سورة الاعلیٰ کی تفسیر اور آپﷺ کا جزبہ شکر اور آپﷺ کی تسبیح و تحمید عاجزی و انکساری

خطبات مسرور جلد ہشتم
20
20
223
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مئی 2010ء بمطابق 14 ہجرت 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن (برطانيه)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
سبح اسم ربكَ الْأَعْلَى الَّذِى خَلَقَ فَسَوَى وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدى (الا على : 2-4)
یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں۔سورۃ اعلیٰ کی پہلی تین آیات ہیں۔یعنی بسم اللہ کے علاوہ۔اس سورۃ
کو جیسا کہ ہمارے ہاں عموما طریق رائج ہے ، جمعہ اور عیدین میں پہلی رکعت میں پڑھا جاتا ہے۔کیونکہ حدیث میں
روایت ملتی ہے کہ آنحضرت صلی علی یکم جمعہ اور عیدین پر پہلی رکعت میں سورۃ اعلیٰ پڑھا کرتے تھے۔اسی طرح دوسری
رکعت میں سورۃ الغاشیہ پڑھا کرتے تھے۔(مسلم کتاب الجمعة باب ما يقرآ فى صلوة الجمعة حديث نمبر 1912)
پس یہ اس سنت کی پیروی ہے جو آنحضرت
صلی علیکم کی سنت ہے جس کی وجہ سے یہ سورتیں پڑھی جاتی
ہیں۔اسی طرح یہ بھی روایت ہے کہ آنحضرت صلی علیکم وتروں کی پہلی رکعت میں سورۃ اعلیٰ پڑھا کرتے تھے۔اور
دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون اور تیسری رکعت میں بعض روایات میں آتا ہے سورۃ الاخلاص اور بعض میں یہ
ہے کہ آخری تین سورتیں۔آخری دو قل اور سورۃ اخلاص۔(ترمذی ابواب الوتر باب ما جاء فى ما يقر آبه فی الوتر حدیث نمبر 463،462)
تفسیر سورۃ الاعلیٰ
بہر حال اس وقت سورۃ الاعلیٰ کی ان آیات کے حوالے سے کچھ کہوں گا۔حضرت مصلح موعودؓ نے تفسیر
کبیر میں اس کی بڑی تفصیل سے تفسیر بیان کی ہے اور بحث فرمائی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کی تفاسیر جو ہیں وہ بھی
ایک عظیم علمی خزانہ ہیں۔گو یہ پوری قرآنِ کریم کی تو تفسیر نہیں ہے لیکن جن جن سورتوں کی ہے اُن کو پڑھنے کی
طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔یہ مختلف دس جلدیں ہیں۔سبح اسم رَبَّكَ الْأَعْلَى (الاعلی :2) یعنی تسبیح کر اپنے
رب کی جو اعلیٰ ہے۔یعنی تیر ارب جور بوبیت کے لحاظ سے سب سے بلند اور اعلیٰ شان رکھتا ہے اُس کی تسبیح کر۔اس کا
یہ مطلب بھی ہے کہ تو اپنے رب کا نام دنیا میں بلند کر۔گویا دو ذمہ داریاں ایک مومن کی لگائی گئی ہیں جو اس بات پر

خطبات مسرور جلد ہشتم
224
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
یقین رکھتا ہے کہ آنحضرت صلی علی رام اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کامل نمونہ بنایا اور
آپ پر شریعت کامل ہوئی اور آپ کے طریق پر چلنا ہم پر فرض قرار دیا۔پس ہر شخص جو آپ کی طرف حقیقی رنگ
میں منسوب ہوتا ہے اور ہونا چاہتا ہے ، اس کا یہ فرض ہے کہ آپ کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : 22) - یقیناً تمہارے لئے اللہ کے رسول میں ایک
کامل نمونہ ہے جس کی پیروی کرنی چاہئے۔اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنے میں آپ کا کیا نمونہ تھا؟ آپ کے صبح
شام، رات دن اللہ تعالیٰ کے ذکر سے پر گزرتے تھے۔پھر بھی آپ فرماتے ہیں کہ اے رب ! مجھے اپنا ذ کر کرنے والا
اور اپنا شکر کرنے والا بنا۔(سنن ابن ماجہ کتاب الدعاء باب دعاء رسول اللہ صلی الله علم حدیث نمبر 3830)
رکوع اور سجدے میں آپ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید فرماتے تھے۔اور آپ کی تسبیح و تحمید اور گریہ وزاری
ایک عجیب رنگ رکھتی تھی۔رکوع میں جب سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیم سے اپنے عظیم رب جو رب العالمین ہے، اس
کی بزرگی اور برتری کا ذکر فرماتے ہیں تو کھڑے ہو کر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہ کہہ کر پھر اللہ تعالیٰ کی بے شمار حمد کی
طرف توجہ فرماتے ہیں۔آپ کے رکوع اور سجود اور قیام اور نماز کی ہر حرکت کے بارہ میں ایک دفعہ پوچھنے پر
حضرت عائشہ نے فرمایا تھا کہ اس کی خوبصورتی اور لمبائی نہ پوچھو۔( بخاری کتاب التجد باب قیام النبی صلی الله تم بالليل في رمضان و غیر ہ حدیث نمبر 1147)
آنحضرت مال الم کا جذ بہ مشکر
سجدوں کی لمبائی کے بارہ میں ایک روایت میں یہ ذکر ملتا ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ
آنحضرت صلی الیہ کی ایک دن مسجد میں تشریف لائے اور قبلہ رو ہو کر سجدے میں چلے گئے۔بہت لمباسجدہ کیا۔اتنا لمبا
کہ میں آپ کو دیکھ کر پریشان ہو گیا۔بلکہ یہاں تک میری پریشانی بڑھی کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
کی روح قبض کرلی ہے۔اس پریشانی کی حالت میں میں آپ کے قریب پہنچا تو آپ سجدہ سے اٹھ بیٹھے۔آپ نے فرمایا
کہ کون ہے ؟۔میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میں عبد الرحمن ہوں۔پھر میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے
رسول ! آپ کا یہ سجدہ اتنازیادہ لمبا ہو گیا تھا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ کی روح تو قبض نہیں ہو گئی۔آپ نے
فرمایا کہ میرے پاس جبریل آئے تھے اور یہ خوشخبری دی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں فرماتا ہے کہ جو آپ پر
درود بھیجے گا اس پر میں رحمتیں نازل کروں گا۔اور جو سلامتی بھیجے گا اس پر میں سلامتی نازل کروں گا۔اس بات پر
میں سجدہ شکر بجالا رہا تھا اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کر رہا تھا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحہ 512-513 حدیث نمبر : 1664 مسند عبد الرحمن بن عوف مطبوعہ بیروت ایڈیشن 1998ء )
یہی نہیں کہ آپ پر اللہ تعالیٰ کا یہ اتنا بڑا انعام تھا اس کی وجہ سے شکر بجالا رہے ہیں، بلکہ ہر چھوٹی سے
چھوٹی اللہ تعالیٰ کی جو نعمت تھی، اس پر بھی آپ اللہ تعالیٰ کی بے انتہا تسبیح و حمد و شکر گزاری فرمایا کرتے تھے۔آپ

خطبات مسرور جلد ہشتم
225
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
کی خوراک کیا تھی۔بعض وقت تو فاقے بھی ہوتے تھے اور روکھی سوکھی روٹی ہوتی تھی۔لیکن اس کے بعد بھی اللہ
تعالیٰ کا بے انتہا شکر فرماتے تھے۔اور تسبیح سے اپنی زبان کو تر رکھتے تھے۔یہاں یہ بھی بتادوں کہ روایت میں آتا ہے کہ سبح اسْمَ رَبِّكَ الأغلى ( الا علی : 2) کی آیت اترنے سے
پہلے آنحضرت صلی علیہ یکم خود بھی یہ دعا کرتے اور اپنے صحابہ کو بھی آپ نے فرمایا ہوا تھا کہ سجدے میں یہ دعا پڑھا کرو
کہ اللهُم لَكَ سَجَدتُ۔لیکن اس آیت کے بعد پھر آپ نے سُبْحَانَ رَبِّي الا علی کی دعا سکھائی۔اسی طرح
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیم کی آیت جب نازل ہوئی ہے تو پھر آپ نے رکوع میں بھی سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم
کی دعا سکھاتی ہے۔(ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب ما يقول الرجل في ركوعه و سجودہ حدیث نمبر 871،869 )
آپ نے اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرنے کے طریق کس طرح سکھائے ؟ کس طرح ہر وقت آپ کے دل میں اللہ
تعالیٰ کی بزرگی اور برتری کا خیال رہتا تھا اور آپ راہنمائی فرماتے تھے ؟ اس بارے میں ایک روایت میں حضرت
جویریہ بیان کرتی ہیں کہ صبح کی نماز کے وقت آنحضرت صلی علیہ تم میرے پاس سے گئے۔اس وقت میں مصلے پر بیٹھی
تھی اور دن چڑھے جب آپ واپس آئے تو میں اس وقت بھی مصلے پر بیٹھی تھی اور ذکر کر رہی تھی اور تسبیح کر رہی
تھی۔تو آپ نے پوچھا تم صبح سے اس حال میں یہاں بیٹھی کیا کر رہی ہو ؟ میں نے عرض کی کہ میں تسبیح کر رہی
ہوں۔اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی ہوں۔آپ نے فرمایا اس کے بعد جب سے میں یہاں سے گیا ہوں اور اب آیا ہوں
میں نے صرف چار کلمات تین دفعہ دہرائے ہیں۔اگر ان کلمات کا موازنہ میں تمہارے اس سارے وقت کے ذکر
اور تسبیح سے کروں تو میرے کلمے جو ہیں وہ بھاری ہیں۔جو یہ ہیں۔کہ سُبحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ
رِضَاءَ نَفْسِهِ، سُبْحَانَ اللهِ زِنَةَ عَرْشِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كِلِمَاتِهِ
مسلم کتاب الذکر والدعاء التوبۃ والاستغفار باب التسبیح اول النهار و عند النوم: 6807-6808)
اللہ پاک ہے اس قدر جتنی اس کی مخلوق ہے۔اللہ پاک ہے جس قدر اس کی ذات یہ بات پسند کرتی ہے۔اللہ پاک ہے جس قدر اس کے عرش کا وزن ہے یعنی بے انتہا پاک ہے اور اللہ پاک ہے جس قدر اس کے کلمات کی
سیاہی ہے۔ایک تو اس سے آنحضرت صلی الم کی قوت قدسی سے آپ کی ازواج کی تسبیح و تحمید اور ذکر سے رغبت اور
اس کے لئے کوشش کا پتا چلتا ہے کہ کس قدر انہماک سے اور کتنی دیر تک یہ دعائیں اور ذکر فرمایا کرتی تھیں۔پھر
آنحضرت صلی علیم کی اس تسبیح کا اندازہ ہوتا ہے۔آپ نے جس غور اور جس گہرائی سے یہ تسبیح کی اس کا اندازہ لگائیں
کہ ایک لمبے عرصے میں جو کم از کم گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹے پر تو محیط ہو گا، اس میں آپ نے صرف تین مرتبہ یہ الفاظ
دوہرائے۔یہ تو آپ کا ہی مقام تھا۔لیکن توجہ دلائی کہ تسبیح ان جامع الفاظ میں کرو اور ساتھ ساتھ غور کرو۔اور اللہ
تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ تسبیح کرو۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
226
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
پھر جب فتح مکہ ہوئی تو اس تسبیح اور شکر گزاری کا ایک اور انداز دیکھیں کہ اونٹنی پر بیٹھے ہیں۔سر جھک کر
پالان سے چھور ہا تھا اور سجدہ شکر بجالاتے ہوئے یہ دعا آپ پڑھ رہے تھے کہ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ
اللهُمَّ اغْفِرْ لِی۔کہ اے اللہ ! تو پاک ہے اپنی حمد اور تعریف کے ساتھ۔اے اللہ مجھے بخش دے۔یہ معیار حاصل کرنے کے بعد جب خدا تعالیٰ نے آپ کی امت کے افراد سے اپنی محبت کو بھی
آنحضرت صلی للی کم کی پیروی کے ساتھ مشروط کیا ہے۔تو پھر بھی آپ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کے ساتھ ، شکر گزاری
کے ساتھ اپنی مغفرت طلب فرمارہے ہیں۔پس یہ آپ کے نمونے ہیں۔انفرادی طور پر بھی تسبیح و تحمید کے طریق
سکھا رہے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور تقدیس کا اظہار حقیقی رنگ میں کرنے کا پتہ چلے۔آپ کے لئے امت کے
درود اور سلامتی بھیجنے پر تسبیح اور تحمید اور شکر گزاری کا وہ اظہار فرمایا کہ جس کی مثال نہیں مل سکتی۔ایک شکر گزاری
اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر درود بھیجنے کو اس قدر اہمیت دی ہے کہ یہ امت کے لئے بخشش کا سامان ہو گیا ہے۔اور ایک اللہ تعالیٰ کی تسبیح اس لئے کہ کس کس طرح اللہ تعالیٰ میری امت کو بخشنے کے سامان فرما رہا ہے۔اور کیا مقام
اللہ تعالیٰ مجھے عطا فرما رہا ہے ؟ پھر جب اللہ تعالیٰ نے فتح مکہ کی صورت میں کامیابی عطا فرمائی تو تسبیح و تحمید اور شکر
گزاری کا وہ اعلیٰ نمونہ ہے اور عاجزی کا وہ اعلیٰ نمونہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔یعنی یہ سب تسبیح کے نمونے دکھا کر
اور سکھا کر امت کو اس طرف متوجہ فرمایا ہے کہ تمہاری بقا اور تمہاری کامیابی اور تمہاری ترقی اور تمہاری فتح بھی اسی
میں ہے کہ دنیاوی اسباب پر بھروسہ نہ کرو بلکہ رب اعلیٰ کی تسبیح اور تحمید کر وجو رب العالمین ہے۔یاد رکھو بے شک
اپنے اپنے رنگ میں بعض اور بھی رب ہیں جن سے تمہیں واسطہ پڑتا رہتا ہے۔شروع میں ، ابتدا میں انسان جب بچہ
ہوتا ہے ، بچے کی پرورش میں بھی اس کے ماں باپ حصہ لیتے ہیں۔اس لحاظ سے وہ بھی رب کہلاتے ہیں۔پھر اس کے
بعد بڑا ہو تا ہے اور دنیاوی کاموں میں پڑتا ہے۔افسران ہیں، بادشاہ ہیں، ملکی سر براہ ہیں جو ایک طرح سے پرورش
میں حصہ لیتے ہیں۔لیکن ان سب کی ربوبیت جو ہے وہ نقائص سے پر ہے، کامل نہیں ہے۔ماں ہے جو سب سے زیادہ
خالص ہو کر بچے کی پرورش کر رہی ہوتی ہے لیکن اس میں بھی کاملیت نہیں ہے ، اس لئے اس کی پرورش میں کمیاں رہ
جاتی ہیں۔کبھی بچے کو زیادہ کھلا دیا توہ بیمار ہو گیا۔کبھی خوراک کا خیال نہ رکھا تو کمزور ہو گیا۔کبھی کسی اور طرف توجہ
ہو گئی تو بچے کی نگہداشت صحیح طرح نہ ہو سکی۔کبھی کسی چیز میں کمی رہ جاتی ہے ، کبھی کسی چیز میں۔اسی طرح تمام
دنیاوی افسران ہیں یا ملازمین کے مالک ہیں ، وہ سب کمزور ہیں۔اور پھر وہ لوگ یہ تو چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف کی
جائے لیکن تعریف وہ کروانا چاہتے ہیں جس پر وہ کبھی پورا نہیں اترتے اور یوں اکثر جھوٹی تعریفیں اور خوشامدیں
کرنی پڑتی ہیں۔جس سے انسان کی طبیعت میں جھوٹی خوشامدیں کر کے ، تعریفیں کر کے بعض دفعہ منافقت بھی پیدا
ہو جاتی ہے۔لیکن رب اعلیٰ وہ ہے جو ہر عیب سے پاک ہے۔جس کی تعریف حقیقی ہے۔جس نے رحمانیت کے

خطبات مسرور جلد ہشتم
227
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
جلوے دکھاتے ہوئے بھی پرورش کے انتظام کئے ہیں۔اور جو رحیمیت کے جلوے دکھاتے ہوئے بھی اپنے بندوں
کے لئے بے انتہا فضل نازل فرماتا ہے۔دعاؤں کو سنتا ہے ، وہ مجیب بھی ہے۔غرض کہ اس کے بے انتہا اور بھی صفاتی
نام ہیں جس کے مطابق وہ اپنے بندوں سے سلوک بھی کرتا رہتا ہے۔پس ایک مومن کو چاہئے کہ سَبحِ اسْمَ رَبِّكَ
الأغلى (الا علی :2) پر عمل کرتے ہوئے اس کامل صفات والے اعلیٰ رب کی تسبیح کرتا رہے اور اس کی خیر کی تمام
صفات سے حصہ لینے کی کوشش کرے اور اس کی ناراضگی اور پکڑ سے بچنے کی کوشش کرے۔ہر خیر کے ساتھ شر
بھی ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے تمام قسم کے شرور سے بچنے کی دعا کرنی چاہئے اور حقیقی تسبیح کرنے والے کو اللہ تعالیٰ
یقیناً اپنی پناہ میں لے لیتا ہے۔نمازوں کی ادائیگی
قرآن کریم میں تسبیح کے ذکر میں جو بیان ہوا ہے اس میں نمازوں کو بھی تسبیح کے ساتھ ملایا گیا ہے۔یعنی
نمازیں بھی ایک قسم کی تسبیح ہیں۔پس ان کی پابندی کرنا اور باقاعدگی سے ادا کرنا یہ بھی ضروری ہے۔سبح اسم
ريك الأغلیٰ کا صحیح ادراک حاصل ہو گا۔پھر جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اپنے رب کے نام کو دنیا میں بلند کرنا۔اپنے رب کے نام کو دنیا میں بلند کرنا، یہ بھی حکم ہے۔اس بارے میں جب سب سے اول آنحضرت صلی اللہ یکم کی ذات کو
ہم دیکھتے ہیں تو اس کے بھی اعلیٰ ترین نمونے آپ نے ہی قائم فرمائے۔آپ نے دعوت الی اللہ کا حق قائم فرما دیا۔جب اللہ تعالیٰ نے آپ کے بارہ میں فرمایا کہ داعيا إلى الله بِاِذْنِهِ (الاحزاب : 47) کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کو اللہ
تعالی کی طرف بلانے والا بنا کر بھیجا گیا ہے۔اور جب آپ کو فرمایا کہ یايُّهَا الرَّسُولُ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ
(المائدة: 68) کہ اے رسول! تیری طرف تیرے رب کی طرف سے جو کلام اتارا گیا ہے اسے لوگوں تک پہنچا تو اس
کا بھی آپ نے حق ادا کر دیا۔کیونکہ اس کے بعد رب اعلیٰ کے نام کی سربلندی جو پہلے ہی آپ کا مقصود تھی اس میں
اور زیادہ اضافہ ہو گیا۔نرمی سے ، حکمت سے ، احسان سے ، احسان کرتے ہوئے اور صبر دکھاتے ہوئے آپ نے ہر
حالت میں تبلیغ کے کام کے حق کو ادا کرنے کی کوشش فرمائی۔ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہوئے اس حق کو
ادا کیا۔مشکلات بھی آئیں تو تب بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہوئے آپ کے قدم آگے ہی بڑھتے چلے گئے۔کوئی
خوف، کوئی ڈر آپ کو اس کام سے روک نہیں سکا۔آپ کی قوت قدسی نے یہی روح صحابہ میں بھر دی تھی۔اللہ تعالیٰ
کے نام کی سر بلندی کے لئے وہ بھی قربانیاں دیتے چلے گئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِی خَلَقَ فَسَوَی الا علی : 3) یعنی جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کیا۔اس کے یہ
معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس حالت میں پیدا کیا ہے کہ اس کے اندر تمام ضروری طاقتیں رکھی ہیں اور ترقی

خطبات مسرور جلد ہشتم
228
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
کے مادے اس میں موجود ہیں۔عموماً ایک نارمل بچے کی جب پیدائش ہوتی ہے تو اس میں تمام ضروری طاقتیں بھی
موجود ہوتی ہیں۔اور جوں جوں اس کی نشو و نما ہوتی رہتی ہے اور جس طرح پہلے زمانوں میں بھی ہوتی رہی ان طاقتوں
میں اس ماحول کے لحاظ سے نکھار پیدا ہو تا چلا جاتا ہے۔بیشک بعض ذہنی اور جسمانی لحاظ سے کمزور بھی ہوتے ہیں
لیکن یہ عمومی حالت نہیں ہے۔پس انسان کو جب اشرف المخلوقات بنایا تو اس میں ذہنی صلاحیتیں بھی ایسی رکھیں
کہ اگر ان کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو تمام مخلوق کو وہ زیر کر لیتا ہے۔گویا انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کا پر تو بن سکتا
ہے۔اور جیسا کہ پہلے بھی میں ذکر کر چکا ہوں اس کا کامل نمونہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی ال علم ہیں جن پر
اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل تعلیم اتاری اور اس مزاج کے مطابق اتاری جو انسان میں خدا تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے یا جس کی
نشو و نما اس زمانے میں ہو چکی تھی اور آئندہ بھی انسان کی ذیلی صلاحیتوں کا اور اس کے قویٰ کا نشو و نما اب قیامت
تک ہوتے چلے جانا ہے۔انسان کی فطرت میں اگر اللہ تعالیٰ نے نرمی اور غصہ رکھا ہے تو یہ بھی عین ضرورت کے مطابق
ہے۔کبھی نرمی کا اظہار ہو جاتا ہے، کبھی غصہ کا اظہار۔اس لئے قرآنِ کریم میں جو تعلیم آنحضرت صلی علیم پر اتاری گئی
ہے اس میں بھی یہی فرمایا ہے کہ غصے کا اور نرمی کا اظہار اپنے وقت پر کرو تبھی ان انسانوں میں شامل ہو گے جو سوی
کے لفظ کے تحت آتے ہیں۔یعنی جب ہر عمل جو ہے موقع اور محل کے مطابق ہو۔مثلاً اگر اصلاح کی ضرورت ہے تو
یہ دیکھنا ہو گا کہ اس کے لئے معاف کرنے میں اصلاح کا پہلو نکلتا ہے یا سزا دینے میں۔اگر صرف ہر صورت میں
معاف ہی کیا جاتا رہے تو معاشرے میں ان لوگوں کے ہاتھوں جو ہر وقت فساد پر تلے رہتے ہیں معاشرے کا امن
برباد ہی ہو تا چلا جائے گا۔پس ایک عقل مند اور اللہ تعالیٰ کی طرف رغبت رکھنے والا انسان ہمیشہ اعتدال سے کام لیتا
ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اس کو اس طرح پیدا کیا ہے جو ہر لحاظ سے مناسب ہے۔عیب سے پاک
ہے۔پھر عقلمند انسان کا ہر عمل اور فعل، موقع اور محل کے مناسب حال ہوتا ہے۔خَلَقَ فسوى ( الا علی : 3 ) کا یہ مطلب بھی ہے کہ اس میں جب خرابیاں پیدا ہوتی ہیں تو اس عیب کو
درست کرنے کے لئے بھی خدا تعالیٰ سامان پیدا فرماتا ہے۔بیماریاں ہیں تو ان کا علاج ہے اور یہ علاج کے طریق بھی
خدا تعالیٰ ہی سکھاتا ہے۔بعض دہر یہ یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید ان کی دماغی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں علاج سمجھ
آگیا لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس کے پیچھے سب اللہ تعالیٰ کی قدرت کار فرما ہے۔اور یہ باتیں پھر اللہ تعالیٰ کی
ربوبیت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسا ذہن عطا فرمایا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے لئے،
سہولیات کے لئے ایجادات کرتا چلا جارہا ہے۔مثلاً بیماریوں کے خلاف علاج ہے تو اس کے بھی نئے نئے طریق نکال
رہا ہے۔بہت سی بیماریاں جو پہلے نہیں ہوتی تھیں یا پتہ نہیں تھا، جن کی صلاحیت نہیں تھی جب اللہ تعالیٰ نے
صلاحیت پیدا کی، انسان کی نشو و نما کی۔اس کی ذہنی اور جسمانی طاقتیں بڑھائیں تو بعض ایسی نئی نئی باتیں بھی اس کے

خطبات مسرور جلد ہشتم
229
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
ذہن میں پید اہو گئیں جن کو استعمال کر کے وہ اپنی زندگی کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔مثلاً دل ہے انسان کا۔پہلے تو کسی کو
پتہ ہی نہیں لگتا تھا یا انسانی زندگی اتنی سخت تھی کہ ورزش کی وجہ سے اور اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے اور ایسی
خوراک ہونے کی وجہ سے جو دل کو نقصان نہیں پہنچاتی ، دل کی بیماریاں نہیں تھیں۔لیکن جہاں جہاں اور جوں جوں
انسان کی بعض صلاحیتیں بڑھتی چلی گئیں ، بیماریاں بڑھتی چلی گئیں۔دل کی بیماریاں بھی ان میں سے ایک ہیں۔اس کا
علاج کا طریقہ آپریشن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو سمجھایا۔پھر اس میں ترقی ہوئی تو ایک اور طریقہ
اینجو پلاسٹی کا سمجھایا جو اس سے زیادہ آسان ہے۔اور اب مزید سٹیم سیل (Stem Cell) کے ذریعے علاج کی
ریسرچ ہو رہی ہے۔بہر حال
اللہ تعالیٰ انسانی صلاحیتوں کو ساتھ ساتھ اس کی ضروریات کے مطابق اجاگر کرتا چلا
جاتا ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ہے۔یہ وہ اعلیٰ رہ ہے جس کی تعریف ایک بندے پر فرض ہے۔وہ اگر عیبوں
کو ظاہر فرماتا ہے تو اس کے لئے پھر اس کا مداوا اور علاج بھی سمجھا دیتا ہے۔ایک موحد جب بھی نئی ریسرچ دیکھتا ہے
تو اسے خدا تعالیٰ کے فضل کی طرف منسوب کرتا ہے۔آنحضرت صلی السلام کی بعثت
اور جب اللہ تعالیٰ جسمانی بیماریوں کے علاج کی طرف یوں رہنمائی فرمارہا ہے تو روحانی بیماریوں کے علاج
کے سامان بھی کرتا ہے اور کیوں نہیں کرے گا۔پس ہر زمانے میں انبیاء روحانی بیماریوں کے علاج کے لئے آئے
اور اپنے اپنے وقت کی بیماریوں کے علاج کرتے رہے۔جب انسانی زندگی روحانی بیماریوں کا مجموعہ بن گئی اور نئی نئی
بیماریاں پیدا ہو گئیں، ہر زمانے کی بیماری جمع ہو گئی تو آنحضرت صلی اللہ ظلم کو مبعوث فرمایا اور قرآنِ کریم کی کامل تعلیم
اتاری جس نے علاج کیا اور آنحضرت صلی علیہ ہم نے اپنے زمانے میں اس کے اعلیٰ ترین نمونے اپنی قوتِ قدسیہ سے
دکھائے۔اس تعلیم کی روشنی میں دکھائے جس سے انسانوں کو ، جانوروں کو باخدا انسان بنادیا۔لیکن ایک زمانے کے
بعد جب مسلمان بھی اس تعلیم کو سمجھنے سے قاصر ہو گئے اور اس پر عمل کرنا بھول گئے تو اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کو
اپنے وعدے کے مطابق بھیجا جنہوں نے پھر اس تعلیم میں سے جو قرآنِ کریم کی صورت میں موجود تھی، علم و
عرفان کے موتی نکال کر ہماری بیماریوں کے علاج کئے۔اور یہ بتایا کہ امت میں جو بیماریاں پیدا ہوئی ہیں، ان کے
علاج یہ ہیں۔اور میرے ساتھ جڑو گے تو اس سے اپنے علاجوں میں کامیاب ہو سکتے ہو۔ڈاکٹروں کو تو نئی بیماریوں کا
علاج ایک ریسرچ اور لمبا عرصہ محنت کرنے سے پتہ لگتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے روحانی علاج کے لئے چودہ سو سال پہلے
قرآنِ کریم میں کامل شریعت اتار کر یہ علاج رکھ دیا تھا۔اور ہر زمانے میں جو اللہ کے بندے تھے اس کو سمجھتے رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت
اور آخر پر جو مزید نئی بیماریاں پیدا ہوئی تھیں ان کے علاج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر

خطبات مسرور جلد ہشتم
230
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
اسی جگہ سے بتا دیئے۔کیونکہ قرآنِ کریم کا فہم اور عرفان اس زمانے کی بیماریوں کے مطابق آپ کو ہی اللہ تعالیٰ نے
عطا فرمایا تھا۔اور پھر جب ہر قسم کی ناسخ و منسوخ کے الزام سے اس کلام قرآنِ کریم کو پاک کر دیا تو پھر ہی پتہ لگ
سکتا تھا کہ کیا صحیح علاج ہیں اور یہ کام بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی فرمایا۔اور حقیقی مومنوں اور
قرآنِ کریم پر غور کرنے والوں کو آپ کی تفسیروں اور وضاحتوں اور تعلیم کی روشنی میں جو قرآنِ کریم سے نکال کر
آپ نے ہمارے سامنے رکھی حسب ضرورت یہ علاج میسر آتے رہے۔پس جو لوگ سمجھتے ہیں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آنے کی ضرورت نہیں تھی یا اب کسی مصلح کے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کی
بیماریاں جو ہیں وہ ظاہر ہو کر پھر بڑھتی چلی جاتی ہیں اور بڑھتی چلی جارہی ہیں لیکن وہ اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار
نہیں کہ جو اس زمانے کا امام اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے اس کو قبول کریں۔یہ سب دشمنیاں جو ہیں ان میں اضافہ ہو تا چلا
جارہا ہے۔خود کش حملے جو ہیں، قتل و غارت جو ہے، دہشت گر دی جو ہے کیا یہ اسلامی تعلیم ہے ؟ خدا کے نام پر اور
مذہب کے نام پر ظلم جو ہے، یہ اسلام کی تعلیم ہے؟ یقیناً نہیں۔صرف ان لوگوں نے نا سمجھی یاڈھٹائی کی وجہ سے
اس تعلیم کو ماننے سے انکار کر دیا ہے جو حقیقی تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیش فرما ر ہے ہیں۔یہ سب
چیزیں جو ہیں جس پر آج کل مسلمانوں کے عمل ہو رہے ہیں، یہ تو اپنے عارضی ربوں کو خوش کرنے کے لئے ہیں۔جبکہ مسیح موعود واحد و یگانہ خدا کی طرف بلا رہے ہیں اور اس تعلیم پر عمل کروانے کے لئے دعوت دے رہے ہیں جو
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ تم پر اتاری اور جو حقیقی اسلامی تعلیم ہے۔ایک طرف تو بعض طبقوں کی طرف سے
پر یشان ہو کر یہ دعوے بھی کئے جارہے ہیں کہ کسی مصلح کی ضرورت ہے۔مسلمانوں میں خلافت کی ضرورت ہے۔اور دوسری طرف اس چیز کو ٹھیک کرنے کے لئے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے سامان پیدا فرمائے ہیں اور معالج بھیجا ہے تو
اس کو قبول کرنے کے لئے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِى قَدَّرَ فَهَدَى ( الا علی :4)۔جس نے طاقتوں کا اندازہ کیا اور ہدایت دی۔اس کا تعلق بھی پہلی آیت سے ہے۔اس کے بارے میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ قدر فھدی کے دو معنی
ہوں گے۔جیسا کہ پچھلی آیت میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ انسان میں ترقی کی استعد ادر کھی گئی تھی اور اسے کامل القویٰ
بنایا گیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کی طاقتوں کا اندازہ کر کے اس کے متواتر ترقی کرتے چلے جانے کے ذرائع مہیا
کئے ہیں۔یعنی پہلے پیدائش کو اس تعلیم اور طاقت کے مطابق کیا پھر تعلیم بھجوائی۔یعنی جوں جوں ذہنی اور جسمانی
طاقتوں نے ترقی کی اللہ تعالیٰ نے اس کے مطابق ہدایت کے سامان پیدا فرمائے۔اور دوسرے معنے یہ ہیں کہ جب
بھی انسان کج ہوا اللہ تعالیٰ نے اس کی ضرورت کے مطابق ہدایت بھجوا دی۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 405-406 مطبوعہ ربوہ)
اور جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ یہ ہدایت کامل طور پر آنحضرت صلی علیم کے ذریعہ نازل فرمائی تا کہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
231
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 مئی 2010
انسان اللہ تعالیٰ کے حقوق کا بھی صحیح ادراک کر سکے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور بندوں کے حقوق بھی ادا
کرے۔پس جب یہ ہدایت آگئی تو اس کے مطابق ہی اب ایک مومن کو چلنا ہے۔اور اگر سمجھ نہیں آتی تو پھر جو امام
اور جو معالج اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے اس کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔اسی میں دنیا کی بقا ہے۔جس کے لئے پہلی آیت میں
بھی اللہ تعالیٰ نے طریق بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کی عبادت کی ضرورت ہے اور اس بھیجے ہوئے کو
ماننے کی ضرورت ہے۔اگر سمجھ نہیں آتی تو پھر اللہ تعالیٰ سے خالص ہو کر مدد مانگی جائے کہ اللہ تعالیٰ صحیح راہنمائی
فرمائے تاکہ ہم اس کا حق ادا کر سکیں۔اور دوسرے اس تسبیح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا تک پہنچانا بھی فرض
ہے۔اور یہی ہر قسم کی کجی سے پاک ایک مومن کی نشانی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم خالص ہو کر اس کے بھیجے ہوئے کے ساتھ بجڑ کر اس تعلیم کے
مطابق عمل کرنے والے ہوں اور صحیح رنگ میں تسبیح کرنے والے ہوں، اس کی عبادت کرنے والے ہوں اور اس
کے پیغام کو پہنچانے والے ہوں۔مصر کے احمدیوں کے لئے بھی میں پھر خاص طور پر دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔وہاں گزشتہ کچھ عرصے
سے جماعت کے خلاف ایک شور اٹھا ہوا ہے اور ہمارے بارہ، تیرہ کے قریب احمدی حراست میں ہیں جن کا ابھی تک
پتا نہیں لگ رہا کیا بنا ہے ؟ اس لئے ان کے لئے خاص طور پر دعا کریں اللہ تعالیٰ جلد ان کی رہائی کے بھی سامان پیدا
کرے۔شاید ان کا خیال ہے کہ اسیر بنا کر وہ ان کو ایمان سے پھیر لیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر احمدی جو دنیا
کے کسی بھی کونے میں رہنے والا ہے وہ اپنے ایمان کے لحاظ سے بڑا مضبوط ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ بھی اسی طرح
مضبوطی کا اظہار کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے، انشاء اللہ۔اور یہی مجھے پیغام بھیج رہے ہیں کہ آپ فکر نہ کریں
انشاء اللہ ہمارے ایمان میں کوئی لغزش نہیں آئے گی۔بلکہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا تھا پھر چھوڑ دیا۔اور پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کریں۔وہاں بھی کافی سخت حالات ہیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کو مسیح
محمدی کے پیغام کو سننے کی اور سمجھنے کی اور ماننے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہر قسم کی کجیاں دنیا سے دور ہوتی چلی جائیں۔جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے تو ذرائع مہیا فرما دیئے ہیں اب اس سے فائدہ اٹھانا بندوں کا کام ہے۔اگر نہیں اٹھاتے
تو پھر اللہ تعالیٰ کس طرح ٹھیک کرتا ہے، کیا سامان پیدا فرماتا ہے یہ وہ بہتر جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو کسی بھی قسم
کی آفت اور بلا اور تباہی سے محفوظ رکھے اور اپنی طرف جھکنے والا خالص بندہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 23 مورخہ 4 جون تا 10 جون 2010ء صفحہ 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی