اللّٰہ تعالیٰ تیرے لئے کافی ہے بطور ہادی اور مددگار کے
خطبات مسرور جلد ہشتم
232
21
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 مئی 2010ء بمطابق 21 ہجرت 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَ كَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوا مِنَ الْمُجْرِمِينَ ، وَكَفَى بِرَتِكَ هَادِيًا وَ نَصِيرًا (الفرقان:32) جب دنیا
میں انبیاء آتے ہیں تو انبیاء اور ان کی جماعتوں سے ہمیشہ یہ سلوک ہوتا ہے کہ ان کی مخالفت کی جاتی ہے، ان سے
جنسی ٹھٹا کیا جاتا ہے۔جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں قرآنِ کریم نے اسی بات کا نقشہ کھینچا ہے۔اس کا
ترجمہ یہ ہے۔”اور اسی طرح ہم ہر نبی کے لئے مجرموں میں سے دشمن بنا دیتے ہیں، اور بہت کافی ہے تیر ارب بطور
ہادی اور بطور مدد گار “۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر نبی کی مخالفت کی گئی اور یہ مخالفت کرنے والے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل
کرنے والے لوگ نہیں ہوتے بلکہ مجرموں میں سے ہیں۔اور جب خدا کے نام پر خدا کے پیاروں کو تکلیفیں پہنچائی
جاتی ہیں تو پھر ان مجرموں کے جرم بھی اور بھی بڑھتے چلے جاتے ہیں۔پس جب آنحضرت صلی علیکم کی مخالفت ہوئی تو
اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی فرمایا کہ یہ مخالفتیں مجرموں کا کام ہے۔دشمنانِ دین ہمیشہ ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں کہ
نبی کے پیغام کی مخالفت کریں۔اس کے کام میں روکیں ڈالیں۔اس کے ماننے والوں کو تکلیفیں پہنچائیں۔لیکن یہ
مخالفتیں ، یہ تکلیفیں، یہ قتل مخالفین کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتے۔آخر کار انبیاء ہی جیتا کرتے ہیں اور مخالفین
اللہ تعالیٰ کے عذاب کا نشانہ بنتے ہیں۔مکہ میں مسلمانوں پر ظلم وستم
مکہ میں یہ سورۃ نازل ہوئی، سورۃ الفرقان، جس کی آیت میں نے پڑھی ہے۔مخالفین نے وہاں کیا کیا ظلم
آنحضرت صلی علم اور آپ کے ماننے والوں پر نہیں کئے۔ہر ظلم جو آپ پر ہو تا تھا اور آپ کے ماننے والوں پر ہوتا
اس پر آپ صبر فرماتے اور صبر کرنے کی تلقین فرماتے۔اس بارے میں تاریخ میں کئی ایک درد ناک واقعات ہیں۔ایک واقعہ اس طرح بیان ہوا ہے جو عمار ان کے والد یا سر اور والدہ سمیہ کا آتا ہے جن پر بے انتہا ظلم کیا جاتا تھا۔ایسے
خطبات مسرور جلد ہشتم
233
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
ہی ایک موقع پر جب ان کو جسمانی اذیتیں دی جا رہی تھیں تو آنحضرت صلی علیکم کا وہاں سے گزر ہوا تو
آنحضرت صلی ال کلیم نے ان کی طرف دیکھا اور بڑے درد مند لہجے میں فرمایا کہ صَبْرًا آلَ يَاسِرَ فَإِنَّ مَوْعِدَكُمُ
الْجَنَّة کہ اے ال یاسر ! صبر کرتے رہو ، یقیناً تمہارے اس صبر کی وجہ سے تمہارے لئے جنت تیار کی گئی ہے۔یاسر
تو اس وقت اس اذیت کے دوران چند لمحوں میں ہی شہید ہو گئے اور بوڑھی سمیہ جن میں کچھ جان تھی ان کو ابو جہل
نے ایک ایسا نیز ہمارا جو ان کے پیٹ کے نچلے حصے میں لگا اور وہیں تڑپتے ہوئے انہوں نے جان دے دی۔(السیرۃ النبویۃ از احمد بن زینی دحلان، جزء اول ص 202، 201 اور الرحیق المختوم از صفی الرحمن المبار کفوری صفحه 107 مطبوعہ سعودی عرب ایڈیشن 2000ء)
تو یہ ظلم تھے جو آنحضرت صلی ال نیم
کے ماننے والوں کے لئے روار کھے گئے تا کہ کوئی آپ کے قریب نہ
آئے۔لیکن ان ظلموں سے سعید روحوں کو اور توجہ پیدا ہوئی۔ان ایمان سے بھرے ہوئے دلوں کو دیکھ کر لوگوں
کی آنحضرت صلی اللہ علم کی طرف مزید توجہ پیدا ہوئی۔اسلام کا پیغام مکہ سے نکل کر مدینہ تک پہنچا اور وہاں اسلام پھیلنا
شروع ہوا۔حبشہ میں اسلام کا پیغام پہنچا۔پس جب مکہ کے سرداروں اور ان کے چیلوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر
دی تو اسلام کے پیغام کو دبانے کی بجائے یہ ظلم و بربریت اس پیغام کے پھیلانے کا باعث بن گئی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اس مخالفت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ یہی مخالفت بہت سوں کی ہدایت کا باعث بن جاتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ نصیر بھی ہے ، ہادی بھی ہے۔ہدایت دیتا ہے۔نصیر بھی ہے ، مدد کرتا ہے۔وہ یقینا تمہاری مدد کرے گا
اور تمام تر مخالفتوں کے باوجو د غلبہ اس کا ہو گا جسے خدا تعالیٰ نے مامور فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی مدد کے لئے
جب چاہتا ہے زمینی اور آسمانی نشان دکھاتا ہے۔ایسے مجرموں کی ہلاکت کے لئے اپنی گہری تجلیاں بھی دکھاتا ہے،
اور کبھی کوئی طاقتور بادشاہ، کوئی فرعون، کوئی سربراہ، انبیاء کے کاموں کو روک نہیں سکا۔بلکہ مخالفتیں ترقی کے
راستے دکھاتی ہیں۔مخالفت کھاد کا کام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ جس طرح روڑی اور کھاد جو گند بلا ہوتا ہے۔یہ فصلوں کی نشو و نما کے لئے کام آتا ہے۔اسی طرح یہ گندی مخالفتیں بھی الہی جماعتوں کے لئے کھاد کا کام دیتی
ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 631) یہ مخالفت بھی بہت سوں کی ہدایت کا باعث بن جاتی ہے۔پس یہ ہمیشہ
مجرموں کا طریق ہے کہ اللہ کے پیاروں کی مخالفتیں کرتے ہیں۔اور ظاہر ہے جب مسیح موعود نے دعوی کرنا تھا تو اللہ
تعالیٰ کی یہ ہمیشہ کی سنت یہاں بھی جاری ہوئی تھی اور ہوئی۔آپ کی مخالفت بھی ہوئی، آپ کا استہزاء بھی کیا گیا۔آپ کے ماننے والوں کو وقتا فوقتا تکلیفیں بھی دی جاتی رہیں اور دی جاتی ہیں۔اور نام نہاد علماء کے پیچھے چل کر
مسلمانوں نے احمدیوں کو تکلیفیں دینا خدمتِ اسلام سمجھا ہے۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
234
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
سورۃ الفرقان کی اس آیت سے پہلے جو آیت ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ
قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان: 31)۔اور رسول نے کہا کہ اے میرے رب! میری قوم نے اس قرآن
کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا ہے۔اس میں جہاں کفارِ مکہ کے قرآن کو نہ ماننے کا بیان ہے وہاں اس زمانے میں جب مسیح
موعود کی بعثت ہوئی تھی اور آپ نے قرآن کریم کی حقیقی تعلیم کی طرف بلانا تھا، قرآن کریم کی تعلیم کو اپنے اوپر
لاگو کرنے کی دعوت دینی تھی، اس طرف بھی اشارہ ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت خود تو قرآنِ کریم کی تعلیم کو بھلا
بیٹھی ہے اور جب زمانے کا امام بلاتا ہے کہ آؤ میں تمہیں قرآنی تعلیم کے اسرار اور رموز سکھاؤں تا کہ تم اس
خوبصورت تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرو اور اسلام کا پیغام دنیا تک پہنچاؤ، تو اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔پس اس آیت
کے بعد جو آیت ہے جس کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے، جس کی ابھی تلاوت کی ہے۔اس میں مسیح موعود اور آپ کی
جماعت کو بھی تسلی کرائی گئی ہے کہ خدا اور قرآن کے نام پر جو تمہاری مخالفتیں کی جارہی ہیں یہ قرآن کریم کو نہ
سمجھنے کی وجہ سے ہیں۔لیکن فکر کی کوئی بات نہیں، انبیاء سے یہی سلوک ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہادی ہے ، وہ اس
سلوک کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ بہت سوں کے ہدایت کے سامان بھی فرمائے گا۔وہ تمہارا نصیر اور مددگار بھی ہے۔جو مجرم ہیں جو نام نہاد علماء ہیں، جو لیڈر ہیں، جو عوام الناس کو مخالفتوں پر ابھارتے ہیں، ان کی کوششیں کبھی کامیاب
نہیں ہوں گی۔اور یقیناً کامیابیاں مسیح موعود کی جماعت کو ہی ملنی ہیں، انشاء اللہ۔مخالفین کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی
پس چاہے یہ لوگ مخالفتیں کریں، یا جتنا بھی زور لگانا ہے کسی بھی رنگ میں لگالیں۔ان کی کوئی کوشش
کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔اور یہ سب مخالفتیں ایک دن ان مخالفین پر ہی کو ٹائی جائیں گی۔پس ان مخالفین سے میں
کہتا ہوں کہ اگر کوئی خوفِ خدا ہے، تو خدا تعالیٰ کی اس لاٹھی سے ڈرو جو بے آواز ہے اور اس کے عذابوں سے پناہ
مانگو۔کیونکہ وہ اپنے پیاروں کے لئے بہت غیرت دکھاتا ہے۔پس یہ موقع جو اللہ تعالیٰ دے رہا ہے اس سے مخالفین
کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔بجائے نام نہاد علماء کے پیچھے چل کر اپنی دنیاو آخرت خراب کرنے کے اس
شخص کی بات سنیں جو بڑے درد سے یہ بات کہتا ہے۔ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے ساتھ اور پھر
نری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم اور ایماء سے اس طرف بلاوے تو اسے کذاب اور دجال کہا جاتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا قابلِ رحم حالت اس قوم کی ہو گی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ اگر خدا میں صفت رحمانیت کی نہ ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ تم اس کے عذاب سے
محفوظ رہ سکتے۔پس آج بھی ہم اپنے مخالفین اور ان لوگوں سے جو احمدیوں کو تکلیفیں پہنچانا کار ثواب سمجھتے ہیں،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اُس اسوہ پر چلتے ہوئے، جو آپ نے اپنے اور
ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی ایام سے لیا ہے، یہ کہتے ہیں کہ تمہاری ہمدردی اور خیر خواہی ہمیں مقدم
خطبات مسرور جلد ہشتم
235
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
ہے تمہاری قابل رحم حالت ہمیں بے چین کرتی ہے کہ کہیں اس حد تک خدا تعالیٰ کو ناراض نہ کر لو کہ واپسی کا کوئی
راستہ نہ رہے۔اس سے پہلے ہی خدا تعالیٰ کے فرستادہ کی مخالفت اور استہزاء چھوڑ دو۔امام وقت کے ماننے والوں کو خدا
کے نام پر اذیتوں اور تکلیفوں کا نشانہ نہ بناؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان مخالفین کو مخاطب کرتے
ہوئے فرماتے ہیں:۔”اے سونے والو! بیدار ہو جاؤ اے غافلو! اٹھ بیٹھو کہ ایک انقلاب عظیم کا وقت آگیا۔یہ رونے کا وقت
ہے، نہ سونے کا۔اور تضرع کا وقت ہے ، نہ ٹھٹھے اور ہنسی اور تکفیر بازی کا۔دعا کرو کہ خداوند کریم تمہیں آنکھیں
بخشے تا تم موجودہ ظلمت کو بھی بتمام و کمال دیکھ لو۔اور نیز اس نور کو بھی جو رحمت الہیہ نے اس ظلمت کے مٹانے کے
لئے تیار کیا ہے۔پچھلی راتوں کو اٹھو اور خدا تعالیٰ سے رورو کر ہدایت چاہو۔اور ناحق حقانی سلسلہ کے مٹانے کے لئے
بد دعائیں مت کرو اور نہ منصوبے سوچو۔خدا تعالیٰ تمہاری غفلت اور بھول کے ارادوں کی پیروی نہیں کرتا۔وہ
تمہارے دماغوں اور دلوں کی بے وقوفیاں تم پر ظاہر کرے گا اور اپنے بندہ کا مددگار ہو گا۔اور اس درخت کو کبھی
نہیں کاٹے گا جس کو اس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے“۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 53-54)
پاکستان میں کلمہ طیبہ مٹانے کی ناپاک جسارت
خدا کرے کہ ہمارے مخالفین کو عقل آجائے اور وہ امام وقت کی مخالفت ترک کریں اور اس درد مندانہ
پیغام کو سمجھیں۔پاکستان میں بدنام زمانہ اور ظالمانہ قانون نے احمدیوں پر جو پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔اس میں ایک
یہ بھی ہے کہ احمدی لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا کلمہ نہ پڑھ سکیں۔نہ کسی جگہ لکھ کر اس کا اظہار کر سکتے
ہیں۔وقتا فوقتا انتظامیہ جو ہے وہ احمدیوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانے کے لئے اس قانون کو استعمال کرتی رہتی ہے۔اور
مولویوں کو خوش کرنے کے لئے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔مختی
گزشتہ دنوں سرگودھا کے ایک گاؤں چک منگلا میں رات کے وقت پولیس آئی اور احمد یہ مسجد پر سامنے
پر لکھا ہوا جو کلمہ آویزاں تھا، اس کو ایک بچہ وہاں کھڑا تھا، اس کو کہا کہ اتار دو اور اتار کر وہ تختی لے گئی۔بہر
حال جماعت نے راتوں رات ہی دوبارہ کلمہ لکھ دیا۔بچہ چھوٹا تھا، احمدی تھا۔بچے کو کس طرح ڈرا دھمکا کر انہوں نے یہ
کام کروایا؟ اس کی تفصیل تو نہیں آئی، کس طرح اس نے سختی اتاری۔مٹایا تو بہر حال نہیں، سختی اتار کر ان کو دی۔لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہئے تھا۔میں ہر احمدی بچے کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ کہیں بھی کوئی ایسا واقعہ ہو تو بچے
پولیس کو یہ کہیں کہ تم نے اتارنا ہے تو اتار لو میں تو ایسی حرکت کبھی نہیں کر سکتا۔چاہے جتنا بھی ظلم تم کر نا چاہتے ہو
ہم پر کر لو۔ہر احمدی یادرکھے کہ یہ کلمہ ہے جس کی ہر بڑے، بچے، مرد، عورت نے حفاظت کرنی ہے۔اگر قانون
خطبات مسرور جلد ہشتم
236
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
نافذ کرنے والے ادارے ، یا ادارے کے افراد یہ حرکت کرتے ہیں تو کریں، ہم قانون سے نہیں لڑتے۔لیکن ہر
احمدی کو یادرکھنا چاہئے کہ ہم نے کبھی کسی بھی صورت میں اس بارے میں ان کا مددگار نہیں بنا۔تاکہ قیامت کے
دن یہ کلمہ ہمارے حق میں گواہی دے اور انہیں مجرم ٹھہرائے۔پاکستان کا قانون کہتا ہے کہ احمدی کیونکہ ان کی
بنائی ہوئی تعریف کے مطابق مسلمان نہیں ہیں اس لئے کلمہ پڑھنے اور لکھنے کی بھی ان کو اجازت نہیں ہے۔ہم کہتے
ہیں کہ ہمیں تمہاری تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ اور اس کے رسول نے کہہ دیا کہ جو کلمہ پڑھے وہ مسلمان
ہے۔بلکہ حدیث میں آتا ہے، آنحضرت صلی علیم نے فرمایا کہ سب سے افضل ذکر جو ہے، اور ایک شخص کو مومن بناتا
ہے۔وہ صرف لا إِلهَ إِلَّا الله کہنا ہی ہے۔ہمارے ایمان اور اسلام کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔بلکہ اللہ تعالیٰ
قرآنِ کریم میں فرماتا ہے۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا (النساء:95)۔اور جو تم پر سلام بھیجے ،
اسے یہ نہ کہا کرو کہ تو مومن نہیں ہے۔احمدی تمام ارکانِ اسلام پر یقین رکھتے ہیں
اور احمدی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ، اس کے رسول صلی علیہ کم اور قرآن پر کامل ایمان رکھتے ہیں۔اور تمام ارکانِ اسلام اور ارکانِ ایمان پر یقین رکھتے ہیں۔اور یہ ایمان رکھتے ہوئے نہ صرف مسلمان ہیں بلکہ حقیقی
مومن ہیں۔کیونکہ احمدی ہی ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی میں کم کی پیشگوئی کو پورا کرتے ہوئے زمانے کے امام کو بھی
سلام پہنچایا ہے اور ان کی جماعت میں شامل ہیں۔یہ کلمہ مٹانے کا واقعہ صرف وہیں ایک گاؤں میں نہیں ہوا۔بلکہ پچھلے دن یا ایک دن بعد سر گودھا کے
ایک اور گاؤں چک 152 شمالی میں بھی ہوا۔وہاں بھی پولیس گئی، لیکن صدر جماعت دروازہ بند کر کے بیٹھ گئے اور ان
سے کہا کہ باور دی پولیس نے خود آنا ہے تو آئے، اور کوئی اندر نہیں آسکتا۔بوڑھے آدمی تھے اور دل کے مریض
بھی تھے۔انہوں نے کہا اگر کوئی آئے گا تو میری لاش پر سے گزر کے اندر جائے گا۔ان کا نام ملک عطاء محمد صاحب
ہے ، اور مسلسل اس دوران یہ کلمہ کا ورد بھی کرتے رہے۔پولیس بہر حال واپس چلی گئی کلمہ نہیں مٹایا۔لیکن صدر
صاحب کے متعلق امیر صاحب ضلع نے لکھا ہے کہ کیونکہ دل کے مریض تھے اس وجہ سے دل کی تکلیف بڑھ گئی۔گھر گئے ہیں اور طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔اس دوران پورے عرصہ میں کلمہ کا ورد کرتے رہے۔گھر جا کر ان کو بڑی
شدت سے ہارٹ اٹیک ہوا۔اور تھوڑی دیر بعد ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ ان کے
درجات بلند کرے۔کل میں نے ان کا جنازہ ویسے ایک جنازہ کے ساتھ پڑھا دیا تھا۔پاکستان میں آج کل مخالفت زوروں پر ہے۔پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی باہر کے احمدی دعا کریں۔اور پاکستانی احمدیوں کو بھی میں یاد دہانی کرواتا ہوں کہ اس وقت پاکستان کی بقا بھی احمدیوں کی دعاؤں میں ہے۔اس
237
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
لئے بہت زیادہ دعائیں کریں۔نام نہاد علماء نے کفر کے فتووں سے اس طرح عوام الناس کی عقلیں چکرا دی ہیں، کہ
بالکل ہی ان کی عقل مار دی ہے۔ان کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔یہ بعض تو ایسے ہیں لوگ جو
مجرم ہیں۔قرآنِ کریم میں ان کا ذکر آتا ہے اور ان علماء کے دست راست ہیں۔ان سے کسی نیکی کی امید رکھنا عبث
ہے ، فضول ہے۔لیکن بعض نا سمجھ جنہیں دین کا علم نہیں ہے کم علمی میں مولویوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔اللہ
تعالیٰ انہیں بھی عقل دے اور حقیقت کو سمجھیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے نیک فطرت لوگ بھی ہیں جو
مولویوں کی ان حرکتوں سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ان کو چاہئے کہ اپنے ملک کو بچانے کے لئے اپنی آواز بلند
کریں اور بزدلی چھوڑیں۔مولوی کو تو اپنی پڑی ہوئی ہے کہ اس کا منبر قائم رہے جس پر کھڑا ہو کر وہ قوم کو بیوقوف
بنا تار ہے۔یہی حال لیڈروں کا ہے۔پاکستان میں معاشی بد حالی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ٹی وی پروگراموں میں روز آتا
ہے ، اخباروں میں روز آرہا ہے۔کسی کو کسی کی پرواہ نہیں ہے۔دہشت گردی زوروں پر ہے۔اس کی بھی کسی کو پرواہ
نہیں ہے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔روزانہ دس پندرہ لوگ مر رہے ہیں یا بعض دفعہ اس سے زیادہ۔آسمانی آفات نے
گھیر ا ہوا ہے۔اس کے بارے میں کوئی سوچنے کو تیار نہیں ہے۔اب گزشتہ دنوں سے ہنزہ میں جھیل نے ہی اس
علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔اور پانی کی سطح غیر معمولی بلند ہوتی چلی جارہی ہے اور ایک جھیل نے کئی
جھیلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کچھ پتا نہیں چل رہا کہ پانی کہاں سے آرہا ہے۔ان کے سب اندازے جو ہیں
غلط ہوتے چلے جارہے ہیں۔کئی دیہات جو ہیں کئی گاؤں پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں پہاڑی کی طرف اوپر چڑھتے ہیں تو
او پر پانی پہنچ جاتا ہے۔کہتے ہیں شاہراہ قراقرم ڈوب گئی ہے۔راستے مسدود ہو گئے ہیں۔اب تو اتنی شدت ہو گئی ہے
پانی کی کہ کشتیوں کے ذریعے جو مدد کر رہے تھے اس کو بھی انہوں نے ختم کر دیا۔پہاڑوں کے اوپر چلتے چلے جارہے
ہیں لیکن وہاں تک پانی پہنچ رہا ہے، آہستہ آہستہ وہ بھی پیچھا کر رہا ہے۔اور اب تو سنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے
سے بھی لوگوں کو نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔تو یہ تو وہاں کے حالات ہیں۔یہ غور کریں یہ سب کچھ کیا ہے ؟ اور اب جو
پانی کی سطح ہے ، وہ اتنی بلند ہو رہی ہے کہ spillway کی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد جو spillway بنایا گیا تھا،
وہاں سے اگر بہے گی تو یہ بھی خطرہ ہے کہ اس کو بھی ساتھ بہا کر نہ لے جائے۔اور جتنا پانی بہے گا وہ پھر نچلے علاقوں
میں تباہی پھیلائے گا اس کا بھی کہتے ہیں کچھ اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔لیکن یہ سب باتیں جو ہیں ان کے کانوں پر جوں
تک رینگنے کا باعث نہیں بن رہیں۔ان کو کوئی توجہ نہیں ، کوئی فکر نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔فکر ہے تو ایک ہے کہ
احمدیوں کے خلاف گند اگلو اور احمدیوں کی مسجدوں سے کلمے مٹاؤ۔ان کو قتل کرو۔احمدی کو قتل کرنا تو شہادت کا درجہ
رکھتا ہے۔کیونکہ خالصتا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی ال نیم کے نام پر قتل کئے جارہے ہیں۔لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدُ
رسُولُ اللہ کہنے کے باوجود ان کو قتل کیا جاتا ہے۔آنحضرت صلی للہ ہم نے تو فرمایا تھا کہ تم نے دل چیر کر دیکھا تھا کہ
الله
خطبات مسرور جلد ہشتم
238
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
کلمہ دل سے پڑھ رہا ہے یا اوپر سے پڑھ رہا ہے ؟ (سن ابی داؤد کتاب الجہاد باب علی ما یقاتل المشرکون حدیث:2643) آپ کے
صحابہ کو تو پتہ نہ چلا کہ کلمہ دل سے پڑھا جا رہا ہے یا اوپر سے پڑھا جارہا ہے۔آنحضرت صلیلی کیم کو جن کو براہ راست اللہ
تعالٰی کی رہنمائی تھی ان کو تو پتہ نہ چلا کہ کلمہ کس جگہ سے پڑھا جارہا ہے۔یہ دلی کیفیت ہے یا اوپر سے پڑھا جا رہا ہے ؟
ان مولویوں کو دل کی کیفیت کا پتہ چل جاتا ہے کہ کلمہ یہ ظاہر اپڑھتے ہیں۔کراچی میں شہادت
گزشتہ دنوں دو دن پہلے پھر کراچی میں ایک شہادت ہوئی ہے۔مکرم حفیظ احمد شاکر صاحب گلشن اقبال
کراچی کے رہنے والے تھے۔ان کا میڈیکل سٹور تھا، رات کو ساڑھے بارہ بجے دکان بند کر کے اپنے کاروبار سے واپس
آرہے تھے تو راستے میں ان کو روک کر کنپٹی پر پستول رکھ کر ان کو شہید کر دیا گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا لَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ان
کی عمر 48 سال تھی خادم کی حیثیت سے بھی اور بعد میں انصار اللہ میں جانے کے بعد ناصر کی حیثیت سے بھی یہ بڑے
ایکٹو (Active) ممبر تھے۔خاص طور پر قرآنِ کریم کی تلاوت کا ان کو بڑا شوق تھا نظم اور تلاوت کے مقابلہ جات
میں نمایاں پوزیشن لیتے رہے۔نہایت شریف النفس اور فدائی احمدی تھے۔ان کی اہلیہ کے علاوہ ان کی والدہ بھی
حیات ہیں۔دو بیٹیاں قرۃ العین عمر 19 سال اور طوبی عمر 14 سال اور ایک بیٹا ہے فائق احمد عمر 17 سال۔اللہ تعالیٰ
ان کی والدہ کو اور بچوں کو صبر عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرماتا رہے۔تو یہ سب ظلم جیسا کہ میں نے کہا یہ
شہادتیں، یہ تکلیفیں، یہ قتل، یہ کلے مٹانے ، ان مولویوں کے بھڑ کانے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔مسلمان اور مؤمن کی تعریف جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے کی ہے وہ تو میں نے بتادی کہ کیا ہے ؟
اب ان مقتل کرنے والوں کے بارے میں قرآنِ کریم کیا کہتا ہے؟ فرماتا ہے وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ
جَهَنَّمُ خَلِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا ( النساء: 94) اور جو جان بوجھ کر کسی مومن
کو قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے۔وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والا ہے۔اور اللہ اس پر غضب ناک ہوا اور اس پر
لعنت کی۔اور اس نے اس کے لئے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔معاملہ اللہ کے سپر د ہے
اور پھر احمدی تو ایک طرف رہے، جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ایک دوسرے کی مخالفت میں جو خود
تعریف کرتے ہیں، مسلمان کی جو نام نہاد تعریف ہے، اس تعریف کے مطابق جس کو مسلمان کہتے ہیں ان کو بھی قتل
کرتے چلے جارہے ہیں۔روزانہ پاکستان میں قتل ہو رہے ہیں۔ذرا علماء اس بات پر بھی تو غور کریں۔کسی جرم کے لئے
ابھارنے والا اور پلاننگ (Planning) کرنے والا اسی طرح مجرم ہوتا ہے جس طرح وہ عمل کرنے والا مجرم ہے۔بہر حال ہماری طرف سے تو یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔اور ہم نے ہمیشہ صبر کیا ہے اور صبر کرتے چلے جائیں
گے ، انشاء اللہ تعالی۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
239
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
اور اللہ تعالیٰ شہیدوں کے بارے میں فرماتا ہے کہ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ
أَحْيَا عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (آل عمران: 170) اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے ان کو ہر گز مردہ گمان نہ کرنا بلکہ
وہ تو زندہ ہیں اور انہیں ان کے رب کے ہاں رزق عطا کیا جارہا ہے۔مسیح موعود کی تکذیب ان کا ذریعہ رزق
پس شہیدوں کے لئے تو اخروی نعمتوں کا فیضان جاری ہے اس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور ہمیشہ کی زندگی
ان کا مقدر بن گئی ہے۔لیکن مخالفین کے بارے میں فرماتا ہے کہ وَ تَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ (اواقعة:83) کہ
اپنا حصہ رزق تم نے صرف جھٹلانا بنا لیا ہے۔تم مولویوں کی روٹی بھی اسی لئے ہے اور سیاستدانوں کی بھی کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب کی جائے آپ کو جھٹلایا جائے۔گویا یہ ان کا ذریعہ رزق بن گیا ہے۔ان کا
جھٹلانا جو ہے ان کے رزق کا ذریعہ بن گیا ہے اور حقیقی رازق کو وہ بھول چکے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔پس
جھٹلانے اور قتل کرنے کی سزا کا اعلان خود خدا تعالیٰ نے سورۃ نساء کی جو پہلی آیت میں نے پڑھی ہے اس میں بیان کر
دیا ہے۔پس یہ خوف کا مقام ہے ، ان کو کچھ ہوش کرنی چاہیئے۔جماعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا میں مخالفت بھی
پھیل رہی ہے۔اور یہ جیسا کہ میں پہلے بیان کر آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے اس قول کے عین مطابق ہے کہ ہر نبی کی
مخالفت ہوئی ہے اور ہوتی ہے۔پس مسیح موعود کی بھی ہوئی تھی اور آپ کے ماننے والوں کی بھی مخالفت ہر اس جگہ
ہوئی تھی جہاں احمدیت ہے اور مختلف طریقوں سے یہ ہو رہی ہے۔کہیں زیادہ، کہیں کم۔مصر میں احمدیت کی مخالفت
آج کل جیسا کہ میں گزشتہ خطبہ میں بتا چکا ہوں مصر میں بھی جماعت کی مخالفت بہت زیادہ ہے۔اور اس
مخالفت کی وجہ سے حکومت کے بعض ادارے بھی مولویوں کے پیچھے لگ کر اس میں شامل ہو گئے ہیں اور احمدیوں کو
حراست میں رکھا ہوا ہے ، اور ان پر الزامات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نعوذ باللہ احمد کی حضرت مرزا غلام
احمد قادیانی علیہ السلام کو خاتم النبیین مانتے ہیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ہمارے نزدیک آنحضرت صلی للی کم کا
مقام سب سے افضل ہے اور آپ کے بعد نہ کوئی شرعی نبی آسکتا ہے اور نہ قرآنِ کریم کے بعد کوئی اور شرعی کتاب
اتر سکتی ہے۔پس حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کا جو دعویٰ ہے وہ خالصتا آپ کی غلامی میں اور آپ سے فیض پاتے
ہوئے دعوی ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس لئے مبعوث کیا کہ میں اس زمانے میں سب سے زیادہ آنحضرت صلی علیہ وسلم کا
عاشق صادق ہوں۔پس ان پڑھے ہوئے لوگوں سے بھی میں کہتا ہوں کہ آنکھیں بند کر کے کم علموں کی طرح سنی
سنائی باتوں پر یقین کرنے کی بجائے احمدیت کا پیغام تو پڑھیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی تو
دیکھیں پھر اگر الزام ثابت ہو تا ہو تو دکھائیں۔پہلے ہمارا موقف تو سنیں۔احمدیت کا موقف تو سنتے نہیں اور سننے کو تیار
خطبات مسرور جلد ہشتم
240
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
بھی نہیں اور یک طرفہ فیصلہ کرتے چلے جارہے ہیں۔خدا کا خوف کرنا چاہئے اور خدا کے غضب سے ڈرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسلام کے لئے خدمات کا مشاہدہ تو کریں۔آنحضرت علی الم کے لئے
احمدیوں کی غیرت اور حمیت کو تو پر کھیں۔ورنہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ہم ملزم نہیں، آپ لوگ مجرم ہوں گے۔وہ
لوگ مجرم ہوں گے جو بغیر دیکھے ایک فیصلہ ٹھونستے چلے جارہے ہیں۔ان علماء کی حالت کا نقشہ تو ایک جگہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جن الفاظ میں کھینچا ہے ، وہ میں پیش کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے زمانے سے لے کر آج تک ان نام نہاد علماء کی فطرت اور ان کی حرکتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” اور وہ لوگ جو کہتے ہیں جو ہم علمائے اسلام ہیں اور نبی کے دین کے ایک نر عالم ہیں، سو ہم ان کو ایک
ست الوجود اور چارپایوں کی طرح کھانے پینے والے دیکھتے ہیں۔وہ اپنی باتوں اور قلموں سے کچھ بھی حق کی مدد نہیں
کرتے، بجز اللہ قبل شانہ کے اُن خاص بندوں کے جو تھوڑے ہیں۔اور اکثر کو تو ایسا پائے گا کہ اہل حق کا کینہ رکھتے
ہوں گے۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی حق کی بات سن کر ان میں شور و غوغا پیدا نہ ہو۔وہ نہیں جانتے کہ حق اور صواب
کیا چیز ہے؟ وہ فتنہ سے باز نہیں آتے اور حق کے ساتھ باطل باتوں کو ملاتے ہیں تا اپنی نکتہ چینی سے جاہلوں کو دھو کہ
میں ڈالیں“۔ایک جھوٹ اور بہتان
اور ان میں سے جو ہم نے ذکر کیا ایک یہی ہے کہ احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
آنحضرت صلیم کے بعد نبی مان کر نعوذ باللہ خاتم النبیین سمجھتے ہیں۔یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔اور اسی نے کم
علم اور معصوم لوگوں کو احمدیوں کے خلاف بھڑ کا یا ہوا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں: ”اور وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ نے لوگوں کی اصلاح کے لئے کھڑا کیا ہے اس کو
ایک خنّاس سمجھتے ہیں اور مومنوں کو کافر ٹھہراتے ہیں۔ان کے قدم بجز درونگوئی کے کسی طرف حرکت نہیں کرتے
اور ان کی زبانیں بجز کافر بنانے کے کسی طرف جھکتی نہیں اور نہیں جانتے کہ دین کی خدمت کیا شے ہے۔انہوں
نے حق کو باطل کے ساتھ ملایا اور دیدہ و دانستہ ہم پر افتراء کیا۔پس یہ نبی صلی للی نام کے دین پر ایک بڑی مصیبت ہے کہ
اس زمانہ کے اکثر علماء دیانت اور امانت سے باہر نکل گئے ہیں۔اور دینی دشمنوں کی مانند کام کر رہے ہیں اور جھوٹ پر
گرے جاتے ہیں تا اس کو حق کے حملہ سے بچالیں“۔( جھوٹ کو حق سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں)۔فرمایا:
اور خداوند ذوالجلال کی کچھ بھی پر واہ نہیں کرتے اور عناد رکھنے والوں کی طرح کافروں کو مدد دے رہے ہیں۔اور
اپنے دلوں میں یہ بات بٹھالی ہے کہ وہی حق پر ہیں حالانکہ سراسر ہلاکت کی راہ پر چلتے ہیں۔وہ صرف اپنی نفسانی
خطبات مسرور جلد ہشتم
241
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
آرزوؤں کو جانتے ہیں اور معانی کو نہیں ڈھونڈھتے اور نہ غور کرتے ہیں۔سچی بات کو سن کر پھر سر کشی کرتے ہیں گویا
وہ موت کی طرف بلائے جاتے ہیں۔اور دیکھتے ہیں کہ دنیا سخت بے وفا ہے اور زمانہ منہ کے بل گرنے والا ہے پھر دنیا
پر عاشقوں کی طرح گرتے ہیں۔اور بعض ان کے کام وہ ہیں جو گھر میں کرتے ہیں اور بعض وہ کام ہیں جو دکھلانے کے
لئے ہیں”۔یعنی گھر میں کچھ اور ہیں باہر کچھ اور ہیں۔حضرت مسیح موعود نے گھروں کی ایک مثال دی ہوئی ہے۔ایک
دفعہ ایک مولوی صاحب بڑے وعظ کر رہے تھے اور اسلام کی خاطر مالی قربانی کی تحریک کر رہے تھے اور ان کی بیوی
بھی یہ سن رہی تھی اور اس پر جوش تقریر کو سن کر بڑی متاثر ہوئی اور گھر آکر اپنے سونے کے کڑے اور زیور اتار کر
مولوی صاحب کو دیا کہ یہ میری طرف سے اس تحریک کے لئے ہیں۔مولوی نے کہا یہ کیا؟ اس نے کہا کہ آپ نے
اتنی شدت سے تحریک کی تھی کہ میں بھی جذباتی ہو گئی تھی اور میں یہ پیش کر رہی ہوں۔تو مولوی صاحب کا جواب
تھا یہ تمہارے لئے تھوڑا تھا یہ تو دوسروں کے لئے تھا۔تو یہ ان کے حال ہیں۔فرمایا: ”سو ریا کاروں پر واویلا ہے۔انہوں نے خوب دیکھ لیا کہ کافروں کا فساد کیسا بڑھ گیا۔اور وہ خوب جانتے ہیں کہ دین شریروں کا نشانہ بن گیا“۔یہ
سب جو غیروں کی بھی جرآت بڑھتی جا رہی ہے، یورپ میں بھی اور بعض جگہ جو ویب سائٹس پر اخباروں میں جو
پر
آنحضرت صلی ا یکم کے خلاف مواد دیا جاتا ہے ، یا اب پاکستان میں facebook بند کر دی گئی ہے۔facebook
آنحضرت صلی اللی یکم کے خلاف کچھ بیہودہ چیزیں دی گئی ہیں۔تو یہ صرف اس لئے ہے کہ ان سب کو پتہ ہے کہ مسلمان
ایک نہیں ہیں اور جو چاہے کر لو یہ کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے اور بڑی جلدی پکنے والے ہیں۔اور زمانے کا امام جو مردِ
میدان بن کر آیا ہے جو اسلام کے دفاع کے لئے آیا ہے اس کی مدد کرنا نہیں چاہتے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں کہ کافروں کا فساد کیسا بڑھ گیا ہے۔یہ خوب دیکھتے ہیں اور خوب جانتے ہیں کہ “دین
شریروں کا نشانہ بن گیا۔اور حق بدکاروں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا۔پھر غافلوں کی طرح پڑے سوتے ہیں اور دین
کی ہمدردی کے لئے کچھ بھی توجہ نہیں کرتے۔ہر یک دکھ دینے والی آواز کو سنتے ہیں۔پھر کافروں، ناپاکوں کی باتوں
کی کچھ بھی پرواہ نہیں رکھتے۔اور ایک ذی غیرت انسان کی طرح نہیں اٹھتے بلکہ حمل دار عورتوں کی طرح اپنے تئیں
بو جھل بنا لیتے ہیں حالانکہ وہ حمل دار نہیں۔اور جب کسی نیکی کی طرف اٹھتے ہیں تو ست اور ڈھیلے اٹھتے ہیں۔اور تو
محنت کشوں کے لچھن ان میں نہیں پائے گا۔اور جب کوئی نفسانی حظ دیکھیں تو تو دیکھے گا کہ اس کی طرف دوڑتے بلکہ
اچھلتے چلے جاتے ہیں“۔( انسانی خواہشات کی طرف اچھلتے ہیں)۔فرمایا: ”یہ تو ہمارے بزرگ علماء کا حال ہے۔مگر
کافر تو اسلام کے مٹانے کے لئے سخت کوشش کر رہے ہیں اور ان کے تمام مشورے اسی مقصد کے لئے ہیں اور باز
نہیں آتے “۔(منن الرحمن روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 177 تا 179)
علماء کی حالت کا نقشہ کھینچ کر اور اسلام کی حالت کا بیان کر کے یہ درد کا اظہار ہے جو حضرت مسیح موعود
خطبات مسرور جلد ہشتم
242
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
علیہ السلام نے کیا ہے اور کیا ان کو کرنا چاہئے؟ اور کیا ان کے عمل ہیں؟ آپ نے یہ لکھ کر صرف علماء پر اعتراض
نہیں کیا۔بلکہ جیسا کہ ہم تو جانتے ہیں کہ 80 سے زائد کتابیں اسلام کے دفاع میں لکھیں۔علماء کو بھی حق کا راستہ
دکھانے کی کوشش کی۔ہر مذہب کو مقابلے پر بلایا اور اسلام کی بالا دستی ثابت کی۔آنحضرت صلی علیم کے مقام کو اپنے
ماننے والوں کے دلوں میں قائم فرمایا۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے قیام کے لئے اپنی جان ہلکان کی۔اپنے پیچھے ایسی
جماعت چھوڑی جو اس مشن کو آگے بڑھارہی ہے۔آپ کے کارناموں کا ہر انصاف پسند نے اقرار کیا۔مسیح موعود کی وفات پر غیروں کا اظہار خراج تحسین
آپ کی وفات پر جو غیروں نے اظہار کیا اس میں سے ایک نمونہ میں پیش کرتا ہوں۔مولانا ابوالکلام
آزاد ایک مسلمان لیڈر تھے، احمدی نہیں تھے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر لکھا کہ
”مرزا صاحب کی اس رِفعت نے ان کے بعض دعاوی اور بعض معتقدات سے شدید اختلاف کے باوجود
ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں کو ہاں تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو محسوس کرا دیا ہے کہ ان کا ایک بڑا شخص
ان سے جد اہو گیا۔اور اس کے ساتھ مخالفین اسلام کے مقابلہ پر اسلام کی اس شاندار مدافعت کا جو اس کی ذات سے
وابستہ تھی، خاتمہ ہو گیا۔ان کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف ایک فتح نصیب جرنیل کا فرض
پورا کرتے رہے ہمیں مجبور کرتی ہے کہ اس احساس کا کھلم کھلا اعتراف کیا جاوے تا کہ وہ مہتم بالشان تحریک جس
نے ہمارے دشمنوں کو عرصہ تک پست اور پامال بنائے رکھا آئندہ بھی جاری رہے“۔یہ تو ان کا خیال تھا بہر حال، ان
کو یہ نہیں پتہ کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی جماعت تھی اور آپ کا جو خزانہ تھا، جو ہمیں دے گئے ہیں وہ آج تک مخالفین
کے منہ بند کرتا چلا جارہا ہے۔پھر یہ آگے لکھتے ہیں: ”مرزا صاحب کا لٹریچر جو مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ پر ان سے ظہور میں آیا،
قبولِ عام کی سند حاصل کر چکا ہے اور اس خصوصیت میں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔اس لٹریچر کی قدر و عظمت
آج جب کہ وہ اپنا کام پورا کر چکا ہے، ہمیں دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے۔اس لئے کہ وہ وقت ہر گز لوح قلب سے
نَسيَّا مَنْسِيًّا نہیں ہو سکتا جبکہ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو حافظ حقیقی کی طرف سے عالم
اسباب ووسائط میں حفاظت کا واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے ، اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سسک
رہے تھے “۔( مسلمانوں ہی کا کام تھا جو اسلام کی حفاظت کرنا۔وہ تو اپنے قصوروں کی وجہ سے صرف سسک رہے
تھے۔کچھ کر نہیں سکتے تھے کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام کے دفاع کا کام کیا۔)۔پھر لکھتے ہیں:
اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے۔یانہ کر سکتے تھے۔ایک طرف حملوں کے امتداد کی یہ حالت تھی کہ ساری
مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفان حقیقی کو سر راہ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی“۔اسلام کی جو عرفان کی
خطبات مسرور جلد ہشتم
243
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
روشنی تھی اس عیسائی دنیا کو اپنے لیے اپنے راستے میں اپنی ترقی کے راستے میں روک سمجھ کر مٹانے کے درپے
تھی۔”اور عقل و دولت کی زبر دست طاقتیں اس حملہ آور کی پشت گری کے لئے ٹوٹی پڑی تھیں“۔ساری عقلیں
” و
بھی ان کے ساتھ تھیں ، دولتیں بھی ان عیسائی مشنوں کے ساتھ تھیں۔اور دوسری طرف ضعف مدافعت کا یہ
عالم تھا کہ تو پوں کے مقابلے پر تیر بھی نہ تھے “۔وہ تو تو ہیں لے کر آئے ہوئے تھے۔یعنی اپنی دولت اور کتابوں اور
دلیلوں کے ساتھ اور مسلمانوں کی حالت یہ تھی اب مسلمانوں کے پاس ایک تیر بھی نہیں تھا ” اور حملہ آور
اور مدافعت دونوں کا قطعی وجود ہی نہ تھا“۔نہ حملے کرنے کی طاقت تھی، نہ دفاع کرنے کی طاقت تھی۔آگے کہتے ہیں
کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ مدافعت شروع ہوئی جس کا ایک حصہ مرزا صاحب کو حاصل ہوا۔( تاریخ احمدیت
جلد 2 صفحہ 560-561) ایک حصہ کیا۔یہ سارے کا سارا جو کام ہے، مرزا صاحب کو ہی حاصل ہوا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی حاصل ہو ا۔مسلمانوں ہی نے نہیں، جو مسلمان تھے حقیقت پسند مسلمان تھے ، جیسا کہ
ایک میں نے بیان کیا ہے ، انہوں نے ہی تعریف نہیں کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کام کی بلکہ غیر
مسلم بھی آپ کے کام سے خوفزدہ تھے۔آپ اسلام کے ایک عظیم جرنیل تھے۔آپ کی تعلیم نے عیسائیت کی ترقی کی راہیں روکیں۔اور
عیسائیوں کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑا کہ ان کی ترقی نہ صرف ہندوستان میں، بلکہ افریقہ میں بھی جماعت احمدیہ نے جو
اسلام کے پیغام کا طریق اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے رک گئی ہے۔اس کے دو نمونے پیش کر تا ہوں۔امریکی مشن کے پادری مسٹر ویورڈ گار نے لکھا ہے کہ:
جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے جو اسلامی کمک یہاں پہنچی ہے (سیر الیون میں) اس نے لکھا ہے اس سے
رو کو پر کے نواحی علاقے (روکو پر ایک سیر الیون کا شہر ہے ) میں اس جماعت کی مضبوط مورچہ بندی ہو گئی ہے اور
اب عیسائیت کے مقابلہ میں تمام تر کامیابی اسلام کو نصیب ہو رہی ہے۔مثال کے طور پر اس مقابلہ کی صف آرائی کے
نتیجہ میں تھوڑا عرصہ ہوا، شہر کا مبیا میں امریکن عیسائی مشن بند کرنا پڑا۔اخبار ویسٹ افریقن فروری 1947ء) (ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ 450 جدید ایڈیشن)
پھر ایک اور عیسائی مصنف ہیں ایس جی ولیم سن، غانا یونیورسٹی کے پروفیسر اپنی کتاب کرائسٹ اور محمد میں
لکھتے ہیں کہ ”غانا کے شمالی حصے میں رومن کیتھولک کے سوا عیسائیت کے تمام اہم فرقوں نے محمدؐ کے پیروؤں کے لئے
میدان خالی کر دیا ہے۔انشائی اور گولڈ کوسٹ کے جنوبی حصوں میں عیسائیت آج کل ترقی کر رہی ہے۔لیکن جنوب
کے بعض حصوں میں خصوصاً ساحل کے ساتھ ساتھ احمد یہ جماعت کو عظیم الشان فتوحات حاصل ہو رہی ہیں۔یہ
خوش کن توقع کہ گولڈ کوسٹ جلد ہی عیسائی بن جائے گا اب معرض خطر میں ہے۔(خطرے میں آگیا ہے)۔اور یہ
خطرہ ہمارے خیال کی وسعتوں سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک خاصی تعد اد احمدیت کی
خطبات مسرور جلد ہشتم
244
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
طرف کچھی چلی جارہی ہے۔اور یقیناً یہ صورت حال عیسائیت کے لئے کھلا چیلنج ہے۔تاہم یہ فیصلہ ابھی باقی ہے کہ
آئندہ افریقہ میں ہلال کا غلبہ ہو گا یا صلیب کا “۔( تعارف کتاب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 12)
اور انشاء اللہ تعالیٰ ہلال کا ہی غلبہ ہونا ہے
میرے لئے یہ بس ہے کہ وہ راضی ہو
آپ (حضرت مسیح موعود) اپنی حالت کے بارے میں فرماتے ہیں، کیا درد ہے کہ:
”میری روزانہ زندگی کا آرام اسی میں ہے کہ میں اسی کام میں لگار ہوں، بلکہ میں اس کے بغیر جی ہی نہیں
سکتا کہ میں اُس (یعنی خدا) کا اور اس کے رسول (مل کر) کا اور اس کی کلام کا جلال ظاہر کروں۔مجھے کسی کی تکفیر کا
اندیشہ نہیں اور نہ کچھ پر وا۔میرے لئے یہ بس ہے کہ وہ راضی ہو جس نے مجھے بھیجا ہے۔ہاں میں اس میں لذت
دیکھتا ہوں کہ جو کچھ اس نے مجھ پر ظاہر کیا، وہ میں سب لوگوں پر ظاہر کروں۔اور یہ میرا فرض بھی ہے کہ جو کچھ
مجھے دیا گیا وہ دوسروں کو بھی دوں۔اور دعوت مولیٰ میں ان سب کو شریک کرلوں جو ازل سے بلائے گئے ہیں۔میں
اس مطلب کے پورا کرنے کے لئے قریباً سب کچھ کرنے کے لئے مستعد ہوں اور جانفشانی کے لئے راہ پر کھڑا
ہوں۔اور امید رکھتا ہوں کہ وہ میری دعاؤں کو ضائع نہیں کرے گا۔اور میرے تمام ارادے اور امیدیں پوری
(ازالہ اوہام حصہ دوم روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 519-520)
کر دے گا“۔پس کیا ایسے شخص کے بارے میں یہ بیہودہ الزام لگایا جا سکتا ہے کہ نعوذ باللہ وہ اپنے آپ کو خاتم النبیین
سمجھتا ہے۔اور اس کا مقام آنحضرت صلی علیہ کم سے اونچا ہے ؟ ہم ہی ہیں جو حضرت مسیح موعود کی تعلیم کو سمجھتے ہوئے
لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کے حقیقی معنی کو سمجھنے والے ہیں۔ہم ہیں جو آنحضرت صلی کم کے مقام ختم
نبوت کو سمجھنے والے ہیں۔وقتا فوقتا احمدیوں پر الزام تراشی کرتے ہوئے ہمارے خلاف جو نام نہاد علماء مسلمانوں کے
جذبات کو بھڑ کا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان حقائق کو سامنے
رکھ کر مسلمانوں کو چاہئے کہ دیکھیں اور پر کھیں۔جہاں تک احمدیوں کا سوال ہے، احمدی اپنی جانوں کو تو قربان کر سکتے ہیں لیکن کبھی لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کے حقیقی معنی سمجھ کر پھر اس سے منہ نہیں موڑ سکتے۔یہ جو کلمے مٹائے جاتے ہیں، یہ جو کلمے کی
حفاظت کے نام پر احمدیوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ، جو کلمے کے نام پر احمدیوں کو شہید کیا جاتا ہے یہی کلمہ مرنے کے
بعد ہمارے حق میں خدا تعالیٰ کے حضور گواہی دے گا کہ یہی حقیقی کلمہ گو ہیں۔اور یہی کلمہ احمدیوں پر ظلم کرنے
والوں اور ان کو شہید کرنے والوں کے بارے میں قتل عمد کی گواہی دے گا۔پس ہم خوش ہیں کہ جنت کی خوشخبری
دے کر اللہ تعالیٰ ہمیں دائمی زندگی سے نواز رہا ہے۔پس جہاں شہداء دائگی زندگی کی خوشخبری پارہے ہیں وہاں ہم
خطبات مسرور جلد ہشتم
245
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مئی 2010
سب جو ہیں اور ہم میں سے ہر ایک جو ثبات قدم کا مظاہرہ کر رہا ہے اللہ تعالیٰ کے پیار کو یقیناً جذب کرنے والا۔لا ہے۔پس اس روح کو کبھی مرنے نہ دیں۔کبھی مرنے نہ دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج میں اس شہید کا جنازہ بھی ابھی جمعہ کے بعد پڑھوں گا۔اور ملک عطاء محمد صاحب کو بھی بیچ میں شامل
کر رہے ہیں۔اسی طرح ہمارے مصر کے ایک احمدی احمد محمد حاتم علمی شافعی یہ 20 مئی کو گردے فیل ہونے کی وجہ
سے جوانی کی عمر میں ہی فوت ہو گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ان کی 20،22 سال کی عمر تھی۔یہ ڈاکٹر محمد
حاتم صاحب کے بڑے بیٹے تھے ، اور علمی شافعی صاحب مرحوم کے پوتے تھے۔علمی شافعی صاحب کو تو سارے
جانتے ہیں۔یہ لقاء مع العرب میں ان کے کافی پروگرام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے ساتھ ریکارڈ ہوئے ہوئے
ہیں۔یہ بچپن سے معذور تھے۔اور wheel chair پر تھے۔لیکن اس کے باوجود بڑے صبر سے اپنی بیماری
برداشت کرتے رہے اور اپنی والدہ کو بھی کہتے تھے کہ میں صبر سے سب کچھ برداشت کرتا ہوں پریشان نہ ہوں۔ان کی والدہ کہتی ہیں کہ میں حیران ہوتی تھی ان کا صبر دیکھ دیکھ کے۔اور تسلی جب ان کو دلائی جاتی، جب بیماری ان
کی بڑھی ہے ، تو خود ہی اپنی والدہ کو ، اپنے عزیزوں کو بڑی تسلی دیا کرتے تھے۔والدہ نے کہا کہ سب بہن بھائیوں سے
بڑھ کر یہ ہماری اطاعت کرنے والے تھے۔اور ان کے والد ڈاکٹر حاتم شافعی صاحب جو ہیں، میں نے ذکر کیا ہے
مصریوں کا، کہ ان کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔ان میں سے ایک یہ بھی ہیں۔اور حاتم صاحب صدر جماعت بھی ہیں۔تو
وہ جیل میں تھے جب یہ فوت ہوئے ہیں۔باوجو د معذوری کے ، معذور تو تھے لیکن بزنس کی ڈگری انہوں نے لی ہے،
پڑھتے رہے ہیں۔کمپیوٹر کے کورس کئے ہوئے تھے۔اور یہ بڑا ارادہ رکھتے تھے کہ اپنے دادا مرحوم کی طرح جماعتی
لٹریچر میں ان کی مدد کریں گے۔خلافت سے بڑی محبت کا تعلق تھا، میرے اس عرصے میں گزشتہ دودفعہ یہاں جلسہ
میں بھی آچکے ہیں۔والدہ یہ کہتی ہیں کہ وفات کے وقت ان کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے۔اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ
لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَلَّة، اور پھر لبيك اللهم لبيك کہا۔گردے فیل ہونے کی وجہ سے کچھ عرصے سے ڈائی لیوسز
(Dialysis) کے لئے جاتے تھے۔والد ان کے اسیر راہِ مولیٰ ہیں اور ابھی جیل میں ہی ہیں ، وہ تو ان کے جنازے
میں شامل نہیں ہو سکے۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند کرے۔اور والدین کو اور عزیزوں کو صبر جمیل عطا
فرمائے۔اور اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر شر سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 24 مورخہ 11 جون تا 17 جون 2010 صفحہ 5 تا 9)