صفت اللطیف۔ حضرت یوسفؑ پر خدا کی مہربانیوں اور احسانوں کا ذکر

خطبات مسرور جلد ہفتم
182
(16)
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
فرموده مورخه 17 اپریل 2009ء بمطابق 17 شہادت 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے مختلف آیات میں بعض مضامین بیان فرما کر جن میں مختلف رنگوں میں خدا تعالیٰ
کی اپنے بندوں پر مہر بانیوں کا ذکر ہے اس کو اپنی صفت لطیف کے ساتھ باندھا ہے۔ان متفرق آیات اور مضامین کا
میں اس وقت کچھ ذکر کروں گا لیکن اس سے پہلے لفظ لطیف کے معنوں کی وضاحت بھی کر دوں۔جو بعض لغات میں
ہیں یا قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں مفسرین نے بیان کی ہیں۔اقرب یہ لغت کی کتاب ہے۔اس میں اللطیف کا معنے لکھا ہے کہ لطف و مہربانی کرنے والا۔یہ اللہ تعالیٰ کے
اسماء حسنی میں سے بھی ہے اور تب اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اپنے بندوں سے حسن سلوک کرنے والا۔اپنی مخلوق کو
ان کے منافع۔نرمی اور مہربانی سے عطا کر کے ان سے حسن سلوک کا معاملہ کرنے والا۔بار یک در باریک اور مخفی در مخفی
امور کو جاننے والا۔علامہ قرطبی نے اس لفظ کے معنے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر لطف کرنے سے مراد نہیں
اعمال حسنہ کی توفیق بخشا اور گناہوں سے بچائے رکھنا ہے۔ملاطفت یعنی حسن سلوک بھی اسی سے نکلا ہے۔پھر جنید بغدادی رحمہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اللطيف وہ ہے کہ جس نے ہدایت کے نور سے تیرے دل کو منور کیا
اور غذا کے ذریعہ تیرے بدن کی پرورش کی اور آزمائش کے وقت میں تیرے لئے اپنی ولایت رکھی ہے۔جب تو
شعلوں میں پڑتا ہے تو وہ تیری حفاظت کرتا ہے اور اپنی پناہ کی جنت میں تجھے داخل کرتا ہے۔الكُرظی کہتے ہیں کہ لَطِيفٌ بِعِبَادِہ کا مطلب ہے کہ حکم دینے اور محاسبہ کرنے میں بندوں سے بہت نرمی
کرنے والا۔بعض نے کہا ہے کہ اللطیف سے مراد وہ ہے جو اپنے بندوں کی خوبیاں تو شائع کرتا ہے لیکن ان کی
کمزوریوں کی پردہ پوشی کرتا ہے۔اور یہی مضمون آنحضرت ﷺ کے اس قول میں بیان ہوا ہے۔کہ يَا مَنْ أَظْهَرَ
الْجَمِيْلَ وَ سَتَرَ الْقَبِيحَ یعنی اے وہ خدا جو اچھی باتوں کو ظاہر کرنے والا اور نا پسندیدہ چیزوں کی پردہ پوشی کرنے
والا ہے۔

183
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اپریل 2009
اللطیف کے ایک معنے یہ کئے گئے ہیں کہ جو تھوڑی سی دی ہوئی قربانی کو قبول کرتا ہے مگر بدلہ عظیم الشان دیتا ہے۔ایک معنی یہ کئے گئے ہیں کہ لطیف وہ ہے جو اس شخص کے کام سنوارے جس کے سب کام ٹوٹ اور بکھر گئے ہوں
اور جو تنگ دست کو خوشحالی عطا کرتا ہے۔پھر اس کے ایک معنے یہ ہیں کہ لطیف وہ ہے جو نا فرمانی کرنے والے کی گرفت کرنے میں جلدی نہیں کرتا اور جو
کوئی اس سے امید رکھتا ہے وہ اسے نامراد نہیں رکھتا۔بعض نے لطیف کے یہ معنے کئے ہیں کہ وہ جو عارفوں کے اندرونوں میں اپنی ذات کے مشاہدے کے ذریعہ
ایک چراغ جلا دیتا ہے اور صراط مستقیم کو ان کا منہاج بنا دیتا ہے اور اپنے نیک سلوک کے موسلا دھار برستے ہوئے
بادلوں سے انہیں وسیع انعام عطا کرتا ہے۔تفسیر قرطبی نے لکھا ہے کہ خطابی کہتے ہیں کہ لطیف بندوں سے حسن سلوک کرنے والے اس وجود کو کہتے ہیں
جوان کے ساتھ ایسے پہلوؤں سے جن کو وہ بندے جانتے ہیں لطف و احسان کا معاملہ کرتا ہے اور ان کے لئے ان کی
