روزوں کی اہمیت وفرضیت، فضائل رمضان

خطبات مسرور جلد ششم
358
(36)
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2008ء بمطابق 05 رتبوک 1387 ہجری تشسی بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ان آیات کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ أَيَّامًا
معْدُودَاتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيقُوْنَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ
مِسْكِيْنٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۔شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيّنتٍ مِّنَ الْهُدى وَالْفُرْقَان فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ
وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ اُخَرَ۔يُرِيْدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِيْ
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔( البقره : 187۔184)
جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ ہے:
اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے
لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو گنتی کے چند دن ہیں۔پس جو بھی تم میں سے مریض ہو یا سفر پر ہو تو
اسے چاہئے کہ وہ اتنی مدت کے روزے دوسرے ایام میں پورے کرے۔اور جولوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر
فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔پس جو کوئی بھی نفلی نیکی کرے تو یہ اس کے لئے بہت اچھا ہے اور تمہارا روزے رکھنا
تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور
پرا تارا گیا اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔پس جو بھی تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہوتو گنتی پوری کرنا دوسرے ایام
میں ہوگا۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گفتی کو
پورا کرو اور اس ہدایت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا کی اور تا کہ تم شکر کرو۔اور جب

خطبات مسرور جلد ششم
359
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔میں دعا کرنے والوں کی دعا کا جواب دیتا
ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت
پائیں۔آج کل ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان میں سے گزر رہے ہیں اور یہ مہینہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں،
روزوں کا مہینہ ہے اور جیسا کہ جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان سے واضح ہے کہ یہ روزے بغیر کسی مقصد کے نہیں
ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے تقویٰ میں ترقی ، ان کی روحانیت میں اضافہ، انہیں اپنے قرب سے نواز نے اور
انہیں دعاؤں کی قبولیت کے طریق اور حقیقت بتانے کے لئے ایک تربیتی کورس کے طور پر یہ روزے فرض فرمائے
ہیں۔پہلی آیت جو میں نے تلاوت کی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزے اس لئے فرض ہیں تا کہ تم تقویٰ
اختیار کر و یعنی ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آ جاؤ۔ایک حدیث میں آتا ہے، آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے۔(جامع ترمذی۔باب ما جاء فی فضل الصوم حدیث نمبر (764)
پس جب اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے روزے کو اپنی ڈھال بناؤ گے تو خدا تعالیٰ خود تمہاری ڈھال
بن جائے گا۔اور نہ صرف بڑے بڑے گناہوں سے بچائے گا بلکہ ہر قسم کے چھوٹے گناہوں سے اور چھوٹی چھوٹی
پریشانیوں سے بھی بچائے گا۔ہر شر سے بھی بچو گے اور نیکیاں کرنے کی توفیق بھی پاؤ گے۔لیکن شرط یہ ہے کہ اپنے
آپ کو ان تمام شرائط کا بھی پابند رکھو جو روزے کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس کے بارہ میں یہ حکم ہے کہ جب تم روزہ رکھو تو
تمہارے کان، آنکھ، زبان، ہاتھ اور ہر عضو بھی روزہ رکھے۔یعنی ڈھال فائدہ مند تبھی ہوگی جب اس کا استعمال بھی
آتا ہو گا۔صرف روزہ رکھنا، تقویٰ کے معیار حاصل نہیں کروا دے گا بلکہ اس کے لئے اپنے آپ
کی تربیت بھی کرنی ہو
گی ، اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا ، اپنے آپ کو ڈسپلنڈ (Disciplined) کرنا ہوگا، ان شرائط کا پابند کرنا ہوگا جوخدا تعالیٰ
نے رکھی ہیں۔جیسا کہ انگلی دو آیات سے بھی ظاہر ہے کہ مریض یا مسافر ہونے کی حالت میں روزہ جائز نہیں ہے بلکہ
ایسی حالت میں روزہ نہ رکھنے اور دوسرے دنوں میں پورا کرنے کا حکم ہے۔کیونکہ تقویٰ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی
کرنے میں ہے نہ کہ فاقہ کرنے میں۔پھر قرآن کریم کا پڑھنا، اس کے احکامات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے اور بے
شمار احکامات ہیں جو قرآن کریم میں درج ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا کہ قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک اوامر و نواہی اور
احکام الہی کی تفصیل موجود ہے اور کئی سو شاخیں مختلف قسم کے احکام کی بیان کی ہیں۔پس تقویٰ کا حصول اس ڈھال

360
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
کے پیچھے آنا ہے جو روزے کی ڈھال ہے اور جو دراصل خدا تعالیٰ کی ڈھال ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ روزے
کی جزا میں خود ہوں۔یہ حدیث قدسی ہے یعنی وہ حدیث جو آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بیان فرمائی
ہے۔پس اس ڈھال کا فائدہ تبھی ہو گا جب روزہ میں نفس کا مکمل محاسبہ کرتے ہوئے کانوں کو بھی لغو اور بری باتوں
سے انسان محفوظ رکھے۔ہر ایسی مجلس سے اپنے آپ کو بچائے جہاں دین کے ساتھ ہنسی اور ٹھٹھا ہورہاہو، دین کی باتوں
کا مذاق اڑایا جا رہا ہو۔جہاں ایسی مجالس ہوں جن میں دوسروں کی ، اپنے بھائیوں کی چغلیاں اور بدخوئیاں ہورہی
ہوں۔اپنی آنکھ کو ہرایسی چیز کے دیکھنے سے محفوظ رکھے جس سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔مثلاً مردوں
کو غض بصر کا
حکم ہے۔یعنی عورتوں کو نہ دیکھنے کا حکم ہے۔عورتوں کو مردوں کو نہ دیکھنے کا حکم ہے۔فضول اور لغوفلمیں جو آج کل وقت
گزاری کے لئے دیکھی جاتی ہیں ان سے بچنے کا حکم ہے۔ان دنوں میں یعنی روزے کے دنوں میں رمضان کے مہینے
میں یہ عادت پڑے گی تو امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ زندگی میں بھی روزوں سے فیض پانے والے ان چیزوں سے بھی
بچتے رہیں گے۔پھر زبان کا روزہ ہے۔زبان کا روزہ یہ ہے کہ زبان سے کسی کو بُرے الفاظ نہ کہوں کسی کو دکھ نہ دو تبھی تو دوسری
جگہ ایک حدیث میں یہ حکم بھی ہے کہ اگر تمہیں روزے کی حالت میں کوئی برا بھلا کہے یا سخت الفاظ سے مخاطب ہو یا
لڑائی کرنے کی کوشش کرے تو اِنِّی صَائِمٌ کہہ کے چپ ہو جاؤ اور جواب نہ دو۔( بخاری کتاب الصوم باب هل يقول اني صائم اذاشتم حدیث 1904)
یعنی میں تو روزہ دار ہوں ، تم جو بھی کہو ، میں تو کیونکہ اس تربیتی کورس میں سے گزر رہا ہوں جہاں ہر عضو کا روزہ
ہے اور میں تمہیں جواب دے کر اپنا روزہ مکروہ نہیں کرنا چاہتا۔اسی طرح ہاتھ کا روزہ ہے، کوئی غلط کام ہاتھ سے نہ کرو۔تقویٰ تو یہ ہے کہ کسی دوسرے کے لئے بھی کوئی ایسا کام
نہ کرو جس سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہو، یا غلط کام ہو، یا اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ نے غلط کہا ہو۔اب اگر کوئی سور نہ بھی
کھا تا ہو لیکن دوسرے کوکھلاتا ہے تو یہ نافرمانی ہے اور غلط کام ہے۔شراب نہیں بھی پیتا لیکن دوسرے کو پلاتا ہے تو یہ بھی
گناہ ہے۔آنحضرت ﷺ نے تو پلانے والے پر بھی لعنت بھیجی ہے۔پس روزہ ڈھال اُس وقت بنے گا، اللہ تعالیٰ کا
تقویٰ اختیار کرنے والا انسان اس وقت ہوگا، جب ان پابندیوں کو بھی اپنے اوپر لاگو کرے گا جو خدا تعالیٰ نے ایک
مومن پر روزہ کی حالت میں لگائی ہیں۔وہ ٹریننگ حاصل کرے گا جس کی وجہ سے ڈھال کا صحیح استعمال آئے گا۔ورنہ
روزہ رکھنا تو کوئی فائدہ نہیں دیتا۔یہ تو خود کو بھی دھوکہ دینے والی بات ہوگی اور خدا تعالیٰ کو بھی۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تمام لوازمات کے ساتھ روزہ نہیں رکھا جاتا ، تمام ان پابندیوں کا خیال نہیں

خطبات مسرور جلد ششم
361
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
رکھا جاتا جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے اور تمام اُن باتوں کو نہیں کیا جاتا جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم
فرمایا ہے تو تمہارے بھوکا رہنے کی خدا تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔( بخاری کتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور والعمل به في الصوم حدیث 1903)
پس ہم نے ان دنوں میں یہ ٹرینگ لینی ہے کہ اپنے آپ کو اُن پابندیوں میں جکڑنا ہے اس لئے تا کہ خدا تعالیٰ
پھر ہمیں تمام اوامر و نواہی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔تا کہ ہمارے ان اعمال
سے وہ راضی ہو جن کے کرنے کا اس نے حکم دیا ہے اور وہ ہمیشہ ہماری ڈھال بن کر رہے اور جس طرح دشمن کے ہر
حملے سے اپنے خاص بندوں کو محفوظ رکھتا ہے، ہمیں بھی بچائے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ جو رمضان کا مہینہ ہے، جو روزہ رکھنے کے دن ہیں، ہمیں اس طرف توجہ دلائی کہ ان
دنوں میں میری خاطر، میری رضا کے حصول کی خاطر، صرف ناجائز چیزوں سے ہی نہیں بچنا بلکہ کان، آنکھ، زبان،
ہاتھ کو تو ایک خاص کوشش سے معمولی سے بھی ناجائز کام سے بچا کر رکھنا ہے۔اس کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک مجاہدہ
تو کرنا ہی ہے لیکن جائز چیزوں سے بھی بچنا ہے۔ایک ایسا جہاد کرنا ہے جس سے تمہارے اندرصبر اور برداشت پیدا ہو
اور ڈسپلن پیدا ہو۔پھر یہ مجاہدہ ایسا ہو گا جو تمہاری روحانی حالتوں کو بہتر کرنے کا ذریعہ بنے گا۔اللہ کا قرب دلانے کا
ذریعہ بنے گا، دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ بنے گا۔یہ جو آخری آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے روزوں کے احکامات کے ساتھ ان
کے بعد بیان فرمایا ہے بلکہ اس آیت کے بعد بھی روزہ سے متعلقہ احکام ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے روزوں کے احکامات
اور ان کی تفصیلات کے ساتھ اس آخری آیت میں جو میں نے تلاوت کی انی قریب کا اعلان فرمایا اور یہ اعلان فرمانا
اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ میری طرف آنے کے لئے جب تم رمضان کے مہینہ سے فیض اٹھانے کی کوشش
کرو گے تو سن لو کہ یہ عبادت ایسی ہے جس کی جزائیں ہوں، اور جزا دینے کے لئے میں تمہارے بالکل قریب آچکا
ہوں۔پس اگر میرے بندے میری اس بات پر عمل کرتے ہوئے جو کہ وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سُبُلَنَا (العكوت : 70) یعنی اور وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے لئے مجاہدہ کرتے ہیں ، ہم ضرور
ان کو اپنے راستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشیں گے۔اور اللہ تعالیٰ نہ صرف آنے کی توفیق بخشتا ہے بلکہ ایسے آنے
والے کو پکڑنے کے لئے خود بھی اس کے قریب ہو جاتا ہے جو اس کے راستے میں جہاد کر رہا ہو اور روزہ جس کی جزا
خدا تعالیٰ خود ہے اس کا مجاہدہ کرنے والے کے بارے میں تو خدا تعالیٰ نے انی قریب کہہ کر خود ہی قریب ہونے کا
اعلان فرما دیا۔

خطبات مسرور جلد ششم
362
خطبہ جمعہ فرموده 5 ستمبر 2008
ایک دفعہ ہر بات سے بے پرواہ ایک عورت ادھر سے اُدھر بھاگتی پھر رہی تھی اور جو بچہ دیکھتی تھی اسے اپنے سینے
سے لگا لیتی تھی اور پیار کر کے اس کو دیکھ کر چھوڑ دیتی تھی۔آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ اُس عورت کا یہ عمل دیکھ
رہے تھے وہ عورت اپنے گمشدہ بچے کی تلاش میں تھی۔آخر جب اسے بچل گیا تو سینے سے لگا کر وہیں پر بیٹھ گئی اور پیار
کرنے لگی اور ایک سکون اس کے چہرے پر تھا۔آنحضرت ﷺ نے اسے دیکھ کر اپنے صحابہ سے فرمایا کہ جس طرح یہ
عورت بے چینی سے اپنے بچے کی تلاش کر رہی تھی اور تمام قسم کے خطرات سے لا پرواہ ہو کر اس کی تلاش میں تھی کیونکہ
وہ جگہ میدان جنگ تھی اور پھر جب بچہ مل گیا تو پر سکون ہو کر اسے لاڈ کرنے لگ گئی اور وہیں بیٹھ گی ، اور خوشی سے بے
حال ہوئی جا رہی تھی۔تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی طرف آنے اور نیکیوں کی راہ اختیار
کرنے سے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا یہ ماں خوش ہو رہی ہے۔پس جب ایسا پیار کرنے والا ہمارا خدا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم اُس کی طرف آنے کے لئے اس کے احکامات پر
عمل نہ کریں۔ایک ماں تو ایک بچے کی چند عارضی ضروریات کا خیال رکھنے والی ہے اور وہ بھی اپنے محدود وسائل کے
لحاظ سے۔ہمارا خدا جو رب العالمین ہے جو زمین و آسمان کا مالک ہے، جو تمام کائنات کا مالک ہے، جو لامحدود
خزانوں اور طاقتوں کا مالک ہے ، وہ جب اپنے بندے سے خوش ہو کر اُسے اپنے ساتھ چمٹاتا ہے تو پھر وہ کیا کچھ
نہیں کر سکتا یا نہیں کرتا۔پس یہ روزے اس کا قرب پانے کا ذریعہ ہیں اور دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ ہیں۔پس ان دنوں میں ہمارا کام
ہے کہ پہلے سے بڑھ کر چلا چلا کر ، گڑ گڑا کر اپنے رب کو پکاریں۔لیکن یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ صرف اپنے ذاتی مفاد اور
مقاصد کے لئے بوقت ضرورت اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے اسے نہیں پکارنا بلکہ اپنی پکار میں اس کی رضا کو
شامل رکھنا ہے۔اور اس کی رضا کیا ہے؟ فرماتا ہے فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا ہی۔پس چاہئے کہ وہ میری بات
پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں، اللہ تعالیٰ کی بات پر لبیک کہنا اس کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔جیسا کہ پہلے بھی
بیان ہو چکا ہے اور ایمان لانا، ایمان میں ترقی کرنا ہے۔مومن کا ہر قدم ترقی کی طرف بڑھنا چاہئے۔ایک جگہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ ( النساء: 137) اے
لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور رسول پر ایمان لاؤ۔پس صرف منہ سے ایمان لانا، یہ کہہ دینا کہ ہم ایمان لائے کافی
نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہارا اللہ اور رسول پر ایمان بڑھتا چلا جائے۔ہر روز ترقی کی طرف قدم اٹھتا چلا
جائے۔اور جب یہ صورت ہو گی تب ہی کامل ایمان کی طرف بڑھنے والا ایک مومن کہلا سکتا ہے اور اس کے لئے
مسلسل مجاہدے کی ضرورت ہے اور اسی لئے خدا تعالیٰ نے عبادتوں کا بھی حکم دیا ہے تا کہ یہ مجاہدہ جاری رہے اور تقویٰ

363
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
میں ترقی ہوتی رہے۔اور ہر سال روزہ بھی، رمضان کا مہینہ بھی اس مجاہدے اور ایمان میں ترقی کی ایک کڑی ہے۔پس ان دنوں میں ہر مومن کو اس سے بھر پور فیض اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس بات کا جائزہ لینے کے
لئے کہ ایمان میں ترقی ہے اور ایمان میں ترقی کا معیار دیکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ نشانی بتائی کہ اگر خالص ہو کر
میرے حضور آؤ گے ، روزے بھی میری خاطر ہوں گے، کوئی دنیا کی ملونی اس عبادت میں نہیں ہوگی ، خالص میری رضا
کا حصول ہوگا تو فرمایا أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ
مجھے پکارتا ہے اور یہ پکار اسی وقت سنی جائے گی جب ایمان میں ترقی کی طرف کوشش ہوگی۔ترقی کی طرف قدم بڑھیں
گے گویا دعاؤں کی قبولیت اس وقت ہوگی جب ایمان میں ترقی کی طرف قدم بڑھ رہے ہوں گے اور ایمان میں ترقی
اس وقت ہوگی جب خالص ہو کر خدا تعالیٰ کے احکامات کی پیروی اور اس کی عبادت کرنے کی کوشش ہورہی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
جب میرا بندہ میری بابت سوال کرے، پس میں بہت ہی قریب ہوں۔میں پکارنے والے کی دعا قبول کرتا
ہوں جب وہ پکارتا ہے۔بعض لوگ اس کی ذات پر شک کرتے ہیں۔پس میری ہستی کا نشان یہ ہے کہ تم مجھے پکارو اور
مجھ سے مانگو، میں تمہیں پکاروں گا اور جواب دوں گا اور تمہیں یاد کروں گا۔اگر یہ کہو کہ ہم پکارتے ہیں پر وہ جواب نہیں
دیتا تو دیکھو کہ تم ایک جگہ کھڑے ہو کر ایک ایسے شخص کو جو تم سے بہت دُور ہے پکارتے ہو اور تمہارے اپنے کانوں
میں کچھ نقص ہے۔وہ شخص تمہاری آواز سن کر تم کو جواب دے گا، مگر جب وہ دُور سے جواب دے گا تو تم باعث بہرہ
پن کے سن نہیں سکو گے۔پس جوں جوں تمہارے درمیانی پر دے اور حجاب اور دُوری دُور ہوتی جاوے گی تو تم ضرور
آواز کو سنو گے۔جب سے دنیا کی پیدائش ہوئی ہے اس بات کا ثبوت چلا آتا ہے کہ وہ اپنے خاص بندوں سے ہمکلام
ہوتا ہے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو رفتہ رفتہ بالکل یہ بات نابود ہو جاتی کہ اس کی کوئی ہستی ہے بھی؟ پس خدا کی ہستی کے ثبوت کا
سب سے زبر دست ذریعہ یہی ہے کہ ہم اس کی آواز کو سن لیں۔یاد یداریا گفتار“۔یا د یکھ لیں یا بات کر لیں۔پس آج
کل کا گفتار قائمقام ہے دیدار کا۔ہاں جب تک خدا کے اور اس کے سائل کے درمیان کوئی حجاب ہے اس وقت تک ہم
سن نہیں سکتے۔جب درمیانی پردہ اٹھ جاوے گا تو اس کی آواز سنائی دے گی“۔( الحکم۔جلد 8 نمبر 38-39 مورخہ 10-17 نومبر 1904 صفحہ 7-6 - بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول صفحہ 650)
پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ یہ درمیانی پر دے اور حجاب ہٹانے کی کوشش کریں۔اس کے قریب تر
آنے کی کوشش کریں۔یہ نہ ہو کہ رمضان میں تو قریب آنے کی کوشش ہو اور پھر اس کے بعد فاصلے اتنے بڑھ جائیں کہ
وہ پردے اور حجاب پھر راستے میں حائل ہو جائیں اور اگلے سال پھر نئے سرے سے مجاہدے کی کوشش ہو۔

364
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے یہ پردے اٹھانے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے
تا کہ قبولیت دعا کے نظارے ہمیشہ دیکھتے چلے جائیں اور اس کے لئے وہ دعا سب سے اہم ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حصول کے لئے ہے اور ان میں سب سے اول دعا اس کے دین کے غلبہ کی دعا ہے۔انسانیت کو خدا تعالیٰ کے آگے
جھکنے والا بنانے کے لئے دعا ہے۔آنحضرت ﷺ کے جھنڈے تلے دنیا کولانے کی دعا ہے۔یہ دعائیں ایسی ہیں جو
یقیناً خدا تعالیٰ کے پیار کو جذب کرنے والی دعائیں ہیں اور جب ایک مومن خدا تعالیٰ کے دین کا در در کھتے ہوئے اس
کے لئے دعائیں کر رہا ہو تو خدا تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق اپنے بندے کی ذاتی ضروریات کا بھی خیال رکھتا ہے اور
خود پوری فرماتا ہے۔پس آج کل یہ دعائیں ہر احمدی کو بہت زیادہ کرنی چاہئیں جو اس کے دین کے غلبہ کی دعائیں ہوں، جو
جماعت کے ہر فرد کے ایمان پر قائم رہنے کی دعا ہو۔آج رمضان کا پہلا جمعہ ہے۔یہ دن بھی بابرکت ہے اور یہ مہینہ
بھی بابرکت ہے۔یعنی قبولیت دعا کے دو موقعے جمع ہو گئے ہیں۔خدا تعالیٰ کو پکارنے کے دو موقعے میسر آگئے ہیں۔حدیث میں ہے کہ جمعہ کے دن جمعہ کے وقت ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جو بولیت دعا کی گھڑی ہوتی ہے۔(مسلم کتاب الجمعۃ باب فی الساعة التي في يوم الجمعۃ حدیث نمبر 1854)
پھر یہ بھی آتا ہے کہ عصر سے مغرب تک ایسا وقت ہوتا ہے، کوئی وقت ایسا آتا ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔پس آج کے دن اس برکت سے بھی فائدہ اٹھانے کی ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے۔عصر سے مغرب تک نوافل کا
تو وقت نہیں ہوتا لیکن ذکر الہی ہے ، اور دوسری دعائیں ہیں جو انسان کر سکتا ہے۔مسنون دعائیں ہیں یا اپنی زبان میں
دعائیں ہیں، یہ مانگنی چاہئیں تا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو اور ہم قبولیت دعا کے نظارے دیکھ سکیں۔آج کل
جماعت کو بھی مختلف جگہوں پر جو حالات پیش آرہے ہیں ، اس حوالے سے بھی بہت دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ
تعالیٰ کا فضل ہی ہے جو ہمیں ہر قسم کی مشکلات سے نکالے گا اور خدا تعالیٰ کا قرب عطا فرمائے گا اور قبولیت دعا کے
نظارے ہم دیکھیں گے۔انشاء اللہ۔پس اللہ تعالیٰ کے حضور خاص طور پر اور التزام سے یہ دعا کریں کہ وہ اسلام اور احمدیت کی فتح کے سامان ہماری
زندگیوں میں پیدا فرمائے۔ہم بہت کمزور ہیں، ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے۔ہماری غفلتوں کی پردہ پوشی فرمائے۔ہمیں اپنے قرب کے راستے دکھائے۔ہمارے لئے اپنی رضا کا حصول ہمارا مقصود بنادے اور یہ مقصد ہم حاصل کرنے
والے بھی ہوں۔ہم بہت کمزور ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے اللہ تعالیٰ کے وعدہ
نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ کہ رعب سے تیری مدد کی گئی، سے ہم بھی حصہ لینے والے ہوں تا کہ دشمن پر مسیح موعود کے رعب
کے نظارے ہم ہر وقت دیکھتے رہیں۔

365
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ آپ کی ذات سے ہنسی ٹھٹھا کرنے
والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔اور آپ کو الہا ما فرمایا کہ إِنَّا كَفَّيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِنِيْنَ کہ جو لوگ تجھ سے ٹھٹھا
کرتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں۔ہم ہمیشہ دیکھتے رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دشمنوں
نے جو بھی مذاق اڑانے یا ٹھٹھا کرنے کی کوشش کی تو دشمن کا جو انجام ہوا اس کے نظارے ہم نے دیکھے بھی اور سنے
بھی۔لیکن ہمیں یہ فکر ہونی چاہئے کہ ہماری کمزوریوں اور غلطیوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے وعدے کے پورے ہونے
کے دن کہیں آگے نہ چلے جائیں۔ہماری کمزوریاں دشمن کو استہزاء کا موقع نہ دیں۔اللہ تعالیٰ ہماری پردہ پوشی فرماتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ہمیں اپنے جلال اور عظمت کے نظارے دکھائے۔آنحضرت ﷺ کی عظمت و
عزت کو ہم جو مسیح محمدی کے غلام ہیں، ہمیں حقیقی غلاموں کا نمونہ بناتے ہوئے ہماری زندگیوں میں دنیا کے ہر شہر اور ہر
گلی میں قائم ہوتا ہوا دکھائے۔ہماری کمزوریاں، ہماری
کوتاہیاں ، ہماری ستیاں
کبھی ہمیں خدا تعالیٰ کے فضلوں سے
دُور نہ کر دیں۔اللہ تعالیٰ محض اور محض اپنے فضل سے ہمارے کمزور جسموں کو وہ طاقت عطا فرمائے جس سے ہم اس کے
دین کی عظمت کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی محبت ہمارے دلوں میں اس طرح
قائم فرما دے جس طرح اللہ اور اس کا رسول چاہتے ہیں اور جس کے لئے آنحضرت ﷺ نے ہمیں یہ دعا سکھائی
ہے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ۔اللَّهُمَّ اجْعَلْ
حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَمَالِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ
(جامع ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر 3490)
اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس کی محبت جو تجھ سے محبت کرے اور ایسا عمل جو تیری محبت کے
حصول کا ذریعہ بنے۔اے اللہ ! میرے دل میں اپنی محبت پیدا کر دے جو میرے اپنے نفس سے زیادہ ہو، میرے مال
سے زیادہ ہو، میرے اہل وعیال سے زیادہ ہو، اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔پس یہ محبت ہے جو ہمارے ہر عمل کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنادے گی۔اللہ تعالیٰ کے تمام احکام پر
ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاطر عمل کرنے والے ہوں گے۔اللہ کرے کہ ہم اپنی نفسانی خواہشات کو خدا تعالیٰ کی محبت کی
وجہ سے دبانے والے ہوں۔مال سے محبت ہمیں اللہ تعالیٰ کی عبادتوں اور اس کی محبت سے
کبھی غافل نہ کرے۔بیوی
بچوں، عزیز رشتہ داروں کی محبت اللہ تعالیٰ کی محبت سے ہمیں کبھی غافل نہ کرے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ (المنافقون: 10) یعنی
تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔اور آخرین کے زمانے میں یہ زیادہ ہونا
تھا۔پھر دنیا کے لالچ مال کے لالچ کے نئے نئے طریقے ایجاد ہو جانے تھے۔پس اس زمانہ میں ان چیزوں سے بچنا

خطبات مسرور جلد ششم
366
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 ستمبر 2008
اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو سب محبتوں پر غالب کرنا ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کا خاص قرب دلاتی ہے۔پھر اس دعا میں ٹھنڈے پانی کی مثال دی۔ایک پیاسا جس کو پانی کی تلاش ہو اور کہیں پانی میسر نہ ہو۔یہاں
تک حالت پہنچ جائے کہ غشی کی کیفیت ہونے لگے۔اس وقت وہ پانی کے ایک گھونٹ کے لئے بھی اپنی ہر چیز قربان
کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔لیکن ایک حقیقی مومن کو آنحضرت ﷺ نے یہ دعا سکھائی کہ اس وقت جو تمہیں پانی کا
ایک گھونٹ میسر آ جائے
، وہ تم جتنی بڑی نعمت سمجھتے ہو۔جو ٹھنڈے پانی کا ایک گھونٹ تمہیں نعمت لگتا ہے، اللہ تعالیٰ کی
محبت اس سے زیادہ تمہارے دل میں قائم ہونی چاہئے۔آپ خود یہ دعامانگا کرتے تھے۔آپ نے یہ دعائیں مانگ کر
اپنا اُسوہ ہمارے سامنے قائم فرمایا اور نہ صرف دعائیں کیں بلکہ عمل سے بھی اُسوہ قائم فرمایا۔پس ان دنوں میں دین کی سر بلندی کے لئے ، احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے غلبہ کے لئے ، آنحضرت ﷺ کا
جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے خالص ہو کر دعائیں مانگیں اور ساتھ ہی جب ہم اپنے لئے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل
کرنے کے لئے دعائیں مانگیں گے تو یہ باتیں ہمیں خدا تعالیٰ کے قریب تر لانے والی ہوں گی۔ہمیں تقویٰ میں
بڑھانے والی ہوں گی۔اگر اس رمضان میں ہم میں سے ہر ایک اس مقصد کو حاصل کر لے۔اللہ تعالیٰ کا قرب اور پیار
حاصل کرلے۔تقویٰ میں ترقی کرنے والا بن جائے تو ان قریب کی آواز سننے والا بھی بن جائے گا اور اُجِيْبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے نظارے بھی دیکھنے والا بن جائے گا۔کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ یعنی تا کہ وہ ہدایت پا جائیں کہہ کر اس بات کا اعلان فرمایا ہے کہ جب نیک اعمال ہوں گے ایمان میں ترقی
ہوگی ، دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہوگی تو وہ مومن ہدایت یافتہ ہو جائے گا اور ہدایت یافتہ کے لئے اللہ تعالیٰ کا اعلان ہے
کہ وہ ایسے خالص مومن کی پکار کا جواب دیتا ہے۔پس اے مسیح محمدی کے غلامو! آپ کے درخت وجود کی سرسبز شاخو! اے وہ لوگو! جن کو اللہ تعالیٰ نے رشد و
ہدایت کے راستے دکھائے ہیں۔اے وہ لوگو! جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں قوم کے ظلم کی وجہ سے مظلومیت
کے دن گزار رہے ہو، اور مظلوم کی دعائیں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بہت سنتا ہوں تمہیں خدا تعالیٰ نے موقع دیا ہے
کہ اس رمضان کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہوتے ہوئے اور ان تمام باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کے حضور
دعاؤں میں گزار دو۔یہ رمضان جو خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کا پہلا رمضان ہے، خدا تعالیٰ کے حضور اپنے سجدوں
اور دعاؤں سے نئے راستے متعین کرنے والا رمضان بنا دو۔اپنی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنے والا رمضان
بنادو۔اپنی آنکھ کے پانی سے وہ طغیانیاں پیدا کر دو جو دشمن کو اپنے تمام حربوں سمیت خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے
جائیں۔اپنی دعاؤں میں وہ ارتعاش پیدا کرو جو خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کرتی چلی جائے کیونکہ مسیح محمدی کی کامیابی کا
راز صرف اور صرف دعاؤں میں ہے۔

367
خطبہ جمعہ فرموده 5 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
خدا تعالیٰ جوان دنوں میں ساتویں آسمان سے نیچے اترا ہوتا ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنی آغوش میں لے
لے اور اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے ہم اپنی زندگیوں میں پورے ہوتے
ہوئے دیکھ لیں۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔آمین
یہ جو شہادتیں ہوئی ہیں اور جس اذیت کے دور سے بعض جگہ جماعت گزر رہی ہے اس کے پیچھے بھی
فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا کی آوازیں آرہی ہیں۔خدا دشمنوں کو کبھی خوش نہیں ہونے دے گا۔ان کی خوشیاں عارضی
خوشیاں ہیں۔ہرشہادت جو کسی بھی احمدی کی ہوئی ہے، پھول پھل لاتی رہی ہے اور اب بھی انشاء اللہ تعالیٰ پھول پھل
لائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 39 مورخہ 26 ستمبر تا2 اکتوبر 2008، صفحہ 5 تا صفحه 7)

آج 10 میں سے 10 باقی