آپﷺ کا مقام اور کمال نور، نور اور سراج منیر کی پر معارف تشریح

خطبات مسرور جلد ہشتم
41
4
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010ء بمطابق 22 صلح 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
الصلوة
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آنحضرت صلی علیکم کے مقام اور کمال نور کو بیان فرماتے ہوئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ ا
والسلام فرماتے ہیں کہ ”۔۔عقل اور جمیع اخلاق فاضلہ اس نبی معصوم کے ایسے کمال موزونیت و لطافت و نورانیت پر
واقعہ کہ الہام سے پہلے ہی خود بخود روشن ہونے پر مستعد تھے )۔“ (براہین احمدیہ حصہ سوم۔روحانی خزائن جلد اول
صفحہ 195۔حاشیہ نمبر 11) کہ عقلی لحاظ سے بھی اور باقی اخلاق کے لحاظ سے بھی آپ صلی للہ ہم اس مقام پر واقع تھے
جس کی کوئی انتہا نہیں اور ہر چیز ، ہر اخلاق، ہر عمل جو تھا اس میں ایک نور بھرا ہوا تھا اور روشنی خود بخود نظر آتی تھی۔قرآن کریم کے فرمان نُورٌ عَلَى نُورٍ ( النور :36) نور فائض ہو انور پر ، کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
( یعنی جب کہ وجود مبارک حضرت خاتم الانبیاء علی الی ہم میں کئی نور جمع تھے سو ان نوروں پر ایک اور نور
آسمانی جو وحی الہی ہے وارد ہو گیا اور اس نور کے وارد ہونے سے وجود باجود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار بن گیا“۔د
(براہین احمدیہ حصہ سوم۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 195۔حاشیہ نمبر (11)
( نوروں کا مجموعہ بن گیا)۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ " قرآن شریف میں آنحضرت صلی للی کم کا نام نور اور سراج منیر رکھا ہے“۔(براہین احمدیہ حصہ سوم۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 196۔حاشیہ نمبر 11)
ایک جگہ نور اور سراج منیر کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”آپ کا نام چراغ رکھنے میں ایک اور باریک حکمت یہ ہے کہ ایک چراغ سے ہزاروں لاکھوں چراغ
روشن ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی نقص بھی نہیں آتا۔چاند سورج میں یہ بات نہیں۔اس سے مطلب یہ ہے کہ
آنحضرت صلی الم کی پیروی اور اطاعت کرنے سے ہزاروں لاکھوں انسان اس مر تبہ پر پہنچیں گے اور آپ کا فیض
خاص نہیں بلکہ عام اور جاری ہو گا۔غرض یہ سنت اللہ ہے کہ ظلمت کی انتہا کے وقت اللہ تعالیٰ اپنی بعض صفات کی

خطبات مسرور جلد ہشتم
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
وجہ سے کسی انسان کو اپنی طرف سے علم اور معرفت دے کر بھیجتا ہے اور اس کے کلام میں تاثیر اور اس کی توجہ میں
جذب رکھ دیتا ہے۔اس کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں۔مگر وہ ان ہی کو جذب کرتے ہیں اور ان ہی پر ان کی تاثیرات
اثر کرتی ہیں جو اس انتخاب کے لائق ہوتے ہیں۔دیکھو آنحضرت صلی اللہ تم کانام سِرَاجًا منيرا ہے مگر ابو جہل نے کہاں
قبول کیا؟“
نور اور سراج منیر صلی اليوم
( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 665 جدید ایڈیشن)
آج میں اللہ تعالیٰ کے اس نور اور روشن چراغ جو نُورٌ عَلَى نُورِ ہے، کے مقام اور آپ کے ظاہری
حسن کے بارہ میں کچھ احادیث پیش کروں گا۔جن سے آپ کے ظاہری حسن کے نور کا بھی پتہ چلتا ہے۔اسی طرح
آپ کے مقام اور اپنی اُمت کو نور سے حصہ دینے کے لئے بعض دعائیں جو آپ نے سکھائی ہیں ان کا ذکر کروں گا۔خیال یہ تھا کہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھی اس حوالے سے واقعات بیان ہوں لیکن
یہ واقعات کافی ہیں اس لئے آج تو بیان نہیں ہو سکیں گے۔آئندہ انشاء اللہ۔انسان کامل جن کا نام محمد مصطفی صلی ال اہم ہے جن کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے محمد صلی ا م ا میں
نے زمین و آسمان کو بھی تیری وجہ سے پیدا کیا ہے۔اپنے نور ہونے کے بارے میں آپ صلی یہ تم خود فرماتے ہیں۔ایک
روایت مرقاة المفاتيح شرح مشکوة کتاب الایمان میں ہے کہ آنحضرت
علی علی کرم نے فرمایا کہ سب سے پہلی چیز جو اللہ
تعالیٰ نے پیدا کی وہ میر انور ہے۔(مرقاة المفاتيح شرح مشکوۃ المصابیح کتاب الایمان باب الایمان بالقدرا الفصل الثانی شرح حدیث نمبر 94 جلد اول صفحہ 270 حاشیہ مطبوعہ بیروت لبنان 2001ء)
یعنی اللہ تعالیٰ نے ابتداء سے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ اس انسان کامل کو دیا جانے والا نور وہ نور ہے جو نہ
پہلوں میں کبھی کسی کو دیا گیا اور نہ بعد میں آنے والوں کو دیا جائے گا۔وہ صرف اور صرف انسان کامل حضرت محمد
مصطفی صلی اللی علم میں ہو گا۔آنحضرت صلی علی کم اپنی والدہ کی ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے کہا کہ میں نے
