اللہ تعالیٰ کی صفت وھّاب
خطبات مسرور جلد ششم
472
(46)
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2008ء بمطابق 14 رنبوت 1387 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
اللہ تعالیٰ کا ایک نام وَاهِب یا وَهَّاب بھی ہے۔اس لفظ کی مختلف اہل لغت نے جو وضاحت کی ہے اور معنی
بیان کئے ہیں وہ تقریباً ایک ہیں اس لئے میں نے لسان العرب ( یہ لغت کی کتاب ہے ) نے جو معنی بیان کئے ہیں وہ
لئے ہیں۔اس میں لکھا ہے کہ الْوَهَّابِ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے یعنی اَلْمُنْعِمُ عَلَى الْعِبَادِ اپنے بندوں پر انعام
کرنے والا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفت وَاهِبٌ بھی ہے۔لکھتے ہیں کہ الْهِبَہ ایسا عطیہ جو عوض میں کچھ لینے یا دیگر
اغراض و مقاصد سے مبر اہو اور جب ایسی عطا بہت کثرت سے ہو تو اس عطا کرنے والے کو وھاب کہتے ہیں۔یہ لفظ انسانوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے لیکن حقیقی و تاب اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو اپنے بندوں کو مانگنے
پر بھی اور بغیر مانگنے پر بھی کثرت سے عطا فرماتی ہے۔ایک حقیقی مومن اگر غور کرے تو اللہ تعالیٰ کے وہاب ہونے کے
نظارے، اس کی عطاؤں اور انعاموں کے نظارے ہر وقت دیکھتا ہے اور یہی بات ہمیں ہمارے زندہ خدا کا پتہ دیتی
ہے۔لیکن جو انسان ناشکرا ہے اس کو اللہ تعالیٰ کی عطائیں اور فضل نظر نہیں آتے۔جو دنیا کی آنکھ سے دیکھتا ہے وہ
دنیا کو ہی ان چیزوں کا ذریعہ سمجھتا ہے جو اُ سے مل رہی ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف حوالوں سے اس لفظ کا بھی استعمال فرمایا ہے اور اپنی اس صفت کا بھی
استعمال فرمایا ہے۔انبیاء اور نیک لوگوں پر اپنی عطاؤں کا بھی ذکر فرمایا ہے اور اپنی صفت کے حوالے سے دعاؤں کی
طرف بھی توجہ دلائی ہے۔جس میں نیک اولاد کے لئے بھی دعائیں ہیں ، معاشرے کی نیکی کے لئے بھی دعائیں ہیں،
اپنے تقویٰ میں بڑھنے کے لئے بھی دعائیں ہیں، ایمان میں مضبوطی کی بھی دعائیں ہیں۔تو مختلف دعاؤں کا ذکر ہے۔اس وقت میں ان قرآنی دعاؤں کے حوالے سے ایک پہلو کا ذکر کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی نسل کو اپنے مقصد پیدائش کے قریب رکھنے بلکہ اس کا حق ادا کرنے کے لئے اپنے
نیک بندوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ وہ اپنی اولا د بلکہ بیویوں کے لئے بھی دعائیں کریں۔بلکہ بیویوں کو بھی کہا
کہ اپنے خاوندوں اور اولاد کے لئے دعائیں کریں تاکہ نیکیوں کی جاگ ایک دوسرے سے لگتی چلی جائے اور
نسل در نسل قائم رہے۔
خطبات مسرور جلد ششم
473
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( سورة الفرقان آیت : 75 اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون
ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔یہ جامع دعا ہے کہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنا، ایک دوسرے کے لئے بھی اور اپنی اولاد میں سے بھی ایسی اولا د ہمیں
عطا کر جو آنکھوں کی ٹھنڈک بنے اور جب اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھاتا ہے کہ آنکھوں کی ٹھنڈک مانگو تو اللہ تعالیٰ کے ان
لا محدود
ود فضلوں کی دعامانگی گئی ہے جس کا علم انسان کو نہیں، خدا تعالیٰ کو ہے جس کا انسان احاطہ ہی نہیں کر سکتا۔اور میاں
بیوی اور اولادیں نہ صرف اس دنیا میں ان نیکیوں پر قدم مار کر جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائی ہیں ایک دوسرے
کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنتے ہیں بلکہ مرنے کے بعد بھی ان نیکیوں کی وجہ سے جو انسان اس دنیا میں کرتا ہے، اللہ تعالیٰ
انہیں اپنے انعامات سے نوازتا ہے۔ایک مومن کے مرنے کے بعد اس کی نیک اولادان نیکیوں کو جاری رکھتی ہے جس
پر ایک مومن قائم تھا۔اپنے ماں باپ کے لئے نیک اولا د دعائیں کرتی ہے جو اس کے درجات کی بلندی کا باعث بنتے
ہیں۔دوسری نیکیاں کرتی ہے جو ان کی درجات کی بلندی کا باعث بنتی ہیں۔پس یہ اولاد کی نیکیاں اور اپنے ماں باپ
کے لئے دعا ئیں اگلے جہان میں بھی ایک مومن کو آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءُ بِمَا كَانُوا
يَعْمَلُوْنَ (السجدہ:18) پس کوئی ذی روح یہ نہیں جانتا کہ اس کے اعمال کے بدلہ میں اس کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک
میں سے کیا کچھ چھپا کر رکھا گیا ہے۔یہ ان لوگوں کے بارہ میں کہا گیا ہے جو تقویٰ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی
عبادت کی طرف بھی توجہ دیتے ہیں اور اس کی راہ میں خرچ بھی کرتے ہیں اور دوسری نیکیاں بھی بجالاتے ہیں۔وہ
راتوں کو اٹھ اٹھ کر سیدھے راستے پر چلنے اور اپنی اولاد کے سیدھے راستے کی طرف چلنے کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک مانگتے ہیں جس کا علم صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی ذات کو ہے۔اپنی اولادوں اور
اپنی بیویوں اور خاوندوں کے لئے اور بیویاں اپنے خاوندوں کے لئے دعامانگتی ہیں کہ یہ سب تقویٰ پہ قائم رہیں اور اللہ
تعالیٰ ان سب کے لئے اس دنیا میں بھی انعامات عطا فرمائے جو اس کی رضا کے حامل بنائے اور اگلے جہان میں بھی
اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہوں۔پس یہ دعا ہے جواللہ تعالیٰ کے وہ بندے جو عباد الرحمن ہیں ، نیکیاں بجالاتے ہوئے ما نگتے ہیں اور اپنے پیچھے بھی
ایسی نسل چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو تقویٰ پر قدم مارنے والی ہو۔یہ دعا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھا کر ہمیں ہر وقت
اس اہم کام کی طرف توجہ دلائی ہے جو اس کی رضا حاصل کرنے کا نہ صرف ہماری ذات کے لئے ذریعہ بنے بلکہ آئندہ
نسلیں بھی اس راستے پر چلنے والی ہوں جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنیں۔
خطبات مسرور جلد ششم
474
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا کہ کر یہ بتا دیا کہ آنکھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب تم بھی اور تمہاری اولاد میں
بھی تقویٰ پر چلنے والے ہو گے۔اگر تمہارے اپنے فعل ایسے نہیں جو تقویٰ کا اظہار کرتے ہوں تو اپنے دائرہ میں متقیوں
کے امام بھی نہیں بن سکتے۔پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کیا اس دعا کے ساتھ ہم آپس میں حقوق کی
ادا ئیگی کے لئے تقویٰ پر چل رہے ہیں؟ اپنے بچوں کی تربیت کے لئے ان شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو
انہیں تقویٰ پر چلانے والی ہوں۔اگر گھر یلو سطح پر بھی میاں بیوی تقویٰ کی راہوں پر قدم نہیں مار رہے تو اولاد کے حق میں
اپنی دعاؤں کی قبولیت کے نشان کس طرح دیکھ سکتے ہیں۔پھر اگر تقویٰ مفقود ہے تو خلافت اور جماعت کی برکات سے
کس طرح فیض پا سکتے ہیں۔خلافت کے لئے تو اللہ تعالیٰ نے اعمال صالحہ کی شرط رکھی ہوئی ہے۔اگر تقویٰ نہیں تو
اعمال صالحہ کیسے ہو سکتے ہیں یا اگر اعمال صالحہ نہیں تو تقویٰ نہیں اور تقویٰ نہیں تو نہ ہی ایک دوسرے کے لئے قرۃ العین
بن سکتے ہیں، نہ ہی اولا د قرۃ العین بن سکتی ہے۔پس اولاد کو بھی قرۃ العین بنانے کے لئے ، آنکھوں کی ٹھنڈک بنانے
کے لئے ، اپنی حالتوں اور اپنی عبادتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم وہ معیار حاصل کرنے کی کوشش کر
رہے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے میاں بیوی کی عبادتوں کے بارے میں یہ نصیحت کی ہے ، آپ فرماتے ہیں کہ اللہ رحم کرے
اس شخص پر جو رات کو اٹھے، نماز پڑھے، اور اپنی بیوی کو جگائے۔اگر وہ اٹھنے میں پس و پیش کرے تو پانی کے چھینٹے
ڈالے تا کہ وہ اُٹھ کھڑی ہو۔اسی طرح اللہ تعالیٰ رحم کرے اس عورت پر جو رات کو اٹھے نماز پڑھے اور اپنے میاں کو
جگائے ، اگر وہ اٹھنے میں پس و پیش کرے تو پانی چھڑ کے تا کہ وہ اٹھ کھڑا ہو۔پس یہ فرائض دونوں کے ہیں۔میاں کے بھی اور بیوی کے بھی کہ اپنی عبادتوں کی طرف توجہ دیں تا کہ نسلوں سے
بھی قرۃ العین حاصل ہو۔بعض مردوں کی شکایات آتی ہیں، رات کو اٹھنا تو علیحدہ رہا، عورتوں کے جگانے کے باوجود،
فجر کی نماز کے علاوہ اور دوسری نمازوں میں بھی توجہ دلانے کے باوجودستی دکھاتے ہیں۔ایسے لوگ کس طرح اور کس
منہ سے رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ کی دعا کرتے ہیں۔کس طرح وہ اپنی اولاد میں قرۃ العین
تلاش کر سکتے ہیں، کس طرح اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتے ہیں یار کھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی اولاد کے متقی ہونے
کی دعا قبول ہو۔ہاں
اللہ تعالیٰ فضل کرنا چاہے تو کوئی روک نہیں۔وہ تو مالک ہے لیکن اگر اس کے فضل سے حصہ
لینا ہے تو تقویٰ کے یہ نمونے دکھانے کا بھی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے، اپنی حالتوں کے درست کرنے کا بھی اللہ تعالیٰ کا حکم
ہے۔۔پس اپنے بچوں سے قرۃ العین بنے کی توقع اور خواہش رکھنے والوں کو آنحضرت ﷺ کے اس ارشاد کو بھی پیش
نظر رکھنا ہوگا کہ اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولاد کو دیتا ہے، یادے سکتا ہے۔(سنن الترمذی باب ما جاء فی ادب الولد حدیث 1952)
خطبات مسرور جلد ششم
475
خطبہ جمعہ فرموده 14 نومبر 2008
اور اچھی تربیت اس وقت ہوتی ہے جب انسان کے اپنے عمل بھی ایسے ہوں جو اولاد کے لئے نمونہ بن سکیں۔عبادتوں کے معیار بھی اچھے ہوں دوسرے اعمال بھی اچھے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
” خدا تعالیٰ ہم کو ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرماوے اور یہ تب ہی میسر آ سکتی ہے کہ وہ
(یعنی انسان) فسق و فجور کی زندگی بسر نہ کرتے ہوں بلکہ عباد الرحمن کی زندگی بسر کرنے والے ہوں اور خدا کو ہر شے پر
مقدم کرنے والے ہوں“۔فرمایا اور کھول کر کہہ دیا وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا۔اولا دا گر نیک اور متقی ہو تو یہ ان کا امام
بھی ہوگا۔اس سے گویا متقی ہونے کی بھی دعا ہے۔(الحکم جلد 5 نمبر 35 مورخہ 24 ستمبر 1901 ، صفحہ 12 کالم 1)
پس یہ ذمہ داری پہلے مردوں کی ہے کہ اپنے آپ کو ان راستوں پر چلانے کی کوشش کریں جو اسے عباد الرحمن
بنانے والے ہوں۔عورتیں بھی اپنے گھر کی نگران کی حیثیت سے اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے
اور اپنے خاوندوں کے بچوں کی تربیت کریں تا کہ وہ معاشرے کا ایک بہترین اور مفید وجود بن سکیں۔لیکن عورتوں کی
تربیت کے لئے بھی پہلے مردوں کو قدم اٹھانے ہوں گے۔جب دونوں نیکیوں پر قدم مارنے والے ہوں گے۔تو پھر
اولا د بھی نیکیوں پر چلنے کی کوشش کرے گی۔دونوں کی دعائیں بھی اولاد کی تربیت میں مددگار بن رہی ہوں گی۔پہلے جو میں نے حدیث بیان کی تھی کہ اگر مرد پہلے جاگے تو عورت کو جگائے اور اگر عورت پہلے جاگے تو مر دکو
جگائے۔یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ دونوں میاں بیوی آپس میں بڑے پیار اور محبت کے تعلق والے ہوں،
انڈرسٹینڈنگ (Understanding) ہو، ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں کہ ہم نے اپنی رات کی عبادت اور نمازوں کی
حفاظت کرنی ہے اس لئے صبح اٹھنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔اگر آپس میں یہ انڈرسٹینڈنگ نہیں تو مرد
جب پڑ ا سور ہا ہوگا ( ایسی شکائیتیں بعض دفعہ آتی ہیں ) اور عورت جب اسے نماز کے لئے جگاتی ہے تو بیچاری کی شامت
آ جاتی ہے اور بعید نہیں کہ یہ بھی ہو جائے کہ سخت الفاظ سننے کے علاوہ بیچاری عورت کو اس سے مار بھی کھانی پڑ جائے۔اور یہ میں صرف مثال نہیں دے رہا، یہ بعض گھروں میں عملی صورت میں ہوتا ہے۔آہستہ آہستہ پھر عورتیں بھی یا تو
خاموش ہو جاتی ہیں اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرنی کوشش کرتی ہیں۔یا اپنے خاوندوں کی ڈگر پر آ جاتی ہیں۔اور بچے
دنیاوی لحاظ سے تو شاید کچھ بہتر ہو جائیں، پڑھ لکھ جائیں لیکن دینی لحاظ سے بالکل بگڑ جاتے ہیں۔بلکہ جب اس طرح
گھر کی صورتحال ہو تو بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دنیاوی لحاظ سے بھی کئی بچے برباد ہو جاتے ہیں۔پس بچوں کو قرة
العین بنانے کے لئے ماں باپ کو اپنی اصلاح بھی کرنی ہوگی اور اپنے نمونے بھی قائم کرنے ہوں گے۔
476
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پر ہیز گاری
کے لئے عورتوں
کو پر ہیز گاری سکھاویں۔ورنہ وہ گناہگار ہوں گے۔اور جبکہ اس کی عورت سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ
تجھ میں فلاں فلاں عیب ہیں تو پھر عورت خدا سے کیا ڈرے گی۔جب تقویٰ نہ ہو تو ایسی حالت میں اولا د بھی پلید
پیدا ہوتی ہے۔اولاد کا طیب ہونا تو طیبات کا سلسلہ چاہتا ہے۔اگر یہ نہ ہوتو پھر اولا دخراب ہوتی ہے۔اس لئے چاہئے
کہ سب تو بہ کریں اور عورتوں کو اپنا اچھا نمونہ دکھلا دیں۔عورت خاوند کی جاسوس ہوتی ہے، وہ اپنی بدیاں اس سے
پوشیدہ نہیں رکھ سکتا۔نیز عورتیں چھپی ہوئی دانا ہوتی ہیں۔یہ نہ خیال کرنا چاہئے کہ وہ احمق ہیں۔وہ اندر ہی اندر
تمہارے سب اثر وں کو حاصل کرتی ہیں۔جب خاوند سید ھے راستے پر ہوگا تو وہ اس سے بھی ڈرے گی اور خدا سے
بھی“۔فرمایا ” عورتیں خاوندوں سے متاثر ہوتی ہیں۔جس حد تک خاوند صلاحیت اور تقویٰ بڑھاوے گا کچھ حصہ اس
سے عورتیں ضرور لیں گی۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 163-164 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ توقع ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہر احمدی مرد سے رکھی ہے۔یہ الفاظ ہمیں جھنجھوڑنے
والے ہونے چاہئیں۔مردوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔پہلے تو عورتیں جاہل ہوتی تھیں، کم پڑھی لکھی ہوتی تھیں۔اب
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعلیم کی روشنی نے عورتوں میں بھی عقل و شعور پہلے سے بہت بڑھا دیا ہے۔جیسا کہ پہلے
میں نے کہا ایسی عورتیں بھی جماعت میں ہیں اور اکثریت میں ہیں جو مردوں کی برائیوں کی وجہ سے کڑھتی ہیں یا ان کی
سختیوں کی وجہ سے علیحدہ ہو کے بیٹھ جاتی ہیں۔اپنی نیکیاں قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔اور مردوں سے زیادہ بے
چین اور پریشان بھی ہوتی ہیں۔ایسے بھی خاندان ہیں جہاں عورتوں کو اپنی اولاد کی فکر ہوتی ہے اور بعض اوقات ایسا
ہوتا ہے کہ مردوں کی جو بگڑی ہوئی حالت ہے اسے دیکھ کر عورتیں بعض دفعہ مردوں سے علیحدہ ہو جاتی ہیں اور پھر اس
کے نتیجہ میں اولاد پر برا اثر پڑتا ہے۔اس ماحول میں جہاں بچوں کو خاص طور پر باپ کی سر پرستی کی ضرورت ہوتی ہے
بچے جوانی میں قدم رکھتے ہیں تو بگڑنے لگتے ہیں۔تو ان سب چیزوں کے ذمہ دار مر د ہوتے ہیں۔تو ایسے مردوں کو
بھی فکر کرنی چاہئے کہ کتنی بد قسمتی ہے کہ ہمارا خدا ہماری بقا اور ہماری نسلوں کی بقا کے لئے ایک دعا سکھا رہا ہے اور اللہ
میاں کا دعا سکھانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کو قبول کرنا چاہتا ہے اور کرتا بھی ہے اور دعا کے الفاظ میں هَبْ لَنَا کے
الفاظ استعمال کر کے یہ بتا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سے کچھ نہیں لینا وہ تمہاری دنیا و عاقبت سنوارنے کے لئے ،
تمہاری نسلوں کی بقا کے لئے صحیح راستے پر چلنے کے طریق سکھاتے ہوئے تمہیں انعام دے رہا ہے۔ان پر چلو گے تو
انعامات کے وارث بنو گے۔لیکن ہم اس انعام سے فیض پانے والے نہ بنے۔پس ہمیں اپنے جائزے لیتے ہوئے
اُن راستوں پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنا ئیں۔اپنے گھروں کے سکون
477
خطبات مسرور جلد ششم
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
کو بھی ہمیشہ قائم رکھیں اور اپنے بچوں اور اپنی اولادوں کی طرف سے بھی ہمیشہ آنکھیں ٹھنڈی رکھیں اور حقیقت میں ہر
احمدی گھر میں تقویٰ پر قائم رہنے والے لوگ ہوں۔احمدی معاشرے میں ہر شخص تقویٰ پر چلنے والا ہو اور یہی چیز پھر
تقو
خلافت کے انعام سے بھر پور فائدہ اٹھانے والا بنائے گی اور یہی بات آنحضرت ﷺ کی غلامی میں آنے والے مسیح و
مہدی اور امام الزمان کی جماعت میں شامل ہونے کا حق ادا کرنے والا بنائے گی۔پس خوش قسمت ہیں ہم میں سے وہ
جو اس اصل کو سمجھتے ہوئے وہاب خدا سے جب مانگتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی انہیں ایسے
ایسے طریق سے قرۃ العین عطا فرماتا ہے جس کا ایک انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔اولاد کے ضمن میں یہاں ایک اور بات بھی میں کہنی چاہتا ہوں جو بعض گھروں کے ٹوٹنے کا باعث بن رہی ہوتی
ہے یا میاں بیوی کے آپس کے ناخوشگوار تعلقات کی وجہ سے اولاد پر برا اثر ڈال رہی ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بعض
میاں بیوی کے تعلقات اس لئے خراب ہو جاتے ہیں یا خاوند اپنی بیوی سے اس لئے ہر وقت ناراض رہتا ہے کہ لڑکے
کیوں پیدا نہیں ہوتے ؟ لڑکیاں کیوں صرف پیدا ہوتی ہیں؟۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِلهِ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَاءُ إِنَاثاً
وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (الشوری: 50 ) آسمان وزمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا
ہے۔جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے عطا کرتا ہے۔اب
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے۔ایک اور جگہ فرمایا جسے چاہتا
ہے لڑکے اور لڑکیاں دونوں ملا کر بھی دیتا ہے۔تو اب جو اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اس میں کسی پر الزام دینا تقویٰ سے ہٹنے
والی بات ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو عقل اور علاج کے طریقے اس زمانے میں عطا فرما دیئے ہیں ان کے استعمال
سے بہتوں کو فائدہ ہوتا ہے اور جن کو لڑکوں کی خواہش ہوتی ہے ان کے لڑکے پیدا ہو جاتے ہیں۔لیکن یہاں بھی بعض
اوقات اپنے خالق ہونے کا اور اپنی مرضی کا اظہار فرماتا ہے۔لاکھ علاج کروالیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔تو اس بات پر
بیویوں کی زندگی اجیرن کر دینا کہ تمہارے لڑکیاں کیوں پیدا ہوتی ہیں یالڑکیوں کو باپ کا اس طرح پیار نہ دینا جس کا وہ
حق رکھتی ہیں بلکہ ہر وقت انہیں طعنے دینا، بچیوں کے دلوں میں بھی باپوں کے لئے نفرت پیدا کر دیتا ہے۔بعض ایسے
معاملات جب سامنے آتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ایسے لوگ بھی اس زمانہ میں ہیں جو بچوں پر اس طرح ظلم کر رہے
ہیں جن کا ذکر پرانے عرب کے جہالت کے زمانے میں ملتا ہے کہ لڑکی کی پیدائش سے ان کے چہرے سیاہ ہو جاتے
ہیں۔پس یہ جہالت کی باتیں ہیں اس سے ہر مومن کو ، ہر احمدی کو بچنا چاہئے۔میں ایک احمدی فیملی کو جانتا ہوں، پرانی بات ہے ، ان کے لڑکیاں پیدا ہوتی تھیں۔چار پانچ بیٹیاں پیدا ہو
گئیں۔انہوں نے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کر لی۔اس بیوی سے بھی دو تین لڑکیاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے بیٹے
خطبات مسرور جلد ششم
478
خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 2008
کی خاطر تیسری شادی کر لی۔اس سے پھر تین چار بیٹیاں پیدا ہوگئیں۔پھر چوتھی شادی کر لی ، اس سے بھی اللہ تعالیٰ
نے بیٹیاں ہی دیں۔آخر جو پہلی بیوی تھی جس سے بیٹیاں پیدا ہورہی تھیں، پہلا بیٹا جو پیدا ہوا اسی بیوی سے پیدا ہوا۔تو
اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے جسے چاہتا ہے جس طرح چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔پس اگر اولاد مانگنی ہے، لڑ کے مانگنے ہیں تو
آپس میں لڑ کر گھروں میں بے چینیاں پیدا کرنے کی بجائے تقویٰ پر قائم ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہئے اور
نیک اولاد کی دعا مانگنی چاہئے جس طرح
اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں انبیاء کے ذکر میں دعا سکھائی ہے۔ایک جگہ فرمایا کہ رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِيْنَ (الصقت: 101) کہ اے میرے رب ! مجھے صالحین میں سے
عطا کر۔یعنی صالح اولاد عطا کر۔ایک جگہ یہ دعا سکھائی کہ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً (سورۃ آل عمران : 39) اے میرے رب !
تو مجھے اپنی جناب سے پاک اولا د بخش۔پس ہمیشہ ایسی اولاد کی دعا کرنی چاہئے یا خواہش کرنی چاہئے جو پاک ہو اور صالحین میں سے ہو اور ہمیشہ اس
کے قرۃ العین ہونے کی دعا مانگنی چاہئے۔میرے پاس جو بعض لوگ لڑکے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو میں ان کو
ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ نیک اور صحت مند اولاد مانگو۔بعض دفعہ لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ماں باپ کی خدمت کرنے
والیاں ہوتی ہیں اور نیک ہوتی ہیں۔ماں باپ کے لئے نیک نامی کا باعث بنتی ہیں۔جبکہ لڑ کے بعض اوقات بدنامی اور
پریشانی کا باعث بن رہے ہوتے ہیں۔پس ایک مومن کی یہی نشانی ہے کہ اولاد مانگے نیک اور صالح اور پھر مستقل
اس کے لئے دعا کہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہو۔ورنہ ایسی اولاد کا کیا فائدہ جو بدنامی کا موجب بن رہی ہو۔کئی خطوط
میرے پاس آتے ہیں جس میں اولاد کے بگڑنے کی وجہ سے فکر مندی کا اظہار ہو رہا ہوتا ہے۔لوگ ملتے بھی ہیں تو
اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔پس اصل چیز دل کا سکون ہے اور اولادوں کا نیک اور صالح ہونا ہے۔اگر یہ نہیں تو پھر اولاد
بے فائدہ ہے۔صالحین کی تعریف جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے وہ میں پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ صالحین کے اندر کسی قسم کی روحانی مرض نہیں ہوتی اور کوئی مادہ فساد کا نہیں ہوتا۔پس یہ معیار ہے جس کے حصول کے لئے ہمیں اپنی اولاد کے لئے دعا مانگنی چاہئے اور خود بھی اس پر چلنے کی
کوشش کرنی چاہئے تا کہ آئندہ نسلوں میں بھی نیکی کی جاگ لگتی چلی جائے اور ذریت طیبہ پیدا ہوتی رہے جونسل
در نسل اپنے آبا ؤ اجداد کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کے سامان پیدا کرتی چلی جائے اور جماعت کے لئے ، خاندان
کے لئے نیک نامی کا باعث ہواور جیسا کہ میں نے کہا یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک ہم اپنی حالتوں کی طرف بھی
نظر رکھنے والے اور توجہ دینے والے نہیں بنتے۔ہم خود بھی صالحین میں شامل ہونے اور تقویٰ پر قدم مارنے والے نہیں
بنتے۔پس اس چیز کو پکڑنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس
کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 49 مورخہ 5 دسمبر تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ 5 تا صفحہ 7)