سانحہ لاہور کے شہداء کے کوائف اور ان کے واقعات
خطبات مسرور جلد ہشتم
348
28
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جولائی 2010ء بمطابق 09وفا 1389 ہجری شمسی
بمقام بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
مکرم احسان احمد خان صاحب
شہداء کا جو ذکر خیر چل رہا ہے۔اسی سلسلے میں آج سب سے پہلے میں ذکر کروں گا۔مکرم احسان احمد خان
صاحب شہید ابن مکرم و سیم احمد خان صاحب کا۔شہید مرحوم کے پڑدادا حضرت منشی دیانت خان صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔نارو ضلع کانگڑہ کے رہنے والے تھے۔یوسف زئی
خاندان سے تعلق تھا۔شہید مرحوم کے پڑدادا کے دو بھائی حضرت شہامت خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور
حضرت منشی امانت خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 1890ء میں بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی
تھی۔اور 313 صحابہ میں شامل ہوئے۔مکرم ظہیر احمد خان صاحب مربی سلسلہ جو آجکل یہاں لندن میں ہیں ، شہید
مرحوم کے چا ہیں۔جبکہ شہید مرحوم کے دوسرے بھائی ندیم احمد خان صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ میں زیر تعلیم ہیں۔شہید مرحوم 1984ء میں پیدا ہوئے۔دو سال سے شیزان انٹر نیشنل میں ملازمت کر رہے تھے۔جبکہ جماعت احمدیہ
سبھاں ضلع لاہور میں بطور سیکرٹری ( یہ پتہ نہیں کون سی جماعت ہے بہر حال ) بطور سیکر ٹری وقف جدید خدمت کی
توفیق مل رہی تھی۔بوقتِ شہادت ان کی عمر 26 سال تھی۔اور مسجد دارالذکر گڑھی شاہو میں جامِ شہادت نوش
فرمایا۔سانحہ کے روز صبح غسل کے بعد نماز پڑھی اور تلاوت کی اور ملازمت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اہلیہ کو بتایا
کہ میں یہ جمعہ دارالذکر میں پڑھوں گا۔اور ساتھ ہی بتایا کہ پچھلا جمعہ میرے سے رہ گیا تھا۔بیٹی کو اٹھا کر پیار کیا اور
روانہ ہو گئے۔قریباً 1:35 پر مسجد دارالذکر سے اپنی والدہ محترمہ کو فون کر کے بتایا کہ یہاں دہشتگر د آگئے ہیں۔والدہ محترمہ کو تسلی دی، پھر اس کے بعد دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا۔اس دوران دہشتگردوں نے جب گرنیڈ پھینکے اس کے
شیل لگنے سے زخمی ہوئے۔جب غلط افواہ پھیلی کہ دہشتگر دمارے گئے ہیں اور باہر آجائیں تو باہر نکلنے پر دوبارہ گر نیڈ
کے ٹکڑے لگنے سے شہید ہو گئے۔ربوہ میں تدفین ہوئی ہے۔تدفین سے قبل ان کے چچانے اپنے گھر ان کی نماز
خطبات مسرور جلد ہشتم
349
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
جنازہ پڑھائی جس میں بہت سے غیر از جماعت لوگوں نے شرکت کی۔شہید مرحوم کی والدہ نے شہادت سے ایک ماہ
قبل خواب میں دیکھا کہ ان کا بیٹا شہید ہو گیا ہے اور اس کی میت کو صحن میں رکھا گیا ہے اور میں بیٹے کے منہ پر پیار
سے ہاتھ پھیرتی ہوں اور پوچھتی ہوں کہ کیا ہوا؟ اس خواب سے گھبرا کر اٹھ جاتی ہوں اور صدقہ دیتی ہوں۔شہادت کے بعد اسی جگہ پر جنازہ لا کر رکھا گیا جہاں خواب میں دیکھا تھا۔شہادت سے چند دن پہلے شہید نے خود بھی
ایک خواب دیکھا اور ہڑ بڑا کر اٹھ گئے۔والدہ کو صرف اتنا بتایا کہ بہت بُر اخواب ہے۔پھر صدقہ بھی دیا۔شہید مرحوم بہت ہی ایماندار اور نیک فطرت انسان تھے۔دوسروں سے ہمدردی اور محبت سے پیش آتے
تھے۔والدین کی خدمت بڑی توجہ سے کیا کرتے تھے۔ان کے چچانے مجھے بتایا کہ کام سے گھر آتے تھے تو پہلے
والدین کو سلام کرتے تھے پھر بیوی بچوں کے پاس اپنے گھر جاتے تھے۔اور روزانہ رات کو اپنے والد کے پاؤں دبا کے
سویا کرتے تھے۔انہوں نے والد والدہ کی کافی خدمت کی خدمت کا حق ادا کیا۔ڈیڑھ سال ہوا ان کی شادی کو ، ان کی
ایک چار ماہ کی وقف نو کی بچی ہے۔اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے۔مکرم منور احمد قیصر صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم منور احمد قیصر صاحب شہید ابن مکرم میاں عبد الرحمن صاحب کا۔شہید مرحوم کے
خاندان کا تعلق قادیان سے تھا، قادیان سے پاکستان بننے کے بعد گوجرہ منتقل ہوئے۔اس کے بعد لاہور شفٹ ہو
گئے۔ان کے خاندان میں سب سے پہلے حضرت عبد العزیز صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو آڑھتی تھے انہوں نے
بیعت کی تھی۔وہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تھے۔یہ شہید مرحوم کے دادا مکرم میاں دوست محمد
صاحب کے کزن تھے۔ان کے دادا اور خاندان کے دیگر لوگوں نے خلافت ثانیہ میں بیعت کی۔شہید مرحوم پیشے
کے لحاظ سے فوٹو گرافر تھے۔پچھلے قریباً ہمیں سال سے جمعہ کے روز دارالذکر کے مین گیٹ پر ڈیوٹی دیا کرتے تھے۔بوقتِ شہادت ان کی عمر 57 برس تھی۔مسجد دارالذکر میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔دارالذکر کے مین گیٹ پر ڈیوٹی
کے دوران کئی دفعہ اس بات کا اظہار کیا کہ اگر کوئی حملہ کرے گا تو میری لاش سے گزر کر ہی آگے جائے گا۔سانحہ
کے روز قریبا گیارہ بجے ڈیوٹی پر پہنچے فرنٹ لائن پر کھڑے تھے کہ 1:40 پر دہشتگردوں نے آتے ہی فائرنگ شروع
کر دی۔ایک کو تو انہوں نے مضبوطی سے پکڑ لیا جبکہ دوسرے نے آپ پر فائر کر کے آپ کو شہید کر دیا۔اہلیہ محترمہ
نے چند دن قبل خواب میں دیکھا کہ ایک تابوت ہے جو عام سائز سے کافی اونچا ہے جس کے قریب ایک بینچ پڑا ہے۔ان کے ایک عزیز پیج پر پاؤں رکھ کر تابوت کے اندر لیٹ جاتے ہیں۔پوچھنے پر کہ یہ کیوں لیٹے ہیں حالانکہ یہ تو اچھے
بھلے ہیں، (یہ واقعہ بیچ میں رہ گیا ہے پورا بیان کرنے سے ) اہلیہ نے بتایا کہ جمعہ پر جانے سے پہلے میں نے ان کو
گولڈن رنگ کا سوٹ استری کر کے دیا اور ساتھ ہی کہا کہ آج تو آپ دلہوں والا سوٹ پہن رہے ہیں۔چنانچہ خوب
خطبات مسرور جلد ہشتم
350
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
تیاری کر کے نماز جمعہ کے لئے گئے۔بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔احساس ذمہ داری بہت زیادہ تھا۔کبھی کسی سے
شکوہ نہیں کیا۔نمازوں کے پابند تھے۔فوٹوسٹیٹ کا کام بھی کرتے تھے۔قریبی کالج سے بچے فوٹوسٹیٹ کروانے آتے
تو بغیر گنے ہی پیسے رکھ لیتے۔کہتے تھے کہ کبھی کسی کے پاس پورے پیسے نہیں بھی ہوتے اس لئے میں نہیں گنتا۔بعض
دفعہ مخالفین آپ کی دکان پر آپ کے سامنے ہی مخالفانہ پوسٹر لگا جاتے تھے۔آپ ان سے جھگڑانہ کرتے اور بعد میں
اتار دیتے۔اپنے بیٹے کو کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی زیادتی کرے تو خاموشی سے واپس آ جاؤ۔اگر آپ نے جواب دیا تو
پھر آپ نے اپنا معاملہ خود ہی ختم کر لیا۔اگر اللہ پر چھوڑ دیا تو اللہ ضرور بدلہ لے گا۔مکرم حسن خورشید اعوان صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم حسن خورشید اعوان صاحب شهید ابن مکرم خورشید اعوان صاحب کا۔شہید مرحوم کا
تعلق بندیال ضلع چکوال سے تھا۔ان کے والد اور دادا پیدائشی احمدی تھے۔تاہم کچھ عرصہ قبل ان کی فیملی کے دیگر
افراد نے کمزوری دکھاتے ہوئے ارتداد اختیار کر لیا جبکہ شہید مرحوم بفضلہ تعالیٰ شہادت کے وقت تک جماعت سے
وابستہ رہے۔ان کے ایک اور بھائی مکرم سعید خورشید اعوان صاحب جو جر منی میں ہیں ، انہوں نے بھی جماعت کے
ساتھ وابستگی رکھی۔شہادت کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی۔غیر شادی شدہ تھے۔مسجد دارالذکر میں جام شہادت
نوش فرمایا۔سانحہ کے روز دارالذکر میں نماز جمعہ ادا کرنے گئے۔دہشتگردوں کے آنے پر گھر فون کر کے بتایا کہ مسجد
پر حملہ ہو گیا ہے، میں زخمی ہوں ، دعا کریں۔اسی دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ان کے فیملی کے
غیر از جماعت ممبران ان کے احمدی ہونے کے بارے میں اعتراضات کرتے رہے جس پر ان کے والدین ان کے
دباؤ میں آگئے اور اطلاع دی کہ اگر احمدی احباب نے نماز جنازہ پڑھی تو علاقے میں فساد پھیل جائے گا۔یہاں پر ختم
نبوت والے (نام نہاد ختم نبوت والے کہنا چاہئے ) کافی ایکٹو (Active) ہیں۔انہی وجوہات کی بنا پر احمدی احباب
کو نماز جنازہ ادانہ کرنے دی گئی۔غیر از جماعت نے ہی نماز جنازہ پڑھی اور تدفین کی۔تاہم علاقے میں عام لوگ
مجموعی طور پر اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے رہے۔شہید کے والد پہلے تو مخالفت کے باعث کوائف دینے سے انکار
کرتے رہے، جس پر سمجھایا گیا کہ آپ کے بیٹے نے جان دے کر پیغام دیا ہے کہ دنیاوی لوگوں سے خوف نہ کھائیں،
خواہ جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔شہید مرحوم کی قربانیوں کو چھپانا شہید کے ساتھ زیادتی ہے۔لیکن پھر بھی انہوں
نے کوئی کوائف نہیں دیئے۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کی یہ قربانی ان کے گھر والوں کی بھی
آنکھیں کھولنے کا باعث بنے۔مکرم ملک حسن خورشید اعوان صاحب کے بارے میں امیر صاحب چکوال نے لکھا ہے کہ دعوت الی اللہ کا
کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہ دیتے تھے۔پچھلے چند سالوں سے آپ کے والد مکرم ملک خورشید احمد صاحب نے
خطبات مسرور جلد ہشتم
351
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
جماعت احمدیہ سے علیحدگی اختیار کی تو ملک حسن خورشید صاحب اپنے حقیقی عقیدہ یعنی احمدیت سے منسلک رہے اور
تادم آخر اس کے ساتھ رہے۔نماز جمعہ گڑھی شاہو دارالذکر میں جاکر ادا کرتے تھے۔متعدد بار والدین کے اصرار
کے باوجو داپنے ایمان پر قائم رہے۔مکرم محمود احمد شاد صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم و محترم محمود احمد شاد صاحب شہید مربی سلسلہ ابن مکرم چوہدری غلام احمد صاحب
کا۔شہید مرحوم کے خاندان کا تعلق خونن ضلع گجرات سے تھا۔شہید مرحوم کے دادا مکرم فضل داد صاحب نے
بیعت کی تھی۔شہید مرحوم کے والد بہت متعصب تھے۔ایک دفعہ ایک کتاب تبلیغ ہدایت“ فرش پر بکھری پڑی
تھی اس کو اکٹھا کرنے لگے اور سوچا کہ اس کو پڑھنا نہیں ہے۔لیکن جب ترتیب لگارہے تھے تو کچھ حصہ پڑھا، د چپی
پید اہوئی اور ساری کتاب پڑھنے کے بعد کہا کہ میں نے بیعت کرنی ہے۔اور 1922ء میں گیارہ سال کی عمر میں بیعت
کر لی۔شہید مرحوم کے والد صاحب نائب تحصیلدار رہے۔آپ نے کبھی کسی سے رشوت نہیں لی تھی۔حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی سندھ میں زمینوں کے مختار عام تھے اور انتہائی نیک اور متقی انسان تھے۔شہید مرحوم 31 مئی 1962 ء کو پیدا ہوئے اور پیدائشی وقف تھے۔1986ء میں جامعہ پاس کیا۔اس
کے علاوہ محلے کی سطح پر متعدد جماعتی عہدوں پر خدمت کا موقع ملا۔اس کے علاوہ نائب ایڈیٹر ماہنامہ خالد کے طور پر
بھی کام کرتے رہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں بطورِ مربی سلسلہ تقرری کے علاوہ تنزانیہ میں بھی گیارہ سال
مربی سلسلہ کے طور پر خدمت کی توفیق پاتے رہے۔بیت النور ماڈل ٹاؤن میں قریباً تین ماہ قبل تقرری ہوئی تھی۔بوقتِ شہادت ان کی عمر قریباً 48 سال تھی اور نظامِ وصیت میں بھی شامل تھے۔مسجد بیت النور ماڈل ٹاؤن میں جامِ
شہادت نوش فرمایا۔سانحہ کے روز نیا سوٹ پہنا، نیار ومال لیا۔اپنی رہائشگاہ میں دور کعت ادا کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ
نماز جمعہ کے لئے مین ہال میں پہنچ گئے۔لوگوں نے بتایا کہ حملے کے دوران آپ مسلسل لوگوں کو دعاؤں کی طرف
توجہ دلا رہے تھے۔جب حملہ آور مسجد کے اندر آیا تو آپ نے بلند آواز میں نعرہ بھی لگایا اور مسلسل درود شریف کا
ورد کرتے رہے۔آپ کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے آپ کی شہادت ہو گئی۔اس سانحہ میں آپ کا
بیٹا اللہ کے فضل سے محفوظ رہا۔شہید مرحوم کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ شہادت سے ایک روز قبل مورخہ 27 مئی کی رات
ایم ٹی اے پر عہد نشر ہو رہا تھا۔( وہ عہد جو خلافت کا میں نے خلافت جو بلی پر دہرایا تھا) انہوں نے اونچی آواز میں یہ
عہد دوہرایا اور یہ ارادہ کیا کہ جمعہ کے دن خطبہ کے بعد پوری جماعت کے ساتھ یہ عہد دہرائیں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ
کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اہلیہ نے مزید بتایا کہ آپ بہت ہی نڈر تھے۔جب جماعت کے خلاف آرڈینس آیا تو اس کے
خطبات مسرور جلد ہشتم
352
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
کچھ عرصہ بعد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سفر پر جارہے تھے قمیص پر کلمہ طیبہ کا بیج لگا ہوا تھا۔ان کی ہمشیرہ ڈر رہی تھیں اور
احتیاط کے لئے ان سے کہا۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ تمہارا ایمان اتنا کمزور ہے ؟ سٹیشن پر اترنے کے بعد وہاں
موجود پولیس اہلکار سے جا کر سلام کیا اور اپنی ہمشیرہ سے کہا دیکھو میں تو ان سے سلام کر کے آیا ہوں۔آپ کو خدا
تعالیٰ پر بہت ہی تو کل تھا۔شہید مرحوم کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ تنزانیہ میں بھی خدمت کے دوران ان کی مخالفت ہوئی
اور اس دوران اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشان بھی دیکھے۔1999ء میں معاندِ احمدیت شیخ سعیدی نے مربی
صاحب پر ایک الزام لگایا کہ انہوں نے کچھ غیر قانونی بندوں کو اپنے مشن ہاؤس میں پناہ دے رکھی ہے۔پولیس
مشن ہاؤس آگئی اور تلاشی کے بعد مربی صاحب کو تھانہ لے گئی۔یہ قصہ تنزانیہ کا ہے۔مربی صاحب نے وہاں پہنچ کر
اپنا اور جماعت کا تعارف کروایا تو پولیس والوں نے معذرت کرتے ہوئے آپ کو چھوڑ دیا۔بعد ازاں پولیس سے بہت
اچھے تعلقات بن گئے۔اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد شیخ سعیدی کو اسی الزام میں حکومت نے سعودی عرب سے
ڈی پورٹ (Deport) کر دیا اور یہ خبر اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں تنزانیہ میں ہی ایک دفعہ
جماعتی دورے پر جانے لگے تو مجھے ملیریا بخار تھا۔میں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور آپ جارہے ہیں ؟
مربی صاحب کہتے ہیں کہ میں اللہ کا کام کرنے جارہا ہوں اور تمہیں بھی اللہ کے حوالے کر کے جارہا ہوں۔شہید کی
اہلیہ بتاتی ہیں کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقرری کے کچھ عرصے بعد سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جب پہلی کال آئی تو مربی صاحب ایک شادی کے فنکشن میں گئے ہوئے تھے۔معلوم ہوا کہ کچھ لوگ آپ کا پیچھا کر
رہے ہیں۔تو خدام الاحمدیہ کے کچھ ممبران نے بحفاظت مربی صاحب کو گھر پہنچادیا۔گھر واپس پہنچنے پر مجھے کہتے ہیں
کہ دیکھو کیسی عظیم الشان جماعت ہے کہ ان خدام سے ہمارا کوئی دنیاوی رشتہ نہیں ہے لیکن ہر وقت یہ ہماری
حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں۔مربی صاحب کہتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ اگر تونے میری قربانی
لینی ہے تو میں حاضر ہوں لیکن میری اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رکھنا۔ان حالات میں جب ان کو بہنوں کے فون
آتے اور وہ اس خواہش کا اظہار کرتیں کہ چھٹی لے کر ربوہ آجائیں تو آپ کہتے کہ جب باقی احمدی قربانی دے رہے
ہیں تو ہم قربانیاں کیوں نہ دیں اور میدان چھوڑ کر کیوں بھا گئیں۔ان حالات سے بعض دفعہ پریشان ہو کر میں جب
رو پڑتی تو مجھے کہتے کہ شہداء کی فیملی کو اللہ تعالی ضائع نہیں کرتا اور ان کی خود حفاظت فرماتا ہے۔شہید مرحوم کو دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔شہادت سے ایک ماہ قبل ایک غیر از جماعت ڈاکٹر صاحب
جو چاہتے تھے کہ ان کو مطمئن کیا جائے ان کی کافی مربیان سے بحث ہوئی لیکن ان کی تسلی نہیں ہو رہی تھی، تو مربی
صاحب نے (شاد صاحب نے) دو تین مجلسوں کے دوران کئی کئی گھنٹے ان کو تبلیغ کی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے الہامات اور کلام بڑے آبدیدہ ہو کر بڑی جذباتی کیفیت میں ان کو سناتے تھے۔یہی ڈاکٹر صاحب جن کو
تبلیغ کی جارہی تھی کہتے ہیں کہ آج میرے لئے فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں۔میں اب مطمئن ہو گیا ہوں۔جو شخص
خطبات مسرور جلد ہشتم
353
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
خود آبدیدہ ہو کر مجھے تبلیغ کر رہا ہے ان کی جماعت جھوٹی کیسے ہو سکتی ہے۔یہ بھی تبلیغ کرنے کا اپنا اپنا ہر ایک کا انداز
ہوتا ہے اور جو دل سے نکلی ہوئی باتیں ہوتی ہیں پھر اثر کرتی ہیں اور پھر ڈاکٹر صاحب نے بیعت کرلی۔مربی صاحب کے والدین کے علاوہ باقی تمام رشتے دار غیر از جماعت ہیں۔آخری سانس تک ان کو بھی
تبلیغ کرتے رہے۔ہر غمی اور خوشی کے موقع پر اپنے بچوں کو خاص طور پر غیر از جماعت رشتے داروں کے پاس
دکھانے کی غرض سے ساتھ لے جاتے تھے کہ دیکھو ہم میں اور ان میں کیا فرق ہے؟ ان لوگوں کے گلوں میں بد
رسومات اور بدعات کا طوق ہے اور ہم خلافت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ان کے بارے میں ایک صاحب نے
مجھے خط میں لکھا کہ 2006ء میں خاکسار کو پنڈی میں اطلاع ملی، (یہ راولپنڈی کے ہیں ) کہ محمود شاد صاحب مربی
سلسلہ کو بیت الحمد مری میں تعینات کیا گیا ہے۔خاکسار کو امیر صاحب ضلع راولپنڈی نے صدر حلقہ اور بیت الحمد
شرقی کے علاوہ بیت الحمد مری روڈ ، مربی ہاؤس مری روڈ اور گیسٹ ہاؤس مری روڈ کی نگرانی بھی سونپی تھی۔تو امیر
صاحب کی ہدایت آئی کہ مربی صاحب کے قیام و طعام کا بندوبست کریں۔گیسٹ ہاؤس میں طعام کا ابھی بندوبست
نہیں تھا۔کھانا جو بھی پیش کیا جا تا مربی صاحب بڑے صبر ورضا کے ساتھ کھا لیتے۔مربی ہاؤس اور گیسٹ ہاؤس مری
روڈ تین منزلہ ہے۔پہلے مربی ہاؤس دوسری منزل پر تھا۔جماعت نے فیصلہ کیا کہ اسے تیسری منزل پر شفٹ کر دیا
جائے اور پہلی دومنزلیں گیسٹ ہاؤس بنائی جائیں۔تیسری منزل پر شدید گرمی ہوتی تھی۔مگر مربی صاحب کمال صبر و
رضا کے ساتھ وہاں مقیم رہے اور کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لائے۔خلیفہ وقت کے خطبات جمعہ بڑے اہتمام سے
سنتے تھے اور احباب جماعت کو بھی بار بار سننے کی تلقین کرتے تھے۔اگر کبھی کسی جماعت میں ڈش خراب ہو گیا تو اس
وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے تھے جب تک ڈش درست نہ کر والیتے تھے۔مربی صاحب نہایت ہی نرم دل اور خوش
مزاج انسان تھے۔ہر ایک کے ساتھ دوستی اور پیار کا تعلق قائم کرتے۔خاندانوں کا بہت علم رکھتے تھے۔اس طرح
احباب کے ساتھ ایک ذاتی تعلق بنا لیتے تھے۔خطبات جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی تحریرات اور
منظوم کلام بھی بکثرت استعمال کرتے۔دشمن کے ناکام و نامر اور ہنے اور جماعت کی کامیابی پر کامل یقین تھا اور بڑی
تحدی سے اس کا ذکر کرتے تھے۔خطبات میں اکثر ان کی آواز بھرا جاتی تھی۔28 مئی سے دو یا تین جمعہ پہلے عشرہ
تعلیم القرآن کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن میں خطبہ دیا۔اور حضرت مسیح موعود کا ایک انذار پڑھ کر سنایا جس میں
جماعت کے ان لوگوں کا ذکر ہے جو قرآن کو باقاعدگی سے نہیں پڑھتے۔اس پر جذبات کو قابو میں نہیں رکھ سکے اور
آواز بھر آگئی۔خلافت ، جماعت اور نظام کے تقدس کے بارے میں ایک جنگی تلوار تھے۔اگر خلافت اور جماعت کے
بارے میں کوئی معمولی سی بات بھی کر دیتا تو اسی وقت اس کا منہ بند کر دیتے اور اس وقت تک نہ چھوڑتے جب تک
اس کو غلطی کا احساس نہ ہو جاتا۔خاکسار کے حلقے میں ( یہ وہی صاحب لکھ رہے ہیں اعظم صدیقی صاحب) کہ خاکسار
خطبات مسرور جلد ہشتم
354
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
کے حلقے کی مجلس عاملہ کا اجلاس اکثر رات کو نو یا دس بجے شروع ہو تا تھا۔رات گئے سخت سردی میں سائیکل پر اجلاس
میں شامل ہوتے اور اپنی ہدایت سے نوازتے۔صدیقی صاحب لکھتے ہیں کہ جب ان کی لاہور میں تبدیلی ہوئی تو
بڑے خوش تھے کہ ماڈل ٹاؤن میں تبدیلی ہو گئی ہے اور ساتھ جب میں نے بتایا کہ میری بھی سرکاری ملازمت لاہور
پوسٹنگ ہو گئی ہے تو مذاق سے مجھے کہنے لگے کہ صدیقی صاحب! لاہور تک ساتھ جانا ہے یا آگے بھی ساتھ جانا ہے؟
ان کے بارہ میں ایک مربی صاحب نے مزید لکھا ہے کہ شہید ایک ہنس مکھ اور بڑی سے بڑی مصیبت اور
دکھ کو خندہ پیشانی سے برداشت کر کے مسکرانے والے تھے۔دلیر اور نڈر تھے۔تبلیغ کے شیدائی تھے۔خاکسار کی
تقرری جب تنزانیہ میں ہوئی تو ان کے ساتھ دار السلام سے مورو گور و جارہا تھا۔راستے میں کچھ مولوی برلب سڑک
نظر آئے۔محمود شاد صاحب نے گاڑی روکی اور ان کو تبلیغ کرنے لگے جبکہ شام کا وقت ہو چلا تھا اور آگے راستہ بھی
خطرناک تھا۔ایک مجمع اکٹھا ہو گیا اور دعوت الی اللہ سے تمام لوگ مستفید ہوئے اور ان مولویوں کو لاجواب کر کے
دوڑا دیا۔گاڑی میں بیٹھتے ہوئے خاکسار کو کہا کہ ہمیں یہاں مذہبی آزادی ہے ، ڈرنا نہیں کھل کر تبلیغ کریں۔پھر ان
کے بارے میں مزید لکھتے ہیں کہ شہید مرحوم کئی بہنوں کے اکیلے بھائی تھے۔اس لئے والدین اور خاص طور پر بیمار
والدہ کی خوب خدمت کی۔جب آپ کا تقرر بیرونِ ملک ہونے والا تھا تو پریشان تھے کہ بیمار والدہ کو کس کے پاس
چھوڑ کر جاؤں گا؟ چنانچہ والدہ کی زندگی میں آپ کو پاکستان میں ہی خدمت کا موقع ملتارہا۔یہ بھی مربی صاحب ہیں، لکھ رہے ہیں کہ جب خاکسار کا تقرر 1999ء میں بطور امیر ، انچارج مبلغ تنزانیہ
ہوا تو اس وقت آپ تنزانیہ میں تعینات تھے۔بڑے ہی شوق اور لگن سے تبلیغ کیا کرتے تھے۔نئی سے نئی جگہوں پر
رابطے کر کے ویڈیو آڈیو کیسٹ کے ذریعے اور مجالس لگا کر آپ تبلیغی کیمپس لگایا کرتے تھے جس کے نتیجے میں اللہ
تعالیٰ نے کئی جماعتیں بھی عطا کیں۔آپ ارنگا (Iringa) تنزانیہ میں تعینات تھے کہ آپ کی کامیابیوں کو دیکھتے
ہوئے مقامی علماء نے عرب ریاستوں کی طرف سے مذہبی امداد دینے والے ایجنٹوں سے ویسی ہی تبلیغی سہولیات کا
مطالبہ کرناشروع کیا جو احمدی مبلغ محمود احمد شاد صاحب کو حاصل تھیں تاکہ وہ احمد یہ نفوذ کو روک سکیں۔جب ایک
ایک کر کے ان کی تمام تبلیغی ضروریات پوری کر دی گئیں اور کوئی نتیجہ نہ نکلا بلکہ احمدیت مزید تیزی سے صوبے میں
پھیلتی رہی تو مقامی علماء سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ تمام تبلیغی سہولیات کے حصول کے بعد بھی آپ کے کام کا کوئی
نتیجہ نہیں نکل رہا؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس ایک چیز کی کمی ہے؟ وہ یہ کہ جماعت احمدیہ کے پاس پاکستانی
مبلغ ہے جو کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔اگر ہمیں بھی ایک پاکستانی مبلغ دے دیا جائے تو اس کی رہنمائی میں ہم بھی
کامیاب ہوں گے۔یہ بھی بیچاروں کی غلط فہمی تھی کیونکہ ان کے جو غیر از جماعت پاکستانی مبلغ آنے تھے انہوں نے
ان کو تبلیغ کے بجائے صرف گالیاں سکھائی تھیں۔
خطبات مسرور جلد هشتم
355
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
مکرم و سیم احمد صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم وسیم احمد صاحب شہید ابن مکرم عبد القدوس صاحب آف پون نگر کا۔شہید مر حوم کا
تعلق حضرت میاں نظام دین صاحب رضی اللہ عنہ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ پر
بیعت کی تھی اور حضرت بابو قاسم دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خاندان سے ہے۔حضرت بابو قاسم دین صاحب رضی اللہ عنہ کافی لمبا عرصہ سیالکوٹ کے امیر مقامی اور امیر ضلع
رہے ہیں۔یہ خاندان اسی محلے سے تعلق رکھتا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعوی سے قبل
دورانِ ملازمت قیام پذیر رہے اور دعویٰ کے بعد اسی جگہ پر آکر قیام فرماتے تھے۔سیالکوٹ میں ایف ایس سی کے
بعد یونیورسٹی آف پنجاب لاہور میں سپیس (Space) سائنس میں بی ایس سی میں ان کو سیلیکٹ کیا گیا۔پھر اسی
یونیورسٹی سے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس میں کیا۔شہادت سے قبل سوفٹ وئیر کی ایک فرم میں بطور مینجر کام کر رہے
تھے۔بطور ناظم اطفال مجلس علامہ اقبال ٹاؤن خدمت کی توفیق پارہے تھے۔بوقتِ شہادت ان کی عمر 38 سال تھی
اور نظام وصیت میں شامل تھے۔مسجد دارالذکر میں جام شہادت نوش فرمایا۔شہید مرحوم ہمیشہ نماز جمعہ مسجد دارالذکر میں ادا کرتے تھے۔سانحہ کے روز بھی مال روڈ پر واقع اپنے
دفتر سے نماز ادا کرنے کے لئے دارالذکر پہنچے۔عموماً مین ہال کی پہلی صف میں بیٹھتے تھے۔سانحہ کے روز بھی پہلی
صف میں ہی بیٹھے اور دہشتگردوں کے آنے پر امیر صاحب کے حکم پر وہیں بیٹھے رہے۔جب باقی دوست ہال کے
پچھلے گیٹ سے جان بچانے کے لئے باہر جارہے تھے تو ان کو بھی کہا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ پہلے باقی دوست چلے
جائیں، پھر میں جاؤں گا۔اسی دوران دہشتگرد کی گولیوں سے شہید ہو گئے۔شہید مرحوم کی شہادت پر ان کے دفتر
والوں نے ان کی یاد میں اپنے دفتر میں دو گھنٹے کا پروگرام بھی رکھا۔تمام سٹاف تعزیت کے لئے ان کے گھر بھی آیا
اور بہت اچھے الفاظ میں شہید کو یاد کیا۔ان کی شہادت پر ان کے دفتر کا سٹاف ہسپتال میں بھی ان کی مدد کے لئے
موجود تھا اور تدفین کے لئے ربوہ بھی آئے۔ان کی کمپنی کے ڈائریکٹر کراچی سے تعزیت کے لئے سیالکوٹ بھی
آئے اور ربوہ بھی آئے اور بہت دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔شہید مرحوم کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ اپنے والدین اور بزرگوں
کے نہایت ہی فرمانبر دار تھے۔ہر کسی سے عزت و احترام سے پیش آتے تھے۔والدین کے ساتھ کبھی بھی اونچی
آواز میں بات نہیں کی بلکہ اس چیز کو گناہ سمجھتے تھے۔جماعت کے نہایت ہی خدمت کرنے والے ممبر تھے۔جماعت
لاہور کے چندوں کے حوالے سے سوفٹ وئیر بھی تیار کیا۔ناظم اطفال کے طور پر خدمت کرتے رہے اور بچوں سے
نہایت ہی شفقت اور محبت کا تعلق تھا۔شہادت کے بعد ان کا جنازہ ان کے خاندان والے لاہور سے سیالکوٹ لے گئے
جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کے لئے ربوہ لے آئے۔وسیم صاحب کو شہادت کی بہت تمنا تھی۔اکثر کہتے
تھے کہ اگر کبھی میری زندگی میں ایسا وقت آیا تو میر اسینہ سب سے آگے ہو گا۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
356
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
مکرم عمران ندیم صاحب سیکر ٹری اشاعت مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع لاہور ان کے بارے میں بتاتے ہیں
کہ نہایت دھیمی طبیعت تھی، اطاعت کا مادہ بہت زیادہ تھا، بڑے آرام سے اور غور سے بات سنتے اور پھر ہدایت پر
عمل کرتے۔کسی اجلاس یا پروگرام میں بچوں کو شامل کرنے کے لئے اپنی گاڑی پر بڑی ذمہ داری سے لاتے اور گھر
واپس چھوڑتے۔دوسروں کے بچوں کو گھروں سے اکٹھا کرتے تھے۔آخری دم تک یہ جماعتی خدمات سر انجام دیتے
رہے۔صدر صاحب حلقہ علامہ اقبال ٹاؤن ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ بہت ہی مخلص احمدی نوجوان تھے۔مجلس خدام الاحمدیہ کے کاموں میں بہت دلچسپی لیتے تھے۔اطفال کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت ہی بہترین رہنما
تھے۔وسیم صاحب پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔نہایت ہی لائق ذہین اور محنتی نوجوان تھے۔ان کی
والدہ محترمہ نے ان کی تعلیم و تربیت میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔والدین کے کم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجو د والدین
کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد تعلیم حاصل کرے۔چنانچہ اپنی لگن اور علم سے محبت کی بدولت کامیاب ہوئے۔ان کی اہلیہ نے مجھے خط لکھا تھا، کہتی ہیں کہ ان کی خوبیاں تو شاید میں گنوا ہی نہیں سکتی۔حضور ! اگر میں یہ
کہوں کہ وہ ایک فرشتہ صفت انسان تھے تو جھوٹ بالکل نہ ہو گا۔یہ تو پورے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وسیم
صاحب جیسا دوسرا نہیں۔میں تو یہی سوچتی ہوں کہ خدا تعالیٰ نے یہ اعزاز وسیم صاحب کی اعلیٰ اور نمایاں خوبیوں کی
وجہ سے ہی دیا ہے اور وسیم نے نہ صرف والدین کا اور میر ابلکہ پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔پھر لکھتی ہیں
کہ جماعت سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔دو سال سے ناظم اطفال علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تھے۔بچوں سے
بہت پیار کرتے تھے۔انتہائی دفتری مصروفیات کے باوجود بچوں کے پروگرام کرواتے اور انہیں علمی مقابلہ جات کے
لئے تیار کرتے۔کمزور بچوں پر توجہ دیتے اور ان کے والدین کو بھی تاکید کرتے کہ بچوں کو آگے لائیں۔اکثر ہماری
مجلس کے بچے بہت انعامات جیتے اور پھر وسیم صاحب کو دلی خوشی ہوتی تھی۔اپنی گاڑی پر بچوں کو دارالذکر لے کر
جاتے اور واپس گھروں تک پہنچاتے۔غرض ہر کام کو محنت اور لگن سے کرتے تھے۔دفتری مصروفیات کے باوجود
اکثر شام کو دارالذکر میں میٹنگ کے لئے جاتے اور باجماعت نماز ادا کرتے۔دفتر میں باقاعدگی سے نماز کے وقت نماز
ادا کرتے تھے۔میں نے اکثر وسیم صاحب کو نماز ادا کرتے ہوئے غور کیا کہ وہ نماز ادا کرتے ہوئے حق ادا کرتے
تھے۔کبھی نماز میں جمائی لیتے یا کوئی ایسی حرکت کرتے ہوئے نہیں دیکھا جس سے لگے کہ ان کا نماز میں دھیان
نہیں ہے۔ایسا لگتا تھا جیسے وہ واقعی ہی خدا تعالیٰ کو سامنے دیکھ کر دعا کر رہے ہیں۔پھر لکھتی ہیں: مالی قربانی میں بھی
وسیم صاحب ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ہمیشہ اپنی تنخواہ پر پورے دس حصہ ادا کرتے۔اور اس کے علاوہ جو بھی چندہ
جات ہوتے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔کبھی بھی اپنی ذات پر فالتو پیسے خرچ نہیں کرتے تھے۔کبھی اپنے
والدین کے سامنے اونچی آواز سے بات نہیں کی۔نہ صرف والدین سے بلکہ کسی سے بھی کبھی اونچی آواز سے بات
خطبات مسرور جلد ہشتم
357
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
نہیں کی۔انتہائی نرم مزاج تھے۔میں نے اپنی پوری شادی شدہ زندگی میں ان کے منہ سے کبھی کوئی سخت بات نہیں
سنی۔وسیم صاحب کا چہرہ ہر وقت مسکراتا رہتا تھا اور کبھی میں کسی بات پر ناراض ہوتی تو بڑے پیار سے مناتے اور
جب تک میری ناراضگی دور نہیں ہو جاتی منانا نہیں چھوڑتے تھے۔شہادت کے بعد جب ان کی میت گھر لائی گئی تو ان
کے چہرے پر وہی مسکراہٹ اور سکون تھا جو ہر وقت ان کے چہرے پر ہو تا تھا۔کوئی بھی مہمان ہو ہر ایک سے بہت
عمدہ طریق سے ملتے۔ماں باپ کا ، بہن بھائیوں کا ہر طرح سے خیال رکھتے تھے۔عزیز رشتے داروں سے کبھی بھی کوئی
ناراضنگی نہ رکھتے تھے یہاں تک کہ آفس کے لوگ بھی کہتے کہ وسیم صاحب نے کبھی اپنے جو نیئر ز سے سخت لہجے میں
بات نہیں کی۔وسیم صاحب نڈر قسم کے انسان تھے۔احمدی ہونے پر فخر تھا۔گاڑی میں تشخیز رسالے اکثر پڑے
ہوتے تھے۔ان کا جو نیئر جو کہ احمدی تھا، انہیں اکثر کہتا تھا کہ وسیم صاحب! کہیں کوئی مولوی فطرت انسان دیکھ کر
آپ کو نقصان نہ پہنچائے؟ تو وسیم صاحب کہتے کہ یار ! شہادت کا رتبہ ہر ایک کی قسمت میں نہیں ہو تا۔گھر میں بھی
اکثر کہتے تھے کہ تبلیغ سے کبھی نہیں ڈرنا چاہئے کیونکہ ہم جیسے گناہگاروں کو ایسا اعزاز کہاں ملتا ہے۔ان کے جونیئر
تھے اسد ، انہوں نے بتایا کہ وسیم صاحب اور وہ انگلی صف میں بیٹھتے تھے ، جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی تو سب لوگ
ہال کے ایک طرف اکٹھے ہو گئے اور کسی دروازے سے باہر نکل رہے تھے۔اسد نے وسیم کو آواز دی لیکن وسیم نے
کہا کہ پہلے اگلے لوگوں کو نکل جانے دو پھر میں آتا ہوں۔اسی دوران وسیم صاحب کو آٹھ گولیاں پیٹ میں لگیں اور
ایک گھنٹے کے اندر شہادت ہو گئی۔مکرم و سیم احمد صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم وسیم احمد صاحب شہید ابن مکرم محمد اشرف صاحب چکوال کا۔شہید مرحوم کے آباؤ
اجداد کا تعلق ر تو چھہ ضلع چکوال سے تھا شہید مرحوم نے میٹرک تک تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے حاصل کی۔پھر فوج
میں بطور لانس نائیک ملازمت شروع کر دی۔فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد اسلام آباد میں ایک سکیورٹی کمپنی میں
ملازمت شروع کی۔بعد ازاں 2009ء میں مسجد دارالذکر میں سکیورٹی گارڈ کی ملازمت شروع کر دی۔ان کے خسر
مکرم عبد الرزاق صاحب نظارت علیاء صدر انجمن احمد یہ پاکستان ربوہ کے ڈرائیور تھے۔شہادت کے وقت وسیم احمد
صاحب کی عمر 54 سال تھی۔مسجد دارالذکر میں ڈیوٹی دینے کے دوران جام شہادت نوش فرمایا۔سانحے کے روز وسیم
صاحب مسجد دارالذکر کے مین گیٹ پر ڈیوٹی پر تھے۔حملہ آوروں نے دور ہی سے فائرنگ شروع کر دی جس سے
سانحے کے آغاز میں ہی ان کی شہادت ہو گئی۔شہید مرحوم کی دو شادیاں ہوئی تھیں۔1983ء میں پہلی بیوی کی
وفات ہو گئی پھر 1990ء میں عبد الرزاق صاحب جن کا میں نے ذکر کیا ہے ان کی بیٹی سے شادی ہوئی۔ان کی اہلیہ
بتاتی ہیں کہ بہت ہی اچھے انسان تھے۔معاشرے میں بہت اچھا مقام تھا۔ہر ایک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔
358
خطبات مسرور جلد ہشتم
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
ہر رشتے کے لحاظ سے بہت اچھے انسان تھے۔خاص طور پر یتیم بچے اور بچیوں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے
تھے۔چاہے وہ رشتے دار، غیر رشتے دار غیر از جماعت یا احمدی ہوتا۔جماعتی خدمات کا بہت جوش اور جذبہ تھا۔اسی
لئے جب بھی لاہور سے چھٹی پر گھر آتے تو بتاتے کہ میں ادھر بہت خوش ہوں، مسجد میں آنے والا ہر احمد کی چاہے وہ
چھوٹا ہے یا بڑا ہر ایک بہت عزت سے ملتا ہے۔شہید مرحوم کے بچوں نے بتایا کہ ہمارے ابو بہت اچھے انسان تھے۔ہمارے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا۔ہر ایک خواہش کا احترام کرتے تھے۔بیٹی نے بتایا کہ خاص طور پر میری ہر خواہش
پوری کرتے تھے۔بچوں کی تعلیم کے بارہ میں بہت جذبہ اور شوق تھا۔بیٹی نے بتایا کہ مجھے کہتے تھے کہ میں تمہیں
تعلیم حاصل کرنے کے لئے ربوہ بھیج دوں گا۔ماحول اچھا ہے اور وہیں جماعت کی خدمت کرنا۔چاہے مجھے تمہارے
ساتھ ربوہ میں ہی کیوں نہ رہنا پڑے۔بہت ہی شفقت اور پیار کرنے والے باپ تھے۔شہید مرحوم کی اہلیہ نے مزید
بتایا کہ شہادت سے کچھ روز قبل فون کر کے مجھے بتایا کہ میں ڈیوٹی پر کھڑا تھا، صدر صاحب حلقہ مسجد میں تشریف
لائے۔میرے پاس سے گزرے تو میں نے کہا صدر صاحب! میری وردی پر انی ہو گئی ہے اگر مجھے نئی وردی لے دیں
تو ہر ایک آنے والے کو اچھا محسوس ہو گا۔لہذ ا صدر صاحب نے نئی وردی لے دی۔شہادت والے روز سانحہ سے
قبل فون کر کے بتایا کہ میں نے نئی وردی پہنی ہے۔اسی وردی میں شہادت کا رتبہ پایا۔ان کی اہلیہ لکھ رہی ہیں کہ
شہادت کی خبر پہلے ٹی وی کے ذریعہ ملی کہ لاہور میں احمدی مساجد پر حملہ ہو گیا ہے۔پھر ہم نے لاہور وسیم صاحب
کے نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔وسیم صاحب کے نمبر سے کسی احمدی بھائی نے فون کر کے
خبر دی کہ وسیم صاحب شہید ہو گئے ہیں۔یہ خبر سن کر بہت دکھ اور تکلیف بھی ہوئی لیکن شہادت جیسا بلند مرتبہ
پانے پر بہت خوشی تھی اور سر فخر سے بلند تھا کہ مسجد میں نمازیوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت پائی۔شہید
مرحوم پنجوقتہ نماز کے پابند تھے ، نیکی کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔مکرم نذیر احمد صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم نذیر احمد صاحب شہید ابن مستری محمد یاسین صاحب کا۔شہید مرحوم اپنے خاندان میں
اکیلے احمدی تھے اور اکیلے احمدی ہونے کی وجہ سے پورے خاندان میں مخالفت تھی۔شہید مرحوم تجنید اور بجٹ
کے لحاظ سے حلقہ کوٹ لکھپت میں شامل تھے۔نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے مسجد بیت النور ماڈل ٹاؤن میں آتے۔اس
کے علاوہ باقی نمازیں اپنے حلقے میں واقع نماز سینٹر میں ادا کرتے۔بوقتِ شہادت ان کی عمر 72 سال تھی۔مسجد ماڈل
ٹاؤن بیت النور میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے غیر از جماعت رشتے داروں نے ہی
ادا کی اور کوٹ لکھ پت قبرستان میں دفن کیا۔شہید مرحوم نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد بیت النور ماڈل ٹاؤن پہنچے
ہی تھے۔اس دوران دہشتگردوں نے حملہ کر دیا اور گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے۔ان کا جسدِ خاکی جناح ہسپتال میں
رکھا گیا جہاں سے ان کے بھانجے جو غیر از جماعت ہیں نعش کو جنازہ اور تدفین کے لئے لے گئے۔مسجد دارالذکر میں
خطبات مسرور جلد ہشتم
359
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
ان
کا نماز جنازہ غائب ادا کیا گیا۔شہید مرحوم چندہ جات کی ادائیگی میں با قاعدہ تھے اور نمازی بھی تھے۔خاندان میں
شدید مخالفت کے باوجود شہادت پانے تک مضبوطی سے احمدیت پر قائم رہے۔ان کے بارہ میں صدر صاحب نے
مزید لکھا ہے کہ مین بازار میں ان
کی اپنی قیمتی جائیداد تھی۔ان کی دکانیں تھیں، دکانوں پر بھیجوں نے زندگی میں ہی
قبضہ جمالیا تھا۔ایسے حالات میں ساری عمر سادہ زندگی بسر کی۔خاندان کی مخالفت بھی برداشت کی لیکن احمدیت سے
تعلق نہ توڑا اور نہ کمزور ہونے دیا۔شہادت تک باقاعدہ بجٹ کے ممبر تھے گو آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی مگر
ادا ئیگی کرتے تھے۔پرانی وضع کے آدمی تھے۔سادہ لباس اور باقاعدگی سے جمعہ کی ادائیگی کے لئے سائیکل پر بیت
النور وقت پر پہنچتے تھے اور پہلی صف میں بیٹھتے تھے۔ہر ایک کو بڑی گرمجوشی سے ملتے تھے اور جب مسجد میں آتے
تھے تو بڑا وقت گزارتے تھے کہ جتنا زیادہ وقت احمدیوں کے درمیان میں گزرے اتنا اچھا ہے۔انہوں نے باوجود
مخالفت کے گھر کے اندر اور باہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفاء کی تصویریں لگائی ہوئی تھیں۔عہدیداروں سے عقیدت رکھتے تھے۔تبلیغ کا شوق جنون کی حد تک تھا۔جہاں آپ کی رہائش ہے وہاں مخالفین کی
سر گرمیاں عروج پر ہیں مگر کسی خوف کے بغیر دعوت الی اللہ جاری رکھتے تھے۔مکرم محمد حسین صاحب
اگلا ذکر ہے مکرم محمد حسین صاحب شہید ابن مکرم نظام دین صاحب کا۔شہید مرحوم کے خاندان کا تعلق
ضلع گورداسپور سے تھا۔آپ کی پیدائش بھی وہیں ہوئی۔کوئی دنیاوی تعلیم حاصل نہیں کی۔لیکن قرآن مجید پڑھنا
جانتے تھے۔مکرم شیخ فضل حق صاحب سابق صدر جماعت سٹی کے ذریعے بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل
ہوئے۔ان کے خاندان میں خود یہ اور ان کی ایک بہن احمدی تھی۔مکرم انعام الحق کو ثر صاحب مربی سلسلہ شکاگو
امریکہ کے ماموں تھے۔کچھ عرصہ ایم ای ایس لیبر سپر وائزر کے طور پر کام کرتے رہے۔کارپینٹر کی حیثیت سے بھی
کام کیا۔ملازمت کے بعد کو ئٹہ میں فرنیچر کی دکان بھی تھی۔فرقان فورس میں خدمت کی توفیق پائی۔بوقت شہادت
ان کی عمر 80 سال تھی اور مسجد دارالذکر میں جام شہادت نوش فرمایا۔جمعہ کے روز صدقہ دینا ان کا معمول تھا۔گھر
سے گیارہ بجے تیار ہو کر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نکل پڑتے۔سانحہ کے روز مسجد دارالذکر کے مین ہال میں
موجود تھے۔ان کی نعش دیکھی گئی تو ان کے دائیں جانب کا سارا حصہ جل چکا تھا۔پیٹ پر بھی کافی زخم تھے۔غالباً
گرنیڈ پھٹنے سے شہادت ہوئی ہے۔شام کو میو ہسپتال سے ان کے غیر از جماعت لواحقین ان کی نعش لے گئے
اور جنازہ اور تدفین بھی انہوں نے ہی کی۔اہل خانہ کے مطابق شہید مرحوم نماز کے پابند تھے۔چندہ جات
با قاعدگی سے ادا کرتے تھے۔باوجود اس کے کہ مالی حالت زیادہ اچھی نہ تھی اپنی ضروریات سے بچا کر غریب اور
ضرور تمندوں کی بلا تفریق مذہب و ملت مدد کرتے تھے۔جماعت سے بہت مضبوط تعلق تھا۔اہل خانہ نے مزید
بتایا کہ عام طور پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے پہلی صفوں میں بیٹھتے تھے۔بڑھاپے کی وجہ سے یہ یاد نہ رہتا تھا کہ آج
خطبات مسرور جلد ہشتم
360
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
کون سا دن ہے؟ کیونکہ گھر والے تمام غیر از جماعت ہیں، تو وہ نہ بتاتے تھے کہ آج جمعہ ہے۔شہید مرحوم نے ایک
فقیر کے آنے کی نشانی رکھی ہوئی تھی کہ یہ فقیر جمعہ کو آتا ہے، کبھی بھول جاتے تو اس فقیر کو دیکھ کر یاد آجاتا کہ
آج جمعہ ہے۔ایک دن فقیر نہ آیا لیکن اچانک ایک بیٹی نے یاد دلایا کہ آج جمعہ ہے اور بغیر کھانا کھائے ہی جلدی میں
نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکل گئے۔بڑے بیٹے نے بتایا کہ عموماً رات کو بستر پر نہ ہوتے۔جب ان کو
ڈھونڈھتے تو جائے نماز پر نماز ادا کر رہے ہوتے۔بچوں کو کہا کرتے تھے کہ مجھے اہل بیت آنحضرت صلی الظلم سے محبت
ہے اور تم کو نہیں ہے۔میں نے خواب میں اہل بیت سے ملاقات بھی کی ہے۔بیٹے نے مزید بتایا کہ عموماً دس محرم کو
روزہ رکھا کرتے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورہ کوئٹہ کا بہت ذکر کیا کرتے تھے کہ جب
حضور کا پارک ہاؤس والی کو ٹھی میں قیام تھا تو انہوں نے وہاں پر دن رات مرمت وغیرہ کا کام کیا۔جب حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو فرماتے تھے کس نے کام کروایا ہے۔دیواروں سے خلوص ٹپک رہا ہے۔اسی قیام کے دوران ایک دن پانی کا پائپ لیک (Leak) کر رہا تھا تو ٹھیک نہ کر سکا، تو حضور نے فرمایا کہ محمد حسین کو
بلاؤ وہ ٹھیک کر دے گا۔اور جب انہوں نے ٹھیک کر دیا تو بہت خوش ہوئے۔فرمایا دیکھو میں نے کہا تھا ناں کہ محمد
حسین ٹھیک کر دے گا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی اولاد کو بھی احمدیت حقیقی اسلام کو پہچاننے کی
توفیق عطا فرمائے۔یہ واقعات تو ایسے ہیں کہ اگر ان کی تفصیلات میں جایا جائے تو یہ لمبا سلسلہ چلا جائے گا۔اس لئے میں نے
مختصر بیان کئے ہیں، لیکن ایک شہید کا ذکر جو پہلے ہو چکا ہے وہ بہت ہی مختصر تھا ان کی اہلیہ نے بعد میں کچھ کو ائف
بھیجے ہیں، اس لئے ان کا مختصر ذکر میں دوبارہ کر دیتا ہوں۔مکرم ڈاکٹر عمر احمد صاحب
ڈاکٹر عمر احمد صاحب شہید ہیں۔ان کی اہلیہ نے لکھا کہ میرا اور ان کا ساتھ تو صرف ڈیڑھ سال کا ہے لیکن
اس عرصے میں مجھے نہایت ہی پیار کرنے والے شفیق، کم گو اور سادہ طبیعت انسان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا۔بچپن
سے ہی شہادت کا شوق تھا۔دوسری اور تیسری کلاس میں تھے کہ میجر عزیز بھٹی کو خط لکھا کہ مجھے آپ بہت اچھے لگتے
ہیں۔عزیز بھٹی شہید فوجی تھے پاکستان کے ، ان کا کتاب میں ذکر تھا۔اور ایک فرضی خط لکھا کہ مجھے آپ بہت اچھے
لگتے ہیں میں بھی آپ کی طرح شہید ہونا چاہتا ہوں۔یہ مختصر خط ان کی والدہ کے پاس محفوظ ہے۔شادی کے بعد اکثر
شہادت کے موضوع پر بات کرتے رہتے تھے۔ایک دن کہنے لگے کہ میں نے بہت ہی غور کیا ہے اور میں اس نتیجے پر
پہنچا ہوں کہ جنت میں جانے کا واحد شارٹ کٹ شہادت ہے۔لیکن میری قسمت میں کہاں ؟ انہوں نے دو دفعہ
آرمی میں کمیشن کی کوشش کی تھی لیکن دونوں دفعہ آخری سٹیج پر رہ گئے۔اس کا انہیں بہت دکھ تھا۔وہ خیال کرتے
خطبات مسرور جلد ہشتم
361
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
تھے کہ شہادت کے لئے فوج ہی اچھا ذریعہ ہے۔یہ ان لوگوں کو بھی جواب ہے جو کہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ ملک
کے خلاف ہے۔ان میں ملک کی خدمت کا جذبہ اس طرح کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔کہتی ہیں کہ مجھے اکثر کہا کرتے تھے
کہ دیکھنا جب بھی جماعت کو کوئی ضرورت ہوئی تو عمر پہلی صف میں ہو گا اور سینے پر گولی کھائے گا۔اور یہ جو خط لکھا تھا
میجر عزیز بھٹی شہید کو اس کے نیچے بھی لکھا تھا ” میجر عمر شہید “۔گھر پر ہوتے تو مسجد میں جا کر نماز ادا کرتے۔نماز
مغرب پر مسجد جاتے اور عشاء پڑھنے کے بعد کچھ نہ کچھ جماعتی کام کرنے کے بعد واپس آتے، یہ ان کا معمول تھا۔خدام الاحمدیہ میں نہایت مستعد تھے۔سال میں ایک دو دفعہ وقف عارضی پر جاتے تھے۔خدمتِ خلق کا بے انتہا
شوق تھا۔سال میں دو دفعہ ضرور خون کا عطیہ دیا کرتے تھے۔جس دن دارالذکر میں زخمی ہوئے اس دن صبح دفتر
جانے کے لئے جلدی میں نکلے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے دیر ہو رہی ہے۔چونکہ ان کے آفس سے مسجد دارالذکر قریب
پڑتی تھی اس لئے وہ جمعہ وہیں پڑھتے تھے۔میری چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی ضرورت کا خیال رکھا۔اپنی بیٹی
سے جو کہ اب آٹھ ماہ کی ہو گئی ہے بہت پیار کرتے تھے۔دفتر سے آکر اس کے ساتھ بہت دیر تک کھیلتے تھے۔اس
کے بارے میں کسی بھی قسم کی بے احتیاطی برداشت نہیں کرتے تھے۔اہلیہ لکھتی ہیں کہ صرف اپنی بیٹی ہی نہیں بلکہ
تمام بچوں سے بہت شفقت کا سلوک کرتے اور کہتے تھے کہ بچے معصوم ہوتے ہیں اس لئے مجھے پسند ہیں۔لکھتی ہیں
کہ شہادت سے قریباً دو ماہ قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ عمر کی دوسری شادی ہو رہی ہے اور میں زار و قطار رو رہی
ہوں۔اس خواب کا ذکر میں نے عمر سے بھی کیا لیکن انہوں نے ہنس کر ٹال دیا۔لکھتی ہیں کہ بہت زیادہ صفائی پسند
تھے۔اسی طرح دل کے بھی بہت صاف تھے۔کبھی کسی کو تکلیف نہ دی۔سخت گرمی میں بھی، پاکستان میں گرمی بہت
شدید ہوتی ہے ہر ایک جانتا ہے دو پہر کو آفس سے آتے تو ہلکی سی گھنٹی بجاتے تاکہ کوئی ڈسٹرب نہ ہو۔اکثر اوقات تو
کافی کافی دیر آدھ آدھ گھنٹہ تک باہر ہی خاموش کھڑے رہتے۔آفس کے تمام لوگ بے حد تعریف کرتے تھے۔یہ
گور نمنٹ ریسرچ کے ادارے میں تھے اور وہ کہتے تھے کہ ہمارا ایک بہت ہی پیارا بچہ ہم سے علیحدہ ہو گیا۔آفس کا
تمام سٹاف گھر افسوس کرنے کے لئے آیا۔جب بھی کوئی پریشانی ہوتی تو فوراً خلیفہ وقت کو خط لکھتے۔اور کہتی ہیں مجھے
بھی کہتے تھے کہ خط ضرور لکھا کرو۔میرے والدین اور تمام عزیز رشتے داروں کی بہت زیادہ عزت کیا کرتے تھے۔اپنے دوستوں کی بہت عزت کرتے تھے۔ان کے لئے ضرور تھوڑا بہت وقت نکالتے۔خلیفہ وقت کی طرف سے جو
بھی تحریک ہوتی چاہے وہ دعاؤں کی ہو ، روزہ ہو، تہجد ہو ، صدقات ہوں فوراً اس پر کمر بستہ ہو جاتے۔تمام چندہ جات
بر وقت ادا کرتے اور ہمیشہ صحیح آمد پر چندہ بنواتے تھے، بجٹ بنواتے تھے۔23 مئی کو انہوں نے چندہ حصہ آمد کی
آخری قسط جو کہ ساڑھے نو ہزار روپے تھی ادا کی اور گھر آکر مجھے اور باقی سب گھر والوں کو بڑی خوشی سے بتایا کہ شکر
ہے کہ آج چندہ پورا ہو گیا۔جب سے سیدنا بلال فنڈ کا اجراء ہوا اس وقت سے اس فنڈ میں باقاعدگی سے چندہ دیتے
خطبات مسرور جلد ہشتم
362
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
تھے۔کبھی گھر میں سالگرہ منانے اور تحائف دینے کی بات ہوتی تو سخت نا پسند کرتے اور کہتے کہ آپ کو پتہ نہیں کہ
حضور نے منع فرمایا ہے بلکہ کہتے کہ یہ پیسے جماعت کی کسی مد میں دے دو تو زیادہ اچھا ہے۔چند دن ہسپتال میں رہے
پھر اس کے بعد ان کی شہادت ہوئی ہے۔یہ اب شہداء کا ذکر تو ختم ہوا۔یہ ذکر جو میں نے شہداء کا کیا ہے اس میں ہمیں ان سب میں بعض اعلیٰ
صفات قدر مشترک کے طور پر نظر آتی ہیں۔ان کا نمازوں کا اہتمام اور نہ صرف خود نمازوں کا اہتمام بلکہ اپنے بچوں
اور گھر والوں کو بھی اس طرف توجہ دلانا۔کوئی اپنے کام کی جگہ سے فون کر کے بچوں کو نماز کی یاد دہانی کروارہا ہے تو
کوئی مسجد اور نماز سینٹر دور ہونے کی وجہ سے گھر میں ہی نماز با جماعت کا اہتمام کر رہا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ انہیں
فکر تھی کہ نمازیں ان کی اور ان کے اہل کی اس دنیا میں بھی اور اخروی زندگی میں بھی خیر اور بھلائی کی ضمانت ہیں۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے راستے عبادات سے ہی متعین ہوتے ہیں۔ان سب میں ہم نماز جمعہ کا خاص
اہتمام دیکھتے ہیں۔بعض نوجوان گھر سے تو یہ کہہ کر نکلتے تھے کہ شاید کام کی وجہ سے جمعہ پر نہ جاسکیں، لیکن جب جمعہ
کا وقت آتا تھا تو سب دنیاوی کاموں کو پس پشت ڈال کر جمعہ کے لئے روانہ ہو جاتے تھے۔پھر بہت سے ایسے ہیں جو
تہجد کا التزام کرنے والے ہیں۔بعض اس کوشش میں رہتے تھے کہ نوافل اور تہجد کی ادائیگی ہو۔اکثر نوجوان شہداء
میں بھی اور بڑی عمر کے شہداء میں بھی یہ خواہش بڑی شدت سے نظر آتی ہے کہ ہمیں شہادت کا رتبہ ملے۔پھر ہم
دیکھتے ہیں کہ دوسرے اخلاق حسنہ کس کثرت سے ان میں نظر آتے ہیں۔یہ اخلاق حسنہ جو ہیں، گھریلو زندگی میں
بھی ہیں اور گھر سے باہر زندگی میں بھی ہیں۔جماعتی کارکنوں اور ساتھیوں کے ساتھ جماعتی خدمات کی بجا آوری کے
وقت بھی ان اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ہو رہا تھا تو اپنے کام اور کاروبار کی جگہوں پر بھی اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو اپنے
اعلیٰ اخلاق سے اپنا گرویدہ بنایا ہوا تھا۔مرد کے اعلیٰ اخلاق اس کے اپنے اہل کی اس کے اخلاق کے بارے میں گواہی
سے پتہ چلتے ہیں۔بعض دفعہ مرد باہر تو اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ
حسن سلوک نہیں کر رہے ہوتے۔ایک شادی شدہ مرد کی سب سے بڑی گواہ تو اس کی بیوی ہے۔اگر بیوی کی گواہی
اپنے خاوند کی عبادتوں اور حسن سلوک کے بارے میں خاوند کے حق میں ہو تو یقیناً یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ
شخص اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والا تھا۔پھر ان شہداء کے حسن اخلاق کی
گواہی صرف بیوی نہیں دے رہی بلکہ معاشرے میں ہر فرد جس کا ان سے تعلق تھا ان کے حسن اخلاق کا گواہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جو حقوق العباد کی ادائیگی
نہیں کرتا، بیوی بچوں اور عزیزوں کے حق ادا نہیں کرتا، وہ خدا تعالیٰ کے حق بھی ادا نہیں کرتا۔اگر وہ بظاہر نمازیں
پڑھنے والا ہے بھی تو حقوق العباد ادانہ کرنے کی وجہ سے اس کی عبادتیں رائیگاں چلی جاتی ہیں۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
363
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
پس یہ شہداء جو شہادت کے مقام پر پہنچے یقیناً یہ شہادت کا رتبہ ان کے لئے عبادتوں کی قبولیت اور حقوق
العباد کی ادائیگی کا حق ادا کرنے کی سند لئے ہوئے ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ صرف اپنی عبادتوں اور حسن اخلاق پر ہی
ان لوگوں نے بس نہیں کی بلکہ اپنی ذمہ داریوں کی جزئیات کو بھی نبھایا۔ایک باپ اپنے گھر کا راعی ہے اور بچوں کی
تعلیم و تربیت اور نگرانی اس کی ذمہ داری ہے تو ان لوگوں نے اس فریضے کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دی ، اور یہ
توجہ ہمیں ہر شہید میں مشترک نظر آتی ہے۔اس قرآنی حکم کو انہوں نے اپنے پیش نظر رکھا کہ وَلَا تَقْتُلُوا
أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةً إِمْلَاقٍ (بنی اسرائیل: 32)۔کہ تم مفلسی کے خوف سے اولاد کو قتل نہ کرو۔اپنے کاروباروں میں
اس قدر محو نہ ہو جاؤ کہ یہ خیال ہی نہ رہے کہ اولاد کی تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔یہ لوگ اپنے اس عہد کو
بھولے نہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے۔اور اس عہد کی پاسداری کی خاطر انہوں نے اپنے کاموں کی جگہوں
سے فون کر کر کے گھر میں بیوی کو یاد کروایا کہ بچوں کو نماز پڑھوا دو کہ دین کو مقدم کرنے کی ابتدا تو نمازوں سے ہی
ہوتی ہے۔ایک بچی نے باپ کی تربیت کا یہ اسلوب بتایا کہ لمبے تفریحی سفر پر ہمارے ابا ہمیں ساتھ لے جاتے تھے
اور راستے میں مختلف دعائیں پڑھتے رہتے تھے اور اونچی آواز میں اور بار بار پڑھتے تھے کہ ہمیں بھی دعائیں یاد ہو
جائیں ، اور ہمیں ان سے یاد ہو گئیں اور پھر صرف دعائیں یاد ہی نہیں کروائیں بلکہ یہ بھی کہ کس موقع پر کون سی دعا
کرنی ہے ؟ تو یہ تھے ان جانیں قربان کرنے والوں کے اپنی اولاد کے لئے تربیت کے اسلوب۔پھر نوجوان تھے جن
کے والدین بفضلہ تعالیٰ حیات ہیں۔ان کے حقوق بھی ہمہ وقت ان جو ان شہیدوں نے ادا کئے۔والدین بیمار ہیں تو
رات دن ان کی خدمت میں ایک کر دیئے۔خدا تعالیٰ کے حکم کہ والدین سے حسن سلوک کرو اور ان کی کسی سخت
بات پر بھی اُف کا کلمہ منہ سے نہ نکالو اس کا حق ادا کر دیا ان لوگوں نے۔پھر بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ شادی شدہ
جو ان اگر ماں باپ کا حق ادا کر رہے ہیں تو بیوی کا حق بھول جاتے ہیں، اگر بیوی کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ ہے تو
ماں باپ کا حق بھول جاتے ہیں۔لیکن ان مومنوں نے تو مومن ہونے کا اس بارے میں بھی حق ادا کر دیا۔بیویاں کہہ
رہی ہیں کہ والدین کے حق کے ساتھ ہمارا اس قدر خیال رکھا کہ کبھی خیال ہی دل میں پیدا نہیں ہونے دیا کہ ہماری
حق تلفی تو کجا ہلکی سی جذباتی تکلیف بھی پہنچائی ہو۔اور ماں باپ کہہ رہے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے حق ادا کر نے
کی کوشش میں کہیں بیوی کے حق کی ادائیگی میں کمی نہ کی ہو۔پس یہ اعتماد اور یہ حقوق کی ادائیگی ہے جو حسین
معاشرے کے قیام اور اپنی زندگی کو بھی جنت نظیر بنانے کے لئے ان لوگوں نے قائم کیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے بھی کتنا
بڑا اجر عطا فرمایا کہ دائمی زندگی کی ضمانت دے دی۔17، 18 سال کا نوجوان ہے تو اس کی طبیعت کے بارے میں بھی
ماں باپ اور قریبی تعلق رکھنے والے ، بلکہ جس کالج میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ نوجوان کہہ رہے تھے، ان سب
کی رائے یہ ہے کہ یہ عجیب منفر د قسم کا اور منفرد مزاج کا بچہ تھا۔پھر ان سب میں ایک ایسی قدرِ مشترک ہے جو
خطبات مسرور جلد ہشتم
364
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
نمایاں ہو کر چمک رہی ہے۔اور وہ ہے جماعتی غیرت کا بے مثال اظہار۔اطاعت نظام کا غیر معمولی نمونہ، جماعت کے
لئے وقت قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا اور کرنا، دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے سارے حقوق کی ادائیگی
کے باوجود، ساری ذمہ داریوں کے حقوق کی ادائیگی کے باوجود جماعت کے لئے وقت نکالنا۔اور صرف ہنگامی حالت
میں ہی نہیں بلکہ عام حالات میں بھی کئی کئی گھنٹے وقت دینا۔اور بعض اوقات کھانے پینے کا بھی ہوش نہ رہنا۔اور پھر
یہ کہ خلافت سے غیر معمولی تعلق ، محبت اور اطاعت کا اظہار۔یہ اظہار کیوں تھا؟ اس لئے کہ آنحضرت صلی ا ہم نے
فرمایا تھا کہ مسیح موعود اور مہدی موعود کے بعد جو دائمی خلافت کا سلسلہ چلنا ہے اس نے مومنین کے جذبہ وفا اور
اطاعت اور خلافت کے لئے دعاؤں سے ہی دائمی ہونا ہے۔پس یہ لوگ تھے جنہوں نے عبادات اور اعمالِ صالحہ کے
ذریعے سے نظام خلافت کو دائمی رکھنے کے لئے آخر دم تک کوشش کی اور اس میں نہ صرف سر خرو ہوئے بلکہ اس
کے اعلیٰ ترین معیار بھی قائم کئے۔یہ لوگ اپنے اپنے دائرے میں خلافت کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔یہ سلطانِ
نصیر تھے خلافت کے لئے جن کے لئے خلیفہ وقت دعا کر تا رہتا ہے کہ مجھے عطاہوں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرما تار ہے۔اپنے پیاروں کے قرب سے ان کو نوازے۔یہ شہداء تو
اپنا مقام پاگئے ، مگر ہمیں بھی ان قربانیوں کے ذریعے سے یہ توجہ دلا گئے ہیں کہ اے میرے پیارو! میرے عزیزو!
میرے بھائیو! میرے بیٹو! میرے بچو! میری ماؤں! میری بہنو! اور میری بیٹیو! ہم نے تو صحابہ کے نمونے پر چلتے
ہوئے اپنے عہد بیعت کو نبھایا ہے مگر تم سے جاتے وقت یہ آخری خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ نیکیوں اور وفا کی
مثالوں کو ہمیشہ قائم رکھنا۔بعض مردوں نے اور عورتوں نے مجھے خط بھی لکھے ہیں کہ آپ آج کل شہداء کا ذکر خیر کر
رہے ہیں، ان کے واقعات سن کر رشک بھی آتا ہے کہ کیسی کیسی نیکیاں کرنے والے اور وفا کے دیپ جلانے والے
وہ لوگ تھے۔اور پھر شرم بھی آتی ہے کہ ہم ان معیاروں پر نہیں پہنچ رہے۔ان کے واقعات سن کر افسوس اور غم
کی حالت پہلے سے بڑھ جاتی ہے کہ کیسے کیسے ہیرے ہم سے جدا ہو گئے۔یہ احساس اور سوچ جو ہے بڑی اچھی بات
ہے لیکن آگے بڑھنے والی قومیں صرف احساس پیدا کرنے کو کافی نہیں سمجھتیں بلکہ ان نیکیوں کو جاری رکھنے کے لئے
پیچھے رہنے والا ہر فرد جانے والوں کی خواہشات اور قربانیوں کے مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پس ہمارا
کام ہے اور فرض ہے کہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے ان قربانیوں کا حق ادا کریں۔ان کے بیوی بچوں
کے حق بھی ادا کر کے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ان کے چھوٹے بچوں کی تربیت کے لئے جہاں نظام جماعت اپنے
فرض ادا کرے وہاں ہر فرد جماعت ان کے لئے دعا بھی کرے۔اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ان کی پریشانیوں ، دکھوں اور تکلیفوں کو دور فرمائے اور خود ہی ان کا مداوا کرے۔انسان کی کوشش جتنی بھی ہو اس
میں کمی رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو صحیح تسکین کے سامان پیدا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے تسکین کے
365
خطبات مسرور جلد ہشتم
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جولائی 2010
سامان پید افرمائے اور ان کے بہتر حالات کے سامان پیدا فرمائے۔پس ان شہداء کے ورثاء کو بھی دعاؤں میں یاد
رکھیں اور احباب جماعت اپنے لئے بھی دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دشمن کے ہر شر سے محفوظ رکھے۔کیونکہ
دعاؤں کی آج کل بہت زیادہ ضرورت ہے۔پاکستان میں حالات جو ہیں وہ بد تر ہی ہو رہے ہیں۔کوئی فرق نہیں پڑا اس
سے، مخالفت بڑھتی چلی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر شر سے بچائے اور اُن شریروں کے شر اُن پر الٹائے اور ہمیں، ہر
احمدی کو ثبات قدم عطا فرمائے۔آخر میں ابھی میں نماز جمعہ کے بعد ایک نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا اس کا اعلان کرتا ہوں۔یہ مکرم نذیر
شفیق المراد نی صاحب سابق امیر جماعت سیر یا کا نماز جنازہ ہے۔30 جون 2010ء کو 67 سال کی عمر میں ان کی وفات
ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ ایف اے کرنے کے بعد چھ سال تک شیخ ہاشم کے ہاں شریعت پڑھتے رہے۔آپ کا گھر دمشق کے
محلہ شاغور میں تھا جہاں مکرم منیر الحصنی صاحب جو امیر شام تھے وہ رہتے تھے۔آپ بچپن سے ان کو جانتے تھے۔اسی زمانے میں آپ کو ان کی خدمت کا شرف بھی حاصل ہوا۔اور نذیر صاحب نے 1963ء میں جماعت کے بعض
عقائد سنے اور بیعت کر لی۔آپ دمشق میں اربن ٹرانسپورٹ کے انچارج تھے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ
تعالی نے 1986ء میں آپ کو شام کا پہلا صدر مجلس انصار اللہ اور 1988ء میں مکرم منیر الحصنی صاحب کی وفات
کے بعد بلادِ شام کا امیر مقرر فرمایا۔1989ء میں سیریا کے نامناسب حالات ہونے کی وجہ سے وہاں امارت ختم کر دی
گئی۔ان حالات میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت سیریا سے فرمایا کہ اصحاب رقیم بن جائیں۔تو آپ نے کتابیں لکھنی شروع کر دیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی آٹھ کتابیں چھپ چکی ہیں۔وفات سے قبل
بھی آپ ایک کتاب تصنیف کر رہے تھے۔آپ کو 1996ء میں جلسہ سالانہ انگلستان میں شمولیت کی توفیق ملی۔اور
اس جلسہ کے بعد آپ ساری زندگی خلیفہ وقت کی مہمان نوازی اور نوازشوں کا ذکر کرتے رہے۔آپ نہایت سادہ
مگر مزاحیہ اور شگفتہ طبیعت کے مالک تھے۔واقفین کی بہت عزت کرتے تھے۔وہاں ہمارے بعض واقف زندگی
تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور دمشق آنے والے تمام سٹوڈنٹس کا بہت خیال رکھتے تھے۔خلافتِ احمدیہ سے آپ
کو ایک عشق کا تعلق تھا جو خلافت کا ذکر آنے پر آپ کی آنکھوں اور آواز سے جھلکتا تھا۔صابر ایسے تھے کہ بڑی سے
بڑی تکلیف پر بھی دل سے شکر وحمد کے گیت گایا کرتے تھے۔باوفا دوست اور ایک مستقل مزاج احمدی تھے۔اپنے
سسرال سے ایسا اپنائیت اور محبت سلوک تھا۔کہ آپ کی نسبتی بہن آپ کو اپنا والد سمجھتی تھی۔مکرم محمد مسلّم
الدروبی صاحب جو آج کل سیریا کے صدر جماعت ہیں بیان کرتے ہیں کہ جب مجھے شام کا نیشنل صدر مقرر کیا گیا تو
آپ نے ایسی اطاعت اور عاجزی اور اخلاص کا اظہار کیا کہ میں حیران رہ گیا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 1،32 3 مورخہ 30 جولائی تا 12 اگست 2010 صفحہ 5 تا9)