خدا نے ہر زمانے میں اپنے انبیاء کے ذریعہ سے وہ راستے دکھائے جو خدا کی طرف لے جانے والے ہیں

خطبات مسرور جلد ہفتم
396
(35)
خطبہ جمعہ فرمود : 28 اگست 2009
فرمودہ مورخہ 28 راگست 2009ء بمطابق 28 رظہور 1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔( البقره : 187)
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں
اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک اور رمضان المبارک دیکھنا نصیب فرمایا اور آج ہم
محض اور محض اس کے فضل سے اس رمضان کے چھٹے روزہ سے گزر رہے ہیں۔اگر انسان سوچے تو اللہ تعالیٰ کے
فضلوں اور احسانوں کا شمار نہیں۔جب
اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سُبُلَنَا وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (العنکبوت: 70) یعنی اور جولوگ ہم سے ملنے کی پوری کوشش کرتے ہیں
ہم ضرور انہیں اپنے راستوں کی طرف آنے کی توفیق بخشتے ہیں۔فرمایا تو یہ ہے کہ جو لوگ آنے کی کوشش کرتے ہیں
ان کو خدا تعالیٰ اپنی طرف آنے کی توفیق بخش دیتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بندوں پر نہیں چھوڑا کہ میری طرف آنے
کے راستے خود تلاش کر و اگر صحیح راستے کو خود ہی پا لیا تو ٹھیک ہے، ہمیں پکڑ لوں گا اور آگ میں گرنے سے بچالوں گا۔نہیں ، بلکہ خدا تعالیٰ نے ہر زمانے میں جیسا کہ اس کی سنت ہے اپنے انبیاء کے ذریعہ سے وہ راستے دکھائے جو
خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والے ہیں اور پھر جب انسانی استعدادوں نے اپنی بلوغت کو پا لیا جو یقینا اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک ارتقائی عمل سے گزرتے ہوئے انسان نے حاصل کیا تو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا
اور آپ کو مبعوث فرما کر ہمیں اپنی کامل شریعت کے ذریعہ سے اپنی طرف آنے کے راستے دکھائے تا کہ انسان تباہی
اور جہنم میں گرنے سے بچ جائے اور ان راستوں پر گامزن ہو جائے جو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والے راستے
ہیں اور ان میں سے ایک راستہ رمضان کے روزے ہیں۔یہ رمضان کا جو مہینہ ہے بے شمار برکات لئے ہوئے ہے۔جیسا کہ قرآن شریف سے ہمیں پتہ چلتا ہے۔اور یہ

397
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس سے پہلی آیات میں سے ایک آیت میں اس کا ذکر بھی ہے کہ اپنی قربت دلانے
کا یہ ذریعہ یعنی روزے خدا تعالیٰ نے پہلے انبیاء کی قوموں کے لئے بھی فرض کئے تھے اور آج مسلمانوں پر بھی فرض
ہیں۔لیکن جیسا کہ اسلام دین کامل ہے اسلام میں روزوں کا تصور بھی اعلیٰ ترین صورت میں اللہ تعالیٰ نے دیا اور اس
کی تعلیم دی۔سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین اور بعض دوسری سہولیات کا ذکر کیا جس میں بیماری اور سفر کی حالت
میں چھوٹ بھی دی۔اور پھر یہ کہ بعد میں تعداد کو پوری کرنا ہے۔لیکن پھر بھی اگر طاقت ہے تو فدیہ کا بھی حکم ہے۔اور
مستقل بیماری اور عذر کی وجہ سے فدیہ وغیرہ دینے کا حکم ہے۔لیکن عبادتوں اور قرآن کریم کی تلاوت کی طرف توجہ
تو بہر حال اللہ تعالیٰ نے ایک مومن پر فرض کی ہے، اس کو توجہ دلائی ہے۔کیونکہ یہ برکتوں والا مہینہ ہے اس لئے ایک
مومن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہلکی پھلکی بیماری اور کمزوری کو اس چھوٹ کا بہانہ بنا کر روزوں کو نہیں چھوڑ نا چاہئے۔ایک مومن کی کامل اطاعت کا تو تبھی پتہ چلتا ہے جب خدا تعالیٰ کی خاطر کھانا پینا اور بعض جائز کام بھی ایک وقت تک
کے لئے چھوڑ دے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرے کیونکہ ان دنوں میں اللہ تعالیٰ
اپنے بندے کے گناہ معاف کرنے اور اسے اپنے قرب سے نواز نے کے لئے خاص سامان پیدا فرماتا ہے۔ایک تو
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا کہہ کر ہر وقت ، ہر موسم ، ہر زمانے اور ہر ملک کے انسانوں کو کہہ دیا کہ ہم اپنی طرف آنے کے
راستے دکھاتے ہیں۔ہر اس شخص کو جو اپنی بھر پور کوشش ہماری طرف آنے کے لئے کرے۔گویا یہ اعلان عام ہے اور ہر وقت جو بھی نیک نیت ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف جائے گا اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے
حصہ پانے والا بنے گا۔لیکن رمضان کا مہینہ ایسا مہینہ ہے جس میں ان قربانیوں کی وجہ سے جو بندہ خدا تعالیٰ کے لئے
کرتا ہے، خدا تعالیٰ کے حکم سے کرتا ہے، ایک فیض خاص کا چشمہ بھی جاری فرما دیا۔اپنے بندوں کی روحانی ترقی کے
لئے ایک خاص اہتمام فرمایا ہے۔ایک ایسا ماحول میسر فرمایا ہے جو نیکیوں کے راستوں کو جلد از جلد طے کرنے میں مدد
دینے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کے لئے آسانیاں پیدا
فرما دی ہیں۔بندے کی دعاؤں کی قبولیت کے لئے تمام دُوریوں کو قربتوں میں بدل دیا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے، آنحضرت ﷺ نے فرمایا حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ
فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَعُلِقَتُ اَبْوَابُ النَّارِ وَصُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ -
( صحیح مسلم کتاب الصیام باب فضل شهر رمضان حدیث نمبر (2384
ترجمہ اس کا یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول
دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیطان کو جکڑ دیا جاتا ہے۔تو یہ دیکھیں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے ذریعہ کسی طرح اس حالت کا نقشہ کھینچ دیا اور بیان فرما دیا کہ

398
خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
رمضان میں یہ صورتحال ہوتی ہے۔پس کیا یہ ہماری خوش قسمتی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور رمضان سے ہمیں فائدہ
اٹھانے کا فیض حاصل کرنے کا موقع مہیا فرما دیا۔اللہ تعالیٰ تو عام حالات میں بھی ایک نیکی کے بدلے کئی گنا ثواب
دیتا ہے اور گناہ کی سزا اُس (گناہ) کے برابر ہے۔لیکن ان دنوں میں تو جیسا کہ اس حدیث سے ثابت ہے یوں لگتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔وہ اپنے بندے پر بے شمار فضل نازل فرما رہا ہوتا ہے۔اور عام
حالات میں تو شیطان کو کھلی چھٹی ہے کہ وہ ہر راستے سے بندوں کو ورغلانے کی کوشش کرتا ہے اور بعض اوقات نیکیاں
بجالانے والے بھی اس کے بھرے میں ، اس کی چال میں آجاتے ہیں، اس کے دھوکے میں آ جاتے ہیں اور نیکیوں
میں آگے بڑھنے کی رفتار میں ستی پیدا ہو جاتی ہے۔اصل میں شیطان بعض اوقات بعض نیک لوگوں
کو بھی نیکی کے
روپ میں برائی کی طرف لے جارہا ہوتا ہے۔لیکن یہاں تو آنحضرت ﷺ نے یہ اعلان فرمایا ہے اور یقینا اللہ تعالی
کے اذن سے یہ اعلان فرمایا ہے کہ صُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ کہ شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے اور شیطان نے اپنے چیلے
مختلف راستوں پر انسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے بٹھائے ہوئے ہیں ، ان سب کو جکڑ دیا جاتا ہے۔پس موقع ہے اس
رمضان کے روحانی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہر قسم کی نیکیاں بجالاتے ہوئے ، جنت کے جتنے زیادہ سے زیادہ
دروازوں سے داخل ہوا جا سکتا ہے انسان داخل ہونے کی کوشش کرے۔ان بلندیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرو
جہاں تک شیطان کی پہنچ نہ ہو اور پھر ان معیاروں کو ہمیں اپنی زندگیوں کا حصہ بناتے چلے جانا چاہئے۔عبادتوں کے
معیار بھی بلند سے بلند تر کرتے چلے جائیں۔صدقہ و خیرات میں بھی بڑھتے چلے جائیں کہ ہم نے اپنے آقا و مطاع
محمدرسول اللہ ﷺ کے اسوہ پر عمل کرنا ہے جن کا ہاتھ صدقہ وخیرات کے لئے رمضان میں تیز آندھی کی طرح چلا کرتا تھا۔( بخاری کتاب الصوم باب اجود ما کان النبی یکون فی رمضان 1902)
اخلاق حسنہ کی بجا آوری ہے اس میں بھی نئے سے نئے معیار حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ یہ بھی اللہ
تعالیٰ کا قرب دلانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کر کے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش
بھی خاص لگن اور شوق سے کرنی چاہئے کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے۔پس ہم خوش قسمت ہوں
گے اگر ہم رمضان کے ان دنوں میں رمضان کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور اس سے استفادہ کرتے
ہوئے اللہ تعالیٰ کے خالص بندے بن جائیں۔ہمارا شمار ان لوگوں میں ہو جن کے بارے میں ایک حدیث میں آتا
ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، ابن آدم کا
ہر عمل اس کی ذات کے لئے ہوتا ہے سوائے روزوں کے۔پس روزہ میری خاطر رکھا جاتا ہے اور میں ہی اس کی
جزا دوں گا اور روزے ڈھال ہیں اور جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ شہوانی باتیں اور گالی گلوچ نہ کرے اور اگر اس
کو کوئی گالی دے یا اس سے جھگڑا کرے تو اسے جواب میں صرف یہ کہنا چاہئے کہ میں تو روزہ دار ہوں۔اس ذات کی
قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے زیادہ طیب

خطبات مسرور جلد هفتم
399
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
ہے، پاک ہے، روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں جو اسے خوش کرتی ہیں۔ایک جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش
ہوتا ہے اور دوسرے جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہو گا۔( صحیح بخاری کتاب الصوم۔باب هل يقول انی صائم اذاشتم حدیث نمبر 1904)
پس ہمیں وہ روزے رکھنے چاہئیں جو ہمارے اس دنیا سے رخصت ہونے تک ہماری ہر حرکت وسکون ،
ہمارے ہر قول و فعل کو اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ بناتے ہوئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملانے والے ہوں۔ہمیں یا درکھنا
چاہئے کہ ہر روزہ دار جوروزے کے تمام لوازمات پورے نہیں کرتا حدیث کے الفاظ کہ وَإِذَا لَقِيَ رَبَّهُ فَرِحَ
بصَوْمِه -
( صحیح بخاری کتاب الصوم۔باب هل يقول انی صائم اذاشتم حدیث نمبر 1904)
یعنی اور جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزہ کی وجہ سے خوش ہو گا اس کا مصداق نہیں بن سکتا اور اس
کے بارہ میں آنحضرت ﷺ نے اندار بھی فرمایا ہوا ہے کہ صرف روزہ کافی نہیں ہے کہ روزہ رکھو گے تو اللہ تعالیٰ سے
ملاقات پر خوش ہو جاؤ گے، بلکہ روزہ کی قبولیت کے لئے جو لوازمات ہیں ان کو بھی پورا کرو۔اس کے بارہ میں ایک روایت میں مزید آتا ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جو
شخص روزے کی حالت میں جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہیں چھوڑتا۔اللہ تعالیٰ کو اس چیز کی قطعاً ضرورت نہیں کہ وہ
اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔( صحیح بخاری کتاب الصوم ـ باب من لم يدع قول الزور والعمل به في الصوم حدیث نمبر (1903)
پس پہلی حدیث میں برائیوں سے بچنے والے کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خبر دی گئی ہے اور اس حدیث میں یہ
بتایا کہ برائیوں سے نہ بچنے والے کا روزہ ، روزہ نہیں ہوتا بلکہ فاقہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ کو کسی شخص کے فاقہ زدہ رہنے سے
کوئی فرق نہیں پڑتا۔یا اس شخص کے فاقہ زدہ رہنے سے اس کی نیکیوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔پس حقیقی مومن کو اللہ
تعالیٰ سے اس کے فضلوں کو مانگنے اور رمضان کی برکات سے فیضیاب ہونے کے لئے اس خاص ماحول میں ایک
کوشش کی ضرورت ہے۔ماحول تو ہمارا وہی ہے جہاں اچھے لوگ بھی رہ رہے ہیں، نیکیوں پر قدم مارنے والے بھی
لوگ رہ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوشاں لوگ بھی رہ رہے ہیں اور پھر برائیوں میں مبتلا لوگ
بھی یہاں بس رہے ہیں۔گندگی میں ڈوبے ہوئے اور شراب اور زنا کی برائیوں میں مبتلا لوگ بھی یہاں بس رہے
ہیں۔ایسے لوگ بھی ہیں جو روزہ رکھ کر خدا اور مذہب کے نام پر ایک دوسرے کا خون بھی کر رہے ہیں۔ایسے لوگ بھی
ہیں جو رمضان میں احمدیوں کو تکالیف دینا اور شہید کرنا کار ثواب سمجھتے ہیں۔تو کیا یہ نیکیاں اور برائیاں کرنے والے
صرف رمضان کے بابرکت مہینے کی وجہ سے برابر ہو جائیں گے۔جس طرح نیکیاں کرنے والوں کے لئے جنت کے
دروازے کھولے گئے ہیں۔برائیوں میں مبتلا لوگوں کے لئے بھی جنت کے دروازے کھولے جائیں گے؟ جس طرح

400
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
نیکیاں بجالانے والے اور عبادت کرنے والے جہنم سے محفوظ کئے گئے ہیں اور ان کے شیطانوں کو قید کر دیا گیا ہے ان
تمام قسم کی برائیاں کرنے والوں کو بھی جہنم سے محفوظ کر دیا گیا ہے اور ان کے شیطانوں
کو قید کر دیا گیا ہے؟ اگر ان کے
شیطانوں کو بھی قید کر دیا جاتا تو یہ شیطانی فعل ان سے سرزد ہی نہ ہوتے بلکہ وہ نیکیاں کرنے والے ہوتے۔پس یہ
معاملہ بعض نسبتوں اور اعمال کے ساتھ مشروط ہے۔جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے رمضان سے فیضیاب
ہونے کی کوشش کرے گا خدا تعالیٰ عام حالات سے بڑھ کر اس کے لئے یہ سامان مہیا فرمائے گا۔کیونکہ وہ شخص جو روزہ
دار ہے اور اس نیت سے روزہ رکھتا ہے کہ اللہ کو راضی کرے وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ان سب برائیوں
کو ترک کر رہا ہے بلکہ جائز باتوں کو بھی چھوڑ رہا ہے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ان خاص سہولتوں سے فائدہ
اٹھانے کے لئے اس کے فضل کو مانگتے ہوئے اس کے حضور جھکنے کی ضرورت ہے۔وہ پیغام جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ
کے ذریعہ، آنحضرت ﷺ کے صحابہ کے سوال پر یا امکان سوال پر دیا تھا وہ ہمیشہ کے لئے قرآن کریم میں محفوظ ہو کر
ہمارے لئے خوشخبری کا پیغام بن گیا ہے۔جو آیت میں نے تلاوت کی ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ روزوں کے احکام کے درمیان میں یہ آیت آتی
ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے قرب اور ان دعاؤں کی قبولیت کی خوشخبری دی ہے جو بندہ کرتا ہے اور
جیسا کہ جو احادیث میں نے پیش کیں وہ بھی اس آیت کی وضاحت کرتی ہیں۔احادیث میں روزہ کے حوالے سے
بعض اوامر ونواہی کا ذکر کیا گیا ہے۔یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے قریب آنے اور اپنا کر ب پانے اور اپنے بندے کی
دعا کی قبولیت کا ذکر فرما کر بعض شرائط بھی عائد فرما دیں۔پہلی بات تو سَأَلَكَ عِبَادِی کہہ کر فرما دی کہ رمضان سے فیضیاب ہونا اور فیض پانا اور قبولیت دعا کے
نظارے دیکھنا ہر ایرے غیرے کے لئے نہیں ہے۔فرمایا کہ ”میرے بندے ، وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کا عبد بننا چاہتے
ہیں اور ہیں یہ قربتیں انہی کو ملنے والی ہیں۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہیں یا خاص بندے بننے کے خواہاں
ہیں۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 5 ) کا اظہار ان کے ہر فعل سے ہو رہا ہے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے
اپنے خاص بندوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وہ سوال عنی کا کرتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ میرے بارے میں
پوچھتے ہیں، مجھے تلاش کرتے ہیں۔ان کی خواہشات دنیا وی نہیں ہوتیں کہ خدا ملے تو بزنس بڑھانے کی دعا کرو۔اس
سے بزنس کے لئے مانگو۔دوسری دنیاوی خواہشات کو پورا کرنے کی دعا کروں نہیں، بلکہ ان کی تڑپ پھر یہ ہوتی ہے کہ
بتاؤ میرا اللہ کہاں ہے۔میں بے چین ہوں اپنے خدا کی تلاش میں۔دنیا دہریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔خدا کے
وجود کے خلاف کتابیں لکھی جارہی ہیں ایسے میں مجھے بھی اپنی فکر ہے کہ میں جو خدائے واحد پر ایمان لانے والا ہوں۔میری صرف ایک خواہش ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ کی ذات کا اتنا عرفان حاصل ہو جائے کہ کوئی دنیاوی چیز اور دہریت کی
چمک اور دھو کہ مجھے میرے احمدی مسلمان ہونے سے ہٹا نہ سکے۔اور اس خواہش کے پورا کرنے کے لئے میں

401
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
رمضان کے روزے بھی خاص اہتمام سے رکھ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خالص ہو کر میری تلاش کرنے والو!
میں تمہارے قریب ہوں۔جو بھی مسلمان ہے اور حقیقی مسلمان بننے کے لئے کوشاں ہے۔آنحضرت ﷺ پر اتری
ہوئی کامل شریعت پر ایمان لانے والا ہے۔اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والا ہے۔خدا تعالیٰ کی تلاش میں
آنحضرت ﷺ کی سنت اور باتوں پر عمل کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے لئے آنحضرت ﷺ سے
محبت کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں ان کے قریب ہوں اور جب بھی میرے بندے مجھے پکارتے ہیں میں
جواب دیتا ہوں۔پس اگر اللہ تعالیٰ سے سوال جواب کا سلسلہ شروع کرنا ہے تو سب سے پہلے خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی
تلاش ضروری ہے۔اور تلاش کے لئے پھر اللہ تعالیٰ نے خود ہی طریق بھی بتا دیا جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے کہ
قرآن کی حکومت اپنے پر قائم کرنا۔سنت رسول ﷺ پر عمل کرنا اور عشق رسول عربی کی انتہا کرنا۔اور قرآن کریم اور
حضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق جوز مینی اور آسمانی نشانوں کے طور پر پوری بھی ہو چکی ہیں اس زمانہ کے امام
سے کامل وفا کرنا۔آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کی بیعت میں خالص ہو کر آنا۔صرف مسلمان ہونے کا اعلان کرنا
کافی نہیں ہے۔یہاں پھر وہی مضمون بیان ہوتا ہے کہ اَسْلَمْنَا کافی نہیں ہے بلکہ يُؤْمِنُوا بِٹی کے مضمون کو سمجھو۔اپنے ایمان کو کامل کرو اور ایمان کامل کرنے کی اپنی تعریفیں نہ کرو بلکہ اُس راستہ سے کامل ایمان کی طرف آؤ جو اللہ
تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے بتائے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وليُؤْمِنُوا ہی مجھ پر ایمان لانے کا معیار کس
طرح حاصل ہوگا؟ یہ اس وقت حاصل ہوگا جب فَلْيَسْتَجِيبُوا لِٹی پر بھی عمل ہوگا۔یعنی میری بات پر لبیک کہو گے،
میری باتوں کو سننے والے ہو گے اور یہ عمل اس وقت ہوگا جب قرآن کریم کے تمام حکموں پر عمل کرنے کی کوشش ہو رہی
ہوگی۔تقویٰ کے راستوں پر چلنے کے لئے ، خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی بات پر لبیک کہنے
کے لئے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کی کوشش خالص ہو کر کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادات کی
طرف بھی خالص ہو کر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے اخلاق فاضلہ میں ترقی کی
بھی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ”جو لوگ ان دونوں باتوں کے جامع ہوتے ہیں ، یعنی
حقوق اللہ اور حقوق العباد کے ، وہی متقی کہلاتے ہیں۔انہی کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان کو خدا تعالیٰ کی تلاش ہے۔انہی کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی بات پر لبیک کہنے والے ہیں۔اگر بعض اخلاق تو ہیں اور بعض حقوق کی
ادائیگی تو ہے لیکن بعض کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو اسے متقی نہیں کہا جا سکتا۔پس اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لئے اللہ
تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے ، تقویٰ کا یہ معیار ہمیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔پس ہمیں اس رمضان میں یہ
کوشش کرنی چاہئے کہ ہم خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے بن جائیں۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو سمجھنے
والے اس کا حق ادا کرنے کی تمام تر استعدادوں کے ساتھ کوشش کرنے والے بن جائیں۔اپنی نمازوں کا حق ادا کرنے
والے بن جائیں۔کئی لوگوں سے یہ جواب سن کر مجھے بڑی حیرت بھی ہوتی ہے اور پریشانی بھی کہ ہم کوشش کرتے ہیں

خطبات مسرور جلد ہفتم
402
خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009
کہ پانچوں نمازیں ادا کرنے والے بن جائیں لیکن پھر بھی ایک آدھ نماز رہ جاتی ہے۔جب نمازیں ہی رہ جاتی ہیں تو
پھر اللہ تعالیٰ سے دعاؤں کی قبولیت کے لئے کس طرح درخواست کی جاسکتی ہے۔اسی طرح تمام اخلاق فاضلہ کو اپنانے کے لئے درد کے ساتھ کوشش کی ضرورت ہے۔پس ہم میں سے ہر ایک
کی کوشش ہونی چاہئے کہ رمضان جو تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیاروں کو حاصل کرنے کا ذریعہ
ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ نے جو جنت کے دروازے ہمارے لئے کھولے ہیں ان میں سے ہر
ایک سے اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کریں تبھی اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے قدم
بڑھانے والے ہم کہلا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کے حوالے سے ایک جگہ فرمایا کہ:
پس چاہئے کہ وہ دعاؤں سے میرا وصل ڈھونڈیں اور مجھ پر ایمان لاویں تا کہ کامیاب ہوں“۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 396 )
پس یہ دعاؤں کی قبولیت کا خاص مہینہ ہے اور سب سے بڑی دعا جو ہمیں کرنی چاہئے وہ یہی ہے کہ اللہ تعالی کا
وصل تلاش کیا جائے ، اس کا قرب تلاش کیا جائے۔اس سے ملنے کی خواہش ہو۔اللہ تعالیٰ سے اس سے ملنے کی دعا کی
جائے۔جب خدا مل جائے گا تو دوسری خواہشات خود بخود پوری ہوتی چلی جائیں گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق دے۔لیکن یہاں ایک بات اور یا درکھیں کہ دعا کی تعریف بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہے کہ
دعا ہے کیا چیز اور کس قسم کی دعا ہونی چاہئے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
یہ خیال مت کرو کہ ہم بھی ہر روز دعا کرتے ہیں اور تمام نماز دعا ہی ہے۔جو ہم پڑھتے ہیں کیونکہ وہ دعا جو
معرفت کے بعد اور فضل کے ذریعہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اور رنگ اور کیفیت رکھتی ہے۔وہ فتا کرنے والی چیز ہے۔وہ
گداز کرنے والی آگ ہے۔وہ رحمت کو کھینچے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ موت ہے پر آخر کوزندہ کرتی ہے۔وہ
ایک تند سیل ہے پر آخر کوکشتی بن جاتا ہے۔ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے
لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 222)
تریاق ہو جاتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں :
دعا خدا سے آتی ہے اور خدا کی طرف ہی جاتی ہے۔دعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ تمہاری جان
تم سے نزدیک ہے۔دعا کی پہلی نعمت یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔“
لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ (223)

403
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
اللہ تعالیٰ ہمیں وہ معرفت عطا فرمائے جس سے ہم دعاؤں کی حقیقت اور خدا تعالیٰ کا قرب پانے کے فلسفہ کو سمجھ
سکیں۔ہمارا ہر عمل اور فعل خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہو۔رمضان میں ان دعاؤں کے طفیل جن سے خدا
اپنے بندے کے نزدیک آ جاتا ہے وہ تبدیلیاں ہم میں پیدا ہوں جو ہمیں دوسروں سے ہمیشہ ممتاز کر کے دکھاتی چلی
جائیں۔اپنی دعاؤں میں ہمیں جماعت کے ہر شر سے محفوظ رہنے اور اسلام کی ترقی کے لئے بھی بہت دعائیں کرنی
چاہئیں۔جو دعائیں ہم خدا تعالیٰ کے دین کے قیام و استحکام کے لئے کریں گے وہ یقینا اللہ تعالیٰ کا قرب دلانے والی
ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں کی بھی توفیق دے اور پاک تبدیلیاں بھی اس کے نتیجہ میں ہمارے اندر پیدا
فرمائے اور ہم اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے بھی بن جائیں۔اس کے بعد اب میں حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا کچھ ذکر خیر کروں گا۔جن کی دو دن پہلے وفات
ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ جماعت کے چوٹی کے عالم تھے۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرماتا
چلا جائے۔آپ مؤرخ احمدیت کہلاتے تھے۔تاریخ احمدیت آپ نے لکھی ہے جس کی 20 جلدیں شائع ہو چکی
ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ صرف مؤرخ احمدیت نہیں تھے بلکہ آپ تاریخ احمدیت کا ایک باب بھی تھے اور ایک ایسا
روشن وجود تھے جو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی روشنی کو ہر وقت جب بھی موقع ملے دنیا میں پھیلانے کے لئے کوشاں
رہتا ہے۔آپ کا حافظہ بلا کا تھا اور یہ کہنا بے جانہ ہوگا بلکہ کئی لوگوں نے مجھے لکھا بھی کہ آپ ایک انسائیکلو پیڈیا ہیں
کیونکہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بھی یہ کہہ چکے ہیں۔مجھے پتہ نہیں تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے بھی
کہا ہے لیکن میں ان کو یہ ہی کہا کرتا تھاکہ وہ تو ایک انسائیکلو پیڈیا ہیں۔اب جب میں نے پڑھا تو مجھے پتہ لگا کہ
حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے بھی ان کے بارے میں یہی فرمایا تھا کہ وہ ایک انسائیکلو پیڈیا تھے۔پرانے بزرگوں ،
اولیاء اور مجددین کے حوالے بھی ان کو یاد ہوتے تھے۔بڑا گہرا مطالعہ تھا اور نہ صرف حوالے یاد ہوتے تھے بلکہ کتابیں
اور اس کے صفحے تک یاد ہوتے تھے۔بعض لوگوں نے مجھے خطوط میں ان کی بعض ذاتی خوبیاں بھی لکھی ہیں۔ان کے
بارہ میں کچھ معلومات میں نے ان کے بیٹے کے ذریعہ سے بھی لی ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا وہ تاریخ احمدیت کا بھی
ایک باب تھے۔سب کچھ تو یہاں بیان نہیں ہو سکتا۔چند باتیں میں ان کے بارے میں بیان کروں گا۔بہت ہی بے نفس اور
اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ دین کی خاطر صرف کرنے والے بزرگ تھے۔واقف زندگی تھے۔خلافت سے انتہا کا
تعلق تھا۔بہت بزرگ اور دعا گو تھے۔مجھے کسی نے لکھا کہ جب بھی کسی نے ان کو دعا کے لئے کہا تو ہمیشہ یہ کہا کرتے
تھے کہ مجھے دعا کے لئے نہ کہو۔دعا کے لئے لکھنا ہے تو خلیفہ اسیح کولکھو۔

خطبات مسرور جلد ہفتم
404
خطبہ جمعہ فرمود : 28 اگست 2009
عاجزی میں بے انتہا بڑھے ہوئے تھے، کوئی بھی نئی چیز جب مطالعہ میں آتی تھی تو مجھے بھی متعلقہ صفحات کی فوٹو
کا پیاں کر کے بھیجا کرتے تھے۔ایک ایسے عالم تھے جو یقینا ایک عالم با عمل کہلانے کے حقدار تھے۔اور جیسا کہ میں
نے کہا بڑے بے نفس کا رکن۔ایک ایسے سلطان نصیر کے جانے سے طبعاً فکر بھی پیدا ہوتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے امید
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ خلافت کو سلطان نصیر عطا فرماتا چلا جائے گا۔ایک لکھنے والے ہمارے مبشر ایاز صاحب ہیں انہوں نے مجھے لکھا کہ ان کے ساتھ جب میٹنگز اٹینڈ (Attend) کرتے
تھے ان کا وجود ایک عجیب عشق میں ڈوبا ہوا و جو لگتا تھا کہ جس طرح قطب نما کی سوئی ہمیشہ شمال کی جانب رہتی ہے اسی
طرح ان کی سوچ کا محور بھی ہمیشہ خلافت کی طرف رہتا تھا۔بڑے بڑے حوالوں اور فتاوی کو پر کاہ سے زیادہ وقعت
نہیں دیتے تھے اور یہ فرمایا کرتے تھے کہ جب خلیفہ اسیح نے یہ کہ دیا تو فلاں کے حوالے کی اور فلاں کے قول کی کیا
اہمیت ہے۔پھر ایک مربی صاحب نے مجھے لکھا کہ سعودی عرب کے امیر صاحب آئے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں کی
تاریخ احمدیت مرتب کرنی ہے۔مولانا دوست محمد شاہد کے پاس چلتے ہیں۔چنانچہ وہ ان کے دفتر میں گئے تو انہوں نے
آدھے گھنٹے میں سارے حوالے وغیرہ دے کے پوری تاریخ بیان کر دی اور فوٹو کا پیاں بھی کروا کر ان کو دے دیں۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ بہت بلا کا حافظہ اور حوالوں کے بادشاہ تھے۔جماعتی اموال کا بھی بڑا درد تھا ان کو۔ایک
صاحب نے لکھا کہ میں کسی حوالے کے لئے ان کے دفتر میں گیا۔تو انہوں نے مجھے بتایا اور حوالہ میرے سامنے کر دیا تو
میں نے ان کی میز سے قلم اٹھا کر لکھنا شروع کیا۔پہلے قلم لیا، پھر کاغذ لیا تو انہوں نے قلم اور کاغذ دونوں مجھ سے لے
لئے کہ تم یہاں ذاتی استعمال کے لئے حوالہ لینے آئے ہو، اپنا قلم استعمال کرو اور اپنی نوٹ بک استعمال کرو۔پھر محمود ملک صاحب نے مجھے یہ لکھا کہ ان کے والد عبدالجلیل عشرت صاحب کے یہ دوست تھے۔ایک دفعہ یہ
لاہور کے دورہ پر گئے تو انہوں نے پیغام بھیجا کہ میں آ نہیں سکتا تو یہاں آجائیں تو دوستی کی وجہ سے ذاتی تعلق کی وجہ
سے چلے گئے ، وہ رکشے پر ان کو لے کے گئے۔مولوی صاحب نے رکشہ کا کرایہ ادا کرنے کی کوشش کی۔خیر انہوں نے
اس وقت تو دے دیا۔اگلے دن وہاں مسجد دارالذکر میں جانا تھا تو انہوں نے کہا کہ جا کے ٹیکسی لے کے آؤ اور ٹیکسی کا
کرایہ بھی میں ادا کروں گا، کیونکہ مجھے مرکز ٹیکسی کا کرایہ دیتا ہے اور مرکز چاہتا ہے کہ ہمارے علماء کی عزت رہے۔اس
لئے میں رکشے پہ نہیں بیٹھوں
گا اور ٹیکسی پہ جاؤں گا۔تو یہ صرف اطاعت نہیں تھی۔اس سے بہت سے سبق ملتے ہیں کہ
جو جس چیز کا اینٹا کلمینٹ (entitlement) ہے، جس چیز کا مرکز نے کہا ہے کہ آپ نے استعمال کرنا ہے ، اس کو
استعمال بھی کرنا تا کہ کسی بھی قسم کی اطاعت سے باہر نہ نکل سکیں۔اور دوسرے علماء کا جو وقار ہے اس کا بھی
احساس رہنا۔

405
خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
آپ کی وفات جیسا کہ میں نے بتایا دو دن پہلے 26 اگست کو ہوئی ہے۔آپ 1935ء میں مدرسہ احمدیہ
قادیان میں داخل ہوئے تھے اور 1944ء میں جامعہ کی تعلیم کا آغاز ہوا۔1946ء میں پنجاب یو نیورسٹی سے مولوی
فاضل پاس کیا اور تیسری پوزیشن لی۔آپ کا جماعتی خدمات کا عرصہ 63 سال پر محیط ہے۔1952ء میں حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد پر الفضل میں شذرات“ کے نام سے لکھنا شروع کیا۔بڑا لمبا عرصہ یہ چلتا رہا۔1953ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو تاریخ احمدیت مدون اور مرتب کرنے کے لئے فرمایا۔اس کی 20 جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور باقی بھی 2004 ء تک مکمل ہیں اور اس کے بعد نوٹس بنا کے چھوڑ گئے ہیں۔آپ کا ایک بیٹا ہے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب فضل عمر ہسپتال میں ہیں اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ان کے خاندان میں احمدیت اس طرح آئی کہ ان کے ایک عزیز حضرت میاں محمد مراد صاحب حافظ آبادی
تھے۔بڑے نیک بزرگ تھے، وہ احمدی ہوئے۔حضرت مولوی صاحب کے دادا کو جب پتہ لگا تو انہوں نے ان پر بڑا
ظلم کیا اور اتنا مارا کہ بعض دفعہ تو بہت زیادہ۔شدید زخمی کر دیا کرتے تھے۔تو میاں مراد صاحب نے کہا کہ انشاء اللہ
تعالیٰ تمہارے تین عقلمند بیٹے ضرور احمدی ہو جائیں گے۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کے پڑدادا جو تھے اس پر اور بھی
مشتعل ہو گئے اور زیادہ سخت سزائیں دیں۔اس بارہ میں مولوی صاحب نے ایک واقعہ بیان کیا ہے۔جابہ مخلہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے جو حضرت مصلح موعود
نے آباد کی تھی ، گرمیوں کے لئے آپ ان دنوں میں وہاں تفسیر صغیر کی تالیف فرما رہے تھے۔مولوی صاحب بھی ان
دنوں میں وہاں گئے لیکن وہاں جانے سے پہلے وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے دادا کے پاس خانقاہ ڈوگراں کے قریب
گاؤں میں گیا۔ان کی زندگی کے آخری دن تھے۔تو وہ کہنے لگے اپنے خلیفہ صاحب کو میرا ایک پیغام دے دینا کہ
میرے چھ بیٹے ہیں، جن میں سے تین بچے جن میں سے ایک حافظ قرآن ہے اور دوسرے دو بہت عقلمند اور صاحب علم
ہیں تمہارے خلیفہ صاحب نے مجھ سے چھین لئے ہیں اور باقی جو تین ان پڑھ یا معذور ہیں میرے حوالے کر دیئے
ہیں۔اگر انہوں نے گنتی پوری کرنی ہے تو جو یہ تین معذور ہیں یہ لے لیں اور جو پڑھے لکھے ہیں وہ مجھے واپس کر دیں۔تو کہتے ہیں جب میں جابہ خلہ گیا تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات ہوئی۔میں نے یہ بات عرض کر
دی۔حضرت مصلح موعودؓ نے جب یہ پیغام سنا تو آپ مسکرائے اور فرمایا کہ اپنے دادا کو میرا پیغام پہنچا دیں کہ مجھے بیٹوں
کا تبادلہ بڑی خوشی سے منظور ہے۔آپ اپنے غیر احمدی بیٹے جو ہیں میرے حوالے کر دیں اور جو آپ کے احمدی بیٹے
میں ان کو میری طرف سے اجازت ہے اگر وہ احمدیت چھوڑ کے آپ کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو چلے جائیں۔تو
کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کو آ کے یہ پیغام دیا۔تو کہتے ہیں آپ کے خلیفہ صاحب بڑے ہوشیار ہیں ان کو پتہ
ہے کہ انہوں نے مرزائیت نہیں چھوڑنی اور اس پر بڑے روئے اور چلائے بھی۔حضرت مولوی صاحب کی والدہ بھی
1949ء میں ایک رؤیا کی بنا پر احمدیت میں شامل ہوئی تھیں۔

406
خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
1951ء میں جامعتہ المبشرین کی پہلی کامیاب ہونے والی شاہد کلاس میں آپ شامل تھے اور اس کی الوداعی
پارٹی میں حضرت مصلح موعودؓ نے بھی شرکت فرمائی اور جو جوابی ایڈریس حضرت مولوی صاحب نے پیش کیا اس پر
حضرت مصلح موعودؓ نے بڑی خوشنودی کا اظہار فرمایا۔آپ نے جامعتہ المبشرین سے شاہد کی ڈگری حاصل کرنے کے
بعد جماعت اسلامی پر ایک تحقیقی مقالہ لکھا۔اس کا عنوان بھی خود حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تجویز فرمایا تھا
اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی راہنمائی میں ہی آپ نے یہ مضمون لکھا اور حضرت
امیر مینائی کے جانشین اور
حضرت مسیح موعود کے صحابی حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری نے مختلف وقتوں میں ان کی راہنمائی بھی
فرمائی۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے 1953ء میں آپ کے سپر د تاریخ احمدیت کی تدوین کا کام
د
کیا تھا جس کی 20 جلدیں مکمل ہو چکی ہیں اور خلافت خامسہ کی تاریخ کا کام بھی جاری ہے۔40 سے زائد آپ کی
تالیفات ہیں جو مختلف موضوعات پر چھپ چکی ہیں اور بعضوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔بڑی ہی علمی ادبی شخصیت تھے اور روایتی رکھ رکھاؤ والے آدمی تھے۔اور تحریر وتقریر میں ایک خاص ملکہ تھا، اللہ
تعالیٰ نے آپ
کو آواز بھی خوب دی تھی۔1974ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی قیادت میں جو
نمائندہ وفد اسمبلی میں گیا تھا وہاں اس وفد میں حضرت مولوی صاحب بھی شامل تھے۔آپ اس وفد کے آخری رکن
تھے جن کی وفات ہوئی ہے۔وہاں بھی معلومات اور حوالوں کی فراہمی کی ذمہ داری آپ کے سپرد کی گئی اور آپ جب
بھی حوالے نکال کر دیتے تھے تو ممبران اسمبلی بڑے حیرت زدہ ہو جایا کرتے تھے۔بلکہ وہاں اس دوران میں ایک دفعہ
ایک ممبر اسمبلی نے بڑی حیرانی کا اظہار بھی کیا کہ ہمارے علماء کو حوالے نکالنے کی ضرورت پڑتی ہے تو کئی کئی دن لگ
جاتے ہیں اور مصیبت پڑ جاتی ہے۔ان مرزائیوں
کا یہ چھوٹا سا مولوی ہے، یہ پتہ نہیں پندرہ منٹ میں حوالے نکال
کے لے آتا ہے۔جلسوں میں بھی آپ کو بڑا لمبا عرصہ تقریر کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔1957ء کے جلسہ میں
آپ نے شہبینہ اجلاس میں پہلی بار تقریر کی اور 1958ء میں آپ کی یہ تقریر شائع ہوئی اور اس کو حضرت مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے اتنا پسند فرمایا کہ شوری میں خاص طور پر اس کا ذکر فرمایا۔ریسرچ سیل میں بھی کام کیا۔قاضی کے طور
پر بھی کام کیا اور وفات تک آپ مجلس شوری پاکستان کے مبرر ہے اور آپ
کو بحیثیت
نمائندہ خصوصی اور اعزازی ممبر جو
خلیفہ اُسیح کی طرف سے منتخب ہوتا ہے شرکت کا موقع ملا۔اور 1992ء۔1993ء میں کیمبرج کے مشہور بین الاقوامی
ادارہ انٹر نیشنل بائیوگرافیکل سنٹر نے آپ کو مین آف دی ایئر (Man of the Year) کا اعزاز بھی دیا تھا اور یہ جو

407
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
اعزاز ہے ایسی خاص علمی شخصیات کو دیا جاتا ہے جن کی صلاحیتوں کا میابیوں اور قیادت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا
ہے۔1994ء میں بھارت کے صوبہ تامل ناڈو کے شہر کو مجھے ٹور (Coimbatore) میں جماعت احمدیہ اور جماعت
اہل قرآن وحدیث کے مابین ایک مناظرہ ہوا۔یہ مناظرہ وہاں کے ایک ہوٹل کے وسیع ہال میں ہوا تھا۔9 روز تک
جاری رہا۔حضرت
خلیفہ امسیح الرابع رحم اللہ تعالی کے کہنے پر آپ وہاں گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے وہاں بھی آپ
کو فتح
سے نوازا اور آپ نے جماعت احمدیہ کی خوب نمائندگی کی۔اور اس دوران جب آپ وہاں تھے آپ کی ایک بیٹی کی
شادی بھی ہوئی جس میں آپ شامل نہیں ہوئے بلکہ دو بیٹیوں کی شادیاں اس صورت میں ہوئیں کہ آپ دوروں پر
ہوتے تھے اور اس دن پہنچتے تھے جس دن شادی تھی۔اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہیں کی کہ میرے ذاتی کام کیا ہیں۔1982ء میں آپ کو اسیر راہ مولیٰ بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔چند روز آپ ربوہ کی حوالات میں رہے۔اپریل 1988ء میں دوبارہ ڈسٹرکٹ جیل گوجر انوالہ میں آپ کو قید کر کے رکھا گیا۔پھر 1990ء میں حج نے آپ کی
ضمانت منسوخ کر دی اور دو دو سال قید با مشقت اور پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کی آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو سزا
دی گئی۔بہر حال کچھ عرصہ کے بعد پھر یہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔جیل میں بھی آپ نے درس قرآن اور تبلیغ کا سلسلہ
جاری رکھا۔مولوی صاحب اپنا ایک واقعہ لکھتے ہیں کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جب میں نے دو ہفتہ کے لئے اپنا
بستر رات کو اپنے معمول کے مطابق دفتر میں ہی بچھا رکھا تھا۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری سے فون کے لئے منتظر بیٹھا تھا تو
اتنے میں ثاقب زیروی صاحب جو لاہور کے ایڈیٹر تھے وہ آئے۔انہوں نے کہا میں ابھی حضور سے مل کے آ رہا
ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو فرمایا کہ ابھی فون کر کے فلاں فلاں جو حوالہ ہے وہ
مولوی صاحب سے کہو بھجوا دیں۔تو ثاقب صاحب کہتے ہیں میں نے عرض کیا کہ ابھی رات ہو گئی ہے، اب کہاں
مولوی صاحب ملیں گے۔تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ اپنے دفتر شعبہ تاریخ میں اس وقت بیٹھے ہوں گے۔ثاقب
صاحب نے کہا کہ میں صرف چیک کرنے آیا ہوں کہ واقعی آپ دفتر میں ہیں کہ نہیں۔تو دن رات آپ
کا یہ کام تھا کہ
خدمت دین میں مصروف رہیں۔خلیفہ وقت کی طرف سے جب بھی کوئی کام آجاتا خواہ رات کے دو بجے ہوتے ، اسی وقت اٹھ کر کام شروع کر
دیتے اور کام مکمل ہونے تک پھر اور کوئی کام نہیں کرتے تھے اور نہ آرام کرتے تھے، بلکہ کہا کرتے تھے کہ میں کوئی اور
کام کرنا جائز ہی نہیں سمجھتا۔ڈاکٹر مبشر صاحب نے بتایا کہ وفات سے چند روز پہلے انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر
عبد السلام صاحب کی آواز آئی ہے کہ رہے ہیں۔السلام علیکم۔بہر حال واپسی کے اشارے ہو رہے تھے۔ڈاکٹر

408
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
سلطان مبشر نے ہی یہ لکھا ہے کہ کوئی بھی پریشانی ہوتی تو سب سے پہلے کہتے کہ خلیفہ وقت کو دعا کے لئے لکھو۔پھر
صدقہ دو اور پھر درود شریف اور استغفار کثرت سے پڑھو۔اور آپ کا عربی ، فارسی، انگلش کا مطالعہ بڑا وسیع تھا اور نہ
صرف مطالعہ کرتے تھے بلکہ پڑھتے وقت جلد پر پوائنٹس اور نشان بھی لگاتے تھے اور پھر اس کے باہر پوائنٹس نوٹ
کرتے جاتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے یہ نصیحت فرمائی تھی کہ کتا ہیں ہمیشہ خود خریدو
اور پڑھو تو انہوں نے ہمیشہ اس کو اپنے پلے باندھا۔ان کی گھر میں اپنی لائبریری تھی جس میں آٹھ ہزار کے قریب
کتا بیں تھیں۔جب بھی کبھی ربوہ سے باہر جاتے تھے، خلیفتہ اسی کے ہوتے ہوئے تو خیر اجازت لینی ہوتی ہے، بعد
میں امیر مقامی کی اجازت کے بغیر باہر نہیں نکلتے تھے اور جب جماعتی کاموں کے لئے جاتے تھے تو بعض دفعہ بلکہ اکثر
ہی اپنے عزیزوں کو نہیں ملتے تھے۔ان کی بیٹیاں لاہور میں رہتی تھیں۔کبھی لا ہور دورے پر گئے ہیں تو سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا کہ بیٹیوں کو ملیں بلکہ بعض دفعہ بیٹیوں کو ان کے واپس پہنچنے پر پتہ چلا کرتا تھا اور اگر کبھی ملنا پڑ جائے تو
امیر صاحب کی اجازت سے ان کو ملنے جایا کرتے تھے۔ہمیشہ یہ کہتے تھے کہ میں خلیفہ وقت کا سپاہی ہوں اور سپاہی اپنا
مورچہ نہیں چھوڑتا۔جمعہ کے دن بھی انہوں نے کبھی چھٹی نہیں کی۔ربوہ میں جمعہ کو دفتروں میں رخصت ہوتی ہے،
آپ ہمیشہ کام کیا کرتے تھے، چھٹی کا تصور ہی کوئی نہیں تھا۔بڑا سادہ لباس ہوتا تھا لیکن صاف ستھرا اور نظافت تھی، روزانہ نہانا، خوشبو لگانا۔ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ
جماعت کے نمائندے کو جماعت کے وقار کا پاس رکھنا چاہئے اور ظاہری حلیہ بھی ٹھیک رکھنا چاہئے۔اور واقف زندگی
کر کے بہت مشکل حالات بھی آئے، کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا اور نہ کہیں اشارہ کنایہ اپنی غربت کا ، اپنی
ضرورت کا اظہار کیا۔بلکہ ڈاکٹر سلطان مبشر لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ میری والدہ نے ذکر کیا کہ فلاں عالم جو ہیں ان کو مخیر
دوست کی طرف سے وظیفہ ملتا ہے۔آپ بھی اگر کوشش کریں تو یہ ہو سکتا ہے۔حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔تو آپ نے
فرمایا کہ میں یہ بے شرمی نہیں کر سکتا اور آپ
کا یہ کہنا تھا کہ میں جائز نہیں سمجھتا کہ خدا کے علاوہ کسی اور کے آگے ہاتھ
پھیلاؤں۔ایک دفعہ چند مربیان آپ کے پاس آئے کہ اس کاغذ پر دستخط کر دیں جس پر لکھا ہوا تھا کہ تحریک جدید کے
مبلغین کو زیادہ الاؤنس ملتا ہے اور صدر انجمن احمدیہ کے مبلغین کو ، کارکنان کو کم تو اس پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔تو آپ
نے کہا میں تو اس پر دستخط نہیں کروں گا کیونکہ میں تو ایک وقف زندگی ہوں، جو جماعت مجھے دے گی وہ بصد شکر یہ قبول
کروں گا اور یہ بھی جماعت کا شکر ہے کہ ہم سے لینے کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ کچھ نہ کچھ دے دیتی ہے۔کبھی خلفاء کو بھی
ذاتی ضرورت کے لئے نہیں لکھتے تھے کبھی حرف شکایت منہ پر نہیں لائے۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث کو ضرورت پڑی۔آپ نے کہا مولوی صاحب کو بلوا کے لاؤ۔تو ہر جگہ تلاش

409
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
کرلیا۔لائبریری میں، دفتر میں بھی ، گھر میں بھی، کہیں بھی نہیں ملے۔عصر کی نماز پہ جب آئے تو حضرت خلیفہ مسیح
الثالث نے پوچھا کہ تلاش کر رہا ہوں کہاں تھے؟ انہوں نے کہا میں لائبریری میں تھا، مسئلہ یہ ہے کہ لائبریری کا
کارکن باہر سے تالہ لگا کے چلا گیا تھا اور مجھے اندر جانا تھا۔بجائے اس کے کہ میں وقت ضائع کرتا میں دیوار پھلانگ
کے اندر چلا گیا اور اندر بیٹھا کام کر رہا تھا۔تو یہاں بھی اپنا فرض ادا کیا اور بڑے طریقہ سے کارکن کی غلطی کی طرف بھی
اشارہ کر دیا۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ جیل میں بھی رہے ہیں اور جیل میں مشقت لی جاتی تھی۔لیکن جیل میں جب تک رہے
کبھی اظہار نہیں کیا کہ مجھ سے مشقت لی جاتی ہے ہمیں بڑا پریشان ہوں۔جب رہائی ہوئی تب بتایا کہ مجھ سے وہاں
مشقت لی جاتی رہی ہے۔ہر کام خود کرنے کے عادی تھے، کتابوں کی جلدیں بھی خود کر لیا کرتے تھے اور گھر میں
جیسا کہ میں نے بتایا کہ لائبریری رکھی ہوئی تھی اس لائبریری کا مقصد بھی یہی تھا کہ رات کے وقت بھی جب بھی کہیں
کسی وقت بھی خلیفہ اسیح کی طرف سے کوئی کام آئے یا حوالے کی تلاش آئے تو فوری طور پر میں مہیا کر دوں اور
لائبریری کھلنے کا انتظار نہ کرنا پڑے۔شروع میں سائیکل بھی نہیں تھا۔ہر جگہ پیدل ہی جایا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے جب میں نے سنا تو مجھے خود یہ
خیال آیا تھا۔جب خدام الاحمدیہ کے اجتماع ہوا کرتے تھے تو ٹی آئی کالج دور تھا اس کی گراؤنڈ میں ، گھوڑ دوڑ گراؤنڈ
کہلاتی ہے وہاں تک یہ انجمن کے کوارٹروں سے پیدل چل کر جایا کرتے تھے۔باوقار چال، پگڑی ، کوٹ ، ہاتھ میں
سوٹی۔حالانکہ اس وقت خدام الاحمدیہ میں تھے۔شاید سائیکل نہیں لے سکتے ہوں گے۔کیونکہ اس وقت جماعت کے
حالات ایسے نہیں تھے۔مبلغین اور واقفین زندگی کے الاؤنس بھی بہت تھوڑے تھے۔ان کے بیٹے نے مجھے لکھا کہ
واقعی وہ سائیکل نہیں خرید سکتے تھے اس لئے سارے ربوہ میں جہاں بھی جانا ہوتا تھا پیدل ہی پھرا کرتے تھے۔پھر
1978-79ء میں ان کو دفتر کی طرف سے سائیکل ملی۔جب بھی خلفاء کی مجلس عرفان میں بیٹھتے تھے تو ہمیشہ گردن جھکا کے بیٹھا کرتے تھے اور یہ فرمایا کرتے تھے کہ حضرت
خلیفہ مسیح الاول کی بھی یہی عادت تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے گردن جھکا کر بیٹھے تھے۔ان کے بیٹے نے لکھا کہ ایک دفعہ حضرت مولوی صاحب بڑے خوش خوش گھر میں آئے ہم نے پوچھا کہ کیا وجہ
ہے انہوں نے کہا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی ملاقات کے لئے گیا تھا تو تھوڑی دیر کے لئے کسی کام سے حضور
اندر تشریف لے گئے۔آپ کی جوتی باہر پڑی تھی تو مجھے اس کو اپنے رومال سے صاف کرنے کا موقع مل گیا۔اس بات
پہ بڑے خوش تھے۔کسی دوست نے بالکل صحیح لکھا ہے کہ جس کام کے لئے دنیا میں ادارے بنائے جاتے ہیں وہ اکیلے
اس شخص نے کیا۔1982ء سے پہلے آپ کے پاس کوئی مستقل مربی بھی نہیں تھا اور اکیلے ہی آپ زیادہ تر تاریخ

خطبات مسرور جلد ہفتم
410
خطبه جمعه فرمود : 28 اگست 2009
احمدیت کا کام یا حوالے نکالنے، تلاش کرنے ، لکھنے، نوٹس بنانے وغیرہ کا کام کیا کرتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بڑے کامیاب طریقہ سے ساری تاریخ لکھی۔لوگ دنیا داری کے لئے تو بعض دفعہ ایسا کرتے ہیں کہ اپنا و یک
اینڈ (Weekend) استعمال کر لیتے ہیں، چھٹی پہ بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔بچے کہتے ہیں کہ ہمیں مہینوں
یہ پتہ نہیں لگتا تھا کہ کس وقت ہمارے والد گھر آئے اور کس وقت گھر سے چلے گئے۔جب وہ صبح صبح اٹھ کے چلے
جاتے تھے تب بھی ہم سوئے ہوتے تھے اور جب گھر واپس آتے تھے تب بھی ہم سوئے ہوتے تھے۔یہ واقفین زندگی اور مبلغین کے لئے بھی ایک تاریخی نصیحت بھی ہے۔کہتے ہیں کہ 1965ء میں خلافت ثالثہ
کے تاریخ ساز عہد کا پہلا جمعہ تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مولوی صاحب کو بلایا اور فرمایا کہ جمعہ کو
چھٹی تو ہوتی ہے لیکن میں نے تمہیں تکلیف دی ہے تو میں نے کہا بڑی خوشی کی بات ہے۔پھر حضرت خلیفہ اسح
الثالث نے فرمایا کہ تمہیں اس لئے بلایا ہے کہ جب میں نے (حضرت خلیفہ اسیح الثالث کہتے ہیں کہ ) وقف زندگی
کا فارم پر کیا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں پیش کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ آج تم نے
میرے دل کی پوشیدہ خواہش کو پورا کر دیا ہے۔میں چاہتا تھا کہ تم میری تحریک کے بغیر خود ہی تحریک جدید کے روحانی
مجاہدوں میں شامل ہو جاؤ۔آج میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں مگر یاد رکھو اب تم نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے اب
مرنے سے پہلے تمہارے لئے کوئی چھٹی نہیں۔مولوی صاحب کہتے ہیں میں نے یہ عرض کی کہ حضور میں بھی یہ عہد کرتا
ہوں کہ ایک واقف زندگی کی حیثیت سے ہمیشہ دن رات خدمت دین میں مشغول رہوں گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
انہوں نے آخری وقت تک اس عہد کو نبھایا ہے۔جب ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں تو بڑے شدید بیمار تھے اور جب بھی ذرا کمزوری دور ہوئی تو جب تک ان کو
ہوش رہی ہے ( آخری دو چار دن تو بیہوشی کی ہی کیفیت تھی ) تو بے چین ہو کر کہا کرتے تھے کہ مجھے ہسپتال سے جلدی
فارغ کرو۔میں نے دفتر جانا ہے کیونکہ مجھے خلیفہ اُسیح نے بعض کام سپرد کئے ہوئے ہیں جو میں نے فوری انجام
دینے ہیں۔تو انہوں نے آخر دم تک اس عہد کو نبھایا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرتا جائے اور ان کی اولاد کو
بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ان کے جو بیٹے ڈاکٹر سلطان مبشر ہیں وہ بھی واقف زندگی ہیں
اللہ تعالیٰ ان
کو بھی حقیقی رنگ میں وقف نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔میں جمعہ کے بعد ان کا جنازہ غائب ادا کروں گا۔اس کے ساتھ ہی دو اور جنازے بھی ہیں۔ایک تو مولوی
صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں جو سات سال آپ سے چھوٹے تھے۔ان کی وفات مولوی صاحب کے ایک گھنٹے بعد
ہوئی ہے اور وہ موصی تھے۔اُن
کی اولاد تو کوئی نہیں تھی۔بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے ہیں۔ان
کو مالی قربانیوں کا موقع ملا

411
خطبه جمعه فرموده 28 اگست 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اور بڑے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق ملی۔انہوں نے وفات سے پہلے مریم فنڈ کے لئے دولاکھ روپے دینے کی
وصیت کی۔اپنے خاندان میں بھی دو یا تین بچوں کی شادی اور بیوہ کے لئے دولاکھ روپے دیئے۔اس لحاظ سے یہ بھی
نیکیوں پر چلنے والے اور قربانیاں کرنے والے تھے۔مولوی صاحب کے بھائی کا نام محمد اسلم صاحب ہے۔اسی طرح ایک اور جنازہ ہے۔نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ بشیر احمد صاحب چک 46 شمالی سرگودھا۔یہ 17 اگست کو
وفات پاگئی ہیں۔ہمارے مبلغ سلسلہ محمد عارف بشیر صاحب کی والدہ تھیں جو آج کل تنزانیہ میں ہیں۔یہ میدان عمل
میں تھے اپنی والدہ کے جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے۔یہ کہتے ہیں کہ جب میں جامعہ میں داخل ہوا ہوں تو میری والدہ
نے پنجابی میں نصیحت کی تھی (جس کا اُردو میں یہ بنتا ہے ) کہ بیٹا اب پڑھ کے آنا اور دین کی خدمت کرنا۔آپ
موصیہ بھی تھیں۔بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اپنی اولادوں
کے بارے میں جو نیک خواہشات تھیں وہ بھی پوری فرمائے۔الفضل اند نیشنل جلد 9 شماره 38 مورخہ 18 تا 24 ستمبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9

آج 10 میں سے 10 باقی