صفت الواسع۔ شیطان کے فقر اور بے حیائی سے ڈرانے کا ذکر قرآنی واقعات آئندہ کی پیشگوئیاں ہیں

خطبات مسرور جلد ہفتم
19
212
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
فرمودہ مورخہ 08 رمئی 2009ء بمطابق 08 / ہجرت 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک نام الواسع بھی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ ذات جس کا رزق اس کی
ساری مخلوق پر حاوی ہے اور جس کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔اور وہ ذات جس کا غنی ہونا ہر احتیاج پر حاوی ہے۔ایک معنی اس کے یہ بھی کئے جاتے ہیں کہ وہ ذات جو بہت زیادہ عطا کرنے والی ہے۔وہ ذات جس سے جب سوال
کیا جاتا ہے تو وسیع سے وسیع تر ہوتی جاتی ہے اور بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ ذات جو ہر ایک چیز پر
احاطہ کئے ہوئے ہے، ہر ایک چیز کا علم رکھتی ہے۔یہ تمام معنی قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی اس صفت کے حوالے سے
مل جاتے ہیں۔اس وقت میں قرآن کریم کی بعض آیات پیش کروں گا جن میں خدا تعالیٰ نے بعض باتوں کی طرف مومنین کو
توجہ دلاتے ہوئے انہیں اپنی صفت واسع کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔سورۃ البقرہ میں شیطان کے بندوں کو ورغلانے کے ضمن میں اللہ تعالیٰ آیت 269 میں فرماتا ہے کہ الشَّیطن
يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمُ بِالْفَحْشَاءِ۔وَاللَّهُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلا۔وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقرة: 269)
شیطان
تمہیں غربت سے ڈراتا ہے، تمہیں فحشاء کا حکم دیتا ہے۔جبکہ اللہ تمہارے ساتھ اپنی جناب سے بخشش اور فضل کا
وعدہ کرتا ہے اور اللہ وسعتیں حاصل کرنے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے دو چیزیں بیان فرمائی ہیں جو شیطان اللہ تعالیٰ سے بندوں کو دور کرنے کے لئے
استعمال کرتا ہے۔ایک فقر یعنی غربت کا خوف پیدا کرنا اور دوسرے فَحْشَاء کا حکم دینا۔یہ جو فقر سے ڈرانا ہے اس
کی بھی کئی قسمیں ہیں۔شیطان نے خدا تعالیٰ سے یہ کہا تھا کہ میں ہر راستے پر بیٹھ کر انسانوں کو سیدھے راستے سے
ہٹانے کی کوشش کروں گا تو اس نے اس بات کو پورا کرنے کے لئے کبھی بھی کوئی راستہ نہیں چھوڑا جہاں وہ نہ بیٹھا ہو۔ہر راستے پر اس کا یہ بیٹھنا اس کی اپنی طاقت کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ خدا تعالیٰ نے اس کو اجازت دی تھی کہ ٹھیک ہے تم یہ
کرنا چاہتے ہو تو کرو لیکن میں تمہارے پیچھے چلنے والوں کو جہنم سے بھر دوں گا اور یہ بات خدا تعالیٰ نے کھول کر ہمیں

213
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
قرآن کریم میں بھی بتادی کہ ہوشیار ہو جاؤ۔اگر تم میرے بندے بننا چاہتے ہو تو شیطان سے بچ کے رہنا۔شیطان
کے ورغلانے کے طریقے بظاہر تمہیں بہت اچھے نظر آئیں گے لیکن اس کا نتیجہ تمہارے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔اس بارہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار جگہ مختلف حوالوں سے شیطان سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے۔اس کے
نقصانات بیان فرمائے ہیں۔ایک جگہ فرمایا کہ وَيُرِيدُ الشَّيْطَنُ اَنْ يُضِلَّهُمُ ضَلَالًا بَعِيدًا (النساء: 61 ) یعنی اور
شیطان یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خطر ناک گمراہی میں ڈال دے۔پھر فرمایا شیطان تمہیں بہت بڑے خسارے میں ڈالے گا اور تمہارا دوست بن کر تمہیں خسارے میں ڈالے گا۔پھر ایک جگہ فرمایا إِنَّ الشَّيْطَنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ (الاعراف: 23) یعنی یقیناً شیطان جو ہے وہ تم دونوں کا کھلا
کھلا دشمن ہے۔آدم اور حوا کے حوالے سے یہ بات بیان کی گئی ہے لیکن یہ بات آدم اور حو پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ مرد اور عورتوں
دونوں کو ہوشیار کیا گیا ہے کہ شیطان تم دونوں کا کھلا کھلا دشمن ہے۔اس لئے اس کے بہکاوے میں آنے سے ہوشیار
رہنا۔نیک اعمال بجالاؤ۔عبادات کی طرف توجہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ قرآن کریم نے جو واقعات اور قصے بیان فرمائے
ہیں یہ پرانی باتیں صرف ہمارے علم کے لئے ہی نہیں دوہرائی گئیں بلکہ آئندہ کے لئے پیشگوئیاں ہیں کہ آئندہ اس
اس طرح ہوگا۔(ماخوذ از چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 156 ) اس لئے اگر مومن ہو اور حقیقی مومن ہو تو
ان باتوں سے ہوشیار رہو کہ یہ اب بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔زمانہ بدلنے کے ساتھ شیطان کے حملے کے طریقے بھی بدلتے
رہے ہیں۔ہر نئی ایجاد اور ترقی کی طرف اٹھنے والا انسان کا جو قدم ہے جہاں اپنی خوبی سے ہمیں فائدہ پہنچا رہا ہے
وہاں شیطان بھی اس کو استعمال کر رہا ہے۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان تمہیں نقصان پہنچائے گا اور اس کے پیچھے
چلو گے تو گمراہی کے گڑھے میں گرتے چلے جاؤ گے۔سورۃ بقرہ کی جو آیت میں نے پڑھی ہے اس میں فرمایا کہ
شیطان تمہیں فقر سے ڈراتا ہے۔فقر کا معنی غربت کے بھی ہیں اور فقر کے معنی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے بھی ہیں۔اللہ فرماتا ہے کہ شیطان تمہیں فقر سے ڈراتا ہے کہ اگر یہ کام کرو گے تو تم کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہو گے۔یہ کام کرنے سے یا فلاں کام کرنے سے تم پر غربت حاوی ہو جائے گی اور اس دنیا میں جو دنیاوی ترقی کی دنیا ہے تم
بہت پیچھے رہ جاؤ گے اور اگر قربانیاں کرو گے تو کبھی اپنا مقام پیدا نہیں کر سکو گے۔پس شیطان
کا قربانیوں کے حوالے
سے اس طریقے پر ڈرانا بھی مختلف طور پر ہے۔کبھی وہ اس بات سے ڈرائے گا کہ یہ کام کا وقت ہے اور یہ وقت تمہیں
اپنی عبادت کے لئے قربان نہیں کرنا چاہئے۔کبھی مالی قربانی سے روکنے کے لئے فقر سے ڈرائے گا کہ تمہارا کام اور
پیسہ اگر اس وقت نکلا تو تمہارے کاروبار میں نقصان ہوگا۔کبھی اس بات سے ڈرائے گا کہ اگر یہ رقم آج یہاں خرچ کر
لی تو تمہارے بچے بھوکے رہ جائیں گے۔لیکن جو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں وہ اس کے ڈراوے میں نہیں آتے۔

214
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
گزشتہ دنوں میں الفضل میں ایک مضمون دیکھ رہا تھا۔مالی قربانی پر کسی لکھنے والے نے لکھا۔ربوہ میں کسی
احمدی کا واقعہ تھا کہ وہ صاحب گوشت کی دکان پر کھڑے گوشت خرید رہے تھے۔وہاں سے سیکرٹری مال کا سائیکل
پر گزرہوا تو اس شخص کو دیکھ کر جوسود خرید رہا تھا، سیکرٹری مال صاحب وہاں رک گئے اور صرف یاد دہانی کے لئے بتایا کہ
آپ کا فلاں چندہ بقایا ہے۔تو اس شخص نے پوچھا کہ کتنا بقایا ہے؟ جب سیکرٹری مال نے بتایا تو وہ کافی رقم تھی۔تو
انہوں نے وہیں کھڑے کھڑے وہ سیکرٹری مال کو ادا کر دی اور رسید لے لی۔اور قصائی سے جو گوشت خریدا تھاوہ اس کو
واپس کر دیا کہ آج ہم گوشت نہیں کھا سکتے۔سادہ کھانا کھائیں گے۔تو یہ ایسے بندے ہیں جو شیطان کے بہکاوے
میں نہیں آتے جب وہ کہتا ہے کہ یہ کیا کر رہے ہو، تمہارے بچے ہیں ان کا آج گوشت کھانے کو دل چاہ رہا ہے اور تم
اس سے اُن کو محروم رکھ رہے ہو؟ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں ایسے لوگوں کی یہ ایک نہیں سینکڑوں
مثالیں ہیں جو صرف گوشت ہی نہیں چھوڑتے بلکہ بعض دفعہ مالی قربانی کی خاطر فاقے بھی کر لیتے ہیں لیکن مالی قربانی
سے پیچھے نہیں ہٹتے۔پھر جان کی قربانی ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ ان قربانیوں سے بھی بھری پڑی ہے۔پاکستان میں تو آج کل
عام آدمی کی بھی سینکڑوں موتیں ہوتی ہیں اور کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کون اچانک گولی کا نشانہ بن جائے۔لیکن احمدی جو
قربانیاں دیتے ہیں انہیں علم ہوتا ہے کہ اس فعل سے، یہ کام کرنے سے ، اس علاقہ میں رہنے سے یا ان رستوں پر
گزرنے سے قوی امکانات ہیں کہ کسی وقت بھی موت واقعہ ہو جائے اور احمدی ہونے کی وجہ سے ہو جائے لیکن خدا کی
خاطر یہ قربانیاں دیتے چلے جاتے ہیں۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں سید الشہداء حضرت سید عبداللطیف شہید کی قربانی ہے، مولوی عبد الرحمن کی قربانی
ہے جو کابل میں ہوئی اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں تھی۔ان قربانیوں نے دنیا کو دکھایا کہ
یہ عبدالرحمن ہوتے ہیں جو ایک مقصد کی خاطر خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے
اور اس قسم کی قربانیوں کے بھی احمدیوں کی زندگیوں میں درجنوں واقعات ہیں کہ اچانک حملوں کے نتیجہ میں انہوں نے
قربانیاں نہیں کیں اور شہادتیں حاصل نہیں کیں بلکہ سینہ تان کر اپنے دین پر قائم رہتے ہوئے ان قربانیوں کے
نظارے پیش کئے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔بہر حال شیطان کے بارہ میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ تمہیں قربانی کرنے سے ڈراتا ہے۔کبھی یہ کہہ کر کہ
غربت کا کا شکار ہو جاؤ گے۔کبھی یہ کہہ کر کہ تمہاری اس قربانی سے تمہاری اولا دیں بھی کسی قابل نہیں رہیں گی۔جب
جان کی قربانی سے ڈراتا ہے تو پیچھے اولادوں کا خوف دلاتا ہے کہ ان کا کیا حال ہو گا ؟ آج اس زمانہ میں معیشت کو بھی
ریڑھ کی ہڈی کا نام دیا جاتا ہے۔تو قربانی کرنے والوں کو جو جان، مال اور وقت کی قربانی کرتے ہیں، اپنے اور اپنے

215
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
بچوں کے معاش کے ختم ہونے سے ڈرایا جاتا ہے لیکن وہ قربانیاں کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ کبھی اس بہکاوے میں
نہیں آتے۔اسی طرح اور کئی قسم کی قربانیاں ہیں جو انسان کی زندگی میں آتی ہیں جن سے شیطان ڈراتا ہے۔پھر وقت کی قربانی کی مثال ہے۔یہ تو ہر احمدی جانتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو احمدی بھی نظام
جماعت سے منسلک ہیں وہ کچھ نہ کچھ وقت جماعت کے لئے دیتے ہیں اور کچھ نہیں تو اجلاسوں پر، اجتماعوں پہ اور
جلسوں پر ہی کچھ وقت دے رہے ہوتے ہیں اور ہر ہفتے بہت بڑی اکثریت ہے جو اپنے وقت کی قربانی کر کے جمعہ
پڑھنے آتی ہے اور شیطان جو روکتا ہے اس کے وسوسوں کی پرواہ نہیں کرتی۔لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو جمعوں
میں اور بعض اوقات عیدوں پر بھی نہیں آرہے ہوتے اور اپنے کاروبار پر یہ عبادتیں قربان کر رہے ہوتے ہیں اور جو
نمازوں کی حالت ہے وہ تو قابل فکر حالت ہے، احمدیوں میں بھی بہت بڑی تعداد ہے جو وقت کی اس قربانی کی طرف
توجہ نہیں دیتی۔عبادت کی سستی کی وجوہات ہیں اور اس میں سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ اپنے کاموں میں، اپنے
کاروباروں میں مشغول ہیں اور اس دوران میں نمازیں پڑھنے کے لئے وقت قربان نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ جب تم قربانیاں کر رہے ہوتے ہو تو شیطان تمہیں مختلف طریقوں سے ڈراتا ہے۔کبھی غربت سے ڈرا کر نماز کے
لئے وقت کو قربان کرنے سے روکتا ہے۔کبھی کسی طریقے سے قربانی سے روکتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک حقیقی
مومن ہونے کی حیثیت سے اس سے ہوشیار رہو۔بہر حال اللہ تعالیٰ سے دور لے جانے کے لئے شیطان کے مختلف
طریقے ہیں جو وہ بندوں پر استعمال کرتا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک طرف تو غربت کا خوف دلا کر تمہیں ان قربانیوں سے شیطان روکتا ہے لیکن دوسری
طرف فحشاء کی ترغیب دے کر وقت اور مال وغیرہ کو خرچ بھی کر والیتا ہے۔جو دنیا دار ہیں اس کے بہکاوے میں
آکران چیزوں پر مال خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ایک غیر مومن جو ہے ، ایک دنیا دار جو ہے اس کو شیطان دنیا وی لہو و
لعب میں خرچ کرنے کے لئے ابھارتا رہتا ہے۔جوئے پر ،شراب پر، اور دوسری اس قسم کی بیہودگیوں پر شیطان کے
، چلنے والے جو ہیں بے تحاشا خرچ کرتے ہیں اور انہیں احساس نہیں ہوتا کیونکہ شیطان اس بات کی طرف جو
عارضی مزے اور لذت ہے ایسے ایسے طریقے سے توجہ دلا رہا ہوتا ہے کہ انسان بھول جاتا ہے کہ وہ غلط کام کر رہا ہے
اور شیطان کے پیچھے چل رہا ہوتا ہے۔پس مومنوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا که وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطن
کہ شیطان کے قدموں پر مت چلو۔کیونکہ وہ پوری کوشش میں ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ سے دور کر دے۔اس سے کبھی
خیر کی امید نہ رکھو۔بلکہ یہ سوچنا بھی انتہائی جہالت ہے کہ شیطان سے کوئی خیر مل سکتی ہے۔کیونکہ اس کا کام تو ہے ہی یہ
کہ فحشاء اور نا پسندیدہ باتوں کی طرف بندے کو لے کر جائے۔اگر ہم ایک دنیا دار آدمی سے یہ پوچھیں کہ
تمہارے ذہن میں شیطان کا کیا تصور ہے؟ تو وہ یہی کہے گا کہ اللہ اس سے بچا کر رکھے۔لیکن اس کے باوجود جو

216
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
قربانیوں سے دور جا کر اور فَحْشَاء سے قریب ہو کر اس کے پیچھے دنیا دار چل رہا ہوتا ہے اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہوتی
کہ وہ کیا کر رہا ہے۔شیطان ایسے بندوں کو اپنے پیچھے چلا کر اپنی اس بات کو پورا کر رہا ہے کہ میں انسانوں کی اکثریت
کو خدا تعالیٰ سے دور کر دوں گا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شیطان کے اس مکارانہ فعل سے ہوشیار رہو۔وہ بڑی
مکاری سے تمہیں ورغلاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی طرف آؤ کہ یہی تمہاری زندگی کا مقصود ہے اور اس کا طریق یہ ہے کہ
تو بہ کرتے ہوئے اس کی طرف جھکو تو اللہ تعالیٰ تم سے بخشش کا وعدہ کرتا ہے۔تمہارے پچھلے گنا ہوں اور غلطیوں کو
معاف کرے گا اور آئندہ تمہیں نیکیوں اور قربانیوں کی توفیق دیتے ہوئے تمہارے لئے بخشش اور فضل کے سامان
فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ نے یہاں يَعِدُكُمُ کے الفاظ استعمال کر کے یہ تسلی دلائی ہے کہ اگر حقیقی تو بہ ہوگی تو بخشش یقینی ہے۔اور صرف بخشش ہی نہیں بلکہ اس کے فضل کے بھی ایسے دروازے کھلیں گے کہ انسان کی سوچ سے بھی باہر ہوں گے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شیطان کے جس پہلے عمل کی طرف توجہ دلائی ہے وہ جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں فقر سے
ڈرانا ہے۔یعنی قربانیوں کے نتیجے میں ، غربت اور نہ صرف غربت بلکہ اس حد تک تباہ حالت کہ جس طرح ریڑھ کی
ہڈی کے بغیر انسان کھڑا نہیں ہوسکتا تو شیطان دل میں ڈالتا ہے کہ ان قربانیوں کی وجہ سے تم کھڑے ہونے کے قابل
بھی نہیں رہو گے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان جھوٹ بولتا ہے۔قیامت کے دن اس نے تو اپنی ان باتوں سے
مگر جانا ہے لیکن اللہ تعالیٰ تمہارے سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ تمہاری بخشش کے سامان کرے گا۔اس کے نتیجہ میں جہاں
اس دنیا میں اپنے انعامات سے نوازے گا وہاں اُخروی زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے یہ وعدہ کیا ہوا ہے
کہ اس
کو اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لے گا۔پھر شیطان جو ہے وہ فحشاء کا حکم دیتا ہے جس کے کرنے سے اس دنیا میں بھی انسان کئی قسم کی مشکلات میں
گرفتار ہو جاتا ہے۔بعض قسم کے گند اور بیہودگیاں جن سے انسان بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔کئی قسم کے نقصانات
اس کو اٹھانے پڑتے ہیں جو دنیاوی نقصانات بھی ہیں اور آخری زندگی میں عذاب کی صورت میں اس کو ملتے ہیں۔لیکن ایک مومن سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس پر اپنے فضلوں کو بڑھائے گا اور بڑھاتا چلا جائے گا اور برکتوں کے
دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔جو دنیا اور آخرت میں انسان
کو اللہ تعالیٰ کا قرب دلاتے ہوئے اس کے درجات
میں ترقی کا باعث بنیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ وعدہ اس خدا کا وعدہ ہے جو زمین و آسمان کا مالک ہے وہ واسع
ہے۔اس کے پاس فضلوں کے نہ ختم ہونے والے خزانے ہیں۔آج ایک احمدی جو کسی بھی قسم کی قربانی کرنے والا ہے
یہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قربانی کے نتیجہ میں ایسے فضل فرماتا ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ کس کس طریقے سے
اس
کی اللہ تعالی مددفرما رہا ہے۔مالی قربانی کرنے والوں کے مالوں میں اتنی وسعت دیتا ہے کہ بعض اوقات ان کے

217
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔کئی لوگ خط لکھ کر اس کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں کہ ان کے رزق میں اتنی برکت پڑی کہ
وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔جان قربان کرنے والوں کو اموال و نفوس میں اتنی برکت دیتا ہے کہ ان کی اولادوں کی
سوچ سے بھی باہر ہے۔کئی احمدی خاندان ہیں جن کے افراد نے احمدیت کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ان کی اولادیں اور ان
کے عزیز اس بات کے گواہ ہیں کہ یہ شہادتیں اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے ان پر بے انتہا برکات اور فضل نازل کرنے
کی وجہ بنیں اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے بے انتہا نظارے دیکھے۔اس خدا کے جو وَاسِعُ ہے اور علیم بھی
ہے۔علیم کہ کر تو یہاں اس طرف بھی توجہ دلائی کہ تمہاری قربانیاں تمہارے اعمال اس کے علم میں ہیں۔آئندہ
بھی جو عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوگا تو واسخ خدا اپنے وسیع تر فضلوں سے تمہاری تو قعات سے بڑھ کر
تمہیں حصہ دیتا رہے گا۔پس یہ بنیادی نکتہ ہے جو ہمیں ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مزید احسان کس
طرح کرتا ہے یہ دیکھیں کہ اپنی تو بہ اور استغفار اور نیک اعمال اور قربانیاں جو ہیں وہی اس کی بخشش کے سامان نہیں کر
رہی ہوتیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی وسیع تر رحمت سے فرشتوں کو بھی اس کام پر لگایا ہوا ہے کہ جو بندے ایمان لانے
والے ہیں اور توبہ کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ کی راہ پر چلنے کی کوشش کرنے والے ہیں اس کی خاطر قربانیاں دینے
والے ہیں ان کے لئے بخشش طلب کرو۔جیسے کہ اللہ تعالیٰ سورۃ مومن میں فرماتا ہے کہ الَّذِيْنَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ
وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْ ءٍ
رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ـ (المومن : 8) کہ وہ جو عرش کو
اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ جو اس کے گرد ہیں وہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں
اور ان لوگوں کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں جو ایمان لائے۔اے ہمارے رب تو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ
محیط ہے۔پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی ان کو بخش دے اور ان کو جہنم کے عذاب سے بچا۔یہاں عرش کو اٹھائے ہوئے سے مراد فرشتے ہیں۔سورۃ الحاقہ میں واضح طور پر فرشتوں کا ذکر کر کے فرمایا کہ
قیامت کے دن وہاں آٹھ فرشتے عرش کو اٹھائے ہوئے ہوں گے۔بہر حال یہاں عرش اٹھانے والوں سے مراد اللہ
تعالیٰ کے فرشتے ہیں یا وہ صفات ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ فرشتے مامور کئے گئے ہیں جو سورۃ فاتحہ میں بیان
ہوئی ہیں یعنی رب ہے رحمن ہے رحیم ہے اور مالک یوم الدین ہے۔جو اس دنیا میں انسان کے کام آتی ہیں۔بنیادی
صفات پر جو ایمان لانے والے ہیں اور ایمان لانے کے بعد تو بہ کی طرف توجہ کرنے والے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے حضور
جھکتے ہیں اور نیک اعمال بجالانے والے ہیں ان کے لئے فرشتے بھی دعا کرتے ہیں خاص طور پر وہ فرشتے جن کے

218
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
ذمہ خدا تعالیٰ نے ان صفات کو انسانوں پر جاری کرنے کے لئے لگایا ہے۔ہر فرشتہ جس کے ذمہ متعلقہ صفت ہے
خدا تعالیٰ سے اس صفت کے حوالے سے دعا کرتا ہے۔ان لوگوں کے لئے بخشش طلب کرتا ہے جو ایمان لانے کے
بعد پھر اس کوشش میں ہیں کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں اور ہمیشہ تو بہ کرتے ہوئے اور نیک اعمال بجالاتے
ہوئے اس قرب کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے چلے جائیں اور شیطان کے حملوں سے بچے رہیں۔اسی طرح جوان
فرشتوں کے ماتحت فرشتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرشتوں کا جو نظام ہے اس میں ماتحت فرشتے بھی ہیں ان صفات کو جو
فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں ان کے نیچے جو کام کر رہے ہیں وہ بھی ان بندوں کے لئے بخشش طلب کر رہے ہوتے ہیں
جو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں گویا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے اعمال کو زیادہ سے زیادہ اجر دینے کے لئے
اپنے فرشتوں کے نظام کو بھی متحرک کیا ہوا ہے کہ میرے ان بندوں کے لئے بخشش طلب کرتے رہو جس سے جہاں
ان کے اجر بڑھتے رہیں گے وہاں ان کو ان فرشتوں کی بخشش مانگنے کی وجہ سے ہمیشہ نیک اعمال اور توبہ کی توفیق بھی ملتی
رہے گی۔بندہ جو ہے لغزشوں اور غلطیوں سے پُر ہے۔اگر لغزشیں ہوتی رہیں اور کہیں غلطی سے عارضی ٹھوکر لگ
جائے ، جان بوجھ کر انسان غلطیاں نہ کرتا چلا جائے تو یہ فرشتے اللہ تعالی کو اس کی رحمت کا واسطہ دے کر کہتے ہیں اور
ساتھ ہی اس کے علم کا واسطہ دے کر کہتے ہیں جو بے کنارہے ، جس کی کوئی حدیں نہیں ہیں کہ انہیں بخش دے اور آئندہ
بھی یہ لوگ تیری پیروی کرتے ہوئے تیری بخشش سے حصہ لیتے رہیں۔یہاں رحمت کا ذکر پہلے کر کے بخشش کی دعا
کی ہے کہ بخشش تو تیری رحمت سے ہوتی ہے۔پس اپنی وسیع رحمت کو جاری کرتے ہوئے بخشش کے سامان کرتا رہ۔بے شک تیرا علم وسیع ہے جو انسان کے، ان لوگوں کے دلوں میں ہے، وہ بھی تجھے علم ہے۔اور آج اس نیک کام کے
بعد آئندہ جو عمل ہونے ہیں ان کے بارے میں بھی فرشتے کہتے ہیں اے خدا ان کا تجھے بھی علم ہے۔تو ان کا احاطہ کئے
ہوئے ہے اور ہوسکتا ہے کہ تیرے علم میں ہو کہ یہ بگڑ جانے والے ہیں اور جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں لیکن اپنی
رحمت کو پھیلاتے ہوئے ان کے نیک اعمال کو دائگی کر دے تا کہ یہ ہمیشہ نیکیوں کی طرف ہی مائل رہیں اور جہنم کی
آگ سے بچے رہیں اور اگر تیری رحمت ہوگی تو ان
کو یہ توفیق بھی ملتی رہے گی۔پس یہ ہے ہمارا رحمن خدا اور غفور و رحیم خدا جو انسان کی بخشش کے سامان کرنے اور اسے نیکیوں پر قائم رکھنے کے
لئے ہر ذریعہ استعمال کرتا ہے۔ایک گناہ ہو تو اس گناہ کی اس کو اتنی سزا ملتی ہے لیکن ایک انسان اگر نیکی کرتا ہے تو دس
گنا اجر ملتا ہے۔قربانیوں کا معاملہ آیا تو فرمایا کہ اس قربانی کا سات سو گنا اجر ہے۔پھر فرمایا کہ اس سے بھی بڑھ کر ہو
سکتا ہے۔کیونکہ واسع خدا ہے اس کے اجر کی کوئی انتہا نہیں۔لیکن پھر بھی انسان
کتنا نا شکرا ہے کہ اس رحمن اور رحیم خدا
کو چھوڑ کر جس کے اجر کی وسعت کی کوئی انتہا نہیں شیطان کے بہکاوے میں آ کر جو عارضی لذت ہے اس کی طرف
پکتا ہے۔

219
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
پھر حضرت موسی کی ایک دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کا ذکر فرمایا ہے۔اس کا سورۃ اعراف میں
ذکر ہے کہ وَاكْتُبُ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ۔قَالَ عَذَابِى أُصِيبُ بِهِ مَنْ
أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَاَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَالَّذِينَ هُمُ بِايْتِنَا
يُؤْمِنُونَ (الاعراف: 157) اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنہ لکھ دے اور آخرت میں بھی۔( یہ پچھلی آیت میں
بھی دعا چل رہی ہے، کچھ حصہ اس آیت میں ہے )۔یقینا پھر ہم تیری طرف تو بہ کرتے ہوئے آگئے ہیں۔اس نے
کہا ، اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میرا عذاب وہ ہے جس پر میں چاہوں اس کو وارد کر دیتا ہوں اور میری رحمت وہ ہے کہ ہر چیز
پر حاوی ہے۔پس میں اس رحمت کو ان لوگوں کے لئے واجب کر دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے
ہیں اور جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن میں جو انبیاء کے
قصے بیان کئے گئے ہیں وہ آئندہ کے لئے پیشگوئیوں کی صورت بھی رکھتے ہیں۔پھر جب ان دعاؤں کی قبولیت کا ذکر
ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا ذکر کرتا ہے تو یہ رحمت آج بھی اسی طرح پھیلی ہوئی ہے جس طرح پہلے تھی۔بشرطیکہ
انسان جو ہے ان شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کرے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی بے انتہا اور بے
کنار رحمت کے ذکر میں فرماتا ہے کہ یہ ہر چیز پر حاوی ہے۔لیکن ساتھ ہی انسانوں کو ان کے مقصد پیدائش کی طرف
بھی توجہ دلا دی کہ ٹھیک ہے میری رحمت تو ہر چیز پر حاوی ہے لیکن تمہارے ذمہ بھی بعض ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں ان کو
بھی ادا کرو اور شیطان کے پیچھے نہ چلو اور ذمہ داری یہ ہے کہ تقویٰ اختیار کرو ، میری عبادت کرو، میرے سے سب
رشتوں سے بڑھ کر محبت کرو، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے مالی قربانیاں بھی کرو اور میری آیات پر
ایمان لاؤ۔اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں اور ماموروں کا دنیا میں آنا بھی خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانوں میں سے ایک ہوتا
ہے کیونکہ ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے نشانات کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اس زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو آنحضرت مے کے عاشق صادق ہیں ان کی آمد کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے
نشانات کا ایک سلسلہ شروع کیا جو چاند، سورج گرہن کی صورت میں بھی ہمیں نظر آتا ہے۔کبھی زلزلوں کی صورت میں
یہ ظاہر ہوا۔کبھی طاعون کی صورت میں یہ ظاہر ہوا۔پھر اس زمانہ کی ایجادات ہیں ان کے بارہ میں پیشگوئیاں تھیں یہ
بھی نشانیاں تھیں جو پوری ہو رہی ہیں اور یہ نشانات اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد
دکھا رہا ہے۔خود یہ لوگ تسلیم کرتے ہیں زلزلے آئے ہیں بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔پہلے بھی تھیں لیکن یہ خود تسلیم کر رہے
ہیں کہ اتنی شدت پہلے نہیں تھی اور پھر جب دعوی کرنے والے نے یہ اعلان کر دیا کہ یہ ہو گا اور میری تائید میں ہو گا تو
پھر یہ خاص نشان بن جاتا ہے۔

220
خطبہ جمعہ فرموده 8 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے نشانوں کو دیکھو، ان پر ایمان لاؤ اور میرے بھیجے ہوئے کی تضحیک نہ کرو تو تم
پر میری رحمت کی وسعت کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔رحمت پھیلتی چلی جائے گی اور ان پر یہ ضرور واضح ہو جائے گی جو نیک
اعمال بجالا رہے ہوں گے۔باقی اللہ تعالی مالک ہے۔اس نے خود فرمایا جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس کو
چاہے گا بخش دے گالیکن کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کی صفت کو ہر چیز پر حاوی کیا ہوا ہے اس لئے بندے کو یہی
امید رکھنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش کی امید رکھتے ہوئے اس کے احکامات پر چلنے کی کوشش بھی کرنی چاہئے۔ایک مومن کا تو خاص طور پر یہ کام ہے۔اس کا یہ کام نہیں کہ جو بات اللہ تعالیٰ نے اپنے پر واجب کی ہے اسے چھوڑ کر
اس بات کو پکڑے کہ خدا کی رحمت وسیع ہے اس لئے ، جو مرضی کرتے رہو بخشا جاؤں گا۔یہ بیوقوفوں کا کام ہے اور اللہ
تعالیٰ کی صفات کو نہ سمجھنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت یوں فرماتے ہیں کہ : ” اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ
رحمت عام اور وسیع ہے اور غضب یعنی (صفت) عدل بعد کسی خصوصیت کے پیدا ہوتی ہے۔یعنی یہ صفت قانون الہی
سے تجاوز کرنے کے بعد اپنا حق پیدا کرتی ہے۔(جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 207) کہ اللہ تعالیٰ کی
رحمت تو بے شک وسیع ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنی صفت عدل کے تحت غضب بھی رکھتا ہے۔جب وہ فیصلہ کرنے لگتا ہے تو
انصاف کرتا ہے۔جب انسان قانون الہی جو ہے اس کو توڑتا ہے، اپنی حدوں سے بڑھتا ہے تو اس وقت یہ جو عدل کی
صفت ہے اپنا حق پیدا کر دیتی ہے اور اس وقت اس کی خصوصیت پیدا ہو جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے جو قانون قدرت رکھا ہے اس کے تحت حد سے زیادہ بڑھنے والوں کو سزا بھی اللہ تعالیٰ دیتا
ہے۔اس لئے اس نے گناہگاروں کے بارہ میں رحمت حاوی کرنے کا نہیں فرمایا بلکہ تقویٰ پر چلنے والوں، زکوۃ دینے
والوں اور جو خدا تعالیٰ کے نشانوں پر ایمان لانے والے ہیں ان کے بارہ میں فرمایا کہ ان پر میری رحمت واجب ہے۔پس ایک مومن کا کام ہے کہ اس رحمت کے حصول کی کوشش کرتا رہے اور پھر اللہ تعالیٰ کی وسیع تر رحمتوں کی امید
رکھے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 22 مورخہ 29 مئی تا 4 جون 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 7)

آج 10 میں سے 10 باقی