خواب میں دیکھا تھا کہ میرے اندر سے ایک نور نکلا ہے۔جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 64 مسند عقبہ بن عبد السلمی حدیث نمبر 17798 مطبوعہ بیروت 1998ء)
پس دور دراز کے علاقوں تک اور بڑے بڑے محلات تک، بڑی بڑی حکومتوں تک آپ کے نور کے پھیلنے
کی خوشخبری اللہ تعالیٰ نے آپ کی والدہ کو بھی دی تھی۔جس والدہ نے اپنے بچے کی پیدائش بھی بیوگی کی حالت میں
دیکھی اور خود بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تحت اپنے اس عظیم بچے کے بچپن کا پورا زمانہ بھی نہیں دیکھنا تھا، ان کو اللہ
تعالیٰ نے تسلی کرادی کہ باپ کے سائے سے محروم یہ بچہ محرومیت میں زندگی گزارنے والا نہیں ہے۔بلکہ اس کے

خطبات مسرور جلد ہشتم
43
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
نور نے تمام انسانیت کی روشنی کا ذریعہ بنتا ہے اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ کس عظمت اور شان سے آپ کی والدہ کی یہ
رویا پوری ہو رہی ہے۔آنحضرت صلی ایم کے خدو خال کے بارہ میں ایک روایت میں آتا ہے ”حضرت حسن بن علی نے کہا: میں
نے اپنے ماموں حضرت ہند بن ابی ہالہ سے نبی کریم صلی علیم کا حلیہ مبارک پوچھا اور وہ نبی صلی علیم کا حلیہ خوب بیان
کرتے تھے اور میں چاہتا تھا کہ وہ میرے سامنے بھی ان ( خدو خال ) کا کچھ ذکر کریں جس سے میں چمٹ جاؤں تو
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی للی کم بارعب اور وجیہ شکل و صورت کے تھے۔آپ کا چہرہ مبارک یوں چمکتا جیسے
چودھویں کا چاند۔“
(شمائل النبی صلی اله م باب ما جاء فی خلق رسول اللہ صلی ا یکم حدیث نمبر 7 اردو ترجمہ شائع کر دہ نور فاؤنڈیشن۔ربوہ)
پھر آپ کے حسن اور خوبصورتی کے بارہ میں ایک روایت میں ہے۔”حضرت جابر بن سمرہ کی روایت
ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی علی کم کو چاندنی رات میں دیکھا۔آپ سرخ جوڑے میں ملبوس تھے
(سرخ کپڑے پہنے ہوئے تھے)۔میں کبھی آپ کی طرف دیکھتا کبھی چاند کی طرف دیکھتا۔آپ میرے نزدیک چاند
سے زیادہ حسین تھے۔“
(شمائل النبی صلی له م باب ما جاء فی خلق رسول الله صلى العلم حدیث نمبر 9 اردو ترجمہ شائع کردہ نور فاؤنڈیشن۔ربوہ)
پھر ایک روایت میں آتا ہے۔”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی الی روی سفید رنگ تھے گویا کہ آپ کو چاندی سے بنایا گیا ہے۔“
شمائل النبی صلی له م باب ما جاء فی خلق رسول الله صلى اللی علم حدیث نمبر 11 اردو ترجمہ شائع کردہ نور فاؤنڈیشن۔ربوہ)
اسی طرح ایک روایت میں آپ کے حسن اور پر نور چہرے کا یوں بیان ہوا ہے۔حضرت ابن عباس سے
روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی للی کم کے سامنے والے دانت ریخدار تھے ( یعنی دانتوں میں ہلکا ہلکا فاصلہ
تھا جب آپ کلام فرماتے تو سامنے کے دانتوں کے درمیان سے ایک نور سا ظاہر ہو تا تھا۔الله
(شمائل النبی صلی الم باب ما جاء فی خلق رسول اللہ صلی الی کی حدیث نمبر 14 اردو ترجمہ شائع کردہ نور فاؤنڈیشن۔ربوہ)
پھر اپنوں کو ہی نہیں بلکہ آپ کا نور ہر سعید فطرت کو نظر آتا تھا۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت
الله سة
عبد اللہ بن سلام کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی ال تیم مدینہ میں تشریف لائے تو کہا گیا کہ رسول اللہ صلی الی یوم تشریف
لے آئے۔میں بھی لوگوں کے ساتھ آپ کو دیکھنے کے لئے آیا۔جب میں نے غور سے رسول اللہ صلی علی نام کے چہرہ
مبارک کی طرف دیکھا تو میں جان گیا کہ یہ چہرہ جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے۔(سنن ترمذی کتاب القیامة والرقائق والورع باب 107/42 حدیث 2485)
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ آپ صلی میں کم کا نام چراغ رکھا، اور چراغ سے

44
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
ہزاروں چراغ روشن ہوتے ہیں۔دنیا نے دیکھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں ہی ہزاروں لاکھوں چراغ روشن کر دیئے
اور آج تک یہ روشنی دنیا میں پھیلتی چلی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان روشنی پانے والوں ، عبادت کرنے والوں اور
اعمال صالحہ بجالانے والوں کو خوشخبریاں بھی دی ہیں کہ وہ جنت کے وارث بنیں گے۔آنحضرت علی ایم نے فرمایا: میں ان نور حاصل کرنے والوں کو پہچان لوں گا۔اس کی تفصیل ایک
روایت میں یوں بیان ہوئی ہے۔عبد الرحمن بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر اور حضرت ابو درداء سے سنا کہ رسول اللہ صلی علیکم
نے فرمایا کہ قیامت کے دن انتوں میں سے میں اپنی اُمت کو پہچان لوں گا۔(صحابہ) نے عرض کیا یارسول اللہ !
آپ کیسے اپنی امت کو پہچان لیں گے ؟ فرمایا کہ میں ان کو پہچان لوں گا کیونکہ ان کی کتاب ان کو دائیں ہاتھ میں دی
جائے گی اور کثرت سجود کی وجہ سے ان کے چہروں کی علامتوں سے میں ان کو پہچان لوں گا اور میں انہیں ان کے
نور کی وجہ سے پہچان لوں گا جو ان کے آگے ہو گا۔( مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحہ 275 مسند ابوالدرداء حدیث 22083 مطبوعہ بیروت 1998ء)
اللہ تعالیٰ نے جنتیوں کی نشانی بتائی ہے کہ نور ان کے آگے آگے چلے گا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ سجدہ کرنے والوں کے متعلق فرماتا ہے یا مومنوں کے متعلق فرماتا ہے جن کے
چہروں سے نور ظاہر ہوتا ہے کہ تربهُم رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ
اثرِ السُّجُودِ (الفتح: 30) تو انہیں رکوع کرتے ہوئے اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھے گا۔وہ اللہ ہی سے فضل اور رضا
چاہتے ہیں۔سجدوں کے اثر سے ان کے چہروں پر ان کی نشانی ہے۔پس چہروں کا یہ نور، کثرت سجود اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہر دم تیار رہنے اور اس کے
حصول کے لئے کوشش کرنے کی وجہ سے انہی کے آگے آگے چلے گا جو اعمال صالحہ بجالانے والے ہوں گے ، جو
عبادات کرنے والے ہوں گے۔پس آنحضرت صلی ال نیلم نے امت میں انہیں شامل فرمایا ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں اور عبادت میں
بھی طاق ہیں۔پس ایک احمدی کو اس مضمون کو اچھی طرح ذہن نشین کرنا چاہئے۔عبادتوں کے معیار اونچے کرنے سے نور حاصل ہونے کے بارہ میں ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت
بریده بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی لی ہم نے فرمایا: اندھیرے میں مسجد کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن
کامل نور کی بشارت دے دے۔(سنن ابو داؤد کتاب الصلاة باب ما جاء فى المشى الى الصلاة في الظلام حديث 561)
یعنی فجر اور عشاء کی نمازیں پڑھنے کے لئے مسجد میں آنے والوں کو نور کی بشارت دے دے جو تکلیف

خطبات مسرور جلد ہشتم
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
کر کے آتے ہیں۔ایک جگہ تو فجر اور عشاء کی نماز نہ پڑھنے والوں کے بارہ میں بڑی سختی سے اندار بھی فرمایا ہوا ہے۔پس یہ ہیں وہ لوگ جو آنحضرت صلی للی کم کی پیروی میں آپ کے احکامات پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہوئے
نور حاصل کرتے ہیں۔پھر بخشش اور شفاعت کا مضمون ہے جو آنحضرت صلی علیہ کم کے ساتھ ، آپ کے وجود کے ساتھ خاص اہمیت
رکھتا ہے۔ایک روایت میں اس کا یوں ذکر آیا ہے۔حضرت عقبہ بن عامر جہنی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی علی ظلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب
اللہ اولین و آخرین کو جمع کرے گا اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور جب وہ فیصلہ سے فارغ ہو جائے گا تو
مومنین کہیں گے کہ ہمارے رب نے ہمارے درمیان فیصلہ کر دیا ہے۔کون ہے جو ہمارے رب کے حضور ہمارے
لئے شفاعت کرے۔( یہ مومنین کا فیصلہ ہوا ہے اور مومنین پوچھ رہے ہیں۔کون ہے جو شفاعت کرے؟)۔پھر وہ
کہیں گے کہ آدم کے پاس چلو کیونکہ اللہ نے اسے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا ہے اور اس سے کلام کیا ہے۔وہ آدم کے پاس
آکر کہیں گے کہ آپ چلیں اور ہمارے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں تو آدم کہیں گے تم نوح کے پاس جاؤ۔پھر وہ نوح کے پاس آئیں گے تو وہ ان کو ابراہیم کے پاس بھیج دیں گے۔پھر وہ ابراہیم کے پاس آئیں گے تو وہ ان
کو موسیٰ کے پاس جانے کا کہیں گے۔پھر وہ موسیٰ کے پاس جائیں گے تو وہ ان کو عیسی کی طرف راہنمائی کریں گے۔وہ
عیسی کے پاس آئیں گے تو وہ ان سے کہیں گے میں تمہاری نبی اُمّی کی طرف راہنمائی کرتاہوں۔آپ نے فرمایا کہ پھر
وہ میرے پاس آئیں گے پھر اللہ تعالیٰ مجھے اپنے حضور کھڑے ہونے کی اجازت دے گا۔پھر میرے بیٹھنے کی جگہ سے
ایسی خوشبودار ہوا اٹھے گی جسے کبھی کسی نے پہلے نہیں سونگھا ہو گا۔یہاں تک کہ میں اپنے رب کے حضور حاضر
ہوں گا۔پھر وہ مجھے شفاعت کی اجازت دے گا اور میرے سر کے بالوں سے لے کر میرے پاؤں کے ناخنوں تک نور
بھر دے گا۔اُس وقت کافر ابلیس سے کہیں گے کہ مومنوں نے تو ایسے وجود کو ڈھونڈ لیا ہے جو ان کی شفاعت
کرے۔پس تو بھی اٹھ اور اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کر کیونکہ تو نے ہی ہمیں گمراہ کیا تھا۔آپ صلی لی ہم نے
فرمایا کہ وہ اٹھے گا تو اس کے بیٹھنے کی جگہ سے ایسی بدبودار ہوا آئے گی جسے کبھی کسی نے پہلے نہیں سونگھا ہو گا۔پھر
اسے جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا۔اس وقت وہ کہے گا کہ وَقَالَ الشَّيْطنُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ
الْحَقِّ وَ وَعَدُتُكُمْ فَأَخَلَفْتُكُم - (ابراہیم : 23) اور شیطان کہے گا کہ جب یہ فیصلہ نیٹا دیا جائے گا کہ یقیناً اللہ نے تم
سے سچا وعدہ کیا تھا جبکہ میں ہمیشہ تم سے وعدہ کرتا تھا اور پھر میں خلاف ورزی کرتا رہا۔( سنن الدار می کتاب الرقاق
باب في الشفاعۃ حدیث 2806) اور آج بھی یہ اس وعدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔پس یہ مقام ہے ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیاء سال یہ کہ کہ آپ کا نور سب انبیاء کے

خطبات مسرور جلد ہشتم
46
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
نوروں سے چمکتا ہوا ظاہر ہو گا اور شفاعت کا اذن صرف آپ کو دیا جائے گا۔پس ہزاروں ہزار درود و سلام ہوں
ہمارے اس پیارے نبی پر جن کے ساتھ جڑنے سے دنیا بھی سنورتی ہے اور عاقبت بھی سنورتی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا۔جب صبح ہو تو چاہئے کہ تم میں سے ہر کوئی یہ کہے
ہم نے صبح کی اور اللہ کی سلطنت نے بھی جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ہم نے اور تمام سلطنت نے اللہ تعالیٰ کے
لئے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے صبح کی۔اے اللہ ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی فتح اور مدد
کا طلب گار ہوں اور اس کا نور اور برکت اور ہدایت چاہتا ہوں اور اس میں جو شر پوشیدہ ہے اور جو شر اس کے بعد
آنے والا ہے اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔پھر جب شام ہو تو چاہئے کہ وہ یہی کلمات دوہرائے۔(سنن ابی داؤ د کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح۔حدیث نمبر 5084)
پس نور حاصل کرنے کے لئے، اللہ تعالیٰ کی رضا چاہنے کے لئے، اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے
دعاؤں کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین ذریعہ جیسا کہ پہلی حدیث میں بیان ہوا ہے عبادات ہیں، راتوں کی عبادت
ہے، دل کا تقویٰ ہے ، دن کی فرض نمازیں ہیں۔ایک روایت میں آنحضرت صلی ایم نے نور کے حصول کے لئے اور آپ صلی لی ایم کے نور سے فیض حاصل
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت دلوں میں قائم کرنے کے لئے کہ اس کے بغیر خدا کا نور نہیں ملتا، مومنوں کو یہ
نصیحت فرمائی۔سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کریم نے فرمایا : جس نے سورۃ کہف کی
ابتدائی اور آخری آیات کی تلاوت کی وہ اس کے لئے اس کے پاؤں سے سر تک نور بن جائیں گی اور جس نے ساری
سورۃ کی تلاوت کی تو وہ اس کے لئے آسمان وزمین کے درمیان نور بن جائے گی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 374 مند معاذ بن انس حدیث 15711 مطبوعہ بیروت 1998ء)
ایک حدیث میں دجال کے فتنے سے بچنے) کے لئے بھی سورۃ کہف کی پہلی دس آیات اور آخری دس
آیات پڑھنے کی طرف آنحضرت صلی علی ہم نے توجہ دلائی اور اس کی تلقین فرمائی ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحہ 896 ، 890 مسند ابو الدرداء عویمر حدیث نمبر 28090-28066 مطبوعہ بیروت لبنان 1998ء)
اور دجال کا فتنہ اللہ تعالیٰ کی توحید کے انکار کا فتنہ ہے۔پس آجکل یہ فتنہ زوروں پر ہے اور اس کے زوروں
پر ہونے کی وجہ سے ان آیات کے پڑھنے کی طرف ہمیں بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دجال نے اپنے دجل
سے جو مختلف قسم کے شرک پھیلائے ہوئے ہیں، ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے اقرار اور
توحید کے قیام کے لئے عبادات کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان آیات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔تب ہم اپنے دلوں میں حقیقی توحید قائم کریں گے تو پھر اس نور سے حصہ لینے والے ہوں گے جو خدا تعالیٰ کا نور ہے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
47
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
جس کے سب سے اعلیٰ اور اکمل فرد حضرت محمد مصطفی اللہ علیہ وسلم تھے جو انسان کامل کہلائے۔پس صرف آیات
پڑھ کر یا آیات پڑھ لینے سے انسان نور سے حصہ نہیں لے گا بلکہ اس اُسوہ پر چلنے سے حصہ ملے گا جو توحید کے قیام
کے لئے آنحضرت صلی الی مریم نے ہمارے سامنے پیش فرمایا۔پھر آپ نے اُمت کو فتنوں اور فساد سے بچنے کے لئے ، معاشرے کو خوبصورت بنانے اور اپنے آپ کو اور
اپنی نسلوں کو اس نور سے منور کرنے کے لئے دعا سکھائی ہے۔ایک روایت میں ذکر آتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی کم ہمیں
کلمات سکھایا کرتے تھے لیکن آپ کا یہ کلمات سکھانا ہمیں تشہد سکھانے کی طرح نہ تھا۔(کلمات یہ تھے ) اے اللہ !
ہمارے دل پر خیر جمع کر دے اور ہمارے درمیان صلح کے سامان مہیا فرما اور ہمیں سلامتی کی راہیں دکھا اور ہمیں
اندھیروں سے نجات دے اور نور کی طرف لے آ اور ہمیں بُری باتوں اور فتنوں سے بچا۔خواہ ان کا تعلق ظاہر سے
ہو یا باطن سے۔اور اے ہمارے رب ہمارے کانوں، آنکھوں اور دلوں میں برکت دے اور بیویوں اور اولاد میں
بھی برکت عطا فرما اور ہم پر رجوع بر حمت ہو۔یقیناً تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے اور ہمیں
اپنی نعمت کا شکر گزار اور اس کی تعریف کرنے والا اور اسے قبول کرنے والا بنا اور وہ نعمت ہم پر پوری کر۔( سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب التشهد حديث 969)
اور سب سے بڑی نعمت ایک مومن کے لئے اس کے دین پر قائم رہنا ہے۔اعمال صالحہ بجالانا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے۔اس کے حقوق ادا کرنا ہیں۔اس کے لئے ہر مومن کو کوشش کرنی چاہئے۔پھر آپ نے ایک اور دعا سکھائی۔طاؤس روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ
عنہما سے سنا کہ جب نبی صلی للی کم نماز تہجد کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا کرتے تھے کہ اے اللہ ! تعریف کے لائق
تو ہی ہے۔تو ہی آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان کو قائم رکھنے والا ہے۔تعریف کے لائق صرف تو ہی ہے۔زمین و آسمان اور جو کچھ ان میں ہے ان کی بادشاہی تیری ہے۔تعریف کا تُو ہی مستحق ہے۔زمین و آسمان اور جو کچھ
ان میں ہے ان کا نور تو ہی ہے۔اور تعریف کے لائق تو ہی ہے۔تو ہی آسمان وزمین کا مالک ہے اور تعریف کے لائق تُو
ہی ہے۔تو بر حق ہے اور تیر اوعدہ برحق ہے اور تیری ملاقات برحق ہے اور تیرا قول بر حق ہے اور جنت برحق ہے
اور دوزخ بر حق ہے اور انبیاء بر حق ہیں اور محمد علی ای کمر برحق ہیں اور قیامت کا ظہور پذیر ہونا بر حق ہے۔اے اللہ !
میں تیری طرف متوجہ ہو تا ہوں اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ پر تو کل کرتا ہوں اور تیری طرف جھکتا ہوں اور
تیری مدد کے ساتھ مجادلہ کرتاہوں اور تجھ سے ہی میں فیصلہ کا طالب ہوں۔پس تو مجھے میرے وہ گناہ بخش دے جو
مجھ سے سرزد ہو چکے ہیں یا جو آئندہ سرزد ہوں گے اور وہ بھی جو میں نے پوشیدہ طور پر کئے ہیں اور جو اعلانیہ طور پر

خطبات مسرور جلد ہشتم
48
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
کئے ہیں۔سب سے پہلے بھی تو ہے اور سب سے آخر بھی تو ہے۔تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔( بخاری۔کتاب التہجد - باب التهجد بالليل۔۔۔حدیث نمبر 1120)
پس نفس کی پاکیزگی اور خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے شیطان سے ایک جنگ کرنی پڑتی ہے۔آنحضرت صلی علیہ علم کا شیطان تو آپ نے فرمایا کہ مسلمان ہو گیا ہے۔(سنن الترمذی کتاب الرضاع باب 17/17 حدیث:1172)
جب آپ یہ دعائیں کرتے ہیں اور اس درد سے کرتے ہیں تو ایک عام مومن کو کس قدر درد کے ساتھ دعائیں کرنے
کی ضرورت ہے اور یہ دعائیں اور شیطان سے یہ جنگ، دعائیں کرنے کی یہ توفیق اللہ تعالیٰ کی مدد سے ملتی ہے۔اور
شیطان سے جو جنگ انسان نے کرنی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی مدد کا حصول اس
وقت ممکن ہے جب اس کے حضور جھکنے والا بنا جائے۔جب اس کا حق ادا کیا جائے۔اس کے نور کی تلاش کی جائے۔اللہ تعالیٰ ہر مومن کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔پھر ایک روایت میں ایک دعا اس طرح بیان ہوئی ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی الم نے فرمایا: اگر کسی کو کوئی تکلیف اور کوئی غم پہنچا ہو تو وہ یہ کلمات کہے کہ اے اللہ ! میں تیر ابندہ
ہوں اور تیرے بندے کا اور تیری لونڈی کا بیٹا ہوں۔ایک عام غلام کا ایک عورت کا بیٹا ہوں۔یعنی ایک عام آدمی کا
اور ایک عورت کا بیٹا ہوں۔میری پیشانی کے بال تیرے ہاتھ میں ہیں۔(تو ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے۔تیرا حکم
میرے بارہ میں چل رہا ہے اور میرے بارہ میں تیری قضاء و قدر انصاف پر مبنی ہے۔( ظلم تو تو بہر حال مجھ پر نہیں
کرے گا۔جو بھی تو کرے گا وہ میرے گناہوں کی سزا ہے ، میرے اپنے اعمال کی سزا ہے۔جزا ہے تو وہ بھی تیری
باتیں ماننے کی وجہ سے اور تیرے فضل کی وجہ سے ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کبھی ظلم نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ نے واضح
فرمایا ہے کہ میں ظلم نہیں کرتا۔رحمت اللہ تعالیٰ کی وسیع ہے لیکن اللہ تعالیٰ کسی بندے پر ظلم کبھی نہیں کرتا۔میرے بارہ میں تیری قضاء و قدر انصاف پر مبنی ہے)۔میں تجھے تیرے ان تمام صفاتی ناموں کے ساتھ جن سے تو
نے اپنے آپ کو یاد کیا ہے یا جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے مانگتا ہوں یا جو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا
ہے اس کے ساتھ مانگتا ہوں۔یا جسے تو نے اپنے علم غیب میں ترجیح دی ہوئی ہے اس کے ذریعہ سے سوال کرتا ہوں۔(اللہ تعالیٰ کی ہر صفت کا تو انسان کو علم نہیں۔اس لئے اپنے علم غیب کے لحاظ سے جنہیں ترجیح دی ہے ان کے واسطہ
سے بھی مانگتا ہوں) کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار بنادے اور میرے سینے کا نور بنادے اور میرے غم و حزن کو
بھگانے اور دور کرنے کا باعث بنادے۔جب وہ یہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے غم اور حزن کو دور کر دے گا اور
اس کی جگہ فرحت اور سرور رکھ دے گا۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ عرض کیا گیا۔یا رسول اللہ صلی یک کم کیا ہم اس کو یاد نہ کر لیں۔آپ
نے فرمایا کیوں نہیں جو بھی اسے سنے چاہئے کہ وہ اس کو یاد کر لے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 47 مسند عبد اللہ بن مسعود حدیث 3712 مطبوعہ بیروت 1998ء)

خطبات مسرور جلد ہشتم
49
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
جیسا کہ پہلے بھی میں ایک خطبہ میں ذکر کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول ا اور قرآن کریم وہ نور
ہیں جن کے ذریعہ سے شیطان کے حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔پس اس دعا میں قرآن کریم کو بہار بنانے کا مطلب ہے
کہ اسے پڑھنے ، اس پر عمل کرنے ، اس کو سمجھنے کی توفیق اللہ تعالیٰ عطا فرمائے اور جب ہم اس دعا پر غور کرتے ہوئے
قرآن کریم کو پڑھیں گے ، سمجھنے کی کوشش کریں گے ، عمل کریں گے تو ظاہر ہے جو بھی عمل ہو گا اس سے لازماً
حقوق اللہ کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ ہو رہی ہو گی اور حقوق اللہ بھی ادا کرنے کی کوشش ہو رہی ہو گی اور حقوق
العباد بھی ادا کرنے کی طرف توجہ ہو رہی ہو گی اور کوشش ہو رہی ہو گی۔عبادت کے معیار بڑھیں گے اور الا بذکر
اللهِ تَطْمَبِنُ القُلُوبُ ( سورة الرعد : آیت (29) کا مضمون اپنی شان دکھاتے ہوئے اطمینان قلب کا باعث بنے گا۔مشکلات سے نکالنے کا باعث بنے گا۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رات کو جب رسول اللہ صلی ا کم نماز
سے فارغ ہوئے میں نے آپ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا۔اے اللہ ! میں تیری اس رحمت خاص کا طلبگار ہوں۔جس
کے ذریعہ تو میرے دل کو ہدایت عطا کر دے اور میرے کام بنادے اور میرے پراگندہ کاموں کو سنوار دے اور
میرے بچھڑے ہوؤں کو ملا دے۔اور میرے تعلق رکھنے والے کو رفعت دے۔تو اپنی رحمت کے ذریعہ میرے
عمل کو پاک کر دے اور مجھے رشد و ہدایت الہام کر اور جن چیزوں سے مجھے الفت ہے وہ مجھے مل جائیں۔ہاں ایسی
رحمت خاص جو مجھے ہر برائی سے بچالے۔اور اے اللہ ! مجھے ایسا دائگی ایمان وایقان بھی نصیب فرما جس کے بعد کفر
نہیں ہو تا۔( اب آنحضرت صلی للی کم کا مقام دیکھیں فرماتے ہیں) اے اللہ مجھے ایسا دائمی ایمان و ایقان بھی نصیب فرما
جس کے بعد کفر نہیں ہوتا۔( یہ دعا ہمیں کس قدر کرنی چاہئے؟۔ایسی رحمت عطا کر جس کے ذریعہ مجھے دنیا و
آخرت میں تیری کرامت کا شرف نصیب ہو جائے۔اے اللہ !میں تجھ سے ہر فیصلے میں کامیابی چاہتا ہوں اور
شہیدوں کی سی مہمان نوازی اور سعادت مندی کی زندگی اور دشمنوں پر فتح و نصرت کا خواستگار ہوں۔مولیٰ میں تو
اپنی حاجت لے کر تیرے در پر حاضر ہو گیا ہوں۔اگر میری سوچ ناقص اور میری تدبیر کمزور بھی ہے تب بھی میں
تیری رحمت کا محتاج ہوں۔پس اے تمام معاملات کے فیصلے کرنے والے اور اے دلوں کو تسکین عطا کرنے والے !
میں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ جس طرح بھرے سمندروں میں تو انسان کو بچالیتا ہے اسی طرح مجھے آگ کے
عذاب سے بچالے۔ہلاکت کی آواز اور قبر کے فتنے سے مجھے پناہ دے اور اے میرے مولیٰ !جس دعا سے میری
سوچ کو تاہ ہے ( جہاں تک میری سوچ نہیں پہنچ سکتی) اور جس امر کے لئے میں نے دست سوال دراز نہیں کیا ہاں وہ
خیر اور وہ بھلائی جس کی میں نیت بھی نہیں باندھ سکا۔نہ صرف یہ کہ دست سوال نہیں پھیلا یا بلکہ نیت بھی نہیں

خطبات مسرور جلد ہشتم
50
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
باندھ سکا)۔مگر تُو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ اس خیر کا وعدہ کر رکھا ہے یا اپنے بندوں میں سے کسی کو وہ خیر
تو عطا کرنے والا ہے۔تو ایسی ہر خیر کے لئے میں رغبت رکھتا ہوں۔( مجھے بھی عطا فرما ) اور اے سب جہانوں کے
رب ! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تجھ سے وہ خیر مانگتا ہوں۔اے اللہ ! مضبوط تعلق والے اور رشد و ہدایت
کے مالک ! میں قیامت کے روز تجھ سے امن کا خواہاں ہوں اور اس دائی دور میں جنت چاہتا ہوں۔تیرے دربار میں
حاضری دینے والے مقرب بندوں کے ساتھ اور رکوع و سجود بجالانے والوں اور عہد پورا کرنے والوں کی معیت
میں۔یقینا تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے۔(دیکھیں میں تیرے دربار میں حاضری دینے والے مقرب بندوں
کے ساتھ ، رکوع و سجود بجالانے والوں اور عہد پورا کرنے والوں کی معیت میں۔پس عہد پورا کرنا بھی ایک بہت
ضروری چیز ہے۔یقیناً تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے)۔بے شک تو جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اے اللہ ! ہمیں ایسا
ہدایت یافتہ راہنما بنا دے جو خود گمراہ ہونے والے ہوں نہ گمراہ کرنے والے بنیں۔( نہ خود گمراہ ہوں نہ دوسروں
کو گمراہ کرنے والے بنیں)۔تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم سلامتی کا پیغام ہوں۔(اگر مسلمان بھی یہ دعا کریں اور اگر نیک نیتی سے دعا کی جائے تو ان کو اس زمانہ کے امام کو ماننے کی بھی
توفیق ملے۔)
فرمایا اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان، تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم سلامتی کا پیغام
ہوں اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان۔فرمایا ہم تیری محبت کے صدقے، تیرے ہر محب سے محبت کرنے
والے اور تیری مخالفت اور دشمنی کرنے والوں سے تیری خاطر عداوت رکھنے والے ہوں۔اے اللہ ! یہ ہماری
عاجزانہ دعا ہے جس کا قبول کرنا تیرے پر منحصر ہے۔اے اللہ ! بس یہی دعا ہماری سب محنت اور تدبیر ہے اور سب
بھروسہ تیری ذات پر ہے۔اے اللہ میرے لئے میرے دل میں نور پیدا کر دے۔میری قبر کو بھی روشن کر دے۔میرے آگے اور میرے پیچھے نور کر دے۔میرے بائیں بھی نور کر دے اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور میرے
نیچے بھی نور کر دے اور میری سماعت میں بھی نور بھر دے اور میری بصارت میں بھی نور بھر دے اور میرے بالوں
میں بھی نور بھر دے اور میری جلد کو بھی نورانی کر دے اور میرے گوشت اور میرے خون میں بھی نور بھر دے
اور میرے دماغ میں بھی نور بھر دے۔اور میری ہڈیوں میں بھی نور بھر دے۔اے اللہ میرے دل میں نور کی
عظمت پیدا کر دے اور پھر مجھے وہ نور عطا کر۔بس مجھے سراپا نور ہی نور بنادے۔پاک ہے وہ ذات جو بزرگی کالباس
زیب فرما کر عزت کے ساتھ متمکن ہے۔پاک ہے وہ ذات کہ جس کے سوا کسی کی پاکیزگی بیان کرنی مناسب نہیں۔پاک ہے وہ صاحب فضل و نعمت وجود۔پاک ہے وہ عزت و بزرگی کا مالک اور پاک ہے وہ جلال اور اکرام والا۔(سنن ترمذی کتاب الدعوات باب 30/30 حدیث (3419)

خطبات مسرور جلد ہشتم
51
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جنوری 2010
اللہ تعالیٰ ہمیں اس دعا کو سمجھ کر کرنے اور اس کا فیض پانے والا بنائے۔ہم اللہ تعالیٰ کے اس نور سے فیض
پانے والے ہوں جو آنحضرت صلی علی نام لے کر آئے۔آپ سراپا نور تھے لیکن پھر بھی کس درد کے ساتھ یہ دعائیں
کرتے تھے۔یہ دعائیں اصل میں آپ ہمیں سکھا رہے ہیں کہ میری اُمت کے لوگ ، مومنین یہ دعائیں کریں اور
سراپا نور بننے کی کوشش کریں۔میرے اسوہ پر چلنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔مخلوق کے حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔آپ اپنے متبعین کو بھی اس نور سے منور کرنے کے لئے بے چین تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اپنے ہر عمل کو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر بجالانے والے ہوں اور اپنے آقا و
مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی ایام کے پیار کو سب پر مقدم رکھتے ہوئے آپ کی اپنی امت کے لئے نیک خواہشات کو پورا
کرنے والے ہوں۔آپ نے امت سے جو امیدیں وابستہ رکھیں ان کو پورا کرنے والے ہوں اور ہمیشہ اس نُور علی
نُور سے فیض پاتے ہوئے امت ہونے کا حق ادا کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں آنحضرت صلی علیم کی طرف جاتے ہیں اور
پھر وہاں جا کر آنحضرت صلی اللی علم کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہاء نالیاں ہوتی ہیں
اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں“۔(الحکم مورخہ 28 فروری 1903ء جلد :7 شمارہ: 8 صفحہ 7 کالم نمبر 1،2)
اور یہ حقدار کون ہیں ؟ وہ جو حقوق اللہ بجالانے والے ہیں اور حقوق العباد کی ادائیگی کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہمارے سینے بھی اس نور کو جذب کرنے والے ہوں جو
آنحضرت صلی اللہ وسلم کے سینے سے نکل رہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 7 مورخہ 12 تا 18 فروری 2010 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی