23مارچ1889 کو قرآن کی پیشگوئی کے مطابق نبی کریمؐ کے فرمان کا پورا ہونا
خطبات مسرور جلد ہفتم
142
(12)
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
فرمودہ مورخہ 20 / مارچ 2009ء بمطابق 20 رامان 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں آج سے 120 سال پہلے اس مہینے میں، 23 مارچ کو قرآن کریم کی وہ عظیم الشان
پیشگوئی پوری ہوئی جس کی اطلاع اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ہی ہے کو بڑی خوشخبری کی صورت میں عطا فرمائی تھی۔مسلم
امہ کے ایک ہزار سال کے مسلسل اندھیروں میں ڈوبتے چلے جانے اور مسلمانوں کی اکثریت میں دین اسلام کا فقط
نام رہ جانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے وہ چاند روشن کرنے کے بارے میں اطلاع دی تھی جس نے سراج منیر سے روشنی
پانی تھی۔جس کے بارے میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا کہ تا قیامت پھر وہ روشنی پھیلاتا چلا جائے گا اور اس کا
سلسلہ بھی دائمی ہوگا اور اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی عملے کی لائی ہوئی شریعت کے حُسن اور ضیاء سے اس کے
تربیت یافتہ بھی ہمیشہ دنیا کے دلوں کو خوبصورتی اور روشنی بخشتے رہیں گے۔پس آنحضرت ﷺ کے اس عظیم فرزند کی قائم کردہ جماعت کا ایک دور 23 مارچ 1889ء کو شروع ہوا جب اللہ
تعالیٰ نے آپ
کو الہام فرمایا کہ إِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا الَّذِينَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوقَ أَيْدِيهِمْ
( تذکرہ صفحہ 134 ایڈیشن چہارم۔2004ء)
آپ نے ازالہ اوہام میں اس کا ترجمہ یوں فرمایا کہ ” جب تو نے اس خدمت کے لئے قصد کر لیا تو خدائے
تعالیٰ پر بھروسہ کر اور یہ کشتی ہماری آنکھوں کے روبرو اور ہماری وحی سے بنا۔جولوگ تجھ سے بیعت کریں گے وہ تجھے
سے نہیں بلکہ خدا سے بیعت کریں گے۔خدا کا ہاتھ ہو گا جو ان کے ہاتھ پر ہو گا۔“
(ازالہ اوهام، روحانی خزائن جلد 3 صفحه (565)
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ: ”اس نے اس سلسلہ کے قائم کرنے کے وقت مجھے فرمایا کہ زمین میں طوفان
ضلالت بر پا ہے۔تو اس طوفان کے وقت میں یہ کشتی تیار کر۔جو شخص اس
کشتی میں سوار ہوگا وہ غرق ہونے سے نجات پا
جائے گا اور جو انکار میں رہے گا اس کے لئے موت در پیش ہے۔(فتح اسلام صفحہ 42-43- روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 24-25)
143
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
بہر حال آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق 23 مارچ 1889ء کو بیعت لی اور سینکڑوں خوش قسمت اس روز
اس کشتی میں سوار ہوئے اور یہ تعداد بڑھتے بڑھتے آپ کی زندگی میں ہی لاکھوں تک پہنچ گئی اور ان بیعت کرنے
والوں نے اپنی بیعت کے حق بھی ادا کئے اور اللہ تعالیٰ نے بھی اپنا ہاتھ ان پر رکھا اور وہ لوگ روحانی منازل طے کرتے
چلے گئے۔اُن پر بھی مخالفت کی خوفناک اور اندھیری آندھیاں چلیں۔اپنوں اور غیروں کی دشمنی کا انہیں سامنا کرنا
پڑا۔یہاں تک کہ آپ کی بیعت میں آنے کے جرم میں بعض کو شہید بھی کیا گیا۔جن میں سب سے بڑے شہید ، جن کو
اذیت دے کے شہید کیا گیا، وہ صاحبزادہ سید عبداللطیف شہید ہیں۔جنہیں مولویوں کے فتوے پر بادشاہ کے حکم سے
ظالمانہ طور پر پہلے زمین میں گاڑا گیا اور پھر سنگسار کر کے شہید کیا گیا اور ان واقعات نے قرونِ اولیٰ کے ان ظلموں کی
یاد تازہ کر دی جو آنحضرت ﷺ کے صحابہ پر روار کھے گئے تھے۔لیکن تمام تر مخالفتوں اور ظلموں اور حکومت کو آپ کے
خلاف بھڑ کانے کی سازشوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کا یہ سلسلہ ترقی کی منازل طے کرتا چلا گیا اور آپ کے سپر د جو کام
تھے ان کی تکمیل کرتے ہوئے آخر 26 مئی 1908 ء کو آپ الہی تقدیر کے تحت اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔اور پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی کے الفاظ میں فرمایا تھا کہ آپ کی جماعت کا دوسرا دور قدرت ثانیہ کی
صورت میں شروع ہوگا۔جس کے بارے میں خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
غرض ( اللہ تعالیٰ) دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے
دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آ جاتے ہیں اور
خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود جماعت کے لوگ
بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں۔اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جو اخیر
تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزے کو دیکھتا ہے“۔(رسالہ الوصیت صفحہ 4-5 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 304
پس جب یہ دوسرا دور شروع ہوا تو جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا بعض بدقسمت شبہات میں بھی پڑ گئے اور اپنی
اناؤں کے چکر میں بھی پڑ گئے۔جنہیں حضرت خلیفہ مسیح الاول نے بڑے واضح الفاظ میں سمجھا کر اصلاح کی طرف
مائل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن ان کی بدقسمتی کہ خلافت ثانیہ کے انتخاب خلافت کے موقع پر ان میں سے بعض
مرتد بھی ہو گئے اور اس بات کو سمجھنے کی کوشش نہ کی کہ گرتی ہوئی جماعت کو اللہ تعالٰى يَدُ اللهِ فَوقَ أَيْدِيهِمْ کا نظارہ
دکھاتے ہوئے سنبھالتا ہے۔انہوں نے باوجود عقلیں رکھنے کے یہ نہ سوچا کہ کشتی میں سوار ہو کر غرق ہونے سے وہی
نجات پائے گا جو دوسری قدرت کے ساتھ جڑا ر ہے گا اور وہ دوسری قدرت کوئی انجمن نہیں بلکہ خلافت ہے۔پس آج
144
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ہم خوش قسمت ہیں جو خلافت کے ساتھ جڑے رہنے کی وجہ سے اس کشتی میں سوار ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے بنائی اور غرقابی سے بیچ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہمارے اوپر ہے۔دنیا قعر مذلت میں گرتی چلی جارہی
ہے اور احمدی اپنے قادر و توانا خدا کے فضلوں کے نظارے دیکھ رہے ہیں۔1908ء سے لے کر آج تک نئے سے نئے حربوں کے ساتھ دشمن جماعت کو ختم کرنے کی کوشش میں لگا ہوا
ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہر بڑے ابتلاء کے بدنتائج اور دشمن کی مذموم کوششوں سے جماعت کو محفوظ رکھتا چلا جا رہا ہے
اور جوں جوں اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق جماعت دنیا میں پھیل رہی ہے ، حسد اور مخالفت کی آگ بھی اسی تیزی
سے پھیل رہی ہے۔مخالفتیں بڑھ رہی ہیں اور جہاں جہاں نام نہاد، خود غرض علماء کہلانے والوں کا بس چلتا ہے وہ خدا
کے نام پر ان ظالموں کے کرنے سے نہیں چوکتے جو احمد یوں پر کئے جاتے ہیں۔لیکن ہر مخالفت اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہر احمدی کے ایمان میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی سے بتایا ہوا ہے کہ مومنوں کو خدا تعالیٰ
کی راہ میں تکلیفیں اٹھانی پڑیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
قرآن شریف سے صاف پایا جاتا ہے کہ ایمان کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ابتلاء آویں جیسے فرمایا
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: 3) یعنی کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ
صرف آمَنَّا کہنے سے چھوڑ دیئے جائیں گے اور وہ فتنوں میں نہ پڑیں گے۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 298 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر فرمایا: ” غرض امتحان ضروری شے ہے اس سلسلے میں جو داخل ہوتا ہے وہ ابتلاء سے خالی نہیں رہ سکتا۔ہمارے بہت سے دوست ایسے ہیں کہ وہ ایک طرف ہیں اور باپ الگ۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 258 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یعنی احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے ماں باپ سے بھی علیحدہ ہیں۔اور پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
” جب سخت ابتلاء آ ئیں اور انسان خدا کے لئے صبر کرے تو پھر وہ ابتلاء فرشتوں سے جاملاتے ہیں۔اور فرمایا
کہ نبیوں پر جو ابتلاء آتے ہیں اسی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ سے ملائے جاتے ہیں۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 305 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
فرمایا کہ بغیر امتحان ترقی محال ہے۔پس یہ ایمان میں پختگی کے لئے وہ نصائح ہیں جن کو آج بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے احمدیوں نے پکڑا ہوا ہے اور ہر احمدی اس بات کو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ ہماری مخالفتیں ، ہماری ترقی کے
لئے کھاد کا کام دیتی ہیں۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
145
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
گزشتہ خطبہ میں میں نے بلغاریہ کے نو مبائعین کا ذکر کیا تھا۔یعنی کچھ تو ان میں نئے احمدی ہیں ، کچھ چند سال
پہلے احمدی ہوئے۔انہیں وہاں کے مسلمان مفتی کے کہنے پر جس کا حکومت میں بڑا عمل دخل ہے پولیس نے ہراساں
کیا اور پولیس احمدیوں
کو پکڑ کرسٹیشن بھی لے گئی تھی۔ان لوگوں کو جب میں نے سلام بھجوایا اور حال وغیرہ پوچھا تو مربی
صاحب کہتے ہیں کہ میں نے ہر ایک سے انفرادی رابطہ کیا اور جب پیغام دیا تو ہر ایک کا یہ جواب تھا کہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہم ایمان میں مضبوط ہیں۔یہ تکالیف تو کوئی چیز نہیں ہیں اور بعض تو جذباتی ہو کر رونے لگے اور میرے لئے
پیغام بھجوایا کہ آپ فکر نہ کریں۔ہم جماعت کی خاطر انشاء اللہ تعالیٰ ہر تکلیف برداشت کریں گے۔ہمارے لئے
صرف دعائیں کرتے رہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا انقلاب برپا کیا؟ یہ انقلاب نہیں تو اور کیا ہے کہ
قربانی کی روح کو قرآن کریم کی تعلیم کو احمدیت قبول کرنے کے بعد حقیقی رنگ میں سمجھنے لگ گئے ہیں۔وہ فہم وادراک
پیدا کر دیا ہے جس نے انہیں اس حقیقت سے آشنا کر دیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا قرب پانا ہے تو امتحانوں میں سے بھی
گزرنا پڑتا ہے۔یورپ میں رہنے والے کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور پھر وہ لوگ جو بڑا عرصہ کمیونزم کے زیراثر
رہے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافت سے ان کا ایک خاص تعلق پیدا ہو گیا ہے۔جو صرف اور صرف
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ فضل آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی جماعت میں شامل
ہونے کی وجہ سے احمدیوں پر فرما رہا ہے۔اسی طرح آج کل ہندوستان کی نو مبائع جماعتوں پر بھی بہت زیادہ ظلم ہو رہا
ہے اور یہ ظلم بھی وہاں حسب روایت نام نہاد ملاں کر رہے ہیں اور مُلاں کے کہنے اور اکسانے پر وہاں کے مسلمان کر
رہے ہیں اور حکومت اس لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ عنقریب وہاں انتخابات ہونے والے
ہیں اور مسلمانوں کے ووٹ انہیں چاہئیں جبکہ احمدیوں کی کوئی ایسی طاقت نہیں ہے۔لیکن ان ظلم کرنے والوں کو بھی
اور اس ظلم ہونے پر آنکھیں بند کرنے والوں کو بھی یہ یادرکھنا چاہئے کہ جماعت احمدیہ کے ساتھ دنیاوی طاقت تو ہے
شک نہیں ہے لیکن خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ساتھ ہے۔وہ ہمارا مولیٰ ہے اور جب وہ مددکو آتا ہے تو ہر چیز کو حس
راہ کی طرح اڑا کر رکھ دیتا ہے۔جب اس کی تقدیر چلتی ہے تو پھر کوئی چیز اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی۔پس ہندوستان
کے احمدی بھی صبر اور حو صلے سے کام لیں۔دعاؤں میں زیادہ شدت پیدا کریں اور اپنے رب کے ساتھ تعلق کو پہلے
سے بڑھ کر بڑھا ئیں۔اسی طرح آج کل پاکستان میں بھی احمدیوں
کی مخالفت عروج پر ہے۔حکومت اور ملاں کی حرکتوں اور کوششوں
کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ برصغیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد سے مولویوں کی طرف
146
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
سے جو مخالفت شروع ہوئی، اس میں مولویوں نے اپنے طور پر بھی نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں اور غیروں کو بھی
جماعت کے خلاف بھڑ کایا اور ابھارا اور ان کی مدد کی کہ کسی طرح جماعت ختم ہو جائے یا اسے نقصان پہنچایا جائے۔لیکن ان کی ہر کوشش کے بعد جماعت کے قدم ترقی کی طرف پہلے سے آگے ہی بڑھے ہیں۔لیکن یہ سب دیکھ کر بھی
ان کو احساس نہیں ہوا کہ یہ چیز ثابت کرتی ہے کہ جماعت کسی انسان کی قائم کردہ نہیں بلکہ خدا کی قائم کردہ جماعت ہے
بلکہ خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا تھا کہ ایک پیشگوئی پوری ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم الشان خوشخبری کے پورا ہونے کا کھلا کھلا نشان ہے۔اس لئے ان
کو میں کہتا ہوں کہ عقل سے کام
لیں اور خدا تعالیٰ سے مقابلے سے باز رہیں اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے تو بہ اور استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ کے
بھیجے ہوئے کے مددگار بن جائیں۔لیکن ان لوگوں کی آنکھوں اور عقل دونوں پر پردہ پڑا ہوا ہے، پٹیاں بندھی ہوئی
ہیں جو ان سے خدا کے نام پر اور اسلام کے نام پر خدا کے بندے پر ظلم کروارہی ہیں۔لیکن بھول جاتے ہیں کہ جب ظلم
و زیادتی انتہاء پر پہنچتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے بندے مَتی نَصْرُ الله (البقرة: 215 کی صدا بلند کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کی مدد کب آئے گی؟ تو پھر اللہ تعالیٰ جواب دیتا ہے کہ اِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ( البقرة: 215) یقینا اللہ تعالیٰ کی مدد
قریب ہے۔پس یہ ظلم جو احمد یوں پر روار کھے جارہے ہیں، احمدیوں کو ہر جگہ خدا تعالیٰ کا قرب دلا رہے ہیں۔برصغیر کی تقسیم کے بعد ان شرپسند نام نہاد علماء کی اکثریت پاکستان میں آگئی تھی اور یہاں جیسا کہ جماعت
احمدیہ کے خلاف بھی اور عموماً بھی ہم ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ سنتے ہیں انہوں نے ملک میں ایک طوفان بدتمیزی برپا کیا
ہوا ہے۔احمدیوں کے خلاف جو سلوک کر رہے ہیں وہ تو ہے ہی، ملک کی بدنامی کا بھی باعث بنتے چلے جارہے ہیں۔یہ لوگ جو آج ملک کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں اور احمدیوں کو یہ کہتے ہیں کہ تمہارے پاس اب صرف یہ آپشنز
(Options) ہیں۔یہ راستے ہیں کہ یا تو احمدیت چھوڑ دو یا ملک چھوڑ دویا پھر اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے کے لئے
تیار ہو جاؤ۔اور ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پر اور رحمتہ للعالمین کے نام پر کیا جا رہا ہے۔اور کہا یہ جاتا
ہے کہ ہم سب کچھ آنحضرت ﷺ کے افضل الرسل اور خاتم الانبیاء ہونے کے مقام کو قائم رکھنے کے لئے کر رہے
ہیں۔ہم یہ سب کچھ دینی غیرت سے کر رہے ہیں۔اور جو ملک بقول ان کے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہو وہاں
ان کے نزدیک سب سے زیادہ دینی غیرت دکھانے کی ضرورت ہے اور دینی غیرت یہی ہے کہ خدا کے نام پر خدا کے
بندوں کو قتل کرو۔پہلی بات تو یہ کہ آنحضرت ﷺ کے لئے دینی غیرت جو تمام دنیا میں احمدی دکھا رہے ہیں، یہ لوگ تو ان کے
قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے جو قربانیاں احمدی کر رہے ہیں اس
کا لاکھواں اور کروڑواں حصہ بھی یہ لوگ نہیں کر رہے۔باوجود اس کے کئی مسلمان ممالک جو تیل کی دولت رکھنے والے
ہیں وہ ان ملاؤں کی مدد کر رہے ہیں۔لیکن یہ اس مدد کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے تو استعمال کر رہے ہیں ، اپنے خزانے تو
147
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اس سے بھر رہے ہیں یا دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے لئے تو وہ دولت استعمال کر رہے ہیں لیکن اسلام کی تبلیغ کے
لئے ان کی کوشش کچھ بھی نہیں ہے۔یہ مولوی جو آج پاکستان پر بھی سب سے زیادہ حق جتانے والے بنے ہوئے ہیں،
اور کہتے ہیں کہ اسلام کے اس قلعہ میں ہم برداشت نہیں کر سکتے کہ قادیانی اپنے عقیدے کے ساتھ رہ سکیں ان پر واضح
ہو کہ پاکستان بنانے میں احمدیوں نے جو کوششیں کی ہیں اور جس کو اس وقت جب یہ سب کو ششیں ہو رہی تھیں تمام
شریف النفس غیروں نے بھی مانا ہے۔تم لوگ جو آج پاکستان کے سب سے بڑے ہمدرد بنے ہوئے ہو اور مالک
بنے کی کوشش کر رہے ہو اس وقت تو پاکستان کے نظریہ کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔جماعت احمدیہ نے مسلمانوں کے حقوق کے لئے کیا کوششیں کیں اس بارے میں ان کے اپنوں کے بعض بیان
پڑھ دیتا ہوں کیونکہ 23 مارچ کا دن یوم پاکستان کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔تو اس حوالے سے اتفاق سے یہ چیز
بھی آج سامنے آ گئی۔تا کہ شریف النفس لیکن علم نہ رکھنے والوں کو پتہ چلے کہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ لوگ مولویوں کے
ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے پاکستان کی تاریخ کو بھی نہیں جانتے۔ایک ممتاز ادبی اور صحافی شخصیت مولانا محمد علی جو ہر صاحب تھے۔اپنے اخبار ہمدرد 26 ستمبر 1927ء میں
انہوں نے لکھا کہ :
" ناشکری ہوگی کہ جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد اور ان کی اس منظم جماعت کا ذکر ان سطور میں نہ کریں
جنہوں نے اپنی تمام تر توجہات بلا اختلاف عقیدہ تمام مسلمانوں کی بہبودی کے لئے وقف کر دی ہیں۔اور وہ وقت
دور نہیں جبکہ اسلام کے اس منظم فرقے کا طرز عمل سواد اعظم اسلام کے لئے بالعموم اور ان اشخاص کے لئے بالخصوص جو
بسم اللہ کے گنبدوں میں بیٹھ کر خدمت اسلام کے بلند بانگ و در باطن پیج دعاوی کے خوگر ہیں مشعل راہ ثابت ہوگا۔( اخبار ہمدرد مورخہ 26 ستمبر 1927ء بحوالہ تعمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحه 7 از پروفیسر محمدنصر اللہ راجا )
یعنی جو اعلان وہ کرتے پھرتے ہیں ظاہر میں تو بڑے بلند بانگ دعوے ہیں لیکن اصل میں بالکل معمولی بیچ
چیزیں ہیں۔ان لوگوں کے لئے مرزا بشیر الدین محمود احمد اور ان کی جماعت ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔پھر انقلاب اخبار کے مولانا عبدالمجید سالک صاحب ،مسلمانوں کے بہت مشہور لیڈ ررہے ہیں۔لکھتے ہیں کہ:
جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد نے اس تبصرے کے ذریعہ سے ( جو ایک تبصرہ اس وقت مسلمانوں کی حالت
پہ تھا اس تبصرے کے ذریعہ سے ) مسلمانوں کی بہت بڑی خدمت انجام دی ہے جو بڑی بڑی اسلامی جماعتوں کا
کام تھا وہ مرزا صاحب نے انجام دیا۔(انقلاب 16 نومبر 1930ء بحوالہ تعمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحه 7 از پروفیسر محد نصر اللہ راجا )
پھر ہر ایک جانتا ہے کہ پاکستان بنانے کے لئے قائد اعظم کا ہی اصل میں ہاتھ ہے ان پر ایک وقت ایسا آیا کہ
148
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
وہ مایوس ہو کر ہندوستان چھوڑ کر یہاں انگلستان میں آگئے تھے۔انہوں نے خود لکھا ہے کہ " مجھے اب ایسا محسوس ہونے
لگا کہ میں ہندوستان کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔نہ ہندو ذہنیت میں کوئی خوشگوار تبدیلی کر سکتا ہوں نہ مسلمانوں کی آنکھیں
کھول سکتا ہوں۔آخر میں نے لنڈن ہی میں بود و باش کا فیصلہ کر لیا۔( قائد اعظم اور ان کا عہد از رئیس احمد جعفری صفحہ 192 بحوالہ تمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صفحه از پروفیسرمحمدنصرالله راجا)
یہ جو صورتحال تھی اس سے ہند کے جو مسلمان تھے ان کو بڑا سخت دھچکالگا اور سب سے زیادہ ہمدردی تو جماعت
احمدیہ کوتھی اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو تھی۔تو آپ نے اس کے لئے بڑی کوشش کی اور یہاں لندن میں اس وقت
مولانا عبدالرحیم درد صاحب امام تھے، ان کے ذریعہ سے قائد اعظم پر زور ڈالا کہ وہ دوبارہ ہندوستانی سیاست میں
آئیں اور بڑی کوششوں سے درد صاحب نے ان کو قائل کیا۔آخر قائد اعظم نے خود کہا کہ امام صاحب کی بڑی ترغیب
تھی اور ان کی بہت زیادہ زور اور تلقین نے میرے لئے کوئی جائے فرار باقی نہ چھوڑی۔بلکہ ایک غیر از جماعت مورخ اور صحافی م ش صاحب ہیں، انہوں نے بھی لکھا کہ ” مسٹر لیاقت علی خان اور
مولا نا عبد الرحیم در دامام لنڈن ہی تھے جنہوں نے مسٹر محمد علی جناح کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اپنا ارادہ بدلیں اور وطن
واپس آکر قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔اس کے نتیجہ میں مسٹر جناح 1934 ء میں ہندوستان واپس آگئے اور
مرکزی اسمبلی کے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے“۔(پاکستان ٹائمنز 1 ستمبر 1981 سپلیمیٹ 11 الم نمبر 1 حوالہ تعمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار صحه 8 از پروفیسرمحمدنصرالله راجا )
جسٹس منیر جو 1953ء کے عدالتی کمیشن کے صدر تھے انہوں نے لکھا ہے کہ "احمدیوں کے خلاف معاندانہ اور
بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں کہ باؤنڈری کمیشن کے فیصلے میں ضلع گورداسپور اس لئے ہندوستان میں شامل کر دیا گیا
کہ احمدیوں نے ایک خاص رویہ اختیار کیا اور چوہدری ظفر اللہ خان نے جنہیں قائد اعظم نے اس مشن کے سامنے مسلم
لیگ کا کیس پیش کرنے پر مامور کیا تھا خاص قسم کے دلائل پیش کئے۔لیکن عدالت ہذا کا صدر جو اس کمیشن کا ممبر تھا،
(جسٹس منیر اس کمیشن کے ممبر بھی تھے ) اس بہادرانہ جدو جہد پر تشکر و امتنان کا اظہار کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے جو چو ہدری
ظفر اللہ خان نے گورداسپور کے معاملے میں کی تھی۔یہ حقیقت باؤنڈری کمیشن حکام کے کاغذات میں ظاہر وباہر ہے
اور جس شخص کو اس مسئلہ سے دلچسپی ہو وہ شوق سے اس ریکارڈ کا معائنہ کر سکتا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان نے
مسلمانوں کے لئے نہایت بے غرضانہ خدمات انجام دیں۔ان کے باوجود بعض جماعتوں نے عدالتی تحقیقات میں
ان کا ذکر جس انداز میں کیا ہے وہ شرمناک ناشکرے پن کا ثبوت ہے“۔( رپورٹ تحقیقاتی عدالت المعروف منیر انکوائری رپورٹ صفحہ 305 ، شائع کردہ نیاز مانہ پبلیکیشنز )
چوہدری ظفر اللہ خان نے تو جو خدمات کی ہیں اور اس کے مقابلے میں اس عدالت کے سامنے غیر احمدیوں نے
جس طرح بیان دیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
149
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
یہ الگ مملکت جس کا نام پاکستان رکھا گیا اس کے لئے حضرت خلیفہ اسی الثانی اور آپ کی ہدایت پر جماعت
کے افراد نے جو کوششیں کیں ان کی ایک دو مثالیں میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں۔تاریخ ہمیشہ اس بات پر گواہی دے گی کہ خلافت احمدیہ ہی ہے جو جماعت کے افراد کی روحانی مادی اور اخلاقی
ترقی کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے لئے بھی بوقت ضرورت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔چاہے وہ کشمیریوں کی آزادی کا
معاملہ ہو یا فلسطین کی آزادی کا معاملہ ہے یا برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے حقوق کا معاملہ ہے۔تاریخ جو
جماعت احمدیہ کی تاریخ ہے اس بات پر گواہ ہے کہ ہمیشہ جماعت احمد یہ مسلمانوں کے حقوق کے لئے صف اول میں
رہی ہے۔اس کے مقابلے پر مولویوں نے کیا کردار ادا کیا ہے؟ کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ہماری وجہ سے معرض وجود
میں آیا۔ان کے ذرا بیان پڑھ لیں۔یہ بھی تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ ہے اس میں عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب کے
حوالے سے جو احراری لیڈر تھے لکھا ہے کہ اب تک کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا جو پاکستان کی پ بھی بنا سکے۔“
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ 398۔شائع کردہ نیاز مانہ پبلیکیشنز )
پھر اسی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فسادات کے دوران احراری لیڈ رامیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے لاہور
میں جو تقریر میں کیں ان میں سے ایک تقریر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بازاری عورت ہے جس کو احرار نے
مجبوراً قبول کیا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ 398 - شائع کردہ نیا زمانہ پبلیکیشنز
پھر لکھتے ہیں، خودشاہ صاحب کا اپنا بیان ہے کہ ”جو لوگ مسلم لیگ کو ووٹ دیں گے وہ سو رہیں اور سو رکھانے
والے ہیں۔بیان عطاء اللہ شاہ بخاری بحوالہ چمنستان از مولانا ظفر علی خان صفحه 165 مطبوعہ 1944 حوالہ تعمیر وترقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار از پروفیسر نصر اللہ راجہ صفحہ 11)
پھر تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجلس احرار کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس 3 مارچ 1940ء کو دہلی میں
منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں پاکستان کی تجویز کو نا پسندیدہ قرار دیا گیا اور بعد میں بعض
لیڈروں نے اپنی تقریروں میں پاکستان کو پلیدستان بھی کہا۔( رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ 28 - شائع کردہ نیا زمانہ پبلیکیشنز )
پھر اسی تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ”جماعت یعنی جماعت اسلامی مسلم لیگ کے تصور پاکستان
کی علی الاعلان مخالف تھی اور جب سے پاکستان قائم ہوا ہے، جس کو نا پاکستان کہہ کر یاد کیا جاتا ہے، یہ جماعت موجودہ
نظام حکومت اور اس کے چلانے والوں کی مخالفت کر رہی ہے ہمارے سامنے جماعت کی جو تحریریں پیش کی گئی ہیں ان
150
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
میں سے ایک بھی نہیں جس میں مطالبہ پاکستان کی حمایت کا بعید سا اشارہ بھی موجود ہو۔اس کے برعکس یہ تحریریں جن
میں
کئی ممکن مفروضے بھی شامل ہیں، تمام کی تمام اس شکل کی مخالف ہیں جس میں پاکستان وجود میں آیا اور جس میں
اب تک موجود ہے۔“
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ 378 - شائع کردہ نیا زمانہ پبلیکیشنز )
مودودی صاحب کا اپنا ایک بیان ہے کہ جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت والے علاقے ہندو
اکثریت سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام قائم ہو جائے تو اس طرح حکومت الہی قائم ہو جائے گی۔ان کا
گمان غلط ہے۔دراصل اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہو گا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہو گی۔اس کا نام
حکومت الہی رکھنا اس پاک نام کو ذلیل کرنا ہے۔( سیاسی کشمکش حصہ سوم طبع اول صفحہ 117۔بحوالہ جماعت اسلامی کا ماضی اور حال صفحہ 29 تا 32
اب اسی کا فرانہ حکومت کا اقتدار حاصل کرنے کے لئے جو کوششیں ہورہی ہیں ہر ایک کے سامنے ہیں۔ان بیانات اور جسٹس منیر کے تبصرے سے صاف عیاں ہے کہ پاکستان کے لئے ان لوگوں کے کیا نظریات
تھے جو آج اپنے آپ کو پاکستان کا کرتا دھرتا سمجھتے ہیں۔جو بھی سیاسی حکومت آتی ہے وہ ان ملاؤں کو طاقت سمجھ کر ان
سے گٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ملاں کے ایجنڈے پر سب سے پہلے یہ بات ہوتی ہے کہ احمدیوں کے خلاف
جو کچھ ہو سکتا ہے کرو۔1953ء میں بھی فسادات ہوئے۔اُس وقت کچھ نہ کچھ انصاف پسند لوگ تھے اس لئے جو وہ
کرنا چاہتے تھے اس وقت مولویوں کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔لیکن 1974ء میں جو اس وقت کی حکومت تھی اس نے
اسلام کے نام پر مولویوں کے ساتھ مل کر احمدیوں پر جو ظلم کی داستانیں رقم کی ہیں اور جو ظلم و بربریت کے نمونے
دکھائے گئے ہیں آئندہ جب انصاف پسند مؤرخ آئے گا اور پاکستان کی تاریخ لکھے گا تو ایک تاریک سیاہ باب کی
صورت میں یہ لکھا جائے گا۔اور پھر 1984ء میں ایک آمر نے اس قانون میں، جو 1974ء میں بنایا گیا تھا اور اسمبلی
نے پاس کیا تھا، مزید ترامیم کر کے سختی پیدا کی تا کہ احمدیت کو ختم کر دے اور بڑے طمطراق سے یہ دعوی کیا کہ میں
احمدیت کے اس
کینسر کو ختم کر دوں گا۔نتیجہ کیا نکلا؟ کہ احمدیت تو ترقی پر ترقی کرتی چلی جارہی ہے اور ان لوگوں کا یا تو
پتہ نہیں کہاں گئے یا پھر خود اللہ تعالیٰ کی تقدیر کی چکی میں آج کل پس رہے ہیں۔ان تمام ظلموں کے باوجود جو جماعت احمدیہ پر روا ر کھے گئے خلافت احمدیہ کی برکت سے ایک ہاتھ پر جمع
ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مددفرماتے ہوئے جماعت کو ان ابتلاؤں سے نکالا۔جماعت نے جو صبر کے نمونے
ان حالات میں دکھائے اور آج تک دکھا رہی ہے یہ خلافت سے وابستگی کی وجہ ہے۔اور اس بات کی دلیل ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد بیعت باندھنے والوں نے اپنے عہد بیعت کو پورا کرنے کی کوشش کی
ہے اور کر رہے ہیں۔
151
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
آج کل کی حکومتیں جو پاکستان میں مرکزی اور صوبائی سطح پر قائم ہیں۔ان کو ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر ان
لوگوں کو پاکستان کی بقا عزیز ہے جس کے لئے ہر احمدی اور ہر شریف النفس شہری ہمیشہ کوشش بھی کرتا ہے اور دعا بھی
کرتا ہے تو اس پاکستان کو قائم کریں جو حضرت قائد اعظم قائم کرنا چاہتے تھے۔نہ یہ کہ مذہبی بنیادوں پر نفرتوں کی
دیوار میں کھڑی کی جائیں۔مذہب کی بنیاد پر دوسروں کے خون سے ہولی کھیلی جائے۔قائد اعظم کیا فرماتے ہیں؟ 1947ء کے صدارتی خطبہ میں، اسمبلی میں جو دستور ساز اسمبلی تھی ، اس میں
قائد اعظم کا یہ ارشاد دیکھیں اور پاکستان کی 1974ء کی اسمبلی نے جو فیصلہ کیا تھا وہ بھی دیکھیں۔قائد اعظم نے تو یہ
فرمایا تھا کہ:
اگر ہمیں پاکستان کی اس عظیم الشان ریاست کو خوشحال بنانا ہے تو ہمیں اپنی تمام تر توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود
کی جانب مبذول کرنا چاہئے۔خصوصاً عوام اور غریب لوگوں کی جانب۔اگر آپ نے تعاون اور اشتراک کے
جذبے سے کام کیا تو تھوڑے ہی عرصے میں اکثریت اور اقلیت، صوبہ پرستی اور فرقہ بندی اور دوسرے تعصبات کی
زنجیریں ٹوٹ جائیں گی۔فرمایا کہ ” ہماری ریاست کسی تمیز کے بغیر قائم ہورہی ہے۔یہاں ایک فرقے یا دوسرے فرقے میں کوئی تمیز نہ
ہوگی۔یہاں ذات یا عقیدوں میں کوئی تمیز نہ ہوگی۔ہم اس بنیادی اصول کے تحت کام شروع کر رہے ہیں کہ ہم ایک
ریاست کے باشندے اور مساوی باشندے ہیں۔آپ آزاد ہیں، آپ اس لئے آزاد ہیں کہ اپنے مندروں میں
جائیں، آپ آزاد ہیں کہ اپنی مسجدوں میں جائیں یا پاکستان کی حدود میں اپنی کسی عبادت گاہ میں جائیں۔آپ کا
تعلق کسی مذہب، کسی عقیدے یا کسی ذات سے ہو اس کا مملکت کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔میرا خیال ہے کہ ہمیں
یہ بات بطور نصب العین اپنے سامنے رکھنی چاہئے۔یہ قائد اعظم فرمارہے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ یہ بات بطور نصب
العین اپنے سامنے رکھنی چاہئے اور آپ یہ دیکھیں گے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہندو ہندو نہ رہے گا اور
مسلمان مسلمان نہ رہے گا۔مذہبی مفہوم میں نہیں کیونکہ ہر شخص کا ذاتی عقیدہ ہے بلکہ سیاسی مفہوم میں اس مملکت کے
ایک شہری کی حیثیت سے“۔(افکار قائد اعظم صفحہ 358 مرتبه محمود عاصم۔ناشر مکتبہ عالیہ ایک روڈ لاہور )
اب یہ تصور قائد اعظم نے پیش کیا ہے اور 1974ء کی اسمبلی اس سے بالکل الٹ کام کر رہی ہے۔پس بانی
پاکستان کا اسمبلیوں کے کام اور حکومتی معاملات چلانے کے لئے یہ تصور تھا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اسمبلیوں کا کام
نہیں ہے کہ کسی کے مذہب اور عقیدے اور عبادت کے طریقوں کا فیصلہ کرتی پھرے کہ کس نے کس طریقے سے
عبادت کرنی ہے۔جس دن حکومت پاکستان میں اس اصل کو سمجھ کر اس اصول پر کام کرنا شروع کیا گیا جس کی راہنمائی
152
خطبہ جمعہ فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
قائد اعظم نے فرمائی ہے وہ دن پھر انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی کی نئی راہیں متعین کرنے والا دن ہوگا۔فرقہ پرستی
اور قومیت کی دیواریں گریں گی تو تبھی قائد اعظم کے خوشحال پاکستان کو پاکستانی دیکھ سکیں گے۔پس اب بھی
جو سیاستدان ہیں ان کو اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔کسی کے دین کی جزئیات کا فیصلہ کرنا یا دین کے بارے
میں فیصلہ کرنا اور اپنے عقیدے ٹھونسنا نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اس عظیم شخصیت نے جس نے
مسلمانوں کو ایک علیحدہ مملکت بنا کر دی ہے اس بارہ میں اجازت دی تھی۔ایک شہری کی حیثیت سے پاکستان کے ہر شہری کو اس کے حقوق دینے چاہئیں۔ووٹ کا حق ہے، ملازمتوں کا
حق ہے ، مذہب اور عقیدے کا حق ہے۔یہ اس کا حق ہے اس کو ملے۔جہاں تک قانون کے لاگو ہونے کا سوال ہے،
قانون ہر ایک کے لئے ایک ہو۔جو بھی قانون بنتے ہیں وہ کیا جائے۔یہ برابری کے حق ملیں گے تو ملک میں سکون کی
فضا قائم ہوگی۔ان حکومتوں کو چاہئے کہ اس بات سے سبق سیکھیں کہ 1974ء کے جو فیصلے ہوئے اور پھر 1984ء
میں اس میں مزید ترمیم کر کے احمدیوں کے خلاف جو کارروائیاں کی گئیں اور جو پابندیاں لگائی گئیں اس کے بعد سے
ملک تنزل کی طرف جارہا ہے۔کوئی ترقی نظر نہیں آتی ایک قدم آگے بڑھتا ہے تو تین قدم پیچھے چلا جاتا ہے۔احمدیوں نے تو تمام تر ظالموں کے باوجود ملک کی بہتری کے لئے کوشش بھی کرنی ہے اور دعا بھی کرنی ہے اور وہ
کریں گے۔لیکن احمدیوں کو نقصان پہنچانے والے یہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر تیم سے ایک دن ضرور بدلہ لے
گی۔آئے دن قانون اور اسلام کی آڑ میں احمدیوں کو جو شہید کیا جاتا ہے یہ خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔اللہ تعالیٰ
کا یہ فرمان ہمیشہ یا درکھو۔فرمایا کہ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَلِدًا فِيْهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ
وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (النساء: 94) اور جو جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے اور وہ
اس میں بہت لمبا عرصہ رہنے والا ہے اور اللہ اس پر غضبناک ہوا اور اس پر لعنت کی اور اس نے اس کے لئے بہت
بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔پس اللہ کے عذاب سے ڈرو۔ایمان کے بارے میں تو حدیث میں آتا ہے کہ سب سے افضل ایمان کا حصہ
لَا اِلهَ إِلَّا الله کہنا ہے۔( ترندی کتاب الدعوات باب ان دعوة المسلم حدیث: 3383) پورا کلمہ بھی نہیں۔آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ سب سے افضل حصہ صرف لا اله الا اللہ کہہ دینا ہے۔اور پھر وہ واقعہ جب ایک صحابی نے جنگ کی حالت
میں دشمن کو زیر کر لیا اور اس نے کلمہ پڑھ لیا اور پھر بھی انہوں نے اس کو قتل کر دیا اور آنحضرت ﷺ تک جب یہ بات
پہنچی تو آپ نے اس شدت سے اسے کہا کہ کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ اس نے ڈر کے مارے کلمہ پڑھا ہے
یا اس نے دل سے کلمہ پڑھا ہے۔وہ صحابی کہتے ہیں اس وقت جو غصے کا اظہار آ نحضرت ﷺ نے فرمایا تو میں یہ
چاہتا تھا کہ کاش میں آج سے پہلے مسلمان نہ ہوا ہوتا۔اس کے باوجود یہ اپنی تعریفیں کر کے کلمہ گوؤں کو قتل کرتے چلے
جارہے ہیں، شہید کرتے چلے جارہے ہیں۔( بخاری کتاب المغازی باب بعث النبی ﷺ اسمت۔۔۔حدیث: 4269)
:
عروسة
153
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
گزشتہ دنوں پھر انتہائی ظالمانہ طور پر ایک نوجوان جوڑے میاں بیوی کو ملتان میں شہید کر دیا گیا اور ان کا قصور
صرف یہ تھا کہ انہوں نے زمانہ کے امام کو مانا۔دونوں ڈاکٹر تھے اور بڑے ہر دلعزیز ڈاکٹر تھے۔ایک کا نام ڈاکٹر شیراز
ہے ان کی 37 سال عمر تھی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نورین شیر از 28 سال کی تھیں۔میرا خیال ہے کہ شاید یہ شہداء میں
عورتوں میں سب سے کم عمر شہید ہیں۔ان لوگوں کو اتنا بھی انسانیت کا پاس نہیں ہے کہ جو نافع الناس وجود ہیں،
انسانیت کی خدمت کرنے والے ہیں ، خدمت خلق کرنے والے ہیں اور تمہارے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں،
ان
کو بہیمانہ طریقے سے شہید کر دیا۔یہ مخالفین یا درکھیں کہ احمدی جو ہیں وہ تو کسی مقصد کے لئے شہید ہورہے ہیں لیکن
جو آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کے آنے سے جو حق ظاہر ہوا، اس کے انکار کی وجہ سے ملک میں جو بدامنی پھیل رہی
ہے اور اس وجہ سے درجنوں معصوم بلا مقصد قتل کئے جارہے ہیں، یہ بھی قدرت کا ایک انتقام ہے جو لیا جارہا ہے کہ اس
کے نتیجہ میں تو وہ مسلمان بھی نہیں رہتے جو مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں۔اور پھر اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے
ساتھ جو سلوک کرنا ہے جیسا کہ میں نے آیت پڑھی ہے وہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ پھر ان سے کیا سلوک ہوگا۔ان لوگوں
کو کچھ خوف خدا نہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔گزشتہ دنوں میں پہلے حکومت کے ساتھ فوج کے ساتھ لڑائیاں ہوتی رہیں اس کے بعد پھر حکومت نے
ہتھیار ڈال دیئے اور سوات میں ایک شرعی نظام جاری کر دیا گیا اور جب شرعی نظام قائم ہو گیا اور عدالتیں بھی قائم ہو
گئیں تو اس کے بعد وہاں کے جو بھی کرتا دھرتا ملاں تھے انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کے جو جج ہیں یہاں آنے کی
کوشش نہ کریں۔حکومت کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ یہ سلسلہ جواب شروع ہوا ہے یہ یہاں رکنے والا نہیں ہے۔یہ پورے
ملک کو مزید بدامنی کی لپیٹ میں لے گا۔دنیا کی جو صورتحال ہے، دنیا میں پاکستان کی جو صورتحال ہے، اب پورے
ملک کو دہشت گرد کا نام دیا جارہا ہے۔یہاں کے وزیر خارجہ نے بھی پچھلے دنوں بیان دیا کہ اگر حکومتوں نے اپنے آپ
کو نہ سنبھالا تو مکمل طور پر یہ ملک دہشت گرد قرار دے دیا جائے گا۔وہ مُلاں جو پاکستان کو پلیدستان کہتا تھا اپنی مذموم
کوششوں میں کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہے۔اور بظاہر تو یہ لگتا ہے کہ اب ان کی کوششیں یہی ہیں کہ اگر ملک ان لوگوں
کے ہاتھ میں رہا تو اللہ تعالیٰ رحم فرمائے کہ پاکستان کے نام کو بھی یہ قائم رہنے دیں گے کہ نہیں۔خلفاء احمدیت ہمیشہ حکومت کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے رہے کہ ان سے بچنا، ان ملاؤں سے بچنا۔اگر
ایک دفعہ بھی ان کو کندھے پر سوار کر لیا تو پھر یہ لوگ پیر تسمہ پابن جائیں گے۔لیکن انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔ایک طرف یہ
لوگ جو سیاستدان ہیں اپنے آپ کو ملک کا ہمدرد اور بڑا منجھا ہوا سیاستدان سمجھتے ہیں اور اس کے دعوے کر رہے ہیں اور
دوسری طرف اس خوفناک حقیقت کو نہیں سمجھ رہے کہ ملاں پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے اس لئے ان سے
کسی بھی قسم کا جو اشتراک ہے وہ حکومتوں کو بھی اور ملک کو بھی نقصان پہنچائے گا۔
154
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
ہم تو دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو بچائے۔جہاں تک ملاں کی کوشش یا ارادے کا تعلق ہے کہ ان
شہادتوں سے وہ احمدیت کی ترقی کو روک سکتے ہیں تو یہ ان کا خام خیال ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا احمدیت تو ہر قدم پر
دشمنی کے بعد ترقی کرتی چلی گئی ہے۔جو کشتی خدا تعالیٰ نے خود بنوائی ہے اس کی حفاظت بھی وہ خود کرے گا اور اس کا
سفر انشاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گا۔ہاں جہاں تک اِکا دُکا شہادتوں کا یا نقصان کا سوال ہے وہ تو ابتلا آتے رہتے ہیں
جیسا کہ میں نے بتایا اور جو شہادت پانے والے ہیں وہ تو اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق اپنی دائمی زندگی پا رہے
ہیں۔اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے والے بن رہے ہیں۔بہر حال احمدی بھی، خاص طور پر پاکستانی احمدی دعاؤں پر
بہت زور دیں۔کیونکہ یہ ملک جس آگ کے کنارے پر کھڑا ہے وہاں سے احمدیوں کی دعائیں ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ
کے فضل کو جذب کرتے ہوئے اس کو اس میں گرنے سے بچا سکتی ہیں۔اس ملک کی تعمیر میں بھی جماعت احمدیہ نے
بہت کردار ادا کیا ہے اور اس کے بچانے میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی دعائیں ہی کام آئیں گی۔اللہ تعالیٰ اس
کی توفیق عطا فرمائے۔جن شہید ڈاکٹر ز کا میں نے ذکر کیا تھا اب ان کے کچھ کو ائف بھی بتا دوں۔واقعہ اس طرح ہوا کہ 14 مارچ کو
ڈیوٹی سے فارغ ہو کر یہ لوگ سوا تین بجے اپنے گھر پہنچے تو لگتا ہے کوئی پہلے سے وہاں چھپا ہوا تھا ، جس نے ان دونوں
کو بڑی بے دردی سے شہید کیا۔دونوں اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ڈاکٹر شیر از باجوہ صاحب کی میت ان کے
بیڈروم میں تھی۔ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے تھے۔آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی۔منہ میں روئی ٹھونسی ہوئی تھی اور گردن
میں رسی کا نشان تھا یعنی پھندا ڈالا تھا۔اور کئی رسیاں بھی سرہانے پڑی تھیں۔ان کی ملازمہ جب شام کو آئی ہے تو اس
نے ان کو دیکھا۔کہتی ہے پہلے ان کی جو لاش تھی وہ پنکھے سے لٹک رہی تھی اور اسی طرح جو ان
کی اہلیہ ہیں ان کو ڈرائنگ
میں اسی طرح باندھ کے چھوڑا ہوا تھا۔منہ میں کپڑا تھا۔دونوں، ڈاکٹر شیر از صاحب واپڈا ہسپتال ملتان میں آنکھوں
کے سپیشلسٹ ڈاکٹر تھے اور ڈاکٹر نورین جو تھیں چلڈرن ہسپتال میں تھیں۔یہ دونوں ، احمدی غیر احمدی دونوں طبقوں
میں بڑے ہر دلعزیز ڈاکٹر تھے۔بڑا دھیما مزاج اور ہمدردانہ رویہ رکھنے والے تھے۔یہ ان کی خاص پہچان تھی۔کچھ
عرصہ انہوں نے فضل عمر ہسپتال میں بھی کام کیا ہے اور یہ کالونی ایسی ہے کہ یہاں ہر طرف سے چار دیواری تھی۔دیواروں کے اوپر باڑ لگی ہوئی تھی۔گیٹ ہے۔سیکیورٹی ہے۔اس کے باوجود اندر جا کے حملہ کرنے کا مطلب ہے کہ
لازماً کوئی سازش کی گئی ہے۔کیونکہ بغیر سیکیورٹی چیک اس کالونی کے اندر کوئی جاہی نہیں سکتا تھا۔تو اس میں یہ سب
شامل لگتے ہیں۔دونوں اچھے قابل لائق ڈاکٹر تھے۔1998ء میں مضمون نویسی کا کوئی مقابلہ ہوا تھا جس میں ان کی
اہلیہ کو ایک بڑا اعزاز بھی ملا تھا۔کچھ عرصہ ہوا تھا کہ ان کی شادی ہوئی تھی اور ابھی ان کے بچے کوئی نہیں تھے۔بالکل
نوجوان تھے جیسا کہ بتایا کہ 37 سال اور 28 سال عمر تھی۔ابھی میں انشاء اللہ تعالی نماز کے بعد ان کا جنازہ غائب بھی
پڑھوں گا۔اس جنازہ غائب کے ساتھ کچھ اور جنازے بھی ہیں۔
155
خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ایک ڈاکٹر اسلم جہانگیری صاحب ہیں جو ہمارے امیر ضلع ہری پور ہزارہ تھے۔ان کی 15 مارچ کو وفات ہوئی
ہے۔انہوں نے کچھ عرصہ نصرت جہاں کے تحت سیرالیون میں خدمات سرانجام دی ہیں۔پھر یہ بڑا لمبا عرصہ امیر
رہے۔ان پر بھی چند مہینے پہلے قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور چاقوؤں سے حملہ کیا گیا اور قاتل یہی کہتا تھا تم قادیانی ہو، تمہیں
مارنے آیا ہوں۔خیر وہ بچ گئے کیونکہ لوگ اکٹھے ہو گئے اور وہ زخمی حالت میں تھے۔لیکن بہر حال وفات کے وقت ان
کی عمر 74 سال تھی۔بظاہر یہ لگتا ہے کہ ان زخموں کی وجہ سے بھی ان میں کمزوری بڑھتی چلی گئی اور پھر بیمار بھی تھے۔دل
کا حملہ ہوا اور ان کی وفات ہوئی۔موصی تھے۔ان
کی تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی ہے۔ای طرح ایک جناز سید ناصرہ بیگم صاحبہ امیہ میاں شریف احمد صاحب
کا ہے۔یہ سید عزیز اللہ شاہ صاحب کی
بیٹی تھیں اور سیدہ مہر آپا صاحبہ کی بہن تھیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ماموں زاد بہن اور مخلص خاتون تھیں۔ابھی
جنازہ غائب میں ان کا بھی جنازہ شامل ہوگا۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ان کو اپنے قرب
سے نوازے اور ان کی نیکیاں ان کے پیچھے جو ورثاء ہیں ان کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 15 مورخہ 10 اپریل تا 16 ، اپریل 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)