رفقاء حضرت مسیح موعودؑ کی محبت و غیرت الہٰی کے واقعات

خطبات مسرور جلد ہشتم
77
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010ء بمطابق 12 تبلیغ 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض صحابہ کے ایسے ایمان افروز واقعات آپ کے
سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس سے پتہ لگتا ہے کہ کس طرح وہ یقین پر قائم تھے، اللہ تعالیٰ کی ذات پر ان کو یقین تھا۔اور
کیسا ان کا تو شکل تھا اور کیسی اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کی محبت تھی اور پھر اللہ تعالیٰ بھی ان کے لئے غیرت کے کیسے
عجیب نمونے دکھاتا رہا، ان کا اظہار فرما تارہا۔پہلا واقعہ تو یہ ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول بیان فرماتے ہیں کہ وہاں ( یعنی کشمیر میں) ایک بوڑھے
آدمی تھے انہوں نے بہت سے علوم و فنون کی حدود یعنی تعریفیں یاد کر رکھی تھیں۔اور بڑے بڑے عالموں سے کسی
علم کی تعریف دریافت کرتے۔وہ جو کچھ بھی بیان کرتے یہ جو عالم صاحب تھے ، یہ اس میں کوئی نہ کوئی نقص نکال
دیتے۔کیونکہ ان کو ہر چیز کی تعریف کے پختہ الفاظ یاد تھے۔اس طرح ہر شخص پر اپنا رعب بٹھانے کی کوشش
کرتے تھے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول فرماتے ہیں کہ ایک دن سر دربار مجھ سے دریافت کیا (راجہ کے دربار میں)
که مولوی صاحب! حکمت کس کو کہتے ہیں؟ اس نے اپنی طرف سے ایسا سوال کیا کہ کوئی تعریف بتائیں گے تو میں
غلطی نکالوں گا۔تو حضرت خلیفہ اول کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ شرک سے لے کر عام بد اخلاقی سے بچنے کا نام
حکمت ہے۔وہ حیرت سے دریافت کرنے لگے کہ یہ تعریف حکمت کی کہاں لکھی ہے ؟ تو خلیفہ اول فرماتے ہیں کہ
میرے پاس دہلی کے حکیم تھے جو حافظ بھی تھے، بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے انہیں کہا کہ ان کو سورۃ بنی اسرائیل کے
چوتھے رکوع کا ترجمہ سنادو جس میں آتا ہے کہ ذلِكَ مِمَّا أَوْحَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ (بنی اسرائیل: 40) پھر تو وہ
بہت حیرت زدہ ہوئے۔(ماخوذ از حیات نور باب سوم - صفحہ 174) (ماخوذ از مرقاة الیقین صفحہ 253,254 مطبوعہ ربوہ)
یہ چوتھار کو ع 32 آیت سے لے کر 41 آیت تک ہے۔اس میں مختلف باتیں بیان کر کے اللہ تعالیٰ نے
بتایا ہے کہ یہ سب برائیاں ہیں اور ان سے بچنا حکمت ہے۔یہ تو علماء کو چیلنج کیا کرتے تھے لیکن اس قسم کے علماء ہر

خطبات مسرور جلد ہشتم
78
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
زمانے میں پائے جاتے ہیں جن کا مقصد علم پھیلانا نہیں ہو تا بلکہ اپنی علمیت کا رعب ڈالنا ہو تا ہے۔تقویٰ سے عاری
ہوتے ہیں۔آجکل کے علماء کا بھی یہ حال ہے۔اُس زمانہ میں بھی تھا کہ دوسروں پر اپنا علمیت کا رعب ڈالا جائے۔پردہ کا حکم
آج کل مختلف ٹی وی چینلز آتے ہیں۔اور ان میں یہ لوگ نظر آتے ہیں۔اس حوالہ سے میں سب
احمدیوں سے اور خاص طور پر نوجوانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو مختلف ٹی وی پروگرام آرہے ہیں ان کے
حوالوں سے متاثر نہ ہو جایا کریں۔مثلاً پچھلے دنوں میں پاکستان میں ایک ٹی وی چینل پر ایک عالم نے نوجوانوں کو اپنے
ساتھ لگانے کے لئے ، اپنی طرف کھینچنے کے لئے ایک یہ شوشہ چھوڑا کہ قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا ہوا کہ
عورتوں کے لئے پر دہ ضروری ہے ، یہ تو صرف نبی کی بیویوں کے لئے تھا۔حالانکہ قرآن کریم میں سورۃ احزاب میں
جہاں نبی کی بیویوں کے لئے حکم ہے وہاں عام مومنوں کے لئے بھی حکم ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ی
ياَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَ بَنْتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ (الاحزاب:60 ) کہ اے نبی
اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی بیویوں سے کہہ دے کہ جب وہ باہر نکلا کریں تو اپنی چادر سروں پر گی
پر گھسیٹ
کر اپنے سینوں تک لے آیا کریں۔اب اس میں بھی بعض لوگوں نے تاویلیں نکالنی شروع کر دی ہیں کہ چادر سروں
سے گھسیٹ کر سینوں پہ لانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر سر ننگا بھی ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اور اس کا نتیجہ یہ
نکل رہا ہے کہ عموماً مسلمان ملکوں میں اب نہ سر کا پردہ رہا ہے نہ ہی باقی جسم کا پردہ رہا ہے۔اس کی وجہ سے یہاں
یورپ میں تو ایک رد عمل ہے جو پردہ کے خلاف بعض جگہ مہم کی صورت میں ظاہر ہو تا ہے۔اور یہی عالم صاحب جو
ہیں، میں نے خود تو ان کا پروگرام نہیں سنالیکن میں نے سنا ہے کہ انہوں نے ایک یہ بھی شوشہ چھوڑا ہے کہ قرآن
کریم سے کہیں ثابت نہیں ہو تا کہ اب خلافت کی ضرورت ہے یا یہ کہ خلافت قائم رہے گی۔ہاں بلاشبہ ان لوگوں
کے لئے تو نہیں ہے کیونکہ جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے والے نہیں ہیں، زمانہ کے امام کو
ماننے والے نہیں ہیں ، نہ ان میں خلافت قائم ہو سکتی ہے اور نہ ہی ان کو وہ برکات حاصل ہو سکتی ہیں جو اس سے وابستہ
ہیں۔بہر حال یہ تو ضمناً ایک ذکر آگیا۔اگلا واقعہ بھی حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا ہی ہے۔عبد القادر صاحب سابق سوداگر مل نے بیان کیا ہے کہ
ایک مرتبہ آپ کہیں لاہور تشریف لائے۔( یہ پہلے کی بات ہے) ڈاکٹر محمد اقبال صاحب ان دنوں گورنمنٹ کالج
لاہور میں پڑھتے تھے۔کالج کے پروفیسر مسٹر آرنلڈ صاحب نے کہا کہ تثلیث کا مسئلہ کسی ایشیائی دماغ میں آہی نہیں
سکتا۔( یعنی یہ عیسائیوں کا مسئلہ ہے یہ تو کسی ایشیائی دماغ میں نہیں آسکتا)۔تو ڈاکٹر صاحب موصوف جو علامہ اقبال
کہلائے ، وہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی خدمت میں آئے اور پروفیسر کی یہ بات بتائی۔اور عرض کی کہ میں اس کا

خطبات مسرور جلد ہشتم
79
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
جواب کیا دوں ؟ تو آپ نے فرمایا کہ پروفیسر صاحب کو جا کر کہیں کہ اگر آپ کا یہ دعویٰ صحیح ہے تو حضرت مسیح اور
آپ کے حواری بھی اس مسئلے کو نہیں سمجھے ہوں گے کیونکہ وہ بھی ایشیائی تھے۔یہ جواب سن کر پروفیسر صاحب
ایسے خاموش ہوئے کہ گویا انہوں نے کبھی یہ دعویٰ کیا ہی نہیں۔پھر آگے لکھا ہے کہ سنا گیا ہے کہ یورپ میں بھی
ایک کانفرنس میں انہوں نے یہ اعتراض پیش کیا مگر وہاں سے بھی انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔حیات نور از عبد القادر (سابق سوداگر مل) صفحه 107-106)
پھر ایک واقعہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت مسیح موعود کے
عہد مبارک میں جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں طاعون کے حملے ہو رہے تھے میں تبلیغ کی غرض سے موضع
گوٹریالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات گیا اور وہاں ایک مخلص احمدی چوہدری سلطان عالم صاحب کے پاس چند دن
رہا۔دوران قیام میں ہر رات میں ان کے مکان کی چھت پر چڑھ کر تقریریں کرتارہا اور لوگوں کو احمدیت کے متعلق
سمجھاتا رہا۔چونکہ ان تقریروں میں اُن لوگوں کو طاعون وغیرہ کے عذابوں سے بھی ڈرا تا رہا۔اس لئے ایک دن صبح
کے وقت اس گاؤں کے کچھ افراد میرے پاس آئے اور کہنے لگے آپ نے اپنی تقریروں میں مرزا صاحب کے نہ
ماننے والوں کو طاعون وغیرہ سے بہت ڈرایا ہے۔مگر آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ موضع گوٹریالہ بہت بلندی پر واقع
ہے اور پھر اس کی فضا اور آب و ہوا اتنی عمدہ ہے کہ یہاں وہائی جراثیم پہنچ ہی نہیں سکتے۔تو مولوی صاحب کہتے ہیں
میں نے ان کو کہا کہ یہ تو بالکل درست ہے۔مگر آپ لوگ یہ بتائیں کہ مجھ سے پہلے کبھی کوئی احمدی مبلغ اس گاؤں
میں آیا ہے جس نے آپ کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کی ہو ؟۔گاؤں والوں نے کہا نہیں پہلے
تو کوئی نہیں آیا۔تو مولوی صاحب کہتے ہیں میں نے کہا یہی وجہ ہے کہ آپ کا گاؤں ابھی تک محفوظ ہے۔اب میری
تبلیغ اور آپ لوگوں کے انکار کے بعد بھی اگر یہ گاؤں خدا تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ رہا تو پھر میں سمجھوں گا کہ
واقعی اس گاؤں کی عمدہ فضا خدا تعالیٰ کے ارشاد وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (بنی اسرائیل : 16) کی
وعید کو روک سکتی ہے۔( یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ہر گز عذاب نہیں بھیجتے جب تک کسی بستی میں رسول نہ بھیج
دیں)۔تو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ میں تو ان لوگوں کو یہ بات کہہ کر چلا آیا لیکن چند دن بعد ہی اس
گاؤں میں چوہے مرنے شروع ہو گئے۔پھر طاعون نے ایسا شدید حملہ کیا کہ اس گاؤں کے اکثر محلے موت نے خالی کر
دیئے اور کئی لوگ بھاگ کر دوسرے دیہات میں چلے گئے۔(ماخوذ از حیات قدسی از حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی صفحه 136)
تو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے بھی مختلف طریقے ہیں۔طاعون تو ایک ایسا عذاب تھا جس کی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے خبر دی تھی۔پھر آپ نے اپنا ایک نشان زلزلوں کا بھی بتایا۔آج بھی دنیا میں
،شکلوں میں عذاب آرہے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی نہ پہچان کرنا چاہتے ہیں، نہ زمانہ کے امام کی پہچان کرنا چاہتے

خطبات مسرور جلد ہشتم
80
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
ہیں۔نہ دنیا حضرت محمد رسول اللہ صلی الی یوم کی پہچان کرنا چاہتی ہے بلکہ حس ہی مرگئی ہے۔دنیا میں ہر جگہ تباہی پر تباہی
آرہی ہے۔لیکن بالکل اس بارہ میں سوچنے کی طرف توجہ ہی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ان کو عقل دے اور دنیا کو
ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔پھر ملک صلاح الدین صاحب مولانا با پوری صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی
تھے کے بارہ میں اپنی روایت میں لکھتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے سندھ کے علاقہ میں تبلیغی مشن قائم فرمایا۔مولا نا بقا پوری صاحب کو اس علاقہ میں امیر التبلیغ مقرر فرمایا۔اس وقت سنجوگی قوم میں جو سندھ میں ایک لاکھ کے
قریب ہے آریہ قوم نے ملکانوں کی طرح ارتداد کا جال پھیلا دیا تھا۔مولانا صاحب محنت کر کے چند ماہ میں سندھی کی
چند کتابیں پڑھ کر تقریر کرنے کے قابل ہو گئے۔(اب یہ بھی اس زمانہ میں ان لوگوں کی بڑی ہمت اور محنت اور
