حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصداورایک احمدی کی ذمہ داریاں

خطبات مسرور جلد ششم
146
(14)
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2008 ء بمطابق 04 شہادت 1387 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو ہر احمدی کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہئے کیونکہ یہ
ہماری اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہی ہر احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی بیعت میں شامل ہوتا ہے۔یہی چیز ہے جو ہمیں دوسرے مسلمانوں سے بھی اور غیروں سے بھی ممتاز کرتی
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد کیا تھا جیسا کہ آپ نے کئی جگہ ذکر فرمایا ہے کہ وہ مقصد
بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنا ہے۔وہ راستے دکھانا ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے راستے ہیں۔بندے
کے تقویٰ کے معیار کو ان بلندیوں پر لے جانا ہے جس سے وہ خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو اور یہی باتیں ہیں جو
ہمیں اس تاریک کنویں میں گرنے سے بچائے رکھیں گی جس سے ہم یا ہمارے باپ دادا نکلے تھے۔جو باتیں ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتا ئیں وہ کوئی نئی باتیں نہیں ہیں۔دراصل تو یہ باتیں اس تعلیم کی وضاحت
ہیں جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں دی ہیں۔یہ وہی باتیں ہیں جنہیں آنحضرت ﷺ نے اپنے اسوہ سے
ہمارے سامنے پیش فرمایا اور اس کے وہ اعلیٰ معیار قائم فرمائے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا یہ اعلان ہے کہ وَإِنَّكَ لَعَلَى
خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : 5 ) اور یقینا تو بہت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔اور مومنوں کو یہ حکم ہے کہ جو اُسوہ اس رسول
انے قائم فرمایا اور جو قائم کر دیا اس پر چلنا تمہارا فرض ہے۔اور پھر آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ
الْحَكِيمُ (الجمعة :4) کہہ کر یہ بھی اعلان فرما دیا کہ آخری زمانہ میں ایک تاریکی کے دور کے بعد جب مسیح و مہدی
مبعوث ہو گا تو وہ حقیقی اور کامل نمونہ ہوگا اپنے آقا و مطاع کے اُسوہ حسنہ کا۔پس یہ دور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا دور ہے۔یہ دور جس میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کی حقیقی تعلیم کی تصویر ہمارے سامنے رکھی ، یہ
اصل میں اسی دور کی ایک کڑی ہے جو آنحضرت ﷺ کا دور ہے۔کیونکہ اصل زمانہ تو تا قیامت آنحضرت ﷺ کا ہی
زمانہ ہے اور یہ بیعت بھی جو ایک احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کرتا ہے آنحضرت کے حکم سے ہی کرتا
ہے۔پس ایک مومن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر یہ تجدید عہد کہ وقت کی دوری نے جس

خطبات مسرور جلد ششم
147
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
عظیم تعلیم اور جس عظیم اُسوہ کو ہمارے ذہنوں سے بھلادیا تھا اب ہم حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر یہ
تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ان نیکیوں پر کار بند ہونے کی پوری کوشش کریں گے اور اپنی تمام تر استعدادوں کے ساتھ
کوشش کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی ایک کتاب میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ خدا نے مجھے دنیا میں اس
لئے بھیجا کہ تا میں حلم اور خلق اور نرمی سے گم گشتہ لوگوں کو خدا اور اس کی پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں اور وہ نور جو
مجھے دیا گیا ہے اس کی روشنی سے لوگوں کو راہ راست پر چلاؤں“۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 143)
پس یہ ہے وہ کام جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا۔اللہ تعالیٰ کی پاک
ہدایتوں پر قائم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ان ہدایتوں کی طرف کھینچوں۔یعنی جس گند میں ایک انسان ڈوبا ہوا ہے اس سے کوشش
سے نکالوں۔جس کنویں میں گرا ہوا ہے اس میں سے کھینچ کر نکالوں کھینچنا ایک کوشش چاہتا ہے۔اپنے آپ کو تکلیف
میں ڈال کر دوسرے کو انسان کھینچ کر اس تکلیف سے باہر نکالتا ہے جس میں دوسرا پڑا ہوتا ہے یا جس مشکل میں کوئی
گرفتار ہوتا ہے۔پس یہ ہدایتوں کی طرف کھینچنا مدد کرنے والے سے ایک تکلیف کا مطالبہ کرتا ہے اس لئے اس تکلیف
کا اظہار کرتے ہوئے آپ نے ایک جگہ یوں بھی فرمایا کہ میں کس ؤف سے مُنادی کروں تا لوگ ہدایت کے چشمہ کی
طرف آئیں۔اور پھر دیکھیں کہ اس اظہار ہمدردی کا کیا معیار ہے جو انسانیت کے لئے آپ کے دل میں تھی کہ صرف
یہی نہیں کہ کھینچنا ہے اور گند سے یا تکلیف سے باہر نکال دینا ہے بلکہ اس روشن راستے پر چلانا بھی ہے جو اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا۔اور راستے پر چلانے کے لئے مستقل را ہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ
روشنی صرف چند قدم کی نہیں ہے بلکہ اس راستے کی طرف لے جانے کے لئے روشنی مہیا کرنی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف
لے جاتا ہے۔جس کی ایک منزل کے بعد دوسری منزل آتی ہے۔جس کی ایک منزل پر پہنچ کر اگلی منزل پر پہنچنے کی
بھڑک اور تڑپ اور زیادہ ہو جاتی ہے۔پس یہ روشنی بھی ایک مستقل روشنی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایتوں کے تمام دیوں
کو روشن کرنے سے ملتی ہے۔ہدایت کی ایک منزل پر پہنچ کر ہدایت کی اگلی منزل کے راستے نظر آنے لگتے ہیں۔اخلاق
کی ایک منزل پر پہنچ کر اخلاق کے دوسرے اعلیٰ معیار نظر آنے لگتے ہیں۔پس یہ ایک مسلسل کوشش ہے ہدایت دینے
والے کے لئے بھی اور ہدایت پانے والے کے لئے بھی۔جس کے اس زمانے میں اعلیٰ ترین نمونے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے سامنے قائم فرمائے۔اس لئے کہ ہم اس روشن راستے پر ہمیشہ سفر کرتے چلے جائیں اور
نہ صرف خودان روشن راستوں پر چلنے والے ہوں بلکہ رحمتہ للعالمین اکے ماننے والے ہونے کی وجہ سے دوسروں کو بھی
اس راستے پر چلانے کی کوشش کریں۔

148
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
پس ایک احمدی کی یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ ایک تو عہد بیعت کو پورا کرتے ہوئے اس راستے پر ہمیشہ
چلتے رہنے کی کوشش کرے۔دوسرے اپنے ہم قوموں کو ، اپنے قریبیوں کو ان روشن راستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے
چلانے کی کوشش کرے۔لیکن کیا طریق اختیار کرنا ہے، کیا حکمت عملی اپنانی ہے؟ اس کے بارے میں بھی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتا دیا کہ میرے آنے کا مقصد سختی اور تلوار سے دنیا کی اصلاح نہیں ہے۔ڈنڈے کے زور
پر ان راستوں پر نہیں چلانا بلکہ حلم اور خلق اور نرمی سے ان راستوں پر ڈالنا ہے۔پس آپ نے حلم اور خلق کے جو اعلیٰ نمونے دکھائے وہ اس عظیم اُسوہ حسنہ کے نمونے تھے جو آنحضرت ﷺ نے
قائم فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گھر کے اندر بھی، دوستوں میں بھی، اپنے فوری ماحول میں بھی
اور غیروں اور دشمنوں میں بھی وہ نمونے قائم کئے جو حلم وخلق اور رفق کی اعلی مثالیں ہیں۔کیونکہ دلوں کو فتح کرنے کا
یہی ایک طریق ہے اور جیسا کہ میں نے کہا آپ کی بیعت میں آنے والے سے بھی اسی اعلیٰ خلق کی آپ توقع کرتے
ہیں۔اور یہی نصیحت آپ نے اپنی جماعت کو ہمیشہ کی۔ایک جگہ نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
میں یہ بھی کہتا ہوں کہ سختی نہ کرو اور نرمی سے پیش آؤ۔جنگ کرنا اس سلسلہ کے خلاف ہے۔نرمی سے کام لو اور
اس سلسلہ کی سچائی کو اپنی پاک باطنی اور نیک چلنی سے ثابت کرو۔یہ میری نصیحت ہے اس کو یادرکھو اللہ تعالیٰ تمہیں
استقامت بخشے۔آمین۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 185 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یہ نمونہ ایک احمدی اسی وقت قائم کر سکتا ہے جب ہر ماحول میں اس اعلی خلق یعنی حلم اور رفق کا اظہار ہے۔ایک شخص باہر غیروں کے سامنے تو حلم اور نرمی کے نمونے دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے دوسرے کو قائل کرے لیکن
گھر کا ماحول اور آپس میں ایک دوسرے سے جو تعلقات ہیں وہ اس کے خلاف گواہی دے رہے ہوں تو جس کو ہم تبلیغ
کریں گے وہ جب قریب آکر ہماری تصویر کا یہ رخ دیکھے گا تو واپس پلٹ جائے گا کہ کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ
اور ہیں۔اور یوں ہمارے عمل روشن راستوں کی طرف راہنمائی کرنے کی بجائے اُن بھٹکے ہوؤں کو پھر بھٹکتا ہوا چھوڑ
دیں گے۔ہمیں اپنی حالتوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے۔ایک جگہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔"صلاح ، تقویٰ، نیک بختی اور اخلاقی حالت کو درست کرنا چاہئے۔مجھے اپنی جماعت
کا یہ بڑا غم ہے کہ ابھی تک
یہ لوگ آپس میں ذراسی بات سے چڑ جاتے ہیں۔عام مجلسوں میں کسی کو احمق کہہ دینا بھی بڑی غلطی ہے۔اگر اپنے کسی
بھائی کی غلطی دیکھو تو اس کے لئے دعا کرو کہ خدا اسے بچالیوے۔یہ نہیں کہ منادی کرو۔جب کسی کا بیٹا بدچلن ہو تو اس کو
سر دست کوئی ضائع نہیں کرتا بلکہ اندر ایک گوشہ میں سمجھاتا ہے۔ایک طرف لے جا کر سمجھا تا ہے کہ یہ برا کام

149
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
ہے۔اس سے باز آجا۔پس جیسے رفق ، حلم اور ملائمت سے اپنی اولاد سے معاملہ کرتے ہو ویسے ہی آپس میں بھائیوں
سے کرو۔جس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں مجھے اس کے ایمان کا خطرہ ہے کیونکہ اس میں تکبر کی ایک جڑ ہے۔اگر خدا راضی
نہ ہو تو گویا یہ بر باد ہو گیا۔پس جب اس کی اپنی اخلاقی حالت کا یہ حال ہے تو اسے دوسروں کو کہنے کا کیا حق ہے“۔( ملفوظات جلد سوم۔صفحہ 590۔جدید ایڈیشن۔مطبوعہ ربوہ )
یہ نصیحت ہے جو انتہائی اہم ہے۔مجھے بھی روزانہ چند ایک ایسے خطوط آتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ نرمی
اور صبر کی جو کمی ہے یہ آپس کے جھگڑوں کی بہت بڑی وجہ ہے۔پس جس حلم اور رفق کی کمی پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فکر کا اظہار فرمایا ہے اس زمانے میں تو شاید چند ایک ایسے ہوں جن سے آپ کو فکر پیدا ہوئی لیکن
جماعت کی تعداد بڑھنے کے ساتھ بعض برائیاں بھی بعض دفعہ بڑھتی ہیں تو اس طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے۔جماعتی نظام ایک حد تک اصلاح کر سکتا ہے۔اصل اصلاح تو انسان خود اپنی کرتا ہے اور اگر ہر احمدی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس انذار کو پیش نظر رکھے جیسا کہ آپ نے اس اقتباس میں فرمایا ہے کہ ”جس کے اخلاق
اچھے نہیں مجھے اس کے ایمان کا خطرہ ہے۔تو ایک احمدی کا دل لرز جاتا ہے اور لرز جانا چاہئے۔میں نے جائزہ لیا ہے
کہ تکبر ہی ہے اور حلم اور رفق کی کمی ہی ہے جو بہت سے جھگڑوں کی بنیاد بنتی ہے۔ایک طرف اگر کوئی بات ہوتی ہے تو
دوسرا فریق بجائے نرمی دکھانے کے کہ اس سے جھگڑا ختم ہو جائے اس سے بھی زیادہ بڑھ کر جواب دیتا ہے اور نتیجتاً
جھگڑے جو ہیں وہ طول پکڑتے جاتے ہیں۔اصلاحی کمیٹیوں سے حل نہیں ہوتے۔پھر قضاء میں جاتے ہیں۔پھر اگر
کوئی فریق فیصلہ نہ مانے تو نہ چاہتے ہوئے بھی اس کو جو فیصلہ نہیں مانتا جماعتی نظام سے نکالنا پڑتا ہے۔یوں ایک اچھا
بھلا خاندان روشنیاں دیکھنے کے بعد پھر اس سے محروم ہو جاتا ہے۔بعض پھر اس ضد میں اتنا پیچھے چلے جاتے ہیں کہ
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ان کے ایمان کا خطرہ ہے۔حقیقت میں وہ ایمان گنوا بیٹھتے
ہیں۔صرف خطرہ ہی نہیں رہتا۔والدین کی سزا کی وجہ سے بعض بچے جو نیک فطرت ہوتے ہیں اُن پر بھی اپنے ماں
باپ کی حرکتوں کا منفی اثر ہوتا ہے۔اپنے ماحول میں ان کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔پھر ایسے والدین جو جھگڑالو ہیں
جن کے واقف نو بچے ہیں ان کے واقف نو بچوں کے معاملات کو بھی زیر غور لایا جاتا ہے کہ ان بچوں کا وقف قائم بھی
رکھا جائے کہ نہیں۔کیونکہ اگر ماں باپ کا یہ حال ہے کہ معاشرے کے حقوق ادا نہیں کر رہے اور نظام جماعت کا خیال
نہیں تو بچوں کی تربیت کس طرح ہو گی۔غرض کہ اس خلق حلم اور رفق کی کمی کے باعث ایک خاندان اپنے ایمان کو اور
اپنی نسلوں کے ایمان کو داؤ پر لگا دیتا ہے اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ایسے آدمی پھر
دوسروں کو کہنے کا بھی حق نہیں رکھتے کہ ہمارے پاس سچائی ہے اور یوں کسی سعید فطرت کو احمدیت سے بھی دُور لے
جانے کا باعث بنتے ہیں۔یعنی ایک غلطی ، دوسری غلطی کو جنم دیتی ہے اور پھر بڑھتی چلی جاتی ہیں۔

خطبات مسرور جلد ششم
150
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
پس یہ ایک احمدی کے لئے جو مغضوب الغضی میں نتائج سے لا پرواہ ہو جاتا ہے بڑا فکر کا مقام ہے اور ہونا
چاہئے۔اکثریت ایسے احمدیوں کی ہے جو سزا ملنے کے بعد کچھ پریشان ہوتے ہیں۔معافی کے خط لکھتے ہیں۔غیر مشروط طور پر ہر فیصلے پر عمل کرنے کا کہتے ہیں۔اگر پہلے ہی اس کے جو عواقب ہیں وہ سوچ لیں تو کم از کم ان
کے بچے اور خاندان شرمندگی سے بچ جائیں۔اعلیٰ اخلاق کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
چوتھی قسم ترک شر کے اخلاق میں سے رفق اور قول حسن ہے اور یہ خُلق جس حالت طبعی سے پیدا ہوتا ہے اس کا
اور۔نام طلاقت یعنی کشادہ روی ہے ، یعنی ہنس کر جواب دینا، ہنس مکھ ہونا۔بچہ جب تک کلام کرنے پر قادر نہیں ہوتا بجائے
رفق اور قول حسن کے طلاقت دکھلاتا ہے کہ وہ باتیں کرتا ہے جن میں نرمی ہوتی ہے۔لیکن فرمایا ”یہی دلیل اس بات
پر ہے کہ رفق کی جڑھ جہاں سے یہ شاخ پیدا ہوتی ہے طلاقت ہے۔طلاقت ایک قوت ہے اور رفق ایک خلق ہے جو
اس قوت کو حل پر استعمال کرنے سے پیدا ہو جاتا ہے۔اس میں خدائے تعالیٰ کی تعلیم یہ ہے۔وَقُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا
(البقرة:84 ) - لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُوْنُوْا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِّسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ
خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِرُوْا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات : 12 - اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ۔إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا۔۔۔۔۔۔وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ
(الحجرات: 13) - وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُوَّادَ كُلُّ أُوْلَئِكَ كَانَ عَنْهُ
مَسْئُولًا ( بنی اسرائیل : 37)۔ترجمہ: یعنی لوگوں کو وہ باتیں کہو جو واقعی طور پر نیک ہوں۔ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا
نہ کرے۔ہوسکتا ہے کہ جن سے ٹھٹھا کیا گیا ہے وہی اچھے ہوں۔بعض عورتیں بعض عورتوں سے ٹھٹھا نہ کریں ہوسکتا
ہے کہ جن سے ٹھٹھا کیا گیا ہے وہی اچھی ہوں۔اور عیب مت لگاؤ۔اپنے لوگوں کے بُرے بُرے نام مت رکھو۔بدگمانی کی باتیں مت کرو اور نہ عیبوں کو کرید کرید کر پوچھو۔ایک دوسرے کا گلہ مت کروں کسی کی نسبت وہ بہتان یا الزام
مت لگاؤ جس کا تمہارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔اور یاد رکھو کہ ہر ایک عضو سے مواخذہ ہوگا اور کان، آنکھ، دل ہر ایک
سے پوچھا جائے گا۔( اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 350)
تو آپ نے یہ وضاحت فرمائی کہ بچہ جب تک اسے برے بھلے کی تمیز نہ ہو جائے جب کوئی اچھی بات کرتا ہے یا
جب بولتا ہے تو کسی اعلیٰ خلق کی وجہ سے یا اپنے دل کے رفق کی وجہ سے نہیں بولتا بلکہ یہ اس کے اندر کی وہ قوت ہے یا
فطرت ہے جو خدا تعالیٰ نے بچے کو عطا فرمائی ہے۔اور اس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ دلیل لی کہ
رفق کی جو جڑھ ہے وہ انسان کے اندر ہوتی ہے اور نیک فطرت اور دین پر قائم خدا تعالیٰ کے حکم کے تابع اس خُلق کا

خطبات مسرور جلد ششم
151
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
استعمال کرتا ہے۔اور اس خُلق یعنی رفیق کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی تعلیم کیا ہے اس بارے میں آپ نے قرآن کریم
کی آیات کے کچھ حصے پیش فرمائے۔پہلی بات یہ کہ اس خُلق کو پیدا کرنے کے لئے ، رفق کے حسن کو اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے قُوْلُوْا لِلنَّاسِ
حُسْنًا (البقرة:84)۔یہ بات ہے اس پر عمل کرنا چاہئے۔یہ ہے اسلام کے اعلیٰ خلق کا معیار کہ لوگوں کو نیک باتیں
کہو۔پیار سے ، ملاطفت سے پیش آؤ۔لوگوں کو نیک باتیں کہنے کے لئے پہلے اپنے اندر بھی تو وہ نیکیاں پیدا کرنی ہوں
گی ، وہ خُلق پیدا کرنے ہوں گے
تبھی تو اثر ہوگا۔دوہرے معیار تو نیک نتیجے پیدا نہیں کرتے۔پھر تعلیم دی دوسروں کے
جذبات کا خیال رکھنے کی اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ خود پسندی میں مبتلا نہ ہو جاؤ۔عین ممکن ہے کہ جس کو تم اپنے
سے کم تر سمجھ رہے ہو وہ تمہارے سے بہتر ہوں۔جب یہ احساس ہوگا تو پھر اپنے اندر بھی بہتر تبد یلیاں پیدا کرنے کی
طرف توجہ پیدا ہوگی۔پھر فرمایا کہ یہ بات بھی کسی کے اعلیٰ خلق سے بعید ہے کہ وہ کسی کو ایسے ناموں سے پکارے جو دوسرے کو بُرے
لگیں۔رفق کرنے والے تو وہ ہوتے ہیں جو دوسروں کے ہمدردہوں، ان کے کام آنے والے ہوں۔یہ حرکتیں تو ان
کے اندر دوریاں پیدا کریں گی اور نفرتوں کی دیوار میں کھڑی کریں گی۔اسی طرح بدظنیاں ہیں یہ ایسی برائیاں ہیں جو
تعلقات میں دراڑیں ڈالتی ہیں، دوستیوں کوختم کرتی ہیں ، بغض اور کینے بڑھتے ہیں۔پھر فرمایا کہ بلاوجہ کا تجسس بھی جو کسی کے عیب تلاش کرنے کے لئے کیا جائے خود اپنے اخلاق کو بھی تباہ کرتا ہے
اور معاشرے کا امن بھی برباد کرتا ہے اور پھر یہ بھی ایسے شخص سے بعید ہے جور فیق ہونے کا دعویٰ کرے اور اپنے
دوستوں کی غیبت کرے۔ان کے بارے میں ایسی باتیں کہے جو اگر اس کے اپنے بارے میں کسی مجلس میں کی جائیں تو
اُسے بُری لگیں۔ایک طرف تو مومن کا یہ دعویٰ ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی صفات اپنانے والے ہیں دوسری طرف رفق جس کا
مطلب دوسرے سے اعلیٰ سلوک کرنا ہے اس کی بجائے برائیاں بیان کی جائیں اور وہ بھی ایسی مجلسوں میں جن کا
مقصد اصلاح نہ ہو بلکہ ہنسی ٹھٹھا ہو۔پس اس سے بچنے کی نہ صرف کوشش کرنی چاہئے بلکہ ایسی جگہوں سے دور بھا گنا
چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : جو ایک دوسرے کو برے ناموں سے یاد کرتے ہیں اور
اپنے ہی لوگوں پر عیب لگاتے ہیں اور دوستوں کی طرح پردہ پوشی سے کام نہیں لیتے بلکہ تمسخر کرتے ہیں اور غیبت کرتے
ہیں اور بدظنی سے کام لیتے ہیں اور اٹھتے بیٹھتے لوگوں کے عیوب کی تلاش میں لگے رہتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ ان امور
کے مرتکب کو ایمان کے بعد اطاعت سے نکل جانے والا قرار دیتا ہے اور اس پر اُسی طرح اپنے غضب کا اظہار کرتا ہے
جیسے کہ سرکشی کرنے والوں پر۔

خطبات مسرور جلد ششم
152
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
پس یہ بہت سخت تنبیہ ہے کہ نہ صرف بدخلقی کر کے اپنے بھائیوں کا دل نہ دکھایا جائے بلکہ ایسا انسان اللہ تعالیٰ
کے غضب کا بھی مورد بن جاتا ہے۔پھر آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ آیت بیان فرمائی کہ جن باتوں کا تمہیں علم نہیں ان کے
پیچھے نہ چل پڑو کیونکہ جب حساب کتاب ہوگا تو انسان کے اعضاء اس دن گواہی دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ ”جس بات کا علم نہیں ہے خواہ نخواہ اس کی پیروی
مت کرو کیونکہ کان ، آنکھ ، دل اور ہر ایک عضو سے پوچھا جاوے گا۔بہت سی بدیاں صرف بدظنی سے ہی پیدا ہو جاتی
ہیں۔ایک بات کسی کے متعلق سنی اور جھٹ یقین کر لیا، یہ بہت بری بات ہے۔جس بات
کا قطعی علم اور یقین نہ ہواس کو
دل میں جگہ مت دو۔یہ اصل بدظنی کو دور کرنے کے لئے ہے۔الحکم جلد 10 نمبر 22 مورخہ 24 جون 1906 صفحہ 3)
پھر ایک جگہ آپ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
یا درکھو جو شخص سختی کرتا اور غضب میں آ جاتا ہے اس کی زبان سے معارف اور حکمت کی باتیں ہرگز نہیں نکل
سکتیں۔وہ دل حکمت کی باتوں سے محروم کیا جاتا ہے جو اپنے مقابل کے سامنے جلدی طیش میں آکر آپے سے باہر ہو
جاتا ہے۔گندہ دہن اور بے لگام کے ہونٹ لطائف کے چشمے سے بے نصیب اور محروم کئے جاتے ہیں۔غضب اور
حکمت دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔جو مغلوب الغضب ہوتا ہے اس کی عقل موٹی اور فہم کند ہوتا ہے۔اس کو کبھی کسی میدان
میں غلبہ اور نصرت نہیں دئے جاتے۔غضب نصف جنون ہے اور جب یہ زیادہ بھڑکتا ہے تو پورا جنون ہوسکتا ہے۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ گل نا کر دنی افعال سے دور رہا کریں۔وہ شاخ جو اپنے تنے اور درخت سے سچا تعلق
نہیں رکھتی وہ بے پھل رہ جاتی ہے۔سود یکھوا گر تم لوگ ہمارے اصل مقصد کو نہ سمجھو گے اور شرائط پر کار بند نہ ہو گے تو
ان وعدوں کے وارث تم کیسے بن سکتے ہو جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 104 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ توقعات ہیں ایک احمدی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اور یہی چیزیں ہیں جو ایک احمدی کو
خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین کرنے کے کام آئیں گی اور ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعثت کے مقصد کو
پورا کرنے والے بنیں گے۔پھر کشتی نوح میں نصیحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:
کسی پر کبر نہ کر وگو اپناما تحت ہو اور کسی کو گالی مت دو گوہ گالی دیتا ہو۔غریب او حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے
ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ۔بہت ہیں جو حلم ظاہر کرتے ہیں مگر وہ اندر سے بھیڑیے ہیں۔بہت سے ہیں جو

153
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اوپر سے صاف ہیں مگر اندر سے سانپ ہیں۔سو تم اس کی جناب میں قبول نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر و باطن ایک نہ
ہو۔بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو، نہ ان کی تحقیر۔اور عالم ہو کر نا دانوں کو نصیحت کرو، نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔اور
امیر ہوکر غریبوں کی خدمت کرو، نہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔خدا سے ڈرتے رہو اور
تقوی اختیار کرو۔پھر آپ فرماتے ہیں :
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 11-12)
خدا تعالیٰ کی ستاری ایسی ہے کہ وہ انسان کے گناہوں اور خطاؤں کو دیکھتا ہے لیکن اپنی اس صفت کے باعث
اس کی غلط کاریوں کو اُس وقت تک جب تک کہ وہ اعتدال کی حد سے نہ گزر جاوے ڈھانپتا ہے۔لیکن انسان کسی
دوسرے کی غلطی دیکھتا بھی نہیں اور شور مچاتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ انسان کم حوصلہ ہے اور خدا تعالیٰ کی ذات حلیم و
کریم ہے۔ظالم انسان اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھتا ہے اور کبھی کبھی خدا تعالیٰ کے حکم پر پوری اطلاع نہ رکھنے کے باعث
بے باک ہو جاتا ہے۔اس وقت ڈو انتقام کی صفت کام آتی ہے اور پھر اسے پکڑ لیتی ہے۔ہندولوگ کہا کرتے ہیں کہ
پر میشر اور ات میں ویر ہے یعنی خدا حد سے بڑھی ہوئی بات کو عزیز نہیں رکھتا۔بایں ہمہ بھی وہ ایسا رحیم کریم ہے کہ ایسی
حالت میں بھی اگر انسان نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ آستانہ الہی پر جا گرے تو وہ رحم کے ساتھ اس پر نظر کرتا
ہے۔غرض یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالی ہماری خطاؤں پر معا نظر نہیں کرتا اور اپنی ستاری کے طفیل رسوا نہیں کرتا تو ہم کو بھی
چاہئے کہ ہر ایسی بات پر جوکسی دوسرے کی رسوائی یا ذلت پر مبنی ہوفی الفور منہ نہ کھولیں“۔( ملفوظات جلد اول - صفحہ 198۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یہ چند حوالے جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کئے ہیں جن میں آپ نے رفق اور حلم
کے خلق کی طرف ہمیں توجہ دلائی ہے تا کہ ہم اس کے معنوں کو وسیع کر کے دیکھیں۔اس کے معنوں کو وسیع تر کر کے
سمجھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔یہ باتیں ایک احمدی کو اپنی اصلاح کے لئے جگالی کرتے رہنے کے لئے ضروری ہیں
تا کہ یہ احساس اجا گر رہے کہ صرف احمدی ہونا اور بیعت کر لینا یا کسی صحابی کی اولا دہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ عہد بیعت
کا حق تب ادا ہو گا جب ہم اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔آج جب
اس سال میں خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہورہے ہیں۔مختلف ممالک میں اس حوالے سے فنکشن بھی شروع ہیں۔ہمیں یہ یادرکھنا چاہئے کہ صرف فنکشن کرنا اور اس غرض کے لئے بہترین انتظامات کرنا ہی ہمارا مقصود نہیں ہے
اور نہ کبھی کسی احمدی کو یہ مقصود بنانا چاہئے۔بلکہ دعائیں اور نیک اعمال ہی ہیں جو ایک مومن کو اس انعام سے
فیض یاب کرتے رہیں گے اور یہی اللہ تعالیٰ نے شرط لگائی ہے۔وہی اس کی برکات سے فیض پائے گا جو اللہ

154
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008
تعالیٰ کے حکموں پر اپنے آپ کو چلانے کی کوشش کرے گا۔یہ کہیں نہیں خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس کا مشاعرہ اچھا ہوگا
یا جس کے دوسرے پروگرام اچھے ہوں گے وہی جماعت ترقی کرے گی اور فیض پائے گی بلکہ عبادات اور نیک اعمال
اس کی شرط ہیں۔پس اس لحاظ سے ہمیں اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے۔اس طرف توجہ دلانے کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ان باتوں کی جگالی کرتے رہنا چاہئے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں ہمیں یہ سب نیکی کی باتیں اور اللہ تعالیٰ کے احکام بڑی وضاحت
کے ساتھ ملتے ہیں۔لیکن ایک تو اکثر کتب اُردو میں ہیں، بہت کم حصہ ترجمہ ہوا ہوا ہے۔دوسرے اُردو پڑھنے والوں
کی بھی عموماً پڑھنے کی طرف توجہ کم رہتی ہے۔اس لئے عام طور پر اقتباس پیش کرنے کا میرا بڑا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ
جو راہنمائی ملے وہ تو ہے ہی۔لیکن ایک مقصد یہ بھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں جو باتیں
ہیں یا آپ کے الفاظ ہیں وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔کیونکہ اب اصل تو یہی ہے جس پر قرآن وحدیث کی
تشریحوں اور تفسیروں کی بنیاد ہے۔جیسا میں نے کہا کہ بہت کم ترجمہ شدہ کتابیں ہیں گو کہ اب یہ کام بڑی تیزی سے
ما شاء اللہ ہورہا ہے اور مرکز ربوہ میں وکالت تصنیف کے وکیل جو ہیں مکرم و محترم چوہدری محمد علی صاحب بڑی محنت سے
یہ انگلش ترجمے کے کام کر بھی رہے ہیں اور کروا بھی رہے ہیں۔لیکن بہر حال یہ اتنا آسان کام نہیں ہے ، وقت لگے گا۔مکرم چوہدری صاحب با وجود پیرانہ سالی کے بڑے جذبے سے یہ کام کر رہے ہیں۔حیرت ہوتی ہے ان کو دیکھ کے اور
ان کے ساتھ کام کرنے والے بعض نوجوان ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم میں بھی انہوں نے وقف کی حقیقی روح
پھونک دی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر و صحت میں برکت ڈالے۔آپ بھی ان کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو زیادہ
سے زیادہ خدمت دین کی توفیق دے۔بہر حال یہ ضمنا ذکر آ گیا۔میں یہ کہہ رہا تھا کہ جب میں اقتباس پڑھتا ہوں تو
مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہوتا ہے اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں
زیادہ سے زیادہ حد تک ہم پیغام پہنچا سکیں۔گو رواں ترجمہ جو ہے اتنا معیاری نہیں ہوتا اور نہ ہو سکتا ہے لیکن بہت حد
تک تشنگی دور ہو جاتی ہے اور بہت سے سننے والے آپ کے اپنے الفاظ سے فیضیاب ہوتے ہیں۔اللہ کرے کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ کی برکت سے اللہ اور آنحضرت میہ کی حسین تعلیم اور اسوہ سے ہمیشہ
فیض پاتے چلے جانے والے ہوں۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد ہے اور یہی ہمارے
احمدی ہونے کا مقصد ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے حصول کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 17۔مورخہ 25 اپریل تا یکم مئی 2008 صفحہ 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی