جرمنی میں جماعت اور مسجد کی تاریخ۔ مسجد خدیجہ (برلن)
خطبات مسرور جلد ششم
422
(42)
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2008ء بمطابق 17 راخاء 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد خدیجہ۔برلن ( جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ان آیات کی تلاوت فرمائی:
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَآتَى الزَّكَوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا
الله فَعَسَى أُولئِكَ اَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ - (سورة التوبة : 18)
وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ۔أَوْلَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ
حَكِيمٌ۔(سورة التوبة: 71)
الحمد للہ، اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر اپنے فضل کی بارش کا ایک اور قطرہ آج اس مسجد کی صورت میں ہم پر
گرایا ہے۔ملک کے مشرقی حصہ میں یہ ہماری پہلی مسجد ہے۔برلن شہر جو یہاں کا دارالحکومت بھی ہے اس کی ایک اپنی
اہمیت ہے۔جرمنی اور خاص طور پر اس شہر میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ حقیقی اسلام کا پیغام پہنچنے کی تاریخ جیسا کہ آپ
جانتے ہیں 86 سال پرانی ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں یہاں احمدی مبلغین آئے تھے اور ان کی
رپورٹوں کے مطابق جرمن قوم میں بڑی سعادتمندی پائی جاتی تھی اور حقیقی اسلام کو سمجھنے کی طرف ان کی اُس وقت توجہ
تھی۔بہر حال یہاں اس شہر میں اور اس ملک میں جو ابتدا ئی مبلغین آئے تھے ان کی جو کوششیں تھیں، ان کا بھی میں
ذکر کر دیتا ہوں کیونکہ اس مسجد کی تعمیر کے ساتھ ان کی یادیں وابستہ ہیں۔یہاں احمدیت کی ترقی کے بارے میں اس
شہر سے بھی اور اس ملک سے بھی کسی حد تک وہ پُر امید تھے، یہ ان کی بعض رپورٹوں سے پتہ لگتا ہے اور میں یہ ذکر اس
لئے کرنا چاہتا ہوں تا کہ نو جوانوں ، بچوں اور نئے آنے والوں کو بھی جو اس ملک میں رہ رہے ہیں یا دنیا کے کسی بھی
ملک میں رہتے ہیں اپنی تاریخ کا کچھ پتہ لگے، تا کہ ان مبلغین کے لئے دعا کی طرف بھی توجہ پیدا ہو جو ہمارے ابتدائی
مبلغین تھے جنہوں نے شروع میں بڑی قربانیاں کیں اور مختلف ممالک میں گئے۔جو اپنے ملکوں سے نکلے تھے اور
پھر مختلف جگہوں پر رہے۔اس زمانہ میں جماعت کے مالی وسائل تو بہت اچھے ہیں اور اُس زمانے میں تو وسائل بھی
423
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
نہیں تھے لیکن ان لوگوں کی احمدیت کے لئے بے لوث خدمت کا جذبہ اور انتھک محنت انہیں وسائل نہ ہونے کے
با وجود ہر جگہ متعارف کروادیتی تھی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان لوگوں کی دعاؤں کی طرف بہت توجہ تھی اور اس وجہ سے
وہ جماعت کی ترقی کے بارے میں پر امید بھی بہت زیادہ تھے۔1922ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جرمنی میں مشن کے قیام کا فیصلہ فرمایا اور مولوی مبارک
علی صاحب بنگالی بی اے کے بارے میں یہ فیصلہ ہوا کہ وہ جرمنی جائیں اور وہاں مشٹن کا آغاز کریں۔مولوی مبارک
علی صاحب 1920ء سے لندن میں بطور مبلغ کے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے
ارشاد پر 1922ء میں وہ لندن سے برلن آگئے۔پھر آپ کی معاونت کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے ملک غلام فرید صاحب ایم اے کو بھی جرمنی جانے کے لئے منتخب فرمایا اور وہ بھی 26 نومبر 1923ء کو قادیان
سے جرمنی کے لئے روانہ ہوئے اور 18 دسمبر 1923ء کی صبح یہاں برلن پہنچے۔جرمنی پہنچ کرمحترم مولوی مبارک علی صاحب کی ابتدائی کوششوں کو خدا تعالیٰ کے فضل سے کس قدر کامیابی نصیب
ہوئی۔اس کے بارہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 2 فروری 1923ء کے خطبہ میں فرمایا کہ ان کی
رپورٹیں نہایت امید افزا ثابت ہوئیں بلکہ ان کو تو اس ملک میں کامیابی کا اس قدر یقین ہو گیا کہ وہ متواتر مجھے لکھ رہے
ہیں کہ وہاں فوراً ایک مسجد اور مکان بنوایا جائے اور یہ اس طرح ممکن ہے کہ چھ ماہ میں خود وہاں چلا جاؤں۔یعنی حضرت
خلیفہ اسی الثانی کو کہا کہ آپ خود وہاں آ جا ئیں جسکے نتیجہ میں نہیں جد کا میابی کی امیدہے کہ قیل عرصہ میں دنیا
میں اہم تغیرات ہو سکتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو خود جرمنی جانے پہ انشراح نہیں تھا لیکن دوسری تجویز کے
متعلق آپ نے فرمایا کہ ان کی اس درخواست کو کہ اس جگہ فوراً ایک مسجد اور سلسلہ کا ایک مکان بن جائے تو بہت
کامیابی کی امید ہے نظر انداز کر دینا میرے نزدیک سلسلہ کے مفاد کو نقصان پہنچانے والا تھا۔اس لئے میں نے اس
کے متعلق ان کو تاکید کر دی ہے کہ وہ فور زمین خرید لیں۔چنانچہ حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہدایت موصول ہونے پر
مولوی مبارک علی صاحب نے اس طرف توجہ دی اور فوری طور پر بران شہر میں دوا یٹر زمین خریدی گئی۔برلن میں مسجد کے لئے زمین کا انتظام ہو جانے پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 2 فروری
1923ء کو یہ تحریک فرمائی کہ مسجد برلن کی تعمیر احمدی خواتین کے چندہ سے ہو۔اس کے لئے حضور نے 50 ہزار روپیہ
تین ماہ میں اکٹھا کرنے کا اعلان فرمایا۔لجنہ اماءاللہ کے قیام کے بعد یہ سب سے پہلی مالی تحریک تھی جس کا خالصتاً تعلق
مستورات سے تھا۔اس تحریک میں احمدی خواتین کے صحیح نظرکو یکسر اتنا بلند کر دیا کہ ان میں اخلاص وقربانی اور فدائیت
اور للہیت کا ایساز بر دست ولولہ پیدا ہوگیا کہ جس کی کوئی مثال نہیں تھی۔
424
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
اُس وقت تو ہند و پاکستان ایک تھا۔وہاں کی لجنہ نے ، خاص طور پر قادیان کی لجنہ نے ایسی مثال قائم کی کہ اس
سے پہلے وہاں کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔اُس زمانہ میں جو ایک انقلابی صورت پیدا ہوئی تھی لجنہ کی ایکٹیوٹیز
(activities) میں اور خاص طور پر اس تحریک کے لئے قربانی میں، ایسی قربانیاں قرون اولیٰ میں نظر آتی ہیں اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اُس زمانے کی جو جاگ لگی ہوئی ہے، آج تک اس کی مثالیں ملتی رہتی ہیں۔اُس وقت احمدی
عورتوں نے نقد ر میں اور طلائی زیورات حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی خدمت میں پیش کئے۔پہلے دن ہی 8 ہزار روپے
نفذ اور وعدوں کی صورت میں قادیان کی احمدی عورتوں نے یہ وعدہ پیش کیا اور یہ رقم عطا کی اور 2 ماہ کے تھوڑے سے
عرصہ میں 45 ہزار روپے کے وعدے ہو گئے اور 20 ہزار روپے کی رقم بھی وصول ہوگئی۔پھر کیونکہ اخراجات کا زیادہ
امکان پیدا ہو گیا تھا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے اس کی مدت بھی بڑھا دی اور ٹارگٹ بڑھا کے 70 ہزار روپے کر دیا
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی عورتوں نے اس وقت 72 ہزار 700 کے قریب رقم جمع کی۔بہر حال خلاصہ یہ ہے کہ
5 اگست 1923ء کو مسجد برلن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جس میں جرمنی کے وزیر داخلہ اور وزیر برائے رفاہ عامہ، ترکی اور
افغانستان کے سفراء، متعدد اخبار نویس اور بعض دیگر معززین شامل تھے اور مہمانوں کی تعداد 400 تھی اور احمدی اس
زمانے میں صرف چار تھے۔یہ اُس وقت حال تھا لیکن اتنے وسیع تعلقات تھے۔یہ تھی اُس وقت کے مبلغین کی کوشش
کہ اتنے وسیع تعلقات تھے اور یہ سب بڑی بڑی شخصیات اُس وقت مسجد کی بنیاد کے لئے تشریف لائیں اور بہر حال
مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا۔لیکن کیونکہ اقتصادی حالات یہاں کے بہت خراب ہو گئے تھے، جنگ عظیم کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوا تو وہی
جو خیال تھا کہ 50-60 ہزار میں مسجد بن جائے گی اس کا اندازہ خرچ 15لاکھ روپیہ پرلگایا گیا۔اتنے اخراجات پورے
کرنا جماعت کے وسائل کے لحاظ سے بہت ناممکن تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فیصلہ فرمایا کہ دومراکز کو چلانا بہت
مشکل ہے، ایک لندن والا بھی اور ایک برلن میں بھی تو 1924ء میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ برلن مشن کو ان حالات کی وجہ
سے بند کر دیا جائے کیونکہ مالی وسائل بھی نہیں ہیں اخراجات بھی نہیں پورے ہو سکتے ، حالات یہاں بہت خراب ہو گئے
تھے۔لیکن وہ جو عورتوں نے ، احمدی خواتین نے قربانیاں کی تھیں ، وہ رقم حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر لندن بھیج دی
گئی اور وہاں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد فضل لندن تعمیر ہوئی۔پھر یہاں 1948ء میں دوبارہ شیخ ناصر احمد صاحب
آئے تھے جنہوں نے ہمبرگ میں مشن شروع کیا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا کہ سفر کی سہولتیں بھی ہیں اور جماعت کے مالی حالات
بھی بہت بہتر ہیں۔اُس زمانے میں سمندری سفر ہوتا تھا۔مکرم ملک غلام فرید صاحب کو سفر میں 22 دن لگے تھے۔یہ
وہی حضرت ملک غلام فرید صاحب ہیں جنہوں نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ اور مختصر نوٹس جن کی بنیاد حضرت
خطبات مسرور جلد ششم
425
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نوٹس پر ہے اور اسی طرح انگریزی کا ترجمہ وتفسیر فائیو والیوم‘ Five)
(Volumes بھی انہوں نے کیا ہوا ہے۔گو اس کے لئے ایک کمیٹی تھی لیکن اس کا زیادہ کام اور اکثر کام آپ نے کیا
اور حضرت ملک صاحب بڑے پڑھے لکھے اور انگریزی علم پر بڑی مہارت رکھتے تھے۔انہوں نے قرآن کریم کے
الفاظ کی ڈکشنری بھی تیاری کی تھی لیکن وہ شائع نہیں ہو سکی۔اب گزشتہ سال اس کو مکمل کر کے شائع کروایا گیا ہے اور
ملک صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔اسی طرح مولوی مبارک علی صاحب
کا بھی تعارف کرا دوں۔وہ ابتدائی مبلغ تھے یہاں آئے۔انہوں نے
1909ء میں حضرت خلیفتہ اسی الاول کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تھے اور 1917 ء میں
جب حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وقف زندگی کی تحریک فرمائی تو جن 63 نو جوانوں نے اپنے نام پیش کئے
اُن میں مولوی مبارک علی صاحب بھی تھے۔آپ نے 1969ء میں بنگلہ دیش میں وفات پائی۔بوگرا (Bogra) میں
مدفون ہیں۔تو یہ تھے دوا بتدائی مبلغ جو یہاں آئے اور ان کے تعلقات با وجود وسائل کی کمی کے کس قدر وسیع تھے، یہ میں
آپ کو بتا چکا ہوں۔اب جو مر بیان اور مبلغین ہیں ان کو بھی اپنے جائزے کے لئے پرانے مبلغین کے جو واقعات اور رپورٹیں ہیں
وہ ضرور پڑھنی چاہئیں تو بہر حال ان بزرگوں نے یہاں انتھک محنت کی۔اُس وقت تو حالات کی وجہ سے جیسا کہ میں نے بتایا کہ مسجد باوجود کوشش کے نہ بن سکی۔لیکن قادیان اور
ہندوستان
کی لجنہ کی جو قربانی تھی وہ رائیگاں نہیں گئی۔اُس رقم سے مسجد فضل تعمیر ہو گئی اور آج اس مسجد کی جو تاریخی اہمیت
ہے وہ بھی سب پر واضح ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اُس وقت کی احمدی خواتین کی قربانی اتنی سچی تھی اور اس کی قبولیت کے
لئے دعائیں اس درد کے ساتھ انہوں نے کی ہوں گی کہ ایک مسجد تو انہوں نے اپنی زندگی میں بنالی اور دوسری مسجد کی
تعمیر میں ہو سکتا ہے آج ان کی نسلیں شامل ہوئی ہوں۔لیکن بہر حال وہی جذ بہ جوان ابتدائی خواتین کی قربانی کا تھا وہ
آج بھی کچھ حد تک لجنہ میں دین کی خاطر قربانی میں ہمیں نظر آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ان کی دعائیں تھیں
جنہوں نے اپنی نسلوں میں بھی یہ جذبہ پیدا رکھا۔یہ مسجد جو اس وقت موجودہ مسجد ہے 17 لاکھ یورو میں تعمیر ہوئی ہے۔جس میں سے 4لاکھ یورو کے علاوہ
13 لاکھ جرمنی کی لجنہ نے دیا ہے اور 4 لاکھ جو باہر سے آیا ہے اس میں سے بھی زیادہ بڑا حصہ لجنہ UK کا ہے۔17 لاکھ یورو کو اگر آپ پاکستانی روپوں میں بدلیں، یہ میں پاکستانیوں کے لئے بتا رہا ہوں تو 19 کروڑ روپے کے
قریب بنتا ہے۔پس آج یہ قربانی کرنے والیاں جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں تو فیق دی کہ یہ مسجد تعمیر کرسکیں۔
426
خطبه جمعه فرمودہ 17 اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
اس مسجد کے کچھ کوائف بھی بیان کر دیتا ہوں۔اس زمانے میں تو دوا یکڑ رقبہ مل گیا تھا لیکن اس کا یہ گل پلاٹ،
4 ہزار 790 مربع میٹر ہے جو ایک ایکڑ سے کچھ زیادہ ہے اور اس پر جو رقبہ تعمیر کیا گیا ہے وہ ایک ہزار 8 مربع میٹر
ہے۔اسی طرح با وجود پابندیوں کے 13 میٹر مینارہ کی اجازت مل گئی۔168 مربع میٹر کے دو ہال ہیں یعنی کل 336
مربع میٹر کے مسجد کے ہال ہیں۔اس میں 4 کمروں کا ایک فلیٹ ہے۔اس کے علاوہ جو گھر بنائے گئے ہیں، ایک دو
کمروں کا ہے۔ایک کمرے کا گیسٹ ہاؤس شامل ہے۔4 دفتر ہیں۔لائبریری ہے۔کانفرنس کا کمرہ ہے اور بچوں کے
لئے ایک چھوٹا سا پارک بنانے کا ان کا ارادہ ہے۔تھوڑی سی پارکنگ بھی ہے۔جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اس کی
مخالفت بھی یہاں بہت ہوئی لیکن آہستہ آہستہ لگتا ہے مخالفت اب ٹھنڈی پڑتی جارہی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ایک وقت
آئے گا کہ خود ہی ٹھنڈی ہو جائے گی جب یہاں سے انشاء اللہ تعالیٰ امن، پیار اور محبت کا پیغام دنیا میں ہر طرف پھیلے گا۔یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ آج جب دنیا دوبارہ اقتصادی بحران کا شکار ہے۔مہنگائی یورپ میں بھی بڑھ رہی
ہے لیکن ایک تو یہ ہے کہ اس مہنگائی کے باوجود اللہ تعالیٰ نے لجنہ کو توفیق دی کہ انہوں نے جو قربانی کی وہ رنگ لائے
اور پھل لائے اور اس کا نتیجہ ہم آج دیکھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والیوں کو بے انتہا جزا دے۔ان
سب کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔یہ نظارے ہمیں دنیا میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔اس طرح بڑھ چڑھ
کر احمدی قربانیاں کر رہے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ بھی عجیب اتفاق ہے جیسا کہ میں نے کہا کہ 1923
ء میں برلن کی مسجد کی تعمیر شروع کی گئی تھی تو خوفناک اقتصادی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے
تعمیر نہیں ہوسکی۔لیکن اللہ
تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے مسیح کی جماعت کو اس انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس لئے جو آج کل دنیا میں
اقتصادی حالات ہورہے ہیں ان حالات سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے مسجد کی تعمیر کی تو فیق بھی عطا فرما دی اور مکمل بھی ہو
گئی۔باوجود تمام اقتصادی حالات کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس جذبہ سے احمدی قربانی کرتے ہیں مجھے امید ہے
اللہ تعالیٰ انشاء اللہ احمدیوں کے روپے میں ہمیشہ برکت ڈالتا رہے گا۔کسی نے مجھے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے
ریٹرن (Return) داخل کرائے تو ٹیکس کے محکمہ والے اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھے کہ تمہارے گھر کا خرچہ
تمہارے چندے سے کم کس طرح ہو سکتا ہے۔تو ایسے لوگ بھی ہیں جن کے گھر کے خرچ ان کے چندوں کی ادائیگی
سے کم ہیں۔پس یہ وہ روح ہے جو ہر جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے والی ہے کہ اپنے خرچ کم کر کے بھی قربانی
کرنی ہے۔اس روح کو قائم رکھنا اور قربانی کی توفیق ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہر احمدی کا فرض ہے۔حقیقی مومن
کبھی اس رُوح کو نہ مرنے دیتا، نہ اس پر فخر کرتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اس نے آپ پر کیا اس پر اس
کے آگے جھکتے چلے جائیں اور خود بھی اس مسجد کی تعمیر کا حق ادا کریں اور اپنی نسلوں کی بھی اس رنگ میں تربیت
کریں کہ وہ مسجد کا حق ادا کرنے والی ہوں۔احمدی عورتوں کو خاص طور پر آج اس حوالے سے یہ بات یا درکھنی
427
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
چاہئے کہ جو قربانی انہوں نے کی ہے اس کا فائدہ بھی ہو گا جب اس سے ہمیشہ فیض اٹھاتے چلے جانے کی کوشش کریں
گی اور وہ کوشش تبھی کامیاب ہوگی جب اپنے بچوں کی تربیت اس نہج پر کریں گی جس کی تلقین خدا تعالیٰ نے ہمیں فرمائی
ہے اور ان کا مسجد سے تعلق جوڑیں گی۔اسی طرح مرد بھی یا درکھیں کہ عورتوں نے اس مسجد کی تعمیر سے جو احسان آپ پر کیا ہے اس کا حق اسی طرح ادا ہو
سکتا ہے۔بہت سارے مرد کہیں گے کہ پیسے تو ہم سے ہی لئے تھے، بے شک لئے ہوں گے لیکن پھر دینا بھی بڑی
قربانی ہے۔بہر حال اس کا حق اس طرح ادا ہوسکتا ہے، احسان کا بدلہ تب اثر کر سکتا ہے جب آپ مسجد کا حق ادا کرنے
والے ہوں گے۔برلن کی مسجد کی تعمیر نے یہ سبق بھی آپ کو دیا ہے کہ عورتوں کی یہ خواہش ہے کہ ان کے مرد عبادت گزار ہوں اور
اگر ان کے بس میں ہو تو وہ ہر جگہ آپ کو مسجد بنا کر دیں۔جب میں کینیڈا گیا تو کینیڈا کی لجنہ نے ایک ملین ڈالر کی قربانی
دی کہ اس سے مسجد بنادیں۔لیکن زائد بھی خرچ ہو گا تو کہتی ہیں بہر حال ہم دیں گی۔ایسی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔مسجدوں میں آنے کی فرضیت تو مردوں کے لئے ہے۔عورتوں کا تو اگر دل چاہے تو جمعہ پر آنا ہے نہیں تو نہیں آنا۔یا
پھر اگر کوئی اپنا فنکشن ہوا تو اس پر کبھی کبھار یہاں آنا ہے۔پس مساجد کی تعمیر کے لئے عورتوں کی قربانی اس بات کی
دلیل ہے کہ وہ خالصتا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے قربانی کرتی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ میری یہ سوچ
صرف خوش فہمی پر مبنی نہ ہو بلکہ عورتیں اپنے بچوں کی بقا اور اپنے مردوں کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کے لئے جو
قربانیاں کر رہی ہیں وہ اسی سوچ کے ساتھ ہوں اور یہ سوچ پھر یقیناً عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے
کا ذریعہ بنے گی۔جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ کی مساجد تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان
لائے اور یوم آخرت پر اور نماز قائم کرے اور زکوۃ دے اور اللہ کے سوا کسی سے خوف نہ کھائے۔پس قریب ہے کہ یہ
لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار کئے جائیں گے۔پھر اسی سورۃ توبہ کی 71 ویں آیت ہے کہ مومن مرد اور مومن عورتیں
ایک دوسرے کے دوست ہیں وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں
اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔یہی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ ضرور رحم کرے گا یقیناً اللہ
کامل غلبہ والا بہت حکمت والا ہے۔پس اب اس مسجد کی تعمیر کے بعد مرد بھی اور عورتیں بھی اس انتہائی اہم کام کی طرف متوجہ ہو جائیں۔اپنا بھی تعلق
مسجد کے ساتھ جوڑیں اور اپنی اولادوں کا بھی تعلق مسجد کے ساتھ جوڑیں۔کیونکہ یہی خدا تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان
لانے والوں کی نشانی ہے۔اور ایمان کیا ہے؟ یا حقیقی مومن کون ہے؟ اس کی گہرائی میں جب ہم جائیں تو خوف
428
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ کیا ہمارا ایمان اس قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حقیقی ایمان کہلا سکے؟ یا کیا ہم
حقیقی مومن کے زمرے میں آتے ہیں؟ ہم پر خدا تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ اس زمانہ میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل کیا جنہوں نے قدم قدم پر ہماری راہنمائی فرمائی۔ہمیں سیدھے راستے پر رکھنے اور
حقیقی مومن بننے کے لئے بے شمار اور مختلف ذریعوں سے ہماری راہنمائی فرمائی۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں۔جن
کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں اور تقویٰ کی باریک اور
تنگ را ہوں کو خدا کے لئے اختیار کرتے ہیں اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور ہر ایک چیز جو بُت کی طرح خدا سے
روکتی ہے خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور کسل ہو سب سے اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں۔پس یہ وہ ایمان ہے جو ہمیں کامل الایمان بنائے گا۔فاسقانہ اعمال کے بارے میں تو کسی احمدی کے متعلق سوچا
بھی نہیں جا سکتا۔لیکن اگر ہمارے اخلاق میں ادنی سی بھی کمزوری ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
نزدیک ہمیں اپنی حالت کی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ یہ ہمارے ایمان میں کمزوری پیدا کر سکتی ہے۔لیکن ہمارا ہر عمل اور
فعل اگر خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے تو پھر ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ ہماری یہ کمزوریاں بھی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دور
فرما تا چلا جائے گا اور یہی بات پھر ایمان میں مضبوطی بھی پیدا کرتی ہے۔ہم اگر آپس کے روز مرہ کے تعلقات نبھا
رہے ہیں ، خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ایک دوسرے کے حق ادا کر رہے ہیں تو یہ باتیں ہمارے ایمان میں اضافے کا
باعث بنانے والی ہوں گی۔پس ان معیاروں کو حاصل کرنے کی ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے۔بعض دفعہ بعض عمل
جان بوجھ کر ایک انسان نہیں کرتا لیکن غفلت اور سستی راہ میں حائل ہو جاتی ہے۔اس میں عبادت کی ادائیگی میں
کمزوری بھی ہے اور دوسری ایسی باتیں بھی ہیں جو خدا تعالیٰ کو نا پسند ہیں جن کے بارے میں خدا تعالیٰ نے ہمیں تنبیہ
فرمائی ہے کہ یہ تمہارے فرائض ہیں، انہیں پورا کرو۔اگر انسان لا پرواہی اور غفلت کی وجہ سے انہیں پورا نہیں کرتا تو
آہستہ آہستہ یہ چیزیں پھر ایمان کی کمزوری اور شرک کی طرف لے جاتی ہیں۔پس ایک احمدی کو ہر قسم کے حقوق کی ادائیگی کے لئے ہر وقت اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے۔کیونکہ کسی بھی قسم
کی نیکی سے جن کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے غفلت برتنا یا ان کے کرنے میں سستی دکھانا مومن کا شیوہ نہیں ہے۔اس
پہلی آیت میں جو میں نے پڑھی جو سورۃ توبہ کی آیت 18 ہے، اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ پر ایمان کامل ہو اور
یوم آخر پر بھی۔اور یوم آخرت کے بارہ میں ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” آج
میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ قرآن شریف کی وحی اور اس سے پہلے وحی پر ایمان لانے کا ذکر تو قرآن شریف
میں موجود ہے ہماری وحی پر ایمان لانے کا ذکر کیوں نہیں؟ اور اسی امر پر توجہ کر رہا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور
429
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرمودہ 17 اکتوبر 2008
القاء کے یکا یک میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ آیہ کریمہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ
قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ میں تینوں وجیوں کا ذکر ہے۔مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ سے قرآن شریف کی وحی،
اور مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ سے انبیاء سابقین کی وحی اور اخرۃ سے مراد مسیح موعود کی وحی ہے“۔آخرت کے معنی ہیں
پیچھے آنے والا۔آپ فرماتے ہیں: ” آخرت کے معنی ہیں پیچھے آنے والی۔وہ پیچھے آنے والی چیز کیا ہے؟ یہاں
پیچھے آنے والی چیز سے مراد وہ وہی ہے جو قرآن کریم کے بعد نازل ہوگی کیونکہ اس سے پہلے وحیوں کا ذکر ہے“۔در یویو آف ریلیجنز جلد 14 نمبر 4 بابت ماد مارچ اپریل 1915 صفحہ 164 حاشیہ۔بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلداول صفحہ 445 مطبوعہ ر بود)
آخرت کا مطلب بے شک جزا سزا کا دن بھی ہے اور یہ مطلب خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بیان فرمایا ہوا ہے۔لیکن جو وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے زمانے اور اپنی وحیوں سے تعلق
میں بتائی ہے وہ یہاں بھی صادق آتی ہے۔کیونکہ اس زمانہ میں مساجد تو بہت بن رہی ہیں لیکن حقیقی مساجد آباد کرنے
والے وہی ہوں گے جو مسیح موعود کو مانے والے ہوں گے۔کیونکہ ایمان کی طرف صحیح راہنمائی بھی مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہی کرنی ہے۔خدا اور آنحضرت ﷺ سے تعلق مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی جوڑنا ہے۔پس جہاں ہمیں یہ بات تسلی دلاتی ہے کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہی مسجدوں کی تعمیر اور آبادی کا
حقیقی حق ادا کرنے والی ہے وہاں ایک خوف بھی پیدا ہو جاتا ہے کہ صرف ایمان لا کر اور مسجد تعمیر کر کے ہی حق ادا ہو جاتا
ہے؟ یا کچھ اور بھی کام کرنے والے ہیں۔اور ان کاموں کی طرف اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ نے حکم فرما دیا کہ نماز
قائم کرو اور نماز قائم کرنے کے لئے جو دوسری جگہ وضاحت بیان فرمائی ہے اس میں فرمایا کہ پانچ وقت کی نمازیں
پڑھنا ہے اور باجماعت نماز پڑھنا ہے۔پس ایک تو یہ بات یادرکھنے والی ہے کہ مسجدوں کا حسن ان کی آبادی سے ہے
اور ان کی آبادی پانچ وقت مسجد میں آنے سے ہے۔اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کی آبادی کے لئے قیام نماز ہو۔یہاں کے مقامی لوگوں کو جو جرمن ہیں یہی
شکوه
شکوہ ہے کہ یہاں تو آپ کی اتنی تعداد نہیں ہے پھر مسجد اس علاقہ میں بنانے کی کیا ضرورت تھی۔تو ان لوگوں کا یہ نہ
بھی اس طرح دور ہو سکتا ہے کہ جب ان کو پتہ لگے کہ یہ احمدی ہیں اور وہ لوگ ہیں جو اپنے ایمان کی مضبوطی کے لئے
ایک خدا کے آگے جھکنے کے لئے باقاعدہ مسجد میں آتے ہیں۔انہوں نے عمارت صرف دکھانے کے لئے نہیں بنائی بلکہ
ایک خدا کی عبادت کرنے کے لئے اس جگہ اس عمارت کو کھڑا کیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زکوۃ دیتے ہیں۔اپنے مال میں سے غریبوں کا بھی خیال رکھتے ہیں اور جماعت کی
متفرق ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔اس بات پر ان لوگوں کو بڑی حیرت ہوتی ہے کہ مالی قربانی کر کے مسجد میں
بناتے ہیں۔اس کا اخباروں میں ذکر بھی ہوا ہے کہ لجنہ کی قربانی سے یہ مسجد بنی ہے۔اس کا میں نے پہلے بھی ذکر کیا
خطبات مسرور جلد ششم
430
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
ہے کہ ٹیکس کے محکمے والوں کو یقین نہیں آتا کہ کس طرح تم لوگ کر سکتے ہو۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا کو پتہ ہونا
چاہئے کہ مسجدوں
کی تعمیر و آبادی کے ساتھ مالی قربانی کی طرف توجہ پہلے سے بڑھتی ہے۔کیوں بڑھتی ہے؟ اس لئے
کہ ان کا کامل تو کل خدا تعالیٰ پر ہوتا ہے جو مومن ہوتے ہیں۔وہ کسی چیز سے خوف نہیں کھاتے۔آج کل کے سودی
مالی نظام چلانے والوں کی طرح انہیں یہ خوف لاحق نہیں کہ ہماری معاش کا کیا ہوگا۔ہماری آمد کا کیا ہوگا۔کیونکہ مومن
کا ہر فعل خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اور اس کا خوف اور خشیت دل میں رکھتے ہوئے ہوتا ہے اور ہونا چاہئے۔اس لئے یہ تسلی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق، اپنی خاطر کی گئی قربانی کو کئی سو گنا کر کے نوازتا ہے اور
نوازے گا۔اس لئے خوف کرنے کی ضرورت نہیں۔دنیا کے اقتصادی حالات جیسے بھی ہوں احمدی ایک قربانی کے بعد
دوسری قربانی کرنے کے لئے بغیر خوف کے تیار بیٹھا ہوتا ہے اور میرے سامنے کئی مثالیں ایسی ہیں، کئی ملکوں کی مثالیں
ایسی ہیں جو غریب ملک ہیں لیکن قربانیاں دیتے چلے جارہے ہیں اور ہر احمدی اپنا یہ عہد پورا کرتا ہے کہ جان، مال،
وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہوں گا اور یہ اس لئے ہے کہ اُس کو خدا تعالیٰ نے ہدایت کا راستہ
دکھاتے ہوئے مسیح و مہدی کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے سورۃ توبہ کی 71 ویں آیت میں فرمایا کہ مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست
ہوتے ہیں اور دوست وہ ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے حقوق ادا کر رہے ہوں۔اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت میں
مسجدوں کی آبادی انہی لوگوں سے بتائی ہے جو مومن ہیں اور مومن اخلاق میں بڑھنے والے اور ایک دوسرے کے
حقوق ادا کرنے والے ہیں۔اس دوستی سے یہ مراد نہیں کہ مرد عورتوں کی آپس میں دوستیاں ہو جائیں اور آپس کے
حجاب اور پر دے ختم ہو جائیں۔بلکہ ایسے رشتے قائم ہوں جن کی بنیاد تقدس پر ہو۔ایک دوسرے کے لئے قربانی دینے
کے لئے تیار ہوں۔اب یہ اخلاق کیا ہیں جن کا ایک مومن میں پایا جانا ضروری ہے؟ اس میں آپس کے تعلقات میں محبت پیار اور
بھائی چارے کو بڑھانا ہے۔محبت پیار کے یہ تعلقات اس طرح بڑھ سکتے ہیں جب شکووں، شکایتوں اور نفرتوں کی تمام
دیوار میں گرادی جائیں۔جب ہر ایک یہ ارادہ کر لے کہ ہم نے ادنیٰ سے ادنی نیکی کرنے کی بھی کوشش کرنی ہے اور ہر
قسم کی برائی سے بچنا ہے۔ہم نے رشتوں کے حقوق ادا کرنے کی بھر پور کوشش کرنی ہے اور اب حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے بعد ہم نے اس عظیم رشتہ کی قدر کرنی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قائم فرمایا ہے۔جو
ایک احمدی کا احمدی کے ساتھ ہے اور رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ کی عظیم مثال قائم کرنی ہے۔ہم نے اپنے غریبوں کی مدد کرنی
ہے اور اپنی امانتوں کے حق ادا کرنے ہیں۔ذاتی لالچ اور مفاد ہمیں ایمان میں کمزوری دکھاتے ہوئے دوسروں کے حق
مارنے پر مائل نہ کرے۔ہمارا ایک دوسرے کی خاطر قربانی کا جذ بہ ایسا ہونا چاہئے جس کے نمونے قرون اولیٰ
431
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
کے صحابہ میں نظر آتے ہیں جو اپنی آدھی جائیداد میں بانٹ دیا کرتے تھے۔بدظنیوں کے خلاف جہاد کی صورت ہم میں
سے ہر ایک میں نظر آنی چاہئے کہ بہت سے فتنہ و فساد اور آپس کی رنجشوں کی وجہ سے یہ بدظنیاں ہیں۔سچائی کے وہ
معیار ہمیں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ سچائی ہر جگہ، ہر موقع پر ہمارا طرہ امتیاز ہو۔شکر گزاری کے جذبات ہم
میں اس حد تک پیدا ہو جانے چاہئیں کہ ہر آن اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں نعمتوں میں اضافے کی نوید
ملتی رہے۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق عفو اور درگز رہمارا شیوہ بن جانا چاہئے۔ہمارے عدل اور انصاف کے معیار ہر
معاملے میں اتنے اونچے ہونے چاہئیں کہ وہ احسان کے راستوں سے گزرتے ہوئے ایتَاءِ ذِی الْقُرْبی کی بلندیوں
کو چھوتے ہوئے بے نفس ہو کر اپنے اور غیروں کی خدمت پر مجبور کرنے والے ہوں۔اپنے وعدوں کی پابندی ہمارا وہ
خاصہ ہو جو ہماری پہچان بن جائے تا کہ آپس میں دوستیاں اور بھائی چارے بڑھتے چلے جائیں۔دنیا بھی آنکھیں بند
کر کے ہم پر اعتماد کرنے والی ہو۔اپنے اور ایک دوسرے کے تقدس، عصمت اور عزت کی حفاظت ہر وقت ہمارے
پیش نظر رہے۔مردوں عورتوں میں غض بصر کی عادت ہو اور یہ چیزیں اپنے کردار کا ہر احمدی لازمی حصہ بنالے۔احمدی
عورتیں اپنے لباس، پر دے اور حجاب میں پوری پابندی کرنے والی ہوں۔اس بارہ میں بہت کانشنس ہوں۔ہمسایوں
کے حقوق کی ادائیگی کی طرف ہر وقت توجہ رہے اور ہمسایہ صرف گھریلو ہمسایہ نہیں بلکہ سفر کرنے والے بھی ہمسائے
ہیں۔آپس میں کام کرنے والی جگہوں پر رہنے والے بھی ہمسائے ہیں اور پھر افراد جماعت بھی خاندان اور ہمسائے کی
شکل اختیار کر گئے ہیں۔گو یا تمام قسم کی اخلاقی کمزوریاں ہم میں دور ہوں گی تو ہم حق ادا کرنے والے ہوں گے اور عملی
طور پر مومن کہلانے والے ہوں گے۔پھر اس آیت میں نماز قائم کرنے کا حکم ہے۔اس کی پہلے میں وضاحت کر چکا ہوں۔زکوۃ دینے کا حکم ہے۔اور ایسے ہی لوگ ہیں جو پھر اپنے اعمال اس طرح درست کرتے ہیں کہ جو در حقیقت حقیقی مومن کے اعمال ہونے
چاہئیں کیونکہ یہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرنے والے ہیں۔گویا اس آیت میں مومن کی یہ خصوصیات بیان کی گئی ہیں
کہ وہ ایک دوسرے کے دوست کی حیثیت سے ایک دوسرے کا حق ادا کرتے ہیں۔جماعت ایک مضبوط جسم بن کر
رہتی ہے۔وہ نیکیوں کا حکم دیتے ہیں۔اور تیسری بات برائیوں سے بچتے ہیں۔وہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے
ہیں۔اور نیکیوں کا حکم دینے کے بارے میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم لوگ وہ امت ہو جو انسانوں کے
فائدہ کے لئے نکالی گئی ہے۔تم اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان
لاتے ہو۔پھر ایمان کی نشانی یہی ہے کہ تمہارا فرض یہ بتایا گیا ہے کہ تم خیر امت بنائے گئے ہو۔اس لئے تمہارا
فرض ہے کہ تمہارے سے صرف وہ اعمال سرزد ہوں جو نیکیوں کی طرف لے جانے والے ہیں اور کبھی ان چیزوں
کے قریب نہ جاؤ جن کی اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمائی ہے۔تبھی فائدہ ہو گا زمانے کے امام کی بیعت کا بھی تبھی فائدہ
ہوگا عبادت گاہوں کی تعمیر کا بھی۔
432
خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پھر چوتھی چیز یہ بتائی کہ وہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔یعنی با قاعدگی سے نمازیں ادا کرنے
والے ہیں جیسا کہ پہلے میں نے بتایا۔اور باجماعت نمازیں ادا کرنے والے ہیں یا اس کی کوشش کرنے والے ہیں۔پانچویں چیز ز کوۃ اور مالی قربانیوں میں پیش پیش۔اور چھٹی یہ کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنے
والے ہیں اور پھر اس میں بڑھنے والے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اطاعت کا نتیجہ ہے کہ اس زمانہ کے امام کو
ماننے کی نئے آنے والوں
کو تو فیق ملی اور جو ہمارے بڑے ہیں ان کو توفیق ملی۔اس لحاظ سے اپنے بزرگوں کے لئے بھی
دعائیں کریں جن کے باپ دادا نے احمدیت کو قبول کیا۔ہر ترقی اور ہرنئی چیز اور ہر نیا انعام جو اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فرما تا
ہے وہ ان کو جو پرانے پیدائشی احمدی ہیں اس طرف توجہ دلانے والا ہونا چاہئے کہ یہ بھی ان کے بزرگوں کی نیکیاں ہیں
جو اللہ تعالیٰ کو پسند آئیں جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قبولیت کی توفیق دی اور آج ہم اس کے پھل کھا رہے ہیں۔اس
لحاظ سے ان کے لئے بھی دعائیں کرتے چلے جائیں تا کہ اگر وہ فوت ہو چکے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرتا
چلا جائے۔پھر آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو ان باتوں کے پابند ہیں وہ خدا تعالیٰ کا رحم حاصل کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرماتا چلا جائے گا اور جب اللہ تعالیٰ رحم فرماتا ہے تو اور زیادہ نوازتا چلا جاتا ہے۔اللہ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کے رحم سے حصہ لیتا چلا جائے۔اس مسجد کا حق ادا کرنے والا ہو اور
یہاں کے لوگوں کی توجہ جو اس طرف پیدا ہورہی ہے اور اخباروں اور میڈیا کے ذریعہ سے جو کوریج مل رہی ہے اور جو
ملے گی ، ابھی تک مجھے رپورٹ تو نہیں ملی کہ فنکشن پر کیا کور یہی تھی ، بہر حال مجھے امید ہے انشاء اللہ ہو گی ، تو اس سے
بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے اور فائدہ یہی ہے کہ جو تو قعات لوگوں کی ہم سے ہیں اور سب سے بڑھ کر جو تو قعات ہیں اللہ
تعالیٰ کی ایک مومن بندے سے ان کو پورا کرنے والے ہوں۔پس ہمیشہ اس کوشش میں رہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اس
انعام سے فیض اٹھانے والے ہوں اور فیض تبھی اٹھا سکیں گے جب اپنی عبادتوں اور نیک اعمال کے نمونے قائم کریں
گے۔اپنی زندگیوں کو اسلام اور قرآن کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔اپنی نسلوں میں بھی
اسلام اور احمدیت کی محبت پیدا کرتے چلے جائیں گے۔انہیں حقیقی رنگ میں خدا اور رسول ﷺ کا اطاعت گزار
بنائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 45 مؤرخہ 7 نومبر تا 13 نومبر 2008ءصفحہ 5 تا صفحہ 8)