عبادت کا بہترین ذریعہ نماز
خطبات مسرور جلد ششم
164
(16)
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
فرمودہ مورخہ 18 را پریل 2008ء بمطابق 18 رشہادت 1387 ہجری شمسی بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد ی گھانا بمقام باغ احمد گھانا
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
کل جلسہ سالانہ کی افتتاحی تقریر میں میں نے عبادت کی طرف توجہ دلائی تھی اور عبادت کا بہترین ذریعہ اللہ
تعالیٰ نے ایک مسلمان کو روزانہ پانچ نمازوں کی ادائیگی بتایا ہے اور اس بارہ میں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بے شمار
جگہ حکم فرمایا ہے بلکہ قرآن کریم کی ابتداء میں ہی یہ بتا دیا کہ ایک متقی کی نشانی اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بعد یہ ہے کہ وہ
با قاعدہ نماز کا حق ادا کرنے والا ہو۔اور نماز کا حق ادا کرنا کیا ہے؟ نماز کا حق یہ ہے کہ اس کے مقررہ اوقات پر ادا کی
جائے یعنی جہاں مسجد یا نماز سنٹر ز ہوں وہاں جا کر باجماعت نماز کی ادا کی جائے۔کسی دنیاوی کام کو کرنے کے لئے
نمازوں کو جمع کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔عورتیں جن کو کوئی شرعی عذر نہ ہو گھر میں با قاعدہ نماز ادا کریں۔عورتوں کے
لئے نماز معاف نہیں ہے۔پس ایک مسلمان کے حقیقی مومن کہلانے کے لئے نماز ایک انتہائی بنیادی حکم ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ نماز عبادت کا مغز ہے پس اس مغز کو حاصل کرنا ایک مومن کا سمح نظر ہونا چاہیئے۔ان جلسے کے دنوں میں میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمازوں کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے۔مرد، عورتیں، بچے،
بچیاں سب نماز کے لئے بڑی تعداد میں آ رہے ہوتے ہیں۔یہ عادت جو آپ کو اس ٹریننگ کیمپ میں پڑ رہی ہے اسے
ہمیشہ جاری رکھیں۔یہ نہ ہو کہ جب آپ گھروں
کو واپس جائیں تو وہ سب کچھ بھول جائیں جو آپ نے یہاں سیکھا تھا
جس میں نمازوں کی طرف توجہ بھی تھی۔گھر کے کاموں میں، اپنی تجارتوں میں یا کھیل کود میں مشغول ہو کر اپنے اس
پیدائش کے مقصد کو کہیں بھول نہ جائیں۔جیسا کہ میں نے کل بتایا تھا کہ انسان کے اس دنیا میں آنے کا یہی مقصد قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا
ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی بعثت کا بہت بڑا مقصد یہی بتایا ہے کہ بندے اور خدا میں ایک
زندہ تعلق قائم کیا جائے۔پس ہر احمدی با قاعدہ نمازیں پڑھنے والا ہو اور ہونا چاہئے اور اس کی نمازیں ایسی نہ ہوں جو
سرسے بوجھ اتارنے والی ہوں بلکہ ایک فرض سمجھ کر ادا کی جائیں جس کے بغیر زندگی بے کار ہے۔ہمیشہ یا درکھیں کہ ہم جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ پوری دنیا کو احمدیت کی آغوش میں لے آئیں گے تو ہمیں پتہ ہونا
خطبات مسرور جلد ششم
165
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
چاہئے کہ احمدیت کیا ہے۔احمدیت اصل میں قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق خدا تعالیٰ جو واحد و یگانہ ہے اس کی
حکومت لوگوں کے دلوں پر قائم کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی حکومت دلوں پر اس وقت قائم ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ کی ذات
کو ہر زمینی و آسمانی چیز سے بالا سمجھا جائے اور اس کی ہستی کو سب چیزوں سے بالا سمجھتے ہوئے حقیقی رنگ میں اس کے
بتائے ہوئے طریق کے مطابق عبادت کی جائے۔پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد ہم نے اپنے اندر ایک انقلابی تبدیلی پیدا کرتے
ہوئے اپنے تعلق کو اُس زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والے خدا سے نہ جوڑا تو ہمارا یہ دعویٰ بے معنی ہے۔ہماری یہ بات غلط
ہوگی کہ ہم اپنی تبلیغ کو ہر شخص تک پہنچا کر اس کو خدا تعالیٰ کے قریب لے کر آئیں گے۔اس زمانے میں مسیح موعود کے آنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس لئے کہ دنیا خدا کو بھلا بیٹھی تھی۔آنحضر
کی پیشگوئی کے مطابق قرآن کریم کی تعلیم باوجود اپنی چمک دمک کے دھندلا گئی تھی۔اب دیکھیں دنیا میں کئی سوملین
مسلمان ہیں۔ان میں سے کئی مسلمان ملک ایسے ہیں جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں، بے شمار دولت ان کے پاس
ہے لیکن وہ یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم نے ساری دنیا کو اللہ تعالیٰ کے حضور جھکانا ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ ایک خونی
اور تلوار کے زور سے اسلام پھیلانے والے مسیح کا انتظار کر رہے ہیں جو آپ نہیں آئے گا۔لیکن آپ ایک چھوٹی سی
جماعت ہیں لیکن آپ کا یہ فیض ہے اور ارادہ ہے کہ اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔یہاں اس وقت افریقہ کے مختلف ملکوں کی جماعتوں کی نمائندگی ہے، برکینا فاسو ہے، آئیوری کوسٹ ہے،
لائبیریا ہے، گیمبیا ہے ، گنی کو نا کری ہے، کانگو ہے ، اور کئی ملک ہیں۔ہر ملک میں جماعت کی تعداد ایسی نہیں کہ ہم کہہ
سکیں کہ ہم تعدا د اور مالی وسائل کے لحاظ سے اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ان وسائل کی وجہ سے ہم اپنے ملکوں اور دنیا
میں اسلام کا جھنڈا گاڑ دیں۔ہاں ہمارے ساتھ ایک طاقت ہے جو تمام انبیاء کو بھیجتی ہے۔اس ہستی کی مدد ہمارے
ساتھ ہے جو زمین و آسمان کا مالک ہے، جس نے تمام انبیاء کو اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی
آنحضرت ﷺ کی غلامی میں بھیجا ہے جن کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ اسلام کی جس خوبصورت
تعلیم کو مسلمان بھلا بیٹھے
ہیں اسے حقیقی رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کرو تا کہ دنیا بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم کے حسن سے آشنا ہو اور خدائے
واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والی بنے۔ہم احمدی جو اتنے بڑے دعوی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں تو ہمارا سب سے
پہلا فرض بنتا ہے کہ اس خدا کے آگے جھکنے والے بہنیں ، اس سے دعائیں کریں۔اور دعائیں کرنے کا سب سے بہترین
ذریعہ نمازیں ہیں اور یہ نمازیں اور دعائیں ہی ہیں جو ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر رہی ہیں۔ورنہ جیسا کہ میں نے کہا
ہمارے پاس دنیاوی لحاظ سے تو کوئی ایسی طاقت نہیں کہ ہم کہ سکیں کہ ہم دنیا کو فتح کرلیں گے اور نہ کبھی دین، دولت
اور طاقت سے دنیا میں پھیلا ہے۔
166
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
اسلام پر اعتراض کرنے والے یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نعوذ باللہ تلوار سے پھیلا ہے جو بالکل غلط اور جھوٹا
الزام ہے۔کون سی دنیاوی طاقت تھی جنگ اُحد میں ، جنگ بدر میں ، جنگ احزاب میں جس نے مدد کی۔نہ لڑنے کا پورا
اسلحہ تھا، نہ کھانے کے لئے کوئی خوراک تھی لیکن جس طاقت نے جتایا وہ آنحضرت ﷺ کی دعا ئیں تھیں۔آنحضرت ﷺ کی وہ
دعائیں ہی تھیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور فتح عطا فرمائی اور پھر آنحضرت ﷺ کی قوت قدسی کی وجہ سے صحابہ کا
اللہ تعالیٰ سے تعلق تھا جس نے ان کے ایمانوں کو مضبوط کیا۔پس یہ اس فانی فی اللہ کی دعائیں ہی تھیں جس نے دنیا
میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔یہ اُسوہ آنحضرت اللہ نے ہمارے سامنے قائم فرما دیا کہ اسلام کی فتح کسی طاقت سے
نہیں بلکہ دعاؤں سے ہونی ہے اور ہوئی ہے۔طاقت سے ملک تو فتح ہو جاتے ہیں دل نہیں جیتے جاتے۔پس آپ نے اپنے ہم قوموں کے دل جیتنے ہیں تا کہ انہیں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکیں اور اس کے لئے سب
سے پہلے اپنے آپ کو اس قابل بنانا ہو گا کہ اپنی نمازوں اور عبادتوں کی حفاظت کریں۔یہ سال جس میں جماعت ، خلافت کے 100 سال پورے ہونے پر جوبلی منا رہی ہے، یہ جو بلی کیا ہے؟ کیا
صرف اس بات پر خوش ہو جانا کہ ہم جو بلی کا جلسہ کر رہے ہیں یا مختلف ذیلی تنظیموں نے اپنے پروگرام بنائے ہیں، یا
کچھ سونیئر ز بنالئے گئے ہیں۔یہ تو صرف ایک چھوٹا سا اظہار ہے۔اس کا مقصد تو ہم تب حاصل کریں گے ، جب ہم
یہ عہد کریں کہ اس 100 سال پورے ہونے پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس نعمت پر جو خلافت کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے
ہم پر اتاری ہے، ہم شکرانے کے طور پر اپنے خدا سے اور زیادہ قریبی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنی
نمازوں اور اپنی عبادتوں کی حفاظت پہلے سے زیادہ بڑھ کر کریں گے اور یہی شکران نعمت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو مزید
بڑھانے والا ہوگا۔قرآن کریم میں جہاں مومنوں سے خلافت کے وعدے کا ذکر ہے۔اس سے اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (النور : 57) اور تم سب نمازوں کو قائم
کرو، زکوۃ دو اور اس رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔پس یہ بات ثابت کرتی ہے کہ خلافت کے انعام
سے فائدہ اٹھانے کے لئے قیام نماز سب سے پہلی شرط ہے۔پس میں جو یہ اس قدر زور دے رہا ہوں کہ ہر احمدی،
مرد، جوان ، بچہ عورت اپنی نمازوں کی طرف توجہ دے تو اس لئے کہ انعام جو آپ کو ملا ہے اس سے زیادہ سے زیادہ
آپ فائدہ اٹھا سکیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ کیا ہے اور آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے
مطابق خلافت کا یہ سلسلہ تو ہمیشہ رہنے والا ہے لیکن اس سے فائدہ وہی حاصل کریں گے جو خدا تعالیٰ سے اپنی عبادتوں
کی وجہ سے زندہ تعلق جوڑیں گے۔پھر یہ جو آیت میں نے پڑھی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نماز قائم کرنے
167
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
خطبات مسرور جلد ششم
کے ساتھ ، عبادت میں اپنا تعلق اللہ تعالیٰ سے جوڑنے کے ساتھ تمہارے پر یہ بھی فرض ہے کہ مالی قربانی بھی کرو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں گھانا کی جماعت بڑی تیزی سے قدم آگے بڑھارہی ہے۔یاد دہانی کی
ضرورت تو پڑتی رہتی ہے اور جب بھی یاد دہانی کروائی گئی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑا اچھار د عمل ہوا۔لیکن نو جوانوں اور
نئے آنے والے نو مبائعین کو ان کی تربیت کے لئے میں بتانا چاہتا ہوں کہ جماعت میں مالی قربانی کا نظام اللہ تعالیٰ
کے حکم کے مطابق اپنے نفس کی اصلاح کے لئے ہے۔قرآن کریم میں زکوۃ کے علاوہ بھی مالی قربانی کا ذکر ہے تا کہ
اصلاح نفس ہو سکے۔خدا تعالیٰ کی خاطر وہی قربانی دے سکتا ہے جس کو خدا تعالیٰ کی ذات پر یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی
کوئی نیکی ، اس کا کوئی عمل جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کیا جائے ضائع نہیں کرتا۔میں اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ادا کرتا ہوں اور آپ کو بھی کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ گھانا کو یہ تو فیق عطا
فرمائی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے مالی قربانی کرتی ہے۔بعض مخلص اور صاحب حیثیت احمدیوں نے
بڑی بڑی مساجد تعمیر کی ہیں۔ایک دنیا دار تو جب اس کے پاس دولت آ جائے اپنے مکان بنانے یا فضولیات میں رقم
خرچ کرنے کی طرف توجہ کرتا ہے۔لیکن آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے قادیان سے ہزاروں
میل دور بیٹھے ہوئے ایسے مخلصین عطا کئے ہیں جن کے دلوں
کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی خاطر مالی قربانی کرنے کے
لئے کھولا ہے۔پس نئے شامل ہونے والے نو بائعین بھی اور نو جوان بھی ہمیشہ یادرکھیں کہ مالی قربانی اللہ تعالیٰ کے حکم
کے مطابق اللہ تعالیٰ کے حکموں میں سے ایک حکم ہے اور خلافت کے انعام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اسے خاص طور پر
بیان فرمایا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے رحم کے مستحق ٹھہر و۔رسول کا حکم
وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ اَطِیعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ کہہ کر ذکر
فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ پاک معاشرے کے قیام کے لئے میری عبادت کے بعد ان تمام باتوں پر عمل کرو
جو میں نے تمہیں قرآن کریم میں بیان کی ہیں۔پھر أَطِيعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ میں یہ بات بھی ہے کہ جو سیح و
مہدی آنے والا ہے وہ آنحضرت ﷺ کی لائی ہوئی شریعت پر حقیقی رنگ میں عمل کرنے اور کروانے والا ہوگا۔وہ جگم
اور عدل ہوگا۔وہ جن باتوں
کا تمہیں حکم دے وہ یقیناً عدل پر قائم رہتے ہوئے حکم دے گا۔اس کا حکم یقیناً حکمت لئے
ہوئے ہوگا۔اس لئے اُس کی باتوں کو سرسری نظر سے نہ دیکھنا۔اللہ تعالیٰ کے حکموں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جن کو کھول کر ہمیں بیان فرمایا ان میں
سے اس وقت میں ایک کے حوالے سے بات کروں گا اور وہ بات ہے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے حوالے سے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اس بات پہ خاص طور پر توجہ دلائی ہے کہ احمدی لڑکیاں احمدی لڑکوں سے
شادی کریں تا کہ آئندہ نسلیں احمدیت پر قائم رہیں۔جب بچوں کے دو کشتیوں میں پاؤں ہوں تو بچے کو سمجھ نہیں
168
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
آتی کہ وہ کیا کرے۔کیونکہ عموماً با پوں کا اثر زیادہ ہوتا ہے اگر باپ احمدی نہیں ہے تو باوجود ماں کے احمدی ہونے کے
بچہ بعض دفعہ احمدی نہیں رہتا۔بلکہ بعض دفعہ دونوں کے دو مختلف مذہب ہونے کی وجہ سے بچہ مذہب سے ہی دُور چلا
جاتا ہے۔اسی طرح احمدی لڑکوں کو بھی چاہئے کہ احمدی لڑکیوں سے شادی کریں جن کو ایک تو وہ غیروں سے شادی
کر کے احمدی لڑکی کو اس کے حق سے محروم کرتے ہیں۔دوسرے پھر یہاں وہی دو عملی کی صورت پیدا ہو جائے گی اور
بچے متاثر ہوں گے۔پس اگر آپ نے اس ایمان پر اپنے بچوں کو قائم رکھنا ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے تو پھر صرف اپنی پسند کو
نہ دیکھیں بلکہ دین کو دیکھیں۔مجھے کئی لڑکیاں خط لکھتی ہیں یہاں بھی اور دوسرے افریقن ملکوں سے بھی کہ گو کہ ہماری
پسند کا رشتہ تو غیروں میں ہے لیکن آپ بتائیں کہ ہم اس سے شادی کر سکتی ہیں کہ نہیں۔ان بچیوں کا یہ پوچھنا ہی اس
بات کی دلیل ہے کہ انہیں اپنا دین اپنی پسند سے زیادہ پیارا ہے۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ جب تک آپ اس بات کو پلے باندھے رکھیں گی کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے اس وقت
تک آپ اللہ تعالیٰ کے انعاموں سے فیض پاتی رہیں گی اور اسی طرح لڑ کے بھی فیض پاتے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے
انعاموں کے وارث بنتے رہیں گے۔پس خلافت احمدیہ کے 100 سال پورے ہونے پر ہر احمدی یہ عہد کرے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی رضا کو سب سے اول رکھے گا۔اس کی عبادت اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی حتی المقدور کوشش
کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے ہوئے عہد بیعت کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:۔سواے وے تمام لوگو! جو اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو آسمان پر تم اس وقت میری جماعت شمار کئے
جاؤ گے جب سچ سچ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔سواپنی پنجوقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرو کہ گویا تم
خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو۔اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو۔ہر ایک جوز کوۃ کے لائق ہے زکوۃ
دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔نیکی کو سنوار کر ادا کرو اور بدی کو بیزار ہوکر ترک کرو۔یقیناًآیا درکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا جو تقوی سے خالی ہے“۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15)
پھر آپ فرماتے ہیں: ” خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو
گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیے جاؤ گے اور خدا ہر ایک
قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا“۔( تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 68)
169
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اللہ تعالی ہمیشہ ہمیں ایمان پر قائم رکھے۔اپنی عبادت کرنے والا بنائے رکھے۔اپنے فضلوں سے ہمیں نواز تا
رہے اور ہم ہمیشہ اس کے انعاموں کے وارث بنتے چلے جائیں۔(نوٹ : حضور انور کے خطبہ کے دوران ساتھ ساتھ دو زبانوں میں رواں ترجمہ بھی پیش کیا جاتا رہا۔مکرم
عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مشنری انچارج کو مقامی غانین زبان میں جبکہ مکرم عبدالرشید انور صاحب مبلغ سلسلہ
آئیوری کوسٹ کو فرانسیسی زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔)
الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 19، مورخہ 9 مئی تا 15 مئی 2008ءصفحہ 5 تا 7)