صفت الواسع۔ احکامات کے حوالے سے دوسرے مذاہب کے مقابل پر اسلام کی خوبی
خطبات مسرور جلد ہفتم
241
(22)
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
فرمودہ مورخہ 29 رمئی 2009ء بمطابق 29 ہجرت 1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا
أَوْ أَخْطَانَا۔رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ
لَنَا بِهِ۔وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (البقره: 287)
جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ ہے کہ اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ
نہیں ڈالتا۔اُس کے لئے ہے جو اُس نے کمایا اور اس کا وبال بھی اُسی پر ہے جو اُس نے بدی کا اکتساب کیا۔اے
ہمارے رب ! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے اور اے ہمارے رب ہم پر ایسا بوجھ نہ
ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ان کے گناہوں کے نتیجہ میں ان پر ڈالا اور اے ہمارے رب ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال
جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔تو ہی ہمارا والی ہے۔پس ہمیں
کا فرقوم کے مقابلے پر نصرت عطا فرما۔اس آیت کے شروع میں ہی خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا که الله تعالى
کسی جان پر اس کی صلاحیتوں اور اس کی استعدادوں سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔پس وسعت کا لفظ جب انسان کے
لئے بولا جاتا ہے تو اس کی محدود صلاحیتوں اور استعدادوں کو سامنے رکھتے ہوئے بولا جاتا ہے۔جیسا کہ لَا يُكَلِّفُ
اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا سے ظاہر ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کے لئے جیسا کہ میں گزشتہ خطبوں میں بتا چکا ہوں واسع کا لفظ
استعمال ہوتا ہے یہ خدا کی صفت اور نام ہے۔جس کا مطلب ہے کہ صلاحیتوں کی اور استعدادوں کی کوئی قید نہیں ہو
سکتی۔بلکہ اللہ تعالیٰ جہاں جامع الصفات ہے اور تمام طاقتوں اور قدرتوں کا مالک ہے وہاں اس کی طاقتوں اور
قدرتوں اور علم کی اتنی وسعت ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں۔اس لئے اُن کے احاطہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تو بہر حال اس آیت کے حوالے سے میں چند باتیں کہوں گا۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تحریرات کی روشنی میں ہیں کہ انسان
کو مختلف حالات میں اس کی وسعت کے لحاظ سے، اس کی طاقتوں اور استعدادوں
کے لحاظ سے مکلف بنایا گیا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کوئی ایسا حکم نہیں دیتا جس کو انسان بجالا نہ سکے یا اُس کی طاقت اور
242
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
قدرت سے بالا ہو۔پس یہ انسان کی ذمہ داری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرے اور جب یہ
کوشش ہو گی تبھی ایک مومن اللہ تعالیٰ کے اُن انعامات کو پانے والا ٹھہر سکتا ہے جس کا خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔پس یہ اسلام کی خوبی ہے کہ وہ احکامات جو انسان کی طاقت کے اور استعدادوں کے مطابق ہیں دے کر ہر ایک کو
اپنے اعمال کے مطابق جزا سزا کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔اور خلاف عقل یہ نظریہ پیش نہیں کرتا کہ ایک معصوم نبی کو عنتی موت مار
کر قیامت تک آنے والوں کے لئے جو لوگ غلطیاں کرتے رہیں، گناہ کرتے رہیں، خدا تعالیٰ کی عبادت سے غافل
رہیں ، تب بھی کوئی فکر کی بات نہیں ہے کیونکہ ایک معصوم نبی اور اللہ تعالیٰ کا فرستادہ اُن کے ان گناہوں کے لئے لعنتی
موت قبول کر چکا ہے۔لیکن قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا کیا فطرت کے مطابق اور حکیمانہ ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام
ہر ایک کی کمزوریوں اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے مطابق ہیں اور پھر یہ کہ انسان کا نیک اعمال بجالانا اور ان کو
بجالانے کے لئے کوشش کرنا اسے تمام گناہوں سے کلیۂ پاک نہیں کر دیتا کیونکہ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ انسان کی
رگوں میں شیطان خون کی طرح دوڑ رہا ہے۔( بخاری کتاب الاعتکاف باب زيارة المرأة زوجهافی اعتکافه حدیث :8 203)
اس لئے کئی ایسے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں کہ انسان بعض غلطیاں اور گناہ غیر ارادی طور پر کر لے تو اُس کا کام
ہے کہ استغفار کرتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش کرے اور نیکیوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کرے۔اُن اعمال کو بجا
لانے کی کوشش کرے جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے۔اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کے لئے ایک
جد و جہد کرے تو خدا تعالیٰ جو وسیع تر رحمت والا ہے اور وسیع تر بخشش والا ہے اپنے بندے کی طرف بخشش اور رحم کی نظر
سے متوجہ ہوتا ہے۔پس یہ خوبصورت تعلیم ہے جو قرآن کریم نے ہمیں دی ہے۔جس کے لئے کسی کفارہ کی ضرورت
نہیں ہے جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے اس کا کیا
مطلب ہے لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کا اور یہ کس طرح اور کن کن باتوں پر حاوی ہوتا ہے۔وہ کون کون سی
حالتیں ہیں جہاں انسان اپنے اعمال کا مکلف نہیں اور کہاں وہ قابل مواخذہ ہوگا۔ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی وسعت علمی سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔گو یہاں یہ تو پتہ چلتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کسی کی وسعت علمی سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالتا لیکن ساتھ ہی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ( ط :115)
اب یہ دعا جو آنحضرت ﷺ کو سکھائی گئی جن کو ایسا علم دیا گیا تھا جو قیامت تک کے علوم پر حاوی ہے اور جو قرآن کریم
نازل ہور ہا تھا خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ کیا کیا علم و عرفان کے خزانے آپ پر نازل ہونے ہیں۔اُس وقت اللہ تعالیٰ
نے فرمایا قرآن کریم کے نازل ہونے کے بارہ میں جلدی سے کام نہ کرو، کام نہ لو بلکہ یہ دعا کئے جا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ علم
میں ترقی دیتا ہے تا کہ علم و عرفان کا جو سمندر اللہ تعالیٰ نے آپ کے سینے میں پیدا فرمایا تھا ، جو موجزن تھا اس میں
وسعت پیدا ہوتی چلی جائے۔اور جب قرآن کریم نازل ہو گیا تب بھی آپ ﷺ کی یہ دعا تھی کہ آپ کے ماننے
243
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
والوں کو اس دعا کی کس قد رضرورت ہے اور اپنے علم کو وسعت دینے کی کس قدر ضرورت ہے۔اس کے لئے آپ نے
اپنی امت کو نصیحت بھی کی ہے کہ علم حاصل کرو خواہ اس کے لئے تمہیں چین تک جانا پڑے۔“
( کنز العمال كتاب العلم من قسم الاقوال باب اول فی الترغیب فیہ جلد 5 جزء خامس صفحہ 60 حدیث نمبر 28693 ایڈیشن 2004 ء بیروت)
یعنی علم کے حصول کے لئے محنت کرو۔اور اپنے علم میں اضافہ کی طرف تا زندگی توجہ دیتے رہو۔بے شک اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ کسی نفس کو تکلیف میں نہیں ڈالتا وہ یعنی کسی شخص کو اُس وقت اس کا مکلف نہیں کرتا
اس کی جواب دہی نہیں کرتا جب تک کسی معاملہ میں اس کی وسعت اور صلاحیت اور استعداد نہ پیدا ہو جائے اس کی
لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا ہے کہ حقیقی مومن کو علم کے حصول کی بھی کوشش کرنی چاہئے اور یہ صلاحیتیں پیدا کرنی چاہئیں
اور حتی الوسع اپنے علم کو بڑھانے کے لئے دعا بھی کرنی چاہئے۔پس ایک تو وہ علم ہے جو کہ انبیاء کو خدا تعالیٰ دیتا ہے اور
سب سے بڑھ کر آنحضرت اللہ کوعطا فرمایا لیکن ساتھ ہی یہ دعا بھی سکھائی کہ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔اور دوسرے وہ علم
ہے جو روحانی اور دنیاوی دونوں طرح پر ہے۔جس کے لئے محنت کرنی چاہیئے اور ساتھ ہی دعا بھی کرنی چاہیئے ایک
مومن کو بھی۔اگر علم کے حصول کے لئے محنت کی ضرورت نہیں تھی تو پھر آنحضرت ﷺ کا یہ فرمانا بے معنی ہے کہ
حاصل کرو خواہ صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔اور اس کے لئے سفر کرنے پڑیں۔لیکن علم کے حصول کے لئے بھی صلاحیتیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتیں۔اس لئے دعا بھی
سکھائی کہ صرف اپنے پر بھروسہ نہ کرو بلکہ علم کے حصول کے لئے دعاؤں سے بھی خدا تعالیٰ کی مدد حاصل کرو اور پھر
جب یہ کوشش ہوگی ، ہر ایک اپنی اپنی استعدادوں اور وسائل کے لحاظ سے علم حاصل کرے گا تمہاری صلاحیتوں کو
خدا تعالیٰ نے ہر ایک کی مختلف رکھی ہیں۔بچپن کی تربیت، اٹھان اور معاشرے کا بھی انسان پر اثر ہوتا ہے۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اس کے بھی درجے مقرر فرمائے ہیں کہ ہر ایک اپنی اپنی استعداد کے لحاظ سے علم حاصل کرے اور اس
کے لئے کوشش کرے تو تب ہی تمہارے اندر وسعت پیدا ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس کے درجے مقرر فرما دیئے ہیں۔یہ
نہیں کہ کم ذہنی صلاحیتوں جو علم کی کمی کی وجہ سے یا قدرتی طور پر کسی میں ہیں یا ماحول کے اثر کی وجہ سے علم میں کمی ہے
اُسے بھی اسی طرح مکلف کرے جتنا اعلیٰ ذہنی اور علمی صلاحیتوں والے کو اور جسے دینی اور دنیاوی علم حاصل کر کے
حاصل کرنے کے تمام تر مواقع میسر آئے ہوں۔یہ تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی وسعت علمی کی وجہ سے تمام حالات کو
جانتا ہے۔اس لئے جب وہ مکلف کرتا ہے کسی کو تو وہ ان سب باتوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے جوکسی بھی انسان کے بارہ
میں اس کے علم میں ہیں۔اگر انسان اپنی صلاحیتوں کو جو خداداد ہیں اُس علم کے حصول کے لئے استعمال میں نہیں لاتا
جس کے حاصل کرنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا تھا تو ایسا شخص پھر جوابدہ ہے یہاں لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا کا مطلب یہی
ہے کہ اپنے نفس کو تم نے اس طرح استعمال نہیں کیا جو اس کا حق بنتا تھا اور ایک مسلمان کہلانے والے کے لئے سب
سے بڑھ کر دینی علم میں ترقی ہے جو اس کو کوشش کرنی چاہئے۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
244
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ طالب حق کو ایک مقام پر پہنچ کر ہر گز نہیں ٹھہرنا چاہئے۔ور نہ شیطان لعین اور طرف لگادے گا اور جیسے بند پانی میں عفونیت پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح اگر مومن اپنی ترقیات کے
لئے سعی نہ کرے تو وہ گر جاتا ہے۔پس سعادت مند کا فرض ہے وہ طلب دین میں لگا ر ہے۔ہمارے نبی کریم کے
سے بڑھ کر کوئی انسان کامل دنیا میں نہیں گزرا۔لیکن آپ کو بھی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا کی تعلیم ہوئی تھی۔پھر اور
کون ہے جو اپنی معرفت اور علم پر کامل بھروسہ کر کے ٹھہر جاوے اور آئندہ ترقی کی ضرورت نہ سمجھے۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحه 141-142 مطبوعہ ربوہ )
پس یہاں لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا سے مطلب ہے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ علم کے حصول
کی کوشش کرو۔اگر تم یہ کوشش کرتے رہو گے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرتے رہو گے کیونکہ وسعت علمی کی وجہ سے یعنی
اُس علم کی وجہ سے جو خدا تعالیٰ کی پہچان کی طرف مائل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات کا ادراک بڑھتا ہے۔اور اس
ادراک کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنے والا بنتا ہے ایک انسان جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اِنَّمَا
يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر: 29) کہ یقیناً حقیقت یہی ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء اس
سے ڈرتے ہیں۔پس علم میں اضافہ دل میں خشیت پیدا کرتا ہے۔یہاں اُن
علماء کا ذکر نہیں ہورہا جو نام نہاد اور سطحی
علماء ہیں۔سطحی علم حاصل کر کے اپنے علم سے دوسروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ وہ لوگ جو جوں جوں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے علم میں اضافہ ہوتا دیکھتے ہیں توں توں وسعت علمی اور خدا کی ذات کا ادراک انہیں ہوتا
جاتا ہے اور جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے تیرے دیدار کا کا حقیقی مفہوم انہیں سمجھ آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے نا کہ ع
و جس طرف دیکھیں وہی ہے تیرے دیدار کا
ره
سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد 2 صفحه (52)
یہ حقیقی مفہوم ہے جو ایک عالم کو مجھ آتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتا ہے اور تب پتہ چلتا ہے کہ علمی لحاظ سے
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کا حقیقی مطلب کیا ہے۔دوسری بات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس سے میں نے اخذ کی ، جو بیان فرمائی آپ
نے کہ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کہ کر اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر واضح فرما دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ وہی عقیدے
پیش کرتا ہے جن کا سمجھنا انسان کی حد استعداد میں داخل ہے۔تا کہ اس کے حکم تکلیف مالا يطاق میں داخل نہ ہوں۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحه 432)
یعنی طاقت سے بڑھ کر نہ ہوں۔اس آیت سے پہلی آیت میں خدا تعالیٰ نے مومنوں کے بارے میں یہ بھی فرمایا ،
245
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ایمان کی حالت کے بارے میں عقیدہ کے بارہ میں کہ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ (البقرة: 286) یعنی اللہ پر
ایمان رکھتے ہیں اس کے فرشتوں پر ایمان رکھتے ہیں، اس کی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اس کے رسولوں پر ایمان
رکھتے ہیں اور ایک دوسری جگہ فرمایا کہ یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔اس بارہ میں ایک حدیث بھی ہے جو حضرت عمرؓ سے مروی ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے حضور بیٹھے ہوئے تھے
کہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا جس کے کپڑے بہت سفید تھے اس نے آکے مختلف سوال کئے اور آنحضرت لیے
کے ساتھ آیا اور گھٹنے ملا کر بیٹھ گیا اور پھر سوال کئے اور عرض کیا کہ اے محمد ایمان کسے کہتے ہیں؟ آپ ﷺ نے
فرمایا ایمان یہ ہے کہ تو اللہ پر اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور یوم آخرت کو
مانے اور خیر اور شر کی تقدیر پر یقین رکھے۔( صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان الایمان والاسلام والاحسان۔۔۔حدیث نمبر 8)
اب یہ باتیں ایسی ہیں کہ جن کے ماننے میں کوئی تکلیف مالا يطاق نہیں۔اگر فطرت نیک ہو، اللہ تعالیٰ کی تلاش
ہو، تو کائنات کیا زمین پر ہی اللہ تعالیٰ کی پیدائش کے مختلف نظارے ہیں، اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین پیدا
کرتے ہیں۔اور پھر اس کارخانہ قدرت کو دیکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے رستے پر چلتے ہوئے ملا ئکتہ اللہ
پر انسان غور کرتا ہے۔تمام نظام کائنات کو دیکھتا ہے اور غور کرتا ہے تو فرشتوں کی حقیقت بھی اپنی اپنی استعداد ذہنی
اور علمی کے مطابق ہر انسان پر پھلتی چلی جاتی ہے۔پھر خدا کے انبیاء پر جو کتابیں اتریں ان پر مُبر جیسا کہ ہم سب جانتے
ہیں قرآن کریم نے ثبت کی۔اُن کی غلطیوں اور خامیوں اور تحریفوں کی نشاندہی کی۔ان کی بعض تعلیمات کی تصدیق
کی بعض کی تردید کی۔اور قرآن کریم کی تصدیق اور اس کی حفاظت کا اعلان کر کے اور آج تک یہ ثابت کر کے کہ اس
میں کوئی تحریف اور تبدیلی نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے اس پر ایمان میں پختگی پیدا کرنے کا اعلان فرمایا۔اور جو تعلیم اس
میں دی ، قرآن کریم میں ، اس کے متعلق یہ اعلان فرما دیا کہ اس میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر عمل انسانی استعداد
سے بالا ہو۔کیونکہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے لے کر آج تک کروڑ ہا مسلمانوں نے اپنی اپنی استعدادوں کے
مطابق اس پر عمل کر کے دکھایا۔پھر رسولوں پر ایمان ہے۔اگر یہ انکار کیا گیا رسولوں کا تو ان قوموں کی بد قسمتی تھی لیکن اُن کی تعلیم اور اُن کے
دعوے کبھی ایسے نہیں ہوئے جو کسی انسان کو تکلیف میں ڈالیں۔ہر نبی نے یہی کہا کہ میں تمہیں خدا سے ملانے اور
تمہارے فائدے کی تعلیم دینے کے لئے آیا ہوں۔اس طرح پر ، اور اس کے لئے میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔میرا
اجر خدا کے پاس ہے۔میرا مقصد تمہیں تکلیف پہنچانا نہیں بلکہ تمہاری بھلائی ہے اور اس لئے کہ تم یوم آخرت پر یقین
کرو اور جزا سزا کی تقدیر پر ایمان لاتے ہوئے خدا تعالیٰ کی جناب سے نیک اعمال کر کے جزا حاصل کرو۔اس کی رضا
246
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
کی جنتوں میں جاؤ اور نیک جزا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کس حد تک ہے؟ فرمایا کہ کسی بھی گناہ کا بدلہ اسی
قدر ہے جتنا گناہ ہے اور نیکی کا بدلہ دس گنا اور اس سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ فرماتا چلا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ جو تعلیم بھی
انبیاء کے ذریعہ سے دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے ان کی استعدادوں کے مطابق ہے۔اگر پہلی قوموں کی ذہنی
صلاحیتیں کم تھیں تو ان کے سامنے ان کی تعلیم بھی اس کے مطابق رکھی۔اسی حوالے سے جو میں نے بتایا۔ایمان کا
جہاں ذکر ہوا، اسی مجلس میں فرشتہ نے ، جبریل آئے تھے ، ارکان اسلام کا بھی ذکر کیا کہ پوچھا کہ کیا ہے اسلام کیا
ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ کلمہ طیبہ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله - پھر نماز کے بارہ میں پوچھا آپ
نے فرمایا نماز ہے۔پھر روزہ ہے، پھر زکوۃ ہے، پھر حج ہے۔( صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان الایمان والا سلام والاحسان۔۔۔۔۔حدیث نمبر 8
یہ نماز جو عبادت ہے، روزہ جو عبادت ہے، اس کے لئے بھی کسی کو مکلف نہیں کیا۔بلکہ اگر کوئی بیمار ہے تو اس کو
بیٹھ کر یا لیٹ کر بھی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔اگر سفر میں ہے تو جمع کرنے اور قصر کرنے کی اجازت ہے۔اور روزہ
ہے اس طرح ہی۔سفر میں نہ رکھنے کی اجازت ہے ، نہ رکھو، فرض روزے نہیں ہیں۔بیماری میں نہ رکھنے کی اجازت
ہے۔زکوۃ ہے وہ صرف اُسی پر فرض ہے جو صاحب نصاب ہے۔حج ہے تو اُسی پر فرض ہے جو رستے کے وسائل بھی
رکھتا ہو اور امن بھی ہو صحت بھی ہو۔تو ساری چیزیں اللہ تعالیٰ نے جو فرمائیں وہ انسان کی طاقت کے اندر رہتے ہوئے
اس کا حکم ہے اس کے لئے اور جیسا کہ میں نے کہا ہر طبقہ نے ان باتوں پر عمل بھی کر کے دکھایا۔قطع نظر ان کے جو
مسلمان عمل نہیں کرتے کروڑہا مسلمان ایسے گزرے ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں عمل کر کے دکھا رہے ہیں۔تیسری بات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی اس حوالے سے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ آنحضرت ﷺ کا عمل اور نمونہ تمہارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى
رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : 22) یقینا تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کے رسول میں اُسوہ حسنہ ہے۔فرمایا کہ
ہمیں حکم ہے کہ تمام احکام میں ، اخلاق میں ، عبادات میں آنحضرت ﷺ کی پیروی کریں۔پس اگر ہماری فطرت کو
وہ قو تیں نہ دی جاتیں جو آنحضرت ﷺ کے تمام کمالات کو ظلمی طور پر حاصل کر سکتیں تو یہ حکم ہمیں ہرگز نہ ہوتا کہ اس
بزرگ نبی کی پیروی کرو کیونکہ خدا تعالیٰ فوق الطاقت کوئی تکلیف نہیں دیتا۔جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے لَا يُكَلِّفُ اللهُ
نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
66
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 156 )
پس یہاں یہ فرمایا کہ تم اس نبی کی پیروی کرو۔جس کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
لفظ سے کی کہ ظلمی طور پر۔یعنی وہ معیار جو تم حاصل نہیں کر سکتے لیکن اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق ان پر عمل کرنے
اور ان کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے کوشش کرو اور یہ ہر مومن پر فرض ہے۔کیونکہ یہ صلاحیت ایک مومن
247
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
میں اللہ تعالیٰ نے رکھی ہے کہ ان نیکیوں کو بجالائے ، جن کا اُسوہ آنحضرت ﷺ نے قائم فرمایا ہے۔صرف یہ کہنا کہ
کیونکہ وہ معیار میں حاصل نہیں کر سکتا، اس لئے کوشش کی بھی ضرورت نہیں ہے یہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد
کردہ فرائض سے آزاد نہیں کر دیتی یہ بات ایک مومن کو اور امت میں میں نے جیسا کہ کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے
یہ نمونے قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور کر کے دکھایا ہے۔ایک عام مومن بھی اس اسوہ حسنہ کو رسول کریم ﷺ نے جو
قائم فرمایا اپنی استعدادوں کے مطابق قائم کر سکتا ہے بجالا سکتا ہے۔اس پر عمل کر سکتا ہے۔پھر چوتھی بات اس حوالہ سے یہ ہے کہ گو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو تمام انسانیت کے لئے مبعوث فرمایا
ہے اور وہ جو تعلیم لائے اسے قبول کرنے کا ہر ایک کو حکم ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس رسول ملے پر
ایمان لانا ہی نجات کا بھی باعث ہے۔لیکن اگر کسی پر اتمام حجت نہیں ہوا اور کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت۔بڑھ کر کسی بات کا مکلف نہیں بناتا اس لئے وہ شخص قابل مواخذہ نہیں ہوگا جس پرا تمام حجت نہیں ہوا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک۔۔۔اتمام
حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مؤاخذہ کے لائق ہو گا اور جس پر خدا کے نزدیک اتمام حجت نہیں ہوا وہ مکذب اور
منکر ہے۔تو گوشریعت نے ( جس کی بناء ظاہر پر ہے ) اس کا نام بھی کا فر ہی رکھا ہے اور ہم بھی اس کو باتباع شریعت
کافر کے نام سے ہی پکارتے ہیں مگر پھر بھی وہ خدا کے نزدیک بموجب آیت لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
قابل مواخذہ نہیں ہو گا۔ہاں ہم اس بات کے مجاز نہیں ہیں کہ ہم اس کی نسبت نجات کا حکم دیں۔اس کا معاملہ خدا کے
ساتھ ہے ہمیں اس میں دخل نہیں۔یہاں یہ بھی یادر ہے کہ ان الفاظ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ علم محض خدا تعالیٰ کو ہے کہ اس کے نزدیک با وجود دلائل عقلیہ اور نقلیہ اور عمدہ تعلیم اور آسمانی
نشانوں کے کس پر ابھی تک اتمام حجت نہیں ہوا۔ہمیں کسی کے باطن کا علم نہیں ہے اور چونکہ ہر ایک پہلو کے دلائل پیش
کرنے اور نشانوں کے دکھلانے سے خدا تعالیٰ کے ہر ایک رسول کا یہی ارادہ رہا ہے کہ وہ اپنی حجت لوگوں پر پوری
کرے اور اس بارے میں خدا بھی اس کا مؤید رہا ہے۔اس لئے جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مجھ پر حجت پوری نہیں ہوئی
وہ اپنے انکار کا ذمہ وار آپ ہے اور اس بات کا بار ثبوت اسی کی گردن پر ہے اور وہی اس بات کا جوابدہ ہوگا کہ باوجود
دلائل عن
عقلیہ اور نقلیہ ور عمدہ تعلیم اور آسمانی نشانوں اور ہر ایک قسم کی رہنمائی کے کیوں اس پر حجت پوری نہیں ہوئی۔“
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 186)
پس گو بغیر اتمام حجت کے خدا تعالیٰ نے کسی کو مکلف نہیں بنایا لیکن مخالفین اسلام اور احمدیت کو یہ بھی سوچنے کی
ضرورت ہے کہ کہیں ان کے نفس کے دھو کے انہیں یہ بات کہنے پر مجبور تو نہیں کر رہے؟ کہ ہمیں اتمام حجت
نہیں ہوئی۔دنیا میں ہر طرف فساد اور آفات وہ نشانات تو نہیں ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اتمام حجت کے طور پر
ہیں جبکہ زمانہ کے امام کا دعویٰ بھی موجود ہے۔
248
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
پھر پانچویں بات اس ضمن میں یہ ہے اس کی وضاحت کہ اللہ تعالیٰ خلاف عقل باتوں کو مانے پر کس کو مجبور نہیں
کرتا اور اس وجہ سے اسے مکلف نہیں ٹھہراتا کہ کیوں یہ باتیں نہیں مانیں۔قرآن کریم میں بے شمار جگہ حکیم کا لفظ آیا
ہے۔ہر بات جو ہے حکمت سے پُر ہے اس کی حکمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اس کا حکم دیتا ہے بجا
لانے کا۔جو بھی حکم اتارا ہے تمام تر حکمتوں کے بیان سے اتارا ہے۔بلکہ آنحضرت ﷺ کو جب مبعوث فرمایا اور جن
کاموں کو آپ کے لئے خاص کیا۔ان میں حکمت پھیلانا بھی ایک کام تھا۔بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جو آئندہ
آنے والے کے مقام کے بارہ میں دعا سکھائی گئی۔اُس میں بھی حکمت کو خاص طور پر پیش نظر رکھا گیا۔حکمت کیا ہے۔عدل و انصاف کو جاری کرنا ہے۔اس کا مطلب علم کو کامل کرنا ہے۔اس کا مطلب ہر بات کی دلیل پیش کرنا ہے یعنی
جب کوئی حکم دیا تو اس کے کرنے یا نہ کرنے کی وجوہات بتا ئیں اور یہی عقل کا تقاضا ہے۔مثلا شراب اور جوئے سے اگر روکا ہے تو روکنے کے حکم کے ساتھ فرمایا کہ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ
وَالْمَيْسِرِ۔قُلْ فِيْهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا (البقرة : 220 ) کہ وہ تجھے
سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں تو کہہ دے کہ ان کاموں میں بڑا گناہ ہے اور نقصان ہے اور اس میں لوگوں
کے لئے بعض منفعتیں بھی ہیں اور ان کا گناہ اور نقصان ان کے نفع سے بہت بڑا ہے۔اب شراب پینے سے اس لئے منع کیا گیا ہے کہ جہاں وہ انسان کو نشہ کی حالت میں لا کر عبادتوں سے روکتا ہے
وہاں معاشرے کے امن کو بھی خراب کرتا ہے۔اور پھر یہ بھی اب ثابت شدہ حقیقت ہے کہ شراب پینے والے کے
جب وہ شراب کا ایک جام چڑھاتا ہے تو دماغ کے ہزاروں خلیے متاثر ہوتے ہیں۔اس لئے شراب پینے سے اس
دلیل کے ساتھ منع کیا گیا ہے اور یہی حال جو اکھیلنے والوں کا ہے جو اکھیلنے والا اتنا زیادہ ایڈ کٹ (adict) ہو جاتا ہے کہ
عبادت سے محروم ہو جاتا ہے اور کسی چیز کی ہوش ہی نہیں رہتی۔ناجائز ذرائع سے پیسہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا
ہے۔وقت کا ضیاع کرتا ہے۔گھریلو ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتا ہے۔عقل کے استعمال کی بجائے شراب اور جوئے
کی برائیوں میں پڑے ہوئے لوگ جو ہیں جوش اور غصہ دکھانے والے زیادہ ہوتے ہیں۔لیکن الکوحل جو ہے اگر
بالکل معمولی مقدار میں انسانی فائدے کے لئے دوائیوں میں استعمال کیا جائے۔انسانی جان بچانے کے لئے
دوائیوں میں استعمال کیا جائے تو وہاں یہ کی بھی جاتی ہے۔ہو میو پیتھی دوائیوں میں بھی استعمال ہوتی ہے اور دوسری
دوائیوں میں بھی۔اتنی معمولی مقدار ہے کہ اس میں نشہ نہیں ہوتا۔لیکن خالص شراب جو ہے وہ پینے والے چاہیں
تھوڑی پئیں وہ اپنا نقصان کر رہے ہوتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ یہ عادت بڑھتی چلی جاتی ہے اور تھوڑی پینے کی
عادت جو ہے وہ زیادتی میں بدلتی چلی جاتی ہے۔اس لئے تھوڑی پینے کی ممانعت ہے۔اسی طرح اگر اسلام میں روزہ کا حکم ہے تو اس کی حکمت بھی بیان کی گئی ہے اگر انسان سوچے تو نماز یا روزہ کا جو
249
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
حکم ہے خدا تعالیٰ کے احکامات جو ہیں جو انسانی فائدے کے لئے ہیں اس کی صحت اور اس میں ڈسپلن پیدا کرنے کے
لئے ہیں علاوہ عبادت کے۔جن کے نہ کرنے کا حکم ہے وہ بھی فائدے کی چیزیں ہیں جن کے کرنے کا حکم ہے وہ بھی
بڑی حکمت لئے ہوئے ہیں اور انسان کی بقا کے لئے ضروری ہیں۔تو غرض اللہ تعالیٰ کے ہر حکم میں حکمت ہے اور بغیر
حکمت بیان کئے اللہ تعالیٰ کسی کو یہ نہیں کہتا کہ تم اس کام کو کر دیا نہ کرو۔چھٹی بات یہ کہ اللہ تعالیٰ نے قومی کی برداشت اور حوصلہ سے بڑھ کر کسی قسم کی شرعی تکلیف نہیں اٹھوائی کسی کو۔مثلاً فرمایا کہ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ۔فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ |
بَاغِ وَّلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( البقرة:174 ) کہ اُس نے تم پر صرف مردار ، خون ، سور کے
گوشت کو اور ان چیزوں کو جن کو اللہ کے سوا کسی اور سے نامزد کر دیا گیا ہو، حرام کیا ہے ، مگر جو شخص ان اشیاء کے استعمال
پر مجبور ہو جائے اور نہ تو وہ بغاوت کرنے والا ہو اور نہ حدود سے آگے نکلنے والا ہو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔اللہ یقینا بڑا
بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اب یہ حکم ہے جو عقل کے مطابق ہے، حکمت لئے ہوئے ہے اور انسانی قومی کی
برداشت کے لحاظ سے بھی انتہائی اعلیٰ درجہ کا ہے کہ اگر جان کا خطرہ ہے تو ان حرام چیزوں کا استعمال کر تو سکتے ہو مگر
صرف جسم کی بقا کے لئے صرف سانس کا رشتہ قائم رکھنے کے لئے۔لیکن کوشش کرو کہ حتی الوسع ان سے بچو اور جہاں
تک ہو سکے حرام اور حلال کے فرق کو قائم رکھو۔پھر ساتویں بات یہ یا در کھنے والی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام انسانی طاقت کے اندر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اس آیت سے صاف طور پر پایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام ایسے نہیں جن کی بجا آوری
کوئی کر ہی نہ سکے اور نہ شرائع و احکام خدا تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے نازل کیسے کہ اپنی بڑی فصاحت و بلاغت اور
ایجادی قانونی طاقت اور چیستان طرازی کا فخر انسان پر ظاہر کرے، یعنی بتائے کہ میرے میں سب طاقتیں ہیں اور
کوئی اس قسم کا معمہ پیش کرے جس کو کوئی حل نہ کر سکتا ہو اور پھر بڑے فخر سے کہے کہ دیکھو میری بات تم سمجھ نہیں سکے۔یہ نہیں ہے۔فرمایا کہ نہ شرائع و احکام خدا تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے نازل کیسے کہ اپنی بڑی فصاحت و بلاغت اور
ایجادی قانونی طاقت اور چیستان طرازی کا فخر انسان پر ظاہر کرے اور یوں پہلے ہی سے اپنی جگہ ٹھان رکھا تھا کہ کہاں
بیہودہ ضعیف انسان اور کہاں کا ان حکموں پر عملدرآمد ؟ تو اللہ تعالیٰ نے کسی مشکل میں ڈالنے کے لئے حکم نہیں دیئے
تھے۔دیکھے کہ کس طرح میں آزماؤں اپنے بندوں کو کہ یہ بیہودہ انسان اور کمزور انسان کس طرح میرے حکم پر عمل کر
سکتا ہے۔فرمایا کہ خدا تعالیٰ اس سے برتر و پاک ہے کہ ایسا الغوفعل کرے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحہ 39 مطبوعہ ربوہ )
پھر آٹھویں بات جو ہے اس تعلق میں یہ ہے کہ جو شرائط احکام کی بجا آوری کے لئے خدا تعالیٰ نے لگائی ہیں وہ
250
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ہر ایک کی ذہنی، جسمانی علمی، معاشی، روحانی وسعت کے لحاظ سے ہیں اور ہر ایک اپنے اپنے مرتبہ علمی اور عقلی اور
جسمانی اور معاشی اور روحانی کے لحاظ سے احکام بجالانے کا پابند اور قابل مواخذہ ہے۔لیکن جو فرائض اللہ تعالیٰ نے
مقرر کئے ہیں انہیں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق بجالانا بہر حال ہر مومن پر فرض ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ ایک دیہاتی شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام کے بارہ میں
پوچھا آپ نے فرمایا دن رات میں پانچ نمازیں پڑھنا۔اس پر اس نے پوچھا کہ اس کے علاوہ بھی کوئی نماز فرض ہے؟
آپ نے فرمایا نہیں، ہاں اگر نفل پڑھنا چاہو تو پڑھ سکتے ہو۔پھر آنحضور ﷺ نے فرمایا ایک ماہ رمضان کے روزے
رکھنا۔اس نے پوچھا اس کے علاوہ بھی روزے فرض ہیں آپ نے فرمایا نہیں۔ہاں نفلی روزے رکھنا چاہو تو رکھ سکتے ہو۔اسی طرح آنحضرت ﷺ نے زکوۃ کا بھی ذکر فرمایا اس نے اس پر پوچھا عرض کیا کہ اس کے علاوہ بھی مجھ پر
کوئی زکوۃ ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ہاں ثواب کی خاطر تم نفلی صدقہ دینا چاہو تو دے سکتے ہو۔اس پر وہ شخص یہ کہتے
ہوئے چلا گیا کہ خدا کی قسم نہ اس سے زیادہ کروں گا نہ کم۔تو آپ ﷺ نے فرمایا وہاں بیٹھے ہوئے لوگوں کو کہ اگر یہ بیچ
کہتا ہے تو اسے کامیاب وکامران سمجھو۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان الصلوات التی تھی احدار کان الاسلام حدیث نمبر (9)
تو جو جو استعدادیں ہیں ہر ایک کی اس کے مطابق وہ عمل کرتا ہے۔کچھ تو آپ نوافل کی تلقین بھی فرمایا کرتے تھے۔پھر نویں بات یہ کہ قرآن کریم کے تمام احکامات قابل عمل ہیں۔اس کا مختصر ذکر پہلے بھی آچکا ہے اور رنگ
میں۔کوئی بھی ایسا حکم نہیں جو انسان پر بوجھ ہو۔جیسا کہ آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر عمل کرنے کے ضمن میں میں نے
بتایا کہ ذکر ہوا ہے کہ حقیقی مومن اُن پر چلتا ہے اور چلنے کی کوشش کرتا ہے۔اور حضرت عائشہ نے جیسا کہ فرمایا کہ
آ نحضرت ﷺ کے اخلاق اور زندگی قرآن کریم کے احکامات کی عملی تصویر ہیں۔“
( مسند احمد بن حنبل مسند عائشہ جلد نمبر 8 صفحہ 305 حدیث نمبر 25816 عالم الكتب بیروت ایڈیشن 1998ء)
پس اپنی اپنی حیثیت اور استعدادوں کے مطابق ہر ایک کو ان پر عمل کرنے کا حکم ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا دعوی ہے
کہ کیونکہ وہ کسی مومن کو بھی بلا وجہ تکلیف میں نہیں ڈالتا۔اس لئے جو بھی احکامات ہیں ہر انسان کی عمل کرنے کی طاقت
کے اندر ہیں۔پھر دسویں بات یہ کہ اللہ تعالیٰ چی خوا میں بھی ہر انسان کو اس لئے دکھاتا ہے تا کہ اُسے انبیاء کی وحی والہام کا کچھ
حد تک ادراک ہو سکے۔اگر کبھی سچی خواب ہی نہ آئی ہوتو وہ انبیاء کے دعوے کو بھی محض جھوٹ سمجھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” جو نبی آتا ہے اس کی نبوت اور وحی والہام کے سمجھنے کے
لئے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی فطرت میں ایک ودیعت رکھی ہوئی ہے اور وہ ودیعت خواب ہے۔اگر کسی کو کوئی خواب سچی
خطبات مسرور جلد ہفتم
251
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
کبھی نہ آئی ہو تو وہ کیونکر مان سکتا ہے کہ الہام اور وحی بھی کوئی چیز ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ لَا يُكَلِّفُ
اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اِس لئے یہ مادہ اُس نے سب میں رکھ دیا ہے۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 280-281 مطبوعہ ربوہ )
چوروں ، ڈاکوؤں، زانیوں کو بھی سچی خوا ہیں آتی ہیں۔گیارہویں بات یہ کہ بچپن کا زمانہ اور جوانی میں قدم رکھنے سے پہلے کا زمانہ بے خبری کا زمانہ ہے۔اسی طرح
جو کم عقل ہیں یا ذہنی معذور ہیں وہ بھی۔ان کا احکامات پر عمل نہ کرنا یا اس طرح پابندی نہ کرنا قابل مواخذہ نہیں ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ابتدائی زمانہ تو بے خبری اور غفلت کا زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ
اس کا مواخذہ نہ کرے گا جیسا کہ خود اس نے فرما یا لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔66
( ملفوظات جلد چہارم صفحه 199 مطبوعہ ربوہ )
بارہویں بات یہ کہ اگر جوانی اور پوری ہوشیاری اور عقل اور تمام قویٰ کی صحت کی حالت میں اللہ تعالیٰ کے
احکامات پر عمل نہ ہو۔تو پھر یہ بات قابل مواخذہ ٹھہرے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ ایک ہی زمانہ ہے۔یعنی شباب کا زمانہ
جوانی کا زمانہ ”جب انسان کوئی کام کر سکتا ہے کیونکہ اس وقت قویٰ میں نشو ونما ہوتا ہے اور طاقتیں آتی ہیں لیکن یہی
زمانہ ہے جبکہ نفس امارہ ساتھ ہوتا ہے اور وہ اس پر مختلف رنگوں میں حملے کرتا ہے اور اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے۔یہی
زمانہ ہے جومؤاخذہ کا زمانہ ہے اور خاتمہ بالخیر کے لئے کچھ کرنے کے دن بھی یہی ہیں۔لیکن ایسی آفتوں میں گھرا ہوا
ہے کہ اگر بڑی سعی نہ کی جاوے تو یہی زمانہ ہے جو جہنم میں لے جائے گا اور شقی بنادے گا۔ہاں اگر عمدگی اور ہوشیاری
اور پوری احتیاط کے ساتھ اس زمانہ کو بسر کیا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امید ہے
کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 199 مطبوعہ ربوہ )
پس با وجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔جو احکام دئے ہیں اور جن
کے نہ کرنے کا حکم دیا ہے اگر ایک انسان ان کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتا با وجود اس کے کہ اللہ
تعالیٰ نے اپنی وسیع تر رحمت اور بخش کی خوشخبری دی ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھاتا اور خود انسان اپنی وسعتوں اور
طاقتوں کا فیصلہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حکم سے روگردانی کرتا ہے۔تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے جہنم میں لے جانے کا باعث بنتی ہے یہ بات اللہ تعالیٰ نے خود بھی لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
کہنے کے بعد آگے فرمایا ہے کہ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ کہ اس نے جواچھا کام کیا وہ بھی اس کے لئے
نفع مند ہے اور جو اس نے بُرا کام کیا وہ بھی اس پر وبال ہو کر پڑے گا۔نیکی کے لئے کسب کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔جو
252
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 مئی 2009
آسانی سے ہو سکتا ہے اگر ارادہ ہو۔کیونکہ نیکی فطرت کے مطابق ہے لیکن بعض اوقات انسان اپنی بدقسمتی سے فطرت
کے مطابق عمل کرنے کی بجائے اکتساب کا راستہ اختیار کرتا ہے جو غیر فطری بات ہے۔اخلاقی قوتوں کے صحیح مواقع پر
استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس راستے پر انسان چلتا ہے اور سمجھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اور یہ سمجھتا ہے کہ یہ آسان
راستہ ہے۔لیکن جب گناہوں اور برائیوں میں دھنستا چلا جاتا ہے۔پھر احساس ہوتا ہے کہ ایک تکلیف دہ راستے کی
طرف چل پڑا ہوں میں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اکتساب کا ایک یہ نکتہ بھی بیان فرمایا ہے کہ بدیوں میں سے صرف
اُس بدی کی سزا ملے گی جس میں اکتساب کا رنگ پایا جائے گا یعنی قصداً اور ارادہ اس کا ارتکاب کیا جائے گا۔“
( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 657 مطبوعه ربوہ )
اس کو چھوڑے نہ بلکہ جان بوجھ کر اس کو کرتا چلا جائے۔پس اللہ تعالیٰ تو نہ کسی جان کو تکلیف میں اس کی طاقت
سے بڑھ کر ڈالتا ہے اور نہ کوئی ایسے احکامات دیتا ہے جو اس کو تکلیف میں ڈالنے والے ہوں بلکہ عفو اور درگز راور بخشش
سے کام لیتا ہے۔لیکن اگر کسی بدی کے ارتکاب پر انسان کو جرات پیدا ہو اور وہ کرتا ہی چلا جائے تو اس کی سزا ہے پھر
اس لئے ہمارے پیارے اور مہربان خدا نے اس آیت کے اگلے حصے میں ہمیں یہ دعا بھی سکھا دی کہ نیک کاموں کی
طرف توجہ رہے جو ہر حال میں فطرت کے مطابق ہیں اور ان پر عمل کرنا انسان کی پہنچ کے اندر بھی ہے۔جیسا کہ فرمایا
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأَنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَالَا طَاقَةَ لَنَابِهِ۔وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى
الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ کہ اے ہمارے رب اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں تو ہمیں سزا نہ دینا۔اے ہمارے رب !
اور تو ہم پر اس طرح ذمہ داری نہ ڈالنا جس طرح تو نے ان لوگوں جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں ڈالی اور اے ہمارے
رب ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کے اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں۔ہم سے درگزر کر ہمیں بخش دے اور ہم پر تو ہمارا
آتا ہے اور کافروں کے خلاف ہماری مددکر۔پس تزکیہ نفس کے لئے یہ دعائیں انتہائی ضروری ہیں۔کیونکہ جب تزکیہ نفس ہوگا تو لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا
وُسْعَهَا کا صحیح ادراک بھی ہوگا۔انتہائی عاجزی سے انسان یہ دعا کرتا ہے کہ اے ہمارے خدا ان نیک باتوں کے نہ
کرنے کی وجہ سے ہمیں نہ پکڑ جن کو ہم بھول گئے۔ان لوگوں کا ہمیں انجام نہ دینا جن پر تیری گرفت ہوئی تھی۔اب یہ
ان کا انجام نہ دینا اس لئے نہیں تھا کہ ہم بغاوت کرنے والے یا حد سے بڑھنے والے تھے یا تیرے حکموں کی پرواہ نہ
کرنے والے تھے۔بلکہ بوجہ نسیان یا بھول چوک جو انسانی فطرت کا حصہ ہے ہم اسے نہ کر سکے۔اس لئے ہمارے
سے اگر کوئی بھول چوک ہوئی ہے تو ہمیں کہیں ان لوگوں میں شمار نہ کر لینا جو عادتاً یہ کرنے والے لوگ تھے۔اور پھر
253
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 29 مئی 2009
انتہائی عاجزی سے ایک مومن یہ دعا بھی کرتا ہے کہ اے خدا ہم سے اُن باتوں کا مواخذہ نہ کر جو ہم نے عمداً اور جان
بوجھ کر نہیں کئے۔بلکہ سمجھ کی غلطی سے ہم سے وہ عمل سرزد ہو گئے اور ہم سے جو عہد لئے ہیں جو بوجھ ہم پر ڈالے ہیں
ان کا حال بھی پہلی قوموں جیسا نہ ہو بلکہ ہمیں ہمارے عہدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ورنہ ہم بھی ان لوگوں
کے زمروں میں شامل ہو سکتے ہیں جو قابل مواخذہ ٹھہرے تھے۔اور پھر باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
میں کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا لیکن ایک حقیقی مومن اور اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والے کا یہ
کام ہے کہ اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کو اس کے اس قول کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعا کرے کہ کہیں
میری شامت اعمال مجھے طاقت سے بڑھ کر کسی ابتلا اور بوجھ میں نہ ڈال دے۔اس لئے مجھ سے ہمیشہ درگزر کا
سلوک فرما۔مجھے ہمیشہ اپنی بخشش کی چادر میں لپیٹ لے اور میں ہمیشہ تیرے رحم سے حصہ لیتا رہوں اور جس امام کو
قبول کرنے کی مجھے تو فیق عطا فرمائی ہے اس پر ہمیشہ قائم رہوں اور بڑھتا چلا جاؤں۔اور میری کمزوریاں میرے دشمن
کو کبھی یہ موقع نہ دیں کہ وہ میرے ایمان کو ضائع کر سکے، یا میری وجہ سے میرے دین یا جماعت کو نقصان پہنچ سکے۔بعض دفعہ ایک فرد کی غلطی جماعت کو ابتلا میں ڈال سکتی ہے اس لئے ہم" کہہ کر تمام مومنوں کو من حیث الجماعت ایک
دوسرے کے لئے دعا کی طرف توجہ دلائی ہے تا کہ دعاؤں کا مجموعی اثر ہو اور ہر فرد کو بھی اپنے آپ کو پاک کرنے اور
ذمہ داری کو سمجھنے کی طرف توجہ پیدا ہو اور جماعت بھی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوتے ہوئے دشمن کے ہر شر سے محفوظ
رہنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں تمام احکامات پر ہماری تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کو بجا
لانے کا حکم یقینا اللہ تعالیٰ نے ہماری صلاحیتوں اور استعدادوں کو دیکھتے ہوئے دیا ہے اور نہ صرف ہم ایک جگہ کھڑے
رہنے والے ہوں بلکہ ہر قسم کی وسعتوں میں خدا تعالیٰ اضافہ فرماتا چلا جائے اور من حیث الجماعت بھی ہم ترقی کی
شاہراہوں پر تیزی سے منزلیں بھی طے کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہماری دعا قبول فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 25 مورخہ 19 جون تا 25 جون 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)