صفت الواسع۔ حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ اسلام کی شان کا دوبارہ ظہور
خطبات مسرور جلد ہفتم
264
(24)
خطبہ جمعہ فرمود ه 12 جون 2009
فرمودہ مورخہ 12 جون 2009 ء بمطابق 12 / احسان 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ کا اپنے برگزیدوں اور انبیاء سے عجیب سلوک ہوتا ہے۔وہ چھپتے ہیں اور خدا کی عبادت میں اپنے
آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ انہیں حکم دے کر باہر نکالتا ہے اور اس کا کامل اور اعلیٰ ترین
نمونہ آنحضرت ﷺ کی ذات تھی۔آپ گوشئہ خلوت میں کئی کئی دن غار حرا میں اپنے مولا کی یاد میں محصور ہتے تھے۔دنیاوی معاملات سے کوئی رغبت نہیں تھی۔گو کہ دنیاوی اور گھریلو ذمہ داریاں نبھانے میں بھی آپ کے برابر کوئی نہیں
تھا اور نہ کوئی ہوسکتا ہے۔لیکن آپ کا اوڑھنا بچھونا، کھانا پینا، اللہ تعالیٰ کی محبت میں سرشار رہنا اور عبادت میں مصروف
رہنا تھا اور جب اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ غار سے باہر نکلو اور دنیا کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلاؤ تو آپ نے داعی الی
اللہ ہونے کا بھی ایسا نمونہ قائم فرمایا جس کی کوئی مثال نہیں مل سکتی۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ پیارا جو دعوت الی اللہ کی وجہ سے
معتوب قوم بھی ٹھہرا اور جس کو بے انتہا ظلموں کا نشانہ بنایا گیا۔اللہ تعالیٰ کی محبت میں سرشارا اور مخلوق خدا کی ہمدردی
سے بھرا ہوا کسی بھی مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہرلمحہ ایک نئی شان سے اپنے کام میں مگن نظر آرہا تھا اور ایک ایک
دو دو کر کے ہر روز آپ ﷺ کی دعوت کے ذریعہ سے آپ کی جماعت میں وسعت پیدا ہو رہی تھی اور آپ کی زندگی
میں ہی اسلام کا پیغام عرب سے باہر بھی پھیل گیا۔اور پھر دنیا نے دیکھا کہ ایشیا، افریقہ اور یورپ تک مسلمان حکومتیں
قائم ہو گئیں۔پھر آنحضرت مے کی پیشگوئی کے مطابق ہی اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق مسلمانوں کی روحانی حالت میں
بے انتہاز وال آیا اور اس روحانی زوال سے بعض جگہ مسلمانوں کی دنیا وی حکومتیں بھی متاثر ہوئیں اور ہاتھ سے جاتی
رہیں۔لیکن جیسا کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے، اسلام ہی وہ دین ہے جو کامل ہے اور تمام انسانیت کے لئے ہے۔اس لئے
اس حالت نے جو اس وقت تھی پھر سنبھالا لینا تھا اور یہ سنبھالا آنحضرت ﷺ کے غلام صادق اور مسیح و مہدی کے ذریعہ
سے ہونا تھا تا کہ اسلام ایک نئی شان سے تمام دنیا کے ادیان پر غالب آئے اور دنیا کے وہ کنارے جہاں اسلام کا
پیغام نہیں پہنچا تھا وہاں بھی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت میلہ کے اس مشن کو پورا کرنے کے لئے اور اپنے آخری دین کی تکمیل اشاعت کے
لئے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو سیح و مہدی اور آنحضرت علی کی کامل پیروی اور اتباع میں غیر شرعی نبی
265
خطبہ جمعہ فرمود : 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
کا اعزاز دے کر دنیا میں بھیجا۔آپ کی ابتدائی زندگی کا ہم جائزہ لیں تو ہمیں آپ کی زندگی میں بھی اپنے آقا و مطاع
کی زندگی کے ابتدائی دور کی جھلکیاں نظر آتی ہیں اور اس کے بعد بھی ہرلمحہ یہی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔دنیا سے آپ کو
کوئی سرور کار نہیں تھا۔اگر کوئی خواہش اور آرزو اور عمل تھا تو یہ کہ خدائے واحد کی عبادت میں مشغول رہوں۔اپنے آقا
و مطاع حضرت محمد مصطفی میں اللہ کے عشق و محبت میں مخمور رہتے ہوئے آپ پر درود و سلام بھیجتار ہوں اور اس عبادت اور
آنحضرت ﷺ سے عشق کا نتیجہ تھا کہ آپ کو مسلمانوں کی دینی اور دنیاوی حالت زار بے چین کر دیتی تھی جس کے لئے
آپ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاتے تھے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو دنیا میں قائم کرنے کا جوش اور آنحضرت ﷺ کے
ساتھ یہ عشق و محبت ہی تھا جس کی وجہ سے آپ اسلام کے دفاع کے لئے جہاں قرآن کریم کا گہرا مطالعہ فرماتے تھے
وہاں دوسرے مذاہب کی کتب کا بھی مطالعہ کر کے قرآن کریم کی برتری ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے تھے اور
جہاں بھی آپ کو موقع ملتا تھا اسلام کی برتری ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔اور کوئی نام ونمود اور دنیا
دکھا وا آپ کی جوانی کے دور میں بھی ہمیں نظر نہیں آتا۔اس کے غیر بھی گواہ ہیں اور اپنے بھی گواہ ہیں۔اللہ تعالیٰ جو عالم الغیب والشہادۃ ہے اس کو تو آپ کے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ عشق و وفا اور دین
اسلام کے لئے دلی درد کی کیفیت کا بخوبی علم تھا۔اس نے آپ کو کہا کہ گوشہ تنہائی سے باہر نکلو اور صرف انکار کا لوگوں سے
اسلام کی برتری کی باتیں نہ کرو۔صرف اپنے حلقے میں مسلمانوں کی حالت زار بدلنے کی کوشش نہ کرو۔صرف تحریر سے
ہی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔بلکہ دنیا میں یہ اعلان کر دو کہ آنے والا مسیح و مہدی آچکا اوراللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر میں تمہیں
بتا تا ہوں کہ وہ مسیح و مہدی میں ہوں۔آپ کا یہ اعلان کرنا تھا کہ آپ کی مخالفت کا وہ طوفان برپا ہوا جس نے ایک وقت میں قادیان میں آپ کے
لئے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ آپ قادیان سے ہجرت کا سوچنے لگے۔آپ کے مریدوں میں سے بعض مخلصین
نے اپنے اپنے علاقوں میں آپ کو رہنے کی دعوت دی اور آپ کی حفاظت کی ذمہ داری بھی قبول کی۔لیکن اللہ تعالیٰ
کے فضل سے یہ نوبت نہیں آئی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے 1882ء میں جب آپ اسلام کے دفاع کے لئے براہین احمدیہ
لکھ رہے تھے تو یہ تسلی دلا دی تھی کہ حالات جو ہیں وہ آپ کے حق میں ہوں گے۔عربی الہام کی ایک لمبی عبارت ہے
اس کو آپ نے براہین احمدیہ میں درج بھی فرمایا ہے۔اس کا کچھ حصہ جو آپ نے اپنی کتاب سراج منیر میں درج فرمایا
ہے وہ میں پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں: ”یہ پیشگوئی براہین کے صفحہ 242 میں مرقوم ہے ” إِنِّي رَافِعُكَ إِلَيَّ وَالْقَيْتُ عَلَيْكَ
مَحَبَّةٌ مِّنِي وَبَشِّرِ الَّذِينَ امَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ۔وَاتْلُ عَلَيْهِمْ مَّا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ
ربِّكَ وَلَا تُصَعِرِ لِخَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَمُ مِّنَ النَّاسِ -
(سراج منیر روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 73)
266
خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ترجمہ : میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور میں اپنی طرف سے محبت تیرے پر ڈالوں گا “۔( یہ ترجمہ حضرت
مسیح موعود نے خود فرمایا ہے ( یعنی بعد اس کے کہ لوگ دشمنی اور بغض کریں گے یک دفعہ محبت کی طرف لوٹائے
جائیں گے جیسا کہ یہ مہدی موعود کے نشانوں میں سے ہے اور پھر فرمایا کہ جولوگ تیرے پر ایمان لائیں گے ان کو
خوشخبری دے کہ وہ اپنے رب کے نزدیک قدم صدق رکھتے ہیں اور جو میں تیرے پر وحی نازل کرتا ہوں تو اُن کو سنا۔خلق اللہ سے منہ مت پھیر اور ان کی ملاقات سے مت تھک۔اور اس کے بعد الہام ہوا۔وَ وَسِعُ مَكَانَكَ یعنی اپنے مکان کو وسیع کر لے۔اس پیشگوئی میں صاف فرما دیا
کہ وہ دن آتا ہے کہ ملاقات کرنے والوں کا بہت ہجوم ہو جائے گا۔یہاں تک کہ ہر ایک کا تجھ سے ملنا مشکل ہو جائے
گا۔پس تو اُس وقت ملال ظاہر نہ کرنا اور لوگوں کی ملاقات سے تھک نہ جانا۔سبحان اللہ یہ کس شان کی پیشگوئی ہے
اور۔۔۔اس وقت بتلائی گئی ہے کہ جب میری مجلس میں شاید دو تین آدمی آتے ہوں گے اور وہ بھی کبھی کبھی۔سراج منیر روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 73)
یہ وَسِعُ مَكَانَكَ کا الہام اور لوگوں کے آنے کی خوشخبری آپ کو اس وقت دی جارہی ہے جیسا کہ آپ نے
فرمایا کہ کبھی کبھار دو تین آدمی میری مجلس میں آیا کرتے تھے۔لیکن آپ کی زندگی پر اس سے چند سال پہلے، چار پانچ
سال پہلے ہم نظر دوڑا کر دیکھیں تو دنیاوی لحاظ سے آپ کی زندگی میں کچھ بھی نہ تھا۔یہاں تک کہ گزارہ بھی والد
صاحب کے ذمہ تھا اور آپ کے والد صاحب کہا کرتے تھے کہ کچھ کام کیا کرو۔کام نہیں کرو گے تو کھاؤ گے کہاں
سے۔شادی ہوگئی تو بیوی بچوں کو کہاں سے کھلاؤ گے۔لیکن آپ نہایت ادب سے والد صاحب کو یہی جواب دیا
کرتے تھے کہ جو آپ کہتے ہیں میں کر لیتا ہوں لیکن میں تو احکم الحاکمین کا نوکر ہو چکا ہوں۔دنیا داری میں تو میرا دل
نہیں لگتا۔والد صاحب آپ کی بات سن کر خاموش ہو جایا کرتے تھے۔لیکن آپ کے لئے ہر وقت فکر مند رہتے تھے۔انہیں کیا معلوم تھا کہ اس بیٹے کی تمام تر ذمہ داری اللہ اور اس کے رسول سے عشق و محبت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اپنے
سپر د کر لی ہوئی ہے۔یہاں اپنے کھانے یا اپنے بیوی بچوں کے کھلانے کا سوال نہیں ہے۔وقت آنے پر دنیا وہ نظارہ
دیکھے گی کہ جب آپ کے دستر خوان سے ہزاروں لوگ کھانا کھا رہے ہوں گے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے والد کی وفات ہوئی ہے تو وفات ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے وفات کی اطلاع آپ کو دی۔تو بشری
تقاضے کے تحت آپ کو بھی اپنے معاش کی فکر ہوئی جو آپ کے والد صاحب سے وابستہ تھا۔لیکن جو نہی یہ خیال آیا اللہ
تعالیٰ نے فوراً الہام کیا کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ یعنی کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے ؟ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ الہام ہوتے ہی وہ خیال یوں اُڑ گیا جیسا کہ روشنی کے نکلنے سے تاریکی اڑ
جاتی ہے۔جیسے روشنی آنے سے اندھیر غائب ہو جاتا ہے۔اور آپ نے پھر اس الہام کی انگوٹھی بھی تیار کر والی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” خدا نے ان کی وفات کے بعد ( یعنی والد صاحب کی
267
خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
وفات کے بعد لاکھوں انسانوں میں مجھے عزت کے ساتھ شہرت دی اور میں والد صاحب کے زمانے میں اپنے
اقتدار اور اختیار سے کوئی مالی قدرت نہیں رکھتا تھا اور خدا تعالیٰ نے ان کے انتقال کے بعد اس سلسلہ کی تائید کے لئے
اس قدر میری مدد کی اور کر رہا ہے کہ جماعت کے درویشوں اور غریبوں اور مہمانوں اور حق کے طالبوں کی خوراک کے
لئے جو ہر ایک طرف سے صد ہا بندگان خدا آ رہے ہیں اور نیز تالیف کے کام کے لئے ہزار ہاروپیہ بہم پہنچایا اور ہمیشہ
پہنچاتا ہے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 198-199)
پس اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اپنے اس الہام کے تحت کہ الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبُدَهُ اپنے کافی ہونے کا ثبوت
دیا، اس وعدے کو پورا فرمایا بلکہ وسعُ مَكَانَكَ کا حکم فرما کر خود ہی ہر لحاظ سے اس کی وسعت کے تمام لوازمات اور
انتظامات بھی پورے فرمائے اور اس الہام کو آج بھی ہم ایک نئی شان سے پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔اور یہ الہام آپ کو
صرف ایک مرتبہ نہیں ہوا بلکہ کئی مرتبہ ہوا اور ہر مرتبہ جب آپ کو یہ الہام ہوا تو اس کی وسعتوں کی شان بھی بڑھتی چلی
گئی اور یہی آپ نے فرمایا ہے کہ متعدد مرتبہ ہونے کا مطلب ہی یہ تھا کہ وسعتوں کی شان بڑھتی چلی جائے گی۔اس
لئے آپ بھی ہر لحاظ سے اس وسعت کے لئے ظاہری طور پر کوشش کرتے چلے جائیں اور پھر معاملہ اللہ تعالیٰ پر
چھوڑیں اور آپ یہی کرتے تھے۔یہ سچے وعدوں والا خدا ہے۔اپنے وعدے پورے کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب یہ الہام ہوا تو یہ دعویٰ مسیحیت سے پہلے کا واقعہ ہے، آپ کے پاس
بظاہر دنیاوی لحاظ سے کچھ بھی نہیں تھا۔لیکن خدائی حکم تھا اس لئے پورا کرنا بھی آپ نے ضروری سمجھا اور آپ نے
اُسے کس طرح پورا فرمایا؟ اس بارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت میاں
عبد اللہ سنوری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت درج فرمائی ہے۔پیش کرتا ہوں۔کہتے ہیں کہ : ”میاں عبداللہ سنوری صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضور کو جب وَسِعُ مَكَانَكَ ( یعنی
اپنے مکان وسیع کر ) کا الہام ہوا تو حضور نے مجھ سے فرمایا کہ مکانات بنوانے کے لئے تو ہمارے پاس روپیہ ہے
نہیں۔اس حکم الہی کی اس طرح تعمیل کر دیتے ہیں کہ دو تین چھپر ( گھاس پھوس کے ) بنوا لیتے ہیں۔چنانچہ حضوڑ نے
مجھے اس کام کے واسطے امرتسر، حکیم محمد شریف صاحب کے پاس بھیجا جو حضور کے پرانے دوست تھے اور جن کے پاس
حضور اکثر امرتسر میں ٹھہرا کرتے تھے تا کہ میں ان کی معرفت چھپر باندھنے والے اور چھپر کا سامان لے آؤں۔چھپر باندھنے کے لئے کوئی خاص آدمی ہوتے تھے چنانچہ میں جا کر حکیم صاحب کی معرفت امرتسر سے آدمی اور
چھپر کا سامان لے آیا اور حضرت صاحب نے اپنے مکان میں تین چھپر تیار کر وائے۔یہ چھپر کئی سال تک رہے پھر
ٹوٹ پھوٹ گئے“۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
268
خطبه جمعه فرمود 120 جون 2009
حضرت میاں بشیر احمد صاحب اس کے آگے لکھتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ توسیع مکان سے مراد کثرت
مہمانان اور ترقی قادیان بھی ہے اور یہ بیچ ہے۔(سیرت المہدی جلد اول حصہ اول صفحہ 131 روایت نمبر 141 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
تو یہ حالات تھے کہ مکانوں کی وسعت کے لئے رقم نہیں تھی۔صرف طاقت تھی، توفیق تھی تو چھپر ڈالنے تک کی۔یہ تو آپ کو یقین تھا کہ خدا تعالیٰ نے جب الہام کیا ہے تو سامان بھی پیدا فرمائے گا۔لیکن اپنی طاقت کے مطابق اس
الہام کے بعد فوری عمل بھی ضروری تھا۔اس لئے جو موجود تھا اس سے ظاہری سامان آپ نے فوراً کر دیا۔لیکن یہ
الہام کیونکہ آپ کو بار باراور مختلف جگہ پر ہوا ہے اور مختلف مواقع پر ہوا ہے اس لئے ہر مرتبہ یہ الہام ہونے پر آپ اس
یقین سے بھر جاتے تھے کہ اب ایک نئی شان سے اس الہام کے پورا ہونے کے سامان ہوں گے اور اس کا اظہار آپ
نے اپنے ایک اشتہار میں یوں فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
ایک عرصہ ہوا مجھے الہام ہوا تھا کہ وَسِعُ مَكَانَكَ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یعنی اپنے مکان کو وسیع کر
کہ لوگ دُور دُور کی زمین سے تیرے پاس آئیں گے۔سو پشاور سے مدراس تک تو میں نے اس پیشگوئی کو پورا ہوتے
دیکھ لیا مگر اس کے بعد دوبارہ پھر یہی الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ پیشگوئی پھر زیادہ قوت اور کثرت کے
ساتھ پوری ہوگی۔وَاللهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاء لَا مَانِعَ لِمَا أَرَادَ
( تذکرہ صفحہ 246۔ایڈیشن چہارم 2004 مطبوعہ ربوہ )
اور پھر 1907ء میں ایک جگہ الہامات کا ذکر فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں، 1907ء کی بات ہے۔اللہ
تعالیٰ کی طرف منسوب کر کے فرمایا: "لَكُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا - خیر و نصرت و فتح انشاء اللہ تعالیٰ۔وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ۔إِنِّي مَعَكَ ذَكَرْتُكَ
فَاذْكُرُنِي۔وَسِعُ مَكَانَكَ۔حَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُرْفَعَ بَيْنَ النَّاسِ إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ۔إِنِّي مَعَكَ
وَمَعَ أَهْلِكَ إِنَّكَ مَعِى وَاهْلُكَ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ فَانْتَظِرُ۔قُلْ يَأْخُذُكَ الله يعنى
تمہارے لئے دنیا اور آخرت میں بشارت ہے۔تیرا انجام نیک ہے۔خیر ہے اور نصرت اور فتح انشاء اللہ تعالی۔ہم
تیرا بوجھ اتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی اور تیرے ذکر کو اونچا کر دیں گے۔میں تیرے ساتھ ہوں۔میں نے
تجھے یاد کیا ہے۔سو تو مجھے بھی یاد کر اور اپنے مکان کو وسیع کر دے۔وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جاوے گا اور لوگوں میں
تیرا نام عزت اور بلندی سے لیا جائے گا۔میں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم ! میں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی
تیرے اہل کے ساتھ۔اور تو میرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل میں رحمن ہوں میری مدد کا منتظر رہ۔اور اپنے
دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔( تذکرہ صفحہ 624 ایڈیشن چہارم 2004 مطبوعہ ربوہ )
269
خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
یعنی وفات سے کچھ عرصہ پہلے بھی آپ کو آپ کی کامیابی اور جماعت کی ترقی کی خبر دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے
وَسِعُ مَكَانَكَ کا حکم فرمایا اور جیسا کہ میں نے کہا جب اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو خوشخبری دیتا ہے اور حکم دیتا ہے تو
اس کو پورا کرنے کے سامان بھی مہیا فرماتا ہے۔اور آپ کے الہامات کی صداقت اور اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت کے
نظارے ہم آج تک دیکھ رہے ہیں۔کہاں تو آپ صرف چھپروں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی بات کو ظاہری رنگ میں
پورا فرما رہے ہیں اور پھر وہ وقت بھی آیا جب آپ نے اپنی زندگی میں ہی دارا مسیح میں بھی اور قادیان میں بھی مکانیت
میں وسعت پیدا کی۔قادیان میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور ان کی رہائش اور کھانے پینے
کے انتظامات بھی آپ فرماتے رہے۔اس میں وسعت پیدا ہوتی چلی گئی۔پھر خلافت اولی اور ثانیہ میں مکانیت میں بھی اور مساجد میں بھی وسعت ہوئی۔پھر پارٹیشن کے بعد قادیان
میں احمدیوں کے لئے حالات کچھ تھوڑے سے خراب ہوئے لیکن دار مسیح اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
وقت کی جو پرانی جگہیں تھیں وہ بہر حال جماعت کے پاس ہی رہیں۔اور 1991ء میں جب حضرت خلیفہ اسی
الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دورہ کیا تو اس دورہ کے بعد وَسِعُ مَكَانَكَ کا پھر ایک نیا دور شروع ہوا۔جہاں احمدیوں کے
مکانوں میں بھی اور جماعتی عمارات میں بھی خوب اضافہ ہوتا چلا گیا۔پھر 2005 ء میں میرے دورے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید توفیق عطا فرمائی کہ قادیان میں جماعتی عمارات
میں وسعت پیدا ہوئی اور جماعتی مرکزی عمارات کے علاوہ آسٹریلیا، امریکہ، انڈونیشیا، ماریشس وغیرہ نے وہاں اپنے
بڑے وسیع گیسٹ ہاؤسز بنائے۔جماعتی طور پر ایم ٹی اے کی خوبصورت بلڈنگ اور دفتر نشر واشاعت بن گیا۔کتب
کے سٹور بھی اس میں مہیا کئے گئے ہیں۔بڑے بڑے ہال بنائے گئے ہیں۔دو منزلہ نمائش ہال بنایا گیا۔ایک بڑی
وسیع تین منزلہ لائبریری بنائی گئی ہے۔فضل عمر پریس کی تعمیر ہوئی۔لجنہ ہال بنا۔ایک تین منزلہ گیسٹ ہاؤس مرکزی
طور پر بنایا گیا۔لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مزید توسیع ہوئی اور نئے بلاک بنے اور اس طرح بے
شمار نئی تعمیر اور توسیع ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مسجد اقصیٰ میں توسیع کی گئی ہے۔جس میں صحن سے پیچھے ہٹ
کے تقریبا تین منزلہ جگہ مہیا کی گئی ہے اور اس میں جونئی جگہ بنی ہے اس میں تقریباً پانچ ہزار نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس طرح قادیان میں کئی دوسری مساجد کی تعمیر ہوئی اور سب
کی تفصیل کا تو بیان نہیں ہوسکتا اور نہ بغیر دیکھے اس وسعت
کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جو ان نئی تعمیرات کی وجہ سے وہاں قادیان میں ہو رہی ہے۔یہ چند تعمیرات جن کا میں نے ذکر
کیا ہے یہ گزشتہ تین چار سال کے عرصہ میں ہوئی ہیں تو یہ ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا کرنا کہ ہر روز ہم اس الہام کی شان
دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف قادیان میں بلکہ دنیا میں ہر جگہ حتی کہ پاکستان میں بھی نامساعد حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ
توفیق دے رہا ہے۔ہمارے مخالفین سے کس طرح اللہ تعالیٰ نے مواخذہ کرنا ہے یہ تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن
جہاں تک اس کے وَسِعُ مَكَانَكَ کا سوال ہے اللہ تعالیٰ ہر روز ہمیں ایک شان سے اسے پورا ہوتا دکھارہا ہے۔
270
خطبہ جمعہ فرمود : 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
اور پھر پاکستان اور ہندوستان کی بات نہیں ہے۔قادیان سے اٹھنے والی وہ آواز جس کو اپنے وسائل سے چند
کوس تک چند میل تک پہنچنا مشکل نظر آ رہا تھا اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت اور وعدوں کے مطابق تمام دنیا میں پھیل گئی
ہے اور نہ صرف آواز پھیل گئی بلکہ دنیا میں وَسِعُ مَكَانَكَ کے نظارے بھی ہم ہر روز دیکھتے ہیں۔ہمیں ہر جگہ نظر آ
رہے ہیں۔یہ مسجد جو بیت الفتوح ہے۔یہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔کہاں چھوٹی سی مسجد فضل تھی جس میں زیادہ
نمازی جمع ہو جاتے تھے تو مار کی لگانی پڑتی تھی اور اب یہاں سب کھپت ہو جاتی ہے ، سارے اسی میں سموئے جاتے
ہیں۔اسی طرح UK میں اور مساجد بن رہی ہیں۔تو یہ سب وَسِعُ مَكَانَكَ کے نظارے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے اس وقت آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کو نوازتے ہوئے وَسِعُ مَكَانَكَ کی پیشگوئی کو ہر جگہ ہمیں پورا
ہوتے دکھا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ یہ ہیں کہ زیادہ قوت اور کثرت کے ساتھ پوری فرما
رہا ہے۔یہی الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائے تھے کہ جوں جوں نیا الہام ہوتا ہے یا دوبارہ اللہ
تعالیٰ یہ الہام کرتا ہے تو وہ زیادہ قوت اور کثرت کے ساتھ اس کو پورا بھی فرماتا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دُنیا میں جماعت احمدیہ کی مساجد اور مراکز کی تعداد 14 ہزار 715 ہے اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ان میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔جب ہم اپنی کوشش دیکھتے ہیں تو یہ اضافہ ناممکن نظر آتا ہے لیکن
اللہ تعالیٰ نے کیونکہ وَسِعُ مَكَانَكَ کا حکم دیا تو خودہی اس کے سامان بھی پیدا فرما تا چلا جارہا ہے۔کن حالات میں
بعض جگہ مساجد اور دوسری تعمیرات ہوئیں۔اس کے چند واقعات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ہندوستان کا ہی پہلے ذکر کروں گا۔وہاں بجھن ضلع کانگڑہ میں ایک جگہ ہے۔جب یہ رپورٹ آئی ہے اس سے
تھوڑا عرصہ پہلے وہاں جماعت قائم ہوئی ہے۔مسلمانوں کی طرف سے مسجد کی تعمیر کی بہت مخالفت ہوئی کہ جماعت
یہاں تعمیر نہیں کرے گی۔بعد میں ہندو بھی ان کے ساتھ مل گئے اور جماعت کے مخالف ہو گئے۔اس علاقے کا پولیس
افسر، ایس ڈی ایم کہتے ہیں وہ ہندو تھا لیکن شریف النفس تھا۔اس نے احمدیوں کو کہا کہ دن کو کام نہ کریں۔رات کو کام
کریں اور میں اپنے آدمی بھجواؤں گا۔آپ اپنے آدمی ساتھ لگائیں اور مسجد بنالیں۔چنانچہ اس طرح راتوں کو کام
کر کے مسجد تعمیر ہوئی اور ایک ہال نما کمرہ بنا لیا گیا۔بعد میں ایک رات میں مسجد کے مینار بھی بنالئے گئے۔اس طرح
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک غیر مسلم کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا کام مکمل کروایا اور مسلمانوں کی اس تعمیر میں روک
ڈالنے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔سو اس طرح بھی خدا تعالیٰ اپنی تائید دکھاتا رہا ہے۔پھر ضلع فتح آبادصو بہ ہریانہ میں مسجد تعمیر ہوئی۔یہاں بھی نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔جب مقامی جماعت نے
مسجد کی تعمیر کی کوشش کی تو یہ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں نے مسجد کی تعمیر کی سخت مخالفت کی اور ہندوؤں نے بھی ساتھ دیا۔اس علاقہ میں خدام نے جلسہ کیا۔بلڈ ڈونیشن (Blood Donation) کیمپ لگایا۔ہندوؤں پر اس کا بہت اثر ہوا
اور انہوں نے مخالفت چھوڑ دی اور جماعت کے حق میں کھڑے ہو گئے۔لیکن مسلمانوں نے مخالفت نہیں چھوڑی اور
271
خطبہ جمعہ فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
عام مسلمانوں کے خلاف پھر ہندوؤں نے جماعت کی مدد کی اور مسجد تعمیر کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں مسجد بھی
بن گئی اور مشن ہاؤس بھی بن گیا۔پھر چنائی میں اس سال مسجد ہادی کی تعمیر ہوئی۔یہاں بھی دو منزلہ مسجد ہے اور ساتھ اس کے رہائشی حصہ بھی ہے
اور اس مسجد کی تعمیر پر تقریباً پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔اور اب جب میں انڈیا کے دورہ پر گیا ہوں تو چنائی بھی گیا
تھا۔یہاں اس مسجد کا افتتاح کیا اور اس وجہ سے وہاں ملاں بہت زیادہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔میرے دورہ کے بعد
سے مخالفت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔پیچھے ایک خاتون کی قبر کشائی کا جو واقعہ ہوا ہے ہمیں نے پچھلے جمعہ جنازہ پڑھایا
تھا ، وہ بھی اسی وجہ سے ہوا ہے کہ مولوی سمجھ رہے ہیں کہ یہ تو اب ہر جگہ قبضہ کر لیں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس ذریعہ
سے تبلیغ کے راستے بھی کھول دیئے ہیں۔یہ جو قبر سے لاش باہر نکالنے کا واقعہ ہوا ہے اس کی وجہ سے مسلمانوں میں سے
بھی شرفاء کی ایک بڑی تعداد جماعت کا ساتھ دے رہی ہے۔اسی طرح ایک لوکل ٹی وی چینل نے ، غیر احمدی
مولویوں
کو بلایا اور ہمارے لوگوں کو بھی بلایا اور تقریباً ایک ڈیڑھ گھنٹے کا ایک پروگرام ریکارڈ کیا گیا اور مناظرے کی
طرح کی صورت پیدا ہوئی۔تو یہ پروگرام بھی ابھی انہوں نے ریکارڈ کیا ہے۔کہتے ہیں ہم ٹی وی پر دکھائیں گے۔اس
سے بھی انشاء اللہ تعالیٰ اور وسیع راستے کھلیں گے۔تو اللہ تعالیٰ مخالفت میں بھی رستے کھول رہا ہے۔پھر بینن کا ایک واقعہ بتا دیتا ہوں۔میں نے پیچھے وہاں دورہ کیا تھا۔امیر صاحب بین کہتے ہیں کہ ایک علاقہ
میں مسجد بنانی شروع کی تو اس کے بعد اس علاقے کے مُلاں مخالفت میں خوب سرگرم ہو گئے تھے، اکٹھے ہو کر اس
گاؤں میں آنے لگے۔افریقن ملکوں میں یا ہندوستان وغیرہ میں جہاں جہاں بھی میں نے دورے کئے ہیں اس کی
وجہ سے اس سال مخالفت بہت بڑھی ہے اور اس کی وجہ سے تبلیغ کے رستے بھی مزید کھلے ہیں۔تو کہتے ہیں مخالفت
میں خوب سر گرم ہو گئے اور اکٹھے ہو کر اس گاؤں میں آنے لگے۔نو مبائعین کو ڈرانے اور دھمکانے لگے اور احمدیت
چھوڑنے کو کہا۔کئی مرتبہ صدر صاحب جماعت سے کہا کہ تم احمدیت سے انکار کر دو اور مسجد نہ بننے دو۔ہم سے جتنے بھی
پیسے لینے ہیں لے لو اور ہم تمہیں مسجد بنا دیتے ہیں۔مگر ہر مرتبہ اس مخلص احمدی نو مبائع نے ان مخالفین کو جواب دے
دیا کہ جو کرنا ہے کرو۔ہم تو مسجد بنائیں گے اور یہ جواب دیتے رہے کہ یہاں جماعت ہی کی مسجد بنے گی اور یہاں
اگر کوئی دین پھیلے گا ، اگر اسلام کی تبلیغ ہوگی تو جماعت احمدیہ کی طرف سے ہوگی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور تمام
مخالفتوں کے باوجود یہ مسجد بن گئی۔پھر اللہ تعالیٰ غیروں کو احمدیت کی طرف وَسِعُ مَكَانَكَ کے ذریعہ سے کس طرح مائل کرتا ہے۔نائیجیریا
کے
مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ ایگو آئیوو یونیورسٹی کے ایک لیکچرر نے ایم ٹی اے کے ذریعہ مسجد مبارک فرانس کے اختتامی
پروگرام کو دیکھا اور ہمارے بکسٹال کے وزٹ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرزمین انگلستان اور فرانس میں
اس طرح اللہ تعالیٰ کا نام بلند ہو رہا ہے تو یہ بعید نہیں کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ ایک دن میروشلم اور امریکہ سے
ہزاروں دفعہ اللہ کا نام بلند ہوا کرے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ساتھ ہے۔
272
خطبه جمعه فرموده 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
پھر آئیوری کوسٹ سے ایک واقعہ یہ لکھتے ہیں۔آ بنگر و شہر میں مسجد کی تعمیر کے بعد لوگوں کی احمدیت کی طرف
خاص توجہ ہوئی ہے۔ایک ہفتہ قبل کالج کے پروفیسر ویرا ابو بکر مشن ہاؤس آئے اور کچھ لٹر پچر خرید کر لے گئے۔مطالعہ
کے بعد آئے کہ لٹریچر کے مطالعہ سے پہلے میں نے مسلسل استخارہ کیا کہ اسلام میں بہت سارے فرقے ہیں۔خدا سے
سیدھی راہ کی راہنمائی کے لئے دعا کی تو مجھے خواب میں جماعت احمدیہ کے بارے میں بتایا گیا کہ اس جماعت کو
دیکھو۔میں نے آپ لوگوں کے کام کا جائزہ لیا ہے۔مطالعہ کیا ہے۔للہ تعالیٰ نے میری راہنمائی فرمائی ہے اور پھر
انہوں نے احمدیت قبول کر لی۔تو جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام وَسِعُ مَكَانَكَ جماعت کے پھیلنے کے
ساتھ ساتھ قادیان کی حدود سے نکل کر دنیا میں بھی اپنی صداقت کا نشان دکھا رہا ہے اور جوں جوں اللہ تعالی تبلیغ میں
وسعت پیدا کر رہا ہے، توں توں مکانیت میں بھی ہر جگہ وسعت پیدا ہوتی چلی جارہی ہے۔مکانیت بھی وسعت پذیر
ہے۔بے شمار ایسی مثالیں ہیں، یہ چند مثالیں میں نے دی ہیں۔تبلیغ کے لحاظ سے ایم ٹی اے نے وسعت کے نئے دروازے کھولے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی جیسا کہ میں
نے پہلے بتایا مخالفت بھی بڑھ رہی ہے۔لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورے کرنے کا ایک انداز ہے کہ جہاں
افراد جماعت کو انفرادی طور پر یا جماعت کو مالی یا دنیاوی طور پر نقصان پہنچایا گیا یا پہنچائے جانے کی کوشش کی جاتی
ہے۔وہاں خدا تعالیٰ افراد جماعت کو بھی پہلے سے بڑھ کر عطا فرماتا ہے اور جماعت کی ترقی کی بھی نئی سے نئی راہیں
کھلتی چلی جاتی ہیں۔کسی کے مکان کو جلایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس سے بڑا اور بہتر مکان دے دیا۔کسی کی دکان کو جلایا
گیا تو ایک کی جگہ دودود کا نیں اللہ تعالیٰ نے عطا فرما دیں۔کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اللہ تعالیٰ نے احمدیوں
کے لئے ، جنہوں نے صبر اور حو صلے سے کام لیا پہلے سے بڑھ کر کاروبار مہیا کر دیئے۔اگر پاکستان میں ایک مسجد سیل
(Seal) کی گئی تو اللہ تعالیٰ نے اس کی جگہ دس ہیں مسجد میں عطا فرما دیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا سلوک ہے جو ہر جگہ ہمیں نظر آ رہا ہے۔لیکن ساتھ ہی ہماری یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اس خدا
کے آگے جھکنے والے ہوں اور اس کے حقیقی بندے بہنیں جو اپنی نعمتوں سے ہمیں نواز رہا ہے اور ہر دم نو ا ز تا چلا جا رہا
ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ إِنَّكَ مَعِى وَاهْلُكَ یعنی اور تو میرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل بھی۔( تذکرہ صفحہ 624 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ) تو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اہل بننے کے لئے اپنے اعمال کو
ان نمونوں پر قائم کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے سامنے قائم فرمائے۔ور نہ تو اللہ تعالیٰ نے خون کا رشتہ ہونے کے باوجود بھی حضرت نوح کے بیٹے کو ان کے اہل سے نکال دیا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اپنے آگے جھکا رہنے والا بنائے رکھے۔
273
خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
آج کہا بیر کی جماعت کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے اور فلسطین اور دوسرے ممالک کے احباب بھی اس میں
شامل ہورہے ہیں۔کہا بیر کے امیر صاحب کی خواہش تھی کہ اس جلسہ کی مناسبت سے ان کا بھی خطبہ میں ذکر کروں یا
کچھ مختصر پیغام دوں۔تو بہر حال مختصر ذکر کروں گا اور ان کے لئے پیغام دوں گا۔وَسِعُ مَكَانَكَ کا ذکر چل رہا ہے تو
کہا بیر کی جماعت کا بھی اس ضمن میں ذکر کر دوں کہ یہاں ابتداء میں ہی اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت خوبصورت مسجد
بنانے کی توفیق عطا فرمائی تھی اور یہ بہت پرانی مسجد ہے اور بہت خوبصورت جگہ پر واقع ہے اور ہر سیاح کو ، آنے
والے کو یہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔اس کی تصویریں جو میں نے دیکھی ہیں بڑی خوبصورت مسجد نظر آتی ہے اور یہی دیکھنے
والے لوگ بتاتے بھی ہیں اور اس ذریعہ سے تبلیغ کے راستے بھی کھل رہے ہیں۔خلافت جوبلی کے سال میں وہاں کی جماعت نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس مسجد کی جو جگہ خالی ہے اس میں
ایک وسیع ہال اور دوسری تعمیرات کی جائیں جن کی ضرورت ہے۔میں نے ان کو اس کی اجازت تو دے دی تھی لیکن جو
منصوبہ انہوں نے بنایا وہ بہت بڑا بنا لیا۔جو بظاہر لگتا تھا کہ ان کے وسائل سے بہت زیادہ ہے۔لیکن یہاں پھر اللہ تعالیٰ
نے اپنے وعدے کو پورا فرمایا اور امیر صاحب نے مجھے بتایا کہ معجزانہ طور پر منصو بہ اپنی تکمیل کے مراحل پر پہنچ رہا ہے۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا ہر فضل ہر احمدی
کو اللہ تعالیٰ کے آگے مزید شکرگزاری کے جذبات سے بھرتے
ہوئے جھکنے والا بنانے والا ہو۔اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے العربیہ کے ذریعہ دنیائے عرب میں تبلیغ کو بھی بہت زیادہ
وسعت دی ہے اور اس میں بھی کہا بیر کی جماعت کے افراد کا بہت ہاتھ ہے۔مختلف طریقوں سے ان کے نوجوان مدد
کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح بعض دوسرے عرب ممالک کے احمدی بھی اس میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اللہ
تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔لیکن ہمیشہ ہر احمدی کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ آپ کی یہ کوشش اور کامیابیاں آپ کی کسی ذاتی
صلاحیت کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کے وعدوں کی وجہ سے اور آنحضرت ﷺ کی آخری زمانے کے امام کے حق میں دعاؤں اور پیشگوئیوں کے پورے
ہونے کی وجہ سے ہیں۔اس لئے تمام وہ احمدی جن کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کے امام کو مانے کی توفیق عطا فرمائی ہے، تمام وہ عرب
احمدی جنہوں نے اپنے عرب ہونے کو بڑائی کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ امام الزمان کی آواز کوسن کر سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کا نمونہ
دکھایا ہے یا درکھیں کہ ایک احمدی اور حقیقی مسلمان کا ہر نیا دن اس کے ایمان اور تقویٰ میں ترقی کا دن ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہر دن اگر تمہارے اندر ترقی نہیں ہو رہی تو توجہ کرو اور غور کرو اور
جائزے لو اور اس ترقی کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ کو ہمیشہ یادرکھیں کہ ہم
نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا اور تقویٰ سے رات بسر کی۔اور یہ تقویٰ میں ترقی ہی ہے جو ان جلسوں کا مقصد ہے۔
274
خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پس اس عہد کے ساتھ یہاں سے واپس جائیں کہ ہم نے پاک تبدیلیاں اپنے اندر پیدا کرنی ہیں ان کو زندگیوں کا
حصہ بنانا ہے اور تقویٰ میں ترقی کرنی ہے۔اور اس کے حصول کے لئے جلسے کے یہ جو دن ہیں یہاں گزاریں۔ہمیشہ
یا درکھنا چاہئے کہ ہماری ترقی تبلیغ کے ساتھ دعاؤں سے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہی وابستہ ہے۔پس دعاؤں کو اپنی
زندگیوں کا حصہ بنا لیں۔دعاؤں پر زور دیں اور خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں۔تو آپ کی دعائیں آسمانوں
میں ارتعاش پیدا کر کے وہ انقلاب لائیں گی جو اسلام اور مسلمانوں کے ہر مخالف کو حضرت محمد رسول اللہ لے کے
قدموں میں لا ڈالے گی۔ہمیشہ یادرکھیں کہ مسیح و مہدی کا زمانہ تیر و تفنگ کا زمانہ نہیں ہے۔بلکہ دعاؤں سے انقلاب لانے کا زمانہ ہے اور
یہی آنحضرت ﷺ کے الفاظ يَضَعُ الْحَرْبَ ( صحیح بخاری جلد اول صفحہ 490 کتاب احادیث الانبیاء باب نزول
عیسی بن مریم۔مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی) سے ہم پر ثابت ہے۔اللہ تعالیٰ نے عربوں کو تبلیغ اور تقریر کا خاص ملکہ
عطا فر مایا ہوا ہے اگر اپنے پاک نمونوں اور دعاؤں سے اسے سجاتے ہوئے استعمال میں لائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے وسیع
تر فضلوں کی بارش اپنے پر برستی دیکھیں گے اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو عرب دنیا میں پھلتا پھولتا دیکھیں گے۔پس آج یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عیسائیوں کی بھی حقیقی نجات کا باعث بنیں اور یہودیوں کو بھی ان کی تاریخ
اور تعلیم کے حوالے سے صحیح راستے دکھانے کی کوشش کریں۔ان کو آنحضرت ﷺ کے قدموں میں لانے کی کوشش
کرتے ہوئے ان کی بھلائی کے سامان کریں اور دوسرے مذاہب والوں
کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے راستے دکھائیں
اور خدا تعالیٰ کو نہ ماننے والوں
کو بھی اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچانے کی کوشش کریں۔یہ بہت بڑا کام ہے جو دنیا کی اصلاح
کے لئے مسیح محمدی کے ماننے والوں کے سپرد کیا گیا ہے۔پس اے کہا بیر! اور فلسطین کے رہنے والے احمد یو! اس وقت عرب دنیا میں تم سب سے منتظم جماعت ہو۔اٹھو
اور اس زمانے کے امام کے مددگار بنتے ہوئے نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کے پیغام کو ہر طبقہ تک
پہنچانے کے لئے کمر بستہ ہو جاؤ۔آج مسلمانوں کی بھی نجات اسی میں ہے کہ امام الزمان کو مان لیں۔اگر آج عرب
دنیا کے احمدیوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیا تو سمجھ لو کہ جس طرح قرون اولیٰ کے عربوں نے اسلام کے پیغام کو
پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس زمانہ میں آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق اور غلام صادق کا پیغام پہنچانے میں
اپنا کردار ادا کر کے تم بھی اُن آخرین میں شامل ہو جاؤ گے جو اؤ لین سے ملائے گئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس ذمہ داری کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ سب شاملین جلسہ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام دعاؤں کا وارث بنائے اور یہ جلسہ بے انتہا برکات سمیٹنے والا ثابت ہو اور
ہم جلد تمام دنیا پر حضرت محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے کو لہراتا ہوا دیکھیں۔آمین
خطبات مسرور جلد ہفتم
275
خطبہ جمعہ فرمود ه 12 جون 2009
نماز جمعہ کے بعد میں بعض جنازے بھی پڑھاؤں گا۔حضوا نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا۔جن جنازوں کا میں نے ذکر کیا ہے، ایک تو ہے مکرم چوہدری فضل احمد صاحب کا جو صدر انجمن احمد یہ ربوہ
پاکستان کے افسر خزانہ تھے۔7 جون کو دل کی تکلیف سے ظاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں 65 سال کی عمر میں بقضائے
الہی وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان
کو دل کی پرانی تکلیف تھی۔لیکن اس کے باوجود بڑی مستعدی
سے اور بشاشت سے ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہتے تھے۔وقت پہ دفتر آنا اور پورا وقت گزارنا۔وفات سے ایک
دن پہلے بھی اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ کو دل کی تکلیف ہوئی اور وہاں سے جب ہسپتال گئے تو ٹیسٹوں کے
بعد ڈاکٹر نے وہیں روک لیا اور وہیں اللہ تعالیٰ کی تقدیر غالب آئی اور اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔یہ 25 سال
سے افسر خزانہ تھے۔اس سے پہلے جب انہوں نے زندگی وقف کی تو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ میں کام کیا۔مجلس
کار پرداز میں بھی کام کیا۔نائب ناظر بیت المال خرچ بھی رہے۔بڑی خوش مزاج ، مرنجاں مرنج طبیعت کے مالک
تھے، کسی کو نہ دکھ دینا۔کسی کو تکلیف نہیں دینی اور مخلص اور فدائی تھے۔خلافت سے بڑا تعلق تھا۔پچھلے سال یہاں جلسے
پر بھی آئے تھے۔بار بار جذباتی ہو جایا کرتے تھے بلکہ ان کی طبیعت کے لحاظ سے ان کا جذباتی ہونا مجھے عجیب لگتا تھا۔شاید پتہ ہو کہ آئندہ ملاقات نہیں ہوگی۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی ایک بیٹی ہیں طاہرہ
مریم صاحبہ جو جرمنی میں رہتی ہیں سلیم اللہ صاحب کی اہلیہ ہیں۔دوسرا جنازہ ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب ساہیوال کا ہے۔ان کی وفات 5 جون کو 95 سال کی عمر میں ہوئی۔انا
لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ مختلف جگہوں پہ جماعتی خدمات ادا کرتے رہے۔ساہیوال شہر کے بڑے لمبا عرصہ امیر شہر بھی
رہے اور ضلع بھی اور بحیثیت ڈاکٹر بھی بڑے نافع الناس وجود تھے۔اپنے گاؤں میں ایک فلاحی ہسپتال بھی قائم کیا ہوا
تھا۔اور 2003ء میں اسی وجہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آپ کو Man of the Year کا ایوارڈ بھی دیا تھا۔تبلیغ کا
بھی شوق تھا۔حکمت سے اپنا یہ فریضہ بھی انجام دیتے تھے۔ساہیوال کے جو کیس تھے جن میں ہمارے چار احباب کو
سزائے موت سنائی گئی یا عمر قید سنائی گئی ان میں بھی یہ بڑی حکمت سے اپنا کر دار ادا کرتے رہے۔نہایت معاملہ فہم اور
زیرک تھے۔علاقہ میں اچھا اثر و رسوخ بھی تھا۔مخلص تھے۔دعا گو تھے۔خلافت کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ان کے
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ان کے ایک بیٹے وہاں ہیں باقی تو باہر کینیڈا وغیرہ
میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیوں کو قائم رکھنے کی توفیق عطا
فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 27 مورخہ 3 جولائی تا 9 جولائی 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)