شوق تھا کہ چند مہینے میں سندھی زبان بھی سیکھ لی اور تقریر کرنے کے قابل بھی ہو گئے۔) اور اولاً سب علاقہ میں
آریہ سماجیوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔جس جگہ یہ لوگ سادہ لوح سندھیوں کو ورغلا کر ارتداد پر آمادہ کرتے مولانا
صاحب وہاں پہنچ کر انہیں اسلام پر پختہ کرتے۔اس طرح شب و روز کی ایک لمبی جد وجہد کا نتیجہ یہ ہوا کہ سات
آٹھ ماہ میں ہی سنجوگی قوم جو تھی اس سے آریہ سماج مایوس ہو گئے اور ارتداد کی یہ آگ بھی سرد ہو گئی۔لیکن پھر دوسرے سال یہ واقعہ ہوا کہ 1924ء میں علماء، امراء، فقراء یہ تینوں مل کر مولوی صاحب کے
مقابلے پر کھڑے ہو گئے اور جابجا مباحثات شروع ہو گئے اور مولانا بقا پوری صاحب اکیلے ہوتے تھے اور غیر احمدی
علماء کافی تعداد میں آتے تھے۔بعض دفعہ کہتے ہیں کہ در جن تک ہو جاتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ آپ
ہی کو غلبہ ہوتا۔نتیجتا احمدیت کی طرف لوگوں کی توجہ اور بڑھتی گئی۔۔اس وجہ سے سندھ میں بعض مقامات پر
جماعتیں بھی قائم ہو گئیں۔پھر مزید لوگ باتیں سننے لگے۔دلچسپی پیدا ہوئی تو علماء پر بھی رعب پڑ گیا اور مولوی بقا
پوری کا نام لے کر کہتے تھے کہ ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اس سے جو شریف لوگ تھے ان کی مزید توجہ پیدا
ہوئی۔بہت سے افراد کو اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔1928ء میں( باوجود علالت کے وہ
مختلف شہروں میں جا کے تبلیغ کر رہے تھے تو اس وقت سندھی احمدیوں کی صرف ایک جماعت تھی جو دو چار خاندانوں
پر مشتمل تھی لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے 50 جماعتیں وہاں قائم ہو گئیں۔) مولانا بشارت بشیر صاحب
بھی لکھتے ہیں کہ سنجوگی قوم نے قبول اسلام کے بعد غیر مسلم اقارب سے رشتے ناطے جاری رکھے اور یہی وجہ ان کے
ایمان کی کمزوری کی ہوئی۔بعد میں پھر آہستہ آہستہ وہ احمدیت سے بھی اور اسلام سے بھی دور ہٹتے چلے گئے۔پس آج بھی احمدیوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بعض لوگ بے احتیاطی کرتے ہیں، جذباتی فیصلے ہو رہے
ہوتے ہیں۔غیروں میں شادیاں ہو رہی ہوتی ہیں جس سے پھر آئندہ نسلیں تباہ ہو رہی ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ پورا
خاندان دین سے ہٹ جاتا ہے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
81
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
پھر کہتے ہیں کہ مولانا صاحب کو علم ہوا کہ لاڑکانہ کے قریب ایک شہر میں شدھی ہونے والی ہے۔تو آپ
وہاں پہنچے اور مسلمان حافظ گوکل چند نامی کو جو رئیں اور وہاں کے مسلمان نمبر دار تھے ، انہیں سمجھایا۔کہنے لگے
مولویوں نے ہماری مدد نہیں کی۔اب ہندوؤں سے عہد ہو چکا ہے پرسوں سارا شہر جو ہے وہ ہند و ہو جائے گا۔پھر
انہوں نے مولوی صاحب کو کھانے کے لئے کہا تو آپ نے کھانے سے انکار کر دیا اور کہا میں تمہاری روٹی ہر گز نہیں
کھاؤں گا اور ساتھ ہی زار زار رونا شروع کر دیا۔اس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔پھر باتیں کرنے لگے۔آپ کو کھانا
کھانے کو کہا آپ نے پھر انکار کر دیا اور آنسو جاری رہے۔تو رئیس نے کہا کہ عہد توڑنا تو جرم ہے، گناہ ہے۔مولوی
صاحب نے کہا کہ ایمان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔تو یہ بات اس کی سمجھ میں آگئی اور اس نے کہا کہ ہم ہر گز
شدھ نہیں ہوں گے اور ہم خط بھجوا دیتے ہیں کہ وہ ہر گز نہ آئیں۔مولوی صاحب نے کہا کہ پہلے آپ خط لکھیں۔پھر
میں کھانا کھاؤں گا۔چنانچہ آپ نے خط لکھوایا کہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے اور ہم تمہیں بھی اس کے قبول کرنے
کی دعوت دیتے ہیں۔ہم میں سے کوئی بھی اپنا مذ ہب نہیں چھوڑے گا اور اگر کسی نے دوبارہ آنے کی کوشش کی تو
بہت ذلیل ہو گا۔اس کے بعد پھر آپ نے کھانا کھایا اور آر یہ وہاں بھی ناکام ہوئے اور بڑے تلملائے۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 234 تا 236)
سید سرور شاہ صاحب کے بارہ میں ایک روایت ہے کہ حضرت مولوی صاحب کا علم جس اعلیٰ پایہ کا تھا اور
علماء ہم عصر پر جو اثر تھا وہ ذیل کے واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے۔(حضرت سرور شاہ صاحب بڑے لمبے عرصہ تک مفتی
سلسلہ بھی رہے ہیں۔سید صاحب علاج کے لئے ہری پور میں مقیم تھے کہ ہسپتال کے قریب ایک پہلوان سے
آپ نے دریافت کیا کہ یہ سامنے مولوی صاحب کون ہیں۔( آپ کو کوئی مولوی صاحب نظر آئے ہوں گے)۔اس
نے کہا کہ کوٹ نجیب اللہ کے مولوی منہاج الدین ہیں جو اپنے آپ کو رئیس المناظرین کہتے ہیں اور آپ سے مباحثہ
کرنا چاہتے ہیں۔( انہوں نے سنا کہ مولوی صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں اور بڑے عالم ہیں تو انہوں نے غیر احمدی
مولوی سے کہا کہ اچھا میں تو بہت بڑا مناظر ہوں۔تو میں مباحثہ کروں گا۔آپ کے دریافت کرنے پر اس نے کہا
کہ نئی بات جو آپ نے اختیار کر لی ہے اس کے متعلق یعنی احمدیت کے بارہ میں کل اس مقام پر اسی وقت 10 بجے
مباحثہ ہو گا۔چنانچہ آپ اگلے روز انتظار کرتے رہے اور مخالف مولوی نہ آئے۔( یہ بھی بڑا دلچسپ واقعہ ہے۔)
ہری پور بازار کے آخری سرے کے آگے کچھ حصہ خالی ہے۔پھر سکندر پور بازار شروع ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں ہری
پور بازار کی طرف آپ روانہ ہوئے اور وسط میں پہنچ کر دیکھا کہ مولوی صاحب اور اس کے ساتھی آرہے ہیں لیکن
آپ کو دیکھتے ہی واپس مڑے اور بھاگنا شروع کر دیا۔یعنی اس غیر احمدی مولوی نے بھاگنا شروع کر دیا۔تو مولوی
صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں بھی ان کے پیچھے دوڑا۔میر اخیال تھا کہ جامعہ مسجد میں پہنچے ہوں گے لیکن وہاں سے

خطبات مسرور جلد ہشتم
82
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
پتہ لگا کہ وہ ادھر نہیں آئے۔چنانچہ میں دوسری طرف گیا تو دیکھا کہ مولوی صاحب ایک کیچڑ والے نالے میں سے
گزر کر پار باغ کی طرف جارہے ہیں۔وہ پہلوان جو تھا وہ اس کنارے پر کھڑا بڑے زور سے ہنس رہا تھا۔اتنا ہنس رہا تھا
کہ ہنس ہنس کے اس کی آنکھوں سے آنسو آگئے۔تو اس نے بتایا کہ یہ مولوی منہاج الدین صاحب کل فلاں مولوی
صاحب کے پاس سکندر پور گئے اور ان سے کتابیں لے کر مباحثہ کے لئے تیاری کرنے لگے اور ساری رات کتابیں
پڑھتے رہے۔صبح مولوی صاحب ( یعنی جو دوسرے غیر احمدی مولوی صاحب تھے) فجر کے لئے آئے تو دریافت کیا
کہ آپ کیا کر رہے ہیں کہ آپ ساری رات نہیں سوئے۔انہوں نے کہا مولوی سرور شاہ صاحب کے ساتھ مباحثہ
کرنے کے لئے حوالے تلاش کر تارہاہوں۔لیکن جس تفسیر کو دیکھتا ہوں اس میں حضرت عیسی کی زندگی اور وفات
دونوں کا ذکر پایا جاتا ہے۔اس لئے کوئی قاطع دلیل (کوئی اچھی دلیل جو منہ بند کرانے والی ہو) وہ نہیں مل رہی۔تو
سکندر پوروالے مولوی صاحب استاذ الگل تھے انہوں نے مباحثہ کے لئے تیاری کرنے والے مولوی کو کہا کہ مولوی
سرور شاہ صاحب کے احمدی ہونے کی وجہ سے مجھے آپ سے زیادہ صدمہ ہوا ہے اور مجھے بھی ان لوگوں نے ان کے
ساتھ مباحثہ کرنے کے لئے آمادہ کیا ہے لیکن میں نے اس امر سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اس لئے کہ مولوی
صاحب سارے ضلع کو آگے لگا لینے والے ہیں ان سے مباحثہ کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمام ضلع کے علماء ان کے
آگے آگے بھاگنے لگیں گے اور ان سے جتنی زیادہ باتیں کی جائیں گی اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا اور علماء کی مٹی پلید ہو
گی۔سو پہلوان نے کہا کہ اسی وجہ سے مولوی صاحب مباحثہ کے لئے آپ کے پاس نہیں آئے اور اب آپ کو دیکھ کر
بھاگ گئے ہیں۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد پنجم صفحه 45-44)
آج بھی علماء کا یہی حال ہے۔دعوے بڑے کرتے ہیں۔ٹی وی پر بھی آتے ہیں لیکن جب پیغام بھیجو کہ
ٹھیک ہے ہمارے سے اپنے ٹی وی چینل پر یا ہمارے پر ایک مناظرہ کر لو تو کوئی جواب ہی نہیں دیا جاتا۔یہ بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو الہام ہے۔نُصِرْتَ بالرغب ( تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 2004ء مطبوعہ ربوہ)
اس کا اللہ تعالیٰ آپ کے ماننے والوں کے ذریعہ بھی لوگوں پر اثر دکھا رہا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ قادیان
میں ایک دفعہ پادری زویمر آیا۔یہ دنیا کا مشہور ترین پادری اور امریکہ کا رہنے والا تھا۔وہ وہاں کہیں بہت بڑے تبلیغی
رسالہ کا ایڈیٹر تھا اور یوں بھی ساری دنیا کی عیسائی تبلیغی سوسائٹیوں میں ایک نمایاں مقام رکھتا تھا۔اس نے قادیان کا
بھی ذکر سنا ہوا تھا۔جب وہ ہندوستان میں آیا تو اور مقامات دیکھنے کے بعد وہ قادیان آیا۔اس کے ساتھ ایک اور پادری
گارڈن ( یا گورڈن) نامی بھی تھا۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم اس وقت زندہ تھے۔انہوں نے اسے

خطبات مسرور جلد ہشتم
83
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
قادیان کے تمام مقامات دکھائے مگر پادری آخر پادری ہوتے ہیں وہ بھی طنز یہ بات کرنے سے نہیں رہ سکا۔ان دنوں
قادیان میں ابھی ٹاؤن کمیٹی وغیرہ نہیں تھی اور ویسے بھی ہمارے ہند و پاکستان کے چھوٹے گاؤں اور قصبے جو ہیں وہاں
گلیوں میں بعض دفعہ بلکہ اکثر گند نظر آتا ہے۔یعنی گلیوں میں بہت گند پڑا رہتا تھا۔پادری زویمر باتوں باتوں میں ہنس
کر کہنے لگا کہ ہم نے قادیان بھی دیکھ لیا اور نئے مسیح کے گاؤں کی صفائی بھی دیکھ لی۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
اسے ہنس کے کہنے لگے پادری صاحب! ابھی پہلے مسیح کی ہی ہندوستان پر حکومت ہے اور یہ اس کی صفائی کا نمونہ ہے۔نئے مسیح کی حکومت ابھی قائم نہیں ہوئی۔اس پر وہ بہت شرمندہ ہوا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 89 مطبوعہ ربوہ)
پیر سراج الحق صاحب نعمانی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ
منشی ظفر احمد صاحب ساکن کپور تھلہ اور ایک شاگر دیا مرید مولوی رشید احمد گنگوہی میں حضرت مسیح ابن مریم علیہ
السلام کی وفات وحیات کے متعلق گفتگو ہوئی۔اس گفتگو میں تو مولوی صاحب کا مرید ناکام رہا کہ حیات مسیح علیہ
السلام ثابت کر سکے۔مگر گفتگو اس پر آٹھہری کہ اتنی لمبی عمر کسی انسان کی پہلے ہوئی ہے ؟ یعنی 120 سال۔اور اب
ہو سکتی ہے کہ نہیں۔اس میں بھی وہ لاجواب رہا۔انہوں نے دلیلیں دیں۔آخر کار اس نے ایک خط مولوی رشید
احمد صاحب کو لکھا۔مولوی صاحب نے اس کے جواب میں لکھا کہ ہاں اتنی لمبی عمر ، 120 سال ہی نہیں بلکہ اس سے
زیادہ عمر بھی ہو سکتی ہے۔بلکہ عیسی تو دوہزار سال سے آسمان پر بیٹھے ہیں۔( مولوی صاحب کی دلیل ذرا سنیں کہ)
دیکھو حضرت آدم کے وقت سے شیطان اب تک زندہ چلا آتا ہے اور کتنے ہزار برس ہو گئے۔اس کے جواب میں
منشی ظفر احمد صاحب نے فرمایا کہ ذکر تو انسانوں کی عمر کا تھا نہ کہ شیطان کا۔کیا نعوذ باللہ حضرت مسیح شیطانوں میں
سے تھے جو شیطانوں کی عمر کی مثال دی ہے اور یہ بھی ایک دعویٰ ہے۔یہ تمہارا دعویٰ ہے۔مولوی رشید احمد
صاحب دعویٰ اور دلیل میں فرق نہیں سمجھتے تھے۔( ایک دعویٰ ہوتا ہے ایک دعوی کے بعد اس کی سچائی کے لئے
دلیل دی جاتی ہے۔تو دعویٰ اور دلیل میں فرق ہے۔کہتے ہیں مولوی صاحب دعویٰ اور دلیل کا فرق نہیں سمجھتے
تھے کہ اس پر کیا دلیل دی ہے کہ وہی شیطان آدم والا اب تک زندہ ہے اور اس کی اتنی بڑی لمبی عمر ہے۔منشی
صاحب موصوف کے اس جواب کو سن کر مولوی رشید صاحب کو ان کے مرید نے پھر ایک خط لکھا کہ مولوی
صاحب یعنی منشی ظفر احمد صاحب یہ جواب دے رہے ہیں۔تو مولوی رشید صاحب نے ان کو (اپنے مرید کو ) جواب
دیا کہ تمہارا مقابل مرزائی ہے اس سے کہہ دو کہ ہم مرزائی سے کلام نہیں کرتے اور تم بھی مت ملو۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد چہارم صفحہ 50۔مطبوعہ قادیان)
تو یہ تو ہے نام نہاد علماء کا قصہ۔آج بھی پہلے بھی اور کل بھی رہے گا۔حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کے متعلق بیان کیا جاتا ہے۔روایت ہے کہ ڈاکٹر صاحب رام پور

84
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
خطبات مسرور جلد هشتم
کے دربار میں داخل ہو کر بلند آواز سے السلام علیکم کہتے جو کہ آداب دربار کے خلاف تھا کہ اتنی اونچی آواز میں
السلام علیکم کہا جائے۔اس طرح آپ نواب صاحب کے آگے تعظیم کے لئے جھکتے بھی نہیں تھے۔درباری لوگوں کا
یہ رواج تھا کہ جب کوئی دربار میں داخل ہو تو بڑے ادب سے داخل ہو اور آگے بڑا جھک کے اور بڑی آہستگی سے
سلام کرو۔جب ڈاکٹر صاحب کو توجہ دلائی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں سوائے خدا کے اور کسی کے سامنے نہیں
جھکتا۔نواب صاحب نے تبدیلی اور سخت اقدامات کی دھمکی دی کہ آپ کو تبدیل کر دوں گا اور بھی سخت اقدامات
کروں گا۔یہ ڈاکٹر تھے۔سرکاری ملازم تھے۔تو آپ نے فرمایا کہ میرے خدا کے ہاتھ میں آپ کی گردن ہے۔جب
چاہے آپ کو اس منصب سے ہٹا سکتا ہے اور نواب صاحب کے دربار میں اس کو چیلنج کر دیا اور تاریخ شاہد ہے کہ ایسا
ہی ہوا۔حضرت ڈاکٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس میں دعا کے لئے عریضہ لکھا جس کے جواب
میں حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ”محبی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔آپ کا
کارڈ پہنچا۔میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔مگر آپ نہایت استقامت سے اپنے تئیں رکھیں۔کم دلی ظاہر نہ
ہو۔خدا تعالیٰ کا فضل ہر جگہ پر درکار ہے۔مسافرت اور غربت میں دعا اور تضرع سے بہت کام لینا چاہئے۔اور پھر
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا نے وہ اثر دکھایا کہ نواب رام پور کو انگریزی
ریذیڈنٹ کی سفارش پر حکومت ہند نے دماغی مریض ثابت ہونے پر نا اہل قرار دے دیا اور معزول کر دیا۔جو شخص
ڈاکٹر صاحب کی تبدیلی اور فراغت کی دھمکیاں دے رہا تھا با وجو د صاحب اقتدار ہونے کے خود ہی بیچارہ معزول ہو گیا۔ماخوذ از سیرت و سوانح حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مصنفہ حنیف احمد محمود صفحہ 70)
حضرت خلیفہ المسیح الاول بیان کرتے ہیں کہ ایک زمانہ میں میں لاہور کے سٹیشن پر شام کو اترا۔بعض
اسباب ایسے تھے کہ چینیاں والی مسجد میں گیا تو شام کی نماز کے لئے وضو کر رہا تھا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے بھائی
میاں علی محمد نے مجھ سے کہا کہ جب عمل قرآن مجید اور حدیث پر ہوتا ہے تو ناسخ و منسوخ کیا بات ہے۔(غیر احمدیوں کا نظریہ ہے ناں کہ کچھ آیتیں منسوخ ہیں)۔تو میں نے ان کو کہا یہ کچھ نہیں ہیں۔وہ
پڑھے ہوئے نہیں تھے گو میر ناصر کے استاد تھے۔ان کا دینی علم زیادہ نہیں تھا۔انہوں نے اپنے بھائی سے ذکر کیا ہو
گا۔مولوی محمد حسین بٹالوی یہ ان دنوں جوان تھے اور بڑا جوش تھا۔یہ خلیفہ اول کی بیعت سے پہلے کی بات ہے۔تو
کہتے ہیں میں نماز پڑھ رہا تھا اور وہ مولوی صاحب جوش سے ادھر ادھر ٹہل رہے تھے۔جب میں نماز سے فارغ ہوا
تو انہوں نے کہا ادھر آؤ تم نے میرے بھائی کو کہہ دیا کہ قرآن میں ناسخ و منسوخ نہیں ہیں۔میں نے کہا ہاں نہیں
ہیں۔تب بڑے جوش سے کہا کہ تم نے ابو مسلم اصفہانی کی کتاب پڑھی ہے ؟ وہ احمق بھی قائل نہ تھا۔حضرت خلیفہ
اول کہتے ہیں میں نے کہا پھر تم ہم دو ہو گئے۔پھر اس نے کہا کہ سید احمد کو جانتے ہو ؟ مراد آباد میں صدر الصدور

خطبات مسرور جلد ہشتم
85
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
ہے۔میں نے جواب دیا کہ میں رام پور لکھنو اور بھوپال کے عالموں کو جانتا ہوں ان کو نہیں جانتا۔اس پر کہا کہ وہ
