صفت الواسع۔ کبھی یہ دعویٰ نہ کرو کہ میں پاکباز ہوں؟

خطبات مسرور جلد ہفتم
232
(21)
خطبه جمعه فرموده 22 مئی 2009
فرمودہ مورخہ 22 رمئی 2009ء بمطابق 22 ہجرت 1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ
إِذْ اَنْشَاكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ اَنْتُمْ آجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ۔فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ
اتقى۔(النجم: 33)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
دو کبھی یہ دعوی نہ کرو کہ میں پاک صاف ہوں جیسے کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَلا تُزَكُوا
انْفُسَكُمُ کہ تم اپنے آپ کو مُزَشی مت کہو۔وہ خود جانتا ہے کہ تم میں سے متقی کون ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 96 - جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس پاک ہونا، مری ہونا ، تقویٰ سے مشروط ہے۔اور تقویٰ کیا ہے؟ ہر قسم کی برائیوں سے اللہ تعالیٰ کی رضا
کے حصول کے لئے بچنا۔ہر اس عمل کو بجالانا جس کے کرنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور ہر اس بات سے بچنا جس
کے نہ کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے بار بار قرآن کریم میں فرمایا ہے، میں تمہارے نفسوں کو
پاک کرتا ہوں اور جانتا ہوں کہ کس کے دل میں حقیقی تقویٰ بھرا ہوا ہے اور کس حد تک کسی کا تزکیہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ جو
دلوں کا حال جانتا ہے اسے وہ بھی پتہ ہے جو ہم ظاہر کرتے ہیں اور اس کے علم میں وہ بھی ہے جو ہم چھپاتے ہیں۔اللہ
تعالی کو بھی بھی اور کسی رنگ میں بھی دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔حدیث میں آتا ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔خدا تعالیٰ جو دلوں کا حال جانتا ہے وہ بندے کے عمل
کرنے کی نیت کا علم رکھتا ہے۔بظاہر نیکیاں کرنے والے ، عبادتیں کرنے والے، روزے رکھنے والے حتی کہ کئی کئی
حج کرنے والے بھی ہیں لیکن اگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی نیتوں میں فتور ہے تو اس فتور کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک قابل قبول نہیں ہیں۔یہ تمام عبادتیں اور نیکیاں نہ صرف رد کر دی جاتی ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہلاکت کا
باعث بن جاتی ہیں جس کا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے۔لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ
جہاں انذار کے ذریعہ سے ہمیں ڈراتا ہے، توجہ دلاتا ہے کہ ہوشیار ہو جاؤ وہاں اپنی وسیع تر رحمت کا حوالہ دے کر بخشش

233
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
کی امید بھی دلاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ڈرانا ہماری بھلائی اور ہمیں سیدھے راستے پر چلانے کے لئے ہی ہے۔اللہ تعالیٰ تو
جیسا کہ میں نے کہا دلوں کا حال جاننے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ہماری استعدادوں اور صلاحیتوں کی وسعت کا بھی علم
ہے۔اس لئے اُس نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ اگر تم تقوی دل میں رکھو نیتیں صاف رکھو اور اپنے عمل خدا تعالیٰ کی
رضا کے حصول کے لئے بجالانے کی کوشش کرو تو جو جو کوتاہیاں اور لغزشیں ہوتی ہیں انہیں وہ اپنی وسیع تر مغفرت کی
چادر سے ڈھانپ لیتا ہے۔جیسا کہ وہ اس آیت میں جو میں نے تلاوت کی ہے فرماتا ہے۔ترجمہ اس کا یہ ہے کہ یہ
اچھے عمل والے وہ لوگ ہیں جو سوائے سرسری لغزش کے بڑے گنا ہوں اور فواحش سے بچتے ہیں۔یقیناً تیرا رب وسیع
بخشش والا ہے وہ تمہیں سب سے زیادہ جانتا تھا جب اس نے زمین سے تمہاری نشو و نما کی اور جب تم اپنی ماؤں کے
پیٹوں میں محض جنین تھے۔پس اپنے آپ کو یونہی پاک نہ ٹھہرایا کرو، وہی ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بڑے بڑے گناہوں اور فواحش سے بچنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور ساتھ ہی
معمولی لغزشوں ،غلطیوں اور کوتاہیوں سے صرف نظر فرماتے ہوئے اپنی وسیع تر مغفرت کی وجہ سے بخشش کی بھی نوید
دی ہے۔لیکن ساتھ ہی آگے یہ بھی فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اندرونے سے واقف ہے۔اور کہاں تک واقف ہے؟
ہمیں سمجھانے کے لئے اس انتہا کا بھی ذکر کیا کہ جب اس زمین میں زندگی کے آثار پیدا کئے۔انسان کی پیدائش سے
اربوں سال پہلے وہ ضروری لوازمات پیدا کئے جو انسان کی بقا کے لئے ضروری تھے۔اُس وقت سے وہ تمہیں جانتا
ہے۔پھر کس فطرت میں انسان کو پیدا کرنا ہے، کیا کیا صلاحیتیں اور استعداد میں عطا کرنی ہیں، یہ ایک گہرا مضمون ہے
جس کی طرف بعض دوسری آیات را ہنمائی فرماتی ہیں۔بہر حال
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ تمہارا اتنا گہرا علم رکھتا ہے جتنا
تم خود بھی نہیں رکھتے اور اس پیدائش اور نشو و نما کے عمل کا تم میں سے جو اکثریت ہے وہ علم بھی نہیں رکھتی۔اس کا احاطہ
کرنا تو دور کی بات ہے علم بھی نہیں ہے۔اب اس زمانہ میں سائنسی تحقیق سے اس نظام کی تخلیق کے بارے میں بعض باتیں پتہ لگ رہی ہیں اور وہ بھی
ایک خاص طبقے اور اس علم کا ادراک رکھنے والے لوگوں کو ہی اس کی سمجھ آتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے اُس
وقت سے علم ہے کہ تمہاری صلاحیتیں کیا ہیں اور تمہارے عمل کیا ہونے ہیں اور تمہاری
نیتیں کیا ہیں پھر اس سے ذرا نیچے
آؤ۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سنو جب تم ماؤں کے پیٹوں میں جنین کی صورت میں تھے ، ابھی تمہارے اعضاء کی نشو ونما
ہو رہی تھی ، اس وقت کا بھی میں علم رکھتا ہوں۔آج کل ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بلکہ بعض ترقی پذیر ملکوں میں بھی طب کے میدان میں اتنی ترقی ہو گئی ہے کہ
ماؤں کے پیٹوں میں حمل کے دوران بننے والی مختلف شکلیں الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ سے پتہ لگ جاتی ہیں اس لئے لوگ
اکثر جانتے ہیں اور پتہ بھی کر لیتے ہیں کہ لڑکا پیدا ہونا ہے یا لڑکی پیدا ہونی ہے۔عموماً ایک اندازے سے ڈاکٹر بتاتے
ہیں سو فیصد تو وہ بھی نہیں بتا سکتے۔بہر حال
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اس حالت سے گزرنے کے دور سے ہی یہ علم رکھتا ہے کہ تم کن

234
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
صلاحیتوں اور استعدادوں کے ساتھ پیدا ہو گے اور کن ڈوروں سے پیدا ہونے کے بعد گزرتے ہوئے اپنی زندگی کی
منزلیں طے کرو گے۔لیکن عالم الغیب ہونے کے باوجود اس نے بندوں کے سامنے نیک اور بداعمال کا ماحول میسر فرما
دیا۔جو نیک اعمال کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنے گا۔جو بد اعمال کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے
نیچے آ سکتا ہے۔اور نیک اعمال کیا ہیں؟ یہ وہ اعمال ہیں جو خالص ہو کر خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے بجالانے
کی کوشش کی جاتی ہے اس لئے فرمایا کہ جب تم نیک کام کرتے ہو تو اس وقت بھی بعض دفعہ دل میں خود پسندی پیدا ہو
سکتی ہے۔اس لئے کام کرنے کے باوجود بھی یہ فیصلہ کرنا تمہارا کام نہیں ہے کہ ہم نیک اعمال بجالانے والے ہیں۔بلکہ نیک اعمال بجالا نا کس نیت سے ہے۔اگر نیک نیت سے ہے تو وہ نیک نیت اصل میں اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے
والی بنے گی۔یہ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کس نیت سے نیک اعمال بجالائے جا رہے ہیں۔اس لئے اللہ فرماتا ہے کہ
کسی نیکی پر اترانے کی بجائے ہر نیک عمل عاجزی اور تقویٰ میں اور بھی زیادہ بڑھانے والا ہونا چاہئے۔اور فرمایا کہ
تقویٰ پر قائم ہو جانے کی سند نہ تو انسان خود اپنے آپ کو دے سکتا ہے نہ کسی بندے کا کام ہے کہ کسی دوسرے کو تقویٰ
کی سند عطا کرے بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔اللہ ہی ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آیت کے شروع میں ہی جو یہ فرمایا کہ الَّذِينَ
يَجْتَنِبُونَ كَبَيْرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَم کہ وہ لوگ جو بڑے گنا ہوں اور فواحش سے سوائے سرسری لغزش
کے بچتے ہیں۔لَمم کا مطلب کیا ہے؟ اس کو بھی یہاں واضح کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں بعض لوگ میں نے دیکھے ہیں کہ
اپنی غرض کا مطلب نکال لیتے ہیں۔اس کا کوئی یہ مطلب نہ سمجھے کہ بڑے گناہ اور فواحش اگر تھوڑے بہت ہو جائیں تو
کوئی حرج نہیں۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کیونکہ کمزور ہے بعض حالات میں لاشعوری طور پر بعض گناہ سرزد
ہو جاتے ہیں۔اگر ایسی صورت پیدا ہو جائے تو پھر حقیقی پچھتاوا ہونا چاہئے اور اس کے لئے بہت زیادہ استغفار کی
ضرورت ہے۔لَمَم کا مطلب ہے کہ برائی کی طرف جھکنے کا موقع ملایا عارضی اور معمولی لغزش یعنی اگر غلطی ہوگئی ہے تو یہ معمولی
نوعیت کی ہو اور اس پر دوام نہ ہو بلکہ یہ عارضی ہو۔اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ شیطانی خیال اگر دماغ میں اچانک اُبھر
بھی آئیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے انسان اس سے بچ جائے اور اُس کے ذہن پر اس شیطانی خیال کا کوئی اثر قائم نہ
رہے۔تو یہ حکم انسانی فطرت کے مطابق ہے کیونکہ اچھائی یا برائی کو قبول کرنے کی انسان کو آزادی دی گئی ہے اور
معاشرے میں یہ برائیاں اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔ہر طرف آزادی نظر آتی ہے۔بے حیائی نظر آتی ہے۔بداخلاقیاں پھیلی ہوئی ہیں۔اس وجہ سے اگر کبھی کسی برائی کی طرف توجہ ہو بھی جائے تو فوری
طور پر استغفار سے انسان اپنے آپ کو ان گناہوں سے بچانے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ کی جو وسیع بخشش ہے، اللہ

235
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
تعالیٰ جو وسیع بخشش والا ہے، بخشنے والا ہے اور تو بہ قبول کرنے والا ہے، وہ توبہ قبول کرتا ہے۔پس یہ حالت پیدا کرنے
کی ضرورت ہے جو حقیقی تقوی کی طرف لے جاتی ہے۔ورنہ انسان تو ذراسی نیکی پر ہی فخر کر کے اپنے آپ کو پاک
صاف سمجھنے لگتا ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ تم کبھی یہ دعوی نہ کرو کہ میں پاک صاف ہوں۔پاک ہونا اور تقویٰ پر چلنے کا علم صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہے۔پس اس کے آگے جھکنے کی ضرورت ہے۔اس مضمون
کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جو یہ فرمایا ہے کہ فَلا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم تو اس آیت کا صحیح مطلب جانے
کے لئے تمہیں تزکیہ نفس اور اظہار نعمت کے درمیان واضح فرق معلوم ہونا چاہئے۔اگر چہ یہ دونوں صورت کے لحاظ
سے مشابہ ہیں۔پس جب تم کمال کو اپنے نفس کی طرف منسوب
کرو اور تم سمجھو کہ گویا تم بھی کوئی حیثیت رکھتے ہو اور تم
اپنے اس خالق کو بھول جاؤ جس نے تم پر احسان کیا تو تمہارا یہ فعل تزکیہ نفس قرار پائے گا۔لیکن اگر تم اپنے کمال کو
اپنے رب کی طرف منسوب کرو اور تم یہ سمجھو کہ ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے اور اپنے کمال کو دیکھتے وقت تم اپنے
نفس کو نہ دیکھو بلکہ تم ہر طرف اللہ تعالیٰ کی قوت، اس کی طاقت، اس کا احسان اور اس کا فضل دیکھو اور اپنے آپ کو
غستال کے ہاتھ میں محض ایک مُردہ کی طرح پاؤ اور اپنے نفس کی طرف کوئی کمال منسوب
نہ کرو تو یہ اظہار نعمت ہے“۔( ترجمه عربی عبارت از حمامة البشرکی۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 321-322
یہ اقتباس حضرت مسیح موعود کی عربی کی ایک کتاب ہے حمامتہ البشریٰ اس میں سے لیا گیا ہے، اس کا ترجمہ
ہے۔تو یہ ایک باریک فرق ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ظاہر فرمایا۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِهِ (الفاطر: 19) یعنی جو بھی پاک ہوتا ہے وہ اپنے نفس کے لئے پاک ہوتا ہے۔پھر ایک جگہ فرمایا سورۃ اعلیٰ میں جو ہم ہر جمع کو نماز میں پڑھتے ہیں کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى ( الاعلیٰ : 15) یعنی
جو پاک بنے گاوہ کامیاب ہو گیا۔پھر ایک جگہ فرمایا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس: 10) که یقینا وہ کامیاب ہو گیا جس نے اسے پاک کیا یعنی
اپنے نفس کو پاک کیا۔-
اب ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہاری کامیابی تمہارے تزکیہ نفس میں ہے۔ان آیات میں اور سورہ نجم
کی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اور جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت فرمائی ہے۔ان
آیات میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ایک باریک فرق
ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھو کہ تزکیہ نفس کا حکم تو ہے اس کے لئے کوشش کرو لیکن یہ کوشش کر کے تم دعوی نہیں کر سکتے کہ میں
پاک ہو گیا یا میرے عمل ایسے ہیں کہ جن کے کرنے کے بعد اب میں پاک ٹھہرایا جا سکتا ہوں۔

236
خطبہ جمعہ فرموده 22 مئی 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
سورۃ فاطر کی آیت جس کے ایک حصے کا میں نے ذکر کیا ہے کہ وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِه که جو بھی
پاکیزگی اختیار کرے تو وہ اپنے نفس کی خاطر پاکیزگی اختیار کرتا ہے۔یہ پوری مکمل آیت یوں ہے کہ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ
وِزْرَ أُخرى۔وَإِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لَا يُحْمَلُ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَاقُرُبَي إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ
رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ وَ اَقَامُوا الصَّلوةَ۔وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِهِ۔وَإِلَى اللهِ الْمَصِيرُ (الفاطر: 19) اور کوئی
بوجھ اٹھانے والی جان کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی اور اگر کوئی بوجھ سے لدی ہوئی اپنے بوجھ کی طرف بلائے گی
تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی نہ اٹھایا جائے گا۔خواہ وہ قریبی ہی کیوں نہ ہو۔یہ آخرت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔آگے جو مضمون اس آیت سے متعلقہ ہے وہ یہ ہے کہ تو صرف ان لوگوں کو ڈرا
سکتا ہے جو اپنے رب سے اس کے غیب میں ہونے کے باوجود ترساں رہتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور جو بھی
پاکیزگی اختیار کرے وہ اپنے نفس کی خاطر پاکیزگی اختیار کرتا ہے اور اللہ کی طرف ہی آخری ٹھکانہ ہے۔یہاں یہ واضح ہو گیا کہ نفس کی پاکیزگی صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ (الانبياء : 50 )
یعنی جو اپنے رب سے غیب میں ہونے کے باوجود ڈرتے ہیں۔پس جب یہ حالت ہوتی ہے تو ان کی نمازیں بھی اور
دوسری عبادتیں بھی اور دوسرے نیک اعمال بھی دل میں خدا تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اس کی رضا کے حصول کے
لئے ہوتے ہیں اور جب یہ حالت ہو، جب اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں ہو تو وہ انسان خود اپنے نفس کو پھر کبھی پاک نہیں
ٹھہراسکتا بلکہ ہر نیکی کو جو وہ بجالاتا ہے اور ہر اس موقع کو جو نیکی بجالانے کا اس کو میسر آتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل پر محمول
کرتا ہے۔پس جو اس حالت میں اپنے نفس کا جائزہ لیتے ہوئے اُسے پاک کرنے کی کوشش کرے اور پاک کرنے کی
کوشش کرتے ہوئے تقویٰ پر چلتا ہے وہی اللہ تعالیٰ کی نظر میں مُرشحی ہے اور فلاح پایا ہوا ہے۔اگر نیکیوں کو اپنی کسی
خوبی کی طرف منسوب کرے گا تو وہ تزکیہ نفس نہیں ہے۔پس ایک مومن ہر وقت اللہ تعالیٰ کا خوف لئے ہوئے ان
نیکیوں کی تلاش میں رہتا ہے تا کہ انہیں کر کے ، انہیں بجالا کر، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرے۔بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر تم ان گناہوں سے بچنے کی کوشش کرو گے تو خدا تعالیٰ خود تمہاری بدیاں دور کر دے گا اور تمہیں عزت والے مقام
میں داخل کرے گا۔جیسا کہ فرماتا ہے اِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ
مُدْخَلا كَرِيمًا ( النساء:32) اگر تم بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہارے سے تمہاری
بدیاں دُور کر دیں گے اور نہ صرف بدیاں دُور کر دیں گے بلکہ تمہیں عزت کے مقام میں داخل کریں گے۔میں پہلے بھی ایک دفعہ بتا چکا ہوں کہ قرآن کریم میں بڑے گناہ کے الفاظ تو آئے ہیں۔لیکن بڑے اور
چھوٹے گناہوں کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ہر وہ گناہ جس کو چھوڑ نا انسان پر بھاری ہو اس کے لئے بڑا گناہ ہے۔اس
لئے اللہ تعالیٰ نے کچھ کی تو واضح طور پر نشاندہی کر دی کہ یہ گناہ ہیں۔لیکن اس کے علاوہ بھی ہر گناہ جس کو انسان معمولی
سمجھتا ہو اگر اس کو چھوڑ نا انسان پر بھاری ہے تو وہ بڑے گناہ کے زمرے میں شمار ہو گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا

237
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ہے کہ غیب میں اللہ کا خوف رکھتے ہوئے اپنے نفس کو پاک کرنے کی کوشش کرو۔پس جب اللہ تعالیٰ کا خوف ہوگا تو
پھر ہی گناہوں سے نفرت بھی پیدا ہوگی اور تب ہی خدا تعالیٰ کی نظر میں انسان پاک ٹھہرتا ہے پھر جب ایسی حالت پیدا
ہوتی ہے ( اور یہ بھی خدا تعالیٰ کے علم میں ہے ) اور جب اللہ تعالیٰ کی نظر میں انسان پاک ٹھہرتا ہے تو اصل عزت کا
مقام جو ہے، وہی ہے جس میں خدا تعالیٰ انسان کو پاک ٹھہرا کر داخل کرتا ہے نہ کہ وہ عزت اصل عزت ہے جہاں
انسان خود اپنی خود پسندی اور بڑائی کے اظہار کر کے اپنی نیکیاں جتاتے ہوئے اپنے آپ کو پاک ٹھہرائے۔ایک جگہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا کہ مومن کی یہ نشانی ہے کہ وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبْئِرَ الْإِثْمِ
وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمُ يَغْفِرُونَ (الشوری: 38) اور جو بڑے گنا ہوں اور بے حیائی کی باتوں سے
اجتناب کرتے ہیں اور جب وہ غضبناک ہوں تو بخشش سے کام لیتے ہیں۔اب یہاں پھر تمام گناہوں اور اخلاقی کمزوریوں کا ذکر کیا ہے اور ان سے بچنے کی تلقین کی ہے۔لیکن ان
گنا ہوں اور بے حیائیوں اور اخلاقی برائیوں کو غصے کے ساتھ ملا کر بیان کیا گیا ہے۔پس غصے کو جو لوگ معمولی خیال
کرتے ہیں ان کے لئے بھی نصیحت ہے کہ یہ بڑھتے بڑھتے بڑے گناہوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔یا یوں بھی کہہ
سکتے ہیں کہ غصہ کوئی معمولی گناہ نہیں ہے۔اس کو اگر کنٹرول نہیں کیا جاتا اور اس کا اگر نا جائز استعمال ہو رہا ہے تو یہ
بڑے گناہوں کے زمرے میں ہے۔بعض دفعہ غصہ آتا ہے لیکن انسان پھر مغلوب الغضب ہو کے کام نہیں کرتا بلکہ
اس کا استعمال جائز طریقے سے ہوتا ہے تا کہ ایک دوسرے کی اصلاح ہو سکے۔اگر انسان مغلوب الغضب ہو جائے تو
پھر نفس کی پاکیزگی بھی دُور ہو جاتی ہے۔اس لئے یہ نہ سمجھو کہ میں کیونکہ دوسری نیکیاں بجالا رہا ہوں اس لئے جو غصہ
کا گناہ ہے اس کو میری دوسری نیکیاں ختم کر دیں گی۔اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی فرما دیا کہ یہ زعم اپنے دل سے نکال دو۔اگر حقیقی تزکیہ چاہتے ہو تو اپنی اخلاقی حالتیں بھی درست کرو۔آئے دن یہ شکایات بھی آتی رہتی ہیں کہ غصہ کی حالت میں گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، میاں بیوی کی
لڑائیاں ہو رہی ہیں۔کبھی بیوی کو کنٹرول نہیں کبھی میاں کو کنٹرول نہیں۔معاشرے میں لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ذرا ذرا
سی بات پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔کھیل کے میدانوں میں لڑائیاں ہو جاتی ہیں یا اگر لڑائیاں نہیں بھی ہوتیں تو ایک
دوسرے کے خلاف بعض باتوں پہ غصہ دل میں پل رہا ہوتا ہے اور پھر اس سے کینے پیدا ہور ہے ہوتے ہیں اور ایک
دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ بھی ایک بہت بڑا گناہ ہے اور تمہارے نفس کو
پاک کرنے کے راستے میں روک ہے اور جب یہ روک راستے میں کھڑی ہو جائے تو پھر کامیابی کی منزلیں بھی طے نہیں
ہوتیں اور پھر ایسا انسان اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت کا مقام بھی نہیں پاتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو واضح فرما دیا ہے کہ
میں گناہوں اور فحشاء سے بچنے والوں کو عزت دوں گا۔پس یہ وہ مقصد ہے جس کے لئے ایک مومن کو کوشش کرنی
چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کی وسیع تر بخشش سے حصہ لیتے ہوئے اس کی رضا کی جنتوں میں ہم داخل ہوسکیں۔

خطبات مسرور جلد هفتم
238
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
دنیا
یا درکھو کہ اصل صفائی وہی ہے جو فرمایا ہے قَدْ اَ فَلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس: 10) ہر شخص اپنا فرض سمجھ لے کہ
وہ اپنی حالت میں تبدیلی کرئے“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 182 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اور حالت میں تبدیلی کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کی ضرورت ہے اور اس کا فضل حاصل کرنے کے لئے
مستقل اس کے آگے جھکے رہنے کی ضرورت ہے۔اس سے مدد مانگنے کی ضرورت ہے۔اس کا رحم مانگنے کی ضرورت
ہے۔اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ میرا رحم ہر چیز پر حاوی ہے اور وسیع تر ہے اور پھر فرمایا میری بخشش بھی بہت وسیع ہے۔پس نیک اعمال بجالانے کی کوشش کے ساتھ جب ہم اللہ تعالیٰ کے رحم کو جذب کرنے کی کوشش کریں گے ، اس سے
اس کی وسیع تر بخشش کے طالب ہوں گے، تو تبھی ہم کامیاب ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تزکیہ نفس کے حصول کے طریقہ اور جن سے حقیقی تقویٰ حاصل ہوتا ہے
ان راستوں کی طرف راہنمائی کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔لمبا اقتباس ہے لیکن ہر ایک کے لئے سننا بہت ضروری
ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
اب ایک اور مشکل ہے کہ انسان موٹی موٹی بدیوں کو تو آسانی سے چھوڑ بھی دیتا ہے لیکن بعض بدیاں ایسی
باریک اور مخفی ہوتی ہیں کہ اول تو انسان مشکل سے انہیں معلوم کرتا ہے اور پھر ان کا چھوڑ نا اسے بہت ہی مشکل ہوتا
ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ محرقہ بھی گو سخت تپ ہے ( یعنی ٹائیفائیڈ ) مگر اس کا علاج کھلا کھلا ہوسکتا ہے۔لیکن
تپ دق (ٹی بی) جو اندر ہی کھا رہا ہے اس کا علاج بہت مشکل ہے۔اسی طرح پر یہ باریک اور مخفی بدیاں ہوتی ہیں جو
انسان کو فضائل کے حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔یہ اخلاقی بدیاں ہوتی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ میل ملاپ اور
معاملات میں پیش آتی ہیں اور ذرا ذراسی بات اور اختلاف رائے پر دلوں میں بغض ، کینہ، حسد، ریا، تکبر پیدا ہو جاتا
ہے اور اپنے بھائی کو حقیر سمجھنے لگتا ہے۔چند روز اگر نماز سنوار کر پڑھی ہے اور لوگوں نے تعریف کی تو ریا اور نمود پیدا ہو
گیا اور وہ اصل غرض جو اخلاص تھی جاتی رہی اور اگر خدا تعالیٰ نے دولت دی ہے یا علم دیا ہے یا کوئی خاندانی وجاہت
حاصل ہے تو اس کی وجہ سے اپنے دوسرے بھائی کو جس کو یہ باتیں نہیں ملی ہیں حقیر اور ذلیل سمجھتا ہے۔اور اپنے بھائی
کی عیب چینی کے لئے حریص ہوتا ہے اور تکبر مختلف رنگوں میں ہوتا ہے، کسی میں کسی رنگ میں اور کسی میں کسی طرح
سے۔علماء علم کے رنگ میں اسے ظاہر کرتے ہیں اور علمی طور پر نکتہ چینی کر کے اپنے بھائی کو گرانا چاہتے ہیں۔غرض کسی
نہ کسی طرح عیب چینی کر کے اپنے بھائی کو ذلیل کرنا اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔رات دن اس کے عیبوں کی تلاش
میں رہتے ہیں۔اس قسم کی باریک بدیاں ہوتی ہیں جن کا دُور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شریعت ان باتوں
کو جائز نہیں
رکھتی ہے۔ان بدیوں میں عوام ہی مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگ جو متعارف اور موٹی موٹی بدیاں نہیں کرتے ہیں اور

239
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2009
خواص سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اکثر مبتلا ہو جاتے ہیں۔ان سے خلاصی پانا اور مرنا ایک ہی بات ہے ( یعنی ان برائیوں
سے ) اور جب تک ان بدیوں سے نجات حاصل نہ کرے تزکیہ نفس کامل طور پر نہیں ہوتا اور انسان ان کمالات اور
انعامات کا وارث نہیں بنتا جو تز کیہ نفس کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں۔بعض لوگ اپنی جگہ سمجھ لیتے ہیں کہ
ان اخلاقی بدیوں سے ہم نے خلاصی پالی ہے۔لیکن جب بھی موقعہ آپڑتا ہے اور کسی سفیہ سے مقابلہ ہو جاوے تو انہیں
بڑا جوش آتا ہے اور پھر وہ گند اُن سے ظاہر ہوتا ہے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔اُس وقت پتہ لگتا ہے کہ ابھی کچھ
بھی حاصل نہیں کیا اور وہ تزکیہ نفس جو کامل کرتا ہے میسر نہیں۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تزکیہ جس کو اخلاقی
تزکیہ کہتے ہیں بہت ہی مشکل ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا۔اس فضل کے جذب کرنے کے
لئے بھی وہی تین پہلو ہیں۔اول مجاہدہ اور تدبیر۔دوم دعا ، سوم صحبت صادقین“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 210-211 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو اس زمانہ کے امام ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے ہماری اصلاح کے لئے صحیح
راستے پر چلانے کے لئے بھیجا۔اس زمانہ میں آپ کی کتب ہیں جو اصلاح کے لئے ایک بہت وسیع لٹریچر ہے اور یہ
پاک ہونے کا ذریعہ ہے۔اس کو پڑھنا چاہئے کیونکہ یہ قرآن کریم کی تشریح ہے ، وضاحتیں ہیں۔اب چند دن ہوئے
مجھے جرمنی سے ایک خاتون نے لکھا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں وہ ان کی تلاش میں تھیں اور انہوں
نے بڑی محنت سے جمع کئے ہیں۔لیکن جو بات انہوں نے لکھی ہے وہ یہ ہے کہ ان احکامات کو تلاش کرنے کے بعد
جب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں قرآن کریم کی تفسیر پڑھ رہی
ہوں اور جب کتب پڑھنے کے بعد قرآن کریم پڑھتی ہوں تو تب مجھے پتہ لگتا ہے کہ اصل احکامات کی اہمیت کیا ہے
اور ان کی گہرائی کیا ہے۔کیونکہ اس کے بغیر یہ مجھ نہیں آتے۔تو صحبت صادقین کے تعلق میں اس زمانہ میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جو ہمیں مہیا ہیں یہ بہت بڑی نعمت ہے، اس کو بھی جماعت کو بہت پڑھنا چاہئے۔پھر آپ نے فرمایا کہ:
در حقیقت یہ گند جو نفس کے جذبات کا ہے اور بداخلاقی، کبر، ریا وغیر ہ صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے اس پر موت
نہیں آتی جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو اور یہ مواد رویہ جل نہیں سکتے جب تک معرفت کی آگ ان کو نہ جلائے۔جس
میں یہ معرفت کی آگ پیدا ہو جاتی ہے وہ ان اخلاقی کمزوریوں سے پاک ہونے لگتا ہے اور بڑا ہو کر بھی اپنے آپ کو
چھوٹا سمجھتا ہے اور اپنی ہستی کو کچھ حقیقت نہیں پاتا۔وہ اس نور اور روشنی کو جو انوار معرفت سے اسے ملتی ہے اپنی کسی
قابلیت اور خوبی کا نتیجہ نہیں مانتا اور نہ اسے اپنے نفس کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ وہ اسے خدا تعالیٰ ہی کا فضل اور رحم
یقین کرتا ہے۔(آگے تفصیل میں فرمایا کہ سب سے زیادہ انبیاء میں یہ بات ہوتی ہے اور اس کے بعد ہر
ایک کی اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق فرمایا کہ ایسے لوگ ہیں جو دودن نماز پڑھ کر تکبر کرنے
)۔

240
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 22 مئی 2009
لگتے ہیں اور ایسا ہی روزہ اور حج سے بجائے تزکیہ کے ان میں تکبر اور نمود پیدا ہوتی ہے“۔فرمایا 'یا درکھو تکبر شیطان
سے آیا ہے اور شیطان بنا دیتا ہے جب تک انسان اس سے دُور نہ ہو۔یہ قبول حق اور فیضان الوہیت کی راہ میں روک
ہو جاتا ہے کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہئے۔نہ علم کے لحاظ سے نہ دولت کے لحاظ سے نہ وجاہت کے لحاظ سے نہ
ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے کیونکہ زیادہ تر انہی باتوں سے یہ تکبر پیدا ہوتا ہے اور جب تک انسان ان
گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ کرے گا اُس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہوسکتا اور وہ
معرفت جو جذبات کے مواد ر ڈ یہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا نہیں ہوتی کیونکہ یہ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالیٰ پسند
نہیں کرتا۔شیطان نے بھی تکبر کیا تھا اور آدم سے اپنے آپ
کو بہتر سمجھا اور کہ دیا اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ
وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ (الاعراف: 13) اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کے حضور سے مردود ہو گیا اور آدم لغزش پر
چونکہ اسے معرفت دی گئی تھی ) اپنی کمزوری کا اعتراف کرنے لگا اور خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا۔وہ جانتے تھے
کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔اس لئے دعا کی رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا
لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف:24)‘‘۔ناروخ
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 211-212 جدید ایڈیشن)
پس حقیقی تزکیہ نفس کے حصول کا یہ نکتہ ہے اور اس سے حقیقی مومن اور شیطان کے پیچھے چلنے والوں میں فرق
ظاہر ہوتا ہے کہ شیطان نے تکبر کرتے ہوئے ان خیر کا نعرہ لگایا ، اپنی بڑائی کی بات کی لیکن آدم نے اس معرفت کی
وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا فرمائی تھی اس نکتہ کو سمجھا اور نہایت عاجزی سے یہ دعا کی کہ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا
وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرُلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف : 24) اے ہمارے رب ! ہم نے اپنی جانوں پر
ظلم کیا اگر تو ہمیں نہ بخشے گا اور رحم نہ فرمائے گا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔پس یہ دعا ہے جو آج بھی اللہ تعالیٰ کی وسیع مغفرت کو جذب کرنے والی ہے۔برائیوں سے بچانے والی اور
غلطیوں اور کوتاہیوں سے پردہ پوشی کرنے والی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ اپنے نفسوں کا محاسبہ کرتے رہیں۔ہر نیک عمل کو خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب کرنے والے ہوں۔تمام قسم کی برائیوں سے اپنے آپ کو پاک کرنے والے ہوں اور اس کے لئے مسلسل
کوشش کرتے رہنے والے ہوں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی وسیع تر بخشش کے طالب رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا
فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 24، مورخہ 12 جون تا 18 جون 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8

آج 10 میں سے 10 باقی