رمضان کی اہمیت وفضائل، استغفا ر اور رحمت و مغفرت الٰہی
خطبات مسرور جلد ششم
381
(38)
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
فرمودہ مورخہ 19 ستمبر 2008ء بمطابق 19 رتبوک 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
یہ رمضان کا مہینہ ہے ، یوں لگتا ہے کہ کل شروع ہوا تھا، بڑی تیزی سے یہ دن گزر رہے ہیں۔دوسرا عشرہ بھی
اب دو تین دن تک ختم ہونے والا ہے اور پھر آخری عشرہ شروع ہو جائے گا۔ایک روایت میں رمضان کی اہمیت یوں بیان ہوئی ہے، آنحضرت ﷺ نے فرما یا هُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ
وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَآخِرُهُ عِلْقٌ مِّنَ النَّارِ -
(الجامع شعب الایمان بلیتی جلد5- باب فضائل شهر رمضان الباب الثالث والعشرون ، باب في الصيام حديث نمبر 363 مكتبة الرشد رياض طبع دوم 204 )
یعنی وہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کا ابتدائی عشرہ رحمت ہے اور درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اور آخری عشرہ
جہنم سے نجات دلانے والا ہے۔اس حدیث کی مختلف روایات ہیں، کچھ ذرا تفصیل کے ساتھ ہیں اور کچھ مختصر لیکن یہ جو تینوں عشروں کی اہمیت
بیان کی گئی ہے وہ ہر ایک میں مشترک ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ اس وقت دوسرے عشرے سے ہم گزر رہے
ہیں۔اس کے ابھی دو تین دن باقی ہیں اور پھر انشاء اللہ تعالیٰ تیسرا عشرہ شروع ہوگا، جس کے متعلق اس روایت کے
مطابق کہا جاتا ہے کہ آگ سے نجات کا عشرہ ہے۔اس وقت میں موجودہ عشرہ جو مغفرت کا عشرہ ہے اس کے بارہ میں
اور پھر آخری حصہ کے بارہ میں کچھ بیان کروں گا۔مغفرت تو بہ اور آگ سے نجات کے بارہ میں مختلف حوالوں سے
ہمیں جو توجہ دلائی گئی ہے وہ بیان کرتا ہوں۔استغفار کا حکم ایک ایسا حکم ہے جو اللہ تعالیٰ نے خود بھی مومنوں کو دیا اور انبیاء کے ذریعہ سے بھی کہلوایا اور مومنین
کو استغفار کی طرف توجہ دلائی۔انبیاء کو کہا کہ مومنوں کو استغفار کی طرف توجہ دلا ؤ اور جب اللہ تعالیٰ مومنوں کو
وَاسْتَغْفِرُوا الله" یعنی اللہ سے بخشش مانگو، کا حکم دیتا ہے تو ساتھ ہی یہ بھی فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَّهَ غَفُوْرٌ رَّحِيمٌ
,,
66
یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ یہ اعلان آنحضرت ﷺ سے بھی
کرواتا ہے کہ مومنوں کو بتا دو کہ یہ مہینہ بخشش کا مہینہ ہے اور خود بھی اس بارہ میں یہ کہ رہا ہے کہ بخشش میرے سے
مانگو میں بخشوں گا۔بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہوں تو اللہ تعالیٰ پھر بخشتا بھی ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ کے
خطبات مسرور جلد ششم
382
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
بندے بخشش مانگتے ہوئے اس کے آگے جھکیں اور بخشے نہ جائیں۔اصل میں تو یہ رحمت ، بخشش اور آگ سے نجات
ایک ہی انجام کی کڑیاں ہیں اور وہ ہے شیطان سے دُوری اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنا۔اللہ تعالیٰ کی
رحمت سے ہی ایک انسان کو روزے رکھنے کی توفیق ملاتی ہے۔عبادت کی بھی توفیق ملتی ہے۔اس کی رضا حاصل کرنے
کے لئے جائز کام چھوڑنے کی بھی توفیق ملتی ہے۔تو اللہ تعالیٰ تمام پچھلی کو تا ہیاں ،غلطیاں اور گناہ معاف فرماتے ہوئے
ایسے انسان کو پھر اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لیتا ہے۔یہ مغفرت بھی خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہی ہے۔مغفرت
کے بعد خدا تعالیٰ کی رحمت ختم نہیں ہوتی بلکہ مغفرت اور تو بہ کا تسلسل جو ہے یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل سے
جاری ہوتا ہے اور جب یہ تسلسل جاری رہتا ہے تو ایک انسان جو خالصتا اللہ تعالیٰ کا ہونے کی کوشش کرتا ہے پھر اس سے
ایسے افعال سرزد ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کو جذب کرنے والے ہوں۔ایسے اعمال صالحہ بھی بجالاتا ہے جن کے
بجالانے کا خدا تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے اور نتیجتا پھر آگ سے نجات پاتا ہے۔جب تسلسل کے ساتھ استغفار اور گناہوں سے بچنے کی کوشش ہو، اللہ تعالی کی رحمت کا اُس استغفار کی وجہ سے
مومن نظارہ کر رہا ہو، اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں سے فیض پا رہا ہو تو پھر وہ نجات پا گیا۔پھر اس کو آگ کس طرح چھو
سکتی ہے۔پس یہ رمضان کے تین عشرے جو بیان ہوئے ہیں یہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور اعمال سے مشروط
ہیں۔صرف رمضان کا مہینہ یا سحری اور افطاری کے درمیان کھانا نہ کھانا انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت مغفرت اور آگ
سے نجات کا حقدار نہیں بنا دیتا۔پس جب خدا تعالیٰ اپنے بندے کو ان باتوں کے حاصل کروانے کے لئے رمضان کے
مہینے میں ایک خاص ماحول پیدا فرماتا ہے، شیطان کو جکڑ دیتا ہے اور دعائیں سننے کے لئے اپنے بندوں کے قریب ہو
جاتا ہے تو پھر ان کے حصول کی بندوں کو زیادہ سے زیادہ کوشش بھی کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ قرآن شریف میں یہ جو خدا نے فرمایا ہے کہ اے بندو ! مجھ
سے ناامید مت ہو۔میں رحیم وکریم اور ستار اور غفار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اس طرح
کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں۔اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ درحقیقت میں محبت
میں ان سے زیادہ ہوں۔اگر تم میری طرف آؤ گے تو میں سارے گناہ بخش دوں
گا اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول کروں
گا اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ تو میں دوڑ کر آؤں گا۔جو شخص مجھے ڈھونڈے گا وہ مجھے پائے گا اور جو
شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازے کو کھلا پائے گا۔میں تو بہ کرنے والے کے گناہ بخشتا ہوں ، خواہ
پہاڑوں سے زیادہ گناہ ہوں۔میر ارحم تم پر بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے کیونکہ تم میری مخلوق ہو۔میں نے تمہیں پیدا
کیا ہے ، اس لئے میر ارحم تم سب پر محیط ہے۔پس اللہ تعالیٰ جو عام حالات میں اتنا رحم کرنے والا ہے تو رمضان میں اس کی رحمت کس طرح برس رہی ہوگی
اس کا تو کوئی اندازہ ہی نہیں کرسکتا۔
383
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس خوش قسمت ہیں ہم میں سے وہ جنہوں نے رمضان کے ان گزرے دنوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور
مغفرت سے فائدہ اٹھایا۔ابھی بھی وقت ہے ان دنوں سے فیض پانے کا ،۔جب انسان عاجز ہو کر اس کی طرف جھکتا
ہے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرتا
جس طرح میں کرتا ہوں۔جو شخص مجھے ڈھونڈے گا وہ مجھے پائے گا۔پس اللہ کی رحمت کے حصول کے لئے مغفرت
کے حصول کے لئے اسے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بھی اعلان کر رہا ہے کہ جو تلاش میں آئے گا عام حالات
میں بھی لیکن خاص طور پر ان دنوں میں، وہ میرا دروازہ کھلا ہوا پائے گا۔میں چھپا ہوا نہیں ،سامنے ہوں اور دروازہ بھی
کھلا ہے۔قرآن کریم میں جب رمضان کے روزوں کی تاکید کی گئی تو ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قریب کا لفظ
استعمال کیا۔تو اللہ تعالیٰ قریب ہے اور دروازہ کھلا ہوا ہے۔فرماتا ہے آؤ اور میری مغفرت کی پناہ میں آ جاؤ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا تو مخلوق کے لئے عام حالات میں بھی غضب بہت کم ہے اور رحم زیادہ ہے۔ان دنوں
میں تو اور بھی بڑھ کر رحمت کے دروازے کھولتا ہوں اور مغفرت میں ڈھانپ لیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ کہہ کر کہ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا (النساء:65) کہ وہ ضرور اللہ تعالیٰ کو
تو بہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پاتے ، اس پر ایک طرح کا افسوس کا اظہار کیا ہے کہ میں جواننا رحیم وکریم
ہوں ہمیں تو یہ قبول کرنے والا ہوں ، اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹنے والا ہوں لیکن انسان پھر بھی اپنے نفس پر ظلم کرنے
والا ہے اور بخشش طلب نہیں کرتا۔پس اللہ تعالیٰ کا بار بار مختلف ذریعوں سے استغفار کی طرف توجہ دلا نا یہ بتارہا ہے کہ بندے کی استغفار اللہ تعالیٰ
کی رحمت کو ضرور بالضرور جذب کرتی ہے۔وہ لوگ غلط ہیں جو کہتے ہیں کہ استغفار انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتی جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا۔یہ آنحضرت ﷺ کی حدیث بھی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب
بندہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔اسی طرح قرآن کریم میں خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وَالَّذِيْنَ
جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : 70) اور وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم ضرور انہیں
اپنے رستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشیں گے۔پس استغفار اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کا ایک رستہ ہے۔لیکن استغفار
ہے کیا ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اس کے معنے بیان کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:
استغفار کے حقیقی اور اصلی معنی یہ ہیں کہ خدا سے درخواست کرنا کہ بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو اور خدا
خطبات مسرور جلد ششم
384
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
فطرت کو اپنی طاقت کا سہارا دے اور اپنی حمایت اور نصرت کے حلقہ کے اندر لے لے۔سو اس کے یہ معنی ہیں
کہ خدا اپنی قوت کے ساتھ شخص مستغفر کی فطرتی کمزوری کو ڈھانک لے“۔ریویو آف ریلیجنز جلد 1 نمبر 5 مئی 1902ء صفحہ 188-187)
یعنی جو استغفار کر رہا ہے اس کی فطرتی کمزوری کو ڈھانک لے۔اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ بشری کمزوری کبھی ظاہر
نہ ہو۔انسان ہے، بشر ہے کمزوریاں ظاہر ہوتی ہیں۔شیطان ہر وقت حملے کی تاک میں ہے۔جب انسان روحانی لحاظ
سے کمزور ہوتا ہے تو شیطان فوراً حملہ کرتا ہے۔اس لئے شیطان سے بچنا اسی وقت ممکن ہے جب مسلسل انسان استغفار
کرتار ہے اور مسلسل خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش میں رہے تبھی اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت کے حلقے میں
ایک انسان رہ سکتا ہے۔ورنہ جیسا کہ ایک جگہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ شیطان تو انسان کی رگوں میں خون کے
ساتھ دوڑ رہا ہے جہاں کمزوری آئی شیطان نے حملہ کیا۔پس یہ مغفرت اور بخشش کے دن تبھی ہمیں فائدہ دیں گے جب ہم ان دنوں کے فیض کو اپنی زندگیوں کا حصہ
بنانے کی کوشش کریں گے۔اپنی کمزوریوں پر نظر رکھتے ہوئے استغفار سے اُن کا علاج کرتے رہیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ
کے حلقے میں رہیں۔ورنہ جس طرح بعض بیماریاں انسانی جسم میں علاج کے باوجود مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں بلکہ
ڈورمنٹ (Dormant) ہو جاتی ہیں یعنی بظاہر ان کے اثرات نہیں لگتے لیکن کسی وقت دوبارہ ایکٹو (Acitve) ہو
کر وہ بیماریاں پھر ابھر آتی ہیں۔جب کوئی بیماری آئے جسم کمزور ہو تو ایسی سوئی ہوئی بیماریاں پھر جاگ اٹھتی ہیں اور
حملہ کرتی ہیں اسی طرح انسان کی نفسانی ، روحانی، اخلاقی بیماریاں ہیں۔اگر انسان اللہ تعالیٰ کے حکموں
پر مکمل چلنے کی
کوشش نہ کرتا رہے، استغفار اور تو بہ سے اپنی ان حالتوں کو ، ان بیماریوں
کو اللہ تعالیٰ کی مدد سے دبائے نہ رکھے تو پھر یہ
اپنے اثرات دکھا کر انسان
کو پہلی حالت کی طرف لے جانے کی کوشش کرتی ہیں۔پس استغفار صرف گناہوں سے بخشش کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ آئندہ گناہوں سے بچانے کے لئے بھی
ضروری ہے تا کہ فطرتی کمزوری کمزور پڑتی جائے اور انسان مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی رضا پر قدم مارنے والا ہو۔یہ اللہ
تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ ایک تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلسل کوشش کے ساتھ اور ہمیشہ کوشش کے ساتھ استغفار کی طرف
متوجہ رہنے کا حکم فرمایا اور پھر سال میں ایک دفعہ ہمیں ایک intensive یا جامع قسم کے پروگرام سے گزارتا ہے تا کہ
ہم اللہ تعالیٰ کا مزید قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ایک دفعہ جب اس کے حلقے میں آگئے تو اس حلقے کے اندر جو
مزید درجے ہیں، انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔پس اس ٹارگٹ کو سامنے رکھتے ہوئے جب ہم اللہ تعالیٰ کی
بخشش کے طالب ہوں گے تو تبھی یہ عشرہ جو گزررہا ہے ہمارے گناہوں اور غلطیوں کو ڈھانکتے ہوئے ہمیں اللہ تعالیٰ
کے قریب لانے والا ہوگا۔اگر صرف یہی مطلب لیا جائے کہ اس عشرے میں روزے رکھ کر نماز میں پڑھ کر یا کچھ فل
385
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 ستمبر 2008
ادا کر کے پھر سارا سال بھول جائیں کہ رمضان میں کیا کیا تھا۔تو پھر تو یہ مغفرت کا عشرہ نہیں بن سکتا۔پس اس مہینے اور
اس عشرے سے ہم تبھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تبھی کامیاب ہو کر گزر سکتے ہیں جب ہم یہ عہد کریں اور کوشش کریں کہ جو
گزشتہ گناہ اور غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ہم نے اعادہ نہیں کرنا۔تو یہی حقیقی استغفار ہے اور وہ تو بہ ہے جو اللہ تعالیٰ ہم
سے چاہتا ہے۔استغفار اور تو به عموماً دولفظ استعمال ہوتے ہیں۔ان میں فرق کیا ہے؟ یہ تھوڑا سا بتا دیتا ہوں۔جیسا کہ ہم میں
سے ہر ایک قرآن کریم پڑھتا ہے، جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ لفظ استعمال فرمائے ہیں، جیسا کہ فرماتا ہے وَاَنِ
اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْه (هود :4) اور تم اپنے رب سے استغفار کرو۔پھر اس کی طرف تو بہ کرتے ہوئے
جھکو
اس
ضمن میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : 'یا درکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی
ہیں۔ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے۔دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 348 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یعنی استغفار وہ ہتھیار ہے جس سے شیطان کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور تو بہ اس ہتھیار کا استعمال کرنا ہے۔یعنی ان
عملی قوتوں کا اظہار جس سے شیطان دُور رہے۔ہمارا نفس کبھی مغلوب نہ ہو اور اس کے لئے وہ نیکیاں اور اعمال کرنے
کی مسلسل کوشش ضروری ہے جن کے کرنے کا ہمیں خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے، ورنہ استغفار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔بخشش کا
حصول ممکن نہیں۔ایک روزہ دار نمازیں بھی پڑھ رہا ہے، نوافل بھی ادا کر رہا ہے ، قرآن کریم کی تلاوت بھی کر رہا ہے
اگر ممکن ہو اور وقت ہو تو درس بھی سن لیتا ہے۔لیکن اگر اُن احکامات پر عمل نہیں کر رہا جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بھائیوں کے
حقوق کے بارے میں قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں تو یہ حقیقی توبہ استغفار نہیں ہے ، روزوں سے حقیقی فیض پانے کی
کوشش نہیں ہے۔حقیقی فائدہ تبھی ہو گا جب استغفار سے جو قوت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کا اللہ تعالیٰ کے
لئے خالص ہوتے ہوئے استعمال کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے گناہوں کو ڈھانکنے کی جو قوت عطا کی ہے ، جن گناہوں کو
دُور کرنے کی توفیق بخشی ہے، استغفار کرتے ہوئے اپنے دل کو ایک انسان نے گناہوں سے جو خالی کیا ہے تو فوری طور
پر انہیں نیکیوں سے بھرنے کی کوشش کی جائے۔اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کی جائیں۔ورنہ اگر دل کا برتن نیکیوں
سے خالی رہا تو شیطان پھر اسے انہیں غلاظتوں سے دوبارہ بھر دے گا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ
امَنُوْا تُوْبُوْا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا (التحریم: 9) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف خالص توبہ کرتے
ہوئے جھکو۔پس وہی استغفار دائمی بخشش کا سامان کرتا ہے جس کے ساتھ خالص تو بہ ہو، جس کو پھر انسان نیکیوں سے بھرتا
چلا جائے۔حقوق
اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا ہمیشہ خیال رکھے۔ایک مسلسل کوشش کرے۔
خطبات مسرور جلد ششم
386
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
خالص توبہ کے لئے کیا کچھ کرنا ضروری ہے؟ اس کے لئے تین باتوں کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔پہلی بات یہ کہ ہر برائی کا تصور اور اس کی خواہش سب سے پہلے انسان کے دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔پس جب
تک اپنے ذہن کو پاک رکھنے کی کوشش نہیں ہوگی ، اس وقت تک تو بہ خالص نہیں ہو سکتی۔منہ سے اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي
مِنْ كُلَّ ذَنْبِ وَاتُوْبُ إِلَيْهِ کچھ فائدہ نہیں دیتا جب تک ذہن بھی اس کے ساتھ نہ چل رہا ہو۔اور پھر دوسری چیز یہ کہ اگر کوئی برائی یا بدی ہو ہی گئی ہے یا ذہن پہ خیال غالب آ گیا ہے، نکل نہیں رہا تو اس کو
نکالنے کی کوشش کے ساتھ اس پر ندامت اور پریشانی انسان کو ہونی چاہئے اور گناہوں میں صرف بڑے گناہ نہیں
ہیں۔ہر قسم کی برائی، دوسروں کے حقوق کی تلفی کسی کو بُرے الفاظ کہنا یہ سب برائیاں ہیں اور توبہ کی قبولیت سے دور
لے جانے والی ہیں۔کئی لوگ مقدموں میں دوسروں کے حق مارنے کی کوشش کرتے ہیں یہاں تک کہ سگے بھائی ایک دوسرے کے
حقوق مارنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔میاں بیوی ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں۔تو اس قسم کی
حرکتیں کر کے پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی امید رکھنا اور سمجھنا کہ ہم تو بہ کر رہے ہیں ، یہ بالکل غلط خیال ہے۔انسان کی
خام خیالی ہے۔سچی اور خالص تو بہ اس وقت کہلائے گی جب اگر کوئی چھوٹی سی بھی غلطی ہو جاتی ہے تو اس پر ندامت اور
پریشانی کی انتہا ہو جائے۔اور پھر تیسری بات، تو بہ کرنے والے کا ارادہ پکا اور مصم ہو کہ میں نے ہر قسم کی برائیوں کو چھوڑنا ہے۔اس
استغفار کے ساتھ اگر صرف یہی خیال ہو کہ یہ رمضان بخشش کا مہینہ ہے اس میں کچھ عرصہ برائیوں سے بچ جاؤ۔دوسروں کے حقوق کے تلفی سے احتراز کرو۔رمضان کے بعد دیکھی جائے گی تو اللہ تعالیٰ جو دلوں کا حال جاننے والا ہے
ایسے لوگوں کی مغفرت کی طرف توجہ نہیں دیتا۔اللہ تعالیٰ نے تو صاف فرما دیا ہے کہ توبتہ النصوح کرو یعنی خالص تو بہ
کرو۔کوئی دھو کے والی بات نہ ہو۔خدا تعالیٰ کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔جب یہ تین باتیں تو بہ کرنے والا اپنے اندر پیدا کرے گا تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ اسے سچی توبہ کی توفیق عطا کرے گا۔یہاں تک کہ وہ سیئات اس سے قطعاً زائل ہو کر اخلاق حسنہ اور
اوصاف حمیدہ اس کی جگہ لے لیں گے اور یہ فتح ہے اخلاق پر۔اس پر قوت اور طاقت بخشا اللہ تعالیٰ کا کام ہے کیونکہ
تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے۔تو یہ بچی تو بہ جو برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیتی ہے اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بھی فرمایا ہے۔فرماتا ہے مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأَوْلَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيَاتِهِمْ
حَسَنتٍ۔وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (الفرقان:71) یعنی جو تو بہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے پس
387
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 ستمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
یہی وہ لوگ ہیں جن کی بدیوں کو اللہ تعالیٰ خوبیوں میں بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پس یہ انقلاب لانے کی ضرورت ہے کہ پہلے ذہنوں کو پاک رکھنے کے لئے استغفار کے ساتھ جہاد کیا جائے۔پھر چھوٹی سے چھوٹی برائی پر بھی احساس ندامت اور شرمندگی ہو اور پھر مضبوط قوت ارادی چاہئے کہ چاہے جو بھی
حالات ہوں ، جو بھی لالچ ملے برائیوں کے قریب نہیں جانا اور اپنے ہر فعل اور عمل کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے تابع کرنے
کی کوشش کرنی ہے اور یہ جو روزے کے دن میسر آئے ہیں جس میں انسان برداشت اور قربانی کی ٹریننگ کی کوشش کرتا
ہے اور روزے کی برکات سے فیض پانے کے لئے یہی کوشش کام آئے گی اور یہ کوشش کرنی چاہئے تو پھر ہی بخشش کا
عشرہ بخشش کے سامان کرے گا۔اور صرف درمیانی عشرہ ہی نہیں بلکہ اگلا عشرہ بھی بخشش کے سامان کرے گا اور صرف
رمضان کا مہینہ نہیں بلکہ آئندہ آنے والا ہر مہینہ اور ہر سال بلکہ ہر سال کا ہر دن بخشش کے سامان کرے گا۔پس اس
روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے جو آنحضرت ﷺ کے اس ارشاد کے پیچھے ہے کہ درمیانی
عشرہ بخشش کا سامان کرنے والا۔لا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : عقل کیونکر اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ بندہ تو سچے دل
سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم و رحیم واقع
ہوئی ہے وہ بندہ سے بہت زیادہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔اسی لئے قرآن شریف میں خدا تعالی کا نام۔۔۔تاب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔سو بندہ کا رجوع تو پشیمانی اور ندامت اور تذلل اور انکسار کے ساتھ ہوتا ہے
اور خدا تعالیٰ کا رجوع رحمت اور مغفرت کے ساتھ“۔چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد نمبر 23 صفحہ 133-134)
پس خوش قسمت ہیں ہم میں سے وہ جو حقیقی استغفار کرنے والے اور خالص تو بہ کرنے والے ہیں اور رمضان
کے بابرکت مہینے میں اس کے اثرات اپنے پر دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کی مغفرت اور رحمت کے نظارے دیکھنے والے
ہیں۔اگر سستیاں ہوتی ہیں تو بندوں کی طرف سے، اگر کوتاہیاں ہوتی ہیں تو بندوں کی طرف سے ورنہ جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بندے سے بہت زیادہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔بلکہ
اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہی یہ ہے کہ بندہ اس کے پاس آئے اور وہ اس کی تو بہ کرے جیسا کہ فرمایا وَاللهُ
يُرِيْدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ (النساء: 28) اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر شفقت کرے اور تو بہ قبول کرتے ہوئے جھک جائے۔پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ جس کام کو اپنے لئے اللہ تعالیٰ نے خود چنا ہے اور اللہ تعالیٰ چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے پورا
نہ کرے۔پس یہ بندے کا کام ہے کہ استغفار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے پھر دیکھے اللہ تعالیٰ کس طرح اس کی
طرف بڑھتا ہے۔
خطبات مسرور جلد ششم
388
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
پس اس ماہ میں جب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش پہلے سے بہت بڑھ کر اس کے بندوں پر نازل ہو رہی ہے
ہمیں چاہئے اس سے فیض پانے کی حتی المقدور کوشش کریں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو سامنے رکھیں کہ وَمَنْ
تَابَ وَعَمِلَ صَالِحاً فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا (الفرقان : 72) اور جو کوئی تو بہ کرے اور نیک اعمال بجالائے تو
وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف حقیقی تو بہ کرتے ہوئے رجوع کرتا ہے۔پس حقیقی تو بہ کے ساتھ اعمال صالحہ کا بجالا نا بھی
مشروط ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا۔پس جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ درمیانی عشرہ کو بخشش کا عشرہ بنایا ہے تو یہ
اس وقت اثر دکھائے گا جب ہم اپنے تمام اعمال اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع کرنے کی کوشش کریں گے۔پس استغفار اور نیک اعمال جب ہمیں رمضان کے آخری عشرے میں داخل کریں گے تو پھر یہ اللہ تعالیٰ کے
رسول کے مطابق آگ سے آزاد کرانے کا عشرہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کہ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ
يَسْتَغْفِرُوْنَ (الانفال :34) اللہ ایسا نہیں ہے کہ انہیں عذاب دے جبکہ وہ بخشش کے طالب ہوں۔اللہ تعالیٰ تو مختلف ذریعوں سے ہمیں سمجھاتا رہتا ہے۔پرانے لوگوں کے واقعات بیان کر کے، انبیاء کے
واقعات بیان کر کے، انبیاء کے ذریعہ نصائح فرما کر کہ کس کس طرح تم میری بخشش طلب کر سکتے ہو اور کس طرح میں
پہلی قوموں سے سلوک کرتا رہا ہوں اور اب بھی کروں گا۔ظاہر ہے جب انسان ایک خاص توجہ کے ساتھ حقوق اللہ اور
حقوق العباد ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہو ، اپنی نمازوں کی بھی حفاظت کر رہا ہو، نوافل سے بھی انہیں سجا رہا ہو، استغفار
بھی کر رہا ہو، اور دوسرے نیک اعمال بجالانے کی بھی کوشش کر رہا ہو یہاں تک کہ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ اگر
اس سے کوئی جھگڑے، اُسے برا بھلا کہے تو وہ بالکل جواب نہ دے اور یہ کہہ کے چپ ہو جائے کہ میں روزہ دار ہوں،
میں تو اس ٹریننگ میں سے گزر رہا ہوں اور میری یہ کوشش ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکامات کو اپنی زندگی کا حصہ بناؤں۔تو
لازماً ایسا شخص پھر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر لے وہ آگ سے یقیناً نجات پا جاتا
ہے اور اس کی جنت میں داخل ہوتا ہے۔جیسا کہ اس حدیث کے شروع میں جس کا میں نے حوالہ دیا تھا اس کی تفصیل
میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو شخص کسی بھی اچھی خصلت کو اس مہینہ میں اپناتا ہے یعنی کوئی بھی اچھا فعل کرتا ہے، کام کرتا ہے،
نیکی کو اپنا تا ہے وہ اس شخص کی طرح ہو جاتا ہے جو جملہ فرائض ادا کر چکا ہو، جتنے اس کے ذمہ فرض ہیں اس نے ادا کر
دیئے ہوں۔اور جس نے ایک فریضہ اس مہینے میں ادا کیا وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے ستر فرائض رمضان کے
علاوہ ادا کئے اور رمضان کا مہینہ صبر کرنے کا مہینہ ہے اور صبر کا اجر جنت ہے۔یہ مؤاخات اور اخوت کا مہینہ ہے یعنی
دوسرے کے غم میں شریک ہونا، دوسروں سے نرمی سے پیش آنا ، دوسروں کو معاف کرنا۔آپس میں محبت، پیار اور بھائی
چارے کو قائم کرنا اور یہ سب باتیں پھر حقوق العباد اور اعمال صالحہ کی طرف لے جانے والی ہیں۔بلکہ یہ ان کی
وضاحت ہی ہیں۔
خطبات مسرور جلد ششم
389
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 ستمبر 2008
اور جب یہ ساری باتیں جمع ہو جائیں تو ایسے لوگوں کو آنحضرت ﷺ نے آگ سے بچنے کی خوشخبری دی ہے اور
مسلسل نیکیوں پر قائم رہنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور اپنے خلاف ہونے والے ظلموں پر صبر کرنے کی
وجہ سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے جنت کی خوشخبری دی ہے۔عموماً رمضان میں پاکستان میں بھی اور بعض دوسرے ممالک میں بھی جہاں ان نام نہاد علماء نے اپنا اثر قائم
کر کے مسلمانوں کو غلط راستے پر ڈالا ہوا ہے احمدیوں پر ظلم اور زیادتی کے نئے سے نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں جو
ہمیں نظر آتے ہیں۔جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبے میں بھی کہا تھا احمدیوں کو جذباتی، روحانی، مالی اور جانی تکلیفیں
اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔لیکن ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی تعلیم دی ہے کہ صبر کا
دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔اور پھر رمضان میں تو خاص طور پر اُس مومن کو جو نیک اعمال بجالا رہا ہے اور صبر کا مظاہرہ
کر رہا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول جنت کی بشارت دے رہے ہیں۔اس لئے اس تربیتی مہینے میں تو خاص طور پر ہر
احمدی کو دعاؤں ، استغفار، نوافل اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور جنت کو اپنے قریب تر لانے کی
کوشش کرنی چاہئے۔اور ایسے ہی اعمال کرنے والے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے عمل کرتے ہیں انہیں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجَزَاهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةَ وَحَرِيْرًا (الدھر: (13) اور ان کے نیکیوں پر قائم رہنے اور صبر کرنے
کی وجہ سے انہیں جنت اور ریشم عطا کیا جائے گا۔پس آج اگر احمدیوں پر ظلم ہورہے ہیں تو ہم میں سے ہر ایک جانتا
ہے کہ یہ ظلم ہم پر اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرنے کی وجہ سے ہو رہا ہے کہ آنے والے امام کو ہم نے مان لیا، اس وجہ سے ہم
پر ظلم ہورہا ہے تو دشمن کو یہ ظلم کرنے دیں اور صبر سے کام لیں کہ اس سے ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں
گے۔ظالموں کو جو اللہ تعالیٰ نے انذار کیا ہے اس سے قرآن کریم بھرا پڑا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ ان آگ
لگانے والوں سے کیا سلوک کرے گا۔لیکن ان دنوں میں ہمارا یہ بھی فرض بنتا ہے کہ انسانیت کے لئے بالعموم اور اُمت
مسلمہ کے لئے بالخصوص رحم کی دعا کریں۔بعض احمدی سمجھتے ہیں کہ ان ظالموں کے بعد دعا نہیں ہوسکتی۔لیکن ہمیشہ ہمیں
یا درکھنا چاہئے کہ مسلمانوں کی اکثریت گو دین کے معاملے میں پُر جوش تو ہے لیکن دین کے علم سے بالکل نا واقف
ہے یا معمولی علم رکھنے والے ہیں یا علماء سے خوفزدہ ہیں۔اور یہ جو دین کے نام نہاد عالم ہیں یہ لوگ ہیں جو انہیں غلط
راستوں پر ڈال رہے ہیں۔پس رمضان کے اس آخری عشرے میں صبر کا انتہائی مظاہرہ کرتے ہوئے، دعاؤں اور نوافل پر زور دیتے
ہوئے ، استغفار اور تو بہ کرتے ہوئے ، نیک اعمال بجالاتے ہوئے ، تقویٰ پر ہمیشہ چلنے کا عہد کرتے ہوئے ، آگ سے
دور ہونے والے اور جنت کو حاصل کرنے والے بننے کی کوشش کریں۔ہمیں اس رمضان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان لوگوں میں شامل ہونے کی کوشش کرنی چاہئے جن کے
بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأُزُ لِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ (الشعراء:91) اور جنت متقیوں کے قریب کر دی جائے
گی۔دُور نہیں ہوگی۔هَذَا مَا تُوْعَدُونَ لِكُلِّ اَوَّابِ حَفِيْظ ( سورة ق : 33) یعنی یہ ہے وہ جس کا تم وعدہ دیئے گئے
خطبات مسرور جلد ششم
390
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
تھے۔یہ وعدہ ہر اس شخص سے ہے جو خدا کے آگے جھکنے والا ہے۔اپنے اعمال کی حفاظت کرنے والا ہے ، اس سے یہ
وعدہ ہے۔جو احکام شریعت اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں ان پر عمل کرنے والا ہے اس سے یہ وعدہ ہے۔تو رمضان سے ہم
میں سے ہر ایک کو اس طرح گزرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس طرح اللہ اور رسول مہر
نے گزرنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں آخری عشرہ میں بھی یہ برکات سمیٹتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا اور اس کی جنت میں داخل
ہونے والا بنائے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج پھر جمعہ کے بعد میں جنازہ ہائے غائب پڑھاؤں گا۔ایک تو افسوسناک اطلاع یہ ہے، جیسا کہ میں نے
پچھلی دفعہ درخواست دعا کی تھی کہ ہمارے ایک بھائی شیخ سعید احمد صاحب جن کو اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے احمدیت کی
دشمنی کی وجہ سے گولیاں ماری گئی تھیں، وہ ہسپتال میں کافی زخمی حالت میں تھے۔وہ 12 دن ہسپتال میں رہنے کے بعد
آخر پھر جانبر نہ ہو سکے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔اور انہوں نے بھی شہادت کا رتبہ پایا۔اس شہید نے بھی
نوجوانی کی عمر میں اپنا خون پیش کیا۔ان کی 42 سال عمر تھی اور ان کی شادی گزشتہ سال ہی ہوئی تھی اور اس حملے کے
دوران جب یہ ہسپتال میں تھے، اس عرصے میں ہی ان کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت بھی ہوئی۔یہ تھوڑی دیر کے لئے
ہوش میں آئے تھے تو ان کو بتایا گیا کہ آپ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے تو وہ کچھ اظہار نہیں کر سکتے تھے لیکن ان کی
آنکھوں میں ذرا نمی سی آگئی۔اس خاندان میں جس کے یہ نو جوان شیخ سعید صاحب ہیں پہلے بھی تین شہادتیں ہو چکی ہیں۔ان کے والد شیخ
بشیر صاحب کو زہر دے کر احمدیت کی وجہ سے مارا گیا ، شہید کیا گیا۔پھر ایک بھائی شیخ محمد رفیق صاحب اور ان کے
ماموں پروفیسر ڈاکٹر شیخ مبشر احمد صاحب کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔شیخ مبشر احمد صاحب کو تو اس سال کے شروع
میں شہید کیا گیا۔شیخ سعید صاحب بھی بڑے خاموش طبع انسان تھے، ہمیشہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ رہتی تھی ، انتہائی مخلص
خادم دین اور دعوت الی اللہ کا بہت شوق رکھتے تھے۔1990ء میں مولویوں نے ان کے خلاف فوج کو شکایت کی جس
پر انہیں گرفتار کیا گیا اور پھر ضمانت پر رہائی ہوئی۔جیسا کہ میں نے بتایا، ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا
ہیں اور والدہ ہیں۔ان کی عمر 72 سال ہے۔ان کے لئے بھی بڑھاپے میں یہ صدمہ بڑا بھاری ہے۔ان سب کو
دعاؤں میں یاد رکھیں۔گزشتہ جمعہ کو جب میں نے دو شہداء کا ذکر کیا تھا تو ڈاکٹر منان صدیقی صاحب کا ذکر ان کی علاقہ میں واقفیت
اور بعض کا موں کی وجہ سے تھا اور دوسرے ضلع میر پور خاص بھی بہت بڑا ضلع ہے جہاں جماعت بھی بڑی ہے اس کے
مقابلے میں نواب شاہ کا ضلع چھوٹا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کس سے کیا سلوک کرنا ہے، شہادت کا درجہ تو
بہر حال دونوں نے لیا۔گزشتہ دنوں مجھے بعض افسوس کے خط آ رہے تھے تو ان میں سے ایک اچھلے بھلے پڑھے لکھے
خطبات مسرور جلد ششم
391
خطبه جمعه فرموده 19 ستمبر 2008
نے صرف ڈاکٹر صاحب کے افسوس کا ذکر کیا، حالانکہ اگر میرے سے افسوس کرنا ہی ہے تو پھر تو دونوں شہداء کا افسوس
کرنا چاہئے تھا۔سیٹھ صاحب سے بھی میری ذاتی واقفیت تھی ، بڑے خاموش طبع اور کام کرنے والے، دین کا جذ بہ و
شوق رکھنے والے کا رکن تھے۔میں جب بھی نوابشاہ گیا ہوں، کئی مرتبہ گیا ہوں، خاص طور پر ملنے کے لئے آتے تھے،
میٹنگ کرتے تھے ، جماعتی کاموں میں مشورہ لیتے تھے اور پھر ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔تو بہر حال میں اس
بارے میں تھوڑی سی وضاحت کرنا چاہتا تھا۔آج دوسرا جنازہ غائب جوا بھی ادا ہو گا وہ ایک ہماری سیرئین (Syrian) بہن مروہ الغالول صاحبہ ہیں۔یہ
پیدل جارہی تھیں ان کو پیچھے سے کسی ٹرک یا گاڑی نے ٹکر ماری اور کچھ عرصہ یہ ہسپتال میں رہیں اور پھر ان کی وفات ہو
گئی۔24 سال ان کی عمر تھی اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ بھی ہماری عربی ویب سائیٹ أَجْوِبَة عَنِ الْإِيْمَانِ
میں بڑی محنت سے کام کر رہی تھیں اور ہر مشکل کام انہوں نے اس میں کیا۔پھر اسی طرح الاسلام ویب سائیٹ پر زکوۃ
کے موضوع پر انگریزی میں لکھی گئی ایک کتاب کا انہوں نے عربی میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اس ترجمے کی تکمیل کے بعد
دراصل یہ اس کو کتابی شکل دینے کے لئے پریس میں جا رہی تھیں ، تو حادثے کا شکار ہو گئیں۔بہت نیک خاتون
تھیں۔تقومی شعار تھیں، خدمت کا جذبہ رکھنے والی تھیں۔اکثر کہتی تھیں کہ مجھے دین کا کام ملتا چلا جائے۔یہاں ان
کے منگیتر محمد ملص صاحب ہیں جو ایم ٹی اے العربیہ میں کام کر رہے ہیں۔عنقریب ان کی شادی ہوئی تھی۔بہر حال جو اللہ کی تقدیر۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور پیچھے رہنے
والوں کوصبر اور حوصلہ دے۔ایک تیسرا جنازہ غائب ہوگا یہ بھی سیر ئین (Syrian) ہیں سامی قزق صاحب۔ان کی چند روز قبل وفات ہوئی
ہے۔یہ بھی فلسطین کے ایک مخلص احمدی خضر قزق صاحب کے بیٹے تھے اور نو جوانی میں ہی یہ بڑا جذ بہ رکھنے والے
انسان تھے۔1996ء میں برطانیہ میں جلسہ میں شمولیت کے لئے آئے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ سے
ملاقات ہوئی اور حضور رحمہ اللہ سے جو شفقت کا سلوک دیکھا تو اس کے بعد ایمان میں یہ اور بھی بڑھ گئے اور واپس جا
کر اپنا ایک مکان تھا جو جماعتی ضروریات کے لئے انہوں نے بغیر کرایہ کے جماعت کو دے دیا اور کہا کہ میں جماعت
کے لئے دے رہا ہوں اس لئے کوئی پیسہ وصول نہیں کروں گا۔جب یہ جلسہ پر آئے تھے تو کہتے ہیں اب جلسہ پر آ
کے مجھے پتہ لگا کہ جماعت احمدیہ کیا چیز ہے۔بہت نیک طبع ملنسار انسان تھے۔غریبوں کی مدد کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ
ان کے درجات بلند کرے اور ان کی اولاد کو بھی احمدیت کے زیور سے آراستہ کرے۔ان کو توفیق دے کہ وہ بھی
جماعت میں شامل ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شمارہ 41 مورخہ 10 اکتوبر 2008 ء تا16اکتوبر 2008 صفحہ 5 تا8 )