صفت رزاق،عالمی معاشی بحران اور اس کا پس منظر

خطبات مسرور جلد ششم
445
(44)
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
فرموده مورخه 31 اکتوبر 2008ء بمطابق 31 را خاء1387 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ان آیات کی تلاوت فرمائی:
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاء وَيَقْدِرُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔فَاتِ
ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ذَلِكَ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ۔وَمَا أَتَيْتُمْ مِنْ رَبَّا لِيَرْبُوا فِى أَمْوَالِ النَّاسِ فَلا يَرْبُوا عِنْدَ اللَّهِ۔وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ زَكَوةٍ
تُرِيدُونَ وَجُهَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ اللهُ الَّذِى خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمُ
هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُم مَّنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍ سُبْحَنَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ ( الروم: 38 تا 41)
ان آیات کا ترجمہ ہے کہ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور تنگ
بھی کرتا ہے۔یقیناً اس میں ایمان لانے والی قوم کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔پس اپنے قریبی کو اس کا حق دو، نیز
مسکین کو اور مسافر کو۔یہ بات ان لوگوں کے لئے اچھی ہے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب
ہونے والے ہیں اور جو تم سُود کے طور پر دیتے ہوتا کہ لوگوں کے اموال میں مل کر وہ بڑھنے لگے۔اللہ کے نزدیک وہ
نہیں بڑھتا اور اللہ کی رضا چاہتے ہوئے تم جو کچھ زکوۃ دیتے ہو تو یہی ہیں وہ لوگ جو اسے بڑھانے والے ہیں۔اللہ وہ
ہے جس نے تمہیں پیدا کیا۔پھر تمہیں رزق عطا کیا۔پھر وہ تمہیں مارے گا اور وہی تمہیں پھر زندہ کرے گا۔کیا تمہارے
شرکاء میں سے بھی کوئی ہے جو ان باتوں میں سے کچھ کرتا ہو۔وہ بہت پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شرک
کرتے ہیں۔یہ آیات جن کی میں نے تلاوت بھی کی اور ترجمہ بھی پڑھا ہے۔ان کی پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رزاق
ہونے کا اعلان فرمایا ہے کہ رزق میں کشائش وہ عطا فرماتا ہے اور تنگی بھی۔کسی کا اگر رزق تنگ کرتا ہے تو وہ بھی اللہ
تعالیٰ ہی کرتا ہے۔رزق کو دیتا بھی وہی ہے اور رزق کو روکتا بھی وہی ہے۔فرمایا کہ حقیقی مومن کو اللہ تعالیٰ کی صفتِ
رزاق بہت نشان دکھاتی ہے اگر اس کا ایمان پختہ ہو۔آج کل جو دنیا کے معاشی حالات ہیں ، جس معاشی بحران سے
دنیا ہمیں گزرتی نظر آ رہی ہے، جس سے امیر ملک بھی متاثر ہیں اور غریب ممالک بھی صنعتی ممالک بھی متاثر ہیں اور
زراعت پر انحصار رکھنے والے ممالک بھی۔اور وہ بھی جو سمجھتے ہیں کہ تکنیکی مہارت ہمارے پاس اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ

446
خطبات مسرور جلد ششم
خطبہ جمعہ فرموده 31اکتوبر 2008
دنیا کو ہماری خدمات کی ہر حالت میں ضرورت ہے کیونکہ آج کے اس سائنسی دور میں اور اس جدید دور میں ان خدمات
کی بہت اہمیت ہے۔بعض بڑی طاقتیں یہ سمجھ بیٹھی تھیں کہ ہماری معیشت اتنی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے کہ اب ہم جلد ہی
تمام دنیا کو اپنے زیر نگیں کرلیں گے گو کہ بہت سارے ملکوں کو وہ پہلے ہی ڈکٹیٹ (Dictate) کرواتے ہیں لیکن تمام
دنیا پر اپنی حکومت قائم کرنے کے خواب دیکھ رہی تھیں۔اُن کے خیال میں سائنس میں ہم اس حد تک ترقی کر چکے ہیں
کہ اب ہمارا سائنس کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔وسیع رقبہ اور مختلف موسموں کی وجہ سے خوراک میں ہم خود
کفیل ہو چکے ہیں۔اب ہمیں کھانے پینے کی اشیاء کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔طبی میدان میں ہم نے وہ
ترقیات حاصل کر لی ہیں کہ اب دنیا ہی ہے جو ہم سے سب کچھ اس میدان میں سیکھے گی۔ہتھیاروں کی دوڑ میں ہم سب
دنیا سے آگے نکل چکے ہیں۔اب دنیا ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھاتی ہے۔زمین کی تسخیر کے ساتھ ساتھ ان کے
خیال میں آسمانوں پر بھی ہم نے کمندیں ڈال لی ہیں اس لئے اب ہر طرح سے اس دنیا پر ہمارا قبضہ ہوسکتا ہے اور
ضروری ہے کہ اب دنیا ہماری برتری تسلیم کرے اور خود بخو داپنے آپ کو ہماری جھولی میں گرا دے۔پھر بعض طاقتوں نے یہ سمجھا کہ ہمارے پاس معیشت کو کنٹرول کرنے کی جو طاقت ہے دنیا مجبور ہو کے ہم پر
انحصار کرے اور اپنی مضبوط معیشت اور بعض میدانوں میں تکنیکی مہارت کے زعم میں ان لوگوں نے ایسی پلینگ
(Planning) کی کہ بہت ساری اپنی صنعت ختم کر دی اور زراعت بھی برائے نام رہ گئی۔نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت کی
تیزی سے گرتی ہوئی حالت اور جوان کے پاس پہلے تھی ، صنعت اور زراعت ان چیزوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ان
کی معیشت بڑی تیزی سے گرنے لگی۔تو یہ سب کچھ جو دنیا میں معاشی بحران کی صورت میں ہمیں نظر آ رہا ہے اس کی
اصل وجہ کی طرف اب بھی ان لوگوں کی سوچیں نہیں جار ہیں اور وہ ہے سب قدرتوں کے مالک اور رازق خدا کو حقیقی
طور پر نہ ماننا۔یا ماننے کا حق ادا نہ کرنا، یہ بھی نہ ماننا ہی ہے۔یہ طاقتیں یا ملک جو معاشی لحاظ سے مضبوط ہیں یا کچھ عرصہ
پہلے تک مضبوط تھے اس طرف کم توجہ دیتے ہیں کہ زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے خدا کا اپنا بھی ایک قانون چل
رہا ہے۔جب ارضی و سماوی آفات ، زلزلوں اور سمندری طوفانوں یا ہری کینز (Hurricans) وغیرہ کی صورت میں
یہ آفات آتی ہیں تو ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ہر چیز تلپٹ ہو جاتی ہے اور پھر اس کے ساتھ ہی غیر فطری طور پر جب
معیشت کو چلایا گیا تو اس کے نتائج بھی سامنے آگئے۔ایک تو خدا کو بھولنے کی وجہ سے جو زمینی و آسمانی آفات تھیں،
انہوں نے اپنے اثرات دکھائے۔دوسرے معیشت کے لحاظ سے بھی جب اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف کام کئے گئے تو
اس نے اپنا اثر دکھایا اور اس کے لئے اب جو حل سوچے جارہے ہیں وہ بھی کوئی ایسے دیر پا نہیں ہیں۔اصل حقیقت تک
نہیں پہنچ رہے۔گو کچھ حد تک قریب آنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جواب تک حل ہیں ، لگتا ہے کہ وہ ان کو مزید
الجھاتے چلے جائیں گے۔

447
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
پس یہ سب باتیں جب ہم دیکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہمارا ایمان مزید بڑھتا ہے۔اس وقت ہم احمد یوں
کی ذمہ داری ہے کہ دنیا کو اس بات سے ہوشیار کریں کہ ان سب آفتوں اور بحرانوں کی اصل وجہ خدا تعالیٰ سے دُوری
ہے۔بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف عدم تو جنگی ہے۔دوسروں کے وسائل پر حریصانہ نظر رکھنا ہے۔پس اگر
مستقل حل چاہتے ہیں تو ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔کئی بلین ڈالرز یا کئی بلین پاؤنڈز کی جو
بیل آؤٹ (Bailout) ہے یا خرچ کرنا ہے یا امداد ہے وہ مستقل حل نہیں ہے کیونکہ اگر سوچا جائے تو یہ رقم بھی اسی
جیب سے نکلتی ہے جس کو پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے۔اور آج مسلمان ممالک کا بھی یہی حال ہے کہ وہ بھی دنیا کے
معاشی نظام کی طرف چل پڑے ہیں، بجائے اس کے کہ اس سے راہنمائی لیتے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں اُن
کو راہنمائی دی ہے۔ایمانداری اور اپنے ملک سے وفا کے تعلق کی جو انتہا ہے اس کا کوئی احساس ہی نہیں ہے۔سربراہان مملکت صرف
اپنے مفاد دیکھتے ہیں۔مشرق وسطی یا عرب ممالک جہاں تیل کی فراوانی ہے ان ملکوں نے بھی اپنی معیشت کو اس طرح
نہیں چلایا جس طرح اللہ تعالیٰ کا حکم تھا۔ایمان داری اور اس اصول پر چلنے کی وہ کوشش نہیں کی یاوہ حقوق ادا کرنے کی
طرف توجہ نہیں دی جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا تھا۔بے شک اپنے ملک کو ترقی دی ہے، باقی ملکوں کی نسبت اس کا
انفراسٹرکچر بڑا بہتر بنالیا لیکن جیسا کہ میں نے کہا وسائل کو اس طرح استعمال نہیں کیا گیا جیسا خدا تعالیٰ نے حکم دیا
تھا۔مثلاً ان کے پاس اگر زائد رقم تھی اور بے تحاشا زائد رقم تھی، تیل کا اندھا پیسہ تھا تو اس رقم کو ان مغربی ممالک میں
تجارت پر لگایا جہاں سے ان کو سود ملنا تھا اور وہ بھی ایسے غیر پیداواری کام پر جو صرف عارضی نفع کی چیز تھی۔یعنی بعض
بینکوں کو یا بعض اداروں کور میں جمع کروائی گئیں تا کہ سود ملتار ہے۔ان اسلامی ممالک نے اپنے ملکوں میں دکھانے کے لئے گو ایک بینکاری نظام شروع کیا جسے اسلامی بینکنگ
کہتے ہیں۔لیکن یہ بھی ایک شوگر کوٹڈ (Sugar Coated) قسم کی بینکنگ ہے۔ظاہر طور پر ہے کہ اسلامی بینکنگ ہے
لیکن حقیقت میں وہ چیز نہیں ہے جو اسلام چاہتا ہے، جو قرآن چاہتا ہے۔کیونکہ اگر گہری نظر سے دیکھیں تو گو کہنے کو
اسلامی بینکنگ ہے لیکن سود کی ایک قسم ہے جو ان
کو منافع میں ملتا ہے۔بہر حال میں یہ بتارہا تھا کہ اسلامی تعلیم سے ہٹ کر انہوں نے اپنے پیسے کا استعمال کیا اور مغربی ممالک کو یہ رقم
دی جس کا کوئی پیداواری مقصد نہیں ہے اور اب جب معاشی بحران آیا ہے تو یقینا ان کی رقوم کو بھی دھچکا لگا ہوگا۔ظاہر
ہے جب سب دنیا متاثر ہوئی تو یہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جب اپنے رزاق ہونے کا ذکر فرمایا تو مومنوں کو جو نصیحت فرمائی ہے۔میں نے سورۃ الروم کی
جو آیات تلاوت کی ہیں ان میں سے دوسری آیت میں فرمایا کہ اپنے قریبی کو بھی اس کا حق دو، مسکین کو اس کا حق دو اور

448
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 31 اکتوبر 2008
مسافر کو اس کا حق دو۔یعنی اپنے پیسے کے صحیح استعمال کے لئے تین حقوق اس آیت میں بتائے گئے ہیں۔اور پھر آخر
میں ان حقوق کو ادا کرنے کی وجہ سے دو باتیں بیان کی گئیں کہ اس کا مفادتم کو اس طرح ملے گا کہ اللہ کی رضا حاصل کرو
گے اور پھر دین ودنیا میں کامیابی حاصل کرو گے۔پس مومن ہونے کے لئے صرف منہ سے یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ ہم ایمان لائے یا ہم مسلمان ہیں یا یہ کہہ دینا
کافی نہیں کہ ہم ایک خدا کو مانتے ہیں جو رزاق ہے۔ایمان کے اعلان اور صفت رزاق پر یقین کے لئے عملی نمونے
دکھانے کی ضرورت ہے۔اگر اللہ تعالیٰ رزاق ہے تو جو کامل ایمان والا ہے وہ کبھی رزق کی کمی سے نہیں ڈرتا۔اس کو
پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے رزق مہیا کرنے کے سامان پیدا فرما دے گا اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق کو اس
کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے۔بہتر رزق پانے والا جس کے حالات بہتر ہیں، مالی حالات بہتر ہیں ، معاشی حالات
بہتر ہیں دوسرے کو بھی اپنے مال میں حصہ دار بناتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔زیادہ آمدنی والا ضرورت مند
کی ضرورت پوری کرتا ہے۔جس میں اپنے قریبی بھی ہیں، رشتہ دار بھی ہیں، ہمسائے بھی ہیں بلکہ مسلمان مسلمان کا جو
بھائی ہے تو تمام امت کو اس کا حق ادا کرنے کی ضرورت ہے۔امیر اسلامی ممالک جو ہیں ان کو اپنے غریب ملکوں کے
بارے میں سوچنا چاہئے کہ ان کی ترقی کس طرح کی جائے اور پھر ہی یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق صحیح حق ادا کرنا ہو
گا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ اور اتِ کا جو اللہ تعالیٰ نے لفظ
فرمایا (الفت سے ) اس کے لفظ میں اعزاز کے ساتھ چیز دینا شامل ہے اور پھر حق کا لفظ استعمال کر کے مزید اس کو
کھول دیا کہ اعزاز کے ساتھ ان کی خدمت کرنا تمہارا فرض ہے۔یہ عطا نہیں ہے، یہ بخشش نہیں ہے، یہ خیر نہیں ہے جو تم
دوسرے کو ڈال رہے ہو۔بلکہ جوزائد رقم ہے اس میں سے ان
کو دینا تم پر فرض ہے۔پس اسلامی ممالک اگر اپنے غریب مسلمان ملکوں کی بہتری کا سوچتے ، اپنے تیل کے پیسے سے ان کی ترقی کی
طرف توجہ دیتے ، بجائے لالچ میں آکر اپنا مال مغربی ملکوں کے بینکوں کو دینے کے اور ان سے سود لینے کے تو اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کرتے اور پھر فلاح پانے والوں میں ہوتے۔ان ملکوں کے کئی دفعہ بیان آتے ہیں کہ ہمارے حالات
ٹھیک ہیں ان کا یہ خیال غلط ہے کہ ہمارے پاس تیل کی دولت ہے اس لئے ہمارے روپے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ایک
تو یہ کہ ان کا مغربی بینکوں میں جو روپیہ ہے یا ان اداروں میں ہے جو قرض دینے والے ہیں وہ تو بہر حال متاثر ہوتے
ہیں۔اس لحاظ سے ان کا روپیہ بھی متاثر ہوا۔مختصر ابتا دوں ، اس پر ہمارے بعض احمد یوں نے مضمون بھی لکھے ہیں۔بڑے اچھے مضمون ہیں۔یہاں بھی آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سارے احمدی بھی جو قرضے بینکوں سے لیتے ہیں، یہ
ادارے جو قرضے دیتے ہیں، یہ تمام غیر پیداواری قرضے ہیں اور ان میں سے بہت بڑی رقم گھروں کے سامانوں کے
خریدنے کے لئے ، کاروں کے خریدنے کے لئے ، گھر خریدنے کے لئے ہیں یہ سب غیر پیداواری چیزیں ہیں۔اور

خطبات مسرور جلد ششم
449
خطبه جمعه فرموده 31 اکتوبر 2008
جب ان تیل کی دولت والوں کا روپیہ ان کے پاس آیا، ان بینکوں میں جمع ہوا تو ان مغربی ملکوں نے دیکھا کہ یہ تو بڑی
تیزی سے ہمارے پاس مال آنے لگ گیا ہے تو انہوں نے اور زیادہ کھلے دل سے قرضے دینے شروع کر دیئے۔بنگ
اپنا تو بہت تھوڑا سا خرچ رکھتے ہیں اور بقایا رقم کا بڑا حصہ یعنی 95،90 فیصد دوسروں کا استعمال ہو رہا ہے اور اس میں
جیسا کہ میں نے کہا، ان ملکوں کا جو تیل کی دولت پیدا کر رہے ہیں اور کوئی تعمیری کام یا پیداواری انویسٹمنٹ تو انہوں
نے کی نہیں، غیر پیداواری مقاصد پر یہ لوگ خرچ کر رہے ہیں۔تو بہت بڑی رقم ہے جو اس کے اوپر خرچ کی جاتی
ہے۔مثلاً یہاں ایک بینک والے نے مجھے بتایا کہ جو بینکوں کی کل انویسٹمنٹ ہے اس کا تقریباً 45 فیصد حصہ وہ گھروں
کے خریدنے کے لئے قرضے دینے پر خرچ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بہت ساری رقم دوسرے قرضوں میں چلی جاتی
ہے اور تھوڑی سی رقم ہے جو پیداواری مقاصد کے لئے خرچ ہوتی ہے یا قرض دی جاتی ہے۔اس طرح آسان شرائط پر
قرض دے دیا جاتا ہے۔آسان شرائط کے بارہ میں میرے سامنے بیٹھے ہوئے بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ اگر
تین لاکھ کا مکان ہے تو پہلے 10-15 ہزار ان سے کیش مانگ لیا جاتا ہے حالانکہ پہلے خاص فیصد ہوتی تھی کہ اتنے فیصد
دو گے تو تمہارا قرض منظور ہوگا اور بقایا تمام رقم بینک کا قرض ہوتا ہے۔پھر جو قرض لینے والا ہے وہ یہ نہیں سوچتا کہ شرح سود کتنی ہے، کتنا مجھے اس پر دینا پڑے گا، کتنا عرصہ تک میں دیتا
چلا جاؤں گا اور کتنی زائد ادائیگی کرنی پڑے گی؟ وہ صرف یہ سوچ رکھتا ہے کہ چلو گھر خرید لو۔واپسی آہستہ آہستہ ہوتی
رہے گی۔لیکن نہیں جانتا کہ ایک تو یہ لمبا عرصہ کی ادائیگی ہے دوسرے اس کی اپنی آمدنی محدود ہے۔اس کے وسائل
محدود ہیں اور اس قرض کی ادائیگی میں۔پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جو وہ متحمل نہیں ہوسکتا۔کیونکہ عموماً مہنگائی دوسری
چیزوں کی بھی بڑھ رہی ہے اور پھر گھر کے بھی اخراجات بڑھتے ہیں۔اگر وہ قرض اتارنے لگے تو گھر کو کس طرح
چلائے۔بہر حال اس چکر میں پھر ایسا قرض لینے والا پھنستا چلا جاتا ہے اور پھر قرض بڑھتے چلے جاتے ہیں۔بعض
لوگ یہاں پر اور دنیا میں ری مورگیج کا رواج ہے جو کرواتے ہیں اور پھر مزید قرضوں
کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔کہنے کو تو ان
کو رقم بینک سے مل گئی۔لیکن اگر سوچیں تو مزید قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا۔عارضی طور پر تو جان چھٹ گئی لیکن مستقل اُن
کے اوپر ایک قرضہ چڑھ گیا۔پھر بعض لوگ ایسے ہیں بعض بینکوں نے ایسے Incentive دیئے ہوئے ہیں کہ اپنی
جیب سے بھی کچھ نہیں دیا، معاہدہ بینک کے ساتھ ہو گیا۔مکان خرید لیا، کرایہ جمع سود بینک کو ادا کرتے رہے اور ساری
زندگی کرا یہ جمع سود ادا ہوتا رہتا ہے اور جب مرنے کے قریب آتے ہیں تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔وہ چیز واپس بنگ کو چلی
جاتی ہے۔جب میں نے پچھلی دفعہ سود پہ خطبہ دیا تھا تو بہتوں نے اس سے جان بھی چھڑائی۔اگر حقیقت میں سوچا
جائے تو جو سو د کا قرض ہے وہ پھر اس طرح بڑھتا چلا جاتا ہے۔بہت سارے ایسے بھی ہوتے ہیں جو قرض ادا
کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اور ڈیفالٹر بن جاتے ہیں۔جن بینکوں نے لوگوں کو قرض دیئے ہوتے ہیں جیسا کہ میں

خطبات مسرور جلد ششم
450
خطبه جمعه فرموده 31 اکتوبر 2008
نے کہا وہ بھی لوگوں سے لے کر دیئے ہوتے ہیں، دوسرے کا پیسہ ہوتا ہے اور اس میں جیسا کہ میں نے بتایا کہ تیل کے
ملکوں کی بہت بڑی رقم شامل ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں نے قرض دینے میں کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔یہ صورت حال صرف یہاں نہیں ہے، امریکہ میں بھی ہے اور دنیا میں بھی ہے تو بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ
قانون قدرت پھر اپنا کام کرتا ہے۔جب ایک حد کو پہنچ کر لوگوں کی قرض کی واپسی کی طاقت ختم ہوئی تو بنکوں کو ہوش
آئی کہ ہمارا اپنا پیسہ تو قرض میں تھا نہیں، یہ تو دوسروں کا پیسہ تھا اور پھر انہوں نے مزید قرضے دینے بند کر دیئے اور نہ
صرف ان غیر پیداواری مقاصد کے لئے قرضے دینے بند کر دیئے بلکہ پیداواری مقاصد کے لئے بھی قرضے دینے بند
کر دیئے۔اس کا پھر یہی نتیجہ نکلا کہ پوری معیشت متاثر ہو گئی اور ملکوں کی معیشتوں کا کیونکہ ایک دوسرے پر انحصار ہے
اس لئے پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آ گئی۔اس لئے کسی ملک
کا یہ کہنا کہ ہمارے پاس وسائل ہیں اور ہمیں فرق نہیں
پڑتا ، بالکل غلط ہے۔ایک تو وہ رقم جو مغرب میں ہے اس کے فوری ملنے کا امکان نہیں۔دوسرے جب معیشت بر باد
ہوئی تو جو چیز ان کے پاس ہے یعنی تیل جس کو وہ کہتے ہیں کہ اپنی معیشت (Economy) کو سنبھال لیں گے اس میں
بھی کمی ہوگی۔اس ہفتے کا ٹائمنر رسالہ ہے اس نے مضمون لکھا ہے، کچھ حقائق پیش کئے ہیں۔اس نے لکھا ہے کہ A
sea of Debt کہ قرضوں کا ایک سمندر ہے اور ایسا سمندر جس کا پانی امریکہ، جو اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی
معیشت سمجھتا ہے اس کی کشتی میں بھی اس حد تک بھر چکا ہے کہ وہ ڈول رہی ہے اور ڈوبنے کے قریب ہے۔اور اس
نے لکھا کہ امریکہ کی معیشت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ جو بھی وہ کوشش کر لیں اس کی جلد بحالی کا امکان
نہیں ہے۔پھر یہ کہ معیشت کو جو جھٹکے لگ رہے ہیں اس سے دنیا کا کوئی ملک بھی اب محفوظ نہیں ہے۔مغربی ملکوں،
خاص طور پر امریکہ کی معیشت کا جو حال بیان کیا گیا ہے اس کا یہ حال ہے کہ مثلاً کریڈٹ کارڈ کا ان ملکوں میں بڑا رواج
ہے۔جس کو بغیر سوچے سمجھے استعمال کرنے کا رواج ہے۔اس کی اب پابندی لگ گئی ہے اور بہت حد تک اس
میں پابندی لگ رہی ہے۔وہ جو لوگوں کی ایک لحاظ سے عیاشی بنی ہوئی تھی کہ بغیر سوچے سمجھے خرچ کئے جاتے تھے اس
میں کمی آگئی۔کاروں کی سیل (Sale) کہتے ہیں کہ گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ہوائی سفروں میں کمی
ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بہت ساری کمپنیوں نے اپنی فلائٹس بند کر دی ہیں۔یہ دو چیزیں خاص طور پر ایسی ہیں جن میں
تیل کا استعمال ہوتا ہے تو جب استعمال ہی نہیں تو رقم کہاں سے آئے گی۔کسی کو ضرورت ہی نہیں تو خود بخو داس کی
طلب میں کمی ہو جائے گی اور جب طلب میں کمی ہوگی تو ظاہر ہے اس کا اثر پڑے گا۔پھر لوگوں کے جو تفریحی پروگرام ہیں، کھانے پینے کے، ریسٹورنٹس وغیرہ کے، اینٹرٹینمنٹ (Entertainment)
کے ، ان ملکوں میں اس کا بہت زیادہ رواج ہے اس میں بھی کمی آگئی ہے اور جب اس میں کمی آئے ، خاص طور پر
سردیوں میں کوئی آؤٹنگ (Outing) نہیں رہی تو پھر اس کا بعد میں یہ نتیجہ نکلے گا کہ ڈیپریشن جو ان ملکوں میں پہلے

451
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
ہی بہت زیادہ ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔پھر جب یہ بیماری شروع ہو جاتی ہے تو اس کے اپنے بداثرات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ سود پر انحصار کرنے والے یا اس کا کاروبار کرنے والے ایسے لوگ ہیں جیسے
شیطان نے انہیں حواس باختہ کر دیا ہو۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ
الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَنُ مِنَ الْمَسَ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرّبوا وَاَحَلَّ اللهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ
الربوا۔فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهى فَلَهُ مَا سَلَفَ۔وَاَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ۔وَمَنْ عَادَ فَأُوْلَئِكَ
أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ (البقرة: 276 ) یعنی وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہیں ہوتے۔مگر ایسے
جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان نے اپنے مکس سے حواس باختہ کر دیا ہو۔یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے کہا یقیناً
تجارت سود ہی کی طرح ہے جبکہ اللہ نے تجارت کو جائز اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔پس جس کے پاس اس کے رب کی
طرف سے نصیحت آ جائے اور وہ باز آجائے تو جو پہلے ہو چکا اسی کا رہے گا اور اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے اور جو کوئی
دوبارہ ایسا کرے تو یہی لوگ ہیں جو آگ والے ہیں جو اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔باقی اثرات تو جو ہونے ہیں وہ تو ہیں ہی۔اس وجہ سے جن کی رقم ضائع ہوگئی یا کم از کم یہ خوف ہو گیا کہ کچھ عرصہ
کے لئے ہمیں رقم نہیں ملے گی یا باوجو دحکومتوں کی تسلیوں کے یہ خوف کہ ہماری رقم ضائع ہو جائے گی تو یہ خوف ہی
بہت خطرناک چیز ہے۔پھر جن کے پروگرام تھے کہ اپنی جائیداد کوری مورگیج کروالیں گے پھر قرضے اتاریں گے تو ان کا بھی حال خراب
ہے۔قرضے نہ ملنے کی وجہ سے مکان باوجود اس کے کہ ان کی قیمتیں کئی فیصد گر گئی ہیں، فروخت نہیں ہور ہے۔کیونکہ
لوگوں کے پاس نقد نہیں ہے اور بینک والے قرض نہیں دے رہے کیونکہ بینک پہلے تو جرات کر رہے تھے اب ان کے
پاس خود پیسہ نہیں ہے۔اب جب حالات بدلے ہیں تو جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس طرح ہے جس طرح
شیطان کے مس سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، دنیا کی اکثریت جو اس میں ملوث تھی مخبوط الحواس ہو چکی ہوئی ہے۔اللہ
رحم کرے۔اور لگتا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ جب ایسی حالت ہو تو ڈیپریشن بھی بڑھتا ہے اور معاشرے میں
ایک ابتری پیدا ہو جاتی ہے۔اس ڈیپریشن سے ان کا ہی ایک لطیفہ یاد آ گیا۔اقتصادیات والے یہ کہتے ہیں، ان کا
انگریزی کا لطیفہ ہے کہ
If my neighbour loses his Job, it is recession۔If i loose my Job it is
depression۔یعنی اگر میرا ہمسایہ اپنی ملازمت سے فارغ ہوتا ہے، اس کی نوکری ختم ہوتی ہے تو یہ recession کہلاتا ہے
اور اگر مجھے نوکری سے فارغ کر دیا جائے تو پھر depression ہو گیا۔اقتصادیات میں recession اور

خطبات مسرور جلد ششم
452
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
depression کی ٹرم ہے۔اس کا موٹا مطلب یہ ہے کہ recession وہ ہے جو عارضی معاشی بحران ہوتا ہے اور
depression وہ ہے جو مستقل معاشی بحران ہوتا ہے۔لیکن اس وجہ سے اور لوگوں میں بھی depression پیدا ہو
جاتا ہے۔جب نوکریاں چھٹتی ہیں جیسا کہ میں نے کہا اور وہ بیماری کا Depression ہے اور یہ معاشی بحران جو آیا
ہے تو اس نے دنیا میں لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چھڑوا دیں۔پس اب بھی اگر دنیا میں عقل ہے تو اس سودی نظام سے جان چھڑانے کی کوشش کرنی چاہئے۔وہ تجارت کریں
جسے اللہ تعالیٰ نے جائز قرار دیا ہے اور مسلمان ممالک بھی جن کے حالات بہتر ہیں اپنی مثالیں قائم کریں۔مسلمان کو
سود کی سختی سے مناہی کی گئی ہے۔ورنہ پھر اس دنیا کے بعد آخرت کی سزا کی بھی وارننگ ہے۔جو ممالک اپنے وسائل ہوتے ہوئے ایماندار نہیں ہیں اور ان کی حکومتیں اپنے وسائل ضائع کر رہی ہیں یا اپنے
ذاتی مفاد اٹھا رہی ہیں ان کو بھی ہوش کرنی چاہئے۔مثلاً پاکستان ہے یا اس جیسے اور ممالک ہیں جن کے لیڈروں نے
کبھی بھی اپنے ملک سے وفا نہیں کی اور ملک کو ٹوٹتے ہی رہے ہیں اور دنیا سے قرضے لے لے کر اس پر گزارا کرتے
رہے ہیں۔ابھی چند دن ہوئے بڑی خوشی سے یہ اعلان ہوا کہ چار سوملین یا پتہ نہیں کتنے سوملین ڈالر کا پاکستان کے لئے
قرض دوبارہ منظور ہو گیا ہے۔اس کی واپسی کس طرح ہوگی؟ کچھ پتہ نہیں ہے۔کیونکہ پہلی پیمنٹ (Payment) جوا
نہوں نے کرنی ہے، جو قرضے دینے ہیں اس کے بارے میں ایک شور پڑا ہوا ہے۔بڑا شور تھا کہ ہمارے فارن ایکسچینچ
کے ریزرو بڑھ گئے۔اب جب حقیقت ساری ظاہر ہوئی تو پتہ لگا کہ ان کے پلے کچھ بھی نہیں۔حالانکہ پاکستان کو اللہ
تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے بھی نوازا ہوا ہے اور زراعت کے لحاظ سے بہترین موسمی لحاظ سے، زمینوں کے لحاظ سے بھی
نوازا ہوا ہے۔لیکن مانگنے اور قرض لینے کی اور اپنے وسائل کو صحیح طور پر استعمال نہ کرنے کی ایسی عادت پڑ گئی ہے کہ پھر
غیرت بھی ختم ہو گئی ہے۔یہی حال بعض افریقن ملکوں نائیجیریا کا ہے۔تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن ان کے
لیڈروں کو بھی کوئی خیال نہیں۔بہر حال اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ خدا کو بھلا کر ، اس تعلیم پر عمل نہ کر کے سودی نظام میں
پھنس گئے ہیں ، لالچوں میں پھنس گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سود دینے والوں کو فرماتا ہے کہ تمہارے خیال میں جو مال سود کی وجہ سے بڑھ رہا ہے اللہ تعالیٰ کے
نزدیک نہیں بڑھتا۔اور جو اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا اس میں پھر برکت نہیں پڑسکتی۔پس جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ مسلمان ممالک جو سود پر بینکوں میں رقم رکھتے ہیں ان
کو اللہ تعالیٰ کی اس تنبیہ
کے نتیجہ میں زیادہ بڑی سزا ملے گی۔اس لئے یہ خیال کرنا کہ ہم محفوظ ہیں بالکل غلط خیال ہے۔بلکہ اب تو حالات نے
ثابت کر دیا ہے کہ غیر مسلم بھی اس سزا کے جال میں آگئے ہیں ، اس پکڑ میں آگئے ہیں اور وقتا فوقتا آتے رہیں گے۔اس آیت میں جو آیت نمبر 40 ہے اس میں زکوۃ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو غریبوں کا حق ہے۔پہلے بھی

453
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
تین مختلف باتوں کی طرف توجہ دلائی گئی اور اس میں بھی کہ زکوۃ ادا کرو۔غریبوں کا بھی حق ہے اور حکومت کا بھی حق ہے
اور اسلام کی خدمت بھی ہے۔جبکہ سودی نظام کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جب یہ حق ادا نہیں کرتے تو امیر،
امیر تر ہوتا چلا جارہا ہے اور ایک حد تک ہی ہوگا۔پھر جب اللہ تعالیٰ کی پکڑ آتی ہے تو وہی نتیجے نکلتے ہیں جو آجکل نکل
رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ پہلے بھی اس کی ہدایت دے چکا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کا حق ادا کرو کیونکہ یہی حقیقت میں
تمہارے مال میں اضافے کا باعث بنے گا نہ کہ سود۔پس اس اہم نکتے کو مسلمان ملکوں کو خاص طور پر یاد رکھنا چاہئے
اور یہ بات ایسی ہے جس کو ان مغربی ممالک نے بھی کسی زمانے میں ریٹلا ئز (Realise) کیا۔جرمنی کی حکومت
نے چند دہائیاں پہلے اس بات کو سمجھا اور وہ چاہتے تھے کہ سود ختم ہو جائے۔لیکن پھر بد قسمتی کہنا چاہئے کہ اپنی سوچ کو عملی
جامہ نہیں پہنا سکے۔اب بھی گزشتہ دنوں یہ خبر تھی اس کرائسز کے بعد شرح سود میں کمی کی وجہ سے معیشت میں کچھ
بہتری پیدا ہوئی۔لیکن اصل حل یہی ہے کہ جو لے لیا وہ تو لے لیا۔وہ تو معاملہ ختم ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیا۔جو
بقایا سود ہے اس کو اب ختم کرو اور اسے معاف کر دو اور آئندہ سود لینے سے تو بہ کرو۔اور جو مومن ہیں ، جو مسلمان ہیں
ان کو خاص طور پر بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔اگر یہ ہوگا تو پھر یہ جو چند سالوں بعد بار بار بحران آتے ہیں، معیشت کو دھچکے
لگتے ہیں ، ساری دنیا میں ہر ایک ملک اور افراد کو مصیبت پڑ جاتی ہے اس سے بچ سکیں گے۔اللہ تعالیٰ سورۃ الروم کی آیت نمبر 41 میں (جو میں نے تلاوت کی) یہ ساری باتیں بیان کرنے کے بعد فرماتا
ہے کہ اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا۔پھر تمہیں رزق عطا کیا پھر وہ تمہیں مارے گا اور وہی پھر تمہیں زندہ کرے گا۔کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی ہے جو ان باتوں میں سے کچھ کرتا ہو؟۔وہ بہت پاک ہے۔وہ بہت بلند ہے اس سے
جو وہ شرک کرتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور پیدا کر کے پھر چھوڑ نہیں دیا۔رزق عطا
کیا ہے۔وہ رزق عطا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے وہ اپنی تمام مخلوق کو رزق دیتا ہے جو جانور ہیں ان کو بھی
رزق دیتا ہے، جو پرندے ہیں ان کو بھی رزق دیتا ہے۔تمام مخلوق
کو اللہ تعالی ہی رزق دیتا ہے تو تمہیں بھی رزق دے گا
اگر اس کے حکموں پر چلنے کی کوشش کرو گے۔پس اللہ فرماتا ہے تمہاری توجہ یہ رہنی چاہئے کہ ان حکموں کو ہر وقت اپنے سامنے رکھو، کیونکہ موت دینے والا بھی
وہی ہے اور موت کے بعد زندہ کر کے اس کو اپنے سامنے حاضر بھی وہ کرے گا۔سوال و جواب بھی ہوں گے۔اس لئے
نہ ظاہری شرک کرو۔نہ مخفی شرک کرو اور نہ ہلکا سا بھی اس کے حکموں سے انحراف کرنے کی کوشش کرو۔اور مسلمان کے
لئے خاص طور پر یہ تنبیہ ہے۔اس سُودی کاروبار کا جو بیان ہے یہ ایسا خطر ناک ہے کہ ہم احمدیوں کو تو خاص طور پر اس
سے بچنا چاہئے۔

خطبات مسرور جلد ششم
454
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
یہاں
اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ میں فرمایا کہ سود چھوڑ دو۔فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا
مَا بَقِيَ مِنَ الرّبوا إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (البقرة: 279) اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور چھوڑ دو
جوسود میں سے باقی رہ گیا ہے اگر تم فی الواقع مومن ہو۔اللہ تعالیٰ سود لینے کی مناہی کے بارے میں ایک جگہ فرماتا ہے کہ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ
وَرَسُوْلِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُ وَسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ (البقرة: 280) اور اگر تم نے ایسانہ کیا
تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ سن لو اور اگر تم تو بہ کرو تو اصل زر تمہارے ہی رہیں گے۔نہ تم ظلم کرو
گے نہ تم پہ ظلم کیا جائے گا۔مومنوں کو خاص طور پر تنبیہ کی گئی ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسی نظام یعنی سودی نظام کے اثرات ہر مذہب والے پر پڑ رہے ہیں چاہے وہ مسلمان ہے
یا غیر مسلم ہے۔پہلے تو یہ بتایا تھا کہ شیطان اس وجہ سے تمہارے حواس کھو دے گا اور اس حواس کھونے کا نتیجہ یہ نکلا کہ
سود میں ڈوبتے چلے گئے۔پتہ ہی نہیں لگ رہا کہ کس طرح خرچ کرنا ہے۔وہ سوچیں ہی ختم ہو گئیں جس سے اچھے بھلے
کی تمیز کی جاسکتی ہو۔اور اب فرمایا اللہ اور رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے اور جب اللہ اور رسول کی طرف سے
اعلان جنگ ہو تو نہ دین باقی رہتا ہے اور نہ دنیا۔دین تو گیا ہی ،اس کے ساتھ دنیا بھی گئی۔مسلمان ممالک اگر خاص طور پر یہ جائزہ لیں۔ہر ملک کو یہ جائزہ لینا چاہئے لیکن ان ملکوں کو تو خاص طور پر
جائزہ لینا چاہئے ) تو انہیں نظر آئے گا کہ سود کی وجہ سے امیر غریب کی خلیج وسیع ہوتی جارہی ہے ملکوں کے اندر بھی اور
ایک دوسرے ممالک میں بھی، جو غریب مسلمان ممالک ہیں وہ غریب تر ہورہے ہیں۔جو امیر ہیں ، تیل والے ہیں وہ
سمجھ رہے ہیں ہمارے پاس دولت ہے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس کے نتیجہ میں پھر بے چینیاں پیدا ہوتی
ہیں۔پھر بغاوتیں ہوتی ہیں مسلمان ملکوں کے اندر بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی۔جیسا کہ میں نے پاکستان کی مثال
دی تھی۔وہاں بھی امیر غریب کا فرق بہت وسیع ہوتا چلا جا رہا ہے اور ملک میں بے چینی کی وہاں ایک بڑی وجہ یہ بھی
ہے۔دولت کے لالچ میں امیر غریب کے حقوق ادا نہیں کرتے اور اسی وجہ سے پھر مولوی کو اس ملک میں کھل کھیلنے کا
موقع مل رہا ہے۔اگر غریب کا حق صحیح طرح ادا ہوتا تو وہ خودکش بموں کے حملے جو غریبوں کے بچوں کو استعمال کر کے
کروائے جاتے ہیں اس میں ان لوگوں کو آج اس طرح کامیابی نہ ہوتی۔گو اس کی اور بھی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی
وجہ یہ بھی ہے۔پس یہ جو ہنگامی حالتیں ہیں، غریب ملکوں میں بھی اور امیر ملکوں میں بھی جوا اور زیادہ ابھر کر سامنے آ رہی
ہیں یہ اب اللہ تعالیٰ کے اعلان کا نتیجہ نکل رہا ہے۔پھر ماضی میں بھی ہم نے دیکھا اور آج کل بھی دیکھتے ہیں کہ سُود
کے لئے دیا گیا جو روپیہ ہے یہ جرموں کی وجہ بن رہا ہے۔یہ روپیہ اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ اس کو استعمال کر کے
دوسروں کے وسائل پر قبضہ کرو تا کہ یہ واپسی قرض بھی محفوظ ہو جائے اور آمد کا ذریعہ بھی مستقلاً بن جائے۔

455
خطبہ جمعہ فرموده 31اکتوبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
آج کل امن کی بحالی کے نام پر جو جنگیں ہو رہی ہیں یہ جغرافیائی حدود پر قبضہ کرنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ و
سائل پر قبضہ کرنے کے لئے ہیں۔اگر کوئی حکومت ان کی اچھی شرائط مان لے تو وہیں امن بھی قائم ہو جاتا ہے یا اپنی
مرضی کا مقامی شخص وہیں ان کا صدر بنا دیا جاتا ہے یا حکومت بنادی جاتی ہے ورنہ پھر جنگیں لمبی ہوتی چلی جاتی ہیں۔کیونکہ پیچھے سے رقم ان کو فیڈ (Feed) ہوتی رہتی ہے اور یہ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے خلاف ہے اس لئے ایک وقت
آتا ہے کہ طاقتور کو بھی اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا نظارہ دکھاتا ہے اور پھر اسے ذلیل کر دیتا ہے اور یہ ہم نے اب اس
زمانے میں اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ تمام تر کوششوں اور بہتر معاشی حالات کے باوجود جب اللہ تعالیٰ نے جھٹکا دیا تو
تمام بڑی طاقتوں کی جو معیشتیں تھیں وہ ایک ٹھوکر سے گرتی چلی گئیں۔وہ رقمیں دینے والے ادارے بھی کسی کام نہ آ
سکے بلکہ حکومتوں کو اپنے خزانے سے ، لوگوں کے مال سے، ان کو سہارا دینا پڑا۔جن سے قرضے لئے جاتے تھے انہی کو
سہارے بھی دیتے جارہے ہیں اور وہاں بھی پبلک کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے لیکن کوئی ضمانت نہیں کہ کس حد تک اور کتنی
جلدی حالات بہتر ہوں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ دنیا داراب خود بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ جیسی طاقتور معیشت کے بھی جلدی سنبھلنے
کے امکانات نہیں ہیں۔میں نے شروع میں ذکر کیا تھا کہ دوسروں کے وسائل پر نظر ہے اور ان لوگوں کو نظر آ رہا ہے کہ
دوسروں کے وسائل پر نظر ہے۔اور یہ بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے جو دنیا کے امن بر باد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ (الحجر: 89) اور ان کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر نہ دیکھو جو ہم نے انہیں
عارضی دنیا کا سامان دیا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ جو مال تمہارا نہیں ہے، جو تمہیں نہیں ملا اس کے پیچھے نہ
پڑو۔پس یہ ایک اصولی ہدایت ہے کہ ہر ایک اپنے وسائل پر انحصار کرے اور مومنوں کے لئے خاص طور پر ہدایت
ہے کہ دنیا کا مال و متاع عارضی چیز ہے تمہاری اس طرف نظر نہ ہو۔کیونکہ یہ دائی رہنے والی چیز نہیں ہے بالکل عارضی
چیزیں ہیں۔ایک مومن کو اپنی عاقبت کی فکر کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کی فکر کرنی چاہئے۔اب ہم دیکھ
رہے ہیں کہ یہ عارضی مال و متاع رکھنے والے بھی تباہی کی طرف جا رہے ہیں اور اس کی خواہش رکھنے والوں کا بھی یہی
انجام ہوگا۔پس دنیا کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے وسائل کے اندر رہیں چاہے وہ گھر یلو سطح پر ہوں،
معاشرے کی سطح پر ہوں ہلکی سطح پر ہوں، بین الاقوامی سطح پر ہوں۔اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے حکم کے مطابق سود سے
بچیں۔گھر یلو سطح پر اگر قناعت ہو جائے تو نہ زائد گھر یلو ضروریات ہوں گی نہ قرض کی خواہش ہوگی۔نہ ہمسائے کا اچھا
صوفہ یا کوئی چیز دیکھ کر یہ خیال ہو گا کہ میں بھی خریدوں۔نہ اپنے دوست کی اچھی کار دیکھ کر یہ خیال ہو گا کہ میرے

خطبات مسرور جلد ششم
456
خطبه جمعه فرموده 31اکتوبر 2008
پاس بھی ایسی کار ہو۔اور نہ کسی عزیز کا گھر دیکھ کر فوری طور پر گھر خریدنے کی خواہش بھڑ کے گی۔بے شک گھر ہونا
چاہئے ، ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن سود کے پیسے سے نہیں۔اسی طرح ملک ہیں۔دوسرے کے مال پر قبضہ کرنے کی بجائے اگر تجارت سے ایک دوسرے کے وسائل سے
فائدہ اٹھائیں جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔چھوٹے سے چھوٹے غریب ملکوں کو بھی اس تحفظ کا احساس ہو کہ
میرے وسائل، جو ہمارے ملک کے وسائل ہیں ہماری ترقی کے لئے خرچ ہوں گے، استعمال ہوں گے۔اگر بین
الاقوامی مدد ہے تو ملکوں کو یہ احساس ہو کہ یہ ہماری بھلائی کے لئے ہے نہ کہ ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے۔پھر
لیڈرز اپنے ملک کی دولت پر مجموعی طور پر جو ملک کی دولت ہے اس کو ایمانداری سے ملک کے مفاد کے لئے استعمال
کریں تو فساد ختم ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کی حدود کا خیال رکھتے ہوئے حقدار کو اس کا حق ادا کیا جائے تو شیطان کے مس
سے بچ سکتے ہیں۔سودی نظام سے بچیں تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن سکتے ہیں۔اگر دنیا اسے ہر سطح پر نہیں سمجھے گی
تو پھر جنگ کی صورت رہے گی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے وقتا فوقتا اسی طرح دنیا والوں کو مار پڑتی رہے گی۔پس آج کل کے بحران کا حل مومنوں کے پاس ہے اور تمام مسلمانوں اور مسلمان ملکوں کو اس بحران سے نکلنے اور
نکالنے کے لئے پہل کرنی چاہئے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْالَا تَأْكُلُوا الرِّبوا أَضْعَافًا
مُضْعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (آل عمران : 131) اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو سو د در سود نہ کھایا کرو اور
اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔پس اللہ کرے کہ فلاح پانے کے لئے کم از کم مسلمان
دنیا کو یہ تقویٰ حاصل ہو جائے اور خاص طور پر امیر مسلمان
ممالک کو جنہوں نے سُود کی کمائی کے لئے اپنی رقمیں لگائی ہوئی ہیں۔لیکن اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی اس آواز کو بھی سننا
ہو گا جو اس کے مسیح و مہدی کے ذریعہ ہم تک پہنچی کیونکہ اس کے بغیر اس زمانے میں کوئی نجات نہیں، کوئی تحفظ نہیں ، کوئی
ضمانت نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”اس وقت لوگ روحانی پانی کو چاہتے ہیں۔زمین بالکل مر
چکی ہے۔یہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم :42 ) کا ہو گیا ہے۔جنگل اور سمند ر بگڑ چکے ہیں۔جنگل سے مراد مشرک لوگ اور بحر سے مراد اہل کتاب ہیں۔جاہل اور عالم بھی مراد ہو سکتے ہیں۔غرض انسانوں کے ہر
طبقے میں فساد واقع ہو گیا ہے۔جس پہلو اور جس رنگ میں دیکھو دنیا کی حالت بدل گئی ہے۔روحانیت باقی نہیں رہی
اور نہ اس کی تاثیر میں نظر آتی ہیں۔اخلاقی اور عملی کمزوریوں میں ہر چھوٹا بڑا مبتلا ہے۔خدا پرستی اور خداشناسی کا نام و
نشان مٹا ہوا نظر آتا ہے۔اس لئے اس وقت ضرورت ہے کہ آسمانی پانی اور نور نبوت کا نزول ہوا اور مستعد دلوں کو روشنی
بخشے۔خدا تعالیٰ کا شکر کرو اس نے اپنے فضل سے اس وقت اس نور کو نازل کیا ہے مگر تھوڑے ہیں جو اس نور سے فائدہ
اٹھاتے ہیں“۔( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد سوم صفحہ 52۔زیر سورۃ الروم آیت نمبر 42)

خطبات مسرور جلد ششم
457
خطبه جمعه فرموده 31 اکتوبر 2008
خدا تعالی دنیا کوتو فیق دے کہ اس نور کے دائرے کے اندر آجائیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں کی نافرمانی کی وجہ
سے جو اس دنیا میں فساد برپا ہے اس سے بچ سکیں کیونکہ اب خدا کی پہچان کروانے ، اس تک پہنچانے کا یہی ایک ذریعہ
ہے جو بندے کو خدا کا صحیح عابد بنائے گا، جو آنحضرت ﷺ کا صیح اور حقیقی مطیع اور فرمانبردار بنائے گا۔اللہ کرے کہ دنیا
اس اہم بنیادی اصول اور نکتے کو پہچان لے۔حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
ایک تو یہ اعلان ہے کہ عصر کی نماز کا وقت آجکل سوا دو بجے سے شروع ہو جاتا ہے تو ابھی میں جمعہ کے بعد عصر کی
نماز بھی پڑھاؤں گا۔صرف آج جمعہ کے لئے۔کل سے نہیں۔اور دوسرے یہ بھی وجہ ہے کہ لجنہ کا اجتماع ہورہا ہے۔نمازوں کے بعد انشاء اللہ ایک نماز جنازہ پڑھاؤں گا جو میری خالہ زا دامتہ المجیب بیگم صاحبہ کا ہے جو نواب مصطفیٰ
خان صاحب کی اہلیہ تھیں۔21 اکتوبر کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی وفات ہوگئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔66 سال ان کی عمر تھی۔صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی یہ سب سے بڑی بیٹی
اور اسی طرح حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی نواسی بھی تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ان کی ربوہ میں تدفین
ہوئی ہے۔میرے ساتھ ان کا بڑا اخلاص اور وفا کا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور جنت
میں جگہ دے۔ان
کی دو بیٹیاں رملہ خان۔جو ہمارے ڈاکٹر افضال الرحمن صاحب جو امریکہ میں ہیں ان کی اہلیہ ہیں۔دوسری
صائمہ خان۔باسل احمد خاں صاحب جو حضرت خلیفہ المسح الثالث کے نواسے اور حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ
کے پوتے ہیں ان کی اہلیہ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔نمازوں کے بعد انشاء اللہ جیسا کہ میں نے
کہا نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔الفضل انٹرنیشنل جلد 15 شماره 47 مورخہ 21 نومبر تا 27 نومبر 2008ء صفحہ 5 تا9)

آج 10 میں سے 10 باقی