صفت الولی۔ سب سے زیادہ حفاظت اللّٰہ تعالیٰ کے فرستادوں کی ہوتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ نبی کریمؐ کی
خطبات مسرور جلد ہفتم
506
(44)
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
فرمودہ مورخہ 30 را کتوبر 2009 ء بمطابق 30 را خاء1388 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں اللہ تعالیٰ کی صفت ولی کے حوالے سے بعض آیات کا ذکر کیا تھا۔جن کا بیان اہل لغت نے
اپنی لغات میں کیا ہے اور ان کی روشنی میں ایک دو آیات کا مضمون بھی بیان ہوا تھا۔باقی آیات کچھ رہ گئی تھیں ان میں
سے بھی ایک آیت آج بیان کروں گا اور اس کے علاوہ جو میں نے اُس دن نہیں پڑھی تھیں ان میں سے بھی ایک آدھ
آیت جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت ولی کا ذکر کیا ہوا ہے بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے وَلِی اور مولی ہونے کا
ذکر تو کئی جگہ قرآن کریم میں آتا ہے ، تمام آیات تو بیان نہیں کی جاسکتیں جیسا کہ میں نے کہا چند بیان کرتا ہوں اور یہ
بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں اور غیر مومنوں دونوں کو اپنی اس صفت کے حوالے سے توجہ دلائی ہے۔بلکہ کفار کو تنبیہ بھی
کی ہے۔سورۃ رعد میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ۔إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِّنْ
دُونِهِ مِنْ وَّال (الرعد : 12)۔اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اس کے لئے اس کے آگے اور پیچھے چلنے والے محافظ مقرر
ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔یقینا اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خودا سے
تبدیل نہ کریں جو ان کے نفوس میں ہے۔اور جب اللہ کسی قوم کے بدانجام کا فیصلہ کر لے تو کسی صورت اس کا ٹالنا
ممکن نہیں اور اس کے سوا ان کے لئے کوئی کارساز نہیں۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ ہم نے دیکھا چار باتیں بیان فرمائی ہیں۔پہلی بات تو یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہر
ایک کی حفاظت اپنے ہاتھ میں لی ہوئی ہے۔دوسری یہ کہ قوموں کی حالت کا فیصلہ اللہ تعالیٰ ان کے عمل کے مطابق کرتا
ہے۔تیسرے یہ کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو سزا کا مستوجب قرار دیتا ہے تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا اور پھر یہ کہ اللہ تعالی ہی
حقیقی ولی اور نگران اور محافظ اور مددگار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آیت کے اس حصہ کہ لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ
يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ کے ذکر میں فرماتے ہیں کہ:
خطبات مسرور جلد ہفتم
507
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
” خدا تعالیٰ کی طرف سے چوکیدار مقرر ہیں جو اس کے بندوں کو ہر طرف سے یعنی کیا ظاہری طور پر اور کیا باطنی
طور پر حفاظت کرتے ہیں۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 79)
یہ حفاظت سب سے زیادہ کن لوگوں کی ہوتی ہے؟ ظاہر ہے اللہ تعالیٰ کے فرستادوں کی؟ ان کی حفاظت پر سب
سے زیادہ اللہ تعالیٰ نے اپنا حفاظتی ہاتھ رکھا ہوا ہے، اور آنحضرت میہ کی پیدائش کے بعد خدا تعالیٰ کو اگر کوئی سب
سے پیارا تھا تو وہ آنحضرت میہ کی ذات تھی۔اور پیدائش سے لے کر وفات تک ہر موقع پر جس طرح خدا تعالیٰ نے
اپنے اس قول کو آپ اللہ کی ذات پر پورا کر کے دکھایا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تفسیر میں اسی وجہ سے فرمایا ہے کہ لَهُ مُعَقِّبَات یعنی اس کے لئے
چوکیدار ہیں۔لہ کی ضمیر جو ہے آنحضرت ﷺ کی ذات کی طرف پھرتی ہے۔جہاں ہر موقع پر خدا تعالیٰ کی حفاظت
ہمیں نظر آتی ہے۔مکہ میں آپ نے جو زندگی گزاری جیسا کہ اسلام کی تاریخ سے ہر ایک پر روز روشن کی طرح واضح
ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر موقعہ پر آپ کی حفاظت فرمائی۔سورۃ رعد جس کی میں نے آیت پڑھی ہے۔یہ آپ
پر مکہ میں نازل ہوئی تھی جبکہ دشمنی کی ایک انتہا ہوئی ہوئی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق ان خوفناک
اور خطرناک حالات میں بھی آپ کی ایسی حفاظت فرمائی کہ دشمن جو چاہتا تھا، جس مقصد کو حاصل کرنا چاہتا تھا اس میں
وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکا۔بدر کی جنگ میں ہم ظاہری و باطنی حفاظت کا شاندار نظارہ دیکھتے ہیں۔پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ عامرا بن
طفیل ایک سردار تھا۔آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس نے آنحضرت ﷺ سے کہا کہ اگر میں مسلمان ہو جاؤں تو
کیا آپ کے بعد خلافت مجھے مل جائے گی ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس شرط لگانے والے اور اس کی قوم کو کبھی
بھی خلافت نہیں مل سکتی۔اس پر وہ ناراض ہو گیا اور کہا کہ میں ایسے سوار لاؤں گا جو آپ
کو نعوذ باللہ الیسا سبق دیں گے
کہ آپ ہمیشہ یا درکھیں گے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ تمہیں
کبھی اس کی توفیق ہی نہیں دے گا۔بہر حال
وہ اپنے ساتھی کے ساتھ جسے وہ اپنے ساتھ لایا تھا، غصہ میں واپس لوٹا۔راستے میں اس کے ساتھی نے اس سے کہا کہ
میرے ذہن میں ایک ترکیب آئی ہے آؤ واپس چلتے ہیں۔میں محمد ﷺ کو باتوں میں لگاؤں گا اور تم تلوار کا وار کر کے
کام تمام کر دینا۔عامر کچھ پتا بھی تھا، لگتا ہے اس کو عقل بھی زیادہ تھی۔اس نے کہا اس سے تو بہت بڑا خطرہ ہے۔اس
کے بعد آپ ﷺ کے ساتھی ہمیں قتل کر دیں گے۔اس ساتھی نے جو زیادہ ہی شیطان فطرت تھا کہا کہ ہم اس کے بدلہ
میں دیت دے دیں گے۔بہر حال اس نے اپنے ساتھی کو منالیا اور وہ واپس لوٹے۔عامر کے ساتھی نے آپ میں
سے باتیں شروع کیں اور عامر نے پیچھے کھڑے ہو کر تلوار سونتی لیکن وہ آپ پر وار نہ کر سکا۔اللہ تعالیٰ نے اس پر
خطبات مسرور جلد ہفتم
508
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
آنحضرت ﷺ کا ایسا رعب طاری فرمایا کہ اس کا ہاتھ وہیں کھڑا رہ گیا اور حملے کی جرات نہیں ہوئی۔اتنے میں
آنحضرت ﷺ نے مڑ کے دیکھا تو اس کے ہاتھ میں تلوار تھی۔تلوار کا قبضہ ہاتھ میں تھا اور اٹھائی ہوئی تھی۔تو آپ ﷺے اس
الله
کے ارادے کو بھانپ گئے اور پیچھے ہو گئے ، ایک طرف ہو گئے۔اس پر وہ دونوں وہاں سے چپکے سے چلے گئے اور آپ
نے ان کو جانے دیا، کچھ نہیں کہا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک تو آنحضرت مہ کی حفاظت فرمائی اور پھر ان دونوں سے
انتقام کس طرح لیا؟ اس کے ساتھی پر تو راستہ میں بجلی گری اور ختم ہو گیا۔اور عامر کے متعلق آتا ہے کہ وہ کا ر بنکل ایک
بیماری ہے۔ایک پھوڑا ہوتا ہے،اس سے ہلاک ہو گیا۔(ماخوذاز تفسیر کبیر جلد سوم صفحه 392-391 مطبوعہ ربوہ )
تو یہ ایک مثال ہے جیسا کہ میں نے کہا کہ مختلف وقتوں میں آپ کی حفاظت کے واقعات ہمیں ملتے ہیں اور
چند ایک نہیں بلکہ آپ کی پوری زندگی ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں خدا تعالیٰ کی خاص حفاظت فرشتوں
کے ذریعے سے نظر آتی ہے۔اس حفاظت کا وعدہ جو اللہ تعالیٰ نے مکہ میں کیا تھا مدینہ میں آپ کی تسلی کے لئے اس کا
اعادہ فرمایا اور فرمایا وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة :68) یعنی اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملوں سے محفوظ
رکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
حضرت ﷺ کا کسی کے ہاتھ سے قتل نہ کیا جانا ایک بڑا بھاری معجزہ ہے اور قرآن شریف کی صداقت کا
ثبوت ہے۔کیونکہ قرآن شریف کی یہ پیشگوئی ہے کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة : 68) اور پہلی کتابوں
میں یہ پیشگوئی درج تھی کہ نبی آخر زمان کسی کے ہاتھ سے قتل نہ ہوگا“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 364-363 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا ہے کہ علاوہ فرشتوں کے میرے نزدیک وہ مخلص صحابہ بھی
مُعَقِّبَات میں سے تھے جنہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ ﷺ کے آگے پیچھے لڑنے کا عہد پورا فرمایا۔اور صحابہ
نے خدا تعالیٰ کے حکم سے آپ کی حفاظت کی۔اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ مِنْ اَمْرِ اللهِ کہ خدا تعالیٰ کے حکم سے
حفاظت کرنے والے ہیں۔ایک تو فرشتوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتا رہا۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے مومنین کے
دلوں کو پابند کر دیا کہ وہ آپ ﷺ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار ر ہیں اور آپ کی حفاظت کے
لئے ہر وقت حاضر رہیں۔اُس ایمان کی وجہ سے یہ قربانی دیں جو آنحضرت ﷺ کے ذریعہ ان صحابہ کے دلوں پر قائم
ہوا۔ان صحابہ نے کسی قومیت یا قبیلے کی وجہ سے آپ کا ساتھ نہیں دیا۔یا کسی دوستی اور ضد کی وجہ سے ساتھ نہیں دیا۔بعض دفعہ بعض ایسے ساتھی بن جاتے ہیں جو کسی کی مخالفت اس لئے کرتے ہیں کہ خود بھی اس کے مخالف ہوتے ہیں
اور ضد میں ساتھ دے رہے ہوتے ہیں۔آپ کے آگے اور پیچھے لڑنے کے لئے کسی ضد کی وجہ سے یہ لوگ تیار نہیں
509
خطبات مسرور جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
ہوئے تھے یا کسی حکومت کے خوف کی وجہ سے مجبور نہیں تھے۔بلکہ اس ایمان کی وجہ سے جو خدا تعالیٰ نے صحابہ کے دلوں
میں پیدا کیا تھا خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے آپ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔پس سب
سے زیادہ تو آنحضرت ﷺ کی ذات کی حفاظت کے لئے ہی اللہ تعالیٰ نے انتظام فرمایا۔لیکن ایک معنی اس کے یہ بھی
ہیں جو ہر انسان پر لاگو ہوتے ہیں کیونکہ ہر انسان کی حفاظت کا بھی اللہ تعالیٰ نے انتظام فرمایا ہوا ہے۔اگر وبائی
امراض نہ بھی پھیلی ہوں تب بھی فضا میں مختلف قسم کے بیماریوں کے جراثیم ہیں جو انسان کی سانس کے ساتھ جسم میں
داخل ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک دفاعی نظام رکھا ہوا ہے جو انسان کے اندر ان گندے جراثیم کو انسانی جسم کو متاثر
کرنے سے باز رکھتا ہے۔اور اس کے علاوہ اپنے خاص ولیوں
کو بعض دفعہ نشان کے طور پر بھی ان چوکیداروں کے
ذریعہ سے حفاظت کا نظارہ دکھاتا ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کے اُن فرستادوں کے لئے نہیں ہوتے بلکہ ان کے ماننے
والوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد سوم صفحه 393-392 مطبوعہ ربوہ )
اس زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی نشانی
کے طور پر طاعون کی بیماری کا نشان دکھایا تو آپ اور آپ کے حقیقی ماننے والوں کی حفاظت کا وعدہ بھی فرمایا۔چنانچہ
جب حکومت نے کہا تھا کہ ٹیکہ لگوایا جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کشتی نوح میں اس کا ذکر کرتے
ہوئے لکھتے ہیں کہ ”ہم بڑے ادب سے اس محسن گورنمنٹ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ اگر ہمارے لئے ایک
آسمانی روک نہ ہوتی تو سب سے پہلے رعایا میں سے ہم ٹیکا کراتے“۔فرمایا کہ اور آسمانی روک یہ ہے کہ خدا نے چاہا
ہے کہ اس زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک آسمانی رحمت کا نشان دکھاوے۔سواس نے مجھے مخاطب کر کے
فرمایا کہ تو
اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہوگا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور سچے تقویٰ سے تجھ میں محو ہو جائے گا
وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے۔اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 1-2
اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح با وجود بڑے وسیع پیمانے پر طاعون پھیلنے کے اور کئی سال تک یہ وبا چلتے چلے
جانے کے پانچ چھ سال کے عرصے پر محیط ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی محفوظ رہے۔پھر بیماریوں کے علاوہ بھی مختلف قسم کے صدمات ہیں۔مال کا صدمہ انسان کو پہنچتا ہے۔اولا د کا صدمہ انسان کو
پہنچتا ہے۔عزت کا صدمہ پہنچتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل سے یہ طاقت دیتا ہے تو انسان وہ برداشت کر سکتا ہے۔ور نہ انسان اس صدمہ سے ہی پاگل ہو جاتا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی حفاظت کا ایک طریقہ ہے۔بعض انسانوں پر ان
صدمات کے اثرات نظر بھی آتے ہیں اور عجیب ذہنی کیفیت ان کی ہوئی ہوتی ہے۔بلکہ اس حالت میں پھر بعض دفعہ
510
خطبہ جمعہ فرمودہ 30اکتوبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
بعض لوگوں کو جو صدمات پہنچتے ہیں ان کا خدا تعالیٰ سے بھی یقین اٹھ جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے خلاف بول رہے
ہوتے ہیں۔تو یہ نمونے جواللہ تعالیٰ بعض دفعہ دکھاتا ہے وہ اس طرف توجہ دلانے والے ہونے چاہئیں کہ اگر اللہ تعالیٰ
کا فضل نہ ہو اور اس کی حفاظت کا انتظام نہ ہو تو انسان کی زندگی چل ہی نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی حفاظت
کی وجہ سے انسان کی زندگی کا جو ایک ایک لمحہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں اپنے نیک بندوں سے خاص سلوک فرماتا ہے اور
وہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کی رضا کو پیش نظر رکھتے ہیں اور صدمات اور مصائب میں جب بھی وہ ان پر آتے ہیں تو انا
لِلَّهِ وَإِنَّا لَيْهِ رَاجِعُونَ کہتے ہیں اور پھر اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی جو رحمت ہے وہ انہیں سمیٹتی چلی جاتی ہے اور
انہیں ہر مصیبت اور مشکل کے بدنتائج سے محفوظ رکھتی ہے۔پھر قانون قدرت کے تحت اللہ تعالیٰ کی حفاظت کا اثر
کیونکہ تمام مخلوق اور تمام انسانوں
کو پہنچ رہا ہے جس میں خدا تعالیٰ کو ماننے والے اور نہ ماننے والے سب شامل ہیں تو
اس مضمون میں اللہ تعالیٰ کے حکموں کے انکاری اور کافروں کے لئے بھی سبق ہے کہ اگر شرارتوں میں بڑھتے رہے تو
اللہ تعالیٰ جو تمہیں آرام مہیا کرنے والا ہے اور حفاظت کے سامان کرنے والا ہے اپنی حفاظت واپس بھی لے سکتا ہے
اور ایسی صورت میں تمہاری تباہی لازمی ہے۔پھر اس آیت میں خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: 12
یعنی یقینا اللہ تعالیٰ کبھی کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی اندرونی حالت کو نہ بدلیں۔اس کا مطلب ہے
کہ اللہ تعالیٰ نیکوں کے متعلق اپنا رویہ نہیں بدلتا۔جو نیک لوگ ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے ہمیشہ فیض پاتے چلے
جاتے ہیں۔جب تک ان میں نیکیاں رہیں گی، جب تک وہ خدا تعالیٰ کے احکامات کے پابند رہیں گے ، جب تک وہ
حقوق اللہ کی ادائیگی کرتے رہیں گے ، جب تک وہ حقوق العباد خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے، جب تک وہ
من حیث الجماعت نیکیوں پر قائم رہیں گے تو وہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنتی چلی جائے گی۔اللہ تعالیٰ
کے فضل، اس کی رحمت ، اس کے انعامات اس وقت اٹھنا شروع ہوتے ہیں جب لوگ اللہ تعالیٰ کے ولی بننے کی
بجائے شیطان کو اپنا ولی بنانا شروع کر دیتے ہیں۔نیکیاں جو ہیں وہ مفقود ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ظلم بڑھنا شروع
ہو جاتا ہے۔سفا کی جنم لینا شروع کر دیتی ہے۔حقوق غصب کئے جانے لگتے ہیں۔حکومتی کارندے رشوت اور
نا انصافی میں تمام حدود پھلانگنے لگ جاتے ہیں۔ہر شخص دوسرے کے مال پر نظر رکھ رہا ہوتا ہے۔مذہب کے نام پر
خون کئے جاتے ہیں۔تو اُس وقت پھر اللہ تعالیٰ اپنی امان اور حفاظت اٹھالیتا ہے۔پس اس حصہ آیت کا صرف یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ بُروں کے ساتھ نیک سلوک نہیں کرتا بلکہ یہ ہے کہ نیکوں
کے بارے میں خدا تعالیٰ اپنے رویہ کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود بدیوں اور برائیوں میں اپنے آپ کو مبتلا کر کے
خدا تعالیٰ کے فضلوں سے اپنے آپ
کو محروم نہ کر لیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے۔دنیا وی تاریخ تو ہمیں اس انجام کو
511
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
خدا تعالیٰ کی تقدیر کے حوالے سے نہیں دیکھاتی۔لیکن مذہبی تاریخ اس بات پر گواہ ہے۔قرآن کریم کھول کھول کر اس
بات کو ہمارے سامنے بیان فرماتا ہے کہ جب برائیاں قوموں میں جنم لینے لگتی ہیں۔جب نیکیاں مفقود ہونا شروع ہو
جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی امان اور حفاظت اٹھ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ تو کہیں نہیں لکھا کہ ایک دفعہ تم نے کلمہ پڑھ لیا تو
ہمیشہ کے لئے پناہ میں آگئے۔اللہ تعالیٰ نے ایک اصولی بات بتا کر ہوشیار کر دیا کہ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلحت اصل شرط ہے۔یہاں اس
حصہ آیت میں تو یہ بیان نہیں ہوئی۔دوسری بے شمار جگہ قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے کہ ایمان لانے کے بعد جو نیک
اعمال ہیں وہ اصل شرط ہیں۔پس آج پوری امت کے لئے اور خاص طور پر ان مسلمان ملکوں کے لئے بھی سوچنے کا
مقام ہے جو ظلم و تعدی میں بڑھ رہے ہیں۔شرفاء کوختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ
نے انگلی بات فرمائی اور اس پر آجکل غور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے خاص طور پر پاکستانیوں کو تو تو بہ اور
استغفار کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلا مَرَدَّ لَهُ كه جب الله
تعالیٰ کسی قوم کے بدانجام کا فیصلہ کر لے تو اسے ٹالنا ممکن نہیں۔پس ضرورت ہے کہ کسی آخری فیصلہ سے پہلے اپنی حالتوں کو
پھر نیکیوں کی طرف لانے کی کوشش کی جائے۔کاش ہمارے لوگ یہ سمجھ لیں۔ملک کے لوگوں کو اس کی عقل آجائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ انسان کو عذاب ہمیشہ گناہ کے باعث ہوتا ہے۔خدا فرماتا
ہے إِنَّ اللهَ لَايُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: 12) اللہ تعالی کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب
تک وہ خود اپنے اندر تبدیلی نہ کرئے“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 232 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پھر آپ فرماتے ہیں کہ ”جب لوگوں نے اپنے افعال اور اعمال سے غضب الہی کے جوش کو بھڑ کایا اور بدعملیوں
سے اپنی حالتوں کو ایسا بدل لیا کہ خوف خدا اور تقویٰ و طہارت کی ہر ایک راہ کو چھوڑ دیا اور بجائے اس کے طرح طرح
کے فسق و فجور کو اختیار کر لیا اور خدا تعالیٰ پر ایمان سے بالکل ہاتھ دھو دیا۔دہریت اندھیری رات کی طرح دنیا پر محیط
ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کے نورانی چہرے کو ظلمت کے نیچے دبا دیا تو خدا نے اس عذاب کو نازل کیا تا لوگ خدا کے چہرے کو
دیکھ لیں اور اس کی طرف رجوع کریں“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 37 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
پس خدا تعالیٰ کے عذاب کسی بھی رنگ میں آئیں، اس وقت آتے ہیں جب یہ کیفیت ہوتی ہے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ ”جو شخص چاہتا ہے کہ آسمان میں اس کے لئے تبدیلی ہو۔یعنی وہ ان عذابوں اور دکھوں
سے رہائی پائے جو شامت اعمال نے اس کے لئے تیار کئے ہیں اس کا پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اپنے اندر تبدیلی کرے۔
خطبات مسرور جلد ہفتم
512
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
جب وہ خود تبدیلی کر لیتا ہےتو اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق جو اس نے إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بانفُسِهِمُ میں کیا ہے اس کے عذاب اور دکھ کو بدلا دیتا ہے“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 119 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ )
یعنی پھر وہ اپنی نیکیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے فیض حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے انعامات اس
پر نازل ہوتے ہیں۔برائیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے جو آثار نظر آ رہے ہوتے ہیں وہ دور ہو جاتے
ہیں۔پس آجکل مسلم امہ کو بھی سوچنے اور بہت سوچنے اور استغفار کی ضرورت ہے۔اللہ کرے کہ ان کو عقل آجائے۔احمدی بھی جہاں ان کے تعلقات ہیں ان کو اس بات کو سمجھانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ
وال (الرعد: 12) اور اللہ کے سوا کوئی کارساز نہیں۔کوئی والی نہیں۔پس جب خدا تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں ہے جو
حفاظت میں رکھنے والا ہے یا مددگار ہے یا اپنے بندوں کی ہر شر کے خلاف نگرانی کرنے والا ہے تو اس کی تلاش کی
ضرورت ہے۔یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے اور وہ کہاں ملتا ہے۔اگر باوجود نمازیں پڑھنے کے نتیجے نہیں
نکل رہے ، وہ نتیجے نہیں نکل رہے جو آخری نتیجے ہوں۔اگر باوجو د روزوں کے قومی لحاظ سے انحطاط پذیری ہے۔اگر
با وجود لاکھوں لوگوں کے حج کا فریضہ ادا کرنے کے بہتری کے نشانات نظر نہیں آ رہے تو یقیناً ان سب عبادتوں کا حق ادا
کرنے میں کہیں نہ کہیں کمی ہے۔اللہ کرے اُمت کو اس کی سمجھ آ جائے اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف حقیقی رجوع کرنے
والے ہوں۔اس مضمون کو خدا تعالیٰ نے سورۃ انفال میں اس طرح بیان فرمایا ہے۔فرمایا کہ ذلِكَ بِاَنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُ
مُغَيِّرًا نِعْمَةَ أَنْعَمَهَا عَلَى قَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (الانفال:54) یہ اس لئے
کہ اللہ تعالیٰ کبھی وہ نعمت تبدیل نہیں کرتا جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو۔یہاں تک کہ وہ خود اپنی حالت کو تبدیل کر دیں
اور یا درکھو کہ یقیناً اللہ بہت سنے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔اسے مزید کھول دیا کہ اللہ تعالیٰ مومن کو تبدیل نہیں
کرتا۔جب تک وہ خود اپنی حالت اس نعمت سے محرومی کی نہ بنالے اللہ تعالیٰ کسی سے کوئی دی ہوئی نعمت نہیں چھینتا۔انسان خود اپنے اعمال کی وجہ سے، اپنی بدبختی کی وجہ سے، اپنی بدقسمتی کی وجہ سے ان نعمتوں کو ضائع کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ
نے لکھ دیا ہمارے سامنے قرآن کریم میں آگیا ہے۔یہ صرف پرانے لوگوں کے قصے بیان کرنے کے لئے نہیں ہے
بلکہ مسلمانوں
کو بھی ہوشیار کرنے کے لئے ہے کہ یہ کتنی بڑی نعمت تمہیں مل گئی ہے اس کی قدر کرنا۔اس نعمت کو خود اللہ
تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس طرح بیان فرمایا ہے کہ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدہ:4) کہ اپنی نعمت کو میں
نے پورا کر دیا۔پس یہ نعمت آخری شرعی کتاب کی صورت میں، قرآن کریم کی صورت میں ہمیں ملی۔عمل کا حکم ہے اور
جب اس پر عمل ہوگا تو تب ہی نیکیاں قائم ہوں گی اور جب نیکیاں قائم ہوں گی تو پھر جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے خدا تعالیٰ
خطبات مسرور جلد ہفتم
513
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
اپنی حفاظت میں لے لے گا۔اپنے مولیٰ ہونے کا ثبوت دے گا۔اس کے نظارے دکھائے گا۔جو اقبال نے کہا تھا اس
سے یہ مزید واضح ہوتا ہے کہ ع
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
(با نگ درا ، از کلیات اقبال صفحہ 139، ناشر: جواد اکمل بث مطبع: نیاز جہانگیر پرنٹرز ، غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور)
اور اس کا نتیجہ پھر یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت سے محروم ہو گئے۔نعمت کو ضائع کر دیا۔اللہ تعالیٰ کی حفاظت بھی
اٹھ گئی۔غیر ہم پر حکومت کرنے لگ گیا۔کیا اب بھی مسلمانوں
کو سمجھ نہیں آئے گی کہ وہ اُمت جس کے بارہ میں قرآن
کریم نے اعلان فرمایا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا تھا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : 111
کہ تم وہ بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے۔وہ اُمت جو فائدے کے لئے پیدا کی گئی تھی وہ
اس انعام سے محروم کیوں ہو رہی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے تو اسے لوگوں کے فائدہ کے لئے پیدا کیا تھا۔لیکن انعامات سے
محرومی کیوں ہے؟ اس لئے کہ اپنے لوگوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں۔کہیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کئے جاتے
ہیں۔اب کل پرسوں ہی پشاور میں جو دھماکہ ہوا، معصوم جانیں ضائع ہوئیں وہ اسی کا نتیجہ ہے۔کہیں خود کش حملے ہو
رہے ہیں۔کہیں مذہب کے نام پر احمدیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے یا بعض دوسرے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔یہ کون
سی خیر ہے جو امت کے نام نہاد علماء کے ٹولے کے پیچھے چل کر تقسیم کی جارہی ہے یا جس کو تقسیم کرنے کے لئے بڑے
بڑے دعوے کئے جاتے ہیں۔پس سوچنے کا مقام ہے۔اپنی حالتوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ورنہ جب خدا تعالیٰ
کی آخری فیصلہ کن تقدیر حرکت میں آ جائے تو پھر کوئی اس انجام کو ٹالنے والا نہیں ہوتا۔دوسروں کے نمونے بھی
اصلاح کا باعث بنتے ہیں اور بننے چاہئیں۔یہ احمدیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے بھی جائزے لیتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے
کی تو فیق عطا فرما تار ہے۔ہمیشہ ہم اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والے ہوں۔ہمیشہ ہم اپنے اعمال پر نظر رکھنے والے
ہوں۔ہمیشہ ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے شکر گزارر ہیں۔اور اگر یہ رہے گا تو پھر خدا تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق ہمارا
مولی ، ہمارا نصیر ہونے کا نظارہ دکھاتا چلا جائے گا۔کوئی نہیں جو جماعت کو نقصان پہنچا سکے۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا
بے فَأَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ( الحج : 79 ) - پس
نماز کو قائم کرو اور زکوۃ دو اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لو۔وہی تمہارا آقا ہے۔پس کیا ہی اچھا آقا اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔پس ایک حقیقی مومن کے یہ فرائض ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نماز کو قائم کریں اور اس قیام نماز سے ان
میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔اللہ تعالیٰ کی خاطر مالی قربانی کی طرف توجہ دیں۔اپنے مالوں کو پاک کریں اللہ تعالیٰ
کے تمام احکامات کو مضبوطی سے پکڑیں۔کیونکہ اس کے احکامات پر عمل ہی اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ہم اللہ تعالیٰ کو اپنا
آقا و مولیٰ سمجھتے ہیں اور مانتے ہیں۔اور اس یقین پر قائم ہیں کہ وہی ہر آن ہمارا آقا ومولیٰ ہے اور رہے گا۔قرآن کریم میں ایک اور جگہ سورۃ مائدہ میں اسی مضمون کو اس طرح بھی بیان کیا گیا ہے إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللهُ
514
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 2009
وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ۔وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهُ
وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدة: 56-57) یقیناً تمہارا دوست اللہ ہی ہے اور اس
کا رسول اور وہ لوگ جو ایمان لائے جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور خدا کے حضور جھکے رہنے والے
ہیں۔اور جو اللہ کو دوست بنائے اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے تو اللہ ہی کا گروہ ہے جو ضرور غالب
آنے والا ہے۔یہ وہی باتیں ہیں۔اس میں رَاكِعُونَ کا لفظ آیا ہے اور راكِعُونَ کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
عبادت کرنے والے اور خالصتاً اس کے حضور جھکتے ہوئے سب کچھ اسی کو سمجھنے والے ہوں۔کسی بھی قسم کا شرک ،کسی
بھی قسم کی دوسری ملونیاں ان کے دین میں شامل نہ ہوں۔تو پھر اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کا دوست اور ویسی ہے اور اس کا
رسول بھی اور مومن بھی اور مومنین کی یہی جماعت ہے جس نے پھر غالب آنا ہے اور اسی کے لئے غلبہ مقدر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے جو دوست ہیں اللہ تعالیٰ کے جو ولی ہیں اللہ تعالیٰ ان کا ولی ہو جاتا ہے اور ان کو یقیناً غالب کرتا ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ہو
نے
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ( یہ حدیث قدسی ہے ) جس نے میرے ولی سے دشمنی اختیار کی تو میں نے اس کے ساتھ
اعلان جنگ کر دیا۔مجھے یہ چیز سب سے زیادہ پسند ہے کہ میرا بندہ فرض کی ہوئی چیزوں کے ذریعہ میرا قرب حاصل
کرے۔( فرائض کیا ہیں؟ قرآن کریم میں تلاش کرنے ہوں گے فرائض۔اور سب سے زیادہ فرض عبادات ہیں۔روزانہ کی نمازیں ہیں ) اور میرا بندہ نوافل کے ذریعہ میرے قریب ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اسے پیار کرنے لگتا
ہوں اور جب میں اسے پیار کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کے کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور اس کی
آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں بن
جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔اور اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے ضرور عطا کروں گا اور اگر وہ میری پناہ چاہے گا تو
میں ضرور اسے پناہ دوں گا۔کسی چیز کے کرنے میں مجھے کبھی تردد نہیں ہوا ( جیسا ) ایک مومن کی جان نکالتے ہوئے
تر در ہوتا ہے وہ موت کو نا پسند کرتا ہے۔اور اسے تکلیف دینا مجھے نا پسند ہے۔( صحیح بخاری کتاب الرقاق باب التواضع۔حدیث نمبر 6502 )
تو اللہ تعالیٰ اس طرح اپنے بندوں کا خیال اور لحاظ رکھتا ہے۔پس اگر خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکا
جائے۔اس کے حقوق ادا کئے جائیں۔اس کے حکموں
پر عمل کیا جائے۔تقویٰ کو ہمیشہ پیش نظر رکھا جائے تو اللہ تعالیٰ
ایسے لوگوں کا پھر مولیٰ بنتا ہے۔جیسا کہ حدیث سے بھی ہمیں واضح ہوا۔پھر اس کی ہر حرکت و سکون میں اللہ تعالیٰ کا عمل
دخل شامل ہو جاتا ہے۔اللہ کرے کہ ہم نیکیوں پر قدم مارتے ہوئے اپنے حقیقی آقا و مولیٰ سے ہمیشہ جڑے رہیں تا کہ ہر آن ہم اللہ
تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے دیکھتے چلے جائیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 47 مورخہ 20 نومبر تا 26 نومبر 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 7