صفت الستار۔ خدا پکڑنے کی بجائے موقعہ عطا کرتا کہ مومن اپنی اصلاح کی کوشش کرے
خطبات مسرور جلد ہفتم
168
(14)
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
فرمودہ مورخہ 3 0 /اپریل 2009ء بمطابق 03 رشہادت 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح بلندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
قرآن کریم میں متعدد جگہ پر اس بات کا ذکر ملتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی غلطیوں کو معاف
فرماتا ہے، ان سے صرف نظر فرماتا ہے اور صرف نظر فرماتے ہوئے ستاری کا سلوک فرماتا ہے۔ستاری کیا ہے؟ سَتَرَ
کے معنی ہیں کسی چیز کو ڈھانپنے اور اس کی حفاظت کرنے کے۔پس ہمارا خدا وہ پیارا خدا ہے جو ہماری بے شمار خطاؤں کو
اور غلطیوں کو ڈھانپتا ہے، اُن سے صرف نظر فرماتا ہے۔فوری طور پر کسی غلطی پر پکڑتا نہیں بلکہ موقع عطا فرماتا ہے کہ
انسان ، ایک حقیقی مومن ، اللہ تعالیٰ کے اس سلوک سے فائدہ اٹھائے اور جو اس نے غلطیاں اور کوتا ہیاں کی ہوں ان کا
احساس کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی کوشش کرے۔نہ کہ اُن کا اعادہ کرتے ہوئے ان پر دلیر ہو جائے۔پس جب اللہ
تعالیٰ اپنے بندوں کی خطاؤں اور غلطیوں کو ڈھانپتا ہے تو بندے کا بھی کام ہے کہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتے
ہوئے اس کی حفاظت کے حصار میں آجائے ، جہاں پر وہ اللہ تعالیٰ کی ستاری کے نئے سے نئے جلوے دیکھے گا۔اس وقت میں چند آیات آپ کے سامنے رکھوں گا جن میں اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے حصہ لینے کے لئے اللہ
تعالیٰ نے ہمیں بعض امور کی طرف توجہ دلائی ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ عنکبوت میں فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمُ سَيَاتِهِمْ
وَلَنَجْزِيَنَّهُمُ اَحْسَنَ الَّذِى كَانُوا يَعْمَلُونَ (العنکبوت: 8) اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے
ہم لازما ان کی بدیاں ان سے دور کر دیں گے اور ضرور انہیں ان کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دیں گے جو وہ کیا
کرتے تھے۔یہاں
اللہ تعالیٰ نے ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے بارے میں فرمایا کہ ان کی بدیاں دور کر
دیں گے لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ - لغات میں كَفَرَ کا مطلب لکھا ہے کہ پردے میں کر دینا، کسی چیز کو ڈھانک دینا
اور مکمل طور پر ختم کر دینا۔یعنی ایسے لوگ جو بُرائی کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جس طرح کہ انہوں نے کوئی
برائی کی نہ ہو۔پس اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے۔بندہ برائی کرتا ہے تو فورانہ تو اسے پکڑتا ہے ، نہ ہی اس کی
خطبات مسرور جلد هفتم
169
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
پردہ دری کرتا ہے کہ انسان اپنے معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔کئی قسم کی برائیاں انسان سے سرزد ہو
جاتی ہیں۔کئی قسم کی غلطیوں
کا انسان مرتکب ہو جاتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی صفت ستارا سے ڈھانکے رکھتی ہے۔اور
پھر جو لوگ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا احساس رکھتے ہوئے اصلاح کی طرف مائل ہوتے ہیں، اپنے ایمان میں
مضبوطی پیدا کرتے ہیں، نیک اعمال بجالانے کی طرف توجہ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اُس بدی اور اُس کے اثرات تک کو
اس طرح اس بندے سے دور کر دیتا ہے گویا کہ وہ برائی اس نے کی ہی نہیں تھی۔نہ تو اس گناہ کی سزا دیتا ہے اور نہ ہی
اُس کی شہرت ہوتی ہے۔اگر معاشرے میں کہیں بات نکل بھی جائے تو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے پر توجہ
فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ اس بات کو پھیلنے سے بھی روک دیتا ہے جس سے اس شخص کی بدنامی ہورہی ہو۔اور پھر یہ خدا
جو ستار بھی ہے، مالک بھی ہے، جو بندے کے توجہ کرنے پر نہ صرف یکسر اس کی برائیوں کو ڈھانپ دیتا ہے بلکہ
ان کو نیک کاموں کی بہترین جزا دیتا ہے۔جب برائیوں کے بعد نیک کام کرتے ہیں تو اس کی جزا بھی بہترین ہوتی
ہے۔نیکیوں کی جزا کئی گنا کر کے دیتا ہے اور برائیوں کے دور میں بھی جو چھوٹی چھوٹی نیکیاں ایک انسان نے کی ہوتی
ہیں ان کی جزا بھی جمع کر کے دے دیتا ہے اور اس طرح نیکیوں کی تعداد اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ برائیاں کہیں نظر ہی
نہیں آتیں۔پس حقیقی مومن وہی ہے جو خدا تعالیٰ سے اس کی ستاری طلب کرے۔اپنی برائیوں کا احساس ہونے
کے بعد ان سے دور ہٹنے کی کوشش کرے، ان کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔غلطیوں کی صورت میں تو بہ واستغفار کی
طرف متوجہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق وہ اس کی رضا حاصل کرنے والا بنتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
” انسان اپنی فطرت میں نہایت کمزور ہے اور خدا تعالیٰ کے صدہا احکام کا اس پر بوجھ ڈالا گیا ہے پس اس کی
فطرت میں یہ داخل ہے ( یعنی انسان کی فطرت میں یہ داخل ہے ) کہ وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے بعض احکام کے ادا
کرنے سے قاصر رہ سکتا ہے اور کبھی نفس امارہ کی بعض خواہشیں اس پر غالب آ جاتی ہیں پس وہ اپنی کمز ور فطرت کی رو
سے حق رکھتا ہے کہ کسی لغزش کے وقت اگر وہ تو بہ استغفار کرے تو خدا کی رحمت اس کو ہلاک ہونے سے بچائے“۔چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 189-190)
یہ ہے وہ حقیقی فہم وادراک اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمایا
اور آپ نے پھر ہمیں بتایا۔ورنہ آج دیکھیں دین کے بعض ٹھیکیدار جو ہیں ، بڑے بڑے علماء، جبہ پوش انہوں نے تو
خدا تعالیٰ کے تصور کو اس طرح بنا دیا ہے، ایسا خوفناک سختی کرنے والا اور سزا دینے والا خدا پیش کرتے ہیں کہ جس طرح
اس میں کوئی نرمی ہے ہی نہیں اور اسی وجہ سے عیسائیوں اور لاند ہیوں کو بھی جہاں موقع ملتا ہے وہ اسلام کے خلاف غلط
تصور پیش کرتے ہیں۔حالانکہ اسلام کا خدا استار اور رحیم خدا ہے اور نہ صرف خود بلکہ خدا تعالیٰ نے مومنوں کو بھی یہ
170
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
کہا ہے کہ میری صفات اپنی اپنی استعداد کے مطابق اپنانے کی کوشش کرو اور جب یہ ہوگا تو پھر کس قدرستاری اور
درگزر اور رحم کے نظارے معاشرے میں نظر آئیں گے۔جب اس کا تصور کیا جائے تو بے اختیار اللہ تعالیٰ کی تسبیح کی
طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور پھر آنحضرت ﷺ پر درود بھی ایک مومن بھیجتا ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے کامل دین کو آپ سے
پر اتار کر ایک احسان عظیم ہم پر فرمایا ہے۔ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
قرآن شریف میں خدا نے جو یہ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اے بندو! مجھ سے نا امید مت ہو۔میں رَحِیم
كَرِیم اور ستار اور غَفَّار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا
جو میں کرتا ہوں۔اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ در حقیقت میں محبت میں ان سے زیادہ ہوں۔اگر تم
میری طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دوں گا۔اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول کروں گا اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم
سے بھی آؤ تو میں دوڑ کر آؤں گا۔جو شخص مجھے ڈھونڈے گا وہ مجھے پائے گا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ بھی
