صفت الستار۔ اس غلط تصور کا ردّ کہ اگر خدا نے پردہ پوشی ہی کرنی ہے تو جو مرضی گناہ کرلیں
خطبات مسرور جلد ہفتم
156
(13)
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2009ء بمطابق 27 رامان 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کا ایک نام ستار ہے۔مفردات میں لکھا ہے کہ ستار کے معنے ہیں وہ ذات جو پردے میں ہے یا چھپی
ہوئی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے بارے میں کہا جاتا ہے۔وَاللَّهُ سَتَّارُ الْعُيُوبِ یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو غلطیوں
اور کمزوریوں کو چھپانے والی ہے اور نہ صرف اللہ تعالیٰ انسانوں کی غلطیوں اور کمزوریوں کو چھپاتا ہے بلکہ احادیث میں
آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ستر پسند ہے، پردہ پوشی پسند ہے۔مسند احمد کی ایک حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا انَّ اللهَ عَزَّوَجَلَّ يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسِّتْرَ -
( مسند احمد جلد 6 صفحہ 163۔مسند یعلی بن امیہ - حدیث 18131 مطبوعہ بیروت۔1998ء)
یہ حضرت يَعْلَى مِنْ اُمیہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ یقینا اللہ تعالیٰ حیا اور ستر کو پسند
فرماتا ہے۔اور پھر کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی ستر اور پردہ پوشی فرماتا ہے۔اس بارہ میں بھی ایک روایت
الله
ہے۔صفوان بن مُحْرِذ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے حضرت ابن عمر سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺے سے
راز و نیاز کے متعلق کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے رب کے قریب
ہوگا یہاں تک کہ وہ اپنا سا یہ رحمت اس پر ڈالے گا۔پھر فرمائے گا تم نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔وہ کہے گا ہاں میرے
رب۔پھر کہے گا فلاں فلاں کام بھی کیا تھا۔وہ کہے گا ہاں۔اللہ پھر اس سے اقرار کروا کر کہے گا۔میں نے اُس دنیا میں
تیری پردہ پوشی کی تھی ، یہ مادی دنیا مراد ہے )۔آج ( قیامت کے دن ) بھی پردہ پوشی کرتا ہوں اور وہ ( غلط ) کام جو تو
نے کئے تھے میں تمہیں معاف کرتا ہوں۔( بخاری کتاب الادب۔باب ستر المومن علی نفسه - حدیث نمبر 6070
تو یہ وہ پیارا خدا ہے جو اپنے بندوں سے اس طرح پردہ پوشی اور مغفرت کا سلوک فرماتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ دوسرے مذاہب اللہ تعالیٰ کی پردہ پوشی کا یہ تصور
پیش ہی نہیں کر سکتے۔اگر پردہ پوشی کا یہ تصور ہوتا تو مثلاً عیسائیوں میں کفارے کا مسئلہ نہ ہوتا۔اور اسی طرح آریوں
خطبات مسرور جلد ہفتم
157
خطبہ جمعہ فرمود ه 27 مارچ 2009
میں جونوں کا تصور نہ ہوتا کہ سزا جزا کے لئے اس دنیا میں اوراور شکلوں میں آنا ضروری ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 127-126 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس اسلام ہی اللہ تعالیٰ کی ستاری کا یہ تصور پیش کرتا ہے جس کا اظہار اس دنیا میں بھی ہوتا ہے اور اگلے جہان
میں بھی۔لیکن اس سے یہ مطلب ہرگز نہیں لے لینا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے چونکہ پردہ پوشی کو پسند فرمایا ہے اور بندے
کو یہ کہہ کر بخش دیا کہ تمہاری میں نے اس دنیا میں بھی پردہ پوشی فرمائی تھی یہاں بھی پردہ پوشی کرتے ہوئے بخش دیتا
ہوں تو اس بات سے ہم بے لگام ہو جائیں کہ بُرے اور بھلے کی تمیز نہ رہے کیونکہ بخشے تو جانا ہی ہے، کیا فرق پڑتا ہے۔برائیاں بھی کر لیں اور گناہ بھی کر لیں۔جو چاہے کرتے پھریں۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ مومنوں پر اللہ تعالیٰ کے پر دے اس قدر ہیں کہ وہ شمار سے باہر ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
انسان کو ، مومن کو اس کی پردہ پوشی فرمانے کے لئے پردوں میں لپیٹا ہوا ہے۔ایک مومن جب کوئی گناہ کرتا ہے تو اس
کے پردے ایک ایک کر کے پھٹتے جاتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ مستقل گناہ کرتا چلا جاتا ہے تو لکھا ہے کہ کوئی پردہ بھی
باقی نہیں رہتا۔پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہتا ہے کہ میرے بندے کو چھپاؤ تو وہ اپنے پروں سے اسے گھیر لیتے ہیں۔یہ دیکھیں اللہ تعالیٰ کس طرح ستاری فرما رہا ہے۔لیکن اگر انسان
اللہ تعالیٰ کے سلوک پر اپنی حالت کو بدلنے کی
کوشش نہ کرے تو پھر اللہ تعالیٰ کیا سلوک فرماتا ہے۔یہ ایک لمبی حدیث ہے جس میں بیان ہوا ہے کہ فرشتوں کے اس
بندے کو چھپانے کے بعد اگر وہ شخص توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے اور اس کے پردوں کو جو اٹھ گئے
تھے واپس لوٹا دیتا ہے بلکہ ہر پردے کے عوض مزید نو (9) پر دے عطا فرما دیتا ہے تا کہ اس کی بخشش کے سامان ہوتے
رہیں۔اس کی پردہ پوشی ہوتی رہے۔لیکن اگر بندہ توبہ نہ کرے اور گناہوں میں ہی پڑا ر ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ ہم
کس طرح اسے ڈھا نہیں یہ تو اتنا بڑھ گیا ہے کہ یہ تو ہمیں بھی گندہ کر رہا ہے۔تب اللہ تعالیٰ فرشتوں کو کہے گا کہ اسے
الگ چھوڑ دو اور پھر اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ پھر اس کے ہر عیب اور گناہ کو جو اس نے
اندھیروں میں بھی کیا ہو ظاہر کر دیتا ہے۔(کنز العمال کتاب الاخلاق قسم الاقوال تتبع العورات من الا کمال جلد 3 صفحہ 184 دارالکتب العلمیة بیروت 2004ء)
یعنی خدا تعالی کی پردہ پوشی نہیں رہتی۔پس ہر مومن کو ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تو بہ
کرنے والا بنائے تا کہ ہمیشہ اس کی ستاری سے حصہ پاتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کی ستاری کا بیان کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
مالک یوم الدین کا تقاضا یہ ہے کہ با مراد کر دے۔جیسے ایک شخص امتحان کے لئے بہت محنت اور تیاری کرتا
ہے مگر امتحان میں دو چار نمبروں کی کمی رہ جاتی ہے تو دنیاوی نظام اور سلسلہ میں تو اس کا لحاظ نہیں کرتے اور اس کو گرا
خطبات مسرور جلد ہفتم
158
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
دیتے ہیں، مگر خدا تعالیٰ کی رحیمیت اس کی پردہ پوشی فرماتی ہے اور اس کو پاس کرا دیتی ہے۔رحیمیت میں ایک قسم کی پردہ
پوشی بھی ہوتی ہے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 126 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر فرمایا کہ: ”اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے جو جمیع محامد کا سزاوار ہے اس لئے معطی حقیقی ہے۔وہ رحمن
ہے بڑوں
عمل عامل کے اپنا فضل کرتا ہے ( یعنی اسلام نے خدا کا وہ تصور پیش کیا ہے جو ہر قسم کی تعریف کے لائق
ہے تمام تعریفیں اس میں جمع ہیں۔وہی ایک ذات ہے جس میں یہ ساری صفات جمع ہوسکتی ہیں اور وہ ایسا عطا کرنے
والا ہے جو حقیقی رنگ میں عطا کرنے والا ہے اور رحمانیت کے جلوے دکھاتے ہوئے عطا فرماتا ہے کہ اگر کسی نے کوئی
عمل نہیں بھی کیا یا تھوڑا بہت عمل کیا ہے تب بھی وہ بیشمار نواز دیتا ہے یہ اس کی مالکیت ہے۔وہ معطی ہے ، رحمان ہے،
مالکیت اس کی بعض دفعہ وہ نظارے دکھاتی ہے کہ اس کی رحمانیت کے جلوے ہمیں نظر آتے ہیں اور بلا کسی عمل کے بھی
نو از تا چلا جاتا ہے اور غلطیوں اور کوتاہیوں پر پردہ پوشی بھی فرما تا چلا جاتا ہے )۔اور فرمایا: ” پھر مالکیت یوم الدین جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے بامراد کرتی ہے۔دنیا کی گورنمنٹ کبھی اس امر کا
ٹھیکہ نہیں لے سکتی کہ ہر ایک بی اے پاس کرنے والے کو ضرور نوکری دے گی۔مگر خدا تعالیٰ کی گورنمنٹ ، کامل
گورنمنٹ اور لا انتہا خزائن کی مالک ہے۔اس کے حضور کوئی کمی نہیں۔کوئی عمل کرنے والا ہو وہ سب کو فائز المرام کرتا
ہے۔( کامیابی عطا فرماتا ہے ) اور نیکیوں اور حسنات کے مقابلے میں بعض ضعفوں اور سقموں کی پردہ پوشی بھی
فرماتا ہے“۔( جو کمزوریاں رہ جاتی ہیں ان
کی پردہ پوشی فرماتا ہے )۔وہ تو اب بھی ہے۔مُسْتَخیسی بھی ہے۔اللہ
تعالیٰ کو ہزار ہا عیب اپنے بندوں کے معلوم ہوتے ہیں، مگر ظاہر نہیں کرتا“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 126 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یا اپنے بندے کی ایسی حیار کھتا ہے کہ ایک حدیث میں آیا کہ اللہ تعالیٰ حیا کو پسند کرتا ہے
( مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 163 مند یعلی بن امیہ حدیث 18131 مطبوعہ عالم الكتب بيروت 1998ء ) |
اور یہ حیا اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی بات کو کہنے میں شرماتا ہے۔بلکہ اس لئے کہ بندے کو شرمندگی سے بچائے۔فرمایا : ”ہاں ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ بیباک ہو کر انسان اپنے عیبوں میں ترقی پر ترقی کرتا جاتا ہے اور خدا
تعالیٰ کی حیا اور پردہ پوشی سے نفع نہیں اٹھاتا۔بلکہ دہریت کی رگ اس میں زور پکڑتی جاتی ہے۔تب اللہ تعالیٰ کی
غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ اس بیباک کو چھوڑا جائے۔اس لئے وہ ذلیل کیا جاتا ہے۔فرماتے ہیں کہ : " غرض میرا مطلب تو صرف یہ تھا ( ایک بیان چل رہا تھا پیچھے " کہ رحیمیت میں ایک خاصہ
پردہ پوشی کا بھی ہے مگر اس پردہ پوشی سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی عمل ہو اور اس عمل کے متعلق اگر کوئی کمی یا نقص رہ
جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت سے اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 126-127 - جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
159
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اور بعض دفعہ رحمانیت کے جلوے دکھا رہا ہوتا ہے۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ رحیمیت سے بھی پردہ پوشی فرما دیتا ہے
اور انسان کچھ نہ کچھ جو عمل کر رہا ہے اس پر جزا بھی دے رہا ہوتا ہے اور اگر انسان میں برائی پر شرمندگی کا احساس ہو،
تو بہ کی طرف توجہ ہوتو اللہ تعالیٰ پردہ پوشی فرماتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حیا اور پردہ پوشی کو پسند کرنے سے یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسان اپنی برائیوں میں بڑھتا چلا
جائے اور اپنی کوتاہیوں میں بڑھتا چلا جائے۔اس طرح پھر برائیوں میں بڑھنے کا جواز پیدا ہوتا چلا جائے گا۔ایسا
انسان جو اس بات پر قائم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش ہی دینا ہے اس لئے عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ
معاشرے کو مزید خراب کرنے والا ہوگا۔اس لئے حدیث میں بھی اس کی وضاحت کر دی گئی ہے کہ ایسے جو ڈھیٹ
لوگ ہوں ،ضد کرنے والے ہوں ان کی پھر اللہ تعالیٰ حیا نہیں رکھتا۔بلکہ ان کے اندھیروں میں کئے گئے گناہوں کو بھی
ظاہر فرما دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی صفت ستار کے حوالے سے اس سے مستقل یہ دعا مانگتے رہنا چاہئے کہ ہمیں اپنی
ستاری کی چادر میں ڈھانپ لے۔آنحضرت ﷺ نے جو دعائیں سکھائیں ان کے بارہ میں ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت جُبَيْر مِن مُطْعَم
روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ یہ ان دعاؤں
کو کبھی ترک نہیں
کرتے تھے۔جو یہ ہیں کہ اے اللہ میرے ننگ کو ڈھانپ دے اور میرے اندیشوں کو امن میں بدل دے۔اے اللہ
میری حفاظت فرما ( ان خطرات سے ) جو میرے آگے ہیں اور جو میرے پیچھے ہیں۔جو میرے دائیں ہیں اور جو
میرے بائیں ہیں اور جو میرے اوپر ہیں اور میں تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں ( ان خطرات سے ) جو مجھے نیچے
سے اچک لیں۔(ابوداؤد۔کتاب الادب باب ماذا يقول اذا اصبح۔حدیث نمبر (5074)
یہ اللہ تعالیٰ کی مکمل ستاری اور مغفرت کی دعائیں ہیں۔آنحضرت مے سے تو آپ کی ہر قسم کی حفاظت کے ، ہر
قسم کے گناہوں سے بچنے کے اللہ تعالیٰ کے وعدے تھے۔بلکہ آپ نے فرمایا کہ میرا تو شیطان بھی مسلمان ہو گیا ہے۔(صحیح مسلم کتاب صفات المنافقین واحكامهم باب تحریش الشيطان۔۔۔۔حدیث :7110)
یہ دعا ئیں تو اصل میں ہمیں سکھائی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس روح کو سمجھتے ہوئے ان دعاؤں کو پڑھنے کی
توفیق بھی عطا فرمائے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔پھر اس زمانے میں آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق نے جو ہمیں دعا ئیں سکھائی ہیں۔اس بارے میں ان
کے بھی ایک دو نمونے پیش کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ”اے میرے محسن اور اے خدا ! میں تیرا ناکارہ بندہ پر
معصیت اور پُر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر
160
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بیشمار نعمتوں سے مجھے تمتع کیا۔سواب بھی مجھ نالائق اور پر گناہ پر رحم
کر اور میری بیبا کی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔آمین ثم آمین۔( مکتوبات احمد جلد نمبر 2 صفحہ 10 مکتوب نمبر 2 بنام حضرت مولانا حکیم نا ورالدین صاحب جدید ایڈیشن مطبوعه ر بوه)
پھر ایک اور جگہ ایک اور دعا اس طرح آپ نے بتائی کہ اے رب العالمین تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں
کر سکتا۔تو نہایت ہی رحیم وکریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو
جاؤں۔میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا
جن سے تو راضی ہو جائے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔رم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 153 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ دعائیں ہیں جو ہمارا خاصہ ہونا چاہئیں۔تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں بھی رہیں اور اپنی غلطیوں اور
کوتاہیوں اور گناہوں پر نظر بھی رکھتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش بھی کرتے
اللہ تعالیٰ کی صفت ستار سے فیض پانے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے آنحضرت ﷺ نے
ایک مومن پر کیا ذمہ داری ڈالی ہے؟ اس بارہ میں میں چند ایک احادیث پیش کرتا ہوں۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کسی مومن عورت کی حرمت کی پردہ پوشی کی تو
اللہ تعالیٰ آگ سے اسے محفوظ رکھے گا“۔(مجمع الزوائد جلد 6 صفحہ 268 - کتاب الحدود والدیات باب الستر علی المسلمین۔حدیث نمبر 10477 دارالکتب العلمیة بیروت 2001ء)
یہ حدیث خاص طور پر ان لوگوں کے لئے میں نے چنی ہے کہ جب میاں بیوی کے تعلقات باہم ایک دوسرے
کے ساتھ خراب ہوں تو ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں اور پھر یہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے گھر
والے بھی اور خاص طور پر جب لڑکے کے گھر والے لڑکی پہ یا لڑکی کے گھر والے لڑکے پر الزام لگا رہے ہوتے ہیں تو
بعض دفعہ بلا وجہ الزام لگ رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ پردہ پوشی کرو۔بعض جائز باتیں بتائی جارہی
ہوتی ہیں۔بعض سراسر تہمتیں لگائی جارہی ہوتی ہیں۔بعض دفعہ لڑکا یا اس کے گھر والے قضاء میں یا عدالت میں لڑکی پر
ایسے ایسے الزام لگا رہے ہوتے ہیں کہ اُن کو سُن کر شرم آتی ہے۔تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مومن عورت کی حرمت
کی پردہ پوشی کرو تو اللہ تعالیٰ آگ سے محفوظ رکھے گا۔بعض دفعہ علیحد گیاں بھی ہو جاتی ہیں ، جو بھی وجوہات ہوں علیحدہ
ہونا ہے تو بیشک ہوں لیکن ایسے الزامات جو پیش کئے جاتے ہیں ان کے بغیر بھی وہ مدعا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
161
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
پس ایک احمدی کو ان باتوں سے بچنا چاہئے۔چاہے کوئی بھی فریق ہو۔یہاں عورت کی حرمت کی مثال دی گئی
ہے۔لیکن اگلی حدیث میں اس کو عمومی کیا گیا ہے۔حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا کہ ” جو مومن اپنے بھائی کے عیب کو دیکھ کر
اس کی پردہ پوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کر دے گا۔(مجمع الزوائد جلد 6 صفحہ 268 - کتاب الحدود والدیات باب الستر علی المسلمین۔حدیث نمبر 10476 دار الكتب العلمیة بیروت 2001ء)
یعنی عیب تلاش کرنے کی بجائے چھپائے جائیں۔اس سے دونوں طرف کے رشتہ داروں کو تنبیہ کر دی گئی ہے
اور ساتھ ہی خوشخبری بھی دے دی گئی ہے کہ تو نے اپنے مسائل حل کرنے ہیں تو جائز طریقے سے کرو۔ایک دوسرے
پر الزام تراشی کر کے نہیں۔اور اگر تم لوگ جائز طریقے سے کرو گے، ایک دوسرے
کی پردہ پوشی کرو گے ( بہت سے اب
جو نئے رشتے قائم ہوتے ہیں تو راز کی باتیں بھی پی لگتی ہیں ) تو اگر تعلقات خراب ہونے کی صورت میں پردہ پوشی کرو
گے تو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کر دے گا۔پہلی حدیث میں تو سزا سے بچنے کی طرف اشارہ تھا کہ اللہ تعالی پردہ پوشی کرنے کی وجہ سے آگ سے محفوظ
رکھے گا۔یہاں
فرمایا کہ جنت میں داخل کر دے گا۔نہ صرف سزا سے بچائے گا بلکہ انعامات سے بھی نوازے گا۔تو یہ
ہیں اللہ تعالیٰ کے دینے کے طریقے۔پھر ایک روایت میں اس کی مزید وضاحت ہوتی ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ کے
نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی مدد کے وقت اسے اکیلا چھوڑتا ہے۔اور جو
اپنے بھائی کی حاجت روائی میں لگا رہتا ہے اللہ تعالٰی اس کی حاجت روائی میں لگا رہتا ہے۔اور جس نے کسی مسلمان
سے اس کی تکلیف دُور کی تو اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کی تکالیف میں سے تکالیف دور کر دے گا۔اور جس نے
کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے روز پردہ پوشی فرمائے گا۔( صحیح بخاری کتاب المظالم باب لا يظلم المسلم المسلم ولا یسلمہ۔حدیث نمبر 2442)
تو یہ ہیں وہ معیار جوحقیقی مسلمان کے ہونے چاہئیں، ایک احمدی کے ہونے چاہئیں۔بلکہ ہم نے تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر جمع ہو کر بیعت کر کے ان سب برائیوں سے بچنے کا عہد بھی کیا ہے۔اس بارہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کیا فرماتے ہیں۔آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ: میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں با ہم نزاعیں بھی ہو جاتی ہیں“۔(آپس میں
جھگڑے ہو جاتے ہیں جماعت میں ) اور معمولی نزاع سے ایک دوسرے کی عزت پر حملہ کرنے لگتا ہے چھوٹے
چھوٹے جھگڑے ہوتے ہیں لیکن ان چھوٹے جھگڑوں کی وجہ سے ایک دوسرے کی عزت پر بھی حملہ کرنے لگ جاتے
162
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ہیں اور اپنے بھائی سے لڑتا ہے۔یہ بہت ہی نا مناسب حرکت ہے۔یہ نہیں ہونا چاہئے۔بلکہ ایک اگر اپنی غلطی کا
اعتراف کرلے تو کیا حرج ہے۔بعض آدمی ذراذراسی بات پر دوسرے کی ذلت کا اقرار کئے بغیر پیچھا نہیں چھوڑتے۔ان باتوں سے پر ہیز کر نالا زم ہے۔خدا تعالیٰ کا نام ستا رہے۔پھر یہ کیوں اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا اور عفو اور پردہ پوشی
سے
کام نہیں لیتا۔چاہئے کہ اپنے بھائی کی پردہ پوشی کرے اور اس کی عزت و آبرو پر حملہ نہ کرے۔فرماتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی کتاب میں لکھا دیکھا ہے کہ ایک بادشاہ قرآن لکھا کرتا تھا۔(پرانی روایتیں
حکایتیں ہوتی ہیں ایک ملاں نے کہا کہ یہ آیت غلط لکھی ہے۔بادشاہ نے اُس وقت اس آیت پر دائرہ کھینچ دیا
کہ (ٹھیک ہے بعد میں اس کو دیکھ لوں گا ) اس کو کاٹ دیا جائے گا۔جب وہ چلا گیا تو اس دائرہ کو کاٹ دیا۔جب
بادشاہ سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا ( بجائے لفظ کاٹنے کے آپ نے دائرہ کاٹ دیا۔) تو اس نے کہا کہ دراصل وہ
(ملاں ) غلطی پر تھا مگر میں نے اس وقت دائرہ کھینچ دیا کہ اس کی دلجوئی ہو جاوے“۔( با وجود اختیارات ہونے کے
اس نے یہ عاجزی دکھائی۔برداشت کا حوصلہ دکھایا کہ تم با وجو د میری رعیت ہونے کے میرے سامنے کس طرح بول
سکتے ہو۔پھر بھی اس کی ستاری کر لی ، اسے اپنے سامنے شرمندہ ہونے سے بچالیا کہ ٹھیک ہے تم کہتے ہو تو میں اس پر
دائرہ لگادیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں یہ معیار ہونا چاہئے۔)
فرمایا " یہ بڑی رعونت کی جڑ اور بیماری ہے کہ دوسرے کی خطا پکڑ کر اشتہار دے دیا جاوے۔ایسے امور سے
نفس خراب ہو جاتا ہے اس سے پر ہیز کرنا چاہئے۔غرض یہ سب امور تقوی میں داخل ہیں اور اندرونی بیرونی امور
میں تقویٰ سے کام لینے والا فرشتوں میں داخل کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کوئی سرکشی باقی نہیں رہ جاتی “۔فرشتوں کا
کام تو اطاعت ہے۔تقویٰ کا یہ معیار ہو گا تو فرشتوں میں داخل ہو جائے گا۔اس میں کوئی کسی قسم کی سرکشی باقی نہیں
رہتی۔” تقویٰ حاصل کرو کیونکہ تقویٰ کے بعد ہی خدا تعالیٰ کی برکتیں آتی ہیں۔متقی دنیا کی بلاؤں سے بچایا جاتا
ہے۔( آج کل ہر کسی پر بیشمار بلائیں مصیبتیں ، ابتلائیں آتی رہتی ہیں۔فرمایا تقوی اختیار کرو تو بلاؤں سے بچائے
جاؤ گے۔خدا ان کا پردہ پوش ہو جاتا ہے۔جب تک یہ طریق اختیار نہ کیا جاوے کچھ فائدہ نہیں۔ایسے لوگ میری
بیعت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔فائدہ ہو بھی تو کس طرح جبکہ ایک ظلم تو اندر ہی رہا۔(اگر پردہ پوشی نہیں۔فرمایا:
یہ بھی ایک ظلم ہے باقی جو نیکیاں کر بھی لیں۔بیعت بھی کر لی تو یہ ظلم اگر اندر دل میں رہا تو فائدہ نہیں ہو سکتا )۔فرمایا کہ
اگر وہی جوش، رعونت، تکبر، معجب ، ریا کاری ، سریع الغضب ہونا باقی ہے جو دوسروں میں بھی ہے تو پھر فرق ہی کیا
ہے؟“۔( تکبر بھی پیدا ہورہا ہے۔بناوٹ اور تصنع بھی ہے فوری طور پر غصے میں آ جانا بھی ہے تو فرق کیا ہوا ) فرمایا
سعید ( نیک فطرت ) اگر ایک ہی ہو اور وہ سارے گاؤں میں ایک ہی ہو تو لوگ کرامت کی طرح اس سے متاثر ہوں
گے۔نیک انسان جو اللہ تعالیٰ سے ڈر کر نیکی اختیار کرتا ہے اس میں ایک ربانی رعب ہوتا ہے اور دلوں میں پڑ جاتا ہے
163
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
کہ یہ باخدا ہے۔یہ بالکل سچی بات ہے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے خدا تعالیٰ اپنی عظمت سے اس کو حصہ دیتا
ہے اور یہی طریق نیک بختی کا ہے۔پس یا درکھو کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھائیوں کو دکھ دینا ٹھیک نہیں ہے۔آنحضرت اللہ جمیع اخلاق کے متمم
ہیں۔( آپ میں سب اخلاق جمع ہوئے ہوئے ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ نے آخری نمونہ آپ کے اخلاق کا
قائم کیا ہے۔اس وقت بھی اگر وہی درندگی رہی تو پھر سخت افسوس اور کم نصیبی ہے“۔(اب آخرین کے ساتھ مل کے جو
پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اس سے فائدہ اٹھاؤ۔فرمایا کہ ” پس دوسروں پر عیب نہ لگاؤ کیونکہ بعض اوقات انسان
دوسروں پر عیب لگا کر خود اس میں گرفتار ہو جاتا ہے اگر وہ عیب اس میں نہیں۔لیکن اگر وہ عیب سچ سچ اس میں ہے تو
اس کا معاملہ پھر خدا تعالیٰ سے ہے۔بہت سے آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ اپنے بھائیوں پر معاً نا پاک الزام
لگا دیتے ہیں۔( ذراسی بات ہوئی فوری طور پر الزام لگا دیا اور بڑا گندہ قسم کا الزام لگا دیا۔ان باتوں سے پر ہیز
کرو۔بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچاؤ اور اپنے بھائیوں سے ہمدردی، ہمسایوں سے نیک سلوک کرو اور اپنے بھائیوں
سے نیک معاشرت کرو اور سب سے پہلے شرک سے بچو کہ یہ تقویٰ کی ابتدائی اینٹ ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 571 تا 573 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یہ ساری برائیاں جو پیدا ہوتی ہیں۔اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ مخفی شرک ہوتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہو اور
علم ہو کہ وہ دیکھ رہا ہے اور میری ہر بات کا اس کو علم ہے تو کبھی اس قسم کی حرکت انسان کر ہی نہیں سکتا جو اس کو برائیوں
کی طرف لے جارہی ہو۔اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرنے اور پردہ دری نہ کرنے کے بارے میں
کتنا کچھ ارشاد فرمایا ہے۔ایک آیت میں آتا ہے۔یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ۔إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوا
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ۔وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ الله
تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات: 13) کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہوٹن سے بکثرت اجتناب کیا کرو۔یقینا بعض ظن گناہ
ہوتے ہیں اور تجسس نہ کیا کرو اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔کیا تم میں کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے
مردہ بھائی کا گوشت کھائے۔پس تم اس سے سخت کراہت کرتے ہو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقینا اللہ تعالیٰ بہت
تو بہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس آیت میں جس فطن کا ذکر کیا گیا ہے وہ بدظنی پر بنیا درکھتا ہے۔دنیا میں برائیاں پھیلانے میں بدظنی کا سب
سے بڑا ہاتھ ہے۔بدظنی کی وجہ سے ایک دوسرے کے عیب تلاش کئے جاتے ہیں تا کہ اس طرح اسے نیچا دکھایا جائے ،
اسے بدنام کیا جائے۔اس لئے فرمایا کہ آپس کے تعلقات کے جو معاملات ہیں لوگوں کے ذاتی معاملات ہیں، ان
164
خطبہ جمعہ فرمود ه 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
کے معاملہ میں تجسس نہ کرو۔یہ تجس خدا تعالیٰ کو نا پسند ہے۔اس تجس کے بعد پھر اگلا سٹیپ (Step) کیا ہوگا ، اگلا
قدم کیا ہوگا کہ اپنی مجالس میں بیٹھ کر پھر ہجو کرو گے ، دوسرے کی چغلیاں کرو گے۔وہ باتیں جو دوسرے کے بارہ میں
معلوم ہوتی ہیں اور جود وسرے شخص کو بدنام کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔یہ غیبت ہیں۔اور اللہ تعالیٰ تو پردہ پوشی کرنے
والا ہے۔اور جن باتوں کی اللہ تعالیٰ نے پردہ پوشی کی ہوئی ہے تم نے تجسس کر کے ان کو باہر نکالا اور پھر اس کا ذکر شروع
کر دیا۔یہ اللہ تعالی کو انتہائی سخت نا پسند ہے۔جس چیز کی اللہ تعالیٰ نے پردہ پوشی فرمائی ہو اس کے بارہ میں کسی انسان
کو حق نہیں پہنچتا کہ اس کی پردہ دری کرے۔اس لئے جو حدیث میں نے پڑھی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو
دوسرے کی پردہ پوشی نہیں کرتا اسے میں سزا دوں گا۔کیونکہ یہ پردہ پوشی نہ کرنا جہاں دوسرے کو بدنام کرنے اور اسے
دنیا کے سامنے ننگا کرنے کا باعث بنے گی وہاں معاشرے میں فساد پھیلے گا۔جب کسی کے بارہ میں راز کی باتیں بتائی
جائیں گی۔اس کی راز کی باتیں تلاش کر کے لوگوں کو بتائی جائیں گی۔اس کا رد عمل سختی کی صورت میں بھی ہو سکتا
ہے جس سے پھر دشمنیاں بڑھتی چلی جائیں گی۔جبکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ آپس میں پیار اور محبت کے نمونے قائم کرو۔رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ کے نظارے تم میں نظر آنے چاہئیں۔دوسرے، ان رازوں کے فاش ہونے سے جن لوگوں کے بارہ
میں باتیں کی گئیں، جن کے راز فاش کئے گئے ان کی باتوں کی بناء پر آپس میں تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔پہلی
بات، جب ایک فریق کی پردہ دری کرو گے تو دوسرا فریق بھی غصہ میں آئے گا فساد اور لڑائیاں پیدا ہوں گی۔دوسری
بات، جو باتیں کی گئیں بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ کسی میں پھوٹ ڈالنے والی ہوتی ہیں ان کے تعلقات خراب ہوں
گے۔دو دلوں میں پھوٹ ڈالنے والے بنو گے۔مثلاً یہ کہہ دیا کہ تمہارا فلاں رشتہ دار فلاں دوست یا فلاں شخص فلاں
موقع پر اس نے تمہارے متعلق یہ بات
کی تھی مجھے اب پتہ لگی ہے۔تو اگر اس شخص نے حقیقت میں یہ چغلی فلاں وقت
میں کسی کے خلاف کی بھی تھی تو سننے والے نے اسی وقت اس کو کیوں نصیحت نہیں کر دی اور اس معاملے کو کو دبا دیا سمجھا
دیا۔اور اگر سمجھانے کی طاقت نہیں تھی تو کیوں نہ اس کے بارہ میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح کرے۔لیکن اب
وہ بات کر کے وہی شخص ( یہ بات پھیلانے والا جو ہے ) وہ چغلی کر رہا ہے۔یہ چغلی کرنے والا شخص ایک تو چغلی کے
گناہ کا مرتکب ہو رہا ہے۔پردہ پوشی نہ کرنے کے گناہ کا مرتکب ہو رہا ہے اور دوسرے فساد کا پیدا کرنے والا بن رہا ہے
اور فساد کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فتنہ جو ہے یہ تو قتل سے بھی زیادہ شدید ہے۔اور پھر ایک بات یہ کہ اس
طرح چغلی کرنے والا معاشرے میں فحشاء کو پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، برائیوں کے پھیلانے کا باعث بن رہا
ہے۔کیونکہ وہ بات جس کا ذکر کیا جارہا ہے اگر بری ہے، گناہ ہے تو کمزوروں کے لئے کمزور ایمانوں کے لئے بعض
دفعہ نو جوانوں کے لئے ترغیب بن جاتی ہے کہ چلو اس نے بھی اس طرح کیا تھا تو ہم بھی کر دیکھیں۔ایک برائی ظاہر
ہو رہی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ
165
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (النور : 20) یقیناً جو لوگ چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بدی پھیل جائے ان کے لئے دنیا
میں بھی اور آخرت میں بھی بڑا دردناک عذاب ہے۔اب دیکھیں کہ باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ حیا پسند کرتا ہے پردہ
پوشی پسند کرتا ہے اپنے بندوں کو بخشا پسند کرتا ہے۔لیکن ایسے لوگوں کے لئے جو پردہ دری کرنا چاہتے ہیں جو اس وجہ
سے دنیا میں بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔جو مومنوں میں ایک بدی کے اظہار سے بدی پھیلانا چاہتے ہیں۔اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو باتیں کر کے پھیلاتے ہیں اور وہ لوگ بھی جو سر عام کرنے والے ہیں۔تو ان کے
متعلق فرمایا کہ ان
کو دنیا اور آخرت میں عذاب کی خبر ہے۔کیونکہ جب معاشرے میں سر عام برائیاں پھیلیں گی۔ان
کے چرچے ہونے لگ جائیں گے اور ایک دوسرے کے ننگ ظاہر کرنے شروع کر دیے جائیں گے تو پھر حیا کے معیار
ختم ہو جاتے ہیں۔اس معاشرہ میں جو یہ مغربی معاشرہ ہے اس میں جو سر عام بعض حرکتیں ہوتی ہیں وہ اس لئے ہیں کہ
حیا نہیں رہی اور اب تو ٹیلی ویژن اور دوسرے میڈیا نے ساری دنیا کو اسی طرح بے حیا کر دیا ہے اور اسے آزادی کا نام
دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے تنگ اور بے حیائی جو ہے وہ اگلی نسلوں میں بھی منتقل ہوتی چلی جارہی ہے۔اور افسوس سے
کہنا پڑتا ہے کہ بعض دفعہ بعض جگہ بعض احمدی بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔اسی لئے اسلام نے پردہ اور حیا پر بہت
زور دیا ہے اور ساتھ ہی دوسروں کو بھی کہہ دیا ہے کہ تم ان کے عیب تلاش کرنے کی جستجو نہ کرو اور پھر اس کو پھیلاؤ نہ۔اگر کسی کا کوئی عیب علم میں آجاتا ہے اور یہ اتنا بے حیا ہے کہ سامنے بھی کر رہا اور بار بار اس کو پھیلاتا بھی چلا جارہا ہے۔تو جماعتی نظام ہے، متعلقہ عہدیدار ہے، یا نظام کو اس کی اطلاع کر دو اور خاموش رہو۔تم نے اپنا فرض پورا کر دیا اور اس
کے لئے دعا کرو۔اگر تم باتیں کر کے ، باتوں کے مزے لے کے اس جرم کو پھیلانے کا موجب بن رہے ہو تو پھر تقوی
سے دور جارہے ہو اور اگر بالفرض کسی کے بارے میں کوئی برائی اتفاق سے علم میں آجائے اور اس کے بعد اس شخص
نے اس برائی سے تو یہ بھی کرلی ہو لیکن پھر بھی کسی مخالفت کی وجہ سے کسی موقع کے ہاتھ آجانے پر، اس برائی کا علم کسی
شخص کو ہو جاتا ہے اور وہ اس
کی تشہیر کرتا ہے تو وہ نہ صرف پردہ دری کا مرتکب ہورہا ہے بلکہ فرمایا کہ چغلی کر کے تم وہ
حرکت کر رہے ہو جیسے کوئی شخص اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا رہا ہو۔پس معاشرے کو ہر قسم کے فساد سے بچانے کے لئے اور اپنے آپ
کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے پردہ پوشی
انتہائی ضروری ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا اگر اصلاح کی غرض ہے تو دعا کے ساتھ متعلقہ عہد یدار کو اطلاع دینا
ضروری ہے کہ برائی دیکھو جو ختم نہیں ہورہی اور پھر اس عہدیدار کا فرض بن جاتا ہے کہ بصیغہ راز تمام معاملہ رکھ کے اس
کی اصلاح کی کوشش کرے اور اگر پھر کسی نے برائی پر ضد نہیں پکڑی تو حتی الوسع کوشش کرے ( یہ عہدیداران کا بھی
کام ہے ) کہ بات باہر نہ نکلے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
”ہماری جماعت کو چاہئے کہ کسی بھائی کا عیب دیکھ کر اس کے لئے دعا کریں۔لیکن اگر وہ دعا نہیں کرتے اور
166
خطبه جمعه فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
اس کو بیان کر کے ڈور سلسلہ چلاتے ہیں تو گناہ کرتے ہیں۔کونسا ایسا عیب ہے جو کہ دُور نہیں ہو سکتا اس لئے ہمیشہ دعا
کے ذریعہ سے دوسرے بھائی کی مدد کرنی چاہئے۔“
فرمایا کہ آنحضرت ے سے غیبت کا حال پوچھا تو فرمایا کہ کسی کی سچی بات کا اس کی عدم موجودگی میں اس
طرح سے بیان کرنا کہ اگر وہ موجود ہو تو اسے بُرا لگے یہ غیبت ہے۔اور اگر وہ بات اس میں نہیں ہے اور تو بیان کرتا
ہے تو اس کا نام بہتان ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمُ اَنْ يَّأْكُلَ لَحْمَ
أخِيهِ مَيْتًا (الحجرات: 13) اس میں غیبت کرنے کو ایک بھائی کا گوشت کھانے سے تعبیر کیا گیا ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ بات یہ ہے کہ ابھی جماعت کی ابتدائی حالت ہے۔( یہ اس وقت کا ذکر ہے لیکن اب
120 سال گزرنے کے بعد بھی ، بعض دفعہ جب زمانہ نبی سے دور چلا جاتا ہے تو پھر وہ برائیاں دوبارہ عود کرتی ہیں،
پیدا ہو جاتی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جوں جوں جماعت کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، مختلف قسم کے لوگ آتے
جارہے ہیں۔بعض اپنی برائیوں کو بعض دفعہ صحیح طرح صاف نہیں کر سکتے۔بعض پرانے احمدی صحیح طرح دین پر قائم
نہیں، تقویٰ کی روح کو نہیں سمجھنے والے ، وہ برائیاں پھیلتی چلی جاتی ہیں۔اس لئے پھر وہ دور جو ہے بڑا خطرناک دور
ہے۔اس میں پھر ہمیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس بات کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمائی بڑی توجہ سے یاد کر کے اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔فرمایا کہ بعض کمزور ہیں ( جماعت میں ) جیسے سخت بیماری سے کوئی اٹھتا ہے۔بعض میں کچھ طاقت آگئی ہے۔پس چاہئے کہ جسے کمزور پادے اسے خفیہ نصیحت کرے۔اگر انسان
کو حقیقی ہمدردی ہے جماعت سے اور اصلاح کرنا
چاہتا ہے تو جس اپنے بھائی کو کمزور دیکھو بجائے اس کے کہ اس کی پردہ دری کرو، اس کے رازوں کو فاش کرو، اس کی
برائیوں کو اچھالو، اسے نصیحت کرو۔خاموشی سے، خفیہ طور پر سمجھاؤ۔ہمدردی اور دوستی کے رنگ میں۔اگر نہ مانے تو
اس کے لئے دعا کرو اور اگر دونوں باتوں سے فائدہ نہ ہو تو قضا و قدر کا معاملہ سمجھے۔جب خدا تعالیٰ نے اس کو قبول کیا
ہوا ہے تو تم کو چاہئے کہ کسی کا عیب دیکھ کر سر دست جوش نہ دکھلایا جاوے۔ممکن ہے کہ وہ درست ہو جاوے“۔( جیسا
کہ پہلے میں نے بتایا کہ اب جماعتی نظام بھی فعال ہو چکا ہے۔یہاں زیادہ سے زیادہ بتایا جا سکتا ہے اور پھر جماعتی
نظام کا کام ہے کہ وہ بھی انتہائی راز ہی رکھتے ہوئے ایسے معاملات کو ڈیل (Deal) کریں نہ کہ دنیا کو پتہ لگتا
رہے۔فرمایا کہ بہت سے چور اور زانی آخر کار قطب اور ابدال بن گئے۔جلدی اور عجلت سے کسی کو ترک کر دینا ہمارا
طریق نہیں ہے۔کسی کا بچہ خراب ہو تو اس کی اصلاح کے لئے وہ پوری کوشش کرتا ہے۔ایسے ہی اپنے کسی بھائی کو ترک
نہ کرنا چاہئے بلکہ اس کی اصلاح کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔قرآن کریم کی یہ تعلیم ہرگز نہیں ہے کہ عیب دیکھ کر اسے
پھیلاؤ اور دوسروں سے تذکرہ کرتے پھرو۔بلکہ وہ فرماتا ہے کہ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد: 18)
167
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مارچ 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
کہ وہ صبر اور رحم سے نصیحت کرتے ہیں۔مَرحَمَہ یہی ہے کہ دوسرے کے عیب دیکھ کر اسے نصیحت کی جاوے اور اس
کے لئے دعا بھی کی جاوے۔دعا میں بڑی تاثیر ہے اور وہ شخص بہت ہی قابل افسوس ہے کہ ایک کے عیب کو بیان تو سو
مرتبہ کرتا ہے لیکن دعا ایک مرتبہ بھی نہیں کرتا۔عیب کسی کا اس وقت بیان کرنا چاہئے جب پہلے کم از کم 40 دن اس کے
لئے روروکر دعا کی ہو۔فرمایا ”تمہیں چاہئے کہ تَخَلَّقُوا بِاَخْلَاقِ اللهِ بنو۔ہمارا یہ مطلب نہیں ہے کہ عیب کے
حامی بنو بلکہ یہ کہ اشاعت اور غیبت نہ کرو کیونکہ کتاب اللہ میں جیسا آگیا ہے تو یہ گناہ ہے کہ اس کی اشاعت اور غیبت
کی جاوے۔شیخ سعدی کے دوشاگرد تھے ایک ان میں سے حقائق و معارف بیان کرتا تھا دوسرا جلا بھنا کرتا تھا۔آخر پہلے نے
سعدی سے بیان کیا کہ جب میں کچھ بیان کرتا ہوں تو دوسرا جلتا ہے اور حسد کرتا ہے۔شیخ نے جواب دیا کہ ایک نے تو
راہ دوزخ کی اختیار کی کہ تمہارے سے ) حسد کیا اور تو نے (اس کی) غیبت کی۔اس کا راز مجھے بتایا کہ یہ غیبت
تھی، یہ برائی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔غرضیکہ یہ سلسلہ چل نہیں سکتا جب تک رحم،
دعا ستاری اور مرحمہ آپس میں نہ ہو۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 60-61- جدید ایڈیشن - مطبوعہ ربوہ )
یہ چیزیں ہمیں جماعت میں پیدا کرنی چاہئیں اور جوں جوں جماعت بڑھ رہی ہے اس کے لئے خاص کوشش
بھی کرنی چاہئے ، نہ یہ کہ جھگڑوں کو زیادہ بڑھایا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف جگہ پر بار بار جماعت کو دعا اور ستاری کے بارہ میں نصیحت
فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی صفت ستاری سے ہمیشہ حصہ
لیتے رہنے والے بنے رہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرماتے ہوئے ہمارے دلوں میں تمام برائیوں سے نفرت پیدا کر دے اور
ہمیشہ ہم نیکیوں کی طرف قدم مارنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا جو مقصد ہے اس کو
پورا کرنے والے بنیں۔آمین
الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 16 مورخہ 17 اپریل تا 23 ، اپریل 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8