سانحہ لاہور کے بعد خطوط کے آنے کا ذکر
خطبات مسرور جلد ہشتم
255
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جون 2010ء بمطابق 4 احسان 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلبِكَةُ أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا
بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اَولِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَ
لَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ (حم سجده: 31 تا 33)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے۔پھر استقامت اختیار کی، ان پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے
ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت ( کے ملنے) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ہم اس
دنیاوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جس کی
تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جو تم طلب کرتے ہو۔یہ بخشنے والے اور
بے انتہار حم کرنے والے خدا کی طرف سے بطور مہمانی کے ہو گا۔یہ ترجمہ ہے ان آیات کا جو میں نے تلاوت کی ہیں۔ہر ہفتہ میں ہزاروں خطوط مجھے آتے ہیں جنہیں میں پڑھتا ہوں، جن میں مختلف قسم کے خطوط ہوتے
ہیں۔کوئی بیماری کی وجہ سے دعا کے لئے لکھ رہا ہوتا ہے۔عزیزوں کے لئے لکھ رہا ہو تا ہے۔شادیوں کی خوشیوں میں
شامل کر رہا ہوتا ہے۔رشتوں کی تلاش میں پریشانی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے۔کاروباروں اور ملازمتوں کے بابرکت
ہونے اور دوسرے مسائل کا ذکر کر رہا ہوتا ہے۔امتحانوں میں کامیابیوں کے لئے طلباء لکھ رہے ہوتے ہیں، ان کے
والدین لکھ رہے ہوتے ہیں۔غرض کہ اس طرح کے اور اس کے علاوہ بھی مختلف نوع کے خطوط ہوتے ہیں۔لیکن
گزشتہ ہفتے میں ہزاروں خطوط معمول کے ہزاروں خطوط سے بڑھ کر مجھے ملے اور تمام کا مضمون ایک محور پر مرکوز
تھا، جس میں لاہور کے شہداء کی عظیم شہادت پر جذبات کا اظہار کیا گیا تھا، اپنے احساسات کا اظہار لوگوں نے کیا
تھا۔غم تھا، دکھ تھا، غصہ تھا، لیکن فوراہی اگلے فقرہ میں وہ غصہ صبر اور دعا میں ڈھل جاتا تھا۔سب لوگ جو تھے وہ
خطبات مسرور جلد ہشتم
256
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
اپنے مسائل بھول گئے۔یہ خطوط پاکستان سے بھی آرہے ہیں، عرب ممالک سے بھی آرہے ہیں ، ہندوستان سے بھی
آرہے ہیں، آسٹریلیا اور جزائر سے بھی آرہے ہیں۔یورپ سے بھی آرہے ہیں، امریکہ سے بھی آرہے ہیں، افریقہ
سے بھی آرہے ہیں، جن میں پاکستانی نژاد احمدیوں کے جذبات ہی نہیں چھلک رہے کہ ان کے ہم قوموں پر ظلم ہوا
ہے۔باہر جو پاکستانی احمدی ہیں، ان کے وہاں عزیزوں یا ہم قوموں پر ظلم ہوا ہے۔بلکہ ہر ملک کا باشندہ جس کو اللہ
تعالٰی نے مسیح محمدی کی بیعت میں آنے کی توفیق دی، یوں تڑپ کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہا تھا یا کر رہا ہے جس
طرح اس کا کوئی انتہائی قریبی خونی رشتہ میں پرویا ہو ا عزیز اس ظلم کا نشانہ بنا ہے۔اور پھر جن کے قریبی عزیز اس مقام کو
پاگئے ، اس شہادت کو پاگئے ، ان کے خطوط تھے جو مجھے تسلیاں دے رہے تھے اور اپنے اس عزیز، اپنے بیٹے، اپنے باپ،
اپنے بھائی، اپنے خاوند کی شہادت پر اپنے رب کے حضور صبر اور استقامت کی ایک عظیم داستان رقم کر رہے تھے۔پھر جب میں نے تقریباً ہر گھر میں کیونکہ میں نے تو جہاں تک یہاں ہمیں معلومات دی گئی تھیں، اس کے
مطابق ہر گھر میں فون کر کے تعزیت کرنے کی کوشش کی۔اگر کوئی رہ گیا ہو تو مجھے بتادے۔جیسا کہ میں نے کہا میں
نے ہر گھر میں فون کیا تو بچوں، بیویوں ، بھائیوں، ماؤں اور باپوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی پایا۔خطوط میں تو جذبات
چھپ بھی سکتے ہیں، لیکن فون پر ان کی پر عزم آوازوں میں یہ پیغام صاف سنائی دے رہا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس
فرمان کو سامنے رکھتے ہوئے مومنین کے اس رد عمل کا اظہار بغیر کسی تکلف کے کر رہے ہیں کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُون۔ہم پورے ہوش و حواس اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ادراک کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم
اللہ تعالیٰ کی رضا پر خوش ہیں۔یہ ایک ایک دو دو قربانیاں کیا چیز ہیں ہم تو اپنا سب کچھ اور اپنے خون کا ہر قطرہ مسیح
موعود کی جماعت کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس لئے تیار ہیں کہ آج ہمارے لہو ، آج ہماری قربانیاں ہی
حضرت محمد رسول اللہ صلی للی نظم کے افضل الرسل اور خاتم الانبیاء ہونے کا اظہار اور اعلان دنیا پر کریں گی۔ہم وہ لوگ
ہیں جو قرونِ اولیٰ کی مثالیں قائم کریں گے۔ہم ہیں جن کے سامنے صحابہ رسول صلی علیہ کم کا عظیم نمونہ پھیلا ہوا ہے۔یہ
سب خطوط ، یہ سب جذبات پڑھ اور سن کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا تو میرے بس کی بات نہیں ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ
نے اس یقین پر قائم کر دیا، مزید اس میں مضبوطی پیدا کر دی کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیارے
يقيناً ان اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائے ہیں
جن کے پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے۔یہ صبر و استقامت کے وہ
عظیم لوگ ہیں، جن کے جانے والے بھی ثبات قدم کے عظیم نمونے دکھاتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہو
گئے اور اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَا وَ لَكِن لَّا
تَشْعُرُونَ (البقرة 155) کے مصداق بن گئے ، اور دنیا کو بھی بتاگئے کہ ہمیں مردہ نہ کہو۔بلکہ ہم زندہ ہیں۔ہم نے
خطبات مسرور جلد ہشتم
257
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
جہاں اپنی دائمی زندگی میں خدا تعالیٰ کی رضا کو پالیا ہے وہاں خدا تعالیٰ کے دین کی آبیاری کا باعث بھی بن گئے
ہیں۔ہمارے خون کے ایک ایک قطرے سے ہزاروں ثمر آور درخت نشو و نما پانے والے ہیں۔ہمیں فرشتوں نے
اپنی آغوش میں لے لیا ہے۔ہمیں تو اپنی جان دیتے ہوئے بھی پتہ نہیں لگا کہ ہمیں کہاں کہاں اور کتنی گولیاں لگی
ہیں ؟ ہمیں گرینیڈ سے دیئے گئے زخموں کا بھی پتہ نہیں لگا۔یہ صبر ورضا کے پیکر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے بے چین ، دین کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ، گھنٹوں اپنے زخموں اور ان میں سے بہتے
ہوئے خون کو دیکھتے رہے لیکن زبان پر حرف شکایت لانے کی بجائے دعاؤں اور درود سے اپنی اس حالت کو اللہ تعالیٰ
کی رضا کے حصول کا ذریعہ بناتے رہے۔اگر کسی نے ہائے یا اُف کا کلمہ منہ سے نکالا تو سامنے والے زخمی نے کہا ہمت
اور حوصلہ کرو، لوگ تو بغیر کسی عظیم مقصد کے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں تم تو اپنے ایک عظیم مقصد کے لئے
قربان ہونے جارہے ہو۔اور پھر وہ اُف کہنے والا آخر دم تک صرف درود شریف پڑھتا رہا۔آنحضرت صلی علی کم پر درود
بھیجتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول صلی این کم کو یہ یقین کرواتا رہا کہ ہم نے جو مسیح محمدی سے عہد کیا تھا اسے پورا کر رہے
ہیں۔میں نے ایک ایسی دردناک ویڈیو دیکھی، جو زخمیوں نے ہی اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کی تھی۔اس کو دیکھ کر
دل کی عجیب کیفیت ہو جاتی ہے۔پس یہ وہ لوگ ہیں جن سے بیشک قربانیاں تو خدا تعالیٰ نے لی ہیں لیکن اس کے
فرشتوں نے ان پر سکینت نازل کی ہے۔اور یہ لوگ گھنٹوں بغیر کراہے صبر ورضا کی تصویر بنے رہے۔فون پر لاہور کے ایک لڑکے نے مجھے بتایا کہ میرے 19 سالہ بھائی کو چار پانچ گولیاں لگیں، لیکن زخمی
حالت میں گھنٹوں پڑا رہا ہے ، اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں اور دعائیں کرتارہا۔اگر پولیس بر وقت آجاتی تو بہت سی قیمتی
جانیں بچ سکتی تھیں۔لیکن جب پورا نظام ہی فساد میں مبتلا ہو تو ان لوگوں سے کیا توقعات کی جا سکتی ہیں؟ ایک
نوجوان نے دشمن کے ہینڈ گرینیڈ کو اپنے ہاتھ پر روک لیا اس لئے کہ واپس اس طرف لوٹا دوں لیکن اتنی دیر میں وہ
گرینیڈ پھٹ گیا اور اپنی جان دے کر دوسروں کی جان بچالی۔ایک بزرگ نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر نوجوانوں
اور بچوں کو بچالیا۔حملہ آور کی طرف ایک دم دوڑے اور ساری گولیاں اپنے سینے پر لے لیں۔آج پولیس کے آئی جی
صاحب بڑے فخر سے یہ بیان دے رہے ہیں کہ ، پولیس نے دو دہشت گردوں کو پکڑ لیا۔جب اوپر سے نیچے تک ہر
ایک جھوٹ اور سچ کی تمیز کرنا چھوڑ دے تو پھر ایسے بیان ہی دیئے جاتے ہیں۔دو دہشت گرد جو پکڑے گئے ہیں
انہیں بھی ہمارے ہی لڑکوں نے پکڑا۔اور پکڑنے والا بھی مجھے بتایا گیا، ایک کمزور سالڑ کا تھا یعنی بظاہر جسمانی لحاظ سے
بڑے ہلکے جسم کا مالک تھا لیکن ایمان سے بھر اہو اتھا۔اس نے ایک ہاتھ سے اس دہشتگرد کی گردن دبوچے رکھی اور
دوسرے ہاتھ سے اس کی جیکٹ تک اس کا ہاتھ نہ جانے دیا، اس ہک تک اس کا ہاتھ نہ جانے دیا جسے وہ کھینچ کر اس کو
پھاڑنا چاہتا تھا۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
258
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
یہ بیچارے لوگ جو نوجوان دہشت گرد ہیں، چھوٹی عمر کے ، اٹھارہ انیس سال کے ، یا بیس بائیس سال کے
لڑکے تھے ، یہ بیچارے غریب تو غریبوں کے بچے ہیں۔بچپن میں غربت کی وجہ سے ظالم ٹولے کے ہاتھ آجاتے ہیں
جو مذہبی تعلیم کے بہانے انہیں دہشت گردی سکھاتے ہیں اور پھر ایسا brain wash کرتے ہیں کہ ان کو جنت کی
خوشخبریاں صرف ان خود کش حملوں کی صورت میں دکھاتے ہیں۔حالانکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث بنے والی
موت ہے۔لیکن یہ بات سمجھنے سے اب یہ لوگ قاصر ہو چکے ہیں۔ان دہشت گردوں کے سرغنوں کو کبھی کسی نے
سامنے آتے نہیں دیکھا، کبھی اپنے بچوں کو قربان کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔اگر قربانیاں دیتے ہیں تو غریبوں کے بچے،
جن کے برین واش کئے جاتے ہیں۔بہر حال ایسے دود ہشت گرد جو پکڑے گئے ،ہمارے اپنے لڑکوں نے ہی پکڑے۔یہ فرشتوں کا اترنا اور تسکین دینا جہاں ان زخمیوں پر ہمیں نظر آتا ہے وہاں پیچھے رہنے والے بھی اللہ
تعالیٰ کے اس خاص فضل کی وجہ سے تسکین پارہے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان پر رکھا ہوا ہے۔اس ایمان کی وجہ سے جو
زمانے کے امام کو ماننے کی وجہ سے ہم میں پیدا ہوا یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا ہے کہ جاؤ اور میرے
بندوں کے دلوں کی تسکین کا باعث بنو۔ان دعائیں کرنے والوں کے لئے تسلی اور صبر کے سامان کرو۔اور جیسا کہ
میں نے کہا، ہر گھر میں مجھے یہی نظارے نظر آئے ہیں۔ایسے ایسے عجیب نظارے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ
کیسے کیسے لوگ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائے ہوئے ہیں۔ہر ایک إِنَّمَا اشْلُوا
بَغِي وَحُزْنَى إِلَى اللهِ (يوسف : 87) کہ میں اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اللہ تعالیٰ کے حضور کرتاہوں کی تصویر نظر
آتا ہے۔اور یہی ایک مومن کا طرہ امتیاز ہے۔مومنوں کو غم کی حالت میں صبر کی یہ تلقین خدا تعالیٰ نے کی ہے۔جیسا
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ ( البقرة:154) اے لوگو !
جو ایمان لائے ہو۔صبر اور صلوۃ کے ساتھ اللہ سے مددمانگو، یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔پس ایک بندہ تو خدا تعالیٰ کے آگے ہی اپنا سب کچھ پیش کرتا ہے ، جو اللہ کا حقیقی بندہ ہے ، عبد رحمان ہے،
جزع فزع کی بجائے، شور شرابے اور جلوس کی بجائے ، قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے، جب صبر اور دعاؤں میں
اپنے جذبات کو ڈھالتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کا حق دار ٹھہرتا ہے۔مومنوں کی جماعت کو خدا تعالیٰ نے پہلے ہی
آزمائشوں کے متعلق بتا دیا تھا۔یہ فرما دیا تھا کہ آزمائشیں آئیں گی۔فرماتا ہے۔وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَ
الْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصُّبِرِينَ (البقرة:156) اور ہم ضرور تمہیں کچھ خوف اور کچھ
بھوک اور کچھ اموال اور جانوں اور پھلوں کے نقصان کے ذریعے سے آزمائیں گے۔اور صبر کرنے والوں کو
خوشخبری دے دے۔پس صبر اور دعائیں کرنے والوں کے لئے خدا تعالیٰ نے خوشیوں کی خبریں سنائی ہیں۔اپنی رضا کی جنت کا
خطبات مسرور جلد ہشتم
259
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
وارث بننے کی خبریں سنائی ہیں۔اللہ کی راہ میں شہید ہونے والوں کو بھی جنت کی بشارت ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا
کے مطابق اس دنیا میں رہنے والوں کے لئے بھی جنت کی بشارت ہے۔ایسے لوگوں کی خواہشات اللہ تعالیٰ کی رضا کا
حصول بن جاتی ہیں۔جو آیات میں نے تلاوت کی ہیں، ان میں اللہ تعالیٰ نے مومنین کی انہی خوبیوں کا ذکر کیا ہے کہ
جو لوگ ابتلاؤں میں استقامت دکھاتے ہیں فرشتے ان کے لئے تسلی کا سامان کرتے ہیں۔جب مومنین ہر طرف سے
ابتلاؤں میں ڈالے جاتے ہیں جانوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔اموال کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے یا پہنچانے کی
کوشش کی جاتی ہے۔عزتوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے یا پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ہر طرف سے بعض دفعہ
لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مدد کے دروازے ہی بند ہو گئے ہیں اس وقت جب مومنین بَشِّرِ الصُّبِرِینَ کو سمجھتے ہوئے
استقامت دکھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والے بن جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتے ہیں۔ایک دم
ایسی فتح و ظفر اور نصرت کی خبریں ملتی ہیں، اس کے دروازے کھلتے ہیں کہ جن کا خیال بھی ایک مومن کو نہیں آسکتا۔ایسے ایسے عجائب اللہ تعالیٰ دکھاتا ہے کہ جن کا تصور بھی نہیں ہو سکتا۔پس استقامت شرط ہے اور مبارک ہیں لاہور
کے احمدی جنہوں نے یہ استقامت دکھائی، جانے والوں نے بھی اور پیچھے رہنے والوں نے بھی۔پس یقیناً اللہ تعالیٰ جو
سچے وعدوں والا ہے اپنے وعدے پورے کرے گا۔اور دلوں کی تسکین کے لئے جو وعدے ہیں، جو ہمیں نظر آرہے
ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہونے کا ہی نشان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں
فرماتے ہیں کہ :
”وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور باطل خداؤں سے الگ ہو گئے پھر استقامت اختیار کی
یعنی طرح طرح کی آزمائشوں اور بلا کے وقت ثابت قدم رہے۔ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ تم مت ڈرو اور مت
غمگین ( ہو ) اور خوش ہو اور خوشی میں بھر جاؤ کہ تم اس خوشی کے وارث ہو گئے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔ہم
اس دنیوی زندگی میں اور آخرت میں تمہارے دوست ہیں۔اس جگہ ان کلمات سے یہ اشارہ فرمایا کہ اس استقامت
سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔یہ سچ بات ہے کہ استقامت فوق الکرامت ہے۔کمال استقامت یہ ہے کہ
چاروں طرف بلاؤں کو محیط دیکھیں اور خدا کی راہ میں جان اور عزت اور آبرو کو معرض خطر میں پاویں اور کوئی تسلی
دینے والی بات موجود نہ ہو یہانتک کہ خدا تعالیٰ بھی امتحان کے طور پر تسلی دینے والے کشف یا خواب یا الہام کو بند
کر دے اور ہولناک خوفوں میں چھوڑ دے۔اس وقت نامردی نہ دکھلاویں اور بزدلوں کی طرح پیچھے نہ ہٹیں اور وفا
داری کی صفت میں کوئی خلل پیدا نہ کریں۔صدق اور ثبات میں کوئی رخنہ نہ ڈالیں۔ذلت پر خوش ہو جائیں، موت پر
راضی ہو جائیں اور ثابت قدمی کے لئے کسی دوست کا انتظار نہ کریں کہ وہ سہارا دے، نہ اس وقت خدا کی بشارتوں کے
طالب ہوں کہ وقت نازک ہے اور باوجو د سراسر بے کس اور کمزور ہونے کے اور کسی تسلی کے نہ پانے کے سیدھے
خطبات مسرور جلد ہشتم
260
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
کھڑے ہو جائیں اور ہر چہ بادا باد کہہ کر گردن کو آگے رکھ دیں اور قضاء و قدر کے آگے دم نہ ماریں اور ہر گز بے
قراری اور جزع فزع نہ دکھلاویں جب تک کہ آزمائش کا حق پورا ہو جائے۔یہی استقامت ہے جس سے خدا ملتا ہے۔یہی وہ چیز ہے جس کی رسولوں اور نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں کی خاک سے اب تک خوشبو آرہی ہے “۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد نمبر 10 صفحہ 420-419)
آج ہمارے شہداء کی خاک سے بھی یقیناً یہ خوشبو آرہی ہے جو ہمارے دماغوں کو معطر کر رہی ہے۔ان
کی استقامت ہمیں پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ جس استقامت اور صبر کا دامن تم نے پکڑا ہے، اسے کبھی نہ چھوڑنا۔یقینا اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کا سچا ہے۔ابتلاء کا لمبا ہو نا تمہارے پائے استقلال کو ہلانہ دے۔کہیں کوئی ناشکری کا کلمہ
تمہارے منہ سے نہ نکل جائے۔ان شہداء کے بارے میں تو بعض خواہیں بھی بعض لوگوں نے بڑی اچھی دیکھی
ہیں۔خوش خوش جنت میں پھر رہے ہیں۔بلکہ ان پر تمغے سجائے جارہے ہیں۔دنیاوی تمغے تو لمبی خدمات کے بعد ملتے
ہیں یہاں تو نوجوانوں کو بھی نوجوانی میں ہی خدمات پر تمغے مل رہے ہیں۔پس ہمارا رونا اور ہمارا غم خدا تعالیٰ کے حضور ہے اور اس میں ہمیں کبھی کمی نہیں ہونے دینی چاہئے۔آپ
لاہور کے وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا تھا کہ لاہور میں
ہمارے پاک ممبر موجود ہیں“۔(تذکرہ صفحہ 328 جدید ایڈیشن) اور ”لاہور میں ہمارے پاک محب ہیں“۔(تذکرہ صفحہ 328)
پس یہ آپ لوگوں کا اعزاز ہے جسے آپ لوگوں نے قائم رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کو صبر اور دعا
سے حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اور پھر اس تعلق میں بہت سی خوشخبریاں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتائی ہیں۔پس خوش قسمت ہیں آپ جن کے شہر کے نام کے ساتھ خوشخبریاں وہاں کے
رہنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک مسیح علیہ السلام کے ذریعہ دی ہیں۔دشمن نے تو میرے نزدیک صرف جانی نقصان پہنچانے کے لئے یہ حملہ نہیں کیا تھا، بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ اور بھی مقصد تھے۔ایک تو خوف پیدا کر کے اپنی نظر میں ، اپنے خیال میں کمزور احمدیوں کو احمدیت سے دور
کرنا تھا، نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرنی تھی۔لیکن نہیں جانتے کہ یہ ان ماؤں کے بیٹے ہیں جن کے خون میں، جن
کے دودھ میں جان، مال، وقت، عزت کی قربانی کا عہد گردش کر رہا ہے۔جن کے اپنے اندر عہد وفا نبھانے کا جوش
ہے۔دوسرے دشمن کا یہ خیال تھا کہ اس طرح اتنی بڑی قربانی کے نتیجے میں احمدی برداشت نہیں کر سکیں گے اور
سڑکوں پر آجائیں گے۔توڑ پھوڑ ہو گی، جلوس نکلیں گے اور پھر حکومت اور انتظامیہ اپنی من مانی کرتے ہوئے جو
چاہے احمدیوں سے سلوک کرے گی۔اور اس رد عمل کو باہر کی دنیا میں اچھال کر پھر احمدیوں کو بدنام کیا جائے گا۔اور پھر دنیا کو دکھانے کے لیے ، بیرونی دنیا کو باور کرانے کے لئے یہ لوگ اپنی تمام تر مدد کے وعدے کریں گے۔
261
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
لیکن نہیں جانتے کہ احمدی خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کر دہ صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مددمانگنے والے اور اس
کی پناہ میں آنے والے لوگ ہیں۔خلافت کے جھنڈے تلے جمع ہونے والے لوگ ہیں۔اور یہ کبھی ایسارۃ عمل نہیں
دکھا سکتے۔جب یہ رد عمل جو مخالفین کی توقع تھی ان لوگوں نے نہیں دیکھا اور پھر بیرونی دنیا نے بھی اس ظالمانہ
حرکت پر شور مچایا اور میڈیا نے بھی ان کو ننگا کر دیا تو رات گئے حکومتی اداروں کو بھی خیال آگیا کہ ان کی ہمدردی کی
جائے۔اور اپنی شرمندگی مٹائی جائے۔اور پھر آ کے بیان بازی شروع ہو گئی۔ہمدردیوں کے بیان آنے لگ گئے۔حیرت ہے کہ ابھی تک دنیا کو، ان لوگوں کو خاص طور پر یہ نہیں پتہ چلا کہ احمدی کیا چیز ہیں؟ گزشتہ ایک سو ہیں
سالہ احمدیت کی زندگی کے ہر ہر سیکنڈ کے عمل نے بھی ان کی آنکھیں نہیں کھولیں۔یہ ایک امام کی آواز پر اٹھنے اور
بیٹھنے والے لوگ ہیں۔یہ اس مسیح موعود کے ماننے والے لوگ ہیں جو اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی علی ملی یکم کی
تعلیم کو دنیا میں رائج کرنے آیا تھا۔جنہوں نے جانور طبع لوگوں کو انسان اور انسانوں کو باخدا انسان بنایا تھا۔پس اب
جبکہ ہم درندگی کی حالتوں سے نکل کر با خدا انسان بننے کی طرف قدم بڑھانے والے ہیں، ہم کس طرح یہ توڑ پھوڑ کر
سکتے ہیں۔جلوس اور قتل و غارت کا رد عمل کس طرح ہم دکھا سکتے تھے۔ہم نے تو اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھتے
ہوۓ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہا اور اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا۔ہم نے تو اپنا غم اور اپنا دکھ خدا تعالیٰ کے حضور
پیش کر دیا ہے اور اس کی رضا پر راضی اور اس کے فیصلے کے انتظار میں ہیں۔یہ درندگی اور سفا کی تمہیں مبارک ہو جو خدا کے نام پر خدا کی مخلوق بلکہ خدا کے پیاروں کے خون کی ہولی
کھیلنے والے ہو۔عوام کو مذہب کے نام پر دوبارہ چودہ پندرہ سو سال پہلے والی بڈو وانہ زندگی میں لے جانے والے اور
اس میں رہنے والے ہو۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہے۔اب کسی مسیح موعود کی آنے کی
ضرورت نہیں ہے۔اب اس سے بھی انکاری ہوتے جا رہے ہیں۔ہمارے لئے قرآن اور شریعت کافی ہے۔کیا
تمہارے یہ عمل اس شریعت اور قرآن پر ہیں جو ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ ہم لائے تھے ؟ یقینا نہیں۔تم
میرے آقا، ہاں وہ آقا جو محسن انسانیت تھا اور قیامت تک اس جیسا محسن انسانیت پیدا نہیں ہو سکتا، اس محسن
انسانیت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے ہو۔ناموس رسالت کے نام پر میرے پاک رسول صلی میں ہم کو
بد نام کرنے والے ہو۔یقینا قیامت کے دن لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا کلمہ تم میں سے ایک ایک کو پکڑ
کر تمہیں تمہارے بد انجام تک پہنچائے گا۔ہمارا کام صبر اور دعا سے کام لینا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہر احمد ی اس پر
کار بند رہے گا۔یہ صبر کے نمونے جب دنیا نے دیکھے تو غیر بھی حیران ہو گئے۔ظلم اور سفاکی کے ان نمونوں کو دیکھ کر
غیروں نے نہ صرف ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ احمدیت کی طرف مائل بھی ہوئے بلکہ بیعت میں آنے کی خواہش کا
خطبات مسرور جلد ہشتم
262
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
اظہار بھی کیا۔پس یہ ظلم جو تم نے ہمارے سے روار کھا اس کا بدلہ اس دنیا میں ہمیں انعام کی صورت میں ملنا شروع
ہو گیا۔میرا خیال تھا کہ کچھ واقعات بیان کروں گا لیکن بعض اتنے درد ناک ہیں کہ ڈرتا ہوں کہ جذبات سے
مغلوب نہ ہو جاؤں۔اس لئے سارے تو بیان نہیں کر سکتا۔چند ایک واقعات جو ہیں وہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ہمارے نائب ناظر اصلاح وارشاد ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ایک نمازی نے جب وہ جنازے پر آئے تھے،
کسی کو مخاطب ہو کر کہا کہ ایک انعام اور ملا کہ شہید باپ کا بیٹا ہوں اور مجھے کہا کہ عزم اور حوصلے بلند ہیں ، ماڈل ٹاؤن
میں مکرم اعجاز صاحب کے بھائی شہید ہو گئے اور انہیں مسجد میں ہی اطلاع مل گئی اور کہا گیا کہ فلاں ہسپتال پہنچ
جائیں۔انہوں نے کہا کہ جانے والا خدا کے حضور حاضر ہو چکا، اب شاید میرے خون کی احمدی بھائیوں کو ضرورت پڑ
جائے، اس لئے میں تو اب یہیں ٹھہروں گا۔ایک ماں نے کہا کہ اپنی گود سے جواں سالہ بیٹا خدا کی گود میں رکھ دیا۔جس کی امانت تھی اس کے سپر د کر دی۔ہمارے مربی سلسلہ محمود احمد شاد صاحب نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے فرض کو
خوب نبھایا۔خطبہ کے دوران دعاؤں اور استغفار ، صبر اور درود پڑھنے کی تلقین کرتے رہے۔بعض قرآنی آیتیں بھی
دہرائیں۔دعائیں بھی دہرائیں اور درود شریف بھی بلند آواز سے دہرایا اور نعرہ تکبیر بھی بلند کیا اور آپ نے جامِ
شہادت بھی نوش کیا۔سردار عبد السمیع صاحب نے بتایا کہ فجر کی نماز پر چک سکندر کے واقعات اور شہادتوں کا ذکر
فرمارہے تھے کیونکہ یہ اس وقت وہاں متعین تھے۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ باہر سیڑھیوں کے نیچے صحن میں ڈیڑھ دو سو آدمی کھڑے تھے۔اس وقت
دہشتگر د فائرنگ کرتے ہوئے ہال کے کارنر میں تھے۔ایک آدمی بالکل صحن کے کونے تک آگیا۔اگر وہ اس وقت
باہر آجاتا تو جو ڈیڑھ دو سو آدمی باہر تھے وہ شاید آج موجود نہ ہوتے۔لیکن میری آنکھ کے سامنے ایک انصار جن کی
عمر لگ بھگ 65 سال یا اوپر ہو گی، انہوں نے pillar کے پیچھے سے نکل کر اس کی طرف دوڑ لگا دی۔اور اس کی وجہ
سے بالکل ان کی چھاتی میں گولی لگی اور وہ شہید ہو گئے ، لیکن ان کی بہادری کی وجہ سے دہشت گرد کے باہر آنے میں
کچھ وقت لگا۔لیکن اس عرصہ میں بہت سے احمدی محفوظ جگہ پر پہنچ گئے اور پھر اس نے گرینیڈ بعد میں پھینکا۔اور
کہتے ہیں جب ہم باہر آئے ہیں تو ہم نے دیکھا کہ بے شمار لوگ سیڑھیوں پر شہید پڑے تھے۔ایک صاحب نے مجھے لکھا، جو جاپان سے وہاں گئے ہوئے تھے اور جنازے میں شامل ہوئے کہ آخرین کی
شہادتوں نے نبی اکرم علی ایم کے دور مبارک کی یادوں کو تازہ کر دیا۔ربوہ کے پہاڑ کے دامن میں ان مبارک
وجو دوں کو دفناتے ہوئے کئی دفعہ ایسا لگا جیسے اس زمانے میں نہیں۔صبر ورضا کے ایسے نمونے تھے جن کو الفاظ میں
ڈھالنا نا ممکن ہے۔انصار اللہ کے لان میں میں نے اپنی دائیں طرف ایک بزرگ سے جو جنازے کے انتظار میں بیٹھے
خطبات مسرور جلد ہشتم
263
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
تھے پوچھا کہ چچا جان! آپ کے کون فوت ہوئے ہیں ؟ فرمایا میرا بیٹا شہید ہو گیا ہے۔لکھنے والے کہتے ہیں کہ میر ادل
دہل رہا تھا اور پر عزم چہرہ دیکھ کر ابھی میں منہ سے کچھ بول نہ پایا تھا کہ انہوں نے پھر فرمایا کہ الحمد للہ ! خدا کو یہی
منظور تھا۔لکھنے والے کہتے ہیں کہ میرے چاروں طرف پر عزم چہرے تھے اور میں اپنے آپ کو سنبھال رہا تھا کہ ان
کوہ و قار ہستیوں کے سامنے کوئی ایسی حرکت نہ کروں کہ خود مجھے شرمندگی اٹھانی پڑے۔کہتے ہیں کہ میں مختلف
لوگوں سے ملتا اور ہر بار ایک نئی کیفیت سے گزرتا رہا۔خون میں نہائے ایک شہید کے پاس کھڑا تھا کہ آواز آئی
میرے شہید کو دیکھ لیں۔اس طرح کے بے شمار جذبات احساسات ہیں۔ایک خاتون لکھتی ہیں کہ میرے چھوٹے بچے بھی جمعہ پڑھنے گئے تھے اور خدا نے انہیں اپنے فضل سے بچا
لیا۔جب مسجد میں خون خرابہ ہور ہا تھا تو ہماری ہمسائیاں ٹی وی پر دیکھ کر بھاگی آئیں کہ رو دھو رہی ہو گی۔یعنی میرے
پاس آئیں کہ رو دھو رہی ہوں گی کیونکہ مسجد کے ساتھ ان کا گھر تھا۔لیکن میں نے ان سے کہا کہ ہمارا معاملہ تو خدا
کے ساتھ تھا۔مجھے بچوں کی کیا فکر ہے؟ ادھر تو سارے ہی ہمارے اپنے ہیں۔اگر میرے بچے شہید ہو گئے تو خدا کے
حضور مقرب ہوں گے اور اگر بچ گئے تو غازی ہوں گے۔یہ سن کر عورتیں حیران رہ گئیں اور الٹے پاؤں واپس چلی
گئیں کہ یہ کیسی باتیں کر رہی ہے؟ اور پھر آگے لکھتی ہیں کہ اس نازک موقع پر ربوہ والوں نے جو خدمت کی اور
دکھی دلوں کے ساتھ دن رات کام کیا اس پر ہم سب آپ کے اور ان کے شکر گزار ہیں۔ایک ماں کا اٹھارہ سال کا اکلوتا بیٹا تھا۔ایک لڑکا تھا باقی لڑکیاں ہیں۔میڈیکل کالج میں پڑھتا تھا۔شہید ہو
گیا اور انتہائی صبر اور رضا کا ماں باپ نے اظہار کیا اور یہ کہا کہ ہم بھی جماعت کی خاطر قربان ہونے کے لئے تیار ہیں۔مسلم الدروبی صاحب سیریا کے ہیں وہ بھی ان دنوں میں وہاں گئے ہوئے تھے۔اور ان کو بھی ٹانگ پر کچھ
زخم آئے ہیں۔شام کے احمدی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ایسا نظارہ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔کوئی افراتفری نہیں تھی۔کوئی ہر اسانی نہیں تھی۔کوئی خوف نہیں تھا۔ہر ایک آرام سے اپنے اپنے کام کر رہا تھا اس وقت بھی جب دشمن
گولیاں چلا رہا تھا اور انتظامیہ کی طرف سے جو بھی ہدایات دی جارہی تھیں ان کے مطابق عمل ہو رہا تھا۔کہتے ہیں کہ
میرے لئے تو ایک ایسی انہونی چیز تھی کہ جس کو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔پس یہ وہ لوگ ہیں، یہ وہ مائیں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت میں پیدا کی
ہیں۔قربانیوں کی عظیم مثال ہیں۔اس بات کی فکر نہیں کہ میرے بچوں کا کیا حال ہے یا میرا بچہ شہید ہو گیا ہے۔پوری جماعت کے لئے یہ مائیں درد کے ساتھ دعائیں کر رہی ہیں۔پس اے احمد کی ماؤں ! اس جذبے کو اور ان نیک اور
پاک جذبات کو اور ان خیالات کو کبھی مرنے نہ دینا۔جب تک یہ جذبات رہیں گے ، جب تک یہ پر عزم سوچیں رہیں
گی، کوئی دشمن کبھی جماعت کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
264
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
ایک احمدی نے لکھا کہ میں ربوہ سے گیا تھا۔ایک نوجوان خادم کے ساتھ مل کر لاشیں اٹھاتا رہا تو سب
سے آخر میں اس نے میرے ساتھ مل کر ایک لاش اٹھائی اور ایمبولینس تک پہنچادی، اور اس کے بعد کہنے لگا کہ یہ
میرے والد صاحب ہیں۔اور پھر یہ نہیں کہ اس ایمبولینس کے ساتھ چلا گیا بلکہ واپس مسجد میں چلا گیا اور اپنی ڈیوٹی
جو اس کے سپر د تھی اس کام میں مستعد ہو گیا۔یہ ہیں مسیح محمدی کے وہ عظیم لوگ جو اپنے جذبات کو صرف اور صرف خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرتے
ہیں۔اس طرح کے بیسیوں واقعات ہیں۔بعد میں انشاء اللہ تعالیٰ یہ جمع کر کے لکھے بھی جائیں گے۔ایک بات جو سب
نے بتائی ہے جو کا من (Common) ہے، عینی شاہد جو بتاتے ہیں کہ دہشت گر دجب یہ سب کارروائی کر رہے تھے
تو کوئی پینک (Panic) نہیں تھا۔جیسا کہ الدروبی صاحب نے بھی لکھا ہے۔امیر صاحب اور مربی صاحب اور
عہدیداران کی ہدایات پر جب تک یہ لوگ عہدیداران زندہ رہے سکون سے عمل کرتے رہے اور اس کے بعد بھی
کوئی بھگدڑ نہیں مچی بلکہ بڑے آر گنائزڈ طریقے سے دیواروں کے ساتھ لگ گئے تا کہ گولیوں سے بچ سکیں اور بیٹھ
کر دعائیں کرتے رہے۔اور ایک بزرگ اس حالت میں مسلسل سجدہ میں رہے ہیں کوئی پرواہ نہیں کی کہ دائیں بائیں
گولیاں آرہی ہیں۔یہ ہیں ایمان والوں اور حقیقی ایمان والوں کے نظارے۔کئی خطوط مجھے اس مضمون کے بھی آرہے ہیں جو سورۃ احزاب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب :24)
کہ مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے جس بات پر اللہ سے عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا۔پس ان میں سے وہ بھی
ہیں جس نے اپنی منت کو پورا کر دیا اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو ابھی انتظار کر رہا ہے۔اور انہوں نے ہرگز
اپنے طرزِ عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اور وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ لکھ کر یہ لوگ پھر اپنے عہد وفا اور قربانی کا
یقین دلا رہے ہیں۔پس دشمن تو سمجھتا تھا کہ اس عمل سے احمدیوں کو کمزور کر دے گا، جماعت کی طاقت کو توڑ دے گا۔شہروں کے رہنے والے شاید اتنا ایمان نہیں رکھتے۔لیکن انہیں کیا پتہ ہے کہ یہ شہروں کے رہنے والے وہ لوگ ہیں
جن میں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایمان کی حرارت بھر دی ہے۔جو دین کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کرنے
کے لئے ہر دم تیار ہیں۔بے شک دنیا کے دھندوں میں بھی لگے ہوئے ہیں لیکن صرف دنیا کے دھندے مقصود نہیں
ہیں۔جب بھی دین کے لئے بلایا جاتا ہے تو لبیک کہتے ہوئے آتے ہیں۔بلکہ جیسا کہ میں نے کہا یہ درندگی کے بجائے
انسانیت کے علمبر دار ہیں۔آخر یہ احمدی بھی تو اسی قوم میں سے آئے ہیں۔وہی قبیلے ہیں ، وہی برادر یاں ہیں جہاں
سے وہ لوگ آرہے ہیں جو مذ ہب کے نام پر درندگی اور سفاکی دکھاتے ہیں۔لیکن مسیح موعود کے ماننے کے بعد یہی
لوگ ہیں جو مذہب کی خاطر قربانیاں تو دیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
265
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
میں نے ذکر کیا تھا کہ ان واقعات کا پریس نے اور پاکستان پریس نے بھی ذکر کیا۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزا
دے اور ہمیشہ حق کہنے کی توفیق دیتار ہے۔اب اس حق کہنے کے بعد کہیں مولویوں کے رد عمل سے ڈر کر پھر پرانی
ڈگر پر نہ چل پڑیں۔اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک کے پریس ہیں، حکومتیں ہیں ان کی طرف سے بیان آئے،
statements آئیں، ہمدردی کے پیغام آئے اور مختلف حکومتوں کے نمائندے، یہاں کی حکومت کے نمائندے
نے بھی انگلستان کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی ہمدردی اور تعزیت کے پیغام بھیجے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔اور تو اور ختم نبوت کی طرف سے بھی اخبار میں خبر آئی تھی کہ بڑا غلط کام ہوا ہے اور یہ درندگی ہے اور یہ
نہیں ہونی چاہئے تھی۔تو پھر وہ جو بینر ہیں جو پوسٹر ہیں جو دیواروں پر لگے ہوئے ہیں جو سڑکوں پر لگے ہوئے ہیں حتی
کے ہائی کورٹ کے جوں کے نیم پلیٹس (Name Plates) کے نیچے لگے ہوئے ہیں، جس میں احمدیوں کے خلاف
گندی زبان استعمال کی گئی ہے انہیں مرتد کہا گیا ہے، انہیں واجب القتل کہا گیا ہے ، وہ کس کے لگائے ہوئے ہیں ؟ تم
لوگ ہی تو ہو اس دنیا کو ، ان لوگوں کو ، بے عقلوں کو جوش دلانے والے، اور اب جب یہ دیکھا کہ دنیا کا رُخ اس
طرف آگیا ہے تو ہم بھی ہیں تو سہی اس اس ظلم میں شامل، پھر دنیا کی نظر میں ہم اس ظلم میں شامل ہونے سے بیچ
جائیں تو یہ بیان دینے لگ گئے ہیں۔تو احمدیوں کے خلاف یہ بغض اور کینہ جو ان نام نہاد علماء کی طرف سے دکھایا جارہا ہے۔یہی اصل وجہ ہے
جو یہ ساری کارروائی ہوئی ہے۔پاکستان کے چیف جسٹس صاحب ہیں۔ذرا ذراسی بات پر خود نوٹس لیتے ہیں۔اخباروں
میں یہ بات آجاتی ہے۔تو یہ جو اتنا بڑا ظلم ہوا ہے اور یہ جو بینر لگے ہوئے ہیں اور جو پوسٹر لگے ہوئے ہیں اس پر ان کو
خیال نہیں آیا کہ خود کوئی نوٹس لیں اور یہ علماء جو لوگوں کو اکسا رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں۔کیا انصاف
قائم کرنے کے معیار صرف اپنی پسند پر منحصر ہیں ؟
جیسا کہ میں نے کہا، ہمارا رونا اور ہمارے دکھ تو خدا تعالیٰ کے سامنے ہیں۔ان سے تو ہم نے کچھ نہیں لینا۔لیکن صرف ان کے معیاروں کی طرف میں نشاندہی کر رہا ہوں۔ہمارا تو ہر ابتلاء کے بعد اللہ تعالیٰ کی خاطر قربانیوں کا
اور اس کی رضا کے حصول کا ادراک اور بڑھتا ہے۔بندے نہ تو ہمارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں یہ کچھ دے سکتے ہیں۔بے شک دنیا میں آج کل دہشتگردی بہت زیادہ ہے۔پاکستان میں اس کی انتہا ہوئی ہوئی ہے۔لیکن
احمدیوں کے خلاف دہشتگردی کو قانون کا تحفظ حاصل ہے۔اس لئے جو ان کے دل میں آتا ہے وہ کرتے ہیں۔مونگ
رسول کا واقعہ ہوا، وہاں بھی دہشت گردی ہوئی، وہاں کے جو دہشت گرد تھے پکڑے گئے تھے ان کے ساتھ کیا
سلوک ہوا؟ کیا ان کو سزا دی گئی ؟ وہ پاکستانی گلیوں میں آج بھی آزادی کے ساتھ پھر رہے ہیں۔پس ان سے تو کوئی
احمدی کسی قسم کی کوئی توقع نہیں کر سکتا اور نہ کرتا ہے۔ہمارا مولیٰ تو ہمارا اللہ ہے اور اس پر ہم تو کل کرتے ہیں۔وہی
خطبات مسرور جلد ہشتم
266
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
ہمارا معین و مددگار ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ ہمیشہ ہماری مدد کر تا رہے گا اور اپنی حفاظت کے حصار میں ہمیں رکھے
گا۔ان لوگوں سے آئندہ بھی کسی قسم کی خیر کی کوئی امید نہیں اور نہ کبھی ہم رکھیں گے۔اس لئے احمدیوں کو ہوشیار
رہنے کی ضرورت ہے۔اور دعاؤں کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اَللهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ
بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ کی دعا بہت پڑھیں۔رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي کی
دعاضرور پڑھیں۔اس کے علاوہ بھی بہت دعائیں کریں۔ثبات قدم کے لئے دعائیں کریں۔ان لوگوں کو کیفر کردار
تک پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑائیں، روئیں۔ان دو مساجد میں جو ہمارے زخمی ہوئے ہیں ان کے لئے
بھی دعائیں کریں۔ان زخمیوں میں سے بھی آج ایک اور ڈاکٹر عمران صاحب تھے ان کی شہادت ہو گئی ہے۔اِنَّا لِلهِ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللہ تعالیٰ باقی جو زخمی ہیں ان کو شفا عطا فرمائے اور ہر احمدی کو ہر شر سے ہمیشہ بچائے۔احمدیوں
نے پاکستان کے بنانے میں کردار ادا کیا تھا اور ان لوگوں سے بڑھ کر کیا تھا، جو آج دعویدار ہیں، جو آج پاکستان کے
ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اس لئے ملک کی بقا کے لئے بھی دعا کرنا ہمارا فرض ہے۔اور ان لوگوں کے شر سے بچنے کے
لئے اور ان کے عبرتناک انجام کے لئے بھی دعا کریں جو ملک میں افرا تفری اور فساد پھیلا رہے ہیں، جنہوں نے ملک
کا سکون برباد کیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔شہید۔قطب ستارے
ایک بات اور کہنا چاہوں گا۔ایک احمدی نے بڑے جذباتی انداز میں ایک خط لکھا لیکن اس سوچ پہ مجھے
بڑی حیرت ہوئی، کیونکہ پڑھے لکھے بھی ہیں جماعتی خدمات بھی کرنے والے ہیں۔ایک فقرہ یہ تھا کہ ”دشمن نے
کیسے کیسے ہیرے مٹی میں رول دیئے“۔یہ بالکل غلط ہے۔یہ ہیرے مٹی میں رولے نہیں گئے۔ہاں دشمن نے مٹی
راپنے
میں رولنے کی ایک مذموم کوشش کی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھا دی اور ان کو اٹھا کر ا۔سینے سے لگالیا۔ان کو دائمی زندگی سے نوازا۔اس ایک ایک ہیرے نے اپنے پیچھے رہنے والے ہیروں کو مزید صیقل
کر دیا۔ان جانے والے ہیر وں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے چمکدار ستاروں کی صورت میں آسمانِ اسلام اور احمدیت پر سجا دیا
جس نے نئی کہکشائیں ترتیب دے دی ہیں اور ان کہکشاؤں نے ہمارے لئے نئے راستے متعین کر دیئے۔ان میں سے
ہر ہر ستارہ جب اس سے علیحدہ ہو کے بھی ہمارے لئے قطب ستارہ بن جاتا ہے۔پس ہمارا کوئی بھی دشمن کبھی بھی
اپنی مذموم اور فتیح کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔اور ہر شہادت بڑے بڑے پھل پیدا کرتی ہے ، بڑے بڑے
مقام حاصل کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب شہیدوں کے درجات بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے، اور ہم بھی ہمیشہ استقامت کے
ساتھ دین کی خاطر قربانیاں دیتے چلے جانے والوں میں سے ہوں۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
267
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جون 2010
شہداء کا ذکر بھی کرنا چاہتا تھا لیکن یہ تو ایک لمبی بات ہو جائے گی۔آئندہ انشاء اللہ مختصر ذکر کروں گا
کیونکہ تقریباً 85 شہداء ہیں مختصر تعارف بھی کروایا جائے تو کافی وقت لگتا ہے۔جمعہ کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ ان کی نماز
جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔اسی دوران گزشتہ دنوں اس واقعہ کے دو تین دن کے بعد نارووال میں ہمارے ایک احمدی کو شہید کر دیا
گیا۔ان کا نام نعمت اللہ صاحب تھا اور اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔صحن میں آکر چھریوں کا وار کر کے ان کو شہید
کیا۔ان کا بڑا بیٹا بچانے کے لئے آیا تو اس کو بھی زخمی کر دیا۔وہ ہسپتال میں ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بھی شفا عطا فرمائے
اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں اور تین بیٹے ہیں۔ان کے دوسرے عزیزوں میں
سے بھی لاہور میں دو شہید ہوئے ہیں۔اور قاتل کا تعلق تحفظ ختم نبوت سے ہے۔ایک طرف تحفظ ختم نبوت والے
اعلان کر رہے ہیں کہ بہت برا ہوا۔دوسری طرف اپنے لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ جاؤ اور احمدیوں کو شہید کرو اور
جنت کے وارث بن جاؤ۔وہ پکڑا گیا ہے اور اس نے اقرار کیا ہے کہ سانحہ لاہور کے پس منظر میں مجھے بھی کیونکہ
ہمارے علماء نے یہی کہا ہے اس لئے میں شہید کرنے کے اس نیک کام کے لئے ثواب حاصل کرنے کے لئے آیا تھا۔اور پھر پکڑے جانے کے بعد یہ بھی کہہ دیا کہ یہاں ہم کسی بھی احمدی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔تو یہ تو ان کے حال
ہیں۔پھر یہ کہتے ہیں کہ ہمیں دنیا میں بدنام کیا جاتا ہے۔دنیا میں تو خود تم اپنے آپ کو بد نام کر رہے ہو۔اللہ تعالیٰ ہر
احمدی کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔بہت دعائیں کریں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ مریضوں کے لئے بھی بہت دعائیں
کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 26 مورخہ 25 جون تاکیم جولائی 2010 صفحہ 5 تا 9)