بھی قائل نہیں۔تب میں نے کہا کہ بہت اچھا پھر ہم اب تین ہو گئے۔پھر مولوی صاحب کہنے لگے کہ یہ سب بدعتی
ہیں۔امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ جو نسخ کا قائل نہیں وہ بدعتی ہے۔تو میں نے کہا تم دو ہو گئے۔میں ناسخ
و منسوخ کا ایک آسان فیصلہ آپ کو بتاتا ہوں، تم کوئی آیت پڑھ دو جو منسوخ ہو۔اس کے ساتھ ہی میرے دل میں
خیال آیا کہ اگر یہ ان پانچ آیتوں میں سے پڑھ دے تو کیا جواب دوں گا۔خدا تعالیٰ ہی سمجھائے تو بات بنے۔فکر پیدا
ہوئی۔(حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملنے سے پہلے کا قصہ ہے)۔اس نے ایک آیت پڑھی میں نے کہا
کہ فلاں کتاب میں جس کے تم بھی قائل ہو اس کا جواب دیا ہے۔کہنے لگا ہاں۔پھر میں نے کہا اور پڑھو تو خاموش ہی
ہو گیا۔علماء کو یہ وہم رہتا ہے کہ ایسانہ ہو کہ ہتک ہو۔اس لئے اس نے یہی غنیمت سمجھا کہ چپ رہے۔(ماخوذ از مرقاة الیقین فی حیات نور الدین۔مرتبہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی۔صفحہ 126-125)
لیکن آج کل کے بیچارے علماء کا یہ حال نہیں۔ڈھٹائی کی انتہا ہوئی ہوتی ہے۔ویسے بعد میں تو ان کا بھی
یہی حال تھا۔انہی مولوی محمد حسین بٹالوی کی آگے جاگ چل رہی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول فرماتے ہیں کہ میرا خدا ہمیشہ میر اخزانچی رہا ہے۔یہ تو کل کی بھی ایک مثال ہے
کیونکہ میرا تو کل ہمیشہ خدا پر رہا ہے اور وہی قادر ہر وقت میری مدد کرتارہا ہے۔چنانچہ ایک وقت مدینہ میں میرے
پاس کچھ نہ تھا حتی کہ رات کو کھانے کے لئے بھی کچھ نہ تھا۔جب نماز عشاء کے لئے وضو کر کے مسجد کو چلا۔تو راستے
میں ایک سپاہی نے مجھ سے کہا کہ ہمارا افسر آپ کو بلاتا ہے۔میں نے نماز کا عذر کیا، پر اس نے کہا میں نہیں جانتا میں
تو سپاہی ہوں۔حکم پر کام کرتا ہوں۔آپ چلیں ورنہ مجھے مجبوراً لے جانا ہو گا۔ناچار میں اس کے ہمراہ ہو گیا۔وہ ایک
مکان پر مجھے لے گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ ایک امیر افسر سامنے جلیبیوں کی بھری ہوئی رکابی رکھ کے بیٹھا ہے۔اس نے
مجھ سے پوچھا کہ اسے کیا کہتے ہیں۔میں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسے جلیبی کہتے ہیں۔کہا کہ ایک ہندوستانی سے
سن کر میں نے یہ بنوائی ہیں۔خیال کیا کہ اس کو پہلے کسی ہندوستانی کو ہی کھلاؤں گا۔چنانچہ مجھے آپ کا خیال آگیا۔اس
لئے میں نے آپ کو بلوایا اب آپ آگے بڑھیں اور کھائیں۔میں نے کہا نماز کے لئے اذان ہو گئی ہے۔فرصت سے
نماز کے بعد کھاؤں گا۔کہا مضائقہ نہیں۔ہم ایک آدمی کو مسجد بھیج دیں گے کہ تکبیر ہوتے ہی آکر کہہ دے۔خیر
کھا کر میرا پیٹ بھر گیا تو ملازم نے اطلاع دی کہ نماز تیار ہے اور تکبیر ہوچکی ہے۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ نے کھانے کا
انتظام کیا۔پھر فرماتے ہیں کہ دوسری صبح ہی جب میں اپنا بستہ صاف کر رہا تھا اور اپنی کتابیں الٹ پلٹ کر رہا تھا تو
ناگہاں ایک پاؤنڈ مل گیا۔چونکہ میں نے کبھی کسی کا مال نہیں اٹھایا اور نہ کبھی مجھے کسی کا روپیہ دکھلائی دیا اور میں یہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
86
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
خوب جانتا تھا کہ اس مقام پر مدت سے میرے سوا کوئی اور آدمی نہیں رہا اور نہ کوئی آیا۔لہذا میں نے اسے خدائی
عطیہ سمجھ کر لے لیا اور شکر کیا کہ بہت دنوں کے لئے یہ کام دے گا۔(ماخوذ از حیات نور صفحہ 516-515۔جدید ایڈیشن۔مطبوعہ ربوہ)
حضرت حافظ روشن علی صاحب فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے ابھی کھانا نہیں کھایا تھا۔سبق کے
انتظار میں بیٹھے بیٹھے کھانے کا وقت گزر گیا۔(اس فکر میں تھے کہ کہیں میں چلا گیا تو حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی کلاس
نہ شروع ہو جائے، آپ پڑھایا کرتے تھے)۔حتی کہ ہمارے حدیث کا سبق شروع ہو گیا۔میں اپنی بھوک کی پرواہ نہ
کر کے سبق میں مصروف ہو گیا اور کہتے ہیں کہ میں ابھی سبق پڑھنے والے طالب علم کی آواز سن رہا تھا اور سب کچھ
دیکھ بھی رہا تھا کہ یکا یک سبق کی آواز جو تھی مدھم ہو گئی اور میرے کان اور آنکھیں باوجود بیداری کے سننے اور
دیکھنے سے رہ گئے۔اس حالت میں میرے سامنے کسی نے تازہ بتازہ تیار ہوا ہوا کھانا رکھ دیا۔گھی میں تلے ہوئے
پر اٹھے اور بھنا ہوا گوشت تھا۔میں نے خوب مزہ لے لے کر کھانا کھایا۔جب میں سیر ہو گیا، پیٹ بھر گیا تو پھر
میری یہ حالت منتقل ہو گئی۔واپس اسی پہلی حالت میں آگیا اور مجھے پھر سبق کی آواز سنائی دینے لگی۔مگر اس وقت
بھی میرے منہ میں کھانے کی لذت موجود تھی اور میرے پیٹ میں سیری کی طرح کھانا کھانے کے بعد جو بو جھل
پن ہوتا ہے وہ بھی تھا۔اور اسی طرح لگ رہا تھا کہ یہ کھانا کھانے سے مجھے بالکل تازگی ہو گئی ہے جیسی کہ عموماً ظاہری
کھانا کھانے سے ہوتی ہے۔جبکہ میں کہیں گیا بھی نہیں تھا اور نہ کسی نے مجھے کھانا کھاتے دیکھا ہے۔(ماخوذ از حیات نور
صفحہ 290-289) تو یہ بھی ایک نظارہ تھا اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ایک جگہ اسی حوالے سے
اس نظارے کو بیان فرمایا ہے۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب نے بیان کیا کہ میری موجودگی کا واقعہ ہے کہ گورداسپور میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مقدمہ کے تعلق میں قیام فرما تھے۔( بہت سارے لوگ آتے تھے اور کھانا بھی پکایا
جاتا تھا) تو باورچی نے دیکھا۔جتنے دوست موجود تھے ان کی تعداد کے مطابق کھانے کا انتظام کیا گیا۔لیکن پھر اور
مہمان آگئے ، اندازے سے زیادہ مہمان آگئے اور کھانا پھر بھی کفایت کر گیا (پورا ہو گیا)۔تو اس نے صبح کے کھانے
کے متعلق یہ ماجر احضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کر کے کہ کیا اتنا ہی کھانا گل بھی پکانا
ہے جتنا آج پکا یا تھا یا زیادہ پکاؤں ( کیونکہ مہمان زیادہ آگئے تھے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
کیا تم خدا تعالیٰ کا امتحان کرنا چاہتے ہو ؟ (ماخوذ از اصحاب احمد جلد چہارم صفحہ 228 227 مطبوعہ قادیان) اللہ تعالیٰ نے اس
وقت عزت رکھ لی اب تم زیادہ کھانا تیار کرو۔تو یہ بھی جو اللہ تعالیٰ کی مدد آئی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جان بوجھ
کر اللہ تعالیٰ کو آزمایا جائے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
87
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے بارہ میں مختار احمد صاحب ہاشمی ذکر کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے
ہدایت فرمائی کہ اگر آپ کی نظر میں کوئی امداد کا مستحق ہو اور وہ خود سوال کرنے میں حجاب محسوس کرتا ہو تو ایسے
افراد کا نام آپ اپنی طرف سے پیش کر دیا کریں۔مگر یہ خیال رہے کہ وہ واقعی امداد کا مستحق ہے۔چنانچہ میں اس
عرصہ میں ہر موقع پر مستحق افراد کے نام پیش کر کے انہیں امداد دلوا تارہا ہوں۔ایک دفعہ حضرت میاں صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چند غرباء کو رقم بطور امدادادا کرنے کی مجھے ہدایت فرمائی۔مگر میں خاموش ہو رہا اس پر
حضرت میاں صاحب نے میری طرف دیکھتے ہوئے میری خاموشی کی وجہ دریافت فرمائی۔میں نے عرض کیا کہ
امدادی فنڈ ختم ہو چکا ہے اور کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔آپ نے مشفقانہ نگاہوں سے میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے
ہوئے فرمایا کہ گھبر ائیں نہیں۔رقم اوور ڈرا (Overdraw) کروالیں اور ان لوگوں کو ادا کر دیں۔اللہ تعالیٰ بہت
روپیہ دے گا چنانچہ اگلے چند دنوں میں ہی اس مد میں سینکڑوں روپے آگئے۔(ماخوذ از حیات بشیر مصنفہ عبد القادر سابق سوداگر مل صفحہ 271 مطبوعہ۔ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
صباح الدین صاحب کی حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے بارہ میں ایک روایت ہے۔کہتے ہیں میں
نے ان سے خود سنا ہے جب آپ انگلستان تشریف لائے تو اس دوران مختلف سفر بھی ہو رہے تھے۔ایک کارخانہ بھی
قادیان میں لگنا تھا شاید اس کے لئے کچھ چیزیں بھی خرید رہے تھے۔یا اور معلومات لے رہے ہوں گے۔بہر حال سفر
کے دوران آپ نے اپنے ساتھ مدد کے لئے ایک انگریز بھی رکھا ہوا تھا۔اس نے بتایا کہ سفر خرچ کا جو فنڈ ہے وہ ختم
ہو رہا ہے اور اب سفر جاری رکھنا مشکل ہے۔تو آپ نے فرمایا : فکر نہ کرو۔انشاء اللہ انتظام ہو جائے گا۔تو وہ شخص جو
انگریز تھا۔بہت حیران ہوا کہ اس ملک میں آپ اجنبی ہیں اور پھر یہاں رقم کا کیسے انتظام ہو سکے گا۔حضرت میاں
صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے خدا سے دعا کی کہ خدا تو ہی اس پر دیس میں ہماری مدد فرما۔فرماتے ہیں کہ اگلے ہی
روز ہم بازار سے جا رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ کو روک لیا اور سینٹ سینٹ (Saint,Saint) پکارنے لگا۔جس کے معنی ہیں ولی۔اور ایک بڑی رقم کا چیک آپ کی خدمت میں پیش کر کے آپ سے دعا کی درخواست کی۔تو وہ
شخص جو آپ کا مددگار تھا اس واقعہ سے بڑا حیران ہوا اور کہنے لگا کہ واقعی آپ لوگوں کا خدانرالا ہے۔(ماخوذ از سیرت حضرت مرزا شریف احمد صاحب صفحہ 86-85 مطبوعہ ربوہ)
حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سفر ڈلہوزی میں میرے ہمراہ
میری اہلیہ اول، ان کے بھائی اکبر علی صاحب اور میرے بھائی امیر احمد صاحب سفر کر رہے تھے۔ہم ایک سرکاری
پردہ دار بیلوں والے ٹانگہ میں تھے۔تین چار ٹانگے ہند و کلرکوں کے بھی تھے۔اس زمانہ میں وہی ذریعہ آمد ورفت
تھا، لمبا سر کاری سفر تھا۔تو ہم شام کے وقت ڈنیرا کے پڑاؤ پر پہنچے۔وہاں کے ہندو سٹور کیپروں نے اپنے ہندو
بھائیوں کو خیمے دے دیئے جن میں ان کے اہل و عیال اُتر پڑے اور میں کھڑا رہ گیا۔ہر چند اِدھر اُدھر مکانات اور

خطبات مسرور جلد ہشتم
88
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
خیموں کی تلاش کی مگر بے سود۔اکبر علی صاحب نے گھبرا کر مجھے کہا کہ رات سر پر آگئی ہے اب کیا ہو گا ؟ میں نے کہا
خدا داری چه غم داری۔(کہ جو خدا پر بھروسہ کرے اسے کیا غم ہے۔) خداضر ور کوئی سامان کر دے گا۔اتنے میں
ایک گھوڑ سور آیا اور اس نے مجھ سے محبت سے سلام کیا اور کہا: ہیں! آپ کہاں ؟ میں نے قصہ سنایا۔کہنے لگا آپ
ذرا ٹھہریں میں ابھی آتا ہوں۔تھوڑی دیر میں وہ ایک خیمہ اور گھاس لایا اور چند سپاہی بھی۔جن کے ذریعہ اس نے
خیمہ لگوایا اور گھاس اس میں بچھا کر کہا اپنے گھر والوں کو اس میں اتار دیں۔پھر ایک اور خیمہ بطور بیت الخلاء کے لگوا
دیا۔پھر کہا کہ میں آپ کے لئے کھانا لا تا ہوں مگر کچھ دیر ہو جائے گی آپ معاف کریں۔چنانچہ ضروری سامان پانی
وغیرہ بھجوا کر خود قریبا گیارہ بجے رات کے کھانا زردہ، دال روٹی وغیرہ لایا اور معذرت کرنے لگا کہ چونکہ دیر ہو گئی
تھی اس لئے گوشت نہیں مل سکا۔دال ہی مل سکی ہے آپ یہی قبول فرمائیں۔پھر پوچھنے پر کہنے لگا آپ مجھے نہیں
جانتے۔میں نے کہا معاف کریں۔مجھے آپ سے ایک دفعہ کی ملاقات کا شبہ پڑتا ہے وہ بھی کچھ یاد نہیں کہاں ہوئی
تھی۔تو اس نے کہا آپ نے میری درخواست لکھی تھی جس پر مجھے دفعداری مل گئی تھی۔(سرکاری نوکری کی
پروموشن ہو گئی تھی)۔اس لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔اور کہا اب رات بہت ہو گئی ہے میں جاتا ہوں اور چند
آدمی چھوڑ گیا جو رات کو پہرہ دینے والے تھے تاکہ وہاں کوئی سامان وغیرہ چوری نہ ہو۔اور کہتے ہیں اس کے بعد میں
نے سجدات شکر ادا کئے اور اللہ تعالیٰ کی اس بندہ نوازی نے میرے ایمان میں بڑی ترقی بخشی۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد سوم صفحہ 79-80۔جدید ایڈیشن۔مطبوعہ قادیان)
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مہاراجہ کشمیر نے مجھ سے کہا
کہ کیوں مولوی جی تم ہم کو تو کہتے ہو کہ تم سور کھاتے ہو اس لئے بے جا حملہ کر بیٹھتے ہو۔(مہاراجہ کشمیر کے سامنے
اس کو یہ کہتے تھے کہ آپ لوگ صرف سور کھاتے ہیں اور کوئی گوشت نہیں کھاتے۔اس لئے غصہ میں ذرا سخت
ہیں۔) بھلا یہ تو بتاؤ کہ انگریز بھی تو سور کھاتے ہیں۔وہ کیوں اس طرح ناعاقبت اندیشی سے حملہ نہیں کرتے ؟ میں
نے کہا کہ وہ ساتھ ہی گائے کا گوشت بھی کھاتے رہتے ہیں اس سے اصلاح ہو جاتی ہے۔سن کر خاموش ہو گئے اور پھر
دوبرس تک مجھ سے کوئی مذہبی مباحثہ نہیں کیا۔(مرقاة الیقین فی حیات نور الدین مرتبه اکبر شاہ خان نجیب آبادی صفحه 252 مطبوعہ ربوہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”وہ ( اللہ تعالیٰ ) قرآن شریف میں اس تعلیم کو
پیش کرتا ہے۔جس کے ذریعہ سے اور جس پر عمل کرنے سے اسی دنیا میں دیدار الہی میسر آسکتا ہے۔جیسا کہ وہ
فرماتا ہے مَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَ لَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا (الكهف: 111) یعنی جو
شخص چاہتا ہے کہ اسی دنیا میں اُس خدا کا دیدار نصیب ہو جائے جو حقیقی خدا اور پیدا کنندہ ہے۔پس چاہئے کہ وہ
ایسے نیک عمل کرے جن میں کسی قسم کا فساد نہ ہو۔یعنی عمل اس کے نہ لوگوں کے دکھلانے کے لئے ہوں نہ ان کی

خطبات مسرور جلد ہشتم
89
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2010
وجہ سے دل میں تکبر پیدا ہو کہ میں ایسا ہوں اور ایسا ہوں۔اور نہ وہ عمل ناقص اور نا تمام ہوں۔اور نہ ان میں کوئی
ایسی بد بو ہو جو محبت ذاتی کے بر خلاف ہو بلکہ چاہئے کہ صدق اور وفاداری سے بھرے ہوئے ہوں اور ساتھ اس کے
یہ بھی چاہئے کہ ہر ایک قسم کے شرک سے پر ہیز ہو۔نہ سورج نہ چاند نہ آسمان کے ستارے، نہ ہوا، نہ آگ، نہ پانی نہ
کوئی اور زمین کی چیز معبود ٹھہرائی جائے۔اور نہ دنیا کے اسباب کو ایسی عزت دی جائے اور ایسا ان پر بھروسہ کیا
جائے کہ گویاوہ خدا کے شریک ہیں۔اور نہ اپنی ہمت اور کوشش کو کچھ چیز سمجھا جائے کہ یہ بھی شرک کے قسموں
میں سے ایک قسم ہے۔بلکہ سب کچھ کر کے یہ سمجھا جائے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔اور نہ اپنے علم پر کوئی غرور کیا
جائے اور نہ اپنے عمل پر کوئی ناز، بلکہ اپنے تئیں فی الحقیقت جاہل سمجھیں اور کاہل سمجھیں اور خدا تعالیٰ کے آستانہ پر
ہر ایک وقت روح گرمی رہے اور دعاؤں کے ساتھ اس کے فیض کو اپنی طرف کھینچا جائے۔اور اس شخص کی طرح ہو
جائیں کہ جو سخت پیاسا اور بے دست و پا بھی ہے اور اس کے سامنے ایک چشمہ نمودار ہوا ہے نہایت صافی اور
شیریں۔پس اس نے افتاں و خیزاں بہر حال اپنے تئیں اس چشمہ تک پہنچا دیا“۔( گرتے پڑتے اس تک پہنچ
گئے ) ” اور اپنی لبوں کو اس چشمہ پر رکھ دیا اور علیحدہ نہ ہوا جب تک سیراب نہ ہوا“۔لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 154 مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو عاجزی میں بڑھاتے ہوئے ، تو گل میں بڑھاتے ہوئے، اپنے ایمان میں ترقی دینے کی
توفیق عطا فرمائے۔خد اتعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے ہم اپنے ساتھ بھی دیکھیں اور علم و عمل میں ترقی کرنے
والے ہوں اور اس (نظارے) کو بھی اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے انعام سمجھیں۔ہم ہمیشہ تکبر اور دنیاداری سے
بچتے رہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ سے اپنی مدد اور نصرت کا جو سلوک رکھا
ہمیں بھی ایسے عمل کی توفیق دے کہ ہم اس میں سے حصہ لیتے رہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور ہمیشہ جھکنے والے
رہیں اور ہمیشہ اس چشمے سے سیراب ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 10 مورخہ 5 مارچ تا 11 مارچ 2010 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی