صفت مھیمن کی پرمعارف تفسیر
خطبات مسرور جلد ششم
316
32
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
فرمودہ مورخہ 08 راگست 2008ء بمطابق 08 ظهور 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
خدا تعالیٰ کی ایک صفت مهیمن ہے، اس لفظ کے اہل لغت نے مختلف معنے کئے ہیں، وہ میں پہلے آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔لسان العرب، ایک لغت کی کتاب ہے، اس میں لکھتے ہیں کہ المُهَيْمِنُ اور الْمُهَيْمَنُ اللہ تعالیٰ کی وہ صفت
ہے جو پرانی کتابوں میں بیان ہوئی ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ وہ مُهَيْمِنًا عَلَيْهِ یعنی بعض لوگوں نے مُهَيْمِن کا
مطلب گواہ کیا ہے جس کا معنی ہے کہ وہ اس پر گواہ ہے۔تو اس رُو سے وہ لکھتے ہیں کہ مھیمن کے معنی ہوں گے گواہ اور
وہ ذات جو دوسروں کو خوف سے امن میں رکھے۔الا زهری، مشہور لغوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ مھیمن کا مطلب ہے ، امین یعنی امانت دار۔بعض نے مُهَيْمِن کو
موتمن کے معنوں میں بھی بیان کیا ہے یعنی وہ ذات جس کو امین سمجھا جائے۔مُهَيْمِنًا عَلَيْهِ کے معنی ہیں وہ ذات جو
مخلوقات کے معاملات پر نگران اور محافظ ہو۔مھیمن کے معنی بعض نے رقیب کے کئے ہیں یعنی وہ ذات جونگر ان ہو۔پھر ایک جگہ لغت میں کہتے ہیں، قرآن کریم کے مُهَيْمِنَّا عَلَيْهِ ہونے کا ایک معنی یہ کیا گیا ہے کہ یہ کتب سابقہ
پر نگران اور محافظ ہے۔و ہیب سے مروی ہے کہ جب بندہ وجو دباری تعالیٰ میں فنا ہو جاتا ہے اور صدیقوں کی مُهَيْمَنِيَّ ت میں داخل
ہو جاتا ہے تو پھر کوئی مادی چیز ایسی نہیں رہتی جو اس کے دل کو بھائے۔مُهَيْمَنِیت کا لفظ مھیمن کی نسبت سے ہے اور
اس سے مراد ہے صد یقین والا اطمینان قلب۔یعنی جب بندہ اُس درجہ کو پہنچ جاتا ہے تو نہ کوئی چیز بھاتی ہے اور نہ ہی
اللہ کے سوا کوئی چیز اسے پسند آتی ہے۔پھر الْقَامُوس میں ہے کہ الْمُهَيْمِن یہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے اور مومن کے معنوں میں آیا ہے یعنی
وہ ذات جو دوسروں کو خوف سے امن میں رکھنے والی ہو۔
خطبات مسرور جلد ششم
317
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
لغت کی ایک کتاب اَقْرَبُ الْمَوَارِد ہے اس میں لکھا ہے کہ مُهَيْمِن ، یہ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے، اس کا
ہے،اس
مطلب ہے کہ الامین۔امن دینے والا یا نگران - المُؤتَمَن وہ ذات جس کے پاس امانت رکھی جائے اور جس کو
امین سمجھا جائے۔اَلشَّاهد گواہ - اَلْقَائِمُ عَلى خَلْقِهِ بِاَعْمَالِهِمْ َواَرْزَاقِهِمْ وَاجَالِهِمْ مُهَيْمِن وہ ذات جو اپنی
مخلوقات کے اعمال اور ان کے رزق اور ان کی عمروں کی حدوں پر نگران اور محافظ ہو۔قرآن کریم میں اس صفت کا استعمال دو جگہ آتا ہے۔ایک سورۃ المائدہ کی آیت 49 اور سورۃ الحشر کی آیت
24 میں۔پرانے مفسرین نے بھی ان آیات کے حوالے سے اس کے بعض معنی بیان کئے ہیں۔پہلے میں مفسرین نے
جولکھا ہے وہ بیان کر دیتا ہوں۔شیخ اسماعیل حقی تفسیر روح البیان میں لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کو جو مُهمِنَّا عَلَيْهِ کہا گیا ہے اس کا مطلب یہ
ہے کہ یہ تمام محافظ کتابوں کے تغیر و تبدل ہونے پر نگران ہے اور اب یہ قرآن اُن کی سچائی اور صحت اور پختگی اور شریعت
کے بنیادی اور فروعی اصول کی گواہی دے گا اور پرانی شریعتوں کے جو احکام منسوخ ہو گئے اور جو باقی رہ گئے ان سب
کی تعیین اب یہ کرے گا۔پس اب یہ قرآن کریم ہے جو آخری شرعی کتاب ہے اور آنحضرت ﷺ پر اللہ تعالی نے اتارا ہے۔جس کا ہر ہر
لفظ بیچ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور پرانی کتب کی تصدیق کرنے والا ہے۔اب اگر سچائی ہے تو قرآن کریم میں
ہے اور پرانی کتب اور صحیفوں کی بھی وہی باتیں صحیح ہیں جن کی قرآن کریم تصدیق کرتا ہے۔کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم
نے فرمایا ہے کہ مُهَيْمِنًا عَلَيْهِ اسے تمام کتب پر نگران بنایا گیا ہے جیسا کہ مفسرین نے بھی لکھا ہے۔سورۃ المائدہ کی آیت 49 کے شروع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقَاً
لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَبِ وَمُهَيْمِناً عَلَيْهِ (المائدہ: 49) تو یہ تصدیق کے ساتھ مُهَيْمِنًا عَلَيْهِ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم کی حفاظت کی بھی یقین دہانی کرادی کہ پہلے صحیفوں کی ہمیشہ صحت سے رہنے کی تو کوئی ضمانت نہیں تھی۔لیکن یہ قرآن کریم کیونکہ ان پر اب نگران اور محافظ ہے اس لئے نگران اور محافظ ہونے کی حیثیت سے خود بھی محفوظ
ہے۔اور اس بارے میں دوسری جگہ واضح الفاظ میں قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ
وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُوْنَ (الحجر: 10)۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” خداوند نے کہا تھا کہ میں اپنے کلام کی آپ
حفاظت کروں گا۔اب دیکھو کیا یہ سچ ہے یا نہیں کہ وہ تعلیم جو آنحضرت ﷺ نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ
اس کی کلام کے پہنچائی تھی وہ برابر اس کی کلام میں محفوظ چلی آتی ہے“۔
318
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس یہ حفاظت کا وعدہ جو قرآن کریم کے بارے میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے یہ اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے
کہ پہلی کتب کی جو باتیں قرآن کریم تصدیق کرتا ہے وہی کچی باتیں ہیں۔غیر مسلم قرآن کریم کی باتوں
کو مانیں یانہ
مانیں لیکن ان کا ایک بہت بڑا طبقہ جو مذہب سے دلچسپی رکھتا ہے یہ مانتا ہے کہ ان کی کتب 100 فیصد اصلی حالت میں
نہیں ہیں۔دوسرے 100 فیصد اس پر عمل کرنے کی کوشش نہیں ہوتی۔قرآن کریم کے بارہ میں بھی لوگ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ابتداء سے آج تک اپنی اصلی حالت میں ہے۔گو کہ
بعض شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ایک خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ امریکہ میں گزشتہ دنوں
کوشش کی گئی ہے اور اب اس کی تحقیق کی جارہی ہے لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں کر سکے۔تو قرآن کریم کے بارہ میں
بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ صحیح حالت میں ہے اور یہی چیز قرآن کریم کو باقی صحیفوں پر فوقیت دلواتی ہے۔پس یہاں
قرآن کریم کا یہ دعویٰ کہ یہ باقی کتب پر نگران ہے اس کے باقی کتب پر نگران ہونے اور پہلے انبیاء کے جو واقعات اس
میں بیان کئے گئے ہیں ان کے بچے ہونے کی دلیل ہے اور پرانی کتب میں بیان کردہ واقعات وہی بچے ہیں جن کو
قرآن کریم نے رد نہیں کیا یا جن کی تصدیق کی ہے۔اس طرح اس سے یہ بھی مراد ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم مستقل اور ہر زمانہ کے لئے ہے اور ہر زمانہ کے حالات
کے مطابق اس پر غور کرنے والوں پر اس تعلیم کے عجائبات اور راز کھلتے ہیں۔اور پھر صرف جماعتی سطح اور قومی سطح پر ہی
نہیں بلکہ انفرادی طور پر بھی ہر شخص جو اس کتاب کو ماننے والا ہے اور جو اس پر غور کرنے والا ہے اس سے فائدہ اٹھائے
گا یا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا تو اس کو فائدہ پہنچے گا۔یعنی روحانی طور پر بھی اور مادی طور پر بھی ہر شخص اس سے
فائدہ اٹھا سکتا ہے۔پس اگر حقیقی فائدہ اٹھانا ہے تو اس تعلیم کا جو آجو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے اپنی گردن پر ڈالنا ہوگا اور پھر اسی
وجہ سے ہر شخص ایمان میں بھی مضبوط ہوتا چلا جائے گا۔خدا تعالیٰ کی صفت مُهَيْمِن سے پھر فیض اٹھائے گا۔پس ہمیشہ
ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ فیض اٹھانے کے لئے اس تعلیم پر عمل کرنا، اس میں بیان کردہ احکامات پر عمل کرنا اور ان
نیکیوں میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس میں بیان
فرمائی ہیں۔اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ فرماتا ہے وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرہ:149) اور ہر
ایک شخص کا ایک مطمح نظر ہوتا ہے جسے وہ اپنے آپ پر مسلط کر لیتا ہے ستمہارا طمح نظر یہ ہوکہ تم نیکیوں کے حصول میں
ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔پس اس تعلیم پر عمل کرنے والا بننے کے لئے یہ نیکیاں مسلط کرنی ہوں
گی۔یا مسلط کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔نیکیوں کو ہر دوسری بات پر فوقیت دینی ہوگی۔
319
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
خطبات مسرور جلد ششم
سورۃ المائدہ کی آیت کے شروع میں سابقہ کتب کا ذکر کر کے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ لوگ اُس تعلیم کو
بھول گئے جو انہیں دی گئی تھی۔اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی کتب میں تحریف شروع ہوگئی اور ان انعامات سے بھی وہ لوگ
محروم ہو گئے۔اگر نہ بھولتے اس میں تحریف نہ کرتے تو انعام سے بھی محروم نہ ہوتے۔یہود و عیسائی پھر اس کے نتیجہ میں
آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے والے ہوتے۔لیکن قرآن کریم کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ اس میں
تحریف نہیں ہو سکتی۔کوئی ردو بدل نہیں ہو سکتا۔اس کی حفاظت خدا تعالیٰ خود فرمائے گا۔ایک تو یہ تحریری صورت میں
محفوظ ہے، گزشتہ 1500 سال سے محفوظ چلی آ رہی ہے، دوسرے لاکھوں حفاظ کے سینوں میں محفوظ ہے۔اور پھر
مجددین کے ذریعہ سے اس
کی تعلیم پر عمل بھی ہمیشہ محفوظ رہا ہے۔چاہے تھوڑے پیمانے پر رہا ہو اور آخر میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے بعد اس کی تعلیم کے مزید روشن پہلونکھار کر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہم پر ظاہر فرمائے۔اس لئے تعلیم کے بگڑنے کا تو سوال نہیں لیکن افراد کے بگڑنے کا
امکان پیدا ہوسکتا ہے۔اس لئے ہر فرد کو بھی یہ تنبیہ کر دی گئی کہ اس تعلیم پر عمل کرو اور ان اعمال صالحہ اور نیکیوں کی طرف
توجہ دو جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہو گے۔قرآن کریم میں یہ تنبیہ فرما دی کہ یہ
قرآن کیونکہ نگران ہے اس لئے ہر فیصلہ اس کے مطابق ہونا چاہئے۔نیکیوں کے معیار اب اس کے مطابق مقرر ہونے
چاہئیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئے ہیں۔ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ هُم مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ
(المومنون: 58) یعنی وہ لوگ اپنے رب کے رعب سے ڈرنے والے ہیں۔پھر فرمایا وَ الَّذِينَ هُم بِآيَاتِ رَبِّهِمْ
يُؤْمِنُونَ (المومنون : 59) وہ لوگ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں۔پھر فرمایا ہے وَالَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمُ لَا
يُشْرِكُونَ (المومنون: 60) اور وہ لوگ جو اپنے رب کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتے۔پھر فرماتا ہے وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ
مَا أَتَوْا وَقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَ نَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ (المومنون (61) اور وہ لوگ کہ جو بھی وہ دیتے ہیں اس حال
میں دیتے ہیں کہ ان کے دل اس خیال سے ڈرتے رہتے ہیں کہ وہ یقیناً اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانے والے ہیں۔یہ خصوصیات بیان کرنے کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُولئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا
سَابِقُونَ (المومنون : 62 ) کہ یہی وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ ان پر سبقت لے
جانے والے ہیں۔پس ان آیات میں نیکیوں میں بڑھنے والوں کی کچھ خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔پہلی بات یہ کہ دنیا داری ان کا
مطمح نظر نہیں ہوتا۔جیسا کہ پہلے فرمایا تھا کہ تمہارا نطمح نظر بھلائی میں بڑھنا ہے بلکہ سب سے اہم چیز جن کی انہیں تلاش
ہے وہ خدا تعالیٰ کی ذات ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق صرف ظاہری الفاظ کا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خشیت ان کے دلوں پر
320
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
خطبات مسرور جلد ششم
قائم ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا رعب ان پر ہوتا ہے اور اس رعب اور ڈر کی وجہ سے اور اس تعلق کی وجہ سے جو خدا تعالیٰ سے
ہے وہ اس کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ذات ان کو ہر وقت ہر کام سے پہلے اپنے وجود کا احساس دلا
رہی ہوتی ہے۔ہر وقت ان کے ذہن میں ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ایک ذات ہے جو ہر وقت مجھے دیکھ رہی ہے۔وہ
اپنے ایمان میں بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی تمام آیات پر ایمان لاتے ہیں۔قرآن کریم کی تمام
پیشگوئیوں پر انہیں یقین ہوتا ہے۔قرآن کریم ایک قائم رہنے والی کتاب ہے جس نے گزشتہ صحیفوں کو بھی درست کیا
ہے یا تصدیق کی ہے اور آئندہ کے لئے بھی اسلام کے زندہ ہونے کے کچھ نشان ظاہر فرمائے اور اس زمانے میں مسیح
موعود و مہدی موعود کا ظہور بھی ان نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا انکار بھی اللہ تعالیٰ کے نشانوں کا انکار ہے۔آج مسلمانوں کی بہت
بڑی اکثریت با وجود یہ دعا پڑھنے کے، صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة : 7) کہنے کے، یہ دعا مانگنے کے
خدا تعالیٰ کے فرستادہ کا انکار کر کے مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور ضَالِینَ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حالانکہ
اللہ تعالیٰ نے یہ بتا کر کہ دوسروں کے معاملات کے فیصلے بھی اب اس کتاب کے مطابق ہونے ہیں مسلمانوں کو توجہ دلا
دی تھی کہ تم میں بھی اس کتاب پر ایمان کو کامل کرنے کی ہر وقت فکر رہنی چاہئے۔صرف منہ سے نہیں ، صرف قرآن کریم
کو زبانی عزت دے کر نہیں بلکہ جو پیشگوئیاں ہیں ان پر غور کرتے ہوئے۔جب بھی کوئی پیشگوئی اپنے وقت پر پوری
ہو تو ایمان لا کر۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آج یہ ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مان کر پورا ہوتا ہے۔اس
کے بغیر یہ ہو نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف نے پہلی کتابوں اور
نبیوں پر احسان کیا ہے جو ان کی تعلیموں کو جو قصے کے رنگ میں تھیں علمی رنگ دے دیا ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی
شخص ان قصوں اور کہانیوں سے نجات نہیں پا سکتا جب تک وہ قرآن شریف کو نہ پڑھے کیونکہ قرآن شریف ہی کی یہ
شان ہے کہ وہ إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَضْل۔وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ( الطارق: 14-15) یعنی یقیناوہ ایک فیصلہ کن کلام ہے اور
ہرگز کوئی بیہودہ کلام نہیں۔فرماتے ہیں کہ وہ میزان مهیمن، نور اور شفا اور رحمت ہے۔جو لوگ قرآن شریف کو پڑھتے اور اسے قصہ سمجھتے
ہیں انہوں نے قرآن شریف نہیں پڑھا بلکہ اس کی بے حرمتی کی ہے۔ہمارے مخالف کیوں ہماری مخالفت میں اس قدر
تیز ہوئے ہیں؟ صرف اسی لئے کہ ہم قرآن شریف کو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ سراسر نور ، حکمت اور معرفت
ہے، دکھانا چاہتے ہیں۔اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ قرآن شریف کو ایک معمولی قصے سے بڑھ کر وقعت نہ دیں۔ہم اس کو گوارا نہیں کر سکتے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہم پر کھول دیا ہے کہ قرآن شریف ایک زندہ اور روشن
خطبات مسرور جلد ششم
321
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
کتاب ہے، اس لئے ہم ان کی مخالفت کی کیوں پر وا کریں۔غرض میں بار بار اس امر کی طرف ان لوگوں کو جو میرے
ساتھ تعلق رکھتے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو کشف حقائق کے لئے قائم کیا ہے کیونکہ بڑوں اس
کے عملی زندگی میں کوئی روشنی اور نور پیدا نہیں ہو سکتا اور میں چاہتا ہوں
کہ عملی سچائی کے ذریعہ اسلام کی خوبی دنیا پر ظاہر ہو
جیسا کہ خدا نے مجھے اس کام کے لئے مامور کیا ہے۔اس لئے قرآن شریف کو کثرت سے پڑھو گر نرا قصہ سمجھ کر نہیں بلکہ
ایک فلسفہ سمجھ کر۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 113۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر اللہ تعالیٰ نے آگے فرمایا کہ نیکیوں میں بڑھنے والے گروہ کی تعریف یہ ہے کہ وہ کسی کو بھی اللہ کے مقابلے
میں شریک نہیں ٹھہراتے۔لیکن مسیح موعود کے زمانہ کے حالات بیان فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ سورۃ الجمعہ میں فرماتا ہے
کہ مخفی شرک اس زمانے کے مسلمانوں میں اس حد تک نظر آئے گا کہ باوجود مسلمان کہلانے کے عبادت کی طرف توجہ
نہیں ہوگی۔تجارتیں اور دل بہلاوے کی چیزیں انہیں نمازوں کی نسبت زیادہ پرکشش نظر آ رہی ہوں گی۔بجائے
نیکیوں میں بڑھنے کے وہ یہود و نصاری کی طرح اسلام اور قرآن کی تعلیم کو بھلا رہے ہوں گے۔عبادت کی طرف توجہ
بھی کم ہوگی اور اعمال صالحہ کی بجا آوری کی طرف بھی توجہ کم ہو گی۔چنانچہ آج ہم دیکھتے ہیں مسلمانوں کی اکثریت اسی
پر چلتی نظر آتی ہے۔لیکن ہمیں بھی یہ بات دعوت فکر دیتی ہے کہ ہم بھی اپنے جائزے لیتے رہیں کہ کہیں اپنے آپ کو
اپنے نفس کے دھوکے میں تو نہیں ڈال رہے؟
پھر ایک نشانی یہ بتائی کہ نیکیوں میں بڑھنے والے اپنی دولت دونوں ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں۔لیکن پھر بھی یہ خوف رہتا ہے کہ پتہ نہیں اس معیار پر پورے اتر بھی رہے ہیں یا نہیں جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔کہیں
اُس معیار سے نیچے رہ کر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے تو نہیں بن رہے؟ پس یہ باتیں ایسی ہیں جو پھر آگے
بار یک در باریک نیکیوں کی طرف توجہ دلاتی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے حصول کے لئے نہ صرف ایک مومن
کوشش کرتا ہے بلکہ ان میں بڑھنے کی بھی کوشش کرتا ہے اور جب یہ عمل ہوں گے تو تب ایک انسان اس خدا کی پناہ
میں رہے گا جو ایک ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے، جو قدوس ہے ، جو سلام ہے، جو
امن دینے والا ہے، جو مھیمن ہے، جو عزیز ہے، جو ٹوٹے کام بنانے والا ہے، اور جو کبریائی والا ہے۔اس کا ذکر اللہ
تعالیٰ نے سورۃ الحشر میں کیا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی صفات کا فہم حاصل کرنا ہر مومن کا فرض ہے اور جب اس فہم کے
حصول کی کوشش ہوگی تو تب ہی ایمان میں بھی مزید ترقی ہوگی۔الله
ایک روایت میں آتا ہے، علامہ طبرسی نے سورۃ الحشر کی آیت کے ضمن میں یہ حدیث بیان کی ہے کہ حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے حبیب رسول اللہ ﷺ سے الہ
کے اسم اعظم کی بابت پوچھا جس
پر آپ نے فرمایا سورۃ الحشر کی آخری آیات کثرت سے پڑھنے کا التزام کرو۔
322
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
خطبات مسرور جلد ششم
حضرت
ابوامامہ رضی اللہ عنہ رسول کریم اسے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جس کسی نے بھی سورۃ
الحشر کی آخری آیات رات یا دن کو تلاوت کیں اور اسی دن یا رات کو فوت ہو گیا اس کے لئے جنت واجب ہوگی۔مجمع البیان فی تفسیر القرآن از علامه حسن طبرسی تفسیر سورۃ الحشر زیر آیات 21 تا 24)
وہ آخری آیات یہ ہیں۔هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهُ إِلَّاهُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ۔هُوَا لرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ (الحشر:23)
اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ غائب اور حاضر کو جانتا ہے، وہی بے انتہا کرم کرنے والا خدا ہے اور وہی بار
بار رحم کرنے والا خدا ہے۔پھر اگلی آیت میں ہے۔هُوَ اللهُ الَّذِی لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ
الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ (الحشر : 24) وہی اللہ ہے جس
کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ بادشاہ ہے، پاک ہے ، سلام ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے،
ٹوٹے کام بنانے والا ہے اور کبریائی والا ہے، پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔پھر فرمایا هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالَّا
رْضِ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ (الحشر : 25) اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا اور ہر چیز کا موجد ہے اور ہر چیز کو اس کی
مناسب کی صورت دینے والا ہے، اس کی بہت سی اچھی صفات ہیں، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اس کی تسبیح کر رہا
ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔یہاں یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ صرف تلاوت ہی نجات کے سامان پیدا نہیں کرے گی۔یقیناً تلاوت بھی ایک
اچھا کام ہے۔اس کا حکم بھی ہے کہ قرآن کریم کی اچھے لن میں تلاوت کی جائے۔لیکن ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ
تعالیٰ نے ایک طرف تو عبادت انسان کا مقصد پیدائش بتایا ہے لیکن اس کے باوجود بعض لوگوں کی عبادت کے بارے
میں فرمایا کہ ان کی نمازیں ان پر لعنت ڈالیں گی۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ دکھاوے کی عبادتیں ہیں یا دل سے ادا نہیں کی
جار ہیں۔تو صرف تلاوت ہی نجات کا ذریعہ نہیں بنے گی۔صرف یہ آیات پڑھ لینا ہی نجات کا ذریعہ نہیں بنیں گی اگر
ان پر غور نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھتے ہوئے ، اس سے فیض پانے کی دعا نہ ہو، اس کے لئے کوشش نہ ہو، اپنی
عبادتوں کے معیار بلند نہ ہوں، خالصتاً اس کے لئے ہو کر عبادت نہ کی جائے ، اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ نہ کی
جائے۔نیکیاں جو قرآن کریم میں درج کی گئی ہے، ان پر غور کرتے ہوئے ان کو بجالانے کی طرف توجہ نہ کی جائے تب
تک صرف آیتیوں کا پڑھنا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔تو پھر خالص ہو کر اس
کی تسبیح کی جائے، پھر یہ نیکی کے معیار بلند کرتی
ہے، جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جو میں نے اقتباس پڑھا توجہ دلائی ہے۔پھر یہ اللہ تعالیٰ
کا قرب دلانے والی بنے گی۔پس اس غائب اور حاضر کو جاننے والے خدا جو عالم الغیب والشہادہ ہے کے سامنے
جب مومن جاتا ہے تو یہ سمجھ کر جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو دھو کہ نہیں دیا جاسکتا۔ہر فعل جو ایک مومن کرتا ہے وہ اللہ
323
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کرتا ہے اور اس کا خوف دل میں رکھتے ہوئے کرتا ہے، تو پھر ہی ان برکات سے
مستفید ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات میں رکھی ہیں۔جن کے بارے میں حدیث میں نے پڑھی کہ یہ آیات پڑھو تو
اللہ تعالیٰ بخشش کے سامان پیدا فرماتا ہے۔پس صرف منہ سے الفاظ ادا کرنا کافی نہیں اگر یہ بغیر غور وفکر اور عمل کے
ہوں۔پس اس غور اور اس فکر اور اس مقام کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور اس کوشش کے ساتھ انسان یہ
آیات پڑھے گا تو پھر اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے والا ہوگا۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”انسان کے اندر جب حقیقی ایمان پیدا ہو جاتا ہے تو اس کو
اعمال میں ایک خاص لذت آتی ہے اور اس کی معرفت کی آنکھ کھل جاتی ہے اور وہ اس طرح نماز پڑھتا ہے جس طرح
نماز پڑھنے کا حق ہوتا ہے۔گناہوں سے اسے بیزاری پیدا ہو جاتی ہے۔نا پاک مجلس سے نفرت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ
اور رسول کی عظمت اور جلال کے اظہار کے لئے اپنے دل میں ایک خاص جوش اور تڑپ پاتا ہے۔ایسا ایمان اسے
حضرت مسیح کی طرح صلیب پر بھی چڑھنے سے نہیں روکتا۔وہ خدا تعالیٰ کے لئے اور صرف خدا تعالیٰ کے لئے حضرت
ابرا ہیم کی طرح آگ میں بھی پڑ جانے سے راضی ہوتا ہے۔جب وہ اپنی رضا کورضاء الہی کے ماتحت کر دیتا ہے تو پھر
اللہ تعالیٰ جو عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ہے اس کا محافظ اور نگران ہو جاتا ہے اور اسے صلیب پر سے بھی زندہ اتار لیتا
ہے اور آگ میں سے بھی صحیح سلامت نکال لاتا ہے۔مگر ان عجائبات کو وہی لوگ دیکھا کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر پورا
ایمان رکھتے ہیں“۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو ایمان میں کامل کرے اور اسے بڑھاتا رہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی صفات کا صحیح
ادراک رکھتے ہوئے ہمیشہ نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہتے ہوئے اس کی تائیدو
نصرت کے نظارے دیکھتے چلے جائیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ میں فرمایا:
دوافسوسناک خبریں ہیں۔ہمارے قادیان کے دونو جوان گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔ایک جامعہ احمدیہ قادیان کے طالب علم وسیم احمد تھے۔ان کی عمر 21 سال تھی جو قادیان کے قریب ایک نہر
ہر چوال میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔یہ بڑا تیرنے والا لڑکا تھا اور سمندر میں نہانے کی مہارت رکھتے تھے بلکہ لوگوں
کو تیرا کی سکھایا کرتے تھے۔لگتا ہے نہر میں نہاتے ہوئے کہیں چھلانگ لگائی ہے تو سرکسی چیز سے ٹکرایا ہے جس کی وجہ
سے بیہوشی ہوئی ہے اور پھر پتہ نہیں لگا۔دو تین دن کے بعد لاش ملی۔اس وقت کوئی دیکھ نہیں رہا تھا۔فوری طور پر نکالا
جاتا تو شاید۔بہر حال
اللہ تعالیٰ کی تقدیرتھی۔عزیز موصی تھے اور بڑی دُور لکش دیپ کے رہنے والے تھے۔ان کو کھلے
سمندر میں نہانے کی بڑی مہارت تھی۔
خطبات مسرور جلد ششم
324
خطبه جمعه فرمودہ 8 اگست 2008
دوسرے طالب علم عزیز حافظ اطہر احمد جو مکرم حافظ مظہر احمد طاہر صاحب نائب افسر جلسہ سالانہ قادیان کے بیٹے
تھے۔3 راگست کو بعد نماز عشاء حافظ صاحب اپنے بیٹوں کے ساتھ اپنے کسی عزیز کو لینے کے لئے بٹالہ گئے ، جب
واپس آرہے تھے تو قادیان سے کوئی 2-3 کلومیٹر پہلے سڑک پر ایک بڑا درخت تھا جو اچانک سڑک پر گر گیا اور گاڑی
اس سے
ٹکرائی، جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ میں یہ وفات پاگئے۔باقی بھی شدید زخمی ہوئے لیکن یہ طالب علم جس کی
19 سال عمر تھی وہاں فوری طور پر ان کی وفات ہوگئی اور یہ بھی حافظ قرآن تھے جیسا کہ میں نے کہا اور جامعہ احمدیہ میں
اس سال داخل ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ دونوں نوجوانوں سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے درجات بلند
فرمائے۔ابھی انشاء اللہ نمازوں کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب میں ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 35 مورخہ 29 اگست تا 4 ستمبر 2008 صفحه 5 تا صفحه 7)