خیر خواہی کے اسباب ایسی ایسی جگہوں سے پیدا کرتا ہے جس کا وہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔بعض علماء کے نزدیک اللطيف وہ ہے جو معاملات کی باریکیوں کو بھی خوب جانتا ہے۔اس کے ایک معنی
بڑے واضح ہیں کہ باریک بینی سے دیکھنے والا۔ان ساری باتوں کا جو خلاصہ نکلتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک تو اللہ تعالیٰ اپنی اس صفت کے تحت ہدایت کے نور سے خود منور
کرتا ہے۔پھر نمبر 2 یہ کہ وہ اپنی صفت لطیف کے تحت ہماری جسمانی اور روحانی نشو و نما اور پرورش کے سامان کرتا ہے۔پھر یہ کہ وہ اپنی صفت کے تحت ہماری آزمائش کے وقت ہما را دوست اور ولی ہوتا ہے۔پھر یہ کہ وہ جہنم سے بچاؤ کے طریق ہمیں سکھاتا ہے۔نمبر 5 یہ کہ وہ تکالیف کے وقت ہماری حفاظت فرماتا ہے۔پھر یہ کہ وہ اپنی صفت لطیف کے تحت ہماری پردہ پوشی فرماتا ہے۔پھر وہ اپنی اس صفت کے تحت ہماری تھوڑی سی قربانیوں کا بہت بڑا اور عظیم اجر دیتا ہے۔اور پھر اپنی صفت لطیف کی وجہ سے انسان کو سزا دینے اور پکڑنے میں جلدی نہیں کرتا۔اور اس کے ایک معنے یہ ہیں کہ اس صفت کے تحت بڑی باریک بینی اور گہرائی سے ہر معاملے پر نظر رکھنے والا
ہے۔اور یہ سب باتیں ایسی ہیں جن کا قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے صفت لطیف کے حوالے سے ذکر فرمایا ہے۔قرآن کریم میں سورہ انعام کی آیت 104 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَ هُوَيُدْرِكُ |
الابْصَارَ وَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ کہ آنکھیں اس کو نہیں پاسکتیں ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے اور وہ بہت باریک
بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔

خطبات مسرور جلد هفتم
184
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” بصارتیں اور بصیر تیں اس
کی کنہ کو نہیں پہنچ سکتیں“۔(شحنه حق ، روحانی خزائن جلد نمبر 2 صفحہ 398
تمہاری نظریں، تمہارا عقل و شعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔یعنی خدا تعالیٰ کی تلاش میں اگر یہ کوشش ہو کہ وہ
ہمیں نظر آ جائے تو یہ ناممکن ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لطیف ہے۔وہ ایک ایسا نور ہے جو نظر نہیں آسکتا۔ہاں جن پر پڑتا ہے ان کو ایسا روشن کر دیتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تائیدات اور نشانات کا اظہار کرنے والے وجود بن
جاتے ہیں اور یہ نو ر سب سے زیادہ انبیاء کو ملتا ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد رسول اللہ کو یہ نور
ملا۔لیکن جو آنکھوں کے اندھے تھے، جن کی بصارتیں بھی کمزور تھیں، جن کی بصیر تیں بھی کمزور تھیں انہیں یہ سب کچھ
نظر نہیں آیا اور وہ آپ کے فیض سے محروم رہے۔جو بڑے بڑے عقلمند سمجھے جاتے تھے اور سرداران قوم تھے ان کو تو
خدا تعالیٰ کا نور نظر نہ آیا لیکن غریب لوگ جن کی لگن اور کوشش بچی تھی، جو چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کا نور ان تک پہنچے
انہیں آنحضرت مے میں خدا تعالیٰ کے نور کا پر تو نظر آ گیا۔پس خدا تعالیٰ کے نور کے نظر آنے میں کسی دنیاوی عقل کسی دنیاوی تعلیم کسی دنیاوی وجاہت، بادشاہت یا
رتبے کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ خدا تعالیٰ جو بڑی باریک بینی سے اپنی صفت لطیف کے تحت ہر دل پر نظر رکھے ہوئے
ہے اور اس بات سے باخبر ہے کہ نور کی تلاش کرنے والوں کے دل میں اس تلاش کی جو چاہت ہے وہ کچی چاہت ہے
تو وہ خود ایسے سامان پیدا فرما دیتا ہے کہ وہ نور اور روشنی جو انبیاء لاتے ہیں اسے نظر آ جاتی ہے اور اس کے لئے
روحانیت کے سامان مہیا ہو جاتے ہیں۔چاہے دنیاوی لحاظ سے وہ شخص کچھ بھی حیثیت نہ رکھنے والا ہو۔پس اگر خواہش کچی ہو تو اللہ تعالیٰ خود اپنی صفات کے اظہار سے بندے کی ہدایت کے سامان پیدا فرما دیتا
ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ اپنے نور کا اظہار اپنے انبیاء کے ذریعہ کرتا ہے جو اس کی توحید کے قیام کے لئے
آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا نور لے کر یہ توحید کی روشنی چاروں طرف پھیلاتے ہیں اور سب سے زیادہ یہ روشنی
آنحضرت ملالہ کے ذریعہ دنیا میں پہنچی کیونکہ خدا تعالیٰ کی ذات کا سب سے زیادہ ادراک انسان کامل کو ہی ہوا اور
آپ اس کامل ادراک کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے رنگ میں مکمل طور پر رنگین ہوئے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے پر تو بن
گئے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ اپنے شعری کلام میں فرمایا۔کہ
نور لائے آسماں سے خود بھی وہ اک نور تھے“
اور اس زمانے میں آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کو آپ کی غلامی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس نور سے منور
کیا۔جیسا کہ آپ اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ

خطبات مسرور جلد ہفتم
185
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
آج ان نوروں کا اک زور ہے اس عاجز میں
دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے
جب
ذات
نور ملا نور پیمبر سے
ہمیں
سے حق کی وجود اپنا ملایا ہم نے
پس آج خدا تعالیٰ کا کلام کہ وَ هُوَيُدْرِكُ الْاَبْصَار انہیں پر پورا ہوتا ہے جو اپنے دلوں کو پاک کرتے
ہوئے حقیقی رنگ میں اللہ تعالیٰ کو پانا چاہتے ہیں اور وہ آنحضرت ﷺ کی غلامی میں آئے ہوئے زمانے کے امام کو
قبول کرتے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ اپنے وجود کے ہر روز نئے رنگ میں جلوے دکھاتا ہے اور انہیں دیکھ کر پھر حقیقی تو حید
کی پہچان بندے کو ہوتی ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ آنحضرت نے کی غلامی کی
وجہ سے اللہ تعالیٰ سے آپ کا وجو دل گیا اور جب وجو دمل گیا تو آپ خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا ایک ذریعہ بن گئے اور
آنحضرت مے کی غلامی کی وجہ سے آپ بھی کچی تو حید کی پہچان کروانے والے بن گئے۔اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے آپ ایک جگہ فرماتے ہیں : ” خدا تعالیٰ کی ذات تو مخفی در مخفی اور غیب در
غیب اور وراء الوراء ہے۔“ ( بہت چھپی ہوئی۔بہت دور ہے )۔اور کوئی عقل اس کو دریافت نہیں کر سکتی جیسا کہ وہ
خود فرماتا ہے کہ لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَيُدْرِكُ الْاَبْصَارَ - یعنی بصارتیں اور بصیر تیں اس کو پا نہیں سکتیں اور وہ
ان کے انتہا کو جانتا ہے اور ان پر غالب ہے۔پس اس کی توحید محض عقل کے ذریعہ سے غیر ممکن ہے۔کیونکہ تو حید کی
حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ انسان آفاقی باطل معبودوں سے کنارہ کرتا ہے یعنی بتوں یا انسانوں یا سورج چاند وغیرہ کی
پرستش سے دستکش ہوتا ہے ایسا ہی انفسی باطل معبودوں سے پر ہیز کرے۔یعنی اپنی روحانی جسمانی طاقتوں پر
بھروسہ کرنے سے اور ان کے ذریعہ سے عجب کی بلا میں گرفتار ہونے سے اپنے تئیں بچاوے۔پس اس صورت میں
ظاہر ہے کہ بجز ترک خودی اور رسول کا دامن پکڑنے کے توحید کامل حاصل نہیں ہو سکتی۔اور جو شخص اپنی کسی قوت کو
