صفت الرافع۔ آنحضرتؐ کے نور سے حصہ لینے والے اپنی عبادتوں اور اعمال صالحہ کی طرف توجہ دیتے ہیں
خطبات مسرور جلد ہفتم
288
(26)
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
فرمودہ مورخہ 26 جون 2009ء بمطابق 26 /احسان 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں میں نے خطبہ کے آخر میں قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں یہ ذکر کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ انہی
لوگوں کے گھروں کو بلندی عطا فرماتا ہے جو آنحضرت ﷺ کے نور سے حصہ پاتے ہیں اور اس ٹور سے حصہ پاتے
ہوئے اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے مطابق اللہ تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرتے ہیں۔اپنی عبادتوں اور اعمال صالحہ کی طرف توجہ
کرتے ہیں۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو جو نصائح فرمائی ہیں ان کا کچھ ذکر
آج میں کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کا مقصد ہی عبادت فرمایا ہے۔لیکن عبادت کس طرح ہو؟ اور کس طرح کی ہو؟
اس زمانہ کے امام نے جو اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کے نور سے سب سے زیادہ حصہ پانے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
احکامات کا سب سے زیادہ فہم و ادراک رکھنے والا تھا۔اس بارے میں ہماری راہنمائی اُس قرآنی تعلیم کی روشنی
میں فرمائی ہے جس کا ادراک آپ کو عطا فر مایا گیا۔اس کی روشنی میں میں آج بیان کروں گا۔آج ہم جو احمدی کہلاتے ہیں ان پر خدا تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ زمانہ کے امام کو قبول کر کے ہمیں ہر
وقت اور ہر معاملہ میں راہنمائی ملتی ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد خلافت کے جاری نظام اور
مرکزیت کی وجہ سے توجہ دلائی جاتی رہتی ہے۔اور خلافت اور جماعت کے ایک خاص رشتے اور تعلق کی وجہ سے جو کہ
عہد بیعت کی وجہ سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہتا ہے۔بغیر کسی انقباض کے اصلاح کی طرف توجہ دلانے پر توجہ ہو
جاتی ہے۔جبکہ دوسرے مسلمان جو ہیں اس نعمت سے محروم ہیں۔گزشتہ دنوں مجلس خدام الاحمدیہ UK کی عاملہ اور ان کے قائدین کے ساتھ ایک میری میٹنگ تھی کسی بات
پر میں نے انہیں کہہ دیا کہ تم لوگ میری باتوں پر عمل نہیں کرتے۔اس کے بعد صدر صاحب خدام الاحمدیہ میرے پاس
آئے ، جذبات سے بڑے مغلوب تھے تحریری طور پر بھی معذرت کی کہ آئندہ ہم ہر بات پر مکمل عمل کرنے کی کوشش
کریں گے اور اسی طرح عاملہ کے اراکین جو تھے انہوں نے بھی معذرت کے خط لکھے۔تو یہ تعلق ہے خلیفہ اور جماعت
کا۔اس کو دیکھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر سے بھر جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مادی دور میں ،اس مادی ملک میں ، وہ
289
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
لوگ جو دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہیں اور دنیاوی کاموں میں مصروف ہیں لیکن دین کے لئے اور خلافت سے تعلق کے
لئے مکمل اخلاص و وفا دکھانے والے ہیں۔اور یہ سب اس لئے ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خدا تعالیٰ سے تعلق کے طریق ہمیں سکھائے۔ہماری عبادتیں بھی خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہوتی ہیں اور ہونی
چاہئیں۔جو ہمیں ہماری ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلاتی ہیں اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلاتی
ہیں۔لیکن دوسرے مسلمان اس سے محروم ہیں۔گزشتہ دنوں ایک غیر از جماعت دوست ملنے کے لئے آئے۔بڑے پڑھے لکھے طبقہ کے ہیں اور میڈیا
میں بھی معروف مقام رکھتے ہیں۔کہنے لگے کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں خاص طور پر مساجد آج کل اس طرح آباد
ہیں جو گزشتہ 62 سال میں دیکھنے میں نہیں آئیں۔حج پر جانے والے ہمیں اتنی تعداد میں نظر آتے ہیں جو پہلے کبھی
دیکھنے میں نہیں آتے۔پھر اور کئی نیکیاں انہوں نے گنوا ئیں۔پھر کہنے لگے کہ کیا وجہ ہے کہ اس کے باوجود وہ اثرات
اور وہ نتائج نظر نہیں آتے جو ہونے چاہئیں۔پھر خود ہی انہوں نے کہا کہ مسجد کے باہر کے معاملات اصل میں صاف
نہیں ہیں اور یہ اس لئے کہ دل صاف نہیں ہیں۔مسجد سے باہر نکلتے ہی معاملات میں ایک قسم کی کدورت پیدا ہونی
شروع ہو جاتی ہے۔میں نے انہیں کہا کہ ایک بات تو یہ ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ ہماری عبادتیں ، ہماری نماز میں ، ہماری
دوسری نیکیاں تبھی فائدہ مند ہو سکتی ہیں جب ہمارے جائزے بھی ہوں اپنے خود کے۔اس بات پر خوش ہو جانا کہ ہم
عبادت کر رہے ہیں یا ہم اپنے آپ پر اسلامی رنگ کا اظہار کر رہے ہیں۔ہمارے حلیے سے ہماری حالتوں سے
اسلامی رنگ کا اظہار ہوتا ہے تو یہ تو کوئی نیکی نہیں ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک فقرہ مجھے یاد آیا میں نے انہیں بتایا کہ یہ لوگوں کا کام بے شک ہے
کہ تمہارے اعمال کو وہ دیکھیں۔لیکن تمہارا یہ کام ہے کہ ہمیشہ اپنے دل کا مطالعہ کرو۔پس اگر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بڑا
نمازی ہے بڑا روزہ دار ہے ، بڑا حاجی ہے، اس سے نیکیاں پیدا نہیں ہو جاتیں ان چیزوں سے۔نیکی کی اصل روح
تب پیدا ہوتی ہے جب یہ احساس ہو کہ کیا یہ سب کام میں نے خدا کی خاطر کئے ہیں؟ اور اس کے لئے اپنے دل کے
جائزہ کی ضرورت ہے اور جب یہ جائزے ہوں گے تو ان نیکیوں کے حقیقی اثرات جو ہیں وہ ظاہر ہورہے ہوں گے۔دوسری بات میں نے انہیں یہ کہی کہ آپ لوگ نہیں مانیں گے لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس زمانہ کے امام کو مانے
بغیران نیکیوں کی جو آپ گنوار ہے ہیں صحیح سمت نہیں رہ سکتی۔صحیح رخ نہیں رہ سکتے۔شیطان
کا اثر ہر نیکی کو بھی بدنتائج پر
منتج کر دیتا ہے۔تو میں نے انہیں بتایا کہ معاملات صاف نہ ہونے یا دل صاف نہ ہونے یا فتنہ وفساد کی یہ وجہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانے بغیر اور آپ کے بعد خلافت کو مانے بغیر قبلے درست نہیں ہو سکتے۔تو
حقیقت یہی ہے کہ عبادتوں کے اسلوب بھی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی سکھائے۔قرآن وہی
290
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
ہے ، شریعت وہی ہے، لیکن اس کا حقیقی فہم و ادراک اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے غلام صادق کو عطا فرمایا ہے۔اللہ
تعالیٰ کا حقیقی خوف اور خشیت اور آنحضرت ﷺ سے عشق و محبت ہمارے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے پیدا فرمائی ہے اور اسے اجاگر کیا ہے۔پس اس کی جس انتہا تک قدر ہم کریں گے اور اس کے نتیجہ میں
اپنے دلوں کو ٹٹولتے رہیں گے ہماری عبادتیں ہمیں فائدہ دیتی رہیں گی۔پس یہ ہر احمدی کی ذمہ داری ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علم کلام کی جگالی بھی کرتا رہے۔جو پڑھ سکتے ہیں وہ پڑھیں۔جو سن سکتے ہیں وہ سنیں
اور اس کے مطابق پھر اپنی زندگیاں گزارنے کی کوشش کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیسیوں جگہ اس بات کی راہنمائی فرمائی ہے کہ عبادت کی حقیقت کیا ہے؟
اور قرآن کریم میں ابتداء میں ہی سورۃ فاتحہ میں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ ایساكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتح: 5) -
اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ ہم روزانہ نماز میں پڑھتے ہیں اور گزر جاتے ہیں اس کو پڑھ کر۔لیکن اگر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر سے دیکھیں تو حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ ايَّاكَ نَعْبُدُ میں ایک اور اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آیت
میں اپنے بندوں کو اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ وہ اس کی اطاعت میں انتہائی ہمت اور کوشش خرچ کریں اور
اطاعت گزاروں کی طرح ہر وقت لبیک لبیک کہتے ہوئے اس کے حضور کھڑے رہیں۔گویا کہ یہ بندے یہ کہہ رہے
ہیں کہ اے ہمارے رب ہم مجاہدات کرنے ، تیرے احکام کے بجالانے اور تیری خوشنودی چاہنے میں کوئی کوتا ہی نہیں
کر رہے، لیکن تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں اور عجب اور ریاء میں مبتلا ہونے سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔ہمارا کوئی عمل ایسا
نہ ہو جو صرف دکھانے کے لئے ہو اور ہم تجھ سے ہی ایسی توفیق طلب کرتے ہیں جو ہدایت اور تیری خوشنودی کی طرف
لے جانے والی ہو اور ہم تیری اطاعت اور تیری عبادت پر ثابت قدم ہیں۔پس تو ہمیں اپنے اطاعت گزار بندوں
میں لکھ لے۔فرمایا اور یہاں ایک اور اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ بندہ کہتا ہے کہ اے میرے رب ہم نے تجھے
معبودیت کے ساتھ مخصوص کر رکھا ہے اور تیرے سوا جو کچھ بھی ہے اس پر تجھے ترجیح دی ہے۔پس ہم تیری ذات کے
سوا اور کسی چیز کی عبادت نہیں کرتے اور ہم تجھے واحد اور یگانہ ماننے والوں میں سے ہیں۔فرمایا۔” یہ دعا تمام
بھائیوں کے لئے ہے نہ صرف دعا کرنے والے کی اپنی ذات کے لئے اور اس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو باہمی
مصالحت، اتحاد اور دوستی کی ترغیب دی ہے اور یہ کہ دعا کرنے والا اپنے آپ کو ، اپنے بھائی کی خیر خواہی کے لئے اسی
طرح مشقت میں ڈالے جیسا کہ وہ اپنی ذات کی خیر خواہی کے لئے اپنے آپ کو مشقت میں ڈالتا ہے۔اور اس کی
(یعنی اپنے بھائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایسا ہی اہتمام کرے اور بے چین ہو جیسے اپنے لئے بے چین
اور مضطرب ہوتا ہے اور وہ اپنے اور اپنے بھائی کے درمیان کوئی فرق نہ کرے اور پورے دل سے اس کا خیر خواہ بن
291
خطبه جمعه فرموده 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
جائے۔گو یا اللہ تعالیٰ تاکیدی حکم دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے میرے بندو! بھائیوں اور محبتوں کے (ایک دوسرے کو )
تحائف دینے کی طرح دعا کا تحفہ دیا کرو اور (انہیں شامل کرنے کے لئے ) اپنی دعاؤں کا دائرہ وسیع کرو اور اپنی نیتوں
میں وسعت پیدا کرو۔اپنے نیک ارادوں میں (اپنے بھائیوں کے لئے بھی گنجائش پیدا کرو اور باہم محبت کرنے
میں بھائیوں ، باپوں اور بیٹوں کی طرح بن جاؤ۔“
( ترجمه عربی عبارت کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 122-121)
یہ ایک عربی کتاب ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کرامات الصادقین اس میں سے کچھ حصے کا ترجمہ
وا
کا
ہے۔پس یہ ہے عبادات کے نیک نتائج اور اثرات پیدا کرنے کا طریق۔نیتوں میں وسعتوں کی ضرورت ہے۔اگر
صرف اپنے ذاتی مفادات پیش نظر ہوں گے تو عبادتیں وہ معیار حاصل نہیں کر سکتیں۔ان کے نیک نتائج برآمد نہیں ہو
سکتے۔اگر عبادتوں کے بعد ایک دوسرے کے لئے محبت کے سوتے نہیں پھوٹتے تو عبادتیں محل نظر ہیں۔اگر دوسرے
مسلمانوں کی مساجد میں چلے جائیں تو اکثر جگہ سے آج کل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی جماعت
کے خلاف مغلظات ہی سننے میں آتی ہیں۔جب مسجدوں میں اس طرح دریدہ دینی ہو رہی ہو تو ان مقتدیوں پر کیا اثر
ان عبادات کا پڑنا ہے جوان بیہودہ گوئیاں کرنے والوں کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں۔اور پھر باہر آ کر کیا ایسے لوگوں
نے معاملات صاف کرنے ہیں۔اور جہاں تک احمدیوں کا تعلق ہے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا
تعلیم دی ہے ایسی باتیں سننے کے بعد فرمایا ”صبر بڑا جو ہر ہے۔۔۔جماعت کو چاہئے کہ صبر سے کام لے“۔بعض جگہ بعض دفعہ ایسی ایسی باتیں سن کے، جلسے سن کے یا گالیاں سن کے لوگ بے صبری دکھاتے ہیں۔گزشتہ
دنوں ہندوستان میں بھی واقعات ہوئے ہیں، وہاں بھی لوگوں نے بڑے بے صبری کے خط لکھے یا اکا دکا کوئی احمدی
دکھا بھی دیتا ہے تو فرمایا کہ " جماعت کو چاہئے کہ صبر سے کام لے اور مخالفین کی تختی پر سختی نہ کرے اور گالیوں کے عوض
میں گالی نہ دے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ اس کی تائید کرتا ہے جو صبر سے کام لے۔میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ ہماری
جماعت کے لوگ کسی پر حملہ کریں یا اخلاق کے برخلاف کوئی کام کریں۔فرمایا ” خدا تعالیٰ کے الہامات کی تفہیم بھی
یہی ہے کہ بردباری کریں۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 517 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ نے فرمایا کہ ہمارا مذ ہب یہی ہے کہ ہم بدی کرنے والے سے نیکی کرتے ہیں۔فرمایا ” ہم ان سے
سلوک کرتے ہیں اور ان کی سختیوں پر صبر کرتے ہیں۔تم ان کی بدسلوکیوں کو خدا پر چھوڑ دو۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 130 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
جب خدا پر چھوڑو گے تو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔عبادت کرو گے اور پھر خدا تعالیٰ انشاء اللہ ہدکو آئے گا۔اور پھر آپ نے ہمیں دشمن کے لئے بھی دعا کرنے اور سینہ صاف رکھنے کا حکم دیا ہے۔تو یہ چیزیں ہیں جو
292
خطبہ جمعہ فرموده 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
عبادتوں کے معیار قائم کرتے ہوئے۔اس کے اثرات اور نیک نتائج پیدا کرتی ہیں اور معاشرے کی ان خطوط کی
طرف راہنمائی کرتی ہیں جو اسلامی تعلیم کے مطابق ہے۔پس یہ چیز ہے جو ہر احمدی کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔ورنہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کرنا آپ کو مسیح موعود مان لینا تو کوئی فائدہ نہیں
دے گا۔بلندیوں کا حصول اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کی وجہ سے ہوگا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ہمیں دی ہے۔اس میں تو کوئی شک نہیں اور ہر وہ شخص جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے اور
نماز کو ایک بنیادی رکن سمجھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی اس کی بار بار تاکید فرمائی ہے اور آنحضرت ﷺ نے بھی بلکہ ایک دفعہ ایک قوم مسلمان ہوئی
اور اپنی کا روباری مصروفیات کی وجہ سے کام کا عذر کرتے ہوئے یہ درخواست کی کہ ہمیں نماز معاف کر دی جائے۔تو
آپ ﷺ نے فرمایا کہ یا درکھو کہ جس مذہب میں خدا تعالیٰ کی عبادت نہیں وہ مذہب ہی نہیں۔اللهم
( کشف الغمه عن جميع الامة جزء ثانی صفحہ 240 دار الكتب العلمیة بیروت طبع اولی 1998)
( السيرة النبوية لابن ہشام باب امر وفد ثقیف و اسلامها صفحہ 829 دارالکتب العلمیة بیروت 2001)
تو یہ اہمیت تو ہے نماز کی۔ایک عام مسلمان بھی جانتا ہے، چاہے وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں پڑھتا۔لیکن مسلمانوں
کو اور ہر وہ شخص جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے ہر وقت یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نماز پڑھنی کس طرح ہے؟ جیسا کہ
میں نے ایک غیر از جماعت دوست کی بات کا حوالہ دیا تھا کہ نمازیں بھی پڑھتے ہیں اس کے باوجود ہمیں نہیں پتہ کہ
معاملات کیوں صاف نہیں ہیں؟ کیونکہ ایک بہت بڑا طبقہ ان میں بھی ایسا ہے جو با وجود عبادت کو ایک اہم دینی فریضہ
سمجھنے کے بدقسمتی سے اس کے جو اثرات ہیں وہ نہیں اس پر پڑتے اس لئے کہ حقیقی رنگ میں عبادت ادا نہیں کی جاتی۔بہت سے جو ہیں وہ صرف دکھاوے کے لئے ادا کر رہے ہوتے ہیں۔بعض ایسے ہیں جو کوشش کرتے ہیں کہ تو جہ سے
نماز ادا کریں لیکن وہ بھی نمازوں کی روح اور اس کی گہرائی کو نہیں سمجھتے۔کیونکہ جس روحانی چشمہ کو اس زمانہ میں
خدا تعالیٰ نے یہ فہم و ادراک عطا کرنے کے لئے جاری فرمایا تھا، اس کے فیض سے ان کے نام نہاد علماء نے انتہائی
خوفزدہ کر کے دور رکھا ہوا ہے۔اور آج ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ اس زمانہ کے اس روحانی چشمہ سے فیض اٹھا ر ہے
ہیں۔جس کا منبع آپ کے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی ملے ہیں اور اب دنیا کی روحانی حالت کی تبدیلی اور اللہ تعالیٰ
کی آخری شریعت کے قیام کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہی چنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عبادتوں کے معیار حاصل کرنے کے لئے کس طرح راہنمائی فرمائی
ہے؟ اور ہم سے کیا چاہتے ہیں؟ وہ چند باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ ایک جگہ فرماتے ہیں۔” بعض لوگ مسجدوں میں بھی جاتے ہیں نمازیں بھی پڑھتے ہیں اور دوسرے
ارکان اسلام بھی بجالاتے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کی نصرت اور مردان کے شامل حال نہیں ہوتی اور ان کے اخلاق اور
293
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمود ه 26 جون 2009
عادات میں کوئی نمایاں تبدیلی دکھائی نہیں دیتی۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی عبادتیں بھی رسمی عبادتیں ہیں۔۔۔۔۔کیونکہ احکام الہی کا بجالانا تو ایک بیج کی طرح ہوتا ہے جس کا اثر روح اور وجود دونوں پر پڑتا ہے۔ایک شخص جو کھیت
کی آب پاشی کرتا ہے اور بڑی محنت سے اس میں بیج ہوتا ہے۔اگر ایک دو ماہ تک اس میں انگوری نہ نکلے (یعنی اس کی
سبزی نہ نکلے تو ماننا پڑتا ہے کہ بیج خراب ہے۔یہی حال عبادات کا ہے۔اگر ایک شخص خدا کو وحدہ لاشریک سمجھتا
ہے، نمازیں پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے، اور بظاہر نظر احکام الہی کو حتی الوسع بجالاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے
کوئی خاص مدد اس کے شامل حال نہیں ہوتی تو ماننا پڑتا ہے کہ جو بیج وہ بور ہا ہے وہی خراب ہے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 387-386 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس یہ معیار ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر فرمایا ہے کہ عبادتوں سے اللہ تعالیٰ سے تعلق
بڑھے اور عبادتوں کے اثرات معاشرے کے تعلقات میں بھی نظر آئیں۔بعض لوگ صرف ذاتی مقاصد کے لئے دعائیں کر کے کہتے ہیں کہ بہت دعائیں کیں، قبول نہیں ہوئیں۔انہوں نے اپنی ذاتی دعاؤں کی قبولیت ہی صرف اللہ تعالیٰ سے تعلق کا معیار بنایا ہوتا ہے۔جبکہ اللہ تعالیٰ نے اگر یہ فرمایا
ہے کہ میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا جب دعائیں کرو۔تو یہ بھی فرمایا کہ میں جان مال، اولاد کے نقصان سے
تمہیں آزماؤں گا۔پس ہماری عبادتیں
اللہ تعالیٰ کا قرب پانے اور دلی اطمینان کے لئے ہونی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے میری عبادت کرو۔میرا ذکر کرو۔میں تمہیں اطمینان بخشوں گا اور اگر اس میں بہتری کی
طرف قدم اٹھ رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اگر معاشرے میں ہم امن وسلامتی کے لئے کوشاں
ہیں تو یہ بھی عبادتوں کے نیک اثرات ہیں۔چاہے ہماری ذاتی دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں ہوتیں لیکن ایک تعلق
خدا تعالیٰ سے بڑھ رہا ہوتا ہے اور یہی چیز پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے
کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور مخلوق کی ہمدردی دلوں میں پیدا ہو اور یہی عبادتوں کا مقصد ہے۔پس اس کے حصول کے
لئے ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے اور اپنی عبادتوں کے معیار بلند کرنے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک نمازوں کی کیا حالت ہونی چاہئے اس کی طرف راہنمائی
کرتے ہوئے ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
نماز سے وہ نماز مراد نہیں جو عام لوگ رسم کے طور پر پڑھتے ہیں بلکہ وہ نماز مراد ہے جس سے انسان کا دل
گداز ہو جاتا ہے اور آستانہ احدیت پر گر کر ایسا محو ہو جاتا ہے کہ پگھلنے لگتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ یا درکھو یہ نماز
ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی “۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 403-402 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
294
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پس یہ چند باتیں ہیں ان بے شمار نصائح کے خزانے میں سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں
فرمائی ہیں تا کہ ہم اپنے دین اور دنیا کو سنوارنے والے بن سکیں۔آج جب ہم دنیا کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا دعویٰ پیش کرتے ہیں اور معاشرے کے سامنے یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم سے پوچھو کہ کیوں مساجد
نمازیوں سے بھرے ہونے کے باوجود معاشرے میں ہر طرف بدامنی اور فساد ہے تو اس کے ساتھ ہی ہماری نظر اپنے
گریبان پر بھی پڑنی چاہئے۔ہمیں اپنے اندر بھی جھانکنا چاہئے۔ہمیں اپنی فکر کبھی ہونی چاہئے کہ کہیں ہم اس مقصد کو
بھول نہ جائیں جو خدا تعالیٰ نے ہماری پیدائش کا بیان فرمایا ہے۔اور جس کے حصول کے لئے ہم نے اس زمانہ کے
امام کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس کو نبھائیں گے۔پس جہاں میں عمومی طور پر جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں وہاں خاص طور پر کارکنان ، عہد یداران اور
واقفین زندگی جو ہیں ان کو سب سے زیادہ اس کے حصول کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اگر کارکنان عہدیداران اور
واقفین زندگی اس طرف ایک فکر سے توجہ کریں گے تو جہاں ہماری مسجدوں کی آبادی بڑھ رہی ہوگی وہاں جماعت کی
عمومی روحانی حالت میں بھی ترقی ہوگی۔معاشرہ میں، احمدی معاشرہ میں ، خاص طور پر امن، پیارا اور حقوق کی ادائیگی کا
ایک خاص رنگ پیدا ہورہا ہو گا۔عہدیداران کے نمونوں سے افراد جماعت بھی اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے
کی کوشش کرتے ہیں۔ایک سے دوسرے کو جاگ لگتی ہے اور اگر کسی کے نمونے سے دوسرے میں پاک تبدیلی پیدا ہو
جائے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو بھی اتناہی ثواب دیتا ہے جتنا اس شخص کو مل رہا ہے جس نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کی
ہے۔پس اس طرف خاص طور پر توجہ دیں۔کسی کا علم کسی کا صائب الرائے ہونا، کسی کی انتظامی صلاحیت میں اعلیٰ
مقام حاصل کرنا، نہ اس کو بحیثیت احمدی کوئی فائدہ دے سکتا ہے، نہ جماعت کو ایسے شخص کے علم، عقل اور دوسری
صلاحیتوں سے کوئی دیر پا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا خوف اور خالص ہو کر اس کی عبادت کی طرف توجہ پیدا نہ
ہو تو یہ سب چیزیں فضول ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقام کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن کی توقعات ہم سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہیں۔اب میں ایک ذکر خیر بھی کرنا چاہتا ہوں جو کہ حضرت صاحبزادی امتہ القیوم بیگم صاحبہ کا ہے۔جن کی دو تین دن
پہلے وفات ہوئی ہے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹیوں میں سے
دوسرے نمبر کی بیٹی تھیں اور صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔آپ حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ جو حضرت
خلیفتہ مسیح الاول کی بیٹی تھیں، کے بطن سے 19 ستمبر 1916ء کو پیدا ہوئیں اور قادیان میں ہی اماں جان کے کمرے
میں جو بیت الفکر اور مسجد مبارک کے قریب تھا۔آپ کی پیدائش ہوئی ، آپ نے مولوی فاضل کی تعلیم حاصل کی پھر
ایف اے پاس کیا اور ان کی لجنہ کی جو خدمات ہیں دو مختلف وقتوں میں چار سال تک لجنہ واشنگٹن کی صدر رہیں۔
295
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو لجنہ امریکہ کی مشاورتی کمیٹی کا خاص نمائندہ مقر رفرمایا تھا اور
تاحیات آپ اس پہ قائم رہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آخر تک آپ کا ذہن بالکل صاف رہا۔تقریباً 92 سال کی عمر
تھی۔لیکن ذہنی طور پر بالکل ایکٹو (active) تھیں۔حضرت مصلح موعود کے پرانے واقعات اور باتیں سناتی رہا کرتی
تھیں۔بہت غریب پرور تھیں، چھپ کر بھی غریبوں کی مدد کرنا۔اعلامیہ بھی مددکرنا کئی بیواؤں اور تیموں کو مستقل مدد
کرتی رہتی تھیں۔اور پھر جماعت سے باہر بھی اور ملکی اور بین الاقوامی چیریٹیز (Charities) جو ہیں ان میں بھی
صدقات دیا کرتی تھیں۔نمازوں میں بڑا خشوع و خضوع ہوتا تھا۔جو ظاہری نمازیں ہیں۔نوافل تو چھپ کے انسان
پڑھتا ہے دوسری نماز میں نظر آ جاتی ہیں، کئی دفعہ مجھے بھی دیکھنے کا موقع ملا، بڑے جذب اور خشوع سے نمازیں پڑھ رہی
ہوتی تھیں۔اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق تھا ان کا۔فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ (المومنون : 3 ) کی مثال تھیں۔اور پھر لغویات سے
بھی بچنے کی کوشش کرتی تھیں۔اس پر بھی عمل کرتی تھیں۔عاجزی انکساری بہت تھی ان میں باوجود اس کے کہ مرزا مظفر احمد صاحب پاکستان میں بڑے اچھے عہدوں پر
رہے، ورلڈ بینک میں بھی رہے۔لیکن آپ کے ہاں جانے والے، ملنے والے ان کو جس طرح وہ خود ملتے تھے مرزا
مظفر احمد صاحب بھی اور آپ بھی بڑی عاجزی سے ان سے ملا کرتے تھے۔کئی عورتوں نے مجھ سے اس کا ذکر بھی کیا
ہے اور افسوس کے جو خط آ رہے ہیں ان میں بھی کئیوں نے اس کا اظہار کیا ہے کہ بہت عاجزی اور انکساری سے ملا
کرتی تھیں اور دین کی بھی بڑی غیرت رکھتی تھیں۔جماعت اور خلافت کی بڑی غیرت تھی ان کو۔پردہ کی بھی بڑی
پابند تھیں۔پردہ میں تو بعض دفعہ اس حد تک چلی جاتی تھیں کہ اگر کسی کا چھوٹا عزیز جو ہے جس سے اگر پردہ نہیں بھی
ہے اگر اسے پہچان نہیں رہیں اور وہ گھر میں بھی آ گیا تو تب بھی پردہ کر لیتی تھیں جب تک پہچان نہ ہو جاتی۔ان کی
اپنی اولاد تو کوئی نہیں تھی ، اپنی بہن صاحبزادی امتہ الجمیل بیگم صاحبہ جو چو ہدری فتح محمد صاحب سیال کی بہو تھیں ان کے
بیٹے کو انہوں نے گود لیا تھا۔بڑا پیار دیا اسے لیکن اس کی تربیت کی بھی کوشش کرتی رہیں ہمیشہ۔خدا تعالیٰ سے تعلق
رکھنے کی ہمیشہ تلقین کرتی رہیں۔اس نے مجھے لکھا کہ بچپن سے ہی ہمیں چھوٹی چھوٹی کہانیاں آنحضرت مے کے
حوالے سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے سناتی تھیں اور اس طرح اس کے بچوں کو بھی سناتی
رہیں۔ایک بات جو مجھے عزیزم ظاہر احمد نے لکھی ہے ان کے بارہ میں۔یہ ان کے بھانجے اور لے پالک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کو بڑے غورسے پڑھا کرتی تھیں اور صفحوں کے صفحے نوٹس لکھے ہوئے ہیں قرآن کریم پر۔خلافت سے بھی ان کا ایک خاص محبت کا تعلق تھا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا دور تو میں نے دیکھا ہے ان
کے ساتھ تعلق میں، بڑے بھائی بھی تھے لیکن خلافت سے جو ایک خاص تعلق ہوتا ہے وہ بہت زیادہ تھا۔پھر حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ چھوٹے بھائی تھے لیکن اس کے بعد خلافت کے بعد انتہائی ادب اور احترام کا تعلق ہوا۔
296
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
ایک کسی نے مجھے لکھا کہ جب پہلا جلسہ ہوا اسلام آباد میں۔اس میں حضرت
خلیفہ اسیح الرابع کا، یہ جلسہ میں میٹھی
ہوئی تھیں جلسہ کے بعد وہیں پیغام ملا۔جو ان کے ساتھ ڈیوٹی پر خاتون تھیں ان کو کہ ان کو لے کر حضرت خلیفہ مسیح
الرابع بلا رہے ہیں فوراً آؤ۔تو کہتی ہیں انہوں نے سن لیا اور ان کے تیار ہونے سے پہلے ہی اٹھ کے چل پڑیں اور
بڑی تیزی سے
اتنا چلیں کہ جو ڈیوٹی والی خاتون تھیں ان کو ساتھ دوڑنا پڑ رہا تھا اور یہ کہتیں جلدی کر حضور کا پیغام آیا
ہے مجھے بلا رہے ہیں۔تو یہ بھی ایک تربیت تھی ، اپنے باپ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی بھی اور اپنے نانا کی وہ
مثال بھی سامنے تھی جس طرح وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بلاوے پر فور دوڑ پڑے تھے بغیر کچھ لئے۔پھر میرے سے ایک تعلق تھا ان کا۔یہ تعلق بھانجے سے زیادہ اس وقت شروع ہوا، میری خالہ تھیں۔جب
حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ناظر اعلیٰ اور امیر مقامی مقرر کیا پاکستان میں، ربوہ میں، تو پہلی مرتبہ
جب یہ امریکہ سے آئی ہیں تو میں حیران رہ گیا ان کے تعلق کو دیکھ کر اور شرمندہ بھی ہوتا تھا، ایک احترام جماعتی
عہدیدار کا اور عزت ایسی تھی جو بالکل مختلف تھی ہر قسم کے رشتوں سے۔بالکل مختلف رویہ تھا ان کا اور یہ ان کی سیرت کا
پہلو مجھ پر اس وقت کھلا کہ یہ کس طرح احترام کرتی ہیں عہدیداران کا۔خلافت کے بعد تو پھر یہ تعلق اور بھی بڑھا۔جب میں غور کرتا ہوں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کے زمانہ میں بھی دیکھا ہے میں نے
ان کے ساتھ تعلق ان کا اور اپنے ساتھ جب دیکھتا ہوں، کوئی فرق مجھے نظر نہیں آتا۔وہی عزت وہی احترام۔معمولی
سا بھی فرق کہیں نظر نہیں آیا۔اتنا ادب اور احترام کہ بعض دفعہ شرمندگی ہوتی تھی۔امریکہ گیا ہوں تو جماعتی پروگرام کی
وجہ سے بعض مجبوریاں
تھیں اس لئے مشن ہاؤس میں ٹھہر نا پڑا۔مسجد کے ساتھ۔پہلے اس بات پر زور دیا تھا انہوں نے
جانے سے پہلے کہ ان کے ہاں ٹھہروں۔لیکن بہر حال مجبوری تھی اس کی وجہ سے معذرت کرنی پڑی۔پھر جب ان کو
ملنے گیا ان کے گھر تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی اور آپ کے اس تعلق کی وجہ سے ہی آپ کے اس لے پالک بیٹے
اور بھانجے اور بہو کا اور بچوں کا خلافت سے بھی ایک خاص تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا
بھی بڑا وسیع مطالعہ تھا۔کسی نے مجھے بتایا کہ 7 مرتبہ انہوں نے ہر کتاب پڑھی تھی لیکن ظاہر احمد نے مجھے بتایا کہ انہوں
نے مجھے کہا کہ میں 9 مرتبہ یہ کتابیں پڑھ چکی ہوں۔بیماری میں بھی ،گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھیں ان دنوں میں بھی ایک دو دفعہ فون پر بات ہوئی ہے تو ظاہر نے بتایا
کہ ایک دفعہ فون پر بات کرنے سے پہلے وہ کوشش کر رہے تھے کچھ کھانا کھا لیں۔لیکن کھا نہیں رہی تھیں۔فون پر بات
کرنے کے بعد اس نے کہا کہ اب تو آپ کی بات ہو گئی ہے، میرا حوالہ دیا ان کوتو کھانا کھا لیں۔خیر کہتا ہے میں
دوسرے کاموں میں مصروف ہو گیا۔تھوڑی دیر بعد دیکھا تو کھانا جو پلیٹ میں رکھا ہوا تھا ختم تھا اور صرف اس لئے کہ
اس نے حوالہ یہ دیا تھا کہ آپ کی بات ہوگئی ہے میرا اس سے لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اس نے کہا ہوگا کہ انہوں نے کہا
ہے، ذرا اونچا سنتی تھیں اس لئے فون پر سیج سمجھ نہیں آئی ہوگی۔ظاہر کی بات سے انہوں نے یہی سمجھا کہ انہوں نے
خطبات مسرور جلد ہفتم
297
خطبہ جمعہ فرموده 26 جون 2009
کہا ہے کہ کھانا کھالیں۔کیونکہ فورا اطاعت گزاری تھی اس لئے نہ طبیعت چاہنے کے باوجود بھی آخری بیماری میں بھی
فوری طور پر کھانا کھالیا۔تو اس حد تک ، باریکیوں کی حد تک اطاعت تھی ان میں۔بیماری کے دنوں میں انہوں نے اپنے اس بھانجے اور بیٹوں اور اس کے بچوں کو بہو کو بلایا اور اس نے لکھا ہے کہ
تین گھنٹے تک مختلف قسم کی نصیحتیں کرتی رہیں اور پھر یہ ہے کہ ہمارا شکر یہ ادا کیا کہ تم لوگ میری بہت خدمت کر رہے
ہو۔حالانکہ جو خدمت انہوں نے ان بچوں پر کی تھی وہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ان بچوں کی ہوگی۔بہر حال
یہ ان کی بڑائی اور شکر گزاری کا احساس تھا۔بڑی باریکی کی حد تک انہوں نے اس کا خیال رکھا۔اللہ تعالیٰ اس بچے کو
بھی اور اس کے بچوں کو بھی، اس کی بیوی کو بھی ان کی نیکیاں جو حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی اور
صاحبزادی امتہ القیوم کی ہیں ان کی تربیت کے زیر اثر جاری رکھنے کی توفیق دے اور ان کی دعاؤں سے ہمیشہ یہ لوگ
حصہ لیتے رہیں اور عاجزی اور انکساری جوان
میں تھی وہ ان بچوں میں بھی ہمیشہ قائم رہے۔کچھ واقعات ہیں، جو انہوں نے خود ایک دفعہ لکھے ہیں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو آپ سے بڑا تعلق تھا، ہر
بچے سے تھا، لیکن ہر ایک کے ساتھ اپنا اپنا اظہار تھا۔یہ کہتی ہیں کہ جب میری شادی ہوئی تو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی
نے صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو لکھا کہ میں نے اپنی اس بچی کو 14 سال تک ہتھیلی کے چھالے کی طرح رکھا
ہے۔اگر کوئی اس کی طرف دیکھتا تھا تو میری نظر فوراً اٹھتی تھی کہ اس آنکھ میں پیار کے سوا کچھ اور تو نہیں۔اب میں
اسے تمہارے سپر د کرتا ہوں۔یادرکھنا اگر اسے کوئی تکلیف ہوئی تو میں برداشت نہیں کر سکوں گا۔مطلب یہ نہیں تھا کہ
لڑائی کروں گا۔مطلب یہ تھا کہ مجھے دلی صدمہ پہنچے گا۔(سیرت و سوانح حضرت سید ہ امتہ الحی بیگم صاحبہ صفحہ 111-110 لجنہ اماءاللہ لاہور )
آپ اپنی اس زندگی میں ہی نہیں بلکہ بعد میں بھی۔تو یہ نمونے ہیں جو ہمارے ہر گھر میں جہاں اس قسم کے جھگڑے ہوتے ہیں ان
کو بھی دیکھنے چاہئیں۔کہ جب
کسی کی بچی کو لے کے آتے ہیں۔تو شادی کرنے والے کو بھی اور سسرال کو بھی ،لڑکے کو بھی اور لڑکی کے سسرال کو بھی
بچوں کے جذبات واحساسات
کا خیال رکھنا چاہئے۔کہ وہ بھی کسی کی بچیاں ہیں اور لاڈلی بچیاں ہیں۔اسی طرح جب ملتان کہتی ہیں میں گئی ہوں۔روزانہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کا تار یا خط آیا کرتا تھا۔اچھا ایک
دفعہ انہوں نے واقعہ کا ذکر کیا ہے اپنی ایک خواب کا کہ کوئی شخص مجھ سے کہتا ہے یعنی صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ اپنی
خواب کا ذکر کر رہی ہیں۔کوئی شخص مجھ سے کہتا ہے کہ میں تمہاری ماں کو لینے آیا ہوں۔میں رورو کر اس کی منتیں کرتی
ہوں کہ نہیں لے جانا۔وہ کہتا ہے کہ اچھا اگر یہ نہیں تو تمہارے ابا کو لے جاتا ہوں۔تو میں نے گھبرا کر کہا نہیں بالکل
نہیں۔وہ کہتا ہے کہ تمہاری ایک بات مانی جاسکتی ہے۔ماں کو لے جانے دو یا باپ کو۔اس نے جب مجھ کو بہت مجبور کیا
دونوں میں سے ایک کو رکھ سکتی ہو، دونوں کو رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو میں ماں کو دینے پر راضی ہوگئی اور پھر کہتی
ہیں اس خواب کا اثر تھا کہ پھر اپنی امی سے بہت چھٹنے لگ گئیں۔یہ دس سال کی تھیں جب ان کی والدہ فوت ہوگئی
298
خطبہ جمعہ فرموده 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
تھیں۔حضرت اماں جان
کو یہ پتہ نہیں تھا، وہ پہلے کہا کرتی تھیں ان کو کہ تم ماں سے چھٹی رہتی ہو ، باپ سے بھی چھٹا
کرو۔تو ایک دن اماں جان نے ان کو زور سے کہا اماں جان نے خود ہی بیان
فرمایا۔کہ میں نے جب کہا تو تم ڈر گئیں
اور تم نے اس کا جواب دیا چھٹوں گی چھٹوں گی اور ساری عمر چھٹی رہوں گی۔یہ واقعہ بیان کر کے حضرت اماں جان کی
آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔سیرت و سوانح حضرت سید المتہ الحئی بیگم صاحبه صفحه 112)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جو سفر تھا دہلی کا اور جہاں سیر روحانی کا بعد میں تقاریر کا سلسلہ آپ نے
شروع فرمایا تھا وہاں جو نظارہ آپ نے دیکھا تھا اور جو آپ نے اس وقت اونچی آواز میں کہا میں نے پا لیا ہمیں
نے پا لیا۔تو حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں اس وقت میرے پیچھے میری بیٹی امتہ القیوم بیگم چلی آرہی تھی ، اس نے کہا ابا
جان آپ نے کیا پا لیا۔تو میں نے کہا میں نے بہت کچھ پا لیا، مگر میں اس وقت تم کو نہیں بتا سکتا۔میں اگر اللہ تعالیٰ
نے چاہا جلسہ سالانہ پر بتا دوں گا کہ میں نے کیا پایا۔اس وقت تم بھی سن لینا۔(سیر روحانی صفحہ 5-4 رقیم پر لیس یو۔کے)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک تو آمین پر بچوں
کی نظم لکھی اور ایک ان کی شادی پر بھی لکھی تھی۔اس کے دوشعر ہیں جو میں سناتا ہوں آپ کو۔که
الفت
اس
کی کم
اس
کا
ٹوٹے
چھٹ
خواه
کوئی
دامن
اس
کا
چھوٹے
کلام محمود صفحہ 224۔شائع کردہ لجنہ اماءاللہ کراچی)
یہ اللہ تعالیٰ سے ایک تعلق کی طرف توجہ دلائی تھی ، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور اس تعلق کو
انہوں نے شادی کے بعد بھی قائم رکھا جیسا کہ میں نے بتایا کہ بڑی دعا گو اور نیکیوں کو جاری رکھنے والی خاتون تھیں۔بلکہ مجھے امریکہ سے مسعود خورشید صاحب نے لکھا کہ ان کی اہلیہ نے 25 سال پہلے ایک خواب دیکھی تھی ان کو آواز
آئی کوئی کہ رہا ہے۔بی بی امتہ القیوم ولی اللہ ہیں۔تو اللہ تعالیٰ سے تعلق اور ان کی نیکیاں تو ایسی تھیں یقینا جو اللہ والوں
کے لئے نیکیاں ہوتی ہیں اور یہ صرف اس لئے تھا کہ اپنے عظیم باپ کی نصیحت پر ہمیشہ انہوں نے عمل کیا۔اللہ تعالیٰ
ان کے درجات بلند فرمائے۔ابھی میں نماز جمعہ کے بعد ان کی جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا اور اس کے ساتھ ایک دو اور جنازے بھی ہیں۔ایک میجر افضال احمد صاحب ابن مکرم اقبال احمد صاحب مرحوم کا ہے جو 19 جون کو جنوبی وزیرستان میں جو
ریت پسند یا طالبان جو ہیں ان کے خلاف جو حکومت کا آپریشن ہے اس میں شہادت پا گئے۔32 سال ان کی عمر
299
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
تھی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے کرنل صاحب نے بتایا کہ آپریشن میں شامل تھے اور پاؤں میں ان کے
گولی لگی لیکن ان کو روکا گیا کہ اب اس زخم کو پہلے کر لیں۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا نہیں اور بے جگری سے
لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔آپ کے پڑدادا حضرت چوہدری عبد العزیز صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی تھے، پڑنا نا حضرت ڈاکٹر غلام
دستگیر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابی تھے۔راولپنڈی جماعت کے مخلص
رکن تھے، آپ موصی بھی تھے ان کے پسماندگان میں ایک اہلیہ اور ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔بیٹی کی عمر 4 سال ہے
دانیہ افضال اور بیٹا محمد آصف ایک سال کا ہے۔ربوہ میں ان کی تدفین ہوئی ہے اور فوجی اعزاز کے ساتھ۔فوج کے
وہاں افسران بھی آئے اور دستہ بھی آیا جنہوں نے وہاں ان کی تدفین کی۔یہ کہتے ہیں کہ احمدی ملک کے دشمن ہیں جہاں بھی قربانیاں دی جاتی ہیں احمدی پیش پیش ہوتے ہیں ان
قربانیوں میں اور وزیراعظم اور صدر صاحب کی طرف سے بھی پھولوں کی چادر ان کے چڑھائی گئی۔تو اگر یہ ملک دشمن
ہیں تو پھر اپنے وزیر اعظم اور صدر کو پکڑو پہلے اور پھر فوج کو پکڑ وجو وہاں آئے اور انہوں نے پورے اعزاز سے ان کی
تدفین کی۔پھر ایک اور جنازہ ہے عزیزم احمد جمال کا جو محمدمحسن صاحب مرحوم کے بیٹے تھے یہ بھی 19 مئی کو ربوہ نہر پر پنک
پر گئے، ربوہ کے پاس وہاں ڈاکوؤں نے انہیں لوٹا اور ان پر فائر کیا، سر میں دو گولیاں لگیں و ہیں شہید ہو گئے۔مرحوم کی
19 سال عمر تھی اور وقف نو کی تحریک میں شامل تھا اور موصی تھا۔اللہ تعالیٰ اس کے بھی درجات بلند فرمائے۔بڑا خدام
الاحمدیہ کا سرگرم رکن۔اسی طرح کل ایک اطلاع ہے جس کی تفصیلات تو نہیں ہیں لیکن بہر حال دو شہداء ہیں جو کوئٹہ میں شہید ہوئے۔خالد رشید صاحب ابن مکرم رشید احمد صاحب اور ظفراقبال صاحب ابن مکرم لعل دین صاحب۔یہ ظفر اقبال صاحب ان کے پاس ملازم تھے تو یہ شام کو اس ملازم کو چھوڑ نے گھر گئے ہیں تو کار سے نکلتے ہوئے
، نکلتے ہی ان پر فائر کر دیا گیا اور دونوں موقع پر شہید ہو گئے۔ان کے بھائی جو گھر کے دروازے کے باہر نکلے، ان پر
بھی فائز کیا لیکن بہر حال وہ تو نہیں لگا لیکن اس کے بعد یہ چلے گئے۔غالب امکان یہی ہے کہ یا یہ احمدیت کی وجہ سے
ٹارگٹ شوٹنگ ہے یا آج کل پنجابی اور بلوچی کا بڑا وہاں چل رہا ہے۔ان کو تھریٹ (Threat) بھی ہیں احمدیت کی
وجہ سے بھی تھریٹس (Threats) تھیں۔اس وجہ سے بہر حال یہ بھی کل دو شہید ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے
درجات بلند فرمائے مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان سب کے جنازے بھی پڑھاؤں گا میں۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شمارہ 29 مورخہ 17 جولائی تا23 جولائی 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)