حضرت مسیح موعودؑ کو خدا کی جانب سے جری اللّٰہ کا خطاب ملنا اور اس کا سبب

خطبات مسرور جلد ہفتم
8
89
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
فرمودہ مورخہ 20 رفروری 2009ء بمطابق 20 تبلیغ 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کے وہ پہلوان ہیں جن کو خود خدا تعالیٰ نے جری اللہ کہہ کر مخاطب
فرمایا
ہے۔خدا تعالیٰ نے یہ خطاب آپ کو کیوں عطا فرمایا؟ اس لئے کہ بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ
کے دل میں اللہ تعالیٰ ، آنحضرت ﷺ اور اسلام کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر دی تھی اور آپ اسلام کے دفاع کا کوئی موقع
بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔ہر مذہب کے بارہ میں آپ کا گہرا مطالعہ اور علم تھا اور ہر مذہب کے مقابل پر
اسلام کی برتری ثابت کرنے کے لئے آپ ہمہ وقت مصروف رہتے تھے۔جب ہندوستان میں عیسائی مشنریز کا زور
ہوا اور اسلام اور بانی اسلام لے کے خلاف سینکڑوں کتابیں لکھی گئیں۔اس زمانہ میں لا تعداد پمفلٹ اور اشتہارات
تقسیم ہوئے جس نے مسلمانوں کو عیسائیت کی جھولی میں ڈالنا شروع کر دیا اور جو عیسائیت میں شامل نہیں ہوئے ان
میں سے لاتعداد مسلمان ایسے تھے جن کے ذہنوں میں اسلام کی تعلیم کے خلاف شبہات پیدا ہونے لگے۔اور پھر
عیسائیت کے اس حملے کے ساتھ ہی آریہ سماج اور برہمو سماج اٹھے۔یہ تحریکیں بھی پورے زور سے شروع ہوئیں اور
مسلمانوں کا اس وقت یہ حال تھا کہ بجائے اس کے کہ دوسرے مذاہب کا مقابلہ کریں آپس میں دست وگریباں تھے
ایک دوسرے پر تکفیر کے فتوے لگا رہے تھے۔اس وقت اسلام کی اس نازک حالت پر اگر کوئی حقیقت میں فکر مند تھا اور
اسلام کا دفاع کرنا چاہتا تھا تو وہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام تھے۔اس وقت اسلام پر جو حملے ہورہے تھے
آپ نے ان سب کے توڑ کے لئے ایک کتاب لکھی جس کا نام براہین احمدیہ رکھا جس میں آپ نے قرآن کریم کو کلام
الہی اور ہر لحاظ سے مکمل کتاب کے طور پر پیش کیا اور اسی طرح آنحضرت ﷺ کی نبوت اور آپ کا افضل ہونا ثابت
کیا اور نا قابل تردید دلائل سے ثابت کیا۔جس نے تمام مذاہب جو اسلام کے مقابلہ پر تھے اُن کو ہلا کر رکھ دیا اور وہ
اسلام کے خلاف ہر قسم کے اوچھے اور گھٹیا حملے کرنے میں اور زیادہ تیز ہو گئے۔آپ کے اس نئے انداز نے جو آپ
نے براہین احمدیہ میں پیش فرمایا اور آپ کا اسلام کے دفاع کا ، اسلام کی تعلیم کی خوبصورتی بیان کرنے کا جو طریق تھا۔اس کو بہت سے مسلمان علماء نے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔لیکن جب آپ نے اشتہاروں وغیرہ کے ذریعہ سے

خطبات مسرور جلد ہفتم
90
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
اسلام کے پیغام کو مزید وسعت دی تو مسلمانوں کا بھی ایک طبقہ آپ کے خلاف ہو گیا اور غیروں کے ساتھ مل کر آپ
کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی۔آپ نے اُس زمانہ میں اسلام کا پیغام جس جوش سے دنیا تک پہنچایا اس کا اندازہ
اس بات سے ہوتا ہے اور آپ کے ایک صحابی حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب کے حوالہ سے حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب نے یہ بیان کیا ہے کہ اُس وقت آپ نے 20 ہزار کی تعداد میں اشتہار چھپوایا اور دنیا کے مختلف حصوں
میں جہاں بھی اس زمانہ میں ڈاک جاسکتی تھی تمام بادشاہوں اور ارباب حکومت کو ، وزیروں کو، مدبرین کو مصنفین کو ،
علماء کو،نوابوں وغیرہ کو وہ اشتہار بھجوایا۔یہ اس زمانہ کی بات ہے جب آپ کا دعوی مسیحیت نہیں تھا بلکہ مجدد کے طور پر
آپ نے پیغام دیا تھا اور اسلام کی خوبیاں بیان کی تھیں۔بہر حال اس پیغام سے جب یہ دنیا میں مختلف جگہوں پر گیا تھا۔تو دنیا کے لوگوں میں ایسی خاص کوئی ہل جل پیدا نہیں ہوئی لیکن ہندوستان کے اندر جو دوسرے مذاہب تھے جن کا
اندازہ تھا کہ اب ہم نے مسلمانوں کو اپنے اندر سمیٹا ہی سمیٹا ، ان پر ایک زلزلہ آ گیا۔جب ان لوگوں نے دیکھا کہ
اسلام کے دفاع میں ایک کتاب لکھی گئی ہے اور اب براہ راست مقابلہ کے لئے اور اسلام کی عظمت بیان کرنے کے
لئے اشتہارات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ غیر مسلم جو بھی حربہ اسلام کے خلاف استعمال کر سکتے تھے
انہوں کیا۔جیسا کہ میں نے کہا بعض مسلمان بھی اپنی کینہ پروری کی وجہ سے ان کی ہاں میں ہاں ملانے لگے اور آپ
کے خلاف ہو گئے۔بہر حال اس صورت حال میں آپ نے بڑے درد سے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں کہ میں تیرے
آخری اور کامل دین اور حضرت خاتم الانبیا ہے جو تیرے بہت زیادہ پیارے ہیں ان کے دفاع کے لئے سب کچھ کر
رہا ہوں اس لئے اے اللہ تو میری مدد کر۔اور اس سوچ کے ساتھ آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ایک چلہ کشی کریں۔یعنی
چالیس دن تک علیحدہ ایک جگہ پر اللہ تعالیٰ سے خاص دعائیں کریں تا کہ خدا تعالیٰ سے اسلام کی سچائی اور آنحضرت ﷺ کی
صداقت کا خاص تائیدی نشان مانگیں۔اس کے لئے پہلے آپ نے استخارہ کیا کہ کس جگہ پر چلہ کشی کی جائے۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ بتایا گیا کہ یہ چلہ کشی کا مقام ہوشیار پور ہوگا۔چنانچہ آپ نے اس مقصد کے
لئے ہوشیار پور کا سفر اختیار کیا۔آپ کے ساتھ اس وقت تین ساتھی تھے جن میں ایک تو مولوی عبداللہ سنوری صاحب
تھے، حافظ حامد علی صاحب تھے اور فتح خان صاحب تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ایک دوست
شیخ مہر علی صاحب کو جو ہوشیار پور کے تھے خط لکھا کہ میں وہاں دوماہ کے لئے آ رہا ہوں۔میرے لئے ایک علیحدہ گھر کا
انتظام کر دیں تاکہ علیحدگی میں صحیح طرح خدا تعالیٰ کی عبادت ہو سکے۔آپ نے اپنے ساتھیوں کو بھی کہہ دیا کہ اس
عرصہ میں کوئی مجھے نہ ملے اور کسی قسم کی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔بہر حال شیخ صاحب نے اپنا ایک مکان جو شہر سے باہر
تھا اس میں آپ کا انتظام کروا دیا۔آپ وہاں چلہ کشی کے لئے 22 جنوری 1886ء کو پہنچے اور دوسری منزل میں جا کر
اپنے ٹھہر نے کا فیصلہ فرمایا اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت کر دی۔( جیسا کہ بعد میں انہوں نے بتایا کہ نہ کوئی مجھے ملے

91
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اور نہ تم لوگوں نے مجھ سے کوئی بات کرنی ہے حتی کہ کھانے وغیرہ کے لئے جب کھانا لے کر آؤ تو میرے کمرے میں
رکھ دینا۔جب میں نے کھانا ہوگا کھالوں گا۔بہر حال اس چلہ کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ پر بہت سے انکشافات فرمائے۔چنانچہ 20 فروری 1886ء کو
آپ نے وہیں سے ایک اشتہار شائع فرمایا اور اسے مختلف علاقوں میں بھجوایا۔اس میں بہت ساری پیشگوئیاں تھیں جو
اللہ تعالیٰ نے بڑی شان سے آپ کی زندگی میں پوری کیس اور بعد میں بھی پوری کرتا گیا۔جماعت میں 20 فروری
کے حوالہ سے ہر سال ایک جلسہ منعقد کیا جاتا ہے۔اس لئے میں اس اس کی اہمیت اور کس شان سے یہ پیشگوئی پوری
ہوئی یعنی پیشگوئی حضرت مصلح موعود۔اس کا کچھ ذکر کروں گا۔آج بھی اتفاق سے 20 فروری ہے۔یہ جو پیشگوئی تھی یہ آپ نے اپنے ایک بیٹے کی پیدائش اور اس کی
خصوصیات کے بارے میں کی تھی اور جیسا کہ میں نے شروع میں ذکر کیا ہے کہ موعود بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی آپ
نے انہی دعاؤں کے دوران اللہ تعالیٰ سے علم پا کر کی تھی جب آپ اللہ تعالیٰ سے اسلام اور بانی اسلامیہ کی
صداقت کا نشان دشمنان اسلام کا منہ بند کرنے کے لئے مانگ رہے تھے۔پس یہ پیشگوئی کوئی معمولی پیشگوئی نہیں ہے
بلکہ یہ پیشگوئی بھی اور اس پیشگوئی کا مصداق بھی اس زمانے میں اسلام کی عظمت ثابت کرنے کا ایک نشان ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی ایک تقدیر ہے کہ 1889ء میں جس سال حضرت مسیح موعود کو بیعت لینے کا اذن ہوا اسی سال
میں اس پیشگوئی کا مصداق موعود بیٹا پیدا ہوا۔بہر حال اس پیشگوئی کے الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الفاظ میں پیش کرتا ہوں۔آپ نے جو اشتہار دیا اس میں فرمایا کہ:
پہلی پیشگوئی جو خود اس احقر کے متعلق ہے آج 20 فروری 1886ء میں جو مطابق 15 جمادی الاوّل ہے
برعایت ایجاز واختصار کلمات الہامیہ نمونہ کے طور پر لکھی جاتی ہے اور مفصل رسالہ میں درج ہوگی۔انشاء اللہ تعالی۔فرمایا ” پہلی پیشگوئی بِالهَامِ اللَّهِ تَعَالَى وَإِعْلَامِهِ عَزَّ وَجَل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر یک چیز پر
قادر ہے ( جَلَّ شَأْنُهُ وَعَزَّ اسْمُهُ ) مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا
ہوں۔اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سوئیں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپائی
قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت
اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے
مظفر! تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں وہ موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں
دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہوا اور تاحق اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آ جائے اور باطل اپنی تمام خوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا

92
خطبه جمعه فرمود و 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ہوں اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے
دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی عملے کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی
ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک ذکی غلام
(لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عَنْمَوَائِیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور
عظمت اور دولت ہو گا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے
صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم
ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا“ لکھا ہے (اس کے معنی
سمجھ میں نہیں آئے ) دوشنبہ ہے مبارک دوشنبه - فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الاَوَّلِ وَالْآخِرِ۔مَظْهَرُ الْحَقِ
وَالْعَلَاءِ كَااَنَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا
ہے نور۔جس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس
کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور
قومیں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گاوَ كَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا
66
(اشتہار 20 رفروری 1886ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 100-103 مطبوعہ ربوہ )
یہ پیشگوئی کے الفاظ ہیں اور اگر اس کی جزئیات میں جائیں تو یہ تقریباً 52 پوائنٹس بنتے ہیں اور پیشگوئی کے
بارے میں جو بعض دوسرے الہامات تھے ان کو اگر شامل کریں تو حضرت مصلح موعودؓ نے خود ہی ایک جگہ 59 پوائنٹس
بھی لکھے ہیں۔تو یہ ہے وہ عظیم پیشگوئی جس کے پورا ہونے کے لئے آپ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر یہ بتایا کہ 9 سال
کے عرصہ میں یہ لڑکا پیدا ہو گا اور ان خصوصیات کا حامل ہو گا جو میں نے بیان کی ہیں۔تفصیل بیان کی تو وقت زیادہ ہو
جائے گا اس لئے مختصراً یہ بیان کر رہا ہوں۔اس پیشگوئی کے کچھ عرصہ بعد جب آپ نے اشتہار شائع کر دیا اور اعلان ہوا تو آپ کے ہاں ایک بچی کی
ولادت ہوئی جس کا نام عصمت تھا۔اس پر مخالفین نے بہت شور مچایا کہ آپ کی پیشگوئی غلط ثابت ہوگئی۔آپ نے
فرمایا کہ میں نے تو معین عرصہ دیا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ فوری طور پر پیدائش ہوگی۔بہر حال پھر کچھ عرصہ کے بعد ایک
لڑکا پیدا ہوا اس کا نام بشیر رکھا گیا اور یہ بشیر اقول کہلاتے ہیں۔لیکن کچھ عرصہ بعد بچپن میں ہی ان کی بھی وفات ہوگئی تو
مخالفین نے اس پر بڑا شور مچایا بلکہ ان دونوں بچوں کی پیدائش سے پہلے جب آپ نے پیشگوئی کی تھی تو پنڈت لیکھرام

خطبات مسرور جلد ہفتم
93
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
نے بڑے گھٹیا الفاظ میں آپ
کی پیشگوئی کے ہر فقرے کے مقابلہ پر آپ کی اس پیشگوئی کے رد کے فقرے کہے تھے۔مثلاً ایک فقرہ پیشگوئی کا یہ ہے کہ ایک ذکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل
سے ہوگا۔اس کے مقابلے پر لیکھر ام نے لکھا کہ مجھے بھی خدا نے بتایا ہے کہ آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائے
گی۔غایت درجہ زیادہ سے زیادہ) تین سال تک شہرت رہے گی نیز اگر کوئی لڑکا پیدا ہوگا تو وہ رحمت کا نشان نہیں
زحمت کا نشان ( نعوذ باللہ ) ہوگا۔اور بہت سی خرافات تھیں۔مصلح موعود کی پیشگوئی پورا ہونے کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو یہ وعدہ فرمایا تھا کہ اب
تیری نسل تجھ سے ہی دنیا میں پھیلے گی تو آج اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی اولاد کو بھی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں پھیلایا ہوا ہے۔اور لیکھرام کی اولاد کا تو پتہ نہیں کہ وہ کہیں ہے بھی کہ نہیں اور پھر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو روحانی اولاد ہے وہ دنیا میں ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔ہر ملک میں یہ ستاروں کی
طرح چمک رہے ہیں۔بہر حال بشیر اول کے فوت ہونے پر دشمن نے اور بھی تالیاں بجا ئیں بڑے خوش ہوئے اور
لیکھرام کے جو چیلے تھے مزید اچھلنے لگے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بارہا کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جو
عرصہ بتایا ہے اس کا انتظار کرو۔اگر کہو کہ یہ لمبا عرصہ ہے تو کون یہ ضمانت دے سکتا ہے کہ اتنی زندگی ہو بھی سکتی ہے کہ
نہیں کجا یہ کہ بیٹے کی پیشگوئی ہو۔پھر بیٹے کے بارہ میں بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ کہ دیا، تگا لگا دیا۔لوگوں کے بھی بیٹے
ہوتے ہیں۔بیٹیاں بھی ہوتی ہیں۔اپنی زندگی کے بارہ میں فرمایا کہ اس وقت تک زندگی بھی رہے گی۔یا پھر یہ بھی کہہ
سکتے ہیں کہ کیا فرق پڑتا ہے بات ہی کرنی ہے۔جس طرح لیکھرام نے اپنی طرف سے الہام بنا کر پیش کر دیا ہے آپ
نے بھی کر دیا۔لیکن آپ نے فرمایا کہ بیٹے کے ساتھ نشانات بھی ہیں۔جب وہ نشانات پورے ہوں گے تو دنیا خود
جان لے گی کہ اعلان کرنے والا یقیناً خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اعلان کرنے والا ہے جو حق ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے کسی لمبی میعاد سے گونو برس سے بھی دو چند ہوتی اس
کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا۔بلکہ صریح دلی انصاف ہر یک انسان کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ
کی خبر جو ایسے نامی اور اخص آدمی کے تولد پر مشتمل ہے ، انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے۔خبر
بالاتر
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 101 مطبوعہ ربوہ )
یعنی صرف لڑکے کی خبر نہیں دی بلکہ ایک ایسے لڑکے کی خبر دی ہے جو اس عرصہ میں پیدا ہو گا، عمر پائے گا، اسلام
کی خدمت کرے گا۔آنحضرت
علی کے نام کو پھیلائے گا اور پھر زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔بہر حال
دشمنان اسلام کی طرف سے مختلف اعتراضات ہوتے رہے۔9 سال کی مدت پر بھی جیسا کہ میں نے کہا اعتراض ہوا
اور بشیر اول کی وفات پر دشمن بڑا خوش تھا۔بشیر اول کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں:
دوسری نکتہ چینی مخالفوں کی یہ ہے کہ لڑکا جس کے بارے میں پیشگوئی 8 را پریل 1886ء کے اشتہار میں کی

94
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
تھی وہ پیدا ہو کر صغرسنی (چھوٹی عمر میں فوت ہو گیا۔اس کا مفصل جواب اسی تقریر میں مذکور ہے اور خلاصہ جواب یہ
ہے کہ آج تک ہم نے کسی اشتہار میں نہیں لکھا کہ یہ ڑ کا عمر پانے والا ہوگا اور نہ یہ کہا کہ یہی مصلح موعود ہے“۔یعنی جو
لڑکا پیدا ہوا تھا بشیر اول وہی عمر پانے والے یا مصلح موعود ہیں۔” بلکہ ہمارے اشتہار 20 فروری 1886ء میں بعض
ہمارے لڑکوں کی نسبت یہ پیشگوئی موجود تھی کہ وہ کم عمری میں فوت ہوں گے۔پس سوچنا چاہئے کہ اس لڑکے کی وفات
سے ایک پیشگوئی پوری ہوئی یا جھوٹی نکلی۔بلکہ جس قدر ہم نے لوگوں میں الہامات شائع کئے اکثر ان کے اس لڑکے
کی وفات پر دلالت کرتے تھے۔چنانچہ 20 فروری 1886ء کے اشتہار کی یہ عبارت کہ ایک خوبصورت پاک لڑکا
تمہارا مہمان آتا ہے۔یہ جو پیشگوئی میں نے پڑھی اس کے یہ الفاظ تھے۔فرماتے ہیں یہ مہمان کا لفظ در حقیقت اسی
لڑکے کا نام رکھا گیا تھا اور یہ اس کی کم عمری اور جلد فوت ہونے پر دلالت کرتا ہے۔کیونکہ مہمان وہی ہوتا ہے جو چند
روز رہ کر چلا جاوے اور دیکھتے دیکھتے رخصت ہو جاوے اور جو قائم مقام ہو اور دوسروں کو رخصت کرے اس کا نام
اور کا
مہمان نہیں ہوسکتا اور اشتہار مذکور کی یہ عبارت کہ وہ رجس سے ( یعنی گناہ سے ) بکنی پاک ہے۔یہ بھی اس کی صغرسنی
کی وفات پر دلالت کرتی ہے“۔(چھوٹی عمر میں وفات پر دلالت کرتی ہے اور یہ دھوکہ کھانا نہیں چاہئے کہ جس
پیشگوئی کا ذکر ہوا ہے وہ مصلح موعود کے حق میں ہے۔کیونکہ بذریعہ الہام صاف طور پر کھل گیا ہے کہ یہ سب عبارتیں
پسر متوفی کے حق میں ہیں اور مصلح موعود کے حق میں جو پیشگوئی ہے وہ اس عبارت سے شروع ہوتی ہے کہ اس کے
ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا ( پہلے جو تین چار لائنوں کے الفاظ ہیں وہ بشیر اول کے بارہ میں
ہیں۔مصلح موعود کی جو پیشگوئی ہے وہ اس لفظ سے شروع ہوتی ہے۔الفاظ اس کے یہی ہیں۔فرمایا کہ اس کے ساتھ
فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔پس مصلح موعود کا نام الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا اور نیز دوسرا نام
اس کا محمود اور تیسرا نام اس کا بشیر ثانی بھی ہے اور ایک الہام میں اس کا نام فضل عمر ظاہر کیا گیا ہے اور ضرور تھا کہ اس کا
آنا معرض التواء میں رہتا جب تک یہ بشیر جو فوت ہو گیا ہے، پیدا ہو کر پھر واپس اٹھایا جاتا کیونکہ یہ سب امور حکمت
الہیہ نے اس کے قدموں کے نیچے رکھے تھے اور بشیر اول جو فوت ہو گیا ہے بشیر ثانی کے لئے بطور ا رہاص تھا۔اس لئے
دونوں کا ایک ہی پیشگوئی میں ذکر کیا گیا۔سبز اشتہار۔روحانی خزائن جلد نمبر 2 صفحہ 466-467 - حاشیہ )
بہر حال 12 جنوری 1889ء کو پیشگوئی کے تین سال کے بعد یہ لڑکا پیدا ہوا جن کا نام مرزا بشیر الدین محمود احمد
رکھا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب سر الخلافہ میں (یہ کتاب 1894ء میں لکھی گئی تھی ) تحریر
فرماتے ہیں کہ:
”میرا ایک چھوٹا بیٹا جس کا نام بشیر تھا (بشیر اول مراد ہے ) اللہ تعالیٰ نے اسے شیر خواری میں ہی وفات

خطبات مسرور جلد ہفتم
95
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
دے دی۔تب مجھے اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا کہ ہم اسے از راہ احسان تمہارے پاس واپس بھیج دیں گے۔ایسا ہی اس بچے کی والدہ نے رویا میں دیکھا کہ بشیر آگیا ہے اور کہتا ہے کہ میں آپ سے نہایت محبت کے ساتھ ملوں گا
اور جلد جدا نہ ہوں گا اور اس الہام اور رؤیا کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسرا فرزند عطا فرمایا۔تب میں نے
جان لیا کہ یہ وہی بشیر ( موعود ) ہے اور خدا تعالیٰ اپنے وعدہ میں سچا ہے۔چنانچہ میں نے اس بچے کا نام بشیر ہی رکھا
اور مجھے اس کے جسم میں بشیر اول کا حلیہ دکھائی دیتا ہے“۔( ترجمه از عربی عبارت سر الخلافۃ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 381)
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عظیم فرزند کی ذات میں ، حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کی
ذات میں جو بیٹی ثانی ہیں، پیشگوئی مصلح موعود بڑی شان سے پوری ہوئی۔جس کا اظہار ایک دنیا نے کیا۔آپ
حضرت خلیفہ مسیح الاول کی وفات کے بعد خلیفہ بنے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے 52 سال آپ کی خلافت رہی اور
آپ کے زمانہ میں جماعت نے جس طرح ہندوستان سے باہر نکل کر ترقی کی ہے یہ بھی اس پیشگوئی کی سچائی کا ایک
منہ بولتا ثبوت ہے۔آپ کے دور کا احاطہ کریں تو ایک وقت میں اس بارہ میں کچھ کہنا مشکل کیا ناممکن ہے۔لیکن اس
وقت میں پیشگوئی کے پورا ہونے کے جو خاص نشانات ہیں اور اس سلسلہ میں بعض واقعات حضرت مصلح موعود کی اپنی
زبان میں اور جو غیروں نے بیان کئے وہ بیان کروں گا۔یہاں یہ بھی بتا دوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جو مصلح
موعود تھے اس وقت تک اپنے بارے میں اعلان نہیں فرمایا کہ میں مصلح موعود ہوں جب تک اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتا
نہیں دیا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر 1944ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا
مصداق ہوں اور میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کے ذریعہ سے اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اور تو حید دنیا میں
قائم ہوگی۔پہلے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی بعض شہادتیں جو غیروں کی ہیں وہ پیش کر دیتا ہوں۔ایک معزز غیر احمدی عالم مولوی سمیع اللہ خاں صاحب فاروقی نے قیام پاکستان سے پہلے اظہار حق“ کے نام
سے ایک ٹریکٹ میں لکھا کہ آپ کو ( یعنی مسیح موعود کو اطلاع ملتی ہے کہ میں تیری جماعت کے لئے تیری ہی ذریت
سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اس کو اپنے قرب اور وجی سے مخصوص کروں گا اور اس کے ذریعہ سے حق ترقی کرے گا
اور بہت سے لوگ سچائی قبول کریں گے۔اس پیشگوئی کو پڑھو اور بار بار پڑھو اور پھر ایمان سے کہو کہ کیا یہ پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی ہے اس وقت موجودہ خلیفہ ابھی بچہ ہی تھے اور مرزا صاحب کی جانب سے
انہیں خلیفہ مقرر کرانے کے لئے کسی قسم کی وصیت بھی نہ کی گئی تھی بلکہ خلافت کا انتخاب رائے عامہ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔چنانچہ اس وقت اکثریت نے ( حضرت ) حکیم نورالدین صاحب ( رضی اللہ عنہ ) کو خلیفہ تسلیم کر لیا۔جس پر مخالفین
نے محولہ صدر پیشگوئی کا مذاق بھی اڑایا لیکن حکیم صاحب کی وفات کے بعد مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ مقرر ہوئے اور

96
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
یہ حقیقت ہے کہ آپ کے زمانے میں احمدیت نے جس قدر ترقی کی وہ حیرت انگیز ہے۔خود مرزا صاحب کے وقت
میں احمدیوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔خلیفہ نورالدین صاحب کے وقت میں بھی خاص ترقی نہ ہوئی تھی لیکن موجودہ
خلیفہ کے وقت میں مرزائیت قریباً دنیا کے ہر خطے تک پہنچ گئی اور حالات یہ بتلاتے ہیں کہ آئندہ مردم شماری میں
مرزائیوں کی تعداد 1931ء کی نسبت دگنی سے بھی زیادہ ہوگی۔بحالیکہ اس عہد میں مخالفین کی جانب سے مرزائیت
کے استیصال کے لئے جس قدر منظم کوششیں ہوئیں ہیں پہلے کبھی نہیں ہوتی تھیں“۔یہ ایک غیر از جماعت کے تاثرات ہیں کچھ نہ کچھ حق تو لکھنا جانتے تھے۔آج کل کے علماء کی طرح بالکل ہی
اندھے نہیں تھے۔)۔الغرض آپ کی ذریت میں سے ایک شخص پیشگوئی کے مطابق جماعت کے لئے قائم کیا گیا اور اس کے ذریعہ
جماعت کو حیرت
انگیز ترقی ہوئی۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی من وعن پوری ہوئی۔“
اظہار الحق صفحہ 16۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 286-287 مطبوعہ ربوہ )
پھر ایک غیر مسلم صحافی ارجن سنگھ جو رنگین اخبار امرتسر کے ایڈیٹر تھے، لکھتے ہیں کہ " مرزا صاحب نے
1901ء میں جبکہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجودہ خلیفہ ابھی بچہ ہی تھے یہ پیشگوئی کی تھی۔( انہوں نے
1901ء میں لیا ہے۔اس لئے انہوں نے درمین کے شعر دیئے ہیں )۔بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا دور اس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
کہتے ہیں یہ پیشگوئی بے شک حیرت پیدا کرنے والی ہے۔1901ء میں نہ میرزا بشیر الدین محمود احمد کوئی
بڑے عالم و فاضل تھے اور نہ آپ کی سیاسی قابلیت کے جو ہر کھلے تھے۔اس وقت یہ کہنا کہ تیرا ایک بیٹا ایسا اور ایسا ہو
گا، ضرور روحانی قوت کی دلیل ہے۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ مرزا صاحب نے ایک دعوی کر کے گڑی کی بنیا درکھ دی
تھی اس لئے آپ
کو یہ گمان ہو سکتا تھا کہ میرے بعد میری جانشینی کا سہرا میرے لڑکے کے سر پر رہے گا لیکن یہ خیال
باطل ہے اس لئے کہ میرزا صاحب نے خلافت کی یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ ضرور میرزا صاحب کے خاندان سے اور آپ
کی اولاد سے ہی ہو۔چنانچہ خلیفہ اول ایک ایسے صاحب ہوئے جن کا مرزا صاحب کے خاندان سے کوئی واسطہ نہ
تھا۔پھر بہت
ممکن تھا کہ مولوی حکیم نور الدین صاحب خلیفہ اول کے بعد بھی کوئی اور صاحب خلیفہ ہو جاتے چنانچہ اس
موقع پر بھی مولوی محمد علی صاحب امیر جماعت لاہور خلافت کے لئے امیدوار تھے لیکن اکثریت نے میرزا بشیر الدین
صاحب کا ساتھ دیا اور اس طرح آپ خلیفہ مقرر ہو گئے۔اب سوال یہ ہے ( خود لکھتے ہیں یہ ارجن سنگھ صاحب) کہ اگر بڑے میرزا صاحب کے اندر کوئی روحانی قوت

خطبات مسرور جلد ہفتم
97
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
کام
نہ کر رہی تھی تو پھر آخر آپ یہ کس طرح جان گئے کہ میرا ایک بیٹا ایسا ہو گا۔جس وقت میرزا صاحب نے مندرجہ بالا
اعلان کیا ہے اس وقت آپ کے تین بیٹے تھے۔آپ تینوں کے لئے دعائیں بھی کرتے تھے لیکن پیشگوئی صرف ایک
کے متعلق ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایک فی الواقعہ ایسا ثابت ہوا ہے کہ اس نے ایک عالم میں تغیر پیدا کر دیا ہے“۔(رسالہ ” خلیفہ قادیان طبع اول صفحہ 7-8 - از ارجن سنگھ ایڈیٹر رنگین امرتسر۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 287-288 مطبوعہ ربوہ )
پھر پسر موعود کے بارے میں اس پیشگوئی میں ایک یہ بات بھی تھی کہ " تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ
لوگوں پر ظاہر ہو۔اس میں بھی غیروں کی شہادت دیکھیں کیا ہے۔زمیندار اخبار میں مولوی ظفر علی خاں صاحب نے لکھا ہے۔یہ مشہور مصنف مسلم لیڈر تھے اور بڑے زبر دست
مقرر تھے۔کہتے ہیں۔کان کھول کر سن لو۔تم اور تمہارے لگے بندھے مرزا محمود کا مقابلہ قیامت تک نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس قرآن ہے اور قرآن کا علم ہے۔تمہارے پاس کیا دھرا ہے۔تم نے بھی خواب میں بھی
قرآن نہیں پڑھا۔مرزا محمود کے پاس ایسی جماعت ہے جو تن من دھن اس کے اشارہ پر اس کے پاؤں
پر نچھاور کرنے کو تیار ہے۔مرزا محمود کے پاس مبلغ ہیں۔مختلف علوم کے ماہر ہیں۔دنیا کے ہر ملک میں اس نے
جھنڈا گاڑ رکھا ہے۔“
( ایک خوفناک سازش“۔صفحہ 196۔مظہر علی اظہر۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 288 مطبوعہ ربوہ )
پھر اولوالعزم ہونے اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کئے جانے کے بارہ میں غیروں کی شہادت ہے۔خواجہ حسن
نظامی دہلوی ایک مشہور صحافی ہیں ان کی شہادت ہے۔انہوں نے آپ کے بارے میں لکھا ہے کہ اکثر بیمار رہتے
ہیں۔حضرت مصلح موعوددؓ بچپن سے ہی بیمار تھے خود انہوں نے لکھا ہے کہ میں بچپن سے ہی بہت کمزور تھا آنکھوں کی
بیماری تھی۔پڑھ نہیں سکتا تھا۔آنکھیں اتنا اہل جاتی تھیں کہ نظر ہی کچھ نہیں آتا تھا۔استاد میری شکایت حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کرتے تھے بلکہ ایک دن حضرت میر ناصر نواب صاحب نے شکایت کی کہ اس کو
حساب نہیں آتا ، یا اس
کو پڑھنا نہیں آتا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نفس کے ٹال دیا کرتے تھے کہ ہم نے
اس سے کوئی کاروبار نہیں کروانا اور نوکری نہیں کروانی۔اور حضرت خلیفہ اول سے پوچھا کرتے تھے کہ کیوں آپ کیا
کہتے ہیں؟ وہ کہتے تھے نہیں بالکل ٹھیک ہے۔بہر حال جو ظاہری دنیاوی تعلیم تھی وہ کسی قسم کی آپ نے نہیں کی بلکہ
دینی تعلیم بھی حضرت خلیفہ اول کی مطب میں بیٹھ کر صرف لیکچر میں سنا کرتے تھے۔تو یہ ہے علوم ظاہر و باطنی سے پر کیا
جائے گا۔اس بارہ میں خواجہ حسن نظامی لکھتے ہیں۔کہ اکثر بیمار رہتے ہیں مگر بیماریاں ان
کی عملی مستعدی میں رخنہ نہیں
ڈال سکتیں۔انہوں نے مخالفت کی آندھیوں میں اطمینان کے ساتھ کام کر کے اپنی مغلئی جوانمردی کو ثابت کر دیا اور یہ
بھی کہ مغل ذات کا رفرمائی کا خاص سلیقہ رکھتی ہے۔سیاسی سمجھ بھی رکھتے ہیں اور مذہبی عقل وفہم میں بھی قوی ہیں اور جنگی
ہنر بھی جانتے ہیں یعنی دماغی اور قلمی جنگ کے ماہر ہیں“۔(اخبار عادل‘ دہلی۔24 اپریل 1933 ء بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 288 مطبوعه ربوہ )

98
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پھر پیشگوئی میں الفاظ تھے کہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔یہ پیشگوئی بھی کس شان سے پوری ہوئی
ہے۔آج تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ جہاد کے خلاف ہیں اور کشمیریوں کے خلاف ہیں لیکن جو کوششیں حضرت مصلح موعود
نے کی تھیں میں ان کے بارہ میں کچھ بتا تا ہوں۔تحریک آزادی کشمیر آپ نے شروع کی تھی کیونکہ آل انڈ یا کشمیر کمیٹی
جو بنائی تھی اس کا سہرا آپ کے سر پر ہے۔اس میں بہت بڑے بڑے مسلم لیڈر سرذوالفقارعلی خان، ڈاکٹر اقبال،
خواجہ حسن نظامی، سید حبیب مدیر اخبار سیاست وغیرہ شامل ہوئے اور ان سب کے مشورہ سے حضرت خلیفہ ایسیح
الثانی رضی اللہ عنہ کو اس
کمیٹی کا صدر چنا گیا۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے کشمیری مسلمان جو مدتوں سے انسانیت کے ادنی
حقوق سے بھی محروم تھے ان کو آزادی دلوائی گئی۔مسلم پریس نے حضرت مصلح موعودؓ کے ان شاندار کارناموں کا اقرار
کیا اور آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہاں تک لکھا۔کہ جس زمانے میں کشمیر کی حالت نازک تھی اور اس
زمانے میں جن لوگوں نے اختلاف عقائد کے باوجود مرزا صاحب کو صدر منتخب کیا تھا۔انہوں نے کام کی کامیابی کو زیر
نگاہ رکھ کر بہترین انتخاب کیا تھا۔اس وقت اگر اختلاف عقائد کی وجہ سے مرزا صاحب کو منتخب نہ کیا جاتا تو تحریک بالکل
ناکام رہتی اور امت مرحومہ کو سخت نقصان پہنچتا۔اخبار سیاست 18 مئی 1933ء۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 289 مطبوعہ ربوہ )
عبدالمجید سالک صاحب تحریک آزادی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ شیخ محم عبد اللہ ( شیر کشمیر ) اور
دوسرے کارکنان کشمیر مرزا محمود احمد صاحب اور ان کے بعض کار پردازوں کے ساتھ۔۔۔اعلانیہ روابط رکھتے تھے اور
ان روابط۔۔۔۔کی بنا محض یہ تھی کہ مرزا صاحب کثیر الوسائل ہونے کی وجہ سے تحریک کشمیر کی امداد کئی پہلوؤں سے کر
رہے تھے۔( وسائل تو اتنے نہیں تھے لیکن وسائل کا صحیح استعمال تھا) اور کارکنان کشمیر طبعاً ان کے ممنون تھے“۔ذکر اقبال صفحہ 188۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 289 مطبوعہ ربوہ )
سید حبیب صاحب جو ایک معروف صحافی تھے اور اخبار ”سیاست“ لاہور کے ایڈیٹر تھے اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی
کے ممبر بھی تھے جب حضرت مصلح موعود نے کمیٹی سے استعفیٰ دیا تو انہوں نے اپنے اخبار میں 18 مئی 1933ء کی
اشاعت میں لکھا کہ میری دانست میں اپنی اعلیٰ قابلیت کے باوجود ڈاکٹر اقبال اور مولوی برکت علی صاحب دونوں اس
کام کو چلا نہیں سکیں گے اور یوں دنیا پر واضح ہو جائے گا کہ جس زمانے میں کشمیر کی حالت نازک تھی اس زمانے میں
جن لوگوں نے اختلاف عقائد کے باوجود مرزا صاحب کو صدر منتخب کیا تھا، انہوں نے کام کی کامیابی کو زیر نگاہ رکھ کر
بہترین انتخاب کیا تھا۔اس وقت اگر اختلاف عقائد کی وجہ سے (حضرت) مرزا صاحب کو منتخب نہ کیا جاتا تو یہ تحریک
بالکل ناکام رہتی اور امت مرحومہ کو سخت نقصان پہنچتا۔میری رائے میں مرزا صاحب کی علیحدگی کمیٹی کی موت کے
مترادف ہے۔مختصر یہ کہ ہمارے انتخاب کی موزونیت اب
دنیا پر واضح ہو جائے گی“۔( الفضل 28 رمئی 1933ء۔بحوالہ ماہنامہ خالد سیدنا مصلح موعود نمبر جون جولائی 2008 صفحہ 323-324)

خطبات مسرور جلد ہفتم
99
خطبه جمعه فرمود ه 20 فروری 2009
اب پتہ لگ جائے گا کہ کتنا کام کرتی ہے کشمیر کمیٹی اور دنیا نے پھر دیکھ لیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس صورت حال کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” نہایت قلیل عرصے کی
جنگ کے بعد اس طرح کا ایک نظام قائم کر دیایا اس کمیٹی نے عوام کی تحریک میں اتناز ور پیدا کر دیا کہ حکومت انگریزی
نے بھی ہتھیار ڈال دیئے اور کشمیر کا صدیوں کا غلام آنکھیں کھول کر آزادی کی ہوا کھانے لگا اور اہل کشمیر کو اسمبلی ملی۔پریس کی آزادی ملی۔مسلمانوں کو ملازمتوں میں برابری کے حقوق ملے۔فصلوں پر قبضہ ملا۔تعلیم کی سہولتیں ملی۔جو
بات نہیں ملی اس کے ملنے کا رستہ کھل گیا۔اہل کشمیر نے پبلک جلسوں میں امام جماعت احمد یہ زندہ باد اور صدر کشمیر کمیٹی
زندہ باد کے نعرے لگائے۔“
(ماخوذ از سلسلہ احمدیہ مطبوعہ 1939 ء صفحہ (409)
جب ان کو آزادی ملی تو غیروں نے بھی یہ نعرے لگائے۔کشمیر والوں کا جن کی رستگاری کا موجب ہوئے اس
وقت حال یہ تھا کہ اس طرح غلام بنائے گئے تھے کہ خود حضرت مصلح موعود اس کا قصہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم
کشمیر میں گئے ہوئے تھے۔ہمارے پاس کافی سامان تھا تو میں نے ایک سرکاری افسر صاحب کو کہا کہ ہمیں مزدور کا
انتظام کر دو۔تو سڑک پر ایک آدمی چلا جا رہا تھا۔اس نے کہا ادھر آؤ اور اسے سامان اٹھوا دیا۔تھوڑی دیر کے بعد وہ
شخص بڑا ہائے وائے کرنے لگ گیا۔تو میں نے اسے کہا کہ کشمیری تو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔تم سے سامان نہیں اٹھایا
جا رہا۔اس نے کہا میں تو اپنے علاقے کا بڑا زمیندار ہوں اور اس وقت میری شادی ہو رہی ہے بلکہ آج دولہا بھی
ہوں۔میں تو سڑک پر جارہا تھا تو اس نے پکڑ کے مجھے آپ کا سامان پکڑا دیا۔کیونکہ ان کی حکومت ہے اس لئے میں
ان کے سامنے چوں چرا نہیں کر سکتا۔تو یہ ان کا حال تھا کہ اچھے کھاتے پیتے لوگ بھی ایک عام چھوٹے سے سرکاری
افسر کے سامنے بول نہیں سکتے تھے۔پھر علوم ظاہری و باطنی جو قرآن کریم کا دینی علم ہے اس کے بارہ میں غیروں کا کیا کہنا ہے۔علامہ نیاز فتح پوری صاحب مدیر ماہنامہ نگار لکھتے ہیں کہ تفسیر کبیر جلد سوم آج کل میرے سامنے ہے اور میں
اسے بڑی نگاہ غائر سے دیکھ رہا ہوں۔اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک نیا زاویہ فکر آپ نے پیدا کیا ہے اور یہ
تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی تفسیر ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے حسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے۔آپ
کی تبحر علمی ، آپ کی وسعت نظر، آپ کی غیر معمولی فکر وفر است، آپ کا حسن استدلال، اس کے ایک ایک لفظ سے
نمایاں ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں کیوں اس وقت تک بے خبر رہا کاش کہ میں اس کی تمام جلدیں دیکھ سکتا۔کل سورۃ
ھود کی تفسیر میں حضرت لوط علیہ السلام پر آپ کے خیالات معلوم کر کے جی پھڑک گیا اور بے اختیار یہ خط لکھنے پر مجبور
ہو گیا۔آپ نے ھؤلاء بَنَاتِی کی تفسیر کرتے ہوئے عام مفسرین سے جدا بحث کا جو پہلو اختیار کیا ہے اس کی داد دینا
میرے امکان میں نہیں۔خدا آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔(الفضل 17 نومبر 1963ء۔صفحہ 3۔بحوالہ ماہنامہ خالد سیدنا مصلح موعود نمبر جون ، جولائی 2008 صفحہ 324-325)

خطبات مسرور جلد ہفتم
100
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
دوسرے مفسرین تو نعوذ باللہ حضرت لوط علیہ السلام پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے لوگوں کو کہا کہ
میری بیٹیوں کو لے جاؤ اور میرے مہمانوں کو تنگ نہ کرو۔لیکن حضرت مصلح موعودؓ نے بالکل نئے انداز میں اس کی تفسیر
پیش کی ہوئی ہے۔بہر حال یہ ایک الگ مضمون ہے۔پھر قرآن کریم کے بارے میں مولانا عبدالماجد دریا آبادی لکھتے ہیں کہ:
قرآن اور علوم قرآن کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کی آفاق گیر تبلیغ میں جو کوششیں انہوں نے سرگرمی ،
اولوالعزمی سے اپنی طویل عمر میں جاری رکھیں، ان کا اللہ تعالیٰ ) انہیں صلہ دے۔علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و
معارف کی جو تشریح و تبیین و تر جمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند وممتاز مرتبہ ہے۔“
( بحوالہ ماہنامہ خالد سید نا مصلح موعود نمبر جون، جولائی 2008ء صفحہ 325)
علوم ظاہری سے پُر کئے جانے کے بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود لکھا ہے کہ اس
پیشگوئی کا مفہوم یہ ہے کہ وہ علوم ظاہری سیکھے گا نہیں بلکہ خدا تعالیٰ) کی طرف سے اسے یہ علوم سکھائے جائیں گے
اور پھر آپ فرماتے ہیں کہ ” یہاں علوم ظاہری سے مراد حساب اور سائنس وغیرہ علوم نہیں ہو سکتے۔کیونکہ یہاں پر کیا
جائے گا کے الفاظ ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے یہ علوم سکھائے جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی
طرف سے حساب اور سائنس اور جغرافیہ وغیرہ علوم نہیں سکھائے جاتے بلکہ دین اور قرآن سکھایا جاتا ہے۔پس
پیشگوئی کے ان الفاظ کا کہ ” وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا یہ مفہوم ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے علوم دینیہ
اور قرآنیہ سکھلائے جائیں گے اور ( خدا تعالیٰ ) خود اس کا معلم ہوگا“۔الموعود۔انوار العلوم - جلد 17 صفحہ 565
اس ضمن میں کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح مجھے سکھایا آپ ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں مشرق کی طرف میرا منہ ہے کہ آسمان پر سے مجھے ایسی آواز آئی
جیسے گھنٹی بجتی ہے یا جیسے پیتل کا کوئی کٹورا ہو اور اسے ٹھکوریں تو اس میں سے بار یک سی ٹن ٹن کی آواز پیدا ہوتی ہے۔پھر میرے دیکھتے ہی دیکھتے وہ آواز پھیلنی اور بلند ہونی شروع ہوئی یہاں تک
کہ تمام جو میں پھیل گئی ، ( تمام آسمان میں
پھیل گئی )۔اس کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ آواز متشکل ہو کر تصویر کا چوکٹھا بن گئی۔پھر اس چوکٹھے میں حرکت پیدا
ہونی شروع ہوئی اور اس میں ایک نہایت ہی حسین اور خوبصورت وجود کی تصویر نظر آنے لگی۔تھوڑی دیر کے بعد وہ
تصویر بلنی شروع ہوئی اور پھر یکدم اس میں سے گود کر ایک وجود میرے سامنے آ گیا اور کہنے لگا میں خدا کا فرشتہ
ہوں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے تمہارے پاس اس لئے بھیجا ہے کہ میں تمہیں سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں۔میں نے کہا سکھاؤ
وہ سکھاتا گیا،سکھاتا گیا اور سکھاتا گیا یہاں تک کہ جب وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک پہنچا تو کہنے لگا کہ

101
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
آج تک جس قدر مفسرین گزرے ہیں ان سب نے یہیں تک تفسیر کی ہے لیکن میں تمہیں آگے بھی سکھانا چاہتا
ہوں۔میں نے کہا سکھاؤ۔چنانچہ وہ سکھاتا چلا گیا۔یہاں تک کہ ساری سورۃ فاتحہ کی تفسیر اس نے مجھے سکھا دی۔الموعود انوار العلوم - جلد 17 صفحہ 570)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ دوسری خبر اس پیشگوئی میں یہ دی گئی تھی کہ وہ باطنی علوم سے پر کیا جائے گا۔باطنی علوم
سے مراد وہ علوم مخصوصہ ہیں جو خدا تعالیٰ سے خاص ہیں جیسے علم غیب ہے۔جسے وہ اپنے ایسے بندوں پر ظاہر کرتا ہے
جن کو وہ دنیا میں کوئی خاص خدمت سپرد کرتا ہے تا کہ خدا تعالیٰ سے ان کا تعلق ظاہر ہو اور وہ ان کے ذریعہ سے
لوگوں کے ایمان تازہ کرسکیں“۔الموعود۔انوارالعلوم۔جلد 17 صفحہ 579)
آپ کی بے شمار رویا ہیں۔اس ضمن میں اپنی ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک اور خبر جو اللہ
تعالیٰ نے مجھے اس جنگ کے متعلق بتائی اور نہایت ہی عجیب رنگ میں پوری ہوئی ( یہ جنگ عظیم کی بات ہے ) وہ یہ
ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور انگریزی گورنمنٹ مجھ سے کہتی ہے کہ آپ
ہمارے ملک کی حفاظت کریں۔میں نے اس سے کہا کہ پہلے مجھے اپنے ذخائر کا جائزہ لینے دو تمہارا جو ذخیرہ ہے اس
کا جائزہ لینے دو ) پھر میں بتا سکوں گا کہ میں تمہارے ملک کی حفاظت کا کام سرانجام دے سکتا ہوں یا نہیں۔اس پر
حکومت نے مجھے اپنے تمام جنگی محکمے دکھائے اور میں ان کو دیکھتا چلا گیا۔آخر میں میں نے کہا کہ صرف ہوائی جہازوں
کی کمی ہے۔اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام کر سکتا ہوں۔جب میں نے یہ کہا تو معا
میں نے دیکھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک تار آیا ہے۔جس کے الفاظ یہ ہیں کہ The American government has۔delivered 2,800 aeroplanes, to British government یعنی امریکن گورنمنٹ نے دو ہزار
آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔کہتے ہیں کہ میں نے یہ خواب چوہدری ظفر اللہ صاحب کو بھی سنادی تھی۔چند دنوں کے بعد جب میں مسجد میں
تھا تو مجھے فون آیا۔میں فون سننے گیا تو پتہ چلا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کا فون ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے
اخبار میں خبر نہیں دیکھی۔میں نے کہا نہیں۔کیا خبر ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کی خواب پوری ہوگئی۔ابھی ابھی ایک
سرکلر آیا ہے۔پہلے محکمے میں آیا تھا۔اب اخبار میں بھی خبر آ گئی ہے کہ امریکی حکومت نے برطانوی حکومت کو
2800 جنگی جہاز دیئے ہیں۔(ماخوذ از الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 604-603)
اسی طرح بیلجیئم کے بادشاہ کے متعلق کہتے ہیں کہ 1940ء کو ہزاروں لوگوں کے مجمع میں میں نے اپنے
کشف کا ذکر کیا تھا جو تین دن کے اندر اندر پورا ہو گیا۔( یہ بھی غیب کی خبر تھی اور وہ یہ تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک

102
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
میدان ہے جس میں اندھیرا سا ہے اور اس میں ایک شخص سیاہی مائل سبز سی وردی پہنے کھڑا ہے جس کے متعلق مجھے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی بادشاہ ہے۔پھر الہام ہوا Abdicated۔میں نے اپنے اس کشف کا ذکر 26 مئی کو کیا تھا
جب لوگ حکومت برطانیہ کی کامیابی کے متعلق دعا کرنے کے لئے جمع تھے اور میں نے اس کی تعبیر یہ کی تھی کہ کوئی
بادشاہ اسی جنگ میں معزول کیا جائے گا۔یا کسی معزول شدہ بادشاہ کے ذریعہ کوئی تغیر واقع ہو گا۔چنانچہ اس الہام پر
ابھی تین دن نہیں گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے تحکیم کے بادشاہ لیوپولڈ کو نا گہانی طور پر معزول کر دیا۔Abdicated
کا مطلب یہی ہے کہ Denouncement or Default۔مطلب ہے کہ کسی اعلان کے ذریعہ سے یا عملاً اپنے
فرائض منصبی کے ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے اس کو فارغ کر دیا جائے۔گویا یا تو خود کہہ رہے ہیں کہ میں بادشاہت سے
الگ ہوتا ہوں یا ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ وہ بادشاہت کے فرائض ادا نہ کر سکے۔کہتے ہیں کہ بعینہ ایسے ہوا
اور حکیم گورنمنٹ نے یہ الفاظ استعمال کئے اور اس نے کہا کہ ہمارا بادشاہ جرمن قوم کے ہاتھ میں ہے اور اب وہ
اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا۔پس اب تحکیم کی قانونی گورنمنٹ ہم ہیں نہ کہ بادشاہ۔(ماخوذ از الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 605-606 )
اس طرح کے بہت سارے واقعات ہیں۔پھر اپنے بارے میں کہ خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔فرمایا کہ
اس بارہ میں اللہ تعالیٰ نے کس طرح نشان پورے کئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ میرا حافظ و ناصر ہوتا رہا اور دشمنوں کے
حملوں سے محفوظ رکھا۔آپ فرماتے ہیں کہ اب دیکھو! اللہ تعالیٰ نے کس طرح اس الہام کی صداقت میں متواتر میری
حفاظت اور نصرت کی ہے۔مجھے اس وقت تک کوئی ایسا الہام نہیں ہوا جس کی بناء پر میں یہ کہ سکوں کہ میں انسانی
ہاتھوں سے نہیں مروں گا۔لیکن بہر حال میں اس یقین پر قائم ہوں کہ جب تک میرا کام باقی ہے اس وقت تک کوئی
نص مجھے مار نہیں سکتا۔میرے ساتھ متواتر ایسے واقعات گزرے ہیں کہ لوگوں نے مجھے ہلاک کرنا چاہا۔مگر اللہ تعالیٰ
نے اپنے خاص فضل سے ان کے حملوں سے مجھے محفوظ رکھا۔فرمایا کہ ایک دفعہ میں جلسے پر تقریر کر رہا تھا اور تقریر
کرتے کرتے میری عادت ہے کہ میں گرم گرم چائے کے ایک دو گھونٹ پی لیا کرتا ہوں تا کہ گلا درست رہے کہ اسی
دوران میں جلسہ گاہ میں سے کسی شخص نے ملائی کی ایک پیالی دی اور کہا کہ یہ جلدی سے حضرت صاحب تک پہنچا دیں
کیونکہ حضور کو تقریر کرتے کرتے ضعف ہو رہا ہے۔چنانچہ ایک نے دوسرے کو اور دوسرے نے تیسرے کو اور تیسرے
نے چوتھے کو پیالی ہاتھوں ہاتھ پہنچانی شروع کر دی۔یہاں تک کہ ہوتے ہوتے سٹیج پر پہنچ گئی۔سٹیج پر چانک کسی شخص کو
خیال آ گیا اور اس نے احتیاط کے طور پر ذراسی ملائی چکھی تو اس کی زبان کٹ گئی۔تب معلوم ہوا کہ اس میں زہر ملی
ہوئی ہے۔اب اگر وہ ملائی مجھ تک پہنچ جاتی اور میں خدا نخواستہ اسے چکھ بھی لیتا تو کچھ نہ کچھ اس کا اثر ضرور ہو جاتا اور
تقریر رک جاتی۔(ماخوذ از الموعود - انوار العلوم جلد 17 صفحہ 628)
پھر اسی طرح فرمایا کہ ایک دفعہ ایک پٹھان لڑکا آیا مچھر الے کے اور میں اس کو ملنے کے لئے نکل ہی رہا تھا کہ

خطبات مسرور جلد ہفتم
103
خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009
عبدالاحد خاں صاحب نے اس کی حرکتوں سے اسے پہچان لیا کہ ہتھیار اس کے پاس ہے اور پکڑ لیا۔پھر اسی طرح کے اور بعض واقعات ہیں۔(ماخوذ از الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 629-630 )
پھر اسیروں کی رستگاری کے لحاظ سے فرماتے ہیں۔کشمیر کا واقعہ ہے جو اس پیشگوئی کی صداقت کا زبر دست
ثبوت ہے اور ہر شخص ان واقعات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے تو یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے
ذریعہ سے کشمیریوں کی رستگاری کے سامان پیدا کئے اور ان کے دشمنوں کو شکست دی۔فرمایا کہ کشمیر کی قوم اس طرح
غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی کہ گورنمنٹ کا یہ فیصلہ تھا کہ زمین ان کی نہیں بلکہ راجہ صاحب کی ہے گویا سارا
ملک ایک مزارع کی حیثیت رکھتا تھا اور راجہ صاحب کا اختیار تھا کہ جب جی چاہا ان کو نکال دیا۔انہیں نہ درخت کاٹنے
کی اجازت تھی اور نہ زمین سے کسی اور رنگ میں فائدہ اٹھانے کی۔(ماخوذ از الموعود۔انوارالعلوم جلد 17 صفحہ 615)
ایک بات اس میں یہ تھی کہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت
مصلح موعودؓ کے زمانے میں بڑی شان سے پوری ہوئی اور دنیا میں بہت سارے مشن کھلے۔بلکہ بعض مشن بعد میں بند
بھی ہوئے۔آپ کے زمانے میں سیلون ، ماریشس، سماٹرا، سٹیر میں سیٹلمنٹس (Straits Settlements) ، چین، ،
جاپان، بخارا، روس، ایران ، عراق، شام، فلسطین، مصر، سوڈان، ابی سینیا، مراکو، چیکوسلواکیہ، پولینڈ، رومانیہ، یونائیٹڈ
سٹیٹس ، ارجنٹائن ، یوگوسلاویہ۔تقریباً کوئی 34-35 ممالک میں مشن کھلےاور تبلیغ اسلام پھیلی اور فرمایا کہ ہزاروں مسیحی
میرے ذریعہ سے اسلام میں داخل ہوئے۔اس طرح میرے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی جو تبلیغ ہے وہ ساری دنیا پر
حاوی ہو جاتی ہے۔(ماخوذ از الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 611)
پس اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی چند باتیں میں نے بیان کی ہیں۔اس پیشگوئی کی عظمت بیان فرماتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
آ نکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے۔جس کو
خدائے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی کریم رؤف رحیم محمد مصطفی صلی اللہ کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لئے ظاہر
فرمایا ہے اور در حقیقت یہ نشان ایک مردہ کے زندہ کرنے سے صد ہا درجہ اعلی واولی واکمل وافضل واتم ہے۔کیونکہ
مردے کے زندہ کرنے کی حقیقت یہی ہے کہ جناب الہی میں دعا کر کے ایک روح واپس منگوایا جاوے۔اس جگہ بفضلہ تعالیٰ و احسانه و برکت حضرت خاتم الانبیا کے خدا وند کریم نے اس عاجز کی دعا کو قبول
کر کے ایسی بابرکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔سو اگر چہ بظاہر یہ
نشان احیائے موتی کے برابر معلوم ہوتا ہے مگر غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ بی نشان مردوں کے زندہ کرنے سے صدہا

خطبات مسرور جلد ہفتم
104
خطبہ جمعہ فرموده 20 فروری 2009
وہ
درجہ بہتر ہے۔مردے کی بھی روح ہی دعا سے واپس آتی ہے اور اس جگہ بھی دعا سے ایک روح ہی منگائی گئی ہے۔مگر
ان روحوں اور اس روح میں لاکھوں کوسوں کا فرق ہے۔جولوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد ہیں
آنحضرت ﷺ کے معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ ان کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔(اشتہار واجب الاظہار 22 مارچ 1886ء مجموعہ اشتہارات - جلد اول صفحہ صفحہ 100-99 مطبوعہ ربوہ )
یہ پس منظر اور اہمیت اس پیشگوئی کی ہے جو مختصرا میں نے بیان کی ہے اور اس پیشگوئی کی شان حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس آخری اقتباس میں ہم نے دیکھی اور سنی۔اس لئے مجھے امید ہے کہ اب بعض لاعلم
احمدی جو مختلف جگہوں سے خطوں میں لکھ دیتے ہیں، یہاں بھی سوال کر دیتے ہیں کہ ہم یوم مصلح موعود کیوں مناتے
ہیں، باقی خلفاء کے دن کیوں نہیں مناتے ان پر واضح ہو گیا ہو گا کہ مصلح موعود کی پیشگوئی کا دن ہم ایمانوں کو تازہ
کرنے اور اس عہد کو یاد کرنے کے لئے مناتے ہیں کہ ہمارا اصل مقصد اسلام کی سچائی اور آنحضرت یہ کی صداقت
کو دنیا پر قائم کرنا ہے۔یہ کوئی آپ کی پیدائش یا وفات کا دن نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذریت میں سے ایک شخص کو پیدا کرنے کا نشان دکھلایا تھا جو خاص
خصوصیات کا حامل تھا اور جس نے اسلام کی حقانیت دنیا پر ثابت کرنی تھی۔اور اس کے ذریعہ نظام جماعت کے لئے
کئی اور ایسے راستے متعین کر دیئے گئے کہ جن پہ چلتے ہوئے بعد میں آنے والے بھی ترقی کی منازل طے کرتے چلے
جائیں گے۔پس یہ دن ہمیں ہمیشہ اپنے ذمہ داری کا احساس کرواتے ہوئے اسلام کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو
استعمال کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے اور دلانے والا ہونا چاہئے نہ کہ صرف ایک نشان کے پورا ہونے پر علمی اور ذوقی
مزہ لے لیا۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔ایک بات اور واضح کرنا چاہتا ہوں کل ہی میں نے ڈاک میں دیکھا کہ کسی ملک کی انصار اللہ کی تنظیم کا ایک
پر وگرام تھا کہ ہم نے یوم مصلح موعود پر بڑا وسیع کھیلوں کا پروگرام رکھا ہے اور تھوڑ اسا علمی موضوع پر بھی پروگرام ہو گا ،
اجلاس ہو گا۔انصار اللہ کا کھیل کود سے کیا کام ہے؟ انصار کو تو چاہئے تھا کہ اپنے عہد کی طرف توجہ کرتے اور ان
راستوں پر چلنے کی کوشش کرتے جن پر چلانے کے لئے مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے راہنمائی فرمائی ہے اور انصار اللہ کی
تنظیم قائم فرمائی ہے تا کہ ہم آنحضرت ﷺ کے پیغام کو جلد سے جلد دنیا میں پھیلانے والے بن سکیں اور مجھے امید
ہے کہ انصار اللہ جس نے یہ پروگرام بنایا ہے ہمیں نام نہیں لینا چاہتا ، وہ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں گے اور آئندہ
بھی لوگ اس کی احتیاط کریں گے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شماره 11 مورخہ 13 مارچ تا 19 مارچ 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)

آج 10 میں سے 10 باقی