ابتلاؤں اور مشکلات سے بچنے کی دعائیں
خطبات مسرور جلد ششم
493
(49)
خطبه جمعه فرموده 5 دسمبر 2008
فرمودہ مورخہ 5 / دسمبر 2008ء بمطابق 5 فتح 1387 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الہادی۔دہلی۔انڈیا
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
ہر انسان کی اس دنیا میں خواہشات ہوتی ہیں جو ہر ایک کی ذہنی اور جسمانی استعدادوں ، علمی صلاحیتوں ، مالی
حالتوں، اپنے ماحول اور معاشرے کی حدود یا وسعت کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔لیکن ایک مومن کو ، ایک کامل ایمان
والے کو، ایسے لوگوں کو جن کا کامل بھروسہ خدا تعالیٰ کی ذات پر ہوتا ہے ہر کام ہر خواہش ہر مشکل اور ہر آسائش میں اللہ
تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور ہونی چاہئے۔تبھی ایک انسان مومن کہلا سکتا ہے۔تبھی
ایمان میں ترقی کرنے والا کہلا سکتا ہے۔تبھی اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار کہلاسکتا ہے۔ہر چھوٹی سے چھوٹی خواہش اور اس
کو پورا کرنے کے لئے وہ اس فرمان کے مطابق اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے کہ اگر جوتی کا تسمہ بھی لینا ہے تو خدا سے
مانگو۔کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کی مرضی نہیں ہوگی تو جیب میں رقم ہونے کے باوجود، بازار تک پہنچنے کے باوجود، اُس دکان
میں داخل ہونے کے باوجود جہاں سے تسمہ خریدنا ہے، ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں کہ اس تھمے کا حصول ممکن نہ ہو۔اور اگر یہ ممکن ہو بھی جائے تو اس کو استعمال کرنا نصیب نہ ہو۔پس ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے ، ہر چھوٹی سے چھوٹی خواہش کی تکمیل کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا
ایک مومن کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اس کا فضل مانگتے ہوئے اس چیز یا خواہش کے حصول اور تکمیل کی کوشش
کرنی چاہئے۔ہم احمدیوں پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے اور میں اکثر اس حوالے سے بات کرتا ہوں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو مانے کی توفیق عطا فرمائی جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق یہ عرفان اپنی
جماعت میں پیدا کرنے کی طرف بڑی شدت سے کوشش کی اور جماعت کو توجہ دلائی بلکہ پیدا فرمایا کہ خدا کو پہچانو اور
کس طرح پہچانو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ایک موقع پر فرماتے ہیں:
میں سچ کہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ انہی کو پیار کرتا ہے اور انہی کی اولا د بابرکت ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کے حکموں کی
خطبات مسرور جلد ششم
494
خطبه جمعه فرموده 5 دسمبر 2008
تعمیل کرتا ہے۔اور یہ کبھی نہیں ہوا اور نہ ہو گا کہ خدا تعالیٰ کا سچافرمانبردار ہو، وہ یا اس کی اولادتباہ و برباد ہو جاوے۔دنیا
اُن لوگوں کی ہی برباد ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں اور دنیا پر جھکتے ہیں۔کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ہر امر کی طناب اللہ
تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔اُس کے بغیر کوئی مقدمہ فتح نہیں ہوسکتا۔کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اور کسی قسم کی
آسائش اور راحت میسر نہیں آ سکتی۔دولت ہو سکتی ہے مگر یہ کون کہہ سکتا ہے کہ مرنے کے بعد یہ بیوی بچوں کے کام
ضرور آئے گی۔پھر آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ مخفی ہے مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔دعا کے ذریعہ سے
اس کی ہستی کا پتہ لگتا ہے۔کوئی بادشاہ یا شہنشاہ کہلائے ہر شخص پر ضرور ایسے مشکلات پڑتے ہیں جن میں انسان بالکل
عاجز رہ جاتا ہے اور نہیں جانتا اب کیا کرنا چاہئے۔اس وقت دعا کے ذریعہ سے مشکلات دور ہوتے ہیں۔پس یہ فہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی جماعت میں پیدا فرمایا کہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کو یاد
رکھنے کی ضرورت ہے وہی ہے جو تمام مشکلات کو دور کرنے والا ہے۔وہی ہے جو اپنے بندوں کی صحیح راہنمائی کرنے
والا ہے۔پس جیسا کہ میں نے کہا کہ ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ اکثریت اس بات کا ادراک رکھتی ہے اور مشکلات میں
اور ہر ضرورت میں خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتی ہے۔ہر مومن کا کام اور اس کی پیدائش کا مقصد ہی خدا تعالیٰ کی
عبادت ہے لیکن خاص حالات میں زیادہ توجہ پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل بھی خاص اس وجہ سے ہوتا ہے کہ عام
حالات میں بھی مومن خدا تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دینے والا ہوتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا مومن کی بھی خواہشات ہوتی ہیں لیکن وہ ان کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا
ہے اور اس کو جھکنا چاہئے۔کیونکہ اسے پتہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہی ہے جو میری خواہشات کو پورا کرنے والا ہے۔ہر کام
میں خدا تعالیٰ کی رضا میرا مقصود زندگی ہے۔یہ ایک مومن کی سوچ ہوتی ہے۔ایک مومن کو اس بات کا ادراک ہے کہ
چاہے وہ ذاتی کام ہو جس کا تعلق روز مرہ کے معاملات سے ہے یا کاروباری معاملات سے ہے یا دینی اور جماعتی
حالات ہیں ہر کام کرنے سے پہلے ایک مومن جسے خدا تعالیٰ پر کامل ایمان ہے اللہ تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے تا کہ اللہ
تعالیٰ اس کام میں برکت ڈالے اور اس کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔بعض دفعہ ایک انسان ایک کام کو اچھا سمجھ رہا ہوتا ہے اور ہوتا بھی وہ نیک کام ہی ہے، سمجھتا ہے کہ اس کے اچھے
نتائج نکلیں گے۔کسی خواہش کی تکمیل کے لئے کوشش بھی کرتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر وہ بہتر نہیں تو اللہ تعالیٰ
اپنے بندے کی بھلائی کی خاطر اس میں وقتی یا مستقل روک ڈال دیتا ہے۔بعض اوقات ایک مومن کسی کام میں ہاتھ
ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو یا اس کے قریبیوں کو یا اگر جماعتی معاملہ ہے تو جماعت میں بہت سارے افراد کو اس کام
خطبات مسرور جلد ششم
495
خطبہ جمعہ فرموده 5 دسمبر 2008
کے اس خاص موقع پر نہ ہونے یا بعض روکوں کے بارے میں پہلے سے اطلاع دے دیتا ہے۔لیکن انسان پھر بھی اپنے
اجتہاد کی وجہ سے اس کو کرنے پر اصرار کرتا ہے اور نتیجہ پھر وہ کام اس خواہش کے مطابق نہیں ہوتا جو مومن چاہ رہا ہوتا
ہے اور کام بھی نیک ہوتا ہے۔اور پھر بعد کے حالات اس حقیقت کو کھول دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے اور اسی
میں برکت ہے اور اللہ تعالیٰ فی الحال نہیں چاہتا کہ ایسے حالات پیدا ہوں جس میں یہ کام ہو۔اللہ تعالیٰ نے اس اصولی بات کی طرف کہ تم بعض کاموں کو اپنے لئے بہتر اور خیر کا باعث سمجھتے ہو لیکن اللہ تعالیٰ
کے نزدیک اس میں تمہارے لئے خیر نہیں ہوتی یا اس میں ایک عارضی روک ہوتی ہے۔قرآن کریم نے اس طرح
بیان فرمایا ہے کہ وَعَسَى اَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ک ممکن ہے تم کسی چیز کونا پسند کرتے ہو اور وہ تمہارے
لئے بہتر ہو۔وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ اور ممکن ہے ایک چیز تم پسند کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے شر
انگیز ہو۔اور پھر فرمایا وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ (البقرة: 217) کہ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔اب یہ اصولی بات ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتادیا کہ انسان کا علم چونکہ محدود ہے۔بعض دفعہ وہ ایسی چیز کا مطالبہ کر
رہا ہوتا ہے جو اسے اچھی بھی لگ رہی ہوتی ہے اور ہوتی بھی حقیقتا اچھی ہے۔اس میں اس کو اپنے لئے فائدے بھی نظر
آ رہے ہوتے ہیں۔اس کے حصول کے لئے اس کے دل کی شدید خواہش ہوتی ہے جبکہ وہ یہ برداشت نہیں کرتا کہ کسی
بھی طرح وہ اپنی خواہش کی تکمیل یا اس کام کے ہونے سے محروم رہ جائے۔لیکن نہیں جانتا کہ اس کام کے ہونے سے
اس کو نقصان بھی ہوسکتا ہے یا اس وقت کے لئے اتنا فائدہ نہیں جتنا بعد میں ہوسکتا ہے۔جو جذ بہ ایک انسان کا کسی کام
کے ہونے کے پیچھے کارفرما ہوتا ہے وہ شدت پسندیدگی یا نا پسندیدگی ہے۔وہ آگے سے آگے بڑھنے کی خواہش ہے۔وہ اچھے سے اچھا حاصل کرنے کی خواہش ہے۔اگر یہ عام حالات میں کسی مخالف کو نیچا دکھانے کے لئے ہے تو تب بھی
یہ خواہش ہوتی ہے کہ میری مرضی کے موافق کام ہو جائے تاکہ میرا ہاتھ مخالف کے اوپر رہے۔اور کیونکہ انسان کا علم
محدود ہوتا ہے اس لئے دونوں طرح کے جذبات یعنی خواہش کی تکمیل اور مخالف کو فوری طور پر نا کامی کا منہ دکھانے کے
فائدے اور مضرات کو سمجھ نہیں سکتا اور جب انسان ضد کرتا ہے تو اس کوشش میں بجائے فائدے کے بعض اوقات اپنا
نقصان کر الیتا ہے۔اپنے تمام وسائل اور سوچیں بروئے کارلانے کے بعد پھر ناکامی ہوتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک مومن کا کام ہے کہ کسی خواہش کی تکمیل میں اپنی پسند کو دخل نہ دے۔بلکہ خاص
طور پر جو دینی معاملات ہیں ان کے لئے تو بہت اہم ہے اور عام معاملات میں بھی کہ جو عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ خدا
ہے جو سیدھے راستے پر چلانے والا خدا ہے، جس نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحہ : 6) کی دعا سکھائی ہے
اس سے مدد مانگیں۔وہ خدا جو مجیب ہے، دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے، جو دعاؤں کو سنتا ہے اس کے آگے جھکے کہ اے
اللہ ! تو ہی ہر ظاہری اور چھپے ہوئے کا کامل علم رکھنے والا ہے۔تو مجھے سیدھے راستے پر چلا۔میری دعاسن اور مجھے
خطبات مسرور جلد ششم
496
خطبہ جمعہ فرموده 5 دسمبر 2008
اپنی جناب سے جو تیرے نزدیک بہترین ہے اور جس طرح تو چاہتا ہے اس طرح عطا کر۔تو جیسا کہ میں نے پہلے
بیان کیا ہے کہ ایک مومن کو دُعا کے ذریعہ سے ہر کام میں خدا تعالیٰ سے مدد مانگنی چاہئے اور جب اس طرح مانگتا ہے تو
اللہ تعالیٰ راستہ بھی دکھا دیتا ہے۔لیکن بعض دفعہ دُعا کرنے کے باوجود اور بعض اشاروں کے باوجود جیسا کہ میں نے کہا
اجتہادی غلطی کر جاتا ہے اور بعض اور اشاروں پر محمول کرتے ہوئے کہ اس میں کامیابی ہے لیکن وہ اشارے کسی اور
مقصد کے لئے ہوتے ہیں یاکسی اور وقت کے لئے ہوتے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن
اللہ تعالیٰ جو اپنے بندوں کو نقصان سے بچانا چاہتا ہے ان کی غلطیوں کے باوجود پھر ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے، بعض
ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر رہے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی یہ نہیں ہے۔باوجود
تمہاری شدید خواہش کے خدا تعالیٰ نے اس کام کی تکمیل یا اس کو کرنا کسی اور وقت کے لئے مقدر کر رکھا ہے۔بے شک
یہ کام ہونا ہے، خاص طور پر جو جماعت کی ترقی کے کام ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کے
وعدے ہیں یہ مقدر ہیں۔بے شک انہوں نے ہونا ہے۔بے شک ہم نے اور جماعت نے من حیث القوم ، من حیث
الجماعت اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو سمیٹنا ہے اور پھر ان فضلوں کا ایک نئی شان کے ساتھ دوبارہ انتشار بھی ہونا ہے
جس نے پھر دنیا میں پھیلنا ہے اور پھر جماعتی ترقی کے اسباب نظر آنے ہیں۔لیکن اس کے وقت کا تعین خود خدا تعالیٰ
نے فرمانا ہے۔ہمارا کام اس کی رضا پر چلتے ہوئے اور دعائیں مانگتے ہوئے اپنے کام کئے چلے جانا ہے۔اس سال خلافت جو بلی کے حوالے سے ہر احمدی میں نیا جذبہ ہے۔مختلف ملکوں کے جلسہ سالانہ ہو چکے ہیں اور
ہو بھی رہے ہیں۔قادیان کا جلسہ سالانہ بھی دسمبر کے آخر میں مقرر کیا گیا ہے اور اس میں شمولیت کے لئے بڑے
جذبے سے دنیا میں احمدیوں نے کوشش کی اور تیاریاں بھی کی ہیں۔لیکن گزشتہ دنوں ظالم لوگوں نے اس ملک میں ممبئی
میں جو دہشت گردی کی واردات کی ہے، اس نے پورے ملک میں ایک بے چینی پیدا کر دی ہے۔یہاں کے اخباروں
اور ٹیلیویژن چینلز نے جو شخص پکڑا گیا ہے اس کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں۔جو باتیں سامنے آ رہی ہیں اس
سے لگتا ہے کہ یہ ظالم لوگ یا گروپ جو بھی ان میں ملوث ہیں اپنے ظلموں کو مزید پھیلانے کی کوشش کریں گے۔اس کی
وجہ سے حکومت نے بڑے احتیاطی اقدامات بھی کئے ہیں۔تو بہر حال ان حالات کی وجہ سے جو یہاں آج کل ہیں میں
نے باہر سے آنے والے احمدیوں کو روک دیا ہے اور بلا استثناء ہر ایک کو ہمیں پھر واضح کر دوں کہ باوجود اپنی بڑھی ہوئی
خواہش کے باہر سے کسی نے اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے نہیں آنا۔اللہ تعالیٰ حالات بہتر کرے گا تو پھر
انشاء اللہ تعالیٰ موقع مل جائے گا۔ہمیں تعلیم بھی یہی دی گئی ہے اور دعا بھی یہی سکھائی گئی ہے کہ ہمیشہ ابتلاؤں اور
مشکلات سے بچنے کے لئے دعا کرو اور ان جگہوں سے بھی بچو۔جو یہاں کے شہری ہیں وہ تو بہر حال یہیں رہتے
ہیں۔غیر ملکی جو سفر میں ہوتے ہیں ان کے حالات کچھ اور ہو جاتے ہیں۔تو بہر حال ہمیں دعاؤں کی تلقین کی گئی
497
خطبہ جمعہ فرموده 5 دسمبر 2008
خطبات مسرور جلد ششم
ہے چاہے وہ قدرتی آفات ہیں یا ظالموں کے پیدا کردہ فسادات ہیں، ان سے بچنے کے لئے دعائیں ہیں۔مختلف لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے جو پہلے ہی بعض فکر مندی والی رؤیا دکھائی تھیں جو کچھ نے مجھے پہلے بھی لکھی تھیں اور
اب زیادہ آ رہی ہیں اور یہ سب خوا ہیں جو دنیا میں ان لوگوں کو دکھائی گئیں جو مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں یہ سننے
اور پڑھنے کے بعد اور اسی طرح دعا کے بعد اور مختلف مشوروں کے بعد میں نے باہر سے آنے والے لوگوں کو روکا
ہے۔یہی فیصلہ کیا ہے کہ نہ آئیں۔ہمارے سب کام جذباتیت سے بالا ہو کر ہونے چاہئیں۔دنیا کی باتوں یا استہزاء
کا خیال دل سے نکالتے ہوئے ہونے چاہئیں۔ہر احمدی کی جان کی قیمت ہے، بلا وجہ اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے
کی ضرورت نہیں۔مجھے پتہ ہے بہت سوں کو اس سے شدید جذباتی تکلیف پہنچے گی۔لیکن ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ
تعالیٰ اپنے بندوں پر فضل فرماتا ہے۔اگر ہم کسی غلط فیصلے کا اپنی بشری کمزوری کی وجہ سے سوچ بھی رہے ہوں تو حالات و
واقعات کو اللہ تعالیٰ اس نہج پر لے آتا ہے جس سے ہمیں صحیح سوچوں اور صحیح فیصلوں کی طرف راہنمائی ملتی ہے۔میں نے ابتلاؤں اور مشکلات سے بچنے کے لئے دعا کا ذکر کیا تھا اس کے لئے بہت سی مسنون دعائیں
بھی ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی دعائیں سکھائی ہیں۔حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کی
دعائیں بھی ہیں۔تو اس وقت میں آنحضرت ﷺ کی ایک دعا سامنے رکھتا ہوں جس کو میں پہلے بعض حوالوں
سے بیان کر چکا ہوں اور وہ دعا یہ ہے اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيْمِ الَّذِى لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمُ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ
اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَ مَا لَمْ
أَعْلَمُ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَأَ وَبَرَا -
(موطا امام مالک کتاب الشعر باب مایو مر به من التعوذ حدیث نمبر 1775)
کہ میں اپنے عظیم شان والے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں کہ جس سے عظیم تر کوئی شے نہیں اور کامل اور مکمل کلمات
کی پناہ میں بھی کہ جن سے کوئی نیک و بد تجاوز نہیں کر سکتا اور اللہ کی تمام صفات حسنہ جو مجھے معلوم ہیں یا نہیں معلوم ان
سب کی پناہ طلب کرتا ہوں اس مخلوق کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا اور پھیلایا۔اس میں تمام زمینی و آسمانی شرور سے بچنے اور خدا تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی دعا ہے۔آنحضرت ﷺ کی تو ہر دعا
ہی بہت جامع ہے، اور برکتیں سمیٹنے والی ہے۔لیکن جن چند مسنون دعاؤں کو روزانہ میں سامنے رکھتا ہوں ان میں سے
ایک یہ بھی ہے ، اس لئے ذہن میں آگئی۔تو اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہر احمدی کو ہر شر سے بچائے۔پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مثلاً ایک دعا جو حضرت موسیٰ کی ہے رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ
فَقِيرٌ (القصص: 25) کہ اے میرے رب ! میں تیری ہر چیز ، ہر خیر جو تو مجھے دے میں اس کا محتاج ہوں۔یہ دعا مانگنی
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ ہمیں خیر ہی خیر ملتی رہے۔
خطبات مسرور جلد ششم
498
خطبه جمعه فرموده 5 دسمبر 2008
پس یہ دعائیں ہیں جو ہر وقت انسان کو اپنے خدا سے مانگنی چاہئیں۔ہمیشہ وہ اپنی خیر اور فضل سے ہمیں نواز تا
رہے۔ہر برائی اور شر سے ہمیں بچائے۔ہماری خواہشات کو ہمیشہ صحیح سمتوں پر رکھے۔اگر کبھی کسی غلط اجتہاد کی وجہ سے
خدا تعالیٰ کے پیغام کو نہ سمجھ سکیں تو اللہ تعالیٰ محض اور محض اپنے فضل سے اس کے بداثرات سے ہمیں محفوظ رکھے۔کبھی
ہم ایسے نہ بنیں جو حکمت سے عاری ہوتے ہوئے اپنی خواہشات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور منشاء کے الٹ چلانے والے
ہوں۔حکمت سے کئے ہوئے فیصلے بھی اللہ تعالیٰ کی خیر میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہیں اور یہ بھی خیر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بھی دعا سکھائی ہے کہ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ (الشعراء: 84)
کہ اے میرے رب مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔حکمت کے بہت وسیع معنی ہیں۔ایک یہ بھی
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کوئی پیغام ملے تو اسے انسان سمجھنے کی کوشش کرے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کی ذات کی ہمیں حقیقی پہچان کروائی ہے اور ہر کام کے لئے اس کے
آگے جھکنے اور اس کے پیغام کو سمجھنے کی تلقین فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اس پر قائم رکھے۔ہمارے سب فیصلے
حکمت والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کی منشاء کو سمجھنے والے ہوں اور یہی ایک حقیقی مومن کی نشانی ہے۔مومن کی فراست ہی
یہی ہے کہ ہر پہلو پر غور کرے۔مومن کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔یقیناً مومن نڈر ہوتا ہے۔لیکن یہ ضرور غور کرنا چاہئے
کہ کس بات میں فائدہ ہے یا زیادہ فائدہ ہے اور کس بات میں زیادہ نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم کسی قربانی
سے نہیں ڈرتے لیکن اگر کسی جگہ ایسے شر نظر آتے ہوں جن سے بچنا مومن کے اور جماعت کے مفاد میں ہو تو اس سے
بچنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ بعض خوابوں کے ذریعہ ایسے اشارے بھی ملے تھے یا کچھ اور اندازے تھے جس
سے لگتا تھا کہ وسیع پیمانہ پر یہ جلسہ نہ ہو سکے گا۔بہر حال
اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہمارے اس فیصلے
کے بہتر نتائج نکالے اور بے انتہا برکت ڈالے اور ہمارا ہر کام جماعت کے مفاد میں ہو۔افراد جماعت جو جلسہ پر آنا
چاہتے تھے ان کو نہ آنے سے جو جذباتی تکلیف ہوئی ہے اللہ تعالیٰ ان کا ایسا مداوا کرے کہ ان کی توجہ مزید اللہ تعالیٰ
سے پختہ تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ بن جائے۔ہر احمدی کو ایمان اور ایقان میں بڑھائے۔ان کی توجہ دعاؤں کی طرف
پہلے سے بڑھ کر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یقیناً خدا رحیم ، کریم اور حلیم ہے اور دعا کرنے والے کو ضائع نہیں کرتا۔پس ہمیشہ ہمیں ہر تکلیف کے بعد پہلے سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنے والا بننا چاہئے۔انشاء اللہ تعالیٰ جیسا
کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ بہتر حالات میں ہمیں جلسہ میں شمولیت کی توفیق دے گا۔قادیان کے احمدیوں کے لئے بھی
دعا کریں اور یہاں کے بسنے والے تمام احمدیوں کے لئے بھی۔دنیا میں بسنے والے احمدی ان کو دعاؤں میں یاد
خطبات مسرور جلد ششم
499
خطبه جمعه فرموده 5 دسمبر 2008
رکھیں اور یہاں اس ملک ہندوستان میں رہنے والے احمدی بھی اپنے لئے بھی دعا ئیں کریں اور یہاں کے بسنے والوں
کے لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ہر ظلم سے محفوظ رکھے۔دنیا اپنے پیدا کرنے والے خدا کو پہچانے۔انسان ،انسان کا
حق ادا کرنے والا بنے۔مذہب کے نام پر یا ذاتی مفادات کی خاطر جو ظلم ہورہے ہیں اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو جو اس
میں ملوث ہیں اپنی پکڑ میں لے اور ان کو عبرت کا نمونہ بنائے۔پاکستان کے احمدی بھی بعض لحاظ سے محرومی کا شکار ہیں
یا محرومی سے گزر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی محرومیاں بھی دور فرمائے۔ہر ایک کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور اللہ تعالیٰ
دنیا میں ہر شخص کو اور اپنی ہر مخلوق کو جو انسانیت کے نام پر انسان ہونے کا دعوی کرتے ہیں حقیقی انسانیت پر قائم کر دے
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ میں فرمایا:
ابھی نمازوں کے بعد میں ایک نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرمہ امتہ الرحمن صاحبہ اہلیہ چوہدری محمد احمد
صاحب درویش مرحوم کا ہے۔3 دسمبر 2008ء کو قادیان میں وفات پاگئی تھیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ
موصیہ تھیں اور 91 سال کی عمر پائی اور درویشی کا زمانہ اپنے میاں کے ساتھ انتہائی صبر اور شکر کے ساتھ گزارا۔بڑی
نیک خاتون تھیں۔کئی خوبیوں کی مالک تھیں۔نمازوں کی پابندی، چندوں میں با قاعدگی ، باوجود کم وسائل کے غریبوں
کی مدد کرنے والی اور پھر جب حالات اچھے ہوئے تب بھی غریبوں کی مدد کر نے والی مخلص خاتون تھیں۔ایک لمبے
عرصے تک بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق بھی پائی۔مرحومہ کے ایک بیٹے کینیڈا میں مکرم بشیر احمد صاحب ناصر فوٹو
گرافر ہیں جو یہاں آئے ہوئے تھے۔میرے ساتھ پھر رہے تھے ابھی۔واپس چلے گئے ہیں۔ان کے علاوہ اور بچے
بھی ہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان
کے بچوں کو اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 15 شماره 52 مورخہ 26 دسمبر 2008 تا یکم جنوری 2009 صفحه 5 تا صفحه 7)