شریک باری ٹھہراتا ہے وہ کیونکر موحد کہلا سکتا ہے۔“
(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحه 147-148)
پس یہ ہے اللہ تعالی کی روشنی حاصل کرنے اور خالص تو حید قائم کرنے کے لئے ایک بندے کی کوشش کہ پہلے
اپنے اندر کے جھوٹے معبودوں
کو باہر نکالے۔کسی کو یہ زعم ہو کہ میں دولت رکھتا ہوں، میں قوم کا لیڈر ہوں اور مسلمان
بھی ہوں اس لئے خدا تعالیٰ کو پا لیا، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تو یہ غلط ہے۔اگر کسی کو یہ زعم ہے کہ میں دینی علم
رکھنے والا ہوں ، روحانیت میں میں بڑا پہنچا ہوا ہوں اور ایک قوم میرے پیچھے ہے اور اس وجہ سے مجھے خدا تعالیٰ کا فہم و
ادراک حاصل ہو گیا ہے تو یہ بھی غلط ہے۔کیونکہ ان سب باتوں کے پیچھے ایک چھپا ہوا تکبر ہے جس کی وجہ سے کوئی

186
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
بھی کام جو ہے وہ نیک نیتی سے نہیں کیا جاتا، چاہے خدا تعالیٰ کے نام پر نظام عدل قائم کرنے کی کوشش کی جائے یا
دین کو پھیلانے کی کوشش کی جائے یا دین کو پھیلانے کا دعوی کیا جائے یا شریعت قائم کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ
دلوں کے تکبر دور نہیں ہوئے۔اپنے اندر باطل معبودوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے اور اس وجہ سے زمانے کے امام کا بھی
انکار ہے۔اس لئے راستے میں حائل پردے خدا تعالیٰ کے نور کے پہنچنے میں روک بنے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے۔جہاں وہ ایسا نور ہے جو پاک دلوں میں داخل ہوتا ہے
وہاں وہ باریک بینی سے دلوں کے اندرونے دیکھ کر ہر وقت با خبر بھی رہتا ہے کہ کس کے دل میں کیا ہے۔اور جس کا
دل باطل معبودوں سے بھرا ہوا ہو، جن آنکھوں میں دنیاوی ہوا و ہوس ہو وہاں خدا تعالیٰ کا نور نہیں پہنچتا۔پس اگر حقیقی
رنگ میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان وَ هُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ یعنی وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے، سے فیض پانا ہے تو
اپنے دلوں کو پاک کرنا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس کی توفیق دیتا ر ہے۔پھر ایک آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَرَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَخَرُّوا لَهُ سُجَّدًا وَقَالَ يَا أَبَتِ
هَذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ مِن قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَقَدْ أَحْسَنَ بِي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ وَجَاءَ بِكُمُ
مِنَ الْبَدْوِ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَغَ الشَّيْطَانُ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِى إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لَّمَا يَشَاءُ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ
الْحَكِيمُ (يوسف: 101)
یعنی اور اس نے (حضرت یوسف کا ذکر ہے ) اپنے والدین کو عزت کے ساتھ اپنے تخت پر بٹھایا اور وہ سب
اس کی خاطر سجدہ ریز ہو گئے اور اس نے کہا اے میرے باپ ! یہ تعبیر تھی میری پہلے سے دیکھی ہوئی رؤیا کی۔میرے
رب نے اسے یقینا سچ کر دکھایا اور مجھے پہ بہت احسان کیا جب اس نے مجھے قید خانے سے نکالا اور تمہیں صحراء سے لے
آیا ، بعد اس کے کہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان رخنہ ڈال دیا تھا۔یقیناً میرا رب جس کے لئے
چاہے بہت لطف و احسان کرنے والا ہے۔بے شک وہی دائمی علم رکھنے والا اور بہت حکمت والا ہے۔یہ سورہ یوسف
کی آیت 101 ہے۔اس آیت میں حضرت یوسف اللہ تعالیٰ کی صفت لطیف کے تحت مہربانیوں اور احسانوں کا ذکر کر رہے ہیں۔آپ کے پاک دل کی وجہ سے بچپن سے ہی خدا تعالیٰ نے آپ کو رویاء صادقہ دکھا ئیں اور آج جب یہ تمام خاندان
اکٹھا ہوا تو بچپن کی رؤیا جو آج پوری ہو رہی تھی آپ کو یاد آ گئی۔باوجود بھائیوں کے ظلموں کے اللہ تعالیٰ آزمائش اور
امتحان کے دور میں آپ کا ولی اور دوست رہا۔ہمیشہ آپ کی حفاظت کی اور آج دنیاوی لحاظ سے اعلیٰ مقام پر فائز
ہونے پر بھی ان کی تھوڑی بہت جو قربانی تھی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت لطیف کے تحت اس کا بے انتہا اجر دیا۔اور پھر نہ
صرف حضرت یوسف کی قربانی کا پھل ان
کو ملا بلکہ حضرت یعقوب کی قربانی کا پھل بھی ان کو ملا اور آپ کو اللہ تعالیٰ

187
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
نے اتنا عرصہ زندہ رکھا اور بیٹے کا وہ دنیا وی مرتبہ بھی دکھایا۔اور پھر یہ مضمون اللہ تعالیٰ کی اس صفت کے ان معنوں کی
طرف بھی پھرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہر آزمائش کے وقت ولی ہوتا ہے۔باپ بیٹے دونوں کا ولی رہا اور تکالیف سے نکالتا
رہا۔صبر اور ہمت اور حوصلے کی توفیق دیتا رہا۔پھر اللہ کے ان دو مقرب باپ بیٹے کی وجہ سے باقی بیٹوں کی اصلاح کے
سامان پیدا کر دیئے۔اس سے یہ مضمون بھی کھلتا ہے کہ ایک دوسرے کے لئے دعاؤں سے اصلاح کے راستے کھلتے ہیں۔جتنا قریبی
تعلق ہوگا یا تعلق کا اظہار ہو گا دع زیادہ ہوگی۔اس لئے آنحضرت ﷺ نے اپنی قوم کی اصلاح کے لئے بہت دعائیں
کیں۔جب بھی آپ
کو کبھی کسی دوسرے قبیلے کے متعلق شکایت ہوتی تھی کہ مخالفت بہت کرتے ہیں، ان کے لئے
بد دعا کریں تو آپ ہمیشہ دعا کیا کرتے تھے اور امت کو بھی تلقین کی کہ ہدایت کے لئے دعا کیا کرو۔پس آج امت
مسلمہ کے لئے ہمیں بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔دعاؤں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو بھی صاف کرے اور وہ حقیقت پہنچانے کی کوشش کریں تا کہ خدا تعالیٰ کا نور ان کی
بصارتوں تک بھی پہنچے۔پھر ایک آیت سورۃ حج کی 64 ویں آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - ( الج:64 )۔کیا تو نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمان سے پانی
اتارا تو زمین اس سے سرسبز ہو جاتی ہے۔یقینا اللہ بہت باریک بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس صفت کے تحت ایک مضمون یہ بیان فرمایا کہ زمینی اور روحانی زندگی دونوں
سے متعلق جو چیز یا درکھنے والی ہے وہ یہ ہے کہ زندگی پانی سے ملتی ہے اور روحانی زندگی پانے کے لئے تمام قوتوں کے
مالک خدا تعالیٰ کی توحید کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آسمان سے پانی اتارنے کی یہ مثال اس لئے دی کہ جس
طرح یہ بارش کا پانی آسمان سے اترتا ہے اور زمین کو سرسبز کر دیتا ہے اسی طرح روحانی پانی بھی ہے۔جس طرح
جسمانی پانی زمین پر پڑتا ہے اور اُسے سرسبز کرتا ہے اسی طرح روحانی پانی بھی جب زمین پر اترتا ہے تو لوگوں کے لئے
روحانیت پیدا کرنے کا سامان پیدا کرتا ہے۔آسمان سے بادل کا پانی جب زمین پر گرتا ہے تو چٹانوں اور پتھروں اور
ریگستانوں میں تو اس طرح سرسبزی نہیں آتی۔اسی طرح جو روحانی پانی جو ہے وہ بھی انہیں کو سر سبز کرتا ہے ، انہی صاف
دلوں کو زرخیز کرتا ہے جن میں نیکی کی کچھ مق ہوتی ہے۔تو یہاں ایک بات کی اور وضاحت ہوگئی کہ پانی جو زندگی کی
علامت ہے، جب یہ گرتا ہے تو جہاں زمین سرسبز و شاداب ہوتی ہے وہاں چرند پرند حتی کہ تمام کیڑے مکوڑے
( حشرات الارض) جو ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ان کی زندگی بھی اسی پر منحصر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے
کہا چٹانوں اور ریگستانوں میں اس طرح زندگی پیدا نہیں ہوتی۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے علیحدہ زندگی کا نظام رکھا ہوا

188
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 17 اپریل 2009
ہے۔گو وہ بھی اس پانی سے تھوڑا بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔لیکن وہ ہریالی اور سرسبزی پیدا نہیں ہوتی جو زرخیز زمینوں
میں ہوتی ہے۔لیکن جو زندگی وہاں موجود ہے اس کے لئے بہر حال اس سے بھی فائدہ ہوتا ہے جب درخت پھوٹتا ہے
تو اس میں سے نئی پوٹ نکلتی ہے تو اس پوٹ سے پھر نئے پتے پیدا ہوتے ہیں، پھول پیدا ہوتے ہیں۔اس کا ثمر آگے
بنتا ہے ، پھل پیدا ہوتا ہے۔اسی طرح روحانی پانی کے آنے سے جو نیک دل ہیں وہ اس طرح شمر آور ہوتے ہیں۔جو مخالفین ہیں وہ بھی اپنی مخالفت کی وجہ سے اس روحانی پانی سے دنیاوی فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں۔ایک طرف سے
سبزی جہاں انسان کو فائدہ پہنچا رہی ہوتی ہے وہاں دوسرے جانوروں اور حشرات کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔اسی طرح
جہاں روحانی سرسبزی زرخیز زمینوں کو فائدہ پہنچارہی ہوتی ہے وہاں جو بعض پتھر دل لوگ ہیں ان
کو بھی اس روحانی پانی
آنے کی وجہ سے فائدہ پہنچ رہا ہوتا ہے لیکن وہ فائدہ دنیاوی فائدہ ہوتا ہے۔اگر ہم جائزہ لیں تو جہاں جہاں ہماری
جماعتیں پنپ رہی ہیں وہاں مخالفین بھی سرگرم ہیں۔سیاسی فائدے بھی اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور مالی فائدے
بھی اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں گویا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے ان کے لئے روٹی کے
سامان بھی پیدا ہو گئے ہیں، ان کو دنیاوی فائدے پہنچنے شروع ہو گئے ہیں۔بہر حال یہ ایک فائدہ ہے جو ہر جگہ پہنچ رہا
ہوتا ہے۔اس کا اظہار بھی بعض دفعہ بعض لوگ کر دیتے ہیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ تو جب انسانوں میں مُردنی کے آثار
دیکھتا ہے تو آسمانی پانی اتارتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ ”میں وہ پانی
ہوں جو آسمان سے آیا وقت پر۔پس جب خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم :42) کہ ہر طرف خشکی اور تری میں
فساد برپا ہے تو نبیوں کے ذریعہ سے روحانی پانی بھیجتا ہے اور انتہائی تاریک زمانے میں آنحضرت ﷺ کو بھیج کر آپ
کے ذریعہ سے وہ کامل دین اور شریعت اتاری جس نے ان لوگوں کی روحوں کو تازہ کیا اور سیراب کیا جنہوں نے فائدہ
اٹھانا تھا۔اور پھر آنحضرت مے کی پیشگوئی کے مطابق ایک ہزار سال کے تاریک زمانے کے بعد جب دنیا میں
دوبارہ فساد کی حالت پیدا ہوئی تو آپ کے غلام صادق کو بھیجا تا کہ جس طرح پہلے يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
(الروم 51) کا نظارہ دکھایا تھا اب پھر دکھائے اور ان دلوں کو تقویت پہنچائے جو اپنے دلوں میں نور حاصل کرنے کی
کچی چاہت اور تڑپ رکھتے ہیں۔یہاں لطیف اور خبیر کے لفظ استعمال کر کے یہ بھی بتلا دیا کہ اللہ تعالیٰ کی باریک بین
نظر جانتی ہے کہ کن لوگوں کو سچی تلاش ہے جن کے لئے روحانی پانی سے فیض اٹھانا مقدر ہے۔پھر اللہ تعالیٰ سورہ شوری کی آیت میں فرماتا ہے۔کہ اللهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ
الْعَزِيزُ۔(الشوری: 20) کہ اللہ اپنے بندوں کے حق میں نرمی کا سلوک کرنے والا ہے اور جسے چاہتا ہے رزق عطا کرتا
ہے اور وہی بہت طاقتور اور کامل غلبے والا ہے۔

189
خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ، اللہ تعالیٰ نے سورہ انعام کی آیت میں فرمایا تھا کہ خود نظروں تک پہنچتا ہے اور
پھر سورہ حج کی آیت میں
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا تا کہ زمین سرسبز ہو۔یعنی روحانی پانی۔اس جگہ
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے اور انہیں ہر طرح کے رزق دیتا ہے لیکن فائدے میں وہی ہیں جو
صرف دنیاوی رزق کی بجائے خدا تعالیٰ کے روحانی رزق کی بھی تلاش کریں۔جو روحانی رزق کی تلاش میں ہوں گے
ان کو مادی رزق تو ملے گا ہی۔اس نے اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ان کو ملنا ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے وَيَرُزُقُهُ مِنْ
حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ :(الطلاق: 4 ) اور اس کو وہاں سے رزق دے گا جہاں سے رزق آنے کا اس کو خیال بھی نہیں ہو
گا۔تو مومن سے تو یہ وعدہ ہے۔پس جو روحانی رزق کی تلاش میں رہیں انہیں مادی رزق تو ملتا ہی رہے گا۔لیکن اللہ
تعالیٰ پردہ پوشی کرتے ہوئے ، نرمی کا سلوک کرتے ہوئے ، غلطیوں اور گناہوں کو معاف کرتے ہوئے اپنے نور کی
پہچان کرنے کی بھی اسے توفیق دے گا جو اس کے روحانی پانی کی تلاش میں ہوگا۔آخر میں اس آیت میں قوی اور عزیز کہہ کر اس بات کی طرف بھی توجہ دلا دی کہ اگر با وجود اللہ تعالیٰ کے لطیف
ہونے کے اُس کی طرف توجہ نہ کی تو یا د رکھو کہ وہ قوی ہے۔طاقتور ہے اور تمام طاقتوں کا سر چشمہ ہے۔اس کی پکڑ بھی
بہت سخت ہوتی ہے اور غلبہ اللہ تعالیٰ کا اور اس کے بھیجے ہوؤں کا ہی ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ کا اپنے انبیاء سے یہ وعدہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی یہ وعدہ ہے۔مخالفتیں کبھی بھی اس نو کو بجھا نہیں سکتیں۔جو جماعت اللہ
تعالیٰ کے بھیجے ہوئے نے قائم فرمائی ہے اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا کہ یہ بات بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیروں میں سے ایک
تقدیر ہے اور اہل تقدیر ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ہی غالب رہیں گے۔پس دنیا والوں کی بقا اسی میں ہے کہ اس کی
صفت لطیف سے فیض پانے کے لئے کوشش کریں اور قومی اور لطیف خدا کے شیر کی جماعت کی مخالفت میں اپنے آپ
کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے محروم نہ کریں۔آج کل پاکستان میں ایک تو عمومی حالات خراب ہیں اس لئے ان کے لئے بھی دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں کہ
پورے ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں اور دنیا کی نظر بھی اب اس طرح اس طرف پڑ رہی ہے کہ جس طرح سب
سے زیادہ دہشت گر دی اس وقت پاکستان میں ہی ہے۔لیکن بہر حال جو خبریں آتی ہیں ان سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ
شدید فساد کی حالت سارے ملک میں طاری ہے اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔نہ احمدی اور نہ غیر احمدی۔لیکن احمد یوں
کے لئے خاص طور پر اس لئے ( دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں ) کہ ایک تو عمومی ملکی حالات کی وجہ سے ایک پاکستانی
ہونے کی وجہ سے احمدی متاثر ہو رہے ہیں۔دوسرے احمدی بحیثیت احمدی بھی آج کل بہت زیادہ متاثر ہو رہے
ہیں۔مخالفین کی آجکل احمدیوں پر بہت زیادہ نظر ہے، نیا ابال آیا ہوا ہے اور جہاں موقع ملتا ہے اور جب موقع ملتا ہے
احمدیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، کوئی دقیقہ بھی نہیں چھوڑا جاتا۔

190
خطبه جمعه فرموده 17 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
گزشتہ دنوں جیسا کہ سب کو پتہ ہے ، چار چھوٹی عمر کے 14-15 سال کی عمر کے بچے ایک بھیانک قسم کے
الزام میں پکڑ لئے گئے اور ابھی تک ان کی ضمانت کی کوئی کوشش بھی بار آور نہیں ہو رہی۔اسی طرح اور بہت سارے
اسیران ہیں۔غلط قسم کے گھناؤنے الزام لگا کر، ہتک رسول کے نعوذ باللہ الزام لگا کر احمدیوں کو پکڑا جاتا ہے اور پھر اور
بھی بعض خطر ناک سازشیں جماعت کے خلاف ہو رہی ہیں اور اس میں بعض جگہ حکومت بھی شامل ہے۔گزشتہ دنوں بادشاہی مسجد میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی۔اس میں اوقاف کے وفاقی وزیر بھی شامل ہوئے
مولانا فضل الرحمن اور بعض اور لوگ بھی تھے۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف انتہائی نازیبا
الفاظ استعمال کئے گئے اور جماعت کے خلاف اور بہت ساری بیہودہ گوئیاں کی گئیں۔تو اب حکومت بھی مولویوں کے
ساتھ مل کر سازشیں کر رہی ہے اور جو شدت پسند ہیں وہ تو کر ہی رہے ہیں۔بہر حال پاکستان میں احمدیوں کے
حالات آج کل بہت زیادہ خطرناک صورت حال اختیار کر رہے ہیں اس لئے بہت دعا ئیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ
ہر احمدی کی جان اور مال کو محفوظ رکھے اور ہر شر اور فتنہ سے ہر ایک کو بچائے۔پاکستان کے احمدی پہلے بھی اپنے حالات
دیکھ کر دعاؤں کی طرف توجہ کرتے ہیں لیکن اب پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی طرف توجہ کریں اور دنیا کے احمدی بھی
اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر لحاظ سے اپنی حفاظت میں رکھے۔اسی طرح ہندوستان میں بھی بعض جگہوں پر جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے ابال اٹھتا رہتا ہے۔پہلے بھی میں
ذکر کر چکا ہوں۔انڈونیشیا میں بھی اسی طرح کی صورت حال کبھی نہ کبھی پیدا ہوتی رہتی ہے۔ان دونوں ملکوں میں آج
کل ملکی انتخابات بھی ہو رہے ہیں تو یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان ملکوں میں انصاف کرنے والی اور اپنے
شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی حکومتیں لے کر آئے۔اسی طرح کرغیزستان اور قازقستان وغیرہ میں بھی جو پہلے
رشین سٹینٹس تھیں وہاں کے بعض حکومتی ادارے سرکاری مولویوں کی انگیخت پر احمدیوں کو تنگ کر رہے ہیں۔باقاعدہ
ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ان کے لئے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں ہر جگہ ہر احمدی کو
اپنے فضل سے نوازتا رہے اور اس کی صفت لطیف کا ہر فیض انہیں پہنچتا ہے یا پہنچا تا ر ہے اور احمدی بھی خاص طور پر
دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔اللہ کرے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو محفوظ رکھے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شمارہ 19 مورخہ 8 مئی تا 14 مئی 2009ء صفحہ 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی