ذنب اور اثم کا فرق

خطبات مسرور جلد ہشتم
99
66
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010ء بمطابق 5 تبلیغ 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَبَاطِنَهُ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوا يَقْتَرِفُونَ (الانعام: 121)
اور تم گناہ کے ظاہر اور اس کے باطن ( دونوں) کو ترک کر دو۔یقیناً وہ لوگ جو گناہ کماتے ہیں وہ ضرور
اس کی جزا دئے جائیں گے جو (برے کام ) وہ کرتے تھے۔اس آیت میں اثہ کا لفظ دو مرتبہ استعمال ہوا ہے۔اثھ کے لغوی معنی ہیں گناہ یا جرم یا کسی بھی قسم کی
غلطی یا حدود کو توڑنا یا ایسا عمل جو نافرمانی کرواتے ہوئے سزا کا مستحق بنائے۔یا ایسا عمل یا سوچ جو کسی کو نیکیاں
بجالانے سے روکے رکھے۔یا کوئی بھی غیر قانونی حرکت۔ذنب ایک لفظ ہے جس کا معنی بھی گناہ کا ہے لیکن اہل لغت کے نزدیک ذنب اور اثہ میں یہ فرق ہے
کہ بعض یہ کہتے ہیں کہ ذنب ارادہ بھی اور غیر ارادی طور پر دونوں طرح ہو سکتا ہے۔لیکن اثہ جو ہے وہ عموماً
ارادہ ہوتا ہے۔بہر حال اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اشہ کے حوالے سے دو باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔ایک حکم یہ
ہے کہ تم گناہ کی ظاہری صورت سے بھی بچو اور اس کے باطن سے بھی بچو۔ہر کام کرنے سے پہلے غور کرو۔بعض
چیزیں اور بعض عمل ایسے ہوتے ہیں جو واضح طور پر نظر آرہے ہوتے ہیں کہ غلط ہیں اور یہ شیطانی کام ہیں۔لیکن
دوسری قسم کے وہ عمل یا با تیں بھی ہیں جو بظاہر تو اچھے نظر آرہے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بد نتائج پر منتج ہوتے
ہیں۔ان کی اصل حقیقت چھپی ہوتی ہے۔شیطان کہتا ہے کہ یہ کام کر لو کوئی ایسا بڑا گناہ نہیں لیکن کرنے کے بعد پتہ
چلتا ہے کہ اس کام سے یہ ایسا گند ہے جس میں پھنس گیا ہوں اس سے نکلنا مشکل ہے۔اور پھر ایسا چکر چلتا ہے کہ ایک
کے بعد دوسرا گناہ سر زد ہوتا چلا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تقویٰ پر چلنے والے کا کام ہے کہ ظاہر برائیاں جو ہیں
ان پر بھی نظر رکھے اور باطن اور حقیقی برائیاں جو ہیں جن کے بدنتائج نکل سکتے ہیں ان پر بھی نظر رکھے۔ہر کام

خطبات مسرور جلد ہشتم
67
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
کرنے سے پہلے خدا تعالیٰ سے مدد چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے شر سے بچائے ، جو بھی اس کام میں شر ہے اس سے
بچائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صرف ظاہری حسن دیکھ کر کسی کام کے کرنے پر تیار نہ ہو جاؤ، اس پر آمادہ نہ ہو جاؤ،
کسی چیز کو دیکھ کر اس کے حسن کو دیکھ کر اس پہ مرنے نہ لگو۔بلکہ جہاں شبہات کا امکان ہے وہاں اچھی طرح چھان
پھٹک کر لو اور ہر کام کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے راہنمائی اور مدد چاہو۔اس سے کام میں ایک تو برکت پڑتی ہے اور
برائیوں میں ڈوبنے سے یا برائیوں کے بداثرات سے انسان بچتا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس کو ہر شر سے محفوظ
رکھتا ہے۔زندگی کے ہر کام میں تقویٰ
دوسری بات یہ واضح فرما دی کہ اگر زندگی میں ہر کام میں تقویٰ کو سامنے نہیں رکھو گے ، پھونک پھونک
کر قدم نہیں اٹھاؤ گے ، حلال، حرام کے فرق کو نہیں سمجھو گے تو پھر گناہ کا ارتکاب کرو گے۔جو بھی گناہ کرو گے اس
کی سزا ملے گی۔یہ بہانے کام نہیں آئیں گے کہ ہمیں پتہ نہیں چلا۔اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلی آیت میں ایک اصولی
بات یہ بیان فرما دی کہ بہت سے لوگ اپنی خواہشوں کے مطابق لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔اس لئے تمہیں ہوشیار
ہو نا چاہئے حلال حرام کے فرق کو پہچانو۔جس کام سے خدا تعالیٰ نے روکا ہے اس سے رک جاؤ۔اثہ کا لفظ استعمال فرما
کر واضح فرما دیا کہ اس ہدایت کے باوجوداگر تم باز نہیں آتے اور غلط راستے پر چلانے والوں کی باتوں میں آتے ہو تو یہ
ایسا گناہ ہے جو ظاہر ہے پھر تم جان بوجھ کر کر رہے ہو۔اور جو گناہ جان بوجھ کر کئے جائیں وہ سزا کا مورد بنا دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اثم ، گناہ کے حوالے سے قرآن کریم میں متعدد احکامات دے ئے ہیں جن میں سے بعض
اور بھی میں یہاں بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ الاعراف میں اس بات کی یوں وضاحت فرمائی ہے۔فرمایا کہ قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ
الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَّا وَ أَنْ
تَقُولُوا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (الاعراف:34) تو کہہ دے کہ میرے رب نے محض بے حیائی کی باتوں کو حرام قرار
دیا ہے وہ بھی جو اس میں سے ظاہر ہو اور وہ بھی جو پوشیدہ ہو۔اسی طرح گناہ اور ناحق بغاوت کو بھی اور اس بات کو بھی
کہ تم اس کو اللہ کا شریک ٹھہراؤ جس کے حق میں اس نے کوئی حجت نہیں اتاری اور یہ کہ تم اللہ کی طرف ایسی باتیں
منسوب کرو جن کا تمہیں کوئی علم نہیں ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اس بات کو مزید واضح فرمایا کہ تمام قسم کے غلط اور شیطانی کام کی اسلام
سختی سے مناہی فرماتا ہے۔ایک مومن کے لئے ضروری ہے کہ ان باتوں کی تلاش میں رہے کہ کون سے کام تقویٰ پر
چلانے والے ہیں اور کون سے کام تقویٰ سے دور لے جانے والے ہیں اور خد اتعالیٰ سے دور لے جانے والے ہیں۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
68
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
بیشک بعض غلط کام انسان سے پوشیدہ بھی ہوتے ہیں اور شیطان اس تلاش میں ہے کہ کب میں ابن آدم کو آدم کی
طرح در غلاؤں اور ان گناہوں کی طرف راغب کروں۔اور ایسے خوبصورت طریق سے ان غلط کاموں اور گناہوں
کا حُسن اس کے سامنے پیش کروں کہ وہ غلطی نہیں بلکہ اسے اچھا سمجھتے ہوئے اسے کرنے لگے اور پھر ان برائیوں
میں ڈوب کر ان کو کرتا چلا جائے۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہوشیار کر دیا کہ ان سے بچو یہ حرام چیزیں ہیں۔یہ تمہیں
سزا کا مستوجب ٹھہرائیں گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ (الاعراف:34) کہ میرے رب نے بے حیائی کی باتوں
کو حرام قرار دیا ہے۔خواہ وہ ظاہری بے حیائیاں ہیں اور بد اعمال ہیں یا چھپی ہوئی بے حیائیاں ہیں یا بُرے اعمال ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ کر کہ بے حیائی کی باتیں حرام ہیں بات ختم نہیں کر دی بلکہ جہاں بے حیائی کی باتوں کی نشاندہی
فرمائی ہے کہ کون کون سی باتیں بے حیائی کی باتیں ہیں وہاں اس کا علاج بھی بتایا ہے کہ فواحش سے تم کس طرح بیچ
سکتے ہو ایک جگہ فرمایا کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ( العنكبوت:46) کہ یقیناً نماز فحشاء اور ناپسندیدہ
باتوں سے روکتی ہے۔اور کیونکہ بے حیائی اور فحشاء اس زمانہ میں تو خاص طور پر ہر وقت انسان کو اپنے روز مرہ کے
معاملات میں نظر آتے رہتے ہیں اور اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے پانچ وقت کی نمازیں
رکھ کر ان سے بچنے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہنے کا راستہ دکھایا اور اس کی تلقین فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
نماز کیا ہے ؟ ایک قسم کی دعا ہے جو انسان کو تمام برائیوں اور فواحش سے محفوظ رکھ کر حسنات کا مستحق
اور انعام الہیہ کا مورد بنا دیتی ہے۔کہا گیا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمام صفات کو اس کے تابع رکھا
ہے۔اب ذرا غور کرو“۔فرمایا ” اب ذرا غور کرو۔نماز کی ابتدا اذان سے شروع ہوتی ہے۔اذان اللہ اکبر سے شروع
ہوتی ہے۔یعنی اللہ کے نام سے شروع ہو کر لا اِلهَ اِلَّا اللہ یعنی اللہ ہی پر ختم ہوتی ہے۔یہ فخر اسلامی عبادت ہی کو
ہے کہ اس میں اول و آخر اللہ تعالیٰ ہی مقصود ہے نہ کچھ اور “۔فرمایا کہ ”میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی
عبادت کسی قوم اور ملت میں نہیں ہے۔پس نماز جو دعا ہے اور جس میں اللہ کو جو خدائے تعالیٰ کا اسم اعظم ہے مقدم
رکھا ہے۔ایسا ہی انسان کا اسم اعظم استقامت ہے۔اسم اعظم سے مراد یہ ہے کہ جس ذریعہ سے انسانیت کے
کمالات حاصل ہوں“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 37 مطبوعہ ربوہ)
پس اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس فقرے پر غور کریں کہ انسان کا اسم اعظم
استقامت ہے تو ایک کوشش کے ساتھ اس نماز کی تلاش میں رہیں گے جو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتی ہے اور جب انسان
اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے تو اسے وہ نماز ادا کرنے کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شیطان کے حملوں سے محفوظ

خطبات مسرور جلد ہشتم
69
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
رکھتی ہے، جو فحشاء سے روکتی ہے، جو حسنات کا وارث بناتی ہے۔ظاہری اور باطنی فواحش سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ایسی نمازوں کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری مزید راہنمائی فرمائی
ہے۔فرمایا کہ:
نماز سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی
”نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی۔نماز تو وہ چیز ہے کہ انسان اس کے
پڑھنے سے ہر ایک طرح کی بد عملی اور بے حیائی سے بچایا جاتا ہے مگر اس طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار
میں نہیں ہوتی۔اور یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا اور جب تک انسان دعاؤں میں نہ
لگا رہے اس طرح کا خشوع اور خضوع پیدا نہیں ہو سکتا۔اس لئے چاہئے کہ تمہارا دن اور تمہاری رات غرض کوئی
گھڑی دعاؤں سے خالی نہ ہو“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 403 ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
پس ہمیں اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اس کی یاد سے اپنے دلوں کو بھرنے کی ضرورت ہے تا کہ آج دنیا میں فحشاء
اور بے حیائیوں کے جو ہر طرف نظارے نظر آتے ہیں ان سے ہم بچے رہیں۔کیونکہ اس کے بغیر شیطان ہمیں ایسے
گناہوں کی طرف لے جاتا ہے جو اثہ کہلاتے ہیں ، جن میں انسان ڈوبتا چلا جاتا ہے، جو ہمیں اپنے فرائض کے
بجالانے سے روکے رکھتے ہیں، غلطیوں پر غلطیاں سرزد ہوتی چلی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ کے حکموں کی نافرمانی کرتے چلے
جاتے ہیں۔اس لئے فرمایا کہ بغاوت سے بھی بچو۔یہ بھی حرام ہے۔اگر احساس پید انہ کیا تو تمام حدود قیود جو ہیں ان
کو تم توڑ دو گے۔تمہیں احساس نہیں رہے گا کہ کون سے عمل احسن ہیں اور صالح ہیں اور کون سے غیر صالح۔بعض
نمازیں پڑھنے والے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی حدود کو توڑ رہے ہوتے ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا کہ نمازوں کا صحیح مقام حاصل کرنے کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی مدد اور استعانت کی ضرورت ہے اور
اس کے لئے ہر وقت خدا تعالیٰ کا خوف رکھنے کی ضرورت ہے۔ہر قسم کے شرک سے اپنے آپ کو پاک رکھنے کی
ضرورت ہے۔پس جب یہ صور تحال پیدا ہو گی تبھی ایک مومن حقیقی مومن کہلائے گا اور بے حیائی کی باتوں سے
اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے گا۔پھر سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ اس کے حوالہ سے بعض اور برائیوں کا بھی ذکر فرماتا ہے۔فرمایا کہ يَسْتَدُونَكَ
عَنِ الْخَيْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا اثْهُ كَبِيرُ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا (البقرة:220) کہ وہ تجھ
سے شراب اور جوئے کے متعلق سوال کرتے ہیں تو کہہ دے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے فوائد
بھی۔اور دونوں کا گناہ ( کا پہلو ) جو ہے ان کے فائدے سے بڑھ کر ہے۔شراب اور جوئے کے بارہ میں پہلے فرمایا کہ ان میں بڑا گناہ ہے۔اور پھر فرمایا کہ ان میں خدا تعالیٰ نے

خطبات مسرور جلد ہشتم
70
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
فوائد بھی رکھے ہیں لیکن فرمایا کہ اس کا گناہ جو ہے اس کے فائدہ سے بڑھ کر ہے۔اس آیت کے آخر میں فرمایا کہ اللہ
تعالیٰ تمہارے لئے نشانات کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ تم سوچ اور فکر سے کام لو۔شراب اور جوئے کے تباہ کن نقصانات
پس واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز جو بنائی ہے بیشک اس کے فوائد بھی ہوتے ہیں اور نقصان بھی۔اس
لئے یہ اصولی بات یاد رکھو کہ جس چیز کے نقصان اس کے فائدے سے زیادہ ہوں اس کے استعمال سے بچو اور یہ
دونوں چیزیں جو ا اور شراب تو ایسے ہیں جواثم کبیر ہیں۔ان میں بڑے بڑے گناہ ہیں۔باوجو د فائدہ کے یہ گناہ میں
بڑھانے والے ہیں اور جیسا کہ میں نے اثم کے لغوی معنوں میں بتایا تھا اور قرآن کریم میں بھی ایک جگہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ( الفرقان: 69) یعنی اپنے گناہ کی سزا بھگتے گا۔پس باوجود اس کے کہ اللہ
تعالیٰ نے فرمایا کہ جوئے اور شراب میں فائدہ بھی ہے، یہ کھول کر بیان کر دیا کہ تم غور کرو لیکن غور اس بات پر نہیں
کہ میں تھوڑا فائدہ اٹھاؤں یا زیادہ۔یہ دیکھوں کہ اس میں فائدہ ہے کہ نہیں ہے۔غور اس بات پر کرنا ہے کہ
اگر میں نے اس کو استعمال کیا یا یہ کام کیا تو گناہگار بنوں گا اور سزا کا سزاوار ٹھہروں گا۔کیونکہ اِثْمُهُمَا أَكْبَر کہہ
کر بتادیا کہ تمہیں اس کے جرم کی سزا ملے گی۔اور یہ ایسا گناہ ہے جس میں ایک دفعہ انسان پڑتا ہے تو پھر پڑتا چلا جاتا
ہے۔جان بوجھ کر اس گڑھے میں گرتا چلا جاتا ہے۔دونوں کاموں کے کرنے کا ایک نشہ ، ایک چاٹ لگ جاتی ہے اور
یوں بغاوت کا رویہ اختیار کرتے ہوئے سزا کا بھی مستحق بن جاتا ہے۔تو دونوں چیزیں ہی ایسی ہیں جس میں انسان اپنے
پاکیزہ مال کو بھی ضائع کر رہا ہوتا ہے اور نہ صرف یہ کہ پاکیزہ مال ضائع کر رہا ہو تا ہے بلکہ حرام مال جو ہے اس کو اپنے
طیب مال میں شامل کر کے تمام مال کو ہی حرام بنالیتا ہے۔جوا کھیلنے والا مال ضائع کر دیتا ہے۔شراب پینے والا جو ہے وہ
شراب میں مال ضائع کر دیتا ہے۔اپنی صحت برباد کر لیتا ہے۔قرآن کریم میں دوسری جگہ واضح طور پر مناہی کر کے
بتایا کہ شراب، جوئے اور قرعہ اندازی کے تیر جو ہیں یہ سب شیطانی کام ہیں جو نیکیوں سے روکتے ہیں، اعلیٰ اخلاق
سے روکتے ہیں۔عبادات سے روکتے ہیں۔سورۃ مائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ
رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي
الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمُ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلوةِ ، فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ - وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ
احذروا ۚ فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّهَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلغُ الْمُبِينُ (المائده : 93-91) کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو !
یقیناً مدہوش کرنے والی چیز اور جوا اور بت ( پرستی) اور تیروں سے قسمت آزمائی یہ سب ناپاک شیطانی
عمل ہیں۔پس ان سے پوری طرح بچو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔یقیناً شیطان چاہتا ہے کہ نشے اور جوئے کے

71
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
دوران تمہارے در میان بغض اور عناد پیدا کر دے اور تمہیں ذکر الہی اور نماز سے باز رکھے تو کیا تم باز آجانے والے
ہو ؟ اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ( برائی سے بچتے رہو اور اگر تم پیٹھ پھیر جاؤ تو جان لو
کہ ہمارے رسول پر صرف پیغام پہنچانا ہے۔آجکل ان ملکوں میں شراب نجوا تو عام ہے بلکہ اب تو ہر جگہ ہے۔جہاں پابندیاں ہیں وہاں بھی بعض ایسی
جگہیں ہیں جہاں لوگ جا کر پیتے ہیں۔ان ملکوں میں تو ہر جگہ نہ صرف یہ کہ عام ہے بلکہ کسی نہ کسی طریق سے اس کی
تحریص بھی کروائی جاتی ہے۔ہر سروس سٹیشن پر یا ہر بڑے سٹور پر جوئے کی مشینیں نظر آتی ہیں۔کسی نہ کسی رنگ
میں اس میں جوا کھیلا جاتا ہے اور جہاں تک شرک کا سوال ہے اگر ظاہری بت نہ بھی ہوں تو نفس کے بہانوں کے
بہت سے بت انسان نے تراش لئے ہیں۔باوجو د ایمان لانے کے بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کی انسان پر واہ نہیں
کرتا۔اور پھر یہ جو بت ہیں، بعض ایسے جو مخفی شرک ہیں یہ عبادات میں روک بنتے ہیں ، نمازوں میں روک بنتے ہیں۔نمازیں جو فحشاء کو دور کرنے والی ہیں ان کی ادائیگی میں روک بن جاتے ہیں۔پھر تیروں سے قسمت نکالنا ہے اور آج
