ابتدائے عالم سے انسان اور شیطان کی جنگ شروع ہے

خطبات مسرور جلد ہشتم
246
22
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 2010ء بمطابق 28 ہجرت 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِيْنِ - فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ
سجِدِينَ - فَسَجَدَ الْمَلَبِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ (ص: 75- 72)
جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا یقیناً میں مٹی سے بشر پیدا کرنے والا ہوں۔پس جب میں اسے
ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح میں سے کچھ پھونک دوں تو اس کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے گر پڑو۔اس
پر سب کے سب فرشتوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہیں۔اس نے استکبار کیا اور وہ تھا ہی کا فروں میں سے۔ابتدائے عالم سے ہی شیطان اور انسان کی جنگ شروع ہے اور مذہبی تاریخ میں ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت
آدم علیہ السلام پر اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر پڑنے کے ساتھ ہی شیطان نے جنگ شروع کر دی تھی۔شدت سے
انسانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔اور پھر جو بھی انبیاء کا زمانہ آیا ہر زمانے میں یہ تاریخ دہرائی جاتی رہی، اور
دوہرائی جارہی ہے۔انبیاء جب آتے ہیں تو آکر انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والے راستے دکھاتے ہیں اور
شیطان ان میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پہلے بھی کرتا رہا ہے اور اب بھی کرتا ہے۔مختلف طریقوں،
حیلوں بہانوں، لالچوں اور خوف کے ذریعے سے ڈراتا ہے۔گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔قرآنِ کریم میں بے شمار
جگہ اس بات کا ذکر آیا ہے۔انسان اور آدم کی تخلیق کے ساتھ ہی شیطان نے اپنے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع
کر دیئے۔قرآن کریم میں سورۃ فاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک شیطان کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ نے اس کے حملوں
سے ہوشیار کیا ہے اور بیچنے کا حکم دیا ہے اور دعا بھی سکھائی ہے کہ اے اللہ ! ہمیں شیطان لعین کے حملوں سے بچا اور
ہمیں ہر دم اپنی پناہ میں رکھ۔انبیاء کی بعثت اور مخالفت
یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے اپنا محبوب اور قریبی ہونے کا اعلان

خطبات مسرور جلد ہشتم
247
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
اس کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ کیا اور فرشتوں کو اس کی کامل فرمانبرداری اور اطاعت کا حکم دیا۔تو شیطان نے
بڑی رعونت اور تکبر سے کام لیتے ہوئے کہا، میں اس انسان کو سجدہ کروں جو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے ؟ جبکہ میں تو اپنے
اندر ناری صفات رکھتا ہوں، آگے آیات میں اس کا ذکر ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے جب بشر پیدا کیا اور اس میں وہ
صلاحیتیں رکھیں جن سے وہ خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو کر قرب خداوندی کے انتہائی مقام تک پہنچ سکتا ہے تو
فرشتے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کی خدمت پر مامور ہوئے۔پس جب اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء بھیجتا ہے جو سب
سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہوتے ہیں اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کے الہام ، وحی اور روح القدس سے حصہ
پانے والے ہوتے ہیں تو تمام فرشتوں کا نظام ان کی تائید میں کھڑا ہو جاتا ہے، یا اس نبی کی تائید میں کھڑا ہو جاتا ہے۔اور وہ نتائج اس کے کام میں پیدا ہوتے ہیں جو اس کے مقصد کو جس مقصد کے لئے وہ آیا ہوتا ہے ترقی کی طرف لے
جاتے چلے جاتے ہیں۔ایک تقدیر خاص اللہ تعالیٰ کی جاری ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے بعض جگہ بشر کہہ کر اور بعض
جگہ آدم کے الفاظ استعمال کر کے اس بات کو بیان فرمایا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے۔تو
تمام عالم اور دوسری مخلوق جو ہے اس کی خدمت پر لگا دی۔جب ایک بشر اللہ تعالیٰ کے مقام قرب کا درجہ حاصل کر
لیتا ہے اور نبوت کے مقام پر پہنچ کر اپنے وقت کا آدم بن جاتا ہے تو اس کے ساتھ کس قدر خدا تعالیٰ کی تائیدات
ہوتی ہیں اس کا تصور بھی انسانی سوچ سے باہر ہے۔ہم دیکھتے ہیں جب آنحضرت صلی یم اور مومنین پر ظلم کی انتہا ہوئی اور مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے
مدینہ پر کفار نے حملہ کرنے کی نیت سے فوج کشی کی اور پھر بدر کے میدان میں جنگ کا میدان جما تو کس طرح
فرشتوں کے ذریعے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کے حق میں جنگ کا پانسا پلٹا۔جماعتی سطح پر بھی ہر موقع پر یہ نظارے
نظر آتے ہیں۔قومی سطح پر بھی نظارے نظر آتے ہیں۔انفرادی طور پر بھی انبیاء کے ساتھ یہ سلوک دیکھتے ہیں۔پھر
جنگ حنین میں بھی یہ نظارہ دیکھا تو ہر موقع پر اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعے آپ کی، مومنین کی تائید فرما تارہا۔اور
اسلام کی تائید میں اس طرح کے بے شمار واقعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت علی ایم کے ساتھ اور
مسلمانوں کی ابتدائی حالت میں ہمیشہ فرشتوں کی ایک فوج ساتھ تھی۔بے شک مسلمانوں کے جانی نقصان بھی
ہوئے ہیں۔مالی نقصان بھی ہوئے ہیں لیکن ابلیس کا گروہ جو ہے وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔ابلیس اور شیطان
کے چیلے اپنا زور لگاتے رہتے ہیں کہ کسی طرح سے، کسی بھی رنگ میں وسوسے پیدا کر کے اللہ کے بندوں کے دلوں
میں شکوک ڈالتے رہیں۔انہیں قتل و غارت کے ذریعے سے خوف دلاتے رہیں۔مالی نقصان کے ذریعے سے خوف
دلاتے رہیں۔چھپ کے حملوں کے ذریعے سے بھی خوف دلائیں۔ظاہری حملوں کے ذریعے سے بھی خوف
دلائیں۔مخالفین کا انبیاء کو نہ ماننا اور شیطان کے قبضہ میں جانا ان کے تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے جو ان کو نیکیوں کی

248
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
طرف قدم بڑھانے کی توفیق نہیں دیتا۔اور ہمیشہ ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ اس نبوت کے دعویدار اور خدا تعالیٰ کی
طرف بلانے والے کو ماننے والے تو غریب لوگ ہیں اور ہم بڑے لوگ ہیں۔ہم صاحب علم ہیں۔ہمیں دین کا علم
زیادہ پتہ ہے اس لئے ہم کس طرح اس جماعت میں شامل ہو جائیں یا اس کی بیعت کر لیں۔آج اس زمانے میں بھی جو زمانے کے امام کو نہیں مانتے تو یہ تکبر ہی ہے جو ان کو نہ ماننے پر مجبور کر رہا
ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو فرمایا کہ جو بشر میں نے بنایا ہے اس کو سجدہ کرو تو یہ کوئی ظاہری سجدہ نہیں
تھا۔ظاہری سجدہ تو صرف خدا تعالیٰ کو کیا جاتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں دین پھیلانے کے لئے میں نے
جس شخص کو مبعوث کیا ہے اس کے لئے کامل فرمانبرداری کرتے ہوئے اس کے مشن کو آگے بڑھانے میں اس کی
مدد کرو اور شیطانوں کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہ ہونے دو۔ان مقاصد کو کبھی شیطان حاصل نہ کر سکے۔اور
شیطان کے تمام منصوبوں کو ناکام و نامراد کرنے میں نبی کی تائید کرو۔اس کا ہاتھ بٹاؤ اور نیک فطرت اور سعید لوگوں
کے دلوں میں نبی کے پیغام اور اللہ تعالیٰ کی اس کے ساتھ تائیدات کے سلوک کی پہچان بھی پیدا کرو تا کہ وہ حق کو
پہچانے اور حق کو پہچان کر اس کی جماعت میں شامل ہو جاؤ۔پھر ایسے لوگ اپنے اندر بھی نفخ روح کے نظارے
دیکھیں گے۔خدا تعالیٰ کے سلوک کے نظارے دیکھیں گے۔اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کا باعث بنتے ہوئے جنتوں
کا وارث ٹھہریں گے۔نبی کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے میں، فرشتے انسانوں کو بھی جو حکم دیتے ہیں کہ نبی کا پیغام دنیا
میں پھیلانے کے لئے اس کے مدد گار بن جاؤ تو سعید فطرت لوگوں میں یہ تحریک پید اہوتی ہے اور یہی وہ مقام ہے
جب تمام فرشتے بھی نبی کی تائید میں فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُتُهُمُ اَجْمَعُونَ کا اعلان کرتے ہیں۔یعنی اس چیز کا نظارہ پیش
کرتے ہیں کہ سب فرشتوں نے سجدہ کیا۔اور خارق عادت اور غیر معمولی برکات نبی کے کام میں پڑ رہی ہوتی ہیں۔اور فرشتہ صفت انسانوں کے ذریعے بھی اس سجدہ کے نظارے نظر آتے ہیں جو فرمانبر داری کا سجدہ ہے۔جو اطاعت
کا سجدہ ہے۔جو اپنی تمام تر طاقتیں اور صلاحیتیں نبی کے کام کو آگے بڑھانے کا سجدہ ہے۔اور وہ نبی کے سلطان نصیر
بن کر اس کے کام کو آگے بڑھانے والے ہوتے ہیں۔خدا کے فرستادوں کی توہین
اس زمانے میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی علیہ کمر کے عاشق صادق کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا یہ
سلوک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم کہہ کر مخاطب کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ یاد رکھو خدا کے فرستادہ کی توہین خدا کی
تو ہین ہے۔تمہارا اختیار ہے چاہو تو مجھے گالیاں دو کیونکہ آسمانی سلطنت تمہارے نزدیک حقیر ہے۔پس آج بھی جو
مقابلہ کر رہے ہیں وہ خدا تعالیٰ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود یا آپ کی جماعت سے مقابلہ نہیں ہے۔پھر ایک تفصیل بیان فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ”حقیقی خلافت میری ہے یعنی میں خلیفتہ اللہ ہوں اور پھر اپنے

خطبات مسرور جلد ہشتم
249
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
ایک الہام کا ذکر فرمایا کہ اردتُ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ خَلِيْفَةَ الله السُّلْطَانَ۔کہ میں نے چاہا کہ اپنا
خلیفہ بناؤں تو آدم کو پیدا کیا جو اللہ کا خلیفہ اور سلطان ہے“۔آپ فرماتے ہیں۔”ہماری خلافت روحانی ہے۔اور آسمانی ہے ، نہ زمینی“۔(ماخوذ از مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه 111 اشتہار مورخہ 7 جون 1897)
پس یہ آدم کا مقام خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی علیہ ظلم کی غلامی کی وجہ سے آپ کو عطا فرمایا۔اور جب یہ مقام
دیا تو جیسا کہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے، فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو۔اس خاص بشر کو سجدہ کرو جس کو میں نے
اپنے دین کو پھیلانے کے لئے چن لیا ہے۔تو غیر معمولی تائیدات کا ایک سلسلہ بھی آپ کے ساتھ شروع ہو گیا۔وہ
ایک آدمی کروڑوں میں بن گیا۔آپ کو الہاما یہ تسلی دی گئی کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور میرے فرشتے بھی تیری
مدد کے لئے ہمہ وقت مستعد ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا۔” فَانّي مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَيَنْصُرُهُ الْمَلَئِكَةُ پس
میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور ملائکہ بھی اس کی مدد کریں گے۔(تذکرہ صفحہ 309 ایڈیشن چہارم)
اور یہ خدا تعالی کی مدد کوئی پرانے قصے نہیں ہیں بلکہ اپنے وعدے کے مطابق آج تک خدا تعالیٰ کی مدد
کے نظارے ہم دیکھتے ہیں۔شیطان بھی اپنا کام کئے چلا جارہا ہے اور فرشتے بھی۔جب اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے
ذریعے سینے کھولتا ہے تو اس کی تمام رو کیں دور ہو جاتی ہیں۔ایک جگہ ظلم کر کے جماعت کو دبایا جاتا ہے تو دوسری جگہ
نئی نئی جماعتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔گزشتہ دنوں میں عربوں کے متعلق الفضل میں ندیم صاحب جو ایک صفحہ لکھتے ہیں اس میں ایک واقعہ
دیکھ رہا تھا اس میں حلمی شافعی صاحب کی قبولیت احمدیت کا واقعہ تھا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کو احمدیت کی
طرف مائل کیا ؟ مصطفی ثابت صاحب جو پہلے احمدی تھے۔وہ اور علمی شافعی صاحب صنعاء کے صحراء میں جس کمپنی
میں وہ کام کرتے تھے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔تو کہتے ہیں میں دیکھتا تھا ایک نوجوان ہے جو دوسروں سے الگ تھلگ
رہتا ہے۔نمازیں بھی باقاعدہ پڑھتا ہے۔پہلے مجھے خیال ہوا کہ یہ بہائی ہے یا کوئی اور ہے۔پھر دیکھا جو با قاعدہ نمازیں
پڑھتا ہے تو خیال ہوا بہائی تو نہیں ہو سکتا۔پھر اور بعض فرقوں کی طرف دھیان گیا۔پھر میں نے آہستہ آہستہ اس
ے تعلق پیدا کر ناشروع کیا تو دیکھا کہ وہ نوجوان یعنی مصطفی ثابت صاحب اسلام کے جو نظریات پیش کرتا تھا اور جو
دلیلیں دیتا تھا وہ ایسی ہوتی تھیں کہ میرے پاس جواب ہی نہیں ہو تا تھا۔علماء سے بھی میں جواب مانگتا لیکن تسلی
نہیں ہوتی تھی۔ایک موقع ایسا آیا کہ مجھے وہاں سے کام چھوڑ کے آنا پڑا اور انہوں نے اپنی کتابوں کا بکس میرے
سپر د کر دیا کہ یہ لے جاؤ۔تو میں نے کہا کہ اس شرط پہ لے جاؤں گا کہ یہ کتابیں میں پڑھوں۔اس میں میں نے
قرآن کریم کی تفسیر جو فائیو والیم میں ہے وہ اور بعض اور کتب پڑھیں، اسلامی اصول کی فلاسفی پڑھی۔تو کہتے ہیں کہ

خطبات مسرور جلد ہشتم
250
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
ہر کتاب کو پڑھ کے جس طرح غیر از جماعت علماء کی اور پڑھے لکھوں کی بھی عادت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتب میں اعتراض تلاش کرنا اور آج کل پاکستان میں یہ اعتراض کی صورت بڑی انتہاء پر گئی ہوئی ہے
کتابیں نکال نکال کر اس پر اعتراض کرتے ہیں اور یہ اعتراض کرنے والا جس طرح کے بودے اعتراض کر رہا ہوتا
ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کم علمی ہے اور فطرت صحیحہ کی بجائے وہ شیطان کے پیچھے چلنے والے لوگ
ہیں۔بہر حال یہ کہتے ہیں کہ میں بھی اعتراض تلاش کرتا تھا۔اور اعتراض نکالنے کے بعد جب میں علماء سے تسلی
کروانے جاتا تھا تو وہاں میری تسلی نہیں ہوتی تھی۔پھر کہتے ہیں میں نے اسلامی اصول کی فلاسفی پڑھی تو اس نے
میرے دل میں ایک ہلچل مچادی۔میں نے اپنے والد صاحب کو بھی سنائی تو میں نے کہا یہ کیسا ہے ؟ لکھنے والا کون
شخص ہو سکتا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا لکھنے والا یقینا کوئی ولی اللہ ہے۔اس پر میں نے کہا اگر یہ مسیح موعود
کا دعویٰ کر رہا ہو تو پھر ؟ تو سوچ میں پڑ گئے اور کہا کہ ٹھیک ہے۔بہر حال میں اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا کیونکہ
ایسی اعلیٰ پائے کی چیز اللہ تعالیٰ کا کوئی انتہائی مقرب ہی لکھ سکتا ہے۔لیکن میں تو اب بوڑھا ہو رہا ہوں اس لئے مذہب
کے معاملے میں پکا ہو چکا ہوں تو میں تو قبول نہیں کر سکتا۔لیکن بہر حال حلمی شافعی صاحب کے دل میں آہستہ آہستہ
تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔وہ سعید فطرت تھی جس نے اعتراضوں کی تلاش کے باوجود ان کو حق پہچاننے کی توفیق عطا
فرمائی اور انہوں نے بیعت کر لی۔(ماخوذ از الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 مئی 2010ء صفحہ 3-4) تو اس طرح کے واقعات بے
شمار ہیں۔آج کل بھی ہوتے ہیں۔کچھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ خوابوں کے ذریعہ سے دکھاتا ہے۔اب خوابوں کے ذریعے
سے جو پیغام پہنچتا ہے اس میں تو کسی انسان کا ہاتھ نہیں ہوتا۔تو یہ سب اس کی تائید میں ان فرشتوں کی ایک ہلچل ہے
جو سارے نظام میں بچی ہوئی ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے فرستادے کے لئے ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔اور پھر اس طرح
سے جو سعید فطرت ہیں وہ حق کی طرف آتے چلے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف شیطان کے قدموں پر چلنے والے
مخالفت میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔وہ روکیں ڈالتے ہیں اور ان کے پیچھے ان کا وہ تکبر کام کر رہا ہوتا ہے جس کی اللہ
تعالیٰ نے نشاندہی فرمائی تھی جو انہیں ملائکہ کے زمرہ سے نکال کر بغاوت پر آمادہ کرتے ہیں اور شیطان کے پیچھے چلنے
پر مجبور کرتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے بندے تو خدائی صفات کا پر تو بنتے ہیں اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق بڑھتا چلا
جاتا ہے۔روحانی ترقی میں بھی ان کے قدم بڑھتے ہیں۔اور اس طرح دنیاوی اور مادی معاملات میں بھی خدا تعالیٰ کی
رضا کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ترقی کرتے چلے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی جو تفسیر ایک جگہ فرمائی ہے یہ میں ابھی آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔تکبر ایسی بلا ہے کہ انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔یاد رکھو! تکبر شیطان سے آتا ہے اور تکبر کرنے والے

خطبات مسرور جلد ہشتم
251
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
کو شیطان بنا دیتا ہے۔جب تک انسان اس راہ سے قطعاًد دور نہ ہو قبولِ حق و فیضانِ الوہیت ہر گز پا نہیں سکتا“۔(بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد 2 صفحہ 520 سورۃ الاعراف زیر آیت 13)
یعنی اللہ تعالی کا جو حق کا پیغام ہے وہ اس کو کبھی قبول نہیں کرتا۔اور اللہ تعالیٰ کے جو فیض ہیں ان سے
استفادہ نہیں کر سکتا۔اور یہ سب اس مخالفت کا نتیجہ ہے جو انبیاء کی کی جاتی ہے۔چاہے جتنی بھی عبادتیں ہوں، جتنے
بھی سجدے ہوں وہ کوئی فائدہ نہیں دے رہے ہوتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے :۔تم میری مخالفت میں اور مجھے بد دعائیں دینے کے
لئے سجدے کرو اور ناکیں رگڑ لو۔تمہاری ناکیں جل جائیں گی لیکن تم مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔(ماخوذازار بعین نمبر 3 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 400)
پھر فرماتے ہیں:۔کیونکہ یہ تکبر اس کی راہ میں روک ہو جاتا ہے۔پس کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہئے۔علم کے
لحاظ سے نہ دولت کے لحاظ سے نہ وجاہت کے لحاظ سے ، نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے۔کیونکہ زیادہ تر
تکبر انہیں باتوں سے پیدا ہوتا ہے۔جب تک انسان اپنے آپ کو ان گھمنڈوں سے پاک وصاف نہ کرے گا اس
وقت تک وہ اللہ جل شانہ کے نزدیک پسندیدہ و برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت الہی جو جذبات نفسانی کے مواد
رڈیہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا نہیں ہوتی۔یہ کھو کھلے علم جو ہیں یہ صرف کھو کھلے علم ہی رہتے ہیں ان کو معرفت
نہیں مل سکتی۔فرمایا:۔”کیونکہ یہ گھمنڈ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا۔شیطان نے بھی یہی
گھمنڈ کیا اور اپنے آپ کو آدم علیہ السلام سے بڑا سمجھا اور کہہ دیا اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ ۖ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ
طين (الاعراف: 13) ( میں اس سے اچھا ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا، اس کو مٹی سے) نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ
بار گاہِ الہی سے مردود ہو گیا۔اس لئے ہر ایک کو اس سے بچنا چاہئے۔جبتک انسان کو کامل معرفت الہی حاصل نہ ہو وہ
لغزش کھاتا ہے اور اس سے متنبہ نہیں ہوتا مگر معرفت الہی جس کو حاصل ہو جائے اگر چہ اس سے کوئی لغزش ہو بھی
جاوے تب بھی اللہ تعالیٰ اس کی محافظت کرتا ہے“۔پس یہ جو انبیاء کے مخالفین ہوتے ہیں یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخالفین ہیں۔یہ ان
کا تکبر ہے اور یہ کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں نہیں رہ سکتے بلکہ شیطان کی گود میں گرتے چلے جاتے ہیں۔فرمایا:۔”چنانچہ آدم علیہ السلام نے اپنی لغزش پر اپنی کمزوری کا اعتراف کیا اور سمجھ لیا کہ سوائے فضل
الہی کے کچھ نہیں ہو سکتا۔اس لئے دعا کر کے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا۔رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ
ظلم کیا۔تَغْفِرُ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف : 24) (اے رب ہمارے! ہم نے اپنی جانوں پر

خطبات مسرور جلد ہشتم
252
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
جاویں“۔اگر تیری حفاظت ہمیں نہ بچاوے اور تیرا رحم ہماری دستگیری نہ کرے تو ہم ضرور ٹوٹے والوں میں سے ہو
(بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد 2 صفحہ 520 سورۃ الاعراف زیر آیت 13)
کاش کہ یہ بات ان لوگوں کو بھی سمجھ میں آجائے جو اپنے آپ کو امت مسلمہ کی طرف منسوب کرتے
ہیں اور جس مسیح موعود کے آنے کی آنحضرت صلی علیہ ہم نے پیشگوئی فرمائی تھی اور جو خدا تعالیٰ کی تائیدات کے ساتھ
مبعوث ہوا اس کو ماننے لگ جائیں۔بجائے اس کی مخالفت کرنے کے اور باغیانہ خیالات کے لوگوں کے پیچھے چل کر
زمانے کے امام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے وہ اس کو ماننے کی طرف توجہ دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بار ہا فرمایا ہے کہ اگر یہ خدائی سلسلہ نہ ہوتا تو کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔پس مسیح موعود کی مخالفت کے
بجائے آدم کی دعا پر غور کریں۔آج بھی بہت ساروں نے سن لیا ہو گا، ٹی وی پر بھی آرہا ہے ، اطلاعیں آرہی ہیں، لاہور میں دو مساجد پر
ماڈل ٹاؤن میں اور دارالذکر میں بڑا شدید حملہ ہوا ہے۔اسی طرح کنری میں بھی جلوس نکالے گئے ہیں اس طرح دنیا
میں اور جگہوں پر بھی مولویوں کے پیچھے چل کر مختلف ممالک میں مخالفت ہو رہی ہے۔کیا یہ مخالفتیں احمدیت کو ختم
کر دیں گی؟ کیا پہلے کبھی مخالفتوں سے احمدیت ختم ہوئی تھی؟ ہر گز نہیں ہوئی اور نہ یہ کر سکتے ہیں۔ہاں ان کو
ضرور اللہ تعالیٰ کی پکڑ عذاب کا مورد بنادے گی۔ہمیں نصیحت فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ :۔”دعا ایسی شے ہے کہ جب آدم کا شیطان سے جنگ ہوا تو اس وقت سوائے دعا کے کوئی اور حربہ کام
نہ آیا۔آخر شیطان پر آدم نے فتح بذریعہ دعا پائی“۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 171)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔”ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا نے جس طرح ابتدا میں دعا کے ذریعہ سے شیطان کو آدم
کے زیر کیا تھا اسی طرح اب آخری زمانہ میں بھی دعا ہی کے ذریعہ سے غلبہ اور تسلط عطا کرے گا، نہ تلوار سے۔آدم اول کو ( شیطان پر) فتح دعا ہی سے ہوئی تھی رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ
الخسِرِينَ (الاعراف:24) “ اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم
نہیں کرے گا تو ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوں گے۔فرمایا:۔” اور آدم ثانی کو بھی (یعنی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی جن کو اللہ تعالیٰ نے آدم ثانی فرمایا ہے) جو آخری زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ کرنا
ہے ، اسی طرح دعا ہی کے ذریعہ فتح ہو گی“۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 191-190)
پس جب یہ دشمنیاں بڑھ رہی ہیں، بلکہ دشمنی میں بعض جگہ معمولی اضافہ نہیں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے،
اور یہ اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے ہمیں دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ

253
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
با وجو د ساری مخالفتوں کے باوجود تمام تر روکوں کے باوجود اس کے کہ شیطان ہر راستے پر بیٹھا ہوا ہے جماعت بھی
بڑھتی چلی جارہی ہے۔سعید فطرت لوگوں کے ذریعے ملائکتہ اللہ بھی حرکت میں ہیں اور جو سعید فطرت لوگ ہیں وہ
جماعت میں شامل ہوتے چلے جارہے ہیں۔سورۃ اعراف میں یہ دعا سکھائی گئی ہے رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا (الاعراف:24)
اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے اور زیادہ سے زیادہ برکات کو سمیٹنے اور شیطان کے ہر حملے سے بچنے کے لئے دعاؤں
کی طرف اور اپنی اصلاح کی طرف ہمیں انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی بہت زیادہ توجہ دینے کی
ضرورت ہے۔پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”حکمتِ
الہیہ نے آدم کو ایسے طور سے بنایا کہ فطرت کی ابتداء سے ہی اس کی سرشت میں دو قسم کے تعلق قائم کر دیئے۔یعنی
ایک تعلق تو خدا سے قائم کیا جیسا قرآن شریف میں فرمایا : فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ
سجدِینَ ( الحجر : 30 یعنی جب میں اس کو ٹھیک ٹھاک بنالوں اور میں اپنی روح اس میں پھونک دوں تو اے فرشتو!
اسی وقت تم سجدے میں گر جاؤ“۔فرمایا:۔کہ مذکورہ بالا آیت سے صاف ثابت ہے کہ خدا نے آدم میں اس کی
پیدائش کے ساتھ ہی اپنی روح پھونک کر اس کی فطرت کو اپنے ساتھ ایک تعلق قائم کر دیا۔سو یہ اس لئے کیا گیا کہ
تا انسان کو فطر تأخد ا سے تعلق پیدا ہو جاوے۔ایسا ہی دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ ان لوگوں سے بھی فطرتی
تعلق ہو جو بنی نوع کہلائیں گے کیونکہ جبکہ ان کا وجود آدم کی ہڈی میں سے ہڈی اور گوشت میں سے گوشت ہو گا تو وہ
ضرور اس روح میں سے بھی حصہ لیں گے جو آدم میں پھونکی گئی“۔ریویو آف ریلیجنز مئی 1902 جلد اول نمبر 5 صفحہ 178-177)
پس یہ تو ہے ہماری ذمہ داری کہ اللہ تعالیٰ کے تعلق میں اور بڑھیں اور اگر ہمارا یہ تعلق صحیح ہو گا تو یہ جو
آدم کی فطرت ہے ، یہ ہماری فطرت کا خاصہ بن جائے گی۔اسی طرح حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ پیدا ہو
گی۔پس اس مشن کو آگے بڑھاتے جائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لے کر آئے تھے۔لیکن شیطان کے
چیلوں کو تو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے بھرنے کا فرمایا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا مخالفت کی آندھیاں تیز تر ہو رہی ہیں۔لاہور میں جو مسجد پر حملہ ہوا ہے اس کے
نقصان کی نوعیت ابھی پوری طرح سامنے نہیں آئی۔لیکن کافی زیادہ شہادتیں بھی ہوئی ہیں اور زخمی بھی بہت زیادہ
ہیں اور بعضوں کی حالت کافی critical ہے۔دارالذکر میں ابھی تک پوری طرح صور تحال واضح نہیں ہوئی۔پتا
نہیں کس حد تک شہادتیں ہو جاتی ہیں۔لوگ جمعہ کے لئے آئے ہوئے تھے۔بہر حال تفصیلات آئیں گی تو پتہ لگے گا
لیکن کافی تعداد میں شہادتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کے لئے دعا کریں

خطبات مسرور جلد ہشتم
254
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010
کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفابخشے۔بعض کافی critical حالت میں ہیں۔مخالفین نے جو یہ اجتماعی نقصان پہنچانے کی کوشش
کی ہے ، اللہ تعالیٰ یقیناً اس کا بدلہ لینے پر قادر ہے۔کس ذریعہ سے اس نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا ہے، کس طرح
اس نے ان فساد اور ظلم بجالانے والوں کو پکڑنا ہے، یہ وہ بہتر جانتا ہے۔لیکن یہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی غیرت کو بار بار
للکار رہے ہیں اور ظلم میں بڑھتے چلے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عبرت کا نشان بنادے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہو گا۔جیسا کہ میں نے کہا احمدی اپنی دعاؤں میں مزید درد پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے تکبر ، ان کی شیطنت،
ان کی بڑائی، ان کی طاقت کے زعم کو اپنی قدرتوں اور طاقتوں کا جلوہ دکھاتے ہوئے خاک میں ملا دے۔اللہ تعالیٰ
احمدیوں کے ایمان اور ایقان میں ترقی دیتا چلا جائے۔اور یہ ابتلا کبھی ہمارے ایمان میں کمزوری کا باعث نہ بنے۔تمام
دنیا کے احمدی پاکستان کے احمدیوں کے لئے آج کل بہت دعا کریں۔بڑے شدید تنگ حالات ہیں۔اسی طرح مصر
کے اسیر ان کے لئے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی جلد رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔ہند وستان میں بھی گزشتہ دنوں کیرالہ میں دو تین احمدیوں پر غلط الزام لگا کر اسیر بنایا گیا ہے۔ان کو بھی دعاؤں میں
یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ان اسیروں، زخمیوں اور شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی
اور شیطان اور اس کے چیلے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم پر بھی رحم فرمائے اور آئندہ ہر ابتلاء سے ہر
ایک کو محفوظ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 25 مورخہ 18 تا 24 جون 2010 صفحہ 5 تا 7)

آج 10 میں سے 10 باقی