صفت الواسع۔ آیت الکرسی کی تفسیر

خطبات مسرور جلد ہفتم
254
(23)
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
فرمودہ مورخہ 05 جون 2009ء بمطابق 05 راحسان 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت فرمائی:
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ۔لَهُ مَا فِى السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ
ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا
شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضَ وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة: 256)
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اللہ ، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ہمیشہ زندہ رہنے والا اور قائم بالذات ہے۔اسے
نہ تو اونگھ پکڑتی ہے اور نہ نیند۔اسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔کون ہے جو اس کے حضور
شفاعت کرے مگر اس کے اذن کے ساتھ۔وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جوان کے پیچھے ہے۔اور وہ اس
کے
علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔اس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین پر ممتد ہے۔اور ان دونوں کی
حفاظت اسے تھکاتی نہیں۔اور وہ بہت بلندشان اور بڑی عظمت والا ہے۔یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی جیسا کہ ہم جانتے ہیں اس کا نام آیت الکرسی ہے، یہ آیت الکرسی کہلاتی
ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے جو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ہر
چیز کا ایک چوٹی کا حصہ ہوتا ہے اور قرآن کریم کی چوٹی کا حصہ سورۃ البقرہ ہے اور اس میں ایک ایسی آیت ہے جو قرآن
کریم کی سب آیات کی سردار ہے۔اور وہ آیت الکرسی ہے۔( سنن الترمذی کتاب فضائل القرآن باب ما جاء في فضل سورة البقرة وآية الكرسى حديث نمبر 2878)
اسی طرح یہ بھی روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص سورۃ البقرۃ کی دس آیات پڑھ کر
سوئے صبح تک اس کے گھر میں شیطان نہیں آتا۔ان آیات میں سے ایک آیت ، آیت الکرسی ہے۔( سنن الدار می کتاب فضائل القرآن باب فضل اول سورة البقرة وآية الكرسی حدیث نمبر (3383)
آنحضرت ﷺ کا یہ فرما نا صرف اسی حد تک نہیں ہے کہ پڑھ لی اور سو گئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس آیت کو
اور ان آیات کو غور سے پڑھا جائے۔ان پر غور کیا جائے۔ان کے معانی پر غور کیا جائے۔پھر انسان اپنا جائزہ لے اور
دیکھے کہ کس حد تک ان پر عمل کرتا ہے ، کس حد تک اس میں پاک تبدیلیاں ہیں اور جائزہ لینے کے بعد جو بھی صورت

255
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
حال سامنے آئے ، یہ عہد کرے کہ آئندہ سے یہ پاک تبدیلیاں میں اپنے اندر پیدا کروں گا۔پھر یہ چیز ہے جو شیطان
سے دُور کرتی ہے۔جن دس آیتوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے چار آیات جو ہیں وہ سورۃ البقرہ کی پہلی چار آیات ہیں۔جن میں
ایک مومن کی پاکیزہ عملی زندگی کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور جیسا کہ میں نے کہا ایک آیت ، آیت الکرسی ہے اور اس کے ساتھ
کی دو آیات ہیں جن میں صفات باری کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔پھر سورۃ البقرہ کی آخری تین آیات ہیں جن میں سے آخری
آیت کی وضاحت میں نے گزشتہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں کی تھی۔گو اس وقت
مضمون تو آیت الکرسی کا ہی بیان ہو گا لیکن اس سے پہلے سورۃ بقرہ کی پہلی چار آیات میں سے الم۔ذلِكَ الْكِتَبُ
لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس کا ایک
اقتباس میں پڑھوں گا۔جو اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن کریم کی وسعتوں کی طرف ، اس کو سمجھنے کی طرف ہماری رہنمائی
کرتا ہے۔اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے قرآن کریم کو مجھنا آسان بھی ہے اور انسان صحیح طرح سمجھ سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” جب تک کسی کتاب کے علل اربعہ کامل نہ ہوں۔وہ کامل
کتاب نہیں کہلا سکتی، علل اربعہ کا مطلب ہے کہ چار بنیادی خصوصیات۔اگر یہ چار بنیادی صفات کامل ہوں تب ہی
وہ کتاب کامل کہلا سکتی ہے۔آپ فرماتے ہیں : ” اس لئے خدا تعالیٰ نے ان آیات میں قرآن شریف کے عمل اربعہ کا ذکر فرما دیا ہے اور وہ
چار ہیں۔(1) علت فاعلی ، (2) علت مادی ، (3) علت صوری اور (4) علت غائی“۔فرمایا کہ ” ہر چہار کامل درجہ پر
ہیں۔پس الم علت فاعلی کے کمال کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کے معنی ہیں کہ انا اللهُ أَعْلَمُ۔یعنی کہ میں جو
خدائے عالم الغیب ہوں میں نے اس کتاب کو اتارا ہے۔پس چونکہ خدا اس کتاب کی علت فاعلی ہے اس لئے اس
کتاب کا فاعل ہر ایک فائل سے زبر دست اور کامل ہے“۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 136 - حاشیہ)
پس قرآن کریم کے کامل کتاب ہونے کی سند اور غیروں
کو چیلنج ابتدا میں ہی ان تین حروف میں خدا تعالیٰ نے
دے دیا۔اس پر ایمان لانے والوں کو کسی بھی قسم کا خوف اور احساس کمتری نہیں ہونا چاہئے۔کسی قسم کے خوف اور
احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ اس خدا کا کلام ہے جس کے کاموں کی کنہ تک بھی انسان نہیں
پہنچ سکتا اور کھلا چیلنج ہے کہ قرآن کریم کی ایک سورۃ جیسی سورۃ لے کے آؤ اور اپنے ساتھ تمام مددگاروں کو ملا لو تو بھی
تمام مددگاروں سمیت نہیں لا سکتے۔بہر حال اس بات کی تفصیل میں تو میں نہیں جا رہا۔مختصر یہ کہ قرآن کریم کامل
کتاب اس لئے ہے کہ اس کو اتارنے والا کامل اور سب قدرتوں اور طاقتوں کا مالک اور عالم الغیب خدا ہے۔

256
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
دوسری بات یہ فرمائی کہ: ” علت مادی کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ فقرہ کہ ذلِكَ الْكِتبُ یعنی یہ وہ کتاب ہے
جس نے خدا کے علم سے خلعت وجود پہنا ہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کا علم تمام علوم سے کامل تر ہے۔بلکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ میرے علم کی وسعتوں کی انتہا نہیں ہے۔انسان اس کا احاطہ کر ہی نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ نے
اپنے کامل اور وسیع علم سے کچھ حصہ اپنے پیارے نبی ﷺ کے ذریعہ اس کتاب میں ہمیں بتایا۔اور پھر تیسری چیز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ، فرمایا: ” اور علت صوری کی طرف اشارہ
کرتا ہے یہ فقرہ لا ريب فيه - یعنی یہ کتاب ہر ایک غلطی اور شک و شبہ سے پاک ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ جو
کتاب خدا تعالیٰ کے علم سے نکلی ہے وہ اپنی صحت اور ہر ایک عیب سے مبرا ہونے میں بے مثل و مانند ہے اور لا ریب
ہونے میں اکمل اور اتم ہے“۔پھر آپ نے فرمایا اور علت غائی یعنی اس کی جو بنیادی وجہ ہے " علت غائی کے کمال کی طرف اشارہ کرتا ہے یہ
فقره که هُدًى لِلْمُتَّقِينَ۔یعنی یہ کتاب ہدایت کامل متقین کے لئے ہے اور جہاں تک انسانی سرشت کے لئے زیادہ
سے زیادہ ہدایت ہو سکے وہ اس کتاب کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 136-137 - حاشیہ)
ہدایت اور عرفان الہی کے بھی مدارج ہیں۔پس قرآن کریم کی تعلیم پر غور اور عمل ، ہدایت اور عرفان الہی کی نئی
سے نئی راہیں کھولتا ہے۔یہ چار باتیں قرآن پڑھتے وقت اگر ہمارے سامنے ہوں اور ان پر ایمان اور یقین ہو تو
قرآن
کریم کو سمجھنے اور اس کا صحیح ادراک حاصل کرنے کی طرف راہنمائی ملتی ہے۔اب میں آیت الکرسی کی کچھ وضاحت کروں گا۔اس آیت میں بھی خدا تعالیٰ کے جامع الصفات اور وسیع تر
ہونے کا مضمون ہے۔اس آیت کی ابتدا ہی اللہ تعالیٰ کے نام سے ہوتی ہے۔اللہ کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں کہ:
اللہ جو خدائے تعالیٰ کا ذاتی اسم ہے اور جو تمام جمیع صفات کا مجمع ہے“۔فرمایا ” کہتے ہیں کہ اسم اعظم یہی ہے
اور اس میں بڑی بڑی برکات ہیں۔لیکن جس کو وہ اللہ یا د ہی نہ ہو وہ اس سے کیا فائدہ اٹھائے گا۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 63 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس جب ایک انسان مومن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کو سب طاقتوں کا سر چشمہ یقین کرنا چاہئے
اور اسے تمام صفات کا اس حد تک احاطہ کئے ہوئے سمجھنے پر ایمان ہونا چاہئے ، جہاں تک انسان کے فہم و ادراک کی
رسائی نہیں ہو سکتی۔جو بے کنار ہے اور جب یہ ایمان ہوگا تو سبھی ہر موقع پر خدا تعالیٰ یا در ہے گا۔بہت سی برائیوں میں
انسان اس لئے مبتلا ہو جاتا ہے یا اللہ تعالیٰ کے احکامات کے بجالانے میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں

257
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ستی اس لئے ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت انسان
کو یاد نہیں رہتا۔انسان بھول جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہر لمحہ اور ہر
آن مجھ پر نظر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : " خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی
جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی
سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں، ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں۔اور خدا فرماتا
ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)
تو یہ کم از کم کوشش ہے جو ہمیں اپنے اللہ پر ایمان لانے اور پھر ترقی کی طرف قدم بڑھانے کے لئے کرنی
چاہئے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔اس آیت میں جواللہ تعالیٰ نے اس طرح شروع کیا کہ الله لا إلهَ إِلَّا هُوَ - یعنی صرف اللہ کو دیکھو کہ وہی
تمہارا معبود ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے۔یہ واضح فرما دیا کہ اللہ ہی تمام صفات کا جامع اور تمام قدرتوں کا
مالک ہے اور اس ناطے وہی اس بات کا حقدار ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور تمام جھوٹے خداؤں سے کنارہ کشی
کرتے ہوئے، بچتے ہوئے ،صرف اسی واحد خدا کے سامنے جھکا جائے۔فرمایا کہ اس واحد خدا کے سامنے جھکو گے تو پھر ہی دنیا و آخرت کے انعامات سے فیض پاسکتے ہو۔دنیا میں ہر چیز
کا بدل مل سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کا کوئی بدل نہیں ہے۔جب اس کا بدل نہیں ہے تو پھر بیوقوفی ہے کہ اسے چھوڑ کر کہیں
اور جایا جائے۔یا عارضی طور پر ہی اپنی ترجیحات کو بدل دیا جائے۔ایک دہر یہ تو یہ کہ سکتا ہے کہ میں کیونکہ خدا کو نہیں
مانتا اس لئے میں کیوں اس کے در پر حاضر ہو جاؤں۔لیکن ایک مسلمان جب یہ دعویٰ کرتا ہے کہ لَا إِلهَ إِلَّا الله اور
پھر دنیاوی ذریعوں کو خدا سے زیادہ اہمیت دیتا ہے تو یہ یقینا اس کی بدقسمتی ہے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وہ خدا جو لا شریک ہے جس کے سوا کوئی بھی
پرستش اور فرمانبرداری کے لائق نہیں۔یہ اس لئے فرمایا کہ اگر وہ لاشریک نہ ہو تو شاید اس کی طاقت پر دشمن کی طاقت
غالب آ جائے۔اس صورت میں خدائی معرض خطرہ میں رہے گی“۔(اللہ تعالیٰ کا مقام اور اس کی قدرتیں خطرے میں
پڑ جائیں گی۔اور یہ جو فر مایا کہ اس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ ایسا کامل خدا ہے
جس کی صفات اور خوبیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ اگر موجودات میں سے بوجہ صفات کاملہ کے ایک خدا
انتخاب کرنا چاہیں یا دل میں عمدہ سے عمدہ اور اعلیٰ سے اعلیٰ خدا کی صفات فرض کریں تو وہ سب سے اعلیٰ جس سے بڑھ
کر کوئی اعلیٰ نہیں ہوسکتا، وہی خدا ہے جس کی پرستش میں ادنی کو شریک کرنا ظلم ہے“۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحه (372)
پس ایک مومن کے دل میں خوف خدا پیدا ہوتا ہے جب وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
فقرے کو سامنے رکھتے ہوئے کہ وہی خدا ہے جس کی پرستش میں ادنی کو شریک کرنا ظلم ہے ، اپنے نفس کا جائزہ لیتا

258
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
ہے۔کئی باتیں ہمارے سامنے آتی ہیں، ہمارے سے روزانہ ہو جاتی ہیں جس میں ہم لاشعوری طور پر بہت سی چیزوں کو
خدا تعالیٰ کا شریک بنا کر اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہوتے ہیں۔بھول جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا رب ہے اور اس کی
ربوبیت زمین و آسمان پر پھیلی ہوئی ہے۔اللہ ہماری ایسی حالتوں کو اپنی مغفرت اور رحم کی صفات سے ڈھانپ
ل - لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الأنبياء: 88) کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک
ہے، میں یقیناً ظالموں میں سے ہوں۔پس اللهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُو کی طرف جانے کے لئے یا صحیح راہنمائی حاصل کرنے
کے لئے لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِینَ کی دعا بھی بڑی اہم دعا ہے جو پڑھتے رہنا چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمانے کے بعد کہ اللہ ہی تمہارا معبود ہے اور حقیقی معبود ہے۔فرمایا الحَيُّ الْقَيُّوم یعنی
ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اور اپنی ذات میں قائم ہے۔اور ان حتی ہونے کی وجہ سے صرف خود ہی ہمیشہ زندہ نہیں رہتا
بلکہ تمام جانداروں کو زندگی بخشنے والا ہے۔اور القیوم ہے، صرف خود ہی قائم نہیں ہے بلکہ کائنات کی ہر چیز کو قائم
رکھنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں :
اس آیت کے لفظی معنی یہ ہیں کہ زندہ خدا وہی خدا ہے اور قائم بالذات وہی خدا ہے۔پس جبکہ وہی ایک زندہ
ہے اور وہی ایک قائم بالذات ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہر ایک شخص جو اس کے سوازندہ نظر آتا ہے وہ اُسی کی
زندگی سے زندہ ہے اور ہر ایک جوز مین یا آسمان میں قائم ہے وہ اسی کی ذات سے قائم ہے۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 120)
پس اپنے زندہ اور قائم ہونے اور زندہ اور قائم رکھنے کا حوالہ دے کر مومنوں کو یہ تسلی دلا دی کہ تم دنیاوی دباؤ اور
دنیاوی لالچوں کے زیر اثر کبھی نہ آنا اور جو وعدے میں نے مومنوں سے کئے ہیں ان پر پوری طرح یقین رکھنا تمہاری
نسلوں کی زندگی اور بقا بھی میرے ساتھ جڑے رہنے سے وابستہ ہے اور جماعتی زندگی اور بقا بھی میرے ساتھ جڑے
رہنے سے وابستہ ہے۔حالات کی وجہ سے دنیاوی ذرائع پر انحصار کرنے کا نہ سوچنے لگ جانا۔میری عبادت کرتے
رہو۔میری طرف جھکے رہو تو اسی میں تمہاری زندگی ہے اور اسی میں تمہاری بقا ہے۔ایک دوسری جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ (الفرقان : 59)
اور تو اس پر تو کل رکھ جو زندہ ہے اور سب کو زندہ رکھتا ہے کبھی نہیں مرتا اور اس کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کر۔پس
ایک مومن حالات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ذات میں کسی صفت کے بارہ میں شک میں نہیں پڑتا بلکہ مشکلات اسے تی و
قیوم اور قادر اور مجیب خدا کے سامنے اور زیادہ جھکنے والا بناتی ہیں۔پھر خدا تعالیٰ نے لَا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم کہہ کر یہ بھی واضح فرما دیا کہ کبھی کسی مومن کے دل میں یہ خیال نہیں
آنا چاہئے کہ اللہ تعالی نبیند یا اونگھ کی حالت میں زندہ رکھنے اور قائم رکھنے سے غافل ہوسکتا ہے۔یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی
صفات نہ محدود ہیں ، نہ ہی اسے کسی قسم کی کمزوری ان صفات سے عدم تو جنگی کی طرف لے جاتی ہے۔اس کو کسی آرام

259
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
کی ضرورت نہیں۔اس کی استعداد میں انسانی استعدادوں کی طرح نہیں ہیں جنہیں ایک وقت میں آرام اور نیند کی
ضرورت ہوتی ہے۔بلکہ وہ تو تمام قدرتوں کا مالک خدا ہے۔اس لئے نہ ہی اسے نیند کی ضرورت ہے نہ ہی تھکاوٹ کی
وجہ سے اسے اونگھ آتی ہے۔اس لئے سوال ہی نہیں کہ وہ اپنے بندوں کی زندگی اور بقا سے کبھی غافل ہو۔ہاں قانون
قدرت کے تحت اور اس کی دوسری صفات کے تحت وہ اپنے بندوں کو امتحانوں اور آزمائشوں میں ڈالتا ہے۔لیکن یہ
بھی اس کا اعلان ہے کہ حقیقی زندگی اس کے بندوں کی ہی ہے۔اُس کے راستے میں مرنے والے بھی ہمیشہ زندہ رہتے
ہیں اور جب اس نے یہ اعلان فرمایا کہ میرے نبی کی جماعت ہی زندہ اور غالب رہنے والی ہے تو اس بات کو بھی پورا
کر کے دکھایا کہ وہ زندہ رہتی ہے اور غالب رہتی ہے۔پھر فرمایا لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔اس
بات پر بھی کسی کو شبہ اور شک نہیں ہونا چاہئے کہ اگر چہ اللہ تعالیٰ نے کہا تو یہی ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں
گے۔لیکن یہ کس طرح ہوگا ، کیونکہ اگر دنیاوی لحاظ سے دیکھا جائے اور وسائل کو پیش نظر رکھا جائے تو یہ غلبہ مشکل نظر
آتا ہے یا بڑی دُور کی بات نظر آتی ہے۔لیکن جب آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے قرآن
کریم میں فرمایا کہ كَتَبَ
اللهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِي (المجادلة : 22) تو با وجود نا مساعد حالات کے اسے سچ کر دکھایا۔اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ فرمایا ہے تو اب بھی سچ کر دکھائے گا اور اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے دکھا بھی رہا ہے۔گو انسان سوچتا ہے کہ کس طرح اور کیونکر بظاہر اسباب اور حالات کو سامنے رکھتے
ہوئے غلبہ ہوگا۔یا ہوگا بھی تو بہت دور کی بات ہے۔اور مکمل کامیابی بہت دور کی چیز نظر آتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ یہاں
فرماتا ہے کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ خدا تعالیٰ کے تصرف اور قبضے میں ہے۔یہ زمین اور آسمان بغیر مالک کے
نہیں ہیں دنیا میں رہنے والی ساری مخلوق اُسی کے قبضہ قدرت میں ہے اور وہ لامحدود اور وسیع تر طاقتوں کا مالک ہے
اور وہ ہمیشہ دنیا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔زندگی اور موت، فنا اور بقا، اسی کے ہاتھ میں ہے۔زمین کے تمام خزانے ،
ظاہری اور مخفی خزانے اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔پس جب اس طاقت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ میرے رسول کی
جماعت غالب آئے گی تو دنیا کی کوئی طاقت اس فیصلہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔چاہے وہ بڑی طاقتیں ہوں یا دنیاوی
حکومتیں ہوں یا نام نہاد دین کے علمبر دار ہوں۔خدا تعالیٰ کے فیصلہ نے یقینا اور لاز مالا گو ہونا ہے۔لیکن مومنوں کو
شروع میں ہی یہ واضح کر دیا کہ یہ غلبہ اور یہ دائمی زندگی اور بقا یقینا ان لوگوں کو ملے گی جو تمام صفات کے جامع خدا پر
یقین رکھتے ہوں اور اس کی عبادت کرنے والے ہوں۔پس آج ہر ایک احمدی کی یہ ذمہ داری ہے جسے سمجھنا ہر ایک
احمدی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔پھر فرمایا کہ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ۔کون ہے جو اس کے حضور سفارش کرے مگر اس کے اذن
کے ساتھ۔پس اللہ تعالیٰ کے حضور کسی کی سفارش کام نہیں آئے گی مگر صرف اسے جسے اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا یا اذن
دے گا۔اور احادیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ کا اذن ہو گا تو آپ سفارش کریں گے۔

260
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
الله
آپ ﷺ کے شفیع ہونے سے کیا مراد ہے۔اس بارہ میں مختلف حوالوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے وضاحت فرمائی ہے۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ : ” ہاں سچا شفیع اور کامل شفیع آنحضرت ملے ہیں۔جنہوں نے قوم کو بت پرستی اور ہر قسم کے فسق و فجور کی گندگیوں اور ناپاکیوں سے نکال کر اعلیٰ درجہ کی قوم بنا دیا۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 160 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس جب حدیث سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اذن سے آپ مکہ شفاعت فرمائیں گے تو اس وقت ان
لوگوں کی شفاعت ہوگی جو شرک سے پاک ہوں گے۔ایک خدا کی عبادت کرنے والے ہوں گے۔فسق و فجور سے
بچنے کی کوشش کرنے والے ہوں گے۔اور اگر چھوٹی چھوٹی کمزوریوں سے جو سرزد ہو بھی جاتی ہیں تو پھر اللہ تعالی بھی
آپ کی شفاعت سے صرف نظر فرمائے گا۔معجم الاوسط جلد 6 صفحہ 90 باب من اسمه موسی - دار الفکر عمان اردن 1999ء)
اس بات کو مزید کھول کر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یوں فرمایا ہے کہ:
یہ ہرگز نہ سمجھنا چاہئے کہ شفاعت کوئی چیز نہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ شفاعت حق ہے اور اس پر یہ نص صریح
ہے۔وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلونَكَ سَكَن لَّهُمُ (التوبة : 103) یہ شفاعت کا فلسفہ ہے یعنی جو گنا ہوں
میں نفسانیت کا جوش ہے وہ ٹھنڈا پڑ جاوے۔شفاعت کا نتیجہ یہ بتایا ہے کہ گناہ کی زندگی پر ایک موت وارد ہو جاتی ہے
اور نفسانی جوشوں اور جذبات میں ایک برودت آ جاتی ہے جس سے گناہوں کا صدور بند ہو کر ان کے بالمقابل نیکیاں
شروع ہو جاتی ہیں“۔( یعنی نفسانی جوشوں میں اور جذبات میں کمی آجاتی ہے، ان میں ٹھنڈ پڑ جاتی ہے جس سے
گناہوں کا صادر ہونا یا عمل ہونا کم ہو جاتا ہے اور اس کے مقابلہ میں نیکیاں شروع ہو جاتی ہیں ) پس شفاعت کے
مسئلے نے اعمال
کو بریکار نہیں کیا بلکہ اعمال حسنہ کی تحریک کی ہے“۔آپ فرماتے ہیں پس شفاعت کے مسئلے نے اعمال
کو بریکار نہیں کیا بلکہ اعمال حسنہ کی تحریک کی ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 701-702 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس آنحضرت ﷺ کی شفاعت اس دنیا میں ہی شروع ہو گئی تھی اور یہ نیک اعمال کے ساتھ مشروط ہے، نہ کسی
کفارہ سے اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔کفارہ کے فلسفے میں گناہوں میں دلیری پیدا ہوتی ہے اور شفاعت کے فلسفے
میں نیک اعمال کی طرف اور خدا کو ماننے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور اس زمانہ
میں دعا کے ذریعہ سے شفاعت کا اذن اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کو عطا فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : ” میری جماعت کے اکثر معزز خوب جانتے
ہیں کہ میری شفاعت سے بعض مصائب اور امراض میں مبتلا اپنے دکھوں سے رہائی پاگئے ہیں۔(لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 236)

261
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
لیکن اس شفاعت کے بیان کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرما دیا کہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اصل حقیقت کیا
ہے۔يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جوان کے پیچھے ہے۔پس ہمارا خدا
عالم الغیب ہے۔اس لئے ایسے لوگ جو کھلے گناہوں میں پڑے ہوئے ہیں ان کے بارہ میں نہ تو یہاں شفاعت کا
اذن ہوتا ہے اور نہ اگلے جہان میں ہوگا۔یہی قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ اپنے علم کی وسعتوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ہے کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ
إِلَّا بِمَا شَاء۔اس میں واضح طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے علم کا احاطہ کوئی نہیں کر سکتا۔حتی کہ آنحضرت سے
بھی جو خدا تعالیٰ کے محبوب ترین ہیں اور آپ کے بارہ میں مومنوں
کو حکم ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی محبت چاہتے ہو تو
میرے محبوب ﷺ کی پیروی کرو جن کو تمام علموں سے اللہ تعالیٰ نے بھر دیا تھا۔آئندہ زمانوں کی جو بھی خبر میں قرآن
کریم نے دیں وہ آپ کے ذریعہ سے آئیں اور ان کا ادراک بھی آنحضرت ﷺ کو اس وقت عطا فرمایا۔بعض باتیں
ایسی ہیں جو اس زمانے میں صحابہ سمجھ نہیں سکتے تھے لیکن آنحضرت یہ ان کا بھی ادراک رکھتے تھے۔لیکن فرمایا کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ مکمل علم نہیں ہے۔بلکہ میرے علم کی وسعتوں کو کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا۔اس طرح اللہ تعالی تلاش
کرنے والوں کو چاہے روحانی مدارج اور علوم کی تلاش میں کوئی ہو یا دنیاوی علوم کی تلاش میں کوئی ہو ، نئے راستے
دکھاتا ہے، نئی منزلیں دکھاتا ہے۔اور جب انسان وہاں پہنچتا ہے تو پھر مزید راستے نظر آتے ہیں۔سائنس کی ترقی بھی
اس بات کی دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ نئے سے نئے راستے ان جستجو کرنے والوں کو دکھاتا ہے اور کائنات کی وسعتوں کا تو
شمار ہی نہیں ہے۔اسی طرح روحانی مدارج ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کا علم لامحدود ہے جس کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔نہ صرف
خدا تعالیٰ کی ہستی کا احاطہ نہیں ہوسکتا بلکہ اس کائنات کی پیدائش کا بھی احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔خدا ہی ہے جب چاہتا ہے
کچھ راز انسانوں پر ظاہر فرما دیتا ہے یا کچھ علم دے دیتا ہے اور یہ بات پھر انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف پھیر نے والا
بنانے والی ہونی چاہئے جو تمام صفات کا جامع اور لامحدود ہے۔پھر فرمایا وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمواتِ وَالارْضِ کیونکہ اس کی بادشاہت زمین پر پھیلی ہوئی ہے اور آسمان پر
پھیلی ہوئی ہے۔وہ تمام کائنات کی اور جتنی بھی کائناتیں ہیں ان میں موجود ہر چیز کو زندگی دینے والا اور قائم رکھنے والا
ہے۔تمہارا علم محدود ہے۔وہی تمہیں علم دیتا ہے۔جس حد تک استعدادوں نے ترقی کی ہے یا کوشش کی ہے اس حد
تک علم دیتا ہے۔لیکن یہ علم بھی صرف اس حد تک ہے جس حد تک خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔اس لئے وہی اس بات کا
حقدار ہے کہ اس کے آگے جھکو اور تمام باطل معبودوں کو چھوڑ دو۔اسی کی حکومت زمین و آسمان تک پھیلی ہوئی ہے بلکہ
اس نے اس کی حفاظت بھی اپنے ذمہ لی ہوئی ہے اور اس سے وہ تھکتا بھی نہیں۔ہر چیز پر اس کی نظر ہے اور یہ ایسا وسیع
اور جامع نظام ہے کہ اس کا احاطہ انسان کے لئے ممکن نہیں ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم نظر دوڑاؤ کہ شاید
اللہ تعالیٰ کی پیدائش میں کوئی نقص تلاش کر سکو لیکن ناکام ہو گے۔تمہاری نظر واپس آ جائے گی۔پھر نظر دوڑاؤ پھر وہ تھکی

262
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
ہوئی واپس آ جائے گی۔لیکن خدا تعالیٰ وہ ذات ہے جو اس نظام کو چلا رہا ہے اور ازل سے چلا رہا ہے اور بغیر کسی اونگھ
اور نیند کے اور بغیر کسی تھکاوٹ کے اسے چلا رہا ہے۔پس کیا یہ باتیں تمہیں اس طرف توجہ نہیں دلا نہیں کہ اس وسعتوں
والے خدا کے سامنے اپنی گردنیں جھکا دو اور سرکشی میں نہ بڑھو۔اور آخر میں فرمایا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ کہ وہ بلندشان والا اور عظمت والا ہے۔اس سارے نظام کو چلانے کے
لئے اسے کسی مددگار کی ضرورت نہیں ہے۔پس یہ خدا ہے جو اسلام کا خدا ہے۔تمام صفات کا مالک اور جامع ہے اور یقینا وہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس
کی عبادت کی جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ فہم و ادراک عطا فرمائے جس سے ہم اپنے اللہ کی پہچان کرتے ہوئے ہمیشہ
اس کے سامنے جھکے رہنے والے، اس کی عبادت کرنے والے بنے رہیں اور اسے تمام صفات کا جامع سمجھتے ہوئے اس
کی صفات کے کمال سے فیض اٹھانے والے بنے رہیں۔میں جمعہ کے بعد جنازے بھی پڑھاؤں گا، کچھ افسوسناک خبریں ہیں۔پہلا جنازہ جو ہوگا وہ تو مکرم میاں لئیق
احمد طارق صاحب ابن مکرم یعقوب احمد صاحب فیصل آباد کا ہے جن کو 28 مئی کو شر پسندوں نے اپنی دکان سے گھر
آتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے ماتھے اور پیٹ پر گولیاں لگیں۔رات کو ہسپتال
میں لے کر گئے لیکن بہر حال جانبر نہیں ہو سکے اور شہادت کا رتبہ پایا۔ان کی عمر 54 سال تھی۔یہ اپنے گھر کے سامنے
ہی آرہے تھے۔ان کا بیٹا پہلے ہی موٹر سائیکل پر گھر میں آ گیا تھا۔اس نے دیکھا کہ دو تین آدمی گھر کے سامنے
کھڑے ہیں۔ان کو دیکھ کے بیٹے نے فون کرنے کی کوشش کی لیکن یہ پیچھے کار میں آ رہے تھے۔جلدی پہنچ گئے اور
ایک جگہ سپیڈ بریکر پر جب کار ہلکی کی تو وہیں ان بد بختوں نے فائر کیا۔ان کے ماتھے پر گولی گی اور پھر قریب جاکے اور
فائر کئے۔بہر حال
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔آپ موصی
تھے اور آپ کے والد کے پڑدادا بھی حضرت فضل الہی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابی تھے۔جماعت کی خدمات کرتے ہوئے مختلف عہدوں پر خدمات کا موقع ملا۔بڑے محبت کرنے والے تھے۔آپ کے
پسماندگان میں آپ کی والدہ ہیں، 78 سال کی بوڑھی ہیں اور اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔آپ کے
ایک بھائی یہاں رہتے ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی وفات کا سن کے جب انہوں نے والدہ کو فون کیا تو یہ تو
اپنے جذبات پر کنٹرول نہیں رکھ رہے تھے لیکن والدہ نے ان کو تسلی دلائی کہ تم کو جذباتی ہونے کی کیا ضرورت ہے۔مجھے تو بڑا فخر ہے کہ میں شہید کی ماں بن گئی ہوں۔تو یہ مائیں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں
آکر جن کے وہ نمونے ہمیں نظر آتے ہیں جو قرون اولیٰ میں نظر آتے تھے۔دوسرا جنازہ غلام مصطفیٰ صاحب اسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس (۔A۔S۔L) کا ہے جن کی عمر 49 سال تھی۔پچھلے
دنوں لاہور میں جس بلڈنگ میں بم دھما کہ ہوا ہے اس میں وہاں ان کی بھی شہادت ہوئی۔

263
خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پھر ایک جنازہ ہے ممتاز بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شار احمد صاحب آف چنائی انڈیا کا۔یہ بیمار ہوئیں اور 30 مئی کو
وفات پاگئی تھیں۔ان کی ایک 8 سالہ چھوٹی بچی ہے۔یہاں جماعت کی مخالفت بڑے زوروں پر ہے۔ہندوستان
میں اس جگہ سینٹ تھامس ماؤنٹ میں مسلمانوں کا ایک قبرستان ہے۔گزشتہ 30 سال سے احمدی وہاں جنازوں کی
تدفین کر رہے تھے۔جب مرحومہ کی تدفین کے لئے وہاں گئے تو اچانک اردگرد سے مسلمان مولوی اکٹھے ہو گئے
اور انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا قبرستان ہے۔یہاں ہم اس کی تدفین نہیں کرنے دیں گے۔خیران کی تدفین تو ہو
گئی۔احمدی واپس آگئے تو کچھ دیر کے بعد مزید لوگ اکٹھے ہو کے وہاں گئے اور انہوں نے قبر کھود کر نعش کو باہر نکال کر
رکھ دیا۔پولیس وہاں موجود رہی لیکن کہا کہ ہم تو مولویوں کے آگے کچھ کر نہیں سکتے تھے۔ان مولویوں نے ، جو دین
کے علمبر دار بنے پھرتے ہیں ہر جگہ اسلام کے نام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یہ صف اول کے ان لوگوں
میں شامل ہیں جن کے بارہ میں علماء سوء کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔بہر حال پھر پولیس نے دوبارہ ان کو دوسرے
قبرستان میں دفتا دیا۔ان کا بھی جنازہ پڑھاؤں گا۔پھر ایک جنازہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم کھاریاں کا ہے۔یہ ہمارے مبلغ
چوہدری منیر احمد صاحب جو امریکہ میں ہیں، ایم ٹی اے کا ارتھ سٹیشن چلاتے ہیں ان کی والدہ ہیں۔ان کی گزشتہ دنوں
وفات ہوئی ہے۔ان کے خاوند مرچنٹ نیوی میں تھے اور نیوی کے ساتھ سفر کرتے تھے۔نیوی میں جہاز میں جہاں بھی
جاتے تھے احمدیت کی تبلیغ بہت شوق سے کیا کرتے تھے بلکہ بے تحاشا جماعت کا لٹریچر رکھا ہوتا تھا اور انہوں نے کئی
جگہ جماعتیں بھی قائم کیں۔یہ ان کی اہلیہ تھیں۔چوتھا جنازہ جعفر احمد خان کا ہے جو نواب عباس احمد خان صاحب مرحوم کے بیٹے تھے۔یہ جسمانی لحاظ سے تو
معذور تھے لیکن دماغی لحاظ سے بڑے ایکٹو (Active) تھے۔موصی بھی تھے اور میرے پھوپھی زاد تھے۔حضرت
صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے پوتے اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے نواسے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان سب مرحومین سے بھی۔ان کے درجات بلند فرمائے
اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد نماز جنازہ غائب ادا کی جائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 26 مورخہ 26 جون تا 2 جولائی 2009 ، صفحہ 5 تا صفحہ 8

آج 10 میں سے 10 باقی