جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ ان کے لئے غیرت دکھاتا ہے اور حساب لیتا ہے

خطبات مسرور جلد ہشتم
144
13
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
خطبہ
جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010ء بمطابق 26 امان 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو تقویٰ اختیار کرے اور اس پر توکل کرے، اس کے لئے وہ کافی ہے۔اور اس کے لئے ایسے سامان پیدا فرماتا ہے جن کا گمان بھی انسان کی سوچ میں نہیں ہو تا۔اس وہم و گمان سے بالا مدد
کے نظارے جو اللہ تعالیٰ ہر زمانہ میں اپنے بندوں کو اور ایمان والوں کو دکھاتا رہتا ہے اس کے چند واقعات میں آج
پیش کروں گا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ غیرت دکھاتے ہوئے جس طرح حساب لیتا ہے اس کے بھی بعض واقعات میں
نے آج چنے ہیں۔جماعت کی تاریخ میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بہت سارے واقعات ہیں۔کیونکہ
آپ کی سیرت بڑی تفصیل سے لکھی گئی ہے۔چوہدری غلام محمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے حکیم خادم علی
صاحب کے ایک رشتہ دار سے حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے بارہ میں سنا کہ :
ایک دفعہ حضرت مولوی صاحب کشمیر سے راولپنڈی کے راستے سے واپس آرہے تھے کہ دورانِ سفر
روپیہ ختم ہو گیا۔( کہتے ہیں ) میں نے اس بارہ میں عرض کیا (تو) آپ گھوڑی پر سوار تھے۔آپ نے فرمایا کہ یہ
گھوڑی چار پانچ صد روپے میں بیچ دیں گے ( اور ) فور ایک جائے گی اور خرچ کے لئے کافی روپیہ ہو جائے گا۔آپ
نے وہ گھوڑی سات سو روپیہ میں خریدی تھی۔( وہ کہتے ہیں ) تھوڑی دُور ہی گئے تھے کہ گھوڑی کو درد قولنج ہوا پیٹ
میں بڑی درد ہوئی، قولنج اسے کہتے ہیں) بہر حال راولپنڈی پہنچ کر وہ گھوڑی مرگئی۔( کہتے ہیں) تانگے والوں کو کرایہ
دینا تھا۔آپ ٹہل رہے تھے ( پیسوں کی ضرورت تھی)۔میں نے عرض کی کہ ٹانگہ والے کرایہ طلب کرتے ہیں۔آپ نے نہایت رنج کے لہجہ میں فرمایا کہ نورالدین کا خدا تو وہ مرا پڑا ہے۔اب اپنے اصل خدا کی طرف توجہ کرتے
ہیں۔وہی کار ساز ہے۔تھوڑی دیر کے بعد ایک سکھ اپنے بوڑھے بیمار باپ کو لے کر حاضر ہوا۔آپ نے اسے دیکھ کر
نسخہ لکھا ( اور بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ) اُس نے ہمیں اتنی رقم دے دی کہ جموں تک کے اخراجات
کے لئے کافی ہو گئی۔(ماخوذ از حیات نور صفحہ 168-169۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)

خطبات مسرور جلد ہشتم
145
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
تو یہ تقویٰ ہے کہ اگر غلطی سے کسی دنیاوی ذریعہ پر انحصار کیا بھی تو اس کے ضائع ہو جانے پر رونا پیٹنا
شروع نہیں کر دیا۔بلکہ کامل تو کل کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوئی، دعا کی طرف توجہ پیدا ہوئی اور اللہ
تعالیٰ نے فوراً پھر خلاف توقع انتظام بھی فرما دیا۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی زندگی تو ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔اور ان کو پڑھا جائے تو ایمان اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے۔اسی طرح مرزا سلام اللہ صاحب ،مستری، قطب الدین صاحب دہلوی کی ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ
ایک مرتبہ عید الاضحیہ کے موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے گھر سے دریافت فرمایا کہ کیا کوئی کپڑے دھلے
ہوئے ہیں ؟ معلوم ہوا کہ صرف ایک پاجامہ ہے اور وہ بھی پھٹا ہوا۔آپ نے اس میں آہستہ آہستہ ازار بند ڈالنا
شروع کر دیا۔قادیان کا واقعہ ہے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب ان دنوں صدر انجمن کے سیکرٹری تھے۔انہوں نے پیغام بھیجا کہ حضور نماز عید میں دیر ہو رہی ہے۔لوگوں نے قربانیاں بھی دینی ہیں۔اس لئے جلد تشریف
لائیں۔فرمایا۔تھوڑی دیر تک آتے ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد پھر آدمی آیا۔حضور نے اسے پھر پہلے کا سا جواب دیا۔اتنے میں ایک آدمی نے آکر دروازہ پر دستک دی۔آپ نے ملازم کو فرمایا دیکھو باہر کون ہے ؟ آنے والے نے کہا۔میں وزیر آباد سے آیا ہوں۔حضرت صاحب سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔حضور نے اسے اندر بلالیا۔عرض کی کہ
حضور میں وزیر آباد کا باشندہ ہوں۔حضور کے ، اناں جی کے اور بچوں کے لئے کپڑے لایا ہوں۔چونکہ رات کو یگہ
نہیں مل سکا تھا، اس لئے بٹالہ ٹھہرا رہا۔اب بھی پیدل چل کر آیا ہوں۔( تو اللہ تعالیٰ نے فوراً وہاں انتظام
(ماخوذ از حیات نور صفحہ 641۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
صوفی عطا محمد صاحب بھی اسی طرح کا ایک واقعہ حضرت خلیفہ اول کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ
ایک دفعہ عید کی صبح حضرت مولوی صاحب نے غرباء میں کپڑے تقسیم کئے حتٰی کہ اپنے استعمال کے کپڑے بھی
دے دیئے۔گھر والوں نے عرض کی کہ آپ عید کیسے پڑھیں گے۔فرمایا خدا تعالیٰ خود میر ا انتظام کر دے گا۔یہاں
تک کہ عید کے لئے روانہ ہونے میں صرف پانچ سات منٹ رہ گئے۔عین اس وقت ایک شخص حضرت کے حضور
کپڑوں کی گٹھڑی لے کر حاضر ہوا۔حضور نے وہ کپڑے لے کر فرمایا۔دیکھو ہمارے خدا نے عین وقت پر ہمیں
کپڑے بھیج دیئے۔فرمایا)۔(حیات نور صفحہ 641-642۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
پس دیکھیں کس طرح خدا تعالیٰ آپ کی ضرورتوں کا خود متکفل ہو جاتا تھا اور وقت پر آپ کی تمام
حاجات پوری فرماتا تھا۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میرا بڑا لڑکا عزیزم میاں

خطبات مسرور جلد ہشتم
146
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
اقبال احمد سلّمہ ابھی بچہ ہی تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میری اہلیہ اور عزیز موصوف سید نا حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں مقیم ہیں اور اس وقت مجھے یہ بھی محسوس ہوا کہ میری اہلیہ حضرت اقدس کی
لڑکی ہے اور عزیز موصوف حضور کا نواسہ ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ میں اور میرا یہ لڑکا سیدنا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاؤں دبا رہے ہیں کہ حضور علیہ السلام مجھے دعا دیتے ہوئے فرماتے ہیں ( پنجابی میں فرمایا
کہ ”جا تینوں کوئی لوڑ نہ رئے“۔یہ پنجابی زبان کا ایک فقرہ ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ تیری سب
حاجتیں (خواہشیں پوری کرے۔(تجھے کسی قسم کی حاجت نہ رہے )۔اس خواب کے بعد ( مولوی صاحب فرماتے
ہیں کہ) واقعی آج تک خدا تعالیٰ میری ہر ایک ضرورت کو مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ پورا فرما رہا ہے۔جہاں سے گمان
بھی نہیں ہو تا وہاں وہاں سے میری ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں اور میرے گھر والے اور میرے پاس رہنے والے
اکثر لوگ اس روحانی بشارت کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔(ماخوذ از حیات قدسی حصہ دوم صفحہ 138 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
اس طرح مولوی صاحب کے بھی اور بے شمار واقعات ہیں۔آپ کی کتاب بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
صل رازق خدا تعالیٰ ہے۔وہ شخص جو اس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق سے محروم نہیں رہ سکتا۔وہ ہر
طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر توکل کرنے والے شخص کے لئے رزق پہنچاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ پر
بھروسہ کرے اور توکل کرے میں اس کے لئے آسمان سے برساتا اور قدموں میں سے نکالتا ہوں۔پس چاہئے کہ ہر
ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 273 مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں رنگین ہو جاؤ۔انبیاء اس کی صفات میں ہو بہور نگین
ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر آنحضرت ملی یک کم کی ذات سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔کہ آپ کسی طرح خد اتعالیٰ کے
رنگ میں رنگین تھے۔اس بارے میں بعض احادیث ہیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم صلی علی کرم نے فرمایا کہ اگر میرے پاس
اُحد پہاڑ کے برابر سونا بھی ہو تا تو یہ بات میرے لئے زیادہ خوشی کا باعث ہوتی کہ تین دن اور تین راتیں گزرنے پر
اس میں سے میرے پاس کچھ بھی باقی نہ رہتا سوائے اس حصہ کے جسے میں قرض کی ادائیگی کے لئے بچا کے رکھ لیتا۔( صحیح بخاری کتاب الاستقراض و اداء الديون باب اداء الديون حدیث نمبر 2389) یعنی اتنی زیادہ دولت بھی ہوتی تو مجھے پسند
نہیں کہ میرے پاس رہے۔بے حساب تقسیم کرتا چلا جاتا۔پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت موسیٰ بن انس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسولِ کریم

خطبات مسرور جلد ہشتم
147
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
سے اسلام کے نام پر جب بھی کچھ مانگا گیا تو آپ نے فور اعطا فرما دیا۔وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص آپ کی
خدمت میں حاضر ہوا۔آپ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان پھیلا ہوا بکریوں کا ریوڑ عطا فرما دیا۔وہ اپنی قوم کی
طرف لوٹا تو کہنے لگا۔اے میری قوم! مسلمان ہو جاؤ۔کیونکہ محمد صل علی ظلم تو اتنا عطا کرتے ہیں کہ جس کی موجودگی میں
فاقہ کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا۔( صحیح مسلم کتاب الفضائل باب ما سئل رسول الله شيئا فقط فقال لا و كثرة عطائہ حدیث نمبر 5914)
ابن شہاب زھری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی العلم فتح مکہ کے بعد اپنے ساتھ
موجود مسلمانوں کے ساتھ نکلے اور حسنین کی جنگ لڑی۔اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ کے دین اور مسلمانوں کی نصرت
فرمائی۔اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ کریم نے صفوان بن امیہ کو سو اونٹ عطا فرمائے۔پھر سو اونٹ دیئے، پھر سو اونٹ
دیئے۔( یعنی تین سو اونٹ عطا فرمائے۔) یہ مسلم کی روایت ہے۔( صحیح مسلم کتاب الفضائل باب ما سئل رسول اللہ شیئن فقط فقال لا حدیث نمبر 5916)
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ سعید بن المسیب نے مجھے بتایا کہ صفوان خود کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی علیکم
نے مجھے جب یہ عظیم الشان انعام عطا فرمایا تو اس سے پہلے آپ میری نظر میں سب دنیا سے زیادہ قابل نفرت وجود
تھے۔لیکن جوں جوں آپ مجھے عطا فرماتے چلے گئے آپ مجھے محبوب ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ آپ مجھے سب دنیا
سے زیادہ پیارے ہو گئے۔(صحیح مسلم کتاب الفضائل باب ما سئل رسول اللہ شیئا قط فقال لاحدیث نمبر 5916)
بعض دفعہ دنیا کی دولت بھی دین کی طرف لے آتی ہے اور سچائی کا رستہ دکھا دیتی ہے۔جب آپ
صفوان کے پیارے ہو گئے تو ظاہر ہے کہ سب سے بڑی دولت ان کے نزدیک پھر آپ کی محبت تھی۔ایک روایت میں ان کے بارہ میں اس طرح بھی آتا ہے کہ ایک وادی سے گزرے۔صفوان ساتھ تھے۔آنحضرت صلی علی یکم جب گزرے تو وادی میں ریوڑ چر رہا تھا۔صفوان نے اس ریوڑ کو بڑی حسرت کی نظر سے دیکھا تو
آنحضرت صلی ال ولم نے فرمایا کہ کیا تمہیں یہ بہت اچھا لگ رہا ہے ؟ اس نے کہا: جی۔تو آپ نے فرمایا جاؤ یہ تم لے لو۔صفوان اتنی بڑی عطا پر حضور صلی این ایم کے قدموں میں گر گیا اور اسلام قبول کر لیا۔اور یہ کہنے لگا کہ اتنی بڑی عطا خدا کا
نبی ہی کر سکتا ہے۔صفوان ایک ایسا شخص تھا جو بدترین دشمن تھا اور فتح مکہ کے وقت بھی مکہ سے بھاگ گیا تھا اس لئے کہ اس
کو علم تھا کہ میں نے جو زیادتیاں مسلمانوں پر کی ہوئی ہیں اس کی وجہ سے کوئی امکان ہی نہیں کہ میں بخشا جاؤں، سزا
سے بچ جاؤں۔لیکن آنحضرت صلی اللی عوام نے اس کو بھی نہ صرف یہ کہ معاف فرما دیا بلکہ بے انتہا عطا بھی فرمایا۔( السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 135 باب ذکر مغازیہ۔دار الکتب العلمیة بیروت۔طبع اول 2002ء)
آنحضرت صلی ا ہم نے اپنے صحابہ کو اور اپنی اُمت کو دین کے معاملے میں خرچ کرنے میں کنجوسی نہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
148
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
کرنے کی خاص طور پر نصیحت فرمائی اور اسی طرح حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اس میں بھی کمی
نہیں ہونی چاہئے۔حضرت اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ حضرت نبی کریم صلی اللہ ہم نے نصیحت
کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں گن گن کر خرچ نہ کیا کرو۔ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تمہیں گن گن کر ہی دے گا۔(یعنی کنجوسی سے خرچ نہ کرو) اور اپنی تھیلی کا منہ بند کر کے نہ بیٹھ جاؤ ورنہ پھر اس کا منہ بند ہی رکھا جائے گا۔(یعنی
اگر روپیہ نکلے گا نہیں، پیسہ خرچ نہیں کرو گے ، تو پھر آئے گا بھی نہیں۔اس لئے فرمایا کہ) جتنی طاقت ہے دل کھول
کر خرچ کیا کرو۔( صحیح بخاری کتاب الزکوة باب التحريض على الصدقة - حدیث نمبر 1433)
ہر ایک کی طاقت اس کی استعدادوں کے مطابق ہوتی ہے۔اس کے مال کے مطابق ہوتی ہے۔اس کے
فرائض کے مطابق ہے۔اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دین کے اوپر خرچ کرنا چاہئے۔یہ تقویٰ اور تو گل جو آپ اپنے
صحابہ میں پیدا فرمانا چاہتے تھے اور صحابہ کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ تو کل ان کے اندر پیدا ہوا۔اور وہ لوگ جو ان پڑھ
اور جاہل کہلاتے تھے وہ باخدا انسان کی عظیم مثالیں بن گئے۔آپ صلی للی نام کو امت کے لئے ہر وقت یہ فکر تھی
، دولت کی فکر نہیں تھی۔یہ فکر تھی کہ میری اُمت با خدا بنی رہے اور اس کے لئے صحابہ کو نصائح فرماتے تھے۔اور یہ
نصائح اس لئے تھیں کہ آگے بھی پہنچتی رہیں۔ایسے ہی ایک موقع پر آپ صلی اللہ ﷺ نے صحابہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔اس کاروایت میں ذکر آتا ہے
کہ حضرت عمرو بن عوف انصاری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی علیم نے ابو عبیدہ بن الجراح کو جزیہ لانے کے
لئے بحرین بھیجا۔رسول
کریم صلی اللہ کریم نے اہل بحرین کے ساتھ صلح کا معاہدہ کیا تھا اور ان پر حضرت علاء بن الحضر می کو
امیر مقرر فرمایا تھا۔چنانچہ جب حضرت ابو عبیدہ بحرین سے مال لے کر لوٹے اور انصار کو آپ کے آنے کی خبر ہوئی تو
وہ کافی تعداد میں آنحضرت صلی علیم کے ساتھ صبح کی نماز میں حاضر ہوئے۔آپ جب نماز فجر پڑھا کر لوٹنے لگے تو یہ
انصار حضور کے سامنے آگئے۔آپ مالی تعلیم نے جب انہیں دیکھا تو مسکراتے ہوئے فرمایا کہ شاید تم نے سن لیا ہے کہ
ابو عبیدہ کچھ لے کر لوٹے ہیں۔انہوں نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ !۔آپ نے فرمایا: تو پھر خوشخبری ہو اور بے شک
خوشکن امیدیں رکھو۔کیونکہ اللہ کی قسم! میں تمہارے بارہ میں فقر و غربت سے نہیں ڈر تا بلکہ میں تو اس بات سے
ڈرتا ہوں کہ تم پر دنیا داری کی بساط اس طرح کھول دی جائے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر کھول دی گئی تھی۔اور
پھر تم اُن کی طرح اس میں مقابلہ کرنے لگ جاؤ۔اور پھر یہ دنیا داری اُن کی طرح تمہیں بھی ہلاک کر دے۔( صحیح مسلم کتاب الزهد والرقائق باب الدنيا سجن المؤمن وجنة الكافر حدیث نمبر 7319)
آنحضرت صلی علیم کو یہ فکر تھی۔لیکن افسوس! آپ کے اس شدت کے اظہار کے باوجود، اس تنبیہ کے

خطبات مسرور جلد ہشتم
149
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
باوجو د امت کی اکثریت اسی دوڑ میں مبتلا ہے۔لیکن ایک احمدی کو اپنا عہد بیعت نبھاتے ہوئے اس طرف خاص توجہ
دینی چاہئے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی علی نام کے اُسوہ، آپ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام کس طرح اپنے ساتھیوں سے ، صحابہ سے اظہار فرمایا کرتے تھے۔ڈاکٹر بشارت احمد صاحب اپنی کتاب ”مجد داعظم میں لکھتے ہیں کہ :
سید غلام حسین صاحب نے اپنا ایک واقعہ الحکم 28 / مئی و 7 / جون 1939ء میں شائع کیا۔میں اس کا
خلاصہ یہاں اپنے الفاظ میں عرض کرتا ہوں۔واقعہ یوں ہے کہ غالباً 1898ء کا ذکر ہے کہ سید غلام حسین صاحب
قادیان میں تھے اور دل سے متمنی تھے کہ حضرت اقدس کوئی خدمت ان کے سپر د کریں تو وہ خوشی سے بجالائیں۔آخر ایسا ہوا کہ ڈاک دیکھتے دیکھتے حضرت اقدس نے سید صاحب کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ یہ ایک بلٹی ہے آپ بٹالہ
سے جا کر لے آئیں“۔ساتھ ہی بلٹی ان کے ہاتھ میں دے کر فرمایا کہ ”ابھی ٹھہریئے“۔پھر آپ اندر تشریف لے
گئے اور پانچ روپے لا کر سید صاحب کو دیئے کہ یہ رستہ اور بلٹی کے اخراجات کے لئے ہیں۔اُن دنوں قادیان میں
لگے ایک دوہی ہوا کرتے تھے اور وہ اس وقت موجود نہ تھے۔سید صاحب اس وقت 15 سالہ نوجوان تھے۔جوش
خدمت میں پیدل ہی چل پڑے۔بٹالہ پہنچ کر معلوم ہوا کہ پارسل آیا ہوا ہے۔رات وہیں سرائے میں رہے۔صبح
پارسل چھڑانے گئے تو معلوم ہوا کہ پارسل کا محصول جو ہے وہ بھی بھیجنے والے نے ادا کر دیا ہے۔پارسل لے کر
واپس ہوئے تو یکہ والے کرایہ زیادہ مانگنے لگے۔انہوں نے کفایت شعاری کی وجہ سے ایک مزدور سے چار آنے کی
اجرت ٹھہرائی اور ٹوکری اس کی بہنگی میں رکھ دی اور خود پیدل چل پڑے۔قادیان پہنچ کر حضرت کے عطا کردہ
پانچ روپے میں سے چار آنے تو اس مزدور کو دیئے اور باقی پونے پانچ روپے جیب میں رکھ لئے۔یہ ٹوکری ہاتھ میں
لی۔مسجد مبارک کی سیڑھیوں سے چڑھ کر زنان خانہ کے دروازے پر پہنچے اور اندر اطلاع کروائی۔حضرت اقدس
فوراً باہر تشریف لائے۔انہیں دیکھ کر مسکراتے ہوئے فرمانے لگے کہ آپ آگئے ؟ ٹوکری دیکھتے ہی فرمایا کہ آپ
ٹھہریں۔اندر سے جا کر ایک بڑا سا چاقو لے آئے اور اس ٹوکری کے اوپر جو ٹاٹ سلا ہوا تھا اس کو چاقو سے ایک
طرف سے کاٹ کر اپنے دونوں ہاتھ ٹاٹ کے اندر داخل کر کے باہر نکالتے ہی فرمایا کہ یہ آپ کا حصہ ہے۔انہوں
نے دیکھا تو وہ بڑے اعلیٰ قسم کے سبزی مائل انگور تھے۔انہوں نے جلدی میں وہ انگور اپنے گرتے میں ہی ڈلوا لئے۔اس کے بعد انہوں نے وہ پونے پانچ روپے (پانچ روپے کی اس وقت بڑی قیمت ہوتی تھی ) حضرت صاحب کی
خدمت میں پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ حضور یہ بقایار تم ہے۔صرف چار آنے خرچ ہوئے ہیں۔اس پر حضرت
صاحب نے بڑی شفقت سے فرمایا کہ ”ہم اپنے دوستوں سے حساب نہیں رکھا کرتے“۔اتنا فرمایا اور ٹوکری اٹھا کر

خطبات مسرور جلد ہشتم
150
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
اندر تشریف لے گئے۔( اور لکھنے والے لکھتے ہیں کہ) انگور ان کے گرتے میں اور پونے پانچ روپے ان کے ہاتھ میں
(ماخوذ از مجد داعظم جلد دوم صفحہ 1275 از ڈاکٹر بشارت احمد صاحب مطبوعہ لاہور )
(ماخوذ از الحکم جلد 42 شمارہ نمبر 15-18 مورخہ 28 مئی تا7 جون 1939ء ص 23 بقیہ )
رہ گئے۔“
66
حکیم عبد الرحمن صاحب آف گوجرانوالہ کی ایک روایت ہے کہ:
ان کے بیٹے مکرم عبد القادر صاحب سے روایت ہے کہ ”والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں
قادیان گیا اور دو چار روز ٹھہرنے کے بعد اجازت مانگی۔حضور نے فرمایا کہ ابھی ٹھہر و۔دو چار روز کے بعد پھر گیا۔حضور نے پھر بھی یہی فرمایا کہ ابھی اور ٹھہر و۔دو تین دفعہ ایسا ہی فرمایا۔یہاں تک کہ دو اڑھائی مہینے گزر گئے۔پھر
میں نے عرض کیا کہ حضور ! اب مجھے اجازت دیں۔فرمایا کہ بہت اچھا۔میں نے کتاب ازالہ اوہام کے متعلق حضور
کی خدمت میں عرض کیا۔حضور نے میر مہدی حسن شاہ صاحب کے نام ایک رقعہ لکھ دیا۔میں وہ رقعہ لے کر گیا تو
میر صاحب نے کہا لوگ یو نہی تنگ کرتے ہیں اور مفت کتابیں مانگتے ہیں حالانکہ روپیہ نہیں ہے اور ابھی فلاں فلاں
کتاب چھپوانی ہے۔میں نے کہا۔پھر آپ میر ارقعہ دے دیں۔انہوں نے رقعہ واپس دے دیا۔میں حضرت
صاحب سے واپسی کے لئے اجازت لینے گیا۔حضور نے پوچھا کہ کیا کتا بیں آپ کو مل گئی ہیں۔میں نے عرض کیا کہ
حضور! وہ تو اس طرح فرماتے تھے۔یہ سن کر حضرت صاحب ننگے پیر میرے ساتھ چل پڑے۔اور میر صاحب کو
فرمایا کہ آپ کیوں فکر کرتے ہیں۔جس کا یہ کام ہے وہ اس کو ضرور چلائے گا۔آپ کو میر ارقعہ دیکھ کر فورا کتابیں
دے دینی چاہئے تھیں۔آپ ابھی سے گھبراگئے۔یہاں تو بڑی مخلوق آئے گی اور خزانے تقسیم ہوں گے۔اس پر
انہوں نے کتابیں دے دیں اور میں لے کر واپس آگیا“۔(رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) جلد 10 صفحہ 122-123 روایات حضرت حکیم عبد الرحمان صاحب)
اسی طرح ایک روایت منشی غلام حیدر صاحب سب انسپکٹر اشتمال اراضی گوجرانوالہ کی ہے۔یہ دو
روایتیں میں نے رجسٹر روایات صحابہ سے لی ہیں۔انہوں نے منشی احمد دین صاحب اپیل نویس گوجر انوالہ کی روایت
بیان کی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں جب حضرت کی خدمت میں حاضر ہوتا تو عموماً حضور کے سامنے ہو کر نذر پیش نہیں
کیا کرتا تھا۔ایک دفعہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے مجھے نصیحت کی کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے۔سامنے ہو کر نذر
پیش کرنی چاہئے۔کیونکہ بعض اوقات ان لوگوں کی جب نظر پڑ جاتی ہے تو انسان کا بیڑہ پار ہو جاتا ہے۔پھر ایک دفعہ
میں نے سامنے ہو کر مالی تنگی کی وجہ سے کم نذرانہ پیش کیا۔حضور نے فرمایا ! اللہ تعالیٰ برکت دے“۔چنانچہ اس
واقعہ کے بعد ایک شخص نے مجھے بہت سے روپے دیئے۔میں نے بہت انکار کیا۔مگر اس نے کہا کہ میں نے ضرور
آپ کو یہ رقم دینی ہے۔چنانچہ اس رقم سے میری مالی تنگی دور ہو گئی۔(رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) جلد 10 صفحہ 125 روایات حضرت منشی غلام حیدر صاحب)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کی برکت سے انہوں نے مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 4) کا
نظارہ دیکھا۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
151
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کی اشاعت کے لئے جو لوگ قربانیاں کرتے ہیں اور
اپنی رقمیں پیش کرتے ہیں۔اسلام کا درد رکھنے والے جو ہیں اس کے لئے قربانیاں کرنے کی تڑپ رکھتے ہیں اور
قربانیاں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی ایسے نظارے دکھلاتا ہے۔پرانے احمدیوں کی مثالیں تو میں مختلف وقتوں میں
بتاتا رہتا ہوں۔نئے احمدیوں کے بھی بعض ایمان افروز واقعات ہوتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ان کے ایمان
کو مضبوط کرتا ہے۔اس کی دو مثالیں میں آج پیش کرتا ہوں۔آئیوری کوسٹ کے شہر بشم (Bassam) کے ایک نو مبائع احمدی مکرم یا گو علیڈو (Yago Alido)
صاحب کو جماعتی مالی نظام کے تحت چندے کی شرح اور ترتیب بتائی گئی تو اگلے روز وہ خود اپنی تنخواہ کے حساب سے
شرح کے مطابق چندہ عام ، چندہ وقف جدید اور تحریک جدید ادا کرنے آگئے جو کہ تقریباً 50 پاؤنڈ بن رہا تھا۔یہ ان
کے لئے بہت بڑی رقم ہے۔یہ ان کا احمدیت قبول کرنے کے بعد پہلا چندہ تھا۔بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ
ابھی ہمارا معلم اس چندے کی رسید کاٹ رہا تھا کہ ان صاحب کو ایک دوست کا فون آیا کہ وہ قرضہ جو میں نے تم سے
دو سال قبل لیا تھا۔کل آکے مجھ سے وصول کر لو۔یا گو علیڈ و صاحب حیران ہو کر بتانے لگے کہ یہ شخص قرض لے کر
ایسا رویہ اپنائے ہوئے تھا کہ مجھے اس قرض کی وصولی کی امید ہی نہیں تھی۔اور یہ صرف اور صرف چندہ دینے کی
وجہ سے ہوا ہے۔اور صرف یہی نہیں کہ یہ قرض مل گیا بلکہ چند روز کے بعد ان کو حکومت کی طرف سے ایک خط ملا
کہ نئے سال سے نہ صرف آپ کی ملازمت میں ایک گریڈ کا اضافہ ہو گیا ہے بلکہ آپ کی تنخواہ میں پچاس فیصد کا
اضافہ بھی ہو گیا ہے۔چنانچہ جب انہوں نے اپنے نئے اضافے والی تنخواہ وصول کی تو فوراً اپنا چندہ شرح کے مطابق
ڈ گنا کر دیا۔اور اب نہ صرف وہ اپنا ماہانہ چندہ ادا کر رہے ہیں بلکہ مسجد کی تزئین خوبصورتی وغیرہ کے لئے بھی اپنی
جیب سے کافی خرچ کر رہے ہیں۔اور سب کو یہ بر ملا کہتے ہیں کہ یہ سب جو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہے اس کی
راہ میں مالی قربانی کرنے کے نتیجے میں ہے۔دیکھیں کس طرح اللہ تعالیٰ نئے آنے والوں کو بھی مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 4) كانه صرف
نظارہ دکھاتا ہے بلکہ فیضحِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً (البقرة : 246) كا وعدہ بھی ہے ، نقد نقد پورا فرما رہا ہے۔امیر صاحب ببینن نے ایک اور واقعہ لکھا ہے کہ ریجن باسیلا کے لوکل مشنری اپنے علاقہ کے گاؤں جا پنگو
(Djapengo) میں چندہ تحریک جدید کے بارہ میں بتا رہے تھے اور اس کی برکات کا ذکر کر رہے تھے تو وہاں کی
ایک غیر احمدی حلیم نامی خاتون نے اس تحریک میں 500 فرانک سیفا چندہ دیا۔ایک سال کے گزرنے پر اس نے
دوبارہ رابطہ کیا اور گزشتہ سال کی نسبت چار گنا مزید چندہ دیا۔اس نے بتایا کہ گزشتہ سال جب میں نے چندہ دیا تو اس

خطبات مسرور جلد ہشتم
152
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
کے بعد سے میرے کاروبار میں غیر یقینی طور پر برکت پڑگئی ہے۔میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی برکت
پڑے گی۔اس بات نے مجھے اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے۔اور آج میں پھر ان کی تحریک میں چندہ دیتی ہوں اور
ساتھ ہی کہا کہ میں جماعت میں بھی شامل ہوتی ہوں اور بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گئی۔عموماتو ہم غیر احمدیوں سے چندہ نہیں لیتے لیکن افریقہ میں بعض ایسے تعلقات بن جاتے ہیں کہ وہ مجبور کر
دیتے ہیں کہ آپ لوگ لیں۔کیونکہ وہ دینا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ چندے کا صحیح مصرف جماعت احمدیہ کرتی
ہے۔جب میں وہاں گھانا میں ہو تا تھا۔کئی دفعہ ایسا ہوا کہ بعض لوگ جو زمیندار تھے وہ اپنی زکوۃ لے کر آجاتے
تھے۔اور میرے پوچھنے پر کئی دفعہ بعض لوگوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے مولوی کو دیں گے تو وہ کھاپی جائے گا۔آپ
لوگ کم از کم صحیح استعمال تو کریں گے۔تو بہر حال اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کی نیکی کو اس طرح نوازا کہ نہ صرف اس
کو مالی کشائش عطا فرمائی بلکہ اس روحانی مائدے سے بھی فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائی جو اس زمانے میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لے کر آئے۔حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی بیان کرتے ہیں کہ ” حافظ نور احمد صاحب سوداگر پشمینہ لدھیانہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے اور مخلص خدام میں سے ہیں۔ان کو اپنے تجارتی کاروبار میں ایک بار سخت
خسارہ ہو گیا اور کاروبار قریباً بند ہی ہو گیا۔انہوں نے چاہا کہ وہ کسی طرح کسی دوسری جگہ چلے جاویں اور کوئی اور
کاروبار کریں تا کہ اپنی مالی حالت کی اصلاح کے قابل ہو سکیں۔وہ اس وقت کے گئے ہوئے گویا اب واپس آ سکے
ہیں۔( کافی عرصے بعد آئے تھے۔) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی زندگی میں برابر خط و کتابت رکھتے
تھے۔( آپ کی وفات کے بعد وہ آئے تھے۔) اور سلسلہ کی مالی خدمت اپنی طاقت اور توفیق سے بڑھ کر کرتے
رہے۔اور آج کل قادیان میں ہی مقیم ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی داد ود ہش اور جو دو سخا
کے متعلق میں تو ایک ہی بات کہتا ہوں کہ آپ تھوڑا دینا جانتے ہی نہ تھے۔اپنا ذاتی واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جب اس سفر کا ارادہ کیا تو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے کچھ روپیہ مانگا۔حضور ایک صند و قیچی جس میں روپیہ رکھا کرتے تھے۔اٹھا کر لے آئے اور میرے
سامنے صند و قیچی رکھ دی کہ جتنا چاہو لے لو اور حضور کو اس سے بہت خوشی تھی۔میں نے اپنی ضرورت کے موافق
لے لیا۔گو حضور یہی فرماتے رہے کہ سارا ہی لے لو۔“
(سیرت حضرت مسیح موعود از شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی حصہ سوم صفحہ 316-317)
پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ سرِیعُ الْحِسَابِ بھی ہے کہ ایک تو یہ کہ بے حساب دیتا ہے،
بعض دفعہ حساب لیتا بھی ہے۔اور بعض دفعہ آخرت میں جو حساب لینا ہے اس کے علاوہ اس دنیا میں ہی حساب لے
لیتا ہے۔اسی بارہ میں بعض واقعات ہیں۔حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب فرماتے ہیں کہ (حضرت مسیح موعود کے صحابی میاں میراں

153
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
بخش کے بیٹے کا) ”خطبہ نکاح پڑھانے کے بعد میں بارات کے ساتھ گیا۔واپسی پر معلوم ہوا کہ اس شادی شدہ لڑ کے
کے سوا میاں میراں بخش صاحب کے سب لڑکے گونگے اور بہرے ہیں۔مجھے خیال آیا کہ یہ ابتلا بلا وجہ نہیں ہو
سکتا۔(بہت خوف والا واقعہ ہے۔) چنانچہ میں نے میاں میراں بخش صاحب سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میری
سالی کا ایک بچہ گونگا اور بہرہ تھا تو میں نے بطور استہزاء کے اس کو کہنا شروع کیا کہ اگر بچہ جنا تھا تو کوئی بولنے سننے والا
بچہ جنتی۔یہ کیا بہرا اور گونگا اور ناکارہ بچہ جنا ہے۔جب میں تمسخر میں حد سے بڑھ گیا تو میری سالی کہنے لگی ”خدا سے
ڈرو، ایسانہ ہو کہ تمہیں ابتلا آ جائے۔اللہ تعالیٰ کی ذات تمسخر کو پسند نہیں کرتی۔“ اس پر بھی میں استہزاء سے باز نہ
آیا۔بلکہ ان کو کہتا کہ دیکھ لینا میرے ہاں تندرست اولاد ہو گی۔میری یہ بیا کی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث بنی اور
میرے ہاں گونگے اور بہرے بچے پیدا ہونے لگے۔میں نے اس ابتلاء پر بہت استغفار کیا۔اور سیدنا حضرت مسیح
موعود کے حضور بھی بار بار دعا کے لئے عرض کیا۔اللہ تعالیٰ نے میری عاجزی کو قبول فرمایا اور آخری بچہ تندرست
پیدا ہو ا جس کی شادی اب ہو رہی ہے۔“
حیات قدسی حصہ چہارم صفحہ 300-301 مطبوعہ ربوہ )
پس مذاق میں بھی ایسی باتیں (نہیں کہنی چاہئیں جن کو بات کرنے والا انسان تو ہلکا پھلکا سمجھ رہا ہوتا
ہے۔لیکن دوسرے کے دل پر وہ شدید چوٹ لگانے کا باعث بن جاتی ہے اور کبھی ایسی آہ بن جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ
کے عرش کو ہلا دیتی ہے اور اس دنیا میں پھر حساب شروع ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور حقیقی تقویٰ دلوں
میں قائم فرمائے۔حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب ایک اور واقعہ بیان فرماتے ہیں:۔1938 ء کا واقعہ ہے کہ ہمارے حلقہ انتخاب ( حافظ آباد) میں پنجاب لیجسلیٹو کونسل کی ممبری کے لئے
دو امیدوار کھڑے ہوئے۔یعنی ایک چوہدری ریاست علی چٹھہ تھے اور دوسرے میاں مراد بخش صاحب بھٹی۔یہ
دونوں امید وار علاقہ کے احمدیوں سے ووٹ دینے کے لئے درخواست کر رہے تھے۔لیکن محترم میاں سر دار خان
صاحب رضی اللہ عنہ ان کو یہی جواب دیتے تھے کہ جب تک حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ( خلیفہ ثانی) کی طرف سے
کوئی فیصلہ صادر نہ ہو وہ کسی امیدوار کے حق میں وعدہ نہیں کر سکتے۔حضرت مولانا راجیکی صاحب خلیفۃ المسیح
الثانی کے ارشاد کے ساتھ تشریف لے گئے اور گاؤں کی بھری مجلس میں جس میں علاوہ احمدیوں کے بہت سے غیر
احمدی بھی موجود تھے یہ ہدایت سنائی کہ اسمبلی کی نشست کے لئے ووٹ چوہدری ریاست علی صاحب چٹھہ کو دئے
جائیں۔( ان دو میں سے ایک کو )۔یہ خلاف توقع فیصلہ سن کر علاوہ احمدیوں کے تمام حاضرین جو چو ہدری ریاست علی
کے مخالف تھے غصہ سے تلملا اٹھے اور احمدیوں کے خلاف سب و شتم اور مخالفانہ مظاہروں سے اس علاقہ کی فضا کو

خطبات مسرور جلد ہشتم
154
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ2010
خراب کر دیا۔ہم نے اس مخالفت کو صبر واستقلال سے بر داشت کیا۔اس موقع پر علاقہ کے ایک بھٹی رئیس حاتم علی نامی نے تو مخالفت انتہا کو پہنچادی۔اور جوش عیض میں نہ
صرف یہ کہ عام احمدیوں کو گالیاں دیں، بلکہ حضرت مولانا صاحب اور سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ
اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو بھی بڑی سب و شتم ( بیہودہ رہنی ) کا نشانہ بنایا۔اور ان بزرگ ہستیوں کی
سخت ہتک اور توہین کا ارتکاب کیا۔کہتے ہیں جب اس کی بد زبانی کی انتہا ہو گئی تو حضرت مولانا راجیکی صاحب نے
حاضرین مجلس کے سامنے ان کو ( مخالفین کو ان الفاظ میں مخاطب کیا کہ حاتم علی! دیکھ اس قدر ظلم اچھا نہیں۔تیرے جیسوں کو خدا تعالی زیادہ مہلت نہیں دیتا۔یاد رکھ اگر تو نے توبہ نہ کی تو جلد پکڑا جائے گا۔حضرت مولوی
صاحب مجمع عام میں یہ الفاظ کہہ کر اور احباب جماعت کو صبر کرنے اور اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ
وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ کی دعا پڑھتے رہنے کی تلقین کر کے واپس قادیان تشریف لے گئے۔حاکم علی آپ کے
جانے کے معابعد بعارضہ سل بیمار ہو گیا اور مقامی طور پر علاج کی کوشش بھی کی اور میو ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں سے
علاج بھی کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور چار ماہ کی تکلیف دہ بیماری کے بعد یہ اپنی تمام تر دولت اور جاہ و جلال کے
باوجو د فوت ہو گیا، اس دنیا سے چلا گیا۔حضرت مولا ناراجیکی صاحب فرماتے ہیں:
(ماخوذ از حیات قدسی حصہ پنجم صفحہ 637-639 جدید ایڈ یشن مطبوعہ ربوہ )
ایک واقعہ ضلع سیالکوٹ تحصیل پسرور کے ایک گاؤں کا ہے کہ وہاں پر حکیم مولوی نظام الدین صاحب
ایک احمدی رہتے تھے۔انہوں نے ملاقات کے وقت مجھے سنایا کہ میرے رشتہ داروں میں سے اسی علاقے کے ایک
گاؤں میں ایک مولوی صاحب رہتے تھے جو واعظ بھی تھے۔اور حیات مسیح کے عقیدہ کے اس قدر حامی تھے کہ شب
و روز ان کی بحث کا آغاز اسی موضوع پر ہوتا تھا کہ عیسیٰ زندہ ہیں۔جب ان کی خدمت میں آیت يُعِیسَی انّی
مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ اِلَى پیش کی جاتی تھی۔وہ پوری آیت اس طرح ہے۔اس کا اگلا حصہ بھی تب ہی سمجھ میں آئے گا
جب پوری آیت سامنے ہو۔کہ اِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ
تَخْتَلِفُونَ (آل عمران : 56)
جب اللہ تعالیٰ نے کہا اے عیسی ! یقیناً میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور اپنی طرف تیر ارفع کرنے والا
ہوں اور تجھے ان لوگوں سے نتھار کر الگ کرنے والا ہوں جو کافر ہوئے اور ان لوگوں کو جنہوں نے تیری پیروی کی
ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انکار کیا ہے قیامت کے دن تک بالا دست کرنے والا ہوں۔پھر میری ہی طرف تمہارا
لوٹ کر آنا ہے جس کے بعد میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
155
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
اب دیکھیں یہاں اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ قرآن شریف کی اپنی ترتیب ہے۔جب یہ آیت انہیں پیش
کی جاتی اور اس سے استدلال کیا جاتا تو محض جوش سے اس فقرہ کو آگے پیچھے کر دیتے اور کہتے تھے کہ متوفيك كو
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کے بعد رکھتے ہیں کہ اصل ترتیب یہ ہے۔انہیں کوئی
خوف نہیں تھا کہ قرآن کریم کی کسی آیت میں تبدیلی کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ تو وہ اپنے جذبہ اور جوش میں
مُتوفِّيكَ کو زبانی موخر کرتے رہے۔بعد میں پھر انہوں نے اسی جذبے کی شدت سے علماء سے یہ مشورہ کرناشروع کر
دیا کیوں نہ قرآنِ کریم کے تازہ ایڈیشن میں اس فقرہ کو مؤخر print کر دیا جائے، طبع کر دیا جائے۔علماء نے کہا کہ
بے شک یہ لفظ ہے تو موخر لیکن اگر اس کو طباعت میں پیچھے کیا گیا تو لوگوں میں شور پڑ جائے گا۔اور بہت سخت
اعتراض ہو گا۔اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ کچھ بھی ہو میں یہ کام خود کروں گا۔چنانچہ انہوں نے وعظ کر کے
بہت سا روپیہ جمع کیا۔اور امر تسر پہنچے لیکن وہاں تمام پر میں والوں نے اس طرح تحریف کرنے سے قرآن کریم کو
طبع کرنے سے انکار کر دیا۔اس پر وہ ایک سکھ پر یس والے کے پاس گئے اور بہت سا روپیہ اس غرض کے لئے پیش
کیا لیکن اس نے بھی مسلمانوں کے ڈر سے جرات نہ کی اور انکار کر دیا۔مگر مولوی صاحب مذکور کے سر میں کچھ ایسا
جنون سمایا ہوا تھا کہ انہوں نے اس غرض کے لئے پر لیس کے پتھر وہاں سے خرید لئے اور یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنے گاؤں
میں طباعت کا کام کر کے تحریف کے ساتھ قرآنِ کریم طبع کروائیں گے۔لیکن ان کے گھر پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف
سے عجیب پُر ہیبت نشان ظاہر ہوا کہ مولوی صاحب اور ان کے اہل و عیال یکا یک ایک طاعون کی لپیٹ میں آگئے اور
ایک ہی رات میں گھر کے سب لوگ جو تھے وہ موت کی نذر ہو گئے۔(ماخوذ از حیات قدسی حصہ چہارم صفحہ 391 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
تو یہ نام نہاد ملاں اور عالم، جو تقویٰ سے بالکل عاری ہیں حضرت مسیح موعود کی دشمنی میں اس حد تک چلے
جاتے ہیں کہ قرآنِ کریم میں تحریف کرنے سے بھی نہیں ڈرتے۔اور الزام ہے احمدیوں پر۔بہر حال اللہ تعالیٰ بھی
اپنا حساب عجیب طریقے سے لیتا ہے۔اور جو قرآن کریم کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا ہے اس کو بھی کس
طرح پورا کیا۔ہلکی سی بھی تحریف کسی ایسے شخص کے ہاتھ سے بھی کرنی گوارا نہیں کی جو بظاہر کلمہ گو کہلا تا تھا اور فوراً
اس کو سزادی۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ :
اگر خدا تعالیٰ کی کچھ بھی عظمت ہو اور مرنے کا خیال اور یقین ہو تو ساری سستی اور غفلت جاتی رہے۔اس لئے خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں رکھنا چاہئے اور اس سے ہمیشہ ڈرنا چاہئے۔اس کی گرفت خطر ناک ہوتی ہے۔وہ چشم پوشی کرتا ہے اور درگزر فرماتا ہے۔لیکن جب کسی کو پکڑتا ہے تو پھر بہت سخت پکڑتا ہے۔یہاں تک کہ لا

156
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 مارچ 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
يَخَافُ عُقْبُهَا ( الشمس: 16) پھر وہ اس امر کی بھی پروا نہیں کرتا کہ اس کے پچھلوں کا کیا حال ہو گا۔برخلاف اس
کے جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور اس کی عظمت کو دل میں جگہ دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان کو عزت دیتا ہے اور خود
ان کے لئے ایک سپر ہو جاتا ہے“۔( ڈھال بن جاتا ہے)۔(ملفوظات جلد 4 صفحہ 641 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہمیشہ اپنے غضب سے، اپنی ہلکی سی سزا سے بھی ہمیں محفوظ رکھے ، اور ہمیں
اپنے انعامات سے نوازے۔ہمیشہ ہمارے وہم و گمان سے بڑھ کر اپنے فضل ورحم کے نظارے دکھائے، اپنی خوف
اور اپنی خشیت ہمارے دلوں میں قائم فرمائے۔ہم کامل تو گل کرنے والے ہوں۔اور اللہ تعالیٰ خود ہر موقع پر ہماری
ڈھال بن جائے جیسا کہ اس کا وعدہ ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ میں سفر پر بھی جا رہا ہوں تو امید ہے آئندہ چند جمعے جو ہیں وہ آپ لوگ بھی باقی دنیا کی
طرح MTA پر دیکھیں گے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ سفر بابرکت فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 16 مورخہ 16 اپریل تا 22 اپریل 2010 صفحہ 5 تا 8 )

آج 10 میں سے 10 باقی