شھر رمضان الذی اُنزل فیہ القرآن کے ابتدائی حصہ کی تفسیر۔ رمضان کے مہینے کو قرآن سے ایک خاص نسبت ہے
خطبات مسرور جلد ہفتم
412
(36)
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
فرمودہ مورخہ 4 ستمبر 2009 ء بمطابق 4 رتبوک 1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی:
شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ۔فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ
الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ۔وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ۔وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقره: 186)
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ رمضان کا مہینہ جس میں قرآن انسانوں کے لئے ایک عظیم ہدایت کے طور پرا تارا گیا
اور ایسے کھلے نشانات کے طور پر جن میں ہدایت کی تفصیل اور حق و باطل میں فرق کر دینے والے امور ہیں۔پس جو بھی
تم میں سے اس مہینے کو دیکھے تو اس کے روزے رکھے اور جو مریض ہو یا سفر پر ہو تو اسے دوسرے ایام میں گنتی پوری کرنا
ہوگی۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم سہولت سے گنتی کو پورا کرو
اور اس ہدیت کی بنا پر اللہ کی بڑائی بیان کرو جو اس نے تمہیں عطا کی اور تاکہ تم شکر کرو۔آج میں اس آیت کے پہلے حصہ کے بارے میں کچھ کہوں گا۔رمضان کے مہینے کو قرآن کریم سے ایک خاص
نسبت ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمایا جوئیں نے تلاوت کی ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى
اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ - یہ فرما کر واضح فرما دیا کہ رمضان کے مہینے کے روزے یو نہی مقرر نہیں کر دیئے گئے۔بلکہ اس
مہینے میں قرآن کریم جیسی عظیم کتاب آنحضرت ﷺ پر نازل ہوئی یا اس کا نزول ہونا شروع ہوا۔اور احادیث میں
ذکر ملتا ہے کہ جبریل ہر سال رمضان میں آنحضرت ﷺ پر قرآن کریم کا جو حصہ اُترا ہوتا تھا اس کی دوہرائی
کرواتے تھے۔( صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن علی النبی حدیث 4998-4997 )
پس اس مہینے کی اہمیت اس بات سے بڑھ جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی آخری اور کامل شریعت اس مہینے میں نازل
ہوئی ، یا اس کا نزول شروع ہوا۔پس اللہ تعالیٰ نے جب ہمیں روزوں کا حکم دیا تو پہلے یہ فرمایا کہ روزے تم پر فرض کئے گئے ہیں اور پھر یہ ہے کہ
دعاؤں کی قبولیت کی خوشخبری دی۔اس کے بعد کی جو آیات ہیں ان میں پھر بعض اور احکام جو رمضان سے متعلق ہیں
413
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
وہ دیئے۔اور یہ واضح فرما دیا کہ روزے رکھنا اور عبادت کرنا صرف یہی کافی نہیں ہے، بلکہ اس مہینے میں قرآن کریم کی
طرف بھی تمہاری توجہ ہونی چاہئے۔اس کے پڑھنے کی طرف تمہاری توجہ ہونی چاہئے۔روزوں کی اہمیت اس لئے
ہے اور اس لئے بڑھی کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں انسان کامل پر اپنی آخری اور کامل شریعت نازل فرمائی جو قرآن
کریم کی صورت میں نازل ہوئی۔خدا تعالیٰ کا قرب پانے اور دعاؤں کے اسلوب تمہیں اس لئے آئے کہ خدا تعالیٰ
نے قرآن کریم میں وہ طریق سکھائے جس سے اس کا قرب حاصل ہو سکتا ہے اور دعاؤں کی قبولیت کے نشان ظاہر
ہوتے ہیں۔پس اس کتاب کو پڑھنا بھی بہت ضروری ہے۔رمضان میں اس کی تلاوت کرنا بھی بہت ضروری ہے
تا کہ سارا سال تمہاری اس طرف توجہ رہے۔آنحضرت ﷺ کے آخری رمضان میں جبرئیل علیہ السلام نے آپ کو دو
مرتبہ قرآن کریم کا دور مکمل کروایا۔( صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبي حديث 4998-4997)
پس اس سنت کی پیروی میں ایک مومن کو بھی چاہئے کہ دو مرتبہ قرآن
کریم کا دور مکمل کرنے کی کوشش کرے۔اگر دومرتبہ تلاوت نہیں کر سکتے تو کم از کم ایک مرتبہ تو خود پڑھ کر کریں۔پھر درسوں کا انتظام ہے، تراویح کا انتظام ہے،
اس میں ( قرآن ) سنیں۔بعض کام پہ جانے والے ہیں کیسٹ اور CDS ملتی ہیں ان کو اپنی کاروں میں لگا سکتے ہیں،
سفر کے دوران سنتے رہیں۔اس طرح جتنا زیادہ سے زیادہ قرآن کریم پڑھا اور سنا جا سکے ، اس مہینے میں پڑھنا چاہئے
اور سننا چاہئے۔اور پھر صرف تلاوت ہی نہیں بلکہ اس کے اندر بیان کردہ احکامات کی تلاش کرنی چاہئے۔پھر سارا سال اُن
تلاش شدہ احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر ان حکموں کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیار تلاش کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔تبھی رمضان کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے اور روزوں اور عبادتوں کا حق بھی ادا ہوتا ہے۔کیونکہ اگر یہ
نہیں پتہ کہ جو کام کر رہا ہوں اس کا مقصد کیا ہے اور کیوں خدا تعالیٰ نے احکامات دیئے ہیں تو ان اعمال کے حق ادا
نہیں ہو سکتے۔بلکہ اعمال کا بھی پتہ نہیں چل سکتا کہ کیا کرنا ہے۔اگر صرف یہی سنتے رہیں کہ تقویٰ پر چلو اور اعمال
صالحہ بجالا ؤ اور یہ پستہ نہ ہو کہ تقویٰ کیا ہے اور اعمال صالحہ کیا ہیں تویہ تو دیکھا دیکھی ایک نظام چل رہا ہے رمضان کے
دنوں میں یا عام تقریر میں سن لیں ، آگے چلے گئے، خطبات سن لئے ، چلے گئے۔ایک کام تو ہورہا ہو گا لیکن اس کی روح
کا پتہ نہیں چلے گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حقیقی مسلمان وہ ہیں جو الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَتْلُونَهُ حَقَّ
تلاوته (البقرة : 122 ) یعنی وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی اس کی اس طرح تلاوت کرتے ہیں جس طرح اس کی
تلاوت کا حق ہے۔یعنی غور بھی باقاعدگی سے ہو۔اور غور بھی اچھی طرح ہو تلاوت میں بھی با قاعدگی رہے اور پھر جو
پڑھا یا سنا اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی ہو۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
414
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا بلکہ خود قرآن کریم میں آتا ہے کہ اُسے مہجور کی طرح نہ چھوڑ
دینا۔پس تعلیم یہ ہے کہ غور بھی ہو عمل بھی ہو ، تلاوت بھی ہو۔نہ کہ مہجور کی طرح چھوڑ دیا گیا ہو۔اور یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ یہ فرمانے کے بعد کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ
فِيهِ الْقُرْآنُ۔پھر فرماتا ہے هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ یعنی انسانوں کی ہدایت کے لئے اتارا
گیا ہے اس میں ہدایت کی تفصیل بھی ہے اور حق و باطل میں فرق کرنے والے امور بھی بیان کئے گئے ہیں۔پس جب
تک اس کی تلاوت کا حق ادا نہ ہو، نہ ہدایت کی تفصیل پتہ لگ سکتی ہے، نہ ہی جھوٹ اور سچ کا فرق واضح ہو سکتا ہے۔پس ہر مومن کا فرض ہے کہ اگر روزوں کا حقیقی حق ادا کرنا ہے تو قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے احکامات کی تلاش
بھی ضروری ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کے بارہ میں ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح حکم فرمایا ہے وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ
مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔وَاَنْ اَتْلُو الْقُرْآنَ (النمل: 92-93)۔یعنی اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو
جاؤں اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں۔پس حقیقی فرمانبرداری یہی ہے کہ جو کامل شریعت خدا تعالیٰ نے
آنحضرت ﷺ پر اتاری ہے اور جس کو ماننے کا ہمارا دعویٰ ہے اور پھر اس زمانے میں مسیح الزمان و مهدی دوران
کو ماننے کا ہم اعلان کرتے ہیں تو پھر اس کامل کتاب کی یعنی قرآن کریم کی تلاوت کا حق ادا کرنے کی بھی کوشش
کریں اور اس رمضان میں جہاں اس کو باقاعدگی سے پڑھنے کا عہد کریں اور پڑھیں وہاں اس بات کا بھی عہد کریں
کہ ہم نے رمضان کے بعد بھی روزانہ ہم نے اس کی تلاوت کرنی ہے اور اپنے پر اس کی تلاوت کو فرض کرنا ہے۔اور
اس کے احکامات پر عمل کرنے کی حتی الوسع کوشش کرنی ہے۔کیونکہ یہی چیز ہے جو ہمیں خدا تعالیٰ کا قرب دلانے والی
ہوگی اور یہی چیز ہمارے لئے رمضان کی مقبولیت کا باعث بنے گی۔اور یہی بات ہے جس کی طرف خاص طور پر ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
اور تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی
ہے یعنی اس حقیقی تعلیم پر عمل کو بھول نہ جانا۔صرف پڑھنا ہی نہ رہے۔صرف تلاوت کرنا ہی نہ رہے۔بلکہ اس پر عمل
بھی ہونا چاہئے۔ورنہ مردہ کی طرح ہو جاؤ گے۔روحانی زندگی جو ہے وہ نہیں رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سے بیعت کا عہد جو ہے وہ فضول ٹھہرے گا۔فرمایا کہ پس اس کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دینا۔پھر فرمایا کہ ” جولوگ
قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں
گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13
415
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
آسمان پر عزت پانا اور مقدم رکھا جانا کیا ہے؟ یہی کہ پھر خدا تعالیٰ اپنا فضل فرماتے ہوئے اپنا قرب عطا
فرمائے گا۔قبولیت دعا کے نشان ملیں گے۔معاشرے کی برائیوں سے اس دنیا میں بھی انسان بچتا ر ہے گا۔پس جیسا
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں فرما دیا ہے کہ پہلی کوشش تمہاری ہوگی تو میں بھی دوڑ کر تمہارے پاس آؤں گا۔یہ نظارے دیکھنے
کے لئے ہمیں قرآن کو عزت دینا ہوگی۔اس کی تلاوت کا حق ادا کرنا ہوگا۔اس کے حکموں کی پیروی کی کوشش کرنی ہوگی۔پھر آپ فرماتے ہیں: ” نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں
کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی ہے۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی کے ساتھ
رکھوا اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔اور یا درکھو کہ نجات وہ چیز نہیں
جو مرنے کے بعد ظاہر ہوگی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو
یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہےاور محمد عل ہے اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے۔( یعنی شفاعت کرنے والے
ہیں اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی
کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے
کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری رکھا اور آخر کا ر اس کی روحانی
فیض رسانی سے اس مسیح موعود کو دنیا میں بھیجا جس کا آنا اسلامی عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا۔کیونکہ ضرور تھا کہ
یہ دنیا ختم نہ ہو جب تک کہ محمدی مسلسلہ کے لئے ایک مسیح روحانی رنگ کا نہ دیا جاتا جیسا کہ موسوی سلسلہ کے لئے دیا گیا تھا۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13-14)
پس یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے اس مسیح محمدی کی جماعت میں شامل ہو کر اللہ تعالیٰ کی کامل شریعت جو
قرآن کریم کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے اس کے مقام کو مجھنے کا عہد کیا ہے۔آنحضرت ﷺ کے مقام
خاتمیت نبوت کا ادراک حاصل کیا ہے جبکہ دوسرے مسلمان اس سے محروم ہیں۔پس یہ اعزاز ہمیں دوسروں سے منفرد
کرتا ہے اور اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھیں اور اس کی حقیقت کو جانیں اور اس کی حقیقی
عزت اپنے دلوں میں قائم کریں۔بلکہ اس کا اظہار ہمارے ہر قول و فعل سے ہو۔اگر اس کا اظہار ہمارے ہر قول و فعل
سے نہیں تو پھر یہ مہجور کی طرح چھوڑ دینے والی بات ہے اور یہ حالت پیشگوئی کی صورت میں خدا تعالیٰ نے خود قرآن
کریم میں فرما دی ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا۔سورۃ الفرقان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ
إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : 31) اور رسول کہے گا اے میرے رب ! یقیناً میری قوم نے
اس قرآن کو متروک کر چھوڑا ہے۔ترک کر دیا ہے۔چھوڑ دیا ہے۔پڑھتے تو ہیں لیکن عمل کوئی نہیں۔پس بڑے ہی
416
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
خوف کا مقام ہے، ہر احمدی کے لئے یہ لحہ فکر یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ ہم زمانہ کے امام کو اس لئے ما نہیں
کہ ہم نے قرآن کریم کی حکومت اپنے پر لاگو کرنی ہے۔ہم نے اس خوبصورت تعلیم کے مطابق اپنی زندگیاں
گزارنے کی کوشش کرنی ہے۔پس قرآن کریم کی تلاوت کے بعد اس کی اس تعلیم پر عمل ہی ہے جو ہمیں اس عظیم اور
لاثانی کتاب
کو مہجور کی طرح چھوڑنے سے بچائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
یا درکھو، قرآن شریف حقیقی برکات کا سرچشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔یہ ان لوگوں کی اپنی غلطی ہے جو
قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے۔عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جس کو اس پر اعتقاد ہی نہیں اور وہ
اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے۔یہ لوگ تو بہت دور پڑے ہوئے ہیں۔لیکن وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں کہ وہ اللہ
تعالیٰ کا کلام ہے اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے۔ان میں
سے بہت سے تو ایسے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں کبھی اسے پڑھا ہی نہیں۔پس ایسے آدمی جو خدا تعالیٰ کے کلام سے
ایسے غافل اور لا پرواہ ہیں۔ان کی ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کو معلوم ہے کہ فلاں چشمہ نہایت ہی مصفی اور شیریں
اور بختک ہے اور اس کا پانی بہت سی امراض کے واسطے اکسیر اور شفاء ہے“۔( ان
کو یہ علم ہو کہ بہت میٹھے پانی والا یہ
چشمہ ہے۔ٹھنڈا اور میٹھا پانی ہے اور اس کا پانی بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے )۔اور یہ علم اس کو یقینی ہے لیکن
با وجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہونے اور بہت سی امراض میں مبتلا ہونے کے وہ اس کے پاس نہیں جاتا۔تو یہ اس
کی کیسی بدقسمتی اور جہالت ہے۔اسے تو چاہئے تھا کہ وہ اس چشمے پر مند رکھ دیتا اور سیراب ہو کر اس کے لطف اور شفاء
بخش پانی سے حفظ اٹھاتا۔مگر با وجود علم کے اس سے ویسا ہی دور ہے جیسا کہ ایک بے خبر۔اور اس وقت تک اس سے
ڈور رہتا ہے جو موت آ کر خاتمہ کر دیتی ہے۔اس شخص کی حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔مسلمانوں کی
حالت اس وقت ایسی ہی ہو رہی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ساری ترقیوں اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے جس
پر ہم کو مل کرنا چاہئے۔مگر نہیں۔اس
کی پرواہ بھی نہیں کی جاتی۔ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے ساتھ اور
پھرنری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم اور ایماء سے اس طرف بلاوے تو اسے کذاب اور دجال کہا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے بارہ میں فرما رہے ہیں کہ جب میں درد سے تمہیں یعنی مسلمانوں کو اپنی
طرف بلاتا ہوں کہ قرآن کریم پر عمل کرو تو کذاب ، جھوٹا اور دجال کہا جاتا ہے )۔فرماتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر اور
کیا قابل رحم حالت اس قوم کی ہوگی۔فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہئے تھا اور اب بھی ان کے لئے یہی ضروری ہے کہ وہ
اس چشمہ کو عظیم الشان نعمت سمجھیں اور اس کی قدر کریں۔اس کی قدر یہی ہے کہ اس پر عمل کریں اور پھر دیکھیں کہ
خطبات مسرور جلد ہفتم
417
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
خدا تعالیٰ کس طرح ان کی مصیبتوں اور مشکلات کو دور کر دیتا ہے۔کاش مسلمان سمجھیں اور سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان
کے لئے یہ ایک نیک راہ پیدا کر دی ہے اور وہ اس پر چل کر فائدہ اٹھائیں۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 140-141 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اس اقتباس میں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلمانوں کی حالت کا نقشہ کھینچا ہے اور افسوس کا اظہار
فرمایا ہے۔وہاں ہماری ذمہ داری بھی بڑھتی ہے کہ اس خوبصورت تعلیم کو اس قد را اپنی زندگیوں پر لاگو کریں کہ بعض
مسلمان گروہوں کے عملوں کی وجہ سے جو غیر مسلموں کو اسلام اور قرآن پر انگلی اٹھانے کی جرات پیدا ہوتی ہے وہ نہ
رہے۔احمدیوں کے
عمل کو دیکھ کر انہیں اپنی سوچیں بدلنی پڑیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے احمدی ہیں جو قرآن
کریم کی خوبصورت تعلیم دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں، لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جب بھی ہمارے جلسے ہوں، سیمینار ہوں قرآن کریم کی تعلیم پیش کی جاتی ہے تو برملا ان غیروں کا اظہار ہوتا ہے
کہ اسلام کی تعلیم کا یہ رخ تو ہم نے پہلی دفعہ سنا ہے۔پس جب ہم ان باتوں کو اپنی روز مرہ زندگیوں کا بھی حصہ بنا
لیں گے تو صرف تعلیم سنانے والے نہیں ہوں گے بلکہ عملی نمونے دکھانے والے بھی ہوں گے۔اس طرح احمدیوں کو اپنے دائرے میں مسلمانوں کو بھی یہ تعلیم پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ تم ہمارے سے
اختلاف رکھتے ہو تو رکھو لیکن اسلام کے نام پر اسلام کی کامل تعلیم و تو بدنام نہ کرو۔تمہارے لئے راہ نجات اسی میں ہے
کہ صرف قرآن کریم کو ماننے کا دعوی نہ کرو بلکہ اس
کی تعلیم پر غور کرو۔جس حالت کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے نشاندہی فرمائی ہے اور جس طرح مسلمانوں کی مصیبتوں اور مشکلات کا ذکر فرمایا ہے وہ صورت جو
ہے وہ آج بھی اسی طرح قائم ہے۔بلکہ بعض صورتوں میں مسلمانوں کی زیادہ نا گفتہ بہ حالت ہے اور جب تک
قرآن
کریم کو اپنا لائحہ عمل نہیں بنائیں گے اس مشکل اور مصیبتوں کے دور سے مسلمان نکل نہیں سکتے۔اسلام کا نام لینے
سے اسلام نہیں آ جاتا۔اسلام کا حسن اس کی خوبصورت تعلیم سے خود بولتا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر کوئی عالم خود نہیں کر
سکتا جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کو وہ اسلوب نہ سکھائے جائیں اور وہ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اسے ہی
سکھائے ہیں جسے یہ لوگ دجال اور کذاب
اور پتہ نہیں کیا کچھ کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ان لوگوں پر رحم فرمائے اور ان کو عقل دے اور ہمیں پہلے سے بڑھ کر قرآن شریف کی تلاوت کا حق
ادا کرنے اور اس کی تعلیم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کی عزت قائم کرنے والے ہوں اور اسے ہمیشہ مقدم
رکھنے والے ہوں۔یہ عزت کس طرح قائم ہوگی اور اس کو مقدم کس طرح رکھا جا سکتا ہے، یہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔اس بارہ میں خود قرآن کریم نے بھی مختلف جگہوں پر مختلف احکامات کے ساتھ ہماری راہنمائی فرمائی ہے۔بعض آیات یا آیات کے کچھ حصے میں یہاں مختصر پیش کرتا ہوں۔کس خوبصورت طریقے سے اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم کے مقام اور اس کی اعلیٰ تعلیم کے بارہ میں راہنمائی فرمائی ہے۔آج تو شاید یہ مضمون ختم نہ ہو سکے یعنی وہ
418
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
حصہ جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ ختم نہ ہو سکے ورنہ تو قرآن کریم ایک ایسا سمندر ہے کہ انسان اس کو بیان کرنا شروع
کرے تو کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتا۔اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق ہر انسان جب اس پر غور کرتا ہے تو نئے سے نئے
نکات آتے چلے جاتے ہیں۔سب سے پہلے تو یہ ہے کہ قرآن کریم پڑھنے کے آداب کیا ہیں اور قرآن کریم کو پڑھنے سے پہلے کس طرح
ذہن کو صاف کرنا چاہئے۔اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِدُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ
(انحل: 99)۔پس جب تو قرآن پڑھے تو دھتکارے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ انسان کو تقویٰ کی راہ سے ہٹانے کے لئے شیطان نے ایک کھلا اعلان کیا ہے، ایک
چیلنج دیا ہوا ہے اور قرآن کریم وہ کتاب ہے جس کا ہر ہر لفظ خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والا ، تقویٰ پر قائم کرنے والا
اور اللہ تعالیٰ کی طرف جانے والے راستوں کی راہنمائی کرنے والا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم
خدا تعالیٰ کے قرب کے معیاروں کو حاصل کرنا چاہتے ہو، اور اس تعلیم کو سمجھنا چاہتے ہو جو قرآن
کریم میں بیان کی گئی
ہے تو قرآن کریم پڑھنے سے پہلے خالص ہو کر اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرو کہ وہ تمہیں شیطان کے وسوسوں اور حملوں سے
بچائے اور اس تعلیم پر عمل کرنے کی توفیق دے جو تم پڑھ رہے ہو۔کیونکہ یہ ایسا بیش قیمت خزانہ ہے جس تک پہنچنے سے
روکنے کے لئے شیطان ہزاروں روکیں کھڑی کرے گا اور اگر شیطان سے بچنے کی دعانہ کی تو تمہیں پتہ ہی نہیں چلے
گا کہ کس وقت شیطان نے کس طرف سے تمہیں اللہ تعالیٰ کے پیغام کو سمجھنے سے روک دیا ہے۔باوجود اس کے کہ اللہ
تعالیٰ کا کلام ہے لیکن شیطان کی گرفت میں آنے کی وجہ سے اس کلام کو پڑھنے سے تمہاری راہنمائی نہیں ہو سکے گی۔پس پہلی بات تو یہ کہ قرآن کریم کو خالص اللہ تعالی کی پناہ میں آ کر پڑھور نہ مجھ نہیں آئے گی۔اس لئے ایک جگہ فرمایا
کہ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا ( بنی اسرائیل: 83) کہ ظالموں کو قرآن کریم خسارے میں بڑھاتا ہے حالانکہ
مومنوں کے لئے یہی نفع رساں ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاللَّهُ يُقَدِ رُاللَّيْلَ وَالنَّهَارَ۔عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُ وُا
مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ۔عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَّرْضَى وَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ
فضل الله (المزمل: 21) یعنی اور اللہ رات اور دن کو گھٹاتا بڑھاتا رہتا ہے۔(اس سے پہلے کا حصہ میں چھوڑ
رہا ہوں)۔اور وہ جانتا ہے کہ تم ہر گز اس طریق کو نبھا نہیں سکو گے۔پس وہ تم پر عفو کے ساتھ جھک گیا ہے۔پس قرآن
میں سے جتنا میسر ہو پڑھ لیا کرو۔وہ جانتا ہے کہ تم میں سے مریض بھی ہوں گے اور دوسرے بھی جوز مین پر اللہ کا فضل
چاہتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔اور پھر اس کے آگے بھی کچھ ہدایات ہیں۔اس حصے سے پہلے آیت میں تہجد کے نوافل
کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس میں قرآن کا حصہ جو بھی یاد ہو پڑھو اور اس کے علاوہ بھی جتنا
419
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
قرآن کریم تم غور کرنے کے لئے پڑھ سکتے ہو تمہیں پڑھنا چاہئے۔ایک مومن کا یہی کام ہے۔تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآن
سے صرف یہ مطلب ہی نہیں لینا چاہئے کہ جو ہمیں یاد ہے کافی ہے وہی پڑھ لیا اور مزید یاد کرنے کی کوشش نہیں کرنی۔یا
جس تعلیم کا علم ہے وہی کافی ہے اور مزید ہم نے نہیں سیکھنی۔بلکہ جہاں تک ممکن ہو اس میں بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتَ (المائدہ: 49 ) کہ نیکیوں میں آگے بڑھو۔اور
جب تک یہ علم ہی نہ ہو کہ نیکیاں کیا ہیں جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں، کون کون سے اعمال ہیں جو قرآن کریم میں
بیان کئے گئے ہیں تو کس طرح آگے بڑھا جا سکتا ہے۔پس قرآن کریم کا پڑھنا اور سیکھنا اور اس پر غور کرنا بھی بڑا
ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا تھا کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ
( تحفه بغداد روحانی خزائن جلد 7 صفحہ (29)
کہ تمام بھلائیاں اور نیکیاں جو ہیں وہ قرآن کریم میں موجود ہیں۔پس یہاں میسر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مزید سیکھنا ہی نہیں ہے۔جو یاد ہو گیا، یا د ہو گیا بلکہ اپنی صلاحیتوں کو اور علم
کو بڑھاتے رہنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس قرآن کریم سے فیض پایا جا سکے۔باقی جو حالات ہیں ان کے مطابق
یہ ذکر ہے کہ تم بیمار ہو گے، مریض ہو گے، سفر پہ ہو گے تو اس لحاظ سے نمازیں چھوٹی بڑی بھی ہو جاتی ہیں،
قرآن ( پڑھنے ) میں کمی زیادتی بھی ہو جاتی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ قطعا نہیں ہے کہ قرآن کریم کو جو سیکھ لیا وہ سیکھ
لیا اور مزید نہیں سیکھنا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا (المزمل: 5 ) یا اس پر کچھ زیادہ کر دے اور قرآن کو
خوب نکھار کر پڑھ۔یعنی تلاوت ایسی ہو کہ ایک ایک لفظ واضح ہو، سمجھ آتا ہو اور خوش الحانی سے پڑھا جائے۔یہ نہیں کہ
جلدی جلدی پڑھ کے گزر گئے ، جیسا کہ پہلے بھی ایک دفعہ میں بتا چکا ہوں کہ دوسرے مسلمان جو تراویح میں پڑھتے
ہیں تو اتنی تیزی سے پڑھتے ہیں کہ سمجھ ہی نہیں آ رہی ہوتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے۔الحکم نمبر 11 جلد 7 مورخہ 24 / مارچ 1903ء صفحہ 5 کالم 3)
ایک حدیث میں آتا ہے، سعید بن ابی سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ یہ نے فرمایا جو
شخص قرآن کریم کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔( سنن ابو داؤد۔کتاب الصلوۃ - باب استجاب الترتيل في القراءة حديث (146)
420
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 ستمبر 2009
پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور حکم ہے کہ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ
الْكِتَبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِه (البقرة : 232) اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہے اور جو اس نے تم پر کتاب اور
حکمت میں اتارا ہے۔وہ اس کے ساتھ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے جو احکامات قرآن کریم میں ہیں یہ
سب نعمت ہیں جو تمہیں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائے ہیں۔سورۃ نور کے شروع میں بتا دیا کہ یہ نعمت جو تمہیں دی گئی ہے۔اس میں احکامات ہیں اس میں غور کرو۔جب تک پڑھو گے نہیں ان نعمتوں کا علم حاصل نہیں کر سکتے ان کا فہم ہی نہیں ہو
سکتا۔پس قرآن کریم پڑھنا نصیحت حاصل کرنا ہے اور ایک مومن کے لئے یہ انتہائی ضروری چیز ہے۔کیونکہ یہی چیز
ہے جو انسان کو تقویٰ میں بڑھاتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے کتب أَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ مُبَرَكَ لِيَدَّبَّرُوا ايته وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُوا الأَلْبَابِ (ص: 30)
یہ کتاب ہے جسے ہم نے تیری طرف نازل کیا، مبارک ہے تا کہ یہ لوگ اس کی آیات پر تدبر کریں اور تا کہ عقل والے
نصیحت پکڑ لیں۔پس قرآن شریف کو ماننے والے اور اس کو پڑھنے والے ہی عقل والے ہیں۔کیوں عقل والے
ہیں؟ اس لئے کہ اس کتاب میں تمام سابقہ انبیاء کی تعلیم کی وہ باتیں بھی آ جاتی ہیں جن کو اللہ تعالی قائم رکھنا چاہتا تھا،
جو صحیح باتیں تھیں اور اس زمانے کے لئے ضروری تھیں۔اور موجودہ اور آئندہ آنے والی تعلیم یا ان باتوں کا بھی ذکر
ہے جو ضرورت کے مطابق اللہ تعالیٰ نے سمجھا کہ یہ تا قیامت انسان کے لئے ضروری ہیں اور وہ آنحضرت صلی الله۔نازل
فرما ئیں۔پس اس اعلان پر جو قرآن کریم نے کیا ہے غور کرو۔نصیحت پکڑو اور عقل والوں کا یہی کام ہے۔اس
اعلان
کا ہم تبھی چرچا کر سکتے ہیں جب اس تعلیم کو ہم خود بھی اپنے اوپر لاگو کر نے والے ہیں۔پھر تلاوت کے بارہ میں کہ کس طرح سننی چاہئے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ
وَانْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الاعراف: 205) اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہوتا کہ
تم پر رحم کیا جائے۔قرآن کریم کا یہ احترام ہے جو ہر احمدی کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے اور اپنی اولاد میں بھی اس کی
اہمیت واضح کرنی چاہئے۔بعض لوگ بے احتیاطی کرتے ہیں۔تلاوت کے وقت اپنی باتوں میں مشغول ہوتے ہیں۔بعض دفعہ بعض گھروں میں ٹی وی لگا ہوتا ہے اور تلاوت آ رہی ہوتی ہے اور گھر والے باتوں میں مشغول ہوتے ہیں۔خاموشی اختیار کرنی چاہئے۔یا تو خاموشی سے تلاوت سنیں یا اگر با تیں اتنی ضروری ہیں کہ کرنی چاہئیں، اس کے کئے
بغیر گزارا نہیں ہے تو پھر آواز بند کر دیں۔یہ حکم تو غیروں کے حوالے سے بھی ہے کہ اگر خاموشی سے اس کلام کو سنیں تو
انہیں بھی سمجھ آئے کہ یہ کیسا زبر دست کلام ہے۔اور اللہ تعالیٰ پھر اس وجہ سے ان پر رحم فرماتے ہوئے ان کی ہدایت
اور راہنمائی کے سامان بھی مہیا فرما دے گا۔پس ہمیں خود اس بات کا بہت زیادہ احساس ہونا چاہئے کہ اللہ کے کلام کو
خاموشی سے سنیں اور سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ اللہ کا رحم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
421
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
پھر ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاسْتَقِمُ كَمَا أُمِرُتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوُا۔إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ
بصير (هود: 113) پس جیسے تجھے حکم دیا جاتا ہے تو اس پر مضبوطی سے قائم ہو جا اور وہ بھی قائم ہو جائیں جنہوں نے
تیرے ساتھ تو بہ کی ہے اور حد سے نہ بڑھو یقیناً وہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔یہ سورۃ ھود کی آیت ہے۔تو یہ حکم صرف آنحضرت ﷺ کے لئے نہیں تھا۔ویسے تو ہر حکم جو آپ پر اتر اوہ اُمت
کے لئے ہے۔آپ کے ماننے والوں کے لئے ہے۔لیکن یہاں خاص طور پر مومنوں کو اور تو بہ کرنے والوں کو بھی
شامل کیا گیا ہے کہ تمام احکامات پر مضبوطی سے عمل کرو اور کرواؤ۔اور ایک بات یاد رکھو کہ صرف عبادات پر ہی انحصار نہ
ہو بلکہ اصل چیز جو اس کا مغز ہے اس کو تلاش کرو اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول اور یہ حکم آپ کو دے کر خدا تعالیٰ
نے فرمایا کہ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے توبہ کی تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود کو جانیں اور سمجھیں اور زیادہ
سے زیادہ اس کا علم حاصل کریں اور کبھی اس سے تجاوز کرنے کی کوشش نہ کریں تبھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی
ہے۔اس میں ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی بھی ایسی تربیت کریں کہ وہ خدا تعالیٰ کے اس کلام کو سمجھنے اور
غور کرنے اور اپنی زندگیوں پر لاگو کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
مجھے تو سخت افسوس ہوتا ہے جبکہ میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ہندوؤں کی طرح بھی احساس موت نہیں کرتے۔رسول اللہ ﷺ کو دیکھ وصرف ایک حکم نے کہ فَاسْتَقِمْ كَمَا اُمِرْتَ نے ہی بوڑھا کر دیا۔کس قدر احساس موت ہے۔آپ کی یہ حالت کیوں ہوئی۔صرف اس لئے کہ تاہم اس سے سبق لیں“۔کوئی حکم ہوا تو آنحضرت ﷺ نے کہا کہ
مجھے اس آیت نے بوڑھا کر دیا۔کس لئے تا کہ اُمت ، جو ماننے والے ہیں وہ بھی اس سے سبق لیں۔ان کی فکر تھی
آپ کو۔فرماتے ہیں کہ دور نہ رسول اللہ ﷺ کی پاک اور مقدس زندگی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے آپ کو ہادی کامل اور پھر قیامت تک کے لئے اور اس پر کل دنیا کے لئے مقرر فرمایا۔مگر آپ کی زندگی کے
گل واقعات ایک عملی تعلیمات کا مجموعہ ہیں۔جس طرح پر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی قولی کتاب ہے اور قانون قدرت
اس
کی فعلی کتاب ہے اسی طرح پر رسول اللہ ﷺ کی زندگی بھی ایک فعلی کتاب ہے جو و یا قرآن کریم کی شرح اور تفسیر ہے۔ریویو آف ریلیجنز نمبر 1 جلد 3 صحہ 11 جنوری 1904ء مطبوعہ قادیان ضلع گورداسپور 20 جنوری 1904ء)
اس کی مزید وضاحت بھی آپ نے فرمائی ہے۔فرماتے ہیں کہ :
رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے پوچھنے پر فرمایا کہ مجھے سورۃ ھود نے بوڑھا کر دیا کیونکہ اس حکم کے رو سے بڑی
بھاری ذمہ داری میرے سپرد ہوئی ہے۔اپنے آپ کو سیدھا کرنا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی پوری فرمانبرداری
جہاں تک انسان کی اپنی ذات سے تعلق رکھتی ہے ممکن ہے کہ وہ اس کو پورا کرے۔لیکن دوسروں کو ویسا ہی بنانا آسان
422
خطبہ جمعہ فرموده 4 ستمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
نہیں ہے۔اس سے ہمارےنبی کریم ﷺ کی بلندشان اور قوت قدسی کا پتہ لگتا ہے۔چنانچہ آپ نے اس حکم کی کیسی تعمیل
کی۔صحابہ کرام کی وہ پاک جماعت تیار کی کہ ان کو كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( سورة آل عمران آیت نمبر 111)
کہا گیا اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( المائدہ: 120 ) کی آواز ان کو آ گئی۔آپ کی زندگی میں کوئی بھی
منافق مدینہ طیبہ میں نہ رہا۔غرض ایسی کامیابی آپ کو ہوئی کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعات زندگی میں نہیں
ملتی۔اس سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ تھی کہ قیل وقال ہی تک بات نہ رکھنی چاہئے۔( صرف زبانی جمع خرچ نہ ہو )
کیونکہ اگر نزے قیل و قال اور ریا کاری تک ہی بات ہو تو دوسرے لوگوں اور ہم میں پھر امتیاز کیا ہوگا اور دوسروں پر
کیا شرف؟“۔(الحکم۔جلد 5 نمبر 29۔مورخہ 10/اگست 1901 ، صفحہ 1 کالم 1,2)
پس آج یہ سبق ہمارے لئے بھی ہے کہ قیل و قال تک بات نہ رہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سمجھ کر اس کے
مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کی جائے کیونکہ یہی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔جیسا کہ ایک جگہ فرمایا کہ هَذَا
كِتَابٌ أَنزَلْنَهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام: 156 ) اور یہ مبارک کتاب ہے جسے ہم
نے اتارا ہے۔پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم رحم کئے جاؤ۔پھر ایک اور بات جو معاشرے کے لئے، امن کے لئے ضروری ہے اس کا میں یہاں ذکر کر دوں۔پہلے ہی ذکر
آنا چاہئے تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَإِذَا جَاءَ كَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِايَتِنَا فَقُلْ سَلَمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى
نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءُ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (الانعام: 55)
اور جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے کہا کر تم پر سلام ہو۔تمہارے لئے
تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت فرض کر دی ہے۔یعنی یہ کہ تم میں سے جو کوئی جہالت سے بدی کا ارتکاب کرے
پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو یا در کھے کہ وہ ( یعنی اللہ یقیناً بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پس یہ خوبصورت تعلیم ہے جو معاشرے کا حسن بڑھاتی ہے۔جب سلامتی کے پیغام ایک دوسرے کو بھیج رہے
ہوں گے تو آپس کی رنجشیں اور شکوے اور دوریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی اور ہو جانی چاہئیں۔بھائی بھائی جو آپس
میں لڑے ہوئے ہیں۔ناراضگیاں ہیں۔ان میں صلح قائم ہو جائے گی۔ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ہم احمدی ہیں اور قرآن
کریم پر ہمارا پورا ایمان ہے اور اس کی تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔تو پھر قرآن تو کہتا ہے کہ سلامتی بھیجو۔ایک دوسرے پر سلامتی بھیجو۔اور یہاں بعض جگہ پر ناراضگیوں کا اظہار ہورہا ہوتا ہے۔پس غور کرنا چاہئے اور اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر جو قرآن کریم کی اعلی تعلیم اور احکامات ہیں ان کو قربان
نہیں کرنا چاہئے۔پس ہر احمدی کو قرآن کریم کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ ایسی عظیم کتاب ہے کہ کوئی
423
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبه جمعه فرموده 4 ستمبر 2009
پہلو ایسا نہیں جس کا اس نے احاطہ نہ کیا ہو۔پس معاشرے کے امن کے لئے بھی ، اپنی روحانی ترقی کے لئے بھی ، خدا
کا قرب پانے کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کے احکامات تلاش کر کے ان پر عمل کرنے کی کوشش
کریں۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے جب ہم باقاعدہ تلاوت کرنے والے اور اس پر غور کرنے والے ہوں گے۔جیسا کہ
میں نے کہا تھا کہ تمام باتیں تو بیان نہیں ہوسکتیں۔کچھ میں نے کی ہیں باقی آئندہ انشاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
قرآن شریف پر تدبر کرو۔اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانے کی
خبریں ہیں وغیرہ۔بخوبی سمجھ لو کہ یہ وہ مذہب پیش کرتا ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس کے برکات اور
شمرات تازہ بتازہ ملتے ہیں۔انجیل میں مذہب کو کامل طور پر بیان نہیں کیا گیا۔اُس کی تعلیم اُس زمانے کے حسب حال
ہو تو ہو لیکن وہ ہمیشہ اور حالت کے موافق ہر گز نہیں۔یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج
بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہری کی ہے اس کے دُور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے۔اس لئے
قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس
کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 102۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
اللہ ہمیں اس کے پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم خود بھی اس ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے والے ہوں اور اپنی نسلوں کو بھی قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کی طرف توجہ دلائیں اور ان کے دلوں میں
قرآن کریم کی محبت پیدا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 39 مورخہ 25 ستمبر تا یکم اکتوبر 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8