صفت الرافع۔ ارشادات حضرت اقدسؑ کی روشنی میں عرش الہٰی کی حقیقت

خطبات مسرور جلد ہفتم
300
(27)
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
فرمودہ مورخہ 03/ جولائی 2009 ء بمطابق 03 روفا1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
رفع ایک لفظ ہے، گزشتہ دو تین خطبوں سے یہ ہی بیان کر رہا ہوں اس کے معنی اٹھانے اور بلند کرنے کے
ہیں۔یہ مادی چیزوں کی بلندی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور ناموری اور شہرت کا ذکر بلند کرنے کے لئے بھی
استعمال ہوتا ہے اور جیسا کہ ہمارا ایمان ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو اکرافِع ہے جو ہر قسم کی بلندیوں کو عطا
کرتی ہے۔اس بات کا ، اس صفت کا ہمیں گزشتہ خطبوں میں ذکر بھی کر چکا ہوں۔اللہ تعالیٰ جہاں رافع ہے جو
بلندیاں عطا فرماتا ہے وہاں وہ خود بھی اُن بلندیوں پر ہے جن کا احاطہ انسانی عقل نہیں کر سکتی۔وہ باجود قریب ہونے
کے دُور ہے اور باوجود ہر جگہ موجود ہونے کے بہت بلند ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے رَفِيعُ الدَّرَجَات کے الفاظ
استعمال فرمائے ہیں۔یعنی اللہ تعالیٰ کا قدر و مرتبت اور ہر لحاظ سے بہت بلندشان ہونا۔اللہ تعالیٰ کے درجات کی بلندی
سب صفات کا وہ اعلیٰ ترین مقام ہے جن کا نہ صرف یہ کہ انسانی سوچ احاطہ نہیں کر سکتی بلکہ اس سے اور بلند مقام کوئی ہو
ہی نہیں سکتا اور اس وجہ سے وہ ربّ العرش بھی ہے۔ایک انتہائی بلند مقام پر بیٹھا ہوا ہے لیکن صرف عرش پر بیٹھ کر
معاملات حل نہیں کر رہا۔بلکہ ہر جگہ موجود بھی ہے جیسا کہ میں نے کہا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ عرش الہی ایک وراء
الوری مخلوق ہے۔( یعنی بہت دُور اور بلندی پہ چیز ہے جہاں تک نظر نہیں پہنچ سکتی۔جو زمین سے اور آسمان سے بلکہ
تمام جہات سے برابر ہے۔یہ نہیں کہ نعوذ باللہ عرش الہی آسمان سے قریب ہے اور زمین سے دور ہے۔( فرمایا ) لعنتی
ہے وہ شخص جو ایسا اعتقا در کھتا ہے ( کہ ایسا عرش ہے جو آسمان سے بھی قریب ہے اور زمین سے بھی قریب ہے۔فرمایا
کہ عرش مقام تنزیہیہ ہے۔(یعنی ہر ایک سے پاک چیز ہے ) اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر و ناظر ہے۔جیسا کہ
فرماتا ہے هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم (الحدید : 5 ) ) کہ تم جہاں بھی جاؤ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے ) اور ( پھر فرماتا
ہے ) مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمُ (المجادلہ: 8 ) ( کوئی تین آدمی علیحدہ مشورہ کرنے والے نہیں
ہوتے جبکہ ان میں وہ چوتھا ہوتا ہے۔) اور (پھر) فرماتا ہے کہ نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق: 17)
اور ہم اس سے یعنی انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں۔رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔)
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 491 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )

301
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
پس جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے ظاہر ہے جس کا بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے اس
اقتباس میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ باوجود دُور ہونے کے انسان کے ہر وقت ساتھ ہے باوجود عرش پر بیٹھنے کے انتہائی
قریب ہے۔کوئی جگہ نہیں جہاں خدا موجود نہ ہو۔بلکہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تو انسان کے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے
اور جو اس کے مقرب ہیں ان میں اس کی صفات زیادہ روشن نظر آتی ہیں اور ان میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔وہ ان کو اپنی
قربت کا احساس دلاتا رہتا ہے۔اپنی قربت کا پتہ دیتا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں ہر دشمنوں سے بھی بچاتا ہے اور ان
کے درجات بھی بلند فرماتا ہے۔لیکن اس کے باوجود جیسا کہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا عرش بہت بلند ہے جس تک کسی انسان
کی پہنچ نہیں۔اس مضمون کو ایک دوسری جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس طرح بیان فرماتے ہیں کہ:
اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّمَوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الرعد: 3) - تمہارا خداوه
خدا ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے بلند کیا جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو اور پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا۔اس آیت
کے ظاہری معنی کی رو سے اس جگہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پہلے خدا کا عرش پر قرار نہ تھا اس کا یہی جواب ہے کہ عرش کوئی
جسمانی چیز نہیں ہے بلکہ وراء لوری ہونے کی ایک حالت ہے جو اس کی صفت ہے پس جبکہ خدا نے زمین و آسمان اور
ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور ظلمی طور پر اپنے نور سے سورج چاند اور ستاروں کو نور بخشا اور انسان کو بھی استعارے کے طور پر
اپنی شکل پر پیدا کیا اور اپنے اخلاق کریمہ اس میں پھونک دیئے تو اس طور سے خدا نے اپنے لئے ایک تشبیہ قائم کی مگر
چونکہ وہ ہر ایک تشبیہ سے پاک ہے اس لئے عرش پر قرار پکڑنے سے اپنے تنزہ کا ذکر کر دیا، یعنی کہ بہت بلندی اور ہر
عیب سے پاک ہونے کا ذکر کر دیا۔خلاصہ یہ فرمایا ” خلاصہ یہ کہ وہ سب کچھ پیدا کر کے پھر مخلوق کا عین نہیں بلکہ سب
سے الگ اور وراء الورای مقام پر ہے۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحه 277 )
وہ مخلوق کی طرح نہیں ہے وہ باوجود اس کے کہ اس نے صفات بھی دی ہے۔پیدا بھی کیا انسان کو بہت اپنی
صفات سے رنگین کیا بلکہ حکم دیا کہ اللہ کی صفات کا رنگ اختیار کرو۔لیکن اس کے باوجود وہ بہت بلند مقام پر ہے۔بلند
شان والا ہے۔پس یہ ہے ہمارا خدا جو تمام صفات کا حامل ہے، رفیع الدرجات ہے۔عرش کا مالک ہے اور اس کے اس مقام
کے باوجود اس کے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے فرماتا ہے میں شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں اور با وجود شہ
رگ سے زیادہ قریب ہونے کے انسان کی نظر اس تک نہیں پہنچ سکتی۔بلکہ وہ خود اپنا جلوہ دکھاتا ہے اپنے مقربین کو۔جیسا وہ فرماتا ہے لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارُ (انعام: 104 ) یعنی نظریں اس تک نہیں پہنچ سکتیں

302
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
اور وہ انسان کی نظر تک پہنچتا ہے۔انسان نہ ہی اپنے علم کے زور سے اور نہ ہی اپنے رتبے اور مقام کی وجہ سے اس کو
دیکھ سکتا ہے۔بلکہ اللہ تعالیٰ خود اپنا اظہار فرماتا ہے۔پس خدا وہ ہے جو پردہ غیب میں ہے اور کبھی بھی کسی رنگ میں بھی
اس کے مادی وجود کا تصور قائم نہیں ہو سکتا۔جبکہ عیسائیوں نے اپنے غلط عقیدے کی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کو
جو خدا تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی تھے خدائی کا مقام دے دیا۔خدا تعالیٰ کا مقام تو بہت بلند اور ہر عیب سے پاک ہے۔اس کو کسی کی حاجت نہیں جبکہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بارہ میں آتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
فرمایا ہے کہ وہ اور ان کی والدہ کھانا کھایا کرتے تھے۔جہاں اس بات سے ان دونوں کے فوت ہونے کا پتہ چلتا ہے،
وفات کا پتہ چلتا ہے وہاں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ جس کو کھانے کی حاجت ہو، اپنی زندگی قائم رکھنے کے لئے وہ خدا کس
طرح ہو سکتا ہے۔دوسروں کی حاجات کس طرح پوری کر سکتا ہے اور اس طرح بے شمار با تیں ہیں اور دلیلیں ہیں جو ان
کو ایک انسان ثابت کرتی ہیں۔احمدیوں کے علاوہ یعنی احمدیوں کو چھوڑ کر مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعدا د لاعلمی کی
وجہ سے یا اپنے علماء کے پیچھے چل کر جن کو قرآن کریم کا صحیح فہم و ادراک نہیں قرآن کریم میں حضرت عیسی کے بارے
میں جو الفاظ آئے ہیں رَافِعُكَ إِلَيَّ ( آل عمران : 56) يَارَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ( النساء: 159) یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی
طرف ان کا رفع کر لیا۔اس سے یہ مراد لیتے ہیں کہ گویا حضرت عیسی اپنے جسم کے ساتھ آسمان پر چڑھ گئے یا خدا تعالیٰ
نے انہیں اٹھا لیا اسی جسم کے ساتھ اور کسی وقت پھر دنیا کی اصلاح کے لئے اتریں گے وہ۔پہلے چودھویں صدی میں
آنا تھا۔اب وہ گزرگئی تو قیامت کے قریب آنے کا کہا جاتا ہے یا اور بہت ساری کہانیاں بیان کی جاتی ہیں۔تو بہر حال مسلمان نہیں جانتے کہ غیر ارادی طور پر اس غلط استنباط سے وہ عیسائیوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔کیونکہ
اس بات کو لے کر عیسائی جو ہیں وہ حضرت عیسی کی فوقیت آنحضرت ﷺ پر ثابت کرتے ہیں۔گو کہ اب بعض علماء اور
بعض پڑھا لکھا طبقہ جو ہے بعض ملکوں میں، مسلمان ملکوں میں اس غلط مطلب کی اصلاح کرتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ
ان آیات میں جو نئے الفاظ استعمال ہوئے ہیں سے یہ ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے۔گزشتہ دنوں ایران کے صدر صاحب نے بھی ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے عیسائیوں کو مخاطب کر کے
جو بیان تھا اس سے یہی لگتا تھا کہ ان کے ذہن میں یہی ہے کہ حضرت
عیسی علیہ الصلوۃ والسلام وفات پاگئے ہیں۔یا کم
از کم وہ یہ سمجھتے ہیں۔اس بیان میں انہوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی برائی نہیں بیان کی تھی بلکہ ان کی
تعلیم کے حوالے سے عیسائیوں کو نصیحت کی تھی۔قطع نظر اس کے کہ یہ صدر صاحب خود کس حد تک راہ ہدایت پر قائم
ہیں ، ہمیں صرف اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے ذہن میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے فوت ہونے کا تصور
ہے جو ان کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔اسی طرح ترکی میں ہمارے جو مبلغ ہیں جلال شمس صاحب، یہیں رہتے ہیں انہوں نے بتایا خر کی میں جو قرآن
کریم کے نئے تراجم شائع ہورہے ہیں ان میں سے کئی قرآن کریم کے تراجم میں اب انہوں نے ان آیات کا ترجمہ

خطبات مسرور جلد ہفتم
303
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
حضرت عیسی کی وفات بیان کیا ہے۔لیکن ابھی بھی اُمت مسلمہ میں رَفَعَ اِلَی کے جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر جانے
سے تعبیر کیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں مجھے کسی نے لکھا تھا۔یعنی مغربی ممالک سے کہ ایک زیر تبلیغ دوست ہیں وہ کہتے ہیں باقی تو سب
کچھ ٹھیک ہے لیکن رفع کے مسئلے پر ابھی تسلی نہیں ہوئی یہ جو تم لوگ دلیلیں دیتے ہو مجھے سمجھ نہیں آتیں۔برصغیر اور اکثر
مسلمان ممالک جو ہیں ان کا ایک بہت بڑا طبقہ جس کو مذہب سے دلچسپی ہے بشمول بعض عرب
ممالک کے وہ مسلمان
جو عربی بھی جانتے ہیں، عربی کے الفاظ کا فہم بھی زیادہ ہے۔ان میں سے بہت سی اکثریت یہی کہتی ہے کہ حضرت عیسی
علیہ الصلوۃ والسلام زندہ آسمان پر موجود ہیں۔کچھ عرصہ ہوا پاکستان سے ہمارے ایک دوست یہاں آئے تھے ، غیر از جماعت۔اکثر مختلف غیر از جماعت
دوست ملنے آتے رہتے ہیں جن کے کچھ تعلقات ہیں، تعلق ہے یا کسی ذریعہ سے رابطہ ہوتا ہے۔تو انہوں نے یہ کہا
کہ قرآن کریم سے حضرت عیسی کی وفات ثابت نہیں ہوتی۔تو بہر حال جب میں نے ان کو آیات کا حوالہ دیا تو پھر
وقت بھی تھوڑا تھا۔یہ کہ کر اٹھ کر چلے گئے کہ انشاء اللہ پھر آؤں گا تو بات کریں گے۔لیکن بہر حال
کئی ماہ گزر چکے ہیں
ابھی تک تو وہ نہیں آئے۔تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگوں میں، مسلمانوں میں علماء نے یا غلط مفسرین نے اتنا
زیادہ گھوٹ کر یہ پلا دیا ہے اور دلوں میں ڈال دیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کے بعد زیادہ
شدت سے ذہنوں میں ڈالا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام آسمان پر زندہ ہیں اور انہی کی بعثت ثانی ان
کے اپنے وجود میں ہونی ہے۔لیکن جو سعید فطرت ہیں وہ کسی مذہب کے بھی ہوں اللہ تعالیٰ ان کی راہنمائی فرماتا ہے۔چند دن ہوئے ایک انگریز عیسائی دوست جو پی۔ایچ۔ڈی کر رہے ہیں یا کر لی ہے، سائنس کے مضمون کے
سٹوڈنٹ ہیں ، وہ ملنے آئے تھے۔احمدیت سے بہت قریب ہیں، دلچسپی ہے ان کو احمدیت میں۔انہوں نے یہ بتایا کہ
وہ حضرت عیسی کے خدا ہونے اور کفارہ والے جو نظریات ہیں ان کو نہیں مانتے اور اسی وجہ سے وہ اسلام کے قریب
ہوئے ہیں۔تو عیسائی جو نیک فطرت ہیں۔وہ تو اس نظریہ کو، اپنے نظریہ کو غلط کرتے ہوئے اسلام کے قریب ہورہے
ہیں اور جن لوگوں کو اسلام کا دفاع کرنا چاہئے وہ مخالفین کے دلائل کو مضبوط کر رہے ہیں۔تو اسی طرح جو بے شمار عیسائی
ہیں اسلام میں احمدیت کے ذریعہ داخل ہوتے ہیں وہ حضرت
عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک انسان اور ایک نبی مانتے
ہیں۔جو اپنے وقت میں آیا اور اپنی زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہوا۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا مسلمان اپنے اس عقیدہ کی بنیا د قرآن کریم کی آیات پر رکھتے ہیں۔یہ دو آیات
میں پیش کرتا ہوں۔لیکن اس کے بعد پھر ان کی جو تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے اس
میں سے کچھ تھوڑ اسا حصہ بیان کروں گا۔

304
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِذْ قَالَ اللهُ يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ
وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔ثُمَّ إِلَى
مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (آل عمران : 56 ) اس کا ترجمہ ہے کہ جب اللہ نے کہا اے
عیسی یقینا میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف تیرا رفع کرنے والا ہوں اور تجھے ان لوگوں سے نتھار کر الگ
کرنے والا ہوں جو کافر ہوئے اور ان لوگوں کو جنہوں نے تیری پیروی کی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انکار کیا ہے
قیامت کے دن تک بالا دست کرنے والا ہوں۔فوقیت دینے والا ہوں۔پھر میری طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے۔اس
کے بعد میں تمہارے درمیان ان باتوں
کا فیصلہ کروں گا جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔یہ آل عمران کی آیت ہے۔پھر دوسری جگہ فرمایا وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ |
وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ۔وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ
يَقِيْنَا بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا (النساء : 158-159) اور ان کے قول کے سبب سے کہ یقیناً
مسیح عیسی بن مریم کو جواللہ کا رسول تھا قتل کر دیا ہے اور یقیناً اسے قتل نہیں کر سکے اور نہ اسے صلیب دے کر مار سکے بلکہ
ان پر معاملہ مشتبہ کر دیا گیا اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اس بارہ میں اختلاف کیا ہے اس کے متعلق شک میں مبتلا ہیں۔ان کے پاس اس کا کوئی علم نہیں، سوائے ظن کی پیروی کرنے کے اور وہ یقینی طور پر اسے قتل نہ کر سکے بلکہ اللہ نے اپنی
طرف اس کا رفع کر لیا اور یقینا اللہ کامل غلبہ والا اور بہت حکمت والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ :
اس آیت میں خدا تعالیٰ نے ترتیب وار اپنے تئیں فاعل ٹھہرا کر چار فعل اپنے یکے بعد دیگرے بیان کئے
ہیں۔( یعنی خدا تعالیٰ نے یہ کام کرنے والا ٹھہرایا
ہے اور وہ کام کیا گئے ہیں۔وہ کون سے فعل تھے ؟ ) فرماتا ہے ”اے
عیسی ! میں تجھے وفات دینے والا ہوں (پہلی بات یہ کہ میں وفات دینے والا ہوں، دوسری بات ) اپنی طرف اٹھانے
والا ہوں ، ( تیسرے ) اور کفار کے الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں اور ( چوتھی بات ) تیرے متبعین کو قیامت تک
تیرے منکروں پر غلبہ دینے والا ہوں۔(یہ بھی بعد میں کسی وقت وضاحت کروں گا۔بعضوں کے ذہنوں میں اس کا
بھی سوال اٹھتا ہے اور ظاہر ہے )۔فرماتے ہیں کہ:
اور ظاہر ہے کہ یہ ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں۔( جو ایک ترتیب ان کی ہونی چاہئے
تھی اسی طرح بیان ہوئے ہیں )۔” کیونکہ اس میں شک نہیں کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف بلایا جاوے اور
ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کی خبر اس کو پہنچ جائے پہلے اس کا وفات پایا جانا ضروری ہے پھر بموجب آیت کریمہ ارجعی
إلى ربك اور حدیث صحیح کہ اس کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے اور وفات کے بعد مومن کی روح کا خدا تعالیٰ

خطبات مسرور جلد ہفتم
305
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
کی طرف رفع لازمی ہے ( خدا تعالیٰ کی طرف رفع لازمی ہے) جس پر قرآن کریم اور احادیث صحیحہ ناطق ہیں۔(ان
کی تصدیق کرتی ہیں بہت ساری)۔ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 606)
یہ پہلے میں بیان کر دوں یہ جو حضرت مسیح موعود نے مثال بیان فرمائی قرآن کریم کی ایک اور آیت ارْجِعِتی
اِلى رَبِّكِ کی یہ پوری آیت اس طرح سے ہے کہ اِرْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةٌ ( الفجر : 29) اور اس کا
ترجمہ یہ ہے کہ اس سے راضی رہتے ہوئے اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔اس سے راضی رہتے ہوئے اور اس کی رضا
پاتے ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دوسری جگہ اس کا مطلب بیان فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مسیح کو
موت دے کر پھر اپنی طرف اٹھا لیا۔جیسا کہ عام محاورہ ہے کہ نیک بندوں کی نسبت جب وہ مر جاتے ہیں یہی کہا جاتا
ہے کہ فلاں بزرگ کو خدا تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھا لیا ہے۔جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ اس کی طرف اشارہ
کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ تو ہر جگہ موجود اور حاضر ناظر ہے اور جسم اور جسمانی نہیں اور کوئی جہت نہیں رکھتا پھر کیونکر کہا
جائے کہ جوشخص خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا گیا ضرور اس کا جسم آسمان میں پہنچ گیا ہوگا۔یہ بات کس قد رصداقت سے
بعید ہے؟ راست باز لوگ روح اور روحانیت کی رو سے خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے جا سکتے ہیں نہ یہ کہ ان کا گوشت اور
پوست اور ان کی ہڈیاں خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتی ہیں۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 247-246)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ہمیں علم کلام دیا ہے اسے مختلف ذریعوں سے سمجھانے کی کوشش کی
ہے۔قرآن کریم کی آیات کی جو تفسیر فرمائی ہے وہ ایسی ہے کہ جب تک پاک دل ہو کر اس کو سمجھا نہ جائے غیروں کو
سمجھ آ ہی نہیں سکتی۔بہر حال جس نے سمجھنا نہ ہو اور جس کو اللہ تعالیٰ بصیرت نہ عطا فرمائے اس کو وہ بہر حال سمجھ نہیں
آئے گی۔جیسا کہ اس نے لکھا ہے سمجھ نہیں آ رہی مجھے۔اسی اقتباس کو جو پڑھ رہا تھا جاری رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر فرماتے ہیں کہ پھر بعد اس کے جو خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو فرمایا جو
میں تجھے کفار کے الزاموں سے پاک کرنے والا ہوں یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہود چاہتے تھے کہ حضرت
عیسی کو مصلوب کر کے اُس الزام کے نیچے داخل کریں جو توریت باب استثناء میں لکھا ہے جو مصلوب لعنتی اور خدا تعالیٰ
کی رحمت سے بے نصیب ہے جو عزت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا نہیں جاتا۔سوخدا تعالیٰ نے حضرت عیسی
کو اس آیت میں بشارت دی کہ تو اپنی موت طبعی سے فوت ہوگا اور پھر عزت کے ساتھ میری طرف اٹھایا جائے گا اور
جو تیرے مصلوب کرنے کے لئے ( تجھے صلیب دینے کے لئے ) تیرے دشمن کوشش کر رہے ہیں ان کوششوں میں وہ

306
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
ناکام رہیں گے۔اور جن الزاموں کے قائم کرنے کے لئے وہ فکر میں ہیں ان تمام الزاموں سے میں تجھے پاک اور
منز ارکھوں گا۔یعنی مصلوبیت اور اس کے بدنتائج سے صلیب دینے کا یہودیوں کا جو نظر یہ تھا اس کے بدنتائج سے )
جو لعنتی ہونا اور نبوت سے محروم ہونا اور رفع سے بے نصیب ہونا ہے ( یعنی اپنے درجات بلند ہونا اور اللہ تعالیٰ کا قرب
پانا ہے اور اس جگہ توفی کے لفظ میں بھی مصلوبیت سے بچانے کے لئے ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ توفی کے
معنے پر غالب یہی بات ہے کہ موت طبعی سے وفات دی جائے۔یعنی ایسی موت سے جو محض بیماری کی وجہ سے ہو نہ کسی
ضرب سقطہ سے۔اسی وجہ سے مفسرین صاحب کشوف وغیرہ انِي مُتَوَفِّيكَ کی یہ تفسیر لکھتے ہیں کہ اِنِّي مُمِيتُكَ
حَتْفَ أَنْفِكَ کسی چوٹ سے یا گرنے سے یا کسی وجہ سے جو وفات ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں وہ وفات اس کے توفی کا لفظ نہیں آتا۔بلکہ جو وفات طبعی موت سے وفات دی ہو وہی موت ہے جہاں
یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔فرمایا ہاں یہ اشارہ آیت کے تیسرے فقرہ میں کہ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ہے اور بھی
زیادہ ہے۔غرض فقرہ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا جیسا کہ تیرے مرتبہ پر بیان کیا گیا ہے ایسا ہی ترتیب طبعی کے
لحاظ سے بھی تیسری مرتبہ پر ہے۔( یعنی میں تجھے پاک کروں گا۔بچاؤں گا ان لوگوں سے )۔" کیونکہ جب کہ
حضرت عیسی کا موت طبعی کے بعد نبیوں اور مقدسوں کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو گیا تو بلاشبہ وہ کفار کے
منصوبوں اور الزاموں سے بچائے گئے اور چوتھا فقرہ وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ جیسا کہ ترتیا چوتھی جگہ قرآن کریم
میں واقع ہے ایسا ہی طبعاً بھی چوتھی جگہ ہے کیونکہ حضرت عیسی کے متبعین کا غلبہ ان سب امور کے بعد ہوا ہے سو یہ چار
فقرے آیت موصوفہ بالا میں ترتیب طبعی سے واقع ہیں۔( یہ قدرتی ترتیب ہے اور یہی قرآن کریم کی شان
بلاغت سے مناسب حال ہے۔کیونکہ امور قابل بیان کا ترتیب طبعی سے بیان کرنا کمال بلاغت میں داخل ہے اور عین
حکمت ہے“۔( قرآن کریم کی یہی شان ہے اور یہی اس کی بلاغت ہے اور یہی اس کا حکیم ہوتا ہے یہ حکمت کی باتیں
کرنا ہے کہ اس میں ترتیب پائی جاتی ہے ہر چیز میں )۔اسی وجہ سے ترتیب طبعی کا التزام تمام قرآن کریم میں پایا جاتا
ہے۔سورۃ فاتحہ میں ہی دیکھو کہ کیونکر پہلے ربّ العالمین کا ذکر کیا پھر رحمن ، پھر رحیم پھر مالِكِ يَوْمِ الدِّين اور
کیونکر فیض کے سلسلے کو ترتیب وار عام فیض سے لے کر اخص فیض تک پہنچایا۔( ایک عام فیض ہے جو ہر ایک کے
لئے ہے اور ایک خاص فیض ہے جو خاص لوگوں کے لئے ہے)۔فرمایا " غرض موافق عام طریق کامل البلاغه قرآن
کریم کی آیت موصوفہ بالا میں ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں۔( قرآن کریم جو ہے جو ایسی
کامل کتاب ہے ، فصاحت و بلاغت کا منبع ہے وہ اس کا جو عام طریق ہے اس کے مطابق ہی یہ ترتیب بھی بیان ہوئی
ہے)۔فرمایا کہ آیت موصوفہ بالا میں ہر چہار فقرے ترتیب طبعی سے بیان کئے گئے ہیں لیکن حال کے متعصب ملا
جن کو یہودیوں کی طرز پر يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِه ( یعنی الفاظ کو اپنی جگہ سے ادل بدل دیتے ہیں قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) کی عادت ہے اور جو سیح ابن مریم کی حیات ثابت کرنے کے لئے بے طرح ہاتھ پیر مار

307
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
رہے ہیں اور کلام الہی کی تحریف و تبدیل پر کمر باندھ لی ہے وہ نہایت تکلف سے خدائے تعالیٰ کی ان چار تر تیب وار
فقروں میں سے دو فقروں کی ترتیب طبیعی سے منکر ہو کر بیٹھے ہیں یعنی کہتے ہیں کہ اگر چہ فقرہ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا اور فقره وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ بترتيب طبعی واقعہ ہیں لیکن فقر وإِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فقرِهِ رَافِعُكَ إِلَيَّ
ترتیب طبیعی پر واقعہ نہیں“۔( پہلے دو فقرے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وَمُطَهَرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا اور پھر فرمایا
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْق جو آخر میں فرمایا۔یہ تو فقرے کہتے ہیں ترتیب کے لحاظ سے ٹھیک ہیں۔لیکن
مُتَوَفِّيكَ اور رَافِعُكَ إِلَيَّ یہ تو ترتیب صحیح نہیں ہے۔بلکہ در اصل فقر وإِنِّي مُتَوَفِّيكَ موخر اور فقره رَافِعُكَ إِلَيَّ
مقدم ہے۔یعنی متوفیک بعد میں آنا چاہئے تھا یا
ہے ان کے خیال میں اور رَافِعُكَ إِلَيَّ وہ پہلے ہونا چاہئے تھا
اور ہے)۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ افسوس کہ ان لوگوں نے باوجود اس کے کہ کلام بلاغت
نظام حضرت ذات اَحْسَنُ الْمُتَكَلِّمِين جل شانہ کو اپنی اصل وضع اور صورت اور ترتیب سے بدلا کر ( یعنی یہ جو کلام
ہے بلاغت بلیغ کلام جو اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو سب کلام کرنے والوں سے زیادہ خوبصورت کلام کرتا ہے اور جو بڑی
شان والا ہے۔اس کے بارہ میں فرماتے ہیں ) کہ اس کو اپنی اصل وضع اور صورت اور ترتیب سے بدلا کر مسخ کر دیا۔ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کو تو مسخ کر دیا) اور چار فقروں میں سے دو فقروں کی ترتیب طبعی کو مسلم رکھا اور دو
فقروں کو دائرہ بلاغت اور فصاحت سے ( خارج کر دیا۔دو کے بارہ میں تو کہہ دیا کہ بڑی ٹھیک ٹھاک ہے ترتیب ان
کی۔اور جہاں چونکہ اپنی دلیل نہیں بنتی تھی اس لئے ان کی ترتیب بدل دی۔) خارج سمجھ کر اپنی طرف سے ان کی
اصلاح کی۔یعنی مقدم کو موخر کیا اور موخر کو مقدم کیا۔( جو پہلے تھا اس کو بعد میں کر دیا اور جو بعد میں تھا اس کو پہلے کر دیا )
د مگر با وجود اس قدر یہودیانہ تحریف کے پھر بھی کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ اگر فرض کیا جائے کہ فقرہ اِنِّی رَافِعُكَ إِلَيَّ
فقر واني مُتَوَقِيكَ پر مقدم سمجھنا چاہئے۔تو پھر بھی اس سے محرفین کا مطلب نہیں نکلتا۔کیونکہ اس صورت میں اس
کے معنی یہ ہوں گا کہ اے عیسی میں تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور وفات دینے والا ہوں اور یہ معنی سرا سر غلط
ہیں۔کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ حضرت عیسی کی آسمان پر ہی وفات ہو۔وجہ یہ ہے کہ جب رفع کے بعد وفات
دینے کا ذکر ہے اور نزول کا درمیان میں کہیں ذکر نہیں۔اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ آسمان پر ہی حضرت عیسی
وفات پائیں گے ہاں اگر ایک تیسرا فقرہ اپنی طرف سے گھڑا جائے اور ان دونوں فقروں کے بیچ میں رکھا جائے اور
یوں کہا جائے کہ يَا عِیسَی إِنِّي رَافِعُكَ وَمُنَزِّلُكَ وَمُتَوَفِّيكَ تو پھر معنی درست ہو جائیں گے۔مگر ان تمام
تحریفات کے بعد فقرات مذکورہ بالا خدائے تعالیٰ کا کلام نہیں رہیں گے بلکہ باعث دخل انسان ( جو انسان نے اس
میں دخل دیا ہے اس کی وجہ سے ) اور صریح تغیر و تبدیل و تحریف کے اسی محرف کا کلام متصور ہوں گے جس نے بے حیائی
اور شوخی کی راہ سے ایسی تحریف کی ہے اور کچھ شبہ نہیں کہ ایسی کارروائی سراسر الحاد اور صریح بے ایمانی میں داخل ہوگی“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحه 609-606)

308
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پھر آپ ابن عباس کی تفسیر کو سامنے رکھ کر دلیل دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تفسیر معالم کے صفحہ 162 میں زیر
تغییر آیت يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ لکھا ہے کہ علی بن طلحہ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ
اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ انسی مُمتیک یعنی میں تجھ کو مارنے والا ہوں۔اس پر دوسرے اقوال اللہ تعالیٰ کے
دلالت کرتے ہیں۔( یعنی یہ جو بات ہے اس کی تشریح اللہ تعالیٰ کے اپنے جو قبول ہیں قرآن میں بیان ہوئے وہ ان پر
دلیل ہیں ) جیسا کہ فرما یاقُلْ يَتَوَفَّكُمُ مَلَكُ الْمَوْتِ (السجد 120 ) ( یعنی تو کہہ دے کہ موت کا جو فرشتہ تم پر مقرر کیا
گیا ہے تمہیں وفات دے گا۔) اور پھر فرمایا الَّذِينَ تَتَوَفَهُمُ الْمَلَئِكَةُ طَيِّبِينَ (انحل: 33) یعنی ( وہ لوگ جن کو
فرشتے اس حالت میں وفات دیتے ہیں کہ وہ پاک ہوتے ہیں۔اور پھر فرمایا الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلِئِكَةُ ظَالِمِي
أنفُسِهِمْ (النحل: 29 ) ( جن کو فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ لوگ اپنے نفسوں پر ظلم کر رہے ہوتے
ہیں۔غرض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اعتقاد یہی تھا کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور ناظرین پر واضح ہو گا
کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم کے سمجھنے میں۔آپ فرماتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کہ ناظرین پر
واضح ہوگا کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس بارہ میں ان کے حق میں
آنحضرت اللہ کی ایک دعا بھی ہے (ان کی تفسیر قرآن کے بارے میں۔)
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 225-224)
یہ صرف تین آیات نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ اعلان کیا ہے کہ قرآن شریف میں اول
سے آخر تک جس جس جگہ تَوَفّی کا لفظ آیا ہے ان تمام مقامات پر توفی کے معنی موت ہی لئے گئے ہیں۔پھر ایک جگہ آپ بڑے زور دار الفاظ میں حضرت عیسی کی وفات کا قرآن شریف سے ثابت کرتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ اگر حضرت عیسی حقیقت میں موت کے بعد پھر جسم کے ساتھ اٹھائے گئے تھے تو قرآن شریف
میں عبارت یوں ہونی چاہئے تھی کہ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَقِيكَ ثُمَّ مُحْيِيكَ ثُمَّ رَافِعُكَ مَع جَسَدِكَ إِلَى
السَّمَاءِ یعنی اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا پھر زندہ کروں گا، پھر تجھے تیرے جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھا
لوں گا۔لیکن اب بجز مجر در افعال کے جو مُتَوَفِّيكَ کے بعد ہے کوئی دوسرا لفظ رَافِعُكَ کا تمام قرآن مجید میں نظر
نہیں آتا۔جو ثُمَّ مُحْيِيكَ کے بعد ہو۔اگر کسی جگہ ہے تو وہ دکھلانا چاہئے۔فرمایا میں بدعوئی کہتا ہوں کہ اس ثبوت
کے بعد کہ حضرت عیسی فی الحقیقت فوت ہو گئے تھے یقینی طور پر یہی مانا پڑے گا کہ جہاں جہاں رافِعُكَ يَابَلُ رَفَعَهُ
الله الیہ ہے اس سے مراد ان کی روح کا اٹھایا جانا ہے۔جو ہر یک مومن کے لئے ضروری ہے۔ضروری کو چھوڑ کر غیر
ضروری کا خیال دل میں لانا سراسر جہل ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 235)

خطبات مسرور جلد هفتم
309
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جیسا کہ میں نے کہا فرمایا کہ قرآن کریم اول سے آخر تک اسی بات سے بھرا
پڑا ہے۔تمیس (23) آیات درج فرمائی ہیں۔جہاں تو فی کا لفظ استعمال ہوا ہے اور وہاں وفات ہی مراد لی گئی ہے۔پھر ازالہ اوہام میں ہی ایک جگہ آپ نے 30 آیات سے ثابت کیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام
وفات پاگئے ہیں۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 438-423)
غرض کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک وسیع لٹریچر چھوڑا ہے جس میں قرآن و حدیث سے
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ثابت کی ہے۔سو یہ مسلمانوں کے لئے بڑے کھلے کھلے اور واضح ثبوت
ہیں۔دلیل کے ساتھ۔اور عیسائیوں کے لئے ان کی کتاب سے حضرت عیسی کا انسان ثابت کر کے اللہ تعالیٰ کا
مقرب بندہ ہونے کی حیثیت سے ان کے رفع روحانی کو ثابت کیا ہے، نہ کہ خدایا خدا کا بیٹا ہونا۔جس نے عیسائیت کو
شرک میں مبتلا کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں
کو بھی عقل دے کہ حضرت عیسی کے زندہ آسمان پر ہونے اور کسی وقت نازل ہونے کا ان کا
جو باطل اور جھوٹا نظریہ ہے اس سے توبہ کر کے ، مسیح محمدی جو عین اپنے وقت پر مبعوث ہوا اس کی پیروی کریں اور
آنحضرت ﷺ کی بات کو پورا کرتے ہوئے اس تک آپ کا سلام پہنچائیں اور اس کی وجہ سے پھر وہ اپنی دنیا و عاقبت
سنوار نے والے بنیں گے۔احمدی بھی یا درکھیں کہ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب ہی ہیں جو حق و باطل کے
معر کے میں دلائل و براہین سے دشمن کا منہ بند کرنے والی ہیں۔یہ اقتباسات جو میں نے پڑھے ہیں اس معاملے میں چند ایک ہیں۔بے شمار ہیں، کئی گھنٹے لگ جائیں گے اگر
ان کو پڑھنا شروع کیا جائے تو۔اس میں حضرت عیسی کی وفات اور روحانی رفع کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے علاوہ اور مضامین کے بعض لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال ہوتا ہے۔یہاں جو
اٹھان اٹھی ہوئی ہے اس ماحول میں زیادہ رچ بس گئے ہیں کہ کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب بہت
مشکل ہیں اس لئے اس کی بجائے اپنے طور پر اپنے لوگوں کے لئے جو یہاں پڑھے لکھے لوگ ہیں ان کے لئے لٹریچر
بنانا چاہئے۔بے شک اپنا لٹریچر پیدا کرنا چاہئے لیکن اس کی بنیاد بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
واقوال پر ہی ہو گی اور کلام پر ہی ہو گی۔لیکن یہ کہنا کہ یہ مشکل ہے اس لئے براہ راست یہاں ان ملکوں کے لوگ
جو ہیں یا بچے جو ہیں یا نوجوان جو ہیں وہ لٹریچر یا کتب پڑھ نہیں سکتے یہ صرف پاکستان یا ہندوستان کے لئے کتب لکھی
گئی تھیں۔یہ غلط سوچ ہے۔نوجوانوں اور بچوں کو بھی اس کے پڑھنے کی ترغیب دی جانی چاہیئے اور یہ بڑوں کا کام

خطبات مسرور جلد هفتم
310
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009
ہے کہ دیں۔اور اسی طرح ذیلی تنظیمیں اور جماعتی نظاموں کا بھی کام ہے کہ اس طرف توجہ دلائیں یہ بات غلط ہے کہ
کیونکہ یہ مشکل ہے اس لئے ہم نہ پڑھیں۔آہستہ آہستہ پھر بالکل دور ہٹتے چلے جائیں گے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں جو عظمت و شوکت ہے وہ ان کا خلاصہ بیان کر کے یا اس میں سے اخذ کر کے
نہیں پیدا کی جاسکتی۔مختلف عناوین کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو کتب ہیں ان کے اقتباسات انگلش میں بھی
ٹرانسلیشن ہو گئے ہیں۔Essence of Islam کے نام سے پانچ والیومز (Volumes) میں اور مزید ہو بھی رہے
ہیں ان
کو انگریزی دان طبقے کو پڑھنا چاہئے۔گو کہ جو اصل الفاظ میں اور ترجمہ میں بھی بڑا فرق ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی
اصل الفاظ کے قریب ترین رہتا ہے ترجمہ اور جن کتب کے مکمل ترجمے ہو چکے ہیں وہ بھی ہر احمدی گھر میں ہونی چاہئیں
وہ کتب اور انشاء اللہ تعالیٰ مجھے امید ہے کہ جلد ہی براہین احمدیہ کا بھی ترجمہ ہو کے آ جائے گا۔تو جو انگریزی میں پڑھنے
والے ہیں وہ لوگ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو خرید میں اور پڑھیں اور ان سے دلیلیں لیں اور
اپنے مخالفین کو دلائل سے قائل کریں اور اُردو پڑھنے والے جتنے ہیں ان کو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
مکمل کتب کا سیٹ رکھنا چاہئے۔اب نئی کتب چھپ رہی ہیں جونئی کمپوز ہو رہی ہیں کمپیوٹر پہ تو انشاء اللہ جلسہ تک کچھ
جلدیں آ بھی جائیں گی تو ان کو بھی احمدیوں کو جن کے گھروں میں کتب نہیں ہیں وہ خریدنا چاہئے۔میں نے گزشتہ
ایک خطبہ میں بیان کیا تھا کہ ایک خاتون نے لکھا مجھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کر یا بعض
صفات پر آپ کے بیان کردہ جو تفسیریں تھیں ان پر غور کر کے اب مجھے قرآن کریم کی سمجھ آنی شروع ہوئی ہے۔تو
قرآن
کریم کو سمجھنے کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھنا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو
اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 31-30 مورخہ 24 جولائی تا 6 اگست 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 8

آج 10 میں سے 10 باقی