رمضان المبارک اور روزوں کے لوازمات
خطبات مسرور جلد ہشتم
415
33
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010ء بمطابق 13 ظہور 1389 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْب - أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا فِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (سورة البقرة : 187)
یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”اور جب میرے بندے
تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں۔جب وہ
مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔“
روزے ایک مجاہدہ ہیں
اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر مبنی یہ آیت روزوں کے حکم اور ان کی تفصیلات کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔یعنی خدا
تعالیٰ کا عبد بنا اور دعاؤں کی قبولیت کا نظارہ دیکھنا یہ ایک مجاہدہ کو چاہتا ہے۔اور رمضان کے روزے بھی ایک مجاہدہ
ہیں جو اس کا ادراک حاصل کرتے ہوئے ایک مومن کو رکھنے چاہئیں۔یہ سمجھتے ہوئے رکھنے چاہئیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی
خاطر یہ کام کر رہے ہیں نہ کہ صرف فاقہ۔اور یہ کہ اس کے لوازمات کیا ہیں ؟ ان کا بھی پوری طرح علم ہونا چاہئے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا روزے ایک مجاہدہ ہیں۔خدا تعالیٰ کو نہ کسی کے فاقہ زدہ رہنے سے غرض ہے
نہ ظاہری عبادتوں سے غرض ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں جیسا کہ ہم نے دیکھا پکارنے والے کی پکار کا جواب
دینے کو مشروط کیا ہے۔یہ نہیں کہا کہ جو بھی مجھے پکارے، میں فوراً اس کا جواب دینے کے لئے بیٹھا ہوں میں جواب
دوں گا چاہے جیسا بھی اس کا عمل ہو ، جیسی بھی اس کی حالت ہو۔ایسا نہیں ہے۔بلکہ فرمایا فَلْيَسْتَجِيبُوانی۔پس اگر یہ
میرے بندے دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہیں تو پہلے اُن کا فرض ہے کہ میری بات کو سن کر اس پر لبیک کہیں اور
دوسری بات یہ کہ وَلْيُؤْمِنُوا ہی مجھ پر ایمان لائیں۔یہ حکم مسلمانوں کے لئے ہے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھے
پر ایمان لائیں۔اپنے ایمان کو پختہ کریں اپنے ایمان میں ترقی پیدا کریں۔کیونکہ ایمان صرف ایک دفعہ کا خالی خولی
خطبات مسرور جلد ہشتم
416
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
اقرار نہیں ہے بلکہ اس میں ترقی کی طرف قدم بڑھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین میں ترقی ہوتی
رہنی چاہئے۔اور جب ایسی حالت ہو گی تبھی کوئی شخص ہدایت پانے والا بھی کہلائے گا اور وہ مقام بھی حاصل ہو گا جو
ایک حقیقی مومن کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا ہے کہ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقی نیکی اور
ہدایت کی طرف قدم بڑھتے چلے جائیں اور ہدایت میں کاملیت کی تلاش رہے۔اللہ تعالیٰ کی وہ باتیں جن پر لبیک کہنا
ہے اور جن سے خدا تعالیٰ کی ذات پر ایمان میں بڑھنا ہے ان کا پتہ کہاں سے ملے گا؟ اس کا پتہ دینے کے لئے ہمیں
اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآنِ کریم دی ہے جو تمام ہدایتوں کا مجموعہ ہے۔جس کا اعلان اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
کے شروع میں فرما دیا کہ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقره آيت: 3) یہی کامل کتاب ہے اس میں کوئی
شک نہیں اور یہ متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔جو لوگ ہدایت کے متلاشی ہیں، جو لوگ خدا تعالیٰ پر اپنا ایمان مضبوط
کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ نیکیوں کی انتہا کو چھونا چاہتے ہیں، جو لوگ ان دعاؤں کی قبولیت کو چاہتے ہیں جو وہ کر رہے
ہیں، ان کے لئے کوئی راستہ نہیں مگر یہ کامل کتاب جو کامل رسول صلی علی کم پر اتری ہے۔پس اللہ تعالیٰ کا خالص عبد بننے
کے لئے ، دعاؤں کی قبولیت سے حصہ لینے کے لئے اور اپنی دنیا و عاقبت سنوارنے کے لئے اب اور کوئی راستہ نہیں ہے
مگر یہ کہ خدا تعالیٰ کے ان احکامات پر عمل کیا جائے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں۔جس کے راستے ہمیں
قرآن کریم پڑھنے سے ہی ملیں گے اور جس کے نمونے ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس پاک رسول صلی علی ایم کے اسوہ میں
ہی ملیں گے۔اصل میں تو قرآن کریم کی عملی تصویر ہی آنحضرت صلی اللہ علم کی ذات ہے جس کی طرف ہدایت فرماتے
ہوئے اللہ تعالیٰ نے مومنین کو فرمایا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ
الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب : 22) - یقیناً تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کے رسول میں ایک اعلیٰ نمونہ اور اُسوہ حسنہ
ہے ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کے ملنے کی امید رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے۔پس
یوم آخرت پر ایمان اور مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اور ذکر اس
وقت اللہ تعالیٰ کے نزدیک قابل قبول ہے جب اللہ تعالیٰ کے اس پیارے رسول صلی اللہ وسلم کا اسوہ اپنانے کی کوشش کی
جائے۔اور یہ اُسوہ اپنانا بھی اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل ہے جو میں نے پہلے آیت تلاوت کی ہے اس میں کہا گیا ہے
کہ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِی اور جب میرے بندے تجھ سے میرے بارہ میں سوال کریں، اگر وہ میرے بندے
ہیں ، مومن ہیں تو یقیناً وہ تجھ سے ہی اے رسول میرے بارہ میں سوال کریں گے۔کیونکہ سوال اس سے کیا جاتا ہے
جو اس راہ کا جاننے والا ہو جس کا پتہ پوچھا جا رہا ہے۔جو اس میدان کا کھلاڑی ہو۔اللہ تعالیٰ کی طرف جانے والے،
جانے کی خواہش رکھنے والے ہی اس سے پوچھنے کی کوشش کریں گے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص رسول اور پیارا
417
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
خطبات مسرور جلد ہشتم
فرمایا ہے۔جس کے بارہ میں خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا محبوب بننے کے لئے بھی اس کی پیروی کرنی
ضروری ہے۔ایک مسلمان، ایک مومن تو اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ کسی اور سے راستہ پوچھے یا کسی اور
کو اپنے لئے اُسوہ سمجھے۔اگر اللہ تعالیٰ کے اس پیارے رسول صلی علیکم کے علاوہ مومنین کے لئے ، ہمارے لئے ، ہم جو
اس زمانے میں رہنے والے ہیں، ان کے لئے اگر آنحضرت صلی للی یکم کے بعد کوئی اسوہ ہو سکتا ہے۔تو آپ کے اصحاب
ہیں جنہوں نے آپ کی کامل پیروی کی۔اور یا پھر اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کے اس پیارے کا عاشق صادق ہے جس نے
ہمیں قرآن کریم کے احکامات سمجھنے اور عشق رسول صلی علیم میں فنا ہونے کے نئے اسلوب سکھائے ہیں۔پس جو
آنحضرت صلی علیم کے علاوہ اُسوہ قائم کرنے والے ہیں ان سب کا مرکز اور سو تا آنحضرت صلی الم کی ذات ہی ہے جو
اللہ تعالیٰ کے عبد کامل ہیں اور قیامت تک کوئی ایسا عبد کامل پیدا نہیں ہو سکتا جو آنحضرت صلی ایم کے معیار کا ہو۔پس اللہ تعالیٰ اس عبدِ کامل کو فرماتا ہے کہ جو بندے میرا قرب حاصل کرنے کے لئے ، اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لئے
تیرے ارد گرد جمع ہو گئے ہیں اور میرے بارہ میں پوچھتے ہیں کہ میں کہاں ہوں ؟ تو انہیں بتادے کہانی قریب کہ
میں قریب ہوں۔لیکن اس قرب کو پانے کے لئے بھی معرفت کی نظر چاہئے۔نظر میں وہ تیزی چاہئے جس سے
میں نظر آؤں۔اور یہ معرفت اور نظر کی تیزی حاصل کرنے کے لئے بھی میرے پیارے کے اُسوہ کی طرف
دیکھو۔کیونکہ وہی ہے جو کامل طور پر میری تعلیم پر عمل کرنے والا ہے۔جنہوں نے اس رسول صلی نیم
کے اسوہ کو
دیکھ کر اس پر عمل کیا، جنہوں نے سچا عشق رسول دکھا یا وہ باخدا بن کر حقیقی عبد بن گئے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے
قرب کے نظارے دیکھے۔انہوں نے اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کا مزا چکھا۔انہوں نے اپنی دعاؤں کے
جواب سنے۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے دیکھے۔پس آج بھی سوال کرنے والوں کے لئے وہی جواب ہے
جو آج سے چودہ سو سال پہلے تھا۔آج بھی محمد رسول اللہ صلی للی کم کا خدا اسی طرح زندہ ہے جس طرح ہمیشہ سے زندہ تھا
اور ہمیشہ رہے گا۔پس اگر ضرورت ہے تو ان احکامات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اگر ضرورت ہے تو اس کے رسول
کے اُسوہ اور تعلیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔پس اس اُسوہ کی ہمیں وقتا فوقتا جگالی کرتے رہنا چاہئے، دیکھتے رہنا
چاہئے تاکہ ہمارے نیکیوں کے معیار بڑھیں، تاکہ ہم اپنی خامیوں پر نظر رکھ سکیں، تا کہ ہمارا خدا تعالیٰ پر ایمان پختہ
ہو، تاکہ ہم دعاؤں کے فلسفے کو سمجھ سکیں۔آنحضرت صلی لی ہم نے جہاں اپنے عمل اور اُسوہ سے ہماری تربیت اور
رہنمائی فرمائی ہے وہاں مومنین کو نصائح بھی فرمائی ہیں۔دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ
رمضان اللہ تعالیٰ کا قرب پانے ، عبادات کو بجالانے، فسق و فجور سے بچنے اور حقوق العباد ادا کرنے کی طرف
پہلے سے بڑھ کر توجہ دینے کا مہینہ تو ہے ہی اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ تو یہ ہے ہی۔اس میں تو آنحضرت صلی الی و کم کا
عمل کئی سو گنا بڑھ جایا کرتا تھا۔مثلاً صدقہ و خیرات کے ادا کرنے میں آپ بے انتہا سخی تھے۔عام حالات میں بھی
خطبات مسرور جلد ہشتم
418
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
تھے جس کا کوئی عام انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔لیکن احادیث میں آتا ہے کہ رمضان میں آپ کی سخاوت تیز ہوا سے
بھی بڑھ جاتی تھی۔( بخاری کتاب الصوم باب اجو دما کان النبی صلی اللہ کو ما یکون فی رمضان حدیث نمبر 1902)
اسی طرح عبادات اور اللہ تعالیٰ کے دوسرے احکامات پر عمل کا حال ہے۔یہ جو میں نے کہا اور اکثر کہا
جاتا ہے کہ آپ کے عمل تک عام انسان نہیں پہنچ سکتا لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ آپ کے اُسوہ کی پیروی
کرو۔اس سے قطعا یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ جب اس مقام تک پہنچنا نہیں تو عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔پھر اسوہ
کیسا؟ یہ مضمون بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑا کھول کر بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی
استعدادیں رکھی ہیں۔جس کی جس قدر استعداد ہے اسے اس کو استعمال میں لانے کا حکم ہے اور اللہ تعالیٰ جو ہر ایک
کی طاقت اور استعداد کو جانتا ہے، جو انسان کی استعداد سے بڑھ کر اس پر بوجھ نہیں ڈالتا اس نے یہ فرمایا ہے کہ یہ
اُسوہ تمہارے سامنے ہے تم نے اس کی پیروی کرنی ہے۔اس پیروی کی وجہ سے تمہاری استعدادوں کے مطابق
تمہیں اس کا اجر ملے گا۔اور یہ بات یادر کھنی چاہئے کہ استعدادوں کی تعیین کرنا انسان کا کام نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ
جانتا ہے کہ کس انسان میں کتنی استعداد ہے۔انسان کا کام ہے کہ اپنی کوشش کی انتہا کر دے اور پھر معاملہ اللہ تعالیٰ
پر چھوڑ دے۔انسان کا کام، ایک مومن کا کام جہاد کرنا ہے اور جہاد کا مطلب ہی یہ ہے کہ اپنی تمام تر طاقتوں کے
ساتھ کو شش کرنا کسی کام میں پورے شوق اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اپنے آپ کو مشقت میں ڈالتے ہوئے
حجت جانا۔اس حد تک کوشش کرنا کہ انسان تھک کر چور ہو جائے۔یہی جہاد کے معنی ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک جگہ فرماتا ہے کہ وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: 70)
اور وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ان کو اپنے راستوں کی طرف آنے کے طریق بتائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ نے جَاهَدُوا کا لفظ استعمال فرما کر ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ایک انسان کو جو ایمان میں بڑھنا
چاہتا ہے اللہ تعالیٰ کے قرب کے لئے جہاد کی ضرورت ہے۔ایسی کوشش کی ضرورت ہے جو مسلسل ہو اور اسے تھکا
کر چور کر دے۔جب ایسی کوشش ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ بڑھ کر ایسے انسان کو گلے لگا لیتا ہے۔حکم تو یہ فرمایا ہے۔لیکن
اللہ تعالیٰ کی صفت کریمی یہ ہے کہ بے شک یہ حکم تو دیا ہے کہ مجھ تک پہنچنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ
کوشش کرو لیکن اپنے رسول صلی علیم کو بتادیا کہ ان مومنوں کو بتادے کہ جب وہ ایک قدم میری طرف بڑھتے ہیں تو
میں دو قدم بڑھتا ہوں۔جب وہ چل کر آتے ہیں تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب فی حسن الظن
باللہ عزو جل حدیث : 3603) پس انسان کی کوششیں تو نام کی کوششیں ہیں۔ہمارا پیارا خدا تو ایسا دیالو خدا ہے کہ جب وہ
دیکھتا ہے کہ میرے بندے نے فَلْيَسْتَجِيبُوانی یعنی میری بات پر لبیک کہنے پر عمل کرتے ہوئے قرب پانے کے
خطبات مسرور جلد ہشتم
419
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
لئے پہلا ہی قدم اٹھایا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے یہ فاصلے کم کرتا چلا جاتا ہے اور ایک کمزور انسان اور عبد رحمان
بننے کے خواہش مند کو سینے سے لگالیتا ہے۔آنحضرت صلی للی یکم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی طرف آنے والے بندے
کو پا کر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جو ایک ماں کو اپنے گمشدہ بچے کے ملنے سے ہوتی ہے۔( صحیح بخاری۔کتاب الادب۔باب رحمۃ الولد و تقبیلہ و معانقته حدیث نمبر 5999)
پس یہ تو اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے جلوے ہیں ورنہ ایک عاجز انسان کی کیا کوشش ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی
رحمانیت ہی ہے جو اسے اپنے قریب لے آتی ہے۔بہر حال میں واپس اپنی بات کی طرف آتا ہوں جیسا کہ میں نے
کہا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ نیم کا اسوہ جو خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کی ایک کامل تصویر تھے رمضان میں تو اس کے غیر
معمولی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن عام حالات میں بھی آپ کی عبادتوں ، اخلاق فاضلہ اور حقوق کی ادائیگی کی وہ
مثالیں نظر آتی ہیں جو کسی انسان میں نہیں ہو سکتیں۔آپ کی عبادت کے معیار اور دوسری باتوں کی چند مثالیں میں
پیش کرتا ہوں۔ایک روایت ہے۔ایک دفعہ گھوڑے سے گر جانے کی وجہ سے آپ صلی اعظم کے جسم کا ایک حصہ شدید
زخمی ہو گیا۔کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتے تھے اس لئے آپ نے بیٹھ کر نماز پڑھائی لیکن اس حالت میں بھی نماز
باجماعت کا ناغہ نہیں کیا۔( صحیح بخاری کتاب المرضى باب اذا عاد مريضاً فحضرت الصلاة فصلی بھم جماعة حديث نمبر 5658)
پھر غزوہ احد میں جب لوہے کی کڑیاں آپ کے رخسار مبارک میں ٹوٹنے کی وجہ سے آپ انتہائی زخمی
تھے اور تکلیف کی حالت میں تھے تو اس دن بھی جب اذان کی آواز سنی تو اسی طرح نماز کے لئے تشریف لائے جس
طرح عام دنوں میں تشریف لایا کرتے تھے۔(ماخوذ از شروح الحرب ترجمہ اردو فتوح العرب از محمد بن عمر واقدی مترجم مولوی ممتاز بیگ صفحہ 387 تا390 مکتبہ رحمانیہ لاہور )
پھر حضرت عائشہ نے آپ کی نمازوں کا، نوافل کا نقشہ کھینچا ہے کہ نماز کی ہر حالت کی لمبائی اور خوبصورتی
بیان سے باہر ہے۔( صحیح بخاری کتاب التجد باب قیام النبی صل للعالم باللیل فی رمضان وغیرہ حدیث نمبر 1147)
پس یہ عبد کامل تھا جس نے عبادت کا ایک حسین اُسوہ قائم فرمایا۔جس نے صحابہ کی عبادتوں میں بھی
حسن پیدا کر دیا۔پس جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری بات پر لبیک کہیں، تبھی میں اپنے قرب کا پتہ دے سکتا ہوں
تو اس کا سب سے پہلا اور اہم اور بنیادی مرحلہ جس سے گزرنا ضروری ہے وہ اپنی عبادت میں طاق ہونا ہے۔اور یہ
عبادت صرف آج کل ہم نے رمضان کی وجہ سے ہی ایک خاص ذوق اور شوق سے نہیں بجالانی بلکہ جیسا کہ ہم
آنحضرت صلی
علم کی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ عام دنوں میں بھی، عام حالات میں بھی، بلکہ بیماری اور جنگ کی وجہ سے
زخمی حالت میں بھی آپ صلی الی یکم حق بندگی ادا کرتے ہوئے اپنی باجماعت نمازوں کو نہیں بھولے۔جب اللہ تعالیٰ نے
خطبات مسرور جلد ہشتم
420
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
حکم فرمایا ہے کہ مومن کی نشانی یہ ہے کہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ ( البقرة:04) کہ وہ نمازوں کو قائم کرتے ہیں۔نماز
باجماعت ادا کرنے کے لئے نماز کے اوقات میں جمع ہوتے ہیں۔تو وہ کامل انسان جس سے خدا تعالیٰ نے یہ اعلان
کروایا تھا کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( الانعام: 163) اے نبی! تو اعلان کر
دے کہ میری نمازیں اور میری قربانی اور میرازندہ رہنا اور میر امرنا اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے
تو وہ اس بات کو کس طرح برداشت کر سکتا تھا کہ کسی بھی حالت میں اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے سر موز و گردانی کی
جائے یا اسے ٹالا جائے۔بلکہ آپ تو اپنی آخری بیماری میں بھی جب کمزوری کی انتہا تھی اور چلا نہیں جاتا تھا تو سہارے
سے مسجد میں تشریف لائے تھے۔( صحیح بخاری کتاب الاذان باب حد المريض ان يشهد الجماعة حدیث نمبر 664)
پس یہ سب کچھ آپ صلی علی نظم کے اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہونے کی وجہ سے تھا۔پس ایمان میں بڑھنے کی
اور عمل کی معراج بھی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب محبت کی بھی انتہا ہو۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محبت کی
انتہا کا نمونہ تمہارے سامنے ہے۔تم جو سوال کرتے ہو کہ خدا تعالیٰ کہاں ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ کو اس محبوب کے عمل میں
دیکھو۔میرے حقیقی عبد بنے کا حق ادا کرنے کی کوشش کرو پھر مجھے اپنے قرب میں دیکھو گے۔اگر صرف رمضان میں ہی اپنی مسجد میں آباد کیں اور پھر مجھے بھول گئے یا آج جو مشکل کے دن تم پر آئے
ہوئے ہیں تو اس میں مسجد میں آنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہو۔اور حالات
ٹھیک ہونے پر مجھے بھول گئے یا وقت گزرنے پر مجھے بھول گئے تو یہ میری بات پر لبیک کہنا نہیں ہے۔یہ تو اپنی غرض
کو پورا کرنا ہے۔میری بات پر لبیک کہنا تو تب ہو گا جب یہ حالات، یہ جذباتی کیفیت، یہ مشکل وقت، رمضان کا یہ
عمومی روحانی ماحول ختم بھی ہو جائے گا تو تب بھی میرے رسول صلی للی یکم کے سوہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی عبادتوں
اور اپنے عمل کو میرے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مستقل طور پر بجالانے کی کوشش کرو گے۔جیسا کہ میں نے کہا حالات کی وجہ سے عبادت کی طرف توجہ ہے۔آج کل پاکستان میں احمدیوں کے جو
حالات ہیں اس نے پوری دنیائے احمدیت کو عبادت کے معیار بہتر بنانے اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کی کوشش کی
طرف مائل کیا ہے۔کئی لوگوں کو دعاؤں اور خدا تعالیٰ کے قرب کی وجہ سے تسلی بھی دلائی گئی ہے۔گویا کہ انہوں
نے انی قریب کا مشاہدہ کر لیا۔پاکستان میں احمدیوں پر سخت حالات اور اس کے بعد جو جلسوں نے اس کیفیت کو
ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے۔اور پھر اب رمضان آگیا ہے۔یہ دعاؤں کا، دعاؤں کی قبولیت کا اللہ تعالیٰ کا قرب پانے
کا ایک مہینہ ہے۔اس میں جہاں یہ کوشش اپنی انتہا تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے وہاں یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ
یہ حالت اب ہم میں ہمیشہ کے لئے قائم ہو جائے۔رمضان ختم ہونے اور وقت گزرنے کے ساتھ آہستہ آہستہ کہیں
ہم پھر اپنی کمزوری کی طرف نہ چلے جائیں۔احمدیوں کو یہ احساس بھی ہے کہ جلسوں نے جو کیفیت جاری رکھی ہے
اب رمضان آنے سے اس میں مزید جلا پیدا ہو گی اور اس کے لئے دعا کے لئے لکھتے بھی ہیں۔لیکن یہ کوشش بھی
خطبات مسرور جلد ہشتم
421
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
کرنی چاہئے کہ یہ عارضی تبدیلی نہ ہو بلکہ مستقل نوعیت کی تبدیلی ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بنتے ہوئے اپنی
عبادتوں کے معیار اونچے سے اونچے کرتے چلے جائیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی دعاؤں، عبادتوں اور نیک
اعمال سے اللہ تعالیٰ کا وہ قرب حاصل کریں جس کا تسلسل کبھی ختم نہ ہو۔ہماری عبادتوں کے معیار اونچے ہوتے چلے
جائیں۔ہمارے تقویٰ کے معیار اونچے ہوتے چلے جائیں۔اس کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے ایک جگہ جو طریق بتایا ہے وہ یہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
( ملفوظات جلد سوم صفحہ 617)
یا در کھو کہ سب سے اول اور ضروری دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کرنے کی
دعا کرے۔ساری دعاؤں کا اصل اور مجز یہی دعا ہے۔کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے اور انسان ہر قسم کی گندگیوں
اور آلودگیوں سے پاک صاف ہو کر خدا تعالیٰ کی نظر میں مظہر ہو جاوے تو پھر دوسری دعائیں جو اس کی حاجاتِ
ضروریہ کے متعلق ہوتی ہیں وہ اس کو مانگنی بھی نہیں پڑتیں“۔فرمایا کہ ”بڑی مشقت اور محنت طلب یہی دعا ہے کہ
وہ گناہوں سے پاک ہو جاوے“۔آپ فرماتے ہیں کہ یہ دعا بہت مشکل دعا ہے اور اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔لیکن اصل
دعا یہی ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک کرنے کی دعا کرے۔پس یہ دعا ہے جو اصل ہے۔جب انسان
اپنے آپ کو ہر قسم کے گناہوں سے پاک کرنے کی کوشش کرتا ہے تبھی وہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر عمل کرنے کی
کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ میری بات پر لبیک کہو۔جیسا کہ میں نے کہا قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کے احکامات سے بھرا پڑا
ہے۔ان پر عمل ہو گا تو تبھی ہم اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے والے بن سکیں گے۔تبھی ہم اپنے آپ کو گناہوں سے
پاک کرنے کی کوشش کرنے والے بنیں گے۔جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کے قرآنِ کریم میں بے شمار احکامات
ہیں۔تمام کا بیان تو ایک مجلس میں ہو نہیں سکتا۔رمضان کے مہینے میں جب تلاوت کی طرف بھی توجہ زیادہ ہوتی ہے،
قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے ہوتے ہیں، درس وغیرہ سننے کی طرف توجہ ہوتی ہے تو ان میں ان احکامات پر غور
کرنے کی ہر مومن کو کوشش کرنی چاہئے۔لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اس وقت میں آنحضرت صلی علیکم
کے اُسوہ میں سے چند باتوں کا ذکر کروں گا۔آپ کی عبادت کے بارہ میں تو ایک ملکی سی جھلک میں نے دکھائی کہ کیا
معیار تھا؟۔اب آپ کے اُسوہ کے چند اور نمونے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَ اَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل :35) اور اپنے
عہد پورے کرو، یقیناً عہد کے بارہ میں جواب طلبی ہو گی۔اب اس میں کس حد تک آپ پابندی فرماتے تھے۔ایک روایت میں حذیفہ بن یمان بیان کرتے ہیں کہ میرے بدر کی جنگ میں شامل ہونے میں یہی روک
ہوئی کہ میں اور میر اسا تھی ابو سہل گھر سے نکلے۔راستے میں کفار قریش نے ہمیں پکڑ لیا اور پوچھا تم محمد کے پاس جا
رہے ہو ؟ ہم نے کہا۔ہم مدینہ جارہے ہیں۔انہوں نے ہم سے عہد لیا کہ ہم رسول اللہ صلی ال نیم کے ساتھ لڑائی میں
خطبات مسرور جلد ہشتم
422
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
شامل نہیں ہوں گے۔ہم جب رسول اللہ صلی اللی کم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو یہ سارا واقعہ بیان کیا۔آپ صلی میں ہم نے
فرمایا جاؤ اور اپنا عہد پورا کرو۔ہم دشمن کے مقابل پر دعا سے مدد چاہیں گے۔دعاسے
اور اپنا عہد پورا کرو۔ہم
(صحیح مسلم کتاب الجہاد باب الوفاء بالعهد حدیث نمبر 4639)
فرمایا کہ تم جاؤ اپنا عہد پورا کرو۔گو ہمیں ضرورت تو ہے لیکن ہم اب دشمن کے مقابل پر دعا سے مدد
چاہیں گے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کا اعلیٰ معیار ہے۔بدر کی جنگ میں ایک ایک فرد کی مدد کی ضرورت تھی۔کفار کا لاؤلشکر جو ہر طرح سے لیس تھا، اس کے مقابلہ پر دیکھا جائے تو مسلمانوں کی حیثیت نہتوں جیسی تھی۔لیکن
آپ نے فرمایا کہ تم عہد کر چکے ہو پس یہ عہد پورا کرو۔میں دعا سے اللہ تعالیٰ کی مدد چاہوں گا۔اور پھر دنیا نے یہ
نظارہ دیکھا اور تاریخ نے اسے محفوظ کر لیا اور دشمن بھی آپ کے اس عہد کے معترف ہیں، لیکن اس عبدِ کامل کو
جس کو پہلے بھی اپنے خدا پر بھروسہ تھا اور وہ خدا جو اس عبد کامل کے ہر وقت قریب رہتا تھا اس نے کس طرح اپنی
قربت کا نشان دکھایا کہ آپ صلی یکی کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے نہتوں اور کمزوروں کو طاقت وروں اور لاؤلشکر
سے لیس فوج پر نہ صرف غلبہ عطا کر دیا بلکہ ایسا غلبہ عطا فرمایا جو واضح غلبہ تھا۔جس یقین سے آپ نے فرمایا تھا کہ
میں دعا سے خدا تعالیٰ کی مدد چاہوں گا اس یقین کو سچے وعدوں والے خدا نے پورا فرمایا اور صحابہ کے ایمان کو مزید
مضبوط کیا اور دشمن پر ہیبت طاری فرمائی۔ایک عورت نے فتح مکہ کے موقع پر دشمن کو پناہ دینے کا وعدہ کیا تو آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اُم
ہانی! جسے تُو نے پناہ دی، اسے ہم نے پناہ دی۔( صحیح بخاری کتاب الصلاة باب الصلوة في الثوب الواحد ملتحفا به حدیث نمبر 357)
پس ایک مومنہ کے زبان دینے کا آپ نے اس قدر پاس کیا کہ باوجود اس کے کہ حضرت علی جیسے لوگوں
نے اس کی مخالفت بھی کی، آپ نے جو اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے آئے تھے فرمایا کہ اپنے وعدے کا پاس کرو۔اور کیونکہ
تم نے وعدہ کر لیا ہے اس لئے ہم بھی تمہارے وعدے کا پاس کرتے ہیں۔آج ہم دیکھتے ہیں، آج کل کے معاشرے میں، ذرا ذرا سی بات پر عہد شکنیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور
معاشرے کا امن برباد ہو رہا ہوتا ہے۔غیروں میں تو خیر بہت زیادہ ہے لیکن جماعت میں بھی ایسی صورت پید اہو
جاتی ہے۔اور اس پر مستزاد یہ کہ بعض اوقات جھوٹ کا بھی سہارا لیا جاتا ہے۔جب مقدمے بازیاں ہو رہی ہوتی
ہیں یا معاملات پیش کئے جاتے ہیں، تو ایک عہد شکنی ہو رہی ہوتی ہے اور دوسرے جھوٹ بھی بولا جارہا ہوتا ہے جو
اللہ تعالیٰ کی عبدیت سے ویسے ہی نکال دیتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے جھوٹ اور شرک کو جمع کر کے یہ واضح فرما دیا کہ
جھوٹ اور شرک برابر ہیں جیسا کہ فرماتا ہے۔فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَولَ النُّورِ (الحج: 31) پس
بتوں کی پلیدی سے احتراز کرو اور جھوٹ کہنے سے بچو۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
423
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : " قرآن شریف نے جھوٹ کو بھی ایک نجاست
اور رجس قرار دیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج: 31) -
فرمایا: ”دیکھو! یہاں جھوٹ کو بت کے مقابل رکھا ہے اور حقیقت میں جھوٹ بھی ایک بہت ہی ہے ، ورنہ کیوں سچائی
کو چھوڑ کر دوسری طرف جاتا ہے۔جیسے بت کے نیچے کوئی حقیقت نہیں ہوتی اسی طرح جھوٹ کے نیچے بجز ملمع سازی
کے اور کچھ بھی نہیں ہو تا۔جھوٹ بولنے والوں کا اعتبار یہاں تک کم ہو جاتا ہے کہ اگر وہ سچ کہیں تب بھی یہی خیال
ہوتا ہے کہ اس میں بھی کچھ جھوٹ کی ملاوٹ نہ ہو“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 266 جدید ایڈیشن ربوہ)
پس جب انسان اپنے معاملات میں جھوٹ شامل کر لیتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ ایسے شخص کو شرک کرنے
والے کے برابر ٹھہراتا ہے۔اور شرک کرنے والا تو خدا تعالیٰ کی عبدیت کا دعویٰ کر ہی نہیں سکتا۔پس یہ بڑے خوف
کا مقام ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ چھوٹی موٹی غلط بیانی جو ہے وہ جھوٹ نہیں ہوتا۔یہ جھوٹ کے زمرہ میں نہیں
آتا، حالانکہ یہ بھی جھوٹ ہے۔آنحضرت علی ایم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے
یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات دوسروں
کو بتاتا پھرے۔( صحیح مسلم مقدمہ باب النھی عن الحديث بكل ما سمع حدیث:7)
پس اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے یہ باریکیاں ہیں جن کو اختیار کرنے کا حکم ہے۔یہ باتیں ہیں جن پر اللہ
تعالیٰ ہم سے لبیک کہلوانا چاہتا ہے۔اور یہی چیز ہے جو ایمانوں میں مضبوطی پیدا کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا عبد بناتی ہے۔روزہ کے حوالے سے بھی آنحضرت علی ای ایم نے خاص طور پر توجہ دلائی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت علی الم نے فرمایا کہ جو شخص جھوٹ بولنا اور اس پر عمل
کرنا نہیں چھوڑ تا اللہ تعالیٰ کو اس چیز کی قطعا ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔( صحیح بخاری کتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور والعمل به في الصوم حدیث نمبر 1903)
پھر ایک روایت ہے کہ روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اس ڈھال کو جھوٹ اور غیبت کے ذریعے نہیں پھاڑتا۔( الجامع الصغیر للسیوطی حرف الصاد حدیث نمبر 5197 جزء اول و دوم صفحه 320 دار الكتب العلمیة بیروت ایڈیشن 2004ء)
کیونکہ روزہ تو ایک مومن رکھتا ہے۔جب جھوٹ آگیا تو ایمان تو ختم ہو گیا۔خدا تعالیٰ کی خاطر روزہ رکھا
جاتا ہے۔جب جھوٹ آگیا تو خدا تعالیٰ تو بیچ میں سے نکل گیا۔تب تو شرک پیدا ہو گیا۔اس لئے روزہ بھی ختم ہو گیا۔یہ تو خاص روزے کے حالات کے لئے ہے۔لیکن عام حالات میں بھی جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا جھوٹ کو شرک
کے برابر قرار دیا گیا ہے۔پس اس رمضان میں اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی بعض کمزوریوں
کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں تبھی ہم اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن سکتے ہیں۔ایمان میں مضبوطی کی
طرف قدم بڑھا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی باتوں پر لبیک کہنے والے بن سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اِنِّی قریب کی آواز کو سن
سکتے ہیں۔
خطبات مسرور جلد ہشتم
424
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 اگست 2010
قرآنِ کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے معاشرے کے حقوق کے بارے میں بڑی تفصیل سے بتایا اور
آنحضرت صلی علیم کی زندگی میں بھی ہمیں اس کی بہت تفصیل نظر آتی ہے، اس کی باریکیاں نظر آتی ہیں۔مثلاً ایک
حق ہے صلہ رحمی کا۔یہ حق بعض لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں۔مثلا رحمی رشتوں کی ادائیگی کے بارے میں خدا تعالیٰ
نے حکم فرمایا ہے اور ہر نکاح پر ایک آیت پڑھی جاتی ہے۔لیکن اس کا حق ادا کرنے کی طرف توجہ کم ہوتی ہے۔حالانکہ رحمی رشتے جو آپس میں قائم ہوتے ہیں وہ تو دونوں طرف کے رشتے ہیں۔لڑکے کی طرف کے بھی، لڑکی کی
طرف کے بھی۔اگر ان کا حق ادا کیا جائے تو بہت سارے مسائل جو رشتوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ پیدا نہ ہوں جن کی
تعداد اب بڑھتی چلی جارہی ہے۔آج کل بعض رشتوں میں دراڑوں کی بہت بڑی وجہ یہی ہے۔آنحضرت صلی علیہ یکم
تو نہ صرف رحمی رشتوں کا پاس فرمایا کرتے تھے بلکہ رضاعی رشتوں کا بھی بڑا احترام کیا کرتے تھے۔پس یہ اُسوہ آج
کل کے فساد کو ختم کرنے کے لئے بڑا ضروری ہے۔گھروں کے ٹوٹنے میں آج کل بہت بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔میں
نے اکثر دیکھا ہے کہ ایک دوسرے کے رشتوں کی قدر نہ کرنا بھی خاوند بیوی کے تعلقات میں دراڑیں ڈالتا ہے۔پس
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ بنے کا فیض اٹھانا ہے تو عبادتوں کے بھی حق ادا کرنے ہوں گے اور اعلیٰ اخلاق کا بھی
مظاہرہ کرنا ہو گا۔میرے بندوں کے بھی حق ادا کرنے ہوں گے جس کا اسوہ ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت
صلی ایم کی ذات میں قائم فرمایا اور جس کی نصائح آپ نے ہمیں فرمائیں۔اور جب ہماری یہ حالت ہو گی تو ہم ان
لوگوں میں شمار ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہیں۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
مضمون کو ایک جگہ اس طرح بیان فرمایا ہے کہ : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تو قریب ہوں، تم دُور ہو۔پس اپنے
اعمال درست کرتے ہوئے میرے قریب آؤ تو مجھے اپنے قریب پاؤ گے“۔یہ دو طرفہ معاملہ ہے اور اس میں بھی
پہل بہر حال بندے نے ہی کرنی ہے۔اللہ کرے کہ ہم اس اصل کو سمجھنے والے ہوں اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اپنے گناہوں سے بچنے کے لئے دعائیں مانگنے والے ہوں تا کہ اس بابرکت مہینے میں
اللہ تعالیٰ کا فضل ہم پر نازل ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے بنے والے کہلا سکیں۔رمضان کے دنوں میں ایک یہ دعا بھی کریں، جماعت اسے پہلے بھی کر ہی رہی ہے ، یاد دہانی کرواتا ہوں
کہ پاکستان کے بارہ میں خاص طور پر دعا کریں۔پاکستان کے احمدیوں کے بارے میں خاص طور پر دعا کریں۔یہ دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وقت اپنی رحمت کی چادر میں لپیٹے رکھے۔دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملائے۔جماعت کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے۔اپنی خارق عادت قدرت کا جلوہ دکھائے۔اور اللہ تعالیٰ کی نظر میں جو
شَر النَّاس ہیں ان کا خاتمہ فرمائے۔پاکستان کی جو حالت ہے یہ لوگ جو وہاں کے ارباب حل و عقد ہیں، جو لیڈر شپ
ہے سمجھ نہیں رہے کہ کس طرف جارہا ہے اور کیا ہونے والا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے اور اسلام اور احمدیت کی
ترقی ہمیں پہلے سے بڑھ کر دکھائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 36 مورخہ 3 ستمبر تا 9 ستمبر 2010 صفحہ 5تا8)