جماعتِ احمدیہ برطانیہ کے جلسہ کا کامیاب انعقاد

خطبات مسرور جلد ہشتم
404
32
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 اگست 2010ء بمطابق 06 ظهور 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
الحمد للہ گذشتہ اتوار جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔سب سے پہلے تو ہمارے سر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے ہوئے ہیں اور جھکنے چاہئیں۔اور حقیقی مومن کا یہی رویہ ہونا
چاہئے کہ محض اور محض اس کے فضل سے تمام کام بخیر و خوبی انجام کو پہنچے۔اللہ کرے کہ ہم اس اہم بات کو ہمیشہ
سمجھتے رہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ابتدا ہی اس بات سے کی ہے کہ ایک حقیقی مومن اپنے تمام کام اللہ تعالیٰ
کے نام سے شروع کرتا ہے تا کہ اس کی ابتداء سے انتہاء تک اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہے اور خدا تعالیٰ ہر لمحے یاد
آتار ہے۔قرآن کریم کی پہلی آیت ہی بسم اللہ سے شروع ہوتی ہے جو کہ اس بات کا اعلان ہے کہ میں اپنے خدا کے
نام کے ساتھ اس عظیم کتاب کو پڑھتا ہوں جس نے میری دین و دنیا کی بقا کیلئے اسے اپنے نبی صلی للی کم پر نازل فرمایا۔ہر کام کی ابتداء بسم اللہ سے کرو
پس ایک مومن کو یہی نصیحت ہے کہ اپنے ہر کام کی ابتدا بسم اللہ سے کرو۔اور پھر اللہ کے نام کے
ساتھ۔بِسْمِ اللہ کے بعد جن صفات کا استعمال کیا گیا ہے وہ دو ہیں۔گو اللہ جو تمام صفات کا جامع ہے۔ایک
الرَّحْمٰن اور دوسرے الرَّحِیم ہے۔الر حمن وہ ہے جو بے انتہا کرم کرنے والا ہے۔بار بار رحم کرنے والا ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت ہی ہے جو بے انتہاء رحم کرتے ہوئے اپنا کرم فرماتی ہے۔جو کسی کام کو کرنے کے لئے
ایسے حالات پیدا کرتی ہے ، ایسے انتظامات کرتی ہے جو کسی انسان کی کوشش سے نہیں ہو تا۔اللہ تعالیٰ اپنی بہت سی
صفات اپنے بندوں کے لئے صفت رحمانیت کا نظارہ دکھاتے ہوئے بروئے کار لا رہا ہوتا ہے۔اور پھر صفت رحیمیت
ہے جو صفت رحمانیت کے عموم سے ہٹ کر عباد الرحمن کے لئے خاص طور پر اپنا جلوہ دکھاتی ہے۔ایک مومن جب
اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنے کے لئے اس کے حضور جھکتا ہے، تمام امور کے با احسن انجام پانے کے لئے اس کی
مدد اور رحمت کا امید وار ہو تا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت کے جلوے دکھاتا ہے اور یہ تائید ونصرت کے

405
خطبات مسرور جلد ہشتم
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
جلوے ہم نے اس جلسہ کے دوران بھی دیکھے۔اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے بھی نظارے ہم نے دیکھے۔اور اللہ تعالیٰ کی
رحیمیت کے نظارے بھی ہم نے دیکھے۔اور ان کو دیکھ کر ہم میں شکر گزاری کی کیفیت بھی پیدا ہوتی رہی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اس شکر گزاری اور اللہ تعالیٰ کا عبد شکور بننے کی وجہ سے ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کے اس
وعدے سے بھی فیض پاتے رہے کہ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : 8) اگر تم شکر گزار بنے تو میں اور بھی زیادہ
دوں گا۔پس جلسے کے دنوں میں بھی اللہ تعالیٰ کے افضال کو دیکھ کر اُس کے شکر گزار رہے، اس کے آگے جھکتے رہے
اور ہمارے بعض خدشات اور تحفظات کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے دور فرمایا اور بے شمار برکتوں کے ساتھ جلسہ کا
اختتام ہوا۔پس ان افضال، اللہ تعالیٰ کے رحمانیت اور رحیمیت کے نظارے جو ہم نے دیکھے ان کے جاری رکھنے کے
لئے یہ کیفیت ہمیشہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی تلاش اور جستجو کے لئے کوشش کرتے
رہیں ، اس سے فضل مانگتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:۔یہ دونوں صفتیں یعنی رحمانیت اور رحیمیت ایسی ہیں کہ بغیر ان کے کوئی کام دنیا کا ہو یا دین کا انجام کو
نہیں پہنچ سکتا۔فرمایا کہ ”اور اگر غور کر کے دیکھو تو ظاہر ہو گا کہ دنیا کی تمام مہمات کے انجام دینے کے لئے یہ
دونوں صفتیں ہر وقت اور ہر لحظہ کام میں لگی ہوئی ہیں۔خدا کی رحمانیت اس وقت سے ظاہر ہو رہی ہے کہ جب انسان
ابھی پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔سو وہ رحمانیت انسان کے لئے ایسے ایسے اسباب بہم پہنچاتی ہے کہ جو اُس کی طاقت سے باہر
ہیں اور جن کو وہ کسی حیلہ یا تدبیر سے ہر گز حاصل نہیں کر سکتا“۔فرمایا ” اسی طرح خدا کی رحیمیت تب ظہور کرتی
ہے کہ جب انسان سب تو فیقوں کو پاکر خداداد قوتوں کو کسی فعل کے انجام کے لئے حرکت دیتا ہے اور جہاں تک اپنا
زور اور طاقت اور قوت ہے خرچ کرتا ہے تو اس وقت عادتِ الہیہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ اس کی کوششوں کو
ضائع ہونے نہیں دیتا بلکہ ان کوششوں پر ثمراتِ حسنہ مترتب کرتا ہے۔پس یہ اس کی سراسر رحیمیت ہے کہ
جو انسان کی مردہ محنتوں میں جان ڈالتی ہے “۔(براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 422-421۔حاشیہ نمبر 11)
شکر گزاری
پس جلسہ کے کاموں کی منصوبہ بندی، کارکنان کی محنت ، انتظامات جس کے نتیجہ میں بہتری اور کامیابی
ایک مومن کو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی طرف متوجہ کرتی ہے۔اور وہ بجائے تمام امور کے عمدگی سے طے پا جانے کو
اپنی طرف منسوب کرنے کے اسے خدا تعالیٰ کا فضل قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنتا ہے۔اور حقیقی عبدِ
شکور بننا یہی خدا تعالیٰ کی شکر گزاری ہے یا خد اتعالیٰ کی شکر گزاری جو ہے وہی انسان کو عبد شکور بناتی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم شکر گزار بنے تو میں تمہیں اور بھی زیادہ
دوں گا۔اسی طرح اور بھی بہت سے مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اس شکر کے مضمون پر توجہ دلائی ہے کہ مومنین کی

406
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
نشانی شکر گزاری ہی ہے۔لیکن غیر مومن شکر گزار نہیں ہوتے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں اور احسانوں کا ذکر
کرتے ہوئے انسان کے ناشکرے پن کا ذکر یوں فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ
لَا يَشْكُرُونَ (البقرة:244 ) کہ اللہ لوگوں پر یقینا بڑا فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔اتنے
فضلوں اور احسانوں کے بعد جو شکر گزاری کا حق ہے اُسے ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے کہ وہ انسان کی روحانی ترقی کے بھی سامان فرماتا ہے اور دنیاوی اور ظاہری ترقی کے بھی سامان فرماتا ہے۔پس
ایک مومن جب یہ دونوں طرح کے فضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے برستے دیکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری میں پہلے
سے بڑھتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی شکر گزاری کا سب سے بہترین طریق اس کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق اس کی
عبادت کرنا ہے جسے ہر وقت ہر مومن کو ہمیشہ یادر کھنا چاہئے۔اس کے آگے جھکنا ہے اور اپنے ہر کام کے نیک نتائج
کو خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب کرنا ہے، اس کے فضل کی طرف منسوب کرنا ہے۔اور یہی حقیقی مومن
کہلاتے ہیں جو اس سوچ کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔یہی اللہ کے نام کے ساتھ ہر کام کے شروع کرنے کا ادراک
رکھنے والے ہوتے ہیں۔اور یہی اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت اور رحیمیت کو اپنے کاموں کے انجام تک پہنچنے کا ذریعہ
سمجھتے ہیں۔اور جب ایک مومن کو اس بات کا ادراک حاصل ہو جاتا ہے تو اس بات کے علاوہ اس کے لئے کوئی
اور راستہ نہیں ہوتا کہ اس شکر گزاری کا اظہار اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے کرے۔اور حمد کے لئے بھی قرآن کریم
نے ہی ہمیں صحیح طریق بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں ایک مومن کو واضح فرما دیا کہ جب تم میرے نام کے
ساتھ کام شروع کرتے ہو اور میرے فضلوں کے نظارے دیکھتے ہو تو پھر یہ اعلان کر و۔اپنی عبادتوں میں طاق ہو جاؤ
اور وہاں سے یہ اعلان کر و پانچوں وقت کی نمازوں میں، اور نمازوں کی ہر رکعت میں اور نوافل میں اور دعاؤں میں کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحه : 2) کہ سب تعریف اور حمد اللہ تعالیٰ کی ہے جس نے میرے لئے یہ تمام سامان مہیا
فرمائے۔پس ایک مومن کو ، ایک حقیقی شکر گزار کو اللہ تعالیٰ کے ہر قسم کے انعامات افضال جو خدا تعالیٰ کی رحمانیت
اور رحیمیت کے نتیجہ میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں اسے خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے والا بناتے ہیں۔حقیقی حمد کا ادراک
اس میں پیدا ہوتا ہے۔اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے ثنا اور شکر کی بجائے حمد کا لفظ کیوں استعمال
کیا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کو حمد سے شروع کیا ہے نہ کہ شکر اور مدح سے۔کیونکہ لفظ حمد ان دونوں الفاظ
کے مفہوم پر پوری طرح حاوی ہے اور وہ ان کا قائمقام ہوتا ہے۔مگر اس میں اصلاح، آرائش اور زیبائش کا مفہوم ان
سے زائد ہے“۔(کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد 7 - صفحه 107- ( ترجمه از عربی عبارت) تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 76)
پس جب ہم اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہیں تو یہ صرف سادہ شکر گزاری نہیں ہے بلکہ اس بات کا اقرار ہے کہ

407
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
ایک تو اپنے فضل سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سامان بہم پہنچائے پھر ہماری محنت یا کوشش جو بھی ہم نے کی اور جس حد
تک کی اس کو نوازتے ہوئے ہماری دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے اس کے پھل عطا فرمائے اور پھر صرف یہی نہیں کہ
اس حد تک انعامات اور فضلوں سے نوازا جس قدر ہماری محنت اور دعا تھی بلکہ جہاں جہاں ہماری کوششوں میں کمیاں
رہ گئیں ، ہماری دعاؤں میں کمی رہ گئی ، اس کی اصلاح کرتے ہوئے اس کے بہترین اور خوبصورت اور احسن ترین نتائج
بھی پیدا فرمائے۔پس اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری معمولی انسانوں کی شکر گزاری کی طرح نہیں ہے بلکہ اس کی حمد کرتے
ہوئے کہ ہماری پردہ پوشی فرمائی ہے کمیوں کو دور کیا اور نہ صرف یہ کہ پردہ پوشی فرمائی بلکہ خود ہی ان کی اصلاح
کرتے ہوئے ان کوششوں کے معیار بھی بہتر کر دیئے اور اتنے بہتر کر دیئے کہ انسانی کوششوں سے وہ نتائج حاصل
نہیں ہو سکتے تھے جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائے۔پس جب ہم اس سوچ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر کریں تو پھر
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو خوشخبری دیتا ہے کہ تم میری حمد اور شکر گزاری کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے ،
میرے شکر گزار بنتے ہوئے، جو اچھے نتائج تم نے حاصل کئے ہیں انہیں میری طرف منسوب کرتے ہوئے جب اپنی
سوچوں کے دائرے اس طرح چلاتے ہو تو پھر ایسے لوگوں کو میں نوازتا ہوں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کی حمد کا مضمون اللہ
تعالیٰ کی قدرتوں، طاقتوں اور تمام صفات کا ادراک پیدا کرنے والا ہے جسے ہمیں سمجھنے کی اور ہر وقت سامنے رکھنے کی
ضرورت ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کے بعد، اس کی حمد کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کا
شکر گزار بننے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور یہ شکر گزاری بندوں کا حق ہے۔ہر شخص جس نے ہمارے لئے کچھ بھی
کیا ہو اس کا حق ہے کہ ہم اس کے شکر گزار بنیں اور یہی عبادالرحمن کا شیوہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے تو یہ فرمایا ہے کہ بغیر حقوق العباد کی ادائیگی کے ، حقوق اللہ کی ادائیگی کا بھی حق ادا نہیں ہو سکتا۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 216)
آنحضرت صلی اللہ تم جو شکر اور احسان کے بدلے اتارنے کے اعلیٰ مقام پر پہنچے ہوئے تھے۔جہاں تک کوئی
انسان پہنچ نہیں سکتا، آپ فرماتے ہیں کہ ”جو انسانوں کا شکر ادا نہیں کر تا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا“۔(سنن الترمذی۔کتاب البر والصلۃ باب ماجاء فی الشكر لمن احسن الیک۔حدیث نمبر 1954)
آپ صلی اللہ تم تو جو کوئی معمولی سا بھی کام آپ کا کرتا تھا آپ کی خدمت کرتا تھا، بے انتہا شکر ادا کیا کرتے
تھے۔یہ آپ کا جذ بہ شکر گزاری ہی تھا جس کے تحت آپ نے انصار مدینہ کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فتح مکہ کے
بعد بھی مدینہ میں رہنے کا فیصلہ فرمایا اور مدینہ کو اپنا وطن ثانی قرار دیا اور روز مرہ کی زندگی میں آپ کے ان گنت
واقعات ہیں جو آپ کی شکر گزاری کے جذبات کے تحت دوسروں کو نوازتے ہوئے ہمیں نظر آتے ہیں۔پس یہ شکر
گزاری کے جذبات کا اظہار بھی آپ صلی علیہ سلم کا ایک عظیم اُسوہ ہے۔اس کی ایک حقیقی مومن کو پیروی کرنی بہت

خطبات مسرور جلد ہشتم
408
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
ضروری ہے۔ہر وقت اس کو اپنے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ
کے تمام کام بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنچے اس کے لئے ہم جہاں سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہیں وہاں ان
سب کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے تمام کاموں اور امور کی انجام دہی کے لئے دن رات ایک کی ہے۔کئی کارکنان
ہیں جنہوں نے جلسہ سے کئی دن پہلے تک، کئی کئی گھنٹے وقار عمل کیا اور حدیقہ المہدی میں ایک عارضی شہر قائم کر
دیا اور اب تک یہ وقار عمل چل رہے ہیں جب وہاں سے سب کچھ اٹھانا بھی ہے، سمیٹنا بھی ہے، صفائی بھی کرنی ہے۔بے شک یہ مارکیز جو لگائی جاتی ہیں کمپنی والے خود ہی اپنی چیز میں اتار رہے ہیں۔لیکن پھر بھی وائینڈ آپ کا بہت زیادہ
کام ہو تا ہے جو کافی دن تک چلتا رہتا ہے۔بہر حال یہ سب لوگ شکریہ کے مستحق ہیں۔جلسہ میں شامل ہونے والے مہمانوں کو بھی، ان کارکنان کا بھی اور باقی تمام شعبوں کے کارکنوں کا بھی
شکر گزار اور احسان مند ہونا چاہئے۔جہاں تک غیر از جماعت مہمانوں کا تعلق ہے جو مختلف ممالک سے آئے ہوئے تھے وہ خاص طور پر مجھے
شکریہ ادا کر کے گئے ہیں کہ ان کا بے حد خیال رکھا گیا۔کھانا، پینا، رہائش، ٹرانسپورٹ غرض جو جو شعبہ بھی ان کی
خدمت پر مامور تھا ان سب نے بلا استثناء تمام خدمت کرنے والوں کی بے انتہا تعریفیں کی ہیں۔اور اس بات نے
ہمیشہ کی طرح انہیں متاثر بھی کیا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ کس طرح ہمہ وقت
معمولی معمولی خدمت بھی انتہائی خوش دلی سے اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے تھے۔جلسہ کی خوش کن بات
اس سال جلسہ کی خوش کن بات یہ بھی ہے کہ بعض لوگ جو تنقید کے بڑے ماہر ہوتے ہیں اور کوئی نہ
کوئی سقم یا کمی نکال لیتے ہیں۔کیونکہ ہر کام میں مکمل طور پر پرفیکشن (Perfection) تو بہر حال نہیں ہو سکتی۔بہر حال یہ اچھی بات ہے شعبہ جات کو اپنے کاموں میں بہتری کی طرف راہنمائی مل جاتی ہے۔میں ان کی عادت
یا نقائص کی نشاندہی پر اعتراض نہیں کر رہا جیسا کہ میں نے کہا کہ اچھی بات ہے راہنمائی ہو جاتی ہے اور عادت کا بھی
جو لفظ میں نے استعمال کیا ہے اس لئے بھی کیا ہے کہ بعض لوگ عادتاً بھی اعتراض کر رہے ہوتے ہیں کہ چھٹا پھینک
دیتے ہیں۔جیسے فضل کا چھٹا پھینکا جاتا ہے، یہ بھی چھٹا پھینک دیتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی اعتراض تو ٹھیک ہو جائے گا۔تو
ان کی عادت بھی انتظامیہ کو فائدہ دیتی ہے۔بہر حال میں یہ کہہ رہا تھا کہ اس سال میرے پاس ابھی تک نقائص کی
نشاندہی کرنے والوں کے جو خطوط آئے ہیں انہوں نے بھی انتظامات کی تعریف کی ہے۔اور یہی لکھا ہے کہ ہر شعبہ
میں جس حد تک بہتری پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی تھی یہ کوشش نظر آئی ہے بلکہ بعض جو لو گوں کے ادھر اُدھر
پھرنے اور گپوں میں وقت گزارنے کا شکوہ کیا کرتے تھے انہوں نے بھی لکھا ہے کہ اس دفعہ شاملین جلسہ کی جلسہ
کے پروگراموں میں شمولیت اور سنجیدگی میں بہت بہتری نظر آئی اور بہت توجہ نظر آئی۔اسی طرح عبادت ، دعاؤں

خطبات مسرور جلد ہشتم
409
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
اور ذکر الہی کی طرف بھی توجہ نظر آئی ہے۔اس لئے شاملین جلسہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بھی اس
جلسہ میں اپنے اُس مقصد کو بھی جس کے لئے وہ آئے تھے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور یہی جلسہ کا مقصد ہے
جیسا کہ میں نے کہا ہے اور ان کو کرنا چاہئے تھا۔اللہ کرے یہ جو تبدیلی لوگوں میں نظر آئی ہے دائمی تبدیلی ہو۔پھر جماعت احمد یہ عالمگیر کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدی جو عموماً UK کے جلسہ کے انتظار میں
بھی ہوتے ہیں اور بڑے غور سے اسے دیکھتے اور سنتے بھی ہیں اور احمدیوں کو جو خاص طور پر UKاور جرمنی کے جلسے
کا انتظار بھی ہوتا ہے۔یہ جلسے کا دیکھنا اور سنا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایم ٹی اے کے ذریعے سے آسان ہوا ہے
ور نہ پاکستان کی جماعتوں میں تو جلسہ نہ ہونے کی وجہ سے محرومی کا احساس بہت بڑھ گیا تھا۔بہر حال جب ایم ٹی اے
کے ذریعہ سے دنیا جلسے کی کارروائی کو دیکھتی ہے اور سنتی ہے تو ایم ٹی اے کو شکریہ اور تعریف کے بے شمار خطوط اور
ای میلز وغیرہ آتے ہیں۔ایم ٹی اے کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس سال میں اتنی زیادہ تعداد میں آئے ہیں اور ویسے تو
ہر سال ہی آتے ہیں لیکن اس سال تعداد بڑھی ہے کہ جواب دینا ممکن نہیں۔بہر حال ان سب کا شکریہ جنہوں نے
ایم ٹی اے کے کارکنوں کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایم ٹی اے کو براہ راست پیغامات کے علاوہ مجھے بھی بہت سے
لوگ مبارکباد اور شکریہ کے خط لکھتے ہیں جن میں خاص طور پر ایم ٹی اے کے کارکنان کا ذکر بھی ہو تا ہے کہ ہمارا ان
تک سلام بھی اور شکریہ کا پیغام بھی پہنچا دینا۔ماشاء اللہ یہ کارکنان جو کام کرنے والے ہیں ایم ٹی اے میں جن کی
اکثریت volunteers کے طور پر کام کرتے ہیں۔اور سال ہا سال سے مستقل مزاجی سے کام کرتے چلے جارہے
ہیں۔یہ سب شکریہ کے مستحق ہیں۔میں جماعت کی طرف سے بھی اور اپنی طرف سے بھی ان سب کا شکریہ
ادا کر تاہوں۔یہاں UK میں ایم ٹی اے انٹر نیشنل میں کام کرنے والے ہیں ان کے علاوہ بھی دنیا کے بڑے ممالک
میں ایم ٹی اے کے volunteers کام کر رہے ہیں، ان کا بھی شکریہ ادا کر تا ہوں۔اس کے علاوہ جماعت کی ویب
سائٹ ہے alislam۔org کے نام سے جانی جاتی ہے۔یہ بھی جلسہ کے پروگراموں کو دکھانے میں بہت کر دار ادا
کر رہی ہے۔اس میں بھی بے شمار volunteers کام کر رہے ہیں۔اور کئی کئی گھنٹے وقت دیتے ہیں۔امریکہ سے اس
کا انتظام ہوتا ہے۔ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب اس کے انچارج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال اتنازیادہ لوگوں نے
اس کو استعمال کیا کہ اس کی سروس متاثر ہو رہی تھی اور رک رک کر لوگ دیکھ رہے تھے اور بہت زیادہ شکوے کے
پیغام آئے کہ اس کی مزید بہتری کی طرف توجہ دیں۔بہر حال یہ تو ایک محدود تعداد کے لئے ہو تا ہے لیکن اس سال
بہت کثیر تعداد میں اس کو استعمال کیا ہے۔alislam۔org کی جو ٹیم ہے اس کو بھی اب سوچنا چاہئے کہ کس طرح
اس کا معیار مزید بہتر کیا جاسکے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جب وزٹ کرتے ہیں تو فائدہ اٹھائیں۔

خطبات مسرور جلد ہشتم
410
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
اس سال سکیورٹی کے حوالے سے بھی بعض فکریں تھیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے محض اور محض اپنے فضل
سے دُور فرمایا اور صرف خیالی فکریں نہیں تھیں یا پاکستان کے واقعہ کی وجہ سے ڈر اور خوف نہیں تھا بلکہ حقیقی فکر
تھی۔ایک واقعہ ایسا ہوا بھی کہ شواہد بتاتے ہیں کہ جو بھی تھے نیت بد تھی۔لیکن سکیورٹی کے کارکنان کے چوکس
رہنے اور بر وقت انتظام نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شر سے محفوظ رکھا۔اس لحاظ سے تمام سکیورٹی کے انتظامات
اور یہ شعبہ جو اس سال تقسیم کار کے لحاظ سے بھی مزید وسیع کیا گیا تھا یہ سب لوگ جو ہیں شکریہ کے مستحق
ہیں۔بعض کارکنان نے تو شاید مشکل سے دو تین گھنٹے ہی آرام کیا ہو گا اور باقی وقت اپنی ڈیوٹیوں پر رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے حفاظت اور خدمتِ خلق کے شعبے کی عمومی رنگ میں بہترین کارکردگی رہی ہے۔لیکن ایک
دوایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں حفاظت اور خدمتِ خلق کے کارکنان سے غلط فہمی کی وجہ سے بعض لوگوں کو
تکلیف بھی پہنچی۔جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہے جس کے لئے ایک دو فیملیوں کو جن کو تکلیف
پہنچی ہے ان سے معذرت ہے۔لیکن جس پریشر کے تحت، جس دباؤ کے تحت یہ کارکنان کام کر رہے تھے اور بعض کو
جیسا کہ میں نے کہا آرام کا وقت ہی نہیں ملا تھا۔ان حالات میں ایسے معمولی واقعات ہو جاتے ہیں اس لئے میری
درخواست ہے کہ جن سے یہ زیادتی ہوئی ہے وہ ان کارکنان کو معاف کر دیں اور دل میں کوئی رنجش نہ لائیں۔بہر حال عمومی طور پر ڈیوٹی دینے والے غیر معمولی چوکس رہے ہیں اور بڑی گہری نظر سے ہر طرف نظر رکھ کر کام
کیا ہے اور میری توقعات سے بڑھ کر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔جو خدام یہاں UK کے جلسہ پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں،
ان میں مستقل ڈیوٹیاں دینے والے بھی ہیں۔یہ جلسہ کے صرف چند نہیں بلکہ گزشتہ چھبیس سال سے ڈیوٹیاں دیتے
چلے جارہے ہیں۔اس حوالے سے بھی میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔خاص طور پر مسجد فضل میں مستقل ایک
جذبے سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے والے ہیں اپنے کام کا حرج کر کے وقت دے رہے ہیں خاص طور پر مسجد فضل کے
حلقے کے لوگ۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزا دے۔اس دفعہ حفاظت کے حوالے سے بھی ذمہ داری کے عجیب عجیب نظارے دیکھنے میں آئے ہیں۔ایک لجنہ
کی عہدیدار نے مجھے لکھا کہ وہ اپنی ساتھیوں کے ساتھ مارکیٹ کی طرف گئیں کیونکہ بیچ میں سے گئیں تھیں باہر سے
نہیں گزر رہیں تھیں اس لئے چیکنگ کا خیال نہیں تھا انہوں نے ویسے بھی بیج لگایا ہوا تھا، لیکن وہاں سے نکلتے ہوئے
ایک خادم نے کہا کہ آپ اپنے بیگ چیک کروائیں۔لجنہ کی عہدیدار ان کہتی ہیں ہم نے انہیں بہت کہا کہ ہمارے بیچ
لگا ہوا ہے کہ ہم ڈیوٹی پر ہیں، اندر سے آرہی ہیں اور اندر دوبارہ واپس جارہی ہیں، باہر نہیں نکلیں۔لیکن اس نے کہا
کہ بیگ وغیرہ چیک کئے بغیر میں تو آپ کو نہیں جانے دوں گا۔کہتی ہیں ہم نے پوچھا آپ کو یہ چیکنگ کے لئے کس
نے کہا ہے ؟ مقصد یہ تھا کہ کوئی علیحدہ سے خاص ہدایت آئی ہے۔اس نے سادہ سا جواب دیا، اس نے میرا حوالہ دیا

411
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
کہ خطبہ میں حضور نے کہا کہ سکیورٹی والے بھی اگر باہر نکلتے ہیں تو ان کو بھی چیک کرنا ہے۔اس لئے میرے لئے تو
یہی ہدایت کافی ہے۔اس لئے میں تو آپ کو چیک کئے بغیر نہیں جانے دوں گا۔چاہے افسر میر ا کہتا ہے یا نہیں کہتا۔تو
یہ ڈیوٹی والوں کا جذبہ تھا۔اس سے مجھے وہ واقعہ بھی یاد آگیا۔ایک دفعہ قادیان میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے
وقت کی بات ہے احرار نے جب شرارت کرنے کا ارادہ کیا اور کافی زیادہ خطرہ بھی تھا تو بہشتی مقبرہ کے لئے حفاظت
کے لئے آپ نے خاص طور پر ڈیوٹیاں لگائیں۔ہر ایک کو خاص کو ڈ بتایا کہ اس کے بغیر تم نے کسی کو اندر نہیں داخل
ہونے دینا۔چیک کرنے کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایک دفعہ رات کو خود گئے تو ڈیوٹی والوں نے روک لیا،
انہوں نے اپنا نام لیا۔اس نے کہا حضور ! میں نے آپ کو پہچان تو لیا ہے لیکن مجھے آپ کا حکم ہے کہ کوڈ کے بغیر
جانے نہیں دینا۔اس لئے آپ نہیں جاسکتے۔تو حضرت خلیفہ ثانی نے اس کی بڑی تعریف کی۔یہ بڑالمسباواقعہ ہے۔بہر حال اگر خلیفہ وقت کی ہدایت پر خلیفہ وقت کو خو د روکا جا سکتا ہے تو عہدیداران کارو کنا کوئی ایسی بات نہیں۔بعض نئے انتظامات ہوں تو اندازے صحیح نہیں ہوتے اور اندازے میں کمیاں بھی رہ جاتی ہیں۔اس دفعہ
بھی جلسہ گاہ میں داخلے کے گیٹ سکینر کی وجہ سے محدود تھے اس لئے خاص طور پر عورتوں کو لمبے عرصہ کے لئے
انتظار کرنا پڑا جس کا ذکر میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی کیا تھا۔بعض ڈیوٹی والی خواتین نے مجھے لکھا کہ رش اور لمبے
انتظار کی وجہ سے عورتوں اور چھوٹے بچوں کو دواڑھائی گھنٹے تک اور سایہ دار جگہ کی کمی ہونے کی وجہ سے دھوپ میں
کھڑا ہونا پڑا۔لیکن عور تیں اپنے بچوں کے ساتھ بڑے صبر اور تحمل سے اتنالمبا عرصہ اپنی باری کا انتظار کرتی رہیں۔اور کیو (que) میں (لائن میں ) لگی رہیں۔ذرا بھی بے صبری اور ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔بچے بھی بڑی تکلیف میں
تھے لیکن بڑے حوصلے سے انہیں بہلاتی رہیں۔ایک کار کنہ لکھتی ہیں کہ ان ماؤں اور بچوں کی حالت دیکھ کر مجھے رونا
آرہا تھا۔اس لئے بھی کہ یہ بچوں سمیت تکلیف میں ہیں اور اس لئے بھی کہ یہ وہ احمدی مائیں ہیں اور یہ بچے ہیں جو
جلسہ سننے کے لئے آئے ہیں۔اور صرف اس لئے اتنے صبر اور حوصلے کا مظاہرہ یہ عورتیں کر رہی ہیں کہ ان کا یہاں
آنا دینی غرض سے ہے۔بہر حال بعض کارکنات ان کی یہ حالت دیکھ کر روتی تو ر ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتی تھیں
کیونکہ اپنے فرائض کی ادائیگی بھی ضروری تھی۔گو بعد میں انتظام بہتر کر دیا گیا اور پہلے دن والا واقعہ دوبارہ نہیں
ہوا۔جمعہ کی وقتی تکلیف ہوئی تھی۔انتظامیہ خاص طور پر چھوٹے بچوں والی ماؤں سے معذرت بھی کر رہی ہے اور ان
کی شکر گزار بھی ہے۔اس بات نے ان احمدی عورتوں کے صبر اور حوصلے کا اظہار بھی کر واد یا اور بتادیا کہ آج تک یہ
صبر ہم میں قائم ہے کیونکہ اگر ان عورتوں کی وجہ سے ذرا بھی بے صبری کا اظہار ہو تا تو وہ داخلے کا جو نظام تھا، تمام
نظام درہم برہم ہو جانا تھا۔اس کی کامیابی یقیناً شامل ہونے والوں کے تعاون کی وجہ سے ہے۔اس کے لئے پھر وہی
خدا تعالیٰ کی حمد کا مضمون چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی دلوں میں اس بات کو قائم رکھتا ہے کہ جماعت کے لئے تم نے قربانی

خطبات مسرور جلد ہشتم
412
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
دینی ہے۔غیر از جماعت مہمانوں نے بھی خاص طور پر اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ ایسا پُر سکونque لگاہوا
تھا جو عجیب نظارہ پیش کرتا تھا۔اسی طرح باقی شعبہ جات میں بھی اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت کے نظارے دیکھے۔ٹرانسپورٹ کا شعبہ
گزشتہ سال بھی اچھا انتظام تھا لیکن اس سال پہلے سے بہتر ہوا۔لنگر خانے کا شعبہ ہے۔کھاناکھلانے کا شعبہ ،
کھانا پکانے اور کھلانے کے بہترین انتظامات تھے۔دوسرے تمام شعبہ جات بھی، گویا تمام شعبے جو ہیں شکریہ کے
مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ایمان اور اخلاص میں مزید بڑھائے۔( آمین)
پولیس نے بھی جلسہ کے بعد ہماری انتظامیہ سے یہی کہا ہے کہ غیر معمولی سکون کے ساتھ تمام کام ہوئے
ہیں جو ہمارے لئے بھی نمونہ ہیں۔اسی طرح حکومت کے محکمہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی نے گزشتہ سال اپنے قواعد کی وجہ سے
کچھ پابندیاں لگائیں تھیں اس سال نہ صرف یہ کہ گزشتہ کمیاں دور ہوئی ہیں بلکہ محکمہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی نے انتظامیہ کو
کہا کہ آپ کا کام اتنا مثالی تھا کہ ہم اپنے محکمہ کی جو مجموعی رپورٹ چھپتی ہے اس میں اس کی مثال دوسروں کے لئے
بھی پیش کریں گے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں ورنہ یہ ہماری کوششیں نہیں جو تمام متعلقہ لوگوں کے رُخ بھی ہماری طرف
کر دیں۔پس ہماری نظر تو ہمیشہ کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف ہی ہے اور ہونی چاہئے اور اس کی ہم حمد کرتے ہیں جو اپنے
فضلوں سے ہمارے کاموں کی پردہ پوشی بھی فرماتا ہے اور بہتر نتائج بھی پیدا فرماتا ہے۔اور دشمن کے منصوبوں
کو بھی خاک میں ملاتا ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنا خاص ہاتھ رکھتے ہوئے اور نصرت فرماتے
ہوئے تمام شعبہ جات کے کارکنان کو اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ شاملین
نے بھی اور ایم ٹی اے کے ذریعہ دیکھنے والوں نے بھی جلسے پر اللہ تعالیٰ کے افضال کی بارش ہوتے دیکھی جس کا اظہار
خطوط میں ہو رہا ہے۔اللہ ہم پر اپنے فضلوں کو ہمیشہ بڑھاتا چلا جائے۔(آمین) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے ہم پر جو حسن ظن فرمایا ہے اس پر ہم پورا اترنے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ بنے رہیں۔(آمین)
آپ فرماتے ہیں کہ : ”جو کچھ ترقی اور تبدیلی ہماری جماعت میں پائی جاتی ہے وہ زمانے بھر میں اس وقت
کسی دوسرے میں نہیں “۔پس ترقی اور تبدیلی میں ہم نے قدم آگے بڑھانا ہے انشاء اللہ اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی حمد کرنے والا بننا ہے تاکہ
اللہ تعالیٰ کے فضل ہمیشہ ہم پر پہلے سے بڑھ کر نازل ہوتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔آج ایک افسوسناک خبر بھی ہے۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب جو ہمارے مصری احمدی تھے کل ان کا انتقال
و گیا ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔ان کی نماز جنازہ تو انشاء اللہ غالباً سوموار کے دن پڑھائی جائے گی۔لیکن ان

413
خطبات مسرور جلد ہشتم
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
کے بعض کو ائف پیش کرتا ہوں۔ان کی فروری 1936ء میں مصر میں پیدائش ہوئی۔اس لحاظ سے تقریباً 74 سال
عمر بنتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔1971 ء سے کینیڈا میں تھے۔1955ء میں ان کی بیعت ہوئی
تھی۔بیعت کی کافی لمبی تفصیلات ہیں۔الفضل میں طاہر ندیم صاحب جو عرب احمدیوں کا تعارف کروا رہے ہیں اس
میں ان کے بارہ میں بھی لکھا ہے۔ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔پہلی اہلیہ ان کی وفات پاگئیں تھیں پھر انہوں نے
دوسری شادی کی ہے۔یہ مختلف آئل کمپنیوں میں کام کرتے رہے ہیں۔ان کے پاس جماعتی عہدے بھی تھے۔کینیڈا میں نیشنل سیکرٹری تبلیغ رہے ہیں اور 85ء میں یہاں پر انٹر نیشنل کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے۔یہ جماعتی
خدمات کا ایک خاص جوش اور ولولہ رکھتے تھے۔عربوں کے لئے آڈیو کیسٹ تیار کرتے رہے۔ایم ٹی اے کے لئے
بہت سارا موادا نہوں نے تیار کیا ہوا ہے۔ان کے کئی پروگرام آچکے ہیں۔مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔انہوں نے اپنی بہت ساری بڑی بڑی رقمیں جماعت کے لئے پیش کیں۔ان کے بارہ میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ
المسیح الرابع نے یہ فرمایا تھا کہ میں نے ایک دفعہ حساب کیا یہ اپنی آمد کا ستر (70) فیصد چندوں میں ادا کر دیا کرتے
تھے۔بہت زیادہ مالی قربانی کرنے والے تھے۔پرنٹنگ پریس لگانے کے لئے انہوں نے مرکز میں خرچ
کیا اور مصر میں دارالتبلیغ میں بھی اور کئی کتب انہوں نے تصنیف کی ہیں۔محکمة الفكر عربی کی کتاب ہے۔اجوبة
عن
الايمان الاسلام الدين الحى ، معجزه الفلكية، السيرة المطهره، دلائل صدق الانبیاء اور اسی
طرح حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خاں صاحب کی ایک کتاب ہے حضرت خلیفہ الاول نوردین۔اس کا عربی میں
ترجمہ کیا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی کتاب & Revelation, Rationality, Knowledge"
"Truth کا ترجمہ کیا۔انہوں نے Five Volume کی کمنٹری کی پہلی جلد کا بھی ترجمہ کیا 2003ء میں مجھے یاد ہے
مسودہ میرے پاس لے کر آئے اور اس وقت کافی بیمار تھے اور کہا کہ مجھے اتنی توفیق مل جائے کہ یہ مکمل ہو جائے
اور اس کی اشاعت ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو توفیق دی اور غالباً چار یا پانچ ماہ ہوئے کہ یہ شائع بھی
ہو گئی ہے۔اسی طرح دیباچہ تفسیر القرآن کا ترجمہ انہوں نے کیا، گو دوسرے ساتھی بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔جلسوں پر اچھی تقریریں کیا کرتے تھے۔ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔میں نے ان کو پہلی دفعہ
1984ء میں غالباً گھانا میں دیکھا۔یہ 84ء میں خلیفہ المسیح الرابع کے کہنے پر گھانا گئے تھے۔گھانا میں اس وقت بعض
غیر احمدیوں کا خیال تھا کہ عرب مسلمان جو ہیں وہ احمدی نہیں ہوتے تو اس وقت حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے ان
کو بھجوایا تھا کہ جائیں اور وہاں ان مسلمانوں میں جہاں عربوں کا زیادہ رسوخ ہے احمدیت کی تبلیغ کریں۔اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ان کو وہاں کافی موقع ملا اور اس کے بعد 84ء میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے ہجرت کی تو یہ بھی
یہاں آگئے تھے تو انہوں نے اشاعت تصنیف کا کام بہت کیا اور کچھ تھوڑا سا ابتلا میں سے بھی گزرنا پڑا لیکن خدا تعالیٰ

خطبات مسرور جلد ہشتم
414
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010
کے فضل سے انتہائی اخلاص و وفا انہوں نے دکھایا۔اللہ تعالیٰ نے ان کو پھر بہت اجر عطا فرمایا۔اب جب گزشتہ سات
آٹھ مہینے سے زیادہ بیمار ہوئے تو مجھے لکھتے رہے کہ میں یہاں آنا چاہتا ہوں۔جتنا وقت ہے وہ یہاں آپ کے قریب
گزارنا چاہتا ہوں تو میں نے کہا یہیں آجائیں تو یہاں تشریف لے آئے۔گیسٹ ہاؤس میں جس دن آئے ہیں کافی
بیمار تھے مجھے پتہ لگا تو میں نے کہا کہ جا کے میں پتہ کرتا ہوں لیکن ان کو کسی طرح پتہ چل گیا کہ میں آرہا ہوں
تو بڑی تیزی سے یہ اپنے کمرے سے نکلے ہیں اور میرے دفتر پہنچ گئے۔میں نے ان سے پوچھا بھی کہ میں خود آرہا
تھا۔تو انہوں نے کہا نہیں ، یہ نہیں ہو سکتا۔میں آیا ہوں ، میں نے خود ملنے آنا تھا۔اب وہ یہیں تھے۔چند دن پہلے
زیادہ بیمار ہوئے ہیں تو ہسپتال داخل ہوئے ہیں اور پھر بیماری بڑھتی چلی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔عربی کے جو
پروگرام تھے ”الحوار المباشر “ اس میں ان کا بڑا کر دار رہا ہے اور کسر صلیب کے لئے انہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام ہونے کا حقیقی حق ادا کیا ہے۔بائبل کا گہر اعلم رکھتے تھے اس وجہ سے بڑے بڑے
پادری بھی ان کا احترام کرتے تھے۔کینسر کی بیماری تھی جو بڑے صبر سے انہوں نے گزاری ہے اور جب تک انتہا
نہیں ہو گئی اس وقت تک خدمت کرتے رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں پر بھی ظاہر نہیں ہونے دیا کہ بیماری کتنی
شدید ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین۔انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ میں نے کہا غالب خیال یہی ہے کہ
سوموار کو ان کا جنازہ ہو گا۔ان کے بیچوں بیٹے اور بیٹی نے آنا ہے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 35 مورخه 27 اگست تا 2 ستمبر 2010 صفحہ 5 تا8)

آج 10 میں سے 10 باقی