صفت النافع۔ ایک مومن کی پہچان یہی ہے کہ وہ دوسروں کے فائدہ کا موجب بنے
خطبات مسرور جلد ہفتم
191
(17)
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اپریل 2009
فرمودہ مورخہ 24 اپریل 2009ء بمطابق 24 / شہادت 1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں ایک لفظ متعدد بار بعض اوقات سنتے ہیں اور استعمال بھی کرتے ہیں اور وہ لفظ
ہے ” نفع“۔کاروباری لوگوں کے کاروبار کا مدار ہی اس لفظ پر ہوتا ہے۔چاہے وہ ایک چھوٹا سا چھا بڑی لگا کر اپنا
سامان بیچنے والا شخص ہو یا ملٹی ملینٹر (Multi Millionaire) ہو جس کے کاروبار دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ہمیشہ
یہ لوگ ایسی سوچ میں رہتے ہیں کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جائے۔اس کے لئے وہ جائز ذرائع بھی
استعمال کرتے ہیں اور اکثر اوقات آج کل کی دنیا میں نا جائز ذرائع بھی استعمال ہو رہے ہوتے ہیں۔اور اسی طرح
ایک عام آدمی ہے جس کا کاروبار سے تو کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن وہ بھی اپنے مفاد کی سوچ رہا ہوتا ہے کہ کس طرح وہ
کسی بھی چیز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے اور یہی چیز اس کے لئے نفع حاصل کرنا ہے۔یہ تو دنیاوی معاملات
میں اس لفظ کا استعمال ہے لیکن دینی اور روحانی دنیا میں بھی اس کا بہت استعمال ہوتا ہے۔اس تعلق میں احادیث اور
قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں کچھ بیان کروں گا۔یہ لفظ عربی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس لئے اس کے لغوی معنی پہلے بیان کرتا ہوں۔نَفَع کا مطلب ہے کسی
چیز کا انسان کو فائدہ پہنچانا کسی چیز کا انسان کو میسر آنا کسی چیز کا قابل استعمال یا قابل فائدہ ہونا۔لین (Lane) ایک
لغت کی کتاب ہے۔یہ اس میں لکھا ہے۔پھر لین (Lane) میں ہی نَفْعَهُ - (ف کی شد کے ساتھ ) لکھا گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کسی شخص کا کسی کے لئے فائدہ کا سبب بنا اور بعض احادیث کے مطابق ایک مومن کی پہچان ہی یہی
ہے کہ وہ دوسروں کے فائدے کا موجب بنتا ہے۔پھر مفردات میں لکھا ہے کہ النفعُ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جس سے خیرات تک رسائی کے لئے استعانت
حاصل کی جائے۔یا وسیلہ بنایا جائے۔پس نفع خیر کا نام ہے۔پھر لین (Lane) میں ہی اس کا یہ مطلب بھی لکھا ہے کہ کسی شخص کے مقصود کو حاصل کرنے کا ذریعہ۔اور لسان العرب ایک لغت کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ النَّافِع اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ہے۔اس کا
خطبات مسرور جلد هفتم
192
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
مطلب ہے وہ ذات جو اپنی مخلوق میں سے جس تک چاہتی ہے فائدہ کو پہنچاتی ہے۔کیونکہ وہ ہر نفع اور نقصان اور ہر خیر
اور شر کا پیدا کرنے والا ہے۔اس لغوی وضاحت کے بعد اب میں احادیث کی روشنی میں یہ بیان کروں گا کہ ایک مومن پر اس لفظ کو کس طرح
اطلاق پانا چاہئے۔ایک مومن ایک دنیا دار کی طرح صرف اپنے فائدہ کی نہیں سوچتا بلکہ دوسروں کا فائدہ بھی سوچتا ہے
اور اس کو سوچنا چاہئے۔قرآن کریم میں بھی ہمیں یہی تعلیم ہے اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات جواحادیث سے
ہمیں ملے ہیں وہ بھی یہی بیان کرتے ہیں۔اور اس فائدہ پہنچانے کے مختلف طریقے ہیں جو آنحضرت ﷺ نے ہمیں
بتائے ہیں۔اس بارہ میں بعض احادیث پیش کرتا ہوں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دوسروں کو نفع پہنچانے کے بارے میں
آنحضرت علیہ کے کیا ارشادات ہیں۔سعید بن ابی بُردہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ان کے دادا سے ( حضرت ابو موسیٰ اشعری ان کے دادا
تھے ) انہوں نے نبی کریم اللہ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔لوگوں نے کہا: یا
نبی اللہ ! جوشخص طاقت نہ رکھے؟ آپ نے فرمایا وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے۔خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقہ بھی
دے۔انہوں نے کہا اگر یہ بھی نہ ہو سکے؟ آپ نے فرمایا حاجتمند ، مصیبت زدہ کی مدد کرے۔انہوں نے کہا اگر یہ بھی
نہ ہو سکے تو ؟ آپ نے فرمایا: چاہئے کہ اچھی بات پر عمل کرے اور بدی سے باز ر ہے۔یہی اس کے لئے صدقہ ہے۔( صحیح بخاری کتاب الادب۔باب کل معروف صدقۃ حدیث (6022
پھر اسی طرح ایک حدیث ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا
کہ ایک شخص نے راستے میں درخت کی ایک شاخ پڑی دیکھی تو اس نے کہا اللہ کی قسم ہمیں اس کو ضرور ہٹا دوں گا تا کہ
اس سے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔اس پر اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔صحیح مسلم۔کتاب البر والصلۃ باب فضل از التۃ الاذى عن الطریق۔حدیث نمبر 6565 )
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ شخص جس
نے ایسے علم کو چھپایا جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ لوگوں کے معاملات اور دین کے امور میں نفع پہنچا سکتا ہے تو اللہ
تعالیٰ ایسے شخص کو قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائے گا۔(سنن ابن ماجہ۔باب من سئل عن علم فکتمہ حدیث نمبر 265)
پس ایک مومن کے لئے اپنا مال بڑھانے اور مالی مفاد حاصل کرنے میں ہی نفع نہیں ہے بلکہ اصل منافع وہ ہے
جو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے سے ملتا ہے۔جو دائمی ہے اور جس کے کھاتے اگلے جہان میں کھلتے ہیں۔ان
193
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
احادیث میں اس منافع کے حصول کے لئے جو سب سے پہلی چیز آنحضرت ﷺ نے بیان فرمائی وہ صدقہ ہے۔جو
ضرورت مندوں، غریبوں ، مفلسوں، ناداروں کے بھوک اور نگ کو ختم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک دفعہ ایک بکری ذبح کی اور اس کا
گوشت غرباء میں اور عزیزوں میں تقسیم کر دیا اور کچھ گھر کے لئے بھی رکھ لیا۔تو آنحضرت ﷺ نے پوچھا کہ بکری ذبح
کی تھی۔اس کا کس قدرت گوشت بیچ گیا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ میں نے تمام گوشت تو
تقسیم کر دیا، صرف ایک دستی بچی ہے۔تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ سوائے اس دستی کے گوشت کے تمام گوشت بچ گیا۔ترندی ابواب صفۃ القیامۃ باب 98/33 حدیث (2470
کیونکہ اس کا ثواب ہے۔جولوگوں کے فائدے کے لئے خرچ کیا۔اسی پر اصل منافع ملنا ہے اور جو منافع ہے
وہی بچت ہے۔پس یہ تو اس انسان کامل کا نمونہ تھا جس کو دنیاوی چیزوں سے ذرا بھی رغبت نہیں تھی اور ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کی رضا کا
حصول ان کا اصل مقصد تھا۔ہر انسان اس مقام تک تو نہیں پہنچ سکتا۔لیکن یہ اسوہ قائم کر کے ہمیں یہ سبق دیا کہ ہمیشہ
غریبوں کا خیال بھی تمہارے پیش نظر رہنا چاہئے۔کیونکہ حقیقی منافع وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے اور اس
بات کی اتنی اہمیت آپ نے بیان فرمائی کہ جب صحابہ نے پوچھا کہ اگر صدقے کی توفیق نہ ہو تو کیا کریں۔تو فرمایا کہ
اپنے ہاتھ سے محنت کرو اور کماؤ۔جس سے تمہیں بھی فائدہ ہو، قوم کو بھی فائدہ ہو۔قوم پر بوجھ نہ بنو۔تم اگر کماؤ گے تو
ایک تو قوم پر بوجھ نہیں بنو گے۔دوسرے تم لینے والا ہاتھ نہیں بنو گے بلکہ دینے والا ہاتھ بنو گے جو خدا تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کرنے والا ہوتا ہے۔یہاں مغربی ممالک میں جو حکومت سے سوشل الاؤنس لیتے ہیں انہیں بھی اس بات پر سوچنا چاہئے کہ جس حد
تک کام کر کے چاہے کسی بھی قسم کا کام ہو ( بعض دفعہ اپنی تعلیم کے مطابق کام نہیں مانتا تو جو بھی کام ملے وہ کام کر کے )
کوئی جتنا بھی کما سکتا ہو اس کو کمانا چاہئے اور حکومت کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنا چاہئے۔اور ایک احمدی کے لئے
تو یہ کسی طرح بھی جائز نہیں ہے کہ کسی بھی قسم کی غلط بیانی سے حکومت سے کسی بھی قسم کا الا ونس وصول کرے۔اس قسم
کی رقم کا حاصل کرنا نفع کا سودا نہیں ہے بلکہ سراسر نقصان کا سودا ہے۔اسی طرح پاکستان ، ہندوستان اور دوسرے غریب
ممالک ہیں ان میں بھی ایک احمدی کو حتی الوسع یہ کوشش کرنی چاہئے کہ لینے والا ہاتھ نہ بنے بلکہ دینے والا ہاتھ بنے۔پھر صحابہ نے جب پوچھا کہ اگر ایسی کوئی صورت ہی نہ بنتی ہو جس سے کوئی کمائی کر سکیں۔کسی بھی قسم کا کام نہیں
ملتا اور اگر کچھ ملا تو مشکل سے اپنا گزارا ہوا اور صدقہ دینے کا تو سوال ہی نہیں تو پھر ایسی صورت میں کیا کریں؟۔اس پر
آپ ﷺ نے فرمایا کہ دوسروں کی مدد کے مختلف ذرائع ہیں وہ اختیار کروان ذرائع کو استعمال کرو اور کسی حاجتمند کی ،
ضرورت مند کی کسی بھی طرح مدد کر دو، کوئی خدمت کر دو۔
194
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اس طرح کی مدد کی بھی ایک اعلیٰ ترین مثال آنحضرت ﷺ نے قائم فرمائی۔ایک بڑھیا جسے آپ کے خلاف
خوب بھڑ کایا گیا تھا جب نئی نئی شہر میں آئی تھی تو اس کا سامان اٹھا کر اسے منزل مقصود تک آپ نے پہنچایا۔وہ آپ کو
جانتی نہیں تھی کہ آپ کون ہیں؟ اس نے انجانے میں آپ کو بہت کچھ کہا۔آپ سنتے رہے لیکن آپ نے اظہار نہیں
کیا۔اور منزل پر پہنچ کر جب بتایا کہ وہ میں ہی ہوں جس سے بچنے کا تمہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ اس جادوگر سے بچ کے
رہنا تو بے اختیار اس بڑھیا کے منہ سے نکلا کہ پھر مجھ پر تو تمہارا جادو چل گیا۔تو کسی بھی رنگ میں کسی کی تکلیف دور
کر کے اسے فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنا یہ بھی صدقہ جتنا ہی ثواب دیتا ہے اور پھر جب صحابہ نے کہا کہ اگر یہ بھی نہ ہو
سکے، کوئی بالکل ہی معذور ہو تو فرمایا کہ بے شمار نیکیاں ہیں جن کا خدا تعالیٰ نے ہمیں کرنے کا حکم دیا ہے انہیں بجالاؤ ،
ان پر عمل کرو۔یہی تمہارے لئے نفع رساں ہے۔اور پھر جو برائیاں ہیں ان سے بچو تو یہ تو ہر غریب سے غریب شخص بھی
کر سکتا ہے کہ نیکیوں کو بجالائے اور برائیوں سے بچے۔اس کے لئے تو کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا۔اس کے لئے تو جسمانی
طاقت کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اب دیکھیں کہ ہمارے پیارے خدا نے چھوٹی سی نیکی کا کتنا اجر رکھا ہے اور آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے اس
کی اطلاع ہمیں دی۔اس بارہ میں بھی ایک حدیث میں ہم نے سن لیا کہ مومنوں کے راستے کی تکلیف دور کرنے کے لئے ، راستے
سے درخت کی شاخ ہٹانے کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو جنت میں داخل کر دیا۔(سنن ابن ماجہ کتاب الادب۔باب اماطة الاذى من الطریق حدیث 3682)
پس یہ کس قدر منافع بخش سودے ہیں کہ نیکیاں کرنے کے اجر میں اللہ تعالیٰ بے انتہا دیتا ہے۔انسان تصور بھی
نہیں کر سکتا کہ کس حد تک اللہ تعالیٰ اسے نوازتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ” انسان کے لئے دو باتیں ضروری ہیں، بدی سے بچے اور
نیکی کی طرف دوڑے اور نیکی کے دو پہلو ہوتے ہیں، ایک ترک شر دوسرا افاضہ خیر۔ایک شر کو چھوڑ نا دوسرے خیر سے
فائدہ اٹھانا۔ترک شر سے انسان کامل نہیں بن سکتا جب تک اس کے ساتھ افاضہ خیر نہ ہو۔یعنی دوسروں
کو نفع بھی
پہنچائے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ کس قدر تبدیلی کی ہے اور یہ مدارج تب حاصل ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی صفات پر
ایمان ہو اور ان کا علم ہو۔جب تک یہ بات نہ ہو انسان بدیوں سے بھی بچ نہیں سکتا۔فرمایا کہ دوسروں کو نفع پہنچانا تو
بڑی بات ہے۔بادشاہوں کے رُعب اور تعزیرات ہند سے بھی تو ایک حد تک ڈرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو
قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔پھر کیوں احکم الحاکمین کے قوانین کی خلاف ورزی میں دلیری پیدا ہوتی ہے“۔یعنی اگر اللہ تعالیٰ کی صفات کا علم ہو تو اس کے احکامات پر عمل ہوگا۔دوسروں کو نفع پہنچانا تو دور کی بات ہے بعض لوگ
195
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ایسے ہیں، اتنے دلیر ہو جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں، اللہ تعالیٰ نے جو اوامر و نواہی مقرر کئے ہیں ان کی
طرف توجہ نہیں دیتے اور بڑی دلیری سے اُن باتوں کو کرتے ہیں جن کے کرنے سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔جبکہ
ایک دنیا وی حکومت جو ہے اس سے ڈرتے ہیں۔تو فرمایا کہ ” بہت سے لوگ ہیں جو قانون کی خلاف ورزی نہیں
کرتے پھر کیوں احکم الحاکمین کے قوانین کی خلاف ورزی میں دلیری پیدا ہوتی ہے؟ کیا اس کی کوئی اور وجہ ہے؟ بجز
اس کے کہ اس پر ایمان نہیں ہے؟ یہی ایک باعث ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 466 - جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر دوسروں کو اپنے علم سے فائدہ پہنچانے کا بھی حکم ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر علم ہے چاہے وہ
دنیا وی علم ہے یا دینی علم ہے، اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچاؤ گے تو پھر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتے ہوئے ایک نفع
مند اور فائدہ بخش سودا کر رہے ہو گے۔اور جو علم خدا تعالیٰ نے دیا ہے اگر اسے چھپائے رکھو گے کہ اگر یہ بات میں
نے کہیں دوسرے کو بتادی تو اس کے علم میں بھی اضافہ نہ ہو جائے تو آنحضرت ﷺ نے ایسے شخص کو بڑا انذار فرمایا ہے
اور اپنی امت کو نصیحت فرمائی کہ اس بات سے ہمیشہ بچو بلکہ ان سے بچنے کے لئے آنحضرت ﷺ نے بعض دعا ئیں
بھی ہمیں سکھا ئیں۔آپ جو انسان کامل تھے جن کا ایک ایک لمحہ اور سانس دوسروں کے فائدہ کے لئے وقف تھا۔آپ جب صحابہ
کے سامنے یہ دعائیں کرتے تھے تو اصل میں انہیں سکھاتے تھے کہ ہمیشہ یہ دعائیں مانگو اور امت میں ان کو رائج کرو اور
کرتے چلے جاؤ کہ اصل منافع اُس وقت حاصل ہوتا ہے جب خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔ان دعاؤں میں سے دو
دعا ئیں میں اس وقت پیش کرتا ہوں۔حضرت عبداللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ یہ فرمایا کرتے تھے کہ: اے اللہ ! میں تیری پناہ طلب
کرتا ہوں اُس دل سے جو نہ ڈرے اور اس دعا سے جو سنی نہ جائے اور اس نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس علم سے جو فائدہ
نہ دے۔میں ان چاروں چیزوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔(سنن الترمذی۔کتاب الدعوات۔باب 68/68 - حدیث نمبر 3482)
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم نے جب صبح کی نماز ادا کرتے تو سلام
پھیرنے کے بعد یہ دعا کرتے کہ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلا کہ اے اللہ میں
تجھ سے ایسا علم مانگتا ہوں جو نفع رساں ہو۔ایسا رزق جو طیب ہو اور ایسا عمل جو قبولیت کے لائق ہو۔( سنن ابن ماجہ کتاب الصلوۃ والستة - باب ما یقال بعد تسلیم - حدیث نمبر (925)
پس اپنے آپ کو نافع وجود بنانے کے لئے ، نیک اعمال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے۔پھر
خدا تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو شیطان کے بہکاوے میں آنے سے انسان
کو محفوظ رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد اس وقت
196
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
شامل حال ہوتی ہے جب اس کے محبوب ترین بندے کے وسیلے سے اس سے دعائیں مانگی جائیں اور یہ اس وقت ہو
گا جب ہم آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہوں گے اور جب یہ ہو گا تو پھر ہی ہمارا عمل منافع
بخش عمل کہلائے گا۔ایک دعا جو آنحضرت ﷺ نے سکھائی وہ یہ ہے۔حضرت عبداللہ بن یزید الا انصاری روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ اپنی دعا میں یہ الفاظ بھی فرمایا کرتے تھے کہ اے میرے اللہ ! مجھے اپنی محبت عطا کر اور اس شخص کی محبت
عطا کر جس کی محبت مجھے تیرے حضور نفع دے۔اے میرے اللہ ! میری پسندیدہ چیزوں میں سے جو تو نے مجھے عطا کی
ہیں ان میں سے جو تجھے پسند ہیں ان کو میری قوت کا ذریعہ بنا۔اے میرے اللہ ! میری پسندیدہ چیزوں میں سے جو تو
نے مجھ سے دور رکھی ہیں تو ان سے مجھے فراغت عطا کر اور وہ چیزیں میری محبوب بنا جو تجھے پسند ہیں۔(سنن الترمذی۔ابواب الدعوات۔باب 73/74 حدیث نمبر 3491)
خدا تعالیٰ کو دنیا میں آنحضرت ﷺ سے زیادہ تو کوئی محبوب نہیں۔اس لئے ہمیشہ آپ کے وسیلے سے جیسا کہ
میں نے کہا، دعامانگنی چاہئے کہ جو اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے وہ ہمارا محبوب بن جائے اور اس ذریعہ سے ہمیں بھی وہ فیض
حاصل ہوتے رہیں جس کے قائم کرنے کے لئے ، جس کے پھیلانے کے لئے آنحضرت ملی ہے اس دنیا میں تشریف
لائے تھے۔انسان کے نفع رساں ہونے کے لئے قرآن کریم کے اس ارشاد کہ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّحَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تُحِبُّونَ ( آل عمران : 93) کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
دنیا میں انسان مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔اسی واسطے علم تعبیر الرویا میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے
کہ اس نے جگر نکال کر کسی کو دیا ہے تو اس سے مراد مال ہے۔یہی وجہ ہے کہ حقیقی اتقاء اور ایمان کے حصول کے لئے
فرمایا لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران: 193) حقیقی نیکی کو ہرگز نہ پاؤ گے جب تک تم عزیز
ترین چیز نہ خرچ کرو گے کیونکہ مخلوق الہی کے ساتھ ہمدردی اور سلوک کا ایک بڑا حصہ مال کے خرچ کرنے کی ضرورت
بتلاتا ہے اور ابنائے جنس اور مخلوق خدا کی ہمدردی ایک ایسی شے ہے۔یعنی اپنے ہم قوم ، اپنے ہم وطن انسانوں کی اور
مخلوق خدا کی ہمدردی ایک ایسی شے ہے جو ایمان کا دوسرا جزو ہے۔جس کے بدوں ایمان کامل اور راسخ نہیں ہوتا۔جب تک انسان ایثار نہ کرے دوسرے کو نفع کیونکر پہنچا سکتا ہے۔دوسرے کی نفع رسانی اور ہمدردی کے لئے ایثار
ضروری شے ہے اور اس آیت میں لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّون ( آل عمران : 93) میں اسی ایثار کی
تعلیم اور ہدایت فرمائی گئی ہے۔فرمایا کہ پس مال کا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا بھی انسان کی سعادت اور تقویٰ
شعاری کا معیار اور محک ہے۔محك كا مطلب کسوٹی یا معیار ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 367-368 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
197
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
جیسا کہ احادیث میں بھی دوسروں کو نفع پہنچانے کے لئے صدقہ کا حکم ہے اس پر اسی وقت عمل ہو سکتا ہے جب
قربانی اور ایثار کی روح بھی انسان کے اندر ہو اور وہ حقیقی رنگ میں اس وقت ہوگی جب اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ملے
سے محبت ہو اور اسی کے حصول کے لئے یہ دعا جو میں نے اس سے پہلے پڑھی ہے اس میں آنحضرت ﷺ نے
راہنمائی فرمائی ہے کہ میری محبت تلاش کرو۔نفع کے لغوی معنی بیان کرتے ہوئے میں نے بتایا تھا کہ النَّافِع اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور
وہی ہے جو اپنی مخلوق میں سے جسے جس حد تک چاہتا ہے فائدہ اور نفع پہنچاتا ہے۔وہی ہے جو نفع اور خیر کا پیدا کرنے
والا ہے۔پس انسان بھی اس وقت تک نفع حاصل کرنے والا اور نفع پہنچانے والا بن سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی مرضی
بھی شامل حال ہو۔اس لئے جب آنحضرت ﷺ نے اپنی امت کو یہ تلقین فرمائی کہ تم نفع رساں وجود بنو تو ساتھ ہی
اپنے عمل سے بھی اور نصیحت فرماتے ہوئے بھی یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے ہی مدد چاہتے ہوئے نافع وجود بننے کی کوشش
کرو کیونکہ حقیقی ذات، نافع ذات جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی ذات ہی ہے جس کا رنگ اس کے بندے اپنی اپنی
استعدادوں کے مطابق اپنے پر چڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہی اصول بیان فرمایا
ہے اور واضح فرمایا ہے کہ حقیقی مومن کو حقیقی نفع میری ذات سے ہی مل سکتا ہے۔اس لئے میرے آگے جھکو اور ہرلمحہ مجھے
یا درکھو اور مجھے پکارو۔قرآن کریم میں متعد دجگہ پر یہ مضمون بیان ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قَالَ اَفَتَعْبُدُونَ مِنْ
دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ شَيْئًا (الانبیاء :67) اس نے کہا کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں ذرا
بھر فائدہ پہنچا سکتا ہے وَلَا يَضُرُّكُمُ (الانبیاء :67) او نہ تمہیں کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے؟ پس اللہ تعالیٰ کی ذات ہی
ہے جو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی فائدہ دینے والی ہے۔بعض شرک تو ظاہری ہوتے ہیں لوگ بتوں کی پوجا
کرتے ہیں ، شرک کرتے ہیں۔جو مشرکین تھے وہ اُس زمانے میں بھی کیا کرتے تھے۔آج کل بھی بتوں کی پوجا
کرنے والے ہیں جو خود انہوں نے ہاتھوں سے بنائے ہوئے ہیں، جو نہ ہی کسی قسم کا نفع دے سکتے ہیں ، نہ کسی قسم کا
نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اور یہ شرک جو ظاہری شرک ہے، یہ ہر ایک کو نظر آ رہا ہوتا ہے۔بعض مخفی شرک بھی ہوتے ہیں۔کسی مشکل وقت میں دنیا وی وسائل کی طرف نظر رکھنا۔دنیاوی اسباب کو ضرورت سے زیادہ توجہ دینا اور تلاش کرنا۔افسروں کی بے جا خوشامد کرنا حالانکہ اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو تو دنیاوی اسباب جو ہیں یہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ایک شخص نے کسی کا واقعہ بیان کیا کہ اس کو ملازمت نہیں مل رہی تھی۔آخر ایک دن اس کے
کسی عزیز رشتہ دار کو
پستہ لگا کہ ملازمت کی تلاش میں ہے۔تعلیم مکمل کر لی ہے۔بڑا پڑھا لکھا ہے تو اس نے کہا ٹھیک ہے میرا ایک بہت بڑا
افسر دوست واقف ہے۔تم صبح میرے پاس آ جانا اس کے گھر چلیں گے۔خیر اس کو ملنے گئے۔اس نے کہا ٹھیک ہے
کل تم صبح میرے دفتر آ جانا، تو میں تمہارا کام کر دوں گا۔ایک جگہ خالی ہے وہاں تمہیں نوکری مل جائے گی۔وہ کہتا
198
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
ہے کہ میں صبح سائیکل پر دفتر میں گیا تو گیٹ بند تھا۔چوکیدار نے کہا کیوں آئے ہو؟ میں نے کہا فلاں صاحب نے
مجھے کہا ہے اس لئے میں ان کو ملنے کے لئے آیا ہوں اور بڑے رعب سے اور فخر سے چوکیدار سے بات کی۔اس نے
کہا گیٹ کھول دو تو چوکیدار نے بتایا کہ ان صاحب کو تو صبح دفتر آنے سے پہلے ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور وہ فوت ہو چکے
ہیں۔یہ جو خدا کے علاوہ دوسروں پر انحصار کرتے ہیں اس طرح اللہ تعالیٰ ان کے یہ زعم توڑ دیتا ہے۔تو وہ کہتا ہے کہ
میں سخت مایوس ہو کے واپس آیا۔پس جب بھی انسانوں کو خدا بنایا جاتا ہے تو یہ حال ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر حقیقت میں میری طرف
رجوع کرو تو میں ہی ہوں جو تمہیں نفع پہنچانے والا ہوں۔تمہارے فائدے کے کام کرنے والا ہوں۔تمہیں ہر چیز میسر
کروانے والا ہوں۔ہر چیز دینے والا ہوں۔ایک جگہ مزید کھول کر فرمایا کہ یہ دنیا تو عارضی ہے تمہیں ہمیشہ اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے۔آخرت کی زندگی
کی پرواہ کرنی چاہئے کیونکہ تمام نفع اور نقصان آخرت میں ظاہر ہو کر سامنے آنے والا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے يَوْمَ
لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ (الشعراء: 89-90) کہ جس دن نہ کوئی مال فائدہ دے گا
اور نہ بیٹے مگر وہی ( فائدہ میں رہے گا ) جو اللہ تعالیٰ کے حضور ( قلب سلیم)، اطاعت شعار دل کے ساتھ حاضر ہوگا۔پس فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں اور جو اس نے نیکیاں بتائی ہیں، ان پر عمل نہیں تو مال اور اولاد پر خوش نہ ہو یہ
کسی کام نہیں آئیں گے۔خدا تعالیٰ یہ نہیں پوچھے گا کہ کتنا مال چھوڑا کر آئے ہو؟ نہ ہی یہ پوچھے گا کہ کتنی اولا د چھوڑی
ہے۔کام آئیں گی تو اپنی نیکیاں اور جیسا کہ حدیث میں بھی بیان ہوا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ایک درخت
کی شاخ راستے سے ہٹانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا اور جنت میں داخل کر دیا۔ہاں اگر اولا د کام آ سکتی
ہے تو وہ اولاد جو نیکیوں پر قائم ہو۔جوان نیکیوں کو جاری رکھنے والی ہو جو ماں باپ نے کی تھیں ان بچوں کی جو نیکیاں
ہیں وہ آخرت میں والدین کولمحہ بہ لحہ نفع دیتی رہتی ہیں۔ان
کو فائدہ پہنچاتی رہتی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک اطاعت شعار دل لے کر حاضر ہو گے تو یہی تمہارا اصل منافع ہے۔وہ دل لے
کر حاضر ہو گے جو دنیا میں تمام زندگی اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دیتا رہا تو یہی انسان کی پیدائش کا حقیقی مقصد
ہے۔ایسا دل لے کر جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو گے۔اگر ایسا دل لے کر جاؤ گے جو حقوق العباد ادا کرتا رہا تو
تبھی اس نافع ذات کی صفت نافع سے فیض پاؤ گے۔لغت کے مطابق قلب سلیم وہ دل ہے جو مکمل طور پر غیر اللہ کی ہر قسم کی ملونی سے پاک ہو۔پھر اس کا ایک
مطلب یہ بھی ہے کہ ایمان کی کمزوری سے بالکل پاک ہو۔پھر ہر قسم کے دھوکے سے پاک ہو۔کسی کو نقصان پہنچانے
کے ارادے سے بھی پاک ہو۔اخلاقی بے راہ روی سے بھی پاک ہو، یہ قلب سلیم ہے۔اور بعض کے نزدیک قلب سلیم
199
خطبہ جمعہ فرمود ه 24 اپریل 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ایسا دل ہے جو دوسروں کے لئے در در کھنے والا دل ہو۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری عبادت کرنے والے اور نیک عمل
کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو پھر میری رضا کی جنتوں میں داخل ہوں گے اور ان میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں
گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے دل عطا فرمائے جو نیک عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں پیش کرتا ہوں جس سے جماعت کے افراد کے لئے
آپ کی دلی خواہش اور کیفیت اور دعا کا پتہ چلتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: ” جو حالت میری توجہ کو جذب کرتی ہے اور جسے دیکھ کر میں دعا کے لئے اپنے اندر تحریک
پا تا ہوں وہ ایک ہی بات ہے کہ میں کسی شخص کی نسبت معلوم کرلوں کہ یہ خدمت دین کے سزاوار ہے اور اس کا وجود
خدا تعالیٰ کے لئے ، خدا کے رسول کے لئے خدا کی کتاب کے لئے اور خدا کے بندوں کے لئے نافع ہے۔ایسے شخص کو
جو درد و الم پہنچے وہ در حقیقت مجھے پہنچتا ہے۔پھر فرمایا: ” ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دلوں میں خدمت دین کی نیت باندھ لیں جس طرز اور جس
رنگ کی خدمت جس سے بن پڑے کرے۔پھر فرمایا : ”میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس شخص کی قدر و منزلت ہے جو دین کا خادم ہے اور
نافع الناس ہے۔ورنہ وہ کچھ پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کتوں اور بھیٹروں کی موت مر جائیں“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 215-216 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اللہ تعالیٰ ہمیں یہ معیار حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قرآن کی تعلیم
اور آنحضرت ﷺ کی سنت کی روشنی میں ، اپنی جماعت میں دیکھنا چاہتے تھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 20 مورخہ 15 مئی تا21 مئی 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8)