صفت الہادی۔ نبی کی تعریف۔ امام کو پہچاننے والوں کی صفات کا ذکر

خطبات مسرور جلد ہفتم
6
62
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
فرمودہ مورخہ 6 فروری 2009ء بمطابق 6 تبلیغ 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام الْهَادِی“ ہے۔عربی کی لغت کی کتاب لِسَانُ الْعَرَب میں یہ معنی
بھی لکھے ہیں کہ وہ ذات جو اپنے بندوں کو اپنی معرفت اور پہچان کے طریق دکھائے یہاں تک کہ وہ اس کی ربوبیت کا
اقرار کرنے لگیں۔یہ طریق اللہ تعالیٰ کس طرح دکھاتا ہے، کیا حالات ہوتے ہیں جب دکھاتا ہے؟ یہ اُس وقت دکھاتا
ہے جب بندے خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے انکاری ہوتے ہیں۔اس انکار کے بھی مختلف طریقے ہیں۔کبھی بندے کو
خدا بنالیا جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسی کو بنایا ہوا ہے۔کبھی انسان طاقت کے زور پر خود خدا بن جاتے ہیں۔جیسے
پرانے انبیاء کے زمانے میں ہوتے رہے۔فرعون نے بھی یہی کیا۔یا اس زمانے میں بھی کوئی اپنے آپ کو خدا کہتا ہے
یا خدا تعالیٰ کا اس دنیا میں جسمانی مظہر قرار دیتا ہے۔اپنی قبر کو سجدے کرنے کے لئے کہتا ہے۔یا پھر دنیا داری میں بڑی
طاقتیں اپنے آپ کو لازوال قوتوں کا مالک سمجھتی ہیں اور اس لحاظ سے رب بنی بیٹھی ہیں۔غرض اُس وقت دنیا میں ایک
ایسے فساد کی حالت ہوتی ہے جس میں فسادات کا بظاہر نہ ختم ہونے والا ایک لامتناہی سلسلہ ہوتا ہے۔اُس وقت پھر
خدا تعالیٰ اپنی قدرت کا اظہار فرماتا ہے اور دنیا کو بتاتا ہے کہ وہ رب العالمین ہے۔اس بات کی وضاحت کرتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے قول رب العالمین میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے اور جو کچھ
آسمانوں اور زمین پر ہے وہ سب اسی کی طرف سے ہے۔اور اس زمین پر جو ہدایت یافتہ جماعتیں یا گمراہ اور خطا کار
گر وہ پائے جاتے ہیں وہ سب عالمین میں شامل ہیں۔کبھی گمراہی ، کفر فسق اور اعتدال کو ترک کرنے کا عالم بڑھ جاتا
ہے یہاں تک کہ زمین ظلم وجور سے بھر جاتی ہے اور لوگ خدائے ذوالجلال کے راستوں کو چھوڑ دیتے ہیں اور نہ
عبودیت کی حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ ربوبیت کا حق ادا کرتے ہیں۔نہ یہ سمجھتے ہیں کہ بندے کی کیا حیثیت ہے۔نہ یہ
پہچان رہتی ہے کہ ان کے رب کا کیا مقام ہے۔فرماتے ہیں کہ ” زمانہ ایک تاریک رات کی طرح ہو جاتا ہے اور دین
اس مصیبت کے نیچے روندا جاتا ہے۔فرماتے ہیں کہ تب خدائے رحمان کی طرف سے ایک امام نازل ہوتا ہے تا کہ

خطبات مسرور جلد ہفتم
63
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
)
وہ شیطانی لشکروں کا مقابلہ کرے اور یہ دونوں (رحمانی اور شیطانی لشکر برسر پیکار رہتے ہیں اور ان کو وہی دیکھتا ہے
جس کو دو آنکھیں عطا کی گئی ہوں یہاں تک کہ باطل کی گردنوں میں طوق پڑ جاتے ہیں اور امور باطلہ کی سراب نما
دلیلیں معدوم ہو جاتی ہیں۔پس وہ امام دشمنوں پر ہمیشہ غالب اور ہدایت یافتہ گروہ کا مددگار رہتا ہے۔ترجمہ اعجاز امسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 131 تا 133 تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول صفحہ 92-93)
پس یہ ہے ہادی خدا ، جو ہدایت کے راستوں کی طرف لانے کے لئے اپنی صفت ربوبیت کو بھی حرکت میں لاتا
ہے۔لیکن جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ غلبے کے اثرات دشمنوں پر اس طرح ظاہر ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہدایت یافتہ گروہ
کی مدد فرماتا ہے اور جو فساد پیدا کرنے والے لوگ ہیں ان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روک دیتا ہے بلکہ ان طاقتوں کو
پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتا ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانے میں دیکھ لیں۔کہاں عیسائیت کی یلغار تھی کہ عیسائیت دنیا
میں ہر جگہ کامیابیوں سے میدان مارتی چلی جارہی تھی۔یہاں تک کہ ہندوستان کے جو مسلمان تھے وہ بھی اس کی لپیٹ میں
آ کر دھڑادھڑ عیسائیت قبول کر رہے تھے۔ہندوستان میں عیسائیت کے غلبے کے خواب عیسائی مشنریز دیکھ رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے نہ صرف وہاں ہندوستان میں ان کے قدم روک دئے بلکہ پسپائی پر
مجبور کر دیا۔بلکہ افریقہ جو ان دنوں عیسائی مشنریز کے نزدیک ان کی مٹھی میں تھا اس کے متعلق بھی ان
کو یہ کہنا پڑا کہ
احمدیت نہ صرف یہاں ہماری ترقی کی رفتار روک رہی ہے بلکہ ہمارے قدم اکھاڑ دیئے ہیں۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ
ہدایت کے راستوں پر چلانے کے لئے اپنی ربوبیت کا اظہار فرماتے ہوئے اپنے امام کو بھیجتا ہے۔لیکن جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا کہ ان کو وہی دیکھتا ہے جن کو دو آنکھیں عطا کی گئیں۔وہی امام کو قبول
کرتا ہے جس کی صرف دنیا کی آنکھ نہ ہو۔جو صرف دنیاوی چیزوں پر ہی منہ مارنے والا نہ ہو بلکہ دین کا بھی در در کھنے
والا ہو، اس کی دین کی آنکھ ہو۔بڑے بڑے مسلمان علماء جو دین کا علم رکھنے کا دعوئی رکھتے ہیں ، حضرت مسیح موعود کی
مخالفت میں اندھے ہو کر اس علم کو جو انہوں نے حاصل کیا ہوتا ہے غلط راستے پر لے جاتے ہیں اور پھر اپنے اس علم کی
بنا پر مسلم امہ کو بھی گمراہ کر رہے ہوتے ہیں۔حالانکہ دوسری طرف اس زمانے کے علماء بھی یہی مانتے ہیں ( جس کی