کل اس کی ایک صورت لاٹری کا نظام بھی ہے اس میں بھی لوگ بے پرواہ ہیں۔زیادہ تر پر واہ نہیں کرتے اور لاٹری
کے ٹکٹ خرید لیتے ہیں۔یہ چیز بھی حرام ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ سب شیطانی کام ہیں۔پس ایک حقیقی مومن
کا کام ہے کہ عبادات میں استقامت دکھائے۔نیک اعمال بجالانے کی کوشش میں استقامت دکھائے۔برائیوں اور
بے حیائیوں سے بچنے کے لئے استقامت دکھائے اور یہ استقامت اس وقت آئے گی جب اللہ تعالیٰ کا ذکر اور نمازوں
کی طرف توجہ ہو گی۔پھر نیکی اور تقویٰ میں بڑھنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک جگہ اس
طرح حکم فرمایا ہے کہ فرمایا تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ
الْعِقَابِ (المائدہ : 3) کہ نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی (کے کاموں) میں
تعاون نہ کرو۔اور اللہ سے ڈرو۔یقیناً اللہ تعالیٰ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔یہ اسلام کی خوبصورت تعلیم ہے کہ اس میں پہلے یہ بیان کر کے کہ دشمن کی زیادتی اور دشمنی بھی تمہیں
کسی قسم کی زیادتی پر آمادہ نہ کرے، پھر فرمایا کہ نیکی اور تقویٰ میں ہمیشہ تمہارا تعاون رہے۔اصل تقویٰ تو ایک
مومن کے اندر ہے اور ہونا چاہئے۔پس نیکی کے کاموں میں تقویٰ سے کام لیتے ہوئے تعاون ہمیشہ جاری رہنا چاہئے
اور تقویٰ ہی ہے جو پھر مزید نیکیوں کے بیج بو تا چلا جاتا ہے۔اگر کوئی چیز ایک مومن کو بار بار دوہرانے کی ضرورت
ہے اور دوہرانی چاہئے تو وہ نیکیوں کی طرف توجہ اور نیکیوں کا فروغ ہے۔اور اگر کسی چیز سے بچنا ہے تو وہ گناہ اور
زیادتی ہے۔ایک مومن کی شان نہیں کہ اثہ اس سے سرزد ہو۔ایسا گناہ سر زد ہو جو جان بوجھ کر کیا جاۓ۔جو

خطبات مسرور جلد ہشتم
72
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
زیادتی کرنے والوں سے زیادتی کرواتا چلا جائے۔زیادتی کرنے والوں کو یہ احساس نہیں ہو تا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔وہ ظلموں کی انتہا کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم اثم اور عدوان یا بار بار کئے جانے والے گناہ اور زیادتی سے
نہیں رکو گے تو یاد رکھو اللہ تعالیٰ سزا دینے میں بڑا سخت ہے۔ایسی خوبصورت تعلیم ہوتے ہوئے پھر یہ الزام اسلام پر
لگایا جاتا ہے کہ ظلم و زیادتی سے اسلام پھیلا ہے اور اسلام زیادتی کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے اور آئے دن کہیں نہ کہیں
ان ملکوں میں اسلام کے خلاف کچھ نہ کچھ شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔لیکن آج کل اگر ہم دیکھیں تو مغرب میں کیا
ہو رہا ہے۔عراق وغیرہ پر یا بعض اور ملکوں میں جو ظلم کئے جارہے ہیں، عراق کے ظلموں کا حال تو ہم نے سن لیا جو
پبلک انکوائری ہو رہی ہے اس میں بہت ساروں نے تسلیم کیا کہ یہ ظلم تھا اور ہے لیکن ظلم کے باوجود بعض ایسے بھی
ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ بالکل ٹھیک ہوا ہے اور ہو نا چاہئے تھا۔لیکن اسلام کہتا ہے کہ نہیں، تقویٰ کا یہ کام نہیں۔جہاں
تمہاری غلطی ہے اس غلطی کو مانو اور جہاں صلح صفائی کی ضرورت ہے یا نیک کاموں میں بڑھنے کی ضرورت ہے وہاں
تقویٰ سے کام لیتے ہوئے نیکیوں کو پھیلاؤ۔زیادتیوں سے اپنے آپ کو رو کو اور اگر یہ نہیں ہو گا تو پھر یہ چیز اللہ تعالیٰ
کی نظر میں ایک مومن کو سزا کا مستحق بناتی ہے۔جب غیروں کو اس قدر تاکید ہے تو اپنوں سے حسن سلوک کس
قدر ہونا چاہئے۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
یہ دستور ہونا چاہئے کہ کمزور بھائیوں کی مدد کی جاوے اور اُن کو طاقت دی جاوے۔یہ کس قدر
نامناسب بات ہے کہ دو بھائی ہیں ایک تیر نا جانتا ہے اور دوسرا نہیں تو کیا پہلے کا یہ فرض ہو نا چاہئے کہ وہ دوسرے کو
ڈوبنے سے بچاوے یا اس کو ڈوبنے دے۔اس کا فرض ہے کہ اس کو غرق ہونے سے بچائے۔اسی لئے قرآن شریف
میں آیا ہے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوی ( المائدہ:3) کمزور بھائیوں کا بار اٹھاؤ، عملی، ایمانی اور مالی کمزوریوں میں بھی
شریک ہو جاؤ۔بدنی کمزوریوں کا بھی علاج کرو۔کوئی جماعت جماعت نہیں ہو سکتی جب تک کمزوروں کو طاقت والے
سہارا نہیں دیتے اور اس کی یہی صورت ہے کہ اُن کی پردہ پوشی کی جاوے۔صحابہ کو یہی تعلیم ہوئی کہ نئے مسلموں
کی کمزوریاں دیکھ کر نہ چڑو، کیونکہ تم بھی ایسے ہی کمزور تھے۔اسی طرح یہ ضروری ہے کہ بڑا چھوٹے کی خدمت
کرے اور محبت ملائمت کے ساتھ برتاؤ کرے“۔فرمایا: ”دیکھو وہ جماعت جماعت نہیں ہو سکتی جو ایک دوسرے کو کھائے اور جب چار مل کر بیٹھیں تو ایک
اپنے غریب بھائی کا گلہ کریں اور نکتہ چینیاں کرتے رہیں اور کمزوروں اور غریبوں کی حقارت کریں اور ان کو حقارت
اور نفرت کی نگاہ سے دیکھیں۔ایسا ہر گز نہیں چاہئے بلکہ اجماع میں چاہئے کہ قوت آجاوے اور وحدت پیدا ہو
جاوے جس سے محبت آتی ہے اور برکات پیدا ہوتے ہیں۔کیوں نہیں کیا جاتا ہے کہ اخلاقی قوتوں کو وسیع کیا جاوے

خطبات مسرور جلد ہشتم
73
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
اور یہ تب ہوتا ہے کہ جب ہمدردی، محبت اور عفو اور کرم کو عام کیا جاوے اور تمام عادتوں پر رحم اور ہمدردی
اور پردہ پوشی کو مقدم کر لیا جاوے۔ذرا ذرا سی بات پر ایسی سخت گرفتیں نہیں ہونی چاہئیں جو دل شکنی اور رنج کا
موجب ہوتی ہیں۔جماعت تب بنتی ہے کہ بعض بعض کی ہمدردی کرے۔پردہ پوشی کی جاوے۔جب یہ حالت پیدا
ہو تب ایک وجود ہو کر ایک دوسرے کے جوارح ہو جاتے ہیں اور اپنے تئیں حقیقی بھائی سے بڑھ کر سمجھتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے صحابہ کو بھی یہی طریق و نعمت اخوت یاد دلائی ہے۔اگر وہ سونے کے پہاڑ بھی خرچ کرتے تو وہ اخوت
ان کو نہ ملتی جو رسول اللہ صلی الظلم کے ذریعہ ان کو ملی۔اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اسی قسم کی
اخوت وہ یہاں قائم کرے گا“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 263-265 مطبوعہ ربوہ)
پس یہ وہ اعلیٰ اخلاق ہیں جو نیکی اور تقویٰ میں بڑھانے والے ہیں اور گناہ سے بچاتے ہیں اور زیادتی سے
روکتے ہیں۔عبادتوں سے جو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے تو یہ اعلیٰ اخلاق جو ہیں ان سے پھر حقوق العباد کی طرف
توجہ بھی پیدا ہوتی ہے۔حسن ظن
پھر ایک بہت بڑی برائی کی طرف خدا تعالیٰ نے ہمیں توجہ دلاتے ہوئے یہ حکم فرمایا کہ یايُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِنْهُ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ
يَأكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمُ (الحجرات: 13) کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو !
بکثرت ظن سے اجتناب کیا کرو۔یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔اور تجسس نہ کیا کرو۔اور تم میں سے کوئی کسی
دوسرے کی غیبت نہ کرے۔کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ پس تم اس
سے سخت کراہت کرتے ہو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔اللہ تعالیٰ مومنوں میں محبت، پیار اور بھائی چارہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور یہ حسن ظن سے پیدا ہو تا ہے۔پس
فرمایا کہ بدظنی سے بچو کیونکہ بد ظنی گناہ کی طرف لے جاتی ہے ، جو نہ صرف انسان کی اپنی ذات کے لئے نقصان دہ
ہے بلکہ یہ ایک ایسا گناہ ہے جو معاشرے کے امن کو بھی برباد کر دیتا ہے۔دلوں میں دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔پس
خدا تعالیٰ نے اسے بہت بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ایک ایسا گناہ جو انسان بعض اوقات اپنی انا کی تسکین کے لئے کر رہا ہوتا
ہے۔پھر فرمایا کہ تجسس نہ کرو، تجسس بھی بعض اوقات بدظنی کی وجہ سے پیدا ہو تا ہے اور جب انسان کسی کے بارہ
میں تجسس کر رہا ہوتا ہے اس کے بعد بھی جب پوری معلومات نہیں ملتیں تو جو معلومات ملتی ہیں انہی کو بنیاد بنا کر پھر
بدظنیاں اور بڑھ جاتی ہیں اور بدظنی میں بعض اوقات انسان اتنا اندھا ہو جاتا ہے کہ بعض لوگوں کی حالت دیکھ کر

خطبات مسرور جلد ہشتم
74
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
حیرت ہوتی ہے کہ بڑے بڑے پڑھے لکھے بھی ہیں، خدمت کرنے والے بھی ہیں اور ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو
جاہل اجڈ عورتیں بھی نہیں کرتی ہوں گی۔چھوٹے چھوٹے شکووں کو اتنازیادہ اپنے اوپر سوار کر لیا جاتا ہے۔بلکہ یہ
سمجھتے ہیں کہ ہماری زندگی میں اس سے بڑی بات ہی کوئی نہیں ہے۔اور اس سے نہ صرف اپنے کاموں میں حرج کر
رہے ہوتے ہیں۔ایسی سوچوں کے ساتھ اپنی زندگی بھی اجیرن کر رہے ہوتے ہیں بلکہ ادھر اُدھر باتیں کر کے جس
کے خلاف شکوہ ہو تا ہے اس کی زندگی بھی اجیرن کر رہے ہوتے ہیں۔اور بعض دفعہ ایسے معاملات میرے پاس بھی
آجاتے ہیں اور جب تحقیق کرو تو کچھ بھی نہیں نکلتا۔بڑی معمولی سی بات ہوتی ہے۔پھر بعض معاملات ایسے ہوتے
ہیں کہ ان کا شکایت کرنے والے کے ساتھ براہ راست معاملہ بھی نہیں ہوتا۔ادھر سے بات سنی ادھر سے بات سنی،
تجسس والی طبیعت ہے شوق پیدا ہوا کہ مزید معلومات لو اور ادھ پچری جو معلومات ملتی ہیں ان کو پھر فوراً اپنے پاس
سے حاشیہ آرائی کر کے اچھالا جاتا ہے۔تو جب کسی کے بارہ میں باتیں کی جاتی ہیں اور انہیں اچھالا جاتا ہے تو اس شخص
بیچارے کی زندگی اجیرن ہوئی ہوتی ہے کیونکہ اس ماحول میں اس کو دیکھنے والا ہر شخص ایسی نظر سے دیکھ رہا ہوتا ہے
جیسے وہ بہت بڑا گناہگار انسان ہے۔وہ چھپتا پھرتا ہے۔بعض دفعہ ایسے حالات پید اہو جاتے ہیں۔بہر حال یہ ایک ایسا
گناہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے سختی سے منع فرمایا ہے۔ہر احمدی کو اس سے بچنا چاہئے۔ا
پھر غیبت ایک گناہ ہے جس سے اصلاح کی بجائے معاشرے میں بدامنی کے سامان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے اس گندے فعل سے کراہت دلاتے ہوئے فرمایا کہ تم تو آرام سے غیبت کر لیتے ہو۔یہ سمجھتے ہو کہ کوئی بات
نہیں ، بات کرنی ہے کرلی۔زبان کا مزا لینا ہے لے لیا۔یا کسی کے خلاف زہر اگلنا ہے اگل دیا۔لیکن یاد رکھو یہ ایسا
مکر وہ فعل ہے ایسی مکر وہ چیز ہے جیسے تم نے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھالیا۔اور کون ہے جو اپنے مردہ بھائی کے
گوشت کھانے سے کراہت نہ کرے۔غیبت یہی ہے کہ کسی کی برائی اس کے پیچھے بیان کی جائے۔پس اگر اس شخص
کی اصلاح چاہتے ہو جس کے بارہ میں تمہیں کوئی شکایت ہے تو علیحدگی میں اسے سمجھاؤ تا کہ وہ اپنی اصلاح کرلے اور
پھر بھی اگر نہ سمجھے تو پھر اصلاح کے لئے متعلقہ عہدیدار ہیں ، نظام جماعت ہے ،امیر جماعت ہے اور اگر کسی وجہ سے
کوئی مصلحت آڑے آرہی ہے یا تسلی نہیں ہے تو مجھ تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔بعض لوگ مجھے شکایت کرتے ہیں
لیکن ان شکایتوں سے صاف لگ رہا ہوتا ہے کہ اصلاح کی بجائے اپنے دل کا غبار نکال رہے ہیں اور پھر اکثر یہی
ہوتا ہے کہ شکایت کرنے والے اپنا نام نہیں لکھتے صرف ایک احمدی یا ایک ہمدرد لکھ دیتے ہیں نیچے یا پھر ایسا نام اور
پتہ لکھتے ہیں جس کا وجود ہی نہیں ہو تا جو بالکل غلط ہوتا ہے۔ایسے لوگ سوائے میرے دل میں کسی کے خلاف گرہ
پیدا کرنے کی کوشش کے اور کچھ نہیں کر رہے ہوتے۔اور اس میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوتے۔کیونکہ نام چھپانے
سے ایک تو صاف پتہ چل رہا ہوتا ہے کہ کوئی ہمدرد نہیں ہے بلکہ صرف کسی دوسرے کو بد نام کرنا چاہتے ہیں۔عموما تو
ایسے خطوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی اور میرا کام تو ویسے بھی یہ ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے

خطبات مسرور جلد ہشتم
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
پہلے تحقیق کرواؤں، پتہ کروں اور جس کا نام پتہ ہی نہیں اس کی تحقیق بھی نہیں ہو سکتی۔لیکن اگر کسی کو سزا ہو بھی تو
میرے دل میں اس کے خلاف نفرت کبھی نہیں پیدا ہوئی، نہ کوئی گرہ پیدا ہوتی ہے بلکہ دکھ ہوتا ہے کہ ایک احمدی
کو کسی بھی وجہ سے سزا ہوئی ہے۔بہر حال ایک احمدی کو ہمیشہ یہ یادرکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاتَّقُوا اللهَ
کہ تقویٰ اختیار کرو۔إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِیم کہ اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے والا ہے اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔جن کو
اس قسم کی بدظنیوں کی یا تجسس کی یا غیبت کی عادت ہے اپنے دلوں کو ٹٹولیں اور اللہ تعالیٰ کا خوف کریں۔اللہ تعالیٰ
سے گناہوں کی معافی چاہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ احساس ندامت لے کر میرے پاس آؤ گے تو میں تمہاری توبہ
قبول کروں گا اور تمہارے ساتھ رحم کا سلوک کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” فساد اس سے شروع ہوتا ہے کہ انسان ظنونِ
فاسدہ اور شکوک سے کام لینا شروع کرے۔اگر نیک ظن کرے تو پھر کچھ دینے کی توفیق بھی مل جاتی ہے۔جب پہلی
ہی منزل پر خطا کی تو پھر منزلِ مقصود پر پہنچنا مشکل ہے۔بدظنی بہت بُری چیز ہے۔انسان کو بہت سی نیکیوں سے
محروم کر دیتی ہے اور پھر بڑھتے بڑھتے یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ انسان خدا پر بدظنی شروع کر دیتا ہے“۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 375 جدید ایڈیشن)
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں: ”بد ظنی صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے۔اس لئے تم اس سے بچو اور صدیق
کے کمالات حاصل کرنے کے لئے دعائیں کرو“۔( ملفوظات جلد اول صفحه 247 مطبوعہ ربوہ)
پھر فرمایا : ” بعض گناہ ایسے باریک ہوتے ہیں کہ انسان ان میں مبتلا ہوتا ہے اور سمجھتا ہی نہیں۔جو ان
سے بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اسے پتہ نہیں لگتا کہ گناہ کرتا ہے۔مثلاً گلہ کرنے کی عادت ہوتی ہے ( شکوے شکایتیں
کرنے کی عادت ہوتی ہے ) ایسے لوگ اس کو بالکل ایک معمولی اور چھوٹی سی بات سمجھتے ہیں۔حالانکہ قرآن شریف
نے اس کو بہت ہی بڑا قرار دیا ہے۔چنانچہ فرمایا ہے۔ایحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا (الحجرات: 13)
خدا تعالیٰ اس سے ناراض ہوتا ہے کہ انسان ایسا کلمہ زبان پر لاوے جس سے اس کے بھائی کی تحقیر ہو اور ایسی کارروائی
کرے جس سے اس کو حرج پہنچے۔ایک بھائی کی نسبت ایسا بیان کرنا جس سے اس کا جاہل اور نادان ہو نا ثابت ہو یا اس
کی عادت کے متعلق خفیہ طور پر بے غیرتی یادشمنی پید اہو۔یہ سب بُرے کام ہیں“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 653-654 مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کی نیکیاں بجالانے کی توفیق عطا
فرمائے۔اللہ تعالیٰ کے تمام احکام پر ہم عمل کرنے والے ہوں اور اس کی رضا کی جنتوں کو حاصل کرنے والے ہوں۔آج بھی ایک افسوسناک خبر ہے۔مکرم سمیع اللہ صاحب ابن مکرم ممتاز احمد صاحب شہداد پور ضلع سانگھڑ

خطبات مسرور جلد ہشتم
76
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010
کو تین فروری کو شہداد پور میں شہید کر دیا گیا۔اِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کی وہاں الیکٹرک اور موٹر وائنڈنگ
وغیرہ کی ایک دکان تھی۔وہ شام کو بند کر کے واپس آرہے تھے اپنے گاؤں کے قریب پہنچے تو دو موٹر سائیکل والے
قریب آئے پہلے ان کو روکا پھر ایک شخص نے راستہ پوچھا اور دوسرے نے ان کے سر پر پستول رکھ کر گولی چلادی
اور یہ وہیں موقع پر شہید ہو گئے۔ان کی عمر 53 سال تھی۔جماعت کے بڑے فعال رکن تھے۔سیکر ٹری اصلاح و
ارشاد، سیکرٹری دعوت الی اللہ ، زعیم انصار اللہ اور نائب ناظم انصار اللہ ضلع کی حیثیت سے بھی خدمت کرتے رہے۔فعال داعی الی اللہ بھی تھے۔دکان پر بغیر کسی خوف کے باوجود مخالفت کے ایم ٹی اے لگوایا ہوا تھا۔تبلیغ کرتے رہتے
تھے۔جماعتی مذاکرے اور سوال وجواب کی مجلسیں بھی ان کے گھر پر ہوتی تھیں۔ایمانی غیرت رکھنے والے بڑے
بہادر اور نڈر انسان تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ان کی دو شادیاں تھیں۔ایک اہلیہ اور تین بیٹیاں اور
ایک بیٹا کینیڈا میں ہیں اور دوسری شادی سے ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں جو ان کے پاس ہی تھے۔اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی
رضا کی جنتوں میں جگہ دے اور درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو بھی صبر اور حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ان کا
حافظ و ناصر ہو۔نماز کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب بھی ادا کی جائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 9 مورخہ 26 فروری تا 4 مارچ 2010ء صفحہ 5 تا 8)

آج 10 میں سے 10 باقی