ہو، ورنہ دعا قبول نہیں ہوگی۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد نمبر 21 صفحہ 226)

141
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
خطبات مسرور جلد ششم
آنحضرت ﷺ کا تو لوگوں کی ہمدردی میں یہ اُسوہ تھا اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں نعوذ باللہ ظلم اور تختی کے سوا
کچھ ہے ہی نہیں۔کیا جنگجو فطرت رکھنے والا اپنے آپ کو اس طرح ہلاکت میں ڈالتا ہے؟ کیا انا رکھنے والا اور بدلے
لینے والا اپنے پر ظلم کرنے والوں کو اس طرح کھلے دل سے معاف کرتا ہے؟ اللہ تعالیٰ ان عقل کے اندھوں کو آنکھوں کی
روشنی عطا فرمائے لیکن ہمارا کام اُسوہ رسول اللہ ﷺ کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کی بھلائی کے لئے دعا کرنا ہے تا کہ اللہ
تعالیٰ نیک فطرتوں کو، بدفطرتوں سے علیحدہ کر دے۔دنیا جس طرح غلاظتوں میں پڑی ہوئی ہے، یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا
ہے کہ اس کا انجام کیا ہونا ہے۔لیکن ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے آقا و مطاع ہی ہے کے اسوہ کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کی
بھلائی اور بہتری کے لئے دعا کریں۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ ہم اس نبی کے ماننے والے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ
نے رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ بنا کر بھیجا تھا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ
(الانبیاء : 108) اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت کے طور پر۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ آیت کا یہ حصہ اس وقت آنحضرت ﷺ پر صادق آتا ہے کہ جب آپ ہر
ایک قسم کے خلق سے ہدایت کو پیش کرتے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ نے اخلاق ،صبر ، نرمی اور نیز مار، ہر ایک طرح
سے اصلاح کے کام کو پورا کیا اور لوگوں کو خدا کی طرف توجہ دلائی۔مال دینے میں، نرمی برتنے میں، عقلی دلائل اور
معجزات کے پیش کرنے میں آپ نے کوئی فرق نہیں رکھا۔اصلاح کا ایک طریق مار بھی ہوتا ہے کہ جیسے ماں ایک وقت
بچے کو مار سے ڈراتی ہے وہ بھی آپ نے برت لیا تو مار بھی ایک خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ جو آدمی اور کسی طریق سے
نہیں سمجھتے خدا اُن کو اس طریق سے سمجھاتا ہے کہ وہ نجات پاویں“۔( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد سوم صفحہ 297)
پس آپ مجسم رحم تھے اور آپ
کا ہر عمل اور ہر نصیحت اس لئے تھی کہ دنیا خدا تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے والی
بنے۔وہ ہستی جس کا ہر فعل اور عمل دنیا کے لئے رحمت اور ہمدردی ہو، اس ذات کے بارے میں یہ کہنا کہ نعوذ باللہ وہ ظلم
کی تعلیم لائے تھے کتنا بڑا ظلم ہے۔اس وقت میں بعض احادیث پیش کرتا ہوں جس میں آپ کی ہمدردی، نرمی اور رفق کے لئے تڑپ کا اظہار ہوتا
ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم آسانی پیدا کر اور تنگی پیدا
نہ کرو اور تم بشارت دینے والے بنو، نہ کہ نفرت پیدا کرنے والے۔( بخاری کتاب العلم باب ما کان النبی حوله بالموعظة والعلم حدیث نمبر 69)
جب آپ یہ نصیحت فرماتے تھے تو خود سب سے بڑھ کر اس پر عمل فرماتے تھے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا

142
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
کہ ایک تاجر لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا وہ جب کسی تنگ دست کو دیکھا تو اپنے ملازمین سے کہتا کہ اس سے صرف نظر کرو
تا کہ اللہ بھی ہم سے صرف نظر کرے۔( قرض کا زیادہ مطالبہ نہیں کرتا تھا) اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اس سے
صرف نظر کیا۔( بخاری کتاب البیوع باب من انظر معسر احدیث نمبر 2078)
یہ لوگ وہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ بھی ایسے
لوگوں سے پھر خاص سلوک فرماتا ہے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس ایسا بندہ لایا جائے گا جس کو اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا تھا۔اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا تم نے دنیا میں کیا عمل کیا ؟ وہ جواب دے گا کہ۔۔۔۔۔اے میرے رب ! تو نے مجھے اپنا
مال دیا میں لوگوں سے خرید و فروخت اور لین دین کرتا تھا اور درگزر کرنا اور نرم سلوک کرنا میری عادت تھی۔میں خوشحال
اور صاحب استطاعت سے آسانی اور سہولت کا رویہ اختیار کرتا اور تنگدست کو مہلت دیا کرتا تھا۔اس پر اللہ تعالیٰ
فرمائے گا کہ مجھے اس بات کا زیادہ حق پہنچتا ہے کہ میں اپنے بندے سے درگزر سے کام لوں، میرے بندے سے
(مسلم کتاب المساقاة باب فضل انظار المعسر حدیث (3887) انظار
یہ لوگ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کے بھوکے ہوتے تھے۔اس لئے لوگوں سے بھی نرمی اور رفق کا سلوک
در
گزر کرو۔کرتے تھے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: نرمی جس کسی کام میں
بھی ہو تو وہ اسے خوبصورت کر دیا کرتی ہے اور جس چیز میں سے نرمی نکال لی جائے تو وہ اسے خراب کر دیتی ہے۔( صحیح مسلم۔کتاب البر والصلۃ والا داب۔باب فضل الرفق۔حدیث : 6497)
جیسا کہ ہم نے پہلی حدیث میں بھی دیکھا تھا اس نرمی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بھی نرمی کرتا ہے،
اپنی مخلوق سے بھی نرمی کرتا ہے اور اسی سلوک کی وجہ سے بخشش کے سامان پیدا فرماتا ہے۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کیا میں تم کو بتاؤں کہ
آگ کس پر حرام ہے؟ وہ حرام ہے ہر اس شخص پر جولوگوں کے قریب رہتا ہے، ان کے لئے آسانی مہیا کرتا ہے اور ان
کو سہولت دینے والا ہے۔(سنن ترمذی۔صفۃ القیامۃ۔باب نمبر 110/45۔حدیث نمبر 2488)
پھر ایک جگہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں جو رفق اور نرمی سے محروم رہا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم رہا۔( صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ۔باب فضل الرفق۔حدیث نمبر 6493)

خطبات مسرور جلد ششم
143
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
پھر حضرت عائشہ سے روایت ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے عائشہ ! اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور وہ رفیق کو پسند
فرماتا ہے اور وہ رفق پر وہ کچھ عطا کرتا ہے جو وہ بختی پر عطا نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے علاوہ وہ کسی اور شے پر عطا کرتا
ہے۔( صحیح مسلم۔کتاب البر والصلۃ۔باب فضل الرفق۔حدیث نمبر 6496)
تو آنحضرت ﷺ جو ہر وقت اللہ تعالیٰ کے پیار اور محبت کے بھوکے تھے کیا ان سے توقع کی جاسکتی ہے کہ اپنے
ماننے والوں
کو یہ نصیحت کریں اور خود اس پر عمل نہ کرنے والے ہوں؟
پھر آپ فرماتے ہیں، حضرت جابر سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تین باتیں جس میں ہوں اللہ
تعالیٰ اسے اپنی حفاظت اور رحمت میں رکھے گا اور اسے اپنی جنت میں داخل کرے گا۔پہلی یہ کہ وہ کمزوروں سے رفق
اور نرمی کا سلوک کرے۔دوسری یہ کہ وہ ماں باپ سے شفقت کا سلوک کرے۔تیسری یہ کہ خادموں اور نوکروں سے
اچھا سلوک کرے۔( ترمذی۔صفۃ القیمۃ والرقائق۔باب 113/48۔حدیث نمبر 2494)
صد الله
پھر ایک روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے عائشہ !
نرمی اختیار کر کیونکہ اللہ جب کسی گھر والوں کو خیر پہنچانے کا ارادہ کرتا ہے تو ان کی رہنمائی رفیق کے دروازے کی طرف کر
دیتا ہے۔( مسند احمد بن حنبل۔مسند عائشتہ۔جلد نمبر 8 حدیث نمبر 25241 صفحہ 175-عالم الكتب للطباعة بیروت طبع اول 1998ء)
حضرت معاویہ بن الْحَكَم السلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نماز میں رسول کریم اے کے
ساتھ کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں ایک شخص نے چھینک ماری تو میں نے بلند آواز سے يَرْحَمُكَ اللہ کہہ دیا۔اس پر
لوگ مجھے گھورنے لگے جو مجھے بہت برا محسوس ہوا۔میں نے کہا تم مجھے کیوں تیز نظروں سے گھورتے ہو۔اس پر لوگوں
نے اپنی رانوں پر ہاتھ مارنا شروع کر دیئے۔جب میں نے دیکھا کہ وہ مجھے خاموش کرا رہے ہیں تو میں خاموش ہو
گیا۔جب رسول کریم ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو کہتے ہیں میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، میں نے آپ سے
پہلے اور آپ کے بعد ایسا معلم نہیں دیکھا جو اتنے اچھے انداز میں سکھانے والا ہو۔خدا کی قسم ! نہ تو آپ نے مجھے تیوری
چڑھا کر دیکھا اور نہ سرزنش کی اور نہ ہی ڈانٹا بس اتنا کہا کہ نماز میں لوگوں سے کسی قسم کی بات چیت مناسب نہیں۔نماز تو
صرف تسبیح اور تکبیر اور قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے ہوتی ہے۔تو یہ آپ کے اپنوں کو سکھانے کے انداز تھے۔( صحیح مسلم۔کتاب المساجد۔باب تحریم الکلام فی الصلوۃ - نمبر 1087)

خطبات مسرور جلد ششم
144
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
پھر غیروں سے کیا سلوک تھا؟ دشمنوں سے کیا سلوک تھا؟ (اس کی ) ایک ( مثال ) تو ہم فتح مکہ میں دیکھ چکے
ہیں۔لیکن جو پہلی جنگ بدر کی تھی اس کا ایک واقعہ ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر جس جگہ اسلامی لشکر نے پڑاؤ ڈالا وہ کوئی
ایسی اچھی جگہ نہیں تھی۔اس پر خباب بن منذر نے آپ سے دریافت کیا کہ آیا خدائی الہام کے تحت آپ نے یہ جگہ
پسند کی ہے یا محض فوجی تدبیر کے طور پر اس کو اختیار کیا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یہ تو محض جنگی حکمت عملی کے
باعث ہے۔انہوں نے عرض کی کہ یہ مناسب جگہ نہیں ہے۔آپ لوگوں کو لے کر پانی کے چشمہ کے قریب چلیں تا کہ
اس پر قبضہ ہو جائے اور وہاں حوض بنالیں گے اور پانی پی سکیں گے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم نے اچھی رائے دی
ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ صحابہ سمیت پانی کے قریب چلے گئے اور وہاں جا کے پڑاؤ ڈالا۔تھوڑی دیر کے بعد قریش
کے لوگ پانی پینے اس حوض پر آئے تو آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ ان کو پانی پی لینے دو۔کیونکہ صحابہ کا خیال یہ تھا کہ ان
کو پانی سے روکا جائے گا لیکن آنحضرت ﷺ نے فرمایا نہیں ان کو پانی پی لینے دو۔(سيرة النبوية لابن هشام - صفحہ 484۔جنگ بدر مشورة الخباب علی رسول اللہ الی اسلام ابن حزام - مطبع دار الکتب العلمیة بیروت - طبع اول 2001ء)
تو یہ ہے دشمن سے بھی سلوک کہ صحابہ کا خیال تھا کہ پانی سے دشمن کو محروم کرنے کے لئے قبضہ کیا جائے تا کہ وہ
تنگ آ جائے۔یہ بھی جنگی چالوں میں سے چال ہے۔لیکن آپ نے اس ارادے سے یقین قبضہ نہیں کیا تھا کہ دشمن کو
پانی سے محروم کر دیں گے۔آپ نے تو اس ارادے سے قبضہ کیا ہوگا کہ میں خدا تعالیٰ کی صفات کا پر تو ہوں ،ہمیں تو اس
جگہ سے
دشمن کو پانی لینے دوں گا لیکن اگر دشمن نے اس جگہ قبضہ کر لیا تو وہ ہمیں اس پانی سے محروم کرے گا جس کی وجہ
سے تنگی ہوگی۔گویا یہ قبضہ اپنوں اور غیروں دونوں کے لئے ہمدردی کے جذبے کے تحت تھا۔کیا آج کل کے اس
زمانے میں بھی، جب دنیا اپنے آپ کو Civilized کہتی ہے ، ایسی مثالیں مل سکتی ہیں؟ پس یہ اعلیٰ اخلاق اور نرمی
اور ہمدردی اور رفق کی نصائح ہیں جو آپ نے اپنی اُمت کو دیں اور جس کے اعلیٰ ترین نمونے آپ نے خود قائم
فرمائے۔اللہ تعالیٰ دنیا کو بھی انصاف کی آنکھ سے اس حسین چہرے کو اور اس حسین تعلیم کو دیکھنے کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ
ہمارے عمل ، ہماری دعاؤں ، ہمارے درود کو بھی قبول کرتے ہوئے اس طرح برکت سے نوازے کہ ہم جلد تر حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ کا روشن چہرہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دنیا کے ہر خطے، ہر شہر اور ہر گلی میں چمکتا ہوا دیکھیں۔دنیا
جلد تر آپ کے جھنڈے تلے آجائے اور آپ کا ہر دشمن جو انصاف کے تمام تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے آپ کی
ذات مبارک پر حملے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے وہ ذلیل وخوار ہو جائے۔

خطبات مسرور جلد ششم
145
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مارچ 2008
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
ایک افسوسناک خبر ہے۔گزشتہ دنوں 19 مارچ کو ڈاکٹرمحمد سرور خان صاحب کو آپ کے گاؤں میں (سنگو ضلع
پشاور میں ان کا گاؤں ہے ) رات 8 بجے شہید کر دیا گیا۔دروازے پر گھنٹی بجی۔آپ باہر نکلے، کلینک کرتے تھے، تو چند
نامعلوم شر پسند افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر کے آپ کو شہید کردیا۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کی عمر 74 سال
تھی۔1954 ء میں بیعت کی سعادت حاصل ہوئی تھی اور احمدیت کی خاطر بڑی قربانیوں کی توفیق پائی۔نہایت نڈر، دلیر اور نیک انسان تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے علاقے میں آپ کی شہرت بھی تھی۔اللہ تعالیٰ
نے آپ کے ہاتھ میں شفار کھی ہوئی تھی۔کافی اثر ورسوخ تھا۔اکیلا احمدی خاندان تھا۔پہلے بھی آپ پر قاتلانہ حملے
ہوئے ہیں لیکن ہمیشہ محفوظ رہے تھے۔حملوں کے باوجود بہادر بہت تھے۔لوگوں نے کہا بھی کہ گاؤں چھوڑ دیں آپ
نے اپنا علاقہ نہیں چھوڑا۔آپ کی چھ بیٹیاں اور 3 بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو صبر دے۔آپ کے درجات بلند
فرمائے اور آپ کی اس قربانی کو قبول کرتے ہوئے اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد میں ان کی
نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 16۔مورخہ 18 اپریل تا 24 اپریل 2008 صفحہ 5 تا 8)

آج 10 میں سے 10 باقی