میرے دروازہ کو کھلا پائے گا۔میں تو بہ کرنے والے کے گناہ بخشتا ہوں خواہ پہاڑوں سے زیادہ گناہ ہوں۔میر ارحم تم پر
بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے کیونکہ تم میری مخلوق ہو۔میں نے تمہیں پیدا کیا اس لئے میر ارحم تم سب پر محیط ہے“۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحه 56)
پس اللہ تعالیٰ کی طرف آنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہی وہ راستے سکھائے ہیں کہ جن سے اس کی طرف بڑھا جا
سکتا ہے۔ایمان میں کامل بننے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرو۔بندوں کے حقوق ادا کرو۔اعمال صالحہ بجالاؤ
اور ان اعمال صالحہ کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ذکر بھی فرما دیا کہ کون کون سے اعمال ہیں جو تمہیں بجالانے
چاہئیں۔کون سے ایسے اعمال ہیں جن کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔کون سے اعمال ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نا پسند فرماتا ہے۔پس ان تمام اوامر کے کرنے اور نواہی سے بچنے کی مومن کو کوشش کرنی چاہئے جن کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے تا کہ
ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ستاری اور رحم سے حصہ لینے والے بنتے رہیں۔گزشتہ خطبہ میں میں نے میاں بیوی کے تعلقات کا بھی مختصر اذکر کیا تھا کہ بعض حالات میں کس طرح آپس
کے اختلافات کی صورت میں ایک دوسرے پر گندا چھالنے سے بھی دونوں فریق باز نہیں رہتے اور یہ بات خدا تعالیٰ کو
سخت نا پسند ہے۔اللہ تعالیٰ نے دونوں کو ، میاں
کو بھی اور بیوی کو بھی ، کس طرح ایک دوسرے کی ذمہ داریوں کی ادائیگی
کا احساس دلایا ہے۔فرماتا ہے هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ( البقرة : 188) یعنی وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان
کالباس ہو۔یعنی آپس کے تعلقات کی پردہ پوشی جو ہے وہ دونوں کی ذمہ داری ہے۔قرآن کریم میں ہی خدا تعالیٰ نے
جو لباس کے مقاصد بیان فرمائے ہیں وہ یہ ہیں کہ لباس جنگ کو ڈھانکتا ہے، دوسرے یہ کہ لباس زینت کا باعث بنتا
ہے، خوبصورتی کا باعث بنتا ہے، تیسرے یہ کہ سردی گرمی سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔
171
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
پس اس طرح جب ایک دفعہ ایک معاہدے کے تحت آپس میں ایک ہونے کا فیصلہ جب ایک مرد اور عورت کر
لیتے ہیں تو حتی المقدور یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ایک دوسرے کو برداشت بھی کرنا ہے اور ایک دوسرے کے عیب بھی
چھپانے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہ مردوں
کو بھڑ کہنا چاہئے اور نہ ہی عورتوں کو۔بلکہ ایسے تعلقات ایک احمدی
جوڑے میں ہونے چاہئیں جو اس جوڑے کی خوبصورتی کو دو چند کرنے والے ہوں۔ایسی زینت ہر احمدی جوڑے
میں نظر آئے کہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔بعض دفعہ جولڑکیوں کی طرف سے یا لڑکوں کی طرف سے ایسے سوال اٹھ رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے دل نہیں
ملے۔اگر تحقیق کی جائے تو صاف نظر آ رہا ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے تعلق کو سنجیدگی سے سمجھا ہی نہیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جس کے تحت اللہ تعالیٰ نے شادی کرنے کا حکم دیا ہے۔بعض دفعہ تو لگتا ہے
کہ شادی صرف ایک کھیل کے لئے کی گئی تھی۔برداشت بالکل نہیں ہوتی۔ذرا ذرا سی بات پر رائی کا پہاڑ بن رہا ہوتا
ہے اور عجیب تکلیف دہ صورتحال سامنے آتی ہے۔پس بجائے ضد وں اور اناؤں کے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کو اگر
سامنے رکھیں تو کبھی مسائل کھڑے نہیں ہو سکتے۔اگر یہ عہد کریں کہ ہر حال میں ہم خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے ایک دوسرے کے لئے تسکین کا باعث بنتے رہیں گے تو کبھی خرابیاں پیدا نہ ہوں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ یہ سب پر دے اس وقت چاک ہوتے ہیں
جب جوش اور غیظ و غضب میں انسان بڑھ جاتا ہے۔اس لئے اسے دبانے کی ضرورت ہے۔غصہ کو دبانا وہ عمل ہے
جو خدا تعالیٰ نے پسند فرمایا
ہے اور اسے نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔پس ہر احمدی جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے یہ عہد باندھا ہے کہ میں اپنی حالت
میں پاک تبدیلی پیدا کروں گا، اپنے گھر یلو تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کروں گا تو اُس کو اس عہد کو پورا
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مجھے جب ایسے جھگڑوں کا پتہ لگتا ہے اور چھوٹی چھوٹی رنجشوں کے اظہار کر کے گھروں کے ٹوٹنے کی باتیں ہو
رہی ہوتی ہیں۔تو ہمیشہ ایک بچی کا واقعہ یاد آ جاتا ہے۔جس نے ایک جوڑے کو بڑا اچھا سبق دیا تھا۔اُس کے سامنے
ایک جوڑا لڑائی کرنے لگا یا بحث کرنے لگے یا غصہ میں اونچی بولنے لگے تو وہ بچی حیرت سے ان کو دیکھتی چلی جارہی
تھی۔خیر اُن کو احساس ہوا ، انہوں نے اس سے پوچھا کہ تمہارے اماں ابا کبھی نہیں لڑے؟ ان کو غصہ کبھی نہیں آتا؟
اس نے کہا ہاں ان کو غصہ تو آتا ہے لیکن جب امی کو غصہ آتا ہے تو ابا خاموش ہو جاتے ہیں اور جب میرے باپ کو
غصہ آتا ہے تو میری ماں خاموش ہو جاتی ہے۔تو یہ برداشت جو ہے اسے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔بعض دفعہ تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے ابتداء میں ہی
گھر ٹوٹنے شروع ہو جاتے ہیں۔چند دن شادی کو ہوئے ہوتے ہیں اور فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے دل نہیں مل سکتے۔
172
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
حالانکہ رشتے کئی کئی سال قائم ہوتے ہیں اس کے بعد شادی ہوئی ہوتی ہے۔اور پھر اصل بات یہ ہے کہ یہ جب ایک
دوسرے کے راز نہیں رکھتے ، باتیں جب باہر نکالی جاتی ہیں تو باہر کے لوگ بھی جو ہیں مشورہ دینے والے بھی جو ہیں وہ
اپنے مزے لینے کے لئے یا ان کو عادتاً غلط مشورے دینے کی عادت ہوتی ہے وہ پھر ایسے مشورے دیتے ہیں کہ جن
سے گھر ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔اس لئے مشورہ بھی ایک امانت ہے۔جب ایسے لوگ ، ایسے جوڑے، مرد ہوں یا
عورت بڑ کا ہو یا لڑ کی کسی کے پاس آئیں تو ایک احمدی کا فرض ہے کہ ان کو ایسے مشورے دیں جن سے ان کے گھر
جڑیں ، نہ کہ ٹوٹیں۔پس مرد اور عورت کو پھر میں یہ کہتا ہوں کہ پردہ پوشی بھی اس وقت ہوتی ہے جب غصہ پر قابو ہوا اور یہ اس وقت
ہو گا جب خدا تعالیٰ کا خوف ہو گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ لباس تقوی کی طرف بھی توجہ دلائی ہے جیسا کہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے سورۃ اعراف میں کہ یبَنِي آدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِى سَوُا تِكُمْ وَرِيْشًا۔وَلِبَاسُ |
التَّقْوى ذَلِكَ خَيْرٌ۔ذَلِكَ مِنْ ایتِ اللهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ (الاعراف (27) کہ اے بنی آدم یقینا ہم نے تم پر
لباس اتارا ہے جو تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت کے طور پر ہے اور رہا تقویٰ کا لباس تو وہ سب سے بہتر
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی آیات میں سے کچھ ہیں تا کہ وہ نصیحت پکڑیں۔یہاں پھر اس بات کا ذکر ہے جو میں پہلے بھی کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں لباس دیا ہے۔تمہارا ننگ
ڈھانپنے کے لئے اور تمہاری خوبصورتی کے سامان کے لئے۔یہ تو ظاہری سامان ہے جو ایک تو اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر
فرمایا۔انسان کو دوسری مخلوق سے ممتاز کرنے کے لئے ایک لباس دیا ہے جس سے اس کی زینت بھی ظاہر ہوا اور اس کا
ننگ بھی ڈھانپے۔لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ اصل لباس، لباس تقویٰ ہے۔یہاں میں ایک اور بات کی بھی وضاحت کر دوں کہ ایک مومن کے اور ایک غیر مومن کے لباس کی زینت کا
معیار مختلف ہوتا ہے اور کسی بھی شریف آدمی کے لباس کا ، جو زینت کا معیار ہے وہ مختلف ہے۔آج کل مغرب میں اور
مشرق میں بھی فیشن ایبل (Fashionable) اور دنیا دار طبقے میں لباس کی زینت اُس کو سمجھا جاتا ہے بلکہ مغرب
میں تو ہر طبقہ میں سمجھا جاتا ہے جس میں لباس میں سے ننگ ظاہر ہو رہا ہو اور جسم کی نمائش ہو رہی ہو۔مرد کے لئے تو
کہتے ہیں کہ ڈھکا ہوا لباس زینت ہے۔لیکن مرد ہی یہ بھی خواہش رکھ رہے ہوتے ہیں کہ عورت کا لباس ڈھکا ہوا نہ
ہو۔اور عورت جو ہے، اکثر جگہ عورت بھی یہی چاہتی ہے۔وہ عورت جسے اللہ تعالیٰ کا خوف نہیں ہوتا ، اس کے پاس
لباس تقویٰ نہیں ہے۔اور ایسے مرد بھی یہی چاہتے ہیں۔ایک طبقہ جو ہے مردوں کا وہ یہ چاہتا ہے کہ عورت جدید لباس
سے آراستہ ہو بلکہ اپنی بیویوں کے لئے بھی وہی پسند کرتے ہیں تاکہ سوسائٹی میں ان کو اعلیٰ اور فیشن ایبل سمجھا جائے۔چاہے اس لباس سے ننگ ڈھک رہا ہو یا نہ ڈھک رہا ہو۔لیکن ایک مومن اور وہ جسے اللہ تعالیٰ کا خوف ہے۔چاہے
مرد ہو یا عورت وہ یہی چاہیں گے کہ خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے وہ لباس پہنیں جو خدا کی رضا کے حصول کا
173
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
ذریعہ بھی بنے اور وہ لباس اس وقت ہو گا جب تقویٰ کے لباس کی تلاش ہوگی۔جب ایک خاص احتیاط کے ساتھ اپنے
ظاہری لباسوں کا بھی خیال رکھا جا رہا ہو گا اور جب تقویٰ کے ساتھ میاں بیوی کا جو ایک دوسرے کا لباس ہیں اس کا
بھی خیال رکھا جائے گا اور اسی طرح معاشرے میں ایک دوسرے کی عیب پوشی کرنے کے لئے آپس کے تعلقات میں
بھی کسی اونچ نیچ کی صورت میں تقویٰ کو مد نظر رکھا جائے گا۔اسی طرح معاشرے میں رہنے والے کی زندگی میں ، ایک
دوسرے کے تعلقات میں کئی نشیب وفراز آتے ہیں۔رنجشیں بھی ہوتی ہیں، دوستیاں بھی ہوتی ہیں لیکن ایک مومن
رنجشوں کی صورت میں اچھے وقتوں کی دوستیوں کے دور کی باتوں کو جو دوسرے دوست کی راز کی صورت میں معلوم ہوں
دنیا کے سامنے بتاتا نہیں پھرتا۔اور نہ ہی میاں بیوی، جن کے دلوں میں تقویٰ ہو ایک دوسرے کے راز کو بتاتے
پھرتے ہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہمیشہ پردہ پوشی کرتا ہے۔پس یہ تقویٰ کا لباس ہے جو ظاہری
لباس کے معیار بھی قائم کرتا ہے اور ایک دوسرے کی پردہ پوشی کے معیار بھی قائم کرتا ہے اور اس کا حصول اللہ تعالیٰ کی
طرف جھکے بغیر نہیں ہوسکتا۔کیونکہ شیطان ہر وقت تاک میں ہوتا ہے کہ کس طرح موقع ملے اور میں بندوں سے اس
تقویٰ کے لباس کوا تا ر دوں۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے بلکہ جو میں نے آیت پڑھی اس کی انگلی آیت میں کہ يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ
الشَّيْطَانُ كَمَا اَخْرَجَ اَبَوَيْكُمُ مِنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوَاتِهِمَا۔إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ |
وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيطِيْنَ اَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (الاعراف: 28) کہ اے بنی
آدم! شیطان ہرگز تمہیں فتنہ میں نہ ڈالے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکلوا دیا تھا۔اس نے ان سے
اُن کے لباس چھین لئے تھے تا کہ اُن کی برائیاں ان کو دکھائے یقیناً وہ اور اس کے غول تمہیں دیکھ رہے ہیں۔جہاں
سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔یقیناً ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔پس جو ظاہری لباس کے جنگ کی میں نے بات کی ہے۔ایک مومن کبھی ایسا لباس نہیں پہن سکتا جو خود زینت
بنے کی بجائے جسم کی نمائش کر رہا ہو۔یہاں بھی اور پاکستان میں بھی بعض رپورٹس آتی ہیں کہ دنیا کی دیکھا دیکھی بعض
احمدی بچیاں بھی نہ صرف پردہ اتارتی ہیں بلکہ لباس بھی نا مناسب ہوتے ہیں اور یہ حرکت صرف وہی کر سکتا ہے جو
تقومی کے لباس سے عاری ہو۔پس ہر احمدی عورت اور مرد سے میں یہ کہتا ہوں کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔بہترین لباس وہ ہے جو تقویٰ
کا لباس ہے۔اُسے پہننے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کی بیماری ہمیشہ ہمیش ڈھانکے رکھے اور شیطان جو پردے
اتارنے کی کوشش کر رہا ہے جو انسان کو بنگا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو مومن نہیں ہے شیطان
ان کا دوست ہے۔اگر تو ایمان ہے اور زمانہ کے امام کو بھی مانا ہے تو پھر ہمیں ایک خاص کوشش سے شیطان سے بچنے
کی کوشش کرنی ہوگی اور اپنے آپ کو ہمیشہ اس لباس سے ڈھانکنا ہو گا جو تقویٰ کا لباس ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی
توفیق عطا فرمائے۔
174
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
جیسا کہ میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کے بعد ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد
ہوتی ہے کہ ہم اپنی حالتوں کے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور زمانے کے بہاؤ میں بہنے والے نہ بنیں۔بلکہ ہر روز
ہمارا تعلق خدا تعالیٰ سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اور ہمیشہ لباس تقوی کی حقیقت کو ہم سمجھنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
ممکن ہے گزشتہ زندگی میں وہ کوئی صغائر یا کہا ئر رکھتا ہو۔( یعنی کوئی بھی انسان چھوٹے بڑے گناہ کرتا ہو )
لیکن جب اللہ تعالیٰ سے اس کا سچا تعلق ہو جاوے تو وہ گل خطائیں بخش دیتا ہے اور پھر اس کو کبھی شرمندہ نہیں کرتا۔نہ
اس دنیا میں اور نہ آخرت میں۔یہ کس قدر احسان اللہ تعالیٰ کا ہے کہ جب وہ ایک دفعہ درگزر کرتا اور عفو فرماتا ہے پھر
اس کا کبھی ذکر ہی نہیں کرتا۔اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔پھر باوجود ایسے احسانوں اور فضلوں کے بھی اگر وہ منافقانہ
زندگی بسر کرے تو پھر سخت بد قسمتی اور شامت ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 596 - جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے۔اگر انسان برائیوں اور بدیوں پر دلیری اختیار نہ کرے اور اُن سے بچنے کی کوشش کرتا
رہے اور لباس تقوی کی تلاش میں رہے تو اللہ تعالیٰ اپنی ستاری کی چادر میں ایسا لپیٹتا ہے کہ گناہوں کی یادیں اور نام و
نشان مٹ جاتے ہیں اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اس کو بھی شرمندہ نہیں کرتا نہ اس دنیا
میں نہ آخرت میں۔اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے راضی ہوتا ہے تو شرمندہ ہونے کا سوال کیا ہے اپنے بے انتہا انعامات
سے نوازتا ہے۔اس بارے میں خدا تعالیٰ سورۃ نساء میں فرماتا ہے کہ اِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرُ عَنْكُمْ
سَائِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلا كَرِيمًا (النساء: 32) اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا
ہے تو ہم تم سے تمہاری بدیاں دُور کر دیں گے اور تمہیں ایک بڑی عزت کے مقام میں داخل کریں گے۔اب یہاں فرمایا کہ بڑے گناہوں سے بچتے رہو تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بڑے گناہوں کی تلاش کی
جائے، یا یہ دیکھا جائے کہ کون کون سے بڑے گناہ ہیں جن سے بچنا ہے۔ایک حقیقی مومن وہ ہے جو ہر قسم کے گنا ہوں
سے بچتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ستاری تو ہر قسم کے گناہوں کے لئے ہے۔اس لئے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ بڑے
گناہوں سے بچا جائے اور چھوٹے چھوٹے گناہ اگر کر بھی لئے تو کوئی حرج نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ
بڑے گنا ہوں سے بچو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کے گناہوں سے بچو کیونکہ قرآن کریم میں بڑے گناہوں اور
چھوٹے گناہوں کی کوئی فہرست نہیں ہے، کوئی تخصیص نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہر وہ چیز جس کے نہ کرنے کا
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور سختی سے پابند کیا ہے کہ ایک مومن نہ کرے، اس کو کرنا گناہ ہے۔پس ہر وہ غلط کام جس کے
175
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
نہ کرنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے اس کو چھوڑنے میں اگر کسی کو کوئی دقت پیش آ رہی ہے چاہے وہ چھوٹی سی بات ہے
یا بڑی بات ہے تو وہ اس شخص کے لئے بڑا گناہ ہے۔پس جب ایک مشکل چیز کو کر لو گے، اس پر قابو پا لو گے تو ایسی
برائیاں جن کو چھوڑ نا نسبتاً آسان ہے وہ بھی خود بخود چھٹ جائیں گی۔بعض مفسرین نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی گناہ کی انتہا جو ہے وہ کبیرہ میں شمار ہوتی ہے۔پس اگر اس انتہاء پر
پہنچنے سے پہلے اپنی اصلاح کی طرف مائل ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ نے جو اب تک پردہ پوشی فرمائی ہے وہ پردہ پوشی فرمائے
گا۔اس کی شکر گزاری کرتے ہوئے نیکیوں کی طرف توجہ کر لو تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر ہے۔پھر وہ برائیاں ظاہر
نہیں ہوں
گی اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے پھر جو صغائر یا کبائر ہیں ان
کا ذکر بھی نہیں فرماتا۔ایک دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں کبائر کو بعض دوسرے گناہوں سے ملا کر یہ بھی کھول دیا کہ ہر گناہ
جو ہے وہ کبیرہ بن سکتا ہے جیسا کہ سورۃ شوری میں فرماتا ہے وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا
مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ (الشوری: 38) اور جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں اور
جب وہ غضبناک ہوں تو بخشش سے کام لیتے ہیں۔یعنی مومنوں کی یہ نشانی بتائی گئی ہے۔تو یہاں مومنوں کے ذکر میں
فرمایا کہ وہ بڑے گناہوں سے بچتے ہیں، بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں۔اب یہاں دونوں چیزیں اکٹھی ہیں۔اور
غصے سے بچتے ہیں، بلکہ تینوں چیزیں اکٹھی ہیں۔یہاں ایک بات غور کرنے والی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔حیا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ان لوگوں
کے لئے بڑے غور اور فکر کا مقام ہے جو فیشن اور دنیاری کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور اپنے لباسوں کو اتنا بے حیا کرلیا
ہے کہ تنگ نظر آتا ہے اور حیا کو بالکل چھوڑ دیتے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ تو ستاری اور بخشش کرنا چاہتا ہے اور جیسا کہ میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس پڑھا ، وہ تو بندے کی طرف دوڑ کر آتا ہے اگر بندہ اس کی طرف
جائے۔لیکن بندہ اس سے پھر بھی فائدہ نہ اٹھائے تو کتنی بد قسمتی ہے۔پھر اس آیت میں جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں ، غضبناک ہونے اور غصے اور طیش میں آنے کو بھی اللہ
تعالیٰ نے بڑے گنا ہوں اور بے حیائی کی باتوں کے ساتھ جوڑا ہے۔کیونکہ غضبناک ہونا بھی ایمان کو کمزور کرتا ہے اور
بہت سے گناہ غصہ کی پیداوار ہیں۔معاشرے کا امن وسکون غصہ کی وجہ سے برباد ہوتا ہے۔انسان اگر سوچے کہ
انسان کتنے گناہ اور زیادتیاں
اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے خلاف عمل کر کے کر جاتا ہے اور ان کا خیال بھی نہیں آتا۔لیکن اللہ
تعالیٰ پھر بھی انسان کی پردہ پوشی فرماتا رہتا ہے۔باوجود سزادینے کی طاقت کے ، ذُو انْتِقَام ہونے کے معاف کر دیتا
ہے لیکن بندہ ذرا ذراسی بات پر غیظ و غضب سے بھر کر فساد کا ذریعہ بن جاتا ہے۔پس حقیقی مومن بننے کے لئے اللہ
تعالی فرماتا ہے کہ اپنے غصہ کو بھی قابو میں رکھو کیونکہ اس سے پھر پردہ پوشی بھی ہوگی۔غصہ کی حالت میں بہت ساری
ایسی باتیں نکلتی ہیں جو دوسرے کی پردہ دری کر رہی ہوتی ہیں۔
خطبات مسرور جلد هفتم
176
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
”ہماری جماعت کو سر سبزی نہیں آئے گی جب تک وہ آپس میں سچی ہمدردی نہ کریں۔جس کو پوری طاقت دی
گئی ہے وہ کمزور سے محبت کرے۔میں جو یہ سنتا ہوں کہ کوئی اگر کسی کی لغزش دیکھتا ہے تو وہ اس سے اخلاق سے پیش
نہیں آتا بلکہ نفرت اور کراہت سے پیش آتا ہے۔حالانکہ چاہئے تو یہ کہ اُس کے لئے دعا کرے، محبت کرے اور اسے
نرمی اور اخلاق سے سمجھائے۔مگر بجائے اس کے کینہ میں زیادہ ہوتا ہے۔اگر عفونہ کیا جائے ، ہمدردی نہ کی جاوے اس
طرح پر بگڑتے بگڑتے انجام بد ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کو یہ منظور نہیں۔جماعت تب بنتی ہے کہ بعض بعض کی ہمدردی
کرے، پردہ پوشی کی جاوے۔جب یہ حالت پیدا ہو تب ایک وجود ہو کر ایک دوسرے کے جوارح ہو جاتے ہیں اور
اپنے تئیں حقیقی بھائی سے بڑھ کر سمجھتے ہیں۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 264-265 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اس طرح ایک دوسرے کا اعضاء بن جانا چاہئے۔پس ہم جو اس زمانہ میں آنحضرت مے کے عاشق صادق کی جماعت میں شامل ہیں۔ہم جنہوں نے
آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ کے منادی کو بھی قبول کیا ہے۔ہم جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس
غلام صادق اور امام الزمان کو مانے بغیر اب ایمان کے اعلیٰ معیار حاصل نہیں ہو سکتے۔ہم جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی رضا اسی میں ہے کہ اس مسیح و مہدی پر ایمان لایا جائے۔ہم جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی
تعلیم کو اب مسیح محمدی کے ذریعہ سے دنیا میں رائج ہونا ہے تو پھر ہمیں اپنی عبادتوں پر بھی نظر رکھنی ہو گی ، اپنے اعمال پر
بھی نظر رکھنی ہوگی ، ان تمام گناہوں پر بھی نظر رکھنی ہو گی جن کی اللہ تعالیٰ نے نشاندہی فرمائی ہے۔اپنی حیاؤں کے
معیار بھی بلند کرنے ہوں گے۔اپنے غیظ و غضب کو بھی گھٹانا ہوگا تا کہ جہاں اللہ تعالیٰ کی ستاری سے حصہ لینے والے
بنیں وہاں دنیا کے لئے بھی ایک نمونہ بن جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس قرآنی دعا کا وارث بنائے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَ
كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ( آل عمران : 194) کہ اے ہمارے رب ہمارے گناہ بخش اور ہم سے
برائیاں دور کر دے۔ہماری ساری برائیوں کو اس طرح ڈھانپ دے جیسا ہم نے کبھی کی ہی نہیں تھیں۔وَتَوَفَّنَا مَعَ
الابرار اور ہمیں نیکیوں کے ساتھ موت دے۔ہمیں ان میں شمار کر جن پر تیرے پیار کی نظر پڑتی ہے اور ہم تیرا پیار
حاصل کرنے والے بنیں اور ہم ہمیشہ تیری ستاری سے حصہ پاتے چلے جانے والے ہوں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 17 مورخہ 24، اپریل تا30 ، اپریل 2009ء صفحہ 5 تا صفحہ 8)