صفت جبار، اصلاح اور اس کے متعلق ارشادات

خطبات مسرور جلد ششم
202
(21)
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
فرمودہ مورخہ 23 مئی 2008ء بمطابق 23 ہجرت 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں میں نے لفظ جبار کے حوالے سے اس لفظ کی وضاحت خدا تعالیٰ کی ذات کے تعلق میں اور
بندے کے تعلق میں
کی تھی کہ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال ہو، اللہ تعالیٰ کی صفت کے طور پر استعمال ہو تو اس کا
مطلب اصلاح کرنے والا ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے ہمیں یہ دعا بھی اسی وجہ سے سکھائی ہے جو ہر مسلمان نماز
پڑھتے ہوئے دو سجدوں کے درمیان پڑھتا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے:۔حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ دوسجدوں کے درمیان دعا کیا کرتے تھے کہ رَبِّ
اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِی وَارْفَعْنِی کہ اے میرے رب مجھے بخش دے۔مجھ پر رحم فرما۔وَاجْبُرْنِی اور میرے بگڑے کام سنوار دے۔اور مجھے رزق عطافرما۔اور میرے درجات بلند فرما۔( سنن ابن ماجہ۔کتاب الصلوۃ باب ما یقول بين السجدتین حدیث نمبر 898)
یعنی وَ اجْبُرْنِی کے حوالے سے میرے روحانی، جسمانی، مادی ، جتنے بھی معاملات ہیں ان کی اصلاح فرما اور
میرے سب کام اس حوالے سے سنوارتا چلا جا۔یہ دعا یقینا اس لئے آنحضرت نے ہمیں سکھائی تا کہ اللہ تعالیٰ کی اس
صفت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی بھیک خدا تعالیٰ سے مانگیں اور اُس حالت سے بچنے کی کوشش کریں جب
یہ خدا کو بھولنے والے انسان کو اس لفظ کے ان معانی کا حامل بنا دیتا ہے جس کے نتیجے میں انسان حد سے زیادہ بڑھنے والا،
سختی کرنے والا ، باغی اور سرکش ہو جاتا ہے۔اور خاص طور پر نبیوں کی مخالفت کرنے والے اس زمرہ میں شمار ہوتے ہیں۔اس وقت میں اصلاح کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند الہامات اور اقتباسات
پیش کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ تُوبُوا وَاَصْلِحُوْا وَإِلَى اللَّهِ تَوَجَّهُوْا “۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود اس کا ترجمہ فرمایا ہے تو بہ کرو اور فسق و فجور اور کفر اور معصیت سے باز آؤ
اور اپنے حال کی اصلاح کرو اور خدا کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔( تذکرہ صفحہ 63 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ )

203
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
یہ الہام 1883 ء کا ہے۔یعنی جب آپ نے پہلی بیعت لی ہے اس سے تقریباً چھ سال پہلے کا۔اس میں زمانے
کی حالت کا نقشہ بیان ہوتا ہے کہ اپنی اصلاح کے لئے خدا کی طرف توجہ کرو۔اُس زمانے میں بھی جو دین کے ہمدرد
تھے وہ اس بات سے فکرمند تھے کہ اسلام کی کیا حالت ہو رہی ہے۔تو اس جری اللہ کے ذریعہ سے، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے جسے اللہ تعالیٰ نے زمانے کی اصلاح کے لئے بھیجنا تھا یہ پیغام دیا کہ خالص ہو کر اللہ
تعالی کی طرف متوجہ ہو۔خدا تعالیٰ کی رحمت جوش میں آچکی ہے۔جس مصلح کی پیشگوئی تھی جس مسیح و مہدی کے آنے کی
پیشگوئی تھی وہ دعوی کرنے والا ہے اس کے آنے پر کفر نہ کرنا۔آج بھی مسلمان فکر مندی کا اظہار کرتے ہیں۔اس
