ہر چیز انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے۔ مغربی ممالک کے حوالے سے رات اور دن کے ہونے کے فائدہ کا ذکر
خطبات مسرور جلد ہفتم
177
(15)
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 2009
فرمودہ مورخہ 10 راپریل 2009ء بمطابق 10 شہادت 1388 ہجری شمسی بمقام Lake District(برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ۔الَّذِينَ
يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيْمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ۔رَبَّنَا مَا
خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا۔سُبُحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔( آل عمران : 192-191)
یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ ہے کہ یقینا آسمان اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن
کے ادلنے بدلنے میں عقل والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں اور الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى
جُنُوبِهِمْ۔وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے اور بیٹھے ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں کے بل بھی اور
آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب تو نے ہر گز یہ بے مقصد
پیدا نہیں کیا۔پاک ہے تو۔پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ توجہ دلائی ہے کہ ایک بات واضح ہو مخلوق پر ، انسانوں پر ، کہ ہر قسم کی پیدائش
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس پیدائش میں زمین و آسمان کی ہر چیز شامل ہے۔انسان بھی اس پیدائش کا حصہ
ہے۔انسان کے لئے اس کی بہتری کے لئے ، اس کے کام میں آسانی کے لئے اور اس کے آرام کے لئے دن اور
رات رکھے۔ایک جگہ فرمایا کہ اگر صرف دن ہی ہوتا اور رات کبھی نہ پڑتی تو تمہارا حال کیا ہوتا ؟ اور اگر صرف رات
ہی ہمیشہ کے لئے ہوتی تو پھر انسان کا کیا حال ہوتا؟ ان ملکوں میں، مغربی ممالک میں جائزہ لیں، دیکھیں تو سردیوں
کے موسم میں دن بہت چھوٹے ہو جاتے ہیں اور راتیں لمبی ہوتی ہیں اور ان دنوں میں عموماً دیکھا ہوگا کہ ڈپریشن کے
مریض بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی احسان ہے کہ اس نے دن بھی بنایا، رات بھی بنائی۔دو مختلف
اوقات بنائے اور جب اس میں ذراسی تبدیلی آتی ہے تو باوجود اس بات کے کہ ان لوگوں کو جو یہاں رہتے ہیں اس
موسم کی عادت ہے جب چھوٹے دن آئیں، روشنی کم ہو جائے تو ڈ پریشن شروع ہو جاتا ہے۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا انسان پر
بہت بڑا احسان ہے کہ یہ جو دن اور رات ہیں، یہ مختلف موسموں میں بھی ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔راتیں چھوٹی ہو
178
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 2009
جاتی ہیں، دن لمبے ہو جاتے ہیں۔دن چھوٹے ہوتے ہیں راتیں لمبی ہو جاتی ہیں یا بعض دفعہ برابر ہو جاتے ہیں۔یہ
جو انسان کے لئے اللہ تعالیٰ نے ادلتے بدلتے موسم بنائے ہیں ، یہ اس لئے ہیں کہ وہ ایک تو اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد
و شنا کرے کہ کتنا بڑا احسان ہے، ایک ہی طرح کی چیز نہیں بنائی جس میں کوئی تبدیلی نہ ہو بلکہ جو فطرت نے اس کی
طبیعت میں تبدیلی رکھی ہے اس کا اظہار ہوتا رہے اور انسان کہیں ڈپریشن کا مریض نہ ہو جائے اسے مختلف موسم دئے ،
پھر یہ کہ روشنی کے جو دن ہیں اگر ہم جائزہ لیں تو روشنی عموماً زیادہ دنوں پر پھیلی ہوئی ہے۔چھوٹے دن کم عرصے کے
لئے ہوتے ہیں اور بڑے دن زیادہ عرصہ کے لئے ہوتے ہیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا احسان ہے۔پس اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ عقلمند وہی لوگ ہیں جو ان ادلتے بدلتے موسموں کو ، دنوں
کو دیکھیں اور پھر اللہ تعالیٰ کے احسان مند
ہوں ، شکر گزار ہوں کہ اس نے جس طرح انسان کی فطرت بنائی اس کے مطابق موسموں کو بھی ڈھال دیا اور اس لحاظ
سے یہاں فرمایا کہ یہ جو بدلتے ہوئے دن ہیں اور راتیں ہیں انسان کو ان روشنی کے دنوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے
اور روحانی فائدہ بھی اٹھانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے نور کو، اس روشنی کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے، وہ روحانی روشنی
جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کے ذریعہ سے دنیا میں بھیجتا ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ان بھیجے ہوؤں کو تلاش
کرنا چاہئے اور جو پیغام وہ لاتے ہیں اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اس کے آگے جھکتے ہوئے اس کی صداقت کو تسلیم
کرنے کی طرف توجہ ہونی چاہئے نہ کہ انکار کرنے کی طرف۔تو یہ چیزیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف انسان
کو توجہ دلاتی
ہیں۔اس کی عبادت کی طرف توجہ دلاتی ہیں۔اس کا شکر گزار اور احسان مند بناتی ہیں۔ہم خوش قسمت ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی بعثت ثانی کو پہچان کر اُس روشنی سے حصہ پا رہے ہیں جو اس زمانے
میں اللہ تعالیٰ نے ہماری روحانی ترقی کے لئے بھیجی۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حصہ پانے اور فیض اٹھانے کے لئے
صرف پہچاننا اور مان لینا کافی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر بہت ضروری ہے ، جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا کہ الَّذِينَ
يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيْمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ کہ وہ لوگ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے
ہوئے بھی اور اپنے پہلوؤں کے بل بھی۔وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْاَرْضِ اور آسمانوں اور زمین کی
پیدائش پر غور کرتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے زمین اور آسمان
کو پیدا کیا۔رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا۔سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ بے ساختہ یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! تو نے ہرگز یہ چیزیں یوں ہی پیدا نہیں
کیں۔بے مقصد پیدا نہیں کیں بلکہ ہر پیدائش کا ایک مقصد ہے اللہ تعالیٰ کی جتنی مخلوق اس زمین پر بھی پائی جاتی ہے
چاہے وہ زہر یلے جانور ہی ہوں ، ان کا بھی ایک مقصد ہے۔اور پاک ہے تو۔پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ہم کہیں تیری اس بات کا انکار کر کے تیری خدائی کا انکار کر کے آگ کے عذاب میں نہ پڑنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے مبعوث کئے ہوئے کو ماننے کے بعد پھر اور بھی زیادہ ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
179
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 2009
ذکر کی طرف توجہ پیدا ہو اور ہر وقت ہر سوچ کے ساتھ اور ہر چیز جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق ہے اس کو دیکھ کر ایک احسان مندی
اور شکر گزاری کے جذبات پیدا ہوں۔اور جب ذکر ہوگا تو عبادت کی طرف توجہ ہوگی اور جب عبادت کی طرف توجہ
پیدا ہوگی تو اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں ان کی پابندی کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی۔تو یہ ایک ایسا دائرہ ہے جس
کے اندر آ کر انسان پھر نیکیوں پر عمل کرتا ہے۔نیکیوں کو کرنے کی توفیق پاتا ہے اور شکر گزاری کے جذبات سے سرشار
رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو چیز بھی زمین و آسمان میں پیدا کی ہے اس پر غور کر کے اللہ تعالیٰ پر ایک بندے کا ایمان
مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی پہچان کرنے کی کوشش کرنے والا ہو۔اس علاقے میں بھی ہم دیکھتے ہیں اونچے پہاڑ ہیں۔گہری کھائیاں ہیں۔آبشار میں ہیں۔ندی نالے ہیں۔جھیلیں ہیں ، لیک ڈسٹرک کا علاقہ کہلاتا ہے، بہت ساری جھیلیں ہیں۔تو یہ سب جو ہیں خدا کا تصور پیش کرتی ہیں۔ان
چیزوں کی تصویر کشی کرتی ہیں جو خدا تعالیٰ نے پیدا کیں اور ہمارے فائدے کے لئے پیدا کیں۔اگر ہم کائنات کا نقشہ دیکھیں تو جو بھی اپنی دور بینوں سے سائنسدانوں نے تصویر لی ہے کا ئنات کے اس پورے
یو نیورس (Universe) کی تو ہماری زمین جو ہے ان ستاروں کے جھرمٹ میں ایک چھوٹا سا ایسا نقطہ نظر آتا ہے جس
کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ یہ لکھا جاتا ہے کہ ہماری زمین یہیں کہیں ہوگی۔اس زمین میں ہی بے شمار چیز یں اللہ تعالی نے
ایسی پیدا کر دی ہیں جو انسان جب دیکھے تو نئی سے نئی لگتی ہیں۔کسی بھی رستے پر چلے جائیں، کسی بھی جنگل میں چلے
جائیں، کسی بھی دریا کے کنارے کھڑے ہو جائیں، ریگستانوں میں کھڑے ہو جائیں تو آپ
کو اللہ تعالیٰ کی قدرت
ایک نئے رنگ سے نظر آئے گی۔قدرت کے جلوے ایک نئی شان سے ظاہر ہورہے ہوں گے جو خدا تعالیٰ کی خدائی پر
بے اختیار یقین قائم کرتے ہیں۔یہ بھی ایک احمدی کی شان ہے کہ اس زمانہ کے امام کو پہچان کر ان چیزوں کی طرف
مزید توجہ پیدا ہوئی۔اللہ تعالیٰ کی صناعی کی طرف ، قدرت کی طرف، اس کی پیدائش کی طرف ایک توجہ پیدا ہوئی۔ورنہ
علامہ اقبال ایک مشہور شاعر تھے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہوئے ایک مشکوہ کی نظم لکھی جس کا نام شکوہ تھا کہ اللہ
تعالیٰ مجھے شکل مجاز میں نظر آ۔مسلمان بھی تھے ، عالم بھی تھے، بہت پڑھے ہوئے بھی تھے لیکن اللہ تعالیٰ کی پیدائش کو
دیکھ کر خدا تعالیٰ کی پہچان ان کو نہ ہو سکی۔لیکن ایک احمدی خاتون جو زمانے کے امام کی پیاری بیٹی تھی انہوں نے ان کی
گود میں تربیت پائی تھی، انہوں نے اس کا جواب لکھا کہ مجھے پہاڑوں کی بلندیوں میں دیکھو، مجھے گہری کھائیوں میں
بھی دیکھو، مع
مجھے دیکھ رفعت کوہ میں، مجھے دیکھ پستی کاہ میں
در عدن صفحه 71 نشان حقیقت کی آرزو - مطوعہ ربوہ )
اور ہر چیز اور خدا تعالیٰ کی جو ہر پیدائش ہے، اس میں میں شکل مجاز میں نظر آؤں گا اور تمہیں ہر چیز کو دیکھ کر
میری صناعی کو دیکھ کر میری یاد آنی چاہئے۔تو یہ ہے ایک احمدی کا طرہ امتیاز جس کو اللہ تعالیٰ کی پہچان ہر چیز کو دیکھ کر
پہلے سے زیادہ ہوتی ہے اور ایمان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے۔
180
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 2009
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے آسمان وزمین کی پیدائش میں بھی اگر غور کرو تو ایک نئی شان ہے۔دوسرے سیاروں کو تو
ابھی ہم نے دُور سے ہی دیکھا ہے اور سائنسدانوں نے کچھ اپنے علم کے مطابق کچھ اندازے لگا کر، کچھ دھندلی سی
تصویریں دیکھ کر ہمیں ان کے بارہ میں بتایا لیکن ان کی گہرائی کا ہمیں پتا نہیں لیکن یہ زمین جو ہے، جس میں خدا تعالیٰ
نے ہمیں آباد کیا اس زمین میں ہی عجیب عجیب نظارے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور صناعی کے نظر آتے ہیں۔پس یہ ہے
اللہ تعالیٰ کی شان اور پھر اس پر جب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ آیات جو اُس زمانے میں آج سے 15،14 سو سال پہلے
عرب کے صحرا میں ایک ایسے انسان پر اتریں جس کو دنیا کا علم نہیں تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے علم سے اپنی کتاب اتار
کر، اپنا کلام اتار کر اسے کامل انسان بنا دیا تھا۔اس نے پھر ہمیں بتایا اور پھر یہ بات بے اختیار اسلام کی سچائی اور
آنحضرت ﷺ کی سچائی پر ایک یقین قائم کرتی ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے اُس زمانے میں جب سائنس کو ترقی
نہیں تھی، اُس وقت زمین اور آسمان کی پیدائش کے بارے میں بڑے گہرے گہرے راز بتائے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا
کہ ان چیزوں کو دیکھ کر جو ایک مؤمن انسان ہے پھر یہ بے اختیار کہتا ہے کہ مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا۔سُبُحْنَكَ
فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔اے اللہ تعالیٰ تو نے ساری چیزیں ایسی پیدا کی ہیں جو جھوٹ نہیں ہیں۔پس ہمیں کبھی ایسا نہ بنا جو
اس کو جھوٹ سمجھنے والے ہوں ، غلط سمجھنے والے ہوں۔اور پھر ہم اس کی وجہ سے تیری عبادت سے بے اعتنائی کرنے
والے ہوں۔تیری عبادت نہ کرنے والے ہوں اور نیچے پھر تیرے عذاب کے مورد بنیں۔پس قرآن شریف جو ہم پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ کی سائنس کے بارے میں یہ چیز میں اور اپنی پیدائش کے بارہ میں
جب ان آیات پر غور کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ پر ایمان اور مضبوط ہوتا ہے اور اسلام کی سچائی اور زیادہ ہم پر واضح ہوتی
ہے۔پس ہر احمدی کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی پیدائش کی ہے وہ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کے
وجود کا ایک ثبوت ہے۔جولوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نہیں ہے اگر وہ دیکھیں تو اللہ تعالیٰ کی زمین پر ہی بے شمار مخلوق
ہے جو اللہ تعالیٰ کے وجود کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : " قرآن کریم میں ان لوگوں کو جو عقل سے کام لیتے ہیں
اولوالالباب فرمایا ہے۔پھر اس کے آگے فرماتا ہے الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِم
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دوسرا پہلو بیان کیا ہے کہ اولوالالباب اور عقل سلیم بھی وہی رکھتے ہیں جو اللہ جل شانہ کا ذکر
اٹھتے بیٹھتے کرتے ہیں۔یہ گمان نہ کرنا چاہئے کہ عقل و دانش ایسی چیز ہیں جو یونہی حاصل ہو سکتی ہیں۔نہیں بلکہ سچی
فراست اور کچی دانش اللہ تعالی کی طرف رجوع کئے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتی، حقیقی معقل اسی کو ملتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی
طرف جھکتا ہے اس سے مدد مانگتا ہے اور اس کی صناعی پر ، اس کی مخلوق پر ، اس کی پیدائش پر غور کرتا ہے۔فرمایا کہ اسی
واسطے تو کہا گیا ہے کہ مومن کی فراست سے ڈرو۔مومن جو ہے وہ بڑا فراست والا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ الہی نور سے
181
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
دیکھتا ہے صحیح فراست اور حقیقی دانش جیسا میں نے ابھی کہا کبھی نصیب نہیں ہو سکتی جب تک تقویٰ میسر نہ ہو۔اگر تم
کامیاب ہونا چاہتے ہو تو عقل سے کام لو۔فکر کرو، سوچو۔تدبر اور فکر کے لئے قرآن کریم میں بار بار تاکید میں موجود
ہیں۔کتاب مکنون اور قرآن کریم میں فکر کرو اور پار ساطع ہو جاؤ۔جب تمہارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل
سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ رَبَّنَا
مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبُحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ تمہارے دل سے نکلے گا۔اس وقت جب یہ چیزیں ہوں
گی کہ تقویٰ کی راہوں پہ قدم مارو۔عقل سے کام لو، خدا تعالیٰ کی طرف جھکو۔قرآن کریم پر غور و فکر کرو تو تب حقیقت
میں رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا کا مطلب سمجھ آئے گا اور پھر دل سے یہ دعا نکلے گی سُبُحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ -
النار اے اللہ تو پاک ہے۔ہماری غلطیوں کو معاف کر ، ہمارے گناہوں کو معاف کر۔ہمیں ہمیشہ ان راہوں پر چلا جو
تیری رضا کی راہیں ہیں تا کہ ہم آگ کے عذاب سے بچتے رہیں۔فرمایا تمہارے دل سے بھی یہ آواز نکلے گی اُس
وقت سمجھ آ جائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے۔یہ ہے صحیح حقیقت۔جب انسان ان باتوں
کو سمجھتا ہے تب اللہ تعالیٰ جو صانع حقیقی ہے۔جو ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے اس کا ثبوت
تمہارے سامنے آ جائے گا۔فرمایا اس وقت سمجھ میں آ جائے گا کہ یہ مخلوق عبث نہیں بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور
اثبات پر دلالت کرتی ہے تا کہ طرح طرح کے علوم وفنون جو دین کو مدددیتے ہیں ظاہر ہوں“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 41,42 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یہ جو علوم ہیں یہ بھی دین کی مدد کے لئے ہیں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو عقل دی ہے اس کی وجہ سے
انسان حاصل کرتا ہے۔آج سائنس میں بڑی ترقی ہے۔یہ ترقی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں پہلے بیان کر دی تھی کہ
ایک وقت میں ہوگی اور انسان دنیا میں بھی ہر علم میں ترقی کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔سائنسدانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھی جب غور کرتے ہیں تو ان پر بھی ایک دفعہ ایسی کیفیت طاری ہو جاتی
ہے جو الہامی کیفیت ہوتی ہے، چاہے وہ اس وقت خدا سے مانگ رہے ہوں یا نہ مانگ رہے ہوں۔محنت، توجہ اور
شوق ہوتا ہے پھر ایک چیز کی لگن ہوتی ہے اور اس کے لئے پھر لاشعوری طور پر اللہ تعالیٰ سے مدد بھی مانگ رہے ہوتے
ہیں۔اس وقت پھر اللہ تعالیٰ ان کے لئے راستے کھولتا ہے اور ان کو نئے راستے دکھاتا ہے۔اللہ کرے کہ ہم صحیح رنگ میں اس کے عبادت گزار بھی بنیں اور اس کی پیدائش کو دیکھ کر اس پر غور کرتے ہوئے
اس کے وجود پر ایمان مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جانے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 16 شمارہ نمبر 18 مورخہ 1 مئی تا 7 مئی 2009 صفحہ 5 تا صفحه 6)