تفصیل میں پرانے خطبوں میں بیان کر چکا ہوں ) کہ اسلام میں، دین میں، مسلمانوں میں بگاڑ کی انتہا ہو چکی ہے۔مسلمانوں میں دین نام کا رہ گیا ہے اور خلافت کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔لیکن خلافت کی جو پہلی کڑی ہے اس کے
بارہ میں اب انہوں نے سوچنا چھوڑ دیا ہے اور وہ ہے مسیح و مہدی کا آنا۔اس کے بعد ہی پھر خلافت قائم ہو سکتی ہے۔لیکن اس کے لئے ابھی تک اس نظریہ پر ہی قائم ہیں کہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں اور وہ آئیں گے۔پھر
مہدی کے ساتھ مل کر دین پھیلے گا۔حدیثوں کو غلط سمجھتے ہوئے اپنی سوچ بنائی ہوئی ہے۔جو بھی ہو ، جب تک نبوت کو

64
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
نہیں مانتے خلافت آنہیں سکتی اور پھر نتیجہ وہی حال رہے گا جس کا یہ اکثر شکوہ کرتے رہتے ہیں۔وقتاً فوقتاً اخباروں
میں بھی آتا رہتا ہے۔کالم لکھنے والے بھی لکھتے ہیں۔علماء اپنی تقریروں میں بھی کہتے رہتے ہیں کہ اس اُمت میں سے
اللہ تعالیٰ نے مسیح و مہدی بھیجنا ہے اور اس کے لئے دعا بھی اللہ تعالیٰ نے خود ہمیں سکھائی ہے۔اگر پھر بھی نہ مانیں اور
دعائیں بھی کرتے چلے جائیں تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو ایک راستہ سکھا دیا ہے کہ یہ دعا کرو اور سنجیدگی
سے کرو تو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔اس بات کو بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
نبوت محمد یہ اپنی ذاتی فیض رسانی سے قاصر نہیں بلکہ سب نبوتوں سے زیادہ اس میں فیض ہے۔اس نبوت کی
پیروی خدا تک بہت سہل طریق سے پہنچا دیتی ہے اور اس کی پیروی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے مکالمہ مخاطبہ کا
اس سے بڑھ کر انعام مل سکتا ہے جو پہلے ملتا تھا۔اور جبکہ وہ مکالمہ مخاطبہ اپنی کیفیت اور کمیت کی رو سے کمال
درجہ تک پہنچ جائے اور اس میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کا بندے کے ساتھ جو کلام ہے اس کا معیار اتنا
اعلیٰ ہو جاتا ہے کہ کوئی گندگی اور کوئی کبھی اس میں باقی نہ رہے۔اور کھلے طور پر امور غیبیہ پرمشتمل ہوں اور بالکل ظاہر
طور پر اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کو غیب کی باتیں بھی بتا رہا ہو۔فرماتے ہیں کہ تو وہی دوسرے لفظوں میں نبوت
کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا جو کلام ہے۔بندے کا جو باتیں کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ کا جو بندے کو مخاطب کرنا
ہے۔غیب کی جو باتیں سنانا ہے، یہ جب انتہاء تک پہنچ جائے تو اسی کا نام نبوت ہے۔جس پر تمام نبیوں کا اتفاق
ہے۔پس یہ مکن نہ تھا کہ وہ قوم جس کے لئے فرمایا گیا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران: 111)
کہ تم وہ امت ہو کہ جولوگوں میں سے بہترین امت قرار دی گئی ہے ) اور جن کے لئے یہ دعا سکھائی گئی کہ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحہ : 6-7 ) ان کے تمام افراد اس مرتبہ عالیہ سے محروم
رہتے اور کوئی ایک فرد بھی اس مرتبہ کو نہ پاتا اور ایسی صورت میں صرف یہی خرابی نہیں تھی کہ امت محمد یہ ناقص اور نا تمام
رہتی اور سب کے سب اندھوں کے طرح رہتے بلکہ یہ بھی نقص تھا کہ آنحضرت ﷺ کی قوت فیضان پر داغ لگتا تھا اور
آپ
کی قوت قدسیہ ناقص ٹھہر تی تھی اور ساتھ اس کے وہ دعا جس کا پانچ وقت نماز میں پڑھا تعلیم کیا گیا تھا۔اس کا
سکھلانا بھی عبث ٹھہرتا تھا۔“
الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ صفحہ 311-12)
ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالی گئی ہو۔دوسری طرف یہ
دعا سکھائی کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سیدھے راستے پر چلاتا رہے اور ان لوگوں
کے راستے پر جن پر انعام کیا۔اور انعامات کیا ہیں؟ نبوت ہے، صدیقیت ہے،شہید ہونا ہے، صالح ہونا ہے۔فرمایا

خطبات مسرور جلد ہفتم
65
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
کہ ایک طرف تو یہ دعائیں سکھائی گئی ہیں۔ایک طرف تو یہ کہا گیا ہے کہ تم بہترین امت ہو۔اس کے باوجود
آنحضرت ﷺ کی امت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں ہے جس کو نبوت کا یہ مقام مل سکے۔اللہ تعالیٰ غیب کی خبریں
اس کو دے اور اس سے باتیں کرے۔گویا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی یہ دعا جو ہم پانچ وقت نمازوں میں کئی بار
پڑھتے ہیں اور دنیا کے ہر کونے میں جہاں بھی مسلمان رہتا ہے اور نماز پڑھتا ہے یہ دعا کر رہا ہے لیکن پھر بھی خدا تعالیٰ
اسے قبول نہیں کر رہا۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کئی لوگوں کو کہا کہ یہ دعا پڑھو۔اھدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔اور جن کو اللہ تعالیٰ نے ، یہ کہنے میں تو کوئی حرج نہیں کہ اللہ تعالیٰ راہنمائی فرمائے اور پھر اس
کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اُن
کی صحیح راہنمائی فرمائی۔پس اپنی ذات سے باہر نکل کر، اپنی سوچوں سے باہر نکل کر اور اپنے
او پر جو خول چڑھایا ہوا ہے اس سے باہر نکل کر اپنے ذہنوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عناد سے پاک
کر کے دعا مانگی جائے گی تو پھر اللہ تعالی را ہنمائی بھی فرمائے گا۔یہ تو خدا تعالیٰ کو الزام دینے والی بات ہے کہ ایک طرف
وہ کہے کہ میرے سے دعا مانگو میں قبول کروں گا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي
اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن (61) اور تمہارا رب کہتا ہے کہ مجھے پکارو، ہمیں تمہاری دعاسنوں گا۔اور پھر دعانہ سنے۔ہماری دنیاوی معاملات کی دعا ئیں تو ہم ہر روز کہتے رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سن لیں ، قبول ہو گئیں۔ہمیں یہ
مل گیا۔ہمیں وہ مل گیا۔لیکن انسان کی اپنی روحانی بہتری کے لئے کی جانے والی دعا ئیں جو اللہ تعالیٰ نے خود سکھائی
ہیں وہ نہ سنے۔ایک طرف تو یہ حکم ہے کہ میرے سے اپنی ہدایت کے لئے دعا مانگو۔اور اس حالت میں جبکہ دین کو ایک
ہادی کی ضرورت ہے تو انسان پر خاص طور پر دعامانگنے کی اضطراری کیفیت طاری ہوتی ہے (جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس میں میں نے بتایا )۔پس اللہ تعالیٰ کو اس کا وعدہ یاد دلا کر یہ دعا مانگی جائے کہ تو ایسی
حالت میں ہادی بھیجتا ہے اور پھر خود ہی اللہ تعالیٰ یہ بھی کہہ دے کہ باقی دعائیں تو قبول لیکن یہ دعا قبول نہیں ہوگی۔تو
یہ اللہ تعالیٰ پر الزام ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات پہ الزام ہے۔امت مسلمہ کی کسمپرسی کی جو حالت ہے وہ بڑھتی چلی جا رہی
ہے۔اس میں تو شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ کہے کہ ٹھیک ہے۔یہ تو میری وہ امت ہے جو أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ، خیر امت ہے
لیکن اس کی کسمپرسی کی حالت بھی بہت بڑھ گئی ہے۔تو بے شک بڑھتی رہے، بے شک یہ شور اٹھتار ہے کہ نہ دین باقی
رہا اور نہ ایمان باقی رہا۔لیکن میں تمہاری یہ دعا قبول نہیں کروں گا کہ ہادی بھیجوں جو تمہاری، دین کی راہنمائی
فرمائے۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ کہے کہ بے شک تم اپنی ناکیں رگڑتے رہو میں تو اب تمہاری ہدایت کا کوئی
سامان کرنے والا نہیں ہوں۔جو میں نے کرنا تھا وہ کر دیا۔اب ہدایت کے راستے سب ختم ہو گئے۔ہاں یہ ضرور ہے
جس کا اعلان بارہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ چاہے دعا کرتے اور اپنی ناکیں رگڑتے

66
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
ہوئے تمہاری زندگیاں ختم ہو جائیں۔تمہاری اولادوں کی زندگیاں ختم ہو جا ئیں اور اولاد در اولاد کی زندگیاں ختم ہو
جائیں کہ اب میرے علاوہ کوئی ہادی اور مسیح آ جائے تب بھی اب
کوئی مسیح موعود نہیں آئے گا، کوئی مہدی نہیں آئے گا۔جو آنے ولا تھا وہ آچکا۔اب اس کو مانے بغیر کوئی چارا نہیں ہے۔پس مسلمانوں کو اپنی حالتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔احمدیوں پر ظلم کرنے کی بجائے نیک نیتی سے خدا تعالیٰ
سے ہدایت طلب کرنے کی ضرورت ہے۔احمدیوں پر ہر روز مختلف جگہوں پر کوئی نہ کوئی نیا ظلم ہوتا رہتا ہے۔کوئی نہ
کوئی نئے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔کسی نہ کسی طریقے سے تکلیف پہنچا کر یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس ذریعہ سے
شاید کچھ لوگ احمدیت چھوڑ جائیں۔احمدیت ختم تو ہو نہیں سکتی یہ تو وہ دیکھ چکے ہیں۔اب انہوں نے ایک نیا حربہ گزشتہ دنوں بچوں کو دہشت زدہ کرنے کا کیا۔14 سے 16 سال تک کے لڑکے،
سکول کے بچے تھے۔ان پر یہ الزام ہے کہ نعوذ باللہ انہوں نے ٹائیلٹ میں یا بعض گندی جگہوں پر محمد کا نام لکھ کر
آنحضرت ﷺ کی ہتک کی ہے۔یہ لوگ خود تو روحانی بینائی سے محروم ہیں مگر الزام احمد یوں پر دیتے ہیں۔ایسی حرکتیں
تو یہ لوگ کر سکتے ہیں جن کی روحانی بینائی نہیں ہے۔جن کو آنحضرت مہ کے مقام کا علم نہیں ہے۔یہ تو 14-15 سال
کے بچے ہیں، احمدی چھوٹا بچہ بھی کبھی ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ہمیں تو آنے والے مسیح و مہدی نے عشق رسول عربی میے کے وہ راستے دکھائے ہیں، وہ تعلیم دی ہے جس تک
ان لوگوں کی سوچیں بھی نہیں پہنچ سکتیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان مسلمانوں کو جو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے
ہیں عقل دے کہ وہ احمدیوں کو ظلم کا نشانہ بنانے سے باز رہیں اور ہدایت کی راہ تلاش کرنے کے لئے عاجزی سے اللہ
تعالیٰ کے آگے جھکیں۔یہاں ایک اور وضاحت بھی میں کرنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دنوں لجنہ کا ریفریشر کورس تھا، وہاں کسی نے سوال کیا
کہ غیر احمدی کہتے ہیں کہ اگر مرزا صاحب کو نبی نہ کہو تو پھر ہم مان لیتے ہیں۔پہلی بات تو یہ کہ یہ ایسے بھولے احمدیوں
کی جو اُن کی باتوں میں آ جاتے ہیں غلط نہی ہے کہ وہ مان لیں گے، شاید مخالفت تو کم کر دیں لیکن جنہوں نے نہیں ماننا
انہیں کبھی بھی جرات پیدا نہیں ہوگی کہ وہ مانیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ نبی کی جو تعریف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اپنے ایک اقتباس میں کی ہے۔اس کی رو سے آپ نبی ہیں اور آپ نے اور مختلف جگہوں پر بھی اپنے
آپ
کو نبی کہا ہے۔اللہ تعالیٰ جب اپنے بندے سے کثرت سے کلام کرتا ہے ، اس سے مخاطب ہوتا ہے، غیب کی باتیں
بتا تا ہے تو اس کا نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نبوت ہے اور یہی باتیں تمام سابقہ انبیاء نے بتائی
ہیں۔اگر یہ رد کرنے لگیں تو پھر اگلا قدم یہ ہوگا کہ یہ بھی نہ کہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوتا ہے۔تو پھر یہ بات بھی ان کی ماننی پڑے گی۔پھر کسی اور بات کو ر ڈ کرنے کا ان کا مطالبہ ہوگا۔کیونکہ جب ایک دفعہ آر

67
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
اصل چیز سے ہٹ جائیں گے اور کمزوری دکھانے لگیں گے تو پھر اپنے ایمان کو بھی کمزور کرتے چلے جائیں گے۔تو کیا
ہم تعداد بڑھانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے اور اللہ اور رسول ﷺ کی پیشگوئیوں کے
الٹ کوئی نیا مہدی اور مسیح پیش کرنے کی کوشش کریں گے؟۔جس طرح کہ مطالبہ کیا جاتا ہے اور یہ مطالبہ مختلف جگہوں
پر یہاں بھی ، پاکستان میں بھی ہو رہا ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کام نبوت کا دعویٰ ختم ہو جائے تو مسیح و مہدی
ہونے کا دعویٰ بھی ختم ہو جاتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے ایک حدیث میں فرمایا کہ خبردار رہو کہ عیسی بن مریم یعنی مسیح
موعود اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں۔لمعجم الصغر لطبرانی من اسمه عیسی صفحہ 256 دارالکتب العلمیة بیروت لبنان)
پس جب ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور اب وہ دنیا میں نہیں آ سکتے اور مثیل مسیح
آنحضرت ﷺ کی امت میں سے ہی پیدا ہونا ہے تو ظاہر ہے پھر اس حدیث کی رو سے وہ نبی اللہ ہی ہے۔یا تو یہ کہیں
کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں وہ بعد میں آئیں گے۔تو ایک دفعہ جب نبی کا انکار کریں گے تو پھر
اگلی بات یہی ہوگی نا کہ پھر عیسی علیہ السلام اپنے وقت پر آئیں گے اور وہ نبی ہوں گے۔اس کا مطلب ہے کہ آپ یہ
بات تسلیم کر لیں گے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بھی زندہ ہیں۔جس طرح میں نے کہا کہ ایک بات سے دوسری بات
پھر آپ لوگ رو کرتے چلے جائیں گے۔بہر حال جو احمدی پورا علم نہیں رکھتے ان پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ اگر ایک
بات کا انکار کریں گے تو دوسرے دعوے کا بھی انکار کرنے پڑے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کومسیح موعود
کہنے سے بھی رکنا پڑے گا جیسا کہ میں نے کہا۔پھر غیر احمدیوں کی طرح اس عقیدہ پر بھی قائم ہونا پڑے گا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود ہیں اور وہ زمین پر اتریں گے۔گو کہ حدیثوں کی رو سے جو وقت ہے وہ بھی اب
گزر چکا ہے۔اس لئے بغیر خوف کے، بغیر کسی قسم کے احساس کمتری کے وہ بتائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا دعویٰ ہے اور جس کا آنحضرت ﷺ نے اعلان فرمایا ہے۔آنحضرت ﷺ نے عیسی بن مریم ، آنے والے
مسیح کو نبی کہا ہے کیونکہ احمدیوں
کو تو یہ خوشخبری ہے کہ سچائی کے نور سے دوسروں کا منہ بند کریں گے تو پھر اس میں
پریشانی کی کیا بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر ایک جگہ سورۃ فاتحہ کی آیت کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
چھٹی آیت اس سورۃ کی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے گویا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چھٹے ہزار کی تاریکی
آسمانی ہدایت کو چاہے گی اور انسانی سلیم فطرتیں خدا کی جناب سے ایک ہادی کو طلب کریں گی یعنی مسیح موعود کو۔تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 284 حاشیہ)
اب یہ چھٹا ہزار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے۔ہادی کو وہ طلب بھی کر رہے ہیں لیکن جس کی

خطبات مسرور جلد هفتم
68
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
پوری شان سے زمین اور آسمان نے تائید کی ہے اسے قبول نہیں کرنا چاہتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اس اقتباس کی رو سے کہ سلیم فطرتیں خدا کی جناب سے ایک ہادی کو طلب کریں گی ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے
بہت سوں کی سلیم فطرت یا سعید فطرت نہیں ہے۔جب یہ لوگ سلیم فطرت نہیں ہیں، مانا نہیں چاہتے تو کیا ان کو خوش
کرنے کے لئے ، ان کی خاطر، ہم بھی جن کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانے کی توفیق دی
اس دعوی کا انکار کر دیں؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خطبہ الہامیہ میں ایک جگہ وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
خدا کی قسم قرآن شریف میں جو تمام اختلافوں کا فیصلہ کرنے والا ہے، کہیں ذکر نہیں ہے کہ خاتم الخلفاء سلسلہ
محمدیہ کا موسوی سلسلے سے آئے گا۔اس کی پیروی مت کرو کہ کوئی دلیل تمہارے پاس نہیں ہے بلکہ برخلاف اس کے تم
کو دلیل دی گئی ہے۔اور کلمات متفرقہ اپنے منہ سے نہ نکالو کہ وہ کلمات اس تیر کی طرح ہیں جو اندھیرے میں
چلایا جائے اور یہ وعدہ جو مذکور ہوا سچا وعدہ ہے اور تم کو کوئی دھوکہ نہ دے۔اور سورۃ فاتحہ میں دوسری بار اس وعدہ کی
طرف اشارہ فرمایا ہے اور یہ آیت سورة فاتحہ یعنی صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اپنی نمازوں میں پڑھتے ہو پھر حیلہ
و بہانہ اختیار کرتے ہو اور حجت الہی کے رفع دفع کے لئے مشورے کرتے ہو۔تمہیں کیا ہو گیا کہ خدا تعالیٰ کے فرمودہ کو
اپنے پیروں میں روندتے ہو؟ کیا ایک دن تم نہیں مرو گے یا کوئی تم کو نہیں پوچھے گا؟۔“
خطبہ الہامیہ صفحہ 63-64 - روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 109-110)
یہ تو بیان غیروں کے لئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کشتی نوح میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ کی ایک خوبصورت تفسیر کرتے ہوئے یہ ثابت فرماتے ہیں کہ اس آیت میں محمدی
سلسلے سے ہی مسیح و مہدی کے آنے کی پیشگوئی ثابت ہوتی ہے۔فرماتے ہیں کہ:
نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد ہے اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع
ہے اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے اور کسی کے
لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے
لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری رکھا اور آخر کار اس کی روحانی
فیض رسانی سے اس مسیح موعود کو دنیا میں بھیجا جس کا آنا اسلامی عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا۔کیونکہ ضرور تھا کہ
یہ دنیا ختم نہ ہو جب تک کہ محمدی سلسلہ کے لئے ایک مسیح روحانی رنگ کا نہ دیا جاتا۔جیسا کہ موسوی سلسلہ کے لئے دیا
گیا تھا۔اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ “۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ (14)

69
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پس یہ ہے اسلام کا اور آنحضرت ﷺ کا سب دینوں اور نبیوں سے افضل ہونا کہ اب قیامت تک آنحضرت ملے
کا ہی شرعی اور روحانی فیض جاری رہنا ہے اور مسیح موعود بھی آنحضرت ﷺ کی امت میں سے ہی آنا ہے اور آیا ہے اور
مہدی بھی اسی اُمت میں سے ہے۔یہ کوئی الگ الگ دو شخصیتیں نہیں ہیں۔ایک حدیث کی رو سے یہ دونوں ایک ہی
دوخت
ہیں جیسا کہ میں نے کہا۔پس آپ کو نبی مانے اور قبول کئے بغیر اب کوئی چارا نہیں ہے۔اس طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ سے اس طرف بھی اشارہ فرمایا ہے کہ تم آنے والے امام کو مان لو۔گویا اھدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اس طرف بھی اشارہ ملتا ہے۔چنانچہ آپ ضرورۃ الامام میں فرماتے ہیں کہ :
قرآن شریف نے جیسا کہ جسمانی تمدن کے لئے یہ تاکید فرمائی ہے کہ ایک بادشاہ کے زیر حکم ہو کر
چلیں۔یہی تاکید روحانی تمدن کے لئے بھی ہے۔اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھلاتا ہے اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ “ کہ جس طرح ایک دنیا وی نظام ایک لیڈر کو چاہتا ہے،
ایک بادشاہ کو چاہتا ہے ، حکومت کو چاہتا ہے، اسی طرح ایک روحانی نظام ہے۔اس کا بھی ایک طریقہ کار ہے۔اس
روحانی نظام کو چلانے کے لئے یہ دعا سکھائی گئی کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - -
فرمایا کہ " پس سوچنا چاہئے کہ یوں تو کوئی مومن بلکہ کوئی انسان بلکہ کوئی حیوان بھی خدا تعالیٰ کی نعمت سے خالی نہیں۔مگر نہیں کہہ سکتے کہ ان کی پیروی کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ حکم فرمایا ہے۔لہذا اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ جن لوگوں پر
اکمل اور اتم طور پر نعمت روحانی کی بارش ہوئی ہے، ان کی راہوں کی ہمیں توفیق بخش کہ تاہم ان کی پیروی کریں۔ضرورۃ الامام۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 494)
یہ جانوروں کے لئے تو نہیں ، نہ کسی اور مخلوق کے لئے یہ دعا ہے۔فرماتے ہیں کہ اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ
جن لوگوں پر اس نعمت کی بارش ہوئی جو اپنے کمال کو پہنچی ، جو اپنی انتہا کو پہنچی ، ان کی راہوں پر چلنے کی ہمیں توفیق بخش۔یہ دعا ہمیں یہ سکھاتی ہے تا کہ ہم اس کی پیروی کریں)۔سو اس آیت میں یہی اشارہ ہے کہ تم امام الزمان کے ساتھ
ہو جاؤ۔یادر ہے کہ امام الزمان کے لفظ میں نبی ، رسول، محدث، مجد دسب داخل ہیں مگر جو لوگ ارشاد اور ہدایت خلق
اللہ کے لئے مامور نہیں ہوئے ( یعنی جن کو اللہ تعالیٰ صحیح راستے پر چلانے کے لئے مخلوق کی ہدایت کے لئے خود مامور
نہیں کرتا )۔اور نہ وہ کمالات ان کو دیئے گئے۔وہ گو ولی ہوں یا ابدال ہوں ( ولی اللہ ہوں یا بہت نیک ہوں ، تب
بھی وہ امام الزمان نہیں کہلا سکتے“۔ضرورت الامام۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 494-495)
امام الزمان وہی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے امام الزمان کا خطاب دیا ہے۔

70
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
اس اقتباس میں یہ بات بھی واضح فرما دی کہ ولی ہونا اور ابدال میں شامل ہونا امامت کا درجہ نہیں رکھتا۔نیکیوں
کی انتہا کرنے اور اللہ تعالیٰ کے بہت قریب پہنچ جانے سے بھی امامت کا درجہ نہیں مل جاتا جب تک اللہ تعالیٰ خود نہ عطا
فرمائے۔امام الزمان وہی ہے جسے خدا تعالیٰ نے یہ درجہ دیا ہو۔اور اس زمانہ کے امام تو وہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے
مسیح موعود اور مہدی موعود کر کے بھیجا ہے۔اور پھر اس کے ساتھ یہ ہی نہیں کہ کہہ دیا اور دعویٰ کرنے والے نے دعویٰ کر لیا بلکہ جیسا کہ میں نے گزشتہ
خطبوں میں بتایا تھا کہ اس کے ساتھ زمینی اور آسمانی تائیدات بھی شامل ہیں۔پس یہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
کی دعا نہ صرف مسلمانوں کے لئے ہدایت ہے بلکہ ہر مذہب والا چاہے وہ عیسائی ہے، یہودی ہے ، ہندو ہے، اگر نیک
نیتی سے دعا کرے جیسا کہ میں نے بتایا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا ہے کہ میں نے کئی غیر مسلموں
کو بھی اس دعا پر غور کرنے کے لئے کہا کہ اس دعا پر غور کرنے میں تو کوئی حرج نہیں۔یہ کوئی ایسی دعا تو نہیں ہے کہ
جس پر کہا جائے کہ صرف مسلمان کر سکتا ہے۔ایک ایسی دعا ہے جس سے ہر شخص راضی ہو سکتا ہے چاہے کسی بھی
مذہب کا ماننے والا ہو۔حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ میں نے یہ کہا اور پھر کئی غیر مسلم نے بھی یہ دعا کی اور اللہ تعالیٰ
نے ان کی راہنمائی فرمائی۔انہوں نے خوابیں دیکھیں اور احمدیت قبول کی۔پس اگر غیر مسلموں کی راہنمائی اللہ تعالیٰ
اس دعا کے ساتھ فرماسکتا ہے تو مسلمانوں کی راہنمائی کیوں نہیں فرما سکتا۔ظاہر ہے کہ صرف یہی وجہ ہے کہ نیک نیت
نہیں ہیں۔بڑے بڑے پڑھے لکھے عالم ہیں۔بظاہر نمازوں کے پابند لیکن ہدایت سے محروم۔پس اللہ تعالیٰ کی
ہدایت حاصل کرنے کے لئے صاف دل ہو کر اس کی طرف قدم بڑھانا بھی ضروری ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت: 70) اور وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم ان کو
ضرور اپنے رستوں کی طرف آنے
کی توفیق بخشیں گے۔گزشتہ دنوں ایم ٹی اے پر امام صاحب اور مومن صاحب، آصف باسط صاحب وغیرہ پرسی کیوشن
(Persecution) پر پروگرام کر رہے تھے۔ایک غیر از جماعت عالم جو امریکہ میں رہتے ہیں وہ بھی ان دنوں میں
یہاں آئے ہوئے تھے۔انہوں نے ایم ٹی اے کو فون کیا کہ میں نے یہ پروگرام سنا ہے۔آپ نے بعض احادیث بھی
غلط پڑھی ہیں۔اور بھی کچھ باتیں ہیں جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں تو ہمارا آدمی یہاں سے گیا۔ان کی ساری باتیں جو
بھی کہنا چاہتے تھے ریکارڈ کر کے لے آیا۔بہر حال احمدیت کی دشمنی میں یہ بہت ساری باتیں ہیں اس کا جو تفصیلی
جواب ہے وہ تو اسی پروگرام میں ان کے سوالوں کے حساب سے دوبارہ پیش ہو گا لیکن ایک بات جو انہوں نے کی ہے
وہ بات عموماً غیر از جماعت کہتے رہتے ہیں کہ احمدی رفع کے جو معنی کرتے ہیں کہ حضرت عیسی کا روحانی طور پر رفع

خطبات مسرور جلد ہفتم
71
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
ہوا، اس کے یہ معنی نہیں ہیں بلکہ جسمانی رفع ہے۔خیر یہ تو عام بات ہے۔سب غیر احمدی یہی کہتے ہیں۔لیکن ایک
بات جو میرے لئے تو بہر حال نئی تھی۔کہنے لگے کہ آپ لوگ حضرت
عیسی کو اس لئے مارنا چاہتے ہیں کہ احمدیت کی
زندگی اس میں ہے۔انہوں نے اپنی نیت کا کافی اظہار کیا اور جماعت کے لٹریچر کا کچھ حد تک مطالعہ بھی تھا اور ان کا
دعویٰ بھی ہے کہ میں نے بہت کیا ہوا ہے یا کچھ حد تک کیا ہوا ہے۔لیکن اگر انہوں نے غور سے دیکھا ہو تو احمدیت کی
زندگی نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تویہ فرمایا ہے کہ عیسی کی موت جو ہے وہ اسلام کی زندگی ہے۔دد عیسی کو مرنے دو کہ اسی سے اسلام زندہ ہوتا ہے“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 322)
کیونکہ عیسائیوں کے پاس یہی حربہ ہے جس سے وہ کمزور مسلمانوں کو حضرت عیسی کے افضل ہونے کی دلیل
کے طور پر پیش کرتے ہیں۔گو کہ اب بہت سے مسلمان علماء بھی اس مضمون کو چھیڑنے سے بچتے ہیں۔لیکن ابھی بھی
ایسے علماء ہیں اور مغرب میں رہنے والے پڑھے لکھے علماء بھی ہیں ، جیسا کہ میں نے بتایا ، جو حضرت عیسی کے زندہ
آسمان پر موجود ہونے اور کسی وقت میں اترنے کے بھی قائل ہیں۔پس ہم تو دلیل سے حضرت عیسی کی وفات ثابت
کر کے اسلام کو زندہ مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور مسیح محمدی کو مسیح موسوی کے مثیل کے طور پر پیش کرتے ہیں
تا کہ اسلام کا زندہ ہونا ثابت ہو۔اور یہ کہتے ہیں کہ احمدیت کی زندگی کا دارو مدار عیسی کی وفات پر ہے۔بہر حال یہ تو
ثابت ہو گیا کہ جس طرح ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم حضرت عیسی کو اس لئے مارتے ہیں یا یہ ثابت کرتے ہیں کہ وفات
پاچکے ہیں کہ اس سے اسلام زندہ ہوتا ہے۔تو انہوں نے بھی ثابت کر دیا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسی کی وفات سے
احمدیت زندہ ہورہی ہے اور احمدیت کا زندہ ہونا اس لحاظ سے پھر اسلام کا زندہ ہونا ہی ہے۔کیونکہ ہمارا تو دعوی ہی یہی
ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اسلام کے لئے کر رہے ہیں اور احمدیت کیا ہے حقیقی اسلام ہے۔جو عیسائی احمدیت کی
تبلیغ کی وجہ سے اسلام قبول کرتے ہیں وہ اسی وجہ سے اسلام قبول کرتے ہیں کہ جب حضرت عیسی کی وفات ثابت ہو
جاتی ہے تو ان کو اس کے مانے بغیر چارا نہیں رہتا اور پھر اسلام کی زندگی ان پر کھل جاتی ہے اور اپنے مذہب کی
کمزوریاں ان پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ اگر یہ صاحب بھی خالی الذہن ہو کر اللہ تعالیٰ سے
دعا مانگیں ، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا ئیں اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیم پر چلنے کے لئے ایک درد پیدا کریں تو بعید
نہیں کہ اگر ان کا دل صاف ہو تو اللہ تعالیٰ ان کی راہنمائی فرمائے کیونکہ اگر اسلام سے محبت رکھنے والوں کو اسلام کے
غلبہ سے دلچسپی ہے تو یا درکھیں کہ مسیح و مہدی کے ساتھ ہی اب یہ ترقیات وابستہ ہیں جو آ چکا ہے۔اب اس کے علاوہ
اور کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کر کے
اس بات کا اعلان فرمایا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم گزشتہ 120 سال سے اس کو سچا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : "تخمینا عرصہ میں سال کا گزرا ہے کہ مجھ کو اس قرآنی آیت کا الہام ہوا تھا۔اور وہ یہ ہے
هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه (الصف: 10) وہ خدا جس نے

72
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اپنے رسول کو ہدایت اور نیچے دین کے ساتھ بھیجا تا وہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔اور مجھ کو اس الہام کے
یہ معنی سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اسلام کو
تمام دینوں پر غالب کرے۔اور اس جگہ یادر ہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت
علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہوگی۔سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گزر گئے ہیں
کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اس پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعویٰ کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کا مجھ کو اپنے
حق میں الہام ہوا ہے۔لیکن جب میرا وقت آیا تو مجھ کو یہ الہام ہوا اور مجھ کو بتلایا گیا کہ اس آیت کا مصداق تو ہے اور
تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانے میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہوگی۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 232-231)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ وہ خدا جس نے اپنے فرستادہ کو بھیجا اس نے دو امر کے ساتھ اسے بھیجا ہے۔ایک تو یہ
کہ اس کو نعمت ہدایت سے مشرف فرمایا ہے“۔(یعنی ہدایت دینے کی نعمت سے مشرف فرمایا )۔یعنی اپنی راہ کی
شناخت کے لئے روحانی آنکھیں اس کو عطا کی ہیں“۔(اس ہدایت کے حاصل کرنے کے لئے تا کہ وہ آگے ہدایت
دے سکے اللہ تعالیٰ نے روحانی آنکھ عطا فرمائی ہے۔اور علم لدنی سے ممتاز فرمایا ہے۔“ ( یعنی ایسا علم بھی دیا ہے جو
بغیر کوشش سے ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے دیا ہے )۔” اور کشف اور الہام سے اس کے دل کو روشن کیا ہے
اور اس طرح پر الہی معرفت اور محبت اور عبادت کا جو اس پر حق تھا اس حق کی بجا آوری کے لئے آپ اس کی تائید کی
ہے اور اس لئے اس کا نام مہدی رکھا۔اللہ تعالیٰ نے اوپر اطاعت میں جو یہ ساری تعریف کی تو اس لئے اس کا نام
مہدی رکھا گیا)۔”دوسرا امر جس کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے وہ دین الحق کے ساتھ روحانی بیماروں کو اچھا کرنا ہے۔یعنی شریعت
کے صدہا مشکلات اور معضلات حل کر کے دلوں سے شبہات کو دور کرنا ہے۔پس اس لحاظ سے اس کا نام عیسی رکھا ہے
یعنی بیماروں کو چنگا کرنے والا۔غرض اس آیت شریف میں جود و فقرے موجود ہیں ایک بالھدی اور دوسرے دِینِ
الحق ان میں سے پہلا فقرہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ فرستادہ مہدی ہے اور خدا کے ہاتھ سے صاف ہوا ہے اور صرف خدا
اس کا معلم ہے۔اور دوسرا فقرہ یعنی دینِ الْحَقِّ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ فرستادہ عیسی ہے اور بیماروں کو صاف کرنے کے
لئے اور ان کو ان کی بیماریوں پر متنبہ کرنے کے لئے علم دیا گیا ہے اور دین الحق عطا کیا گیا ہے تا وہ ہر ایک مذہب کے
بیمار کو قائل کر سکے اور پھر اچھا کر سکے اور اسلامی شفاخانہ کی طرف رغبت دے سکے کیونکہ جبکہ اس کو یہ خدمت سپر د ہے
کہ وہ اسلام کی خوبی اور فوقیت ہر ایک پہلو سے تمام مذاہب پر ثابت کر دے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ علم محاسن

خطبات مسرور جلد ہفتم
73
خطبه جمعه فرموده 6 فروری 2009
وعیوب مذاہب اس کو دیا جائے“۔( یعنی ایسا علم دیا جائے جس میں دوسرے مذہب کی خوبیوں اور خامیوں کا پوری
طرح علم ہو ، ادراک ہو، ہم ہو )۔اور اقامت حج اور افہام خصم میں ایک ملکہ خارق عادت اس کو عطا کی ہو۔ا قامت بحج یعنی ایسی دلیلیں اور نشانات جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہوں وہ اس کو دیئے جائیں اور افہام خصم میں ایک
ملکہ خارق عادت اس کو عطا ہو۔یعنی دلیل سے مخالفین کے جو سوال ہیں، جھگڑے ہیں ان کا جواب دیا جائے۔یہ ملکہ
اس آنے والے کو خاص طور پر ایک نشان کے طور پر۔عطا کیا گیا ہے، یہ خارق عادت ہے۔پس بتاؤ ) ہر ایک
پابند مذہب کو اس کے قبائح پر متنبہ کر سکے۔(یعنی ہر ایک مذہب کی برائیوں پر ان کو متنبہ کرے، ان کو اطلاع
دے ) ” اور ہر ایک پہلو سے اسلام کی خوبی ثابت کر سکے اور ہر ایک طور سے روحانی بیماروں کا علاج کر سکے۔غرض
آنے والے مصلح کے لئے جو خَاتَمُ الْمُصْلِحِین ہے دو جو ہر عطا کئے گئے ہیں۔ایک علم الھد کی جو مہدی کے اسم کی
طرف اشارہ ہے جو مظہر صفت محمدیت ہے یعنی با وجود امیت کے علم دیا جانا ( یعنی لا علم ہونے کے باوجود علم دیا جانا۔اللہ تعالیٰ خود سکھاتا ہے۔یہ مہدی ہونے کی نشانی ہے اور دوسرے تعلیم دین الحق جو انفاس شفا بخش مسیح کی طرف
اشارہ ہے“۔( روحانی شفا دینے کی طرف اشارہ ہے)۔یعنی روحانی بیماریوں کے دور کرنے کے لئے اور اتمام
حجت کے لئے ہر ایک پہلو سے طاقت عطا ہونا اور صفت علم الحد کی اس فضل پر دلالت کرتی ہے جو بغیر انسانی واسطے
کے خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہو اور صفت علم دین الحق افادہ اور تسکین قلوب اور روحانی علاج پر دلالت کرتی ہے“۔اربعین نمبر 2۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 356-357)
یعنی پہلے علم دیا۔پھر اس کی پوری کوشش کی۔اس کو سیکھا سکھایا اور پھر آگے پھیلا یا تا کہ اس کا علاج ہو۔پس اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے مسیح و مہدی کا یہ مقام ہے جسے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت کے
لئے اور اسلام کی نئی زندگی کے لئے بھیجا ہے۔تا دنیا پر اسلام کی روشن تعلیم واضح اور عیاں ہو۔اللہ تعالیٰ دنیا کو اس مسیح و
مہدی کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اللہ تعالیٰ ، جو ہادی ہے، کے بھیجے ہوئے
اس مہدی کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے جس راستے پر چلے ہیں اس پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں۔کبھی ٹھوکر نہ لگے۔اور اس منزل مقصود کی طرف چلتے رہیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کی طرف لے جانے والی ہے۔اس وقت میں چند جنازے بھی نمازوں کے بعد پڑھاؤں گا۔ایک ہے محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ ہیں جو مکرم
مولا نا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کی اہلیہ تھیں۔78 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔آپ لجنہ کے بھی کام کرتی رہیں۔اپنے خاوند جو مربی تھے ،مبلغ تھے ان کے ساتھ میدان عمل میں نہایت
سادگی سے اور قناعت سے انہوں نے گزارا کیا۔خاموش طبع اور ملنسار تھیں۔دعا گو تھیں۔آپ کے دو بیٹے ہیں اور
دونوں ہی واقف زندگی ہیں۔محمد احمد اشرف صاحب، فضل عمر ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں اور محمود احمد اشرف صاحب جامعہ
احمد یہ ربوہ کے استاد ہیں۔اسی طرح دو بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

74
خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پھر ایک جنازہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالرحمن صدیقی صاحب مرحوم کا۔ان کی 88 سال کی عمر میں وفات
ہوئی ہے۔چند مہینے پہلے ان کے جوان بیٹے مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کو شہید کیا گیا تھا اور بڑے صبر سے
انہوں نے ان کا یہ صدمہ برداشت کیا۔ان کی 2 فروری کو وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ ڈاکٹر
حشمت اللہ خان صاحب کی بیٹی تھیں جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے معالج تھے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ
عنہ کی آخری بیماری میں 24 گھنٹے آپ کے ساتھ ہی رہتے تھے۔دین کا اچھا علم رکھنے والی تھیں۔بچیوں کو دینی تعلیم
دینے والی۔میر پور خاص میں بڑا لمبا عرصہ لجنہ کی صدر رہی ہیں اور حضرت مصلح موعودؓ نے جب ان کے خاوند کو حکم دیا
تھا کہ میر پور خاص میں جا کر آباد ہوں تو پورے تعاون کے ساتھ ان کے ساتھ وہاں رہیں اور وہاں جماعت کو آرگنا ئز
کیا۔ان کے ایک ہی بیٹے تھے ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب جو شہید ہو گئے تھے اور کوئی اولاد نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ
مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔تیسرا جنازہ عفیفہ صاحبہ اہلیہ سیوطی عزیز احمد صاحب کا ہے جو انڈونیشیا کے رئیس التبلیغ ہیں 65 سال کی عمر میں ان
کی وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کو پھیپھڑوں کی بیماری تھی۔یہ مولانا عبدالواحد سماٹری صاحب
کی بیٹی تھیں اور خدا کے فضل سے موصیبہ بھی تھیں۔ساری زندگی انہوں نے وہیں گزاری۔بڑی دعا گو تھیں۔غریب
پر ور تھیں اور ہمارے جماعت انڈونیشیا کے امیر عبدالباسط صاحب کی یہ بہن ہیں۔انہوں نے دو بیٹیاں اور دو بیٹے
یادگار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو نیکیوں پر قائم کرے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔چوتھا جنازہ ہے مرزا محمد اکرم صاحب ابن مکرم مرزا محمد اسلم صاحب۔یہ نارووال کے ایک گاؤں یا قصبے کے
ہیں ان کی وفات ہوئی۔نو جوان تو نہیں ابھی انصار اللہ میں قدم رکھا ہی تھا۔ان کی دکان پہ ڈکیتی ہوئی اور ان کے جسم
پر 23 گولیاں لگیں جو ڈاکوؤں نے فائر کئے۔موقع پر انتقال کر گئے۔بہر حال اس لحاظ سے یہ بھی شہید ہیں۔جماعتی
کاموں میں بڑے فعال تھے۔بڑے نڈر داعی الی اللہ تھے۔بڑے با اخلاق انسان تھے۔مالی قربانیوں میں بڑے
آگے بڑھے ہوئے تھے۔ان کو مختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی۔شہادت کے وقت یہ مقامی سیکرٹری تحریک جدید
تھے۔سیکرٹری رشتہ ناطہ تھے۔انصار اللہ میں نگر ان حلقہ تھے۔خدام الاحمدیہ کے لمبا عرصہ قائد رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
ان کو خدمت کی توفیق دی۔بچے ان کے چھوٹے چھوٹے ہیں۔15 سال سے لے کر 7 سال تک۔اللہ تعالیٰ ان
بچوں کو صبر اور حوصلہ دے۔ان کے درجات بلند فرمائے جیسا کہ میں نے کہا ہے ابھی نمازوں کے بعد انشاء اللہ جنازہ
غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 8 مورخہ 20 فروری تا 26 فروری 2009 صفحہ 5 تا صفحه 9)

آج 10 میں سے 10 باقی