طرف توجہ کریں تو اللہ تعالیٰ کی راہنمائی حاصل ہو۔آج مسلمانوں کی حالت اور زلزلوں اور آسمانی آفات پر صرف
جو فکر ہے وہ کوئی فائدہ نہیں دے سکتی، اگر عملی حالتیں نہ بدلیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خبر بھی
اللہ تعالٰی نے دی تھی کہ الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا أَوْلَئِكَ اَتُوْبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيْم“۔جولوگ تو به
کریں گے اور اپنی حالت کو درست کر لیں گے تب میں بھی ان کی طرف رجوع کروں گا اور میں تو اب اور رحیم ہوں۔( تذکرہ صفحہ 150-151 ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ ربوہ )
پس یہ مخالفین احمدیت کے لئے بھی قابل غور ہے کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔خدا تعالیٰ سے کوئی لڑ نہیں سکتا۔جماعت احمدیہ کی تاریخ اور جماعت کی ترقی اب ان مخالفین کے لئے کافی ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں
کھولے اور اب اس مخالفت سے باز آتے ہوئے اس مسیح و مہدی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اللہ تعالیٰ امت محمدیہ کے
ہر فرد کو تو فیق دے تا کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رحم کی چادر میں آتے ہوئے اپنی دنیاو آخرت سنوارنے والے بنیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امت محمدیہ کی حالت کی ایسی فکر تھی کہ ہر وقت اس راہ میں لگے ہوئے
تھے۔آنحضرت ﷺ کے نام کی عزت و حرمت قائم کرنا آپ کی زندگی کا مقصد تھا اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک
یہ دعا بھی الہاما آپ کو سکھائی رَبِّ اَصْلِحْ اُمَّةَ مُحَمَّدٍ" کہ اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح کر۔( تذکرہ صفحہ 37 ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ ربوہ )
یقینا اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ جو آپ سے کیا، یہ دعا جو آپ کو سکھائی وہ اس لئے سکھائی کہ اس کی قبولیت ہو اور انشاء
اللہ تعالیٰ ہم مایوس نہیں کہ امت محمدیہ بھی تمام کی تمام یا اکثریت اس مسیح محمدی کے جھنڈے تلے جمع ہوگی۔قرائن بتا
رہے ہیں کہ اب وہ وقت قریب ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہونے والا ہے۔لیکن وہ علماء اور راہنما
جو عوام الناس کی غلط راہنمائی کر رہے ہیں اُن کو فکر کرنی چاہئے کہ اگر وہ لوگ اپنی اصلاح نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کی گرفت
میں آ سکتے ہیں۔ایک طرف تو خود کہتے ہیں کہ زمانہ مسیح کی آمد کا منتظر ہے بلکہ بے چین ہے۔لیکن جس کا دعویٰ ہے اسے
نہ صرف خود قبول نہیں کر رہے بلکہ دوسروں کی غلط راہنمائی کر رہے ہیں، ان کو بھی ورغلاتے اور ڈراتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد ششم
204
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
پاکستان کے ایک بہت بڑے عالم جو جماعت کی مخالفت میں بھی بڑھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر اسرار احمد اُن کا نام
ہے وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ
اصل اور محکم اساس گزشتہ چار سو سال کی تاریخ پر قائم ہے جو گواہی دیتی ہے کہ پچھلی چار صدیوں کے دوران
میں تجدید دین کا سارا کام برعظیم پاک و ہند میں ہوا اور اس عرصے میں تمام مجددین اعظم اس خطہ میں پیدا ہوئے جس
سے ثابت ہوتا ہے کہ مشیت ایزدی اور حکمت خداوندی کا کوئی طویل المیعاد منصوبہ اس خطہ کے ساتھ وابستہ ہے۔( مضمون ” پاکستان کا مستقبل، مطبوعہ نوائے وقت 1993-07-16)
انہوں نے بات کھل کر تو نہیں کی لیکن اس بیان سے صاف واضح ہے کہ ان کے نزدیک بھی خاتم الخلفاء اور مسیح
موعود اس خطہ میں آنے کے آثار نظر آتے ہیں۔اور یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت جب ایک دعویٰ
کرنے والے نے دعوی کر دیا ہے۔آسمانی اور زمینی نشانات اس کی تائید میں کھڑے ہیں تو پھر آنکھیں بند کر کے اس
کی مخالفت پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔اصل میں دنیا داری نے ان لوگوں کی آنکھوں پر پردے ڈالے ہوئے ہیں۔اصل میں یہ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے پڑھ لکھ کر گنوایا ہے۔بظاہر عالم ہیں لیکن خدائی اشاروں
کو نہیں
سمجھتے بلکہ دیکھنے کے
باوجودا نکار کرتے ہیں۔اپنی آنکھوں سے یہ لوگ پر دے اٹھانا نہیں چاہتے۔یہ لوگ صُمٌّ بُكْمٌ عُنى (البقرة: 19) کے
مصداق بنے ہوئے ہیں۔بہرے گونگے اور اندھے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو بظا ہر علم کی روشنی دی ہے لیکن اس علم نے
ان
کو روشنی کا مینار بنانے کی بجائے مسیح موعود کی مخالفت کی وجہ سے بدترین مخلوق بنادیا ہوا ہے۔جیسا کہ اس زمانے کے
بعض علماء کے بارہ میں حدیث بھی ہے۔پس اگر ان کے دل صاف ہیں، اگر واقعی امت مسلمہ کا درد رکھتے ہیں تو
خالص ہو کر اللہ تعالیٰ سے اپنی اصلاح اور راہنمائی کی دعا مانگیں۔ورنہ یہ خود بھی یونہی بھٹکتے رہیں گے اور اپنے پیچھے
چلنے والوں کو بھی بھٹکاتے رہیں گے اور کوئی مسیح ان کی مسیحائی کے لئے نہیں آئے گا۔ان کو ان پر یشانیوں سے نجات
دلانے کے لئے نہیں آئے گا۔اللہ تعالیٰ قوم کی بھی اصلاح کرے اور یہ بچے اور جھوٹے کا فرق پہچان سکیں۔جیسا کہ میں نے کہا۔اللہ تعالیٰ کی تائیدات واضح طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ نظر آ رہی
ہیں اور یہ خدا تعالیٰ نے پہلے ہی آپ کو بتا دیا تھا اور آپ کو فتح و کامیابی کی خوشخبری دی تھی اور بے شمار دفعہ دی۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی ایک خواب اور الہام کا ذکر کرتے ہوئے ( یہ 1893ء کا ہے ) فرماتے ہیں:
میں نے خواب میں دیکھا کہ اول گویا کوئی شخص مجھ کو کہتا ہے کہ میرا نام فتح اور ظفر ہے اور پھر یہ الفاظ زبان پر
جاری ہوئے اَصْلَحَ اللهُ أَمْرِى كُلَّه ( ترجمه از مرتب) یعنی خدا تعالیٰ میرے تمام کام درست کر دے۔( تذکرہ صفحہ 202۔ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ ربوہ )
کیا آپ کا یہ دعویٰ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے فتح و ظفر کی نوید سنائی ہے اور آپ کی وفات کے 100 سال کے بعد تک
بھی اللہ تعالیٰ کا آپ کی جماعت کے ساتھ یہ سلوک کہ ترقی کی طرف جو منزلیں طے ہو رہی ہیں ، اس بات کا کافی

خطبات مسرور جلد ششم
205
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
ثبوت نہیں ہے؟ یہ کافی دلیل نہیں ہے؟ کہ آپ ہی اس زمانے میں خدا تعالیٰ کے بچے فرستادہ ہیں۔اللہ دُنیا کی
آنکھیں کھولے اور وہ کسی تباہی کو آواز دینے کی بجائے جلد قبول کر نے والوں میں شامل ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ اَصْلِحْ بَيْنِي وَبَيْنَ اخْوَتِی۔آپ فرماتے ہیں کہ:
یہ الہام کہ اَصْلِحْ بَيْنِي وَبَيْنَ اِخْوَتِی اس کے یہ معنے ہیں کہ اے میرے خدا مجھ میں اور میرے بھائیوں میں اصلاح
کر۔یہ الہام در حقیقت تتمہ اُن الہامات کا معلوم ہوتا ہے جن میں خدا تعالیٰ نے اُس مخالفت کا انجام بتلایا ہے۔وہ
الہام ہے۔خَرُّوْا عَلَى الْاذْقَانِ سُجَّدًا۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِنْ
كُنَّا لَخَاطِئِينَ۔لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ
آپ خود لکھتے ہیں کہ : یعنی بعض سخت مخالفوں کا یہ انجام ہوگا کہ وہ بعض نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ
میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ بخش۔ہم خطا پر تھے۔اور مجھے مخاطب کر کے کہیں گے ( حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ مجھے مخاطب کر کے کہیں گے ) کہ بخدا !خدا نے ہم پر تجھے فضیلت دی اور تجھے
چن لیا اور ہم غلطی پر تھے کہ تیری مخالفت کی۔اس کا جواب یہ ہوگا کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا تمہیں بخش دے گا
وہ ارحم الراحمین ہے۔یہ اُس وقت ہوگا کہ جب بڑے بڑے نشان ظاہر ہوں گے۔آخر سعید لوگوں کے دل کھل جائیں
گے اور وہ دل میں کہیں گے کہ کیا کوئی سچا مسیح اس سے زیادہ نشان دکھلا سکتا ہے یا اس سے زیادہ اس کی نصرت اور تائید
ہو سکتی تھی۔تب یک دفعہ غیب سے قبول کے لئے ان میں طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ حق کو قبول کر لیں گے۔( تذکرہ صفحہ 605۔ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ ربوہ )
ہم تو یہی دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی کو بھی سخت نشان دکھانے سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو پہچاننے کی عقل عطا فرمائے۔آپ کو ماننے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ حق کو قبول کرنے والے بن جائیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَاسْتَفْتَحُوْا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيْدِ (ابراهیم : 16) اور انہوں نے
اللہ تعالیٰ سے فتح مانگی اور ہر جابر دشمن ہلاک ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔” یہ سنت اللہ ہے کہ مامور من اللہ ستائے جاتے ہیں ، دکھ دیئے جاتے ہیں۔مشکل پر مشکل ان کے سامنے آتی
ہے۔نہ اس لئے کہ وہ ہلاک ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ نصرت الہی کو جذب کریں۔یہی وجہ تھی کہ آپ کی ملکی زندگی
مدنی زندگی کے بالمقابل دراز ہے۔یعنی لمبی ہے۔” چنانچہ مکہ میں تیرہ برس گزرے اور مدینہ میں دس برس۔جیسا کہ
اس آیت سے پایا جاتا ہے ہر نبی اور مامور من اللہ کے ساتھ یہی حال ہوا ہے کہ اوائل میں دکھ دیا گیا ہے۔مکار،
فریبی ، دکاندار اور کیا کیا کہا گیا ہے۔یہی کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہا گیا اور کہا جاتا ہے۔کوئی

206
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
خطبات مسرور جلد ششم
برا نام نہیں ہوتا جو ان کا نہیں رکھا جاتا۔وہ نبی اور مامور ہر ایک بات کی برداشت کرتے اور ہر دکھ کو سہہ لیتے ہیں۔لیکن
جب انتہا ہو جاتی ہے تو پھر بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لئے دوسری قوت ظہور پکڑتی ہے۔اسی طرح پر رسول اللہ ہی اللہ کو ؟
قسم کا دکھ دیا گیا ہے اور ہر قسم کا برا نام آپ کا رکھا گیا ہے۔آخر آپ کی توجہ نے زور مارا اور وہ انتہا تک پہنچی جیسا
اسْتَفْتَحُوا سے پایا جاتا ہے اور نتیجہ یہ ہوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيْدِ ابراھیم : 15) تمام شریروں اور شرارتوں کے
منصوبے کرنے والوں کا خاتمہ ہو گیا۔یہ توجہ مخالفوں کی شرارتوں کے انتہاء پر ہوتی ہے کیونکہ اگر اؤل ہی ہو تو پھر خاتمہ
ہو جاتا ہے۔مکہ کی زندگی میں حضرت احدیت کے حضور گرنا اور چلا نا تھا جو اس حالت تک پہنچ چکا تھا کہ دیکھنے والوں
اور سننے والوں کے بدن پر لرزہ پڑ جاتا ہے۔مگر آخر مدنی زندگی کے جلال کو دیکھو کہ وہ جو شرارتوں میں سرگرم اور قتل اور
اخراج کے منصوبوں میں مصروف رہتے تھے سب کے سب ہلاک ہوئے اور باقیوں کو اس کے حضور عاجزی اور منت
کے ساتھ اپنی خطاؤں
کا اقرار کر کے معافی مانگنی پڑی۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 424۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر بھی رحم کرے جس کی اکثریت اپنی اس تاریخ کو دیکھتے ہوئے ، اپنے ان واقعات کو
دیکھتے ہوئے مظلوم بنے کی بجائے ظالم بنتے ہوئے ظلم کے قریب جارہی ہے اور امام وقت کو بھی نہیں پہچانتی۔یہ مثال
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس لئے دی ہے کہ اس زمانے میں بھی یہی حال ہورہا ہے۔مسلمان مسیح و مہدی کو نہیں
مان رہے۔غیر مسلم آنحضرت ﷺ کے متعلق جس طرح کر رہے ہیں یہ ساری چیزیں اگر اصلاح نہ ہو تو ہر مذہب اور
ہر قوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نہایت خیر خواہی سے کہ رہا ہوں۔خواہ کوئی میری باتوں کو نیک ظنی سے سنے یا بدنی
سے
، مگر میں کہوں گا کہ جو شخص مصلح بنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ پہلے خود روشن ہو اور اپنی اصلاح کرے۔یہ جو
آجکل اصلاح کرنے والے بنے ہوئے ہیں ان کو یادرکھنا چاہئے۔دیکھو یہ سورج جو روشن ہے پہلے اس نے خود روشنی حاصل کی ہے۔میں یقینا سمجھتا ہوں کہ ہر ایک قوم
کے معلم نے یہی تعلیم دی ہے لیکن اب دوسرے پر لاٹھی مارنا آسان ہے لیکن اپنی قربانی دینا مشکل ہو گیا ہے۔پس جو
چاہتا ہے کہ قوم کی اصلاح کرے اور خیر خواہی کرے وہ اس کو اپنی اصلاح سے شروع کرے۔قدیم زمانے کے ریشی اور
اوتار جنگلوں اور بہوں میں جا کر اپنی اصلاح کیوں کرتے تھے۔وہ آجکل کے لیکچراروں کی طرح زبان نہ کھولتے تھے
جب تک خود عمل نہ کر لیتے تھے۔یہی خدا تعالیٰ کے قرب اور محبت کی راہ ہے۔جو شخص دل میں کچھ نہیں رکھتا اس کا بیان
کرنا پر نالہ کے پانی کی طرح ہے جو جھگڑے پیدا کرتا ہے۔اور جونور معرفت اور عمل سے بھر کر بولتا ہے وہ بارش کی
طرح ہے جو رحمت سمجھی جاتی ہے۔۔۔

خطبات مسرور جلد ششم
207
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
فرماتے ہیں کہ میری نصیحت پر عمل کرو جو شخص خود زہر کھا چکا ہے وہ دوسروں کی زہر کا کیا علاج
”۔کرے گا۔اگر علاج کرتا ہے تو خود بھی مرے گا اور دوسروں کو بھی ہلاک کرے گا کیونکہ زہراس میں اثر کر چکا ہے۔اور
اس کے خواص چونکہ قائم نہیں رہے اس لئے اس کا علاج بجائے مفید ہونے کے مضر ہوگا۔غرض جس قدر تفرقہ بڑھتا
جاتا ہے اس کا باعث وہی لوگ ہیں جنہوں نے زبانوں کو تیز کرنا ہی سیکھا ہے۔“
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 162-163۔جدید ایڈیشن - مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
” میرے نزدیک پاک ہونے کا یہ عمدہ طریق ہے اور ممکن نہیں کہ اس سے بہتر کوئی اور طریق مل سکے کہ انسان
کسی قسم کا تکبر اور فخر نہ کرے۔نہ علمی، نہ خاندانی، نہ مالی۔جب خدا تعالیٰ کسی کو آنکھ عطا کرتا ہے تو دیکھ لیتا ہے کہ ہر
ایک روشنی جوان ظلمتوں سے نجات دے سکتی ہے وہ آسمان سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج
ہے۔آنکھ بھی دیکھ نہیں سکتی جب تک سورج کی روشنی جو آسمان سے آتی ہے نہ آئے۔اسی طرح باطنی روشنی جو ہر ایک
قسم کی ظلمت کو دور کرتی ہے اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے آتی ہے۔میں سچ
سچ کہتا ہوں کہ انسان کا تقویٰ ایمان، عبادت، طہارت سب کچھ آسمان سے آتا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف
ہے۔وہ چاہے تو اس
کو قائم رکھے اور چاہے تو دور کر دے۔پس کچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشی محض سمجھے ( یعنی کچھ بھی نہ سمجھے )۔اور
آستانہ الوہیت پر گر کر انکسار اور بجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے اور اس نور معرفت کو مانگے جو جذبات
نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور نیکیوں کے لئے قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔پھر اگر اس کے فضل سے اس کو
حصہ مل جاوے اور کسی وقت کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو جاوے“۔( دل کی تسلی ہو جاوے) تو اس پر تکبر اور
ناز نہ کرے بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔کیونکہ جس قدر وہ اپنے آپ کو لاشئی سمجھے گا اسی قدر
کیفیات اور انوار خدا تعالیٰ سے اتریں گے جو اس کو روشنی اور قوت پہنچائیں گے۔اگر انسان یہ عقیدہ رکھے گا تو امید
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی اخلاقی حالت عمدہ ہو جائے گی۔دنیا میں اپنے آپ
کو کچھ سمجھنا بھی تکبر ہے اور یہی
حالت بنا دیتا ہے۔پھر انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ دوسرے پر لعنت کرتا ہے اور اسے حقیر سمجھتا ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 213۔جدید ایڈیشن۔مطبوعہ ربوہ )
آجکل کے جو علماء ہیں ان کا یہی حال ہے۔پس اپنی اصلاح کے لئے وہی طریق اختیار کرنے کی ضرورت ہے
جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتائے گئے ہیں اور عاجزی اور انکساری کو اختیار کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی کوشش کرنی
چاہئے ورنہ اگر اپنے زور بازو پر بھروسہ ہے اور اپنے علم کو ہی سب کچھ سمجھا جائے تو ایسے شخص پھر جابر اور سرکش تو کہلا
سکتے ہیں، اصلاح یافتہ یا اللہ تعالیٰ کی صفت سے فیض نہیں پاسکتے۔

خطبات مسرور جلد ششم
208
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں:۔اصلاح کا طریق ہمیشہ وہی مفید اور نتیجہ خیز ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کے اذن اور ایماء سے ہو۔اگر ہر شخص کی خیالی
تجویزوں اور منصوبوں سے بگڑی ہوئی قوموں کی اصلاح ہو سکتی تو پھر دنیا میں انبیاء علیہم السلام کے وجود کی کچھ حاجت
نہ رہتی۔جب تک کامل طور پر ایک مرض کی تشخیص نہ ہو اور پھر پورے وثوق کے ساتھ اس کا علاج معلوم نہ ہو لے
کامیابی علاج میں نہیں ہو سکتی۔اسلام کی جو حالت نازک ہو رہی ہے وہ ایسے ہی طبیبوں کی وجہ سے ہو رہی ہے
جنہوں نے اس کی مرض کو تو تشخیص نہیں کیا اور جو علاج اپنے خیال میں گزرا اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر شروع کر دیا۔مگر
یقیناً یا د رکھو کہ اس مرض اور علاج سے یہ لوگ محض نا واقف ہیں۔اس کو وہی شناخت کرتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اسی
غرض کے لئے بھیجا ہے اور وہ میں ہوں“۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 344-343 مطبوعہ ربوہ )
آپ فرماتے ہیں کہ اس کو وہی شناخت کرتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اسی غرض کے لئے بھیجا ہے اور وہ
میں ہوں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ:۔”
خوب یا د رکھو کہ قلوب کی اصلاح اسی کا کام ہے جس نے قلوب کو پیدا کیا ہے۔دلوں کی اصلاح اسی کا کام
ہے جس نے دلوں کو پیدا کیا ہے۔نرے کلمات اور چرب زبانیاں اصلاح نہیں کر سکتیں بلکہ ان کلمات کے اندر ایک
روح ہونی چاہئے۔پس جس شخص نے قرآن شریف کو پڑھا اور اس نے اتنا بھی نہیں سمجھا کہ ہدایت آسمان سے آتی
ہے تو اس نے کیا سمجھا؟ المْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ( یعنی کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا ) کا جب سوال ہوگا تو پتہ
لگے گا۔اصل بات یہ ہے کہ ( فارسی کا ایک مصرعہ لکھا ہے کہ ”خدا را بخدا تواں شناخت“ کہ خدا کو خدا کے ذریعہ ہی
پہچانا جاسکتا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔اور یہ ذریعہ بغیر امام کے نہیں مل سکتا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانوں کا مظہر اور اس کی تجلیات کا مورد
ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ مَنْ لَمْ يَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ يعنى
جس نے زمانے کے امام کو شناخت نہیں کیا وہ جہالت کی موت مر گیا۔الحکم جلد 9 نمبر 18 صفحہ 10 مورخہ 24 رمئی 1905ء)
اللہ تعالیٰ دنیا کو بھی اس امام کو ماننے کی توفیق دے تا کہ اللہ تعالیٰ کے انذار سے یہ لوگ بیچ سکیں۔بہت سے غیر
از جماعت لوگ ہیں جو خطبہ سنتے ہیں اور اس کے بعد لکھتے بھی ہیں۔بعض متاثر ہوتے ہیں لیکن خوف کی وجہ سے قبول

خطبات مسرور جلد ششم
209
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008
نہیں کر سکتے۔کئی ایسے ہیں جن کو ہمارے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے بہت سے پروگرام سننے کی وجہ سے قبولیت کا اللہ
تعالی موقع بھی دے رہا ہے فضل فرما رہا ہے۔تو ان کو دنیا کے خوف کی بجائے اب زمانے کی آواز کو دیکھنا چاہئے۔اللہ
تعالی کی اس پکار کوسننا چاہئے جو مسیح و مہدی کے ذریعہ سے ان تک پہنچ رہی ہے۔ہمیں بھی جو اس زمانے کے امام کو
ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حقیقت میں اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کی توفیق دے۔عاجزی سے
خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے والے ہوں
اور اللہ تعالیٰ کے اس نور سے فیض پانے والے ہوں جو ہمارے دلوں کو ہمیشہ روشن
رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 24 مورخہ 13 جون تا 19 جون 2008 صفحہ 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی