صفت النور۔ لغات سے لفظ نور کے مختلف معانی

خطبات مسرور جلد ہفتم
561
(49)
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
فرمودہ مورخہ 04 دسمبر 2009ء بمطابق 04 فتح 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اس آیت کی تلاوت فرمائی:
اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا اَوْلِيَتُهُمُ الطَّاغُوتُ
يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمتِ۔أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ (البقرة: 258)
یہ آیت جومیں نے تلاوت کی ہے اس میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا ولی ہے جو ایمان لانے
والے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ ولی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے انہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکالتا ہے۔اس آیت
کا پہلے بھی کسی خطبے میں ذکر ہو چکا ہے لیکن وہاں لفظ ولی اور اللہ تعالیٰ کی صفت ولی کے حوالے سے یہ ذکر ہوا تھا۔لیکن
آج میں اللہ تعالیٰ کی جو صفت نُور ہے یا لفظ تُو رہے اس کے حوالے سے بات کروں گا۔لغات میں لکھا ہے کہ تُو راللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ میں سے ایک صفت ہے اور النور ابن اثیر کے نزدیک وہ
ذات ہے جس کے ٹور کے ذریعہ جسمانی اندھا دیکھتا ہے اور گمراہ شخص اس کی دی ہوئی سمجھ سے ہدایت پاتا ہے۔یہ
معنے لسان العرب میں لکھے ہیں۔پھر اسی طرح لسان میں دوبارہ لکھا ہے کہ بعض کے نزدیک نور سے مراد وہ ذات ہے
جو خود ظاہر ہے اور جس کے ذریعے سے ہی تمام اشیاء کا ظہور ہو رہا ہے۔اور بعض کے نزدیک ٹور سے مراد وہ ہستی ہے
جو اپنی ذات میں ظاہر ہے اور دوسروں کے لئے بات کو ظاہر کرتی ہے۔پھر لسان میں لکھا ہے، ابومنصور کہتے ہیں کہ ” نُورُ اللهِ " نور اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے۔جیسا کہ اللہ
تعالیٰ آپ فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : 36)۔اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے بعض کا خیال ہے
کہ اس کے معنی ہیں کہ اللہ ہی ہے جو آسمان میں رہنے والوں اور زمین میں رہنے والوں کو ہدایت دینے والا ہے۔اور
بعض کے نزدیک مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاح ( النور : 36) کا مطلب ہے کہ مومن کے دل میں اس کی
ہدایت کے نور کی مثال طاق میں رکھے ہوئے چراغ کی سی ہے۔النور اس پھیلنے والی روشنی کو کہتے ہیں جو اشیاء کے دیکھنے میں مدد دیتی ہے اور یہ دو قسم کی ہوتی ہے۔دنیوی اور
اخروی۔پھر کہتے ہیں دنیوی ٹور پھر دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک وہ نور جس کا ادراک بصیرت کی نگاہ سے ہوتا ہے اور یہ وہ نور

خطبات مسرور جلد ہفتم
562
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
ہے جو الہی امور میں بکھرا پڑا ہے جیسے نور عقل اور ٹور قرآن۔دوسرے وہ نور جس کو جسمانی آنکھ کے ذریعہ سے محسوس کیا
جاسکتا ہے۔اہل لغت اس کے معنے بیان کرتے ہوئے بعض آیات کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔مثلاً نور الہی کے متعلق اللہ تعالیٰ
کا یہ ارشاد ہے کہ قَدْ جَاءَ كُم مِّنَ اللَّهِ نُورٌ وَكِتَبٌ مُّبِينٌ (المائدة: 16) یعنی تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف
سے نو ر اور کتاب مبین آچکی ہے۔اسی طرح فرمایا: جَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِى النَّاسِ كَمَنُ مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمْتِ لَيْسَ بِخَارِجِ مِنْهَا
(الانعام : 123) اور ہم نے اس کے لئے روشنی کی جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے۔کیا ایسا شخص اس
جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیروں میں ہو اور اس سے نکل نہ سکے۔بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو اپنا نام نور رکھا ہے تو وہ اس اعتبار سے ہے کہ وہی منور ہے یعنی ہر چیز کو روشن
کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ کا نام نو ر اس وجہ سے ہے کہ وہ یہ کام یعنی روشن کرنا بہت زیادہ کرتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم
میں آتا ہے۔پھر اس آیت کی مثال دی گئی ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ یعنی اللہ ہی ہے جس کے نور سے
آسمانی اور زمینی حقائق الاشیاء کا علم ہوتا ہے اور وہ اپنے ولیوں کو پھر اس نور سے منور کرتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جو اپنے آپ کونُورُ السَّمواتِ وَالاَرضِ کہا ہے اور اس کی مثال جیسا کہ
میں نے بتایا اہل لغت نے دی ہے۔تو اس آیت میں اپنے اس ٹور کی مثال دے کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہی آسمانوں اور
زمین کا نور ہے۔لیکن یہ ٹور انسانوں پر پڑتے ہوئے انہیں کس طرح منور کرتا ہے۔یہ سورۃ نور کی آیت ہے یہ بھی چند
ماہ پہلے میں ایک جگہ بیان کر چکا ہوں۔بہر حال
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ
كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ
ـرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِى ءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ۔نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى
اللهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ( النور : 36) یعنی الله
آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہو۔وہ چراغ شیشہ کے
شمع دان میں ہو۔وہ شیشہ ایسا ہو گویا کہ ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے۔وہ (چراغ ) زیتون کے ایسے مبارک درخت
سے روشن کیا گیا ہو جو نہ مشرقی ہو نہ مغربی۔اس (درخت) کا تیل ایسا ہے کہ قریب ہے کہ وہ از خود بھڑک کر روشن ہو
جائے خواہ اسے آگ کا شعلہ نہ بھی چھوا ہو۔یہ نور علی نور ہے۔اللہ اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور
اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کا دائمی علم رکھنے والا ہے۔اس آیت کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں جیسا کہ میں نے بتایا چند ماہ

563
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
خطبات مسرور جلد هفتم
پہلے میں ایک اور مضمون کے ضمن میں بیان کر چکا ہوں۔اب یہاں اس کی تفصیل تو بیان نہیں کرتا لیکن اس کا خلاصہ
بیان کر کے اس مضمون کو پھر آنحضرت ﷺ کے صحابہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے بیان
کروں گا۔اس ٹور کی جو مثال دی گئی ہے وہ آنحضرت ﷺ کی ذات تک ہی ہے یا اس میں وسعت ہے۔پچھلی دفعہ میں
نے تفصیل بیان
کی تھی۔شاید بعضوں کا خیال ہو کہ آنحضرت ﷺ کی ذات تک محدود ہے۔یقینا اللہ تعالیٰ کا نور ہر چیز
پر حاوی ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے پہلا اعلان ہی یہ فرمایا کہ اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ که الله تعالى
زمین و آسمان کا نور ہے۔اس لئے ہر چیز اس کے نور سے ہی فیض پاتی ہے اور فیض پاسکتی ہے۔اس کے علاوہ کوئی
نہیں جو اپنی ذاتی ہوشیاری یا علم یا عقل سے اس کے نور کو حاصل کر سکے۔وہ خود چاہے تو مہیا کرتا ہے اور اس کے
طریقے ہیں۔یہ نو ر اللہ تعالیٰ کس طرح ہے اور کیوں ہے اس لئے کہ زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا بھی وہی ہے۔جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ ذکر فرمایا ہے کہ میں نے ہی زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے۔مثلاً ایک جگہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ (ابراہیم : 33) کہ اللہ وہ ہستی ہے جس نے آسمان اور زمین کو پیدا
کیا ہے۔اس میں موجود ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر انہیں انسانوں کے لئے مسخر کیا۔جب اس نے پیدا کیا تو وہی ہے جو
روحانی روشنی بھی عطا فرماتا ہے اور مادی بھی۔پس حقیقی نور اللہ تعالیٰ ہی ہے جو دیکھنے والی آنکھ کو ہر جگہ ، ہر روح میں،
ہر جسم میں ، ہر چیز میں نظر آتا ہے۔لیکن ایک ایسا شخص جس کی روحانی آنکھ اندھی ہوا سے یہ نور نظر نہیں آتا۔لیکن ایک
مومن اس یقین پر قائم ہے کہ ہماری کائنات اور جتنی بھی کائناتیں ہیں جن کا علم انسان کو ہے یا نہیں ہے، ان کا پیدا
کرنے والا ، ان
کا نور اور ان کو قائم رکھنے والا خدا تعالیٰ ہے اور اس نور کا صحیح ادراک پیدا کروانے کے لئے خدا تعالیٰ
اپنے انبیاء اور فرستادوں
کو بھیجتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ سے نور پاتے ہیں جو آسمان سے ان پر اترتا ہے اور وہ دنیا میں پھر
اسے پھیلاتے ہیں۔وہ ٹور جو آسمان سے اتر کر زمین پر انبیاء کے ذریعہ سے پھیلتا ہے اس کی مثال اس آیت میں
بیان
فرمائی گئی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آنحضرت مے کے حوالے سے کہ یہ نور آپ کی ذات میں
کس طرح چپکا ؟ میں بیان کر چکا ہوں۔اور یہ اعلیٰ ترین معیار تھا اور قیامت تک رہے گا جو اللہ تعالیٰ کے نور کا پر تو بن
کر دنیا میں قائم ہوا اور آنحضرت ﷺ نے اس نور کوزمین میں پھیلا دیا اور پھر یہی نہیں کہ اپنی زندگی میں پھیلایا بلکہ یہ
سلسلہ جاری ہے اور یہ ٹور پھیلتا چلا جا رہا ہے۔آنحضرت ﷺ کی ذات سے جو اس کی مثال ہے وہ میں مختصر دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ کر
که اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالاَرض کہ اللہ زمین و آسمان کا نور ہے، پھر فرمایا کہ انسانوں کے سمجھنے کے لئے اس کی
مثال بیان کی جاتی ہے اور مثال یہ ہے۔اس کی مثال ایک مشکوۃ کی طرح ہے، ایک طاق کی طرح ہے، ایک ایسی

564
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
اونچی جگہ کی طرح ہے جس میں روشنی رکھی جاتی ہے اور یہ طاق آنحضرت میلے کا سینہ ہے اور اس طاق میں ایک
مصباح ہے، ایک لیمپ ہے اور یہ لیمپ اللہ تعالیٰ کی وحی ہے جو آنحضرت ملے پر اتری اور یہ لیمپ ایک زجاجہ میں
ہے یعنی شیشہ کے گلوب میں ہے اور یہ گلوب آنحضرت ﷺ کا دل ہے جو نہایت صاف اور تمام کثافتوں سے پاک
ہے اور یہ زجاجہ یا گلوب ستارے کی طرح چمکدار ہے اور خوب روشنی بکھیرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس سے مراد آنحضرت میا اللہ کا دل ہے ( براہین احمدیہ
روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 193) جس کے اندر کی روشنی بھی بیرونی قالب پر پانی کی طرح بہتی نظر آتی ہے۔پھر اللہ
تعالیٰ اپنی مثال میں آگے بیان فرماتا ہے کہ یہ چراغ یا لیمپ زیتون کے شجرہ مبارکہ سے روشن ہے اور اس شجرہ مبارکہ
سے مراد یہاں آنحضرت ﷺ کی مثال ہم سامنے رکھیں تو آنحضرت ﷺ کا وجود ہے جو تمام کمالات اور برکات کا
مجموعہ ہے جو تا قیامت قائم رہے گا۔اس لئے قائم رہے گا کہ آنحضرت یہ ہی ہیں جو انسان کامل کہلائے اور قیامت
تک آپ ﷺ جیسا کوئی پیدا نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس مثال میں شرقی یا غربی نہ ہونے سے مراد اسلام کی تعلیم
ہے۔جس میں نہ افراط ہے نہ تفریط ہے۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 193) نہ ایک طرف جھکاؤ ہے۔نہ سوشلزم یا کمیونزم ہے نہ کپٹلزم ہے۔بلکہ ایک درمیانی تعلیم ہے جو انسانی حقوق کو واضح کرتی ہے۔دنیا کے امن کو قائم
کرتی ہے اور اس مثال میں جو یہ فرمایا کہ قریب ہے وہ تیل از خود روشن ہو جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں۔اس سے مراد عقل لطیف نورانی محمد ﷺ ہے (براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 193) اور
اسی طرح تمام اخلاق فاضلہ ہیں جو آپ کی فطرت کا حصہ بن چکے ہیں۔اور نُورٌ عَلَی نُور سے مراد یہ ہے کہ ان تمام
خصوصیات کے حامل انسانِ کامل پر جب خدا تعالیٰ نے اپنا نور ڈالا یعنی نو روحی تو روحانی دنیا میں وہ نور پیدا ہوا جس کی
کوئی مثال نہیں۔پس یہ ہے خلاصہ اس ساری تفسیر کا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے۔(خلاصہ براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 198-191) پہلے بھی میں ایک دفعہ تفصیل سے بیان کر چکا ہوں۔اب حقیقی نور صرف اور صرف آنحضرت ﷺ پر اتری ہوئی شریعت اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں ہے۔اور تمام
پرانی شریعتیں اب اس کامل انسان اور جو نُورٌ عَلی نُور ہو چکا ہے کے آنے کے بعد ختم ہو چکی ہیں اور اب یہی تعلیم
ہے اور یہی نور ہے جو اللہ تعالیٰ کے نور سے فیضیاب کرنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کے اس مقام کو جو انسان کامل ہونے کا مقام ہے
-
ایک جگہ اس طرح بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو۔وہ
ملائک میں نہیں تھا، نجوم میں نہیں تھا، قمر میں نہیں تھا۔آفتاب میں بھی نہیں تھا۔وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں

565
خطبات مسرور جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
میں بھی نہیں تھا۔وہ لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں نہیں
تھا۔صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل ہیں۔جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء ،
سید الا حیاء محمد مصطفی میہ ہیں۔سو وہ نور اُس انسان کو دیا گیا۔اور حسب مراتب اس کے تمام ہمرنگوں کو بھی یعنی ان
لوگوں کو بھی جو کسی قدر وہی رنگ رکھتے ہیں۔اور امانت سے مراد انسانِ کامل کے وہ تمام قومی اور عقل اور علم اور دل اور
جان اور حواس اور خوف اور محبت اور عزت اور وجاہت اور جمیع نعماء روحانی و جسمانی ہیں جو خدا تعالیٰ انسان کامل کو عطا
کرتا ہے۔اور پھر انسان کامل برطبق آیت إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمُ اَنْ تُؤَدُّوا الا منتِ إِلَى أَهْلِهَا (النساء آیت : 59)
اس ساری امانت کو جناب الہی کو واپس دے دیتا ہے یعنی اس میں فانی ہو کر اس کی راہ میں وقف کر دیتا ہے۔۔۔۔۔اور
یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید، ہمارے مولیٰ ، ہمارے ہادی، نبی امی ، صادق مصدوق محمدمصطف منانے میں
پائی جاتی تھی۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 160-162)
پس یہ مقام آپ ﷺ کو اللہ تعالی کے نور سے ملا اور آپ ﷺ نے اپنے صحابہ میں یہ نور منتقل کر کے ان کو بھی
اعلی اخلاق
پر قائم فرمایا۔آپ نے اپنے صحابہ کو ستاروں سے تشبیہ دی ہے کہ جن کے بھی پیچھے چلو گے تمہیں روشنی ملے
گی۔(مشکوۃ المصابیح الجزء الثانی۔کتاب المناقب باب مناقب الصحابه الفصل الثالث حدیث 6018 دار الكتب
العلمیة بیروت 2003 ء ) خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ ملتا ہے۔عرب کے ان پڑھ کہلانے والے جو لوگ تھے اس ٹور کی
وجہ سے جو انہیں آنحضرت ﷺ سے ملا اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اعلیٰ اخلاق دکھانے کا ایک نمونہ بن گئے۔اللہ تعالیٰ کے
نور سے اس طرح حصہ پایا کہ اللہ تعالیٰ نے رَضِيَ اللهُ عَنْهُم کا تمغہ ان کے سینے پر سجادیا جو بعد میں آنے والوں کو
بھی روشنی کی راہیں دکھانے کا باعث ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان صحابہ کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں
محو تھے۔جو ٹو ر آپ مکہ میں تھا وہ اس اطاعت کی نالی میں سے ہو کر صحابہ کے قلب پر گرتا اور ماسوی اللہ کے خیالات
کو پاش پاش کرتا جاتا تھا۔تاریکی کے بجائے ان سینوں میں نور بھرا جاتا تھا۔حدیث میں آیا ہے کہ رسول
الله ﷺ نے فرمایا اللهُ اللهُ فِی اَصْحَابِی “۔میرے صحابہ کے دلوں میں اللہ ہی اللہ ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ
121 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اور اللہ تعالیٰ جو نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْض ہے، اس نے اپنے نور کو آنحضرت ملی
اور آپ کے صحابہ کے بعد بند نہیں کر دیا۔بلکہ جیسا کہ میں نے کہا کہ آنحضرت ﷺ کا یہ نور جو آپ نے خدا تعالیٰ سے
لیا ہمیشہ کے لئے جاری فیض کا ایک چشمہ ہے اور اسلامی شریعت ہی ہے جو تا قیامت جاری رہنے والی شریعت
ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ سے محبت اور عشق میں ڈوبنے کی وجہ سے اس زمانہ میں اس نور کے ساتھ جو

خطبات مسرور جلد ہفتم
566
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
آسمان سے اترنے والی روحانیت کا نور ہے۔اس کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا تا خدا تعالیٰ
کے نور کا فہم و ادراک ہمارے دلوں میں بھی قائم ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
میں کچھ (اپنے بارے میں بیان نہیں کر سکتا کہ کون ساعمل تھا جس کی وجہ سے یہ عنایت الہی شامل حال
ہوئی۔صرف اپنے اندر یہ احساس کرتا ہوں کہ فطرتا میرے دل کو خدا تعالیٰ کی طرف وفاداری کے ساتھ ایک کشش
ہے جو کسی چیز کے رو کنے سے رک نہیں سکتی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا
اور اس نے یہ ذکر کر کے کہ کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا سنت خاندان نبوت ہے۔اس بات
کی طرف اشارہ کیا کہ میں اس سنت اہل بیت رسالت کو بجالاؤں۔سومیں نے کچھ مدت تک التزام صوم کو
مناسب سمجھا۔۔۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 195 تا 197)
جب یہ خواب دیکھی تو پھر آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ روزے رکھے جائیں۔لیکن آپ نے کہا کہ میخفی طور پر
رکھے جائیں کسی کو پتہ نہ لگے اور اس کے لئے پھر آپ اپنے گھر کے باہر جو کمرہ تھا، مردانہ جگہ تھی ، اس میں منتقل ہو گئے
اور وہیں کھانا وغیرہ بھی منگواتے تھے اور کھانا جو آتا تھا اس کا اکثر حصہ یتیم بچوں میں تقسیم کر دیتے تھے اور خود معمولی سی ،
تھوڑی سی غذا پر روٹی کھا کر گزارہ کرتے تھے۔اور ان روزوں کے دوران جن تجربات سے آپ گزرے ہیں اس کا
بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ:
اس
قسم کے روزہ کے عجائبات میں سے جو میرے تجربہ میں آئے وہ لطیف مکاشفات ہیں جو اُس زمانہ میں
میرے پر کھلے۔چنانچہ بعض گزشتہ نبیوں کی ملاقاتیں ہوئیں اور جو اعلیٰ طبقہ کے اولیاء اس اُمت میں گزر چکے ہیں ان
سے ملاقات ہوئی۔ایک دفعہ عین بیداری کی حالت میں جناب رسول الله له ومع حسنین و علی رضی اللہ عنہ و فاطمہ
رضی اللہ عنہا کے دیکھا اور علاوہ اس کے انوار روحانی تمثیلی طور پر برنگ ستون سبز و سرخ ایسے دلکش و دلستان
طور پر نظر آتے تھے جن کا بیان کرنا بالکل طاقت تحریر سے باہر ہے۔وہ نورانی ستون جو سید ھے آسمان کی طرف گئے
ہوئے تھے جن میں سے بعض چمکدار سفید اور بعض سبز اور بعض سرخ تھے۔ان کو دل سے ایسا تعلق تھا کہ ان کو دیکھ کر دل
کو نہایت سرور پہنچتا تھا اور دنیا میں کوئی بھی ایسی لذت نہیں ہوگی جیسا کہ ان کو دیکھ کر دل اور روح کو لذت آتی تھی۔میرے خیال میں ہے کہ وہ ستون خدا اور بندہ کی محبت کی ترکیب سے ایک تمثیلی صورت میں ظاہر کئے گئے تھے۔یعنی
وہ ایک نو ر تھا جو دل سے نکلا اور دوسرا وہ ٹور تھا جو اوپر سے نازل ہوا اور دونوں کے ملنے سے ایک ستون کی صورت پیدا
ہوگئی۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 198-199) اور یہ سب مقام اور اللہ تعالیٰ کا آپ پر نور کا
اتارنا یا اللہ تعالیٰ کا نو را تر نا آنحضرت علی کی کامل اطاعت کی وجہ سے تھا۔

567
خطبه جمعه فرموده 4 دسمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
چنانچہ ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ الہام جس کے معنی یہ تھے کہ ملاء اعلیٰ کے لوگ خصومت میں
ہیں ( یعنی جو آسمانی فرشتے ہیں وہ آپس میں بحث کر رہے ہیں، جھگڑ رہے ہیں )۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں یعنی ارادہ الہی احیاء دین کے لئے جوش میں ہے لیکن ہنوز ملاء
اعلیٰ پر شخص مخیسی کی تعین ظاہر نہیں ہوئی۔اس لئے وہ اختلاف میں ہے۔اسی اثناء میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک
محیی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اس نے کہا هذَا رَجُلٌ يُحِبُّ
رَسُول الله۔یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول
اللہ سے محبت رکھتا ہے اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ
کی محبت رسول ہے سو وہ اس شخص میں متحقق ہے۔یعنی اس میں ثابت ہے۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 598)
صد الله
پس اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنا تو آپ پر اتار کر آپ کو اس زمانے میں اس ٹو کو پھیلانے کے لئے کھڑا کر
دیا جو آنحضرت ﷺ پر اللہ تعالیٰ نے اتارا تھا اور آپ کا یہ سب کچھ آنحضرت ہی سے سب سے زیادہ محبت کرنے
کی وجہ سے تھا۔پس اس محبت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے بھی آپ سے محبت کی اور آنحضرت ﷺ کے بعد اللہ تعالیٰ کے
اس ٹو رکو جو زمین و آسمان پر حاوی ہے، جو روحانی انقلاب لانے کا ذریعہ بنتا ہے ، اپنے آقا کی غلامی میں آپ بھی اس
ٹور کا پر تو ہے۔وہ وہی جو آنحضرت ﷺ کے پاک سینے پر اتری تھی اس کے علوم و معارف آپ پر بھی کھولے گئے
تا کہ دنیا کو بتا سکیں کہ اس تعلیم کی اصل تفسیر یہ ہے جو آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق نے کی ہے۔آپ کو دنیاوی
شہرت کی کوئی خواہش نہیں تھی لیکن جب اللہ تعالیٰ کا نور کسی پر پڑنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پھر خود خدا تعالیٰ اس کو دنیا میں
شہرت دیتا ہے تا کہ وہ شخص خدا تعالیٰ کے نور کو پھیلانے کا باعث بنے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ تو اس
سے نکلا اور اس نے تمام دنیا سے تجھ کو چنا تو جہان کا نُور ہے تو خدا کا وقار ہے۔پس وہ تجھے ترک نہیں کرے
گا۔اے لوگو! تمہارے پاس خدا کا نور آیا۔پس تم منکر مت ہو“۔کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 103-101)
پس یہ نور آپ پر اللہ تعالیٰ نے خودا تارا اور آپ کی پاک فطرت کی وجہ سے آپ کا خدا تعالیٰ سے جو ایک تعلق
قائم ہوا اور پھر آنحضرت ﷺ سے محبت کی وجہ سے اور آنحضرت مہ کی قوت قدسی کی وجہ سے وہ نور جو صحابہ کے
ظاہری قالب پر پانی کی طرح یہا۔1400 سال بعد بھی اس نے نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس
نور سے بھر دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو وہ ٹور آگے پھیلانے کا مقام بھی عطا فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو۔( یعنی
اللہ تعالیٰ میرے پر خوش ہے ) مجھے اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں

568
خطبہ جمعہ فرموده 4 دسمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
بہتر ٹھہراؤں )۔میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت
کرے۔اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبر انکالا۔میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور پوشیدہ مروں۔مگر اس نے کہا
کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 153
پس خدا تعالیٰ کا یہ طریق ہے کہ جب کسی کو اپنے نور سے سجاتا ہے تو تمام دنیا میں اس کا اظہار بھی کروا دیتا ہے۔ایک انسان کی بنائی ہوئی عام روشنی بھی جہاں روشنی ہو وہاں اپنا نشان ظاہر کر رہی ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ کے نور کو کس
طرح چھپایا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ ٹو جب اپنے بندے کو دیتا ہے اور جب یہ اعلان فرما دیتا ہے کہ اس کا ثوریعنی اللہ
تعالیٰ کا نو ر تمام زمین و آسمان پر حاوی ہے تو اس سے یہ بھی مراد ہے کہ جو روحانی ٹو ر اللہ تعالیٰ کے خاص فیض سے اس
کے خاص بندوں پر آسمان سے اترا ہے اب اس کے فیض عام کا بھی سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے ان
خاص بندوں سے جڑ جاؤ تو یہ ٹور پھر تمہارے دلوں کو بھی روشن کر دے گا۔چاہے چھوٹے چھوٹے طاق بنیں۔چاہے
چھوٹے چھوٹے گلوب ہوں۔چاہے اس کی روشنی کو پھیلانے کی ایک عام مومن کی استعدادوں کے مطابق کوئی حد
مقرر ہولیکن جو جڑیں گے وہ پھر اس نور سے حصہ پاتے ہوئے آگے بھی ٹور کو پھیلانے والے بنتے جائیں گے۔لیکن
اللہ تعالیٰ کا نُور جب کسی انسان تک پہنچتا ہے، کسی مومن تک پہنچتا ہے اگر اس نے حقیقی نور حاصل کیا ہے تو وہ اس تک
پہنچ کر اسے فیضیاب کرتے ہوئے دوسروں کو فیض پہنچانے کا باعث ضرور بنتا ہے۔پس اس کے حاصل کرنے اور اس
سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کے محبوب ترین کا اسوہ اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔عبادات میں ، اخلاق میں ، عادات میں جب اس شوق سے اس اسوہ کو اختیار کرنے کی کوشش اور سوچ ہوگی اور
آنحضرت ﷺ کی کامل اطاعت اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہوگی تو اس کا اعلان خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ سے
قرآن کریم میں یوں کروایا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله ( آل عمران : 32) کہ کہہ
دے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ بھی پھر تم سے محبت کرے گا۔پس یہ محبت تھی جو صحابہ
نے آپ سے کی تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کے نور سے منور ہو گئے اور یہی محبت ہے جو اس زمانے میں حقیقی رنگ میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ سے کی ہے۔تو آپ خدا تعالیٰ کے محبوب بن کر اس زمانہ میں نور
پھیلانے کا اعزاز پانے والے بن گئے۔پس آج اگر کسی کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کا دعویٰ ہے تو مسیح موعود سے تعلق جوڑنا بھی ضروری
ہے۔یہ بھی خدا تعالیٰ کے حکموں میں سے ہے اور یہی رسول اللہ ﷺ کے حکموں میں سے ہے۔آج جماعت احمدیہ
ہی ہے جو اس سلسلہ تعلق کی وجہ سے خلافت سے بھی جڑی ہوئی ہے اور اس ٹور سے بھی فیض پا رہی ہے جو اللہ تعالیٰ

569
خطبه جمعه فرموده 4 دسمبر 2009
خطبات مسرور جلد ہفتم
روحانی ٹور کی صورت میں انبیاء کے ذریعہ ظاہر فرماتا ہے اور جس کا عظیم ترین معیار اور مقام جیسا کہ میں نے کہا
آنحضرت ﷺ کی ذات ہے اور جس کا احیاء اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت اللہ کے عاشق صادق کے
ذریعہ سے فرمایا ہے۔پس اب جہاں روحانی ترقیات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جڑنے سے وابستہ ہیں
وہاں دنیا وی امن کا قیام بھی مسیح موعود سے ہی وابستہ ہے کیونکہ آپ نے ہی آنحضرت می کہے کے اس ارشاد کو پورا فرمایا
کہ دنیا کو پیار محبت اور صلح کی طرف بلاتے ہوئے ، اسے قائم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کے حقوق قائم
کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کے نور سے منور کریں اور دنیا کے امن کا ذریعہ بن جاتے
جائیں۔آنحضرت کا یہ ارشاد تھا کہ يَضَعُ الْحَرُب ( بخاری جلد اول کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم صفحہ
490 الناشر قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی) جب مسیح آئے گا تو جنگوں کا خاتمہ ہوگا اور اس يَضَعُ الْحَرُب کی وجہ
سے پھر امن اور سلامتی کے پیغام بھی پھیلیں گے اور آپ کی تعلیم کی روشنی میں ہی ، آنحضرت ﷺ کے ارشاد کی روشنی
میں ہی دائمی سلسلہ خلافت نے اس کو پھر آگے بڑھاتے چلے جانا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تفسیر میں ٹور کی تفسیر بیان فرماتے ہوئے اس نکتہ کو بھی بیان فرمایا
ہے کہ اس نور کے دنیا میں انتشار کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں۔نمبر ایک الوہیت ، اللہ تعالیٰ کی ذات دوسرے
نبوت اور تیسرے خلافت - ( تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ 320-319 مطبوعہ ربوہ ) اور جب تک مومن اپنے اندر ایمان
اور اعمال صالحہ پر توجہ دیتے رہیں گے اس چیز کو اپنے اندر قائم رکھیں گے اس نور کا سلسلہ لمبا ہوتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ
ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم خدا تعالیٰ کے نور سے ہمیشہ فیضیاب ہوتے چلے جانے والے بنتے چلے جائیں اور کبھی
ہم خدا تعالیٰ کے نور سے محروم نہ ہوں۔آج مسلم اُمہ بھی اگر اس حقیقت کو سمجھ لے، ہمارے جو باقی مسلمان بھائی ہیں اس حقیقت کو سمجھ لیں تو مغرب
میں اسلام کے خلاف جو آئے دن ابال اٹھتا ہے اور کوئی نہ کوئی وبال اٹھتا ہی رہتا ہے اس کی بھی غیروں
کو کبھی جرات
نہ ہو۔وحدت میں ہی طاقت ہے اور اس کو قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے۔گزشتہ دنوں سوئٹزرلینڈ میں میناروں کے خلاف، مساجد کے میناروں کے خلاف بھی ایک شور اٹھا۔میناروں
سے انہیں کیا تکلیف ہے یہ تو خدا بہتر جانتا ہے۔ان کے اپنے چرچوں کے بھی تو مینارے ہیں اور کیا ان میناروں کو
گرانے سے اگر کوئی شدت پسند ہیں تو ان کی زندگی بدل جائے گی۔بہر حال یہ جو شور اٹھا ہے وہ بھی اسی اسلام دشمنی
کی ایک کڑی ہے اور اس کے پیچھے بھی ایک گہری سازش نظر آتی ہے۔یہ ابتدا لگ رہی ہے اور مزید ان کے اور بھی
مطالبے ہونے ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور ان کے ہر شر سے اسلام کو بھی بچائے۔ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ
خدا تعالیٰ اسلام کے دشمنوں کی ہر سازش کو نا کام ونا مراد کر دے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شماره 52 مورخہ 25 دسمبر تا 31 دسمبر 2009 صفحہ 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی