صفت حسیب کے حوالے سے یتیموں کے حقوق اور ان سے حسن سلوک
خطبات مسرور جلد ہشتم
9
99
99
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 فروری 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 فروری 2010ء بمطابق 26 تبلیغ 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَابْتَلُوا الْيَتَى حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ أَنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَلَا تَأْكُلُوهَا
إسْرَافًا وَ بِدَارًا أَنْ يَكْبَرُوا وَ مَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَ مَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلُ بِالْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمُ
إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُ وَاعَلَيْهِمْ وَكَفَى بِاللَّهِ حَسِيبًا ( النساء: 7)
گذشتہ خطبہ میں میں نے ایک قرآنی حکم کی طرف توجہ دلائی تھی جو اگر اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے
ہوئے بجالایا جائے تو معاشرے کے امن کی ضمانت بن جاتا ہے۔اور چونکہ اس حکم کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے اپنے
حسیب ہونے کا ذکر فرمایا۔اس لئے یہ ہر مسلمان کے لئے تنبیہ ہے کہ اگر اس اہم حکم یعنی ایک دوسرے پر
سلامتی بھیجنے پر عمل نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہو گے۔بہر حال اسی تسلسل میں ایک دوسرا اہم حکم جو نہ صرف حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے ایک اہم حکم ہے
بلکہ معاشرے کے امن اور نفرتوں کو مٹانے کے لئے بھی بہت اہم ہے۔اور یہ حکم سورۃ نساء کی ساتویں آیت میں
ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اس کے آخر میں بھی خدا تعالیٰ نے اپنے حسیب ہونے کے حوالے سے
تنبیہ فرمائی ہے کہ اگر اس حکم کو نہیں بجالاؤ گے تو خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہو گے۔یتیموں کے حقوق اور حسن سلوک
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اور یتیموں کو آزماتے رہو یہاں تک کہ وہ نکاح کی عمر کو پہنچ جائیں۔پس اگر تم
ان میں عقل کے آثار محسوس کرو تو ان کے اموال ان کو واپس کر دو۔اور اس ڈر سے اسراف اور تیزی کے ساتھ
ان کو نہ کھاؤ کہ کہیں وہ بڑے نہ ہو جائیں۔اور جو امیر ہو ، اس کو چاہئے کہ وہ ان کا مال کھانے سے کلیۂ احتراز کرے۔ہاں جو غریب ہو وہ مناسب طور پر کھائے۔پھر جب تم ان کی طرف ان کے اموال لو ٹاؤ، تو ان پر گواہ ٹھہر الیا کرو۔اور اللہ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
100
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
یتیموں کے بارہ میں یہ بعض احکامات ہیں کہ ان سے کس طرح کا سلوک کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے شروع
ہی اس طرح فرمایا ہے کہ وَابْتَلُوا الْيَتمی کہ یتیموں کو آزماتے رہو۔آزمانا کیا ہے ؟ کس طرح آزمانا ہے ؟
یہی کہ تمہارے سپر دجو یتیم کئے گئے ہیں ان کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھو۔انہیں لاوارث سمجھ کر ان کی
تربیت سے غافل نہ ہو جاؤ، ان کی تعلیم سے غافل نہ ہو جاؤ بلکہ انہیں اچھی تعلیم و تربیت مہیا کر و۔اور جس طرح اپنے
بچوں
کا وقتا فوقتا جائزہ لیتے رہتے ہو ، اُن کے بھی جائزے لو کہ تعلیمی اور دینی میدان میں وہ خاطر خواہ ترقی کر رہے
ہیں یا نہیں؟ پھر جس تعلیم میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں اس کے حصول کے لئے ان کی بھر پور مدد کرو۔یہ نہیں کہ اپنا بچہ
اگر پڑھائی میں کم دلچسپی لینے والا ہے تب اس کے لئے تو ٹیوشن کے انتظام ہو جائیں ، بہتر پڑھائی کا انتظام ہو جائے اور
اس کی پڑھائی کے لئے خاص فکر ہو اور یتیم بچہ جس کی کفالت تمہارے سپر د ہے وہ اگر آگے بڑھنے کی صلاحیت بھی
رکھتا ہے تب بھی اس کی تعلیم پر ، اس کی تربیت پر کوئی نظر نہ رکھی جائے۔نہیں! بلکہ اس کی تمام تر صلاحیتوں کو بھر
پور طور پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے۔یہ اصل حکم ہے۔اور جتنی بھی اس کی استعدادیں اور صلاحیتیں ہیں اس
کے مطابق اس کو موقع میسر کیا جائے کہ وہ آگے بڑھے اور مستقبل میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔کبھی اسے یہ خیال نہ
ہو کہ میں یتیم ہونے کی وجہ سے اپنی استعدادوں کے صحیح استعمال سے محروم رہ گیا ہوں۔اگر میرے ماں باپ زندہ
ہوتے تو میں اس وقت سبقت لے جانے والوں کی صف میں کھڑ ا ہوتا۔پس چاہے کوئی انفرادی طور پر کسی یتیم کا نگران ہے یا جماعت کسی یتیم کی نگرانی کر رہی ہے اس کی تعلیم
و تربیت کا مکمل جائزہ اور دوسرے معاملات میں اس کی تمام تر نگرانی کی ذمہ داری ان کے نگرانوں پر ہے۔اور پھر یہ
جائزہ اس وقت تک رہے جب تک کہ وہ نکاح کی عمر تک نہ پہنچ جائیں۔یعنی ایک بالغ ہونے کی عمر تک نہ پہنچ جائیں۔ایک بالغ اپنے اچھے اور بُرے ہونے کی تمیز کر سکتا ہے۔اگر بچپن کی اچھی تربیت ہو گی تو اس عمر میں وہ معاشرے کا
ایک بہترین حصہ بن سکتا ہے۔لیکن یہاں بھی دیکھیں کہ کتنی گہرائی سے ایک اور سوال کی طرف توجہ دلائی گئی ہے
کہ صرف بالغ ہونا کسی کو اس قابل نہیں بنادیتا کہ اگر اس کے ماں باپ نے کوئی جائیداد چھوڑی ہے تو اس کو صحیح طور
پر سنبھال بھی سکے۔یہاں عاقل ہونا بھی شرط ہے یعنی ذمہ داری کا احساس اور اس دولت کے صحیح استعمال کا فہم ہونا
بھی ضروری ہے۔اس لئے فرمایا کہ ان کی عقل کا جائزہ بھی لو۔اگر تو ایک بچہ جوانی کی عمر کو پہنچنے تک اپنی پڑھائی میں
بھی اور دوسری تربیت میں بھی، اپنے اٹھنے بیٹھنے میں بھی، چال ڈھال میں بھی عمومی طور پر بہتر نظر آرہا ہے اس کی
عقل بھی صحیح ہے تو ظاہر ہے اس کے سپر د اس کا مال کیا جائے۔اس لئے کہ وہ حق دار بنتا ہے کہ اس کو اس کا ورثہ
لوٹایا جائے۔وہ خود اس کو سنبھالے یا اس کو آگے بڑھائے یا جو بھی کرنا چاہتا ہے کرے۔لیکن اگر کوئی باوجود بالغ
ہونے کے دماغی طور پر اتنی صلاحیت نہیں رکھتا کہ اپنے مال کی حفاظت کر سکے تو پھر اس کے مال کی حفاظت کرو۔اس
خطبات مسرور جلد ہشتم
101
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
کے نگر ان کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ پھر تم اس مال کی نگرانی کرو۔اور ضرورت کے مطابق اس کے خرچ ادا کرو۔لیکن اس عرصہ میں بھی جوں جوں اس کی عمر بڑھ رہی ہے، بعضوں کو ذرا دیر سے سمجھ آتی ہے ، اسے مالی امور کے جو
نشیب و فراز ہیں وہ سمجھاتے رہو تا کہ وہ کسی نہ کسی وقت پھر اپنا مال سنبھال سکے۔بعض معاملات میں بعض بظاہر
کمزور سمجھ رکھنے والے ہوتے ہیں ہر چیز کو پوری طرح نہیں سنبھال سکتے۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اس کے باوجود
ان کو پیسے کا استعمال اور پیسے کا رکھنا بڑا اچھا آتا ہے۔سوائے اس کے کہ بالکل کوئی فاتر العقل ہو۔لوگ سمجھتے ہیں کہ
بیوقوف ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں جھلا ہے۔لیکن وہ جھیلا بھی ایسے ایسے کاروبار کرتا ہے کہ بڑے بڑے پڑھے لکھے
نہیں کر رہے ہوتے۔پھر فرمایا کہ جو نگران بنائے گئے ہیں وہ اس یتیم کے ماں باپ کی جائیداد کے استعمال میں اسراف سے کام
نہ لیں۔یعنی ان یتیموں پر ان کے ماں باپ کی جائیداد یار تم میں سے اس طرح خرچ نہ کرو جس کا کوئی حساب کتاب
ہی نہ ہو۔اور بہانے بنا کر اس رقم سے ان یتیموں کے اخراجات کے نام پر خود فائدہ اٹھاتے رہو۔اور یہ کوشش ہو کہ
ان یتیموں کی رقم سے جتنازیادہ سے زیادہ اور جتنی جلدی میں فائدہ اٹھالوں، بہتر ہے۔کیونکہ اگر وہ بڑے ہو گئے تو
پھر ان کی جائیداد ان کے سپر د کرنی پڑے گی، یا اگر کوئی ظالم ہے تو وہ خود لڑکر بھی لے لیں گے۔کئی معاملات ایسے
ہوتے ہیں کہ بڑے ہونے تک لوگ ان کی جائیدادیں سنبھالے رکھتے ہیں اور آخر پھر عدالتوں میں یا قضا میں جاکر
جائیداد ان کو واپس ملتی ہے۔بہر حال فرمایا کہ اگر تمہاری نیتیں خراب ہوئیں تو تمہیں حساب دینا پڑے گا۔پھر اللہ
تعالیٰ نے کسی بدنیت یا ظالم کے ظلم کو روکنے کے لئے مزید پابندی لگادی کہ جو امیر ہے اور یتیم کو پالنے کا خرچ
برداشت کر سکتا ہے اس کی خوراک، لباس، تعلیم و تربیت کے لئے اچھا انتظام کر سکتا ہے اس کے لئے یہی لازمی ہے
کہ وہ یتیم کی جائیداد میں سے کچھ خرچ نہ لے بلکہ اپنے پاس سے اپنی جیب سے خرچ کرے۔يَسْتَغفِف کا مطلب ہی
یہ ہے کہ کبھی دل میں یہ خیال بھی آئے کہ کچھ خرچ کر لوں تو تب بھی اس خیال کو جھٹکے اور کوشش کر کے اپنے
آپ کو ایسی حرکت اور ظلم سے بچائے، اور شیطانی خیالات کو نکال کر باہر پھینکے۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف جو بھی
حکم دل میں آئے گاوہ شیطانی خیال ہو گا۔پس صاحب ثروت کے لئے تو یہ حکم ہے کہ وہ یتیم کی پرورش اپنی جیب سے
کرے۔چاہے نابالغ یتیم کے والدین جتنی بھی جائیداد اس کے لئے چھوڑ گئے ہوں۔فرمایا، جو غریب ہیں، اتنی مالی
کشائش نہیں رکھتے کہ اپنے گھریلو اخراجات کے ساتھ کسی یتیم کے اخراجات اور اس کی اچھی تعلیم وغیرہ کا خرچ
برداشت کر سکیں تو ان کے لئے جائز ہے کہ وہ یتیم کے لئے اس کے والدین کی طرف سے چھوڑی گئی جائیداد میں
سے اس کے اوپر خرچ کریں۔لیکن یہ خرچ بہت احتیاط سے ہو اور مناسب ہو اور اس کا حساب رکھا ہو۔یہ نہیں کہ
یتیم پر خرچ کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کا بھی خرچ کرناشروع کر دو کہ میں نے اسے اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اس لئے
اب میں خرچ کرنے کا حق رکھتا ہوں۔اس کی رہائش یا بجلی پانی کا خرچ بھی اس میں شامل کر دوں۔بعض کنجوس یا
بد نیت ایسے ہوتے ہیں جو اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
102
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
یتیم کو پالنے کی کتنی اہمیت ہے، اس کے بارہ میں ایک حدیث میں آتا ہے کہ عمرو بن شعیب اپنے دادا کے
حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی الم سے دریافت کیا کہ میرے پاس مال نہیں ہے مگر ایک
یتیم کا کفیل ہوں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اپنے زیر کفالت یتیم کے مال سے صرف اسی قدر کھاؤ کہ نہ اسراف ہو، نہ
فضول خرچی ہو۔اور نہ ہی اس کے مال سے اپنا ذاتی مال بڑھاؤ۔اسی طرح یہ بھی نہ ہو کہ اس کے مال سے اپنامال بچاؤ۔(مسند احمد بن حنبل۔جلد 2 صفحہ 706 حدیث : 7022 مسند عبد اللہ بن عمر و بن العاص)
یعنی یہ نہ ہو کہ تم اس کے مال کو اپنے مال کے ساتھ تجارت میں لگا دو اور منافع کھاتے رہو کہ اصل
سرمایہ تو اس کا محفوظ ہے۔فرمایا جو منافع آ رہا ہے اس سے اپنا مال بڑھاتے جاؤ۔اور نہ یہ ہو کہ اپنا مال بچائے رکھو اور
اس کے مال میں سے اپنے پر بھی خرچ کرتے جاؤ اور اس پر بھی خرچ کرتے جاؤ۔دونوں صورتوں کو منع فرمایا ہے۔پھر ایک حکم یہ ہے کہ تم نے یتیم پر مالی کشائش رکھتے ہوئے اگر نہیں بھی خرچ کیا یا مالی کشائش نہ رکھتے
ہوئے خرچ کیا بھی ہے تب بھی جب وہ یتیم بالغ اور عاقل ہو جائے اور جب تم اس کا مال اسے لوٹانے لگو تو پورے
حساب کتاب کے ساتھ اسے لو ٹاؤ کہ یہ جائیداد تھی۔بلکہ یہ بات زیادہ مستحسن ہے کہ اس کے مال کو تجارت میں بھی
لگادو اور بڑھاؤ اور حساب کتاب دیتے ہوئے یہ بتاؤ کہ یہ تمہارا اصل سرمایہ تھا، یا یہ جائیداد تھی یا یہ رقم تھی اور اس
پر اتنا منافع ہوا ہے اور یہ جو ٹوٹل منافع اور اصل زر ہے وہ تمہیں واپس لو ٹارہا ہوں۔اسی طرح اگر کسی غریب نے اُس مال میں سے یتیم کی پرورش کے لئے خرچ کیا ہے تو بلوغ کو پہنچنے پر ایک
ایک پائی کا تمام حساب کتاب اسے دو۔اور یہ حساب کتاب دیتے وقت گواہ بھی بنالیا کرو تا کہ کسی وقت بھی بدظنی
پیدا نہ ہو۔یتیم کے دل میں کبھی رنجش نہ آئے۔کیونکہ بعض دفعہ ، بعد میں، یتیم کے دل میں وسوسے بھی آسکتے
ہیں۔یا بعض اوقات بعض لوگ یتیموں کے ہمدرد بن کر اس کے دل میں وسوسے ڈال سکتے ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ
نے انسانی فطرت کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ جب بھی یتیم کا مال لوٹاؤ تو پورا حساب دو اور اس میں گواہ بنالو۔کیونکہ
یہ نگر ان کو بھی کسی ابتلاء سے بچانے کے لئے ضروری ہے اور یتیم کو بھی کسی بد ظنی سے بچانے کے لئے ضروری ہے۔پس جس تفصیل سے قرآن کریم میں یتیموں کے حقوق کے بارہ میں حکم دیا گیا ہے، کہیں اور نہیں دیا گیا۔کسی اور
شرعی کتاب میں نہیں دیا گیا۔اسی ایک آیت میں تقریباً سات بنیادی باتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی بات یہ کہ یتیموں کو آزماتے رہو۔ان کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دو۔اور دیکھو کہ ترقی کی طرف
قدم بڑھ رہے ہیں کہ نہیں۔دوسری بات یہ کہ اُن کی تعلیم و تربیت کی طرف خاص طور پر ان کے بالغ ہونے تک توجہ رہے۔یہ نہیں
کہ راستے میں چھوڑ دینا ہے۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
103
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
تیسری بات یہ کہ جب بھی وہ اپنے مال کی حفاظت کے قابل ہو جائیں تو ان کا مال انہیں فوری طور پر واپس
لوٹادو۔چوتھی بات یہ کہ یتیم کا مال صرف اُس پر خرچ کر و۔تم نے اس سے مفاد نہیں اٹھانا۔اور پانچویں بات یہ کہ امیر آدمی اگر کسی یتیم کی پرورش کر رہا ہے تو اس کے لئے بالکل جائز نہیں کہ وہ
یتیم کی پرورش کے لئے اس یتیم کے مال میں سے کچھ لے۔اور چھٹی بات یہ کہ غریب جس کے وسائل نہیں ہیں اور وہ کسی یتیم کا نگران بنایا جاتا ہے تو اس کو یتیم کے
مال میں سے مناسب طور پر خرچ کرنے کی اجازت ہے۔اور ساتویں بات یہ کہ جب مال لوٹاؤ تو اس پر گواہ بنالو۔تا کہ نہ تمہاری نیت میں کبھی کھوٹ آئے ، نہ تم پر
کبھی کوئی الزام لگے اور نہ یتیم کے دل میں بدظنی پیدا ہو۔اور آخر میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہر وقت دیکھ رہا ہے۔اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔تمہاری نیتوں کا
بھی اسے پتہ ہے۔اس لئے یا درکھو کہ اگر یہ حساب کتاب نہیں رکھو گے تو پھر تمہارا بھی ایک دن حساب ہونا ہے۔تم
سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔قرآن کریم میں متعدد جگہ یتیم کی پرورش اور اس سے حسن سلوک کا حکم ہے۔اور ان کے مال کی حفاظت کی
تاکید کی گئی ہے۔ایک جگہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے سورہ بنی اسرائیل کی آیت 35 ہے کہ وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ
الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ اَوْفُوا بِالْعَهْدِ : إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل: 35) اور یتیم
کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریق پر کہ وہ بہترین ہو۔یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے۔اور
عہد کو پورا کرو۔یقیناً عہد کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔اس آیت میں ایک تو وہی حکم ہے یا احکامات ہیں کہ جس کی تفصیل پہلے آگئی۔ایک بات اس میں بظاہر
زائد لگتی ہے۔وہ یہ ہے کہ اِنَّ العَهْدَ كَانَ مَسْعُولاً کہ یقینا عہد کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔یہ کون سا عہد ہے جس
کے بارہ میں پوچھا جائے گا؟ یہ کون سا حکم ہے جس کے بارہ میں پوچھا جائے گا؟ حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی
تفصیل بیان فرمائی ہے کہ یہاں عہد سے مراد ذمہ داری ہے۔پس یتیموں کی پرورش اور ان کے مال کی حفاظت افراد
اور معاشرے پر فرض ہے۔اور یہ معاشرے کی ذمہ داری ہے اور افراد کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان کا خیال بھی
رکھے اور ان کے مال کی حفاظت بھی کرے۔اور جب تک وہ اس قابل نہیں ہو جاتے کہ اپنے مال کو خود سنبھال سکیں
ان کی حفاظت کرتے چلے جائیں۔اور اگر احمدی ہو تو یہ جماعت کی بھی ذمہ داری ہے اور یہ ان یتیموں پر کوئی احسان
نہیں ہے کہ بعد میں جتاتے پھرو کہ میں نے تمہارے مال کی، تمہاری جائیداد کی حفاظت کی اور نگرانی کرتارہا۔اگر
میں نہ کرتا تو تم ٹھوکریں کھاتے پھرتے۔نہیں! بلکہ اسلامی معاشرے کا یہ فرض ہے اور یتیم کا یہ حق ہے۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
104
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
دوسری بات یہ ہے کہ یہ فرض تم پر خدا تعالیٰ عائد کر رہا ہے۔اس لئے ایک مومن کی حیثیت سے خدا
تعالیٰ تمہارے سے یہ عہد لے رہا ہے کہ اگر اس فرض کو پورا نہیں کرو گے اور یتیم کے مال میں غلط تصرف کروگے تو
اللہ تعالیٰ تمہیں پوچھے گا۔دوسرے لفظوں میں یہ وہی مضمون ہے جو پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ
وَكَفَى بِاللهِ حَسِيبًا کہ اللہ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔پھر اس بات کو مزید کھول کر اللہ تعالیٰ نے سورہ نساء کی ایک دوسری آیت میں تنبیہ فرمائی کہ و اتوا
b
الْيَتَى اَمْوَالَهُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَ لَا تَأْكُلُوا اَمْوَالَهُمْ إِلَى أَمْوَالِكُمْ ۖ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا
گہیرا (النساء: 3)۔اور یتامی کو ان کا مال دو۔اور خبیث چیزیں پاک چیزوں کے تبادلے میں نہ لیا کرو۔اور ان کے
اموال اپنے اموال سے ملا کر نہ کھا جایا کرو۔یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے۔یہاں بھی وہی مضمون دہرایا جارہا ہے۔اور واضح فرمایا کہ اگر تم یتیم کے مال کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر
اپنے مفاد اٹھانے کی کوشش کرو گے تو تمہارا مال اگر پاک بھی ہے تو اس بد نیتی کی وجہ سے وہ خبیث مال بن جائے گا۔اور یہ حرام مال ایک بہت بڑا گناہ کمانا ہے۔تمہیں اس گناہ کی سزا ملے گی۔سورۃ نساء کی ایک آیت میں آگے جاکر اللہ
تعالیٰ کی شدت ناراضگی کا اظہار یوں ہوتا ہے۔فرمایا کہ اِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي
بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا ( النساء: 11) کہ یقیناً وہ لوگ جو یتیموں کا مال از راہِ ظلم کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں
میں محض آگ جھونکتے ہیں اور یقیناً وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑیں گے۔پس یہ یتیموں کا مال کھانا ایسا ہی ہے جیسے
آگ۔اور یہ آگ ان کو اس دنیا میں بھی جلائے گی اور مرنے کے بعد بھی وہ اس آگ میں پڑیں گے۔تو یہ ہے اسلام
کی خوبصورت تعلیم۔کسی شدت سے یتیم جو معاشرہ کا کمزور حصہ ہے، اس کے حقوق کی حفاظت کی گئی ہے تاکہ
معاشرے کا امن قائم رہے۔جو لوگ ناجائز طریق پر دوسرے کا مال کھاتے ہیں۔سکون تو انہیں پھر بھی نہیں ملتا۔بے چینی ہی میں رہتے ہیں۔کبھی کسی ناجائز طور پر مال کھانے والے کو آپ پر سکون نہیں دیکھیں گے۔پس اصل
چیز اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔اس کے لئے ایک مومن کوشش کرتا ہے اور اسے کوشش کرنی چاہئے۔پھر صرف مالدار یتیموں کی حفاظت کے بارہ میں یہ حکم نہیں ہے کہ کوئی سمجھے کہ جو صرف مال رکھنے
والے یتیم ہیں ان کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے اور ان کے مال کی حفاظت کا کہا گیا ہے۔اگر غور کیا جائے تو اس میں
ایک عمومی حکم بھی ہے کہ پرورش اور تربیت تمہاری ذمہ داری ہے۔چاہے وہ غریب ہے۔اگر یتیم غریب بھی ہے
تب بھی پرورش تمہاری ذمہ داری ہے۔لیکن اگر وہ صاحب جائیداد ہے تو تب بھی یہ تمہاری ذمہ داری بنتی ہے کہ
اس کی صحیح تعلیم و تربیت، جو ایک یتیم کا حق ہے، وہ تم نے کرنی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کے مال کی بھی
حفاظت کر و اور یتیم کی پرورش اس کے مال کے لالچ میں نہ ہو۔بلکہ اس کی یتیمی کی حالت کی وجہ سے ہو۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
105
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
اللہ تعالیٰ نے سورہ نساء کی ہی دسویں آیت میں فرمایا۔وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً
ضِعْفًا خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللهَ ( النساء: 10)۔اور جو لوگ ڈرتے ہیں کہ اپنے بعد کمزور اولاد چھوڑ گئے تو ان کا کیا
بنے گا تو ان کو دوسروں کے متعلق بھی یعنی یتیموں کے متعلق بھی ڈر سے کام لینا چاہئے۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا
چاہئے۔پس یہ قیموں کے حقوق قائم کروانے کے لئے مزید تنبیہ ہے کہ کسی کو اپنی موت کا وقت معلوم نہیں۔اس
لئے یتیموں کی پرورش کرتے ہوئے یہ خیال دل میں رہنا چاہئے کہ ہمارے بچے بھی یتیم ہو سکتے ہیں۔اور ان کے
ساتھ اگر بدسلو کی ہو تو یہ سوچ کر ہی ہمارے دل بے چین ہو جاتے ہیں۔پس جب اپنے متعلق یہ سوچتے ہیں تو
دوسروں کے متعلق بھی اسی طرح سوچو۔یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔پس بچوں کی تربیت کے بارہ میں بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔خاص طور پر انہیں جن کے سپر د یتیم بچے
کئے گئے ہیں تا کہ وہ معاشرے کا بہترین حصہ بن سکیں۔بعض دفعہ اس کا الٹ بھی ہو جاتا ہے کہ تربیت صرف لاڈ
پیار کو سمجھا جاتا ہے۔خاندان کے بزرگ نانا، نانی، دادا، دادی، غلط طریقے پر بچوں کو لاڈ پیار سے بگاڑ دیتے ہیں۔تو یہ
طریق بھی غلط ہے۔اصل مقصود ان کی تربیت کر کے ان کو معاشرے کا بہترین حصہ بنانا ہے۔پس اصل چیز یہی ہے
کہ یتیم جو بعض لحاظ سے بعض اوقات احساس کمتری کا شکار ہو کر اپنی صلاحیتیں ضائع کر دیتے ہیں ان کی ایسے رنگ
میں تربیت ہو کہ وہ انہیں بہترین شہری بنا دے۔معاشرہ کا بہترین فرد بنا دے۔پس نہ زیادہ سختیاں اچھی ہیں ، نہ
ضرورت سے زیادہ نرمی۔بلکہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے بچوں کی طرح ان کی تربیت کرناضروری ہے۔اور جس طرح
ماں باپ کے سائے تلے رہنے والے بچے کا حق ہے اسی طرح ایک یتیم کا بھی حق ہے۔یتیموں کے حق کے بارہ میں اور ان کی تربیت کے بارہ میں اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں سورہ بقرہ میں ایک
جگہ فرماتا ہے کہ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَيَسْتَلُوْنَكَ عَنِ الْيَتَى قُلْ إِصْلَاح لَهُم خَيْرُ وَإِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ
وَاللَّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَاعْنَتَكُمْ إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ (البقرة:221) کہ دنیا کے بارہ میں
بھی اور آخرت کے بارہ میں بھی۔اور وہ تجھ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کہہ دے ان کی اصلاح اچھی
بات ہے اور اگر تم ان کے ساتھ مل جل کر رہو تو وہ تمہارے بھائی بند ہی ہیں۔اور اللہ فساد کرنے والے کا اصلاح
کرنے والے سے فرق جانتا ہے۔اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ضرور مشکل میں ڈال دیتا۔یقینا اللہ کامل غلبہ والا اور
حکمت والا ہے۔اب یہاں صرف کسی مال والے یتیم کے بارہ میں حکم نہیں دیا گیا۔بلکہ ہر قسم کے کمزور ، غریب، بے
وسیلہ یتیم کا ذکر ہے۔یتیم کی اصلاح، اچھی پرورش، اچھی تعلیم بہت عمدہ کام ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو امامہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی علیکم نے فرمایا۔جس نے یتیم بچے یا بچی کے سر پر محض اللہ تعالیٰ کی
b
خطبات مسرور جلد ہشتم
106
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
خاطر دستِ شفقت پھیرا۔اس کے لئے ہر بال کے عوض، جس پر اس کا مشفق ہاتھ پھرے، نیکیاں شمار ہوں گی۔اور
جس شخص نے زیر کفالت یتیم بچے یا بچی سے احسان کا معاملہ کیا وہ اور میں جنت میں یوں ہوں گے۔آپ نے اپنی
دونوں انگلیاں ملا کر دکھائیں۔(مسند احمد بن حنبل مسند ابو امامتة البابلی جلد 7 صفحہ 425-426 حدیث : 22640)
پس یتیم کی پرورش کرنے والے کا یہ مقام ہے کہ آنحضرت صلی ال یہی ہم نے اسے جنت کی خوشخبری دی ہے۔اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر نے والے کو ، اس کا خیال رکھنے والے کی نیکیوں کو اس بچے کے سر کے بالوں کے برابر شمار
کیا ہے۔آنحضرت صلی نیلم کے صحابہ تو اس بات پر لڑتے تھے اور حریص رہتے تھے کہ یتیم کی پرورش کریں۔اور اگر
کوئی یتیم ہو تا تو ایک کہتا کہ میں اس کی پرورش کروں گا اور دوسرا کہتا کہ میں اس کی پر ورش کروں گا۔تیسرا کہتا کہ
میں اس کی پرورش کروں گا۔اور اس بات پر وہ لوگ حریص تھے کہ جنت میں بھی آنحضرت صلی ای ایم
کے قدموں
میں جگہ ملے۔وہ جب یتیموں کو پالتے تھے تو بڑے احسن رنگ میں ان کی تربیت کرتے تھے۔اپنے بچوں کی طرح ان
کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھتے تھے۔پھر یہ کہہ کر وَإِن تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمُ (البقرة:221) کہ اگر تم ان کے ساتھ
مل جل کر رہو تو وہ تمہارے بھائی ہیں۔یتیموں کو پالنے والوں کو بڑا بھائی کہہ دیا کہ وہ ان بڑے بھائیوں کی طرح
چھوٹے بھائی کی ذمہ داری ادا کرے جو حقیقت میں چھوٹے بھائیوں کا حق ادا کرنے والے ہیں۔بعض بڑے بھائی بھی
چھوٹے بھائیوں پر ظلم کرتے ہوتے ہیں۔فرمایا کہ بڑا بھائی بن کر ان کا حق ادا کرو۔بلکہ اگر وہ ضرورت مند ہیں تو
تعلیم و تربیت کے بعد ان کے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے ہر طرح کی مدد کرو۔اگر تمہارے پاس مالی وسائل ہیں اور
ان کی مالی مدد بھی کی جاسکتی ہے تو کرو۔ان کی کاروباروں میں یا اور کسی لحاظ سے مدد کرنی پڑے تو کرو۔اس طرح کرو
جس طرح بڑے بھائی چھوٹے بھائیوں کی کرتے ہیں۔اور بے نفس ہو کر یہ خدمت کرو۔اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ
کر اپنی ذات کے ہر جگہ موجود ہونے کا احساس دلا دیا کہ اللہ تعالیٰ فساد کرنے والے اور اصلاح کرنے والے کو جانتا
ہے۔پس ان یتیموں سے انہیں معاشرے کا بہترین حصہ بنانے کے لئے حسن سلوک کرو۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جو ضرورت مند ایسے ہیں کہ یتیم کی صحیح طرح کفالت نہیں کر سکتے ان کو
اجازت دے دی کہ اگر یتیم کا مال ہے تو ان کی ضرورت کے مطابق اس میں سے خرچ کر لو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہیں
مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔یہاں یہ بات بھی نکلتی ہے کہ اگر پالنے والے کے یا اس نگر ان کے اپنے وسائل نہ ہوں اور یتیم کا مال
بھی نہ ہو تو پھر کیا کیا جائے؟ اللہ تعالیٰ چونکہ جانتا تھا کہ نیک خواہشات کے باوجود تم کچھ نہیں کر سکتے اسی لئے تمہیں
"تم اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالو کہہ کر اجازت دے دی کہ جماعتی نظام سے رجوع کرو۔جو ارباب حل و عقد ہیں
خطبات مسرور جلد ہشتم
107
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
ان سے رجوع کرو۔اور ان کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرو۔مقصود یتیم کی تعلیم و تربیت ہے۔تمہیں مشکل میں ڈالنا
نہیں۔اس لئے اگر جماعت کی مدد کی ضرورت ہے تو جماعت کو آگاہ کرو۔پھر یتیم کی تکریم اور عزت کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كَلَّا بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ (الفجر :18)
کہ خبر دار! در حقیقت تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔اور اس عزت نہ کرنے اور بعض دوسری نیکیوں کو نہ بجالانے کی
وجہ سے اللہ تعالیٰ نے عذاب کی خبر دی ہے۔دوسری جگہ فرمایا کہ فَذلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيم ( الماعون: 3)۔پس
وہی ہے جو یتیم کو دھتکار تا ہے۔اس آیت میں ایسے بے دینوں کا ذکر ہے ، جن کی علاوہ اور نشانیوں کے ایک بہت
بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ یتیم کو دھتکارتے ہیں۔پس یہ بھی ایک ایسی برائی ہے جس کا یہاں ذکر کیا گیا ہے کہ یہ معاشرہ
کی گراوٹ اور بربادی کی علامت ہے۔پس اعلیٰ معاشرے کے قیام کے لئے اس بُرائی کو دور کرنے کی بہت کوشش
ہونی چاہئے۔کیونکہ یتیموں کے حقوق کی ادائیگی نہ کرنے سے جماعت میں سے قربانی کا مادہ ختم ہو جاتا ہے۔اور
جو یتیم ہیں اگر ان کے حقوق کی ادائیگی نہ کی جائے تو ان کی ترقی میں روک بن جاتا ہے۔انہیں آگے بڑھنے سے محروم
کر دیتا ہے۔اور اگر اس کا صحیح طور پر سدباب نہ کیا جائے تو امیر غریب کے فاصلے بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر
پُر امن معاشرے کی بجائے فسادی معاشرہ جنم لینا شروع کر دیتا ہے۔جبکہ خدا تعالیٰ کو انسانوں کے حقوق کی ادائیگی
نہ صرف پسند ہے بلکہ ایک مومن کے لئے فرض قرار دی گئی ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی رضا چاہنے والے ہیں ان کے
بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ پھر یتیموں کی کس طرح پرورش کرتے ہیں ؟ فرمایا۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى
حُبّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمَا وَ آسِيرًا (الدھر : 9)۔وہ کھانے کو اس کی چاہت کے ہوتے ہوئے مسکینوں، اور یتیموں اور
اسیر وں کو کھلاتے ہیں۔پس یہ لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قربانی کرتے ہیں۔معاشرے کے
محروم طبقہ کے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔اور کھانے کا انتظام کیا ہے ؟ ان کی تربیت اور پرورش کا انتظام، تعلیم کا
انتظام اور باوجود اس کے کہ وہ خود ضرورتمند ہوتے ہیں یا بہتر مالی حالت کی خواہش رکھتے ہیں اور گو کہ مناسب
گزارہ ہو رہا ہوتا ہے مگر اتنے اچھے حالات نہیں ہوتے۔لیکن وہ قربانی کرتے ہوئے یتیموں کا حق ادا کرتے ہیں۔پس ”چاہت ہوتے ہوئے“ کے جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ان سے یہ بتادیا کہ وہ اپنا بچاکھچا ہوا نہیں دیتے بلکہ وہ چیز
دیتے ہیں جو ان کی چاہت ہے، جو ان کی پسندیدہ چیز ہے۔یہ اصل قربانی ہے کہ اپنی پسندیدہ چیز قربان کی جائے تاکہ
معاشرے کا محروم طبقہ اس محرومیت سے نکل کر برابری کے درجہ پر آجائے اور اس کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع
فراہم ہو جائیں۔پس یہ وہ خوبصورت معاشرہ ہے جس کے قیام کے لئے اللہ تعالیٰ ہمیں تلقین اور ہدایت فرماتا ہے۔آنحضرت صلی
اللہ کی بھی اس پر بہت زور دیا کرتے تھے۔ایک حدیث میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔اسی طرح کی،
س سے ملتی جلتی دو اور حدیثیں میں پیش کرتا ہوں جو یتیم کی پرورش کرنے والے کے مقام کا پتہ دیتی ہیں۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
108
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
ایک روایت حضرت عبد اللہ بن عباس سے ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الم نے فرمایا جس
شخص نے تین یتیموں کی کفالت کی وہ اس شخص کی طرح ہو گا جو قائم باللیل اور صائم النھار ہو اور اس نے صبح شام
اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار سونتے ہوئے گزاری ہو۔میں اور وہ دونوں جنت میں دو بھائیوں کی طرح ہوں گے۔جیسے
یہ دو انگلیاں ہیں۔اور آپ نے اپنی شہادت والی انگلی اور در میانی انگلی کو باہم ملایا۔(سنن ابن ماجہ۔کتاب الآدب۔باب حق الیتیم حدیث : 3680)
پس جو یتیم کی کفالت کرنے والے ہیں ان کا مقام ایسا ہی ہے جیسے وہ راتوں کو اٹھ کر تہجد پڑھنے والے ہیں
اور روزے رکھنے والے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔پھر مالک بن حارث اپنے خاندان کے ایک شخص کی روایت بیان کرتے ہیں کہ اس نے نبی اکرم صلی للہ ہم کو
یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص مسلمان والدین کے یتیم بچے کو اپنے کھانے پینے میں باقاعدہ طور پر شامل کر لیتا ہے
یہاں تک کہ وہ امداد کا محتاج نہ رہے تو اس کے لئے جنت یقینی ہے۔(مسند احمد بن حنبل مسند مالک بن الحارث جلد 6 صفحہ 463 حدیث : 19234)
یہ حقیقی پرورش ہے کہ اپنے جیسا کھانا پلانا، ضرورت کا خیال رکھنا اور اسے اس مقام تک پہنچانا جہاں سے وہ
خود اپنی ترقی کے راستے تلاش کرتا چلا جائے۔یعنی معاشرے کا بہترین حصہ بن جائے۔تو پھر اس شخص کو اللہ تعالیٰ
کے رسول کی طرف سے یہ خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں جنت کی خوشخبری دیتا ہے۔ایک دوسری روایت میں
آتا ہے سوائے کسی ایسے گناہ کے جو بخشا نہ جائے۔(مجمع الزوائد ھیثمی جلد 8 صفحہ 209 کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی الايتام
والارامل حدیث : 13524 ) اور سب سے بڑا گناہ تو شرک ہے۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ یتیموں کی پرورش کرنے والے
کو بہت جزا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں بھی یقیموں کی پرورش کا خیال رکھا جاتا ہے۔افریقہ اور بعض اور
ممالک میں جماعت احمدی یتیم بچوں کے علاوہ غیر از جماعت اور عیسائیوں کے بچوں کا بھی خرچ برداشت کرتی ہے۔لیکن اس وقت میں پاکستان کے حوالے سے بیتامی کی خبر گیری کی جو تحریک ہے اس کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان میں یکصد یتامی کمیٹی کام کر رہی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے
1989ء میں جو بلی سال میں شکرانے کے طور پر یہ تحریک فرمائی تھی کہ ہم سو یتیموں کا خیال رکھیں گے۔اب اس
کے کام میں بہت وسعت پیدا ہو چکی ہے۔پہلے تو سو (100) یتیم ہوسٹل میں رکھنے تھے لیکن ان کے عزیزوں اور
رشتے داروں نے (جو ضرورت مند تھے) یہی کہا کہ ہم انہیں اپنے پاس رکھیں گے جماعت ان کے اخراجات پورے
کر دے۔۔تو بہر حال وہ تعداد اب سو سے بہت بڑھ چکی ہے۔اور اس کام میں بڑی وسعت پیدا ہو چکی ہے۔یتیموں کے خبر گیری کے الہی احکامات اور احادیث ہم نے سنیں۔ان سے اس کی اہمیت کا اندازہ بھی لگ
خطبات مسرور جلد ہشتم
109
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 فروری 2010
گیا کہ یہ کتنا اہم کام ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ اس کام میں وسعت پیدا ہو چکی ہے۔اس وقت تک پاکستان میں
بجائے 100 کے 500 خاندان کے دو ہزار سات سو یتیم ہیں جو اس کمیٹی کے زیر کفالت ہیں۔اور ان پر ماہوار چھپیں
تیس لاکھ روپیہ خرچ ہوتا ہے۔اور یہ خرچ بڑی احتیاط سے کیا جاتا ہے۔یہ نہیں کہ ضائع کیا جا رہا ہے۔اس میں
کھانے پینے کے اخراجات ہیں۔ان کی تعلیم و تربیت کے اخراجات ہیں۔پھر علاج معالجہ کے اخراجات ہیں۔پھر جو
بچیاں جوان ہوتی ہیں ان کی شادیوں کے اخراجات بھی اسی میں سے کئے جاتے ہیں۔پھر بعض ایسے بھی ہیں کہ
انہوں نے مکان وغیرہ بنائے لیکن اس کو maintain کرنے کے ، مرمت کرنے کے پیسے ان کے پاس نہیں ہوتے
تو وہ بھی دیئے جاتے ہیں۔بہر حال ایک وسیع خرچ ہے۔اور اس فنڈ میں وہاں شدت سے اضافہ کی ضرورت محسوس
کی جاتی ہے۔صدر صاحب یتامی کمیٹی ڈھکے چھپے الفاظ میں توجہ دلاتے رہتے ہیں۔واضح طور پر تو انہوں نے کبھی نہیں
کہا۔لیکن دعا کے لئے کہتے ہوئے پتہ چل رہا ہوتا ہے۔اس لئے میں آج تمام ان پاکستانی احمدیوں کو جو امریکہ ، کینیڈا اور یورپ یا انگلستان میں رہتے ہیں یہ
تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ اس تحریک میں حصہ لیں اور اس سے بڑی خوش قسمتی ایک مومن کے لئے اور کیا ہو سکتی
ہے کہ اُسے آنحضرت صلی علیم کے قدموں میں جگہ ملے۔میں نے ایک اندازہ لگایا تھا کہ اگر انگلستان، یورپ،
امریکہ اور کینیڈا کے احمدی گھر کے افراد کے حساب سے فی کس سات سے دس پاؤنڈ سالانہ بھی دیں۔ماہانہ نہیں،
سالانہ دس پاؤنڈ بھی دیں تو پاکستان میں ان یتامی کا ایک بڑا بوجھ سنبھال سکتے ہیں جن کی کفالت یتامی کمیٹی کر رہی
ہے۔یہاں رہنے والوں کے لیے تو سال میں دس پاؤنڈ ایک معمولی رقم ہے۔لیکن اگر گھر کا ہر فرد دینے والا ہو اور جو
مخیر حضرات ہیں وہ اس سے زیادہ بھی دے سکتے ہیں تو یہ دس پاؤنڈ کئی قیموں کے روشن مستقبل میں بڑا کردار ادا کر
سکتے ہیں۔عموماً وہاں جو مختلف ضروریات کے تحت یتیموں کی مدد کی جاتی ہے اس میں بچپن سے لے کر بڑے ہونے
تک ایک ہزار سے تین ہزار تک ماہوار خرچ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے اخراجات ہیں۔اسی طرح پاکستان کے
جو مخیر احمدی حضرات ہیں، صاحب حیثیت ہیں، ان کو بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یتیموں کے فنڈ میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لیں۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ ”اپنے لئے چاہتے ہوئے بھی وہ خرچ کرتے ہیں“ اس کو ہمیشہ پیش نظر
رکھیں۔باقی جو پاکستانی احمدیوں کے علاوہ احمدی ہیں ان کو میں حصہ لینے سے روک نہیں رہا۔وہ بھی بے شک حصہ
لیں۔اگر ایسی رقمیں آتی ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ ان کی رقوم میں سے افریقہ کے بعض غریب ملکوں میں یا قادیان میں
خرچ ہو سکتا ہے لیکن پاکستانیوں کو تو خاص طور پر پاکستان کے یتیموں کے لئے تحریک کر رہاہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم معاشرے کے اس کمزور طبقہ کا حتی الوسع حق ادا کرنے والے بنیں اور
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 12 مورخہ 19 تا 25 مارچ 2010 صفحہ 5 تا8)