مقصد حیات جاہ و حشمت و دولت نہیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت ہے

خطبات مسرور جلد ہشتم
30
3
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010ء بمطابق 15 صلح 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِى اَنْزَلْنَا ۖ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيْرُ (التغابن: 9)
اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر یہ احسان عظیم ہے کہ انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر ایسا دماغ عطا فرمایا جس
کے استعمال سے وہ خدا تعالیٰ کی پیدا کر دہ باقی مخلوق اور ہر چیز کو نہ صرف اپنے زیر نگیں کر لیتا ہے بلکہ اس سے بہترین
فائدہ اٹھاتا ہے اور ہر نیادن انسانی دماغ کی اس صلاحیت سے نئی نئی ایجادات سامنے لا رہا ہے۔جو دنیاوی ترقی آج ہے
وہ آج سے دس سال پہلے نہیں تھی اور جو دنیاوی ترقی آج سے دس سال پہلے تھی وہ 20 سال پہلے نہیں تھی۔اسی
طرح اگر پیچھے جاتے جائیں تو آج کی نئی نئی ایجادات کی اہمیت اور انسانی دماغ کی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔زندگی کا مقصد
لیکن کیا یہ ترقی جو مادی رنگ میں انسان کی ہے یہی اس کی زندگی کا مقصد ہے؟ ہر زمانے کا دنیادار انسان
یہی سمجھتا رہا کہ میری یہ ترقی اور میری یہ طاقت، میری یہ جاہ و حشمت، میرا دنیاوی لہو ولعب میں ڈوبنا، میرا اپنی
دولت سے اپنے سے کم تر پر اپنی برتری ظاہر کرنا، اپنی دولت کو اپنی جسمانی تسکین کا ذریعہ بنانا، اپنی طاقت سے
دوسروں کو زیر نگیں کرنا ہی مقصد حیات ہے۔یا ایک عام آدمی بھی جو ایک دنیا دار ہے جس کے پاس دولت نہیں وہ
بھی یہی سمجھتا ہے بلکہ آج کل کے نوجوان جن کو دین سے رغبت نہیں دنیا کی طرف جھکے ہوئے ہیں وہ یہی سمجھتے ہیں
کہ جو نئی ایجادات جو ہیں، ٹی وی ہے، انٹر نیٹ ہے، یہی چیزیں اصل میں ہماری ترقی کا باعث بننے والی ہیں اور بہت
سے ان چیزوں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔پس یہ انتہائی غلط تصور ہے۔اس تصور نے بڑے بڑے غاصب پیدا کئے۔اس تصور نے بڑے بڑے ظالم پیدا کئے۔اس تصور نے عیاشیوں میں ڈوبے ہوئے انسان پیدا کئے۔اس تصور نے ہر
زمانہ میں فرعون پیدا کئے کہ ہمارے پاس طاقت ہے ، ہمارے پاس دولت ہے ، ہمارے پاس جاہ و حشمت ہے۔لیکن
اس تصور کی خدا تعالیٰ نے جو رب العالمین ہے ، جو عالمین کا خالق ہے بڑے زور سے نفی فرمائی ہے۔فرمایا کہ جن

خطبات مسرور جلد ہشتم
31
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
باتوں کو تم اپنا مقصد حیات سمجھتے ہو یہ تمہارا مقصد حیات نہیں ہیں۔تمہیں اس لئے نہیں پیدا کیا گیا کہ ان دنیاوی
مادی چیزوں سے فائدہ اٹھاؤ اور دنیا سے رخصت ہو جاؤ۔نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
الا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات: 57) اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اصل غرض انسان کی خلقت کی یہ ہے کہ وہ اپنے رب کو پہچانے اور اس کی فرمانبرداری کرے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: 57 ) میں نے جن اور انس کو اس لئے پیدا کیا
ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔مگر افسوس کی بات ہے کہ اکثر لوگ جو دنیا میں آتے ہیں بالغ ہونے کے بعد بجائے
اس کے کہ اپنے فرض کو سمجھیں اور اپنی زندگی کی غرض اور غایت کو مد نظر رکھیں۔وہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر دنیا کی
طرف مائل ہو جاتے ہیں اور دنیا کا مال اور اس کی عزتوں کے ایسے دلدادہ ہوتے ہیں کہ خدا کا حصہ بہت ہی تھوڑا ہوتا
ہے اور بہت لوگوں کے دل میں تو ہوتا ہی نہیں۔وہ دنیا ہی میں منہمک اور فنا ہو جاتے ہیں۔انہیں خبر بھی نہیں ہوتی
کہ خدا بھی کوئی ہے“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 137 مطبوعہ ربوہ )
قرآن ایک مکمل کتاب
اس بات کی طرف راہنمائی کرنے کے لئے کہ اپنے مقصد پیدائش کو کس طرح پہچانا ہے اور اس کی
،
عبادت کے طریق کس طرح بجالانے ہیں اللہ تعالیٰ دنیا میں انبیاء بھیجتا رہا ہے جو اپنی قوموں کو اس عبادت کے طریق
اور مقصد پیدائش کے حصول کے لئے راہنمائی کرتے رہے اور پھر جب انسان ہر قسم کے پیغام کو سمجھنے کے قابل ہو
گیا اس کی ذہنی جلا اس معیار تک پہنچ گئی جب وہ عبادات کے بھی اعلیٰ معیاروں کو سمجھنے لگا اور اس نے دنیاوی عقل و
فراست میں بھی ترقی کی نئی راہیں طے کرنی شروع کر دیں۔آپس کے میل جول اور معاشرت میں بھی وسعت پیدا
ہونی شروع ہو گئی تو انسان کامل اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ ہم کو اس آخری شریعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ
نے بھیجا جس نے پھر اللہ تعالیٰ سے حکم پاکر یہ اعلان کیا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ
رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا - (المائدہ:4) کہ آج میں نے تمہارے فائدے کے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور
اپنی نعمتوں اور احسان کو تم پر پورا کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کو دین کے طور پر پسند کیا۔اور اس قرآن میں
جس کے لئے دین کو مکمل کیا اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے طریقے بتائے۔عبادتوں کے اعلیٰ معیاروں کو چھونے کے
طریق بھی بیان فرمائے۔معاشرتی تعلقات نبھانے کے طریق بھی بیان فرمائے۔دشمنوں سے سلوک کے طریق
بھی بیان فرمائے۔معاشرہ کے کمزور طبقے کے حقوق کی ادائیگی کے طریق بھی بیان فرمائے۔عورتوں کے حقوق کی

خطبات مسرور جلد ہشتم
32
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
ادائیگی کے طریق بھی بیان فرمائے۔آئندہ آنے والی نئی ایجادات کے آنے اور ان سے انسان کے فائدہ اٹھانے کے
بارہ میں بھی بیان فرما دیا۔زمین و آسمان میں جو بھی موجود ہے اس کے بارہ میں انسانی عقل و فراست کی حدود تک
جتنی بھی، جہاں تک پہنچ ہو سکتی تھی اس کے سمجھنے کے بارہ میں بھی راہنمائی فرمائی۔ہر وہ چیز بیان فرما دی جن تک
آج انسان کی عقل کی رسائی ہو رہی ہے بلکہ آئندہ پیش آمدہ باتوں کے بارہ میں بھی بیان فرما دیا جس کے بارہ میں آج
سے 1400 سال پہلے کا انسان سمجھ نہیں سکتا تھا اور اس سے پہلے کا انسان تو بالکل بھی نہیں سمجھ سکتا تھا گو کہ اُس وقت
جب یہ باتیں قرآن کریم میں بیان ہوئیں ایک عام مسلمان مومن سمجھ نہیں سکتا تھا۔لیکن ان سب باتوں کو انسان
کامل اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ یمن کی فراست جو تھی اس وقت بھی سمجھتی تھی۔پس وہ ایک ایسا نور کامل تھے جو اللہ
تعالیٰ کے نور سے منور تھا اور جنہوں نے اپنے صحابہ میں ان کی استعدادوں کے مطابق بھی وہ نور بھر دیا۔انہیں
عبادتوں کے طریق بھی سکھائے۔انہیں عبادتوں کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ان کو اپنے
مقصد پیدائش کو سمجھنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔اور پھر آپ صلی یہ کم سے وہ نور پا کر صحابہ نے اپنی استعدادوں کے
مطابق پھر وہ نور آگے پھیلانا شروع کر دیا اور چراغ سے پھر چراغ روشن ہوتے چلے گے اور جن باتوں کا فہم اس وقت
کا عام انسان نہیں کر سکتا تھا اس کے بارہ میں بھی بتادیا کہ اس کامل کتاب سے تا قیامت اب چراغ روشن ہوتے چلے
جائیں گے اور آئندہ زمانہ کے مومنین اللہ تعالیٰ کے ان احسانوں کو دیکھ لیں گے۔ایک دنیا دار تو صرف دنیا کی نظر
سے دیکھے گا لیکن ایک حقیقی مومن اپنے مقصد پیدائش کا حق ادا کرتے ہوئے اُن کو اس نظر سے دیکھے گا کہ
خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق آج ہی یہ چیزیں پیدا ہوئی ہیں۔مومن کی نظر صرف ان ایجادات سے اور ان
دنیاوی چیزوں سے دنیاوی فائدوں تک ہی محدود نہیں ہو گی بلکہ وہ اپنے مقصد پیدائش کو سمجھتے ہوئے اس حقیقی نور
سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا جو اللہ تعالیٰ کے سب سے پیارے نبی اور افضل الرسل صلی ال نیم لے کر آئے
تھے۔جس طرح ضلالت اور گمراہی کے اندھیروں میں بھٹکے ہوئے لوگ آج سے 14 سو سال پہلے اس نبی کے نور سے
فیضیاب ہوئے تھے اور ہر میدان میں اعلیٰ معیاروں کو چھونے لگے۔اسی طرح اب تا قیامت جو بھی اس رسول اور اس
کامل شریعت سے حقیقی تعلق جوڑے گا، ظلمتوں سے نور کی طرف نکلتا چلا جائے گا اور دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کی
جنتوں کا وارث بنتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ اس کا ذکر سورۃ طلاق کی آیت 12 میں یوں فرمایا ہے رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ
أَيْتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِيْنَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ ۖ وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ
صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا اَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا -
(الطلاق:12 ) کہ ایک رسول کے طور پر جو تم پر اللہ کی روشن کر دینے والی آیات تلاوت کرتا ہے تاکہ ان

33
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے۔اور جو اللہ پر ایمان لائے اور
نیک عمل کرے وہ اسے (ایسی) جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ
ہمیش رہنے والے ہیں۔(ہر) اس (شخص) کے لئے (جو نیک اعمال بجالا تا ہے) اللہ نے بہت اچھار زق بنایا ہے۔آنحضرت علی الم کا اسوہ
پس اگر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے تو پھر آنحضرت علی ایم کے اسوہ اور آپ پر اتری ہوئی تعلیم کی
پابندی کرنا بھی لازمی ہے۔اس تعلیم پر پابندی اور آپ کے اسوہ پر چلنے کی کوشش ہی اندھیروں سے روشنی کی طرف
نکالتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنے گی۔اس نور سے حصہ پانے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایمان
کے ساتھ اعمال صالحہ کی بھی شرط رکھی ہے۔صرف ایمان لانا ہی کافی نہیں ہے۔ایک مومن کو اعمال صالحہ کی طرف
بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔فسق و فجور سے بچنے کی ضرورت ہے۔جو آیت میں نے پہلے شروع میں
تلاوت کی تھی اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا کہ اللہ پر ایمان، اس کے رسول پر ایمان اور قرآن کریم پر
ایمان ہی نور سے حصہ دلانے والا بنے گا، جنت کا وارث بنائے گا۔اللہ تعالیٰ انسان کے ہر عمل سے باخبر ہے۔اس کے
علم میں ہے کہ انسان کون سے اعمال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بجالا رہا ہے۔اُسوہ رسول اور تعلیم پر کس حد تک عمل
کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایمان کا دعویٰ دل سے ہے یا صرف زبانی باتیں ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے جو انسانوں پر
احسان کیا کہ ایک ایسا نبی مبعوث فرمایا جس کی تعلیم پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت میں انسان کی بقا ہے تو ان
لوگوں کا جو مومن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کس قدر یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے اوپر اس تعلیم کو لاگو کریں جو کامل اور
مکمل تعلیم ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کا جاری احسان دیکھیں کہ وَ أَخَرِينَ مِنْهُمُ (الجمعة:4) کی خبر دے کر یہ تسلی بھی
کروائی کہ آنحضرت صلی الی یوم اور قرآن کریم کا فیضان جو فیضان نور ہے یہ جاری ہے۔اندھیرے زمانہ کے بعد
آنحضرت صلی ال نیم کے عاشق صادق اور آپ مصلی تعلیم کے نور سے سب سے زیادہ حصہ پانے والے جس امام اور مسیح و
مہدی نے آنا ہے اس کے ذریعہ پھر اندھیروں سے نور کی طرف راہنمائی ہو گی۔آنے والے مسیح موعود اور مہدی
موعود نے پھر اُمت کو بھی اور باقی دنیا کو بھی اعتقادی اور عملی اندھیروں سے نکالنا ہے اور جو اس کے ساتھ جڑ جائے
گا، جو اسے قبول کرے گا، جو اس سے سچا تعلق رکھے گا، جو دنیا کی لغویات سے بچتے ہوئے اس سے کئے گئے عہد کی
پابندی کرے گا وہ پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتے ہوئے جنتوں کی خوشخبری سنے گا۔پس ایک احمدی کو جہاں اس بات سے تسلی ہوتی ہے وہاں فکر بھی ہے۔اپنے جائزے لینے کی ضرورت
بھی ہے۔اس نور سے فائدہ اٹھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا (التغابن: 10) کی شرط

خطبات مسرور جلد ہشتم
34
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
رکھی ہے کہ اللہ پر ایمان کے ساتھ عمل صالح ضروری ہے۔پس ہمیشہ اپنے مد نظر یہ بات رکھنی چاہئے کہ کون سا
عمل صالح ہے اور کون سا غیر صالح ہے۔بعض بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں۔مثلاً خوشیاں ہیں۔یہ دیکھنے والی
بات ہے کہ خوشیاں منانے کے لئے ہماری کیا حدود ہیں اور غموں میں ہماری کیا حدود ہیں۔خوشی اور غمی انسان کے
ساتھ لگی ہوئی ہے اور دونوں چیزیں ایسی ہیں جن میں کچھ حدود اور قیود ہیں۔آج کل دیکھیں، مسلمانوں میں خوشیوں کے موقعوں پر بھی زمانے کے زیر اثر طرح طرح کی بدعات اور
لغویات راہ پاگئی ہیں اور غموں کے موقعوں پر بھی طرح طرح کی بدعات اور رسومات نے لے لی ہے۔لیکن ایک
احمدی کو ان باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ جو کام بھی وہ کر رہا ہے اس کا کسی نہ کسی رنگ میں فائدہ نظر آنا
چاہئے۔اور ہر عمل اس لئے ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی علی ایم نے جو حدود قائم کی ہیں ان کے اندر
رہتے ہوئے ہر کام کرنا ہے۔معاشرے کی بدر سومات
میں نے خوشی اور غمی کا جو ذکر کیا ہے تو خوشیوں میں ایک خوشی جو بہت بڑی خوشی سمجھی جاتی ہے وہ
شادی کی خوشی ہے اور یہ فرض ہے۔جب بعض صحابہ نے یہ کہا کہ ہم خدا تعالیٰ کی عبادت کی خاطر اپنی زندگیاں تجرد
میں گزاریں گے ، شادی نہیں کریں گے تو آنحضرت صلی یم نے اسے برا منایا اور فرمایا کہ نیکی وہی ہے جو میری سنت
پر عمل کرتے ہوئے اور تعلیم کے مطابق کی جائے۔اور میں نے تو شادیاں بھی کی ہیں۔روزے بھی رکھتا ہوں۔عبادات بھی کرتا ہوں۔(بخاری کتاب النکاح باب الترغیب فی النکاح حدیث نمبر 5063)
اور آپ کی عبادات کا جو معیار ہے وہ تو تصور سے بھی باہر ہے۔پس یہ مسلمانوں کے لئے ایک فرض ہے
کہ اگر کوئی روک نہ ہو، کوئی امر مانع نہ ہو تو ضرور شادی کرے۔لیکن ان میں بعض رسمیں خاص طور پر پاکستانی اور
ہندوستانی معاشرہ میں راہ پاگئی ہیں جن کا اسلام کی تعلیم سے کوئی بھی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔اب بعض رسوم کو ادا کرنے کے لئے اس حد تک خرچ کئے جاتے ہیں کہ جس معاشرہ میں ان رسوم کی
ادا ئیگی بڑی دھوم دھام سے کی جاتی ہے وہاں یہ تصور قائم ہو گیا ہے کہ شاید یہ بھی شادی کے فرائض میں داخل ہے
اور اس کے بغیر شادی ہو ہی نہیں سکتی۔مہندی کی ایک رسم ہے۔اس کو بھی شادی جتنی اہمیت دی جانے لگی ہے۔اس پر دعوتیں ہوتی ہیں۔کارڈ
چھپوائے جاتے ہیں۔سٹیج سجائے جاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ کئی دن دعوتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور شادی
سے پہلے ہی جاری ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ کئی ہفتہ پہلے جاری ہو جاتا ہے۔اور ہر دن نیا سٹیج بھی سج رہا ہو تا ہے اور پھر
اس بات پر بھی تبصرے ہوتے ہیں کہ آج اتنے کھانے پکے اور آج اتنے کھانے پکے۔یہ سب رسومات ہیں جنہوں

خطبات مسرور جلد ہشتم
35
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
نے وسعت نہ رکھنے والوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ایسے لوگ پھر قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔غیر احمدی تو یہ کرتے ہی تھے اب بعض احمد کی گھرانوں میں بھی بہت بڑھ بڑھ کر ان لغو اور بیہودہ رسومات پر عمل ہو
رہا ہے یا بعض خاندان اس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔بجائے اس کے کہ زمانہ کے امام کی بات مان کر رسومات سے
بچتے۔معاشرہ کے پیچھے چل کر ان رسومات میں جکڑتے چلے جارہے ہیں۔چند ماہ پہلے میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ مہندی کی رسم پر ضرورت سے زیادہ خرچ اور بڑی بڑی
دعوتوں سے ہمیں رکنا چاہئے۔تو اس دن یہاں لندن میں بھی ایک احمدی گھر میں مہندی کی دعوت تھی۔جب
انہوں نے میر اخطبہ سناتو انہوں نے دعوت کینسل (Cancel) کر دی اور لڑکی کی چند سہیلیوں کو بلا کر کھانا کھلا دیا
اور باقی جو کھانا پکا ہو اتھاوہ یہاں بیت الفتوح میں ایک فنکشن (Function) تھا اس میں بھیج دیا۔تو یہ ہیں وہ احمدی
جو توجہ دلانے پر فوری رد عمل دکھاتے ہیں اور پھر معذرت کے خط بھی لکھتے ہیں۔لیکن مجھے بعض شکایات پاکستان سے اور ربوہ سے بھی ملی ہیں۔بعض لوگ ضرورت سے زیادہ اب ان
رسموں میں پڑنے لگ گئے ہیں اور ربوہ کیونکہ چھوٹا سا شہر ہے اس لئے ساری باتیں فوری طور پر وہاں نظر بھی آجاتی
ہیں۔اس لئے اب میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ ان بیہودہ رسوم و رواج کے پیچھے نہ چلیں اور اسے بند کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مرتبہ فرمایا کہ : ”ہماری قوم میں یہ بھی ایک بدرسم ہے
کہ شادیوں میں صد ہاروپیہ کا فضول خرچ ہوتا ہے“۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 70)
آج سے سو سال پہلے یا اس سے زیادہ پہلے اس زمانے میں تو صد ہاروپیہ کا خرچ بھی بہت بڑا خرچ تھا۔لیکن
آج کل تو صد با کیا لا کھوں کا خرچ ہوتا ہے اور اپنی بساط سے بڑھ کر خرچ ہوتا ہے۔جو شاید اس زمانے کے صدبا
روپوں سے بھی اب زیادہ ہونے لگ گیا ہے۔بلکہ یہ بھی فرمایا کہ آتش بازی وغیرہ بھی حرام ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد پنجم صفحہ 49 جدید ایڈیشن)
شادیوں پر آتش بازی کی جاتی ہے۔اب لوگ اپنے گھروں میں چراغاں بھی شادیوں پر کرتے ہیں اور
ضرورت سے زیادہ کر لیتے ہیں۔ایک طرف تو پاکستان میں ہر طرف یہ شور پڑا ہوا ہے ہر آنے والا یہی بتاتا ہے،
اخباروں میں بھی یہی آرہا ہے کہ بجلی کی کمی ہے۔کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔اور
دوسری طرف بعض گھر ضرورت سے زیادہ اسراف کر کے نہ صرف ملک کے لئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں بلکہ
گناہ بھی مول لے رہے ہیں۔اس لئے پاکستان میں عموماً احمدی اس بات کی احتیاط کریں کہ فضول خرچی نہ ہو اور ربوہ
میں خاص طور پر اس بات کا لحاظ رکھا جائے۔اور ربوہ میں یہ صدر عمومی کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کی نگرانی
کریں کہ شادیوں پر بے جا اسراف اور دکھاوا اور اپنی شان اور پیسے کا جو اظہار ہے وہ نہیں ہونا چاہئے۔جماعت پر اللہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
36
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ غمی کے موقعوں پر جو رسوم ہیں ان سے تو بچے ہوئے ہیں۔ساتواں دسواں، چالیسواں ، یہ
غیر احمدیوں کی رسمیں ہیں ان پر عمل نہیں کرتے۔جو بعض دفعہ بلکہ اکثر دفعہ یہی ہوتا ہے کہ یہ رسمیں گھر والوں
پر بوجھ بن رہی ہوتی ہیں۔لیکن اگر معاشرے کے زیر اثر ایک قسم کی بدر سومات میں مبتلا ہوئے تو دوسری قسم کی
رسومات بھی راہ پاسکتی ہیں اور پھر اس قسم کی باتیں یہاں بھی شروع ہو جائیں گی۔صحیح اسلامی تعلیم پر عمل ہو
پس ہر احمدی کو اپنے مقام کو سمجھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر احسان کرتے ہوئے اسے مسیح و مہدی کی
جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔اب یہ فرض ہے کہ صحیح اسلامی تعلیم پر عمل ہو۔شادی بیاہ کے لئے
اسلامی تعلیم میں جو فرائض ہیں وہ شادی کا ایک فرض ہے اس کے لئے ایک فنکشن کیا جاسکتا ہے۔اگر توفیق ہو تو کھانا
وغیرہ بھی کھلایا جا سکتا ہے۔یہ بھی فرض نہیں کہ ہر بارات جو آئے اس میں مہمان بلا کے کھانا کھلایا جائے اگر دُور
سے بارات آرہی ہے تو صرف باراتیوں کو ہی کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔لیکن اگر ملکی قانون روکتا ہے تو کھانے وغیرہ سے
رکنا چاہئے اور ایک محدود پیمانے پر صرف اپنے گھر والے یا جو چند باراتی ہیں وہ کھانا کھائیں۔کیونکہ پاکستان میں ایک
وقت میں ملکی قانون نے پابندی لگائی ہوئی تھی۔اب کیا صورت حال ہے مجھے علم نہیں لیکن کچھ حد تک پابندی تواب
بھی ہے۔دوسرے ولیمہ ہے جو اصل حکم ہے کہ اپنے قریبیوں کو بلا کر ان کی دعوت کی جائے۔اگر دیکھا جائے تو
اسلام میں شادی کی دعوت کا یہی ایک حکم ہے۔لیکن وہ بھی ضروری نہیں کہ بڑے وسیع پیمانے پر ہو۔حسب توفیق
جس کی جتنی توفیق ہے بلا کر کھانا کھلا سکتا ہے۔پس جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمارا مقصد پیدائش بتایا ہے۔ہر وہ عمل جو نیک عمل ہے جو
خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہے وہ عبادت بن جاتا ہے۔اگر یہ مد نظر رہے تو اسی چیز میں ہماری بقا ہے اور اسی بات سے
پھر رسومات سے بھی ہم بیچ سکتے ہیں۔بدعات سے بھی ہم بچ سکتے ہیں۔فضول خرچیوں سے بھی ہم بیچ سکتے ہیں۔لغویات سے بھی ہم بیچ سکتے ہیں اور ظلموں سے بھی ہم بچ سکتے ہیں۔یہ ظلم ایک تو ظاہری ظلم ہیں جو جابر لوگ کرتے
ہی ہیں۔ایک بعض دفعہ لاشعوری طور پر اس قسم کی رسم و رواج میں مبتلا ہو کر اپنی جان پر ظلم کر رہے ہوتے ہیں۔اور پھر معاشرے میں اس کو رواج دے کر ان غریبوں پر بھی ظلم کر رہے ہوتے ہیں جو کہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیز شاید
فرائض میں داخل ہو چکی ہے۔اور جس معاشرے میں ظلم اور لغویات اور بدعات وغیرہ کی یہ باتیں ہوں، وہ معاشرہ
پھر ایک دوسرے کا حق مارنے والا ہوتا ہے اور پھر جیسا کہ میں نے کہا ایک دوسرے پر ظلم کرنے والا ہوتا ہے۔لیکن اگر ہم ان چیزوں سے بچیں گے تو ہم حق مارنے سے بھی بیچ رہے ہوں گے۔ظلموں سے بھی بیچ رہے ہوں گے

خطبات مسرور جلد ہشتم
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بھی بن رہے ہوں گے۔اور آج احمدی سے بڑھ کر کون ایسے معاشرہ کا نعرہ
لگاتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور دوسروں کے حقوق قائم کرنے کی باتیں ہو رہی ہوں۔آج احمدی کے علاوہ
کس نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ اتباع رسم اور متابعت ہو ا و ہوس سے باز آجائے گا۔آج احمدی کے علاوہ کس نے
اس بات کا عہد کیا ہے کہ قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرے گا۔آج احمدی کے علاوہ کس نے
اس بات کا عہد کیا ہے کہ قال اللہ اور قال الرسول کو اپنے ہر ایک راہ میں دستور العمل بنائے گا۔پس جب احمدی ہی ہے جس نے اللہ اور اس کے رسول اور قرآن کریم کے نور سے فیض پانے کے لئے
زمانہ کے امام کے ہاتھ پر یہ عہد کیا ہے جو شرائط بیعت میں داخل ہے تو پھر اپنے عہد کا پاس کرنے کی ضرورت ہے۔اس عہد کی پابندی کر کے ہم اپنے آپ کو جکڑ نہیں رہے بلکہ شیطان کے پنجے سے چھڑا رہے ہیں۔خدا اور اس کے
رسول کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنے تحفظ کے سامان کر رہے ہیں۔اپنی فہم و فراست کو جلا بخش رہے ہیں۔اپنی عفت و پاکیزگی کی حفاظت کر رہے ہیں۔اپنی حیا کے معیار بلند کر رہے ہیں۔صبر اور قناعت کی طاقت اپنے اندر
پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے اندر زہد و تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایمانوں میں
مضبوطی پیدا کر رہے ہیں۔اپنی امانت کے حق کی ادائیگی کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی خشیت اللہ تعالیٰ
کی محبت اور اللہ تعالیٰ کی طرف خالص ہو کر جھکنے کے معیار حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اپنے مقصد
پیدائش کو حاصل کر سکیں۔پس اگر اندھیروں سے نکلنا ہے اور نور حاصل کرنا ہے اور زمانہ کے امام کی بیعت کا صحیح
حق ادا کرنا ہے تو دنیا داری کی باتوں کو چھوڑنا ہو گا۔اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی۔اپنے آپ کو اعلیٰ
اخلاق کی طرف لے جانے کے لئے جد وجہد کرنی ہو گی۔حیا کا معیار بلند کرنے کا میں نے ذکر کیا ہے۔حیا بھی ایک ایسی چیز ہے جو ایمان کا حصہ ہے۔آج کل کی
دنیاوی ایجادات جیسا کہ میں نے شروع میں بھی ذکر کیا تھا، ٹی وی ہے، انٹر نیٹ وغیرہ ہے اس نے حیا کے معیار کی
تاریخ ہی بدل دی ہے۔کھلی کھلی بے حیائی دکھانے کے بعد بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ بے حیائی نہیں ہے۔پس ایک
احمدی کے حیا کا یہ معیار نہیں ہونا چاہئے جو ٹی وی اور انٹرنیٹ پر کوئی دیکھتا ہے۔یہ حیا نہیں ہے بلکہ ہوا و ہوس میں
گرفتاری ہے۔بے حجابیوں اور بے پردگی نے بعض بظاہر شریف احمدی گھرانوں میں بھی حیا کے جو معیار ہیں الٹا کر
رکھ دیئے ہیں۔زمانہ کی ترقی کے نام پر بعض ایسی باتیں کی جاتی ہیں، بعض ایسی حرکتیں کی جاتی ہیں جو کوئی شریف
آدمی دیکھ نہیں سکتا چاہے میاں بیوی ہوں۔بعض حرکتیں ایسی ہیں جب دوسروں کے سامنے کی جاتی ہیں تو وہ نہ
صرف ناجائز ہوتی ہیں بلکہ گناہ بن جاتی ہیں۔اگر احمدی گھرانوں نے اپنے گھروں کو ان بیہودگیوں سے پاک نہ رکھا تو
پھر اُس عہد کا بھی پاس نہ کیا اور اپنا ایمان بھی ضائع کیا جس عہد کی تجدید انہوں نے اس زمانہ میں زمانے کے امام کے
ہاتھ پہ کی ہے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
38
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
آنحضرت صلی اللہ ہم نے بڑا واضح فرمایا ہے کہ الْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْإِيْمَانِ کہ حیا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔(مسلم کتاب الایمان باب شعب الایمان وافضلها۔۔۔حدیث نمبر 59)
پس ہر احمدی نوجوان کو خاص طور پر یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ آج کل کی برائیوں کو میڈیا پر دیکھ کر اس
کے جال میں نہ پھنس جائیں ورنہ ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔انہی بیہودگیوں کا اثر ہے کہ پھر بعض لوگ جو
اس میں ملوث ہوتے ہیں تمام حدود پھلانگ جاتے ہیں اور اس وجہ سے پھر بعضوں کو اخراج از جماعت کی تعزیر بھی
کرنی پڑتی ہے۔ہمیشہ یہ بات ذہن میں ہو کہ میرا ہر کام خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے ، آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے فرمایا : بے حیائی ہر مر تکب کو بد نما بنادیتی ہے اور شرم و
حیاہر حیادار کو حسن و سیرت بخشتا ہے اور اسے خوبصورت بنادیتا ہے۔( ترمذی کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی الفحش والتفحش۔حدیث نمبر 1974)
پس یہ خوبصورتی ہے جو انسان کے اندر نیک اعمال کو بجالانے اور اس کی تحریک سے پیدا ہوتی ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی شرم دل میں ہو جیسا کہ اس سے شرم
کرنے کا حق ہے۔صحابہ نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں شرم بخشی ہے۔آنحضرت صلی الی ہم نے
فرمایا: یوں نہیں۔بلکہ جو شخص شرم رکھتا ہے وہ اپنے سر اور اس میں سمائے ہوئے خیالات کی حفاظت کرے۔(یہ
شرم ہے کہ اپنے دماغ میں آنے والے خیالات کی حفاظت کرو)۔پیٹ اور جو اس میں خوراک بھرتا ہے اس کی بھی
حفاظت کرے۔موت اور ابتلا کو یاد رکھنا چاہئے۔جو شخص آخرت پر نظر رکھتا ہے وہ دنیوی زندگی کی زینت کے
خیالات کو چھوڑ دیتا ہے۔پس جس نے یہ طرز زندگی اختیار کیا اس نے واقعی خدا کی شرم رکھی۔(ترمذی کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع باب 24/ 89 حدیث نمبر 2458)
آنحضرت صلی اللہ علم کا یہ فرمان ہے۔پس ذہن میں آنے والے ہر خیال کو اللہ تعالیٰ کی شرم لئے ہوئے آنا چاہئے۔اگر کوئی بد خیال آتا بھی ہے
تو اسے فوری طور پر جھٹکا جانا چاہئے۔استغفار کے ذریعہ سے اس کو جھٹکنا چاہئے۔جب خیالات پاکیزہ ہوں گے تو عمل
بھی پاک ہوں گے۔پھر لغویات ایسے انسانوں پر کوئی اثر نہیں ڈال سکیں گی۔اسی طرح انسان اپنی روزی کے بھی
حلال ذرائع استعمال کرے۔محنت کرے۔محنت سے کمائے۔بجائے اس کے کہ دوسروں کے پیسے پر نظر رکھ کر
چھینے کی کوشش کرے یا غلط طریق سے پیسے کمائے۔پاکستان وغیرہ میں رشوت وغیرہ بھی بڑی عام ہے یہ سب حلال
کی کمائیاں نہیں ہیں۔آپ نے یہی فرمایا کہ اپنے پیٹ اور اس میں جو خوراک بھرتا ہے اس کی بھی حفاظت
کرے۔پس جائز کمائی سے اپنا بھی اور اپنے بیوی بچوں کا بھی پیٹ پالے اور ایسے ہی لوگ ہیں جو پھر اللہ اور اس کے
رسول پر صحیح ایمان لانے والے ہوتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
نے فرمایا کہ:
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دعا ہے۔اللہ کو پانے کے لئے یہ دعا لکھی ہوئی ہے۔آپ
”اے میرے قادر خدا! اے میرے پیارے راہنما! تو ہمیں وہ راہ دکھا جس سے تجھے پاتے ہیں اہل
صدق وصفا اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مدعا صرف شہوات ہیں یا کینہ یا بغض یا دنیا کی حرص و ہوا۔پیغام صلح۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 439 مطبوعہ ربوہ)
پس ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے عہد کو نبھاتے ہوئے، اپنی بیعت کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے حقیقی
ایمان لانے والوں میں شامل ہوں۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم اس نبی کے ماننے والے ہیں جنہوں نے ہمیں صحیح
راستہ دکھایا۔ہمیں اچھے اور برے کی تمیز سکھائی۔اگر اس کے بعد پھر ہم دنیاداری میں پڑکر رسم و رواج یا لغویات
کے طوق اپنی گردنوں میں ڈالے رہیں گے تو ہم نہ عبادتوں کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ نور سے حصہ لے سکتے ہیں۔قرآن کریم میں ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی الی یوم کے بارے میں یہ فرمایا۔کہ يَأْمُرُهُم
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيْتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ
الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ - (الاعراف: 158) کہ جو اس پر ایمان لانے والے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم دیتا ہے اور
انہیں بُری باتوں سے روکتا ہے اور ان کے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دیتا ہے اور ان پر ناپاک چیزیں حرام قرار دیتا
ہے اور ان سے ان کے بوجھ اور طوق اتار دیتا ہے۔گر دنوں میں جو پھندے پڑے ہوئے ہیں وہ اتار دیتا ہے۔جو پھندے پہلی قوموں میں پڑے ہوئے تھے،
پہلی نسلوں میں پڑے ہوئے تھے ، اپنے دین کو بھول کر رسم و رواج میں پڑ کر یہو دیوں اور عیسائیوں نے گلوں میں جو
پھندے ڈالے ہوئے تھے اب وہی باتیں بعض مسلمانوں میں پید اہورہی ہیں۔اگر ہم میں بھی پیدا ہو گئیں تو پھر ہم
یہ کس طرح دعوی کر سکتے ہیں کہ ہم اس وقت آنحضرت صلی للی نام کے پیغام کو دنیا میں پہنچانے کا بیڑا اٹھائے ہوئے
ہیں۔پس یہ طوق ہمیں اتارنے ہوں گے۔پس اس بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ ہم اس نبی پر بھی ایمان لائے ہیں جس نے ہمارے لئے حلال و
حرام کا فرق بتا کر دین کے بارہ میں غلط نظریات کے طوق ہماری گردنوں سے اتارے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا کہ
مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ باوجود ان واضح ہدایات کے پھر بھی بعض طوق اپنی گردنوں پر ڈال لئے ہیں۔لیکن ہم احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد بیعت کے بعد اس حقیقت کو دوبارہ سمجھے
ہیں کہ یہ طوق اپنی گردنوں سے کس طرح اتارنے ہیں۔اللہ کا احسان ہے کہ قبروں پر سجدے سے ہم بچے ہوئے
ہیں۔پیر پرستی سے عموماً بچے ہوئے ہیں۔بعض جگہ اکاؤ کا شکایات آتی بھی ہیں۔عمومی طور پر بعض غلط قسم کے رسم

خطبات مسرور جلد ہشتم
40
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2010
و رواج سے ہم بچے ہوئے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا بعض چیزیں راہ پارہی ہیں۔اگر ہم بے احتیاطیوں میں بڑھتے
رہے تو یہ طوق پھر ہمارے گلوں میں پڑ جائیں گے جو آنحضرت ملا یہ کلم نے ہمارے گلوں سے اتارے ہیں اور جن کو
اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتارنے کی پھر نصیحت فرمائی ہے۔اور پھر ہم دین سے دور
ہٹتے چلے جائیں گے۔اب ظاہر ہے جب ایسی صورت ہو گی تو پھر جماعت سے بھی باہر ہو جائیں گے۔کیونکہ جماعت
سے تو وہی جڑ کر رہ سکتے ہیں جو نور سے حصہ لینے والے ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول اور کتاب سے حصہ لے رہے
ہیں۔جو اللہ اور رسول اور اس کی کتاب سے حصہ نہیں لے رہے وہ نور سے بھی حصہ نہیں لے رہے۔جو نور سے
حصہ لینے کی کوشش نہیں کر رہے وہ ایمان سے بھی دور جارہے ہیں۔تو یہ تو ایک چکر ہے جو چلتا چلا جاتا ہے۔پس ہر
وقت اپنی حالتوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔آنحضرت صلی علیکم جو خود بھی نور تھے اور آسمان سے کامل نور آپ پر
اترا تھا یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ میرے دل اور میرے دیگر اعضاء میں نور رکھ دے۔(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذ انتبه من اللیل حدیث نمبر 6316)
یہ دعا اصل میں تو ہمیں سکھائی گئی ہے کہ ہر وقت اپنی سوچوں اور اپنے اعضاء کو، اپنے خیالات کو ، اپنے
دماغوں کو ، اپنے جسم کے ہر حصہ کو اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے مطابق استعمال میں لانے کی کوشش کرو اور اس کے لئے دعا
کرو کہ ذہن بھی پاکیزہ خیال رکھنے والے ہوں اور عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ایمانوں میں مضبوطی پیدا کرنے والے ہوں۔اللہ اور اس کے رسول
کے قول پر عمل کرنے والے ہوں۔رسم و رواج سے بچنے والے ہوں۔دنیاوی ہو او ہوس اور ظلموں سے دور رہنے
والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے نور سے ہم ہمیشہ حصہ پاتے چلے جائیں۔کبھی ہماری کوئی بد بختی ہمیں اس نور سے محروم
نہ کرے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 6 مورخہ 5 فروری تا 11 فروری 2010 صفحه 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی